2025-12-09@12:01:15 GMT
تلاش کی گنتی: 577

«کروڑ روپے سے زائد کی»:

(نئی خبر)
    بلوچستان کے محکمہ بلدیات میں 3 ارب 41 کروڑ کی بے قاعدگیاں سامنے آگئیں۔محکمہ بلدیات بلوچستان کی آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ محکمے نے 29 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات بلاجواز کیے ہیں۔دستاویز کے مطابق 70 کروڑ روپے کے اخراجات بغیر اجازت کیے گئے جبکہ محکمہ بلدیات نے 3 کروڑ 76 لاکھ کا ریکارڈ آڈٹ ٹیم کو مہیا ہی نہیں کیا۔رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سپرد کردی گئی ہے، جس کے مطابق گزشتہ مالی سال میں محکمہ بلدیات 79 کروڑ 29 لاکھ روپے ریونیو کم وصول کرسکا۔آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ محکمے کے اثاثے کے کرائے نہ بڑھنے سے محکمے کو 77 کروڑ 49 لاکھ روپے کا نقصان ہوا جبکہ 2 کروڑ 53 لاکھ روپے کی رقم...
    ---فائل فوٹو  خیبرپختونخوا میں سیلاب اور طوفانی بارشوں کے سبب جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے ڈپٹی کمشنر کے پی کو 50 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں نقصانات، ریسکیو اور ریلیف سے متعلق کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بتایا گیا کہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 309 اموات ہوئیں، حادثات میں زخمیوں کی تعداد 23 ہے جو کہ مزید بڑھ سکتی ہے، سیلاب سے 63 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، متاثرہ علاقوں میں ادویات، اشیائے خور و نوش پہنچائی جا رہی ہیں، انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے محکمۂ مواصلات کو ڈیڑھ...
    وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹو وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 22 ارب 48 کروڑ روپے مالیت کے 6 منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس کے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق 496 ارب 48 کروڑ روپے مالیت کے 9 منصوبے منظوری کےلیے ایکنک کو بھجوا دیے گئے۔اعلامیے کے مطابق ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے لیے 2 ارب 80 کروڑ روپے اور مالاکنڈ یونیورسٹی کا بٹ خیلہ میں خواتین کیمپس کھولنے کے لیے 1 ارب 34 کروڑ روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے۔بنگلا دیش اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے طلباء کے لیے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے لیے علامہ اقبال وظائف منظور کر لیے گئے، جس کے لیے 66 کروڑ...
     قیصر کھوکھر :صوبائی کابینہ نے اندرون شہر چھ انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازوں کی منظوری دے دی ہے جن پر مجموعی طور پر 31 ارب 50 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق موچی گیٹ انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازہ 5 ارب 20 کروڑ روپے میں تعمیر ہوگا,شیرانوالہ گیٹ پارکنگ پلازہ 8 ارب روپے کی لاگت سے بنایا جائے گا,ٹیکسالی گیٹ پارکنگ پلازہ 5 ارب 20 کروڑ روپے میں تعمیر ہوگا,دہلی گیٹ انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازہ 6 ارب روپے میں مکمل ہوگا. جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی بھاٹی گیٹ انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازہ 2 ارب روپے کی لاگت سے بنایا جائے گا,شاہ عالم گیٹ انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازہ 5 ارب 20 کروڑ روپے میں تعمیر کیا جائے گا. پلازےکومحکمہ سی...
    ممبئی کے ایک تاجر دیپک کوٹھاری نے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر، بزنس مین راج کندرا پر 60.4 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام عائد کردیا  یہ الزام ان کی کمپنی est Deal TV Pvt Ltdسے متعلق ایک لون کم انویسٹمنٹ ڈیل پر مبنی ہے، جو اب بند ہو چکی ہے۔ الزامات کیا ہیں؟ کوٹھاری کا الزام ہے کہ 2015 سے 2023 کے دوران انہوں نے کاروبار کی توسیع کے لیے اس جوڑے کو 60.48 کروڑ روپے فراہم کیے، لیکن یہ رقم ذاتی اخراجات پر خرچ ہوئی، نہ کہ وعدہ کردہ کاروباری منصوبے پر۔ ابتدائی طور پر یہ رقم 75 کروڑ روپے کے قرض کے طور پر مانگی گئی، پھر اسے “انویسٹمنٹ کا رنگ دے دیا گیا تاکہ ٹیکس...
    انسٹاگرام پر 12 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی اور خود کو بزنس وومین اور اداکارہ ظاہر کرنے والی سندیپا وِرک کو بھارتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 40 کروڑ روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں:حکیم شہزاد لوہا پاڑ کو میڈل دینا گورنر خیبر پختونخوا کو مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر تنقید یہ کیس بھارتی پنجاب کے موہالی میں درج ایف آئی آر سے جڑا ہے، جس میں سندیپا پر الزام تھا کہ انہوں نے جعلی دعوؤں اور غلط بیانی سے لوگوں سے رقم بٹوری۔ ای ڈی کے مطابق وہ hyboocare.com  نامی ویب سائٹ کی مالک ہونے کا دعویٰ کرتی تھیں، جو ایف ڈی اے منظور شدہ بیوٹی پروڈکٹس بیچنے کا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2025ء) پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری میں 2 ارب روپے سے زائد کے گھپلوں کا انکشاف، غیر کسی اسیسمنٹ کے ادویات کی خریدار ی سے بڑے پیمانے پر ادویات ایکسپائر ہوگئیں، خریداری پنجاب حکومت کی لوکل پرچیز پالیسی کے خلاف کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں 2 ارب 11 کروڑ روپے کی ادویات اور سرجیکل آئٹمز کی خریداری میں سنگین بے ضابطگیوں کو انکشاف ہوا ہے۔ دنیا اخبار کی رپورٹ کے مطابق مینول خریداری اور بغیر سٹاک انٹری کے ادویات خریدی گئیں، بیشتر اہم ریکارڈ دستیاب ہی نہیں، بغیر کسی اسیسمنٹ کے ادویات کی خریدار ی سے بڑے پیمانے پر ادویات ایکسپائر ہوگئیں۔ محکمہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) محکمہ زکوة و عشر نے مستحق افراد کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے 3ارب 90 کروڑ روپے کی زکوة اور گزارا الائونس جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق 1لاکھ 57 ہزار مستحقین کو فی کس 24 ہزار روپے گزارا الائونس فراہم کیا جائے گا۔(جاری ہے) 6 ہزار 700 نابینا افراد بھی اس امدادی رقم سے مستفید ہوں گے اورانہیں بھی فی کس 24 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ محکمہ زکو نے سسٹم میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے شکایات کے اندراج کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن 0326-9771000 جاری کی ہے۔سیکریٹری زکو عرفان سندھو خود شکایات سنیں گے اور ان پر براہ راست کارروائی کی جائے گی۔
    ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کے مطابق 22.8 کلومیٹر طویل نیو حب کینال جدید معیار کے مطابق تعمیر کی گئی ہے، منصوبے سے کراچی کو یومیہ 10 کروڑ گیلن پانی سپلائی ہوگا، نیو حب کینال 9 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کی گئی ہے، جس پر 12 ارب 78 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے عوام کے لیے خوشی کی خبر ہے۔ 22 سال بعد نیو حب کینال کی تعمیر مکمل ہوگئی۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کے مطابق 2 دہائیوں بعد کراچی میں پانی کا بڑا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا ہے، جس کا افتتاح چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بدھ کے روز کریں گے، 22.8 کلومیٹر طویل نیو حب کینال جدید معیار...
