2025-11-14@14:59:19 GMT
تلاش کی گنتی: 99601

«میں سرکاری وسائل»:

(نئی خبر)
    ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت منتخب عازمینِ حج 2026 کے لیے حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ کل، 15 نومبر مقرر ہے۔ مزید پڑھیں: سعودی وزارت حج نے زائرین کے لیے خصوصی آگاہی گائیڈز جاری کر دیں وزارت کے مطابق نامزد بینک ہفتہ 15 نومبر کو بھی کھلے رہیں گے تاکہ عازمین اپنی ادائیگی بروقت مکمل کر سکیں۔ مزید پڑھیں: حج قرعہ اندازی میں 3 بہن بھائیوں کا نام ایک ساتھ نکلنے پر جذباتی مناظر، ویڈیو وائرل ترجمان نے واضح کیا کہ مقررہ وقت میں واجبات جمع نہ کرانے کی صورت میں درخواست منسوخ ہو سکتی ہے، اس لیے تمام عازمین سے اپیل کی گئی ہے کہ واجبات جمع کروانے کے بعد کمپیوٹرائزڈ...
    اپنے ایک ٹویٹ میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ انتخابات، عراق میں جمہوریت کے عمل کو مضبوط بنانے اور اس کی خودمختاری و سلامتی کی حفاظت کی سمت میں ایک اہم قدم تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر عراقی حکومت و عوام کو مبارک پیش کی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر انگریزی زبان میں ایک ٹویٹ پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ برادر عراقی حکومت و عوام کو کامیاب اور پُرامن پارلیمانی انتخابات کے بہترین انتظام پر مبارک باد۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ انتخابات، عراق میں جمہوریت کے عمل کو مضبوط بنانے اور اس کی خودمختاری...
    عدلیہ کا کردار بڑا تاریک رہا، ان ججز کا ضمیر دہائیوں سے سویا ہوا تھا، وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ کا کردار بڑا تاریک رہا، ان ججز کا ضمیر دہائیوں سے سویا ہوا تھا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ میں کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے تلخی کا ماحول بنے۔ انہوں نے کہا کہ دو ججزنے استعفے دیے۔ نوازشریف کی حکومت ختم ہوئی تو ہماری عدلیہ نے کیا رول ادا کیا وہ بتاتا ہوں۔ پاناما کیس شروع ہوئے تو ثاقب نثار نے 2 بینچ تشکیل دیے۔ جسٹس اعجاز الاحسن اور...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل افریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیاسی، قانونی اور انتظامی معاملات پر اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کے آغاز میں وزیرِاعلیٰ نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی کے حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن تمام شواہد، خصوصاً سی سی ٹی وی فوٹیج جمع کرکے ذمہ داروں کا تعین کرے گا اور اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن امن ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز امن جرگے میں شریک تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پائیدار امن کے...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی، اور سینیئر رہنما فیصل ممتاز راٹھور کو نیا قائد ایوان نامزد کردیا۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کو استعفیٰ دینے کا پیغام بھجوایا گیا تھا تاہم انہوں نے مستعفی ہونے سے انکار کیا، جس کے بعد پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے گزشتہ ماہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری دی تھی۔ آزاد کشمیر کا ایوان 53 ارکان پر مشتمل ہے، جس میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے 27 ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے...
    جرگے میں شمالی وزیرستان اور بنوں میں سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی اور فلاحی کاموں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔  اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں پاک فوج کے زیرِ انتظام میرانشاہ میں ملک و مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ منعقد ہوا۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے شرکا کا خیرمقدم کیا اور علاقے میں امن کے قیام میں قبائلی عمائدین کے کردار کو سراہا۔ جرگے میں شمالی وزیرستان اور بنوں میں سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی اور فلاحی کاموں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔  جی او سی نے دہشتگردی کے واقعات میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے پر روشنی ڈالی اور فوج، سول انتظامیہ اور عوام کے مشترکہ ردعمل کے مزید موثر ہونے...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025 کی منظوری دے دی۔ اعلامیے کے مطابق رولز میں کی گئی تمام اپ ڈیٹس فل کورٹ نے متفقہ طور پر منظور کیں۔ سپریم کورٹ اعلامیہ کے اہم نکات فل کورٹ نے کمیٹی کی رپورٹ پر رولز 1980 اور مجوزہ رولز 2025 کا مکمل جائزہ لیا۔ عدالتی کارکردگی بہتر بنانے، نظامِ عدل میں شفافیت بڑھانے اور عمل میں آسانی کے لیے نئے رولز مرتب کیے گئے۔ مقدمات کے دوران سامنے آنے والی مختلف مشکلات کے حل کے لیے کمیٹی کی تجاویز رولز میں شامل کر دی گئیں۔ سپریم کورٹ نے ممتاز قانون دان منیر پراچہ کو سینئر ایڈووکیٹ آف دی سپریم کورٹ کا درجہ بھی دے دیا۔...
    سٹی 42 : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سےپی ایم ایس امتحان میں کامیاب ہونے والے بدرالدین شہریاراورسمیع الدین شہروزکی ملاقات ہوئی۔  بدر الدین اور سمیع الدین قائمقام ڈی پی او لیہ شمس الدین کے بیٹے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی جانب سے دونوں نوجوانوں کو پی ایم ایس امتحان میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی۔  آئی جی پنجاب نے محنت و لگن سے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے پر شمس الدین کو خراج تحسین پیش کیا، کہا کہ پیشہ ورانہ ورکنگ کو سمجھ کر نئے آئیڈیاز کے تحت شہریوں کی بھرپور خدمت کریں۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعہ 14نومبر ، 2025 ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اختیارات، صلاحیتوں کو ملک...
    غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ کاری انسانی ہمدردی کی ترجمان نے غزہ کی پٹی میں تمام بارڈر کراسنگز کو دوبارہ کھولنے کا ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ کاری انسانی ہمدردی کی ترجمان اولگا چیریوکو نے غزہ کی پٹی میں تمام بارڈر کراسنگز کو دوبارہ کھولنے کا ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے۔ الجزیرہ کے ساتھ انٹرویو میں اولگا چیریوکو کا کہنا تھا کہ گذشتہ 2 سالوں سے غزہ میں انسانی صورتحال تباہ کن ہے۔ ترجمان دفتر رابطہ کاری انسانی ہمدردی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں غزہ کے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تیزی کے ساتھ کام کرنا چاہیئے۔ اس بات...
    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں، جبکہ آج پاکستان کی قیادت آل راؤنڈر سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ قابلِ تحسین ہے، قومی کرکٹرز کا خصوصی پیغام میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، حسین طلعت، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔ Two changes to our playing XI today ????????????@SalmanAliAgha1 is the stand-in captain for the second ODI ©️...
    اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم پاکستان کا دورہ کرینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم پاکستان کا دورہ کرینگے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دو روزہ دور کرینگے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ عبداللہ دوم 15 اور 16 نومبر کو پاکستان کے دورے پر ہونگے،یہ دورہ اور اردن کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ عبداللہ دوم صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے،دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،شاہ عبداللہ کے دورے پر اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کی تقریب ایوان صدر میں کی جائے گی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔اس میچ میں سری لنکن ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی جبکہ پاکستان کی جانب سے کپتانی آج سلمان علی آغا کریں گے کیونکہ شاہین شاہ آفریدی کی طبیعت ناساز ہے اور وہ پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں۔میچ کے لیے وسیم جونیئر کو پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے تاکہ ٹیم کو باصلاحیت کھلاڑیوں کے ساتھ مضبوط بنایا جا سکے۔ اس سے قبل پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دی تھی، جس سے ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ماہرین کے مطابق آج...
    سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے، فی تولہ سونا کئی ہزار روپے سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کا فی تولہ سونا 3300 روپےکی کمی سے 4 لاکھ 39 ہزار 762 روپے پر آگیا۔ اسی طرح 24 قیراط کے 10گرام سونے کی قیمت 2829 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 77 ہزار 25 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 33 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4174 ڈالر پر آگیا۔ دوسری جانب چاندی کی قدر میں...
     دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، قومی ٹیم کی کپتانی آج شاہین آفریدی کی جگہ سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹیم میں دوتبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین آفریدی اور فہیم اشرف کو آرام دیا گیا ہے ان کی جگہ وسیم جونیئر اور ابراراحمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ گزشتہ روز کھیلا جانا تھا مگر سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر میچ کو ری شیڈول کیا گیا...
    ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان شاہینز نے عمان کو جیت کے لیے 221 رنز کا ہدف دے دیا۔ دوحا میں کھیلے جارہے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔ معاذ صداقت نے 54 گیندوں پر 9 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 96 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سعد مسعود 19 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان عرفان خان 44، یاسر خان 26، محمد فائق 19 اور محمد نعیم 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عمان کی جانب سے شفیق جان، مظاہر رضا، جے اوڈیڈرا اور وسیم علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    بھارتی فضائیہ نے لداخ کے انتہائی حساس اور چینی سرحد کے قریب واقع علاقے میں ایک نیا ایئربیس فعال کرکے خطے میں ایک نئی اسٹریٹجک پیش رفت کی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اس سرگرمی کے ذریعے بھارت نے نہ صرف اپنی فضائی سرگرمیوں کو مزید وسعت دی ہے بلکہ چین کے ساتھ جاری طویل کشیدگی کے پس منظر میں اپنی عسکری موجودگی بھی نمایاں طور پر بڑھا دی ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل اے پی سنگھ نے بذاتِ خود سی-130 طیارے میں اس نئے ایئربیس مڈھ نیوما پر افتتاحی لینڈنگ کی، جسے بھارت انتہائی مشکل جغرافیائی حالات کے باوجود ایک بڑا عسکری سنگ میل قرار دے رہا ہے۔ یہ ایئربیس سطح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: سمندر کے پوشیدہ رازوں کی تلاش صدیوں سے انسان کو اپنی جانب کھینچتی رہی ہے اور اس شعبے سے وابستہ سائنسدان ہمیشہ نت نئی کھوج کی راہ میں رہتے ہیں۔اسی سلسلے میں برطانیہ کی معروف کمپنی ’ڈیپ‘ ایک دلچسپ سائنسی جستجو کو ایک بالکل نئی سمت دینے جا رہی ہے۔ کمپنی نے دنیا کی پہلی ایسی زیرِ آب انسانی بیس قائم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے جہاں انسان طویل عرصے تک رہ کر تحقیق کر سکیں گے۔یہ بیس ’’وینگارڈ‘‘ کے نام سے متعارف کروائی گئی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف سمندری تحقیق میں انقلاب برپا کرے گا بلکہ انسان کو زیرِ آب دنیا کو سمجھنے کے نئے امکانات...
    —فائل فوٹو وزارت قانون نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے 6 ججز ہوں گے، آئینی عدالت میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق ہوں گے۔وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا جج ہوں گے، بلوچستان سے جسٹس روزی خان آئینی عدالت کے جج ہوں گے۔ جسٹس مسرت ہلالی کی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرتذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی نے صحت کے مسائل کے سبب معذرت کی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور ہائی کورٹ سے جسٹس ارشد حسین شاہ آئینی عدالت کے جج ہوں گے۔واضح رہے کہ جسٹس امین الدین نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا...
    عبدالرشید منہاس نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کے ادارے غیر قانونی طور پر کشمیریوں کو حراست میں لئے جانے کا نوٹس لے۔ اسلام ٹائمز۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام کو تکلیف کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترجمان آل پارٹیز حریت کانفرنس عبدالرشید منہاس نے کہا کہ وہ کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لئے جانے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی بری فوج، ریزرو پولیس نے ریاست میں مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ عبدالرشید منہاس نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی...
    اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری، مغربی کنارے میں 2 بچے شہید، غزہ میں اجتماعی قبر سے 51 لاشیں برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ آج ایک بار پھر غزہ سٹی، بیت لاہیا اور خان یونس میں فضائی حملے کیے گئے جبکہ توپ خانے سے شدید گولہ باری کی گئی۔ مغربی کنارے میں بھی صورتحال سنگین ہو گئی جہاں قابض اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر 2 بچوں کو شہید کردیا۔ کارروائی کے دوران کئی شہری زخمی ہوئے اور علاقے میں گھر گھر تلاشی لی گئی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو ’’انتہائی نازک‘‘ قرار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کے سمندری علاقوں میں پیش آنے والے ایک حیران کن واقعے میں ایک سیل نے اپنی ہوشیاری سے کِلر وہیلز کے شکار سے جان بچائی۔فوٹوگرافر Charvet Drucker نے سیئیٹل کے قریب سمندری سفر کے دوران ایک گروپ میں موجود آٹھ کِلر وہیلز کو شکار کرتے ہوئے دیکھا۔ یہ وہیلز اپنی شکار کی مہارت کے لیے مشہور ہیں اور گریٹ وائٹ شارک سمیت دیگر سمندری جانداروں کے لیے خطرہ سمجھی جاتی ہیں۔دورانِ شکار فوٹوگرافر نے دیکھا کہ سیل وہیلز کے درمیان ہوا میں اڑتا ہوا کشتی کی جانب بڑھا۔ اس نے اپنے بچاؤ کے لیے کشتی پر چڑھنے کا فیصلہ کیا، جہاں وہیلز نے اسے گھیرنے کی کوشش کی۔ کشتی کے قریب پہنچنے پر سیل پلیٹ فارم پر...
    حال ہی میں اداکارہ کاجول نے کہا تھا کہ شادیوں کی بھی میعاد یعنی ایکسپائری ڈیٹ ہونی چاہیے اور انہیں وقتاً فوقتاً تجدید کے قابل ہونا چاہیے۔ اس بیان پر بحث ابھی جاری ہی تھی کہ اجے دیوگن نے بھی شادی اور محبت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرکے معاملے میں تھوڑا دوطرفہ بنادیا ہے۔ اپنی نئی فلم ڈی دے پیار دے 2 کی تشہیر کے سلسلے میں ’بک مائی شو‘ کے یوٹیوب چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اجے دیوگن نے محبت کے تصور میں رونما تبدیلیوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل نے محبت کے اصل مفہوم کو بے حد معمولی بنا دیا ہے۔ ’میری نظر میں محبت پہلے کے مقابلے میں بہت...
    عوام سے گھوڑوں کیطرح کام کی توقع، جاپانی وزیراعظم خود کتنے گھنٹے سوتی ہیں؟ حیران کن انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز ٹوکیو(آئی پی ایس) جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائیچی نے رات میں 2 سے 4 گھنٹے کی نیند لینے کا انکشاف کیا ہے۔اکتوبر 2025 میں جاپان کی 104ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھانے والی سانائے تاکائیچی نے اپنے پہلے خطاب میں ’ ورک لائف بیلنس‘ کے تصور کو مکمل طور مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘کیونکہ ہم تعداد میں کم ہیں، اس لیے ہم ہر نسل کو متحد کر کے اور سب کی شراکت سے جاپان کی تعمیر نو کر سکتے ہیں، میں سب سے کہتی ہوں، کام کرو، گھوڑوں کی طرح کام...
