2025-11-02@17:37:41 GMT
تلاش کی گنتی: 3179

«کہ آج کے»:

(نئی خبر)
    پاکستان کی بیٹنگ چلی نہ باؤلنگ، پنڈی ٹیسٹ پروٹیز کے نام، سیریز 1-1 سے برابر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ چلی نہ باؤلنگ، دوسرا میچ پروٹیز نے 8 وکٹوں سے اپنے نام کر لیا، 2 میچوں کی سیریز بھی 1-1 سے برابر ہوگئی۔ جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور پروٹیز کی جیت کیلئے 68 رنز کا ہدف ملا تھا جسے مہمان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم 42 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے جبکہ ٹرسٹن سٹبس...
    کراچی: کسٹمز اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ ٹائرز برآمد کرلیے گئے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کسٹمز اور سندھ رینجرز کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن   کیا گیا۔ پرانی سبزی منڈی کے علاقے اور اطراف میں گوداموں پر کی گئی کارروائی میں مختلف برانڈز کے اسمگل شدہ پرانے 3650 ٹائرز برآمد کیے گئے۔ اسمگل شدہ ٹائروں کی مالیت 5کروڑ 47لاکھ 50ہزار روپے ہے۔ ان اسمگل شدہ پرانے ٹائروں کو مقامی مارکیٹوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ترجمان کے مطابق مقدمہ درج کرکے ضبط شدہ ٹائرز کو اے ایس او کسٹمز گودام میں منتقل کردیا گیا ہے۔
    لاہور( نیوزڈیسک) لاہور کی فضا آج بھی آلودہ اور مضر صحت ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں فضائی آلودگی میں خوفناک اضافے سے ہسپتالوں میں بھی رش بڑھ گیا ہے، شہری سانس اور معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، بچوں میں نزلہ زکام کھانسی کی شکایت بڑھ گئی ہے۔ لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 253 ریکارڈ کیا گیا جبکہ صبح 7 بجے سے پہلے لاہور کے برکی روڈ کے علاقے میں اے کیو آئی 485 ریکارڈکیا گیا۔ لاہور کے ساتھ ساتھ پنجاب کے دیگر شہروں کی فضا بھی انتہائی مضر صحت ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا دوسرا جبکہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ وکلاء پینل کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کے حالیہ انتخابات میں بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جس میں پارٹی کو صرف قومی سطح پر ہی نہیں بلکہ خیبر پختونخوا (کے پی کے) کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر شکست ہوئی۔ یہ وہ صوبہ ہے جسے عموماً پی ٹی آئی کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پارٹی چیئرمین عمران خان کو تاحال اس شکست (خصوصاً کے پی کے میں شکست) کی شدت سے آگاہ نہیں کیا گیا، حالانکہ پی ٹی آئی کی صفِ اول کی کئی شخصیات وکلاء برادری سے تعلق رکھتی ہیں۔ سینیٹر حامد خان کی قیادت میں پی ٹی...
    ماضی کی معروف اسٹیج رقاصہ اور اداکارہ نرگس نے اپنے بیوٹی پارلر میں کام کرنے والی تمام خواتین کو اپنے ہمراہ عمرہ کروایا۔ نرگس نے نیکی کے اس سفر کے دورام ممتاز اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل سے بھی مکہ مکرمہ میں ملاقات کی۔ اداکارہ نرگس کی زندگی میں تبدیلی اور مذہب کی جانب بڑھتے ہوئے رجحان میں مولانا طارق جمیل کا اہم کردار رہا ہے۔ انسٹاگرام پر نرگس نے مولانا طارق جمیل سے ہونے والی ملاقات کی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ برقع پہنے ہوئے ہیں اور بالکل ایک الگ شخصیت نظر آ رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں نرگس نے بتایا کہ میری خوش قسمتی تھی جب میں نے اپنا پہلا حج 2006 میں مولانا طارق جمیل صاحب کے ساتھ...
    واشنگٹن: امریکا میں خبررساں ادارے کے سروے میں شہریوں کی اکثریت نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کی حمایت کردی ہے اور یہ عوامی رائے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف کے برعکس ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ رائٹرز اور اپسوس کے سروے میں زیادہ تر امریکیوں نے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کی حمایت کردی، جن میں 80 فیصد ڈیموکریٹس اور 41 فیصد ری پبلکن شامل ہیں اور ان کا خیال ہے کہ امریکا کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا چاہیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی مخالفت عوامی رائے سے مطابقت نہیں رکھتی ہے۔ مذکورہ سروے 6 دن...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کم آمدنی والے افراد کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کے لیے انکم ٹیکس میں کٹوتی کم کر دی گئی ہے، جبکہ دیگر تنخواہ دار طبقوں کو بھی ریلیف فراہم کرنے پر غور جاری ہے۔ انجی نیوز چینل کے مطابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی اصلاحات کے ذریعے ہر طبقے کو فائدہ پہنچانے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ورلڈ بینک نے پاکستان کی ٹیکس اصلاحات پر دی گئی پریزنٹیشن کو سراہا، جس میں خاص طور پر ہول سیل اور ریٹیل سیکٹر سے ٹیکس وصولی میں گزشتہ برس 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل نے ٹیکس نظام کو بہتر...
    اپنے بیان میں بلوچستان کے صوبائی وزیر عبدالرحمان کھتیران نے کہا کہ آج ہمیں بہت دکھ ہوا ہے۔ آرمی چیف سے زیادہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی کیا مصروفیت ہے کہ وہ شرکاء سے نہیں ملیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے نہ ملنا روایات کے خلاف ہے۔ سہیل آفریدی کو دعوت دیتے ہیں کہ بلوچستان آئیں، ہم آپ کا احترام کریں گے۔ یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نہ ملنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ سردارعبدالرحمان کھیتران کا کہنا تھا کہ نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے نہ ملنا پشتون، بلوچ اور اسلامی روایات کے...
    افغانستان کے ساتھ معاہدے میں واضح ہے کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی، وزیرِ دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک افغان جنگ بندی معاہدے کا انحصار افغان طالبان پر منحصر ہے، پاکستان اور افغانستان کے معاہدے میں یہ چیز واضح ہے کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی۔افغانستان سے جنگ بندی کا دارومدار سرحد پار دہشت گردی روکنے پر ہے، افغانستان کی جانب سے سرحد پار دہشت گردی کے پاکستانی موقف کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ خواجہ آصف نے گزشت روز برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ، ترکیہ اور قطر کی کوششوں سے پاکستانی موقف کی...
    فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی رپورٹ کے مطابق، قومی اسمبلی کے 25 فیصد ارکان نے 19ویں اجلاس کی کسی بھی نشست میں شرکت نہیں کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 111 ارکان نے تمام نشستوں میں شرکت کی، جبکہ 216 ارکان نے کم از کم ایک نشست سے غیر حاضری اختیار کی۔ ان میں سے صرف 50 ارکان نے رخصت کی درخواست دی، جب کہ 166 بغیر اجازت غیر حاضر رہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم نے کسی نشست میں شرکت نہیں کی اور اپوزیشن لیڈر کا عہدہ اجلاس کے دوران خالی رہا۔ مزید پڑھیں:پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کیسا رہا؟فافن نے رپورٹ جاری کردی فافن کا کہنا ہے کہ چار وفاقی وزراء اور...
    اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے مزید 24 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 64 ہوگئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق دیہی علاقوں سے 20 جبکہ شہری علاقوں سے 4 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ ہائی رسک زونز میں 9 سو 34 رہائشی مقامات پر اسپرے جبکہ 2 ہزار 4 سو 18 پوائنٹس پر فوگنگ مکمل کی گئی۔ مزید پڑھیں: راولپنڈی اور مری میں ڈینگی کیسز بڑھنے لگے، مجموعی تعداد 188 ہوگئی فیلڈ ٹیموں کی جانب سے گزشتہ ایک روز میں 44 ہزار آٹھ سو 43 مقامات کی چیکنگ مکمل کی گئی۔ انسپکشن کے دوران 515 جگہوں پر لاروا بازیٹو جبکہ 3 جگہوں پر نیگیٹو رپورٹ ہوا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے...
    پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے کپتان حنان شاہد کا کہنا ہے کہ سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں بھارتی کھلاڑیوں سے  ہینڈ شیک کرکے پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مارننگ شو ایکسپریسو میں اظہار خیال کرتے ہوئے سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے بیسٹ پلیئر قرار پانے والے قومی جونئیر ٹیم کےکپتان نے کارکردگی پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹھ روز میں چھ انٹرنیشنل میچز کھیلنا آسان نہیں، ریکوری کے لیے وقت نہ مل سکنے کی وجہ سے  مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس میچ سے پہلے ریسٹ ڈے تھا، وہاں اچھا پرفارم کیا، اگلے روز میچ میں کارکردگی اچھی نہیں دے سکے۔ حنان شاہد کےمطابق پاکستان میں ہاکی...
    —فائل فوٹو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور خود چاہتے تھے کہ وفاق کے ساتھ حالات خراب ہوں۔پشاور میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ایک غیرسیاسی اور غیرسنجیدہ شخصیت تھے، وہ کبھی گورنر ہاؤس سے نکالنے کی بات کرتے تھے تو کبھی کہتے بلاول بھٹو زرداری کو کے پی نہیں آنے دوں گا۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بڑی بڑی باتیں نہیں کرنی چاہئیں، عہدہ ملنے پر عاجزی اختیار کرنی چاہیے، علی امین گنڈاپور کے جانے پر جتنی خوشی پی ٹی آئی میں ہے، اتنی اپوزیشن میں نہیں، بہت جلد پی ٹی آئی یوم نجات منائے گی۔ ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہمارا پڑوسی...
    خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام نے امن کی بحالی کے لیے پاک فوج کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ عوام نے پاکستان کی ترقی، امن اور بھر پور ملکی دفاع پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستان کی عسکری قوت کو اب تسلیم کرتی ہے، پاکستان کی عسکری قوت کی واضح مثال پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہے، حالیہ سرحدی دراندازیوں پر پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو دیگر فتنے ابھرے، اُن کے خلاف بھی سخت کارروائیاں کی گئیں۔ یہ تاریخ کا سنہری دور ہے، آرمی چیف اور حکومت کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کی...
    کراچی: شہرِ قائد میں پولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں ڈکیت گروہوں کے کئی کارندے زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کی کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز، نقدی، قیمتی گھڑیاں، موٹرسائیکلیں اور چوری شدہ سفید کرولا کار بھی برآمد کی گئی۔ پانچ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار گڈاپ سٹی، فیروزآباد اور اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد پانچ ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گڈاپ سٹی میں بقائی ٹول پلازہ کے قریب فضل واحد اور ذاکر اللہ گرفتار کیے گئے جن سے اسلحہ اور گلشن معمار سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں سیمی کنڈکٹر کے حوالے سے بیانیے کی جنگ جاری ہے، پاکستان کو سیمی کنڈکٹرز کے میدان میں اللہ تعالیٰ نے وسائل سے نوازا ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت پاکستان کے پہلے نیشنل سیمی کنڈکٹر پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ذمے داری ہے کہ وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور قوم کو اس سے آگاہ کریں، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سے منصوبے کے لے 4.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیمی کنڈکٹر پروگرام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، سیمی کنڈکٹر پروگرام کا آغاز تاریخی اقدام ہے۔ پبلک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)منگل کومقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 282.10روپے پر مستحکم رہی۔ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں بھی امریکی ڈالر281.20روپے پر برقرار رہا۔ یورو84پیسے گھٹ کر330.66روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ90پیسے کی کمی سے380.79روپے رہا۔سعودی ریال 75.65روپے پر برقرار رہا جبکہ یو اے ای درہم2پیسے کی کمی کے بعد 77.55روپے رہ گیا۔ کامرس رپورٹر گلزار
    خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح ہے، چالیس سال گزارنے والے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔  اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ گیدڑ کے 100 سالہ اقتدار سے شیر کا ایک روزہ اقتدار بہتر ہے اور اب صوبے کی عوام کو حقیقی معنوں میں تبدیلی نظر آئے گی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح ہے، چالیس سال گزارنے والے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور وفاق کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 1 میں تیز رفتار پانی کے ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار پانی کا ٹینکر سڑک پر موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا، تصادم اتنا شدید تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ بائیک سوار شخص زخمی حالت میں سڑک پر گر گیا۔واقعے کے فوراً بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، مقامی افراد مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پتھراؤ کرکے ٹینکر کے شیشے توڑ دیے، بعد ازاں گاڑی کو آگ لگا دی،  مشتعل مظاہرین نے کچھ دیر تک سڑک...
    وفاقی دارالحکومت میں قائم نجی شاپنگ مال کے رہائشی اپارٹمنٹ میں خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق متاثرہ خاتون نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کے بعد پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے شکایت درج کرائی۔ خاتون کی شکایت پر مارگلہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ متاثرہ کو میڈیکل کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس نے حراست میں لیے گئے دونوں ملزمان سے بھی تفتیش شروع کردی۔  
    ماضی کی معروف اسٹیج اداکارہ اور رقاصہ نرگس، جو اب ایک تبدیل شدہ زندگی گزار رہی ہیں، حال ہی میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچیں۔ اس روحانی سفر کے دوران ان کی ملاقات ممتاز اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل سے بھی ہوئی، جو ان کی زندگی میں تبدیلی کا ایک اہم سبب رہے ہیں۔ نرگس نے اس ملاقات کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ مکمل پردے میں، نہایت باوقار انداز میں نظر آئیں۔ ویڈیو میں وہ جذباتی انداز میں بتاتی ہیں کہ یہ ان کے لیے ایک خوش نصیبی کا لمحہ ہے، کیونکہ اُن کا پہلا حج 2006 میں مولانا طارق جمیل کے ہمراہ ہوا تھا — وہ حج جس نے اُن کی زندگی...
    یہ ٹیمیں مکمل اور جاری منصوبوں کے معیار، حدود اور پیش رفت کا جائزہ لیں گی، فیلڈ انسپیکشن کریں گی، خامیوں اور نقصانات کی نشاندہی کریں گی، اور تصویری و بیانیہ رپورٹس تیار کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت گلگت بلتستان نے ہنگامی بنیادوں پر جاری سیلابی تحفظ اور بحالی کے منصوبوں کی جامع اور شفاف جانچ کے لیے مختلف ڈویژنوں میں مشترکہ ویریفکیشن ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ و جیل خانہ جات گلگت بلتستان سیکریٹریٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ مالی سال 2025–26ء کے دوران گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں جاری ہنگامی سیلابی بحالی منصوبوں کے معیار، شفافیت اور تکنیکی درستگی کو یقینی بنانے...
    وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو زیتون کی پیداوار میں خودکفیل بنانا ہوگا کیونکہ یہ نہ صرف کسانوں کی آمدنی بڑھانے کا ذریعہ بن سکتا ہے بلکہ قومی معیشت کو بھی مضبوط بنا سکتا ہے۔ اسلام آباد میں دوسری اولیو سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زیتون کا تیل پاکستان کا ایک مؤثر برآمدی برانڈ بن سکتا ہے۔ حکومت کسانوں کو زیتون کی جدید کاشتکاری کی تربیت فراہم کرے گی تاکہ وہ اس شعبے میں بہتر پیداوار حاصل کر سکیں۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ زیتون کے شعبے میں نجی شعبے کی شمولیت خوش آئند ہے اورسرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ان کے...
      سعودی بزنس کمیونٹی دونوں ممالک کے پرائیویٹ سیکٹر کو قریب لانے کیلئے متحرک ہے ، سیکرٹری جنرل مکہ چیمبر آف کامرس محمد ناصر الاحمری پاک سعودی تجارتی تعلقات حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے ، قونصل جنرل خالد مجید کا پاکستان نیشنل ویک کی تقریب سے خطاب اسلام آباد /مکہ مکرمہ (ممتاز نیوز )صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ مکہ میں بزنس فورم کا انعقاد پاکستان اور سعودیہ کے بڑھتے تعلقات کا عکاس ہے ، پاکستان اور سعودیہ اچھے برے وقت کے ساتھی،ہمیں تجارتی تعلقات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، سعودی عرب میں بڑی تعداد میں موجود پاکستانی کمیونٹی ملکی معیشت کا اہم ترین حصہ ہے ، دونوں ممالک...
    —فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف  کا کہنا ہے کہ مذہب کے نام پر جتھے قابل قبول نہیں ہیں۔ یہ جتھے کون تیار کرتے رہے ہیں، کس لیے تیار کرتے رہے ہیں، سب کو پتہ ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی اس طرح کے جتھوں کو برادشت نہیں کرنا چاہیے، بہت دیر ہو گئی ہے، کئی دہائیوں سے ہم یہ جتھے تیار کرتے رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ اب یہ ریاست قانون، قاعدے اور آئین کے مطابق چلے گی۔ افغانستان سے سیز فائر کیلئے وقت کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی: خواجہ محمد آصفوزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے...
    ’جیو نیوز‘ گریب کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 گروپس کے ملوث ہونے کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے کچھ افراد کو حراست میں لیا ہے، جن سے تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلرز پڑوسی ملک سے حال ہی میں پاکستان آئے ہیں،  تفتیش کی روشنی میں ٹارگٹ کلرز کی بھی نشاندہی کر لی گئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ کا مقصد شہر میں امن وامان کی صورتِ حال خراب کرنا ہے۔
    پاکستان ویمنز ٹیم کی ورلڈ کپ میں غیرمتاثرکن کارکردگی کے باعث ویمز ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ محمد وسیم کو ورلڈکپ کے بعد تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے غیر ملکی اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچز کا تقرر کیا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ویمنز کرکٹ ٹیم اور انڈر 19 کے غیر ملکی دوروں میں اضافہ کیا جائے گا۔ ویمنز کھلاڑیوں کو غیرملکی لیگز میں کھلانے کے لیے بورڈ ٹو بورڈ رابطے بڑھائے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمنز کے پول آف پلئیرز کو بڑھانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔
    ’جیو نیوز‘ گریب وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں سیمی کنڈکٹر کے حوالے سے بیانیے کی جنگ جاری ہے، پاکستان کو سیمی کنڈکٹرز کے میدان میں اللّٰہ تعالیٰ نے وسائل سے نوازا ہے۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت پاکستان کے پہلے نیشنل سیمی کنڈکٹر پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ذمے داری ہے کہ وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور قوم کو اس سے آگاہ کریں، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سے منصوبے کے لے 4.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیمی کنڈکٹر پروگرام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،  سیمی کنڈکٹر پروگرام کا آغاز تاریخی اقدام ہے۔ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سے منصوبے...
    پاک فوج کی فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی پر خیبر پختونخوا کے عوام نے رائے کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج نے افغانستان میں جو کارروائی کی ہے یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے، اگر افغان طالبان فتنۃ الخوارج کو ختم نہیں کرتے تو پھر ہماری فوج کی یہ مجبوری ہے وہ ختم کرے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آرمی نے جو حملہ افغانستان میں کیا جتنا جلدی یہ دہشت گردی کا گند صاف کیا جائے گا اتنا اچھا ہوگا، ہم پاک فوج کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ شہریوں نے واضح کیا کہ افغانیوں کو مکمل طور پر پاکستان سے نکال دینا چاہیے بس اب بہت ہوگیا ہے۔
    فائل فوٹو اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات بتاتے ہیں کہ ملک کو آئین اور قانون کے مطابق نہیں چلایا جارہا۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں تحریک تحفظ آئین کے نام سے سیاسی اتحاد کی رجسٹریشن کی درخواست آئی۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ہم حیران ہوگئے کہ اتحاد تو پہلے سے موجود ہے، یہ درخواست کس نے دے دی، سماعت کے دوران تینوں درخواست گزاروں نے درخواست سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ سماعت میں ہی تینوں نے اپنی درخواست واپس لینے کی ایک اور درخواست جمع کرا دی۔
    —فائل فوٹو سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی لائن بالکل کلیئر ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تناؤ کی وجہ ٹی ٹی پی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغان حکومت کو بار بار ٹی ٹی پی کو کنٹرول کرنے کا کہا گیا، افغان طالبان حکومت نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ افغان نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی۔ افغانستان سے سیز فائر کیلئے کوئی وقت کی حد مقرر نہیں کی گئی: محمد آصفوزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ افغانستان اس بات سے انکار...
    بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش سمیت کئی بی جے پی زیرِ حکومت ریاستوں میں درجنوں مسلمانوں پر محض ’I love Muhammad‘ کہنے یا یہ عبارت تحریر کرنے پر مقدمات درج کیے گئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں مسلمانوں نے حکومتی اقدامات کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ واقعہ کا آغاز کانپور کے علاقے سید نگر سے ہوا، جہاں 4 ستمبر کو عیدِ میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ایک روشن بورڈ پر ’I love Muhammad‘ لکھا گیا۔ کچھ ہندو رہائشیوں کے اعتراض پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بورڈ ہٹا دیا اور 9 مسلم افراد سمیت درجنوں کے خلاف مقدمات درج کیے۔ مزید پڑھیں: مودی اور آر ایس ایس کا گٹھ جوڑ انتہا پسندی کی جڑ، ریاستی وزیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نیوکراچی تھانے کی حدود ناگن چورنگی سیکٹر 11-ای میں تسبیح اور قرآن کے نسخے کی دکان پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت 30سالہ شاہ احمد اور 32سالہ ابو بکرکے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق اہلسنت والجماعت سے ہے۔ دونوں افراد مسجد کے قریب زم زم کیپ اینڈ عطر کی دکان میں جائے نماز، تسبیح سمیت دیگر اشیا فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے ہیں جبکہ فرانزک ٹیم کو بھی طلب کرلیا گیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ لگ رہا...
