2025-11-12@08:28:40 GMT
تلاش کی گنتی: 126

«قیام والے ویزوں»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی کے علاقے پیر ودہائی میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں میاں بیوی 2 بچوں سمیت جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی تھانہ پیرودہائی کے علاقہ فوجی کالونی میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا۔ دھماکے میں میاں، بیوی اور 2 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو برنز یونٹ ہولی فیملی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 32 سالہ شیراز اور ان کی اہلیہ صائمہ کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں 4 سالہ ضامن اور 7 سالہ زین شامل ہیں۔  
    سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کے طور پر یاد رکھے جانے کے لیے خود کو بھرپور موقع دیں گے۔ اتوار کے روز دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان اور بھارت کے مقابلے میں ناقبلِ شکست 100 رنز کے بعد ویرات کوہلی آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں نمبر آگئے جبکہ 50 اوور فارمیٹ میں 14 ہزار رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بھی بن گئے۔ تیز ترین 14 ہزار رنز اسکور کرنے والے ویرات کوہلی، دوسری پوزیشن کے لیے کمار سنگاکارا سے 149 رنز جبکہ پہلی پوزیشن کے لیے سچن ٹینڈولکر سے 4341 رنز پیچھے ہیں۔ آئی سی سی ریویو...
    افغانستان میں تعلیمی پروگرام چلانے والے معمر جوڑے کو طالبان حکام نے گزشتہ ایک مہینے سے قید میں رکھا ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹر رینولڈز کی عمر 79 جبکہ ان کی اہلیہ باربی کی عمر 75 سال ہے، اب تک طالبان حکام کی طرف سے ان کی گرفتاری کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ زیر حراست برطانوی شہریوں کے بچوں کے مطابق ان کے والدین پچھلے 18 سالوں سے افغانستان میں مقیم تھے اور افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد بھی وہیں رہے، ان کے پاس افغانستان کی شہریت بھی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان میں طالبان انتظامیہ نے ’ کابل سرینا ہوٹل‘ پر قبضہ کرلیا میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مہینے سے قید پیٹر رینولڈز اور...
    میرپور تھیلو: پولیس کی کارروائی کے دوران بازیاب ہونے والے مغوی
    پرویز خٹک : فوٹو فائل سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ جھوٹ بولنے والے تحریک انصاف والے ہیں، آج سے جھوٹ کے خلاف جہاد شروع کریں گے۔نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ سیاست میں اپنی پوری زندگی تباہ کر دی ہے، ضلع نوشہرہ کے عوام نے ہمارے ساتھ نہیں اپنے ساتھ زیادتی کی ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ بطور وزیر اعلیٰ صوبے کے لیے جو کچھ کیا ہے اپنے دم پر کیا ہے، گزشتہ انتخابات میں لوگ اندھے بہرے ہو گئے تھے، بہت جلد ایک کتاب لکھنے جا رہا ہوں اس میں سب کھل کر لکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ عوام ایک سال میں...
    ایران میں دو برطانوی شہریوں کو جاسوسی کے الزامات میں حراست میں لے لیا گیا۔ ایرانی عدلیہ کے میزان نیوز ایجنسی کے مطابق اس جوڑے پر ملک کے مختلف حصوں میں معلومات اکٹھی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ پر مزید بتایا گیا ہے کہ اس جوڑے نے ایران میں سیاحوں کی حیثیت سے داخل ہو کر متعدد صوبوں میں معلومات اکٹھی کیں۔ ایرانی حکام نے ان پر مغربی خفیہ ایجنسیوں سے تعلقات کا الزام عائد کیا ہے اور کہا کہ ان کی تحقیقات جاری ہیں۔ برطانوی دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس جوڑے کی شناخت کرِگ اور لنڈسے فورمین کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی عمریں 50 سے 55 کے درمیان ہیں۔ جوڑے کی فیملی نے بتایا...
    چھبیسویں آئینی ترامیم کے دوران غائب رہنے والے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے گرد گھیرا تنگ، کمیٹی تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )26ویں آئینی ترامیم کے دوران غائب رہنے والے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے پارٹی نے سماعت کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی۔رپورٹ کے مطابق کمیٹی میں سابق سپیکر اسد قیصر، عون عباس بپی، سردار اظہر طارق شامل ہیں زرائع کے مطابق بانی چیئرمین کی ہدایت کے بعد کمیٹی نے کام شروع کر دیا، کمیٹی اپنی پہلی میٹنگ پیر کو کریگی، اجلاس کیلئے تمام کمیٹی ممبران کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی پیر کو اپنی حکمت عملی تیار کر گی، پارٹی...
