2025-12-02@12:12:04 GMT
تلاش کی گنتی: 244
«پاکستان کے ایئرپورٹس»:
(نئی خبر)
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی کیلئے امکانات روشن ہو گئے، برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم نے سیکیورٹی آڈٹ مکمل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے برطانیہ کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم نے تین روزہ سیکیورٹی آڈٹ مکمل کر لیا ڈی ایف ٹی ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ کا سیکیورٹی آڈٹ مکمل کر کے واپس روانہ ہوگئی ، سی اے اے حکام نے بتایا کہ برطانوی ٹیم پاکستانی ایوی ایشن سیکیورٹی سے مطمئن ہوگئی ہے ، پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ میں پروازوں کی بحالی میں دورہ معاون ثابت ہوگا۔ برطانیہ کے محکمہ برائے ٹرانسپورٹ کے تین رکنی وفد نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کا ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کے ٹیکس نظام پر جاری کردہ رپورٹ میں اہم نکات اور خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک میں ٹیکس دہندگان کی تعداد تو بڑھی ہے، مگر حقیقی محصولات میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب خطے کے دیگر ممالک سے کم تر ہے، حالانکہ اصلاحاتی کوششیں کی گئی ہیں۔ نئے رجسٹرڈ فائلرز کی ایک بڑی تعداد نے یا تو آمدنی کم ظاہر کی یا مکمل طور پر ٹیکس کی ادائیگی سے گریز کیا۔ یہ صورتحال ٹیکس بیس میں اضافے کے باوجود قومی خزانے پر اثرانداز نہیں ہو رہی۔اے ڈی بی نے اس کی بڑی وجہ پاکستان...
سٹی 42 : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے ٹیکس نظام سے متعلق رپورٹ جاری کردی. رپورٹ کے مطابق پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کے باوجود ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب خطے کے دیگر ممالک سےکم ہے، پاکستان میں ٹیکس بیس محض عددی طور پر بڑھا. نئے فائلرز میں سے اکثر نے یا تو کم آمدنی ظاہرکی یا ٹیکس کی ادائیگی سے گریز کیا، کم ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کی بڑی وجہ ٹیکس نظام کی محدود رسائی ہے۔ سونے کی قیمت میں کمی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ صرف رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے کے بجائے پالیسی کوبہتربنایا جائے، بہترپالیسیوں سے موجودہ ٹیکس دہندگان سے تعمیل کوبہتر اور ٹیکس وصولی کو بڑھایا جا سکتا ہے۔...
وفاقی حکومت کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی اصلاحات کے باوجود پاکستان کا ٹیکس 2 جی ڈی پی تناسب خطے کے دیگرممالک سے کم ہے جب کہ نئے فائلرزکی اکثریت نے یا توکم آمدنی ظاہرکی یا ٹیکس کی ادائیگی سے گریز کیا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے ٹیکس نظام کے بارے میں رپورٹ جاری کردی ہے، حکام کے مطابق اے ڈی بی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اصلاحات کے باوجود پاکستان کاٹیکس 2جی ڈی پی تناسب خطے کے دیگرممالک سے کم ہے۔ نان فائلرزکی اکثریت نے یا توکم آمدنی ظاہرکی یا ٹیکس کی ادائیگی سے گریز کیا، پاکستان میں ٹیکس بیس محض عددی طور پر بڑھا ہے۔ اے ڈی بی رپورٹ میں کم ٹیکس ٹو جی ڈی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رپورٹ کے مطابق اصلاحات کےباوجود پاکستان کاٹیکس 2جی ڈی پی تناسب خطے کےدیگرممالک سےکم ہے۔ اس کی وجہ نئےفائلرزکی اکثریت نے یا توکم آمدنی ظاہرکی یا ٹیکس کی ادائیگی سے گریز کیا۔پاکستان میں ٹیکس بیس محض عددی طور پر بڑھا ہے۔ اے ڈی بی رپورٹ میں کم ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کی بڑی وجہ بڑے پیمانے پر غیر رسمی شعبے کو قرار دیا گیا،بغیرمؤثر تعمیل کے ٹیکس بیس کو وسعت دینا قلیل آمدنی پیدا کرتا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نےکہا ایسے اقدامات سے صرف انتظامی اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے،صرف رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے کےبجائےپالیسوں کوبہتربنایا جائے،بہتر پالیسیوں سےموجودہ ٹیکس دہندگان سمیت دیگر ٹیکس وصولی کو بڑھایا جاسکتا ہے۔ بلاول...
نریندر مودی کی سیاسی زندگی کے دن پورے ہو چکے ہیں، بھارت ایس سی او میں اپنا جھوٹا موقف نہیں منوا سکا:دفاع خواجہ آصف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ بھارت اپنا غلط اور جھوٹ پر مبنی مؤقف ایک انتہائی اہم بین الاقوامی فورم ایس سی او میں نہیں منواسکا۔ نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی فریق سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، اب بھارت ہٹ دھرمی پر اترا ہوا ہے کیونکہ جنگ میں پاکستان سے شکست کے بعد مودی جھوٹے بیانیے سے عزت بچانا چاہ رہا ہے مگر حقیقت یہ ہےکہ مودی کی سیاسی زندگی کے دن پورے ہوچکے ہیں۔ وزیردفاع نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں ماحول میں کوئی کشیدگی نہیں تھی، فورم کے رولز کے مطابق تمام چیزیں طے ہوئیں، اس میں یہ شامل نہیں...
ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے جبکہ پاکستان نے بھرپور طور پر ایران کی حمایت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا,اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعرات 26 جون ، 2025 کابینہ اجلاس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کشیدگی کے دوران اور بعد میں زبردست کردار پر قرارداد کی منظوری بھی دی گئی, وفاقی کابینہ نے ایران...
ابوظہبی: پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم کر دی گئی۔ پاکستان اور امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں بتایا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 12 سال کے طویل وقفے کے بعد ابوظہبی میں مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کا 12واں اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ان کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید کی قیادت میں گزشتہ رات گئے...
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم ، معاہدے پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز ابوظہبی(سب نیوز)پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں بتایا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 12 سال کے طویل وقفے کے بعد ابوظہبی میں مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی)...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورۂ متحدہ عرب امارات کے دوران پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا سے استثنا دینے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے پر دستخط نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کے دوران کیے، جو 12 سال بعد ابوظبی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں برادر ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور ادارہ جاتی تعاون کو گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ 2025 کے غیر یقینی مستقبل کے سائے میں بھارتی براڈکاسٹر سونی اسپورٹس کی جانب سے جاری کیے گئے پروموشنل مواد نے نیا تنازع چھیڑ دیا ہے، جس میں پاکستان کو نظر انداز کیے جانے پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کردہ آفیشل پوسٹر میں صرف بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش کے کپتانوں کی تصاویر شامل کی گئی ہیں، جبکہ پاکستان کے کسی کھلاڑی یا کپتان کو نمائندگی کے لیے شامل نہیں کیا گیا، جس پر کرکٹ مداحوں نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یہ اطلاعات زیر گردش ہیں کہ پاک-بھارت سرحدی کشیدگی کے باوجود بھارتی...
