2025-11-12@12:58:35 GMT
تلاش کی گنتی: 132
«عوامی اتحاد پارٹی کے»:
(نئی خبر)
پنجاب میں پیپلز پارٹی کے تحفظات پر وزیر اعلیٰ مریم نواز بات کرنے کو تیار ہیں۔پارلیمنٹ کے اجلاس کے موقع پر مریم نواز سے سوال ہوا کہ پیپلز پارٹی والوں کو مریم نواز سے تحفظات ہیں کہ ان کے پنجاب میں کام نہیں ہورہے، جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ پیپلز پارٹی والے ان سے بات کریں گے تو وہ بات کریں گی۔ مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کے موجودہ حالات کو مکافات عمل قرار دے دیامریم نواز نے کہا کہ نوجوان کسی کے اقتدار کی ہوس کا ایندھن نہ بنیں، حسان نیازی چیئرمین پی ٹی آئی کا بھانجا ہے، ان کے والد اور والدہ پریشان ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ گجرات کانگریس میں دو طرح کے لوگ ہیں، ایک وہ جو پارٹی کے نظریے کے تئیں پابند عہد ہیں اور عوام کیلئے کام کررہے ہیں اور دوسرے وہ جو بی جے پی سے ملے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینیئر لیڈر راہل گاندھی گجرات کے دورے پر ہیں۔ راہل گاندھی نے دورے کے دوسرے دن احمدآباد میں کانگریس کارکنان کو خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30 سالوں سے کانگریس گجرات میں اقتدار سے باہر ہے، لیکن اب تبدیلی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کانگریس کارکنان کو متحد ہونے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پارٹی کے نظریے کے خلاف کام کررہے ہیں، ان کے خلاف...
پیپلز پارٹی کے تمام گلے شکوے دور ہوں گے، چند دن میں اچھی خبریں آئیں گی، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے تمام گلے شکوے دور ہوں گے، 4 دن میں اچھی خبریں آئیں گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ندیم افضل چن کو گورنر نہیں بنایا گیا اس لیے سیاسی بیانات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر رہے ہیں، ان کو ناراض نہیں ہونے دیں گے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اختیار ولی کو وزارت اطلاعات میں کو آرڈی نیٹر خیبرپختونخوا افیئرز تعینات کر دیا گیا، کابینہ اراکین کے قلمدانوں...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارٹی میں جس کو جو ذمہ داری دی وہ نبھا رہا ہے، تحریک انصاف میں کوئی گروپ بندی نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر کرپشن کے تمام الزامات جھوٹے ہیں، ایسے الزامات لگانے کا مقصد علی امین کو بدنام کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کی نئی صوبائی قیادت اور نیا علاقائی منظر نامہ بیرسٹر گوہر نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کی تحریک انصاف کے لیے بہت قربانیاں ہیں، بحیثیت وزیراعلیٰ اور صوبائی پارٹی سربراہ انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور ہر احتجاج میں قیادت کی، اور...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے معروف علاقے آبپارہ میں واقع الائیڈ بینک کی برانچ کے باہر ایک بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں شہری شیروز سے 20 لاکھ روپے چھین لیے گئے۔ یہ واردات 3 بج کر 26 منٹ پر ہوئی، جب شیروز نے بینک سے رقم نکلوائی اور بینک کے باہر پہنچا تھا۔ تفصیلات کے مطابق، شیروز نے بینک میں موجود اپنے اکاؤنٹ سے 20 لاکھ روپے نکلوائے اور بینک کے باہر پہنچتے ہی ڈاکوؤں نے ان پر حملہ کیا۔ متاثرہ شہری نے بتایا کہ واردات کے وقت ڈاکوؤں کی تعداد چار تھی، جنہوں نے اسے گھیر کر اس کی رقم چھین لی۔ اس دوران بینک کے سیکیورٹی گارڈ اور شیروز نے مل کر ڈاکوؤں کی نشاندہی...