    26 ویں آئینی ترامیم کے دوران غائب رہنے والے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے پارٹی  نے سماعت کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی۔ رپورٹ کے مطابق کمیٹی میں سابق سپیکر اسد قیصر، عون عباس بپی، سردار اظہر طارق شامل ہیں، زرائع  کے مطابق بانی چئیرمین کی ہدایت کے بعد کمیٹی نے کام شروع کر دیا، کمیٹی اپنی پہلی میٹنگ کل کرے گی، اجلاس کے لئے تمام کمیٹی ممبران کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق کمیٹی کل اپنی حکمت عملی تیار کر گی، پارٹی کی جانب سے 26 ویں آئینی ترامیم کے دوران غائب رہنے والے پارلیمنٹیرینز کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے تھے، غائب رہنے والے ایم این ایز میں زین قریشی، ریاض فتیانہ، مقداد...
    پاکستانی بلے باز بابر اعظم ایک روزہ کرکٹ میں مشترکہ طور پر تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے 123 اننگز میں 6 ہزار رنز بنا کر ہاشم آملہ کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 10واں رن لیتے ہی انہوں نے یہ سنگِ میل عبور کیا۔ تاہم وہ 29 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ بابراعظم یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین ایشین بھی ہیں کیونکہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 136 اننگز میں 6 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ یہی نہیں بابر اعظم 6 ہزار رنز بنانے والے 11ویں پاکستانی بلے باز بھی ہیں۔...
    کراچی (نیوز ڈیسک) جرمن قونصل خانے نے ویزا اپلائی کرنے والے پاکستانیوں کو خبردار کرتے ہوئے سوشل میڈیا زیر گردش مواد کی تردید کردی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جرمن قونصل خانے کراچی نے گوگل سرچ انجن پر فیک آئی ڈی فون نمبرز کے معاملے پر اہم بیان جاری کردیا۔ قونصل خانے کی سماجی رابطے کی وہب سائٹ ایکس پر تردید کی کہ گوگل سرچ انجن پر فون نمبرز اور جعلی آئی ڈی بنائی گئی ہے۔ جرمن قونصلیٹ جرمن قونصلیٹ نے سوشل میڈیا گوگل پر ویزا خدمات کے حوالے سے زیر گردش مواد کی تردید کرتے ہوئے کہا ویزا درخواستوں کے لئے اپائنمنٹ کی کوئی فیس نہیں ہوتی۔ جرمن قونصلیٹ نے کہا کہ درخواست گزاروں سے گزارش ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 فروری 2025ء) چین کی وزارت شہری امور کی طرف سے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں 2024 میں 6.1 ملین جوڑوں نے شادی کے لیے رجسٹریشن کروائی، جو کہ اس سے پچھلے سال کے 7.7 ملین سے کم ہے۔ چین میں شادیوں میں بیس فیصد سے زیادہ کی گراوٹ کا یہ مسلسل تیسرا سال ہے، جسے 2023 میں بھارت نے دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے طور پر پیچھے چھوڑ دیا۔ آبادی میں اضافے کے لیے چینی حکومت کی پالیسیاں ناکام کیوں؟ چین کی 1.4 بلین کی آبادی اب تیزی سے عمر دراز ہو رہی ہے۔ پچھلے سال کے اواخر تک تقریباً ایک چوتھائی لوگوں...
    واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی کو جنگ کے بعد امریکا کے حوالے کرے گا۔ ٹرمپ نے وضاحت دی کہ غزہ کی سرزمین پر امریکی فوجی اتارنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی کیونکہ لڑائی کے بعد اسرائیل علاقے کو فلسطینیوں سے خالی کرانے میں کامیاب ہو جائے گا۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے ٹرمپ کے منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ اس تجویز نے کچھ ریپبلکنز ارکان کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ٹرمپ کے اس اعلان کی دنیا بھر میں مذمت کے ایک دن بعد کہ وہ غزہ کی پٹی کو مشرق وسطیٰ کا ریویرا بنانا چاہتے ہیں، اسرائیل نے اپنی فوج کو غزہ کے رہائشیوں کے رضاکارانہ انخلا...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک نے واضح کیا ہے کہ ان کے شہریار چوہدری نامی شخص سے اچھے تعلقات ہیں لیکن تاحال انہوں نے ان سے شادی کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ وینا ملک نے حال ہی میں ’سنو ٹی وی‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے وینا ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں تاحال شادی کے لیے متعدد پیش کشیں آتی ہیں جب کہ ان کے والدین کے پاس بھی ان کے رشتے آتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے پیغامات کو نظر انداز کردیتی ہیں، کیوں کہ جب انہیں شادی کرنی ہی نہیں تو ایسے...
