2025-11-12@12:58:36 GMT
تلاش کی گنتی: 85361
«کمزور نہیں کر»:
(نئی خبر)
نئی دہلی: مودی سرکار کے خلاف ایک بار پھر بھارت کے عوام خود ہی اٹھ کھڑے ہوئے۔ سوشل میڈیا پر بھارتی شہریوں نے دہلی دھماکے سے متعلق فالس فلیگ آپریشن کے شبہات ظاہر کرتے ہوئے مودی حکومت کے جھوٹے بیانیے کو مسترد کر دیا۔ بھارتی شہریوں نے ٹوئٹر (ایکس) اور دیگر پلیٹ فارمز پر سوال اٹھائے کہ ہر بار الیکشن کے قریب ہی دھماکے کیوں ہوتے ہیں؟۔ ایک صارف نے لکھا کہ “پلوامہ، اڑی، پٹھان کوٹ، پہلگام اور اب لال قلعہ — یہ سب حملے بی جے پی کے دورِ حکومت میں اور انتخابات سے عین قبل ہی کیوں ہوئے؟” ایک اور بھارتی شہری نے کہا کہ “بہار انتخابات کے ایک اہم مرحلے سے قبل یہ دھماکا کروایا گیا ہے،...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کی دو درجاتی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تجویز مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اگلے دورانیے میں بھی تمام 12 فل ممبر ممالک ایک ہی ڈویژن میں شامل ہوں گے۔ ٹیموں کو دو درجوں میں تقسیم کرنے کے منصوبے کو وسیع پیمانے پر حمایت حاصل نہیں ہو سکی۔ نیوزی لینڈ کے سابق بیٹر راجر ٹوز کی زیر سربراہی ورکنگ گروپ کو کرکٹ کے تینوں فارمیٹس سے متعلق اہم مسائل کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ کرک انفو کے مطابق گزشتہ ہفتے دبئی میں ہونے والی آئی سی سی میٹنگ میں ورکنگ گروپ نے اپنی سفارشات آئی سی سی بورڈ اور چیف...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سابقہ ’میک امریکا گریٹ اگین‘ پالیسی کے برعکس ایک نیا مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی طلبہ امریکی تعلیمی اداروں اور معیشت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ بیرونِ ملک سے آنے والے طلبہ امریکی جامعات کے مالی ڈھانچے کو مضبوط رکھتے ہیں، اِن کے بغیر درجنوں تعلیمی ادارے بند ہونے کے خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں، اگر غیر ملکی طلبہ کی تعداد میں بڑی کمی کی گئی تو ’امریکی یونیورسٹیوں کا آدھا نظام تباہ ہو جائے گا۔‘ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا میں چین سمیت مختلف ممالک کے طلبہ زیرِ تعلیم ہیں اور اگر ان کی تعداد محدود...
اویس کیانی :وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس کے حوالے سے تمام کابینہ اراکین کو آگاہ کر دیا گیاہے۔ اجلاس میں اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس دھماکے اور وانا کیڈٹ کالج پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اس کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔ کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے اجلاس کا وقت اور جگہ بعد میں بتائی جائے گی،اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے شہری سہولتوں کی فراہمی اور پائیدار ترقی کے لیے نہایت اہم ہیں، اور عوام کے تعاون سے ان منصوبوں کے ثمرات جلد نظر آئیں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبہ حکومتِ سندھ کا عوام سے کیا گیا ایک بڑا وعدہ ہے، جس کے تحت شہریوں کو صاف اور وافر پانی فراہم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے تمام ادارے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، اور عزیز بھٹی پارک سے اردو یونیورسٹی تک پانی کی پائپ لائن بچھانے کا مقصد شہریوں کو بہتر سہولت فراہم کرنا ہے۔شرجیل میمن نے...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی طاہر نے والد کو گردے کے کینسر کی تشخیص ہونے کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔ علی طاہر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی زندگی کے انتہائی پریشان کن لمحے کے بارے میں بات کی۔ اُنہوں نے بتایا کہ 2006ء میں میرے والد کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور یہ خبر ہمیں مغرب کے وقت ملی تھی اور آپ تصور کر سکتے ہیں کہ یہ خبر سننے کے بعد کھانے کی میز کا کیسا منظر ہوگا۔ اداکار نے مزید بتایا کہ ہمارے والد کی یہ خوبی ہے کہ وہ اس طرح کی بیماریوں کا ہمت کے ساتھ سامنا...
لاہور کے علاقے گلبرگ میں پولیس نے حسین چوک کے قریب ایک نجی ہوٹل میں جاری ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر 51 لڑکے اور لڑکیوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق کارروائی مخبر خاص کی اطلاع پر کی گئی۔ چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے شراب، چرس اور دیگر نشہ آور مواد برآمد ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: مری بھوربن کے ہوٹل میں ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، 90 افراد گرفتار پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف حدود آرڈیننس، شیشہ ایکٹ، ساؤنڈ ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گرفتار ملزمان میں صائمہ، فیصل، عارف سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔...
سٹی42: اسلام آباد میں وفاقی عدالتوں کے ملازمین کا سپیشل جوڈیشل الاؤنسز ختم کیے جانے کے خلاف احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیتے ہوئے عدالتوں کی تالہ بندی کر رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کورٹس، اسپیشل سنٹرل کورٹ، بینکنگ کورٹ اور دیگر وفاقی عدالتوں میں آج بھی کیسز کی سماعت نہیں ہو سکی، جس کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عدالتوں کے دروازے بند ہونے سے کئی اہم مقدمات التوا کا شکار ہو گئے ہیں۔ سوات میں اے این پی رہنما کی گاڑی کے قریب بم دھماکا احتجاجی ملازمین بینکنگ کورٹ کے احاطے میں جمع ہیں جہاں انہوں نے اپنے الاؤنسز کی بحالی کے...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے سی 130 طیارے کے المناک حادثے پر ترکیہ کے عوام کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے تعزیتی بیان میں کہا کہ ہم اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے ترکیہ کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کے ترکیہ کے دکھ میں برابر شریک ہیں جبکہ مرحومین کی مغفرت اور سوگوار خاندانوں کے صبر جمیل کے لئے دعاگو ہیں۔ واضح رہے کہ ترک فضائیہ کا سی 130 طیارہ آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو نظرانداز نہیں کرے گا اور اگر افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا معاملہ مزید بگڑا تو پاکستان بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کی مذمت یا افسوس کا اظہار محض لفظوں تک محدود ہے یہ سچائی کا ثبوت نہیں ہے، افغان طالبان کی پناہ گاہوں سے دہشت گرد ہمارے خلاف مسلسل حملے کر رہے ہیں، حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں زیادہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی فاسٹ بالر حارث رؤف نے کہا ہے کہ غلطیاں ہو جاتی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ سیکھنا بھی ضروری ہے۔سری لنکا سے فتح کے بعد قومی فاسٹ بالر حارث رؤف نے پریس کانفرنس میں اپنی ٹیم کی کامیابی کو اللہ کی رحمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک پلان ہمارا ہوتا ہے، ایک دوسروں کا، مگر سب سے درست پلان اللہ کا ہوتا ہے، وہی بہترین فیصلہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم نے متحد ہوکر بہترین کھیل پیش کیا اور اللہ کے فضل سے کامیابی حاصل کی۔حارث رؤف نے کہا کہ کرکٹ میں کامیابی اور ناکامی دونوں سفر کا حصہ ہیں۔ کھلاڑی ہمیشہ اپنی اگلی ذمہ داری کے لیے تیار رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-2-10 سکھر (نمائندہ جسارت)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے کہا ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کسی بھی صورت قبول نہیں کی جائے گی، چاہے اس کے لیے کوئی بھی قربانی دینا پڑے۔انہوں نے کہا کہ واپڈا میں ایک لاکھ سے زائد ملازمین کی آسامیاں خالی ہیں، جبکہ حکومت نے نئی بھرتیاں بند کر رکھی ہیں، جس کی وجہ سے موجودہ ملازمین پر کام کا بوجھ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ب ایک ملازم سے دس ملازمین کا کام لیا جا رہا ہے اور ملازمین پر کہا جا رہا ہے کہ ریکوری بڑھائیں۔ اگر واقعی ریکوری بڑھانی ہے تو پہلے نئی بھرتیاں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-2-9 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی مشیر برائے بحالی عبدالجبار خان سے لطیف آباد کی معروف کاروباری شخصیت شاکر غوری اور عزیز غوری و ابراہیم قریشی نے ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرکے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کیا، اس حوالے سے عبدالجبارخان کے دفتر میں ہونے والی تقریب میں پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماؤں کے علاوہ نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے رہنما ذوالفقار وگن اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر عبدالجبار خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور اب تیزی سے لوگ مختلف زبانیں بولنے والے افراد پارٹی میں شامل ہورہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلزپارٹی اب عوام کی ہردلعزیز...
