2025-12-09@07:56:23 GMT
تلاش کی گنتی: 30177

«لائبریری میں کشمیر کارنر»:

(نئی خبر)
    سٹی 42: امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے 21 دسمبر کو پنجاب کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں پنجاب کے بلدیاتی قانون کے خلاف مظاہرے سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ یہ پہلا ایکٹ لاتے ہیں اور اس کو چیلنج کر کے قوم کو بیوقوف بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ نہیں ہے، یہ کالا قانون ہے، یہ قانون شہروں کا اور یونین کونسل کا حق بھی کھا رہا ہے۔امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ جاگیرداروں نے پورے سسٹم پر قبضہ کیا ہوا ہے، یہ لوگ ظلم کے اس نظام کو قائم رکھتے ہیں۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز...
    بنگلہ دیش الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے 13ویں عام انتخابات کا شیڈول 8 سے 15 دسمبر کے درمیان کسی بھی روز جاری کیا جائے گا، یہ بات اتوار کے روز الیکشن کمشنر ابوالفضل محمد ثنا اللہ نے الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹر میں اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں بتائی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش انتخابات سے قبل سی آئی ڈی اور ٹک ٹاک کا تعاون بڑھانے پر اتفاق الیکشن کمشنر کے مطابق چیف الیکشن کمشنر پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ انتخابی شیڈول دسمبر کے دوسرے ہفتے میں جاری ہوگا، جو 8 سے 15 دسمبر کے درمیان آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیاریاں تیزی سے جاری ہیں اور شیڈول اسی ہفتے جاری کیے جانے کا...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  کی اپیل پر پنجاب حکومت کے ’’کالے بلدیاتی  قانون‘‘ کے خلاف صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔   صوبائی دارالحکومت لاہور، فیصل آباد، وہاڑی، مظفر گڑھ، چنیوٹ، بہاولنگر سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔  لاہور میں مال روڈ پر احتجاجی جلسے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کی صورتحال قوم کے سامنے ہے، 78 سال سے لوگ کسمپرسی کا شکار ہیں، پاکستان میں صرف معاشی ہی نہیں سیاسی ماڈل بھی ناکام ہوا ہے، حکمران طبقہ عوام کو ریلیف نہیں دے رہا، یہ فارم 47 کے ذریعے آئی حکومت...
    سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کی جانب سے پاکستان میں روبوٹک سرجری پر مبنی پہلی ویب سیریز کا پریمیئر لانچ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس ویب سیریز میں جدید طرزِ جراحی کی ضرورت، درپیش چیلنجز اور اس کے مستقبل پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں اسپتال کے اصل مریضوں، ڈاکٹرز اور طبی عملے پر مشتمل اصل واقعات کو فلمایا گیا ہے جس سے ناظرین کو روبوٹک سرجری کے پس منظر اور اس کے عمل کو حقیقی انداز میں سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ اس حوالے سے نیوپلیکس سینما میں منعقدہ پریمیئر کی تقریب کے دوران ایس آئی یو ٹی کے روبوٹک سرجن اور ٹرسٹی ڈاکٹر عرفان...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جھوٹ اور منافقت تحریک انتشار کا وطیرہ بن چکا ہے۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے درست کہا کہ یہ انتشاری روز فوج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کو آئینہ دکھایا ہے کہ شخصیت پرستی اور سیاسی مفاد کی خاطر یہ ملک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا  عطا تارڑ نے مزید کہا کہ جو معرکہ حق جیتنے والی فوج کو بدنام کر کے دشمن کے بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں، ذلت...
    اسلام آباد نائٹ رن کلب کی جانب سے اتوار کی صبح اسلام آباد-راولپنڈی میٹرو روٹ پر رننگ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ایونٹ میں ہاف میراتھن اور 5 کلو میٹر دوڑ کی دو کیٹیگریز شامل تھیں۔ 5 کلو میٹر ریس کا آغاز اسلام آباد کے کچہری میٹرو اسٹیشن سے ہوا اور اختتام ڈی چوک پر کیا گیا، جبکہ ہاف میراتھن راولپنڈی کے صدر میٹرو اسٹیشن سے شروع ہو کر ڈی چوک اسلام آباد میں مکمل ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے: لندن میراتھن میں 40 پاکستانیوں کی شرکت، کینیا کے سیباسشین ساوے فاتح قرار پائے ‘ٹوین سٹی رن’ کے نام سے جڑواں شہروں کے میٹرو روٹ پر ہونے والی یہ اپنی نوعیت کی پہلی میراتھن تھی جس میں مرد، خواتین، بچے اور...
    کوئٹہ: بلوچستان میں شدید سردی کی نئی لہر داخل ہو گئی ہے اور محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سخت سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔  رپورٹ کے مطابق شمالی بلوچستان میں رات اور صبح کے اوقات میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد کے قریب یا اس سے بھی نیچے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ سمیت متعدد شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ہو سکتی ہے،  اس تبدیلی کے بعد صوبے کے پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ...
    سٹی 42 : سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ بھر میں ترقیاتی کام کیے، دل کا علاج سب سے مہنگا ہے جو پورے سندھ میں مفت کیا جارہا ہے، این آئی سی وی ڈی کو جلد اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار شرجیل انعام میمن نے ٹنڈو الہیار میں کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا، انہوں نے اعلان کیا کہ ایک ماہ میں ٹنڈو الہیار سے حیدر آباد تک پیپلز بس سروس شروع کریں گے، اعلیٰ قیادت کا حکم ہے عوام کے مسائل ان کے در پر حل کریں۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ پیپلز بس سروس کی اس طرح حفاظت کریں جیسے اپنی چیزوں کی...
    وزیرِ خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام سے پائیدار ترقی کی جانب بڑھنے کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے عمل کو مسلسل جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔ وہ دوحہ فورم کے تیئیس ویں ایڈیشن میں منعقدہ سیشن ’’گلوبل ٹریڈ ٹینشنز: اکنامک امپیکٹ اینڈ پالیسی ریسپانسز اِن مینا‘‘ سے خطاب کر رہے تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبے، سرکاری اداروں کی بہتری اور نجی شعبے کی ترقی کے لیے مستقل اور مضبوط اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔ قطر کے وزیرِ خزانہ علی بن احمد الکواری نے اس موقع پر پاکستان اور قطر کے درمیان مضبوط اور فروغ پاتی شراکت داری کا ذکر کیا، خصوصاً ایل این جی کی...
    ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔  سماہنی میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا گیا ۔  میجر (ر) طارق محمود نے کہا کہ جو پارٹی پاک فوج مخالف عزائم رکھے اس کا حصہ نہیں رہ سکتا۔   انہوں نے مزید کہا کہ وطن اور پاک فوج سے بڑھ کر کچھ نہیں، ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا
    فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔سماہنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر (ر) طارق محمود نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔میجر (ر) طارق محمود نے کہا کہ جو پارٹی پاک فوج مخالف عزائم رکھے اس کا حصہ نہیں رہ سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ وطن اور پاک فوج سے بڑھ کر کچھ نہیں، ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
    فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ بھر میں ترقیاتی کام کیے، دل کا علاج سب سے مہنگا ہے جو پورے سندھ میں مفت کیا جارہا ہے، این آئی سی وی ڈی کو جلد اپ گریڈ کیا جائے گا۔ٹنڈو الہیار میں کھلی کچہری سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں ٹنڈو الہیار سے حیدر آباد تک پیپلز بس سروس شروع کریں گے، اعلیٰ قیادت کا حکم ہے عوام کے مسائل ان کے در پر حل کریں۔ سوشل میڈیا پر بیشتر خبریں غلط، اخبار مستند دستاویز، شرجیل میمن کراچی سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے... انہوں نے عوام سے کہا کہ پیپلز بس سروس کی اس...
