2025-12-02@23:10:20 GMT
تلاش کی گنتی: 629
«تھانہ کی پولیس نے»:
(نئی خبر)
سرکاری ملازم پر تشدد سے متعلق مقدمے میں پولیس نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان قمر احمد اور شکیل چانڈیو کو ریلیف دے دیا، پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ مدعی مقدمہ کا ایک عام سا جھگڑا تھا جس میں کسی قسم کا اسلحہ کا استعمال نہیں ہوا۔ انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں ٹاؤن چئیرمن پیپلز پارٹی رہنما فرحان غنی اور دیگر کیخلاف مقدمے میں 497 کی رپورٹ جمع کراتے ہوئے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ پولیس افسر نے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا کہ جائے وقوع کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کی گئی جس میں کامیابی...
ناروے پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ایتھوپین نژاد سماجی کارکن کے قتل کے الزام میں گرفتار 18 سالہ نوجوان نے اوسلو کی ایک مسجد پر حملے کی منصوبہ بندی بھی کر رکھی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملزم کو ہفتہ کی رات اوسلو کے ایک ہوسٹل میں 34 سالہ سماجی کارکن تمیما نِبراس جوہار کے قتل کے بعد گرفتار کیا گیا۔ مقتولہ ہوسٹل کی اسٹاف ممبر جبکہ ملزم وہاں رہائشی تھا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف قتل اور دہشت گردی دونوں الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں کیونکہ اس نے مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی خیالات کا اظہار کیا تھا۔ تحقیقات کے دوران ملزم نے بتایا کہ وہ اوسلو سے تقریباً 60...
اوسلو پولیس کے مطابق ناروے میں ایک 18 سالہ نوجوان، جسے ایتھوپین نژاد سماجی کارکن کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، مسجد پر حملے کی منصوبہ بندی بھی کر رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ مشتبہ نوجوان نے ہفتہ کی شب اوسلو کے ایک ہوسٹل میں 34 سالہ سماجی کارکن تمیما نبرس جوہار کو قتل کیا، جہاں مقتولہ اسٹاف ممبر جبکہ ملزم رہائشی تھا۔ یہ بھی پڑھیے: نائیجر: شدت پسندوں کا مسجد پر حملہ، بازار و گھر نذر آتش، درجنوں افراد ہلاک تحقیقات کے دوران پولیس نے انکشاف کیا کہ نوجوان نے مسلمانوں کے خلاف خیالات ظاہر کیے تھے اور اُس نے بتایا کہ وہ ہونے فوس کی ایک مسجد پر حملے کا ارادہ رکھتا تھا جو...
بلوچستان پولیس نے صوبے میں پیش آنے والے کئی واقعات میں اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ جہاں دیگر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ پولیس بھی کشیدہ حالات میں شورش زدہ علاقوں میں آگے بڑھ رہی ہے، وہیں پولیس کے جوانوں کو متعدد مشکلات کا سامنا ہے۔ صوبے میں دہشتگردی کے واقعات معمول بن چکے ہیں اور خضدار بھی ان خطرات سے مستثنیٰ نہیں۔ ان دہشتگردانہ سرگرمیوں سے نبرد آزما ہونے والی پولیس فورس کو مالی مشکلات اور نفری کی کمی جیسے مسائل درپیش ہیں، تاہم اس کے باوجود پولیس نے اعلیٰ کردار کا مظاہرہ جاری رکھا ہوا ہے۔ برطانوی دور کا پولیس قانون آج بھی اپنی اصلی شکل میں نافذ ہے، جس میں ترمیم نہ ہونے کی وجہ سے پولیس...
نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان میں ڈرم سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی بستر میں لپٹی لاش ملی، مقتول کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان میں ڈرم سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی بستر میں لپٹی لاش برآمد ہوئی، مقتول کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا ، مقتول اورنگی ٹاؤن کا رہائشی اور 7 بچوں کا باپ تھا۔ سرسید کے علاقے نارتھ کراچی بلال کالونی کچی آبادی محمد شاہ قبرستان گیٹ نمبر کے قریب پلاسٹک کے ڈرم سے ایک شخص کی بستر میں لپٹی لاش ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر...
کوئٹہ: ایف آئی اے امیگریشن نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ملزم کی دبئی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم محمد طاہر پنجاب پولیس کو مطلوب تھا جس کے خلاف تھانہ محمد پور، راجن پور میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں بھی متعدد مقدمات درج ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے پنجاب پولیس کے حوالے کردیا۔
لاہور: لاہور کے نواحی علاقے تھانہ مانگا منڈی میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پربیوی کو زہر کی گولیاں دے کر قتل کردیا۔ خاتون کے اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ مقتولہ کا شوہر اکثر اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور بھائیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق خاتون فرزانہ بی بی کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ علاج کے دوران دم توڑ گئی۔ مانگا منڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین ملزمان زاہد، ناصر اور اختر کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش جاری ہے۔
بھارتی شہر حیدرآباد میں پولیس نے ایک جعلی آئی وی ایف اور سروگیسی کلینک سے بچوں کی خرید و فروخت کا انکشاف کیا ہے، جہاں لڑکی 3.5 لاکھ اور لڑکا 4.5 لاکھ روپے میں بیچا جا رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:چین: ’لیبوبو‘ گڑیا نہ ملنے پر بچے نے رشتے داروں کا لاکھوں یوآن کا نقصان کردیا پولیس کے مطابق یہ فراڈ پچھلے 15 سال سے چل رہا تھا اور بچوں کو ایسے جوڑوں کو دیا جاتا تھا جن کا ان سے کوئی حیاتیاتی تعلق نہیں تھا۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ یونیورسل سرشٹی فرٹیلٹی سینٹر اور اس کے دیگر مراکز جعلی سروگیسی کا ڈراما رچاتے، جوڑوں سے 30 سے 40 لاکھ روپے تک وصول کرتے، اور پھر ایجنٹوں کے ذریعے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)لاہور کے علاقے غازی آباد میں بزرگ خاتون کی بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں مارا گیا۔پولیس کے مطابق سی سی ڈی اہلکار اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تھانہ مناواں جارہے تھے۔(جاری ہے) اس دوران 2 موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان مارے گئے۔ہلاک ملزمان میں سے ایک وہ ملزم بھی شامل تھا جس نے بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچیں تھیں۔یاد رہے کہ غازی آباد میں بزرگ خاتون کے ساتھ واردات ہوئی تھی، وہ دکان پر بیٹھی تھیں کہ ایک شخص ان کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہوگیا تھا۔اس واقعے کی...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت کے روبرو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم فردوس کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کے پاس سے ہیوی ٹرانسپورٹ لائسنس نہیں ملا البتہ ملزم کے پاس ایل ٹی وی لائسنس ہے اور وہ بھی 2016 میں ایکسپائر ہو چکا ہے جبکہ ڈمپر کے مالک کے حوالے سے معلومات کرنی ہے۔ تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ...
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) خطرناک ڈاکووں کی گرفتاری کے لئے آپریشن کے دوران مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث خانہ بدوش گینگ کےچار ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہو گئے،تفصیلات کے مطابقڈی پی او وہاڑی محمد افضل کی زیر نگرانی اور ایس پی انوسٹی گیشن غیور خان کی سربراہی میں ایس ڈی پی او رانا محمد عمران ٹیپو کی زیر قیادت ایس ایچ اوتھانہ گگو منڈی حسن آفتاب کیانی،ایس ایچ او تھانہ شیخ فاضل انسپکٹر مہر محمد عباس انچارج سی آئی اے احمد کامران اور دیگر بھاری نے دوران تفتیش انتہائی خطرناک خانہ بدوش گینگ کا سراغ ملنے پر سی...