    کراچی میں ساؤتھ زون پولیس نے سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت پہلی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ڈی آئی جی اسد رضا کا کہنا ہے کہ فیشل ریکگنیشن کیمرے کے ذریعے پہلا ملزم گرفتار کرلیا گیا، سسٹم کے ذریعے الرٹ ملنے پر فوری کارروائی کی گئی۔ اسد رضا کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزم چھ مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چمن : پاکستان اور افغانستان کے درمیان اسپن بولدک بارڈر کراسنگ دوبارہ کھول دی گئی ہے،میڈیا رپورٹ کے مطابق فی الحال سرحد صرف تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھولی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چند حساس معاملات کے باعث عام شہریوں کی پیدل آمدورفت کی اجازت تاحال نہیں دی گئی، سرحد کے دونوں جانب ٹریڈ کراسنگ اور کلیئرنس سے متعلقہ حکام اپنی ذمے داریاں سنبھال چکے ہیں۔ پیر کو صرف خالی ٹرکوں کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ افغان ڈرائیورز کے لیے پاسپورٹ اور ویزا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق منگل کو انہی شرائط پر طورخم بارڈر بھی کھولا جائے گا، جس سے متعلق افغان ایمبیسی اسلام آباد کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کہنے پر دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے، ہمارا معاہدہ افغان طالبان کے ساتھ ہوا ہے ٹی ٹی پی کے ساتھ نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں معاہدہ ہوا ہے، اگر اس کی خلاف ورزی ہوئی تو برادر ممالک سے پوچھا جائےگا، ترکیہ اور قطر کا افغان طالبان پر اچھا خاصا اثر و رسوخ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد پاکستان و افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق وزیر دفاع نے بتایا کہ پاک افغان مذاکرات میں کوئی تلخی نہیں تھی بلکہ ایک صفحے پر مشتمل 4 پیروں کا...
    لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ارشد خان چائے والا کا شناختی کارڈ بحال کرنے کے احکامات جاری کردیے۔عدالتی حکم کے بعد ارشد خان کا شناختی کارڈ نادرا نے دوبارہ بحال کر دیا، نادرا ویریفکیشن بورڈ نے ارشد خان کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کردی۔وکیل عمر اعجاز گیلانی کا کہنا ہے کہ نادرا ویریفکیشن بورڈ کی تصدیق کے مطابق ارشد اور اس کا خاندان پاکستانی شہری ہے۔عدالت کا کہنا ہے کہ کسی شہری کا شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بلاک کرنا آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کی استدعا پر کیس نمٹا دیا۔خیال رہے کہ نادرا نے ارشد خان چائے والے کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کردیا تھا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔میڈیکل کی اعلیٰ تعلیم کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے مراکز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔کراچی میں ڈاﺅ یونیورسٹی اوجھا کیمپس اور این ای ڈی یونیورسٹی جبکہ اسلام آباد میں ٹیسٹ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں منعقد کیا جائے گا۔حیدرآباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکھر میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ملک بھر میں 35 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جبکہ ایک بین الاقوامی مرکز سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہو گا۔ایم ڈی کیٹ 2025ءکا امتحان 26اکتوبر کو منعقد ہو گا جس کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار 125امیدوار رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈز کے ساتھ مقررہ وقت پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی...
    امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ ایسے شیطانی منصوبوں میں شریک ہونا نظریۂ پاکستان کیساتھ کھلی خیانت کے برابر ہے۔ لہٰذا ہم حکومتِ پاکستان سے، جو اس معاہدے میں شریک تھی، مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کی اس سنگین خلاف ورزی پر فوری، سخت اور عملی ردِعمل دیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید امین شیرازی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرکے دنیا کے سامنے اپنے مکروہ اور شیطانی عزائم بے نقاب کر دیئے ہیں۔ حالانکہ ہم نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ یہ شیطانی منصوبہ محض ایک وقتی چال اور دھوکہ ہے، جس کا مقصد فلسطینی عوام اور...
    ---فائل فوٹو  اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، مختلف شہروں سے متعدد ملزمان گرفتار کرلیے جبکہ منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ریاض جانے والے مسافر کے سامان سے تقریباً 2 کلو نشہ آور گولیاں جبکہ طارق روڈ کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے ڈیڑھ کلو منشیات برآمد ہوئی۔صوبہ پنجاب میں کارروائیاںاے این ایف کے ترجمان کے مطابق لاہور کینال روڈ پر کوریئر دفتر میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے ایک پارسل سے ایک کلو منشیات برآمد کی، چکلالہ میں کوریئر کے دفتر میں امریکا سے آنے والے پارسل میں موجود کھلونوں سے 14 گرام ویڈ ملی جبکہ...
    میڈیکل کی اعلی تعلیم کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے مراکز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔کراچی میں ڈائو یونیورسٹی اوجھا کیمپس اور این ای ڈی یونیورسٹی جبکہ اسلام آباد میں ٹیسٹ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں منعقد کیا جائے گا۔حیدرآباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکھر میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ملک بھر میں 35 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جبکہ ایک بین الاقوامی مرکز سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہو گا۔ ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہو گا جس کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار 125 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈز کے ساتھ مقررہ وقت پر پہنچنے کی ہدایت کی...
    پاک فوج کے دباؤ کی وجہ سے پاک افغان مذاکرات ممکن ہوئے، پختونخوا کے عوام کی رائے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس) ملک کے دیگر صوبوں کی طرح پاک افغان مذاکرات پر خیبر پختونخوا کی عوام نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ افغانستان پر حکمرانی کرنے والوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے، افغانستان میں جو حکومت بیٹھی ہے، اس کی پشت پناہی بھارت کر رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ یہ مذاکرات پاک فوج کے دباؤ کی وجہ سے ممکن ہوئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بحیثیتِ پشتون ہمیں افغان طالبان پر کوئی اعتماد نہیں...
    ڈرگ ڈیلر کہنے پر کولمبیا کے صدر نے ٹرمپ کو کھری کھری سنا دیں ، انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ تمہیں کولمبیا کے بارے میں کچھ نہیں معلوم، تمہیں انسانیت سیکھنے کیلئے ون ہنڈریڈ ائرز آف سولی ٹیوڈ نامی کتاب پڑھنی چاہئے ،میں تمھاری طرح کاروبار میں نہیں پڑا، میں منشیات ڈیلر تو کیا ایک بزنس مین بھی نہیں ہوں، میرے دل میں دولت کی کوئی ہوس نہیں ہے، میں ایک سوشلسٹ ہوں اور انسانیت اور سب سے زیادہ زندگی کا احترام کرتا ہوں، وہ زندگی جسے تمہارے تیل نے خطرے میں ڈال دیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید...
    لاہور: دیوالی کے موقع پر فضا میں شدید آلودگی کے خدشے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے سموگ سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ سرحد پار بھارت کے شہروں امرتسر، لدھیانہ اور ہریانہ سے آنے والی آلودہ ہوائیں لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان اور دیگر شہروں کی فضا کو متاثر کریں گی۔ پنجاب سموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) آج 210 سے 230 کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں فضا انتہائی آلودہ ہوگی۔ ہوا کی کم رفتار (1 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ) اور بارش نہ ہونے کے باعث آلودہ ذرات فضا میں معلق رہیں گے۔ حکومت نے رات...