    مغربی افریقا کے ملک بینن میں فوجی دستے نے سرکاری ٹی وی سے اچانک حکومت کے خاتمے اور صدر پیٹریس ٹیلن کی برطرفی کا اعلان کردیا۔ فوجی بغاوت کی قیادت لیفٹیننٹ کرنل پاسکل ٹیگری کر رہے ہیں، جنہیں ’ملٹری کمیٹی فار ری فاؤنڈیشن‘ کا سربراہ قرار دیا گیا ہے۔ بینن کی سرکاری نشریاتی سروس پر اتوار کے روز فوجی اہلکاروں کے ایک دستے نے اعلان کیا کہ صدر پیٹریس ٹیلن کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا ہے اور فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا آئین فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور تمام زمینی سرحدوں کے ساتھ ساتھ فضائی حدود بھی اگلے اعلان تک بند رہے گی۔ ایسوسی ایٹڈ...
    مغربی افریقا کے ملک بنین میں ایک مبینہ فوجی بغاوت سامنے آئی ہے جہاں مسلح افواج کے ایک گروہ نے سرکاری ٹیلی وژن پر براہِ راست خطاب کرتے ہوئے حکومت تحلیل کرنے اور صدر پٹریس تالون کو برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خود کو ‘ملٹری کمیٹی فار ریفاؤنڈیشن ‘کہنے والے فوجیوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ تالون اب ملک کے صدر نہیں رہے۔ یہ بھی پڑھیے: جنوبی کوریا میں مارشل لا لگانے والے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک کامیاب فوجی کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک کی تمام سرحدیں بند کر دی گئی ہیں جبکہ تمام سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں بھی معطل کر دی گئی ہیں۔ فرانسیسی سفارتخانے نے سوشل میڈیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل، 8 دسمبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔آئی ایم ایف نے بورڈ اجلاس کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی جائے گی، جس میں سے ایک ارب ڈالر قرض پروگرام کے تحت جبکہ 20 کروڑ ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں جاری کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا اور پاکستان قرض کی اگلی قسط کے لیے تمام مقررہ شرائط پوری کر چکا ہے۔ ان شرائط میں یہ تقاضا بھی شامل تھا کہ بورڈ اجلاس سے قبل...
    پاکستان اورمصر کی اقتصادی شراکت داری میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں دونوں ممالک نے مشترکہ معاشی لائحہ عمل پر اتفاق کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور مصرکے مابین اقتصادی شراکت داری ، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے۔ وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان کی مصر کے وزیر سرمایہ کاری حسن الخطيب سے ‘ڈی-8 ‘ کے تجارتی وزراءکونسل کی میٹنگ کے دوران اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک کو بڑھانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پاکستان اور مصرنے ٹیکسٹائل، زراعت، فارما اور دیگر شعبہ جات میں شراکت داری بڑھانے پر زور دیا۔...
    مشہور پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے 100 دن کی خاموشی کے بعد آج اپنے فالوورز سے خطاب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈکی بھائی، جو حال ہی میں غیر قانونی بڈنگ ایپس کے فروغ کے الزامات کے تحت جیل میں قید تھے، اب ضمانت پر رہا ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: یوٹیوبر ڈکی بھائی جیل سے رہا، آن لائن سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت ڈکی بھائی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا، ‘100 دن۔ صفر الفاظ۔ آج، اتوار، شام 6 بجے یوٹیوب پر میں اپنی خاموشی توڑ رہا ہوں۔ اور انٹرنیٹ یہ کبھی نہیں بھولے گا۔’ 100 days. Zero words. Today, Sunday, 6PM on YouTube, I break my silence. And the internet won’t forget this....
    یوکرین میں روس کی جانب سے بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملوں نے ملک کے توانائی اور ٹرانسپورٹ شعبے کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی بندش اور ایٹمی بجلی گھروں کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انٹرنیشنل ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے مطابق آٹھ یوکرینی علاقوں میں پاور اسٹیشنز متاثر ہوئے جبکہ سخت موسم اور جنگ کے چوتھے سال میں داخل ہونے کے ساتھ روس نے توانائی کے ڈھانچے پر حملے تیز کر دیے ہیں۔ یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے دو دن میں 653 ڈرون اور 51 میزائل داغے، جن میں سے 585 ڈرون اور 30 میزائل مار گرائے گئے۔ حکام کے مطابق چیرنیہیف، زاپوریزژیا، لیو اور دنیپروپیترووسک...
    راولپنڈی: راولپنڈی میں ترمیمی ٹرانسپورٹ آرڈیننس اور خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانوں کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا۔  شہر کے گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی 8 دسمبر کو پاکستان متحدہ ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کی اعلان کردہ ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر شکیل قریشی کا کہنا ہے کہ 8 دسمبر کو راولپنڈی کے تمام اڈے مکمل طور پر بند رکھے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی جانب سے ٹریفک قوانین اور جرمانوں کی نئی شرح قابلِ مذمت ہے اور یہ فیصلے ٹرانسپورٹروں پر غیر ضروری بوجھ ہیں۔ انہوں نے کسٹمز قوانین میں کی جانے والی ترامیم کو ’’ٹرانسپورٹرز کے معاشی قتل‘‘ کے مترادف قرار...
    معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوا ایپس کیس میں گرفتاری سے رہائی تک 100 روز خاموشی کے بعد بڑا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ڈکی بھائی نے اعلان کیا ہے کہ 100 روز تک ایک بھی لفظ نہ بولنے کے بعد آج شام 6 بجے میں اپنی خاموشی توڑ دوں گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ صارفین اس کو فراموش نہیں کرسکیں گے۔ 100 days. Zero words. Today, Sunday, 6PM on YouTube, I break my silence. And the internet won’t forget this. — Ducky Bhai (@duckybhai) December 6, 2025 ڈکی بھائی کو 17 اگست کو جوا ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام میں لاہور ایئرپورٹ...
    پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن سے قبل لندن میں روڈ شو آج لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق شو میں کئی سابق اور موجودہ کرکٹرزموجود ہوں گے جن میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، بابر اعظم، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔ معروف گلوکار علی ظفر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس روڈ شو میں عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ تقریب مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگی۔
    پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن سے قبل لندن میں روڈ شو آج لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔تقریب مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی تقریب میں شرکت کریں گے۔شو میں کئی سابق اور موجودہ کرکٹرز بھی موجود ہوں گے جن میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، بابر اعظم، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں، معروف گلوکار علی ظفر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔اس روڈ شو میں عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اس موقع پر پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کے خواہشمند سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے۔
    پارلیمانی محاذ پر پی ٹی آئی کی غیرسیاسی اور جارحانہ حکمت عملی روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا۔کسی رکن نے ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر کی ، ڈائس کا گھیراؤ کیا گالم گلوچ کی یا بانی پی ٹی آئی کی تصاویر ایوان پر لائے تو رکنیت معطل ہوگی۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ایوان میں دی گئی رولنگ پر عملدرآمد یقینی بنانےکیلئے پیر یا منگل کو پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر کو خط لکھیں گے جس میں سیدال خان پی ٹی آئی کو ایوان میں دی گئی رولنگ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دیں گے ۔پی ٹی آئی کو غیرجمہوری اور غیر قانونی طرز عمل پر ممکنہ کارروائی کے حوالے سے خبردار کیا جائے گا ، پی...
    پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل ہوگا، شیڈول جاری کر دیا گیا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا، پاکستان ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر قرض کی قسط کے لیے تمام شرائط پوری کر چکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر ملیں گے، کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ بورڈ اجلاس سے پہلے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک جاری کرے، پاکستان نے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک رپورٹ جاری کر دی ہے۔قبل ازیں وزارتِ خزانہ...
    پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل ہوگا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا۔پاکستان ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر قرض کی قسط کے لیے تمام شرائط پوری کر چکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر ملیں گے، کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ بورڈ اجلاس سے پہلے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک رپورٹ جاری کرے، پاکستان نے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک رپورٹ جاری کر دی ہے۔
    ناسا کے معروف سائنسدان اور فوٹوگرافر ڈونلڈ پیٹٹ کی خلا سے لی گئی مکہ مکرمہ کی ایک حیرت انگیز تصویر دنیا بھر میں وائرل ہوگئی ہے، جس میں خانہ کعبہ ہیرے کی مانند چمکتا ہوا نظر آتا ہے۔ ڈونلڈ پیٹٹ رواں سال خلا میں 220 دن گزارنے کے بعد زمین پر واپس آئے اور انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مکہ مکرمہ کی یہ تصویر شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ مدار سے لی گئی تصاویر میں شہر کے مرکز میں روشن نقطہ خانہ کعبہ ہے، جو اسلام کا مقدس ترین مقام ہے اور خلا سے بھی نمایاں طور پر دکھائی دیتا ہے۔ Orbital views of Mecca, Saudi Arabia. The bright spot in the center is the Kaaba,...
    ( وقاص عظیم  )پاکستان کیلئے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل 8 دسمبر کو طلب کر لیا گیا۔  آئی ایم ایف کی جانب سے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی جائے گی، پاکستان کو آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر ملیں گے۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا  ذرائع کا کہنا ہے کہ کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔  پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14...
    بلوچستان کے مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میں بارشوں کی کمی مزید شدت اختیار کر گئی۔ خشک سالی کی صورتحال میں مزید شدت آنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کی پری الرٹ ایڈوائزری کے مطابق متاثرہ اضلاع میں کوئٹہ، چاغی، گوادر، کیچ، خاران، مستونگ، نوشکی، پشین، پنجگور، قلعہ عبداللّٰہ اور واشک شامل ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں فروری 2026 تک درجہ حرارت معمول سے زیادہ اور بارش معمول سے کم ہونے کا امکان ہے۔
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی اڈیالہ آئے تو انہیں واپس جانے کا کہا جائے گا۔ سہیل آفریدی کو پہلے ناکے سے ہی واپس بھیج دیا جائےگا۔ ایک انٹر ویو میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں آئیں تو ان کی گرفتاری کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہیں کہ وہ تحریک انصاف کے بانی کے بیانیے کے ساتھ نہیں تو ان سے بات ہو سکتی ہے۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل ہوگا، شیڈول جاری کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو سٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا، پاکستان ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر قرض کی قسط کے لیے تمام شرائط پوری کر چکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر ملیں گے، کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔ بھارت کے مشہور نائٹ کلب میں گیس سلنڈر دھماکہ، 23 افراد جھلس کر ہلاک ذرائع کے...
    آسٹریلیا نے افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتحال، خصوصاً خواتین اور بچیوں کے خلاف عائد شدید پابندیوں کے پیشِ نظر، طالبان حکومت کے 4 اعلیٰ حکام پر مالی اور سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ پینی وونگ نے کہا کہ یہ حکام خواتین اور بچیوں کے حقوق سلب کرنے اور افغانستان میں اچھی حکمرانی اور قانون کی بالادستی کو کمزور کرنے میں ملوث ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان سے بڑھتی دہشت گردی، عالمی رد عمل کتنا خطرناک ہو سکتا ہے؟ واضح رہے کہ آسٹریلیا ان ممالک میں شامل تھا جس نے اگست 2021 میں افغانستان سے اپنے فوجی نکال لیے تھے۔ آسٹریلیا 2 دہائیوں تک نیٹو کی زیرِ قیادت بین الاقوامی فورس کا حصہ...
    ( کاوش میمن )ملک گیر ٹرانسپورٹ ہڑتال کا دائرہ مزید وسیع ہوگیا اورلوکل ٹرانسپورٹرز اور آئل ٹینکرز بھی ہڑتال میں شامل ہوگئے۔لوکل ٹرانسپورٹرز بھی 8 دسمبر کی ملک گیر ہڑتال کے ساتھ کھڑے ہوگئے،ٹرانسپورٹ آف گڈز ایسوسی ایشن نے بھی 8 دسمبر کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ8 دسمبر کو دما دم مست قلندر ہوگا۔ طارق گجر نے ٹرانسپورٹ تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات میں ہڑتال میں شمولیت کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں ڈرائیورز پر ایف آئی آر کاٹ کر گاڑیوں کو بند کیا جارہا ہے ، پیر کی شام سے کراچی کی تمام بندرگاہوں پر کام بند کردیں گے ،حکومت نے ہڑتال پر مجبور کردیا ہے۔ شہزاد اعوان کاکہناہے کہ پنجاب میں موٹر وہیکل آرڈیننس...
    حماس نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیلی فوج کا فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہو جائے تو وہ غزہ پٹی میں اپنے ہتھیار ایک ایسی فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرنے کو تیار ہے جو مکمل طور پر اس علاقے کی حکمرانی کرے۔ حماس کے غزہ چیف اور مذاکرات کار خلیل الحیہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے ہتھیار قبضے اور جارحیت کی موجودگی سے مشروط ہیں۔ اگر قبضہ ختم ہو جائے تو یہ ہتھیار ریاست کے اختیار میں دے دیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 24 فلسطینی شہید، حماس کی ثالثوں سے مداخلت کی اپیل اے ایف پی کی جانب سے وضاحت طلب کرنے پر الحیہ کے دفتر نے بتایا کہ وہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین(نمائندہ جسارت)بااثر وڈیرے اور پولیس کے خلاف یوسف ملاح گوٹھ کے رہائشی مرد، خواتین اور بچوں کا احتجاجی مظاہرہ ، انتقامی کارروائی اور جھوٹا مقدمہ درج کرنے کا الزام ۔بدین میں پولیس اور بااثر وڈیرے کے خلاف سیرانی کے قریبی یوسف ملاح گوٹھ کے رہائشی مرد، خواتین اور بچوں نے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سیرانی کے مختلف دیہات کے 7 نوجوانوں پر چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس موقع پر گرفتار نوجوان اشرف ملاح کے بھائی ستار ملاح اور بہن سلمیٰ ملاح نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بھائی اشرف ملاح کراچی میں محنت مزدوری کرتا ہے۔ جمعے کے روز جیسے ہی وہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر زبیر حفیظ شیخ نے قریشی گوٹھ میں بے دردی سے قتل ہونے والے نوجوان حسنین قریشی کے المناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نیجماعت اسلامی کے ایک وفد کیساتھ مقتول کے ورثاسے ملاقات کی، وفد میں جماعت اسلامی کے رہنما سید نظام الدین شاہ، آصف علی قریشی، صلاح الدین لاشاری اور دیگر شامل تھے انہوں نے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی دکھ کی اس گھڑی میں ورثا کے ساتھ کھڑی ہے اور مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔زبیر حفیظ شیخ نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی شفاف اور فوری تحقیقات کرائی جائے،...