    رواں  سال 2025 کے پہلے نو ماہ کے دوران پاکستان میں 53 لاکھ سے زائد آن ڈیوائس حملے ہونے کا انکشاف ہوا ہے. تفصیلات کے مطابق ان میں 27 فیصد عام صارفین اور 24 فیصد کارپوریٹ ادارے متاثر ہوئے، جنہیں انفیکٹڈ  یو ایس بی ڈرائیوز،  سی ڈیز، ڈی وی ڈیز اور خفیہ انسٹالرز کے ذریعے مال ویئر پہنچایا گیا ہے۔ کیسپرسکی کے عالمی سیکیورٹی ماہر دمتری بریزِن نے جمعہ کو یہاں مقامی ہوٹل میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کے سائبر خطرات کے منظرنامے کے حوالے سے ہوشربا انکشافات کئے ہیں۔ تاوان کی غرض سے سائبر حملے  پاکستان سمیت دنیا بھر میں کارپوریٹ سائبر واقعات کی بڑی وجہ ہےاس کے خلاف مؤثر دفاع کے لیے پریوینشن اور رسپانس دونوں...
    راولپنڈی میں خود کو  سرکاری آفیسر ظاہر کرکے کال سینٹرز سے بھتہ وصول کیے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چائینیز کال سینٹر سے لاکھوں روپے بھتہ وصول کرنے والے نوسربازوں کے خلاف راولپنڈی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ تھانہ  چکلالہ میں ٹیکسلا کی رہائشی خاتون اریبہ رباب کی مدعیت میں تھانہ چکلالہ میں درج کیا گیا۔  مدعیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے چائنیز باشندے گاؤ کیزان سے شادی کی ہوئی ہے اور دونوں راولپنڈی میں چائنیز کال سینٹر میں کام کرتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل فواد احمد نامعلوم افراد کے ساتھ کال سینٹر آیا اور ڈرا دھمکا کر 20 لاکھ روپے طلب کیے۔  مدعیہ نے بتایا کہ ہم نے اپنے باس کو بتا کر...
    کراچی: دونوں بہنوں کی عمر میں 10 ماہ  کا فرق کیوں؟ حکام کے مذاق اڑانے اور شناختی کارڈ نہ بنانے پر متاثرہ خاتون عدالت پہنچ گئی۔ نادرا حکام نے بہنوں کی عمر میں 10 ماہ کے فرق کی و جہ سے خاتون کا شناختی کارڈ بنانے سے انکار کردیا، جس پر متاثرہ خاتون نادرا کے خلاف بچوں کے ہمراہ عدالت پہنچ گئیں۔ درخواست گزار صبا عدنان نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کہ گزشتہ 11 سال سے نادرا دفتر کے چکر لگا رہی ہوں۔ نادرا والے میرا مذاق اڑاتے ہیں۔ وکیل کے ذریعے خاتون نے بتایا کہ میرے والدین اور بہنوں کے شناختی کارڈ بھی بنے ہوئے ہیں۔ مجھ سے چھوٹی بہن...
    وفاقی حکومت کے حساس ادارے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جوڈیشل کمپلیکس جی 11 اسلام آباد پر حملے میں ملوث فتنۃ الخوارج کے دہشت گرد سیل کے 4 ارکان گرفتار کو گرفتار کرلیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کے گرفتار ہینڈلر ساجد اللہ عرف شینا نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ فتنہ الخوارج کے کمانڈر سعید الرحمٰن عرف داد اللہ نے ٹیلی گرام ایپ کے ذریعے رابطہ کر کے اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے کی ہدایت کی۔ ملزم ساجد اللہ عرف شینا نے بتایا کہ سعید الرحمٰن عرف داد اکبر کا تعلق باجوڑ کے علاقے چرمکنگ سے ہے اور وہ اس وقت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی میں تیار کردہ جدید ہیلی طیارے نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔ہیلی 250 کلوگرام وزن کو 700 کلومیٹر تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حکام کے مطابق اسے بالخصوص ’ڈیلیوری‘ مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس طیارے میں جدید ہائبرڈ انجن نصب ہے جو بجلی اور ایندھن، دونوں کی مدد سے پرواز کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ یہ طیارہ مکمل طور پر ابوظبی میں تیار کیا گیا ہے، جو مقامی ایوییشن انڈسٹری کے لیے اہم سنگِ میل ہے۔اسی دوران ابوظبی میں بغیر ڈرائیور گاڑیوں کی باقاعدہ تجارتی سروس بھی شروع کردی گئی ہے۔ یہ سہولت متعارف کرانے والا ابوظبی مشرق وسطیٰ کا پہلا شہر بن گیا ہے۔ یہاں چین کی...
    اسلام ٹائمز: مجھے یوگنڈا میں پیدا ہونیوالے ظہران ممدانی کی ذاتی زندگی، نیویارک میں آمد، اس کی فلم پروڈیوسر ہندو والدہ، مسلمان والد کے خاندانی پس منظر اور تارکین وطن کی صورتحال پر کوئی بات نہیں کرنی، سوائے اس کے کہ امریکہ کے سرمایہ دارانہ نظام کو ایک ایشیائی نوجوان باشندے نے اپنی انتخابی مہم سے جو شکست دی ہے، اس سے بھی دنیا بھر کے اکثریتی طبقہ جسے بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ مستضعفین جہاں کہتے ہیں۔ تحریر: سید منیر حسین گیلانی شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے پروفیسر محمود ممدانی اور فلم پروڈیوسر نرما نائر کے چونتیس سالہ بیٹے ظہران ممدانی امریکہ کی تاریخ میں پہلے مسلمان میئر منتخب ہوگئے، جس پر مختلف جہتوں...
    وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک منظم سازش کے تحت وزیرِاعظم کے عہدے سے ہٹایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ تاریخ اس لیے بیان کر رہے ہیں تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ آج پارلیمان کی ترمیم پر اعتراض کرنے والے ججز اُس وقت خاموش تھے جب ’کینگرو کورٹس‘ بنا کر نواز شریف کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ نواز شریف کو ہٹانے کا آغاز کہاں سے ہوا، یہ سب کے سامنے آنا چاہیے وزیر دفاع نے کہا کہ اُس وقت عدلیہ کے کچھ مخصوص افراد کی ’غیرت‘ نہیں جاگی، ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت نواز شریف کو نااہل کرنے اور سیاست سے باہر...
    پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچز کی سیریز کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیمیں دوسرے ڈے نائٹ ون ڈے میچ میں آج دن دو بج کر 30 منٹ پر راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گی۔سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے بتایا کہ راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے مزید سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔خالد ہمدانی کے مطابق فیض آباد سے ڈبل روڈ ٹرن تک سٹیڈیم و روٹ کے گرد ہوٹلز بند رکھوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ہاسٹلز کی ٹیکنیکل سوئیپنگ کرکے رہاہشیوں کی از سر نو تصدیق کی گئی۔ریڑھی بانوں و فروٹ اور اشیاء خورد و نوش...
     قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔گزٹ نوٹیفکیشن سینیٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کیا گیا، ایوان زیریں اور بالا سے 56 ترامیم منظور کی گئیں۔واضح رہے کہ آئینی ترمیم میں عدلیہ، عسکری قیادت اور وفاقی و صوبائی اختیارات سمیت کئی اہم آئینی دفعات سے متعلق تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں، ججز کے تبادلے کی اختیار میں تبدیلی، عسکری سربراہی ڈھانچے میں ترمیم، اور ایک نئے وفاقی آئینی عدالت کے قیام پر غور کیا گیا تھا۔آئینی ترمیم کا مسودہ سب سے پہلے وفاقی کابینہ سے منظور کیا گیا تھا، گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تینوں سروسز چیفس اور عدلیہ سے متعلق قوانین میں ترمیم...
    وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوار الحق کے خلاف آج قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تحریک عدم اعتماد پیپلزپارٹی، ن لیگ اور فارورڈ بلاک کے منحرف ارکان مشترکہ طور پر جمع کرائیں گے۔گزشتہ رات پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے ممبران اسمبلی کو بتا دیا تھا کہ وہ مظفرآباد پہنچ جائیں جہاں آج (14 نومبر) کو کسی بھی وقت تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جائے گی، تحریک عدم اعتماد پر مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کے دستخط موجود ہونے کے ساتھ ساتھ ہی نئے وزیر اعظم کا نام بھی درج ہوگا۔پاکستان پیپلز پارٹی کا دعویٰ ہے کہ وہ وزیر اعظم چودھری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد 30...
     تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابر زادہ امام علی عبدالرحیم کی جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آمد ہوئی جہاں ان کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے موجودہ ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو بڑھانے کا عزم  سامنے آیا، بالخصوص تربیت، انسداد دہشت گردی اور علاقائی سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ تاجک وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی استحکام اور امن کے فروغ میں ان کے کردار کا اعتراف کیا۔اس موقع پر...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ گزٹ نوٹیفکیشن سینیٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کیا گیا، ایوان زیریں اور بالا سے 56 ترامیم منظور کی گئیں۔ واضح رہے کہ آئینی ترمیم میں عدلیہ، عسکری قیادت اور وفاقی و صوبائی اختیارات سمیت کئی اہم آئینی دفعات سے متعلق تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں۔ ججز کے تبادلے کی اختیار میں تبدیلی، عسکری سربراہی ڈھانچے میں ترمیم، اور ایک نئے وفاقی آئینی عدالت کے قیام پر غور کیا گیا تھا۔ آئینی ترمیم کا مسودہ سب سے پہلے وفاقی کابینہ سے منظور کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تینوں...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجيل انعام ميمن نے کہا ہے کہ کراچی میں شہری ترقی کے لیے متعدد بڑے منصوبے تیز رفتاری سے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ شہر میں 9 بڑے منصوبے 7.66 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیے جا رہے ہیں، کے ڈی اے کے 76 منصوبے 13.22 ارب روپے میں جاری ہیں، جبکہ کے ایم سی 200 منصوبوں پر 18.36 ارب روپے خرچ کر رہا ہے۔ KW&SC اور لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔ حب کینال اور ڈملوٹی پانی کی پائپ لائن پروجیکٹ ایک سال کے اندر مکمل ہوں گے اور ڈی ایچ اے کو 10 MGD پانی فراہم کریں گے۔ غیر ملکی مالی معاونت سے...
    اسلام آ باد: وفاقی دارالحکومت میں کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔ انٹیلی جنس بیورو ڈویژن اورسی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں جوڈیشل کمپلیکس جی۔11 اسلام آباد پر حملے میں ملوث ٹی ٹی پی / فتنۃ الخوارج کے دہشت گرد سیل کے 4 ارکان گرفتار کرلیے گئے۔ دوران تفتیش ساجد اللہ عرف شینا، جو خودکش حملہ آور کا ہینڈلر ہے، نے اعتراف کیا کہ ٹی ٹی پی/فتنۃ الخوارج کمانڈر سعید الرحمن عرف داداللہ (ساکن چرمانگ، باجوڑ، حال مقیم افغانستان اور باجوڑ کے نواگئی کے لیے ٹی ٹی پی کا انٹیلی جنس چیف) نے اسے ٹیلیگرام ایپلیکیشن کے ذریعے رابطہ کرکے اسلام آباد میں...
    پاکستان کے جارح مزاج اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی جہاں بھی جاتے ہیں، ان کے مداح انہیں گھیر لیتے ہیں۔  حال ہی میں بوم بوم آفریدی کی ایک لندن سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں میں گھرے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداحوں میں ایک نوجوان جوڑا بھی موجود ہے۔ مداح لڑکی اپنے شوہر اور بچے کے ہمراہ آفریدی سے مل کر بے حد خوش ہوتی ہے اور جذبات میں کہتی ہے ’آپ حقیقت میں بہت ہی ہینڈسم ہیں، بہت اسمارٹ‘۔ جس پر آفریدی نے فوراً مسکراتے ہوئے نہایت شائستگی سے جواب دیا ’بیٹا، یہ بات آپ ایک نانا کو کہہ رہی ہیں‘۔ شاہد آفریدی...
    لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ نے نیا اعزاز حاصل کیا ہے جس میں پہلی دفعہ دماغ کی شریان کا جدید کیمروں اور مشین سے 15 کامیاب آپریشنز کیے گئے ہیں۔  تفصیلات کے مطابق ترجمان محمد عاصم نے بتایا کہ ایل آر ایچ کے مختلف یونٹس نے مل کر ٹیم ورک کے ذریعے اس مشن میں اہم کردار ادا کیا۔  دماغ کی شریان کے کامیاب آپریشن پاکستانی نژاد ڈاکٹر عقیل پاپانی اور ایل آر ایچ نیورو سرجری کی ٹیم نے سرانجام دیے۔  ترجمان نے بتایا کہ امریکا سے آئے ڈاکٹر عقیل پاپانی نے ایک کروڑ سے زیادہ کا خرچہ خود برداشت کیا تمام آپریشن بالکل مفت کیے گئے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایل آر ایچ کے ڈین پروفیسر صاحبزادہ محمود نور اور...
    یہ گھر ڈاکٹر عمر بنی کا تھا جو دلی میں پیر کی شب لال قلعے کے قریب ہونے والے دھماکے میں جاںبحق ہو گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں ایک کشمیری ڈاکٹر کے مکان کو تباہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پلوامہ کے کوئل گاﺅں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب دھماکہ خیز مواد سے ڈاکٹر عمر نبی کے آبائی گھر کو تباہ کر دیا۔ یہ کارروائی رات تقریبا ڈھائی بجے کی گئی۔ ڈاکٹر عمر نبی بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع فرید آباد میں الفلاح یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر تھے۔ ڈاکٹر...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ایک بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی جا رہا تھا، باچاخان ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانےکی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ امیگریشن حکام بتایا کہ میرا نام پی این آئی ایل میں ہے اور میرا پاسپورٹ غیرفعال ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ 10 دن پہلے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا، کوئی جواب نہیں ملا جس کے بعد خدشات کے باعث وزارت داخلہ جا کر خط خود جمع...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت قانون نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے 6ججز ہوں گے، آئینی عدالت میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق ہوں گے،وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس کے کے آغا جج ہوں گے۔ بلوچستان سے جسٹس روزی خان آئینی عدالت کے جج ہوں گے،پشاور ہائیکورٹ سے جسٹس ارشد حسین شاہ آئینی عدالت کے جج ہوں گے۔ مزید :
    احمد منصور :تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابرزادہ امام علی عبداللہ رحیم نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں ممالک نے دونوں افواج کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں  آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران فوجی تربیت، انسدادِ دہشتگردی اور علاقائی امن و استحکام جیسے اہم شعبوں پر بھی اتفاق...
