2025-12-02@10:17:30 GMT
تلاش کی گنتی: 22469
«رہا کرو»:
(نئی خبر)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ افغانستان کے باشندے بے شک عالمی قوانین کے مطابق ویزے پر تجارت اور سیاحت کے لیے پاکستان آ اور جا سکتے ہیں لیکن ویزے کے بغیر غیر قانونی طور پر قیام نہیں کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افغان حکومت کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان اس وقت بھارت اور اسرائیل کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقے ترکئی، جلبئی اور دیگر مقامات پر بجلی گرڈ اسٹیشن اور دیگر منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے افغان مہاجرین کی پاکستان سے انخلا کے حوالے سے واضح کرتے ہوئے...
بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان کے ایل راہول نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی شکست کو بھول کر ٹیم اب ایک روزہ میچز میں نئی شروعات کرے گی۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، جنوبی افریقہ نے 26 سال بعد بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دی، پہلے ٹیسٹ میں 30 رنز سے اور دوسرے ٹیسٹ میں 48 رنز سے بھارت کو ہرا کر۔ یہ بھارت کی گزشتہ سات ہوم ٹیسٹ میچز میں پانچویں شکست تھی، جس میں نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو وائٹ واش کیا تھا۔ سیریز کے دوران بھارت کے مستقل کپتان شبمن گل انجری کی وجہ سے باہر ہو گئے، اور ان کی جگہ وکٹ...
اقوامِ متحدہ کی قرار داد کی مناسبت سے آج 29 نومبر کو دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2 دسمبر 1977 میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ایک قرارداد منظور کی تھی۔ جس میں رکن ممالک نے اتفاق کیا تھا کہ ہر سال 29 نومبر کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔ اس قرارداد میں اقوامِ متحدہ نے عالمی پائیدار امن کے لیے فلسطین کے دو ریاستی حل کو ناگزیر قرار دیا تھا۔ اقوامِ متحدہ کی اس قرارداد کے باوجود فلسطین میں اسرائیلی بربریت جاری ہے اور 8 اکتوبر 2023 سے جاری بمباری میں 70 ہزار...
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی رہائی کے بعد ان کی اہلیہ عروب جتوئی نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنا پہلا بیان جاری کیا۔ عروب جتوئی نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ سعد (ڈکی بھائی) اس وقت سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہے ہیں۔ رہائی کے بعد نہ انہوں نے کوئی نیا کونٹینٹ بنایا ہے اور نہ ہی کسی کے ساتھ تصویر بنوائی ہے۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ افواہوں اور جھوٹی خبروں پر بھروسہ نہ کریں اور غلط فہمی کا شکار نہ ہوں۔ عروب جتوئی نے مزید کہا کہ ڈکی بھائی جلد واپس آئیں گے اور پہلے سے زیادہ مضبوط انداز میں اپنا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔ واضح رہے کہ ڈکی بھائی جوئے کی ایپس کی تشہیر...
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی رہائی کے بعد ان کی اہلیہ عروب جتوئی نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنا پہلا بیان جاری کردیا۔ عروب جتوئی نے انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ سعد (ڈکی بھائی) اس وقت سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہے ہیں۔ رہائی کے بعد نہ انہوں نے کوئی نیا کونٹینٹ بنایا ہے اور نہ ہی کسی کے ساتھ تصویر بنوائی ہے۔ مزید پڑھیں: ڈکی بھائی اور عروب جتوئی عدالت میں پیش، کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ افواہوں یا جھوٹی معلومات پر یقین کرکے غلط فہمی کا شکار نہ ہوں۔ عروب جتوئی نے یہ بھی کہا کہ ڈکی بھائی جلد واپسی کریں گے اور پہلے سے زیادہ مضبوط انداز میں اپنا...
جرمن صدر کا اسپین کے قصبہ گرنیکا کا دورہ، نازی جرمنی کی بمباری میں ہلاک ہونے والوں کے لیے عقیدت کا اظہار
جرمن صدر کا اسپین کے قصبہ گرنیکا کا دورہ، نازی جرمنی کی بمباری میں ہلاک ہونے والوں کے لیے عقیدت کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز بیجنگ : سپین کے سرکاری دورے پر موجود جرمن صدر فرینک والٹر اسٹائن مائر نے اسپین کے خود اختیار باسک خطے میں واقع قصبہ گرنیکا کا دورہ کیا، جو 1937 میں نازی جرمنی کی بمباری کا نشانہ بنا تھا۔اس دن، شاہ سپین فلپ ششم اور باسک خطے کے صدر پراڈیلس کے ہمراہ، اسٹائن مائر نے بمباری میں ہلاک ہونے والوں کے قبرستان میں پھول رکھے اور متاثرین سے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ گرنیکا پر بمباری ایک ظالمانہ جرم تھی جس کا واحد...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کہا ہےکہ جج کو اسٹریس لینا نہیں اسٹریس دینا چاہیے۔ لاہور جوڈیشل اکیڈمی میں عدالتی فیصلوں کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال کے موضوع پر تقریب ہوئی جس سے جسٹس جواد حسن نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے سب سے مشکل کیس کیے، مجھے کبھی اسٹریس نہیں ہوا اور بہت سے سیاسی کیس بھی آئے مگر کبھی اسٹریس نہیں ہوا۔ جسٹس جواد کا کہنا تھا کہ جج کو اسٹریس لینا نہیں اسٹریس دینا چاہیے، جج کو کورٹ ہینڈلنگ اور اس کے فیصلوں سے پرکھا جاتا ہے لہٰذا تمام کورسز نئے آنے والے ججز کے لیے بہت ضروری ہیں۔ جاپانی وفد کی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر...
ہانگ کانگ میں آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں کے لیے تعزیتی تقریبات کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز بیجنگ : ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے تائی پو ڈسٹرکٹ کے ہونگ فو کورٹ میں لگنے والی آگ کے متاثرین کے لیے تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا۔ہفتہ کے روز ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب میں پرچم سرنگوں کیا گیا۔ اس کے ساتھ ، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں مرکزی حکومت کے رابطہ دفتر نے بھی ایک تعزیتی تقریب میں اپنا پرچم سرنگوں کیا۔ 29 نومبر سے 1 دسمبر تک، ہانگ کانگ کی تمام سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہیں گے۔ہانگ کانگ کے تائی پو ڈسٹرکٹ کے...
معروف پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمٰن)، جو حال ہی میں جیل سے رہا ہوئے ہیں، اس وقت سوشل میڈیا سے دوری اختیار کیے ہوئے ہیں۔ ان کی اہلیہ، عروب جتوئی، نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے پیغام میں لکھا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ڈکی بھائی کی کوئی بھی ویڈیو یا تصویر درحقیقت پرانی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: یوٹیوبر ڈکی بھائی جیل سے رہا، آن لائن سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت انہوں نے کہا کہ سعد اس وقت بریک پر ہیں۔ جو بھی ویڈیو یا تصویر آپ دیکھ رہے ہیں وہ پرانی ہے۔ رہائی کے بعد انہوں نے کوئی نیا کانٹینٹ نہیں بنایا۔ عروب نے ڈکی بھائی کے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ سوشل میڈیا کی...
محکمہ تعلیم گلگت بلتستان ورکس ڈویژن کے کئی افسران کی گرفتاری کے بعد زیر تکیمل منصوبوں کو تاخیر سے بچانے کیلئے متبادل اقدامات شروع کر دیئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان ورکس ڈویژن کے کئی افسران کی گرفتاری کے بعد زیر تکیمل منصوبوں کو تاخیر سے بچانے کیلئے متبادل اقدامات شروع کر دیئے گئے۔ محکمہ تعلیم ورکس ڈویژن کے چیف انجینئر سمیت کئی افسران کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد ایجوکیشن کے کئی پراجیکٹس کو زیر تکمیل ہیں التوا کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ محکمہ تعلیم نے دیگر محکموں کو اضافی چارج دیدیا ہے تاکہ منصوبے بروقت مکمل ہو سکیں۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کیبنٹ کی جانب سے...
حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اپنے شہید کمانڈر کا بدلہ لینے کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے سینیئر کمانڈر علی طباطبائی کی شہادت پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بہادر سپاہی قرار دیا۔ نعیم قاسم نے کمانڈر علی طباطبائی کی شہادت پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل تیار ہے، انھیں جلد ایک مؤثر اور نہایت نقصان دہ انتقام کا سامنا کرنے پڑے گا۔ حزب اللہ کے سربراہ نے لبنان کی حکومت سے بھی...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بروز ہفتہ کو یومِ یکجہتی فلسطین منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر ملک کے گلی کوچوں سمیت عالمی سطح پر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ شرکاء نے غزہ پر قابض اسرائیلی فورسز کی بربریت کو بے نقاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت اور مظالم کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی فلسطینی عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔صدر آصف زرداری نے کہا کہ فلسطینی عوام کی ہمت اور حوصلہ تاریخ میں نیا باب ہے، غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی ناگزیر ہے، پاکستان نے ہر عالمی فورم پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کی...
(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایجنٹ مافیا پیسوں کے لالچ میں معصوم لوگوں کے مستقبل سے کھیل رہا ہے، ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، معصوم لوگوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر بیرون ممالک بھجوانے والے ایجنٹوں سے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا، جو قریباً 2 گھنٹے تک جاری رہا، انہوں نے امیگریشن پراسیس، عملے کی موجودگی اور مسافروں کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں سے ملاقات کرکے ان کے تجربات اور شکایات بھی سنیں۔ طیاروں کے سافٹ ویئر میں سنگین خرابی، عالمی پروازیں...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایجنٹ مافیا پیسوں کے لالچ میں معصوم لوگوں کے مستقبل سے کھیل رہا ہے، ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، معصوم لوگوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر بیرون ممالک بھجوانے والے ایجنٹوں سے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا، جو قریباً 2 گھنٹے تک جاری رہا، انہوں نے امیگریشن پراسیس، عملے کی موجودگی اور مسافروں کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں سے ملاقات کرکے ان کے تجربات اور شکایات بھی سنیں۔ محسن نقوی نے 7 نومبر کو ایک مسافر کی...
وائٹ ہاؤس فائرنگ کے افغان ملزم کو سیاسی پناہ کس نے دی؟ اہم انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن (شاہ خالد) وائٹ ہاؤس فائرنگ کا واقعہ سیاسی تنازعہ بن گیا، افغان ملزم رحمان اللہ لکنوال کو ٹرمپ دور میں سیاسی پناہ دی گئی جبکہ امریکی صدر نے واقعہ کی وجہ بائیڈن دور کی امیگریشن پالیسی کو قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین امریکا آکر مشکلات پیدا کرتے ہیں انہوں نے پناہ گزینوں کے مقدمات کا وسیع پیمانے پر ازسر نو جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔ تاہم سرکاری ریکارڈ کے مطابق ملزم کو رواں سال سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے ہی پناہ دی تھی۔ رپورٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلسل جارحیت نے ایک بار پھر جنوبی علاقے رفح کو شدید انسانی بحران کی طرف دھکیل دیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ رفح کے زیرِ زمین سرنگی نظام میں پھنسے ہوئے تقریباً 30 افراد اب تک زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سرنگوں میں محصور افراد کی تعداد اور اموات کہیں زیادہ ہو سکتی ہیں، کیونکہ ان علاقوں تک رسائی نہایت محدود اور خطرناک ہے۔رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے 9 افراد مشرقی رفح کے قریب زیرِ زمین راستوں میں دم توڑ گئے۔دریں اثنا جمعہ کے روز غزہ کے جنوبی شہر بنی سہیلہ میں اسرائیلی...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے جس کی مناسبت سے گلی کوچوں میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق آج کے دن دنیا بھر میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا، گلی گلی مظاہرے اور جلوس نکالے جائیں گے، اور غزہ پر قابض اسرائیلی فورسز کی بربریت کو بے نقاب کیا جائے گا، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے آج کے دن کی مناسبت سے اسرائیلی مظالم کی فوری روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر...
عالمی یومِ یکجہتیِ فلسطین کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے الگ الگ پیغامات میں فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی، حمایت اور اصولی مؤقف کو ایک بار پھر واضح کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام کی تاریخی جدوجہد، جرأت اور غیر متزلزل عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام مکمل عزم کے ساتھ فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہونے والی بڑے پیمانے پر تباہی، 70 ہزار سے زائد شہادتوں، گھروں، اسپتالوں، اسکولوں اور بنیادی ڈھانچے کی بربادی نے...
ملاوی کرکٹ ٹیم کا کپتان سمیع سہیل ٹریننگ کے لیے لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر پہنچ گیا۔ لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق بیٹنگ آل راؤنڈر سمیع سہیل قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں تکنیکی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، سمیع سہیل اپنی پاور ہِٹنگ کو بہتر اور باؤلنگ اسپیڈ کو بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔ قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز سمیع سہیل کے ساتھ ون آن سیشنز کر رہے ہیں۔ سمیع سہیل نے 2019ء میں انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ 66 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ملاوی کی نمائندگی کر چکے ہیں لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق ملاوی کے سمیع سہیل سے قبل دو ڈچ کرکٹرز بھی قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کر...
نیدرلینڈز میں بارشوں اور سیلاب کے مسلسل خطرات نے عوام اور ماہرین کو متبادل رہائش کی تلاش پر مجبور کر دیا ہے، اور اسی وجہ سے ملک میں تیرتے گھروں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ یہ جدید رہائشی ماڈل نہ صرف محفوظ سمجھے جاتے ہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ نیدرلینڈز میں تقریباً ایک تہائی خطہ سمندر کی سطح سے نیچے ہونے کے باعث حکام بھی اس طرز تعمیر کو فروغ دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سری لنکا میں سیلاب کے باعث ہلاکتیں 56 تک پہنچ گئیں، دفاتر اور اسکولز بند 2022 کی شدید طوفانی بارش کے دوران ایمسٹرڈیم کے تیرتے محلے سخون شپ کے رہائشیوں کو اپنے گھروں...
سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات آج ہو رہے ہیں، الیکشن کمشنر کے فرائض بیرسٹر ذوالفقار جلبانی ادا کر رہے ہیں۔الیکشن کمشنر ذوالفقار جلبانی نےغ بتایا کہ 8 ہزار 4 سو 78 وکلا اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، صدارتی نشست پر بیرسٹر سرفراز میتلو، حسیب جمالی اور وہاب بلوچ مدمقابل ہیں۔سندھ ہائیکورٹ بار کے نائب صدر کے عہدے پر 8 امیدوار میدان میں ہیں، جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فریدہ منگریو، بیرسٹر عمران مٹھانی اور مرزا سرفراز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔خزانچی کے عہدے پر لیاقت علی اور نعمت اللہ شاہ آمنے سامنے ہیں جبکہ کراچی:جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر فدا حسین، حذیفہ خان اور آر بی قریشی کے درمیان مقابلہ ہے۔سندھ ہائی کورٹ بار کے لیے...
اسلام آباد+راولپنڈی (وقائع نگار+اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی، علیمہ خان اور وکلاء کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات نہ ہو سکی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ ہماری شنوائی نہیں ہوئی، ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا میں آپ سے نہیں مل سکتا۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے قومی اسمبلی نہ سینٹ کا اجلاس چلنے دیں گے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ منگل کو ہائیکورٹ کے باہر بھی اور اڈیالہ جیل کے باہر بھی اکٹھے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی گورننس پر میں اپنی انتظامیہ سے رابطے میں ہوں۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبر پی کے نے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر...