    ابوظبی: اماراتی حکام نے 12 برس قبل بچھڑی ہوئی ماں کو بیٹے سے ملا دیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق شارجہ کی اعلیٰ انتظامیہ کے سماجی خدمتی ادارے نے اپنی انتھک جد و جہد سے 12 سال قبل بچھڑی ہوئی ماں کو بیٹے سے ملا دیا۔عرب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گھریلونا چاقی کی وجہ سے ماں بیٹے سے جدا ہوگئی تھی۔ مذکورہ واقعہ2013ءمیں ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب میاں بیوی میں اختلاف کے باعث علحدگی ہوگئی اور خاتون اپنے ملک روانہ ہوگئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ طویل دوری اور بے خبری کے بعد خاتون ا پنے بچے سے ملاقات کے لیے شارجہ واپس لوٹی کہ کسی طرح لاپتا بیٹے سے ملے اور اسے دیکھے، اس...
    ماسکو: روس نے کینیڈا، فرانس اور پرتگال کے ساتھ فوجی تعاون تعاون کے تین معاہدوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ میڈیاذرائع کے مطابق روس کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن کے دستخط سے سرکاری ویب سائٹ پرجاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ روسی حکومت نے کینیڈا، فرانس اور پرتگال کے ساتھ فوجی تعاون کے تین معاہدے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سوویت یونین کی حکومت اور کینیڈا کی حکومت کے درمیان فوجی نوعیت کے دوروں سے متعلق معاہدے پر دستخط 20 نومبر 1989 کو ماسکو میں ہوا، روسی فیڈریشن کی حکومت اور فرانس کی حکومت کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ 4 فروری 1994 کو ماسکو میں ہوا اور روسی فیڈریشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور میرس (جسارت نیوز ) خیرپور پولیس کا ضلع بھر میں جنرل ھولڈاپ /ناکابندی پوائنٹس، مختلف مقامات پر تلاش ایپ کے ذریعے مشتبہ افراد کی اسکریننگ جاری 02 روپوش ملزم گرفتار ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے احکامات پر ضلع بھر میں بھاری نفری کے ساتھ جنرل ھولڈ اپ/ناکابندی پوائنٹس لگائی گئی تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کی سربراہی میں مختلف مقامات پر تلاشی اور اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری دوران اسنیپ چیکنگ تلاش ایپ ٹیم کے ساتھ ایس ایچ او تھانہ شہید مرتضیٰ میرانی نے 06 روپوش ملزم شھباز ولد غازی جمالی اور امتیاز ولد لعل خان جمالی کو گرفتار کیا گی چیکنگ پوائنٹس پر مشکوک افراد اور گاڑیوں کی تلاش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوسلو(انٹرنیشنل ڈیسک) ناروے نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2جرمن آبدوزیں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ روس کے پڑوسی اس ملک نے اپنی دفاعی استعداد کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کی خریداری کا اعلان کرتے ہوئے ناروے کے وزیر دفاع توری ساندویک نے کہا کہ ناروے ایک ساحلی ملک ہے اور آبدوزیں ہمارے قومی دفاع کے لیے نہایت اہم حیثیت رکھتی ہیں۔ ہم شمالی اٹلانٹک اور بحرِ پیرنٹس میں روسی فوجی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ساندویک نے مزید کہا کہ ناروے شمال میں ناٹو کی آنکھیں اور کان ہے اور اس کردار کے لیے ہمیں اپنی موجودگی، نگرانی اور...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بائنانس سینئر لیڈرشپ نے پاکستان کا دورہ کیا۔ حکومت کا ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ۔ بائنانس کی سینئر قیادت  وفد کے ساتھ بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ بھی شامل تھے۔ جنہوں نے ملک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی اور ایک اجلاس بھی اس حوالے سے منعقد کیا گیا۔ جس میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
    کراچی +اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں 35  ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کر دیا۔کراچی میں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں چیئرمین پیپلز پارٹی  نے کہا کہ کراچی 18 سال بعد نیشنل گیمز کی میزبانی کر رہا ہے۔  سب کو کراچی میں خوش آمدید کہتا ہوں، نیشنل گیمز کی کامیاب میزبانی پر سب کو مبارک باد، نوجوانوں کو مثبت ماحول فراہم کر رہے ہیں۔اس سے قبل چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ نیشنل سٹیڈیم پہنچے، جہاں وزیرِ کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر اور شرجیل میمن نے بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔ انہوںنے کہا کہ جو بچے میرے سامنے بیٹھے ہیں وہ کل ملک کے لیے میڈلز...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں تیز رفتار اصلاحات اور صاف توانائی کے فروغ کے ذریعے خطے میں ایک اہم قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے، حکومت پاور سیکٹر کی بحالی اور جدت کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) میں دوسری ایشیاء انرجی ٹرانزیشن سمٹ سے بذریعہ زوم خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، سابق جسٹس منصور علی شاہ، پروگرام ڈائریکٹر مصطفیٰ امجد، ڈاکٹر طارق جدون، ڈاکٹر عمیس عبدالرحمان، حمزہ علی ہارون  سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین اور طلبہ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل پیر آٹھ دسمبر کو ہوگا جس میں پاکستان کے لیے 1.2 ملین ڈالر قرض کی قسط کے اجرا کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اس رقم میں سے ایک ارب ڈالر جاری توسیعی فنڈ کی سہولت جبکہ 20 کروڑ ڈالر موسمیاتی تبدیلی کے پروگرام کی مد میں ملنے کی توقع ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول ایگریمنٹ پہلے ہی طے ہو چکا ہے، پاکستان نے حال ہی میں آئی ایم ایف کی تیار کردہ کرپشن اور گورننس کی رپورٹ جاری کر دی تھی اور پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی کی تاریخ کا تعین بھی کر دیا۔ بظاہر...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت میران بلاک کے 49 فیصد شیئرز کی شراکت داروں کو منتقلی کی تقریب خیبرپی کے ہائوس اسلام آباد میں ہوئی۔ وزیر اعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ صوبے میں تیل و گیس کی تلاش و دریافت کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھے گا جس سے مقامی روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور کاروبار و صنعت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ قدرتی وسائل پر پہلا حق مقامی آبادی کا ہے اور تمام فیصلے مقامی لوگوں کے مفاد کو مدنظر رکھ کر کیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے یقین دہانی کرائی کہ صوبے میں...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)  چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے۔ جہاں ان کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔ یہ دورہ ان کے مارچ 2025ء کے بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے لیے کیے گئے پہلے دورے کا تسلسل ہے۔ ملائیشیا پہنچنے کے بعد چیئرمین گیلانی کے اعزاز میں مقامی کاروباری برادری کی جانب سے عشائیہ دیا گیا، جس میں انہوں نے پاکستان اور ملائیشیا کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان رشتہ مشترکہ اقدار، ثقافتی وابستگی اور دہائیوں پر محیط سیاسی، معاشی اور سماجی تعاون پر قائم ہے۔
    ایونٹ آئندہ برس امریکا سمیت تین ممالک میں کھیلا جائیگا، کینیڈا اور میکسیکو شامل ہیں گروپ اے میںمیکسیکو، جنوبی افریقہ ، جنوبی کوریا اور پلے ڈی سے کوالیفائر ٹیم شامل فیفا ورلڈ کپ ڈراز کا اعلان کردیا، ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا، ایونٹ آئندہ برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا۔ گروپ ‘اے’میں میزبان میکسیکو، جنوبی افریقہ ، جنوبی کوریا اور پلے ڈی سے کوالیفائر ٹیم شامل کی جائے گی۔ گروپ’ بی’ میں میزبان کینیڈا، قطر، سوئٹزرلینڈ اور یو ایفا پلے آف اے کی ٹیم شامل ہے، گروپ ‘بی ‘کی چوتھی ٹیم ویلز یا نادرن آئرلینڈ میں ایک ہوگی۔گروپ ‘سی ‘ میں برازیل، مراکش، اسکاٹ لینڈ اور ہیٹی شامل...
