2025-11-12@11:37:27 GMT
تلاش کی گنتی: 220
«ملوث گروہ»:
(نئی خبر)
راولپنڈی: تھانہ نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو قتل کرنے والے ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔ نصیرآباد پولیس نے واقعے کی اطلاع پر مقدمہ درج کرکے ملزم سے تفتیش کی تو وہ قتل میں ملوث نکلا۔ ملزم عبدالسلام نے تشدد کرکے اپنی اہلیہ کو قتل کیا اور خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ ایس پی پوٹھوہار طلحٰہ ولی کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
عبرانی زبان کے اخبار Yedioth Ahronoth کے مطابق اسرائیلی انجینئر نے اپنی پوچھ گچھ کے دوران اعتراف کیا کہ اسے ڈیمونا کی جوہری تنصیب میں جوہری تحقیق تک رسائی حاصل تھی اور اس کے خلاف عائد فرد جرم کے مطابق اس نے ایک غیر ملکی ایجنٹ سے رابطہ کیا اور دشمن کو معلومات فراہم کیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی ریاست کے ڈیمونا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے بارے میں معلومات تک اہم رسائی حاصل کرنے والے ایک اسرائیلی انجینئر پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے انتہائی خفیہ جوہری پلانٹ کے بارے میں معلومات ایرانیوں کو فروخت کی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق یدیعوت احرونوت اخبار نے اس معاملے پر اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ 29 سالہ انجینئر ڈورون...
— فائل فوٹو لودھراں کے علاقے کمال پور جتیال میں شوہر نے بیوی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق بیوی نے زمین بیچ کر 14 لاکھ شوہر کو دیے تھے، پیسے واپس مانگنے پر شوہر نے تشدد کیا۔ کراچی، بیوی اور ساس کا قاتل 4 سال بعد گرفتارکراچی میں 4 سال قبل بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی میں اپنی بیوی اور ساس کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے شرافی گوٹھ، فیوچر موڑ سے گرفتار کرلیا۔ خاتون کے ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ ملزم نے تشدد کے بعد اپنی بیوی کو زہریلی چیز پلا کر قتل کیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ انہوں ملزم کو گرفتار کر...
مانسہرہ میں اسلحہ کی نوک پرشہری کی نازیبا ویڈیو بنانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان میں دو مرد اور ایک عورت شامل ہیں۔ بالاکوٹ میں اسلحہ کے زورپرنازیبا ویڈیو بنانے اور بلیک میل کرکے شہری سے 6 لاکھ سے زائد کی رقم ہتھیانے والا گروہ پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کےمطابق 3 ملزمان نے ملکاں بٹل کے رہائشی شخص کی اسلحہ کے زور پر نازیبا ویڈیو بنائی اور بعد ازاں بلیک میل کرکے متاثرہ شخص سے 6 لاکھ 43 ہزار روپے بھی ہتھیا لیے۔ متاثرہ شخص نے پولیس کو انصاف کے لیے درخواست دی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے...
بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، انہوں نے اپنے دیرینہ دوست اور بزنس مین ٹونی بیگ کے ساتھ بیورلی ہلز، لاس اینجلس میں ایک خفیہ تقریب میں شادی کرلی ہے۔ اگرچہ نرگس فخری نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے، لیکن شادی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں، جس نے انٹرنیٹ پر بحث چھیڑ دی ہے۔ ٹونی بیگ کون ہیں؟ ٹونی بیگ کاروباری دنیا میں ایک معروف شخصیت ہیں۔ وہ کشمیری نژاد ہیں اور امریکا میں مقیم بزنس ٹائیکون کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ٹونی بیگ ’ڈیوز گروپ‘ کے بانی اور گلوبل آپریشنز...