    پاکستان کرکٹ ٹیم لیجنڈری مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم بھی جعلی خبروں سے پریشان ہو گئے ہیں، لیجنڈری فاسٹ بولر نے ان سے منسوب آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی اسکواڈ کے انتخاب پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پر تنقید کی خبروں کی تردید کردی ہے اور ایسی جعلی خبریں پھیلانے والوں کو مپیٹس (بے وقوف) قرار دیا ہے۔ پیر کو سابق کپتان نے سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر میڈیا میں چھپنے والی خبروں کے لنکس اور امیجز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ محسن نقوی کے بارے میں جھوٹی خبریں، جھوٹ بولنا بند کرو، بس بہت ہو گیا اور براہ مہربانی ان مپیٹس (بے وقوفوں) پر یقین نہ کریں، ’سابق...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)معروف کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کا شمار سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے جوڑوں میں ہوتا ہے۔ ان کی سادگی، محبت اور طرزِ زندگی کے مداح نہ صرف فلم انڈسٹری بلکہ کرکٹ برادری میں بھی موجود ہیں۔ دونوں کی پہلی ملاقات 2013 میں ہوئی، اور دو سال بعد 2015 میں انہوں نے اپنے تعلق کو عوامی سطح پر قبول کیا۔ 2017 میں یہ جوڑا ازدواجی بندھن میں بندھا اور اب ان کے دو بچے ہیں، بیٹی وامیکا کوہلی اور بیٹا اکائے کوہلی**۔ یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ ویرات اور انوشکا اپنی اولاد کو بہترین اور آرام دہ زندگی فراہم کر رہے ہیں، لیکن وہ بچوں کی خوراک کے معاملے میں...
    امریکی اور ڈچ حکام نے ایک مشترکہ کارروائی کے ذریعے پاکستان سے چلنے والے ایک گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 39 سائبر کرائم ویب سائٹس بلاک کر دی ہیں۔  یہ ویب سائٹس ہیکنگ ٹولز کی فروخت اور مالی فراڈ میں ملوث تھیں، جو دنیا بھر میں پھیل کر غیر قانونی سرگرمیاں کر رہی تھیں۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ان ویب سائٹس کے سرورز کو بند کر دیا گیا ہے، جو کہ ہیکنگ اور مالیاتی دھوکے کے بین الاقوامی گروپوں کو ویب ٹولز فراہم کر رہی تھیں۔  ان ویب سائٹس کو چلانے والا گروہ جسے “صائم رضا گروپ” یا “ہارٹ سینڈر” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے آن لائن مارکیٹ پلیسز کے ذریعے ان ٹولز کو فروخت...
    پی ٹی آئی  رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے سپریم کورٹ ججز کے حوالے سے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں 12 ججز لیے جارہے ہیں، ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ عدالتوں میں اپنی پسند کے لوگ رکھے جائیں، سب کچھ اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ پاکستان تحریک انصاف کو اور نہ عمران خان کو انصاف مل سکے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ 8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے رہنماؤں کو ہدایات دی گئی ہیں، القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک خاص ایجنڈے کے تحت سزائیں دی جارہی ہیں۔ پی...
    ملازمین نے وزارت اور پاک ڈیٹا کام کے چیئرمین سید زوما محی الدین کو ارسال کی گئی اپنی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ایم ڈی، قائم مقام چیف فنانشل افسر (سی ایف او) اور انٹرنل آڈٹ ٹیم میں بے ضابطگیوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت انفارمینش ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام کے ماتحت ادارے پاک ڈیٹاکام نے سرکاری ادارے میں مبینہ بے ضابطگیوں اور مالی خورد برد پر تشویش کا اظہار کرنے والے 5 سینئر ملازمین کو برطرف کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الزامات کی تحقیقات کرنے والی ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی 6 ماہ بعد بھی اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دینے میں ناکام رہی ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذرائع نے...