    —فائل فوٹو حیدرآباد میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے روپوش 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ٹیرر فائنانسنگ فنڈ کی خطیر رقم برآمد ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا ہے کہ دہشت گرد سی ٹی ڈی حیدرآباد کی موبائل پر حملے میں بھی ملوث ہیں۔حکام کے مطابق دہشت گردوں نے اپریل 2025ء میں جام شورو کے مقام پر فائرنگ کی تھی۔سی ٹی ڈی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
    الخدمت فانڈیشن کا پاکستان سے 8 ارب 10 کروڑ کی امداد فلسطین پہنچانے کے بعد غزہ تعمیرنو منصوبے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان میں غزہ کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے 15 ارب روپے پر مشتمل پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق الخدمت فانڈیشن پاکستان نے جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے 15 ارب روپے پر مشتمل ری بلڈ غزہ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے بعد مصر سے واپسی پر فانڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک غزہ کے متاثرین کے لیے 8 ارب 10 کروڑ...
    پاکستان میں غزہ کی بحالی اور تعمیر نو کیلیے 15 ارب روپے پر مشتمل پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق  الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے 15 ارب روپے پر مشتمل ’’ری بلڈ غزہ‘‘ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے بعد مصر سے واپسی پر فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک غزہ کے متاثرین کے لیے 8 ارب 10 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں جبکہ 5 ہزار ٹن امدادی سامان پر مشتمل 35 کنسائنمنٹس ائیر کارگو اور بحری راستوں سے غزہ روانہ کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ الخدمت...
    آسٹریلیا نے پرتھ میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے میں بھارت کو بآسانی شکست دے دی۔ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم بھارتی ٹیم آغاز ہی سے مشکلات کا شکار رہی۔ بھارت کے ابتدائی تین بلے باز صرف 18 رنز بنا سکے، جو نیوزی لینڈ کے خلاف 2019 ورلڈکپ سیمی فائنل کے بعد اُن کا کم ترین آغاز ثابت ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: انڈر19 ورلڈکپ 2024فائنل: آسٹریلیا بھارت کو شکست دے کر ورلڈ چیمپیئن بن گیا شبمان گل 10، روہت شرما 8 اور ویرات کوہلی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ اننگز کے دوران 2 مرتبہ بارش کے باعث میچ کو روکنا پڑا، جس کے بعد اسے 26،...
    پاک فضائیہ کے دستے کی مشترکہ فضائی مشق انڈس شیلڈ ایلفا میں شرکت کیلئے آذربائیجان آمد WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جدید ترین جے ایف17تھنڈر بلاک تھری لڑاکا طیاروں اور ماہر ایئر و گراونڈ عملے پر مشتمل پاک فضائیہ کا دستہ مشترکہ فضائی مشق انڈس شیلڈ ایلفا میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گیا۔بے مثال آپریشنل مہارت اور جرآت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے پاکستان میں اپنے ایئربیس سے آذربائیجان تک یہ طویل فضائی سفر بغیر کسی وقفے کے مکمل کیا، جس کے دوران پاک فضائیہ کے آئی ایل78ٹینکر طیارے کی مدد سے ان لڑاکا طیاروں میں دورانِ پرواز ایندھن بھرنے کا عمل انتہائی عمدگی سے سرانجام دیا...
    چینی صدر کا گومن دانگ پارٹی کی نومنتخب چیئرپرسن کے نام مبارکباد کا پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز بیجنگ : کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ نے زنگ لی ون کو گومن دانگ پارٹی کی چیئرپرسن منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام دیا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ کئی برسوں سے دونوں جماعتوں نے “1992کے اتفاق رائے” پر قائم رہنے اور “تائیوان کی علیحدگی” کی مخالفت جیسی مشترکہ سیاسی بنیادوں پر دونوں کناروں کے درمیان تبادلے اور تعاون کو فروغ دیا،آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے کام کیا، دونوں کناروں کے بھائی چارے اور فلاح و بہبود کو بڑھایا، جس کے مثبت...
    مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد میڈیا پر دباؤ، سیاسی مخالفین کے خلاف مقدمات اور امیگریشن کے سخت اقدامات بڑھ گئے ہیں۔ کئی شہروں میں نیشنل گارڈ کے دستے تعینات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں ہزاروں افراد نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت گیر پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ ان مظاہروں کو "نو کنگز" کے نام سے منظم کیا گیا، جنہیں ریپبلکن رہنماؤں نے طنزیہ طور پر "ہیٹ امریکا ریلیاں" قرار دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں 2700 سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ نیویارک، واشنگٹن، شکاگو اور لاس اینجلس سمیت تمام بڑے شہروں میں عوام سڑکوں پر...
    ڈھاکا:بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارگو سیکشن میں لگنے والی شدید آگ کے باعث چھ گھنٹے تک فلائٹ آپریشن معطل رہا تاہم حکام کے مطابق اب پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ائیرپورٹ حکام کے مطابق پہلی پرواز رات 9 بج کر 6 منٹ پر روانہ ہوئی، جبکہ آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔ وزارت شہری ہوا بازی و سیاحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ آتشزدگی کے بعد ایئرپورٹ کی تمام اندرون و بیرون ملک پروازیں معطل کر دی گئی تھیں۔ آگ بجھانے کے...
    ریاض: سعودی عرب میں آبِ زم زم کے حصول کے لیے سہولت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ عالمی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ ہمیشہ خدمات کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں رہتا ہے۔ مذکورہ ضمن میں نسک پلیٹ فارم پر آب زم زم کی چھوٹی بوتلیں (330 ملی لیٹر) حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے زم زم من نسک سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ مذکورہ حوالے سے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ آبِ زم زم کی چھوٹی بوتلیں نسک کے ذریعے ملک کے کسی بھی شہر سے طلب کی جا سکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نسک پر مطلوبہ تعداد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں نسک پلیٹ فارم کے ذریعے پہلی بار آبِ زم زم کی چھوٹی بوتلیں حاصل کرنے کی سہولت کا آغاز کردیا گیا ۔ وزیر حج وعمرہ ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے زم زم من نسک سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ ہمیشہ خدمات کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے اس ضمن میں نسک پلیٹ فارم پر آب زم زم کی چھوٹی بوتلیں (330 ملی لیٹر) حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی۔رپورٹس کے مطابق آبِ زم زم کی چھوٹی بوتلیں نسک کے ذریعے ملک کے کسی بھی شہر کے لیے طلب کی جاسکتی ہیں۔ نسک پرمطلوبہ تعداد کی بکنگ کرنے کے بعد جہاں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ نریندر مودی کو فیلڈ مارشل عاصم منیر ہضم نہیں ہو رہے کیونکہ دنیا انہیں ایک فاتح جرنیل کے طور پر دیکھتی ہے۔ دنیا نیوز کے پروگرام'تھنک ٹینک ، میں گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ  فیلڈ مارشل نے کاکول میں اپنے خطاب میں پیغام پہنچا دیاہے، انہوں نے 10مئی سے پہلے بھی ایسا ہی خطاب کیا تھاجس کی لوگ توقع نہیں کررہے تھے۔مودی کو یہ جرنیل ہضم نہیں ہو رہا کیونکہ دنیا فیلڈ مارشل کو ایک فاتح جرنیل کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے چھ گنا بڑا ملک ہے اور جو تکبر کابھوت ان کےسر پرسوار تھاوہ 10مئی کے بعد سے اترچکاہے...