لاہور: چوتھی جماعت کی طالبہ سے نازیبا حرکت کرنے والا اسکول پرنسپل گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ہنجروال پولیس نے چوتھی جماعت کی طالبہ سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کوگ رفتار کرلیا۔ نجی اسکول کا پرنسپل ملزم غلام نبی 11 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتا تھا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ ملزم غلام نبی پچھلے 2 ماہ سے 11 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کر رہا تھا۔ ملزم بچی کو کسی سے اس بات کا ذکر کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔ ملزم کے خلاف بچی کی والدہ اقرا عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے بعد انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا...
ویب ڈیسک : صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی، ف) کے رہنما مولانا ثنا اللہ جاں بحق ہوگئے۔ تحصیل برمل میں مولانا ثنا اللہ اعظم ورسک بازار کی جانب جا رہے تھے، راستے میں نا معلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی، مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ ملزمان کی جانب سے فائر کی گئی گولیاں لگنے سے مولانا ثنا اللہ دم توڑ گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے، اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ پولیس نے...
کراچی: ڈسٹرکٹ کیماڑی ماڑی پور گریکس جمعرات بازار کے قریب ڈاکوؤں نے کار سوار کو پیسوں کا تھیلا چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کردیا جبکہ ڈاکو نئی 125 موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے جس پر پولیس کے مونو گرام والی نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڑی پور گریکس جمعرات بازار کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں نے نقدی چھیننے کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جسے چھیپا کے رضا کارں نے انتہائی تشویش ناک حالت میں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 48...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے شہید بینظیر آباد سرکل میں کارروائی کے دوران کرپشن میں ملوث موٹر وے پولیس کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کمپوزٹ سرکل شہید بینظیر آباد نےکارروائی کے دوران کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث موٹروے پولیس کو اہلکار گرفتارکرلیا، ملزم کو ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ اسپیشل جج اینٹی کرپشن سینٹرل حیدر آباد کی جانب سے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم اعزاز اکبر موٹروے پولیس میں بطور اسسٹنٹ پیٹرولنگ افسر تعینات تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم جعل سازی، فراڈ اور کرپشن کرتے ہوئے شہریوں کو جعلی چالان ٹکٹس...
کراچی میں ایک روز قبل شہری نے 2 بچوں کو سمندر میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں بچوں کی عمریں 5 سے 6 برس کے درمیان تھیں، موقع پر موجود لوگوں نے انھیں بچانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔ ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ جب وہ یہاں پہنچا تو اس نے پانی میں لاشیں دیکھیں جس کے بعد اس نے پولیس اور دیگر اداروں کو آگاہ کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں کی شناخت کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کا نام اورنگزیب عالم ہے، جبکہ اس کے ساتھ بیٹا احمد اور بیٹی آیت بھی موجود تھے۔ سی ویو دو دریا...
راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے عدالتی وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی۔ پولیس ٹیموں نے سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعلی کے پی کے، علیمہ خان سمیت دیگر رہنماوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کردئیے۔ ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ 26 نومبر احتجاج کے حوالے سے تھانہ صادق آباد، واہ کینٹ اور نصیر آباد کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے 65 رہنماؤں و کارکنان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہونے پر وارنٹ جاری کئے گئے۔ تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں 28 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، تھانہ واہ کینٹ کے مقدمہ...
راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے عدالتی وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی۔ پولیس ٹیموں نے سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعلی کے پی کے، علیمہ خان سمیت دیگر رہنماوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کردئیے۔ ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ 26 نومبر احتجاج کے حوالے سے تھانہ صادق آباد، واہ کینٹ اور نصیر آباد کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے 65 رہنماؤں و کارکنان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہونے پر وارنٹ جاری کئے گئے۔ تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں 28 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، تھانہ واہ کینٹ کے مقدمہ...
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب کراچی کے علاقے پاپوش نگر تھانے سے فرار ہونے کی کوشش میں ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فرار کی کوشش میں اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوا، واقعے کی مزید انکوائری جاری ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم عباس کو منشیات فروشی کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
شہر قائد کے علاقے پاپوش نگر تھانے میں تفتیش کے دوران فرار ہونے والا ملزم پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ اہل خانہ نے ماورائے عدالت قتل کا دعویٰ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم کو پولیس نے منشیات کے الزام میں گرفتار کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کیا تھا ، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم کے خلاف منشیات فروشی کے متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ مارے جانے والے ملزم کے اہلخانہ نے واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اس حوالے سے پولیس افسران کی جانب سے بھی واقعے کی انکوائری کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او پاپوش نگر شوکت اعوان نے بتایا کہ پولیس نے...
بھارت کی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نندنی کشیپ نے سڑک پر مسلم نوجوان کو گاڑی سے کچل کر قتل کر دیا۔ بھارتی میڈیاکے مطابق 25 جولائی 2025 کی رات 3 بجے نندنی کشیپ نے 21 سالہ طالب علم کو سڑک پر گاڑی سے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہوگئی تھیں۔ سمیع الحق نامی نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مقتول نوجوان نلباری پولی ٹیکنک کا طالب علم اور گوہاٹی میونسپل کارپوریشن (جی ایم سی) میں پارٹ ٹائم ملازمت کرتا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق سمیع الحق ایک لائٹ انسٹالیشن پروجیکٹ پر کام کرنے...
ڈھاکا: بنگلا دیشی فاسٹ بولر تسکین احمد کیخلاف دوست نے پولیس میں مارپیٹ کی شکایت درج کرادی۔ میرپور کے ماڈل پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی شکایت میں صفت الرحمان نے دعویٰ کیا کہ وہ تسکین کے دوست ہیں، انہیں اتوار کی آدھی رات کو بولر نے اپنے پاس بلایا اور مارپیٹ شروع کردی۔ ایک اور میڈیا رپورٹ میں صفت نے دعویٰ کیا کہ تسکین اس وقت نشے میں تھے۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی پیسر نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹا الزام ہے، میں تو اپنے فیملی معاملات میں مصروف تھا، میں نے کسی کو نہیں مارا، یہ مجھے ہراساں کرنے کی کوشش ہے۔ میرپور ماڈل پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر راجب حسین نے کہا کہ...
جرگے کے حکم پر قتل کی جانے والی خاتون سدرہ کی لاش کو قبرستان منتقل کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ گورگن اور سیکریٹری قبرستان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی شدہ خاتون کی لاش منتقلی کے دوران استعمال ہونے والا رکشہ برآمد کرلیا ہے، جو ملزم خیال محمد کی نشاندہی پر برآمد ہوا ہے۔ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ اس نے خاتون کی لاش رکشے میں ڈال کر قبرستان منتقل کی۔ یہ بھی پڑھیں: غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ کے قتل میں ملوث والد، بھائی اور سابق شوہر نے اعتراف جرم کرلیا پولیس کے مطابق ملزم...
تصویر بشکریہ جیو نیوز وکیل ایمان مزاری نے کہا ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی سے 72 طلباء کو گرفتار کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں تھانہ سیکریٹریٹ کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور سندھ سے آئے طلباء گرفتار ہیں۔ایمان مزاری نے کہا کہ ہم وائس چانسلر کے پاس ملاقات کے لیے جارہے ہیں تاکہ معاملات حل ہوسکیں۔ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ہاسٹلز سے سیکڑوں طلباء گرفتارذرائع کے مطابق انتظامیہ کی درخواست پر پولیس نے 55 سے 60 طلباء کو گرفتار کر کے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کیا ہے۔ واضح رہے کہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی ہاسٹل انتظامیہ اور پولیس نے علی الصبح ہاسٹلز پر چھاپہ مار کر ہاسٹل...