    علمائے کرام کا کہنا ہے کہ ختم نبوت کے عقیدے کے بغیر سارے اعمال فارغ ہیں، اپنے عقیدوں کو درست کرلو۔ نبی اکرم ؐ کے طریقے اور سنت کے بغیر کیا جانیوالا عمل غارت ہے، نبی کریم ؐکے ادب کے بغیر کوئی کامیابی نہیں مل سکتی، عقیدہ ختم نبوت کو عام کرو، گھروں میں بازاروں میں دوستوں میں محافل میں عام کرو، اسی میں کامیابی ہے، اللہ تک پہنچنے کا واحد ذریعہ آقائے کائنات ؐ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ میں عالمی اجتماع کا دوسرا مرحلہ تبلیغی اکابرین کے بیانات سے جاری ہے۔ مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا احمد بٹلہ، مولانا محمد ابراہیم دیولہ آف انڈیا نے کہا کہ دنیا کی محبت نے دین کو بھلا دیا، مصائب اور آلام...
    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی کی جانب سے پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سینیٹ کے اگلے اجلاس میں دہشت گردی پر بحث کرالی جائے، داخلہ اور دفاع کے ادارے بریفنگ دیں، بے شک اِن کیمرا اجلاس کرالیں۔ایمل ولی کا کہنا تھا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ طالبان حکومت آنے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی میں ساڑھے 6 سو فیصد اضافہ ہوا ہے، انِ کی قیادت کہتی ہے انہوں نے ٹی ٹی پی کے لوگوں اور حمایتیوں کو اندر کیا ہوا ہے۔
    جوڈیشل کمپلیکس جی11 اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ انٹیلی جنس بیورو (IB) اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں خودکش حملے کے سہولت کار اور دہشتگرد سیل کے 4 اہم ارکان گرفتار کر لیے گئے۔ ٹی ٹی پی / فتنہ الخوارج کا نیٹ ورک بے نقاب تحقیقات کے مطابق گرفتار دہشتگرد ٹی ٹی پی / فتنہ الخوارج کے اس نیٹ ورک سے وابستہ تھے جس نے اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ جانی نقصان پہنچانے کے لیے خودکش حملے کی منصوبہ بندی کی۔ کمانڈر سعید الرحمان عرف داد اللہ (مقیم افغانستان) نے ٹیلی گرام کے ذریعے پاکستان میں موجود گروہ کو حملے کی ہدایات دیں۔ ہینڈلر کا اعتراف دورانِ...
    مشہور یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن) نے سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنا عارضی تفریحی پارک ’بیسٹ لینڈ‘ کھول دیا۔ 45 کروڑ سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے مسٹر بیسٹ نے یہ پارک اس وقت متعارف کرایا ہے جب سعودی عرب تیزی سے عالمی تفریحی مرکز کے طور پر ابھرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ’بیسٹ لینڈ‘ 13 نومبر سے 27 دسمبر تک ریاض سیزن کا حصہ رہے گا۔ اس پارک میں مسٹر بیسٹ کی ویڈیوز کی طرز پر مختلف رکاوٹیں اور چیلنجز بنائے گئے ہیں، جن میں حصہ لینے والے مداح بڑے انعامات جیت سکتے ہیں۔ ریاض سیزن سعودی عرب کے بڑے سالانہ ایونٹس میں شمار ہوتا ہے، جس کے ذریعے ملک سیاحت بڑھانے اور معیشت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی کابینہ نے گوادر اور عمان کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اس فیصلے کا مقصد پاکستان اور عمان کے درمیان سمندری رابطوں اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ منظوری کے بعد یہ سروس بہت جلد باقاعدہ طور پر شروع کی جائے گی۔وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان اور عمان جلد ہی فیری لنک کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کریں گے۔ اس سلسلے میں عمان کا ایک وفد پاکستان کا دورہ بھی کرے گا تاکہ تمام انتظامات اور تکنیکی معاملات کو حتمی شکل دی جا سکے۔جنید انوار چوہدری نے مزید بتایا کہ نئے فیری روٹ کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل فرنچائزز اور دیگر تجارتی اثاثوں کے لیے آزادانہ تخمینہ کاری کے عمل کو مکمل کر لیا ہے۔ اس عمل کے اختتام پر، تمام مستند پی ایس ایل فرنچائزز کو تجدیدی پیشکش کے خطوط نئی فرنچائز فیس معلومات کے ساتھ  باضابطہ طور پر ارسال کر دیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل انتظامیہ نے نئی ٹیموں کی نیلامی کی تصدیق کر دی خط میں تمام فرنچائزز سے مقررہ مدت کے اندر اپنا فیصلہ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ Pakistan Super League Franchise Teams Valuation Reports Submitted Read more ➡️ https://t.co/cAtnc9Z2PB#HBLPSL — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) November 14, 2025 پی سی بی نے شفافیت کو یقینی بنانے اور تخمینہ...
    اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے دہشتگرد سیل کے 4 ارکان گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آ باد:(آئی پی ایس)وفاقی دارالحکومت میں کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔ انٹیلی جنس بیورو ڈویژن اورسی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں جوڈیشل کمپلیکس جی۔11 اسلام آباد پر حملے میں ملوث ٹی ٹی پی / فتنۃ الخوارج کے دہشت گرد سیل کے 4 ارکان گرفتار کرلیے گئے۔ دوران تفتیش ساجد اللہ عرف شینا، جو خودکش حملہ آور کا ہینڈلر ہے، نے اعتراف کیا کہ ٹی ٹی پی/فتنۃ الخوارج کمانڈر سعید الرحمن عرف داداللہ (ساکن چرمانگ، باجوڑ، حال مقیم...
    اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائز ٹیموں کے نام حیدرآباد، راولپنڈی، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے منتخب کیے جائیں گے۔ یہ فہرست اس وقت حتمی کی گئی جب نئے ٹیموں کی ویلیوایشن رپورٹس موصول ہوئیں۔ پی سی بی کے مطابق نئی فرنچائزز کے ملکیتی حقوق کی فروخت کے لیے ٹینڈر کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے گا۔ اسی کے ساتھ موجودہ پی ایس ایل فرنچائزز اور دیگر کمرشل اثاثوں کی آزادانہ ویلیوایشن مکمل کرلی گئی ہے۔ بورڈ نے بتایا کہ آئندہ دس برس کے لیے نئی فیسوں کے تحت فرنچائز ری نیوئل کی پیشکش تمام مطابقت رکھنے والی ٹیموں کو بھیج دی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹیلی جنس بیورو اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملے میں ملوث دہشتگرد کو گرفتارکرلیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس حملے میں فتنہ الخوارج کے 4دہشتگرد ملوث تھے،افغانستان میں موجود فتنہ الخوارج کی قیادت اس نیٹ ورک کو چلا رہی تھی۔ آپریشنل کمانڈر اپنے 3دہشتگردساتھیوں کے ساتھ گرفتار ہو چکا ہے،جن سے تحقیقات جاری ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کچہری حملے کے سہولت کار اور ہینڈلر کو گرفتارکرلیاگیا ،اسلام آباد کچہری حملے کا سہولت کار ایک ماہ سے راولپنڈی میں رہائش پذیر تھا۔ذرائع کے مطابق سہولت کار کو راولپنڈی جبکہ ہینڈلر کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کیاگیا،حملے سے قبل سہولت کار اور...