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہد خان نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستا ن مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخواہ کی تنظیم کی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)نواز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں اے این پی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہد خان کامسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ زاہد خان نے کہا کہ نواز شریف کا نظریہ اور پروگرام ہی پاکستان اورخیبرپختونخواہ کے عوام کومسائل سے نجات دلواسکتا ہے، انہوں نے خیبرپختونخوا کے عوام کو دہشت گردی سے نجات دلوا کر سکون لوٹایا۔ انہوں نے کہا کہ لواری ٹنل جیسا منصوبہ جو کہ سفید ہاتھی بن چکا تھا اسے نواز...
کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں مسلح ڈاکوؤں نے بڑی ڈکیتی کی واردات کو انجام دیا۔ ڈاکوؤں نے اہلِ خانہ کو یرغمال بنا کر 75 تولہ سونا، 25 لاکھ روپے نقد، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔ ڈکیتی کی یہ واردات پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما قمر جان بلوچ کے گھر پر ہوئی، جو اس وقت عمرے کی ادائیگی کے لیے مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق ڈاکو بڑی منصوبہ بندی کے ساتھ آئے اور واردات کے دوران پورے گھر کو یرغمال بنا لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی کی طرف سے نئے انتخاب کے ٹھیک پہلے یہ نام جوڑے جاتے ہیں، اس بدعنوانی کو ہر حال میں روکنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس میں اس وقت کئی سطح پر تبدیلیوں کا دور چل رہا ہے۔ ہریانہ، مہاراشٹر اور دہلی اسمبلی انتخاب میں ملی شکست کے بعد پارٹی میں تنظیمی سطح پر کچھ رد و بدل دیکھنے کو ملے ہیں اور آج کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ بھی ہوئی۔ اس میٹنگ میں ملکارجن کھڑگے نے پارٹی عہدیداروں کو کچھ قابل ذکر نصیحتیں دی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اعلیٰ عہدیداران کو ان کی ماتحت ریاستوں میں مستقبل کے انتخابی نتائج کے لئے جوابدہ...
پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کاکہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے وزرا میں لڑائی جبکہ وفاق میں بھائی بھائی ہونے کی صورت حال ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کھلی منافقت کا واضح ثبوت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ حکومتی اتحادی جماعتیں صرف لوٹ کے مال کی تقسیم پر لڑ رہی ہیں اور کوئی عوامی مفاد کی بات نہیں کر رہیں، رمضان سے قبل حکومتی حکام نے اپنی فیکٹریوں کی چینی مہنگی کر دی ہے، جس سے عوام پر مزید مالی بوجھ پڑا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا...
ماسکو : روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر ویاچسلاو وولودن کاکہنا ہےکہ یورپی یونین عالمی صورتحال کو سمجھنے میں ناکام ہو چکی ہے، تمام معاملات میں نااہل ثابت ہو رہی ہے اور شدید بحران کا شکار ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق روسی پارلیمنٹرین نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں پیش آنے والے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی سیاسی اشرافیہ کو خود اپنی غلطیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نےمزید کہاکہ یورپی یونین کے اجتماعی ادارے جو ان کے رہنماؤں کی شکل میں موجود ہیں، عالمی حالات کا ادراک کرنے میں ناکام رہے ہیں، ان کی نااہلی اور عدم صلاحیت کھل کر سامنے آ چکی ہے۔” اسپیکر ویاچسلاو وولودن کاکہنا تھا کہ یورپی رہنماؤں نے امریکی نائب صدر...
اسلام آباد:پی ٹی آئی کے سابق رہنما شیرافضل مروٹ نے کہاہے کہ مجھے کیوں نکالا؟اس کا جواب میری پارٹی کے پاس ہے ہی نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے شیرافضل مروت نے کہاکہ پارٹی میں چپڑاسی سے لے کرچیئرمین تک کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کرتے ہیں، جن لوگوں نے قربانیاں دیں انہیں کچھ نہیں ملااور جنہوں نے کچھ نہیں کیاانہیں عہدے مل گئے،نومئی کے بعدپارٹی میں آئے اور سیکرٹری جنرل بن گئے،سلمان اکرم راجہ جن کی سفارش سے سیکرٹری جنرل بنے دراصل وہ بااثرلوگ ہیں، سلمان اکرم راجہ غلط بیانی کررہے ہیں۔ شیر افضل مروت نے کہاکہ میراکسی گروپ سے کوئی تعلق نہیں ،میرالیڈربانی پی ٹی آئی ہے،پارٹی کے معاملات درست نہیں ہم عملی کام سے ہٹ چکے ہیں، ضرورت اس...
