2025-12-02@23:33:45 GMT
تلاش کی گنتی: 20643
«تعینات کرنے کی»:
(نئی خبر)
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے صوبے میں گورنر راج کے حوالے سے خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنرراج لگانا چاہتے ہیں تو آج ہی لگا دیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ گورنر راج جیسے ایڈونچر کی کوشش پر ردعمل انہیں پتا چل جائےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عطا اللہ تارڑ نے بے بنیاد الزامات لگائے، ثابت کریں کہ ہمارے سیاسی رہنماؤں کا دہشتگردوں سےکوئی گٹھ جوڑ ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے جانے سے پہلے بھی گورنر راج کی باتیں ہوتی تھیں۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یکم دسمبر سے اگلے 15 تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر زیادہ سے زیادہ 6 روپے 30 پیسے کمی متوقع ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق ابتدائی ورکنگ تیار کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روزہ جائزے میں پٹرولیم قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 28 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز ہے۔ اسی طرح مٹی کا تیل 73 پیسے اور لائٹ ڈیزل 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ہانگ کانگ کے علاقے تائی پو میں واقع رہائشی عمارت وانگ فک کورٹ میں لگنے والی خوفناک آتشزدگی میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 146 ہو گئی ہے۔ یہ واقعہ ہانگ کانگ کی گزشتہ 70 برس کی سب سے مہلک آتشزدگی قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 128، 200 افراد اب بھی لاپتا ہانگ کانگ پولیس کے کیژولٹی یونٹ کی سربراہ شوک ین زینگ کے مطابق تقریباً 100 افراد تاحال لاپتا ہیں جبکہ 79 زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلیٹس اور عمارتوں کی چھتوں سے لاشیں ملی ہیں اور عمارت کے اندر اندھیرا ہونے اور روشنی کی کمی کے باعث امدادی کاموں میں...
پشاور: خیبرپختون حکومت نے منگل کو وزیراعلیٰ کی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر اڈیالہ جیل کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ اگر منگل کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی تو اڈیالہ جیل کے سامنے دھرنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منگل کو تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ہائی کورٹ جائیں گے، منگل کو عمران خان کی فیملی کے ساتھ اڈیالہ جیل جائیں گے، عمران خان کی بہنوں سے ملاقات نہ کرائی گئی تو دھرنا اور احتجاج ہوگا، عمران خان کی 4 نومبر سے فیملی کے ساتھ ملاقات نہیں ہورہی صحت سے متعلق تشویش موجود ہے۔ ان...
اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نو فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے ساتھ ملک نہیں چل سکتا، ٹیکس نیٹ بڑھانا وقت کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوچکا، معیشت درست سمت میں گامزن ہے، آئی ایم ایف کی رپورٹ کو تنقید کے طور پر نہیں اصلاحات کے لیے رہنمائی تصور کیا جانا چاہیے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مسئلہ ملازمین کا نہیں بلکہ سبسڈی کی رقم میں ہونے والی کرپشن کا ہے، کوئی ایسی گرانٹ منظور ہو ہی نہیں سکتی جس کی پارلیمنٹ منظوری نہ دے، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوچکا ہے، یو ایس ایگزم بینک بھی ریکوڈک...
سٹی 42 : چینی سفیر جیانگ زائی دونگ کی آج نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی. ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے تاجکستان میں افغان سرحد کے قریب تین چینی شہریوں کے المناک قتل پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے وانگ فُک کورٹ رہائشی کمپلیکس میں حالیہ تباہ کن آتش زدگی میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور متاثرین کے لیے دلی ہمدردی بھی پیش کی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان اسحاق ڈار نے اعادہ کیا کہ پاکستان ان مشکل حالات میں چین کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں شدید سرد لہر کا راج ہے، صوبے بھر میں درجہ حرارت میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلعہ سیف اللہ (قلات) صوبے کا سرد ترین مقام رہا جہاں پارہ منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج دن بھر سرد اور خشک موسم رہے گا۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں میں خاص طور پر صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔دریں اثناء ملک کے بیشتر حصوں میں اگلے 12 گھنٹوں کے...
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی کی ملاقات ہوئی، جس کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال پر تبالۂ خیال کیا گیا۔ صدرِ مملکت نے پاکستان اور مصر کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان 77 سالہ سفارتی تعلقات کو وسیع تر اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پر زور دیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان صدرِ مملکت نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعمیرات، زراعت، کان کنی اور آئی ٹی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ...
ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 350 رنز کا ہدف دے دیا۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا مشکلات کا شکار ہے اور تین کھلاڑی صرف 11 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔ قبل ازیں رانچی میں کھیلے جارہے تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنائے، ویرات کوہلی نے 135 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں سات چھکے اور گیارہ چوکے شامل تھے۔ کپتان کے ایل راہول 60 اور روہت شرما 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جنوبی افریقا...
پشاور: خیبر پختون خوا کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا، جس میں بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اور پارٹی کابینہ کا بھی اجلاس آج بلایا ہے، کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ میڈیا کو فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔
ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے 250 کاروباری اداروں کی فہرست مصر کے ساتھ شیئر کرے گا۔ یہ بیان انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران دیا، جب کہ ان کے ہمراہ مصری وزیر اعظم بدر عبد العاطی بھی موجود تھے، جو 2 روزہ سرکاری دورے کے لیے گزشتہ رات اسلام آباد پہنچے، دورے کے دوران بدر عبد العاطی کئی اہم امور پر بات چیت کریں گے، جن میں غزہ اور سوڈان کے تنازعات، ایرانی جوہری پروگرام پر اختلافات، اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے طریقے شامل ہیں۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ بدر عبد العاطی کا دورہ پاکستان...
بھارتی چینلز پر جاکرپاکستان کیخلاف انٹرویوز دینے والوں کو شرم آنی چاہیے، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملک دشمن عناصر سے روابط اور گٹھ جوڑ پوری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں۔ پریس کانفرس کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ملک میں پھیلائی جانے والی افواہیں ایک منظم سازش کا حصہ ہیں، جس کا مقصد ریاستی اداروں کو کمزور کرنا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے صحافیوں کو سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔ ان کے مطابق افغانستان سے دراندازی روکنے کے لیے فوج بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے، تاہم خیبر پختونخوا حکومت کی کمزور کارکردگی کے باعث سرحد پار سے دراندازی میں اضافہ ہورہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: دھرنوں سے بلیک میل نہیں ہونگے،...
خیبر پختونخوا حکومت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ضمنی انتخابات کی انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے این اے 18 ہری پور ضمنی انتخابات کی انکوائری کا فیصلہ کر لیا اور پارٹی کو انکوائری کا اختیار دے دیا ہے۔ شفیع جان کے مطابق ضمنی الیکشن میں کلاس فور سے لیکر ڈپٹی کمشنر تک کی مکمل انکوائری ہوگی، کسی بھی اہلکار یا افسر کے ملوث ہونے پر سخت تادیبی کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ صوبائی حکومت کے ماتحت ملازمین اور افسران دھاندلی میں ملوث نہیں، پھر بھی شفافیت کیلیے انکوائری کر رہے ہیں۔ شفیع...
37روز سے کسی کی ملاقات نہیں کرائی جارہی، بہن علیمہ خانم کو ملاقات کی اجازت کا حکم دیا جائے سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا جائے کہ سلمان اکرم راجہ،فیصل ملک سے ملاقات کی اجازت دی جائے ، وکیل بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات سے متعلق درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ہفتہ کوانسداد دہشت گردی عدالت جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔دوران سماعت وکیل نے کہا کہ بانی چیئرمین میرے کلائنٹ ہیں ملاقات میرا استحقاق ہے ، بانی سے جی ایچ کیو حملہ کیس ویڈیو لنک پر مشاورت کرنا ہے ،فوری ملاقات کرانے کا سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ وکلاء سلمان اکرم راجہ،فیصل ملک سے ملاقات اجازت...