ویب ڈیسک: پنجاب میں کم لاگت اور معیاری ہاؤسنگ منصوبے میں اہم پیش رفت ،ایم ڈی پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن عمر فاروق علوی نے منصوبے کی تازہ پیش رفت سے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق کمرشل ایریاز کے مؤثر استعمال کے لیے حتمی پلان کی تیاری جاری ہے تاکہ دستیاب زمین کا زیادہ سے زیادہ مفید استعمال یقینی بنایا جا سکے۔ محکمہ ہاؤسنگ نے ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سے اضافی پلاٹوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل کے تحت نئی ہاؤسنگ اسکیموں کے ڈیزائنز کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن؛ 5 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد ترجمان کے مطابق...
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے زیر اہتمام امن جرگہ آج صوبائی اسمبلی میں منعقد ہو رہا ہے، جس کے لیے اسمبلی ہال میں 400 افراد کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ اس موقع پر خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ امن جرگے کا اعلامیہ وفاقی حکومت، سیکیورٹی اداروں اور ایپکس کمیٹی کو پیش کیا جائے گا۔ جرگے میں بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، مذہبی شخصیات، عمائدین اور پارلیمنٹرینز کو مدعو کیا گیا ہے۔ شرکائے جرگہ کے لیے خصوصی پاسز جاری کیے گئے ہیں جبکہ اسمبلی کے اطراف سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اسمبلی پہنچ گئے، جہاں ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ میڈیا سے...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ 550 طلبا کو ریسکیو کرلیا گیا ہے، یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کامیاب آپریشن پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، یہ اے پی ایس سے بھی دس گنا بڑا واقعہ ہوسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بڑی مہارت کے ساتھ طلبا کی جانیں بچائی گئی ہیں، یہ مشکل اور حساس آپریشن تھا۔ قبل ازیں جیو نیو ز سے گفتگو میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ رہا ہے کہ افغانستان سے دہشت گردوں کی سہولت کاری بند ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد اور وانا واقعے کی تحقیقات ہوگی، ٹھوس شواہد دوست...
ملک بھر میں کی جانے والی قانون سازی عمومی طور پر پارلیمنٹ میں بل کے ذریعے کی جاتی ہے، بل یا تو پرائیویٹ ممبر یا حکومت کی جانب سے سینیٹ یا قومی اسمبلی میں پیش کیے جاتے ہیں۔ پرائیویٹ ممبر کی جانب سے بل کا مسودہ تیار کہ اسمبلی اجلاس کے دوران پرائیویٹ ممبر کے دن کے موقع پر پیش کیا جاتا ہے اور اس بل پر ایوان میں لائے رائے لی جاتی ہے اور پھر غور و فکر یا ترمیم کے لیے اسے متعلقہ قائمہ کمیٹی بھیج دیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری: حکومت اب کسی تعاون کی امید نہ رکھے، رہنما جے یو آئی کامران مرتضیٰ حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان میں خودکش دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے پر وہ بےحد رنجیدہ ہیں۔ ترجمان یو این کے مطابق انتونیو گوتریس نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ وہ دہشت گردی اور تشدد کے تمام واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یو این ترجمان نے بتایا کہ انتونیو گوتریس نے دہشت گردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں واقع جی الیون کچہری کے باہر بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن حکومت تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہو گئے، اسپیکر کو زبردستی کرسی سے اتارنے پر غور ہونے لگا۔منگل کو اپوزیشن گیلری میں جب بعض رہنماؤں نے تجویز کیا کہ اگر محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نہیں بنایا جاتا تو اسپیکر ایاز صاد ق کو زبر دستی کرسی سے اٹھا دیا جائے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا یہ اوچھی حرکتیں کرکے اپنا اصل چہرہ دکھا رہے ہیں، میں نے ہمیشہ جمہوری انداز میں ایوان کو چلایا اور آئین و قانون کی پاسداری کی ہے، ایسی کسی بھی حرکت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی استفسار کیا کہ گر محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نہیں بنایا...
ایشیز سیریز سے قبل 2 آسٹریلوی فاسٹ بولرز کو انجری کا سامنا ہے۔ جوش ہیزل ووڈ اور شان ایبٹ انجری کے خطرے سے دوچار ہیں۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایشیز سیریز شروع ہونے میں 9 دن رہ گئے ہیں، آسٹریلوی فاسٹ بولرز کے انجرڈ ہونے کا خدشہ ہے۔ فاسٹ بولرز کو سڈنی میں شیفلڈ شیلڈ کے میچ میں فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑا، دونوں فاسٹ بولرز کھانے کے وقفے کے بعد فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے تھے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز نے تصدیق کی ہے کہ فاسٹ بولرز کا معائنہ جاری ہے، فاسٹ بولرز کو ہیم اسٹرنگ انجری کا سامنا ہے، انجری کس نوعیت کی ہے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ جوش ہیزل ووڈ...
اِن کا کہنا تھا کہ غیر ملکی طلبہ فیس کی مد میں مقامی طلبہ کے مقابلے میں دُگنی رقم ادا کرتے ہیں، اس لیے یہ نظام امریکی یونیورسٹیوں کے لیے مالی طور پر بہت اہم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سابقہ "میک امریکا گریٹ اگین" پالیسی کے برعکس ایک نیا مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی طلبہ امریکی تعلیمی اداروں اور معیشت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ بیرونِ ملک سے آنے والے طلبہ امریکی جامعات کے مالی ڈھانچے کو مضبوط رکھتے ہیں، اِن کے بغیر درجنوں تعلیمی ادارے بند ہونے کے خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں، اگر غیر ملکی طلبہ کی تعداد میں بڑی...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے شہری سہولت اور مستقبل کی پائیدار ترقی کیلئے اہم ہوں گے، عوام تعاون کریں، بہت جلد ترقیاتی منصوبوں کے نتائج محسوس کریں گے۔ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ کے فور منصوبہ عوام سےکیا گیا وہ وعدہ ہے جس کے تحت صاف اور وافر پانی فراہم کیا جائےگا، سندھ حکومت کے تمام ادارے مکمل ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں، عزیز بھٹی پارک سے اردو یونیورسٹی تک پانی کی پائپ لائن بچھانے کا مقصد سہولت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وقتی طور پر ٹریفک کی مشکلات ضرور ہیں مگر یہ مستقل حل کی طرف پیشرفت ہے، عوام سے اپیل ہے کہ تعاون...
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ایک حالیہ عوامی تقریب میں اپنے سوجے ہوئے ہاتھ، جس کی رگیں اُبھری ہوئی تھیں، جس کے بعد ان کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس، بشمول نیویارک پوسٹ اور جی بی نیوز، کے مطابق پیوٹن ایک باسکٹ بال کورٹ پر اپنے حامیوں سے خطاب کر رہے تھے، جب ان کے دائیں ہاتھ کی سوجن، رنگت میں تبدیلی اور ابھری ہوئی رگیں نمایاں طور پر دیکھی گئیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی قریبی تصاویر اور ویڈیوز میں پیوٹن کے ہاتھ کو ’سوجا ہوا‘ اور ’تکلیف زدہ‘ بتایا گیا ہے۔ یوکرین کے سابق وزارتی مشیر انتون گیراشچینکو نے ایک پوسٹ میں لکھا، ’ پیوٹن کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا جس میں 27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم پر گزشتہ روز سے بحث جاری ہے، اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم کے بل کی آج شق وار منظوری دی جائے گی، یہ بل گزشتہ روز ایوانِ زیریں میں پیش کیا گیا تھا۔ حکومت کو ترمیم منظور کرانے کیلئے 224 ووٹ درکار ہیں جبکہ حکومت کے پاس 237 ارکان کی حمایت موجود ہے۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف بھی آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، نواز شریف 27 ویں آئینی ترمیم کے...