    —فائل فوٹوز پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو گئے۔مذاکرات کی میزبانی قطری انٹیلی جنس چیف عبداللّٰہ بن محمد الخلیفہ کر رہے ہیں۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے وزیرِ دفاع خواجہ آصف وفد کی سربراہی کر رہے ہیں، جبکہ افغانستان کی طرف سے وزیرِ دفاع ملا یعقوب وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔ پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین فائر بندی میں توسیع پر اتفاق کرلیا گیا برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائر بندی میں 48 گھنٹے کی توسیع پر اتفاق پاگیا۔ پاکستانی سیکیورٹی حکام بھی وزیرِ دفاع کی معاونت کر رہے ہیں۔سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان سے دہشت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے طویل سیز فائر کے دوران افغانستان سے خارجیوں نے پاکستان میں متعدد دہشت گرد حملے کرنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی میں حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 100 سے زائد خوارج کو ہلاک کردیا جب کہ گل بہادرگروپ کے خارجیوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی میں بھی کم از کم 60 سے 70 خوارج مارےگئے۔ ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ سیز فائر کے دوران افغانستان سے خارجیوں کے دہشت گرد حملےکرنے کی کوشش  پر  سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے جواب دیا، سکیورٹی فورسز  نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی...
    سوئٹزرلینڈ میں سائنسدانوں نے انسانی دماغ کے خلیات سے چلنے والے کمپیوٹر تیار کرنے کا تجربہ شروع کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں دماغی خلیوں سے بنے پروسیسر وہ چِپس بدل سکتے ہیں جو آج مصنوعی ذہانت (AI) کو طاقت دے رہے ہیں۔ سوئس اسٹارٹ اپ کمپنی فائنل اسپارک کے شریک بانی فریڈ جارڈن کے مطابق روایتی کمپیوٹر انسانی دماغ کے نیورونز اور نیٹ ورکس کی نقل بناتے ہیں، لیکن اب سائنسدانوں نے فیصلہ کیا ہے کہ نقل کے بجائے اصل خلیوں کو ہی استعمال کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: جرمنی نے یورپ کا تیز ترین سپر کمپیوٹر ’جوپیٹر‘ لانچ کر دیا فریڈ جارڈن کا کہنا ہے کہ حیاتیاتی نیورونز، مصنوعی نیورونز کے مقابلے میں 10 لاکھ...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے طویل سیز فائر کے دوران افغانستان سے خارجیوں نے پاکستان میں متعدد دہشت گرد حملے کرنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی میں حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 100 سے زائد خوارج کو ہلاک کردیا جب کہ گل بہادرگروپ کے خارجیوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی میں بھی کم از کم 60 سے 70 خوارج مارےگئے۔ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ سیز فائر کے دوران افغانستان سے خارجیوں کے دہشت گرد حملےکرنے کی کوشش پر سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے جواب دیا، سکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں خارجی گل بہادر گروپ...
    — فائل فوٹو خاتونِ اول اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب تک پاکستان کا ہر شہری آزاد اور برابر نہ ہو جائے، ہم شہدائے جمہوریت کے راستے پر آگے بڑھتے رہیں گے۔سانحہ کارساز کو 18 سال مکمل ہونے پر آصفہ بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ 18 اکتوبر 2007 کو دختر مشرق کو نشانہ بنایا گیا مگر ان کے وفادار ساتھیوں نے اپنی قائد کو بچانے کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دے دی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی شارعِ فیصل پر واقع کار ساز کا مقام پاکستان میں جمہوریت کی لہو رنگ جدوجہد کا گواہ ہے۔ خاتون اول کا کہنا تھا کہ کارساز کے مقام پر بزدل دشمنوں نے جمہوریت پر گھات لگا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: چمکنی پھاٹک کے قریب 50 دیہاتوں کو آپس میں ملانے والا مرکزی لنک روڈ مکمل طور پر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے، جس کے باعث بچوں، خواتین اور رکشہ ڈرائیورز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق، سڑک کی تباہ حالی کے باعث روزانہ حادثات پیش آ رہے ہیں جبکہ اطراف میں تعمیر ہونے والے پلازے اور نکاسی آب کا نظام بھی متاثر ہو چکا ہے۔مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسکول جانے والے بچے گندے پانی میں گر کر زخمی ہو جاتے ہیں اور خواتین کو آمدورفت میں شدید دقت پیش آتی ہے۔ حیران کن طور پر یہ خستہ حال سڑک ٹی ایم اے دفتر کے بالکل قریب واقع ہے لیکن حکام کی توجہ تاحال...
    فائل فوٹو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں سالونٹ مکسنگ کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔اوگرا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام لائسنس یافتہ کمپنیوں پر لازم ہے کہ وہ اپنی مصنوعات سے متعلق معلومات فراہم کریں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے سالونٹ آئل کے بارے میں معلومات طلب کرنا اس وسیع کوشش کا حصہ ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ صنعتی استعمال کے لیے مخصوص مصنوعات کو موٹر پیٹرول کے ساتھ ملاوٹ یا غلط استعمال سے روکنا ہے۔ مصنوعات کا معیار، صارفین کا تحفظ اور سرکاری محصولات کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ شفافیت، منصفانہ مسابقت اور ریگولیٹری تعمیل کے فروغ کے لیے پُرعزم...
    اسکرین گریب فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغانستان کے لوگوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ دائمی تشدد کے بجائے باہمی سلامتی کا انتخاب کریں۔پی ایم اے میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ طالبان رجیم کو ان پراکسیوں پر لگام ڈالنی چاہیے جن کی افغانستان میں پناہ گاہیں ہیں۔ یہ پراکسیاں پاکستان کے اندر گھناؤنے حملے کرنے کے لیے افغان سرزمین استعمال کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے، مسلح افواج اور عوام کے تعاون سے یقیناً اس لعنت کو بھی شکست دیں گے، ہم اسلام کی غلط تشریح کرنے والے مٹھی بھر گمراہ دہشت گردوں کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔ دوبارہ جارحیت کی کوشش...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کی محنت، جذبے اور ٹیم ورک کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسی جوش و جذبے سے کھیلیں، انشاءاللہ مزید کامیابیاں ملیں گی۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ میرا یقین کامل ہے کہ مستقل مزاجی اور اتحاد سے مزید کامرانیاں حاصل ہوتی ہیں۔ امید ہے کہ ٹیم آئندہ بھی ملک و قوم کا نام روشن کرتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ محض کھیل نہیں، بلکہ دوستی...
    پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا 5 واں بڑا ملک اور اب سرکاری اعدادوشمار میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں آبادی بڑھنے کی رفتار جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے اور اس نے افغانستان و بھارت سمیت دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ قومی اسمبلی میں وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے تحریری جواب کے مطابق سنہ 2017 سے سنہ 2023 کے درمیان پاکستان کی آبادی میں سالانہ 2.55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ افغانستان 2.50 فیصد، بھارت 0.80 فیصد، ایران 0.72 فیصد اور بنگلہ دیش میں آبادی بڑھنے کی شرح 1.22 فیصد ہے۔ عراق میں یہ شرح 2.27 فیصد، نیپال میں 2.31 فیصد اور سریلنکا میں 1.1 فیصد ہے۔...
    اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے این ایف کی 7 کاروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کاروائیوں میں 1 کروڑ  85 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 205.291 کلوگرام منشیات برآمد ہوئیں۔ علامہ اقبال ائیرپورٹ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 0.562 کلوگرام ہیروئن ،0.219کلوگرام وزنی آئس بھرے 94 عدد کیپسولز بھی برآمد ہوئے۔ علامہ اقبال ائیرپورٹ پر ایک اور کاروائی کے دوران عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 0.442 کلوگرام وزنی 73 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے جبکہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے آنیوالے پارسل سے 68 گرام ویڈ...