    مدراس ہائیکورٹ نے سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کے دائر کردہ 100 کروڑ روپے کے ہرجانہ کیس میں ٹرائل شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ مقدمہ گزشتہ 10 سال سے زیر التواء ہے اور اس میں دھونی نے زی میڈیا کارپوریشن، صحافی سدھیر چودھری، ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر جی سمپت کمار اور نیوز نیشن نیٹ ورک کو فریق بنایا ہے۔ مقدمے کا پس منظر دھونی نے یہ مقدمہ 2014 میں اس وقت دائر کیا تھا جب ان کا نام انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اسپاٹ فکسنگ اور بیٹنگ اسکینڈل میں جوڑا گیا تھا۔ دھونی کا موقف ہے کہ ان کا اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں تھا، مگر ملزمان نے جھوٹے الزامات کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں سیاسی شخصیت کے خلاف پیش ہونے کے لیے 7 کروڑ روپے بطور فیس کی پیش کش ہوئی تھی منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا نکتہ اعتراض پر اپوزیشن رکن سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ 26آئینی ترمیم کے بعد ایوان اور عدلیہ کو دفن کردیا گیاہے آج سپریم کورٹ میں وکلا کو داخل ہونے سے روک دیا گیا عدالتی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے لوگوں کو عدالتی فیس بڑھنے کے بعد مشکلات کا سامنا ہے تھوک کے حساب سے سیاسی راہنماﺅں اور ورکرز کو جھوٹی گواہیوں پر سزا...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں سیاسی شخصیت کے خلاف پیش ہونے کے لیے 7 کروڑ روپے  بطور فیس کی پیش کش ہوئی تھی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں  ہوا، جس میں نکتہ اعتراض پر اپوزیشن رکن سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ 26 آئینی ترمیم کے بعد ایوان اور عدلیہ کو دفن کردیا گیاہے ۔ آج سپریم کورٹ میں وکلا کو داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ عدالتی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ لوگوں کو عدالتی فیس بڑھنے کے بعد مشکلات کا سامنا ہے ۔ تھوک کے حساب سے رہنماؤں اور ورکرز کو جھوٹی...
    پشاور (آئی این پی )آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بی آر ٹی پشاور کے 2019 سے 2022 تک کے مالی امور کا آڈٹ مکمل کرتے ہوئے 28 ارب روپے سے زائد کی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل پلازے مکمل نہ ہونے، غلط کنٹریکٹس اور دیگر انتظامی خامیوں سے اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ مفت زو کارڈز کی تقسیم سے ٹرانس پشاور کمپنی کو 11 کروڑ 86 لاکھ روپے کا خسارہ ہوا، جبکہ وینڈرز سے ٹیکس وصول نہ کرنے کے باعث خزانے کو 48 کروڑ 58 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔ٹھیکے دینے کے عمل میں بے ضابطگیوں سے 3 ارب 78 کروڑ روپے، اور آئی پی ایس کنٹریکٹ ایکنک...
    عبدالقادر گیلانی : فائل فوٹو  چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی بارسلونا میں قیمتی گھڑی سے محروم ہو گئے۔ عبدالقادر گیلانی سے قیمتی گھڑی چور چھین کر لے گئے، گولڈ پلیٹڈ گھڑی کی مالیت 56 ہزار یورو یعنی 1 کروڑ 84 لاکھ پاکستانی روپے تھی۔چیئرمین سینیٹ کے بیٹے عبدالقادر گیلانی بارسلونا میں سیر و تفریح کے لیے گئے ہوئے ہیں۔
    ویب ڈیسک: نیپرا نے سیپکو اور حیسکو پر مجموعی طور پر ساڑھے 9 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کر دیے۔ سیپکو اور حیسکو پر نقصانات کم نہ کرنے اور ریکوری میں بہتری نہ لانے پر جرمانے عائد کیے گئے۔  نیپرا کے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سیپکو اور حیسکو شوکاز نوٹسز کے تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے، نیپرا قوانین پر سیپکو عمل درآمد کرانے میں ناکام رہا، سیپکو اپنے انتظامی علاقے میں 100 فیصد پولز کی ارتھنگ کرنے سے متعلق ناکام رہا۔  وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان  نیپرا کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر پولز کی ارتھنگ اور حفاظتی معیارات سے متعلق عملدرآمد نہ کرنے پر بھی جرمانے لگائے گئے۔  نیپرا نے...
    ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی، جن کی دولت کا تخمینہ 98 ارب ڈالر لگایا جاتا ہے، ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ حیران کن طور پر وہ گزشتہ 5 برس سے کمپنی میں بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں۔ یہ فیصلہ انہوں نے کووڈ-19 وبا کے دوران کیا تھا، جب دنیا بھر کی کمپنیوں کو مالی مشکلات کا سامنا تھا۔ اس سے قبل 2008 سے 2020 تک مکیش امبانی کو ریلائنس کی طرف سے سالانہ 15 کروڑ بھارتی روپے بطور تنخواہ ادا کیے جاتے تھے۔ کمپنی کے گوشواروں کے مطابق وہ کسی قسم کے الاؤنسز یا مراعات بھی نہیں لیتے۔ دوسری طرف ان کے بیٹے اننت امبانی، آکاش امبانی اور ایشا امبانی ہر سال...
    سٹی42: مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے اعتراضات اور تحفظات کے باوجود لاہور کینال شپ ریسٹورنٹ منصوبہ بالآخر منظوری حاصل کر گیا ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق منصوبہ ابتدائی طور پر 35 کروڑ روپے میں مکمل ہونا تھا تاہم اب اس کی لاگت بڑھا کر 54 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ منصوبے کا ڈیزائن نیسپاک کی اسٹڈی کے بعد تبدیل کیا گیا، جس کے بعد صوبائی حکومت نے اس کی منظوری دی۔اب اس منصوبے کے لیے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) کو سپلیمنٹری گرانٹ فراہم کی جائے گی جبکہ پی اینڈ ڈی بورڈ فنڈز کی بندوبست کرے گا۔ عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ سرکاری دستاویزات کے مطابق محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی بورڈ نے...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست 2025ء) پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر منشیات کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ کارروائی نائٹ شفٹ کے دوران بین الاقوامی روانگی ہال میں کی گئی۔ کسٹمز حکام کے مطابق، ایک خاتون مسافر شاہین سلیمان (پاسپورٹ نمبر MT5758621) کو اُس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ گلف ایئر کی پرواز GF 751 کے ذریعے بحرین روانہ ہونے والی تھیں۔ کارروائی صبح 4 بج کر 38 منٹ پر عمل میں لائی گئی۔(جاری ہے) مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران کسٹمز اہلکاروں نے 5.56 کلو گرام ایمفیٹامین برآمد کی، جس کی مالیت تقریباً 8 کروڑ 40 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ منشیات کو نہایت مہارت سے ایک...
    خیبرپختونخوا، 2018سے 2021تک صحت انصاف کارڈ میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف sehat insaf card WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی آڈٹ رپورٹ میں 2018 سے 2021 تک صحت انصاف کارڈ میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق صحت کارڈ اور دیگر منصوبوں میں 28 ارب 61 کروڑ روپے کی مالی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ نجی اسپتالوں کو غیرضروری طور پر صحت سہولت کارڈ پینل میں شامل کیا گیا، پینل میں شامل نہ ہونے والے بعض نجی اسپتالوں کو اربوں روپیکی ادائیگیاں کی گئیں۔ محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ پلس سے اربوں...
    آڈٹ رپورٹ کے مطابق وزارت نے حجاج کرام کے لئے خستہ حال عمارتیں 24 ارب روپے میں کرائے پر لیں، جن میں مکہ مکرمہ میں صرف ایک عمارت کی مد میں 2 ارب 67 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت نے پاکستان ہاؤس نہ خرید کر قومی خزانے کو 4 ارب 70 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ حج سیزن 2023-24ء کے دوران وزارت مذہبی امور و حج کے مالی معاملات میں 42 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق وزارت نے حجاج کرام کے لئے خستہ حال عمارتیں 24 ارب روپے میں کرائے پر لیں، جن میں مکہ مکرمہ میں صرف ایک عمارت کی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست2025ء) اراکین پنجاب اسمبلی نے صرف 1 سال میں 15 کروڑ روپے کی بجلی خرچ کر ڈالی، صوبائی اسمبلی کے اراکین کی جانب سے بجلی کے بے تحاشہ استعمال کے باعث پنجاب اسمبلی کی عمارت کو سولر پر منتقل کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق اراکین پنجاب اسمبلی ایک سال میں 15 کروڑ روپے کی بجلی اڑا گئے جب کہ بجلی کی بے تحاشہ کھپت کے باعث پنجاب حکومت نے پنجاب اسمبلی کی عمارت سولر پر۔منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب اسمبلی کی چھت کی بناوٹ کے باعث مکمل عمارت سولر پر منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پنجاب اسمبلی کی نئی اور پرانی دونوں عمارتوں کی چھتیں گنبد کی بناوٹ میں ہیں،...