پاکستانی اور مصری وزرائے خارجہ کی وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہمیشہ سے بردرانہ تعلقات رہے ہیں۔ مصر اور پاکستان کی دوستی عالمی سطح پر جانی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دونوں اپنے سفارتی، معاشی، تجارت، کاروبار، سکیورٹی اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کریں۔ اس موقع پر مصری وزیر خارجہ بدر احمد محمد نے پاکستانی ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں اسلام آباد اور پشاور میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ہلاک اور زخمی...
اطلاعات کے مطابق ٹرمپ وینیزویلا میں سی آئی اے کی خفیہ کارروائیوں کی منظوری بھی دے چکے ہیں اور جلد زمینی کارروائیوں کا عندیہ دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن نے وینیزویلا کے گرد فضائی حدود سے متعلق نیا سخت انتباہ جاری کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینیزویلا اور اس کے اطراف کی فضائی حدود کو ’’مکمل طور پر بند‘‘ تصور کیا جائے، تاہم انہوں نے اس فیصلے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ رائٹرز کے مطابق امریکا، صدر نکولس مادورو کی حکومت پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں ایئرلائنز، پائلٹس، اور مبینہ منشیات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس علاقے...
ایرانی میڈیا نے کہا ہے کہ بھارت میں امتیازی سلوک کے بڑھتے واقعات نے مسلمانوں میں تشویش کی لہر پیدا کر دی۔ پریس ٹی وی کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کو جان بوجھ کر تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مہاراشٹرا میں 3 مسلم طلبہ کو کلاس روم میں نماز پڑھنے پر مورتی کے سامنے جھکنے پر مجبور کیا گیا۔ پریس ٹی وی کا کہنا ہے کہ تاج محل کے قریب مسلم ٹیکسی ڈرائیور کو 2 نوجوانوں نے’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔ ایرانی میڈیا نے کہا کہ دائیں بازو کے گروہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریریں اور تشدد کی دھمکیاں دیتے ہیں، بریلی شہر میں مسلمان کی دو منزلہ مارکیٹ کو غیرقانونی...
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ دہلی پولیس آتشزدگی اور لوٹ مار کے الزامات ثابت کرنے کیلئے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی فسادات کے ایک کیس میں عدالت نے 5سال کی قیدو بند کے بعد 6 مسلمان نوجوانوں کو بے قصور قرار دیتے ہوئے بری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے نوجوانوں کے گھروں میں برسوں بعد راحت اور خوشی دیکھنے کو ملی، تاہم یہ سوال کھڑا ہو گیا کہ بے قصور نوجوانوں کی زندگیاں برباد کرنے والے پولیس افسران کی ذمہ داری کون طے کریگا؟ جن نوجوانوں کو بری کیا گیا ہے ان میں گلزار، شہزاد، واجد، ساجد، شہباز اور سلیم شامل ہیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ دہلی پولیس...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دفترِ خزانہ (فیڈرل ٹریژی آفس)اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر منظم بے ضابطگیاں و میگا کرپشن اسکینڈل بے نقاب ہوا ہے۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے اسٹامپ پیپر فیس، کورٹ فیس اور فارن بلز کی مد میں قومی خزانے کو 29کروڑ روپے کا نقصان پہچانے پر سینئیر آڈیٹر عادل مقبول سمیت 71افسروں و اہلکاروں اور اسٹامپ وینڈرز کے خلاف مقدمہ درج کر کے 20 کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل افضل خان نیازی کی سربراہی میں ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کا گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن گزشتہ رات کیا گیا۔ حکام کے مطابق تھانہ آبپارہ کے ریکارڈ کی بنیاد پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی...
لاہور میں اس وقت دن کے 10 سے 11 بجے کے دوران ہوا کی رفتار 3 سے 7 کلومیٹر ہونے سے آلودگی میں واضح کمی متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی سائنٹفک اسموگ مینجمنٹ اور بروقت اقدامات نے اس سال سموگ کو خطرناک سطح تک جانے سے روکا ہے۔ عوامی تعاون اورحکومتی اقدامات کے باعث ابھی تک موٹروے بند نہیں ہوٸی جبکہ بہتری اسکول اوردیگر سسٹمز شٹ ڈأٶن کے بغیرحأصل کی گٸی ہے۔ صنعتوں، بھٹوں اور کھلے جلاؤ پر زیرو ٹالرنس کے تحت سخت کارروائیاں جاری ہیں اور جرمانوں و سیلنگ میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اس سال حکومتی اقدامات کے باعث اسموگ کے مریضوں میں نمایاں کمی ریکارڈ ہوئی اور کلین ایئر سسٹم سے ریئل ٹائم...
فائل فوٹو خیبرپختونخوا حکومت نے ہری پور ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔معاونِ خصوصی برائے اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ہری پور ضمنی انتخابات کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔شفیع جان کا کہنا تھا کہ کلاس فور سے لے کر ڈسٹرکٹ کمشنر تک تمام سطح پر انکوائری کی جائے گی اور اگر کوئی ملوث پایا گیا تو سخت سزا دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے ماتحت افسران ملوث نہیں ہیں، تاہم شفافیت کے لیے یہ انکوائری کی جا رہی ہے، میرے خیال میں سہیل آفریدی نے جس طرح انتخابات کا انعقاد کیا، اس کی مثال نہیں ملتی۔ان کا کہنا تھا...
ویب ڈیسک: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ صنعتی اور سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی ہو سکتی ہے۔ تیل کی عالمی سپلائی میں اضافے کو اس ریلیف کی وجہ بتایا جا رہا ہے، واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 28 پیسے فی لیٹر کمی ہونے کا امکان ہے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں سب سے زیادہ کمی ہو سکتی ہے، فی لیٹر 6 روپے 35 پیسے کمی ہونے کا امکان ہے۔ بالی وو ڈ فلم کا...
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور شوکت خانم ہسپتال کے اکاونٹ ڈی فریز کرنے سے متعلق دو درخواستوں پر سماعت مزید کارروائی کیلئے یکم دسمبرجبکہ بانی پی ٹی آئی کی سات مقدمات میں درخواست ضمانتوں پر سماعت مزید کارروائی کیلئے 6دسمبر تک ملتوی کر دی۔ علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے جلد سماعت کیلئے دو درخواستیں گزشتہ روز دائر کی تھیں۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کئے تھے،جیل انتظامیہ نے بھی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے شوکت خانم کی دوائیاں پورٹ پر پڑی ہیں، بنک اکاونٹ بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کی زندگیاں خطرے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے ججوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ججوں کو قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑے ہونا چاہیے۔ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب سے خطاب میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ججوں کو فیصلے قانون کے مطابق کرنے چاہیے نہ کہ ذاتی مفادات کو دیکھتے ہوئے۔ ججوں کو کسی دباؤ میں آ کر فیصلے نہیں کرنے چاہئیں، ججز کو دلیر ہونا چاہیے۔ججوں کو ہمیشہ صرف آئین کو ہی بالادست قرار دینا چاہیے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ججوں کو اپنی تمام توانائیاں سائلین کو انصاف کی فراہمی کے...