اِن کا کہنا تھا کہ غیر ملکی طلبہ فیس کی مد میں مقامی طلبہ کے مقابلے میں دُگنی رقم ادا کرتے ہیں، اس لیے یہ نظام امریکی یونیورسٹیوں کے لیے مالی طور پر بہت اہم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سابقہ "میک امریکا گریٹ اگین" پالیسی کے برعکس ایک نیا مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی طلبہ امریکی تعلیمی اداروں اور معیشت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ بیرونِ ملک سے آنے والے طلبہ امریکی جامعات کے مالی ڈھانچے کو مضبوط رکھتے ہیں، اِن کے بغیر درجنوں تعلیمی ادارے بند ہونے کے خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں، اگر غیر ملکی طلبہ کی تعداد میں بڑی...
اسلام آباد: ایم ڈی کیٹ پالیسی میں اچانک تبدیلی کے خلاف درخواست پر عدالت نے پی ایم ڈی سی کو نوٹس جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایم ڈی کیٹ امتحانات اور داخلوں کی رجسٹریشن پالیسی میں اچانک تبدیلی کے خلاف دائر درخواست پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار میڈیکل طلبہ کے وکیل راجا رضوان عباسی کو تحریری گزارشات جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔ دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ بنیادی طور پر صوبائی نوعیت کا ہے کیونکہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد تعلیمی امور سے متعلق زیادہ تر اختیارات صوبوں کو منتقل ہو چکے ہیں۔...
کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ شہریوں کو درپیش مشکلات وقتی ہیں، تاہم ترقیاتی منصوبے شہری سہولیات کے ساتھ ساتھ شاندار مستقبل کی نوید ہیں۔ شہر قائد میں جاری ترقیاتی کاموں اور عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے شہریوں کی سہولت اور شہر کے پائیدار مستقبل کے لیے سنگِ میل ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے۔فور منصوبہ کراچی کے عوام سے کیا گیا وہ وعدہ ہے، جس کے تحت شہر کو صاف، معیاری اور وافر پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ اپنے...
کراچی: معروف اداکار و گلوکار اذان سمیع خان نے کہا ہے کہ ان کی کوئی ذاتی ضرورت نہیں، اور وہ کسی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے شادی نہیں کریں گے۔ انہوں نے یہ بات ایک حالیہ پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران کہی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، محبت اور شادی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔ اذان سمیع خان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت سنگل ہیں اور کسی کی تلاش میں نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے شادی کرچکے ہیں اور چھ سال تک ازدواجی رشتے میں رہے، لیکن اب دوبارہ شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔ گلوکار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ “میری کوئی ضرورت نہیں، اور نہ ہی میں کسی ضرورت...
پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے بھارت کے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف ون ڈے ہوم سیریز کے پہلے میچ میں بابر اعظم 29 رنز بناکر ہسارنگا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ جس سے وہ ویرات کوہلی کے منفی ریکارڈ میں ساجھے دار بن گئے ہیں۔ بابر اعظم کو انٹرنیشنل سنچری بنائے ہوئے 83 اننگز گزر چکی ہیں۔ کوہلی نے بھی 2023 میں 83 اننگز کے بعد سنچری بنائی تھی۔ سری لنکن ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا اس معاملے میں سرفہرست ہیں۔ انہوں نے 88 اننگز کے صبر آزما انتظار کے بعد سنچری بنائی تھی۔ سابق ویسٹ انڈین اسٹار شیونارائن چندرپال کو سنچری کیلیے 78 اننگز تک...
افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے دوسری شادی کی تصدیق کردی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق راشد خان کی نئی دلہن افغان نژاد ہیں تاہم پہلی بیوی کے حوالے سے وہ خاموش ہیں۔ راشد خان نے نیدر لینڈ میں چیریٹی ایونٹ کی ایک تقریب کے دوران ایک خاتون کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے پر تصدیق کی تھی۔ View this post on Instagram A post shared by Rashid Khan (@rashid.khan19) اپنی حالیہ انسٹا گرام پوسٹ میں افغان ٹی 20 کپتان نے لکھا کہ انہوں نے 2 اگست 2025ء کو زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ انہوں نے ایسی عورت سے نکاح کیا جو محبت کی مثال ہے۔...
پنجاب کے مختلف شہروں میں آلودگی کے ڈیرے برقرار ہیں، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت کا ایئر کوالٹی انڈیکس 455 تک جا پہنچا، لاہور کے علاقے راوی روڈ کا اے کیو آئی 855، پنجاب یونیورسٹی کے اطراف، 742، ماڈل ٹاؤن 682 اور ساندہ روڈ کا 618 ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد تک جا پہنچا، ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں بہاولپور کا ایئر کوالٹی انڈیکس...
اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن حکومت تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہو گئے، اسپیکر کو زبردستی کرسی سے اتارنے پر غور ہونے لگا۔ منگل کو اپوزیشن گیلری میں جب بعض رہنماؤں نے تجویز کیا کہ اگر محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نہیں بنایا جاتا تو اسپیکر ایاز صاد ق کو زبر دستی کرسی سے اٹھا دیا جائے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا یہ اوچھی حرکتیں کرکے اپنا اصل چہرہ دکھا رہے ہیں، میں نے ہمیشہ جمہوری انداز میں ایوان کو چلایا اور آئین و قانون کی پاسداری کی ہے، ایسی کسی بھی حرکت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی استفسار کیا کہ گر...
صدر پاکستان اور فیلڈ مارشل کو دیا جانے والا استثناء تو ہر طرف زیر بحث ہے، سوال یہ ہے، کیا عدلیہ کو حاصل غیر تحریری تاحیات استثناء پر بھی کبھی کوئی بات ہو گی؟ سیاست دان تو جنم جنم سے قانون کا سامنا کر رہے ہیں، وزیر اعظم کسی بھی جماعت کا ہو، ایوان اقتدار سے نکلنے کے بعد اس کا ’نیکسٹ سٹاپ اڈیالہ‘ ہی ہوتا ہے۔ اسی طرح جرنیل بھی کسی نہ کسی درجے میں قانون کا سامنا کرتے ہی ہیں۔ ایک مثال پرویز مشرف ہیں اور دوسری فیض حمید ہیں ، بیچ میں میجر جنرل ظہیر الااسلام عباسی سے لے کر ایڈمرل منصور منصور الحق تک کئی نام پیش کیے جا سکتے ہیں جنہیں قانونی کارروائی کا سامنا...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد عالمی رہنماؤں اور تنظیموں کی جانب سے شدید مذمتی بیانات سامنے آئے ہیں۔ اقوام متحدہ، امریکہ، چین، برطانیہ، ترکی، قطر اور متحدہ عرب امارات نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد کے جی-11 ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان عزیز حق نے کہا کہ سیکریٹری جنرل دہشت گردی کے...
بالی وڈ کے 89 سالہ اداکار دھرمیندر کو آج اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اداکار کے خاندان نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں گھر پر علاج فراہم کیا جائے گا۔ پچھلے چند دنوں کے دوران دھرمیندر کی صحت کے حوالے سے رپورٹس نے شائقین میں تشویش پیدا کی تھی اور سوشل میڈیا پر ان کی موت کی بے بنیاد افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’وہ زندہ ہیں‘، دھرمیندر کی موت کی خبروں پر اہلِ خانہ کا سخت ردِعمل یاد رہے کہ دھرمیندر کو 31 اکتوبر 2025 کو سانس کی دشواری کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ان کی صحت کے حوالے سے پہلی افواہیں یکم نومبر کو سامنے آئیں، جس کے...