    اراکین پنجاب اسمبلی ایک سال میں پندرہ کروڑ روپے کی بجلی اڑا گئے جب کہ بجلی کی بے تحاشہ کھپت کے باعث پنجاب حکومت نے پنجاب اسمبلی کی عمارت سولر پر۔منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب اسمبلی کی چھت کی بناوٹ کے باعث مکمل عمارت سولر پر منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پنجاب اسمبلی کی نئی اور پرانی دونوں عمارتوں کی چھتیں گنبد کی بناوٹ میں ہیں، ذرائع کے مطابق گنبد کے باعث چھت پر جگہ کم  ہے اور صرف پینتیس فیصد عمارت  سولر پر منتقل ہوسکتی ہے۔ صرف پینتیس فیصد عمارت سولر پر منتقل ہونے سے بجلی کے بل میں صرف پانچ کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اگست ۔2025 )قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے رواں سال 2025 کے 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جنوری سے جون 2025 کے دوران نیب نے 547 ارب 31 کروڑ روپے کی ریکوری کی، صرف اپریل کے مہینے میں 456 ارب روپے ریکور کیے گئے نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کہا گیا ہے کہ رواں برس کے پہلے 6 ماہ میں 532 ارب روپے مالیت کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں، وفاقی و صوبائی وزارتوں، محکموں اور مالیاتی اداروں کے حوالے کی گئی ہیں.(جاری ہے) نیب کے مطابق دھوکا دہی کے مختلف مقدمات میں 12 ہزار 611 متاثرین کو ان کی لوٹی ہوئی رقم...
    5 سال کے دوران پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کے بجلی کے بلوں کی مد میں 13 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہو گئے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے بجلی بلوں سے متعلق تحریری جواب قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ 5 سال کے دوران پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کے بجلی کے بلوں کی مد میں 13 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہو گئے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے بجلی بلوں سے متعلق تحریری جواب قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا جس کے مطابق 21-2020 میں ایک کروڑ 72 لاکھ 87 ہزار 399 روپے بجلی بلوں کی مد میں خرچ ہوئے، 22-2021 میں...
    پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے آکشن میں بیچی گئی روبیش مارکی نامی پراپرٹی کو 50 کروڑ 80 لاکھ روپے میں خریدنے والے رئیل اسٹیٹ ڈیویلپر مصور عباسی کا کہنا ہے کہ مارکی کا سائز 57 کنال اور قیمت 2 ارب ہونے کی باتیں سفید جھوٹ ہیں اور ایسے باتیں کرنے والے چاہیں تو وہ یہ پراپرٹی 60 کروڑ میں بیچنے کو تیار ہیں۔ وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں آزاد ڈیجیٹل کے سی ای او مصور عباسی کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 20 سال سے اسلام آباد میں پراپرٹی کے بزنس سے وابستہ ہیں اور اس سے قبل بھی متعدد آکشنز میں حصہ لے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سپریم...
    فائل فوٹو  پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی اسٹوریج اور فروخت پر ضبطگی اور 1 کروڑ روپےجرمانہ تجویز دے دی گئی۔قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم میں لائسنس کی منسوخی کے باوجود پیٹرول پمپ چلانے والےمالک پر 10 لاکھ روپے جرمانہ کی تجویز دی گئی۔سیکریٹری پٹرولیم نے بتایا پٹرولیم ترمیمی بل 2025 کا مقصد پیرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ روکنا ہے، پیٹرول اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو ضبط کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سزائیں اور جرمانے بڑھا رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد، ترسیل ،اسٹوریج اور تقسیم میں آئی ٹی کا استعمال لا رہے ہیں، ہم پیٹرولیم سیکٹر کی پوری چین میں ڈیجیٹلائزیشن لا رہے ہیں۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نوید...
    معرکہ حق کے بعد فضائی حدود کی بندش، پاکستان کو 4ارب ، 10کروڑ روپے کا خسارہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے معرکہ حق کے بعد بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔وزارت دفاع کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے حوالے سے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرایا گیا ہے جس کے مطابق فضائی حدود کی بندش کے نتیجے میں یومیہ 100 سے 150 بھارتی طیارے متاثر ہوئے ہیں اور فضائی ٹریفک میں تقریبا 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔جواب کے مطابق پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کو بھارتی ایئرلائنز رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اگست ۔2025 )پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کو بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش سے 4 ارب 10 کروڑ روپے خسارے کا انکشاف ہوا ہے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریری جواب میں ایوان کو بتایا کہ ایئرپورٹس اتھارٹی کو فضائی حدود کی بندش سے 4 ارب 10 کروڑ روپے خسارہ ہوا، پاکستان کی فضائی حدود 24 اپریل سے 30 جون 2025 تک بند رہی اور تمام بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت واپس لی گئی.(جاری ہے) وزیر دفاع نے تحریری جواب میں بتایا کہ فضائی حدود کی بندش کے باعث یومیہ 100 سے 150 بھارتی طیارے متاثر ہوئے، فضائی ٹریفک...
    نان فائلرز کی جانب سے بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 50,000 روپے سے زیادہ یومیہ نکالنے پر ٹیکس 0.6% سے بڑھا کر 0.8% کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل نہ ہونے والے افراد کی جانب سے بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ 50,000 روپے سے زیادہ یومیہ نکالنے پر 0.8% ٹیکس لاگو ہوتا ہے، اس سے قبل 50,000 روپے سے زیادہ یومیہ نکالنے پر 0.6% ٹیکس لاگو ہوتا تھا۔ ہر بینکنگ کمپنی نان فائلرز سے ایڈوانس ایڈجسٹ ایبل ٹیکس کٹوتی کرنے کی مجاز ہوگی۔ غیر منقولہ جائیداد کی خرید، فروخت یا منتقلی پر ایڈوانس ٹیکس...
    ویب ڈیسک:  وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ معرکہ حق کے بعد بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش  سے پاکستان کو 4 ارب  10 کروڑ روپے کا خسارہ  ہوا۔  فضائی حدود کی بندش سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے اُنہوں نے بتایا کہ پاکستان کی فضائی حدود 24 اپریل سے 30 جون تک بند رہی، بھارتی طیاروں کیلئے فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت واپس لے لی ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل   انہوں نے بتایا کہ فضائی حدود کی بندش سے یومیہ 100 سے 150 بھارتی طیارے متاثر ہوئے، فضائی ٹریفک میں تقریباً 20 فیصد کی کمی ہوئی ، 2019...
      کرائے کی عمارت پر مرمت اور فرنیچر کی خریداری کیلیے بندربانٹ ہوئی کمیشن کے ذریعے کمائی سی ایم آئی ٹی اور اینٹی کرپشن کو شکایات موصول شہید بینظیر بھٹو ہیومن ریسورس ریسرچ بورڈ کے افسران کا کارنامہ، کرائے کی عمارت پر مرمت اور فرنیچر کی خریداری میں ڈھائی کروڑ روپے خرچ کر دیئے، ٹھیکے افسران کے قریبی رشتے داروں کو دینے کا انکشاف، چائے کا سیٹ 4 لاکھ 77 ہزار روپے میں خرید لیا، اینٹی کرپشن اور سی ایم آئی ٹی کو شکایات موصول۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق شہید بینظیر بھٹو ہیومن ریسورس اینڈ ریسرچ بورڈ کا دفتر ایک نیم سرکاری ادارے کی عمارت میں قائم ہے، بورڈ ادارے کو کرائے کی مد میں ماہانہ ایک کروڑ 50...
    قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے بحریہ ٹاؤن سے منسلک 3 کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی کردی۔ تین کےلیے قابل قبول بولی نہ آنے پر نیلامی کا عمل دوبارہ ہو گا۔نیلامی 2019 کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم کی وصولی کے لیے کی گئی ہے۔نیب اعلامیے کے مطابق ایک مارکی 50 کروڑ 80 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔ یہ رقم مقررہ قیمت سے 2 کروڑ روپے زائد میں نیلام ہوئی ہے۔ کارپوریٹ آفس ون کیلئے87 کروڑ 60 لاکھ روپے کی مشروط بولی موصول ہوئی ہے، جس کی حتمی منظوری تاحال زیر غور ہے۔ کارپوریٹ آفس ٹو کے لیے 88 کروڑ 15 لاکھ روپے کی مشروط بولی موصول ہوئی۔ اس کا فیصلہ نیب اتھارٹی کرے گی۔ تین پراپرٹیز کی نیلامی کیلئے قابلِ...