بھارت میں جھگڑالو شوہر سے تنگ بیوی نے قرض وصول کرنے کے لیے گھر آنے والے ایجنٹ سے ہی شادی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا واقعہ ریاست بہار میں پیش آیا تھا جہاں ایک خاتون نے اپنے شرابی اور جھگڑالو شوہر سے جان چھڑالی۔ خاتون نے شوہر کے لیے گئے قرض کی وصولی کے لیے گھر آنے والے ایجنٹ کو اپنی دکھ بھری داستان سنائی جس پر اسے رحم آگیا۔ اندرا کماری اور پون کمار کے درمیان ہونے والی ملاقاتیں محبت میں تبدیل ہوگئی اور دونوں نے شادی کرنے کی ٹھان لی۔ صحیح موقع دیکھ کر دونوں مغربی بنگال فرار ہوگئے جہاں دو روز قبل ایک مندر میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ پہلے شوہر نکھل شرما کو پتا چلا تو وہ...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)پشاور میں ایکسائز پولیس نے انسانی اعضا نکالنے اور بیچنے والے گروہ کے کارندے کو گرفتار کرلیا، ملزم شہزاد علی ملتان کے رہائشی محسن اور راشد کو پشاور گردے نکالنے کیلئے لایا تھا۔ایکسائز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اعضا کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم شہزاد علی کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کا گروہ گردے نکالنے اور فروخت کرنے میں ملوث ہے۔(جاری ہے) ایکسائز پولیس کے حکام نے بتایا کہ ملزم شہزاد علی ملتان کے رہائشی محسن اور راشد کو گردے نکالنے کے لیے پشاور لایا تھا، ملزم نے 2 لاکھ 80 ہزار روپے کے عوض 2 افراد کے گردے خریدنے کی ڈیل کر رکھی تھی،گرفتار ملزم کا گروہ مجبور...
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) مشرقی چین کی عدالت میں جرائم پیشہ چینی گروہ کے کے خلاف مقدمے کی سماعت مکمل ہو گئی جو مبینہ طور پر میانمر میں ٹیلیفون فراڈ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی حکام نے 2023 ء سے میانمر کے ساتھ تعاون بڑھایا ہے تاکہ چین کی سرحد سے متصل شمالی میانمر میں ٹیلیفون کے ذریعے دھوکا دہی اور دیگر جرائم کا ارتکاب کرنے والے گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا سکے۔ اس دوران چین سے تعلق رکھنے والے 53ہزار سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ میزبانی کے بھرپور تاثر اور اعزاز کے دفاع کے چیلنج کے ساتھ بدھ 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہورہا ہے۔ پاکستان 1996 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلی بار آئی سی سی کے کسی بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے اور وہ اس ایونٹ کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا، کتنے پاکستانی شامل؟ پاکستان نے 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیتی تھی۔ فائنل میں اس نے انڈیا کو 180 رنز سے شکست دی تھی۔ فخرزمان شاندار سینچری کی بدولت پلیئر آف دی فائنل رہے تھے جبکہ حسن علی مجموعی طور پر...
کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایس آئی یو نے دوران ڈکیتی قتل کرنے والے ملزمان کے گروہ کے کارندے سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کے مطابق 13 دسمبر 2024 کو گلستان جوہر بلاک 14 منور چورنگی کے قریب کباڑ کی دکان میں بائیکیا موٹر سائیکل رائیڈر کو دوران ڈکیتی ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا اور اس کا موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق واردات میں ملوث دو ملزمان حسین شاہ اور مدثر شاہ کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا تھا جبکہ انکے تیسرے ساتھی ملزم عمیر علی کو بھی گلستان جوہر بلاک 7 سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔دوسری کارروائی میں پولیس نے قلندریہ چوک پل کے نیچے سے اسٹریٹ...
گلستان جوہر میں 5 فروری کو ڈمپر بے قابو ہو کر تین موٹر سائیکلوں اور 2 کاروں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے گلستان جوہر حادثے میں ملوث ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ گلستان جوہر موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔ واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور مواز خان، جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا، تاہم...
کراچی: پولیس نے گلستان جوہر حادثے میں ملوث ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ گلستان جوہر موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔ واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور مواز خان، جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا۔ تاہم شاہراہ فیصل پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا اور اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف شاہراہ فیصل تھانے میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے خوف کی علامت سمجھا جانے والا 100 سے زاید ڈکیتیوں اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث چھوٹو گینگ کے نام سے مشہور 6 رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کے مطابق گرفتار ملزمان کے شناخت، تائی نین، ابراہیم، امان اللہ، عبداللہ، اشوک اور بلال کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کا گروہ شرافی گوٹھ، قائدآباد، اسٹیل ٹاؤن سمیت ضلع ملیر میں ڈکیتی کی 100 سے زاید وارداتیں کرچکا ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی 4 عدد موٹرسائیکلیں، 3 پستول، 25 گولیاں، 5 چھینے گئے موبائل اور چھینے گئے 10 موٹر سائیکلوں کے چیجز برآمد ہوئے، ملزمان موٹرسائیکل کے پارٹس فروخت کردیتے تھے۔ ملزمان...