26ویں ترمیم میں عدلیہ کےحصےکوکم کردیاگیاہے،ملک میں عدل کانظام نہیں ہوگاتوسرمایہ کاری نہیں ہوگی، شاہدخاقان عباسی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن میٹنگ میں ہم نےاپنی نہیں مسائل کی بات کی ہے26ویں ترمیم میں عدلیہ کےحصےکوکم کردیاگیاہے،ملک میں عدل کانظام نہیں ہوگاتوسرمایہ کاری نہیں ہوگی۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ ملک کےمسائل کےحل کی بات کریں گےتواناختم ہوجائےگی، اپوزیشن میٹنگ میں ہم نےاپنی نہیں مسائل کی بات کی ہے، آئین،قانون اورمسائل کی بات آئےگی توہم اکٹھےہیں۔ عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عام انتخابات متنازع ہوئےہیں،ایجنڈاطےکرناہےکہ ہم نےملک کیلئےکرناکیاہے،ہم نےاپنااظہارکیاکہ یہ ہماری رائے ہے،یونٹی گورنمنٹ بنائیں،اس سےقبل ایجنڈاطےکرناہے،ہم نہیں کہہ رہےکہ کوئی آکربیٹھےفوج،عدلیہ،سیاستدان ہیں،اپوزیشن کوبھی شامل کرکےبیٹھیں۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی...
لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے دعائیہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ماضی میں مشکل دور دیکھا، جہاں ہمارے کارکنان عدالتوں، تھانوں اور کچہریوں میں پیش ہوتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کارکنان آواز نہ اٹھاتے تو آج کامیابی نہ ملتی۔ انہوں نے نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاریوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب ہمارے قائدین کو عدالت میں پیش کیا جاتا تو لاﺅڈ سپیکر بجائے جاتے تاکہ میڈیا سے گفتگو نہ ہو سکے۔ کلثوم نواز کی وفات کے موقع پر نواز شریف کو جیل میں اطلاع دی گئی، جو ایک تکلیف دہ لمحہ تھا۔ عطاءاللہ تارڑ نے کارکنان کی قربانیوں...
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اب بھی حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کی بحالی کیلئے پُرامید ہیں۔لاہور میں اسپیکرز کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ انہوں نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، پی ٹی آئی کے اندر سے منظوری آجائے تو وہ ہمارے پاس آجائیں گے۔ ایاز صادق کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ایک سخت آدمی ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ انہوں نے تو کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، بلکہ انہوں نے تو مذاکراتی کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی ہے۔ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف سے رابطہ منقطع نہیں ہوا، وہ آج بھی رابطے میں...
وزیراعظم سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات، عوامی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، شہباز شریف
وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر معاشی اشاریے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد خوش آئند ہے، ملک میں عوامی فلاح وبہبود کے لیے صوبے مل کر کام کر رہے ہیں، اسی سلسلے میں پیر کو بلوچستان کا دورہ کر رہا ہوں۔ اتوار کو لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما خورشید شاہ، شازیہ مری اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں وزیراعظم...
مرتضیٰ وہاب— فائل فوٹو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت کے لیے قربانیوں کو دنیا جانتی ہے،جمہوریت پسند پی ٹی آئی کا پول 9 مئی کے گھناؤنے واقعات نے عیاں کردیا۔ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے: بیرسٹر سیفمشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم کارکنوں کو ریاست مخالف بیانیے پر لگانے والے کون ہیں؟ الزام تراشی پی ٹی آئی کا پرانا وتیرہ ہے۔مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی...