فلسطینیوں سے اظہار یکجتی کا عالمی دن آج منایا جائیگا ، غزہ امن معاہدے میں تعمیری کرادار کیا : صفر وزیراعظم
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی‘ خبرنگار خصوصی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن آج 29 نومبر کو منایا جائے گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر حکومت اور پاکستانی عوام‘ غیر متزلزل عزم و یکجہتی کے ساتھ اپنے فلسطینی بھائی اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ دنیا کو غزہ میں ظلم و ستم کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ مغربی کنارہ (West Bank) کی سنگین صورتحال پر بھی توجہ دینی چاہیے جہاں پر غیر قانونی بستیوں کی توسیع‘ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور امن و سلامتی کے لیے بہت بڑی رکاوٹ ہے۔...
حزب اللہ کے نائب سیکریٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ ہفتے بیروت میں گروپ کے سینیئر فوجی کمانڈر ہیثم علی طباطبائی کی ہلاکت ’واضح جارحیت اور سنگین جرم‘ ہے، اور تنظیم اس کا جواب دینے کا حق رکھتی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق کو ٹی وی پر اپنے خطاب میں نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ ’جوابی کارروائی کے وقت کا تعین خود کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ لڑائی ہونے یا نہ ہونے، دونوں امکانات موجود ہیں، اس لیے لبنان کو چاہیے کہ وہ ’اپنی فوج اور اپنے عوام‘ پر مشتمل ایک قومی دفاعی حکمتِ عملی تیار کرے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کا بیروت میں فضائی حملہ، حزب اللہ کا اہم فوجی...
لاہور(آئی این پی )سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ جیل قانون کے مطابق ہے،نواز ،شہباز شریف،آصف زرداری کیساتھ بھی یہی ہوا،قانون سازی کو مزید بہتر بنانے کیلئے حکومت اور اپوزیشن مل کر کام کریں۔ ان خیالات کاظہار انہوں نے جمعہ کو میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ جیل مینوئل کے ساتھ کون ٹریٹ نہیں ہوا ان میں نواز شریف اور آصف علی زرداری بھی شامل ہیں، اگر کوئی جیل کے باہر جا کر ہلڑ بازی کرے گا تو غلط ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہماری لیڈرشپ کے ساتھ بھی جیل مینوئل کے مطابق سلوک ہوا، پی ٹی...
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ، جیل کے اطراف خصوصی سیکیورٹی پلان نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت راستوں پر پانچ پکٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی اور ڈیوٹی دو شفٹوں میں بارہ بارہ گھنٹے کی تقسیم کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی پلان کے تحت اڈیالہ جیل کے اطراف 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی ۔سیکورٹی اہلکار ربرڈ بلٹس، ٹیئرگیس اور اینٹی رائٹ سامان سے لیس ہوں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ٹریفک پولیس کے دس افسران اور اہلکار بھی مقرر کیے گئے اور لفٹربھی موجود رہیں گے تاکہ جیل کے اطراف...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے پی ٹی آئی قیادت، عمران خان کی بہنیں، قانونی ٹیم اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی متعدد بار اڈیالہ جیل جا چکے ہیں، تاہم ان کی ملاقات نہیں ہو سکی۔ عمران خان کی قانونی ٹیم سے آخری ملاقات 16 اکتوبر کو ہوئی تھی، جس کے بعد صرف عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کو 4 نومبر کو ملاقات کی اجازت ملی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی کوششیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی منتخب ہونے کے بعد عمران خان سے ملاقات کے لیے 8 مرتبہ اڈیالہ جیل پہنچ چکے ہیں لیکن ان کی ایک بار بھی ملاقات نہیں ہو سکی۔ ملاقات نہ ہونے کے باعث عمران خان...
اسلام آباد: تجزیہ کار شہبازرانا نے کہا ہے آئی ایم ایف پروگرام کا جہاں نقصان ہے، وہاں فائدہ بھی ہے ۔ انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا عالمی ادارے نے گزشتہ ہفتے دبائو ڈالا بدعنوانی اور حکمرانی کے متعلق اس کی رپورٹ شائع نہیں کی جاتی ، تب تک بورڈ کا اجلاس نہیں ہوگا، اب 8 دسمبر کو اگلی قسط ملے گی۔ اس کی ایک اور شرط تھی جانوروں کی گنتی مکمل کی جائے جو اب کرلی گئی ،جس کانمبر سامنے آجائے گا۔لیبرفورس کے نئے سروے کے مطابق بیروزگاری کی شرح 7.1فیصد بڑھ گئی ۔اس وقت کام کرنے والی آبادی 18کروڑ ہے،جس میں 10سال سے زائد عمرکے لوگ شامل ہیں، بیروزگاری...
اپنے ایک بیان میں حزب اللہ کے سربراہ نے کمانڈر علی طباطبائی کی شہادت پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دینگے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اسرائیلی تیار رہیں، انھیں جلد ایک مؤثر اور نہایت نقصان دہ انتقام کا سامنا کرنے پڑیگا۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اپنے شہید کمانڈر کا بدلہ لینے کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے سینیئر کمانڈر علی طباطبائی کی شہادت پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بہادر سپاہی قرار دیا۔ نعیم قاسم نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(خبرایجنسیاں)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر سے ملاقات نہ ہوسکی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور وکلا چیف جسٹس کے سیکرٹری کے آفس سے واپس لوٹ گئے۔اس موقع پر سہیل خان آفریدی نے کہا کہ ہماری شنوائی نہیں ہوئی، ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا کہ میں آپ سے نہیں مل سکتا،ایسا کونسا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے لیڈر سے ملاقات کر سکوں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس نہیں چلنے دیں گے، آئندہ منگل کو ہائیکورٹ کے باہر بھی اور اڈیالہ جیل کے باہر بھی اکٹھے ہوں گے۔ایڈووکیٹ جنرل خیبر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے اجرا سے متعلق موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم اور ای چالان کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔جسٹس عدنان اقبال چودھری کی سربراہی میں 2 رکنی آئینی بینچ کے روبرو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے اجرا سے متعلق موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم اور ای چالان کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ شہر میں سڑکوں کا انفرا اسٹرکچر تباہ حال ہے، شہر میں ٹریفک سگنلز بھی مکمل طور پر فعال نہیں ہیں لیکن اب تک 93 ہزار سے زاید ای چالان جاری کیے جاچکے ہیں۔درخواست گزار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-08-9 صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک) باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ اسپتال کے ترجمان کے مطابق والدین کا تعلق صوابی کے علاقے سلیم خان سے ہے، ماں اور تمام بچے صحت مند ہیں، بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، بچوں کی پیدائش بغیر آپریشن کے ہوئی۔ انچارج نیونٹل کیئر یونٹ ڈاکٹر عنایت اللہ کے مطابق چاروں بچے 21 روز تک انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج رہے، چاروں بچے اب ایک ماہ کے ہوچکے ہیں۔ بچوں کے والد مقصود علی نے کہا کہ ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش پر بے حد خوش ہوں، بی کے ایم سی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-08-4 راولپنڈی(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی، جنرل سیکرٹری عثمان آکاش، نائب امراء سید عزیر حامد، رضا احمد شاہ، راجہ محمد جواد ، محمد وقاص خان، ثاقب صدیقی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری رضا، شیخ مسعود احمد، محبوب الٰہی بٹ، فیض اللہ چوہان اور بختیار الحق کیانی نے معروف صحافی، ادیب، شاعر اور مصنف متین فکری، جماعت اسلامی کہوٹہ کے رکن اسد الرحمان کے والد اورنامور لکھاری اور نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر محمد صغیر قمر کی والدہ کی وفات پر دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں جماعت اسلامی راولپنڈی ضلع کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت اور جملہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو (اسپورٹس ڈیسک )روس سے تعلق رکھنے والا 30 سالہ فٹنس کوچ اور سوشل میڈیا انفلوئینسر دمتری نوئینزن اپنے ایک غیر معمولی وزن بڑھانے کے تجربے کے دوران جان کی بازی ہار گیا۔ سوشل میڈیا انفلوئینسر دمتری نوئینزن اپنے فالوورز کو وزن کم کرنے کی ترغیب دینے کے لیے خود تیزی سے وزن بڑھا کر اور بعدازاں ڈرامائی طور پر وزن میں کمی لانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ نوئینزن کئی ہفتوں تک روزانہ 10 ہزار سے زائد کیلوریز لینے کا تجربہ کر رہے تھے، 20 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر نے 67 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا ۔ اِن کی روزمرہ کی خوراک میں پیسٹریز، کیک، ڈمپلنگز، میئونیز، برگر اور دو پیزا شامل تھے۔ ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک)وادی تیراہ میں خوارج کی بڑھتی دہشت گردانہ سرگرمیوں نے پشاور کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔فتنہ الخوارج نے ایک بار پھر وادی تیراہ کے نیٹ ورکس کے ذریعے پشاور پر دہشت گردانہ حملے شروع کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تیراہ اور پشاور کا درمیانی فاصلہ تقریباً 70 کلومیٹر اور سفر کا وقت صرف 2 گھنٹے ہے۔ذرائع کے مطابق 24نومبر کوپشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر حملے میں ملوث افغان خوارج نے تیراہ ہی کا راستہ اپنایا تھا۔ 25 نومبر کو حسن خیل، پشاور میں گیس پائپ لائن آئی ای ڈی سے تباہ کرنے والے خوارجی بھی وادی تیراہ ہی سے آئے تھے جبکہ ماضی میں خارجی حکیم اللہ محسود کا مرکز طویل عرصے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-01-12 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ممکنہ خطرات اور امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں اڈیالہ جیل کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کیلیے خصوصی سیکورٹی پلان نافذ العمل کردیا گیا ہے جو غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا، ڈیوٹی کی براہ راست نگرانی ایس پی صدر انعم شیر کریں گی۔ مجموعی طور پر 23 انسپکٹر 700 سے زاید کانسٹیبلز و افسران تعینات ہوں گے۔ جیل کے راستوں پر 5پکٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکہ داہگل، گیٹ ون، گیٹ 5، فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور پر بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-01-6 نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں قید 3 پاکستانی شہری رہا ہو کر وطن واپس پہنچ گئے، واہگہ بارڈر کے راستے واپس آنے والے اصغر علی، رمضان اور محمد ادریس کو ہار پہناکر خوش آمدید کہا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی شہریوں کی بھارت کی جیلوں سے رہائی میں پاکستان ہائی کمیشن نیودہلی نے اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان ہائی کمیشن نیودہلی نے کہا ہے کہ بھارت میں موجود تمام پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ اس وقت بھی سیکڑوں پاکستانی بھارتی جیلوں میں قید ہیں ان میں سے کئی ایسے ہیں جن کی سزائیں مکمل ہوچکی ہیں لیکن بھارتی حکومت انہیں رہا نہیں کررہی۔ واپس...
بھارتی ریاست اتر پردیش کے معروف یوٹیوبر شاداب جکاتی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک معمولی سی دکان چلانے والے شاداب جکاتی کی وجہ شہرت یوٹیوب ہے۔ ان کی ویڈیو 10 والا بسکٹ کا پیکٹ کتنے کا ہے جی؟ نے لاکھوں ویوز حاصل کیے تھے۔ اس ویڈیو کی شہرت اتنی زیادہ ہوئی تھی کہ بھارت کی کئی معروف شوبز شخصیات نے اس ویڈیو کو ری کریئٹ بھی کیا تھا۔ جس سے شاداب کی شہرت پورے بھارت میں پھیل گئی تھی۔ شاداب کی ویڈیوز پر اب یوٹیوب prپر کافی ویوز ملنے لگے تھے لیکن بی جے پی کے مقامی رہنما کو یہ سب ایک آنکھ نہیں بھا رہا تھا۔ وہ ایک موقع کی تلاش میں تھا اور...
نئی دہلی سے پاکستانی ہائی کمیشن نے بتایا ہے کہ 3 پاکستانی قیدی واہگہ اٹاری بارڈر سے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے مطابق اصغر علی، رمضان اور محمد ادریس کو واہگہ اٹاری بارڈر سے پاکستان بھیجا گیا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت میں قید تمام پاکستانی شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہانگ کانگ کے ضلع تائی پو میں واقع رہائشی کمپلیکس وانگ فک کورٹ ہاؤسنگ اسٹیٹ میں لگنے والی تباہ کن آگ کو تقریباً 40 گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد بجھایا تو گیا، تاہم اس المناک سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 128 ہو گئی ہے جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں۔جمعے کے روز بھی امدادی ٹیمیں تباہ شدہ بلاکس کے اندر سرچ آپریشن میں مصروف رہیں اور اسی دوران رشتے دار اسپتالوں اور ایمرجنسی مراکز کے چکر کاٹتے رہے تاکہ اپنے پیاروں کی کوئی اطلاع مل سکے۔یہ آگ بدھ کی دوپہر اس وقت شروع ہوئی جب 36 منزلہ رہائشی عمارتوں پر مشتمل آٹھ بلاکس میں شعلے نہایت رفتار سے پھیل گئے اور دیکھتے ہی...
سائنس دانوں نے زمین پر ایسے مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں ہمارے نظام شمسی سے باہر سے آنے والے خلائی اجسام کے ٹکرانے کا امکان زیادہ ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیویارک: آسمان میں پراسرار اشیا کی نقل و حرکت، کیا یہ خلائی مخلوق کی کارستانی ہے؟ نئی تحقیق میں ان اجسام کی ممکنہ رفتار اور زمین سے ٹکرانے کے زاویے وغیرہ کا حساب لگایا گیا ہے۔ رواں سال یکم جولائی کو دریافت ہونے والا پراسرار بین النجمی دُم دار ستارہ 3 آئی اٹلس پہلے ہی سائنس دانوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس سے پہلے بھی 2 بین النجمی اجسام— ’اوٗمواموا‘ (2017) اور بوریسوف (2019) ہمارے نظامِ شمسی کا دورہ کر چکے ہیں۔ اگرچہ ناسا نے...
ہانگ کانگ کے رہائشی علاقے تائی پو میں وانگ فک کورٹ ہاؤسنگ اسٹیٹ میں لگی خوفناک آگ نے تباہی مچا دی۔ آگ میں جھلس کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 128 ہو گئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ آتشزدگی، 65 ہلاک، 300 لاپتا، 2 مشتبہ افراد گرفتار حکام کے مطابق عمارتوں میں نصب فائر الارم طویل عرصے سے خراب تھے جس کے باعث آگ مزید تیزی سے پھیلی، آگ بدھ کی دوپہر بھڑکی اور سات بلند رہائشی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ 15 منٹ کے اندر 3 بلاکس دہکتے شعلوں میں تبدیل ہو گئے۔ فائربریگیڈ کے مطابق آگ 40 گھنٹے بعد جمعے کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روس نے فلسطین کی حق خودارادیت کو تسلیم نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ روس نے غزہ پر امریکی قرارداد 2803 پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جسے 17 نومبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کیا گیا، اس قرارداد کو 13 ووٹوں کے ساتھ منظور کیا گیا جبکہ روس اور چین نے ووٹنگ سے اجتناب کیا۔ماریا زخارووا نے بتایا کہ امریکی منصوبہ جسے “پیس کونسل” اور “انٹرنیشنل سٹیبلائزیشن فورس” کے قیام کے لیے تیار کیا گیا فلسطینی حکام کی شمولیت کے بغیر تیار کیا گیا اور اسرائیل کی بطور قابض طاقت ذمہ...
بھارتی قید سے رہائی کے بعد 3پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)بھارتی قید سے رہائی کے بعد تین پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق رہائی پانے والے شہریوں کے نام اصغر علی، رمضان اور محمد ادریس ہیں، جو واہگہ اٹاری سرحد کے ذریعے پاکستان آئے۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی ہائی کمیشن بھارت میں موجود تمام پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا تاکہ باقی قیدی بھی جلد اپنے اہل خانہ سے مل سکیں۔پاکستانی ہائی کمیشن کی ٹیم نے واہگہ اٹاری پر قیدیوں کو خوش آمدید کہا اور ان کی وطن واپسی کے عمل کو سہولت فراہم کی۔حکام کا کہنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے اطراف امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ اضافی سکیورٹی کے لیے خصوصی پلان نافذ کر دیا گیا ہے جو غیر معینہ مدت تک برقرار رہے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل روڈ پر پانچ اضافی پکٹس قائم کیے گئے ہیں جن میں داہگل ناکہ، گیٹ ون، گیٹ پانچ، فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور شامل ہیں۔ ان مقامات پر اضافی نفری تعینات رہے گی جبکہ پولیس افسران اور اہلکار 12، 12 گھنٹے کی دو شفٹوں میں ڈیوٹی انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور خواتین پولیس اہلکار...