    خیبرپختونخواحکومت کےفیلگ شپ منصوبے بی آرٹی پشاورمیں اڈیٹرجنرل آف پاکستان نے 28 ارب روپے کی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کردی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کی نااہلی: بی آر ٹی کے لاکھوں مسافر اہم ترین سہولت سے محروم سنہ 2019سے سنہ 2022 تک بی آرٹی کے مالی معاملات کے متعلق اڈیٹرجنرل آف پاکستان نے درجنوں بدعنوانیوں اوربے قاعدگیوں کی نشاندہی کی۔ آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی آرٹی کی 5بسوں میں فنی خرابی کے باعث مختلف اوقات میں آگ لگی۔ بسوں کی تمام تر مرمت کی ذمہ داری بس فراہم کرنے والوں کی تھی، لیکن اس مد میں بی آرٹی کوچلانے والی کمپنی ٹرانس پشاورکمپنی نے 11کروڑ روپے کی مرمت کی۔ رپورٹ کے مطابق 220 بسوں کےلیے حکومت...
    بحریہ ٹاون کی 6میں سے 3پراپرٹیز کی نیلامی کر دی گئی، روبیش مارکی 50 کروڑ روپے میں نیلام، ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)نیب راولپنڈی میں بحریہ ٹاون کی 6کمرشل جائیدادوں کی نیلامی جاری ہے جن میں سے بحریہ ٹاون کی 3 پراپرٹیز نیلام کر دی گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نیلامی کا مقصد عدالتی پلی بارگین کی باقی رقم کی وصولی ہے ، بحریہ ٹاون کی روبیش مارکی 50 کروڑ روپے میں نیلام کی گئی ہے ، کارپوریٹ آفس ون اور ٹو کیلئے مشروط بولیاں موصول ہو گئی ہیں اور حتمی منظوری زیر غور ہے ، 3 جائیدادوں کی کوئی قابل قبول بولی نہیں آئی جن کی دوبارہ نیلامی کمی جائے گی ۔...
    بحریہ ٹاون راولپنڈی کے ہسپتال پر چھاپے میں ایک ارب 12کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے، عطا تارڑ کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاون کرپشن کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے بحریہ ٹاون راولپنڈی کے ہسپتال پر چھاپے کے دوران ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے ہیں۔ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹاون کیخلاف کرپشن کیس میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حاصل کر لیے ہیں، ایف...
    ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش کیشن میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حاصل کر لیے ہیں، ایف آئی کی تحقیقات میں شواہد اور ثبوتوں کے لیے ادارہ کارروائیاں کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نےکہا ہے کہ بحریہ ٹاون کرپشن کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال پر چھاپے کے دوران ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے ہیں۔ ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش...
    سٹی42: پنجاب حکومت نے وی آئی پیز کی سیکیورٹی کے لیے 4 نئی بلٹ پروف مرسڈیز گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔یہ فیصلہ گزشتہ روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔ہر گاڑی میں VR10 لیول کی جدید بلٹ پروف سیکیورٹی موجود ہو گی۔گاڑیاں شاہنواز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی سے خریدی جائیں گی۔ایک گاڑی کی قیمت 18 کروڑ 25 لاکھ روپے طے کی گئی ہے۔چار گاڑیوں کی مجموعی لاگت 73 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ مالی تفصیلات کے مطابق گاڑیوں پر ٹیکسز کی مد میں 6 کروڑ 52 لاکھ روپے بھی شامل ہیں۔گاڑیوں کی مجموعی خریداری پر 79 کروڑ 54 لاکھ 18 ہزار روپے خرچ ہوں گے۔خریداری کا عمل پنجاب پروکیورمنٹ رولز کے تحت کیا جائے گا۔ الیکشن...
    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس ہیرا پھیری کے باعث ایک ارب 29 کروڑ روپے مالیت کے ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی ادائیگیاں کرکے 18 ارب 78 کروڑ روپے مالیت کی کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی چوری کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے مبینہ طور پر فیس لیس سسٹم سے کلیئر ہونے والی لگژری گاڑی کی کلیئرنس میں بڑے پیمانے پر انڈر انوائسنگ اور منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی 127 صفحات پر مشتمل چونکا دینے والی رپورٹ نے مبینہ طور پر لگژری گاڑیوں کی درآمد میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے تجارت پر مبنی منی لانڈرنگ اسکینڈل بے نقاب کیا گیا ہے، جس میں درآمد کنندگان...
    فائل فوٹو بلوچستان کے محکمہ صحت کے توسیع پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات میں پانچ سال کے دوران دو ارب اڑتیس کروڑ روپے کی بے قاعدگیاں سامنے آگئیں۔ای پی آئی بلوچستان کی جانب سے وفاقی ڈائریکٹریٹ کو ویکسین اور ٹول کٹ کی خریداری کے لیے کی گئی ایک ارب چھیاسٹھ کروڑ کی ادائیگی کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہیں۔کورونا کے دوران ٹریننگ کے نام پر ایک کروڑ ستتر لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگی کی گئی۔
       بھارت کی ریاست کرناٹک میں 15 ہزار کی تنخواہ وصول کرنے والا سابق سرکاری ملازم 30 کروڑ بھارتی روپے کے اثاثوں کا مالک نکلا۔  بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرناٹک رورل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ لمیٹڈکے دفتر میںبڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ہوا ۔   اس ادارے میں 72 کروڑ بھارتی روپے کی بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک سابق ملازم کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جو اس ادارے میں ماضی میں بطور کلرک کام کرتا تھا۔ اس چھاپے کے دوران پتہ چلا کہ ‘کالا کپہ نیگاگندی نامی سابق ملازم 30 کروڑ بھارتی روپے مالیت اثاثوں کے مالک ہیں جن میں 24 مکانات، 6 پلاٹس اور 40 ایکڑ زرعی اراضی شامل ہیں۔  سابق ملازم کے گھر سے ایک...
    سپیشل جج سینٹرل راولپنڈی نے کرپشن کیس کے ملزم کو 29 سال قید کی سزا سنادی۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم پوسٹ ماسٹر حامد پر20 لاکھ10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ملزم کو 2 کروڑ 15 لاکھ 25 ہزار 194 روپے محکمہ ڈاک کو ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ملزم نے پنشن سیونگ بْک میں3 کروڑ 52 لاکھ 96 ہزار روپے سے زائد کی بوگس انٹریاں کی تھیں۔
    فائل فوٹو اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی نے کرپشن کیس کے ملزم کو 29 سال قید کی سزا سنادی۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم پوسٹ ماسٹر حامد پر 20 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ملزم کو 2 کروڑ 15 لاکھ 25 ہزار 194 روپے محکمہ ڈاک کو ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ملزم نے پنشن سیونگ بُک میں 3 کروڑ 52 لاکھ 96 ہزار روپے سے زائد کی بوگس انٹریاں کی تھیں۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گاڑی مالکان ہوشیار ہوجائیں ، سیفٹی اسٹینڈرڈز نہ ہونے پر سخت ترین قانونی شکنجہ تیار کرلیا گیا، خلاف ورزی پر قید اور کروڑوں روپے جرمانے کی سزائیں ہوں گی۔پاکستان میں پہلی بار گاڑیوں کے لیے بین الاقوامی معیار کے سیفٹی اسٹینڈرڈز کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے موٹر وہیکلز انڈسٹری ڈویلپمنٹ ایکٹ کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں کو سخت قانونی تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔   اس ایکٹ کے تحت گاڑیوں میں سیفٹی اسٹینڈرڈز کی عدم موجودگی یا خلاف ورزی پر 3 سال قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ ’’محمد‘‘ نام مقبول ترین...