لاہور: پنجاب پولیس نے 13 سالہ معصوم بچی مہک کے وحشیانہ قتل میں ملوث ملزم کو اپنے انجام تک پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن کے علاقے بھمبہ کے قریب پولیس اور سی سی ڈی کی ٹیم نے مفرور ملزم صغیر کو ریڈ کرتے ہوئے گھیرے میں لیا۔ صغیر نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں وہ ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کی ساتھی نگینہ بی بی کو گرفتار کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ گھنیکے، کوٹ رادھا کشن کا رہائشی صغیر اور نگینہ بی بی نے چند روز قبل مہک کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر ایک ویران کھیت میں لے گئے تھے، جہاں اسے ذبح کر کے بے دردی سے قتل کردیا...
کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک اور شہری جاں بحق ہوگیا، مقتول چار بچوں کا باپ، عمر کوٹ کا رہائشی اور کراچی میں چائے کے ہوٹل پر ملازمت کرتا تھا.پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ شروع کردی فائرنگ کی زد میں آکر 36 سال کا کریم جاں بحق ہوگیا۔مقتول کریم چائے کے ہوٹل پر گزشتہ تین سال سے ملازمت کر رہا تھا اور پندرہ سال قبل کراچی آیا تھا، وہ چار بچوں کا باپ تھا۔پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دو ڈاکوؤں کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ موٹر سائیکل اور چھینا گیا سامان...
کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو کراچی سیکٹر فائیو جی میں واقع خضراء مسجد کے قریب ایک گھر سے 27 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ چھیپا ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی حسین اپنے چھوٹے بھائی سلمان کے ہمراہ کرائے کے مکان میں مقیم تھا۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ صبح جب سلمان کام پر گیا تو حسین گھر پر سورہا تھا، تاہم شام کو واپسی پر حسین مردہ حالت میں پایا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متوفی حسین پان کا کیبن چلاتا تھا اور غیر شادی شدہ تھا۔ اہل...
راولپنڈی: پوسٹمارٹم میں 18 سالہ سدرہ کو گلا دبا کر قتل کرنے کی تصدیق، سربراہ جرگہ سمیت مزید 4 گرفتار
راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں غیرت کے نام پر جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی کے پوسٹ مارٹم میں گلا دبا کر قتل کرنے کی تصدیق ہوگئی. پولیس نے جرگے کے سربراہ عصمت اللہ سمیت مزید 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 18سالہ سدرہ کو جرگے کے حکم پر غیرت پر قتل کرنے کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے. پوسٹ مارٹم میں لڑکی کو گلا دبا کر مارنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق لڑکی کے سر اور چہرے پر تشدد کے نشانات تھے، منہ نیلا ہوچکا تھا۔ قبل ازیں پیرودھائی قبرستان میں علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں مقتولہ سدرہ کی قبر کشائی کا عمل مکمل کیا گیا تھا. پولیس نے...
راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں غیرت کے نام پر جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی کے قتل کے مقدمے میں علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کا عمل مکمل کرلیا گیا، پولیس نے جرگے کے سربراہ سمیت مزید 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق میڈیکل ٹیم نے خاتون کی ڈیڈ باڈی کے نمونے حاصل کرلیے، قبر کشائی کے وقت میڈیکل ٹیم، میٹرو پولیٹن اور پولیس کا عملہ موقع پر موجود رہا، قبر کی نشاندہی کے لیے گرفتار ملزمان کو بھی لایا گیا تھا، بعد ازان ملزمان کو واپس تھانے منتقل کر دیا گیا۔پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کی 2 رکنی ٹیم بھی سیمپل لینے پیرودہائی قبرستان پہنچ گئی تھی۔قبر کشائی کے وقت قناطیں اور حصار قائم کر...
---فائل فوٹو صوبۂ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں ایک ایسی پولیس چوکی بھی موجود ہے جسے رواں سال کے دوران دہشت گردوں نے تقریباً ایک درجن بار نشانہ بنایا۔بنوں شہر کے تھانہ ہوید کی حدود میں واقع مزنگ چوکی سیکیورٹی کے حوالے سے بنوں کی ’فرنٹ لائن‘ سمجھی جاتی ہے۔’مزنگ چوکی‘ کو ناصرف مضبوط کیا گیا ہے بلکہ اسے جدید اسلحہ اور تربیت یافتہ نفری سے بھی لیس کر دیا گیا ہے۔ اس چوکی پر دو روز قبل ہی دہشتگردوں نے کواڈ کاپٹر ڈرون کے ذریعے بم سے حملہ کیا تھا۔پولیس کے مطابق بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا جبکہ مزنگ چوکی پر 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردوں کا یہ دوسرا بم حملہ تھا۔
لیاری کھڈا مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے برگر فروش جاں بحق ہوگیا۔ پولیس واقعے کو ذاتی رنجش کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کلری کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال لیجائی گئی جہاں مقتول کی شناخت 30 سالہ محمد عادل کے نام سے ہوئی۔جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کر کے شواہد حاصل کیے ہیں۔ ایس ایچ او کلری سلیم مروت نے بتایا ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول عادل برگر فروش تھا جس اپنے ٹھیلے پر موجود تھا کہ اس دوران دو موٹر سائیکل پر سوار تین ملزمان آئے تھے جس میں سے...
کراچی: ماڈل کالونی کے علاقے ماڈل موڑ کے قریب کی گئی کھدائی میں کام کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے ایک محنت کش دب کر جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور مٹی کے تودے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے محنت کش کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ بشیر احمد کے نام سے کی گئی اور 35 سالہ وسیم کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ایس ایچ او ماڈل کالونی انعام الہٰی نے بتایا کہ سڑک کی تعمیر سے قبل...
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) پاؤ بھاجی کا نام کھانے پینے کے شوقین افراد کے لیے نیا نہیں لیکن یہ بات بہت سے لوگوں کے لیے یقیناً حیران کن ہو سکتی ہے کہ پاؤ بھاجی کی مدد سے انڈیا میں ڈکیتی کا ایک بڑا منصوبہ بے نقاب ہو سکا۔ سونے کی اس ڈکیتی کے پس پشت موجود شخص پیشے کے اعتبار سے خود بھی سونے(گولڈ) کا کاروبار کرتا تھا اور کاروبار کے دوران اس پر 40 لاکھ روپے کا قرض چڑھ گیا جسے وہ واپس کرنا چاہتا تھا تاہم اس کا سبب نہیں بن پا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق اس کے لیے انھوں نے سونے کا کاروبار کرنے والے ایک اور تاجر موتھللا ملک کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا۔ اس...
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ پولیس کی ترجیح منشیات کے بڑے ڈیلرز اور سپلائرز کو ٹارگٹ کر کے سپلائی چین توڑنا ہے۔منشیات کی روک تھام پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ منشیات کی سپلائی آن لائن اور کوریئر سے کیے جانے کی نشاندہی ہوئی ہے، اس پر حکمت عملی تیار کر رہے ہیں، منتخب پولیس افسران کو منشیات ڈیلرز اور سپلائرز کے خلاف ٹاسک دیے گئے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے میں منشیات کے 137 میں سے 71 اہم ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ منشیات کی ترسیل کو روکنے کے لیے مؤثر انٹیلی جنس اور صوبے کے بارڈر...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر مرد و خاتون کے قتل کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان کو ایک ویڈیو بیان جاری کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔ گل جان نے ویڈیو بیان میں قتل کو بلوچی رسم و رواج کے مطابق ”سزا“ قرار دیا تھا اور اس کی حمایت کی تھی۔ پولیس کے مطابق گل جان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ گل جان پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو میں قتل کی حمایت کی اور...