    سکھر (نمائندہ جسارت) شہر کے کچرے کا فضلہ ٹھکانے لگانے والے ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا، Zephyr Waste Incinerator Plant کی جانب سے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں میئر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایم بی راجہ داریجو، میونسپل کمشنر زین العابدین کے ہمراہ تختی کی نقاب کشائی کرکے پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔
    برطانیہ کی نیشنل پولیس چیفس کونسل (این پی سی سی) نے برطانیہ میں بچوں کے جنسی استحصال میں مسلمانوں خصوصاً پاکستانی نژاد شہریوں کے ملوث ہونے سے متعلق ایلون مسک کے الزامات پر حقائق آشکار کردیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیشنل پولیس چیفس کونسل کے ڈائریکٹر رچرڈ فیوکس کی جانب سے شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق، 2024 میں بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث 85 فیصد افراد سفید فام تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنسی استحصال کرنے والوں کا تعلق کسی خاص مذہبی یا نسلی گروہ سے نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کو ہم سیاسی فریق کیوں بنا رہے ہیں؟ ڈائریکٹر رچرڈ فیوکس کا کہنا تھا کہ خاص مذہب یا قومیت کے افراد کے جنسی جرائم میں...
    ایڈووکیٹ محمود اختر نقوی نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے خلاف دبئی اور عالمی عدالت میں مقدمہ درج کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ریاض ہر حکومت کے سربراہ کو نوازتے ہیں، جس کے بدلے وہ کھربوں روپے کی زمینوں کو مفت میں ہتھیا لیتے ہیں، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملک ریاض کے کارندوں کو جیل میں ڈالا تو ملک ریاض نے صوبہ سندھ کا رخ کیا، جہاں حکومت سندھ کے تعاون سے سرکاری زمینوں پر قبضے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ، ملک ریاض کو سزا کیوں نہ ہوئی؟ ایڈووکیٹ محمود اختر نقوی نے ورلڈ ایکو نیوز (وی نیوز)  کو خصوصی انٹرویو دیتے کہا کہ 7...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونے والے صارم کے والد کو 5 لاکھ تاوان کا میسج موصول ہونے کے انکشاف کے بعد کیس کو اے وی سی سی میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سے اغوا ہونے والے 7 سال کے صارم کا 9روز بعد بھی سراغ نہیں مل سکا۔نارتھ کراچی سے بچے کے اغوا کا کیس اے وی سی سی میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے ، پولیس نے بتایا کہ بچے کے والد کو 5 لاکھ تاوان کی رقم کا میسج موصول ہوا تھا تاوان کامیسج بھیجنے والے نمبر کے حوالے سے چھان بین شروع کردی گئی ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کی مختلف پہلووں سے تفتیش جارہی ہے۔
    اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قانونی دستاویزات کے حامل کسی بھی غیر ملکی شہری کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت...
    وینزویلا کے نکولس مادورو نے تیسری مدت کے لیے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق تیسری مدت کے لیے منتخب ہونے والے نکولس مادورو نے تیسری مدت کے لیے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ مادورو 2013 میں پہلی بار وینزویلا کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ اپوزیشن نے جولائی میں ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔ دوسری جانب امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 25 ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ وینزویلا کے وزیر داخلہ اور وزیردفاع کی گرفتاری پر بھی 15، 15 ملین ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے۔ وینزویلا کے صدر پر امریکا میں کوکین اسمگل کرنے کا...
     بلوچستان کے ضلع ژوب میں مقامی افراد اور لیویز فورسز کی کارروائی میں 2 افراد کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے 3 نامعلوم مسلح افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ مغوی شخص کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ بلوچستان کے ضلع ژوب کی ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ بدھ کو قلعہ سیف اللہ کے نواحی علاقے گوال اسماعیل زئی سے نامعلوم افراد نے ایک کلینک سے 2 افراد کو اغوا کیا،جن میں ژوب کا رہائشی جمعہ رحیم اور گوال اسماعیل زئی کا رہائشی مسعود خان شامل تھے۔  اغوا کاروں سے مزاحمت کرنے پر اغوا کاروں نے مغوی مسعود خان کو قتل کردیا اور دوسرے مغوی کو لے کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کی بروقت اطلاع ملنے پر لیویز...