    پی ایس ایل سیزن 10 میں حصہ  لینے والی ہر فرنچائز کے لیے 97 کروڑ روپے کی سلامی تیار ہونے لگی۔ اس میں سے کھلاڑیوں کی فیس و دیگر اخراجات کی رقم منہا ہوگی، اپنی اسپانسر شپ علیحدہ ہے۔ یوں ایک ارب سے زائد فیس ادا کرنے والی ٹیم ملتان سلطانز کے سوا دیگر تمام فائدے میں رہیں گے۔ دوسری جانب ٹیموں کی اکاؤنٹس شیٹس میں تاخیر کے باعث پلیئرز کو اختتامی 30 فیصد معاوضہ آئندہ چند روز میں ملے گا۔ ’’2 رکنی‘‘ ٹیم کے حامل لیگ چیف سلمان نصیر ایشیا کپ کے معاملات میں مصروف رہے، اسی وجہ سے پی ایس ایل کے معاملات بدستور تاخیر کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 10  کا انعقاد...
    بھارتی اداکار سنجے دت نے خاتون مداح کی جانب بطور تحفہ ملنے والی جائیداد کے بارے میں انکشاف کردیا۔  سنجے دت نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ 2018 میں جب ایک خاتون نے اپنی جائیداد ان کے نام کردی تو یہ ان کیلئے بھی بےحد حیران کن لمحہ تھا کہ ان کی ایک مداح ان سے اس قدر محبت کرتی تھی کہ مرنے سے قبل جائیداد ان کے نام کرگئی۔ سنجے دت کے مطابق 62 سالہ نیشا پٹیل نے بینک کو ہدایت کی تھی کے ان کے مرنے کے بعد جائیداد اور رقم سنجے دت کو منتقل کر دی جائے اور بینک نے ایسا ہی کیا تاہم انہوں نے یہ رقم ان کے ورثا کو واپس کردی کیونکہ...
    اسلام آباد: جولائی 2024 سے جون 2025 کے درمیان چینی برآمد کرنے والی شوگر ملز کی فہرست سامنے آگئی۔ دستاویز کے مطابق مجموعی طور پر 67 شوگر ملز نے 40 کروڑ ڈالر مالیت کی چینی برآمد کی، جس میں سب سے زیادہ 7 کروڑ 30 لاکھ 90 ہزار کلو چینی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے برآمد کی۔ تاندلیاں والا شوگر ملز نے 4 کروڑ 14 لاکھ 12ہزار 200 کلو اور حمزہ شوگر ملز نے 3کروڑ 24 لاکھ 86 ہزار کلو چینی برآمد کی۔ تھل انڈسٹریز کارپوریشن لمٹیڈ نے دو کروڑ 91 لاکھ 7ہزار کلو اور المعیز انڈسٹریز نے 2کروڑ 94 لاکھ 52ہزار کلو چینی برآمد کی۔ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے سب سے زیادہ 73ہزار90 میٹرک...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا کی مقامی حکومتوں کے سال 20 سالہ آڈٹ ریکارڈ میں اربوں روپے کی سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں سال 2002 سے سال 2024 تک آنے والے بلدیاتی ادوار کے آڈٹ ریکارڈ  میں 354 ارب 12 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کی سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جو تاحال حل طلب ہیں۔ آڈیٹر جنرل کے دفتر کی جانب سے اب تک صرف 3 ارب 23 کروڑ 20 لاکھ روپے کی معمولی ریکوری کی جا سکی ہے تاہم 350 ارب ریکورنہیں ہوسکے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 14-2013 میں 7 ارب 50 کروڑ ، 16-2015 میں 7 ارب 5 کروڑ 20کروڑ کی بےضا...
    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ قبائلی عمائدین اور مشران کے جرگوں کا سلسلہ ڈویژنل اور پھر صوبائی سطح پر آنے والے ہفتے سے شروع ہوجائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نے تیراہ واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہوئے امداد کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے وادی تیراہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلیے فی کس ایک کروڑ جبکہ زخمیوں کو فی کس 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں پر مشتمل جرگہ پشاور طلب کیا ہے تاکہ مقامی جذبات و تحفظات کو سنا جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ...
    وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نے تیراہ واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہوئے امداد کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وادی تیراہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلیے فی کس ایک کروڑ جبکہ زخمیوں کو فی کس 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں پر مشتمل جرگہ پشاور طلب کیا ہے تاکہ مقامی جذبات و تحفظات کو سنا جا سکے۔ وزیراعلی نے ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو عوامی رابطے مضبوط بنانے اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔  وزیراعلی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت پائیدار امن، عوامی تحفظ اور باہمی...
    دو سالوں کے دوران 5ارب 78 کروڑ سے زائد کی بجلی چوری کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)دو سالوں کے دوران 5ارب 78کروڑ روپے سے زائد مالیت کی بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق 2 سال میں 2 لاکھ 62 ہزار 740 صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، بجلی کی چوری میں پشاور، حیدر آباد اور لاہور ریجن سب سے آگے رہے جبکہ اسلام آباد بھی بجلی کی چوری میں شامل رہا۔ دستاویزات کے مطابق بجلی چوری ڈائریکٹ کنیکشن، کنڈے، میٹر ٹیمپرنگ اور جعلی میٹرز کے ذریعے کی گئی، بجلی چوری سال 2022-23 اور 2023-24 کے دوران 9 ریجنز میں ہوئی۔آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پشاور...
    لاہور: محکمہ بلدیات پنجاب میں 9 کروڑ 45 لاکھ روپے کی ریکارڈ کی عدم فراہمی کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی مالی سال 2019 اور 2020 آڈٹ رپورٹ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبے کے اخراجات کا ریکارڈ پیش نہ کیا گیا۔ سولڈ ویسٹ منصوبے کے پی سی ون معاہدے اور ادائیگیوں کے ثبوت غائب کر دیے گئے۔ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی بار بار یاددہانی پر بھی مطلوبہ دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں۔ آڈٹ ٹیم کو ٹھیکیداروں کی ادائیگی، کنسلٹنٹس کی فیس اور بینک گارنٹی کا ریکارڈ نہیں دیا گیا۔ ڈی جی لوکل گورنمنٹ آفس نے ریکارڈ فیلڈ دفاتر میں ہونے کا مؤقف اپنایا۔ آڈٹ کمیٹی نے مؤقف مسترد کرتے ہوئے 45 دن میں انکوائری کی...
    دو سال کے دوران 5 ارب 78 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق 2 سال میں 2 لاکھ 62 ہزار 740 صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، بجلی کی چوری میں پشاور، حیدر آباد اور لاہور ریجن سب سے آگے رہے جبکہ اسلام آباد بھی بجلی کی چوری میں شامل رہا۔ دستاویزات کے مطابق بجلی چوری ڈائریکٹ کنیکشن، کنڈے، میٹر ٹیمپرنگ اور جعلی میٹرز کے ذریعے کی گئی، بجلی چوری سال 2022-23 اور 2023-24 کے دوران 9 ریجنز میں ہوئی۔ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا  کہ پشاور الیکٹرک کمپنی میں ایک ارب 84 کروڑ روپے کی بجلی چوری کی گئی جبکہ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں ایک ارب...
    ویب ڈیسک : دو سالوں کے دوران 5 ارب 78 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق 2 سال میں 2 لاکھ 62 ہزار 740 صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، بجلی کی چوری میں پشاور، حیدر آباد اور لاہور ریجن سب سے آگے رہے جبکہ اسلام آباد بھی بجلی کی چوری میں شامل رہا۔دستاویزات کے مطابق بجلی چوری ڈائریکٹ کنیکشن، کنڈے، میٹر ٹیمپرنگ اور جعلی میٹرز کے ذریعے کی گئی، بجلی چوری سال 2022-23 اور 2023-24 کے دوران 9 ریجنز میں ہوئی۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پشاور الیکٹرک کمپنی میں...
    نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) پاؤ بھاجی کا نام کھانے پینے کے شوقین افراد کے لیے نیا نہیں لیکن یہ بات بہت سے لوگوں کے لیے یقیناً حیران کن ہو سکتی ہے کہ پاؤ بھاجی کی مدد سے انڈیا میں ڈکیتی کا ایک بڑا منصوبہ بے نقاب ہو سکا۔ سونے کی اس ڈکیتی کے پس پشت موجود شخص پیشے کے اعتبار سے خود بھی سونے(گولڈ) کا کاروبار کرتا تھا اور کاروبار کے دوران اس پر 40 لاکھ روپے کا قرض چڑھ گیا جسے وہ واپس کرنا چاہتا تھا تاہم اس کا سبب نہیں بن پا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق اس کے لیے انھوں نے سونے کا کاروبار کرنے والے ایک اور تاجر موتھللا ملک کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا۔ اس...