ایشیاکپ 2025 کے تاریک مستقبل کے دوران بھارتی براڈکاسٹر نے پاکستان کو پوسٹر سے بھی ہٹادیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سونی اسپورٹس نے رواں سال کے آخر میں ہونے والے ایشیا کپ ایونٹ کا ایک پوسٹر جاری کیا، جس میں بنگلادیشی، سری لنکن اور بھارتی کپتان موجود ہیں تاہم پاکستان کی نمائندگی کیلئے کوئی موجود نہیں۔ بھارتی براڈ کاسٹر کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ سرحدی کشیدگی کے باوجود 'بھارت' ایونٹ میں حصہ لے گا قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونیوالی سرحدی کشیدگی کے باوجود بھارتی ٹیم ایشیاکپ ایونٹ میں حصہ لے گی۔ ٹی20 ورلڈکپ کے انعقاد سے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)جرمن ماہرین کے دورہ پاکستان کے دوران ای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل ہوگیا، جدت کے حامل منصوبے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر ای گیٹ کی تنصیب ہوگی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جرمن ماہرین کی نگرانی میں ای گیٹ منصوبہ بروقت اور بغیر تاخیر کے جاری ہے، 3 روزہ ورکشاپس میں سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی۔(جاری ہے) ای گیٹس تنصیب کے بعد مسافر خودکار نظام کے تحت برق رفتاری سے امیگریشن مراحل طے کر سکیں گے، منصوبہ عصر حاضر کے صرف جدید سہولیات کی فراہمی کا عکاس ہے۔پاکستان کے ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے کی کوششوں کا حصہ بھی ہے،...
قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے ناکافی سفری اخراجات کا حوالہ دیکر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے دیے گئے ظہرانے کی دعوت میں شرکت سے معذرت کرلی۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے اسلام آباد سفر کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان کو 5 ہزار 600 فراہم کیے تاہم کپتان نے اِن اخراجات کو ناکافی بتاتے ہوئے ظہرانے میں شرکت سے انکار کردیا۔ پی ایس بی کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے محض 6 کھلاڑیوں کو ظہرانے میں مدعو کیا گیا تھا، جس میں سفیان خان، رانا وحید، عبداللہ، منیب الرحمان اور حنان شاہد شامل تھے۔ مزید پڑھیں: پاکستان پُرو ہاکی لیگ کھیل سکتا ہے، مگر کیسے؟ اس ظہرانے میں دیگر کھیلوں سے...
اسلا م آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حالیہ الیکشن کے حوالے سے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگر کوئی شخص انتخابی عمل سے متاثر ہے تو وہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے آئین کے تحت متعلقہ فورم (پی ایس بی) سے رجوع کر سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر رٹ پٹیشن نمبر2024- 1105 میں درخواست گزار لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد آصف ڈار نے مؤقف اپنایا تھا کہ پی ٹی ایف نے 10 فروری 2024 کو پی ایس بی کی ہدایات اور عدالتی حکم کے برعکس الیکشن کرائے انھیں کالعدم قرار دیا جائے۔ پی ٹی ایف کے وکلاء نے مؤقف اپنایا کہ انتخابات آئینی ضوابط کے مطابق منعقد...
— فائل فوٹو پاکستان کے 3 بڑے ایئر پورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کے معاملے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ترجمان پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کے مطابق جرمن ماہرین نے پاکستان کے دورے کے دوران ای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل کر دیا۔ترجمان پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ منصوبے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئر پورٹس پر ای گیٹ کی تنصیب کی جائے گی، 3 روزہ ورکشاپس میں جرمن ماہرین کی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ترجمان پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے مطابق ای گیٹس تنصیب کے بعد مسافر خودکار نظام سے برق رفتاری سے امیگریشن مکمل کرسکیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کے ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے کی...
ویب ڈیسک: جرمن ماہرین کے دورہ پاکستان کے دوران ای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل ہوگیا، جدت کے حامل منصوبے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر ای گیٹ کی تنصیب ہوگی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جرمن ماہرین کی نگرانی میں ای گیٹ منصوبہ بروقت اور بغیر تاخیر کے جاری ہے، 3 روزہ ورکشاپس میں سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی۔ ای گیٹس تنصیب کے بعد مسافر خودکار نظام کے تحت برق رفتاری سے امیگریشن مراحل طے کر سکیں گے، منصوبہ عصر حاضر کے صرف جدید سہولیات کی فراہمی کا عکاس ہے۔ یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے پاکستان کے ہوائی اڈوں کو بین...
کراچی: جرمن ماہرین کے دورہ پاکستان کے دوران ای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل ہوگیا۔ جدت کے حامل منصوبے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر ای گیٹ کی تنصیب ہوگی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جرمن ماہرین کی نگرانی میں ای گیٹ منصوبہ بروقت اور بغیر تاخیر کے جاری ہے، 3 روزہ ورکشاپس میں اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی۔ ای گیٹس تنصیب کے بعد مسافر خودکار نظام کے تحت برق رفتاری سے امیگریشن مراحل طے کر سکیں گے، منصوبہ عصر حاضر کے صرف جدید سہولیات کی فراہمی کا عکاس ہے۔ پاکستان کے ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے کی کوششوں کا حصہ بھی ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان کے بڑے...
چین-جنوبی ایشیا ایکسپو میں مہندی کے خوبصورت نقوش نے شرکا ٔ کے دل جیت لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز کونمنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبےیون نان کے دارالحکومت کونمنگ میں موسم گرما کے دوران کونمنگ دیان چھی بین الاقوامی کنونشن و نمائش مرکز میں لوگوں کا ہجوم امڈآیا۔چائنہ-جنوبی ایشیا ایکسپو کے جاری نویں ایڈیشن میں مہندی کے تجربے نے روایتی اور نفیس ہاتھوں کی نقش و نگاری کا فن پیش کیا،اس نے پاکستان کے نیشنل پویلین کے ایک حصے میں لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا۔اس مہندی کو ٹیٹو مہندی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، یہ ایک روایتی جسمانی فن ہے جو بھارت، پاکستان اور مشرق وسطیٰ میں بے حد...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 )پاکستان نے امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملوں سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھے گی، سلامتی کونسل کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے، ایران کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتے ہیں . ان خیالات کااظہار اقوا م متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کیا روس، چین اور پاکستان کی جانب سے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کی گئی جس میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ اور عالمی قوانین کی پاسداری، شہریوں کے تحفظ اور مذاکرات سے حل پر زور دیا گیا.(جاری ہے) ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان نے ایران کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتے ہوئے زور دیا کہ موجودہ تنازع کا حل صرف سفارتی ذرائع سے ممکن ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان امریکی حملے کی مذمت کرتا ہے اور فوری، غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا مؤقف اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق ہے، اور دنیا کو چاہیے کہ اس تنازع کے پرامن حل کے لیے سفارتکاری کو موقع دے۔ ان کا کہنا تھا کہ جوہری تنصیبات...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی طبقات کے نمائندوں سے خصوصی ملاقات کی، جس میں قومی اتحاد، یکجہتی اور پاکستان کی سلامتی کے موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران مختلف مذہبی اور سماجی حلقوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا والہانہ خیرمقدم کیا اور اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار برابر کے شہری ہیں اور آئینی طور پر مکمل حقوق سے مستفید ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قومی اتحاد صرف برابری، رواداری اور ہم آہنگی کی بنیاد پر قائم رہ سکتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت...
چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پوری قوم اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران اور فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے۔کمشنر آفس گوجرانوالہ میں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ کسی گروہ یا جماعت کو قانون ہاتھ میں لینے کا اختیار نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ عوام اور فوج کے خلاف مصروف ہیں ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ جو ہاتھ پاکستان کی جانب بڑھے گا وہ توڑ دیا جائے گا: طاہر اشرفیچیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی بھارت میں کامیابی پر...
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی براہِ راست پرواز کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ اس موقع پر ایک پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر، پی آئی اے کے سی ای او، لاہور ایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر و ایئرپورٹ منیجر، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے چیف سیکیورٹی آفیسر سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران روایتی کیک کاٹنے کی رسم ادا کی گئی، جبکہ فرانسیسی سفیر نے خطاب میں پاکستان اور فرانس کے درمیان اس نئی فضائی رابطے کو دو طرفہ تعلقات میں گہرائی کا باعث قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے...
عیدالاضحیٰ کے مبارک موقع پر عالم ِاسلام اور پوری پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد ، یہ دن ایمان، قربانی، ایثار اور بھائی چارے کے جذبے کو ازسرِنوزندہ کرنے کا دن ہے ،صدر مملکت آصف علی زرداری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے عیدالاضحیٰ کے مبارک موقع پرعالم ِاسلام اور پوری پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ایمان، قربانی، ایثار اور بھائی چارے کے جذبے کو ازسرِنوزندہ کرنے کا دن ہے ،عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیم ؑاور حضرت اسماعیل ؑ کی بے مثال اطاعت، قربانی اور تسلیم و رضا کی یاد تازہ کرتی ہے ،اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں ہی ہماری انفرادی اور اجتماعی کامیابی مضمر ہے،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس دن کو ہمارے ملک اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے خیر، برکت، اتحاد اور خوشحالی کا ذریعہ بنائے۔ ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے جمعہ کو جاری...
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ڈیولپمنٹ بینک کے قیام کے منصوبی کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ایس سی او نیٹ ورک آف فنانشل تھنک ٹینکس کی فعالیت کی تجویز کا بھی خیر مقدم کیا۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ ایس سی او رکن ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اہم اجلاس کی میزبانی پر عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی اجلاس میں بنفس نفیس شریک ہونے کی خواہش تھی تاہم پاکستان میں سالانہ بجٹ سیزن جاری ہونے کے باعث شرکت ممکن نہ ہو...
نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کیلئے بزنس اور مارکیٹنگ پلان تیار کیا جائے گا، جس کیلئے پی اے اے انتظامیہ نے ماہر کمپنیوں سے بڈز طلب کرلی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی انتظامیہ کا نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کیلئے بزنس اور مارکیٹنگ پلان تیار کیا جائے گا، جس کیلئے پی اے اے انتظامیہ نے ماہر کمپنیوں سے بڈز طلب کرلی ہیں۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کی جائے گی اور 5 سے 10 سال کا بہترین بزنس پلان بھی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیو...
مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر سعودی امیگریشن حکام کی جانب سے عازمینِ حج کا شاندار استقبال،’’پاکستان زندہ باد‘‘کے نعرے، ویڈیو وائرل
مدینہ منورہ: سعودی عرب کے امیگریشن حکام نے مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر پہنچنے والے پاکستانی عازمینِ حج کا پرتپاک استقبال کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی امیگریشن اہلکار “پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگا رہے ہیں اور پاکستانی حاجیوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔یہ غیر معمولی مناظر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زبردست ردِعمل سامنے آیا ہے، اور ویڈیو کو ہزاروں بار شیئر کیا جا چکا ہے۔ صارفین نے سعودی حکومت کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔ Post Views: 5
پاکستان کے جیولن تھرو اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ 2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں جاری چیمپئین شپ میں ارشد ندیم نے آخری تھرو 86.40 میٹر کی تھی جس نے انہیں گولڈ میڈل کا حقدار بنوایا، اس سے قبل 85.57 میٹر لمبی تھرو کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ ارشد ندیم کی پہلی تھرو 75.64، دوسری تھرو میں 76.80 جبکہ تیسری تھرو 85.57 میٹر رہی تھی۔ دوسرے پاکستانی جیولن تھرو اسپیشلسٹ یاسر سلطان 70.53، 74.50 میٹر کی تھرو کرسکے تھے، وہ اسوقت 7ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ پہلے راؤنڈ میں سری لنکا کے جیولن پھینکنے والے کھلاڑی ٹاپ 2 پوزیشن پر قابض تھے تاہم ارشد ندیم نے انہیں دوسرے...
ایم کیو ایم اراکین سندھ اسمبلی نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ کراچی کی عوام کو اس مافیا کے چنگل سے آزاد کرانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور معاہدے کی خلاف ورزیوں پر کے الیکٹرک کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہری سکون کا سانس لے سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے شہر میں ہونے والی بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بہادرآباد مرکز سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پورا شہر اس وقت بجلی مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنا چکا ہے جہاں دن رات موسم اور تہوار کی تمیز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ترسیلی...
سٹی42 : پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے قائم مقام ڈائریکٹرفنانس طاہرمحمود انتقال کرگئے۔ طاہرمحمود گزشتہ رات قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے،مرحوم طاہرمحمود کا جسدخاکی کراچی سے انکے آبائی گاؤں فیصل آباد منتقل کیا جائےگا۔ Ansa Awais Content Writer
ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایرانی شہریوں خالد بلوچ اور محمد عارف پاکستانی پاسپورٹس پر قطر روانہ ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ دونوں کے پاسپورٹس پر ورک ویزے بھی موجود تھے، تاہم تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ دونوں افراد نے جعلی دستاویزات کے ذریعے یہ پاسپورٹ حاصل کیے۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے تین غیر ملکی شہریوں کو مشکوک سفری دستاویزات اور جعلی پاکستانی پاسپورٹس پر سفر کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کی جاری کردہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایرانی شہریوں خالد بلوچ اور محمد عارف پاکستانی پاسپورٹس پر قطر روانہ ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ دونوں کے پاسپورٹس...
فرانس میں موجود پاکستانی ایمبیسی کےسابق اکاؤنٹس افسر کے پاسپورٹ کی ضبطگی سے متعلق کیس میں عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر لاہور ہائی کورٹ نے اظہار برہمی کیا ہے۔ عدالت نے ڈی جی یورپ وزارت خارجہ شہباز حسین کا بیان حلفی طلب کرلیا، اس کے علاوہ عدالت نے تفصیلی رپورٹ بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت عالیہ نے ریمارکس دیے کہ کیوں نہ سیکریٹری خارجہ اور سیکرہٹری دفاع کےبیان حلفی بھی طلب کئے جائیں، کسی کو عدالتوں کو مذاق بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ عدالت نے پاسپورٹ واپس نہ کرنے پر سیکرٹری خارجہ کوعدالت بلانے کا عندیہ دے رکھاہے، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شکیل ہاشا عدالت پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ نوید نامی اکاونٹ افسر نے پاسپورٹ وزارت خارجہ کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مئی 2025ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر اگلے مالی سال میں ملک میں مہنگائی کی شرح پانچ سے سات فیصد تک رکھنے پر زور دیا ہے۔ اس مالیاتی ادارے کی جانب سے جمعے کی رات جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام کے ساتھ مالی سال 2026 کے بجٹ اور وسیع تر اقتصادی پالیسی و اصلاحاتی ایجنڈے پر تعمیری بات چیت کی، جس میں حکام نے استحکام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا جبکہ سماجی اور ترجیحی اخراجات کا تحفظ کرتے ہوئے مالی سال 2026 میں ملک کی مجموعی اقتصادی پیداوار یا جی ڈی پی کے 1.6 فیصد کے...
پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ نے 16 گھنٹےمیں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی رپورٹ کا اجرا کردیا۔اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں 3 نکاتی جامع حکمت عملی تجویز دی گئی ہے۔رپورٹ کا اجراء سینیٹر مشاہد حسین سید نے کیا جس میں واضح کیا گیا کہ مودی کے اندازے غلط تھے، پاکستان کو واضح برتری ملی البتہ پاک بھارت جنگ خارج از امکان ہےکیونکہ دفاعی طاقت کا توازن بحال ہوچکا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 10مئی کی فتح پاکستان کا شاندار ترین لمحہ ہے۔رپورٹ کے مطابق متحرک سفارت کاری کی جائے، جنوبی ایشیائی ممالک کی جانب ایک سٹریٹیجک سمت بندی کی جائے، چین، ترکیے، آذربائیجان، ایران اور سعودی عرب جیسے اتحادیوں سے تعلقات کو مضبوط کیاجائے،...
پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے دونوں مسلح افواج کو معمول کی پوزیشن پر لے جانے کیلئے رابطے ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت افواج کی زمانہ امن کی پوزیشنوں پر واپسی جاری سیز فائر کا اگلا مرحلہ ہے۔بھارت کی طرف سے جارحیت کے بعد دونوں ملکوں کی افواج ایک دوسرے کے سامنے آئی تھیں۔ بھارتی فوج نے رافیل طیارہ گرنے کا بالواسطہ اعتراف کرلیابھارتی فوج نے اپنی دوسری پریس بریفنگ میں ایک بار پھر آپریشن میں بھارتی طیاروں سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان...
سکھوں کو کرتارپور آنے سے روکنا مودی کے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو بینقاب کرتا ہے، محسن نقوی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سکھوں کو کرتارپور آنے سے روکنا مودی اور بی جے پی کے فاشسٹ، فرقہ وارانہ ایجنڈے اور مذہبی عدم برداشت کو بے نقاب کرتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر محسن نقوی نے لکھا کہ کرتارپور منصوبہ کثرتِ رائے، تنوع اور رواداری کی ایک روشن مثال ہے۔وزیر داخلہ نے لکھا کہ یہ ہمارے سکھ بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ پاکستان کے اظہارِ یکجہتی کی علامت ہے، مذہب پر عمل کی آزادی ایک بنیادی انسانی حق ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + نیٹ نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 92 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے، جبکہ آئندہ مالی سال 26-2025ء میں ذخائر 17 ارب 68 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کی سٹاف کنٹری رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو مقررہ حکومتی ہدف سے کم رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ آئی ایم ایف نے رپورٹ میں کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 26-2025ء کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نمو میں اضافے ہو سکتا ہے جبکہ رواں...
سکھ فار جسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے سینیئر رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت آدم پور ایئربیس کو پاکستان کے خلاف نیوکلر جنگ کے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے لہٰذا سکھ برادری یہ ایئربیس بند کردے گی۔ یہ بھی پڑھیں: جنگ میں بھارتی سکھ پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہونگے، ٹینکوں کا رخ موڑ دیں گے، گرپتونت سنگھ پنوں اپنے ویڈیو پیغام میں گرپتونت سنگھ نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ جوہری تنازعہ شروع کرنے کے لیے ہم پنجاب کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خالصتان کے حامی سکھ آدم پور ایئر بیس کو مستقل طور پر بند کرنے...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )لاہور میں واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے نجی ٹی وی نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایاہے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس( بی ایس ایف) کے اہلکار پورنم کمار شاہ کو بھارتی حکام کے حوالے کیاگیا جبکہ پنجاب رینجرز کے جوان محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا.(جاری ہے) پاکستان رینجرز نے سرحدی خلاف ورزی پر بی ایس ایف کے اہلکار پورنم کمار شاہ جبکہ بی ایس ایف نے پنجاب رینجرز کے جوان محمداللہ کو گرفتار کیا تھا پورنم کمار شاہ کو 23 اپریل کو پاکستان رینجرز نے قصور سے حراست میں لیا تھا، بھارتی فوج کے ایک...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں آج واہگہ،اٹاری بارڈر پر ایک ایک قیدی کا باہمی تبادلہ عمل میں آیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار پورنم کمار شاہ کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ یہ کارروائی باہمی سفارتی رابطوں اور قونصلر معاہدوں کے تحت کی گئی۔ دوسری جانب پنجاب رینجرز کے اہلکار محمد اللہ کو بھارتی حکام کی جانب سے پاکستان کے سپرد کر دیا گیا، جو پہلے بھارتی حراست میں تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں قیدیوں کی حوالگی باہمی رضامندی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہوئی۔ واہگہ بارڈر پر دونوں ممالک کے حکام کی موجودگی میں قیدیوں کی شناخت اور...
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آدَم پُور ایئر بیس کا دورہ کرتے ہوئے S-400 میزائل لانچر کے سامنے تصاویر کھنچوائیں تاکہ یہ تاثر دیا جائے گا کہ پاکستان کا بھارتی فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرنے کا دعویٰ غلط ثابت ہوجائے ۔بھارتی میڈیا نے مودی کی فضائی اڈے پر بنوائی گئی اس تصویر کو پاکستان کے "آپریشن بُنیان مرصوص" کے دوران S-400 سسٹمز کی تباہی کے دعوے کا جواب قرار دیا۔ Sharing some more glimpses from my visit to AFS Adampur. pic.twitter.com/G9NmoAZvTR — Narendra Modi (@narendramodi) May 13, 2025 اْس زمانے میں چھٹی کلاس سے انگریزی شروع ہوتی تھی، آٹھویں کے بچے ٹاٹوں پر بیٹھ کر پڑھتے، بچے شام کے وقت کرکٹ...
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اور مسافروں کو آگاہ رکھنے کے لئے وقفے وقفے سے آگاہی دی جارہی ہے اور نوٹم جاری کئے جا رہے ہیں۔ ترجمان نے تازہ ترین نوٹم میں کہا ہے کہ کراچی، لاہور، آسلام آباد اور سیالکوٹ ائیر پورٹس آپریشنل وجوہات کے باعث جمعرات شام 6 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا کہ مسافر حضرات سے درخواست ہے کہ پروازوں سے متعلق اپنی فضائی کمپنیوں سے رابط رکھیں، پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ائیر پورٹس فلائٹ آپریشن کے لئے اس وقت دستیاب نہیں ۔ مسافر حضرات سے درخواست ہے کہ اپنی پروازوں سے...