    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا، چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کی محنت، جذبے اور ٹیم ورک کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اسی جوش و جذبے سے کھیلیں۔انشاءاللہ مزید کامیابیاں ملیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ میرا یقین کامل ہے کہ مستقل مزاجی اور اتحاد سے مزید کامرانیاں حاصل ہوتی ہیں، امید ہے  کہ ٹیم آئندہ بھی ملک و قوم کا نام روشن کرتی رہے گی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزید کہا کہ کرکٹ محض کھیل نہیں بلکہ دوستی اور باہمی احترام کا...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ تاریخ سے ثابت ہے کہ ملٹری ڈکٹیٹرز کا صرف بندوق کے زور پر ہر چیز کا حل نکالنے کا فارمولہ کبھی دیرپا اور کامیاب ثابت نہیں ہوا، افغانستان کے ساتھ مسئلے کا حل فوجی نہیں سیاسی ہے، لہذا یہ سیاستدانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاملہ فہمی سے ملک میں دیرپا امن کا قیام یقینی بنائیں۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے تفصیلی پیغام میں کہا ہے کہ “میں سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سہیل آفریدی میرے آئی ایس ایف کے دیرینہ اور وفادار ساتھیوں میں سے ہیں۔ مجھے پوری...
    سردیوں کے موسم میں صحت کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت اہم ہے، کیونکہ ٹھنڈک کے باعث نزلہ، زکام، کھانسی اور نمونیا جیسے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ سب سے پہلے، گرم کپڑے پہننا بنیادی ضرورت ہے۔ جسم کو مکمل طور پر ڈھانپنے والے لباس، جیسے جرسی، کوٹ، موزے، دستانے اور ٹوپی پہننے سے سردی کے اثرات کم ہوتے ہیں۔ گھر کو گرم رکھنے کے لیے ہیٹر یا دیگر محفوظ ذرائع کا استعمال کریں، لیکن وینٹیلیشن کا خیال ضرور رکھیں تاکہ دم گھٹنے سے بچا جا سکے۔ خوراک میں گرم اشیاء جیسے یخنی، سوپ، خشک میوہ جات اور شہد کو شامل کریں، کیونکہ یہ جسم کو توانائی اور حرارت فراہم کرتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ پانی...
    پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین فائر بندی میں توسیع پر اتفاق ہوگیا۔برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں دوحہ مذاکرات کی تکمیل تک جنگ بندی میں توسیع کی گئی ہے،  پاکستانی وفد دوحہ پہنچ چکا ہے، جبکہ افغان وفد کے  ہفتے کو دوحہ پہنچنے کا امکان ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹے کا سیز فائر شام 6 بجے ختم ہوگیا تھا۔اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ طالبان کی درخواست پر 15 اکتوبر کی شام 6 بجے سے 48 گھنٹوں کی جنگ بندی نافذ کی گئی۔ دونوں ممالک مسئلے کے پُرامن حل کے لیے تعمیری مذاکرات میں مصروف ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان...
    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، اسلام آباد، چترال، سوات اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔خیبر پختونخوا کے مخلتف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، پشاور، گلگت اور ایبٹ آباد کے گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 120 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان ہے۔
    وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ نومنتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے دفتر میں پاکستان کے پرچم کی جگہ پی ٹی آئی کے پرچم کو دے دی۔ ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی تصویر کی جگہ عمران خان کی تصویر نے لے لی۔ پی ٹی آئی فوج کی قیادت کے خلاف بیان دیتی ہے اور شہدا کے جنازے نہیں پڑھتی، دہشت گردی کی مذمت سے گریز کرتی ہے اور کے پی میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی اجازت سے بھی انکاری ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کیا پی ٹی آئی کی پاکستان کے ساتھ حب الوطنی اقتدار سے مشروط ہے؟ کیا اگر قومی پالیسیاں ان...
    پشاور: افغان طالبان کی جارحیت اوردہشت گردی پر پاکستانی عوام کا شدید رد عمل سامنے آ رہا ہے، صوبہ خیبر پختونخوا کے شہریوں نے افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ خیبر پختونخوا کے علاقوں پاراچنار، وزیرستان، باجوڑ، پشاور، سوات اور چترال سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ پاراچنار کے ایک شہری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کیخلاف پاک فوج کو بھرپور جوابی کارروائی کرنی چاہیے، ہاک فوج نے افغانیوں کو بہترین سبق سکھایا اور ان کی متعدد پوسٹوں پر قبضہ کر لیا۔ وزیرستان سے تعلق رکھنے والے بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ افغان طالبان رجیم کے بلااشتعال حملوں کے خلاف بھر...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا۔ غیر حتمی نتیجے کے مطابق ہارون الرشید صدر کی نشست پر 1947 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ توفیق آصف 1511 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ لاہور میں ہارون الرشید نے 629 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل  توفیق آصف نے 431 ووٹ لیے، سیکرٹری کی نشست پر ملک زاہد اسلم اعوان 596 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے جبکہ سیکرٹری کی سیٹ پر میاں عرفان اکرم نے 441 ووٹ لیے۔ کراچی میں بھی ہارون الرشید 195 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جب کہ توفیق آصف نے 185 ووٹ حاصل کیے، سوات سے ہارون الرشید نے 27 ووٹ...
    پنجاب پولیس نے 2016 سے 2025 تک مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے پرتشدد مظاہروں کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیل جاری کر دی ہے۔ اس عرصے میں ٹی ایل پی کے احتجاجات کے دوران متعدد جانوں کا ضیاع ہوا اور وسیع پیمانے پر مالی نقصان بھی پہنچا۔ پولیس کے ریکارڈ کے مطابق، ٹی ایل پی کے مظاہرین کی کارروائیوں میں پنجاب بھر میں 11 پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں جبکہ پتھراؤ، ڈنڈوں کے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 1648 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ ان زخمیوں میں سے 69 اہلکار مستقل معذور ہو گئے جبکہ 202 کی حالت شدید بتائی گئی ہے۔ اسی دوران مظاہرین کے تشدد کی بھینٹ 16 عام...
    لاہور: پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں ٹرینوں کے لیے نیا موسم سرما شیڈول جاری کر دیا ہے جو 16 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔ نئے شیڈول میں متعدد ٹرینوں کے روانگی کے اوقات، اسٹاپس اور بحال شدہ سروسز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ مسافروں کو موسمِ سرما میں بہتر سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔ ریلوے حکام کے مطابق 16 ٹرینوں کے روانگی اوقات میں ردوبدل کیا گیا ہے جبکہ تین ٹرینوں کے مخصوص اسٹیشنوں پر اسٹاپ ختم کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ چار معطل شدہ ٹرینیں دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں اور اب باقاعدہ طور پر شیڈول میں شامل ہوں گی۔نئے شیڈول کے تحت علامہ اقبال ایکسپریس اب سیالکوٹ سے صبح 7 بج کر 30...