بلوچستان میں مرد اور خاتون کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ پولیس نے مقتولہ بانو بی بی کی والدہ کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں دہرے قتل کے معاملے میں کوئٹہ پولیس نے مقتولہ بانو بی بی کی والدہ کو گزشتہ رات گرفتار کیا۔ آج بانو بی بی کی والدہ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے عدالت سے ان کا 2 روزہ ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔ عدالت نے بانو بی بی کی والدہ کو 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز خاتون کا بیان سامنے آیا تھا جس میں اس نے کہا تھا کہ بیٹی بانو کو بلوچی رسم و رواج کے مطابق سزا دی...
ڈیگاری واقعہ: غیرت کے نام پر قتل کی گئی خاتون کی والدہ کا مبینہ قاتلوں کی رہائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس) بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی خاتون بانو کی والدہ کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آگیا ہے جس میں انہوں نے بیٹی کے قتل کو بلوچی رسم و رواج کا حصہ قرار دیتے ہوئے اسے ”سزا“ قرار دیا ہے۔ویڈیو بیان میں بانو کی ماں نے دعویٰ کیا کہ اُن کی بیٹی کو ایک لڑکے کے ساتھ تعلقات پر بلوچی معاشرتی جرگے کے فیصلے کے بعد سزا دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑکا آئے روز ٹک ٹاک ویڈیوز...
بھارتی ریاست کرناٹک کے دھرماستھلا مندر کے پولیس اسٹیشن میں ایک خاکروب نے 11 سال پرانے دل دہلا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مندر میں 10 سال تک کام کرنے والے خاکروب نے پولیس اسٹیشن میں نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مقدمہ درج کروایا ہے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ بااثر اور طاقتور افراد کے دباؤ پر زیادتی کی شکار متعدد خواتین اور طالبات کی برہنہ لاشیں خاموشی سے دفن کیں اور جلائیں۔ بیان میں خاکروب کا مزید کہنا تھا کہ تقریباً ایک دہائی کے مسلسل پچھتاوے نے پولیس کو سچ بتانے کی ہمت دی ورنہ ہم لوگ ایک دہائی قبل یہ علاقہ چھوڑ کر جا چکے تھے۔ دھرماستھلا مندر کے سابق ملازم نے اعتراف کیا کہ اسے 1998...
کراچی(شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کے انتقال کے بعد ان کی نجی زندگی سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ اداکارہ کی بڑی بھابھی نے دعویٰ کیا ہے کہ حمیرا اصغر کا اپنی فیملی سے طویل عرصے سے تعلق منقطع تھا، اور اس کی بنیادی وجہ ان کا شوبز انڈسٹری میں کام کرنا تھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمیرا کی بھابھی نے بتایا کہ مرحومہ کے خاندان کو ان کے کیریئر سے سخت اختلاف تھا اور یہ اختلاف ان کے قریبی رشتہ داروں، خصوصاً بڑے بھائی، کے ساتھ تعلقات میں دراڑ کی صورت اختیار کر گیا تھا۔ حمیرا کی بھابھی نے بتایا کہ ’خاندان کبھی نہیں چاہتا تھا کہ حمیرا انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کرے۔...
بنوں(نیوز ڈیسک) دہشتگردوں نے میرین، بنوں میں پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کیا ہے، پولیس حکام نے تصدیق کی کہ ہفتے کے روز پولیس اسٹیشن پر یہ ایک ماہ کے دوران اسی تھانے پر پانچواں حملہ ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران خیبر پختونخوا میں کئی ایسے حملے رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں ریموٹ کنٹرول کواڈ کاپٹرز کے ذریعے دھماکا خیز مواد گرایا گیا، فوج نے ان حملوں کا الزام کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پر عائد کیا ہے۔ بنوں میں، ایک اہلکار نے ’ڈان‘ کو بتایا کہ کواڈ کاپٹر نے میرین پولیس اسٹیشن کی عمارت پر گولا بارود گرایا، جو پولیس اسٹیشن کے احاطے میں گرا لیکن کوئی...
اداکارہ حمیرا اصغر کی 8 سے 10 ماہ پرانی لاش ان کے فلیٹ سے تین روز قبل ملی تھی اور آج تدفین بھی کردی گئی۔ اداکارہ حمیرا کی اندوہناک موت کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آ رہے ہیں۔ کبھی ان کی موت کو طبعی تو کبھی قتل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ایک شخص نے بھی عدالت میں مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست جمع کرائی تھی جس میں اداکارہ کے قتل ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ شاہزیب سہیل نامی شہری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ حمیرا کے والدین کا اس سے قطع تعلق کرنا حیران کن بات ہے۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ پولیس نے بھی واقعہ کو تشویش ناک...
لکی مروت پولیس کی بروقت کارروائی، تھانے پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز لکی مروت(آئی پی ایس)پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تھانے پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت میں تھانا گمبیلا پر دس بارہ دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی، پولیس نے تھانے کے قریب دہشت گردوں کی نقل و حرکت بھانپتے ہوئے فائرنگ شروع کی۔ پولیس کی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہو گئے، حملے میں پولیس نفری مکمل محفوظ رہی اور دہشت گردوں کی حملہ کرنے کی کوشش ناکام ہوئی۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے فون کر کے لکی مروت پولیس کے جوانوں کو خراج...
خیبر پختونخوا کے جنوبی علاقے لکی مروت میں دہشت گردی کی ایک بڑی کوشش کو پولیس نے ناکام بنا دیا تھانا گمبیلا کو نشانہ بنانے کے لیے دس سے بارہ دہشت گردوں نے منصوبہ بندی کے تحت حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے مشتبہ نقل و حرکت کو بروقت بھانپتے ہوئے فوری جوابی کارروائی کی اور فائرنگ شروع کر دی جس سے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں مل گئے پولیس کی فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے اور حملے کی یہ کوشش مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی خوش قسمتی سے کسی بھی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے لکی مروت پولیس...
فائل فوٹو لکی مروت کے تھانا گمبیلا پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی نقل و حرکت بھانپتے ہوئے پولیس نے فائرنگ شروع کی۔ پولیس کی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہوگئے جبکہ پولیس نفری مکمل محفوظ رہی۔آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے لکی مروت پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)کراچی میں ملیر کے علاقے کھوکھراپار میں گھر کے باہر سے ملنے والی 16 سالہ لڑکی کی لاش کے معاملے میں لڑکی کیساتھ جنسی تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق لڑکی پر جنسی تشدد کے شواہد ملے ہیں، زیادتی کی تصدیق کے لیے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے ہیں۔ڈاکٹر سمیہ سید نے کہاکہ موت کی وجہ رپورٹس آنے کے بعد معلوم ہوگی۔(جاری ہے) یاد رہے کہ دو روز قبل کھوکھراپار میں 16 سالہ لڑکی کی گھر کے باہر سے پھندا لگی لاش ملی تھی۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم شک کی بنیاد پر 4...
اسکرین گریب - سوشل میڈیا کراچی میں ملیر کے علاقے کھوکھراپار میں گھر کے باہر سے ملنے والی 16 سالہ لڑکی کی لاش کے معاملے میں لڑکی کیساتھ جنسی تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق لڑکی پر جنسی تشدد کے شواہد ملے ہیں، زیادتی کی تصدیق کے لیے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے ہیں۔ڈاکٹر سمیہ سید کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ رپورٹس آنے کے بعد معلوم ہوگی۔یاد رہے کہ دو روز قبل کھوکھراپار میں 16 سالہ لڑکی کی گھر کے باہر سے پھندا لگی لاش ملی تھی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم شک کی بنیاد پر 4 افراد کو حراست میں بھی...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ایک فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی میت لے کر ان کے بھائی لاہور روانہ ہوگئے۔ اداکارہ کے بھائی نوید اصغر میت وصول کرنے کے لیے گزشتہ روز کراچی پہنچے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید اصغر کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قبل پھپھو کا انتقال ہوا والدین صدمے میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دیا گیا کہ والدین بہن کو قبول نہیں کررہے جو افواہیں تھیں، ہم پہلے دن سے انتظامیہ اور پولیس سے رابطے میں ہیں۔ حمیرا اصغر کی تدفین لاہور میں کی جائے گی۔ اداکارہ کے بھائی کی میڈیا سے گفتگو اداکارہ کے بھائی کے مطابق ان کا ایک سال سے حمیرا اصغر سے رابطہ منقطع تھا،...