فٹبال کی دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں شمار ہونے والے پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ریٹائرمنٹ پلانز پر بات کرتے ہوئے ایک بار پھر شائقین کو حیران کر دیا۔ 40 سالہ رونالڈو، جو سعودی کلب النصر کے لیے کھیل رہے ہیں اور اب تک 953 گولز کر چکے ہیں، نے کہا کہ وہ اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں اور ابھی کھیل جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ دنیا بدل سکتے ہیں، ان سے ملنا چاہتا ہوں، کرسٹیانو رونالڈو امریکی صدر کے مداح نکلے ایک پریس کانفرنس میں جب ان سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو رونالڈو نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ریٹائرمنٹ 10 سال بعد...
بھارتی حکومت کا یہ اقدام بہار کے انتخابات میں کامیابی کے لئے کشمیریوں کو قربانی کا بکرا بنانے کی ایک چال ہو سکتی ہے اور اس کے لیے کشمیری ڈاکٹروں جیسے اعلیٰ دماغوں پر ہاتھ ڈالنا ناگزیر سمجھا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، اور حالیہ دنوں میں سینکڑوں کشمیریوں کو گرفتار کر کے تحریک آزادی کشمیر کی حمایت کے الزام میں جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ مودی حکومت نے اپنے ظلم کا رخ اب انسانیت کی خدمت کرنے والے ڈاکٹروں کی طرف موڑ دیا ہے اور محض من گھڑت الزامات کے تحت چار ڈاکٹر بھی گرفتار کر...
امریکی گلوکارہ اور ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل کی گرل فرینڈ الیگزِس وِلکنز نے قدامت پسند پوڈکاسٹر الائجا شیفر کے خلاف 50 لاکھ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ الیگزِس وِلکنز نے پوڈکاسٹر الائجا شیفر پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ایک ’بے لفظ‘ پوسٹ کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جھوٹا تاثر دیا کہ وہ ایک اسرائیلی جاسوس ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا میں سیاسی تشدد کے الزامات، ایف بی آئی کٹہرے میں میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ 28 اکتوبر کو جنوبی فلوریڈا کی فیڈرل ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر کیا گیا، مقدمے میں کہا گیا ہے کہ شیفر نے وِلکنز اور کاش پٹیل کے تعلق کو استعمال کرتے ہوئے اپنی آن لائن...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ خود پر بہت کنٹرول کر رہا ہوں کہ جو جج خط لکھ رہے ہیں کسی دن میڈیا پر بیٹھ کر ان کے ماضی پر بھی نظر دوڑاؤں۔ ایک ٹی وی شو میں ججز کی طرف سے خطوط پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ججز ہم سیاستدانوں سے بڑے سیاستدان ہیں، پاکستان میں عدلیہ کی تاریخ دیکھیں، جسٹس منیر سے لے کر گڈ ٹو سی یو تک ان کا ضمیر نہیں جاگا۔ یہ بھی پڑھیے: اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے بغیر جمہوریت ممکن نہیں، خواجہ آصف خواجہ آصف نے کہا کہ ججز ایک معیار کا اطلاق ہم پر کرتے ہیں لیکن اس کا اپنے اوپر اطلاق نہیں کرتے، سیاستدانوں کو...
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا جس میں 27ویں آئینی ترمیم کے بل کو پیش کیا گیا۔ قومی اسمبلی اجلاس کے آغاز پر سینیٹر عرفان صدیقی کے لیے دعائے مغفرت کی گئی، اس کے بعد قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کے بل کو پیش کرنے کی تحریک پیش کی۔ اس دوران پی ٹی آٸی کے ارکان قومی اسمبلی بھی ایوان میں آگٸے اور آٸینی ترمیم نامنظور کے نعرے لگانا شروع کردیے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ دنیا بھر میں ججز تعینانی لارجر فورم کرتا ہے، 27ویں أئینی ترمیم پر وسیع مشاورت کا عمل مکمل کیا گیا، سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منطور کیا۔ ان کا...
بھارتی فوج، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں اور دیگر ایجنسیوں نے گزشتہ تین دنوں کے دوران محاصرے اور تلاشی کی سب سے بڑی کارروائی میں وادی کشمیر میں پوچھ گچھ کے لیے گرفتاریاں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فورسز نے مظالم کی انتہا کرتے ہوئے خواتین، ڈاکٹروں سمیت 1500 کشمیری گرفتار کر لئے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن اور گھروں پر چھاپوں کے دوران جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں خواتین اور ڈاکٹروں سمیت کم از کم 1500 کشمیریوں کو حراست میں لیا۔ بھارتی فوج، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں اور دیگر ایجنسیوں نے گزشتہ تین دنوں کے دوران محاصرے اور تلاشی کی...
معروف بالی ووڈ اداکار گووندا منگل کی رات گھر میں اچانک بے ہوش ہونے کے بعد اسپتال منتقل کر دیے گئے۔ ان کے وکیل اور قریبی دوست للت بندل کے مطابق اداکار کی حالت اب مستحکم ہے اور تمام ضروری طبی معائنے مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، گووندا اپنے جوہو میں واقع گھر میں موجود تھے جب انہیں اچانک چکر محسوس ہوئے اور وہ بے ہوش ہو گئے۔ اہلِ خانہ نے فوری طور پر انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیا۔ یہ بھی پڑھیں: اداکار گووندا مشکل میں، بیوی سنیتا آہوجا کا بے وفائی اور ظلم کرنے کا الزام گووندا کے وکیل للت بندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا...
پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی خوشخبری مداحوں سے شیئر کر دی۔ اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے حمل کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے شوہر یاسر حسین اور بیٹے کبیر کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کیں۔ کیپشن میں اقرا عزیز نے لکھا کہ جلد ہی ہمارا خاندان 4 افراد کا ہو جائے گا۔ View this post on Instagram A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN???????? (@iiqraaziz) اداکارہ کی اس خوشخبری پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے دسمبر 2019 میں شادی...
کراچی: پاکستانی اداکارہ میرا ایک بار پھر خبروں میں آگئیں جب انہوں نے بالی وڈ کے سینئر اداکار دھرمیندرا کے انتقال کی جھوٹی خبر کو سچ مان کر سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے بڑے اداروں جیسے انڈیا ٹوڈے، اے بی پی نیوز، نیوز 18، اور ہندوستان ٹائمز نے منگل کی صبح دھرمیندرا کے انتقال سے متعلق خبریں نشر کیں، جنہیں بعد میں ان کی بیٹی ایشا دیول نے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ دھرمیندرا زندہ ہیں اور علاج کے دوران روبہ صحت ہیں۔ تاہم، پاکستانی اداکارہ میرا نے ان خبروں کو سچ سمجھتے ہوئے انسٹاگرام پر دھرمیندرا کی تصویر کے ساتھ تعزیتی پوسٹ شیئر کی اور لکھا: "دھرمیندرا کے انتقال پر افسوس ہے،...
عراق میں پارلیمانی انتخابات منگل کو شام 6 بجے اختتام پذیر ہوگئے۔ یہ انتخابات عوامی بےرُخی اور سیاسی عدم اعتماد کے سائے میں ہوئے، اگرچہ ان پر ایران اور امریکا کی گہری نظر تھی۔ عراقی الیکشن کمیشن کے مطابق 2 کروڑ 10 لاکھ رجسٹرڈ ووٹروں میں سے 55 فیصد نے ووٹ ڈالا۔ 329 نشستوں کے لیے 7 ہزار 750 امیدوار میدان میں تھے، جن میں ایک تہائی خواتین شامل تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسلامی اندولن بنگلہ دیش کا عام انتخابات مؤخر کرنے کا مطالبہ، پہلے ریفرنڈم پر اصرار بااثر شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کے بائیکاٹ کے باعث ووٹ ڈالنے کی شرح توقع سے کم رہی۔ عوام میں بدعنوانی اور ناقص طرزِ حکمرانی سے مایوسی نمایاں دیکھی گئی۔ موجودہ وزیرِاعظم محمد...