فپواسا سندھ کے رہنماؤں پروفیسر ناگ راج اور دیگر نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی سندھ کی جانب سے بیوروکریٹ وائس چانسلر کی بل کی منظوری کا نوٹس لیں اور اس بل کو واپس کرائیں۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا) کے تحت آج بعد نماز جمعہ سندھ اسمبلی کے سامنے صوبے کی مختلف سرکاری جامعات کے اساتذہ نے بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اردو سندھی اور انگریزی زبان میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر بیوروکریٹ وائس چانسلر نامنظور، کنٹریکٹ بھرتی نامنظور اور تعلیم دشمن ترمیمی بل نامنظور کے نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے...
پولیس نے انجینئر رشید کے بیٹے ابرار سمیت پارٹی کارکنوں کو حراست میں لیکر کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں قید عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور بھارتی رکن پارلیمنٹ انجینئررشید کی رہائی کیلئے سرینگر میں احتجاج اور بھوک ہڑتال کرنے والے متعدد پارٹی رہنمائوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عوامی اتحاد پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے لال چوک میں دھرنا دینے کی درخواست انتظامیہ کی طرف سے مسترد کئے جانے کے بعد سرینگر میں جمع ہو کر بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا۔ پولیس نے انجینئر رشید کے بیٹے...
— فائل فوٹو پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں پر پابندی کے خاتمے سے قبل اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس پر تعینات عملے کی امیگریشن تربیت شروع کر دی گئی ہے۔برطانوی ہائی کمیشن کی ٹیم نے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ کر برطانیہ کے لیے پروازوں کے مسافروں کی امیگریشن کے عمل پر بریفنگ لی۔ پاکستان سے برطانیہ براہ راست پروازوں کا سلسلہ جلد دوبارہ شروع کیا جائے گافرانس میں مقیم ن لیگ کے سینئر نائب صدر سردار ظہور اقبال اور پی آئی اے ڈایکٹر سیلز وقار ملک کی کاوشوں سے قومی ایرلائین برطانوی ٹیم نے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافروں کی امیگریشن...
انٹر بورڈ کے نتائج کی تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر کمیٹی نے طلباء کے اعتراضات کو تھرڈ پارٹی طریقہ کار کے تحت چیک کروانے کا فیصلہ کیا۔ انٹر بورڈ، نتائج پر طلبہ کے تحفظات، انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کراچی چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سید... اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمیٹی کاپیوں کی اسسمنٹ اور ٹیبولیشن میکنزم کی انکوائری رپورٹ 12 فروری تک پیش کرے گی۔اعلامیہ کے مطابق فیکٹ چیک کمیٹی اسسمنٹ اور مارک شیٹ کے نتائج میں فرق کا بھی جائزہ لے گی۔
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے عہدیداران کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس نو منتخب صوبائی صدر جنید اکبر نے طلب کیا ہے، اجلاس میں تمام ریجن کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارٹی تنظیمی ذمہ داریوں سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی جائے گی، اجلاس میں آئندہ احتجاج کے حوالے سے ذمہ داریوں کا تعین بھی کیا جائے گا جبکہ درپیش مشکلات اور اس کے حل کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی دوسری جانب پارٹی رہنماؤں نے تصدیق کی ہے کہ صوبائی صدر نے...
راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کے پی میں نیا صدر علی امین گنڈاپور کی مرضی سے تعینات کیا گیا انہوں ںے عہدے چھوڑنے کے لیے عمران خان سے درخواست کی تھی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک میں انہوں نے کہا کہ ہماری ایک ہی مذاکراتی کمیٹی بنی تھی اور ایک ہی جگہ مذاکرات ہو رہے تھے کہیں اور مذاکرات نہیں ہو رہے تھے، ہم فراغ دلی کے ساتھ ان کے ساتھ بیٹھے تھے لیکن بدقسمتی سے وہ مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے، پی ٹی آئی 27 سال سے انصاف اور قانون کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آزاد عدلیہ اور پارلیمان کے ساتھ 26 ویں ترمیم...