ویب ڈیسک : نئی دہلی سے پاکستانی ہائی کمیشن نے بتایا ہے کہ 3 پاکستانی قیدی واہگہ اٹاری بارڈر سے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے مطابق اصغر علی، رمضان اور محمد ادریس کو واہگہ اٹاری بارڈر سے پاکستان بھیجا گیا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت میں قید تمام پاکستانی شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا
اڈیالہ جیل کے اطراف امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ، 5 اضافی پکٹس قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس ) امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے اطراف اضافی سکیورٹی کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ یہ اضافی سکیورٹی پلان غیر معینہ مدت تک نافذ رہیگا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل روڈ پر 5 اضافی پکٹس قائم کردی گئیں۔ داہگل ناکہ، گیٹ ون،گیٹ 5،فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور پر اضافی نفری تعینات رہے گی۔پولیس افسران اور اہلکاروں کی ڈیوٹی 12، 12گھنٹیکی دو شفٹوں میں تقسیم کی گئی ہے۔ 12...
اسلام آباد: رواں مالی سال 26-2025 کے پہلے 4 ماہ میں ترسیلات زر میں 9.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور جولائی تا اکتوبر ترسیلات زر کا حجم 11 ارب85 کروڑ ڈالر رہا ہے جبکہ 4 ماہ میں برآمدات دو فیصد اضافے سے 10.6 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ کے مطابق اس دوران درآمدات 9.6 فیصد اضافے سے 20.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جولائی تا اکتوبر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 73 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 26 فیصد کمی سے 74 کروڑ 77 لاکھ ڈالر رہی، ڈالر گزشتہ سال کے مقابلے 2 روپے 60...
ہانگ کانگ میں رہائشی کمپلیکس میں لگی آگ بجھانے اور سرچ اینڈ ریسکیو کی کارروائیاں مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہانگ کانگ میں رہائیشی کمپلکس میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 128 افراد ہلاک اور 79 زخمی ہو ئے ہیں۔ آگ بجھانے اور سرچ اینڈ ریسکیو کی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق آگ ایک ملٹی بلڈنگ کمپلیکس میں نچلی منزل کے اپارٹمنٹ میں لگی اور کھڑکیوں پر موجود فوم کی موصلیت کی وجہ سے آگ کے شعلے تیزی سے پھیلے ۔ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ ہانگ کانگ ایس اے...
بھارت (نیوزڈیسک) 3 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا، جنہیں واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان منتقل کر دیا گیا۔ پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے مطابق رہا کیے گئے قیدیوں میں اصغر علی، رمضان اور محمد ادریس شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق بھارتی حکام نے قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد پاکستانی شہریوں کو ہائی کمیشن کے حوالے کیا، جس کے بعد انہیں وطن واپس بھیج دیا گیا۔
امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے ایک خصوصی پلان جاری کرتے ہوئے اضافی حفاظتی اقدامات فوری طور پر نافذ کر دیے ہیں۔ یہ سیکیورٹی پلان غیر معینہ مدت تک برقرار رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل کے قریب گیس کی مین پائپ لائن پھٹ گئی، بڑے پیمانے پر گیس لیکج میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل روڈ پر 5 اضافی چیک پوسٹس قائم کردی گئی ہیں۔ داہگل ناکہ، گیٹ ون، گیٹ 5، فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ سیکیورٹی ڈیوٹی کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے پولیس افسران اور اہلکاروں کی ذمہ داریاں 2 شفٹوں میں...
فنون لطیفہ کی دنیا میں مصنوعی ذہانتی یا اے آئی صرف ٹول ہی نہیں بلکہ اب تخلیقی شراکت دار کے طور پر بھی ابھر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مصنوعی ذہانت موزوں سائز کے کپڑے خریدنے میں مدد کر سکتی ہے؟ ٹوکیو آرٹ ویک کے چوتھے ایڈیشن میں جاپانی فنکاروں نے اے آئی کو اپنی تخلیقی عمل میں شامل کیا جس سے انسانی اور مشینی تعاون کے نئے امکانات سامنے آئے۔ مرکزی نمائش ’واٹ از ریئل‘ میں کمپوزر اور ویژول آرٹسٹ ٹومومی اداچی نے ایسے آلات پیش کیے جو اے آئی کے ذریعے تخلیق کیے گئے تھے۔ یہ آلات انسانی ہاتھ اور سانس کے مطابق نہیں تھے اس کے باوجود اداسی اور ہلکی دھنوں کے امتزاج سے ایک منفرد تجربہ...
پشاور:(نیوزڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افغان حکومت کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان اس وقت بھارت اور اسرائیل کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقے ترکئی، جلبئی اور دیگر مقامات پر بجلی گرڈ اسٹیشن اور دیگر منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےگورنر فیصل کریم کنڈی نے افغان مہاجرین کی پاکستان سے انخلا کے حوالے سے واضح کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے باشندے بے شک عالمی قوانین کے مطابق ویزے پر تجارت اور سیاحت کے لیے پاکستان آ اور جا سکتے ہیں لیکن ویزے کے بغیر غیر قانونی طور پر قیام نہیں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستانی دنیا کے ہر ملک میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صوابی کے باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی، جس میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال کے ترجمان رحم خان نے بتایا کہ ماں اور بچے دونوں فی الحال صحت مند ہیں اور ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔انچارج نیونٹل کیئر یونٹ ڈاکٹر عنایت اللہ نے کہا کہ چاروں بچوں کی پیدائش نارمل ڈیلیوری کے ذریعے ہوئی اور تمام بچے تندرست ہیں، یہ نوعیت کا نایاب موقع ہے، اور ماں کی صحت بھی اچھی ہے، جس سے اسپتال کے عملے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔چار بچوں کے والد مقصود علی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ساتھ چار بچوں...
پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل کے سامنے ٹریفک حادثے میں طالبعلم اور گارڈ جاں بحق ہوگئے۔ لاہور سے پولیس کے مطابق تیز رفتار کار کی ٹکر سے طالبعلم اور گارڈ جاں بحق جاں بحق ہوئے۔ ترجمان کے مطابق رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی نے 7 اکتوبر کو چیف ٹریفک آفیسر لاہور کو خط لکھا، چیف ٹریفک آفیسر لاہور کو یوٹرن بند کرنے کا کہا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق رجسٹرار کے خط میں گرین بیلٹ ختم کر کے ٹرن بنانے پر خطرات کی نشاندہی کی گئی تھی۔ ترجمان کے مطابق رجسٹرار نے سی ٹی او لاہور کو ممکنہ ٹریفک حادثات پر آگاہ کیا تھا۔
ڈی جی پی آر کے مطابق اتحادیوں نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی استحکام کیلیے مشترکہ طور پر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت کی تمام اتحادی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت اور اراکین اسمبلی کی بڑی بیٹھک آج وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔ جس میں اہم سیاسی و حکومتی امور پر تفصیلی غور و فکر کیا گیا۔ اجلاس میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی اور ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے خصوصی شرکت کی، جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سلیم خان کھوسہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سردار عمر گورگیج، بلوچستان عوامی پارٹی کے...