’بزدلانہ حرکت ہے، ہم ڈرنے والے نہیں‘: وزیراعلیٰ کے پی کا دوران خطاب اسلام آباد دھماکے کی اطلاع پر ردعمل
ان چیزوں سے ہم ڈرنے والے نہیں، مقابلہ کرتے آئے ہیں، وزیراعلیٰ— فوٹو: اسکرین گریب خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے جب انہيں اسلام آباد دھماکے کی اطلاع دی گئی۔پشاور میں تقریب سے خطاب کے دوران سہیل آفریدی نے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مذمت کی اور کہا کہ مجھے ابھی بتایا کہ اسلام آباد میں دھماکا ہوا ہے یہ ایک بزدلانہ حرکت ہے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وانا میں کیڈٹ کالج پر حملہ ہوا اس کی بھی ہم مذمت کرتے ہیں، ان چیزوں سے ہم ڈرنے والے نہیں، مقابلہ کرتے آئے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ امن کی جدوجہد میں پورے پاکستان نے قربانیاں دی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکیے میں جوا اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران ایک ہزار سے زائد فٹبالرز کو معطل کر دیا گیا ہے۔ترکش فٹبال فیڈریشن (TFF) کے مطابق پروفیشنل فٹبال بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی کی سفارش پر 1024 فٹبالرز کو معطل کیا گیا، جن میں 27 کھلاڑی ٹاپ ڈویژن کلبز سے تعلق رکھتے ہیں۔اس فیصلے کے بعد ترک فٹبال کے تیسرے اور چوتھے ڈویژن کے تمام میچز دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں، جبکہ دوسری ڈویژن کے میچز معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔یہ اسکینڈل گزشتہ چند ہفتوں سے ترک فٹبال میں ہلچل مچا رہا ہے، جہاں پہلے ریفریز اور بعد ازاں کھلاڑیوں پر جوا کھیلنے کے الزامات سامنے آئے۔رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ اس وقت منظرعام پر...
پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کوئی بھی میچ جیتنے کو سب سے زیادہ اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کاموقع ملےگا تو ضرور تیار ہوں گا۔پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو دلچسپ مقابلے میں شکست دینے کے بعد حارث رؤف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سرد موسم میں بولنگ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ حارث رؤف نے شکوہ کیاکہ لوگ 10 اچھے میچز کو بھول کر ایک بُرے میچ کو یاد رکھتے ہیں ،لوگ چاہتے ہیں کھلاڑی ہر میچ میں پرفارمنس دیں۔انہوں نےکہا کہ لوگوں کو لگتا ہےکھلاڑی روبوٹ ہیں، ہم مشین نہیں ہیں، ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں لیکن اپنے اوپر بھروسہ رکھتے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد افغانستان میں کارروائی کرسکتا ہے۔اایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ حالیہ واقعات میں افغان مداخلت کے ثبوت ثالثوں کے سامنے رکھے جائیں گے۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہم جارحیت کا وار خالی نہیں جانے دیں گے، بھرپورجواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کی مذمت یا افسوس کا اظہار سچائی کا ثبوت نہیں ہوسکتا، افغان طالبان کی پناہ میں رہنے والے لوگ بار بار ہم پر حملہ کررہےہیں۔خواجہ آصف نے بھارت کے حوالے سےبات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے متعلق ہم حالیہ جنگ سے ہی ہائی الرٹ پر ہیں۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا بھارت افغانستان کے...
اسلام ٹائمز: ترکیہ فعال اور شعوری طور پر ایک نئے جغرافیائی سیاسی بلاک کی تعمیر کر رہا ہے۔ اس بلاک کا مرکز ترکیہ اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ ہے، اسکا جوڑنے والا لنک آذربائیجان ہے اور اسکا ٹیسٹنگ گراؤنڈ افغانستان ہے۔ ترکیہ کا حتمی مقصد اثر و رسوخ کی ایک قوس بنانا ہے، جو بلقان اور قفقاز سے شروع ہو کر افغانستان اور پاکستان سے ہوتا ہوا بحر ہند تک پہنچتا ہے۔ اس منصوبے کی کامیابی یا ناکامی کا انحصار نہ صرف انقرہ کی سفارتی صلاحیتوں پر ہے، بلکہ اس بات پر بھی ہے کہ وہ چین، بھارت، ایران اور عرب جیسی طاقتوں کے ساتھ مقابلے کا کیسے انتظام کرتا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ افغانستان میں عدم استحکام...
امریکا نے پاکستان کے لیے اپنی ویزا پالیسی میں متعدد تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں، جن کا مقصد سیکیورٹی جانچ کو مزید سخت بنانا اور درخواستوں کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ نئی پالیسی میں جہاں سوشل میڈیا، صحت اور مالی شفافیت سے متعلق سخت اقدامات شامل کیے گئے ہیں، وہیں بعض پاکستانی درخواست دہندگان کے لیے انٹرویو چھوٹ اور آن لائن اپوائنٹمنٹ کے نظام میں آسانیاں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ مزید پڑھیں: امریکی ویزا اور گرین کارڈ کے قواعد مزید سخت کردیے گئے سوشل میڈیا کی جانچ اب لازم قرار امریکی قونصلیٹ کراچی اور لاہور کی جانب سے جاری تازہ ہدایات کے مطابق اب پاکستان سے غیر ہجرتی ویزوں خصوصاً تعلیم (ایف)، تربیت (ایم) اور تبادلہ پروگرام...
خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 میں ضمنی انتخابات 23 نومبر کو ہورہے ہیں، جن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ کاغذات نامزدگی کا عمل مکمل ہونے کے بعد الیکشن مہم بھی زور و شور سے جاری ہے، اور وفاقی حکومت بمقابلہ صوبائی حکومت کا تاثر مل رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نااہلی کے بعد پی ٹی آئی کا امیدوار کون ہے؟ قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیسز میں سزا کے بعد نااہل ہوگئے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کی نشست کو خالی قرار دے کر ضمنی انتخاب...
اسلام آباد؍ لاہور؍ پشاور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار خصوصی+ سٹاف رپورٹر+ نمائندہ خصوصی+ خصوصی نامہ نگار+ بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد کے علاقے جی الیون میں کچہری کے سامنے پولیس کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوگئے۔ بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ سر کاری ٹی وی کے مطابق اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر بھارتی سپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج نے خودکش دھماکہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ سخت سکیورٹی کی وجہ سے حملہ آور کچہری میں داخل نہیں ہوسکا۔ موقع ملنے پر بمبار نے پولیس کی گاڑی کے قریب خود...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے افغان حکومت کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے تو پاکستان تعاون کیلئے تیار ہے۔ افغانستان کو سمجھنا ہو گا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی حمایت سے امن حاصل نہیں ہوگا۔ امن و سلامتی و ترقی کے موضوع پر پارلیمانی رہنمائوں کو ایک پلیٹ فورم پر لانا پاکستان کیلئے باعث فخر ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ استحکام اور دفاع وطن میں عزم کا مظاہرہ کیا۔ ہماری فوج نے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔ منگل کے روز یہاں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم...
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا شکار 10 بڑے ملکوں میں شامل، گلوبل ایمیشن میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم، مل کر کام کرنا ہو گا: مریم نواز کا کوپ کانفرنس میں خطاب
لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ موسموں کی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ اب ہر فیصلے کا مرکز اور محور بن چکا ہے۔ سموگ کے خاتمے کے لئے بجٹ 94 ارب سے بڑھا کر 123 ارب روپے کر دیا۔ برازیل کے شہر بیلیم میں کوپ30 میں پاکستانی پویلین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں جنگلات اب خاموش نہیں، جھیلیں اب ساکت نہیں، پنجاب کے جنگلات میں دھڑکن لوٹ آئے گی۔ پنجاب ماحول دوست ایندھن کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کوڑے کے ہر ڈھیر کو ایندھن میں بدلنے کی طرف جارہے ہیں۔ پنجاب کلین ایئر اینڈ ای موبیلٹی ویژن کو پورے...