    بھارت کا مقبول رئیلٹی شو ’بگ باس‘ جو کئی سالوں سے ناظرین کی توجہ حاصل کیے ہوئے ہے اس کا سیزن 19 اگست سے شروع ہوگا جس کی میزبانی کے لیے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان ایک بار پھر تیار ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ بگ باس کا اب تک کا سب سے طویل سیزن ہو سکتا ہے، جو تقریباً 5 ماہ پر محیط ہوگا۔ اداکار کل 15 ہفتوں تک شو کی میزبانی کریں گے جس کے عوض انہیں 120 سے 150 کروڑ بھارتی روپے تک کی ادائیگی کی جائے گی۔ اور ہر ویک اینڈ پر انہیں تقریباً 8 سے 10 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا ‘بگ باس’ آسیب زدہ ہے؟ بھارتی ریئلٹی شو میں شرکت کرنے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں سرکاری طور پر اضافہ کر دیا ہے۔ یہ اقدام وفاقی بجٹ 2025–26 میں متعارف کرائی گئی NEV (نیو انہانسڈ ویلیو) لیوی کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ٹیکس صرف برقی، ہائبرڈ، برآمدی، اور سفارتی گاڑیوں کو استثنیٰ دیتا ہے۔ اس پالیسی کا مقصد پاکستان میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔ ٹویوٹا کے علاوہ، ہونڈا، سوزوکی، اور چانگان سمیت تقریباً تمام بڑی کار ساز کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق مختلف ماڈلز کی قیمت میں 49 ہزار روپے سے لے کر 5 لاکھ 70 ہزار روپے تک کا اضافہ...
    اسلام آ باد (نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران سرکاری اداروں کو فراہم کی جانے والی مالی معاونت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق وفاق نے 6 ماہ میں سرکاری اداروں کو 333 ارب سبسڈی، 113 ارب گرانٹ، 92 ارب قرضہ دیا۔ جولائی سے دسمبر 2024ء کے دوران وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں کو مجموعی طور پر 616 ارب روپےکی معاونت فراہم کی گئی جو سالانہ بنیادوں پر 42 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا ہے کہ جولائی سے دسمبر 2023ء میں سرکاری اداروں کو 433 ارب روپے کی مجموعی معاونت فراہم کی گئی تھی۔ رپورٹ...
    کراچی(کامرس ڈیسک) پاکستان میں لگژری کارز پر خریداری کا جو دیرینہ خواب اکثر دور ہی رہ جاتا تھا، اب وہ زیادہ ممکن نظر آنے لگا ہے۔ Diwan Motors نے اعلان کیا ہے کہ BMW گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بڑی کمی کی گئی ہے، اور اسی دوران حکومتی وفاقی بجٹ 2025‑26 میں کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ٹیکس میں چھوٹ دینے کا اقدام بھی سامنے آیا ہے۔ قیمتوں میں کتنی کمی؟ ماڈل وار تفصیل نئے ریویژن کے تحت پیٹرول اور پلگ ان ہائبرڈ (PHEV) ماڈلز دونوں پر قیمتیں کم کی گئی ہیں۔ چند اہم ماڈلز اور ان کی قیمتوں کا فرق درج ذیل ہے: قیمتوں میں کتنی کمی؟ ماڈل وار تفصیل نئے ریویژن کے تحت پیٹرول اور پلگ ان ہائبرڈ...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آج کل سوشل میڈیا پر ایک کاروباری شخصیت میاں ابوزرشاد کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ حکومت کی ٹیکس پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں تاہم اب وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے  ان کی جانب سے حکومت کو دیئے گئے ٹیکس اور ان کی ملکیت میں موجود جائیدادوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ میاں ابو زر شاد قوم کے دکھ میں ناشاد  اور ملک کے درد سے غمگین ہیں، ٹیکسوں کے حساب کے طلب گار ہیں اور حکومت کے خرچوں پر پریشان ہیں ، وہ ایک سچے کاروباری انسان  ہیں، آئیے...
    لاہور: مالی سال 25-2024 کا اختتام پر پاکستان ریلوے کی آمدن میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان ریلویز نے مجموعی طور پر 93 ارب روپے آمدن حاصل کی، جس میں مسافر ٹرینوں سے ساڑھے 47 ارب جبکہ مال گاڑیوں سے ساڑھے 31 ارب روپے حاصل ہوئے۔ ملٹری ٹریفک سے ڈیڑھ ارب جبکہ دیگر کوچنگ ذرائع سے 3 ارب آمدن ہوئی۔ متفرق ذرائع سے ساڑھے 9 ارب روپے حاصل ہوئے۔ ریلوے کی 78 سالہ تاریخ میں یہ آمدن کی بلند ترین سطح ہے، گزشتہ سال پاکستان ریلویز نے 88 ارب روپے کمائے تھے۔ پسنجر سیکٹر آمدن پسنجر سیکٹر سے ریونیو جنریشن میں کراچی ڈویژن سب سے آگے رہا، کراچی ڈویژن نے مالی سال میں...
      مالی سال 2024-25 کے اختتام پر پاکستان ریلوے نے اپنی 78 سالہ تاریخ کی بلند ترین آمدن حاصل کر لی۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ریلوے کی مجموعی آمدن 93 ارب روپے رہی۔ تفصیلات کے مطابق: مسافر ٹرینوں سے 47.5 ارب روپے مال بردار گاڑیوں سے 31.5 ارب روپے ملٹری ٹریفک سے 1.5 ارب روپے کوچنگ ذرائع سے 3 ارب روپے دیگر ذرائع سے 9.5 ارب روپے حاصل کیے گئے۔ وزیر ریلوے نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں ریلوے کی آمدن 88 ارب روپے تھی، جو اس سال 5 ارب روپے کے اضافے سے 93 ارب تک پہنچ گئی۔ ڈویژنل سطح پر مسافر ٹرینوں کی آمدن: کراچی ڈویژن: 14.75...
    محکمہ توانائی خیبرپختونخوا میں مالی بے ضابطگیوں کا بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی 24-2023 کی رپورٹ کے مطابق محکمہ توانائی میں تین ارب روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں پائی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مچئی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی جانب سے پیسکو کو فراہم کی جانے والی بجلی کے عوض 20 کروڑ 71 لاکھ روپے کی رقم تاحال وصول نہیں کی جا سکی۔ اس کے علاوہ ملاکنڈ ہائیڈرو پراجیکٹ سے گزشتہ تین برسوں کے دوران نیشنل گرڈ کو فراہم کی گئی اربوں روپے کی پن بجلی کی رقم بھی صوبائی حکومت کو موصول نہیں ہوئی۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیشنل گرڈ سے تقریباً 2 ارب 80 کروڑ روپے کی...
    وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان ریلوے نے مالی سال 25-2024 کے دوران 93 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن حاصل کی ہے، جو کہ ادارے کی 78 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔ اس سے قبل گزشتہ مالی سال میں ریلوے کی آمدن 88 ارب روپے رہی تھی۔ وزیر ریلوے کے مطابق، مسافر ٹرینوں سے 47 ارب 50 کروڑ روپے جبکہ مال گاڑیوں سے 31 ارب 50 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی، اس کے علاوہ ملٹری ٹریفک سے ڈیڑھ ارب، دیگر کوچنگ ذرائع سے 3 ارب اور متفرق ذرائع سے 9 ارب 50 کروڑ روپے حاصل کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: وزارت ریلوے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ریونیو جنریشن کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ الٹرا پراپرٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔کمپنی نے اس پیش رفت سے متعلق آگاہی جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ اپنے نوٹس میں دی۔کمپنی کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق نئے قائم کردہ ادارے کو غیر منقولہ جائیداد کی مارکیٹنگ اور ترقیاتی سرگرمیوں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جس میں فروخت اور کرائے دونوں مقاصد کے لیے رہائشی و تجارتی منصوبے شامل ہوں گے۔تاہم کمپنی نے واضح کیا ہے کہ ادارے کا قیام متعلقہ ریگولیٹری منظوریوں اور تمام قانونی ضوابط کی تکمیل سے مشروط ہوگا۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مجوزہ ذیلی...