صوابی:(نیوزڈیسک)باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں ایک جوڑے کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔اسپتال کے ترجمان کے مطابق والدین کا تعلق صوابی کے علاقے سلیم خان سے ہے، ماں اور تمام بچے صحت مند ہیں، بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، بچوں کی پیدائش بغیر آپریشن (نارمل ڈیلیوری) کے ہوئی۔ انچارج نیونٹل کیئر یونٹ ڈاکٹر عنایت اللہ کے مطابق چاروں بچے 21 روز تک انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج رہے، چاروں بچے اب ایک ماہ کے ہوچکے ہیں۔ بچوں کے والد مقصود علی نے کہا کہ ایک ساتھ چار بچوں کی پیدائش پر بے حد خوش ہوں، بی کے ایم سی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اسلام ٹائمز: منظر کشی کے دوران بیت سیدہ فاطمہ زہراء (س)، شہادت بی بی سیدہ (س) سے متعلق واقعات، بیت الحزن، جناب سیدہ (س) کے باغ فدک، مدینہ منورہ، روضہ رسول خدا (ص)، جنت البقیع، میدان کربلا معلیٰ و دیگر متعلقہ موضوعات کی مناسبت سے ماڈلز بنائے گئے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری شہر قائد کے علاقے نیو رضویہ سوسائٹی میں بزم خادمان اہلبیتؑ کے زیر اہتمام مسجد و امام بارگاہ سامرہ میں ایام شہادتِ حضرت سیدہ فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے دلسوز منظر کشی کی گئی۔ اس موقع پر بیت سیدہ فاطمہ زہراء (س)، شہادت بی بی سیدہ (س) سے متعلق واقعات، بیت الحزن، جناب سیدہ (س) کے باغ فدک، مدینہ منورہ، روضہ رسول خدا...
آکسفورڈ یونین کے مباحثے میں پاکستانی طلبہ نے بھارت کے نئے پینل کو منطق اور دلائل سے شکست دے کر واضح برتری حاصل کی۔ یہ بھی پڑھیں:آکسفورڈ کی چانسلرشپ، عمران خان کیسے نااہل قرار پائے؟ برطانوی اخبار کی رپورٹ سامنے آگئی مباحثے میں بھارت نے اپنی اصل ہائی پروفائل ٹیم کے انکار کے بعد جے سائی دیپک، پنڈت ستیش شرما اور دیورچن بنرجی پر مشتمل کم درجے کا نیا پینل پیش کیا، جبکہ پاکستان نے سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس، سابق وزیر خارجہ یا ہائی کمشنر کی جگہ اوکسفورڈ کے طلبہ موسیٰ ہراج، اسرار خان کاکڑ اور احمد نواز خان کو میدان میں اتارا۔ ووٹنگ میں پاکستانی مؤقف کو دو تہائی اکثریت ملی، جس سے بھارت کے اسٹوڈنٹ پینل کے...
فائل فوٹو آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاک بھارت مباحثہ پاکستانی طلبہ نے دو تہائی اکثریت سے جیت لیا، دونوں ممالک کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلبہ نے اپنا اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔اسٹوڈنٹس یونین کے موجودہ صدر موسیٰ ہراج نے پاکستانی ٹیم کی قیادت کی، بھارتی طلبہ مباحثے میں اٹھائے گئے سوالات کا خاطر خواہ جواب نہ دے پائے۔ڈیبیٹ ہال میں پاکستانی ٹیم کو 106، بھارتی ٹیم کو صرف 50 ووٹ مل پائے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ہائی کمیشن لندن نے بتایا تھا کہ آکسفورڈ یونین کے تصدیق شدہ مباحثے سے بھارتی وفد عین وقت پر دستبردار ہو گیا، جس سے پاکستان کو بلامقابلہ فتح حاصل ہو گئی۔ آکسفورڈ یونین کے مباحثے سے بھارتی وفد عین وقت پر فرار، پاکستان کی بلا...
راولپنڈی (نیوزڈیسک) خصوصی سیکیورٹی پلان غیر معینہ مدت تک نافذ العمل رہے گا، جیل کے راستوں پر5 پکٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہیگی۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کی بیرونی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، فیصلہ امن و امان کی صورتحال اور متوقع خطرات کے پیش نظر کیا گیا، جیل کے راستوں پر پانچ پکٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔ اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکورٹی کے لیئے پولیس نفری داہگل ناکہ، گیٹ ون، گیٹ پانچ، فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور پر تعینات ہو گی۔ ڈیوٹی دو شفٹوں میں تقسیم کردی گئی۔ بارہ تھانوں کے ایس ایچ اوز ،خواتین پولیس افسر، آر ایم پی فورس، سمیت سات سو سے زائد اہلکار و افسر تعینات...
اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات صیہونی رژیم کی خطے میں افراتفری پھیلانے کی پالیسی کا تسلسل ہیں کہ اس وقت جس کا نشانہ ہمارا برادر عرب ملک بنا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شام کے دارالحکومت "دمشق" کے مضافاتی علاقے "بیت جن" پر صیہونی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ اسی سلسلے میں فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" نے کہا کہ بیت جن کے خلاف صیہونی جارحیت ظاہر کرتی ہے کہ یہ رژیم ہمارے خطے میں عدم استحکام اور شرارت کا منبع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل، جنگ کے دائرے کو وسیع کرنا چاہتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم بیت جن...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکینِ قومی اسمبلی نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی رابطوں اور بانی پاکستان تحریک انصاف سے اہلِ خانہ و پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وی نیوز نے ملاقات میں شریک پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ سے رابطہ کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ ملاقات میں کیا بات ہوئی اور اسپیکر قومی اسمبلی نے کیا یقین دہانی کرائی؟ یہ بھی پڑھیں: اسپیکر ایاز صادق سے اپوزیشن وفد کی ملاقات، سیاسی مذاکرات اور باہمی روابط پر گفتگو وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے بتایا کہ ملکی اور غیر ملکی میڈیا میں...
وادیِ تیراہ میں خوارج کی بڑھتی دہشت گردانہ سرگرمیوں نے پشاور کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج نے ایک بار پھر وادی تیراہ کے نیٹ ورکس کے ذریعے پشاور پر دہشتگردانہ حملے شروع کر دیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تیراہ اور پشاور کا درمیانی فاصلہ تقریباً 70 کلومیٹر اور سفر کا وقت صرف دو گھنٹے ہے.24 نومبر کوپشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر حملے میں ملوث افغان خوارجیوں نے تیراہ کا راستہ ہی اپنایا۔ذرائع نے بتایا کہ 25 نومبر کو حسن خیل، پشاور میں گیس پائپ لائن آئی ای ڈی سے تباہ کرنے والے خوارجی بھی وادی تیراہ سے آئے. ماضی میں خارجی حکیم اللہ محسود کا مرکز طویل عرصہ تک تیراہ میں قائم رہا،...
ملک احمد خان - فائل فوٹو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جیل میں سلوک جیل مینوئل کے مطابق ہو رہا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف سے بھی جیل قانون کے تحت ہی سلوک کیا گیا تھا، لیکن جیل کے باہر ہلڑ بازی کرنا قانونی طور پر غلط ہے۔ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا، انہوں نے یہ نہیں کہا کہ کسی کو الٹا لٹکا دو۔ نواز شریف نے اس بات پر دکھ کا اظہار کیا کہ معاشی طور پر ترقی کرتے پاکستان کو کس طرح روکا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ناسا نے حال ہی میں ایک ایسے شہابِ ثاقب کے بارے میں تشویشناک معلومات جاری کی ہیں جو مستقبل میں چاند کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔’’2024 YR4‘‘ نامی یہ خلائی چٹان سائز میں اگرچہ ایک بڑے فٹبال گراؤنڈ کے برابر ہے، مگر ناسا کے مطابق اس کے اثرات معمولی نہیں ہوں گے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ تازہ ڈیٹا کے مطابق اس شہابِ ثاقب کے چاند سے ٹکرانے کے امکانات 4 فیصد تک پہنچ گئے، جو کہ اس نوعیت کے خلائی خطرات کے تناظر میں خاصے سنجیدہ سمجھے جاتے ہیں۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ حتمی تصویر اُس وقت سامنے آئے گی جب آئندہ سال فروری میں اس آسمانی پتھر کی درست پوزیشن دوبارہ ناپی جائے گی۔...