اسلام آباد (وقار عباسی / وقائع نگار+آئی این پی)حکومت نے27ویںآئینی ترمیم کا بل سینٹ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کردیا جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ وزیر قانون نے 27ویں آئینی ترمیم کا بل 2025 پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں ترامیم اتفاق رائے سے کی جاتی ہیں۔ دیگر ممالک میں بھی ججز کی تقرری جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کی جاتی ہے۔ 26ویں ترمیم کے موقع پر فضل الرحمن کے کہنے پر آئینی بنچ پر اتفاق کیا گیا۔ 26ویں ترمیم میں آئینی عدالت کے بجائے بینچز پر اتفاق کیا پھر ترمیم منظور ہوئی۔ ہمیشہ آئین میں ترمیم اکثریت کی حمایت سے کی جاتی ہے۔...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) ستائیسویں آئینی ترمیم کے معاملے پر سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اطہر من اللہ سمیت سابق 38 لاء کلرکس نے بھی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ کا 8 اکتوبر کو لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا۔جسٹس اطہر من اللہ نے خط میں لکھا ہے کہ سپریم کورٹ اکثر طاقتور کے ساتھ کھڑی رہی، عوام کے ساتھ نہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو کی عدالتی پھانسی عدلیہ کا ناقابل معافی جرم تھا۔خط میں جسٹس اطہر من اللہ نے لکھا کہ بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف کارروائیاں بھی ایک ہی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔ عمران خان کے ساتھ ہونے والا سلوک...
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی کی رہنمائی اور سرپرستی میرے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہی ہے۔ میری خوش قسمتی رہی کہ اہم معاملات میں ان کی رائے اور قیمتی مشورے مجھے حاصل ہوتے رہے۔ ان کی وفات میرے لیے ذاتی طور پر ایک بڑا نقصان ہے۔ عرفان صدیقی صحافت کے شعبے میں ایک عہد کا نام تھے اور ہمیشہ اپنے قلم سے سچائی کی ترجمانی کرتے رہے۔ عرفان صدیقی جمہوریت کی ایک توانا آواز تھے اور صحافت و سیاست کے شعبے میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وہ میاں نوازشریف کے...
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے ٹاسک فورس برائے آبی قلت اور اس کے ربیع و خریف فصلوں پر اثرات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ ربیع اور خریف سیزن کے لیے موجودہ اور متوقع آبی دستیابی کے منظرناموں پر تفصیلی غور اور بھارت سے آنے والے آبی بہائوکے تازہ ترین اعداد و شمار اور گزشتہ چند سالوں میں ان کے تغیرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ خیبر پی کے اور بلوچستان کو پانی کی تقسیم کے معاملے میں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ تمام علاقوں کو ان کا جائز اور طے شدہ پانی کا حصہ فراہم کیا جانا چاہیے۔
اسلام آباد (عترت جعفری) صدر زرداری نے ایوان صدر میں ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ نے عشائیہ میں شرکت نہیں کی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ کو ڈنر میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ پارلیمنٹ کے بعض ارکان این ڈی یو کے زیر اہتمام نیشنل سکیورٹی ورکشاپ میں شرکت کر رہے ہیں۔ یہ ارکان بھی ایوان صدر نہیں آ سکے۔ عشائیہ میں اتحادی جماعتوں کے بیشتر ارکان موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری، راجہ پرویز اشرف، شازیہ مری، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور حکومتی ٹیم کے اہم ارکان بھی ڈنر میں موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ...
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج کے انٹرنل اسٹرکچر میں تبدیلی ایک پیشہ ورانہ معاملہ ہے، اسے سیاسی تنازع نہیں بنایا جا سکتا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم مکمل طور پر آئین میں درج پارلیمانی طریقہ کار کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے، اسے متنازع قرار دینا درست نہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ترمیم کا مسودہ پہلے باضابطہ طور پر ایوان میں پیش کیا گیا اور پھر قواعد کے مطابق متعلقہ کمیٹی کے سپرد کیا گیا، کمیٹی نے 3 دن تک ہر شق پر تفصیلی غور کیا، بعض...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اس سے بڑا المیہ کیا ہوگا کہ اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیر اعظم مقرر کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کر دیا گیا۔ حکومت اپنے مفادات کے لئے آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے۔ جماعت اسلامی چھبیسویں ترمیم کے وقت بھی آئین کے ساتھ تھی اور آج بھی ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان عدل لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر لاہور بار ایسوسی ایشن چوہدری مبشر رحمن ایڈووکیٹ، نائب صدر ملک سیف کھوکھر ایڈووکیٹ اور صدر اسلامک لائیرز موومنٹ کلیم جاوید بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم...
خط لکھنے والے جج کی قانون اور آئین کی پاسداری کی تاریخ ذاتی طور پر جانتا ہوں، پہلے گریبان میں جھانکیں فیرچٹھیاں پاؤ: وزیر دفاع
اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے 27 ویں ترمیم کے تحت صدر اور دیگر کو دئیے جانے والے آئینی استثنیٰ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی پر کوئی قدغن نہیں لگائی جا رہی ہے اور خط لکھنے والے جج کی قانون اور آئین کی پاسداری کی تاریخ ذاتی طور پر جانتا ہوں۔ ایکس پر بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ‘ استثنیٰ جو پارلیمنٹ دے رہی ہے اس پر اعتراض ہے، خطوط لکھے جا رہے ہیں، عدلیہ کی ری سٹرکچرنگ، جس میں ان کی آزادی پر کوئی قدغن نہیں لگائی جا رہی ہے۔ اختیارات کوئی اور ادارہ نہیں لے رہا ہے، اس پر اعتراضات ہیں۔ جسٹس منیر سے لے کر جسٹس نسیم حسن...
استنبول مذاکرات کی ناکامی کے بعد افغان وزرا کے رعونت آمیز بیانات کے بعد اب یہ خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان ایک بھر 11 اور 12 اکتوبر جیسی ایک اور فوجی کشیدگی کے دہانے پر ہیں، لیکن اس وقت موجود صورتحال کا خوفناک پہلو بھارت اور افغانستان کا دہشتگردی پر اشتراک ہے۔ ایک طرف افغان وزرا کے اسلام آباد پر حملوں کی دھمکیوں کے بعد اسلام آباد میں دھماکا ہوا۔ دوسری طرف دہلی دھماکے کے 13 گھنٹے کے اندر اسلام آباد میں دھماکا بھارت اور افغانستان کے تزویراتی الحاق کی کھلی دلیل ہے جب بھارت افغان طالبان حکومت کو اسرائیلی ساختہ ڈرون ٹیکنالوجی بھی مہیا کررہا ہے۔ مزید پڑھیں: افغانستان دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے تو پاکستان تعاون کے...
27ویں آئینی ترمیم پر اپوزیشن کوئی ’خاص ات‘ چکنے میں ناکام رہی ہے۔ اس سے یہ وہم کرنا بنتا نہیں ہے کہ اپوزیشن کی سیاپا اور احتجاج کرنے کی صلاحیت میں کمی آ گئی ہے۔ وہ بھی ایسے وقت میں جب جے یو آئی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اپوزیشن میں داد شجاعت دینے کو تیار بیٹھے ہوں۔ اک ٹوکن سے احتجاج کے ساتھ ترمیم سینیٹ سے پاس ہوگئی۔ حکومت کو دو ووٹ کی کمی تھی جو اپوزیشن سے فراہم ہو گئے، کسی ستم ظریف کا تبصرہ ہے کہ جنہوں نے پیسے دے کر ووٹ خریدا تھا ان پر پارٹیاں اب ووٹ بیچنے کا الزام لگا رہی ہیں۔ ادھر رک کر ہم سب گول مال ہے گا سکتے ہیں۔ 27...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اظہار انہوں نے ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں کیا، جہاں انہوں نے افغانستان کی جانب سے مداخلت کے حوالے سے سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا۔ خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو نظرانداز نہیں کرے گا اور اگر افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا معاملہ مزید بگڑا تو پاکستان بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔ افغان طالبان کی جانب سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر مبینہ خاموشی کے بارے میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا...
کینبرا: آسٹریلوی ریاست میں ٹرک نے ایک مسافر گاڑی کو ٹکر دے ماری‘ جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست وکٹوریا کے علاقے اسٹون لی میں ٹرک اور مسافر گاڑی کے ٹکراﺅ سے1 نوجوان سمیت 2 کمسن بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔ ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ گزشتہ صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا، جس کی اطلاع پر ایمرجنسی سروسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ مرکزی رپورٹ کے مطابق 1 شخص زخمی حالت میں بری طرح گاڑی میں پھنس گیا، جسے نکال کر ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا۔ دوسری طرف حادثے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ٹرک...
ماسکو: روسی صدر کی صحت سے متعلق ملک بھر اور سوشل میڈیا پر بڑی زور و شور سے چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ایک وڈیو سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔ جس میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے ہاتھ پر غیر معمولی سوجن اور رگیں پھولی ہوئی ہیں۔ مذکورہ مناظر نے ایک بار پھر پیوٹن کی صحت سے متعلق ملک بھر میںنئے سوالات جنم لے رہے ہیں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ اس سے قبل ماضی میں بھی مختلف مواقع پر پیوٹن کے چلنے، بیٹھنے یا ہاتھوں کی حرکت سے متعلق غیر معمولی وڈیوز وائرل ہو چکی ہیں۔ مذکورہ حوالے...
لندن اور اوٹاوا نے امریکی فوج کو کیریبین میں مشتبہ منشیات بردار جہازوں کے بارے میں انٹیلی جنس فراہم کرنا روک دیا ہے کیونکہ وہ امریکی ہلاکت خیز حملوں میں شامل ہونا نہیں چاہتے اور ان حملوں کو غیر قانونی سمجھتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے امریکی کو کئی سالوں تک مشتبہ جہازوں کی معلومات فراہم کی تاکہ امریکا کوسٹ گارڈ انہیں روک سکے، عملے کو حراست میں لے سکے اور منشیات ضبط کر سکے ، ستمبر سے امریکی فوج نے جہازوں پر ہلاکت خیز حملے شروع کیے، جس کے بعد برطانیہ کو خدشہ ہوا کہ ان کی فراہم کردہ معلومات حملوں کے لیے استعمال ہو سکتی ہیں۔ اب تک 76 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔...
معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر علینہ عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو شادی سے متعلق مشورہ دیا ہے۔ علینہ عامر سے ایک موقع پر نجی ٹی وی کے رپورٹر نے بابر اعظم کی شادی سے متعلق سوال کیا۔ رپورٹر نے پوچھا کہ ’بابر اعظم کی شادی کی خبریں چل رہی ہیں کیا انہیں کرلینی چاہیے یا پھر اپنے کیریئر پر فوکس رکھنا چاہیے‘۔ علینہ عامر نے کہا کہ شادی کا کوئی وقت مقرر نہیں جب اچھا انسان مل جائے تو شادی کرلینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شادی کیلیے ٹھیک وقت کا انتخاب کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بابر اعظم کو کوئی اچھا انسان مل گیا ہے انہیں شادی کرلینی...
لاہور: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے سان فرانسسکو میں واقع ایک نئی سائنسی کمپنی، پریونٹیو کے ماہرین خفیہ طریقے سے بذریعہ جین ایڈیٹنگ ایسا ’’ڈیزائنر بے بی ‘‘تخلیق کرنے کو تحقیق وتجربات کر رہے جو نہ صرف تمام بیماریوں اور پیدائشی نقائص سے پاک ہو گا بلکہ ذہانت کا اعلی معیاربھی رکھے گا۔ گویا جین ایڈیٹنگ کی مدد سے اس کی سبھی ناقص جین نکال دئیے جائیں گے، مگر ایسی تحقیق امریکہ میں غیر قانونی ہے اسی لیے چوری چھپے کی جا رہی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی، اوپن آئی کی سربراہ، سام آلتمان اور کرپٹوکرنسی ایکسچینج، کوائن بیس کے شریک بانی، برائن آرمسٹرانگ نے پریونٹیو میں...
مبینہ بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا، سخت سیکیورٹی کی وجہ سے حملہ آور کچہری میں داخل نہیں ہوسکے، موقع ملنے پر بمبار نے پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو اُڑا دیا،وکلا بھی زخمی ،عمارت خالی کرا لی گئی دھماکے سے قبل افغانستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کمنگ سون اسلام آبادکی ٹوئٹس،دھماکا سہ پہر 12 بج کر 45 منٹ پر ہوا جبکہ افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر صبح سویرے ٹوئٹس ہونے لگے،ذرائع اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر بھارتی حمایت یافتہ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنۃ الخوارج کے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔اسلام آباد میں ہوئے خودکش دھماکے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت...
آپ کی سوچ اور ڈر کو سلام ، ترمیم کرکے سمجھتے ہو آپ کی سرکار کو ٹکاؤ مل جائیگا، وہ مردِ آہن جب آئیگا وہ جو لفظ کہے گا وہی آئین ہوگا، آزما کر دیکھنا ہے تو کسی اتوار بازار یا جمعے میں جا کر دیکھو،بیرسٹر گوہرکاقومی اسمبلی میں اظہارخیال ایم کیو ایم تجاویز پر مشتمل 28ویں ترمیم جلد ایوان میں آئے گی(مصطفیٰ کمال )کراچی لاہور سمیت بڑے شہروں نے اختیارات پر قبضہ کرلیا(خواجہ آصف)اجلاس کے آغاز پر سینیٹر عرفان صدیقی کیلئے دعائے مغفرت کی گئی قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا جس میں 27ویں آئینی ترمیم کے بل کو پیش کیا گیا۔قومی اسمبلی اجلاس کے آغاز پر سینیٹر عرفان صدیقی کے لیے...
راولپنڈی: پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث روف نے سری لنکا کے خلاف میچ کی جیت کے بعد پریس کانفرنس میں اپنی ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم جیتے ہیں اور میچ جیتنے کے ساتھ ہی ٹیم جیتی ہے۔ حارث روف نے مزید کہا کہ کھلاڑی ہمیشہ اپنی اگلی اسائنمنٹ کی طرف دیکھتے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ کے لیے جب بھی موقع ملے گا، وہ ملک کے لیے کھیلیں گے۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ آج کے میچ میں موسم اثر انداز ہوتا رہا، لیکن ان کی کوشش یہی تھی کہ خود کو متحرک رکھیں اور باؤلنگ کے لیے تیار رہیں۔ فاسٹ باؤلر نے...
بھارتی پراکسیز کے پاکستان کے معصوم شہریوں پر دہشتگرد حملے قابل مذمت ہیں،شہباز شریف اسلام آباد ضلع کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے کی مذمت، واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد ضلع کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے اور معصوم پاکستانیوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔اسلام آباد کچہری میں ہونے والے بم دھماکے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔اپنے پیغام میں وزیراعظم نے اسلام آباد ضلع کچہری میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید افراد کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا...
ظلم سہہ چکے، ظلم تو پھیلے گا،عدالتیں تو ختم ہو چکیں انصاف کیلئے کدھر جائیں؟؟ پیپلز پارٹی غلاموں کی کیا بات ،انہوں نے تو بھٹو کے بنائے آئین کو دفن کر دیا،گفتگو بانی تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان کے گورکھ پور ناکے پر دیے گئے دھرنے میں موجو8 کارکنان کو گرفتار کیا گیا اور بعد میں انکو رہا کر دیا گیا۔ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ظلم سہہ چکے، ظلم تو پھیلے گا،عدالتیں تو ختم ہو چکیں انصاف کے لئے کدھر جائیں؟؟۔تفصیلات کے مطابق علیمہ خان نے گورکھ پور ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوری شدہ مینڈیٹ سے آپ جتنی ترامیم کر لیں یہ دیکھیں دنیا آپ کو کس نظر سے دیکھ رہی ہے ،ن...