    ڈبلن (نیوز ڈیسک )ورلڈ کپ کوالیفائر میں آئرلینڈ کے ہاتھوں پرتگال کی حیران کن شکست اس وقت مزید ڈرامائی صورت اختیار کر گئی جب معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ میچ کے دوران پرتگال 0-2 سے پیچھے تھا کہ 60ویں منٹ میں اسٹرائیکر رونالڈو نے آئرش ڈیفینڈر دارا او’شی کو باکس کے اندر کہنی رسید کی۔ ریفری نے وی اے آر کے مشورے پر ابتدائی پیلا کارڈ واپس لے کر براہِ راست ریڈ کارڈ دے دیا۔ رونالڈو نے غصے میں شائقین کی جانب طنزیہ تالیاں بجائیں اور آئرلینڈ کے کوچ ہیمیر ہالمگرِمسن سے جذباتی گفتگو بھی کی۔ پرتگالی کوچ رابرٹو مارٹینیز نے فیصلے کو سخت قرار دیتے ہوئے کہا کہ...
    ستائیسویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) ستائیسویں آٸینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ صدر کی جانب سے آئینی ترمیم کی توثیق کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن میں ترمیم کا عنوان ستائیسویں آئینی ترمیم ایکٹ دو ہزار پچیس ہے۔ ترمیم کو ’’آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مزید ترمیم‘‘ قرار دیا گیا ۔ ترمیم کا مقصد ’’آئین میں مزید ضروری تبدیلیاں ‘‘بیان کیا گیا ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی کا نام وفاقی آئینی عدالت کے ممکنہ ججز میں شامل تھا، تاہم انہوں نے صحت کے مسائل کے باعث اس نئی ذمہ داری کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔ حالیہ دنوں ان کی خرابی صحت کے باعث ان کا بینچ بھی ڈی لسٹ کردیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے باضابطہ طور پر اپنی عدم دستیابی سے متعلق آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے بعد مختلف ناموں پر غور کیا جارہا تھا جس میں جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل تھیں، مگر انہوں نے واضح کردیا کہ وہ صحت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے ایک ایڈٹ شدہ حصے کی نشریات پر بالآخر باضابطہ معافی مانگ لی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق بیان میں ادارے نے تسلیم کیا کہ پینوراما پروگرام میں استعمال کیے گئے کلپ کی تدوین اس انداز میں کی گئی کہ اس سے غلط تاثر پیدا ہوا، جیسے ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو براہ راست تشدد پر اکسانے کی کوشش کی ہو۔ بی بی سی نے واضح کیا کہ اس غلطی کا ادارتی طور پر جائزہ لیا جا چکا ہے اور یہ پروگرام دوبارہ نشر نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب صدر ٹرمپ کے وکلا نے اس معاملے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے...
    دستاویزی فلم تیار کرنے کا مقصد طاقت کا اظہار اور حقائق پہنچانے کے لئے اسرائیلی رائے عامہ کے ساتھ تعامل ہے، جو حقائق طویل عرصے سے عبرانی بولنے والے سامعین سے پوشیدہ ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین میں غاصب اسرائیل رجیم کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کی طرف سے بنائی گئی عبرانی دستاویزی فلم کو "اسرائیل کے خلاف پروپیگنڈا جنگ" قرار دیا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی نے عبرانی زبان میں اپنی پہلی دستاویزی فلم "بازان پر میزائل" نشر کی ہے، جس میں 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے خلاف ایران کے میزائل حملوں کا احوال پیش کیا گیا ہے۔ اسرائیل کی فوج اور نیشنل نیوز ویب سائٹ نے دستاویزی فلم پر ردعمل ظاہر کیا...
      اویس کیانی  :جسٹس امین الدین خان نے بطور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا حلف اٹھا لیا۔  صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا حلف لیا۔  ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے، وفاقی وزراء اور ججز بھی تقریب میں شریک ہوئے۔  چیف جسٹس امین الدین کو حلف لینے کے بعد صدر مملکت اور وزیراعظم نے مبارک باد دی۔    افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر پرویز رشید نے ایک پروگرام میں کہا کہ ججوں کا کام کسی کو ڈانٹنا، رسوا کرنا یا میڈیا کے ٹکر بنوانا نہیں بلکہ انصاف فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے صرف دو ججز نے استعفیٰ دیا ہے اور ان کا مؤقف ہے کہ آئین کو ختم کردیا گیا ہے اور عدالت تقسیم ہوچکی ہے، مگر باقی کسی جج نے اس رائے سے اتفاق نہیں کیا اور سب نے معمول کے مطابق اپنے عدالتی فرائض سرانجام دینا ضروری سمجھا۔ ان کے مطابق دو افراد کی رائے کی بنیاد پر یہ کہنا درست نہیں کہ کوئی بڑی عدالتی یا سیاسی تحریک جنم لے سکتی ہے۔پرویز رشید کا...
    ڈھاکہ کے ایک اسٹوڈیو میں وائس اوور آرٹسٹ ربائیا ماتین گتی ترکیہ کے مشہور ڈرامے کو بنگالی زبان میں ڈب کر رہی ہیں، جو اس بات کا مظہر ہے کہ ٹی وی ڈرامے اور ثقافتی رابطے دونوں ممالک کے تعلقات کو قریب لا رہے ہیں۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ڈھاکہ کے ایک اسٹوڈیو میں وائس اوور آرٹسٹ ربائیا ماتین گتی ترکیہ کے مشہور ڈرامے کو بنگالی زبان میں ڈب کر رہی ہیں، جو دکھاتا ہے کہ ترکیہ اور بنگلہ دیش کے تعلقات پہلے سے بہتر ہو رہے ہیں، اس دوران وہ اسکرین پر چلتے ترک ڈرامے ’کارا سیودا‘ کی نئی اقساط کے ڈائیلاگ بھی بول رہی تھیں، جو بنگلہ دیش میں بہت مقبول ہیں اور لاکھوں لوگ...
    محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں ٹی ایل پی کے نام پر موجود تمام جائیدادوں اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کر کے 15 نومبر تک محکمہ داخلہ کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی تمام جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں ٹی ایل پی کے نام پر موجود تمام جائیدادوں اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کر کے 15 نومبر تک محکمہ داخلہ کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فیصلہ چیئرمین سب کیبنٹ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس میں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس چودھری محمد اقبال نے شہری حسان لطیف کی درخواست پر فیصلہ گزشتہ روز محفوظ کیا تھا۔ جج نے فیصلے میں کہا ہے کہ عدالت درخواست پری میچور قرار دیتے ہوئے مسترد کرتی ہے، درخواست گزار ترامیم کی منظوری کے بعد عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ درخواست میں وزیراعظم، سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزارت قانون کو فریق بنایا گیا تھا۔  پی آئی اے کی پرواز میں تاخیر: ارشد ندیم سمیت پاکستان جیولین تھرو ٹیم ایئرپورٹ پر پھنس گئی مزید :
    لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم کے ٹارٹن ٹریک کے خستہ حالی کا شکار حصے کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور دیگر جیولین تھرورز کو ٹریننگ کے لیے مشکلات کا سامنا تھا۔ جیو نیوز نے چند ماہ قبل ٹارٹن ٹریک کے جیولین تھرو کے لیے مخصوص حصے کی خستہ حالی کی نشاندہی کی تھی۔ لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم کے ٹارٹن ٹریک کا جیولین تھرو کے لیے مخصوص حصہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی مسلسل ٹریننگ کی وجہ سے گھس گیا تھا۔ ٹارٹن ٹریک کے اس حصے کی خستہ حالی کی وجہ سے جیولین تھرورز کو مشکلات کا سامنا تھا، ایتھلیٹس کی ٹریننگ بھی متاثر ہو رہی تھی اور ساتھ میں انہیں انجرڈ ہونے کا...
    پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچز کی سیریز کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیمیں دوسرے  ڈے نائٹ ون ڈے میچ میں دن دو بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گی۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے بتایا کہ راولپنڈی پولیس کی جانب سے  فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے مزید سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ خالد ہمدانی کے مطابق فیض آباد سے ڈبل روڈ ٹرن تک اسٹیڈیم و روٹ کے گرد ہوٹلز بند رکھوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ہاسٹلز کی ٹیکنیکل سوئیپنگ کرکے رہاہشیوں کی از سر نو تصدیق کی گئی۔ ریڑھی بانوں و فروٹ اور اشیاء خورد و نوش کے ٹھیلوں...
    سعودی عرب میں حجاج کرام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے فائبر ٹیکنالوجی کا حامل جدید احرام متعارف کروا دیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق شدید گرمی میں حج ادا کرنے والے دنیا بھر کے عازمین کے لیے ایک جدید ’’ٹھنڈا احرام‘‘ تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد حجاج کو بلند درجہ حرارت سے ممکنہ حد تک محفوظ رکھنا ہے۔ ہر سال لاکھوں مسلمان مختلف ممالک سے حج کے لیے سعودی عرب پہنچتے ہیں اور مسلسل کئی برس سے حج کا موسم سخت گرمی کے دوران آنے کے باعث حجاج کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سعودی میڈیا کے مطابق اس نئے احرام کی تیاری میں ایسی فائبر ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے...
    دورہ پاکستان پر موجود تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابر زادہ امام علی عبدالرحیم کی جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آمد ہوئی جہاں ان کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے موجودہ ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو بڑھانے کا عزم  سامنے آیا، بالخصوص تربیت، انسداد دہشت گردی اور علاقائی سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ تاجک وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی استحکام اور امن کے فروغ میں ان کے کردار کا اعتراف...
    پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو متروک کرنے کا بھارتی ہتھکنڈا ناکام ہوگیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج ہوگا۔ ٹاس دوپہر دو بجے ہوگا جبکہ میچ کا آغاز ڈھائی بجے ہوگا۔ پاکستان نے پہلے ون ڈے میں فتح حاصل کرکے تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ خیال رہے کہ پہلے ون ڈے میچ کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث سری لنکن ٹیم کے بعض کھلاڑیوں نے دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس جانے کی درخواست کی تھی۔ تاہم فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سری لنکن حکام کو یقین دہانی کے بعد دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ و چیئرمین پی...
    وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے پیپلز پارٹی کے ارکانِ اسمبلی اسمبلی سیکریٹریٹ پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق پی پی کے ارکان اسپیکر سیکریٹریٹ میں عدم اعتماد کی جو قرارداد جمع کروانے پہنچے ہیں، اس  پر متعدد اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔ تحریک جمع کرانے کے مرحلے پر اسمبلی سیکریٹریٹ میں ہلچل پیدا ہوگئی۔ اپوزیشن اراکین نے مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ وزیراعظم ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، اس لیے انہیں منصب پر برقرار رہنے کا کوئی اختیار نہیں۔ تحریکِ عدم اعتماد پر کارروائی آئندہ اجلاس میں متوقع ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی گلیمرس دنیا سے جڑے اداکار آئے روز نئی انکشافات کرتے ہیں اور مداحوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیتے ہیں، بعض اوقات سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن جاتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے حال ہی میں اپنے شو میں انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل وہ اور کاجول کے ایک ہی مرد سے تعلقات تھے، یہ انکشاف انہوں نے دونوں اداکاؤں کے درمیان شو میں مذاق اور خوش گیپیوں کے دوران کیا۔ ٹوئنکل کھنہ اور کاجول کی ایک دوسرے کے ساتھ مذاق اور گفتگو کے دوران ماضی کا قصہ سامنے آنے پر سوشل میڈیا بھی متحرک ہوگیا اور ان کی بات فوری طور پر سوشل میڈیا...
    اسکرین گریب جسٹس امین الدین نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی اس تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری شریک ہوئے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت پاک بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ سمیت اٹارنی جنرل بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان اسلام آباد ہائیکورٹ کے روم نمبر1 میں بیٹھیں گے، جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کورٹ روم نمبر 2 میں منتقل ہو...
    معروف اداکار دھرمیندر اور ان کے خاندان کی انتہائی نجی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال کے ایک اسٹاف ممبر کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ ویڈیو اُس وقت سامنے آئی جب 89 سالہ لیجنڈری اداکار کو گزشتہ روز اسپتال سے گھر منتقل کیا گیا، ویڈیو خفیہ طور پر بغیر اجازت ریکارڈ کی گئی تھی جس میں دھرمیندر کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال کے بستر پر لیٹا دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دھرمیندر کے بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول ساتھ موجود تھے۔ پوتے کرن اور راج ویر دیول بھی وہاں موجود نظر آئے۔ ویڈیو میں دھرمیندر کی پہلی اہلیہ پرکاش کور بھی شدید افسردہ دکھائی دیں۔ ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے سلسلے میں پیپلز پارٹی دوبارہ سرگرم ہوگئی ہے اور باقاعدہ طور پر تحریک جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے اپنے اراکین اسمبلی کو فوری طور پر مظفرآباد پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ عدم اعتماد کی قرارداد پر اراکین کے دستخط بھی مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ نئے قائدِ ایوان کا نام قرارداد جمع کراتے وقت درج کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے بھی اپنے اسٹاف سے الوداعی ملاقاتیں شروع کردی ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین کو...
    وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی حلف برداری تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ حکام تقریب میں شریک ہوئے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس محمد یحییٰ آفریدی، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی،...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی نے آئینی عدالت کی جج بننے سے انکار کر دیاہے ، انہوں نے خراب صحت کے باعث جج بننے سے معذرت کی ہے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ آئینی عدالت کے اندر ججز کی تعداد 13 ہونے جارہی ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کے کمرے کورٹ نمبر 1 میں آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان اپنی عدالت لگائیں گے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو کورٹ روم نمبر 2 میں منتقل کر دیا جائے گا۔  مزید :
    ابوظہبی میں تیار شدہ ہیلی طیارے کی پہلی کامیاب پرواز مکمل کرلی گئی۔ ہیلی 250 کلو وزن 700 کلومیٹر تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ابوظہبی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ طیارہ ’ ڈیلیوری‘ کیلئے استعمال ہوگا، طیارے کا جدید ہائبرڈ انجن، بجلی اور ایندھن سے اڑان بھرنے میں مدد دے گا جب کہ طیارہ مکمل طور پر ابوظبی میں تیار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بغیر ڈرائیور گاڑیاں اب ابوظہبی میں چلنے کو تیار ہیں جن کی باقاعدہ تجارتی سروس کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ ابوظہبی بغیر ڈرائیور گاڑیاں چلنے والا مشرق وسطیٰ کا پہلا شہر بن گیا ہے، یہاں چین کی 2مختلف کمپنیاں ’ ڈرائیور لیس ‘ گاڑیاں چلائیں گی۔
    وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ، صدارتی آرڈر جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تعداد بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے صدر مملکت آصف زرداری نے صدارتی آرڈر جاری کر دیا۔ وفاقی آئینی عدالت چیف جسٹس سمیت 13 ججز پر مشتمل ہوگی۔ جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس روزی خان، جسٹس کے کے آغا خان اور جسٹس عامر فاروق وفاقی آئینی عدالت کے جج ہوں گے۔ وفاقی آئینی عدالت اسلام آباد ہائی کورٹ کے ٹاپ فلور پر قائم ہوگی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل"...