    پروفیسر شاداب احمد صدیقی بچے پھول ہوتے ہیں، مگر ہمارے معاشرے کی سختیاں ان کے چہروں پر وقت سے پہلے ہی اداسی کی لکیریں کھینچ دیتی ہیں۔ ان کے چھوٹے چھوٹے خواب، جو اصل میں تتلیوں کی طرح رنگ بکھیرنے چاہئیں، غربت، افلاس اور محرومی کی گرد میں اَٹ کر مدھم پڑ جاتے ہیں۔ محبت جب دسترس میں نہ رہے تو معصومیت کی آنکھوں میں خوف کے سائے اُتر آتے ہیں اور یہ سائے بچپن کی روشنی چھین لیتے ہیں۔ پھٹے پرانے کپڑوں میں ملبوس یہ بچے صرف رزق کے ٹکڑے نہیں ڈھونڈتے بلکہ اپنے بکھرے ہوئے خوابوں کی کرچیاں بھی چنتے پھرتے ہیں۔ ان کی ہنسی کی جگہ فکری بوجھ لے لیتا ہے ، کھیل کی جگہ ذمہ داری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بائنانس کی سینئر قیادت کا دورۂ پاکستان، وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بائنانس سینئر لیڈرشپ نے پاکستان کا دورہ کیا اور اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔ بائنانس کے وفد میں گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینک بھی شامل تھے جنہوں نے اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔ اس حوالے سے ایک اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ حکومت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    ماسکو: روس نے کینیڈا، فرانس اور پرتگال کے ساتھ فوجی تعاون تعاون کے تین معاہدوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن کے دستخط سے سرکاری ویب سائٹ پرجاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ روسی حکومت نے کینیڈا، فرانس اور پرتگال کے ساتھ فوجی تعاون کے تین معاہدے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سوویت یونین کی حکومت اور کینیڈا کی حکومت کے درمیان فوجی نوعیت کے دوروں سے متعلق معاہدے پر دستخط 20 نومبر 1989 کو ماسکو میں ہوا، روسی فیڈریشن کی حکومت اور فرانس کی حکومت کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ 4 فروری 1994 کو ماسکو میں ہوا اور...
     سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس کی کابینہ واراکین کے ساتھ ایک خصوصی صمیمی نشست میں ملکی اور بین الاقوامی سیاسی حالات کے تناظر میں کیے گیے سوالات کے جوابات دیے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین، ناصر ملت، قائد وحدت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی کے ہمراہ دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس کا دورہ کیا، مسئول شعبہ مشہد مقدس حجة الاسلام عقیل حسین خان اور کابینہ نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کابینہ واراکین کے ساتھ ایک خصوصی صمیمی نشست میں ملکی اور بین الاقوامی...
    یوکرین کی جانب سے اس سے قبل بھی چیچنیا پر ڈرون حملے کیے جاچکے ہیں، جن میں پولیس بیرک اور ایک فوجی تربیتی اکیڈمی پر حملہ بھی شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس کی نیم خود مختار مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی پر یوکرین کے ڈرون حملے پر چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے سخت ردعمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز ایک یوکرینی ڈرون نے گروزنی میں ایک بلند عمارت کو نشانہ بنایا، جس میں عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ چیچن سربراہ رمضان قادریوف کے مطابق یوکرینی حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ میسجنگ ایپ ٹیلیگرام پر جاری بیان میں رمضان قادریوف کا کہنا تھا کہ...
    شاہراہ قراقرم کے متبادل مانسہرہ، ناران، جھالکھنڈ، چلاس موٹروے جیسی شاہراہوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت این ایچ اے   کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ مانسہرہ سے چین کے بارڈر تک نئی چار رویہ شاہراہ این 15کی تعمیر انقلابی منصوبہ ہو گا۔ وزیر مواصلات نے بتایا کہ تجارتی، سیاحتی اور دفاعی اعتبار سے شاہراہ این 15 اپنی نوعیت آپ کا منصوبہ ہو گا۔ قراقرم ہائی وے کے مقابلے میں این 15 کی تعمیر سے اس فاصلے میں واضح کمی ہو گی۔ اس شاہراہ پر حد رفتار 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔ وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے ہدایت دی کہ جہاں تک...
    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر بار کا کہنا تھا کہ وہاڑی بار کے رکن ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کے قتل کے سلسلہ میں حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب نے جو سرد مہری کا مظاہرہ کیا اس پر میں بڑا مایوس ہوں، پاکستان مسلم لیگ ن سے میری 30سالہ رفاقت رہی ہے اور انتہائی برے وقت میں ہم پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان مغل ایڈووکیٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے وکیل ہوں اور جنہوں نے مجھے منتخب کیا ہے ان کے لئے میری جان بھی حاضر ہے، وہاڑی بار کے رکن ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کے قتل کے سلسلہ میں حکومت...
    اورنگی ٹاؤن کراچی میں شہری کے قتل کے بعد مبینہ ڈاکو کو جلانے کے الزام میں 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق مبینہ ڈاکو کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے نوجوان کے اہل خانہ کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔حکام کے مطابق واقعے میں مبینہ ڈاکو کو جلانے کے الزام میں 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے کیونکہ شہریوں کے ہاتھوں جلائے گئے فرد کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ملا ہے۔پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر 7 ایف میں یکم دسمبر صبح 8 بجے پیش آئے واقعے میں جلائے گئے مبینہ ڈاکو کے اہل خانہ کا بیان بھی قلم بند کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق پولیس کی مدعیت میں مقدمہ 30 سے...
    بنگلہ دیش الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تیاریاں مکمل ہونے کے باوجود ابھی تک عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے سینیئر سیکریٹری اختر احمد نے صحافیوں کے لیے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کمیشن اب بھی اس بات پر غور کر رہا ہے کہ انتخابی شیڈول کب جاری کیا جائے۔ مزید پڑھیں: اگر پابندی نہیں ہٹی تو بنگلہ دیش میں الیکشن نہیں ہونے دیں گے، حسینہ واجد کے بیٹے کی دھمکی انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہم انتخابی تیاریوں پر اجلاس کررہے ہیں، لیکن الیکشن کمیشن ابھی تک شیڈول کے اعلان کے لیے درست دن کا فیصلہ نہیں کر سکا۔ واضح رہے کہ عبوری حکومت اس سے قبل اعلان...