اسلام آباد: پاک بھارت جنگ کے بعد فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع ہوگیا اور پاکستان کے تمام ایئرپورٹ پر معمول کے مطابق آپریشن بحال ہے۔ ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کی شیڈول کے مطابق روانگی اور آمد ہو رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے فلائٹس نے بھی پاکستان کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا جبکہ سعودی ایئرلائن کے پاکستان کے لیے آپریشن کل سے بحالی متوقع ہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، کراچی، پشاور اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام آپریشنز معمول کے مطابق ہیں تاہم فلائٹ آپریشن کی عارضی بندش سے کچھ پروازوں کے شیڈول متاثر ہوئے۔ مسافر ایئرپورٹ پر آنے سے قبل ایئرلائنز کی ہیلپ لائن سے اپنا وقت کنفرم کریں۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حرا مانی کی ابوظبی ایئرپورٹ سے جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ حرا مانی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ابوظبی ایئرپورٹ پر پھنس جانے کے تجربے اور جنگی صورتحال پر اپنے جذبات کا اظہار کرتی نظر آئیں۔ اداکارہ کے مطابق، وہ اُس وقت شدید پریشانی کا شکار ہو گئیں جب پاکستان کی فضائی حدود بند ہو گئی تھیں، اور انہیں محسوس ہوا کہ وہ شاید اپنے بچوں سے دوبارہ نہ مل سکیں۔ ویڈیو میں حرا مانی نے کہا کہ ان کا مقصد صرف اپنے دل کی بات اُن پاکستانیوں سے بانٹنا ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو جنگ کے باعث کھو دیا ہے۔ انہوں نے کہا...
نیو دہلی: بھارتی ایئرفورس نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں اپنے طیاروں کی تباہی سے متعلق وضاحت کیے بغیر تسلیم کیا ہے کہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ایئرفورس نے کہا کہ تفصیلات بتائے بغیر کہا ہے کہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں لیکن تمام پائلٹس رواں ہفتے پاکستان سے لڑائی کے بعد واپس گھر آگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے عہدیداروں سے پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا گیا کہ پاکستان کے ساتھ لڑائی کے دوران کتنے طیارے گرے ہیں ہیں اور کیا نقصان ہوا ہے، جس پر بھارتی عہدیداروں نے نقصانات کا اعتراف کیا لیکن اس کی تفصیل نہیں بتائی۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کی...
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے بعد پاکستان میں فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے تاہم درجنوں پروازیں رش یا طیاروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے منسوخ ہوئی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فضائی حدود کھلنے کے بعد فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری اور پروازوں کی ری شیڈولنگ اور طیاروں کی عدم دستیابی کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار یا پھر منسوخ ہوئیں۔ صرف لاہور سے ہی اندرون و بیرون ملک آمد و رفت کی 46 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ ان پروازوں کو علامہ اقبال ایئرپورٹ سے اڑان بھر کر ابوظبی، جدہ، دوحہ، دبئی، ٹورنٹو، ریاض، مسقط، استنبول، ریاض، کراچی، شارجہ، کولمبو روانہ ہونا تھا۔ اس کے علاوہ لاہور سے بحرین، بنکاک سے لاہور آنے اور بنکاک جانے والی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ( پی اے اے ) نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ملک کے تمام ائیرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافروں سے گزارش کی ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے ایئرلائن سے رابطہ کریں۔. واضح رہے کہ آج سہ پہر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایکس پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ...
ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ملک کے تمام ایئرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں، مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی۔ ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ملک کے تمام ایئرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں، مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔ خیال رہے پاک بھارت کے سیز فائر کے بعد پی اے اے نے تمام ایئر پورٹس پر فلائٹس بحالی کی خوشخبری سنائی ہے۔ واضح رہے پاک بھارت کشیدگی کے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لئے مکمل طور پر بحال کر دی گئی۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک کے تمام ایئر پورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لئے دستیاب ہیں۔پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لئے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔ مزید :
پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک کے تمام ایئر پورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی پاکستان کی ایئر اسپیس پاکستان میں...
بھارت کا رحیم یار خان کے شیخ زاید انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حملہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز بھارت نے رحیم یار خان میں قائم شیخ زاید انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا۔بھارتی بزدلانہ حملے کے نتیجے میں شیخ زاید انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو نقصان پہنچا ہے۔بھارت نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کی علامت کو نشانہ بنایا ہے، یہ ائیرپورٹ 1993 میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس کا نام شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام پر رکھا گیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی صدر کی سربیا ، میانمار ، کیوبا ، وینزویلا اور سلوواکیہ کے...
آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) کے تحت ہونے والی تازہ کارروائی میں اودھم پور میں واقع بھارتی فضائیہ کا اہم اڈہ شدید نقصان سے دوچار ہوا ہے۔ اس کارروائی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اودھم پور ایئر بیس دھماکے سے اٹھنے والے دھوئیں کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ویڈیو بنانے والا بتا رہا ہے کہ اودھم پور ایئر بیس کے پاس ایک بم پھٹا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایئر بیس کو پاکستان کے جوابی کارروائی سے تباہ کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کا آغاز کر...
بھارت کی جانب سے پاکستان کی ایئربیسز پر میزائل حملوں کے بعد پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایک مرتبہ پھر ملک بھر کی فضائی حدود میں فضائی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن دوپہر 12:00 بجے تک معطل کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہیں گے اور کوئی بھی تجارتی، نجی یا کارگو پرواز اس وقت کے دوران روانہ یا لینڈ نہیں کرے گی۔ پاکستان کی فضائی حدود آج صبح 3:15 سے دوپہر 12:00 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔ مزید پڑھیں: بھارت کا 3 ایئر بیسز پر حملہ،...
نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت دہلی کے ایئرپورٹ پر 90 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جن میں پانچ بین الاقوامی پروازیں بھی شامل ہیں۔ بھارتی سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (PTI) نے تصدیق کی کہ یہ فیصلہ ملک بھر میں متعدد ایئرپورٹس کی بندش کے باعث کیا گیا۔ یہ اقدام پاکستان کی ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس کے بعد بھارت نے ملک کے 27 اہم ایئرپورٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی شہری ہوابازی کی وزارت نے جاری کردہ نوٹم میں واضح کیا کہ یہ بندش 10 مئی کی صبح 5:29 بجے تک برقرار رہے گی۔ اخبار ’دی ہندو‘ کے مطابق بند کیے گئے ہوائی اڈوں میں سری نگر،...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )ملک کے تمام ایئر پورٹس پر فضائی آپریشن بحال کردیا گیا رپورٹ کے مطابق انتظامی مسائل کی وجہ سے فلائٹس آپریشن متاثر ہے، فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت تمام ایئرپورٹس سے 149 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں. اسلام آباد کی 42، لاہور کی 36، کراچی کی 34، سیالکوٹ 11، ملتان 8، فیصل آباد 6، پشاور 8 اور کوئٹہ کی چار پروازیں منسوخ کی گئی ہیں آپریشن بحال ہونے کے بعد کراچی ائیرپورٹ سے اب تک صرف 6 پروازیں آپریٹ ہو سکی ہیں آپریشن معطلی کی وجہ سے گزشتہ روز 400 پروازیں متاثر ہوئیں جبکہ 130 منسوخ اور 24 متبادل ایئرپورٹس پر منتقل کیا گیا.(جاری ہے) ...