    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان مشترکہ مشق "دوستاریم-5" انسدادِ دہشت گردی کے دائرہ کار میں 13 اکتوبر سے شروع ہوئی اور  24 اکتوبر 2025 تک اسپیشل آپریشنز اسکول، چرات میں جاری رہے گی۔پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (SSG) اور قازقستان آرمی کے اسپیشل فورسز کے دستے اس مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔اس مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔شرکت کرنے والے دستے ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کرنے کے منتظر ہیں۔ روسی تیل کی خریداری روکنے کے حوالے سے مودی اور ٹرمپ کے درمیان کوئی بات نہیں ہوئی، بھارت نے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ رابطے کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاق خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہے، اور ہم پاکستان کے بہتر مفاد میں مل کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے وزیراعظم کی کال کو خوش آئند قرار دیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا،میں نے وزیراعظم کو بتایا کہ خیبر پختونخوا ساڑھے چار کروڑ عوام کا گھر ہے۔ ساتھ ہی ان سے درخواست کی کہ مجھے اپنے قائد...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم  شہباز  شریف  اور   وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی)  سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک  رابطہ ہوا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف  نے  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو  وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  پاکستان کے مفاد میں وفاق آپ کے ساتھ مل کر چلنےکو تیار ہے۔ دوسری جانب  راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو  میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم  شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے مجھے مبارک باد دی۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم کو بتایا کے پی ساڑھے 4 کروڑ عوام کا صوبہ ہے، وزیراعظم سےکہا مجھے اپنے لیڈر سے ملاقات کی اجازت دی جائے، وزیراعظم...
    لاہور: تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہروں میں 2016 سے 2025 تک پولیس کے کتنے اہلکار شہید و زخمی ہوئے، کتنی گاڑیاں جلائیں و ناکارہ بنا دیں، اس متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہرین نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 11پولیس اہلکاروں کو شہید کیا جبکہ بے قابو ہجوم کے پتھراؤ، ڈنڈوں اور فائرنگ سے 1648 اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے 69 اہلکار مستقل معذور ہوگئے جبکہ 202 شدید زخمی اور 1194 معمولی زخمی ہوئے۔ اسی طرح مظاہرین کے تشدد سے 16 عام شہری جاں بحق اور 54 شدید زخمی ہوئے، 97 گاڑیاں مکمل طور توڑ پھوڑ کرکے ناکارہ اور دو گاڑیاں جلا دی گئیں۔ پولیس کی 10عمارتوں کو شدید نقصان بھی...
    حکومت پاکستان نے کمرشل بنیادوں پر 5 سال تک پرانی یا استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: نئی پالیسی کے بعد امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کیا فرق پڑے گا؟ ابتدائی طور پر صرف وہ گاڑیاں درآمد کی جا سکیں گی جو 30 جون 2026 تک 5 سال سے زیادہ پرانی نہ ہوں۔ مذکورہ تاریخ کے بعد گاڑیوں کی عمر کی حد ختم کر دی جائے گی۔ ان گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر موجودہ کسٹمز ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ 40 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ یہ اضافی 40 فیصد ڈیوٹی 30 جون 2026 کے بعد ہر سال 10 فیصد پوائنٹس کم کی جائے گی اور مالی سال 2029-30 تک مکمل طور پر...
    شیر شاہ جناح روڈ پر قائم گوداموں میں بھڑکنے والی آگ پر کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد فائر بریگیڈ حکام نے قابو پالیا، آتشزدگی کے باعث ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شیر شاہ جناح روڈ پر قائم گوداموں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کرلی تھی۔ آگ بے قابو ہونے کے بعد شعلے دور دور سے آسمان سے باتیں کرتے نظر آئے جبکہ اطلاع پر ریسکیو 1122 اور کے ایم سی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور کی شدت کو دیکھتے ہوئے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے کر شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو طلب کیا۔  آتشزدگی کے باعث ایک ہی خاندان...
    پاک افغان عارضی سیز فائر کیسے ہوا؟ اس حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سیز فائر طالبان کی درخواست پر عمل میں آیا۔ افغان طالبان نے جنگ بندی کی اپیل قطر اور سعودی عرب کے ذریعے بھی کی۔ افغان طالبان رجیم کی درخواست پر سیز فائر کا فیصلہ، وزارت خارجہوزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیز فائر کرانے میں سعودی عرب اور قطر نے بھی کلیدی کردار ادا کیا، دونوں ممالک نے پاک افغان تناؤ کم کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔سفارتی ذرائع نے بتایا ہے...
    راولپنڈی: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے مرید کے واقعے پر جمعہ کو پشاور میں احتجاج کی کال دے دی اور کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن قائم کرکے آئی جی اسلام آباد اور محسن نقوی کو شامل کیا جائے۔ توشہ خانہ 2 کیس سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں ان کی بہن نورین نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے لاہور میں قتل عام کی مذمت کی ہے، تین سال میں چار بڑے سانحات ہوچکے ہیں، پہلا 9 مئی، دوسرا 26 نومبر، تیسرا کشمیر میں اور چوتھا لاہور مریدکے میں پیش آیا ہے۔ نورین نیازی کے مطابق عمران خان نے...
    لاہور میں ٹی ایل پی کے مظاہرے میں پُرتشدد کاررائیوں کے الزام میں پولیس نے پنجاب بھر سے اب تک 2716 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پولیس نے پولیس نے توڑ پھوڑ کرنے والے  2716  پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا، جس میں سے لاہور سے  251 ، شیخوپورہ  سے 178، منڈی بہاؤالدین سے 190 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ راولپنڈی میں 155، فیصل آباد میں 143 ، گوجرانوالہ میں 135، سیالکوٹ میں 128، اٹک میں 121 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف پنجاب بھر کے تھانوں میں 76 مقدمات درج کئے ہیں، سب سے زیادہ 39 مقدمات لاہور میں درج ہوئے جبکہ شیخوپورہ میں 8 مقدمات درج ہوئے۔ پنجاب بھر میں پرتشدد مظاہرین کے حملوں سے 250...
    پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس نے ایک مذہبی جماعت کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے، جس کے دوران اب تک 2500 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ پولیس کے مطابق لاہور سے سب سے زیادہ 251 افراد گرفتار کیے گئے ہیں، جبکہ دیگر اضلاع میں بھی بڑی تعداد میں گرفتاریوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ گوجرانوالہ سے 135، شیخوپورہ سے 178، سیالکوٹ سے 128، گجرات سے 80، راولپنڈی سے 196 اور منڈی بہاءالدین سے 210 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اٹک اور صادق آباد سمیت دیگر اضلاع سے بھی گرفتاریوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کی جانب سے حملوں اور پرتشدد کارروائیوں...
    کراچی میں 40 سال سے زائد عرصےسےقائم سب سے بڑی افغان بستی کومسمارکرنےکےلیےگرینڈ آپریشن جاری ہے۔افغان بستی میں ہیوی مشینری کی مدد سےخالی اور خستہ حال گھروں اور دیواروں کو توڑا جارہاہے، جبکہ رینجرز، پولیس، ایم ڈی اے اور دیگر تمام اداروں کے افسران بھی موقع پر موجود ہیں۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ڈی آئی جی ویسٹ نے خالی پلاٹوں پر قبضہ سے متعلق خط لکھا تھا، جبکہ افغان بستی میں رہائش پزیر بیشتر افغان فیملیز چند روز قبل کراچی سے افغانستان روانہ ہوچکی ہیں۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں پرول پر رہائی ملی تو وہ افغانستان کے ساتھ تنازعے کے حل میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو مسلمان ہمسایہ ممالک کے درمیان لڑائی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔ بیرسٹر سیف کے مطابق  عمران خان نے کہا کہ اگرپے رول پر رہائی ملی تو وہ امن کے قیام اور افغانستان سے جاری تنازع کے حل کے لیے اپنا کردارادا...