    سٹی42:  وزیر داخلہ مھسن نقوی کی انگلینڈ میں موجودگی کے دوران  ان کی دو پاکستانیوں کی پاکستان کو حوالگی کے معاملے پر برطانوی حکام سے بات چیت  کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔  محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین بھی ہیں۔ ان کے انگلینڈ وزٹ کا بنیادی مقصد  لندن میں پاکستان سپر لیگ  برانڈ کی پروموشن کے لئے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل روڈ شو میں شرکت کرنا ہے۔ یہ اہم روڈ شو کل اتوار کے روز ہو رہا ہے۔ یہ دراصل پی ایس ایل کے نئے ولولہ انگیز سیزن کی لانچنگ کی بھی تقریب ہے۔  گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا  پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین...
    آئی ایس او کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ آج کے نوجوان بھی انہی الہامی نمونوں کو اپنا کر معاشرے کی اصلاح کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی قوم کا مستقبل اور اس کا سرمایۂ حیات ہوتے ہیں۔ قومیں اس وقت ترقی کرتی ہیں جب ان کا نوجوان تعلیم، خدمت خلق اور مثبت کردار میں آگے بڑھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین (ص)، المرتضیٰ کالونی میں منعقدہ تقریب منعقد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں آئی ایس او کے نوجوانوں نے...
    اسلام آباد (طارق محمود سمیر)خیبر پختون خواہ کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آباد کے اہم دورے پر پہنچ گئے ہیں، جہاں امکان ہے کہ وہ کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ یہ ان کا وزارتِ اعلیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد پہلا دورہ ہے اور حالیہ دنوں میں بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹ اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد تحریک انصاف، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں ان کے دورے کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی کوشش ہے کہ وہ موجودہ سیاسی کشیدگی اور تلخی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ وہ اسلام آباد میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روس کے شہریوں کیلئے 30 روزہ مفت ای ٹورسٹ ویزے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے یہ اعلان نئی دہلی میں منعقدہ بھارت روس سالانہ سربراہی اجلاس کے دوران کیا گیا، اس موقع پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی موجود تھے۔مشترکہ پریس کانفرنس میں مودی کا کہنا تھا کہ جلد ہی روسی شہریوں کیلئے 30 روزہ مفت ای ٹورسٹ ویزا اور 30 روزہ گروپ ٹورسٹ ویزا متعارف کروایا جائے گا۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ بھارتی دورے پر آئے روسی صدر پیوٹن کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا، بھارت نے روس...
    ذرائع نے وضاحت کی کہ کمانڈوز نے محدود اور طے شدہ اہداف کے تحت سدّ العظیم کے مشرقی پہاڑی سلسلے میں کارروائیاں شروع کی ہیں۔ ان کے مطابق یہ آپریشن انتہائی دقیق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، تاکہ دہشتگرد نیٹ ورکس کو ختم کیا جا سکے اور حساس علاقوں میں سکیورٹی کو مستحکم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ شام کے ہمسایہ ملک عراق کے سکیورٹی ذرائع نے شمالی دیالی میں نئے سیکیورٹی آپریشن کے آغاز کی اطلاع دی ہے، جس کا مقصد دہشتگرد عناصر کے خفیہ اور سوئے ہوئے نیٹ ورکس کو ختم کرنا ہے۔ تسنیم کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق ایک عراقی سکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ دیالی صوبے کے انتہائی شمالی حصے میں واقع...
    ویب ڈیسک: آزاد کشمیر کے صدر کی جانب سے اسکیل ایک کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کی منظوری دے دی گئی۔ صدر ریاست نے یہ منظوری آزاد کشمیر کابینہ کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی روشنی میں دی ہے۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے پہلے خطاب میں اسکیل ایک کے ملازمین کو ایک اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ راجا فیصل ممتاز راٹھور نے پہلے خطاب میں اسکیل ایک کے تمام عارضی ملازمین کی مستقلی کا اعلان بھی کیا تھا۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا
    بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں نیا بل متعارف کرایا گیا ہے، جسے ’رائٹ ٹو ڈسکنکٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس بل کے تحت تجویز دی گئی ہے کہ ہر ملازم کو یہ قانونی حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ دفتری اوقات کے بعد یا چھٹی کے دنوں میں اپنے پیشہ ورانہ کام سے متعلق فون کالز اور ای میلز سے لاتعلق رہ سکے۔ بل کا مقصد ملازمین کے کام اور ذاتی زندگی میں توازن قائم کرنا اور ذہنی دباؤ کم کرنا بتایا گیا ہے۔ لوک سبھا میں خواتین کے لیے بھی ایک بل پیش کیا گیا ہے، جس کے تحت مخصوص ماہانہ ایام کے دوران دفتر میں ہائی جین سہولتیں فراہم کرنے اور ان ایام کے...
    بین الاقوامی کرپٹو ایکسچینج کمپنی بائنانس کی سینئر قیادت نے پاکستان کا دورہ کیا، جس دوران وفد نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں ڈیجیٹل اثاثہ جات کے قواعد و ضوابط کو مؤثر اور مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ بائنانس کے وفد کی قیادت گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ کر رہے تھے، اور وفد کے ہمراہ چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) بلال بن ثاقب بھی موجود تھے، جنہوں نے وفد کو اپنے ادارے کی ذمہ داریوں، کارکردگی اور ڈیجیٹل اثاثوں کی ریگولیشن میں پیش رفت پر بریفنگ دی۔ بائنانس دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے اور عالمی سطح پر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بائنانس کی سینئر قیادت بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ نے ملک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے لیے اسلام آباد کا دورہ کیا۔وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے اجلاس میں شرکت کی۔چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ مزید :
    روس کے نیم خودمختار مسلم اکثریتی علاقے چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں جمعے کو یوکرین کے ڈرون حملے کے بعد چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے سخت ردعمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی ڈرون نے گروزنی کی ایک بلند عمارت کو نشانہ بنایا جس سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ٹیلیگرام پر جاری بیان میں رمضان قادریوف نے کہا کہ عام شہریوں یا عام عمارتوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے یوکرین کو دھمکی دی کہ آئندہ ہفتے کے دوران یوکرینی فاشسٹ اس حملے کا سخت جواب محسوس کریں گے، لیکن اس کے برعکس وہ پرامن اہداف پر بزدلانہ حملے نہیں کریں گے۔...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج ہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، مزید بھارتی سر پرست دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ لاہور میں اوورسیز فیملی کو ہراساں کرنے والا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور گرفتار آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ...
    اسلام آباد میں بائنانس کی سینیئر قیادت بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ نے پاکستان کا دورہ کیا ہے، وفد نے اسلام آباد میں پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ورچوئل ایسٹ لائسنس کے لیے درخواستیں طلب کرلیں اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی کی اجازت: عام کرنسی کو ڈیجیٹل کرنسی میں کیسے منتقل کیا جاسکے گا؟ چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے اجلاس میں اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا...
    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے فاتح سپہ سالار پر فضول گوئی دراصل بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذہنی مفلوج ہونے کا ثبوت ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے خلاف کام کرنے والے چند چہرے ریاستی استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور انہیں یہ سمجھنا چاہیے کہ دشمن ایجنڈے کی ہر سازش ریاست ناکام بنائے گی۔ عظمیٰ بخاری نے کہاکہ عمران خان کے ملک دشمن ایجنڈے کو پاک فوج کے ترجمان نے بے نقاب کر دیا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان مخالف بیانیے پر چلنے والا شخص اقتدار میں آنے کے لیے طالبان اور بھارت کی حمایت حاصل کر رہا ہے۔ ریاستی اداروں پر حملے،...
    لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے ایک فیملی کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کے مطابق، ایک اوورسیز پاکستانی کی فیملی نے گلبرگ سے کینٹ جانے کے لیے آن لائن ٹیکسی بک کی تھی، تاہم دوران سفر ڈرائیور نے فیملی کو ہراساں کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اوورسیز پاکستانی کی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا۔ ایس ایچ او گلبرگ نے ٹیم کے ہمراہ ملزم طفیل کو عزیز بھٹی روڈ کے قریب ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن بانو نقوی نے ایس ایچ او گلبرگ اور ٹیم کی بروقت اور...
    اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹھٹھہ پولیس کی عدالت کے باہر موجودگی کی اطلاع پر وکلا مشتعل ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اعلیٰ عدالت کے باہر وکلاء ایک مرتبہ پھر پولیس پر سرعام برس پڑے، انسپکٹر اور اہلکاروں پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کر دی۔ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وکلا پولیس اہلکار پر تشدد کرتے ہوئے دور تک لے گئے۔ پولیس کے مطابق ٹھٹھہ پولیس کی ٹیم گزشتہ روز اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے کورٹ کے باہر پہنچی تھی، پولیس کے آنے کی اطلاع ملزم کے رشتے داروں کو مل گئی، جس پر انہوں نے کیس کے وکلا کو پولیس کے آنے کے بارے میں بتایا۔ اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے...
    ، پاکستان کا شمسی انقلاب دنیا کے لیے مثال بن چکا ہے،وزیر توانائی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خاں لغاری نے لمز یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایشیا انرجی سمٹ سے خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر کو مکمل طور پر ڈیجیٹل، شفاف اور صارف دوست بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان 2035 تک 90 فیصد بجلی کلین اینڈ گرین انرجی سے حاصل کرے گا، پاکستان کا شمسی انقلاب دنیا کے لیے مثال بن چکا ہے۔ 50 گیگا واٹ سولر پینلز عوام نے خود نصب کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان 52 فیصد بجلی صاف توانائی سے...
    سٹی 42 : ترمیمی ٹریفک آرڈیننس پنجاب 2025 کے خلاف  ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا۔  چئیرمین متحدہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی اسلام آباد عرفان نیازی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کروڑوں روپے ٹیکس ادا کرنے کے باوجود ٹرانسپورٹرز پر ہوشربا جرمانے منظور نہیں۔ پنجاب ٹریفک ترمیمی آرڈیننس 2025 کسی صورت منظور نہیں، حکومت نے  ترمیمی آرڈیننس پنجاب 2025 واپس نہ لیا تو 8 دسمبر بروز سوموار جڑواں شہروں میں مکمل پہیہ جام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ایک گاڑی کو ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کیا گیا ہے کیا یہ ظلم نہیں؟؟۔ اس قسم کے  جرمانے ٹرانسپورٹرز کے لئے زہر قاتل ہیں۔  جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک...
    وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے کہا ہے کہ حکومت پاور سیکٹر کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مکمل طور پر ڈیجیٹل، شفاف اور صارف مرکز نظام میں تبدیل کررہی ہے۔ نیٹ میٹرنگ سے متعلق نئی اصلاحات چند ہفتوں میں سامنے آجائیں گی۔ لمز یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام ایشیا انرجی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان 2035 تک اپنی 90 فیصد بجلی صاف اور ماحول دوست ذرائع سے حاصل کرنے کا ہدف رکھتا ہے، جبکہ ملک میں شمسی توانائی کی تیز رفتار ترقی عالمی سطح پر مثال بن چکی ہے۔ عوام نے اپنے طور پر 50 گیگا واٹ تک کے سولر پینلز نصب کیے، جو ایک اہم پیش رفت ہے۔ مزید پڑھیں: سولر نیٹ میٹرنگ کی نئی...
    سرگودھا کے علاقے پھلروان میں 35 سالہ شخص نے اچانک اپنی 3 سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے کئی کلومیٹر تک تلاش کے بعد بچی کی لاش برآمد کی، جسے قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ بچی کے والد کی تلاش ابھی بھی جاری ہے اور پولیس واقعے کے اس سنگین اقدام کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں پانی کے شدید بہاؤ کے باعث تلاش کا عمل مشکل تھا، لیکن بروقت کارروائی کی بدولت بچی کے والد کو جلد ڈھونڈنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے عوام سے...
    کراچی سمیت صوبے بھرمیں بغیر نمبر پلیٹس گاڑیاں چلانے والوں اوربغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیورز کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھرمیں بغیر نمبر پلیٹس گاڑیاں چلانے والوں اوربغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیورز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے سلسلے میں آئی جی سندھ  کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی رینج،زونل ڈی آئی جیز،ڈی آئی جی سکھر، لارکانہ، حیدر آباد ، میرپورخاص اور شہید بے نظیر آباد ڈی آئی جی سی آئی اے ،ڈی آئی جی ٹریفک کراچی ، حیدر آباد ضلعی ایس ایس پیز اور ایس پی اے وی ایل سی کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ مراسلے میں بتایا گیا کہ حالیہ مشاہدے میں یہ بات سامنے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدرِ مملکت نے علامہ محمد راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ تقرری آئین کے آرٹیکل 228 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، جب کہ وزارتِ قانون و انصاف نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق علامہ راغب حسین نعیمی کی بطور چیئرمین تقرری تین سال کے لیے کی گئی ہے۔ صدرِ پاکستان نے وزیراعظم کی سفارش پر ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو دوبارہ رکن تعینات کرتے ہوئے کونسل کا چیئرمین مقرر کیا۔ واضح رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمینی عہدہ یکم نومبر 2025 کو خالی ہوا تھا۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی اپنی سابقہ مدت پوری ہونے پر بطور چیئرمین...
    ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی سے لیکر مہنگائی میں کمی تک ہر شعبے پر شہباز شریف کی مہر ہے۔  گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوا زشریف کی میراث آج پنجاب میں جاری ہے، گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ کا کام آج شروع ہو رہا ہے۔  وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم کا شکریہ کہ انہوں نے گوجرانوالہ آنے کیلئے وقت نکالا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ویژن سے سیکھ کر ترقیاتی منصوبے شروع کیے، چند دنوں میں فیصل آباد میں میٹرو منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی...
     پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ون ڈش پابندی کی خلاف ورزی اور لائوڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈائون کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے شادیوں اور تقریبات میں ون ڈش کی پابندی ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے شادیوں اور دیگر تقریبات میں بلند آواز میوزک چلانے پر سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوالی نائٹس اور کسی بھی تقریب میں لائوڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔حکام کے مطابق اب فارم ہائوسز اور گرائونڈز میں بھی شادی ہالز کی طرح لائوڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا کل 48 ٹیمیں ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی ۔ 48 ٹیموں کے 12 گروپس تشکیل دئیے گئے ہیں، ہر گروپ میں 4 ٹیمیں شامل ہیں 12 گروپس بلترتیب اے سے ایل تک ہوں گے فیفا ورلڈکپ 2026 کا پہلا میچ میکسیکو اور جنوبی افریقا کے درمیان 11 جون کو ہوگا، میگا ایونٹ کے دوران ٹیمیں 104 میچز کھیلیں گی۔ موسیقی کے ساتھ فیفا ورلڈکپ کے ڈراز کی تقریب کی شروعات ہوئی، امریکی معروف بینڈ نے بھی پرفارمنس دے کر شرکا کو محظوظ کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ صدر سمیت کینیڈین اور میکسیکن وزیر اعظم نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ میزبان میکسیکو ، کینیڈا اور امریکا کو...
    پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ون ڈش کی خلاف ورزی اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ شادیوں سمیت تمام تقریبات میں ون ڈش کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا نرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے اپنی ہدایات میں واضح کیا کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں بلند آہنگ میوزک سماجی مسائل کے ساتھ ساتھ قانون کی خلاف ورزی ہے، جس پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: انہوں نے متعلقہ اداروں کو قوالی نائٹ،...
    ویب ڈیسک : وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان کا شمسی انقلاب دنیا کے لیے مثال بن چکا ہے۔ 17 گیگا واٹ سولر پینلز درآمد کر کے پاکستان ایشیا کی تیزی سے بڑھتی شمسی توانائی مارکیٹ بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اویس لغاری نے اسلام آباد میں ایشیا انرجی سمٹ سے خطاب کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ 17 ہزار میگاواٹ سولر پینلز عوام نے خود نصب کیے، آج پاکستان 52 فیصد بجلی صاف توانائی سے پیدا کر رہا ہے یہ تاریخی سنگِ میل ہے۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا اویس لغاری نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ اصلاحات سے نظام مضبوط...
    —فائل فوٹو وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا شمسی انقلاب دنیا کے لیے مثال بن چکا ہے۔ 17 گیگا واٹ سولر پینلز درآمد کر کے پاکستان ایشیا کی تیزی سے بڑھتی شمسی توانائی مارکیٹ بن چکا ہے۔اسلام آباد میں ایشیا انرجی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 17 ہزار میگاواٹ سولر پینلز عوام نے خود نصب کیے، آج پاکستان 52 فیصد بجلی صاف توانائی سے پیدا کر رہا ہے یہ تاریخی سنگِ میل ہے۔اویس لغاری کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ اصلاحات سے نظام مضبوط اور صارفین کا اعتماد مزید بہتر ہوا، سیلاب، ہیٹ ویوز اور خشک سالی خطے کو توانائی منتقلی پر مجبور کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ این...
    وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور کوریا کی شراکت داری میں اہم پیش رفت کے طور پر اسلام آباد میں پاک۔کوریا سولر پینل ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں صدر KOICA اور سفیر جمہوریہ کوریا نے شرکت کی، جبکہ وفاقی وزیر خالد مگسی نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے وژن کے مطابق پاکستان اور کوریا کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی کی شراکت داری کو مزید مستحکم کیا جا رہا ہے۔ یہ لیبارٹری KOICA کی 9.5 ملین ڈالر گرانٹ کی بدولت قائم کی گئی ہے اور ملک کی پہلی منظور شدہ PV ٹیسٹنگ لیبارٹری ہے۔ پاکستان کے پی ایس ڈی پی نے اس منصوبے کے لیے 185.8 ملین روپے فراہم کیے،...
    دبئی نے اپنی مشہور فلک بوس اسکائی لائن میں ایک نیا عالمی ریکارڈ شامل کر لیا ہے۔ 377 میٹر بلند سیئل دبئی مرینا ہوٹل اب دنیا کا سب سے اونچا ہوٹل بن چکا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی ریکارڈ ساز بلندی منصوبے کی ترقی کے دوران تقریباً غیر ارادی طور پر سامنے آئی۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور دبئی کے 3 نئے ٹاور پروجیکٹس، دنیا کے بلند ترین تعمیراتی ریکارڈز ٹوٹنے کو تیار منصوبہ ساز کمپنی دی فرسٹ گروپ کے سی ای او روب برنز کے مطابق، انہیں خود بھی عمارت کی آخری اونچائی پر حیرت ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برنز کا کہنا تھا کہ ہم کچھ شاندار تعمیر کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہمارا ارادہ ہرگز...
     انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے نومبر کے پلیئر آف دی منتھ کیلئے 3 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی کی جانب سے نومبر کے مہینے کیلئے جنوبی افریقہ کے سائمن ہارمر اور بنگلا دیش کے تیج الاسلام کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے محمد نواز بھی ٹاپ تھری پلیئرز میں شامل ہوئے ہیں، ان میں سے کسی ایک کو ووٹنگ کے ذریعے آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ قرار دیا جائے گا۔محمد نواز نے حال ہی میں ختم ہونے والی سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ سہ ملکی سیریز سمیت سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی شمولیت یقینی بنائی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز نے دو کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگرد ہلاک کر دیے، یہ معلومات پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جاری کیں۔ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں کارروائی مکمل ہوئی۔اسی طرح لکی مروت میں بھی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی، جس میں 2 خوارج ہلاک اور اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔مارے گئے دہشتگرد بھارتی حمایت یافتہ تھے اور دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، سکیورٹی فورسز نے ان کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے مزید کلیئرنس آپریشنز جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔صدر آصف...
    دین کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی کرنے والی سابق اداکارہ سارہ چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز میں قدم رکھتے ہی انہیں اور ان کی والدہ کو بے شمار غیر اخلاقی پیشکشوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سارہ چوہدری نے بتایا کہ ہراسگی صرف شوبز تک محدود نہیں، مگر اس صنعت کو زیادہ بدنامی اس وجہ سے ملتی ہے کہ عوام کا عمومی تاثر یہ ہے کہ یہاں کام کرنے والوں کا کردار کمزور ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی سوچ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ لوگ حد سے بڑھی ہوئی درخواستیں کرتے ہیں، جس سے اُن کے کیریئر کے ابتدائی مہینے نہایت مشکل ثابت ہوئے۔ سارہ کے مطابق وہ ہمیشہ اپنی...
    —فائل فوٹو نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ کے بعد راولپنڈی میں لائسنس اجراء میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔ترجمان ٹریفک پولیس راولپنڈی نے کہا کہ راولپنڈی میں گزشتہ 9 روز میں31 ہزار سے زائد شہریوں کو لائسنسنگ سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ 8 ہزار سے زائد شہریوں نے نئے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ انہوں نے کہا کہ 21 ہزار سے زائد شہریوں نے انڈورسمنٹ، انٹرنیشنل و لرننگ پرمٹ جیسی دیگر سہولتیں حاصل کیں، 1900 سے زائد شہریوں نے رینیول و ڈپلیکیٹ لائسنس حاصل کیے۔ فیصل آباد: حکومت کی سخت پابندی نے ہیلمٹ فروشوں کی چاندی کردیفیصل آباد میں ہیلمٹ کی پابندی سخت ہونے کے بعد سے موٹر سائیکل سواروں کی مشکلات میں اضافہ جبکہ ہیلمٹ فروشوں کی چاندی ہو گئی ہے۔ ترجمان...
    بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں پاکستان ہاؤس میں بلوچ ریپبلیکن آرمی (براہمداغ بگٹی گروہ) کے بڑے کمانڈر وڈیرہ نورعلی چاکرانی نے اپنے 100 سے زائد ساتھیوں کے ہمراہ ریاست کے سامنے سرنڈر کرتے ہوئے ہتھیار ڈال دیے۔ میرآفتاب بگٹی کی موجودگی میں سرنڈر کرنے والے افراد سے پاکستان سے وفاداری کا حلف بھی لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ناراض بلوچ کی اصطلاح میڈیا کی پیدا کردہ، سرنڈر کرنے والوں سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان اس موقع پر حکام نے ہتھیار پھینکنے کے فیصلے کو نہایت مثبت اور حوصلہ افزا پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قدم نہ صرف ریاستی اداروں پر اعتماد کا اظہار ہے بلکہ وطن سے محبت، امن دوستی اور...