کراچی ایئرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کے لیے رات 12 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے نوٹم میں کہا گیا کہ کراچی ایئرپورٹ رات 12 بجے تک فلائٹ آپریشن کے لیے بند رہے گا۔
---فائل فوٹو پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے کہا ہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، اور سیالکوٹ ایئرپورٹس آپریشنل وجوہات کے باعث آج شام 6 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ترجمان کے مطابق ہیڈکوارٹرز پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل ون اور اولڈ ٹرمینل کراچی کی بھی فضائی حدود آج شام 6 بجے تک بند رہے گی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافر حضرات سے درخواست کی ہے کہ پروازوں سے متعلق اپنی ایئر لائنز سے رابط رکھیں۔ آئی جی پنجاب کا صوبے بھر میں سیکیورٹی بڑھانے کا حکمعثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے۔ یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث کراچی،...
ویب ڈیسک :ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 7 اور 8 مئی کی رات بھارت نے دوبارہ جارحیت کی، بھارت نے لاہور، گوجرانوالہ، اٹک اور راولپنڈی میں ڈرونز بھیجے، لاہور کے قریب ڈرون حملے میں پاک فوج کے 4 جوان زخمی ہوئے جبکہ میانو سندھ میں ایک شہری شہید ہوا۔ ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ بھارت کے 12 ڈرونز...
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے اپنے پیغام میں مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ تازہ ترین صورت حال کے لیے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر کراچی، لاہور اور سیالکوٹ کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے اپنے پیغام میں مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ تازہ ترین صورت حال کے لیے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں۔ واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب انڈیا کی جانب سے پاکستان کے متعدد مقامات پر فضائی حملوں کے بعد ملک کی فضائی حدود کو 48 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا گیا تاہم کچھ ہی گھنٹے بعد...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک کے 3 بڑے ایئرپورٹس عارضی طور پر بند کردیے گئے۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معطل رہے گا۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق آپریشنل وجوہات کی بنا پر تینوں شہروں کی ایئرسپیس بند کی گئیں، مسافرتازہ ترین صورتحال کےلیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے کریں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر آمد و روانگی ایئرٹریفک کنٹرول کی پیشگی منظوری سے مشروط کردی گئی، پروازوں کی روانگی سے قبل اسلام آباد ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ ضروری ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان اعلیٰ سطح رابطے کا انکشاف، کیا بات چیت ہوئی ؟ جانئے لاہور کے لیے آنے والی پروازوں کا...
پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے مطابق قومی فضائی حدود کی محفوظ اور موثر انتظام سے مقامی اور بین الاقوامی کمرشل فلائٹس کی پر امن اور مسلسل روانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی تمام پروازیں معمول کے مطابق شروع کردی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے مطابق پاکستان کے تمام ایئرپورٹس مکمل طور پر فعال ہیں۔ پی اے اے کے مطابق قومی فضائی حدود شہری ہوابازی کے لیے دستیاب اور محفوظ ہے، پی اے اے پاکستان نے شہری ہوابازی کو لاحق ہونے والے سنگین خطرات سے بین الاقوامی شہری ہوابازی تنظیم کو آگاہ کر دیا۔ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے مطابق قومی فضائی حدود کی محفوظ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں کیے گئے بزدلانہ حملے کے جواب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی ایئر فورس کے دو طیاروں کو گرادیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کی دشمن کے طیاروں کے ساتھ زبردست ڈاگ فائٹ ہوئی جس میں پاکستان کے شاہینوں نے اپنی برتری کو ثابت کیا ۔ پہلے ایک طیارے کو گرایا گیا لیکن اس کے کچھ ہی دیر بعد دوسرے طیارے کو بھی ڈھیر کردیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے ایک رافیل طیارے کو بھی گرایا گیا ہے۔ یہ وہی طیارہ ہے جس کو فرانس سے امپورٹ کرکے مودی سرکار سمجھ رہی تھی کہ...
ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام ایئرپورٹس مکمل طور پر فعال ہیں۔ ایئرپورت اتھارٹی کا کہنا ہے کہ قومی فضائی حدود شہری ہوا بازی کے لیے دستیاب اور محفوظ ہیں، پاکستان نے بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے باعث شہری ہوا بازی کو لاحق ہونے والے سنگین خطرات سے بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم کو آگاہ کردیا۔پی اے اے کا کہنا ہے کہ قومی فضائی حدود کی محفوظ اور موثر انتظام سے مقامی اور بین الاقوامی کمرشل فلائٹس کی پر امن اور مسلسل روانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 246 روانہ ہوگئی، پی آئی اے کی لاہور سے مدینہ...
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جوابی حملے میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا ہے۔ اسکائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کا رافیل جہاز مار گرایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملوں کے بعد پاکستان کی جانب سے بھارت کے فضائی حملوں کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے، پاکستانی ایئرفورس نے بھارت کے 6 جہاز گرا دیے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جوابی حملے میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا ہے۔ اسکائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کا رافیل جہاز مار گرایا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر...
بھارت کے بزدلانہ حملے میں 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوئے، پاک فوج بھرپور جواب دے رہی ہے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل احمد شریف چوہدری نے قومی اور بین الاقوامی میڈیا کو بھارتی حملے کا نشانہ بننے والے مقامات کا دورہ کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستانی قوم کی حمایت سے دشمن کو بھرپور اور مکمل جواب دے رہی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے ہیں، جس میں 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوگئے جبکہ دو لاپتا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احمد پور ایسٹ میں مسجد سبحان کو نشانہ بنایا گیا یہاں 4 حملے ہوئے اور 5 بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے، جن میں ایک تین سالہ بچی...
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جوابی حملے میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا ہے۔ اسکائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کا رافیل جہاز مار گرایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملوں کے بعد پاکستان کی جانب سے بھارت کے فضائی حملوں کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے، پاکستانی ایئرفورس نے بھارت کے 3 جہاز گرا دیے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جوابی حملے میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا ہے۔ اسکائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کا رافیل جہاز مار گرایا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر...
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جوابی حملے میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا ہے۔ اسکائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کا رافیل جہاز مار گرایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملوں کے بعد پاکستان کی جانب سے بھارت کے فضائی حملوں کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے، پاکستانی ایئرفورس نے بھارت کے 2 جہاز گرا دیے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جوابی حملے میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا ہے۔ اسکائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کا رافیل جہاز مار گرایا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر...
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروازوں کے لیے بند، تمام فلائٹس کراچی موڑ دی گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق تمام آنے اور جانے والی فلائٹس کو کراچی ایئرپورٹ پر موڑ دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود (ایئر اسپیس) کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث متعدد پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔ سعودی ایئر لائن کی اسلام آباد آنے والی پرواز SV 726 کو بھی اسلام آباد کی بجائے کراچی ایئرپورٹ پر اتار دیا گیا ہے۔ حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ تازہ صورتحال...
برقع پوش مسلم خاتون نے ممبئی کے ایک ریلوے اسٹیشن کی سیڑھیوں پر چسپاں پاکستانی پرچم کا اسٹیکر ہٹادیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے بریج کی سیڑھیوں پر آر ایس ایس کے غنڈوں نے پاکستانی پرچم کے اسٹیکرز چپکارکھے تھے۔ جس کا مقصد پاکستانی پرچم کی بیحرمتی کرنا تھی لیکن ایک دلیر اور بہادر برقع پوش خاتون نے ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون پاکستانی پرچم کے اسٹیکر کو سیڑھی سے ہٹا رہی ہیں۔ https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/492520303851565/?rdid=rTsynxndcV5n7BXe&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F197M4gj84d%2F برقع پوش خاتون کہہ رہی تھیں کہ پاکستانی پرچم پر پاؤں نہ رکھیں، اختلافات اپنی جگہ لیکن احتجاج کا یہ کوئی طریقہ نہیں ہے۔ پہلے اپنی غلطیاں سدھاریں۔ اس موقع پر وہاں موجود آر ایس ایس...
اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ بھارت یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لے جس دن 25 کروڑ پاکستانی اس کی طرف قدم بڑھائیں گے تو وہ قدم بھارت کو نیست و نابود کیے بغیر واپس نہیں پلٹیں گے، پاکستان پر الزام لگانے کے بعد بھارت کی آواز آہستہ آہستہ بند ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے بھارت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے جواب میں کہا کہ پاکستان نے تو ابھی بھارت کو فضائی حدود میں داخل ہونے سے روکا ہے، بھارتی حکومت اگر زیادہ چھلانگیں لگائے گی تو اس کی حدود میں گھس کر پاکستانی قوم اسے جواب...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)ایس ار او کی معطلی سے پاکستان سے سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ملک سے سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ کی اسکیم معطل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ کا ایس آر او 760 معطل کرنے کی سفارشات تیار کر لی گئیں جس پر کابینہ اجلاس میں غور کیا جائے گا۔(جاری ہے) ایس ار او 760/2013 کے تحت سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ کی ریگولیشن سخت کی گئی تھی۔ایکسپورٹرز کے مطابق ایس ار او 760 ایکسپورٹ میں 98 فیصد تک کمی کا سبب بنا، ایس...
کراچی: ایس ار او کی معطلی سے پاکستان سے سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ ملک سے سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ کی اسکیم معطل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ کا ایس آر او 760 معطل کرنے کی سفارشات تیار کر لی گئیں جس پر کابینہ اجلاس میں غور کیا جائے گا۔ ایس ار او 760/2013 کے تحت سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ کی ریگولیشن سخت کی گئی تھی۔ ایکسپورٹرز کے مطابق ایس ار او 760 ایکسپورٹ میں 98 فیصد تک کمی کا سبب بنا، ایس ار او کی...
پاک بھارت کشیدگی ،ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا پاکستانی عوام کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز استنبول (سب نیوز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاک بھارت کشیدگی پر بیان دیتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔صدر اردوان نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی جلد کم ہو جائے گی۔ ترکیہ، خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتا رہے گا۔صدر ترکیہ نے پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی اپنی حمایت جاری رکھے...
اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے بعد عالمی بینک نے بھی رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.7 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا ہے جبکہ 2026 میں 3.1 فیصد اور 2027 میں 3.4 فیصد ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ روزگار کی فراہمی، آبادی میں تیزی سے اضافہ اور غربت میں کمی پاکستان کے لیے بڑے چیلنجز ہیں اور پائیدار ترقی کے لیے وسیع تر معاشی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں پاکستانی معیشت میں بہتری کے ساتھ ساتھ موجود چیلنجز اور آئندہ کے لیے اصلاحاتی سفارشات پر روشنی ڈالی گئی...
ایئرپورٹس پر مسافروں کی تیز ترین امیگریشن کے لیے ای گیٹس منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کراچی میں آج M2P کنسلٹنگ کے مقامی و غیر ملکی ماہرین نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس کی منصوبہ بندی، ڈیزائن اور تنصیب کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز کیا۔ یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے 25 منزلہ ہیڈکوارٹر کی منظوری معاہدے پر دستخط سے قبل منصوبے کی تکنیکی و عملی تفصیلات پر بات چیت ہوئی، جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس صادق الرحمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ سمعیر سعید نے کی۔ اس کے بعد معاہدہ پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، معاہدے پر کرسٹوف موسٹرٹ، مینیجنگ...
سعید احمد سعید:عازمین کی حجاز مقدس روانگی کا معاملہ، پاکستانی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں شروع کردی گئیں۔عازمین کی امیگریشن کیلئے 6کاونٹر بنائے جائیں گے، کاونٹرپر سعودی امیگریشن کا عملہ عازمین کی روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت عازمین کی امیگریشن کا عمل مکمل کرے گا35سے زائد سعودی ٹیکنیکل ٹیم اور امیگریشن کا عملہ کل کراچی پہنچے گا،ذرائععازمین کیلئے23اور24 برج مختص کئے گئے ہیںعازمین کے بیٹھنے کی سہولت کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں،ذرائعرواں سال بھی کراچی سے جانیوالے عازمین روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت مستفید ہوں گےحج آپریشن 28اور29اپریل سے شروع ہوجائے گا،ذرائعایئرپورٹ پر25تاریخ تک تمام انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے، ایئرپورٹ انتظامیہعازمین ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں،ایئرپورٹ انتظامیہ ...
جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا ہے کہ 20 اپریل کو اسلام آباد میں اسرائیلی صیہونی مظالم کے خلاف اور مظلوم بہادر فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تاریخ ساز، فقیدالمثال غزہ مارچ ہوگا۔حکومتِ پاکستان فلسطین کے مسئلہ پر بزدلی، بے حِسی اور مجرمانہ غفلت ترک کرے اور سفارتی، اقتصادی، عسکری محاذوں پر فعالیت کے لیے اہم ترین مسلم ممالک سے مِل کر لائحہ عمل بنانے کی سرگرمی پیدا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی یکجہتی فلسطین کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال پر ملک بھر کی تاجر برادری سے اتفاقِ رائے ہوگیا ہے کہ 26 اپریل کو پورے...
بہاولپور: ایران میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں خصوصی طیارے کے ذریعے بہاولپور پہنچا دی گئیں۔ ایئرپورٹ پر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ٹیموں اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ حکام کے مطابق میتوں کو بہاولپور ایئرپورٹ پر لواحقین کے حوالے کیا گیا، جس کے بعد انہیں ان کے آبائی علاقوں خانقاہ شریف اور احمدپور شرقیہ روانہ کر دیا گیا۔ مزید پڑھیں: ایران میں مسلح افراد کا ورکشاپ پر حملہ؛ باپ بیٹے سمیت 8 پاکستانی جاں بحق کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر سمیت اعلیٰ انتظامی افسران موقع پر موجود رہے اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میتوں کی آمد کے...
ایس آئی ایف سی کی کاوشیں ثمرآور، پی پی ایل اور فن لینڈ کی ’میٹسو‘ کارپوریشن کے درمیان اشتراک کا اعلان
سٹی42:ایس آئی ایف سی کی کاوشیں ثمرآور، معدنی شعبے میں ترقی کے لیے عالمی تعاون کی نئی مثال، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے 'پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ' (پی پی ایل) اور فن لینڈ کی عالمی شہرت یافتہ 'میٹسو' کارپوریشن کے درمیان اشتراک کا اعلان۔ پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 کے ثمرات آنا شروع ہوگئے، پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کے دوران معدنی شعبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے پی پی ایل کا فن لینڈ کی معروف کمپنی 'میٹسو' کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ اس اہم اشتراک کا مقصد پاکستان میں معدنی وسائل کی تلاش اور...