اسپیکر نے عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی، ایاز صادق فارم 47 والے نہیں، لطیف کھوسہ کا وی نیوز کو خصوصی انٹرویو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق نے عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی ہے، قومی اسمبلی اسپیکر ایاز صادق ن لیگ کے وہ واحد بندے ہیں جو فارم سنتالیس والے نہیں ہیں۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سردار لطیف خان کھوسہ نے بتایا کہ ہماری کل اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں پیپلزپارٹی کے نوید قمر، ن لیگ سے رانا ثناء اللہ، طارق فضل چوہدری موجود تھے۔ ان کی موجودگی میں میں نے اسپیکر کو کہا کہ آپ فارم سنتالیس والے نہیں ہیں جس کے بعد اسپیکر سے عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے بات کی جس پر انہوں نے...
پی پی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں گلگت بلتستان کے ہر گلی کوچے میں موجود کارکنان پرعزم ہیں اور عوام کا جوش و خروش یہ واضح پیغام دے رہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوامی طاقت کا سیلاب تمام رکاوٹیں بہا لے جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ونگ گلگت بلتستان کلثوم مہدی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے عظیم مشن، یعنی روٹی، کپڑا اور مکان اور عوام کی حکمرانی کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔یہ دن...
ڈی ایس ریلویز عمران حیات کے مطابق جعفر ایکسپریس میں جامرز کی تنصیب کیلئے ٹرائل شروع ہو چکا ہے۔ ریلوے پولیس کے مزید 150 اہلکار بھی کوئٹہ ڈویژن میں طلب کر لئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ ریلویز نے بلوچستان میں مسافر ٹرینوں، ٹریک اور اسٹیشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں جعفر ایکسپریس میں جامرز کی تنصیب کیلئے ٹرائل شروع ہو چکا ہے۔ ریلوے پولیس کے مزید 150 اہلکار بھی کوئٹہ ڈویژن میں طلب کر لئے گئے ہیں۔ ڈی ایس ریلویز عمران حیات نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ سے اندورن ملک جانے والی تمام ٹرینوں کی حفاظت کیلئے چالیس چالیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ جو کوئٹہ...
پاک بحریہ کا جہاز سیف—فائل فوٹو بین الاقوامی فلیٹ ریویو 2025ء میں شرکت کے لیے سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو کی بندرگاہ پر موجود پاک بحریہ کے جہاز ’سیف‘ نے سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کی ہیں۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سمندری طوفان اور شدید بارشوں سے سری لنکا کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پی این ایس سیف نے متاثرہ آبادی کی مدد کے لیے امدادی اشیاء سری لنکن حکام کے حوالے کیں۔ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا دورہ تھائی لینڈپاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نےتھائی لینڈ کا سفر مکمل کرلیا...
—فائل فوٹوز حکومتِ پاکستان نے ہانگ کانگ میں وانگ فوک کورٹ کی عمارت میں آتشزدگی پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چینی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے دعا گو ہیں۔ یہ بھی پڑھیے ہانگ کانگ: عمارت میں آگ لگنے کا معاملہ، 8 افراد زیرِ حراست ہانگ کانگ: رہائشی کمپلیکس میں تاریخ کی بدترین آگ 128 زندگیاں نگل گئی تعزیتی بیان میں ترجمان دفترِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعے پر چین کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ہانگ...
بانی پی ٹی آئی: فائل فوٹو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات اور اسپتال کے اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے سے متعلق دو درخواستوں پر سماعت میں بانی پی ٹی آئی کا کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور شوکت خانم کینسر اسپتال کے بینک اکاؤنٹ ایمرجنسی بنیادوں پر ڈی فریز کرنے سے متعلق دائر دو درخواستوں کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کا کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، اسحاق ڈاراسحاق ڈار نے کہا کہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، خود اسپانسرڈ قسم کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، پراسیکیوشن ٹیم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کرپشن الزامات پر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے چیف آف اسٹاف نے استعفا دیدیا۔عالمی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے تصدیق کی ہےکہ ان کے چیف آف اسٹاف اینڈری یرمک بدعنوانی اسکینڈل پر مستعفی ہوگئے۔خبرایجنسی کے مطابق یوکرین کی انسداد بدعنوانی ایجنسی نے جمعے کے روز اینڈری یرمک کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، اینڈری یرمک کا کہنا ہے کہ وہ تفتیش کاروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔زیلنسکی نے حال ہی میں یرمک کو روس سے جنگ بندی کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری بھی دی تھی۔اپنے خطاب میں صدر زیلنسکی نے یرمک کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ‘میں اینڈری کا شکر گزار ہوں کہ...
وائس چئیرمین ایم ڈبلیو ایم نے نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان اس وقت پوری قومی بصیرت کے ساتھ سیاسی میدان میں سرگرمِ عمل ہے، ہم سیاست کو خدمت کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو اسلام آباد، علامہ احمد اقبال رضوی کی پاراچنار کے عمائدین سے ملاقات اسلام آباد، علامہ احمد اقبال رضوی کی پاراچنار کے عمائدین سے ملاقات اسلام آباد، علامہ احمد اقبال رضوی کی پاراچنار کے عمائدین سے ملاقات اسلام آباد، علامہ احمد اقبال رضوی کی پاراچنار کے عمائدین سے ملاقات اسلام آباد، علامہ احمد اقبال رضوی کی پاراچنار کے عمائدین سے ملاقات اسلام آباد، علامہ احمد اقبال رضوی کی پاراچنار کے...
متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کی بندش سے متعلق خبریں سراسر غلط ہیں۔ کراچی میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے ویزا سینٹر میں پاکستانیوں کے لیے عملہ خدمات فراہم کر رہا ہے۔ سماء سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں اور ویزوں کے اجراء میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ بعض عناصر غلط افواہیں پھیلا کر پاکستان اور امارات کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قونصل جنرل نے مزید کہا کہ کچھ ویزوں کے لیے پیشگی تاریخ لینا ضروری ہو سکتا ہے، تاہم علاج معالجے، تعلیمی سیمینارز اور دیگر ضروری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ شوگر فری مصنوعات میں استعمال ہونے والی عام مصنوعی مٹھاس سوربیٹل جگر کی شدید بیماری کے خطرات کو بڑھا سکتی ہے۔تحقیق کے مطابق سوربیٹل جگر میں چکنائی جمع ہونے کا سبب بن سکتا ہے، جو میٹابولک ڈِس فنکشن-ایسوسی ایٹڈ اسٹیئٹوٹک لیور ڈیزیز (MASLD) کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔ ماضی میں یہ بیماری نان-الکوحلک فیٹی لیور ڈیزیز کے نام سے جانی جاتی تھی اور یہ شراب نوشی سے وابستہ نہیں ہے، حالانکہ جگر کے مسائل کی سب سے عام وجہ الکوحل ہے۔یہ تحقیق جرنل سائنس سگنلنگ میں شائع ہوئی، جس میں زیبرا فش کے پیٹ کے مائیکرو بائیوم کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اگر...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بغیر تصدیق شدہ یا جعلی دستاویزات پر کسی مسافر کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ محسن نقوی نے اسلام آباد ائیرپورٹ کا دورہ کیا اور تقریباً دو گھنٹے تک امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا، اس دوران وہ بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے بھی ملاقات کرتے رہے۔ وزیر داخلہ نے 7 نومبر کو امیگریشن پر کم عملے کی شکایت کا نوٹس لیا اور فوری انکوائری کا حکم دیا، جس میں سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تمام صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی۔ انہوں نے مسافروں کو یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں ایسی شکایات کا موقع نہیں ملے گا۔ محسن نقوی نے...