ذوالفقار بلیدی کی ملی بھگت سے تعمیراتی دہشت،سیوریج تباہ، سڑکیں تالاب میں تبدیل شیٹ نمبر 5پلاٹ 92پر دُکانیں اور غیر قانونی کمرشل پورشن کی تعمیرات تکمیل کے قریب ضلع کورنگی کے رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کی مبینہ ملی بھگت سے ہونے والی غیرقانونی تعمیرات نے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، جہاں سیوریج کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہوچکا ہے اور سڑکیں مسلسل کھڑے پانی سے تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں، جبکہ شہریوں کی مشکلات میں انتہائی تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے ۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ غیرقانونی تعمیرات کے باعث سیوریج لائنیں مسلسل پھٹنے...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی بھارت آج نریندر مودی کی قیادت میں انتہا پسندی، فرقہ واریت اور نفرت کے ایک ایسے دائرے میں داخل ہو چکا ہے ، جس سے واپسی اب مشکل دکھائی دیتی ہے ۔ مودی سرکار کی ”ہندوتوا” پالیسی نے نہ صرف بھارت کے سیکولر آئین کو کمزور کیا ہے بلکہ اس کے جمہوری اور انسانی حقوق کے بنیادی ڈھانچے کو بھی منہدم کر دیا ہے ۔ ”ایک قوم، ایک مذہب”کا نعرہ دراصل بھارت کے اندر ایک مخصوص طبقے ، ہندو بالادست گروہ کی حکمرانی کا اعلان ہے ، جس کے نتیجے میں اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کو دوسرے درجے کے شہری میں تبدیل کیا جا رہا ہے ۔ گزشتہ برسوں میں ہندو مذہبی رہنماؤں کی نفرت انگیز تقاریر،...
حمیداللہ بھٹی 27ویںترمیم کاجوبنیادی مسودہ منظوری کے مراحل میںہے، اِس میں عدلیہ اور فوج سے متعلق ترامیم شامل ہونے کی وجہ سے اپوزیشن اِس کے خلاف ہے۔ اُس کااستدلال ہے کہ یہ ترامیم عوام کی بجائے ذاتی مفاد کے لیے کی جارہی ہیں مگرحیران کُن بات یہ ہے کہ ایوانوں میں اِس ترمیم کی منظوری روکنے سے گریزاں ہے اور بائیکاٹ کے ذریعے منظوری کی راہ ہموار کررہی ہے۔ اِس لیے کہہ سکتے ہیں کہ ممکن ہے عوام کو مطمئن کرنے کے لیے بظاہر اپوزیشن ایوانوں میں ہنگامہ آرائی اور احتجاج کی کوشش کرے مگر اُس کے اطوار سے لگتا ہے کہ رکاوٹ بننے میں سنجیدہ نہیں اور محض افواہیں پھیلا نے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ نیز تعمیری...
ریاض احمدچودھری بھارت کے غیرقانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض حکام نے راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے ہندوتوا نظریے کو مسلط کرنے کی ایک اور مذموم کوشش میں ضلع ڈوڈہ میں تمام اسکولوں میں ”وندے ماترم” گانے کو لازمی قرار دیا ہے جس سے مسلمانوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتاہے۔ڈوڈہ کے چیف ایجوکیشن آفیسر کی طرف سے یکم نومبر کو جاری کردہ حکم نامے میں تمام سکولوں کے سربراہان کو ہر پیر کو صبح کی اسمبلیوں کے دوران وندے ماترم پڑھنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ علمائے دین، سیاسی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے حکمنامے کومسلمانوں کی مذہبی آزادی پر براہ راست حملہ قراردیکراس کی مذمت کی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے...
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما سلمان اکرم راجا، سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس اور مصطفی نواز کھوکھر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
جہلم :آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ 2025ء کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے ایک وفد کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مزمل حسین ہالیپو تہ سے ایس بی سی اے کے دفتر میں ملاقات کی ، وفد میں شاہد فرمان ، تیمور احمد اور منظر عالم بھی شامل تھے ۔سیف الدین ایڈووکیٹ نے کراچی بھر میں جاری غیر قانونی تعمیرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کسی المیے کو جنم دے سکتی ہیں، کراچی اس وقت غیر قانونی تعمیرات کے بدترین دور سے گزر رہا ہے،یہ بات طے کر لی جائے کہ اب مزید کوئی غیر قانونی تعمیر نہیں ہو گی،یہ تعمیرات بذات خود ایک جرم تو ہے ہی لیکن اس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جنگ میں شکست کے بعد بھارت اب پراکسی وار کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کو دہشت گردی سے متعلق ٹھوس ثبوت بھی فراہم کیے ہیں، دورانِ جنگ پوسٹیں چھوڑ کر بھاگنے والوں نے سفید جھنڈے لہرائے تھے اور اب وہی عناصر بیرونی مدد کے ساتھ دوبارہ سرگرم ہو رہے ہیں‘ پوری دنیا بھارت اور افغانستان کا مکروہ چہرہ دیکھ رہی ہے اور پاکستان نے مذاکرات میں دہشت گردی کے تمام ثبوت پیش کیے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے زور دیا کہ سیکورٹی فورسز ایسے فتنوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-08-21 بیلم (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ برازیل میں منعقدہ کاپ 30 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب پانچ دریاؤں کی سرزمین ہے، پنجاب حکومت ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لا رہی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کا انقلابی اقدام شروع کیا گیا ہے، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ہر گلی کوچے اور محلے میں صفائی ستھرائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں آلودگی کا سبب بننے والی تمام صنعتوں اور بھٹوں کو مانیٹر کیا جا رہا ہے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-08-22 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ کے جج اطہر من اللہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ افریدی کو ایک پر زور خط لکھا ہے، جس میں عدلیہ کو لاحق خطرات پر غور کے لیے ایک کانفرنس بلانے کی درخواست کی گئی ہے اور ساتھ ہی اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ عدالت عظمیٰ کو بعض اوقات عوام کی رائے دبانے کے لیے ’غیر منتخب اشرافیہ‘ کے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا۔ یہ پیشرفت منگل کو اس وقت سامنے آئی ہے جب حکومت 27ویں آئینی ترمیم کے بل کی منظوری کے لیے اقدامات کر رہی ہے، سینیٹ سے منظور ہونے والا یہ بل عدلیہ اور فوجی قیادت سے متعلق کئی اہم تبدیلیوں پر مشتمل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نصیرآباد کے علاقے تھانہ چھترکی حدود کنڈھی سے نامعلوم مسلح افراد نے 2 مزدوروں کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق مغویوں کی شناخت خادم اور برکت کے ناموں سے ہوئی ہے جو ضلع بولان کے علاقے بھاگ ناڑی کے رہائشی ہیں اور مقامی ٹھیکیدار عطا محمد کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور مغویوں کی بازیابی کیلیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمیٰ نے توہین مذہب کے گرفتارملزم کا15روز میں ٹرائل مکمل کرنے کاحکم دے دیا۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ ہم ٹرائل کورٹ کوآخری موقع دے دیتے ہیں 15روز میں ٹرائل مکمل کرے۔ٹرائل کورٹ ٹرائل جاری رکھے اور 15روز میں کیس کافیصلہ کرے جبکہ شاہد وحیدنے ریمارکس دیئے ہیں کہ آخری مرتبہ ہم نے ہدایت دی تھی کہ ٹرائل ختم کریں، کیوں ٹرائل ختم نہیں کررہے، کیا ہمارا حکم ٹرائل کورٹ کوملاہے۔ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس صلاح الدین پہنور پر مشتمل 3رکنی بینچ نے توہین مذہب اورپیکا کے تحت درج کیس میں گرفتارملزم شیراز احمد کی جانب سے بریت کیلیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز پاکستان (آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے اسلام آباد میں جی الیون کچہری کے باہر خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان دشمن قوتوں کی بزدلانہ کارروائی ملک کے امن و استحکام پر حملہ ہے، ملک دشمن عناصر اپنے عزائم حاصل نہیں کر پائیں گے، دہشت گردی سے پاکستان متاثر نہیں ہوگا اور پوری قوم ایسے واقعات کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی وحدت ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم ہی ملک کو محفوظ مستقبل کی جانب لے جائے گا۔ چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے سانحے...