2025-11-12@14:04:42 GMT
تلاش کی گنتی: 115
«چھاپے مارے»:
(نئی خبر)
ڈیفنس میں 6 جنوری کو اغوا کیے جانے والے نوجوان کو قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ ڈیفنس سے گرفتار ملزم ارمغان نے دوران تفتیش مغوی مصطفیٰ کو قتل کرکے لاش ملیر کے علاقے میں پھینکنے کا اعتراف کیا ہے۔مغوی کے زیر استعمال گاڑی اور موبائل فون برآمد کیا جاچکا ہے لیکن لاش تاحال نہیں ملی۔عدالت نے گرفتار ملزم ارمغان کو عدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 خیابان مومن میں مغوی کی تلاش میں بنگلے پر سی پی ایل سی اور پولیس کے چھاپے کے دوران کئی انکشافات سامنے آئے تھے۔بنگلے سے فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 2...
فوٹو اسکرین گریپ : جیو نیوز کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس میں چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ کرنے والے گرفتار ملزم ارمغان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔8 فروری کو پولیس نے ڈیفنس میں ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو اس نے فائرنگ کرتے ہوئے ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکاروں کو زخمی کر دیا تھا، جسے گرفتار کرکے پولیس نے آج اے ٹی سی میں پیش کیا۔ کراچی: ڈیفنس کے بنگلے میں چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا 2 روز قبل پولیس بنگلے کے باہر پہنچی تو ملزم نے فائرنگ کردی تھی۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو کیس کا چالان جمع کروانے کی ہدایت...
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے کہا کہ جلسے، سیمینار، جرگے منعقد کرکے عوام میں شعور بیدار کرکے فارم 47 کے مسلط حکمرانوں کیخلاف تحریک کو مزید مضبوط اور فیصلہ کن بنایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے گزشتہ روز انتخابات میں مینڈیٹ چوری کرنے کے خلاف بلوچستان میں احتجاج کرنے پر 700 رہنماؤں کے خلاف مقدمات اور درجنوں رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارم 47 کے حکمران غیر جمہوری، غیر آئینی اقدامات کرکے سیاسی جماعتوں کے پرامن احتجاج کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔ ہم آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور آئندہ سخت...
فوٹو اسکرین گریپ کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان مومن میں بنگلے پر اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) کے چھاپے کے دوران فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔2 روز قبل پولیس بنگلے کے باہر پہنچی تو ملزم نے فائرنگ کردی تھی، پولیس مغوی مصطفیٰ کی بازیابی کیلئے بنگلےمیں پہنچی تھی، فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔واقعے کا مقدمہ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ کراچی: ڈیفنس میں چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار زخمی ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ چھاپا اغوا ہوئے نوجوان...
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کومبنگ آپریشن اور چھاپوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 20ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ملزما ن کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات ،موبائل فون ،نقدی ،موٹرسائیکل اور مسروقہ سامان برآمدہوا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سپر مارکیٹ کے علاقہ الیاس گوٹھ اور لیاقت آباد نمبر تین میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ، داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے 30/35 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی اور ہوٹلوں کی بھی تلاشی لی گئی بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس اور سیواس ڈیوائس کی مدد سے ویریفی کیشن/تصدیق کا عمل کیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ کا جعلی کارڈ اور سرکاری نمبر پلیٹ بھی استعمال کر نے ہوئے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے شہر سے...
فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز کراچی کے علاقے ڈیفنس گزری میں اے وی سی سی پولیس نے بنگلے پرچھاپا مارا، جہاں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس سے ڈی ایس پی سمیت 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ چھاپا اغوا ہوئے نوجوان کے کیس میں مارا گیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ بنگلے سے ملزمان نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی، جس میں ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی، بنگلے کو چاروں طرف سے گھیرا ہوا ہے، گھر سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے گھر کے اطراف کی لائٹیں بند کر دی ہیں، بکتر...
فوٹو: فائل بہاولنگر میں گھریلو جھگڑے کے مقدمے میں مطلوب شخص پولیس چھاپے کے دوران مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بہاولنگر کے علاقے باہو ساڑھو میں گھریلو جھگڑے میں مطلوب شخص کی گرفتاری کےلیے چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران ملزم اشتیاق مزاحمت کے دوران مارا گیا۔ بہاولنگر: خواجہ سرا گھر میں فائرنگ سے قتلبہاول نگر میں خواجہ سرا کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ دوسری جانب ملزم کے بھائی نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے میرے بھائی کو پکڑا اور گولی مار دی۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے الزام عاید کیا ہے کہ 8 فروری کے پرامن احتجاج کو روکنے کے لئے رہنماﺅں اور کارکنان کے گھروں میں چھاپے مارے جا رہے،ان اقدامات سے فسطائی حکومت کی بوکھلاہٹ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ عوام کے پرامن احتجاج سے کتنا خوفزدہ ہیں۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس چھاپوں کے دوران 34 پیشہ ور بھکاریوں سمیت 60 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات، نقد رقم، موبائل فون، موٹر سائیکلیں اور دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا، پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرلیے گئے، گرفتار بھکاریوں کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعیدآباد سیکٹر 17B میں منگنی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اور دست گریبان ہونے والے 2 ملزمان ظہیر اور سعید کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 5 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے...