کراچی: شہر قائد میں شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 22 اے میں فائرنگ سے پولیس کا برطرف سپاہی زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ واقعے کے بعد زخمی اہلکار حمزہ سیال نے خود کو سی ٹی ڈی کا اہلکار سمیت متضاد بیانات دیئے جس کی اطلاع پر سی ٹی ڈی کے پولیس افسران معلومات حاصل کرنے کے لیے جناح اسپتال پہنچ گئے۔ سی ٹی ڈی افسر کے مطابق دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ حمزہ سیال ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے تھانے گذری میں تعینات تھا جسے کسی شہری پر فائرنگ کرنے کے الزام میں سال 2016 میں نوکری سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ زخمی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس...
ویب ڈیسک :ڈیفنس کے فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق لاش کا ابتدائی معائنہ کیا گیا ہے، لاش ڈی کمپوز کے ایڈوانس اسٹیج پر ہے۔ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق لاش اس قابل نہیں کہ اس سے وجہ موت بتائی جاسکے، وجہ موت جاننے کے لیے ڈی این اے اور کیمیکل ایگزیمنیشن کے سیمپل لیے ہیں۔ پولیس سرجن کے مطابق سیمپل کے ایگزیمنیشن کے بعد حقائق سامنے آئیں گے، ابتدائی طور پر وجہ موت کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فلیٹ سے اداکارہ...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09جولائی 2025)سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ساؤتھ مظہر علی کاکہناہے کہ پڑوسیوں کے بیانات کے مطابق فلیٹ سے اکثرماڈل و اداکارہ حمیرا کی چیخنے اور چلانے کی آوازیں آتی تھیں جس سے بظاہر لگتا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھیں،کرائم سین کا معائنہ کر کے معلوم ہوا موت کسی چیز کے کھانے یا ری ایکشن کی وجہ سے ہوئی، ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی پندرہ روز سے زائد پرانی لاش برآمد ہونے کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ حمیرا منشیات کا استعمال بھی کرتی تھی تاہم اداکارہ کی لاش کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا ہے حتمی رپورٹ پر حقائق سامنے آئیں گے۔میڈیا سے...
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، حمیرا اصغر کا تعلق لاہور سے تھا اور ان کی لاش سرد خانے منتقل کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے ’حمیرا کی موت اس جھوٹی دنیا کا چہرہ ہے جہاں’فالوورز‘ ہوتے ہیں دوست نہیں‘ پولیس ذرائع نے بتایا کہ حمیرا نے 2018 میں یہ فلیٹ کرایے پر لیا تھا، لیکن 2024 سے کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک نے قانونی کارروائی شروع کر دی تھی۔ جب پولیس عدالتی حکم کے تحت فلیٹ خالی کرانے پہنچی، تو دروازہ لاک تھا۔ پولیس نے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی جہاں فرش...
کراچی: ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل میں واقع فلیٹ سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے کارروائی کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی ہے۔ ایس ایچ او گذری فاروق سنجرانی نے بتایا کہ ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل لین نمبر 5 میں قائم رہائشی عمارت کی تیسری منزل کے فلیٹ سے خاتون کی لاش ملی جو تقریباً 20 سے 25 دن پرانی تھی، خاتون کی شناخت 35 سالہ حمیرا اصغر علی کے نام سے کی گئی جس کا تعلق شوبز تھا اور وہ مذکورہ فلیٹ میں اکیلی ہی رہائش پذیر تھی۔ انہوں نے بتایا ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ حمیرا اصغر علی مذکورہ فلیٹ میں 2018 سے کرایے پر رہائش پذیر...
پولیس کی تحویل میں ریکارڈ اعترافی بیان ناقابل قبول‘ سپریم کورٹ نے بچے کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو بری کر دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )سپریم کورٹ نے پولیس کی تحویل میں میڈیا کے ذریعے ملزم کے ریکارڈ کیے گئے اعترافی بیان کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے ایک بچے کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو بری کر دیا ہے. جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کراچی میں ایک بچے کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا ہے سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے جاری پچیس صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کا پولیس افسر کی تحویل میں میڈیا کے ذریعے اعتراف جرم اس کے خلاف استعمال نہیں ہو سکتا جب تک اس کا بیان مجسٹریٹ کی موجودگی میں نہ لیا جائے.(جاری...
لاہور: دفتر سے 15 لاکھ روپے کی چوری کا ڈارپ سین ہوگیا، جس میں آفس بوائے ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ پولیس کے مطابق آفس سے 15 لاکھ روپے کی چوری کا واقعہ تھانہ ریس کورس کی حدود میں پیش آیا تھا، جس میں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو 8 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم نے 15 لاکھ کی رقم خورد برد کرنے کے لیے چوری کا جھوٹا ڈراما رچایا۔ ملزم صہیب 5سال سے اسی دفتر میں بطور آفس بوئے کا کام کر رہا تھا، جس نے منصوبہ بندی کے تحت رقم کو کچن میں چُھپا دیا اور چوری کا جھوٹا ڈراما کیا۔ ایس پی چوہدری اثر...
---فائل فوٹو تھر پارکر کے پہاڑی علاقے کارونجھر میں بارشی پانی کے ریلے میں بہہ کر ڈوبنے والے سیاح کی لاش نکال لی گئی۔پولیس کے مطابق اتوار کے روز نگرپارکر کے کارونجھر پہاڑ پر سیر و تفریح کے لیے آنے والے 11 سیاح اچانک تیز بارش سے آنے والے ریلے میں پھنس گئے تھے جن میں سے 10 سیاحوں کو پولیس نے ریسکیو کر کے بچالیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سیاح بارانی پانی کے ڈیم میں ڈوب گیا تھا جس کی لاش آج صبح نکال لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ان 11 میں سے 3 کا تعلق کراچی اور 7 کا تعلق مٹھی سے تھا۔ریلے کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے طلحہ کا تعلق کراچی...
دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث اٹک میں فورملی کے مقام پر قائم پولیس چوکی کی دو منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔ خوش قسمتی سے عمارت میں اس وقت کوئی عملہ یا ریکارڈ موجود نہیں تھا۔پولیس حکام کے مطابق عمارت کو گزشتہ رات خالی کرا لیا گیا تھا، جس کے باعث جانی نقصان سے بچا ممکن ہو سکا۔ تاہم مناسب حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے کروڑوں روپے کی یہ سرکاری عمارت پانی کے کٹائو کی نذر ہوگئی۔دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث آس پاس کے نشیبی علاقوں میں خطرہ بڑھ گیا ہے۔ انتظامیہ نے عوام کو دریا کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ...
راولپنڈی میں فوارہ چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس نے سخت گرمی میں اچھے انتظامات کیے، حالات پُرامن ہیں، گزشتہ حکومت کے بعد حالات کافی زیادہ مشکل ہو چکے تھے، تمام لوگوں کو مذہبی آزادی ہے، کسی کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ معاشرے میں مذہبی منافرت پھیلائے، پورے پنجاب کی صورتِ حال پرامن اور بہترین ہے۔ راولپنڈی میں فوارہ چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے زبردست کام کیا اور زبردست انتظامات کیے، اچھے انتظامات ہیں، آج یوم عاشورہ کے جلوس...