    ایک کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کے گیس بل نے شہری کی نیندیں اُڑا دیں تاہم سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے راولپنڈی کےشہری کی نیندیں اُڑا دیں ، دھمیال کے رہائشی کو1 کروڑ 23 لاکھ روپےسےزائدکا بل بھیج دیا، متاثرہ اللہ دتہ راجہ سوئی گیس کے دفتر پہنچ گیا اور کہا محکمہ سوئی گیس والے کہتے ہیں بل ہرصورت اداکرنا ہوگا، ایک کروڑ 23 لاکھ روپےگیس کابل کیسے ادا کروں گا، 4 ماہ کا بل ادا نہ کرنے پر ایک کروڑ 23لاکھ کابل بھیج دیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ صارف کے بل کا کیس محکمے کے نوٹس میں آیا ہے، چھان بین جاری ہے،...
    2025 فیفا کلب ورلڈ کپ کے سفر میں چیلسی فٹبال کلب نے نہ صرف میدان میں شاندار کارکردگی دکھائی بلکہ اپنی خزانے کی تجوریاں بھی بھرلیں۔ فلومی نینسے کے خلاف فتح حاصل کرکے چیلسی نے فائنل میں جگہ بنالی ہے، جہاں ان کا مقابلہ پیرس سینٹ جرمین سے ہوگا۔ برازیلی ٹیم کے خلاف جواؤ پیڈرو کی شاندار کارکردگی نے چیلسی کو فیصلہ کن میچ تک پہنچادیا، اور کوچ اینزو ماریسکا کےلیے یہ کامیابیاں ٹیم کی تعمیرِ نو کے سفر میں ایک اور سنگ میل ثابت ہورہی ہیں۔ اگرچہ کلب ورلڈ کپ تک رسائی کا سفر آسان نہیں تھا، لیکن چیلسی کلب نے عالمی سطح پر مختلف ٹیموں کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ اب اگر چیلسی کی...
    2025 فیفا کلب ورلڈ کپ کے سفر میں چیلسی فٹبال کلب نے نہ صرف میدان میں شاندار کارکردگی دکھائی بلکہ اپنی خزانے کی تجوریاں بھی بھرلیں۔ فلومی نینسے کے خلاف فتح حاصل کرکے چیلسی نے فائنل میں جگہ بنالی ہے، جہاں ان کا مقابلہ پیرس سینٹ جرمین سے ہوگا۔ برازیلی ٹیم کے خلاف جواؤ پیڈرو کی شاندار کارکردگی نے چیلسی کو فیصلہ کن میچ تک پہنچادیا، اور کوچ اینزو ماریسکا کےلیے یہ کامیابیاں ٹیم کی تعمیرِ نو کے سفر میں ایک اور سنگ میل ثابت ہورہی ہیں۔ اگرچہ کلب ورلڈ کپ تک رسائی کا سفر آسان نہیں تھا، لیکن چیلسی کلب نے عالمی سطح پر مختلف ٹیموں کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ اب اگر چیلسی کی ٹیم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے گھریلو ملازمہ و دیگر کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے میں ملزمہ شہناز اور شریک ملزم آصف کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں گھریلو ملازمہ شہناز اور شریک ملزم آصف کے خلاف پانچ کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
    بھارت کے ٹیسٹ کرکٹ کپتان شبمن گل کے ایک عمل نے بھارتی کرکٹ بورڈ یعنی بی سی سی آئی کو بڑی مشکل میں ڈال دیا ہے، جو ممکنہ طور پر ایڈیڈاس کے ساتھ ان کے کروڑوں روپے کے معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ ایجبسٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں جب بھارتی ٹیم 427 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر تھی اور اسے 607 رنز کی سبقت حاصل تھی، تو شبمن گل نے اننگز ڈکلیئر کر دی۔ اسی دوران شائقین نے یہ نوٹ کیا کہ وہ ایڈیڈاس کی بجائے نائیکی کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے تھے، حالانکہ ایڈیڈاس بھارتی ٹیم کا آفیشل کِٹ اسپانسر ہے اور یہ معاہدہ 2028 تک جاری ہے۔ معاہدے کے مطابق،...
    کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ خزانہ سندھ نے وفاق کو تعمیراتی منصوبے کے لیے قرض کی منظوری دے دی۔ صوبائی محکمہ خزانہ کے مطابق موٹر وے ایم 6 مٹیاری اور نوشہرو فیروزکی تعمیر کے معاملے پر وفاق کو 4 ارب 51 کروڑ روپے قرض دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ کے مطابق نوشہرو فیروز کےلیے وفاق کو 3 ارب 49 کروڑ 3 لاکھ 33 ہزار روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مٹیاری کے لیے ایک ارب 11 کروڑ 15 لاکھ 70 ہزار روپے قرض کی منظوری دی گئی ہے۔ وفاق کو فنڈز جاری کرنے کی حتمی منظوری آج سندھ کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔ Post Views: 5
    فائل فوٹو محکمہ خزانہ سندھ نے وفاق کو تعمیراتی منصوبے کے لیے قرض کی منظوری دے دی۔صوبائی محکمہ خزانہ کے مطابق موٹر وے ایم 6 مٹیاری اور نوشہرو فیروزکی تعمیر کے معاملے پر وفاق کو 4 ارب 51 کروڑ روپے قرض دینے کی منظوری دی گئی ہے۔محکمہ خزانہ کے مطابق نوشہرو فیروز کےلیے وفاق کو 3 ارب 49 کروڑ 3 لاکھ 33 ہزار روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ سکھر حیدرآباد موٹروے کا تعمیراتی کام 30 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایتاسلام آباد وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری و سرمایہ... اس کے علاوہ مٹیاری کے لیے ایک ارب 11 کروڑ 15 لاکھ 70 ہزار روپے قرض کی منظوری دی گئی ہے۔وفاق کو فنڈز جاری کرنے کی حتمی منظوری آج سندھ کابینہ...
    اسکرین گریب  لاہور پولیس کے آپریشنز ونگ نے ڈیفنس میں چینی باشندے کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی چوری کے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے سوا کروڑ روپے برآمد کر لیے۔اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے چینی شہریوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ملزمان چینی شہری شی ڈیپو کے گھر کام کرتے تھے، ملزمان نے تین دن پہلے کیش لوٹا اور آبائی شہر چشتیاں فرار ہو گئے۔اے ایس پی شہر بانو نقوی کے مطابق دو ملزمان سیکیورٹی گارڈ شبیر اور امتیاز نے تیسرے شخص علی عزیر سے مل کر واردات کی تھی۔شہر بانو نقوی نے مزید بتایا کہ ملزمان سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے برآمد  ہو چکے ہیں جبکہ باقی پیسوں...
    سٹی42: شہر میں سٹریٹ لائٹس اور سیوریج سسٹم کی بحالی کے لیے محکمہ خزانہ نے اربوں روپے کے فنڈز جاری کر دیے، مختلف زونز کیلئے جاری کردہ بجٹ کو آن لائن بھی کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال زون کے لیے 2 ارب 20 کروڑ روپے جاری کیے گئے، راوی زون کے لیے 1 ارب 30 کروڑ روپے مختص کیے گئے اور داتا گنج بخش ٹاؤن کو 65 کروڑ روپے فراہم کیے گئے۔اس کے علاوہ سمن آباد زون کے لیے 20 کروڑ روپے (200 ملین) جاری کیے گئے جبکہ  نشتر زون کو 1 ارب 10 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ...
    فوٹو  لاہور میں چینی شہری کے گھر پر 1 کروڑ روپے سے زائد کی چوری کرنیوالے ملزمان کو پکڑ لیا گیا۔اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) شہر بانو نقوی کا کہنا ہے کہ چینی شہری کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپےکی چوری کے 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔اےایس پی ڈیفنس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان چینی شہری کے گھر کے ملازم تھے، ملزمان نے تین دن پہلے کیش چوری کیا اور آبائی شہر چشتیاں فرار ہوگئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے، باقی رقم کی برآمدگی کی کوششیں جاری ہیں۔
    کراچی کے علاقے کلفٹن کے گھر سے 5 کروڑ روپے چرانے کے کیس میں گھریلو ملازمہ شہناز کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔ کراچی کی جوڈیشل عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ملزمہ ضمانت کی مستحق نہیں۔ اس کی حرکت سے گھریلو ملازمین پر اعتماد میں کمی آئی ہے۔ ملزمہ کے وکیل کا موقف تھا کہ ملزمہ کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔ ضمانت منظور کی جائے۔  کلفٹن میں 5 کروڑ روپے کی چوری کرنیوالی ملازمہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کلفٹن میں گھریلو ملازمہ کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے میں ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی۔ اس سے قبل 3 جولائی کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی...