چیئرمین سی ڈی اے کی چیف فیسیلٹیز و ایڈمنسٹریٹو سروسز آغا خان یونیورسٹی سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہفتہ کے روز چیف فیسیلٹیز و ایڈمنسٹریٹو سروسز آغا خان یونیورسٹی عزیز جان سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اسلام آباد میں ایک جدید ترین ٹیچنگ و ٹرثری کیئر ہسپتال کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آغا خان یونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہسپتال نہ صرف...
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ آج کے دن اور ہمیشہ کیلئے ہم فلسطینی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، امن معاہدے میں پاکستان نے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے، فلسطینی شہریوں کو خوراک، علاج، صاف پانی، رہائش اور سلامتی جیسے بنیادی انسانی حقوق تک بھی رسائی حاصل نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت اور پاکستانی عوام پختہ عزم اور یکجہتی کیساتھ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ ہیں، فلسطینی عوام دہائیوں سے حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، فلسطینیوں کی ہمت اور غیرمتزلزل حوصلے نے تاریخ میں نیا باب رقم کیا ہے، فلسطینی عوام کی جرات، بہادری اور عزم...
ویب ڈیسک :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ماسکو اجلاس میں پاکستان کے معاشی ترجیحات پر بات کی، اجلاس میں پاکستان کا معاشی روابط، توانائی شعبے میں تعاون کےحوالے سے موقف پیش کیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ دس بارہ دن بہت مصروف رہے، مختلف ممالک کے دورے کیے اور اجلاسوں میں شرکت کی، ماسکو، بحرین اور برسلز کے دورے کیے، ماسکو میں ایس سی او سمٹ میں وزیراعظم کی ہدایت پرپاکستان کی نمایندگی کی، افغانستان میں امن، استحکام اور معاشی بحالی پر بات کی۔ طیاروں کے سافٹ ویئر میں سنگین خرابی، عالمی پروازیں معطل اسحاق ڈار نے کہا کہ روسی صدر پوتن نے ماسکو میں...
امریکی اخبار نے جمعہ کے روز اطلاع دی کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی اس ٹیلیفونک گفتگو میں شریک تھے۔ ادھر وائٹ ہاؤس نے اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وینزویلا کے صدر مادورو سے ٹیلفون پر بات کی، دونوں رہنماؤں نے امریکہ میں ایک ممکنہ ملاقات کے انعقاد پر بات چیت کی تاہم تاریخ طے نہیں کی گئی۔ امریکی اخبار نے جمعہ کے روز اطلاع دی کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی اس ٹیلیفونک گفتگو میں شریک تھے۔ ادھر وائٹ ہاؤس نے اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ خیال رہے کہ یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب...
سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد نے آئندہ ہفتے کے لیے کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کر دیا ہے۔ مزید پڑھیں: 90 دن کی مدت پوری کیے بغیر طلاق نافذ نہیں ہو سکتی، سپریم کورٹ کا فیصلہ پرنسپل سیٹ پر 5 ریگولر بینچز معمول کے مقدمات کی سماعت کریں گے، جبکہ ایک شریعت اپیلیٹ بینچ جمعہ کو قذف سے متعلق مقدمات کی سماعت کرے گا۔ مزید پڑھیں: بنگلہ دیش سپریم کورٹ نے نگران حکومت کا نظام بحال کردیا جسٹس شاہد وحید اس 5 رکنی شریعت اپیلیٹ بینچ کی سربراہی کریں گے، جس میں جسٹس شکیل احمد، جسٹس عقیل عباسی اور ایڈہاک ممبرز ڈاکٹر خالد مسعود اور ڈاکٹر قبلہ ایاز شامل ہوں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو...
بھارت میں ایک عام بائیک رائیڈر کے بینک اکاؤنٹ سے 331.36 کروڑ روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے، جس میں سے ایک کروڑ سے زائد رقم اودے پور میں ایک پرتعیش شادی پر خرچ کی گئی۔ شادی کا تعلق مبینہ طور پر گجرات کے نوجوان سیاستدان آدتیہ زولا سے جوڑا جا رہا ہے، جبکہ رائیڈر کا نہ تو دولہا سے اور نہ دلہن سے کوئی تعلق تھا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تحقیقات میں پایا کہ اگست 2024 سے اپریل 2025 کے دوران رائیڈر کے اکاؤنٹ میں بے نامی ذرائع سے اربوں روپے جمع ہوئے، اور تقریباً اسی رفتار سے مختلف مشکوک اکاؤنٹس میں منتقل بھی کر دیے گئے۔ منی کنٹرول...
لاہور ہائی کورٹ میں 9 مئی کے مقدمات میں اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی 10 سال کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔رجسٹرار آفس لاہور ہائی کورٹ نے اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی اپیلوں کو سماعت کیلیے مقرر کردیا ہے۔جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 4 دسمبر کو اپیلوں پر سماعت کرے گا۔عدالت نے پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ اور وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر رکھا ہے۔اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی جانب سے اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر...
لاہور (نیوز ڈیسک) شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بطور گواہ اہم بیان ریکارڈ کراتے ہوئے عمران خان کے الزامات کو جھوٹ قرار دے دیا۔ سیشن جج لاہور یلماز غنی نے 10 ارب روپے کے ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کے گواہ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کو طلب کیا تھا جس پر ملک احمد خان آج عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ ملک محمد احمد خان نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے شہباز شریف پر رشوت لینے کے جھوٹے الزامات عائد کیے، اپریل 2017 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سنگین...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک )پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارتی عسکری قیادت کے حالیہ دعوؤں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں خود فریبی کی سوچ رکھنے والی قیادت کی اجارہ داری قائم ہو چکی ہے۔ پاکستان کے خلاف جعلی بیانیہ اور بیرونی پراپیگنڈا ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ایک منظم کوشش ہے۔ ہندوستانی قیادت کی خود فریبی، افغان صورتحال، سوشل میڈیا پراپیگنڈا اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے اہم پریس بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کے اس بیان کو ’’خود فریبی‘‘ قرار دیا جس میں کہا گیا تھا کہ ’’آپریشن سندور‘‘ کے دوران بھارت نے ایک “ٹریلر” دکھایا تھا۔ ترجمان کے...
عالمی سپلائی میں بہتری اور کویت کی الزور ریفائنری کے یونٹس کی بحالی کے باعث قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم دسمبر 2025 سے اگلے 15 دنوں کے لیے نمایاں کمی کا امکان ہے، جہاں پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بالترتیب 3.70 روپے اور 4.28 روپے تک کمی کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں سپلائی کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد یہ ریلیف متوقع ہے۔ کویت کی بڑی الزور ریفائنری کے کئی یونٹس کی بحالی نے عالمی سطح پر تیل کی فراہمی میں اضافہ کیا ہے جس کا اثر خطے کی منڈیوں تک پہنچا ہے۔ متوقع نئی قیمتیں پٹرول:45 روپے →...
23 نومبر کو قومی اور پنجاب اسمبلی کے 13 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات مجموعی طور پر بہتر انداز میں منعقد ہوئے، تاہم انتخابی مہم کے ضابطوں کی بارہا خلاف ورزیوں، نتائج کی شفافیت میں خامیوں اور تشویشناک حد تک کم ووٹر ٹرن آؤٹ نے انتخابی عمل پر سوالات چھوڑ دیے ہیں۔ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتخابی قواعد خصوصاً انتخابی مہم کے ضوابط پر کمزور عمل درآمد حالیہ انتخابات کا ایک مستقل مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ انتخابات میں 238 (64%) پولنگ اسٹیشنز کے قریب کم از کم 465 سیاسی جماعتوں کے کیمپس قائم تھے، جب کہ 184 (49%) مقامات پر ووٹرز...
—فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ میں 9 مئی کے مقدمات میں اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی 10 سال کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کےلیے مقرر کر دی گئی۔رجسٹرار آفس لاہور ہائی کورٹ نے اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی اپیلوں کو سماعت کےلیے مقرر کردیا ہے۔جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 4 دسمبر کو اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ 9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد و دیگر رہنماؤں کو 10، 10 سال قیدلاہورمیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان کو بری کر دیا۔ عدالت نے پراسیکیوشن...
دونوں رہنماؤں نے آزاد کشمیر میں جاری اور آئندہ شروع کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی، جس کا مقصد علاقے کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے حکمت عملی، آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ممبر اسمبلی جاوید بٹ، سابق مشیر حکومت سردار امجد یوسف، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی سید عزادار حسین کاظمی، مرکزی رابطہ سیکرٹری پی پی پی آزاد کشمیر عامر ذیشان جرال، سیاسی و سماجی رہنما راجہ اشفاق کفل گڑھی، ڈاکٹر راجہ محمد آفتاب، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، سابق...
اسلام آباد (وقائع نگار) علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 24 مارچ کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر دائر توہین عدالت درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، وفاقی سیکرٹری داخلہ و سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل نہ کرنے پر ذمہ داران کو توہین عدالت کی سزا دی جائے۔ علیمہ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بدمزگی ہم نے نہیں پولیس اہلکاروں نے کی تھی، پولیس سے کہا آپ بھی ہمارے بچے ہو ہم کسی طرح بدنظمی نہیں چاہتے‘پورا پاکستان پولیس بیوکریسی اور اداروں...
اپوزیشن کی جانب سے سینیٹرز اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی بنادی گئی۔مشترکہ کمیٹی کے وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی، اس دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اُن کے خاندان کے افراد کی ملاقات کا معاملہ اُٹھادیا۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہر موقع پر مذاکرات کی بات کی کیونکہ مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوں گے۔پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا اسپیکر کو واضح پیغام دیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا عمل مکمل کیا جائے، بانی پی ٹی آئی سے قائدین کی ملاقات میں رکاوٹ پر اسپیکر سے بات ہوئی۔اسد قیصر...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ہونی چاہئے۔ تین گھنٹے کی ملاقات کے بعد ڈیڑھ گھنٹے کی پریس کانفرنس نہیں ہونی چاہئے۔ جلاؤ گھیراؤ، اسلام آباد کی طرف چڑھائی کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔ کوئی قانون اجازت نہیں دیتا کہ جیل میں بیٹھ کر باہر کوئی تحریک چلائے۔ یہ اجازت نہیں کہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات کے بعد آکر کئی گھنٹے کی پریس کانفرنس کرے۔ بانی پی ٹی آئی نے 26 نومبر کو احتجاج کی کال دی ہوئی تھی۔ جس عدالت نے ان کو اجازت دی اس میں دونوں چیزیں ہیں...
اسلام آباد (وقائع نگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اپوزیشن سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کی اہم ملاقات میں شریک اراکین میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، فیصل جاوید، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اراکین قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر علی خان، اقبال آفریدی، عاطف خان، ڈاکٹر امجد علی خان، سردار لطیف کھوسہ اور محمد جمال احسن خان شامل تھے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہمارا سیاست سے بڑا آپس میں بھائی چارے اور رواداری کا رشتہ ہے۔ معاملات کی بہتری کیلئے پی ٹی آئی رویہ ٹھیک کرے۔ پارلیمانی کمیٹیوں کا حصہ بنے۔ حکومت...
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ، جیل کے اطراف خصوصی سیکیورٹی پلان نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت راستوں پر پانچ پکٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی اور ڈیوٹی دو شفٹوں میں بارہ بارہ گھنٹے کی تقسیم کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی پلان کے تحت اڈیالہ جیل کے اطراف 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی ۔سیکورٹی اہلکار ربرڈ بلٹس، ٹیئرگیس اور اینٹی رائٹ سامان سے لیس ہوں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ٹریفک پولیس کے دس افسران اور اہلکار بھی مقرر کیے گئے اور لفٹربھی موجود رہیں گے تاکہ جیل کے اطراف...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے پی ٹی آئی قیادت، عمران خان کی بہنیں، قانونی ٹیم اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی متعدد بار اڈیالہ جیل جا چکے ہیں، تاہم ان کی ملاقات نہیں ہو سکی۔ عمران خان کی قانونی ٹیم سے آخری ملاقات 16 اکتوبر کو ہوئی تھی، جس کے بعد صرف عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کو 4 نومبر کو ملاقات کی اجازت ملی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی کوششیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی منتخب ہونے کے بعد عمران خان سے ملاقات کے لیے 8 مرتبہ اڈیالہ جیل پہنچ چکے ہیں لیکن ان کی ایک بار بھی ملاقات نہیں ہو سکی۔ ملاقات نہ ہونے کے باعث عمران خان...
اسلام آباد: پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر عرب جمہوریہ مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی 29 اور 30 نومبر 2025 کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور مصر کے دیرینہ، برادرانہ اور خوشگوار تعلقات کی مضبوطی کا واضح اظہار ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ ایمان، ثقافتی ہم آہنگی اور علاقائی و عالمی معاملات پر یکساں مؤقف کی بنیاد پر استوار ہیں۔ اس دورے سے سیاسی، معاشی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی روابط سمیت دو طرفہ تعاون کے تمام شعبوں میں تعلقات کو نئی سمت اور مزید وسعت ملنے کی توقع ہے۔ دورے کے دوران مصری وزیرِ خارجہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اپوزیشن سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کی اہم ملاقات میں شریک اراکین میں سینیٹر علامہ راجا ناصر عبّاس، فیصل جاوید، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اراکینِ قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر علی خان، اقبال آفریدی، عاطف خان، ڈاکٹر امجد علی خان، سردار لطیف کھوسہ اور محمد جمال احسن خان شامل تھے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ معاملات کی بہتری کے لیے پی ٹی آئی رویہ ٹھیک کرے، پارلیمانی کمیٹیوں کا حصہ بنے، حکومت اپوزیشن کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، اپوزیشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق تمام بحثوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے صوبوں کی بات ایک کان سے سنیں اور دوسرے سے نکال دیں، اللہ کے سوا کسی میں سندھ کو تقسیم کرنے کی طاقت نہیں، چیئرمین بلاول زرداری پہلے ہی اٹھارہویں ترمیم میں تبدیلی اور این ایف سی ایوارڈ کے حصے میں کمی کی تجاویز کو رد کر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملات مجوزہ 27ویں ترمیم میں بھی مسترد کر دیے گئے تھے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم (سی آر ایم ایس) موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا تاکہ سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-01-12 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ممکنہ خطرات اور امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں اڈیالہ جیل کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کیلیے خصوصی سیکورٹی پلان نافذ العمل کردیا گیا ہے جو غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا، ڈیوٹی کی براہ راست نگرانی ایس پی صدر انعم شیر کریں گی۔ مجموعی طور پر 23 انسپکٹر 700 سے زاید کانسٹیبلز و افسران تعینات ہوں گے۔ جیل کے راستوں پر 5پکٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکہ داہگل، گیٹ ون، گیٹ 5، فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور پر بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-01-2 سدیگورا (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کے شہر سدیگورا میں واقع تاریخی کنیسہ (یہودی عبادت گاہ) جسے کلویز قدیشہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،رات گئے نذرآتش کردیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص کسی طرح کنیسہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا اور آگ لگادی۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص انتظار میں تھا اور جیسے ہی سیکورٹی گارڈ چند لمحوں کے لیے کسی کام سے گیا۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مشتبہ شخص کنیسہ میں گھس گیا۔تاریخی یہودی عبادت گاہ میں آگ لگنے سے مقدس کتب جل گئیں اور عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ملزم کو سیکورٹی گارڈ نے قابو میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) این سی ایچ ڈی اساتذہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی ریلی، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس کے سامنے مظاہرہ، سکھر اور اس کے مضافات سے تعلق رکھنے والے این سی ایچ ڈی کے مرد و خواتین اساتذہ نے گزشتہ5 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس تک احتجاجی ریلی نکالی اور ڈی اے او (ٹریڑری) دفتر کے سامنے دھرنا دے کر شدید نعرے بازی کی۔احتجاجی ریلی کی قیادت این سی ایچ ڈی اساتذہ رہنماؤں عبداللہ کلہوڑو، قمرالدین، نصرت بیگم، احسان بھیو، اللہ ڈنو جتوئی سمیت دیگر نمائندوں نے کی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں اساتذہ نے شریک ہو کر اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔مظاہرے...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے 35ویں نیشنل گیمز کے انتظامات کوحتمی شکل دینے کے لیے اجلاس کی صدار ت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی ٹاؤن کی اہم ترین شاہراہ سات ہزار روڈ، گودھرا اسٹاپ تا اللہ والی شدید خستہ حالی کا شکار ہے۔ ایک ٹریک ٹوٹ پھوٹ کے باعث مکمل طور پر بند ہے جبکہ دوسرا ٹریک بھی بری طرح تباہ ہوچکا ہے۔ نتیجتاً دونوں اطراف کی گاڑیاں ایک ہی ٹوٹے پھوٹے راستے سے گزرنے پر مجبور ہیں، جس کے باعث آئے روز موٹرسائیکلیں اور چنگ چی رکشے الٹنے کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ بارشوں میں گڑھوں کا اندازہ نہ ہونے کے باعث حادثات میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔یہ شاہراہ نیو کراچی ٹاؤن کی واحد مرکزی سڑک ہے جو کے ایم سی کے زیرِ انتظام آتی ہے۔امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی طارق مجتبیٰ نے اپنے...
وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کہہ رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں۔ ملاقاتوں کا تمام معاملہ جیل قوانین کے مطابق ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی سیاسی نوعیت کی ملاقات کرنا چاہتی ہے۔پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو میں بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ ایسا امکان موجود ہے کہ سیکیورٹی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایک بہن یا وکیل کی ملاقات کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ منگل کو ملاقات کی اجازت دی جا سکتی ہے۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو وٹس ایپ کالز کی سہولت بھی موجود رہی۔ اڈیالا جیل میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)معذور افراد کے عالمی دن کے حوالے سے ہینڈزانڈیپینڈنٹ لیونگ سینٹر (آئی ایل سی) کے منیجر لال محمد بلوچ کی قیادت میں کمشنر حیدرآباد ڈویژن فیاض حسین عباسی کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی۔ ہینڈز آئی ایل سی کے وفد میں آئی ایل سی ٹرینر زرینہ رانی کے ساتھ ساتھ آئی ایل سی ٹیم کے ارکان بھی شامل تھے۔میٹنگ کے دوران معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی) کے حقوق، رسائی اور سماجی شمولیت سے متعلق اہم امور کے ساتھ ساتھ ہینڈز انڈپینڈنٹ لیونگ سینٹر کی جاری خدمات اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایل سی کی ٹیم نے کمشنر آفس میں غیر فعال لفٹ کے مسئلے پر روشنی ڈالی، جو مبینہ طور پر تقریبا ایک سال سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز کی جعلی وفینسی نمبر پلیٹس، ٹنٹڈ گلاسز اور بلیو لائٹس کے خلاف کارروائیوں کے تسلسل میں تھانہ جات قاسم آباد،حسین آباد، نسیم نگر اور بلدیہ کی جانب سے 7 مقدمات درج کیے گئے ہیںتھانہ حسین آباد پولیس نے جعلسازی اور دھوکہ کرتے ہوئے جعلی وفینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کرائم نمبر 233/2025 اور 234/2025 بجرم دفعہ420، 170,171 پی پی سی کے تحت دو مقدمات درج کرکے ملزمان روحان خان پٹھان اور شافع عباسی کو گرفتار کرلیا ہے۔ قاسم آباد پولیس نے جعلی وفینسی نمبر پلیٹس پر کارروائی کرتے ہوئے کرائم نمبر 577/2025 اور 578/2025 بجرم دفعہ 420، 170، 171 پی پی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بھائی خان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے فاؤنڈر جنرل سیکریٹری حاجی محمد یاسین ارائیں و دیگر عہدے داران نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی جانب سے شادی ہالز رات 12 بجے تک بند کروانے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بہترین اقدام یے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ گلی محلوں میں شادی کی تقریبات پر بھی رات 12 بجے تک عائدپابندی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں کیونکہ شادی کی تقریبات میں رات بھر چلنے والے میوزیکل پروگرامز۔ فل اواز میں ایکو ساؤنڈکی وجہ سے لوگوں کی نیندیں بیماروں کا سکون برباد۔بجلی کی چوری اور جگہ جگہ ٹینٹ لگانے سے روڈ تباہ...
وزیراعلیٰ پختونخواہ کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بھی سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی پارلیمنٹ کی کارروائی نہ چلنے دینے کی دھمکی دے دی ہے۔ خیبر پختون خوا کے وزیراعلیٰ اپنی حکومت کی تمام ذمہ داریاں چھوڑ کر راول پنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب ایک پولیس چیک پوسٹ پر ایک دن بیٹھے رہے، ان کی ضد تھی کہ جیل کے حکام ان کی جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے ان کی پارٹی کے بانی سے ملاقات کروائیں۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی ملاقاتیں کرنے کی اجازت نہیں دے رہے، یہ ملاقاتین جیل کے قواعد کے خلاف ہیں۔ جیل حکام کے اس انکار کو لے کر خیبر پختونخوا کے...