انہوں نے کہا کہ بانی چئیرمین اور بشریٰ بی بی ٹھیک اور صحت مند ہیں، بانی چئیرمین ہشاش بشاش ہیں، بانی چئیرمین اور ان کی اہلیہ کو ناحق قید کیا ہوا ہے، انہیں ان کے حقوق نہیں دیے جا رہے ہیں، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور اس پر ہمارے تحفظات بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چئیرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ کے حوالے سے بھارٹی میڈیا کے خبروں کو پروپیگنڈا قرار دے دیا۔ علی امین گنڈاپور نے ویڈیو بیان میں کہا کہ بھارتی میڈیا بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے غلط خبریں پھیلا کر ملک میں...
ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں لگنے والی خوفناک آگ پر دو روز بعد قابو پالیا گیا ہے، تاہم ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 128 تک جا پہنچی ہے، جب کہ اب بھی متعدد افراد لاپتا ہیں۔ متاثرہ عمارتوں میں امدادی کارروائیاں جمعے کے روز بھی جاری رہیں، جہاں اہلخانہ اپنے پیاروں کی تلاش میں ہسپتالوں کے چکر لگاتے رہے۔ بدھ کی دوپہر ضلع تائی پو کے وانگ فک کورٹ ہاؤسنگ اسٹیٹ میں آگ تیزی سے پھیلی اور 36 منزلہ آٹھ عمارتوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ تقریباً 40 گھنٹے بعد حکام نے آگ پر قابو پانے کا اعلان کیا۔ حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جس میں مرمتی کام کے دوران استعمال کیے گئے...
علی رامے: پنجاب حکومت نے صوبے میں ہاؤسنگ سوسائٹیز مینجمنٹ سسٹم پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔ حکومتی احکامات کے مطابق نادرا بائیومیٹرک ویری فکیشن اور ای رجسٹری کے بغیر کسی قسم کی فائل ٹرانسفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکام کے مطابق متعدد نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے اب تک HSMS پر مطلوبہ عملدرآمد نہ ہونے کا سخت نوٹس لیا گیا ہے، جبکہ ڈی جی ہاؤسنگ اور دیگر ریگولیٹری اتھارٹیز کو غیرقانونی ٹرانسفرز، جعلی فائلوں اور ڈبل بیچنگ کی روک تھام کیلئے سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ...
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جاری ہونے والے ای چالان اور موٹر وہیکل آرڈیننس میں ہونے والی ترامیم کے خلاف دائر درخواست پر پیش رفت کرتے ہوئے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ جسٹس عدنان اقبال چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جہاں درخواست گزار طارق منصور ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ شہر کا ٹریفک نظام درہم برہم ہے، سڑکوں کی حالت خستہ ہے اور متعدد ٹریفک سگنلز بھی فعال نہیں، اس کے باوجود اب تک 93 ہزار سے زائد ای چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔ درخواست گزار نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت کے مطابق ای چالان کے جرمانوں سے...
فائل فوٹو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ اضافی سیکیورٹی کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان جاری کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل روڈ پر 5 اضافی پکٹس قائم کردی گئی ہیں، داہگل ناکہ، گیٹ ون، گیٹ 5، فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور پر اضافی نفری تعینات رہے گی۔ ایسا کونسا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے لیڈر سے ملاقات کر سکوں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخواوزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میں تمام آئینی اور قانونی راستے اپنا چکا ہوں، ایسا کونسا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے لیڈر سے ملاقات کر سکوں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس افسران اور اہلکاروں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہانگ کانگ کے مصروف علاقے تائی پو میں واقع رہائشی کمپلیکس وانگ فُک کورٹ میں بھڑکنے والی ہولناک آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 94 ہو گئی جب کہ سیکڑوں افراد تاحال لاپتا ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق اب بھی ریسکیو ٹیمیں ملبے کے اندر دبے ممکنہ زندہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہانگ کانگ کی گزشتہ 7 دہائیوں میں پیش آنے والی بدترین آتشزدگی ہے جس میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 94 تک پہنچ چکی ہے اور اموات میں مزید اضافے کا خدشہ موجود ہے۔متاثرہ عمارتیں حال ہی میں بڑے پیمانے پر مرمتی کام اور تعمیراتی تبدیلیوں کے مرحلے سے گزر رہی تھیں۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد...
اسموگ تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے ناصر باغ میں درختوں کی کٹائی پر رپورٹ طلب کر لی۔ دوران سماعت ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ناصر باغ میں درخت کاٹے جارہے ہیں، اس پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ مجھے تو یہ سمجھ نہیں آرہی کہ بار بار کہنے کے باوجود درخت کیسے کٹ جاتے ہیں،حکومت بھی کہہ رہی ہے کہ درخت نہیں کاٹے جائیں گے، ناصر باغ کے قریب درخت کاٹے جارہے ہیں یہ کیا معاملہ ہے؟ وکیل ایل ڈی اے نے کہا کہ کوئی درخت نہیں کاٹے جا رہے، وکیل پی ایچ اے نے بتایا کہ ہمارا سختی سے حکم ہے کوئی...
سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور 3 دیگر سرکاری افسران کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ متعلقہ حکام 24 مارچ کے عدالتی حکم پر عملدرآمد میں ناکام رہے، جس کے تحت انہیں اپنے بھائی سے ملاقات کی اجازت دی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جیل ملاقاتوں پر پابندی یا ملاقات سے ذاتی انکار، مسئلہ ہے کیا؟ پی ٹی آئی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں تصدیق کی ہے کہ یہ درخواست عدالت کے حکم پر عمل نہ ہونے کے باعث دائر کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اظہر مشوانی کی جانب سے شیئر...
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے گنے کی کرشنگ شروع نہ کرنے اور شوگر ملز بند رکھنے کے خلاف دائر درخواست پر سیکریٹری زراعت اور کین کمشنر کو طلب کر لیا۔ درخواستگزار نے عدالت کو بتایا کہ شوگر کین ایکٹ کے مطابق کرشنگ سیزن 15 نومبر سے شروع ہونا تھا، جبکہ شوگر ملز 30 نومبر تک چلانا ضروری ہیں۔ تاہم 28 نومبر تک ملز بند پڑی ہیں جس کے باعث گنا گل سڑ رہا ہے۔ درخواستگزار نے مزید کہا کہ گنے کی کٹائی نہ ہونے کی وجہ سے گندم کی کاشت بھی متاثر ہو رہی ہے اور کسانوں کا معاشی نقصان ہو رہا ہے۔ عدالت نے سیکریٹری زراعت اور کین کمشنر کو طلب کرتے ہوئے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی...
وادی تیراہ میں خوارج کی بڑھتی دہشت گردانہ سرگرمیوں نے پشاور کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ فتنۃ الخوارج نے ایک بار پھر وادی تیراہ کے نیٹ ورکس کے ذریعے پشاور پر دہشت گردانہ حملے شروع کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تیراہ اور پشاور کا درمیانی فاصلہ تقریباً 70 کلومیٹر اور سفر کا وقت صرف 2 گھنٹے ہے۔ ذرائع کے مطابق 24نومبر کوپشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر حملے میں ملوث افغان خوارج نے تیراہ ہی کا راستہ اپنایا تھا۔ 25 نومبر کو حسن خیل، پشاور میں گیس پائپ لائن آئی ای ڈی سے تباہ کرنے والے خوارجی بھی وادی تیراہ ہی سے آئے تھے جب کہ ماضی میں خارجی حکیم اللہ محسود کا مرکز طویل عرصے تک...