اتحاد ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر مین چرچ موڑ سیکٹر نائن بی کے قریب چھاپہ مار کر پولیس کی وردی میں ملبوس جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ذیشان ولد جاوید کے نام سے کی گئی جو کہ پولیس کی جعلی وردی پہن کر عوام پر رعب ڈال کر لوٹتا تھا جبکہ ملزم نے اپنی جعلی وردی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں سے پیسے بھی ادھار لیے ہوئے تھے جو وہ واپس نہیں کر رہا تھا۔تاہم، پولیس ملزم سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں 3 افراد کی ہلاکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں گھر کے باہر سڑک پر جمع افراد کو دیکھا جاسکتا ہے، بات چیت کے دوران اچانک ایک شخص فائرنگ کرتا ہے جس سے بھگدڑ مچ جاتی ہے۔ فائرنگ سے دو افراد موقع پر ہی گرجاتے ہیں جبکہ عقب میں ایک اور شخص کو پکڑ کر لایا جاتا ہے، بیچ سڑک پر اس شخص کو بھی گولیاں مار کر ہلاک کر دیا جاتا ہے۔ ملزمان نے پورا برسٹ خالی کیا، پھر مرنے والے کا بھی پستول نکال لیا۔ اس پستول سے بھی فائر کیے، پستول کے بٹ بھی مارے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ سسر اور داماد کے...
راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس پولیس نے 300 روپے مالیت کی نسوار چوری ہونے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نسوار اور تمباکو کی طرح الکوحل بھی حلال ہے، مفتی قوی راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ ریس کورس میں اے ایس آئی سرفراز علی کی مدعیت میں درج مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریسکیو 15 پر ایک شہری نے کال کر کے اطلاع دی کہ اس کی 10 نسواریں چوری ہوگئی ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے باقاعدہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش، کیا اب نسوار بھی مہنگی ہوگی؟ پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کی گئی نسواروں کی مجموعی مالیت تقریباً 300 روپے...
معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر جو سوشل میڈیا پر اپنے متنازع بیانات اور طرزِ زندگی کی وجہ سے اکثرخبروں میں رہتے ہیں ایک بار پھر قانون کی زد میں آ گئے ہیں۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے کاشف ضمیر کو لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن سے گرفتار کیا تھا۔ ٹک ٹاکر کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے بعد حراست میں لیا گیا جس میں ان کے پرائیویٹ مسلح گارڈز کو عوام کے سامنے ہتھیاروں کی نمائش کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ’پولیس کا کام پیسے پکڑنا ہی رہ گیا؟‘، شادی پر پیسوں کا تھال پکڑے پنجاب پولیس کے اہلکار کی ویڈیو وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی سی ڈی...
برطانیہ میں انصاف کی تاریخ میں ایک غیرمعمولی فیصلہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک 92 سالہ شخص رائلنڈ ہیڈلی کو 58 سال پرانے ریپ اور قتل کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ یہ واقعہ جون 1967 میں پیش آیا تھا اور اسے سرد خانے میں ڈالا گیا کیس تصور کیا جا رہا تھا جو کئی دہائیوں تک حل نہ ہو سکا۔ واقعے کی تفصیل 75 سالہ لویسا ڈن کو برسٹل کے علاقے ایسٹن میں ان کے گھر میں ہلاک پایا گیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ خاتون کو پہلے ریپ کا نشانہ بنایا گیا اور پھر گلا دبا کر ہلاک کیا گیا۔ اس وقت پولیس نے وسیع پیمانے پر تحقیقات کیں، جس میں 19,000 مردوں کے ہتھیلی...
رحیم یارخان میں اغواء برائے تاوان کی بڑی واردات کےت دوران 2 کمسن بچوں سمیت 13 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ ڈاکوؤں نے مغویوں کو اسلحہ کے زور پر آم کے باغ سے اغواء کیا اور کچے لے گئے، مغویوں میں ندیم احمد،رشید احمد، وسیم احمد،صدام حسین ،گل حسن ،محمد بلال، محمد حنیف، ندیم ،کاشف، ماجد عمیر، شاہ میر احمد، اور تنویر احمد شامل ہیں۔ اغواء ہونے والے تمام افراد باغ میں لیبر کا کام کرتے تھے، زرائع نے کہا کہ راجن پور پولیس اور رحیم یار خان پولیس میں حدود بندی کا تنازعہ کھڑا ہو گیا، مغوی تھانہ بھونگ رحیم یارخان کی حدود سے اغواء ہوئے ہیں، مغوی راجن پور کے تھانہ سونمیانی کی حدود سے...
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 13 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی میں ملوث ٹک ٹاکر سمیت گرفتار 4 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو 13 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کے مقدمے میں مزید گرفتار 4 ملزمان کو پولیس نے پیش کیا۔ ملزمان میں اداکارہ یسرا، نمرا، شہریار اور شہروز شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے آئندہ سناعت پر تفتیشی افسر کو مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 26 جون کی رات پی ای سی ایچ ایس میں گھر پر ڈکیتی کی، ملزمان 13 کڑور روپے کیش، گھڑیاں، لیپ ٹاپ، موبائیل فونز لیکر فرار ہوئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ:مہنگی پروازوں سے تنگ ایک چینی شخص نے ایسا انوکھا فیصلہ کیا کہ سوشل میڈیا اور پولیس دونوں کو حیرت میں ڈال دیا۔اپنے آبائی علاقے تک جانے کے لیے ہوائی جہاز کا ٹکٹ خریدنے کے بجائے اس شخص نے ایک ایسا راستہ چنا جس نے اسے جیل کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ 8 گاڑیاں چوری کرنا، 7 شہروں سے گزرنا اور پولیس سے بچنے کے نت نئے حربے اپنانا ، یہ سب کچھ اس نے صرف فلائٹ کے پیسے بچانے کے لیے کیا۔یہ غیرمعمولی واقعہ چین کے صوبہ لیاؤننگ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص ’’چِن‘‘کے ساتھ پیش آیا، جس کا اصل مقصد صرف گھر پہنچنا تھا،مگر اس نے جس طریقے کا انتخاب کیا، وہ نہ صرف...
لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے،اسلام آباد پولیس جرائم کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے، طلال چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے،اسلام آباد پولیس نے قتل کی کئی وارداتوں میں ملزم کا سراغ لگایا،جرائم کی شرح کم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،اسلام آباد پولیس فرض شناسی سے جرائم کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے۔منگل کو یہاں آئی جی اسلام آبادسید علی ناصر رضوی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ آئی جی اسلام اباد اور ان کی ٹیم کی ذمہ داری اور فرض ہے کہ وہ لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کریں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند ماہ...
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی وزیر مملکت طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں - فوٹو: اسکرین گریب آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے بتایا ہے کہ معاشی و دفاعی تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس میں گوجرانوالہ اور سرگودھا سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان عادی مجرم تھے، ملزمان نے ریکی کرکے دیکھا کہ کس گھر میں کم آمدورفت ہوتی ہے، پھر ڈکیتی کی نیت سے گھرداخل ہوئے۔ معاشی و دفاعی تجزیہ کار فہیم سردار کی پُراسرار موت کے کیس کی تفتیش جاریایس ایس پی انویسٹی گیشن عثمان بٹ کی نگرانی میں...
راولپنڈی ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 05 روز قبل غیرت کے نام پر اپنی ہمشیرہ کو قتل کرنے والے شخص کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق زیر حراست شخص نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اپنی سگی بہن کو فائرنگ کرکے قتل اور بہنوئی کو زخمی کیا تھا۔ مدعی مقدمہ نے کہا کہ مقتولہ نے پسند کی شادی کی تھی جسکا ملزمان کو رنج تھا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ ترجمان کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا،زیر حراست افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے، زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت...