    بالی وڈ سپر اسٹار کاجول کاے شادی سے متعلق دیے گئے بیان پر ان کے شوہر اجے دیوگن کا ردعمل آگیا۔ کاجول نے ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کے دوران محبت کے بدلتے نظریے اور نئے دور کے رشتوں پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ٹوئنکل کھنہ نے کاجول سے پوچھا تھا کہ کیا شادی کی کوئی ایکسپائری اور تجدید کا آپشن ہونا چاہیے؟ اس پر کاجول نے اتفاق کیا جب کہ ٹوئنکل کھنہ، وکی کوشل اور کریتی سینن نے اس بات سے اختلاف کیا۔ اس موقع پر کاجول نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں بالکل ایسا ہی سمجھتی ہوں، آخر کیا ضمانت ہے کہ آپ صحیح وقت پر صحیح شخص سے شادی کریں گے؟ تجدید...
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ مستعفی ججز سیاسی ججز تھے، ان لوگوں کو عہدوں پر رہنا زیب نہيں دیتا۔وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے جسٹس منصور اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ ججوں کے استعفےکے متن سے ان کا سیاسی اور ذاتی ایجنڈا واضح ہوگیا۔ ججوں کا ایجنڈا حکومت کے خلاف تھا۔اس کے علاوہ ایک اور انٹرویو میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مستعفی ججز اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات کے لیےکوششیں کرتے رہے، مستعفی ججز کے خط کےمندرجات سیاسی تقریر ہیں، مستعفی ججز استعفے میں ایک چیز بھی نہیں بتاسکےکہ کس طرح 27 ویں ترمیم آئین پر حملہ ہے، سپریم کورٹ کو کیسے...
    پاکستان کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کاروائی کے دوران گودام سے اسیٹرک ایسڈ کی آڑ میں اسمگل شدہ مونو سوڈیم گلوٹامیٹ برآمد کیا گیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق موصولہ خفیہ اطلاع پر یونائیٹڈ ٹریڈرز کے ولیکا چورنگی اے ون گودام پر چھاپہ مار کاروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران گودام میں رکھے گئے اسیٹرک ایسڈ کی آڑ میں اسمگل شدہ مونو سوڈیم گلوٹامیٹ برآمد کیا گیا۔  اسیٹرک ایسڈ کی 800 بوریوں میں 20 ہزار کلوگرام سوڈیم گلوٹامیٹ چھپایا گیا تھا۔ برآمد ہونے والے ممنوعہ سوڈیم گلوٹامیٹ کی مالیت 2 کروڑ 5 لاکھ روپے ہے۔ گودام سے صرف اسیٹرک ایسڈ کی ہی 100 بوریاں برآمد ہوئیں۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مونوسوڈیم گلوٹامیٹ تحویل میں لیکر کسٹمز گودام منتقل کردیا گیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ کے امتحانی نظام میں ایک اہم تبدیلی کی جا رہی ہے، جس کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کو روایتی طریقہ کار سے نکال کر مکمل طور پر ڈیجیٹل اسسمنٹ کے مرحلے میں منتقل کیا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں ای مارکنگ کے منصوبے کی باقاعدہ لانچنگ 4 دسمبر کو کراچی میں منعقد ہوگی، جہاں پورے ملک سے 29 مختلف تعلیمی بورڈز کے سربراہان کے ساتھ ساتھ آئی بی سی سی کے اعلیٰ حکام بھی شرکت کریں گے۔اس تقریب کا مقصد نہ صرف ای مارکنگ کے جدید نظام کا باضابطہ آغاز کرنا ہے بلکہ سندھ میں امتحانی عمل کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا بھی ہے۔وفاقی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا،صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے حلف لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں ہوئی،وزیراعظم شہبازشریف ،چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ،چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، بلاول بھٹو شریک  ہوئے ۔ تقریب میں فیلڈمارشل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک  ہوئے،وفاقی وزرا عطا تارڑ، احسن اقبال، مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ پیپلز پارٹی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد...
    کوہاٹ میں پولیس نے بازید خیل کے قریب ایک کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ڈی پی او کوہاٹ شہباز الٰہی کے مطابق، تھانہ صدر کے ایس ایچ او ریاض اپنے دستے کے ساتھ معمول کے گشت پر تھے کہ دہشت گردوں نے ان کی پارٹی پر اچانک فائرنگ کر دی۔ پولیس نے فوری طور پر بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں تینوں دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کے اس تبادلے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا۔ ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی شناخت کے ساتھ ساتھ ان کے نیٹ ورک کے بارے میں مزید تحقیقات...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے عہدے کا حلف اٹھا لیا،صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے حلف لیا،دوسری جانبآئینی عدالت کے 6 ججوں کی تقریب حلف برداری کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کے ججز کی تقریب حلف برداری کے لیے اسلام آبادہائیکورٹ کے ججز اور ایڈمن بلاک کے درمیان اوپن ایریا میں انتظامات کیےگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی عدالت کے 6 ججز اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلف اٹھائیں گے، آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین دیگر ججز سے حلف لیں گے۔ قبل ازیں آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے، حلف برداری تقریب کے...
    لاہور (نیوز ڈیسک) 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت لاہور ہائی کورٹ کے 10 اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 ججز کو دوسرے صوبوں میں ٹرانسفر کرنے سے متعلق تیار کی گئی فہرست سامنے آگئی، ججز کو 6 ماہ سے 2 سال تک مختلف صوبائی بنچز میں تعینات کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق زیادہ تر ججز کے تبادلے بلوچستان ہائی کورٹ کے بنچ صوابی، سندھ ہائی کورٹ کے لاڑکانہ، سکھر اور میرپور خاص بنچ کے لیے تجویز کیے گئے ہیں جن پر حتمی فیصلہ جوڈیشل کمیشن کرے گا۔ ترمیم کی منظوری کے بعد اب ہائی کورٹس کے ججز کے دوسرے صوبوں میں تبادلے کے لیے متعلقہ جج سے مشاورت ضروری نہیں رہی، نئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل...
    مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ ججوں کا کام ٹکر بنوانا، کسی کو رسوا کرنا یا ڈانٹا نہیں بلکہ انصاف دینا ہے۔ پرویز رشید نےکہا کہ صرف 2 ججز نے استعفیٰ دیا اور ان کا اعتراض ہے کہ آئین کوختم کردیاگیا، سپریم کورٹ کے ٹکڑےکردیےگئے تاہم کسی دوسرےجج نےان کی اس بات کوتسلیم نہیں کیا اور اپنے کام کو جاری رکھنا مناسب سمجھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے یہ نتیجہ نکلتاہےکہ نہ آئین کونقصان پہنچا اور نہ ہی سپریم کورٹ کو ٹکڑوں میں تقسیم کیاگیاہے، صرف دو لوگوں کی کہی بات پر نہیں کہہ سکتےکہ کوئی تحریک چل جائےگی۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آئین میں ترمیم کاحق پارلیمنٹ کو ہے، یہ ہمارا...