جے یو آئی ملتان کے ضلعی امیر کا کہنا ہے کہ بھارت جتنا مرضی مظلوم کشمیریوں پر ظلم کر لے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے مطالبے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، مظلوم کشمیریوں کی حمایت کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود، جنرل سیکرٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ، سرپرست حافظ محمد عمر شیخ، ضلعی ناظم اطلاعات رانا محمد سعید نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی آزادی و خود مختاری کے لیے قائد مولانا فضل الرحمن اور دیگر اکابرین کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے، اقوام متحدہ ذمہ دارانہ کردار ادا کرے، جے یو آئی ملتان...
کشتی حادثات: انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ بے نقاب، تحقیقات کا دائرہ وسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی طریقوں سے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔ ایف آئی اے امیگریشن نے حالیہ کارروائی میں مزید سات ڈ ی پورٹ ہونیوالے پاکستانیوں کو تحویل میں لیا جن سے تفتیش جاری ہے جبکہ سہولتکاری میں ملوث ملزم کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ حراست میں لیے گئے مسافروں میں مہتاب، محمد خلیق، گل شاہ میر، وسیم، علی حسن، بلاول اقبال اور عمر فاروق شامل ہیں، ان افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں، بشمول گجرات، شیخوپورہ،...
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) پولیس کی بڑی اور کامیاب کارروائی میرپورخاص سٹی میں ہونے والی مختلف اسنچنگ میں ملوث گینگ گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص شبیر احمد سیٹھار کے سخت احکامات پر انچارج CIA اقبال جٹ اور ایس ایچ او مہران پولیس اسٹیشن انسپکٹر امین مری کی ہمراہ ٹیم بڑی اور کامیاب کارروائی، مختلف اسنیچنگ میں ملوث گینگ کے ملزمان محسن لودھی ولد عبد الرشید لودھی اور شہروز لودھی ولد شاہد لودھی، عامر میمن ولد عبد الرحمٰن میمن کو میرپورخاص پولیس نے گرفتار کرلیا.مہران تھانے کی حدود بشیرآباد میں مورخہ 17.01.2025 کو رات 11 بجے 3 مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر عبدالغفار سے ایک IPHONE سمیت 02 موبائل فون اور 70 ہزار روپے کیش رقم چھین...
ماتلی (نمائندہ جسارت) ایس پی بدین محمد اسلم لانگاہ نے ماتلی میں بہیمانہ قتل کی واردات میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرنے کے حوالے سے اپنی پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے ڈی ایس پی آفس میں اپنی کانفرنس میں میڈیا کو بتایا کہ ملزمان نے ماتلی کے 2 بھائیوں پر اپنی دکان سے گھر جاتے ہوئے قاتلانہ حملہ کیا تھا، ملزمان نے پسٹل کے فائر کر کے عبدالواحد کمبوہ کو قتل اور طاہر کمبوہ کو زخمی کر دیا تھا۔ ایس پی بدین نے واضح لفظوں میں تنظیم کا نام بتایا کہ ان دونوں ملزمان کا تعلق سندھ کی کالعدم تنظیم سے ہے۔ واضح رہ کہ قتل کی ایف آئی آر قاتلانہ حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے...
اٹلی کو یورپ میں اعلیٰ درجے کی یونیورسٹی میں اہم مقام حاصل ہے اور طلبا کی خواہش ہوتی ہے کہ ان یونیورسٹیز میں داخلہ لے کر تعلیم حاصل کی جائے۔ قواعد کے مطابق پاکستانی شہریوں سمیت دیگر ممالک کے طلبا کو اپنے ملک میں مقیم اطالوی قونصل خانے میں اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دینا ہوگی۔ درخواست دہندگان کو مندرجہ ذیل شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔ داخلہ ویزا درخواست فارم۔ حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر۔ پاسپورٹ ویزا کے بعد کم از کم تین ماہ تک کارآمد ہونا چاہیے۔ یونیورسٹی کے کورس میں اندراج یا پری انرولمنٹ۔ اٹلی میں رہائش کا ثبوت۔ اٹلی میں قیام کے لیے ثبوت فنڈز۔ میڈیکل انشورنس وطن واپسی کے لیے درکار مالی ذرائع کی دستیابی کا ثبوت۔...