منڈی بہاؤالدین(نیوز ڈیسک)منڈی بہاؤالدین میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک مدرسے کے تین طالبعلم مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 13 دیگر بچوں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طور پر چلڈرن اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ بچوں نے قریبی دکان سے پاؤڈر مشروب خرید کر پیا تھا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ بچوں کی عمریں 11 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے مدرسے کے مہتمم اور مقامی دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ابتدائی ایف آئی آر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بچوں نے رات کو مدرسے میں کھانا بھی کھایا تھا، جس کی تحقیقات...
فائل فوٹو گوجرانوالہ میں والدین نے پسند کی شادی کرنے پر 2 بیٹیوں کو قتل کردیا، پولیس نے والدین کو گرفتار کرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کا کہنا ہے کہ نوشہرہ ورکاں میں مبینہ ڈکیتی کے دوران 2 بہنوں کے قتل کے واقعے میں پیشرفت ہوئی ہے، لڑکیوں کے والدین کو بیٹیوں کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کراچی: ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا قیدی جناح اسپتال میں دم توڑ گیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رات کو قیدی جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، قیدی پیٹ میں منشیات لے کر آیا تھا اور شبہ ہے مقدار زیادہ ہونے پر طبیعت بگڑی۔ سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ...
گوجرانوالہ: ایک بیٹی کوپسند کی شادی، دوسری کو اسکی مدد پر قتل کیا، گرفتار والدین کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز گوجرانوالہ(آئی پی ایس )گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں مبینہ ڈکیتی کے دوران 2 بہنوں کے قتل کے الزام میں والدین کو گرفتار کرلیا گیا۔پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دونوں بہنوں کو 18 مئی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا اور اٹلی پلٹ والد نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیکر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ پولیس نے بتایاکہ جائے وقوعہ پرڈکیتی کے آثار بھی نہیں تھے اور نا ہی گھر میں داخل ہونے کا کوئی راستہ تھا، گلی میں لگے کمیروں سے پتہ چلا کوئی اجنبی گھر کی...
صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں قتل ہونے والی دو بہنوں کے کیس میں پولیس نے ان کے والدین کو گرفتار کرلیا، جنہوں نے خود گذشتہ ماہ اپنے گھر پر ڈکیتی اور بیٹیوں کے قتل پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ 19 مئی کو گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں میں 22 اور 19 سالہ دو بہنوں کے قتل کا مقدمہ ان کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا مگر اب پولیس کا دعویٰ ہے کہ ان بہنوں کے قتل میں ان کے والدین ملوث تھے اور یہ کہ اس نے آلہ قتل کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپے کی وہ رقم بھی برآمد کر لی ہے جس کا والد نے ڈکیتی اور قتل کے مقدمے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ سے سات ماہ قبل اغوا کیے گئے ایک تاجر کے بیٹے کی لاش ضلع مستونگ کے علاقے اسپلنجی سے برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 10 سالہ محمد مصور کاکڑ کے اغوا اور قتل میں عالمی کالعدم تنظیم داعش ملوث تھی جس نے مغوی کی رہائی کے بدلے 12 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 3 ارب 40 کروڑ روپے) تاوان طلب کیا تھا۔ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس اور سی ٹی ڈی بلوچستان کے سربراہ اعتزاز گورائیہ نے ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 15 نومبر 2023ء کو محمد مصور کو کوئٹہ کے علاقے ملتانی محلہ سے گھر سے اسکول جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت )تھانہ کینٹ کی حدود میں حبیب اللہ انڈھڑ کے اندھے قتل کا ڈراپ سین سکھر پولیس کی اہم و کامیاب کاروائی، تھانہ کینٹ کی حدود میں اندھے قتل میں ملوث 02 ملزمان گرفتار مورخہ 2025-06-08 کو تھانہ کینٹ کی حدود گلشن حماد کے قریب ایک تشدد شدہ کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت حبیب اللہ انڈڑ کے نام سے ہوئی۔مقتول کے ورثاء کی جانب سے تھانہ کینٹ پہنچ کر انکے بھائی نعیم اللہ انڈڑ کی مدعیت میں رپورٹ درج کروائی کہ جن میں 03 ملزمان کو شامل کیا گیا۔ ڈی ایس پی پنوعاقل محمد موسیٰ ابڑو، ایس ایچ او بائجی شوکت آرائیں اور ایس ایچ او کینٹ ذولفقار بھمبھور پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی،...
نیو کراچی صنعتی ایریا سیکٹر 12 ڈی میں ٹیکسٹائل مل کی چھت سے پراسرار طور پر گر کر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس واقعے کو خودکشی قرار دے رہی ہے. متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 22 سالہ شیر احمد کے نام سے کی گئی جو کہ محنت کش تھا اس حوالے سے ایس ایچ او نیو کراچی صنعتی ایریا رضوان قریشی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ٹیکسٹائل مل کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کا معلوم ہوا ہے جبکہ متوفی مزکورہ کمپنی میں کام کرتا تھا اور اس کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ شیر احمد کچھ نفسیاتی مسائل کا بھی شکار...
—جنگ فوٹو کراچی کے شہری کی محبت میں تیونس سے آنے والی خاتون تھانے پہنچ گئیں۔امریکی خاتون کے بعد تیونس کی لڑکی کے ساتھ بھی کراچی میں بے وفائی ہوگئی۔نیاآباد لیاری کے رہائشی 19سالہ محمد عامر نے 19 سالہ سندا ایاری کو 7 ماہ کی شادی کے بعد طلاق دے دی۔خاتون نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ان کی لیاری کے رہائشی نوجوان سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، 28 نومبر کو تیونس سے کراچی آئی۔سندا ایاری نے کہا ہے کہ 29 نومبر کو شادی ہوئی اور نکاح نامہ 6 مارچ کو لیاری بغدادی کی یونین کونسل میں رجسٹرڈ کروایا گیا۔تیونس کی خاتون نے پولیس کو بتایا ہے کہ شوہر نے شادی کے 7 ماہ بعد طلاق دے دی...
’جیو نیوز‘ گریب حیدرآباد میں گلی میں کھیلنے سے منع کرنے پر 7 سال کا بچہ محلے کی 2 خواتین کے خلاف فریاد لے کر تھانے پہنچ گیا۔پولیس تھانے پہنچ کر بچے نے کہا کہ خواتین ہم بچوں کو کھیلنے نہیں دیتیں۔ پولیس اہلکار نے بچے کو یقین دہانی کرائی کہ شکایت نوٹ کرلی ہے، جلد آپ کا مسئلہ حل کرا دیں گے۔
سٹی42: تھانہ ستوکتلہ کی حدود میں فائرنگ کے واقعے میں 19 سالہ نوجوان علی مہد شدید زخمی ہو گیا, علی مہد یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (UCP) کا طالب علم ہے اور شادیوال کا رہائشی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ معمولی تلخ کلامی کے بعد پیش آیا جب نامعلوم افراد نے علی مہد پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک پولیس کے مطابق علی مہد کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات...