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس کے صدر ژاں بوکو نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم کے دفتر کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان آمد پر ژاں بوکو کا خیرمقدم کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اکاؤنٹینسی کا پیشہ مالیاتی گورننس اور شفافیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اکاؤنٹنٹس کو جدید تقاضوں، خاص طور پر اے آئی ٹیکنالوجی کے بدلتے ماحول کے لیے تیار کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آڈٹ معیار بہتر بنانے اور ایس ایم ایز کی معاونت کے لیے کام کر رہا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی معیار اور نئی ٹیکنالوجی کے مطابق پاکستانی پروفیشنلز کی تربیت ناگزیر ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بانی تحریکِ انصاف عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے پارلیمان کی کارروائی نہ چلنے دینے کی دھمکی دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات اڈیالہ جیل کے باہر کارکنان کے ہمراہ دھرنا دیے بیٹھے رہے تاکہ انہیں اپنے قائد سے ملاقات کی اجازت مل سکے، تاہم رات بھر انتظار اور کوششوں کے باوجود یہ ملاقات ممکن نہ ہو سکی۔ہفتہ کی صبح وزیراعلیٰ سہیل آفریدی قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے عدالت پہنچے، جہاں انہوں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے ملاقات کی درخواست کی، لیکن چیف جسٹس نے ان سے ملنے سے انکار کردیا، صورتحال پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات پر فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے جامع رپورٹ جاری کرتے ہوئے انتخابی عمل کو مجموعی طور پر منظم اور پُرامن قرار دیا ہے، رپورٹ میں متعدد اہم خامیوں اور تشویشناک پہلوؤں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے، خصوصاً انتخابی مہم کے ضابطوں کی خلاف ورزیوں اور انتہائی کم ووٹر ٹرن آؤٹ پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔فافن کے مطابق مبصرین نے پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کے عمل کو مجموعی طور پر منظم، پُرامن اور قواعد کے مطابق پایا۔ 98 فیصد مشاہدہ شدہ پولنگ بوتھوں میں بیلٹ باکسز کے تمام مطلوبہ چار سیل درست حالت میں موجود تھے جب کہ 96 فیصد بوتھوں پر سیکریسی اسکرینیں...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شفیع جان نے کہا ہے کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تحفظات ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران شفیع جان نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے خود کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللّٰہ کو بانی پی ٹی آئی سے خوف ہے، پچھلے دنوں بانی چیئرمین کی صحت سے متعلق رپورٹس آئیں، جو تشویشناک ہیں۔ حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے کوئی خوف نہیں، رانا ثناءوزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے کوئی خوف نہیں۔ پی ٹی...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی یہ یقین دہانی کرائے کہ عمران خان سے جیل میں صرف ملاقات ہوگی اور اس کے علاوہ کوئی سرگرمی نہیں ہوگی تو ملاقاتوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کا معمہ، حکومت کی خوف زدگی، سہیل آفریدی کو جھٹکا اور نور مقدم کیس میں نیا موڑ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ اگر ملاقات کے دوران یا بعد میں جلاؤ گھیراؤ، احتجاج یا ریاست کے خلاف ٹوئٹس کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے تو پھر ملاقات نہیں کرائی جا سکتی۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس...
ہانگ کانگ کے رہائشی علاقے تائی پو میں وانگ فک کورٹ ہاؤسنگ اسٹیٹ میں لگی خوفناک آگ نے تباہی مچا دی۔ آگ میں جھلس کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 128 ہو گئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ آتشزدگی، 65 ہلاک، 300 لاپتا، 2 مشتبہ افراد گرفتار حکام کے مطابق عمارتوں میں نصب فائر الارم طویل عرصے سے خراب تھے جس کے باعث آگ مزید تیزی سے پھیلی، آگ بدھ کی دوپہر بھڑکی اور سات بلند رہائشی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ 15 منٹ کے اندر 3 بلاکس دہکتے شعلوں میں تبدیل ہو گئے۔ فائربریگیڈ کے مطابق آگ 40 گھنٹے بعد جمعے کی...
یوکرین (ویب ڈیسک) شہر سدیگورا میں واقع تاریخی کنیسہ (یہودی عبادت گاہ) جسے کلویز قدیشہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،رات گئے نذرآتش کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص کسی طرح کنیسہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا اور آگ لگادی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص انتظار میں تھا اور جیسے ہی سیکیورٹی گارڈ چند لمحوں کے لیے کسی کام سے گیا۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مشتبہ شخص عمارت میں گھس گیا۔ تاریخی یہودی عبادت گاہ میں آگ لگنے سے مقدس کتب جل گئیں اور عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ملزم کو سیکیورٹی گارڈ نے قابو...
جرمن وزیر خارجہ کے ساتھ اپنی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں حکان فیدان کا کہنا تھا کہ برلن اور انقرہ کے درمیان مثالی تعلقات ہیں۔ ہمارا کسی دوسرے ملک کے ساتھ اتنا قریبی سماجی تعلق نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آج "برلن" میں جرمنی کے وزیر خارجہ "یوهن وادفول" نے اپنے تُرک ہم منصب "حكان فیدان" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر یوھن وادفول نے کہا کہ جرمنی، یورپی یونین کا حصہ بننے کے لئے ترکیہ کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ ملاقات میں دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات، یوکرین و مشرق وسطیٰ کی صورت حال، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور یورپی یونین میں ترکیہ کی رکنیت کے عمل پر بات چیت کی۔ دوسری جانب اپنے جرمن ہم منصب کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے اور دوسرے مرحلے کی منتقلی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس نے رفح میں محصور اپنے عسکریت پسندوں کے حوالے سے اسرائیلی اقدامات کو غزہ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ تحریک نے غزہ معاہدے کے پہلے مرحلے کے تمام تقاضوں پر مکمل طور پر عمل کیا ہے۔ حازم نے زور دیا کہ اسرائیل ہی دوسرے مرحلے میں داخلے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔حازم قاسم نے واضح کیا کہ حماس کے وفد کا قاہرہ کا دورہ دوسرے مرحلے میں منتقلی اور اس کی تیاری شروع کرنے کے لیے تحریک کی سنجیدگی کی تصدیق کرتا ہے۔...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اپنے ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ پروگرام ایس پی ایچ ایف صرف ایک اسکیم نہیں بلکہ ایک نیا سماجی انقلاب ہے، اب تک 20 لاکھ افراد کی ویریفکیشن مکمل ہو چکی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ حکومتِ سندھ نے ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کیلئے الیکٹرک بائیکس کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ پروگرام ایس پی ایچ ایف صرف ایک اسکیم نہیں بلکہ ایک نیا سماجی انقلاب ہے، اب تک 20 لاکھ افراد کی ویریفکیشن مکمل ہو چکی، 15 لاکھ لوگوں کے اکاؤنٹس کھولے جا چکے، مزید 6.5...
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق تمام بحثوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے صوبوں کی بات ایک کان سے سنیں اور دوسرے سے نکال دیں، اللّٰہ کے سوا کسی میں سندھ کو تقسیم کرنے کی طاقت نہیں۔انہوں نے یہ بات پورٹ گرانڈ میں منعقدہ سندھ کرافٹ فیسٹیول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جہاں انہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ کی روایتی دستکاری اور فنون کے فروغ کے عزم پر زور دیا۔وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ ہماری توجہ اس بات پر ہے کہ سندھ کے ثقافتی کام اور دستکاری کو وہ پہچان اور حوصلہ افزائی ملے جس...
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر پارلیمنٹ کی کارروائی نہ چلنے دینے کی دھمکی دے دی۔سہیل آفریدی نے منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔اڈیالہ جیل کے باہر رات بھر کے دھرنے کے بعد عدالت جانے والے وزیرِ اعلیٰ کے پی سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔ آپ نے مجھے کیوں روکا؟ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا پولیس افسران سے سوالاس موقع پر سہیل آفریدی نے پولیس افسران سے سوال کیا آپ نے مجھے کیوں روکا؟ ہم ڈیڑھ سال سے قانون اور آئین کا احترام کر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نائب وزیراعظم کے دفتر کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان آمد پر ژاں بوکو کا خیرمقدم کیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اکاؤنٹینسی کا پیشہ مالیاتی گورننس اور شفافیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اکاؤنٹنٹس کو جدید تقاضوں، خاص طور پر اے آئی ٹیکنالوجی کے بدلتے ماحول کے لیے تیار کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آڈٹ معیار بہتر بنانے اور ایس ایم ایز کی معاونت کے لیے کام کر رہا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی معیار اور نئی ٹیکنالوجی کے مطابق پاکستانی پروفیشنلز کی تربیت ناگزیر ہے۔
یوکرین(ویب ڈیسک) صدر زیلنسکی کی پشت پر انکے چیف آف اسٹاف آندرے یرماک کھڑے ہیں جنکے گھر اینٹی کرپشن حکام نے جمعہ کو چھاپہ مارا، حکام کے مطابق یہ کارروائی ایک جاری تحقیقات کا حصہ ہے۔نیشنل اینٹی کرپشن بیورو (این اے بی یو) اور اسپیشلائزڈ اینٹی کرپشن پراسیکیوٹر آفس (ایس اے پی او) نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ تفتیشی کارروائیاں باقاعدہ اجازت کے بعد کی جا رہی ہیں۔ آندرے یرماک نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی ہے کہ چھاپے کے دوران وہ مکمل تعاون کر رہے ہیں، یہ کارروائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب یوکرین میں سرکاری جوہری توانائی کمپنی میں 10 کروڑ ڈالر کی مبینہ رشوت اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس تحقیقات میں...
یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوام کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ اسی طرح...
ملاقات کے بعد ڈاکٹر ممتاز رضوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کلب جواد سے کچھ ایسی باتیں ہوئی ہیں جنکا ذکر وقت آنے پر کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر اور مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد، شاہی امام کربلا جورباغ مولانا سید محمد قاسم، امام جمعہ بڑی مسجد خوریجی مولانا عابد عباس سینیئر صحافی ادیب و قلمکار اور سیاستداں ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی کی خصوصی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر مولانا کلب جواد اور تمام علماء کرام نے سب سے پہلے ڈاکٹر ممتاز رضوی کو بی ایس پی میں شامل ہونے پر گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور اپنی خوشی کا اظہار کرتے...
لاہور: سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر میں رواں برس جنوری سے جون تک خواتین کے ریپ، اغوا سمیت تشدد کے 20 ہزار 698 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور صوبوں میں پنجاب سرفہرست ہے۔ ایس ایس ڈی او نے جنوری سے جون 2025 تک ملک بھر میں خواتین پر تشدد کے کیسز کی رپورٹ میں بتایا کہ پنجاب 15 ہزار 376 کیسز کے ساتھ خواتین پر تشدد کی رپورٹنگ میں سرفہرست ہے، سندھ میں 3 ہزار 709، خیبر پختونخوا میں 875 اور اسلام آباد میں 423 واقعات رپورٹ ہوئے اور بلوچستان میں خواتین پر تشدد کے 315 کیسز سامنے آئے۔ رپورٹ کے مطابق ریپ، اغوا، غیرت...
راولپنڈی: محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں محفوظ اور صحت مند ہیں، ہفتہ میں ایک بار بشری بی بی کی ملاقات بھی کرائی جاتی ہے۔ اپنے بیان میں حکام نے کہا ہے کہ جیل میں ایک بیرک کے 6 کمرے بانی پی ٹی آئی کے زیر استعمال ہیں، انہیں ٹی وی اور اخبار کی سہولت موجود ہے، ہفتہ میں ایک بار باہر سے کھانا منگوانے کی اجازت ہے، باہر سے دیسی مرغی اور مچھلی بھی منگوائی جاتی ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل مینوئیل کے مطابق ملاقات کرائی جاتی ہے، جیل کی حدود میں آنے والے ہر شخص کی ملاقات قوانین و رولز کو...
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان غیر قانونی ہجرت کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔پاکستان میں تارکین وطن کی سمگلنگ کے سدِباب پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ مہاجرین کی سمگلنگ ایک عالمی چیلنج ہے، اس کا حل صرف مربوط حکمتِ عملی اور معلومات کے تبادلے سے ممکن ہے۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں محفوظ اور قانونی ہجرت کے فروغ کے لیے ہمیشہ پرعزم ہے، انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کو توڑنے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔ وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ کانفرنس میں 30 ممالک کے...
عوام کے لیے خوشی کی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) عوام کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 73 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ذرائع کا مزید...
اسلام ٹائمز: منظر کشی کے دوران بیت سیدہ فاطمہ زہراء (س)، شہادت بی بی سیدہ (س) سے متعلق واقعات، بیت الحزن، جناب سیدہ (س) کے باغ فدک، مدینہ منورہ، روضہ رسول خدا (ص)، جنت البقیع، میدان کربلا معلیٰ و دیگر متعلقہ موضوعات کی مناسبت سے ماڈلز بنائے گئے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری شہر قائد کے علاقے نیو رضویہ سوسائٹی میں بزم خادمان اہلبیتؑ کے زیر اہتمام مسجد و امام بارگاہ سامرہ میں ایام شہادتِ حضرت سیدہ فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے دلسوز منظر کشی کی گئی۔ اس موقع پر بیت سیدہ فاطمہ زہراء (س)، شہادت بی بی سیدہ (س) سے متعلق واقعات، بیت الحزن، جناب سیدہ (س) کے باغ فدک، مدینہ منورہ، روضہ رسول خدا...
پہلے ٹوئٹر پر سخت پوسٹ کرنا چھوڑو، پھر ملاقات، عمران خان کی صحت سے متعلق فیک نیوز، سہیل آفریدی بھی ناکام
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news بھارتی میڈیا پاکستان پی ٹی آئی سہیل آفریدی عمران خان ملاقات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز سامنے آگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کو پیٹرول سستا کرنے کی سمری بھجوا دی گئی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے کم کرنے کی تجویز شامل ہے۔ منظوری کی صورت میں پیٹرول کی قیمت 265.45 روپے سے کم ہو کر 261.75 روپے رہ جائے گی۔ اسی طرح ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 28 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ منظوری ملنے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 284.44 روپے سے کم ہو کر 280.16 روپے ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور امن کے لیے تمام اتحادی یکجا ہیں، مشترکہ وژن ہی صوبے کی اصل قوت ہے۔ کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں اتحادی جماعتوں کی اعلیٰ صوبائی قیادت اور اراکین اسمبلی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی، اسپیکر عبدالخالق اچکزئی اور ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے خصوصی شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کا کوئی معاہدہ نہیں دیکھا، رہنما ن لیگ سلیم کھوسہ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ، پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر سردار عمر گورگیج، بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نوابزادہ طارق مگسی، میر صادق سنجرانی...
راولپنڈی (نیوزڈیسک) خصوصی سیکیورٹی پلان غیر معینہ مدت تک نافذ العمل رہے گا، جیل کے راستوں پر5 پکٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہیگی۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کی بیرونی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، فیصلہ امن و امان کی صورتحال اور متوقع خطرات کے پیش نظر کیا گیا، جیل کے راستوں پر پانچ پکٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔ اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکورٹی کے لیئے پولیس نفری داہگل ناکہ، گیٹ ون، گیٹ پانچ، فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور پر تعینات ہو گی۔ ڈیوٹی دو شفٹوں میں تقسیم کردی گئی۔ بارہ تھانوں کے ایس ایچ اوز ،خواتین پولیس افسر، آر ایم پی فورس، سمیت سات سو سے زائد اہلکار و افسر تعینات...
اسلام آباد : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی سائبر سکیورٹی ٹیم نے شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی میں ملوث جعلی ویب سائٹ بند کر دی۔ترجمان نادرا کے مطابق سائبر سکیورٹی ٹیم نے idtracking.online نامی جعلی ویب سائٹ بند کر دی جو اتھارٹی کے نام کا غلط استعمال کرتے ہوئے شہریوں کی ذاتی معلومات حاصل کر رہی تھی۔ترجمان نے بتایا کہ نادرا نے جعلی ویب سائٹس کے خلاف اپنی مہم کے تحت گزشتہ ایک سال میں 100 سے زائد ویب سائٹس بند کی ہیں جو اتھارٹی کے نام کا غلط استعمال کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی معلومات کیلیے نادرا کے سوشل میڈیا کے ذریعے وقتاً فوقتاً پیغامات جاری کیے جاتے ہیں اور اتھارٹی کے آفیشل...