    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی پنجابی سینما کے سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی فلم ’’سردار جی 3‘‘ بیرونِ ملک باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریلیز کے بعد فلم نے صرف ایک ہفتے میں 33.6 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے، اور اب یہ 50 کروڑ روپے کے بڑے سنگِ میل تک پہنچنے سے محض 16.4 کروڑ روپے کی دوری پر ہے۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث یہ فلم بھارت میں ریلیز نہ ہو سکی۔ اس پابندی کی وجہ فلم میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی کاسٹنگ بنی، تاہم اس پابندی نے فلم کی کامیابی کے سفر کو...
    فائل فوٹو  کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے کلفٹن میں گھر میں 5 کروڑ روپے کی چوری کے الزام میں گرفتار گھریلو ملازمہ شہناز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔کلفٹن میں گھریلو ملازمہ کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے میں ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا ملزمہ شہناز و دیگر کے خلاف پانچ کروڑ سے زائد کی چوری کا مقدمہ درج ہے، ملزمہ نے دوران تفتیش چوری کی رقم سے خریدی گئی 12 پراپرٹی، گاڑیاں اور موٹرسائیکلوں کی معلومات دی ہے۔ملزمہ شہناز نے چوری کی رقم سے پنجاب میں بھی گھر خریدا ہے، عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینہ جات کی متفقہ منظوری دے دی گئی۔ جمعرات کو محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 78 واں اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوا جس میں چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ نے بجٹ کے اہم خدوخال پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں مالی سال 25-2024 کے بجٹ استعمال پر اطمینان کا اظہار اورگزشتہ بورڈ میٹنگ کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ کرکٹ کے فروغ کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے والے ریجن کی ہر سال بھرپور حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت عمدہ پرفارمنس والے ریجن کو انعام...
    ---فائل فوٹو  بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے کی 4 جامعات کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 1 ارب روپے سے زائد کی رقم جاری کردی گئی۔محکمۂ خزانہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق جامعہ بلوچستان کو 52 کروڑ روپے، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کو 18 کروڑ روپے، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کو 20 کروڑ اور لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگری کلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز کو 10 کروڑ جاری کیے گئے ہیں۔محکمۂ خزانہ نے یہ رقم جامعات کے ملازمین کی جون تک کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی مد میں جاری کی ہے۔یاد رہے کہ جامعہ بلوچستان کے ملازمین پچھلے 1 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کر رہے ہیں۔
    متروکہ وقف املاک بورڈ کی سالانہ آمدن 92 اضافے کے بعد 5 ارب 65 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ (ای ٹی پی بی) نے مالی سال 2024-2025 کے اختتام پر 92 کروڑ 50 لاکھ روپے کا ریکارڈ اضافہ کرتے ہوئے اپنی سالانہ آمدن 5 ارب 65 کروڑ روپے تک پہنچا دی، جو گزشتہ سال 4 ارب 72 کروڑ اور اس سے پچھلے سال 3 ارب 42 کروڑ روپے تھی۔ محکمے نے ملک بھر سے 6578 ایکڑ 9 کنال 7 مرلے متروکہ وقف اراضی واگزار کرائی، جس کی مالیت تقریباً 74 ارب روپے ہے۔ کرایہ داروں سے بقایا جات کی مد میں 1021.344 ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔ لاہور زون نے 77.455 ملین، ننکانہ...
    معروف کار ساز کمپنیKIA نے یکم جولائی 2025 سے پاکستان میں اپنی کئی ماڈلز کی قیمتوں میں 95 ہزار سے لے کر 7 لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ معاشی دباؤ، روپے کی قدر میں مسلسل کمی، فیڈرل بجٹ میں NEVلیوی کے نفاذ اور بین الاقوامی فریٹ لاگت میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔ KIA کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے بڑھتے اخراجات کو طویل عرصے تک خود برداشت کیا، تاہم اب مزید بوجھ اٹھانا ممکن نہ رہا، لہٰذا قیمتیں ایڈجسٹ کرنا ناگزیر ہو گیا۔ نئی قیمتیں (یکم جولائی 2025 سے مؤثر) یکم جولائی 2025 سے نافذ ہونے والی نئی قیمتوں کے مطابق KIA Picanto AT...
    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے گھریلو ملازمہ کیخلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے میں ملزمہ کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کر دیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت کے روبرو گھریلو ملازمہ کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملزمہ شہناز کے وکیل نے درخواست ضمانت دائر کر دی۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کر دیے۔ استغاثہ کے مطابق ملزمہ نے اپنے بیٹے اور دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر اپنے مالک کے گھر چوری کی۔ ملزمان شہناز، آصف اور حماد عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ Tagsپاکستان
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے فیروز آباد پی ای سی ایچ ایس کے گھر میں 13کروڑ سے زائد کی ڈکیتی سے متعلق مقدمہ میں اداکارہ یسرا اور نمرا سمیت 4 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر مقدمہ کا چالان طلب کرلیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس کی جانب سے فیروز آباد پی ای سی ایچ ایس کے گھر میں 13کروڑ سے زائد کی ڈکیتی سے متعلق مقدمہ میں اداکارہ یسرا ، نمرا ، شہریار اور شہروز کو پیش کیا گیا۔
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لارج ٹیکس پیئر آفس نے ایک روز میں 1 کھرب 84 ارب اور 70 کروڑ روپے ٹیکس کی ریکارڈ وصولی کی ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق ایل ٹی او کراچی کی ماہ جون 2025 میں تاریخی کارکردگی رہی اور صرف ایک دن میں 184.7 ارب روپے کی ریکارڈ ٹیکس وصولی ہوئی۔ ایل ٹی او کراچی کی جون میں مجموعی ٹیکس وصولی 449.05 ارب (4 کھر 49 ارب اور 50 کروڑ) روپے تک جا پہنچی اور یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 48 فیصد اضافی ہے۔ ایف بی آر اعلامیے کے مطابق اس تاریخی اور ریکارڈ وصولی کے ساتھ مالی سال 2024-2025  کا شاندار اختتام کو پہنچا۔ مجموعی طور پر ایل ٹی او...
    کراچی: سندھ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے کے الیکٹرک کو ڈیوٹی کی مد میں وصول کیے جانے والے ماہانہ 70 کروڑ روپے ہر ماہ صوبائی حکومت کو ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور سندھ حکومت کے اداروں کے 30.9 ارب روپے کے واجبات ادائیگی تک کے الیکٹرک کو ستمبر 2024 سے ہر ماہ صارفین سے ڈیوٹی کی مد میں وصول کیے جانے والے 70 کروڑ روپے ہر ماہ سندھ حکومت کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ پیر کو پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین قاسم...
    علامتی تصویر۔ سیالکوٹ کے علاقے مبارک پورہ میں خاتون نے سسرال میں 2 کروڑ روپے کی چوری کر ڈالی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنی بہن اور بھائی کیساتھ مل کر 2 کروڑ روپے کی چوری کروائی۔ خاتون نے سسرال کے گھر کی چابیاں بھائی کو دے دی تھیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور چوری شدہ رقم اور زیورات برآمد کرلیے گئے۔ 
    علامتی فوٹو مری میں جیولر شاپ سے 4 کروڑ روپے مالیت کے زیورات چوری ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق مری کے دیول بازار میں چور جیولر شاپ سے 4 کروڑ روپے مالیت کے زیوارت چوری کر گئے۔پولیس حکام کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کے زیورات کی چوری کی واردات رات گئے ہوئی تھی۔دیول بازار میں چوری کی واردات کی خبر سامنے آنے پر تاجروں اور عوام نے احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی۔پولیس نے تاجروں کو 24 گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد بازار کو ٹریفک کےلیے کھول دیا گیا۔