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کل حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے، اس حوالے سے باضابطہ آگاہ بھی کردیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اینکر ایسوسیشن کا وفد ہمارے پاس آیا، ہم ان کے آنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مشاورتی اجلاس میں 20 سے زائد سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے شرکت کی، یہ حکومت جب سے آئی ہے جلد بازی میں قانون پاس کروا رہے ہیں ، اس بل (پیکا ایکٹ) کے تحت جس کو بھی چاہے فیک نیوز کی آڑ میں کسی کو بھی اٹھا لینا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ہم میڈیا اور...
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت کی اتحادی پیپلز پارٹی کے تاحال تحفظات برقرار ہیں اور پیپلزپارٹی نے اب براہ راست میاں نواز شریف سے اپنے تحفظات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق آنے والے ہفتے بلاول زرداری لاہور میں ڈیرے ڈالیں گے۔ پیپلز پارٹی قیادت کی وزیراعظم سے ملاقات کے باوجود پی پی قیادت کے تحفظات تاحال برقرار ہیں۔پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں سیاسی خصوصاً پنجاب کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات سمیت دیگر مذاکراتی ادوار کے بارے میںکمیٹی کو آگاہ کیا گیا، ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے کینال معاملے پر مسلسل نظر انداز کرنے پر بھی شدید تحفظات کیا جبکہ مسلسل مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ...
بیجنگ () کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں ” قومی عوامی کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی ، ریاستی کونسل، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی، سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹر کی پارٹی کمیٹیز کی رپورٹ اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیکریٹریٹ کی ورک رپورٹ سننے اور اس کا مطالعہ کرنے کے بارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کی جامع رپورٹ کا جائزہ لیا گیا اور دریائے زرد کے طاس کے ماحولیاتی تحفظ اور اعلی معیار کی ترقی کو جامع طور پر فروغ دینے کے بارے میں رائے پر نظر ثانی کی گئی ۔ سی پی سی...
لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے درمیان 2 گھنٹے سے زائد جاری ملاقات ختم ہوگئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف سے ملاقات کے بعد شہباز شریف جاتی امرا سے واپس روانہ ہوگئے، ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ 2 گھنٹے سے زائد جاری ملاقات میں اہم سیاسی امور پر غور کیا گیا جبکہ حکومتی اور سیاسی معاملات سے متعلق نواز شریف سے ہدایات لی گئیں۔ وزیر اعظم نے پی ٹی آئی سے جاری مذاکراتی عمل سے متعلق تازہ صورتحال سے سابق وزیر اعظم کو آگاہ کیا جبکہ دونوں نے پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات پر بھی غور...
مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی ۔آج جاتی امراء میں ہونے والی ملاقات میں قومی اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال ہوگا ،دونوں رہنماوں کے درمیان بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا کے بعد پیدا صورتحال پر مشاورت ہوگی ۔نواز شریف مختلف ملکی سیاسی امور پر وزیراعظم کو پارٹی گائیڈ لائن بھی جاری کریں گے ،پارٹی قائد اور وزیراعظم کی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوں گی۔
پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مسلم لیگ ن کی اتحادی پیپلزپارٹی پر بھی تنقید کے نشتر برسادیے۔ اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں کام ہورہا ہے اور نظر بھی آرہا ہے، مریم نواز کی کارکردگی سے حسد وہ کررہے جو کئی برس سے حکومتوں میں بیٹھے ہیں، ایک جماعت ایک صوبے میں 16 سال سے دوسری 12 سال سے اقتدار میں ہے، ان دونوں سے کارکردگی پوچھیں تو مظلومیت کارڈ اور ذاتیات کارڈ کھیلنا شروع کردیتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو کارکردگی سے مقابلہ نہیں کرسکتے وہ زبان درازی میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں، نواز شریف کے وژن اور انکی لیڈرشپ میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، شہبازشریف اور مریم نواز...