سکھر: حساس ادارے سمیت کسٹمز و پولیس کی مشترکہ کارروائیٹرالر پر چھاپے کے دوران کروڑوں روپے کی غیر قانونی اشیاء برآمد
سکھر (نمائندہ جسارت) حساس ادارے سمیت کسٹم اور پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر مشترکہ کارروائی کے دوران ٹرالر پر چھاپا مار کر سگریٹ، چھالیہ اور غیر قانونی مشروبات سمیت دیگر اشیاء ضبط کر لیں۔ ذرائع کے مطابق اسمگلرز ان اشیاء کو مارکیٹ میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دوسری جانب کارروائی کے حوالے سے ٹیم کے اراکین نے بتایا کہ اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کر رہے ہیں اور مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ غیر قانونی کاروبار کا خاتمہ کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ ضبط شدہ اشیاء کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق کارروائیاں معاشی جرائم روکنے کے لیے نہایت اہم ہیں، یہ سب کچھ عوامی مفاد کے...
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع حب میںچھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک پو لیس اہلکا ر جاں بحق جبکہ ایس ایچ او زخمی ہو گیا ہے ۔ پو لیس کے مطابق گزشتہ روز ساکران کے علا قے میں ایک چھا پا ما ر کا رروائی کے دوران پو لیس اور ملزمان کے ما بین فا ئرنگ کے تبا دلے میں پو لیس اہلکا ر دین محمدمینگل شہید جبکہ ایس ایچ او امین ساسولی زخمی ہو گئے ہیں ۔شہید اہلکار کی نعش کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔ جبکہ زخمی کو علا ج معالجہ کے لئے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع...
مشہور فلم ’پشپا 2 – دی رول‘ کی شاندار کامیابی کے باوجود، یہ پروجیکٹ مسلسل تنازعات کا شکار ہو رہا ہے۔ پہلے سیندھیا تھیٹر بھگدڑ حادثے نے فلم کی ٹیم کو قانونی مسائل میں پھنسا دیا، اور اب انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی کارروائیاں فلم کے پروڈیوسرز اور ہدایتکار کے لیے نئی مشکل بن گئی ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، فلم کے ہدایتکار سوکمار پر انکم ٹیکس حکام نے چھاپہ مارا۔ یہ کارروائی 22 جنوری کی صبح کو اس وقت ہوئی جب سوکمار حیدرآباد ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ حکام انہیں ان کے گھر لے گئے جہاں چھاپے کا آغاز ہوا اور بعد ازاں ان کے دفتر میں بھی تفتیش کی گئی۔ اس سے پہلے، 21 جنوری کو پروڈیوسرز مائتری مووی...
لاہور: نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، پولیس نے مرکزی ملزم حسیب کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان طلحہ اور حمزہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ طالبہ فاطمہ کا طبی معائنہ کروالیا گیا ہے، رپورٹ میں حقائق واضح ہوجائیں گے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حسیب افضل، طلحٰہ خان اور حمزہ نے طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، طالبہ کی سوشل میڈیا پر حسیب افضل سے دوستی ہوئی تھی۔ ایس پی سول لائن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اجتماعی زیادتی کے دوران برہنہ ویڈیوز بھی بنائیں، باقی دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ...
لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے شہر بھر میں گداگری کی آڑ میں چھپے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 روزہ آپریشن کے دوران736 بھکاریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔جن میں 701 مرد اور 31 خواتین شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 4 سہولت کار بھی دھر لیے گئے جو منظم گروہوں کی پشت پناہی کر رہے تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمدفیصل کامران کے مطابق تمام گرفتار افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔کئی گرفتار بھکاری درحقیقت منشیات کے عادی تھے جو بھیک کے پردے میں منشیات فروشی جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے اہم مقامات، سگنلز اور بازاروں میں مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نگرانی کی...
بیان میں پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اس سے پہلے بھی بے بنیاد، جھوٹے ایف آئی آرز میں غیر قانونی و غیر آئینی سزائیں دی گئی۔ ہائیکورٹ سے رجوع کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل کرپٹ و فارم 47 کی حکومت کے ہر منفی حربے، ہتھکنڈے اور پروپیگنڈے کو عوام نے زمین بوس کردیا ہے۔ احتجاج ہمارا حق ہے، پولیس کی جانب سے ہمارے دفتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اپنے مشترکہ بیان میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ، جنرل سیکرٹری جہانگیر رند و دیگر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اس سے پہلے...