کراچی: سعودی ایئرلائن کی پرواز سے رہ جانے والے عمرہ زائرین 2 روز بعد بھی سعودی ایئرپورٹ سے پاکستان نہیں پہنچ سکے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں 2 روز سے محصور پاکستان عمرہ زائرین کی وطن واپسی کے حوالے سے اقدامات نہیں کیے جاسکے۔ سعودی ائیرپورٹ پر پھنسے عمرہ زائرین نے الزام عائد کیا کہ ہوائی اڈے کے لاؤنج میں واپسی کے لیے طویل انتظار کے باوجود کوئی مدد نہیں کی گئی۔ عمرہ زائرین کے مطابق سفارت خانے کے ایک فرد نے ان سے رابطہ کیا ہے اور تفصیلات حاصل کی ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر موجود 60 سے زائد عمرہ زائرین کو سعودی ائرلائن کی پرواز انتظامیہ پیچیدگی کی وجہ سے ہوائی اڈے پر...
اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ سفیر رضا امیری مقدم۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل2025ء) اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا کہ سفارت خانہ ایران،ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے دہشت گردی ایک دائمی حالت زار اور پورے خطے میں ایک مشترکہ خطرہ ہے جس کے ذریعے غدار عناصر بین الاقوامی دہشت گردی کے ساتھ مل کر پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔(جاری ہے) اس قبیح رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ممالک کی طرف سے اجتماعی اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام اقسام کو ختم کیا جا سکے جس نے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عازمین حج کو پاکستان میں ہی امیگریشن کی سہولت فراہمی کے لئے تیاریاں جاری ہے، سعودی امیگریشن کا عملہ عازمین کی امیگریشن کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں جاری ہے، ایئرپورٹ منیجر نے بتایا عازمین حج کی سہولت کیلئے اسلام آبادایئرپورٹ پر 8 سے 10 کاونٹر الاٹ کیے جائیں گے، عازمین حج کی امیگریشن کی سہولت کیلئے جگہ مختص کردی گئی ہے۔ سعودی امیگریشن کےعملے کا وفد آئندہ چند روز میں اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کرے گا، سعودی امیگریشن کا عملہ عازمین حج کی امیگریشن کرے گا۔ گزشتہ سال40ہزارسےزائدعازمین نےروڈٹومکہ منصوبےکےتحت استفادہ کیاتھا ، عازمین کی رہنمائی اوران کی مددکیلئےخصوصی ڈیسک بھی قائم...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے میچز کیلئے بورڈ نے براڈکاسٹرز کا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان بھر میں ایونٹ کے سنسنی خیز میچز اے اسپورٹس اور پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست دیکھے جاسکیں گے۔ لائیو اسٹریمنگ کیلئے ولی ٹیکنالوجیز نے حقوق حاصل کیے ہیں جبکہ شائقین یہ میچز ٹیپمیڈ، تماشہ، دراز، مائیکو اور بیگن پر دیکھ سکیں گے۔ ٹرانس گروپ نے براڈ کاسٹ اور پاکستان سے باہر تمام خطوں کیلئے لائیو اسٹریمنگ کے حقوق حاصل کیے ہیں۔ اسی طرح بین الاقوامی شائقین کیلئے اسکائی اسپورٹس اور جیو برطانیہ میں میچز نشر کیے جائیں گے۔ پڑوسی ممالک بنگلادیش میں ٹی اسپورٹس جبکہ بھارت میں (صرف ڈیجیٹل...
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے اسلام آباد کے بلیو ایریا میں 25 منزلہ جدید ہیڈکوارٹر کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں:علامہ اقبال ایئرپورٹ آتشزدگی، سی اے اے کی مسافروں کو ہدایات آج کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA) کے ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی (DVC) اجلاس میں M/s NESPAK کے پیش کردہ تعمیراتی ڈیزائن کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کی صدارت ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن سی ڈی اے، ڈاکٹر محمد خالد حفیظ نے کی، جبکہ PAA کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، ایڈیشنل ڈائریکٹر (ADP M&E) اور ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیٹیکچر نے شرکت کی۔ 12,40,990 مربع فٹ پر محیط اس بلند و بالا عمارت میں 06 بیسمنٹ پارکنگ اور چھت تک بلند مرکزی ایٹریم شامل ہوگا۔ خم دار ڈیزائن، ڈبل گلیزڈ...
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی نے لیڈرشپ ایوی ایشن مینجمنٹ ڈپلومہ کے آغاز کے لیے شراکت داری کے معاہدہ پر دستخط کردیے۔ معاہدے پر ایئر وائس مارشل ذیشان سعید SI(M)، ڈائریکٹر جنرل، پی اے اے اور پروفیسر ڈاکٹر ایس اکبر زیدی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیئرمین، آئی بی اے کراچی نے پی اے اے ہیڈکوارٹرز کراچی میں دستخط کیے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس صادق الرحمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ سمیر سعید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں آئی بی اے، پی اے اے اور ہوا بازی کی صنعت کے اہم اسٹیک ہولڈرز بشمول سی ای اوز، سی او اوز، اور ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ یہ معاہدہ ہوا بازی کے شعبے میں جدید...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)پاکستان کے تمام ایئرپورٹس کے آپریشنل ایریاز، ایپرن ایریا اور طیاروں کی مینٹیننس کی جگہوں پر فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی گئی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیز کو مراسلہ جاری کردیا۔(جاری ہے) مراسلے کے مطابق طیاروں کی مینٹیننس کے دوران صرف ضرورت کے تحت متعلقہ ایئرکرافٹ انجینئرز اور عملہ ہی طیارے کی تصاویر یا ویڈیو بنانے کا اہل ہوگا، خلاف ورزی کی صورت میں ایئرلائن ملازمین، گرائونڈ ہینڈلنگ اسٹاف سمیت ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پابندی پی آئی اے کے طیارے کی تصاویر لیک ہونے کے بعد عائد کی گئی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ملک کے ایئرپورٹس کے آپریشنل ایریاز، ایپرن ایریا اور طیاروں کی مینٹیننس کی جگہوں پر فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پارا چنار ایئرپورٹ کو دوبارہ فعال کرنے کی کوششیں شروع پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے تمام ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیز کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے تمام ایئر پورٹس پر فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پابندی کا اطلاق آپریشنل ایریاز، ایپرن ایریا اور طیاروں کی مرمت کی جگہوں پر ہوگا۔ مراسلے کے مطابق طیاروں کی مرمت کے دوران صرف ضرورت کے تحت متعلقہ ایئرکرافٹ انجینیئرز اور عملہ ہی طیارے کی تصاویر یا ویڈیو بنانے کا اہل ہوگا،...
شام نے ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان کو 0-2 سے شکست دیکر گروپ ای میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ پرنس عبداللہ بن جلوی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں شام کے عمر السومہ نے پہلا گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی بعدازاں دوسرے ہاف میں احمد فقا نے گول اسکور کرکے فتح یقینی بنادی۔ اسٹیفن کانسٹنٹائن کی زیر قیادت پاکستان فٹبال ٹیم نے اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائر کے گروپ ای میچ میں شام کے ہاتھوں پہلی شکست کھائی۔ گروپ ای کے پہلے میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم چوتھی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ شام ٹاپ پوزیشن پر قابض ہوگیا ہے، اسی طرح میانمار اور افغانستان کی ٹیمیں دوسرے اور تیسرے نمبر...