2025-11-12@02:32:12 GMT
تلاش کی گنتی: 208

«جمہوریت ہے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )سیاحتی مقام کے طور پر ہنزہ کی عالمی پہچان اس کی ماحولیاتی سیاحت کے امکانات کو کھولنے اور مقامی لوگوں کے لیے پائیدار ذریعہ معاش کو فروغ دینے کے لیے اہم ہے ناکافی مارکیٹنگ، مناسب انفراسٹرکچر کی کمی اور موسمی رسائی کے مسائل ہنزہ کے ایڈونچر اور ماحولیاتی سیاحت کی صلاحیت کو استعمال کرنے میں رکاوٹ ہیں جب شدید برف باری ہوتی ہے تو سڑکوں کی بندش اور ناقص مواصلات کی وجہ سے سیاح علاقے کا دورہ نہیں کر سکتے.(جاری ہے) گلگت بلتستان ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے بلتستان چیپٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر راحت کریم بیگ نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جب بھی جیل میں ملاقات ہوتی ہے ان کی زبان پر پہلا سوال عوام اور کارکنان کے بارے میں ہوتا ہے ،عمران خان کہتے ہیں ہمارے کارکنان نے بڑی قربانیاں دی ہیں ، وہ شہداء کی فیملیوں اور زخمی کارکنوں کے بارے میں دریافت کرتے ہیں ،بانی پی ٹی آئی پر عزم ہیں کہ ظلم اور جبر کی رات نے جتنا طویل ہونا تھا وہ ہو چکی ہے اب ان شا اللہ بہت جلد سویرا ہوگا اور آنے والا وقت پاکستان اور عوام کا ہے ۔ جمشید اقبال چیمہ کے...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ ایک تو یہ چیک کروا لیں کہ فیصلہ کس برانچ میں پھنسا ہوا ہے، مجھے لگ رہا ہے کہ یہ فیصلہ کہیں پھنسا ہوا ہے جب آپ نے کہا کہ دستخط شدہ فیصلہ موجود ہے تو بہتر تھا ان سے پوچھ لیتے کہ دستخط کس کے ہوئے ہوئے ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارے جج تو آپ کو پتہ ہے نہ کہ ماشا اللہ، دوسرا یہ کہ ہمارے ججوں کو آج کل یہ بہت جلدی ہے کہ ہم نے بہت سارے فیصلے کرنے ہیں تو اس لیے ان کے پاس ٹائم نہیں تھا۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا...
    وزیر دفاع خواجہ آصف : فوٹو فائل وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میری اوقات نہیں کہ مذاکرات ناکام یا کامیاب بناؤں، مجھے پی ٹی آئی والوں کی نیت پر 100 فیصد شک ہے، پی ٹی آئی والے وقت گزار رہے ہیں ان کے مقاصد کچھ اور ہیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وہ بانی کو مذاکرات کے ذریعے باہر لانے میں سنجیدہ نہیں، بہت سے لوگوں کے ہاتھ میں گیم آگئی ہے، مجھے ایسے ہی ٹارگٹ کررہے ہیں کہ مذاکرات ناکام ہوں، میری دعا ہے اگر دو نمبری ہورہی ہے تو بھی مذاکرات کامیاب ہوں۔ حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی تیسری نشست 16 جنوری کو ہوگی مذاکراتی...
    سبی(آئی این پی )ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ الحاج صاحبزادہ پیر محمد خالد سلطان القادری نے کہا ہے کہ اسرائیلی بربریت عالمی قیادت کی ناکامی کاشاخسانہ ہے۔ اقوام متحدہ سمیت کسی مقتدر ملک نے غزہ میں کشت وخون روکنے کیلئے اپنا قابل قدرکردارادانہیں جس کی ہم ہر فورم پر مذمت کرتے ہیںاسرائیلی بربریت اورفسطائیت کی آگ نے فلسطینیوں کوکندن بنادیا۔وہ اپنے پیاروں کی شہادتوں پراللہ ربّ العزت کے روبروسربسجود ہوجاتے ہیں،انہیں بندوق اوربارود کے زورپرہرایا نہیں جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگاہ پیر بولان ومہران حضرت سخی فیض سلطان باہوؒ اوستہ میں مرید ین وعقیدت مندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت...
    کراچی/سکھر(اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے کہاکہ فوجی عدالتوں میں سولین کا ٹرائل جمہوریت کی نفی اور جمہوریت جمہوریت کی رٹ لگانے والی جماعتوں کے لیے لمحہ فکر ہے، بجلی بلوں میں کمی کے لیے وزیراعظم کا آئی ایم ایف سے اجازت لینے سے مشروط کرنا بدترین غلامی ہے۔سندھ میں بدامنی، لاقانونیت اور ڈاکو راج سے ہر شخص پریشان ہے۔ بدامنی کے خلاف جماعت اسلامی کی اے پی سی وقت کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی قانون کی حکمرانی جمہوریت کی بالادستی اور مہنگائی بجلی گیسبلوں میں اضافے، پانی پر ڈاکے سمیت حکمرانوں کے ظالمانہ و عوام دشمن اقدامات کے خلاف پر امن و جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔یہ بات انہوں...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ’انہوں‘ نے ملک پر اپنی گرفت بنائے رکھنے کے لیے جمہوریت کا ڈھونگ رچا رکھا ہے، یہ چاہتے ہیں کہ اقتدار انکے اپنے ہاتھ میں رہے، خواہ اس کے لیے کچھ بھی کرنا پڑے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ شکایت سیاست دانوں سے ہے، جو آئین، جمہوریت اور اصولوں پر سمجھوتہ کرلیتے ہیں، اصل گرفت انہی کی ہے، ہم لوگ صرف پارلیمنٹ میں بیٹھے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ ہو رہا ہو تو ایسے میں عوام کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے، اس کا مطلب ہے کہ وہ عوام...