راولپنڈی: تھانہ بنی محلہ راجا سلطان میں تین بچوں کی موت کا مقدمہ شوہر نے اہلیہ پر درج کروا دیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق اہلیہ کے ساتھ ایک روز قبل جھگڑا ہوا تھا، جس پر اہلیہ نے کہا تھا کہ بچوں کا کچھ کر لوں گی۔ مجھے شبہ ہے کہ میری اہلیہ نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے میرے بچوں کو قتل کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی کی اہلیہ اسپتال میں زیر علاج ہے اور پہلے سے حفاظتی تحویل میں ہے، لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ پولیس کے مطابق فرانزک شواہد اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں میرٹ پر تفتیش کو مکمل کیا جائے گا۔ پولیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد کے علاقے ناتھا خان گوٹھ میں پولیس گردی کی ایک سنگین اور شرمناک مثال سامنے آگئی۔ شاہ فیصل کالونی تھانے کے پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں رات تین بجے مختلف گھروں پر دھاوا بولا، دروازے توڑ کر داخل ہوئے اور خواتین، بچوں و بزرگوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔اہل علاقہ اور متاثرہ خاندانوں کے مطابق سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار گھروں میں گھس کر سونے کی چین، انگوٹھیاں اور نقدی بھی ساتھ لے گئے۔ دورانِ تلاشی خواتین کے ساتھ بدتمیزی، بزرگ خاتون پر تشدد اور نوجوانوں کو لہولہان کرنا اس واقعے کا حصہ رہا۔ ایک بزرگ خاتون کی ریڑھ کی ہڈی اور گردے شدید متاثر ہوئے جنہیں شاہ...
تھانہ بنی گالہ پولیس نے گاڑیاں بک کرکے اسلحہ کی نوک پر چھیننے کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے 3 ارکان کو گرفتارکرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) تھانہ بنی گالہ پولیس نے گاڑیاں بک کرکے اسلحہ کی نوک پر چھیننے کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی گاڑی کے پارٹس ، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا۔(جاری ہے) پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نبیل احمد ، محمد اخلاق اور علی طاہر کے ناموں سے ہوئی ہے ۔گرفتار ملزمان کےخلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، منظم...
خیبرپختونخوا پولیس کے ’کے نائن‘ یونٹ میں ایک ایسی ریٹائرمنٹ کی تقریب منعقد ہوئی جو معمول سے مختلف تھی۔ اس بار ریٹائر ہونے والے نہ کوئی پولیس آفیسر تھے، نہ اہلکار، بلکہ وہ سراغ رساں کتے تھے جنہوں نے برسوں تک پولیس کے ساتھ مل کر اپنی خدمات انجام دیں، اب وہ اپنی مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہورہے ہیں۔ تقریب کی صدارت ڈائریکٹر ’کے نائن یونٹ‘ خیبرپختونخوا عدیل ابدال نے کی، جنہوں نے ان ریٹائر ہونے والے وفادار اور بہادر کتوں کو اعزازات کے ساتھ رخصت کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کے نائن یونٹ کے دو نمایاں ممبران ’ڈیپ اور سونا‘ گزشتہ 10 سال سے خیبرپختونخوا پولیس کا حصہ تھے۔ ان دونوں نے دہشتگردی، بدامنی اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)منگھوپیر کے علاقے حب ڈیم روڈ خن گاہ کے قریب موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا،پولیس نے فائرنگ کے واقعے کوذاتی دشمنی کا شاخسانہ قراردیگرتفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح منگھوپیرتھانے کے علاقے حب ڈیم روڈ خن گاہ خانو بلوچ ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی تھانے اوربعدازاں عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی،مقتول کی شناخت 30 سالہ سودرخان بلیدی ولد درانی خان کے نام سے کی گئی مقتول تین بچوں کا باپ اوراسی علاقے کا رہائشی تھا اورآبائی تعلق جیکب آباد سے تھا مقتول...
فائل فوٹو۔ حیدرآباد کے سب ڈویژن لطیف آباد میں فلیٹ سے ایک شخص کی پنکھے سے لٹکی لاش ملی ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا۔پولیس کے مطابق متوفی کے بیوی اور بچےکراچی میں رہتےتھے، جبکہ وہ فلیٹ میں اکیلا مقیم تھا۔ پولیس ترجمان کے مطابق شہری کی لاش اسپتال منتقل کی گئی ہے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون نے الزام لگایا کہ روزنامچہ تحریر کرنے والے اہلکار نے اے ایس آئی کے کمرے میں زیادتی کی۔ پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں اغواء کے مقدمے کے سلسلے میں میڈیکل کرانے کے بہانے تھانے بلاکر خاتون کو پولیس اہلکار نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا جب کہ گھناؤنے فعل میں ملوث اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مظفرگڑھ کے تھانہ صدر میں خاتون سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس حکام نے کہا کہ خاتون کو اپنے اغواء کے مقدمے میں میڈیکل کرانے کے لیے تھانے بلایا گیا تھا۔...
مظفرگڑھ: اغوا کیس میں میڈیکل کرانے کےبہانے بلاکر تھانے میں خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی، اہلکار گرفتار
پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں اغوا کے مقدمے کے سلسلے میں میڈیکل کرانے کے بہانے تھانے بلاکر خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا جب کہ گھناؤنے فعل میں ملوث اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مظفرگڑھ کے تھانہ صدر میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس حکام نے کہا کہ خاتون کو اپنے اغوا کے مقدمے میں میڈیکل کرانے کے لیے تھانے بلایا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون نے الزام لگایا کہ روزنامچہ تحریر کرنے والے اہلکار نے اے ایس آئی کے کمرے میں زیادتی کی۔ پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) کلر سیداں پولیس نے سابقہ رنجش پر چھریوں کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پانچ روز قبل شہری کو بے دردی سے قتل کیا تھا جس کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ وقوعہ کے بعد ملزم روپوش ہو گیا تھا تاہم کلر سیداں پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جدید تفتیشی طریقہ کار اور معلوماتی نظام کی مدد سے اسے گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) پولیس حکام کے مطابق گرفتار شخص سے تفتیش جاری ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شانگلہ (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے مارتونگ میں دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس کانسٹیبل اور ان کے انکل زخمی ہو گئے۔ سب ڈویژنل پولیس افسر (ایس ڈی پی او) عثمان منیر خان نے ڈان ڈیجیٹل کو بتایا کہ پولیس اہلکار کی والدہ کا انتقال ہو گیا تھا اور واقعے کے وقت وہ اپنے گھر پر تعزیت کے لیے آئے مہمانوں سے ملاقات کررہے تھے۔ ایس ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کو دائیں ران میں دو گولیاں، جبکہ پیٹ کے نچلے حصے، بازو اور کندھے میں ایک ایک گولی لگی، جبکہ ان کے انکل کے سینے میں گولی لگی، دونوں کو علاج کے لیے مارتونگ رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ایس...
سٹی 42: دکی میں سی ٹی ڈی پولیس تھانہ پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ ہوا ہے سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار نورالدین زخمی ہوا ۔ تھانہ پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا کیاگیا ۔ زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ،زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ فخرالدین انچارج سی ٹی ڈی پولیس دکی نے بتایا کہ ہینڈ گرنیڈ بم شہر کے مین بازار سے پولیس اہلکاروں پر پھینکا گیا۔ ریپ کے مجرم کو 25 سال قید کی سزا
— فائل فوٹو سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے مولانا اسجد الرحمٰن کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی۔پولیس کے مطابق مولانا اسجد الرحمٰن کو ایک ہفتہ قبل یارک انٹرچینج کے قریب نامعلوم افراد نے روکا تھا۔پولیس نے بتایا کہ مولانا اسجد الرحمٰن کے گاڑی سے اترنے سے انکار اور بحث کے بعد اغواکاروں نے انہیں جانے دیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے روز مولانا اسجد الرحمٰن اپنی رہائش گاہ شورکوٹ سے لکی مروت جا رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ مولانا اسجد الرحمٰن کی جانب سے اغوا کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج نہیں کروایا گیا تاہم واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔مولانا فضل الرحمٰن کے...
تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی پولیس کی بڑی کارروائی ،ذاتی رنجش پر دوست کو قتل کرنے والا اشتہاری گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز) تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بااثر قتل کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق، ملزم ملک حماد نے چند ماہ قبل ملک عدنان احمد کے گھر میں گھس کر انہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے مسلسل چھاپوں اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ خاندان نے پولیس...