فائل فوٹو سندھ ہائیکورٹ نے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور دیگر ججز کو نوٹس جاری کرنے کے نکتے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم اور آئینی عدالت کے ججوں کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ کارونجھر پہاڑ کی کٹائی، سندھ بار کا چیف جسٹس ہائیکورٹ کو خط کراچی کارونجھر پہاڑ کی کٹائی سے متعلق سندھ... بیرسٹر علی طاہر نے 27ویں ترمیم کے خلاف دائر درخواست میں وزارت قانون، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور دیگر کو فریق بنایا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہے۔
---فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ سمجھ میں نہیں آرہا کہ بار بار کہنے کے باوجود درخت کیسے کٹ جاتے ہیں؟لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔جوڈیشل کمیشن کے رکن نے عدالت کو بتایا کہ ناصر باغ میں درخت کاٹے جا رہے ہیں۔دورانِ سماعت عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ حکومت بھی کہہ رہی ہے کہ درخت نہیں کاٹے جائیں گے، باغ کے قریب درخت کاٹے جا رہے ہیں، یہ کیا معاملہ ہے؟لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہمارا سختی سے حکم ہے کوئی درخت نہیں...
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے 27 ویں آئینی ترمیم اور آئینی عدالت کے ججز کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت کے بعد وفاقی آئینی بینچ کے چیف جسٹس اور دیگر ججز کو نوٹس جاری کرنے کے نکتے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ درخواست گزار، بیرسٹر علی طاہر نے عدالت کو بتایا کہ 27 ویں آئینی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہے کیونکہ اس کے ذریعے عدلیہ میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی سفارش پر چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کو نامزد کیے گئے، جبکہ بعد ازاں چھ ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔ بیرسٹر علی طاہر نے عدالت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ سندھ ہائیکورٹ بار...
لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ تدارک کیس میں جامعہ پنجاب کی انسپیکشن اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند کرنے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ تدارک سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران جامعہ پنجاب کی انسپیکشن کرنے اور دھواں چھوڑنے والی اسکول بسوں کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ناصر باغ، درختوں کی ٹرانسپلانٹیشن، پارکنگ پراجیکٹس اور دیگر ماحولیاتی امور پر سخت سوالات بھی اٹھائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ناصر باغ میں درخت بار بار کیسے کٹ جاتے ہیں، حالانکہ عدالت کے پہلے احکامات موجود ہیں اور باغ کی تاریخی اہمیت بھی ہے۔ پی ایچ اے کے وکیل نے بتایا کہ 123 میں سے 121 درخت ٹرانسپلانٹ کیے جا سکتے تھے اور صرف دو درختوں کی ہلکی سی ٹرمنگ کی گئی، جبکہ انڈر گراؤنڈ پارکنگ منصوبہ عدالت کے احکامات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا...
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کروانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دیدی۔وہ راولپنڈی میں دھرنا ختم کرنے کے بعد صبح اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے۔ قبل ازیں سہیل آفریدی نے گورکھ پور ناکے پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ تاحال بانیٔ پی ٹی آئی کی خیریت سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا، رات کارکنوں کے ہمراہ یہاں گزری ہے، یہ تو ایک رات تھی، بانیٔ پی ٹی آئی کے لیے یہاں ساری زندگی بھی گزارنا پڑی تو گزار دیں گے، ہم مطالبات کیلئے دھرنوں اور احتجاج سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ چیف جسٹس آئینی عدالت کو نوٹس جاری کرنے کے نکتے...
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے ملاقات سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی رات بھر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کے بعد صبح اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے، تاہم ان کی چیف جسٹس سے ملاقات نہ ہوسکی۔ بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، علیمہ خان اور ان کے ہمراہ موجود وکلاء چیف جسٹس کے سیکرٹری آفس تک گئے، مگر وہاں انہیں پیغام ملا کہ چیف جسٹس ملاقات نہیں کرسکتے، جس کے بعد تینوں وفد کے ارکان واپس لوٹ گئے۔ یہ بھی پڑھیے کیا سہیل آفریدی مفاہمت کے رستے پر چل پڑے، کتنا آگے جا سکیں گے؟ عدالت سے واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل...
پاکستان گزشتہ کئی سال سے غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، اور ان کوششوں میں کچھ کامیابیاں بھی ہوئی جس کا اندازہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران مختلف ممالک کے ساتھ ایم او یوز پر دستخطوں سے لگایا جاسکتاہے لیکن معیشت کا بغور جائزہ لیا جائے تو ظاہر ہوتاہے کہ اس مقصد کے تحت کی گئی کوششوں سے حاصل ہونے والے اقتصادی فوائد محدود ہی رہے ہیں۔ مختلف ممالک کے سرمایہ کاری کے حوالے سے کئے جانے والے معاہدوں کے باوجود اب تک نہ صرف ملک میں کوئی نئی صنعت قائم نہیں ہوسکی بلکہ موجود کارخانے بھی بند ہو رہے ہیں اور سرمایہ کا اپنا سرمایہ سمیٹ کر اپنا قبلہ تبدیل کررہے ہیں، نئی صنعتیں...
ہانگ کانگ میں 2 روز قبل ایک بڑے رہائشی کمپلیکس میں رونما ہونیوالی ہولناک آتشزدگی میں 60 سے زائد شہری جان کی بازی ہار گئے۔ اس انسانی المیہ کے بعد بانس کی اسکیفولڈنگ اور اس پر استعمال ہونے والے آتش گیر مواد کے حوالے سے سنگین خدشات جنم لے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ آتشزدگی، 65 ہلاک، 300 لاپتا، 2 مشتبہ افراد گرفتار یہ آگ ایک رہائشی کمپلیکس کے گرد لگی اسکیفولڈنگ کی سبز جالی تک تیزی سے پھیل گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 55 افراد ہلاک اور تقریباً 300 لاپتہ ہوگئے۔ Hong Kong fire may speed up moves to end use of iconic bamboo scaffoldinghttps://t.co/KTGzshMwfo pic.twitter.com/KzVSDGhAn1 — The Washington Times (@WashTimes) November 28, 2025 ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے ملاقات سے انکار کر دیا۔رات بھر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کے بعد سہیل آفریدی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے، لیکن ملاقات نہ ہونے پر وہ علیمہ خان اور وکلا کے ہمراہ چیف جسٹس کے سیکرٹری آفس سے واپس روانہ ہوگئے۔اس موقع پر سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا کہ وہ ہم سے نہیں مل سکتے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آج نہ قومی اسمبلی اجلاس ہوگا نہ سینیٹ اجلاس، اور آئندہ منگل کو ہائیکورٹ اور اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج جاری رہے گا۔ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے بھی تصدیق کی کہ چیف جسٹس اسلام...
وزریراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی - فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر سے ملاقات نہ ہو سکی۔وزیراعلیٰ کے پی، بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور وکلا چیف جسٹس کے سیکریٹری کے آفس سے روانہ ہوگئے۔اس موقع پر سہیل خان آفریدی نے کہا کہ ہماری شنوائی نہیں ہوئی، ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا کہ میں آپ سے نہیں مل سکتا۔ ایسا کونسا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے لیڈر سے ملاقات کر سکوں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخواوزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میں تمام آئینی اور قانونی راستے اپنا چکا ہوں، ایسا کونسا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے...
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سیاسی کارکنان کی اس نوعیت کی نظر بندی نہ صرف خلافِ قانون ہے بلکہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہے۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ حکومت مخالف کارروائی کے خدشے کے پیش نظر نظر بندی کا حکم جاری کیا گیا تھا، جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نظر بندی کے تمام احکامات منسوخ کرکے کارکنوں کی رہائی کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکنان کی نظر بندی کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے کارکنوں کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 13 کارکنان کی غیرقانونی نظربندی کیخلاف دائر درخواست منظور کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ننکانہ کے جاری...
وائٹ ہاؤس فائرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، افغان حملہ آور کے گھر سے اہم شواہد برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز کے اہلکاروں پر فائرنگ کے معاملے میں تفتیش مزید آگے بڑھ گئی ہے۔ امریکی تفتیش کاروں نے مشتبہ حملہ آور اور اس سے منسلک افغان شہریوں کے گھروں پر چھاپے مار کر متعدد مقامات کی تلاشی لی ہے۔ ایف بی آئی نے ریاست واشنگٹن اور سان ڈیاگو میں کارروائی کرتے ہوئے کئی گھروں سے الیکٹرانک آلات، موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور آئی پیڈز قبضے میں لے لیے جن کا تکنیکی تجزیہ جاری ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے...