2025-12-02@14:09:52 GMT
تلاش کی گنتی: 19035

«کی بھی منظوری دی»:

(نئی خبر)
    بھارت میں ایک عام بائیک رائیڈر کے بینک اکاؤنٹ سے 331.36 کروڑ روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے، جس میں سے ایک کروڑ سے زائد رقم اودے پور میں ایک پرتعیش شادی پر خرچ کی گئی۔ شادی کا تعلق مبینہ طور پر گجرات کے نوجوان سیاستدان آدتیہ زولا سے جوڑا جا رہا ہے، جبکہ رائیڈر کا نہ تو دولہا سے اور نہ دلہن سے کوئی تعلق تھا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تحقیقات میں پایا کہ اگست 2024 سے اپریل 2025 کے دوران رائیڈر کے اکاؤنٹ میں بے نامی ذرائع سے اربوں روپے جمع ہوئے، اور تقریباً اسی رفتار سے مختلف مشکوک اکاؤنٹس میں منتقل بھی کر دیے گئے۔ منی کنٹرول...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں اور ان کی صحت کے معاملے کو لے کر افغانستان اور انڈیا کے میڈیا نے پراپیگنڈا شروع کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کل شب عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی نے متعدد بھارتی نیوز چینلز کو انٹرویوز دیے، ان چینلز میں اے این آئی بھی شامل تھا جو بھارت کی نیوز ایجنسی ہے اور اسے نریندر مودی کا حامی سمجھا جاتا ہے۔ انٹرویو کے بعد نورین نیازی کے کلپس اے این آئی نے چلا کر پراپیگنڈا کیا۔ یہ بھی پڑھیے: لگتا ہے اڈیالہ جیل میں مارشل لا لگا ہوا ہے، عمران خان کی بہن نورین نیازی بھی سامنے آگئیں اے پی بی نیوز جسےانتہا پسند جماعت پی جی پی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ افغانستان کی طالبان رجیم پورے  خطے کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ طالبان حکومت نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے مسلسل بڑھتا ہوا خطرہ بن چکی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ رواں برس کے دوران ملک بھر میں دہشتگردی کے خلاف شروع کیے گئے آپریشنز میں مجموعی طور پر 1873 عسکریت پسند مارے گئے، جن میں افغان شہریت رکھنے والے عسکریت پسند بھی شامل ہیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ ریاستی اداروں پر الزام تراشی اور سوشل میڈیا پر پھیلایا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی نے مجموعی کاروباری ماحول کو نمایاں طور پر مثبت رکھا۔  مارکیٹ میں سرگرمی بڑھنے کے بعد نہ صرف سرمایہ کار اعتماد بحال ہوا بلکہ مجموعی رجحان میں بھی مسلسل بہتری دیکھنے میں آئی۔کاروباری ہفتے کے دوران مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ادارہ جاتی خریداروں اور میوچل فنڈز کی جانب سے بھرپور انویسٹمنٹ نے مجموعی کاروباری حجم کو اوپر دھکیلا، جس کا اثر بڑی حد تک انڈیکس کی تیزی کی صورت میں سامنے آیا۔رپورٹس کے مطابق اکتوبر کے دوران ٹریڈنگ رجسٹریشن میں مرد سرمایہ کاروں کا حصہ 87 فیصد جبکہ خواتین کا حصہ 13 فیصد رہا، جو مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گانگولی کی اہلیہ ڈونا گنگولی نے آن لائن ہراسانی کا شکار ہونے پر مقدمہ درج کروا دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف رقاصہ ڈونا گنگولی نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز تبصروں اور باڈی شیمنگ کا نشانہ بننے کے بعد جمعہ کو کولکتہ پولیس سے رابطہ کیا۔ انہوں نے مقامی تھانے میں شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ کولکتہ فلم فیسٹیول میں ان کی حالیہ پرفارمنس کے بعد انہیں آن لائن بدسلوکی اور تضحیک کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنی شکایت میں ڈونا گانگولی نے بتایا کہ وہ تقریباً ساڑھے چار دہائیوں سے رقص کے شعبے سے وابستہ ہیں اور عالمی سطح پر بھارت کی نمائندگی کرتی آئی ہیں۔ تاہم، چند سوشل...
    نو مئی کو ریڈیو پاکستان پشاور پر حملے میں ملوث ملزمان کی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی   سے تصدیق اور نادرا سے  شناخت کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق درخواست مدعی مقدمہ کے وکیل شبیر حسین گگیانی ایڈووکیٹ نے پشاور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے کرائم ویڈیوز کی پی ایف ایس اے سے تصدیق اور نادرا سے شناخت کی جائے۔ درخواست کے متن میں درج تھا کہ ویڈیوز کے معائنے سے اشتغال دلانے حملہ کرنے اور دیگر عناصر کی شناخت ضروری ہے۔ مزید برآں ویڈیوز میں جانے پہچانے لوگ بھی نظر آرہے ہیں جو احتجاج کا حصہ تھے۔ ویڈیوز کے معائنے سے اصل ملزمان کی تصدیق ہوگی، ویڈیوز کی فرانزک سے...
    استنبول میں اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے تیسرے دن کا آغاز کرتے ہوئے پوپ لیو چہاردہم نے سلطان احمد مسجد، جسے عام طور پر ‘بلیو مسجد’ کے نام سے جانا جاتا ہے، کا دورہ کیا۔ یہ تاریخی مسجد اپنے اندرونی حصوں میں موجود 21 ہزار سے زائد فیروزہ رنگ کے ٹائلوں کے باعث مشہور ہے۔ 1617 میں سلطان احمد اوّل نے اسے قسطنطنیہ کے عظیم محلات کے مقام کے ایک حصے پر تعمیر کرایا تھا، اور اس کا مقصد عثمانی سلطنت کی سب سے اہم عبادت گاہ قائم کرنا تھا۔ اس کی تعمیر کا مکمل ریکارڈ 8 جلدوں پر مشتمل ہے جو آج بھی توپ کاپی لائبریری میں محفوظ ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: زندگی میں شادی صرف ایک شریک...
    23 نومبر کو قومی اور پنجاب اسمبلی کے 13 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات مجموعی طور پر بہتر انداز میں منعقد ہوئے، تاہم انتخابی مہم کے ضابطوں کی بارہا خلاف ورزیوں، نتائج کی شفافیت میں خامیوں اور تشویشناک حد تک کم ووٹر ٹرن آؤٹ نے انتخابی عمل پر سوالات چھوڑ دیے ہیں۔ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتخابی قواعد خصوصاً انتخابی مہم کے ضوابط پر کمزور عمل درآمد حالیہ انتخابات کا ایک مستقل مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ انتخابات میں 238 (64%) پولنگ اسٹیشنز کے قریب کم از کم 465 سیاسی جماعتوں کے کیمپس قائم تھے، جب کہ 184 (49%) مقامات پر ووٹرز...
    گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ تیسری دنیا کے ممالک سے ہجرت کو مستقل طور پر روکنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ایسے افراد کی شہریت بھی منسوخ کی جائے گی، جو اندرونی امن کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے افغان پاسپورٹ پر سفر کرنے والے تمام افراد کے لیے ویزوں کا اجرا اچانک روک دیا، جبکہ پناہ کے خواہشمندوں کی اسائلم درخواستوں پر فیصلے بھی معطل کر دیئے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قومی سلامتی کو یقینی بنانے اور عوام کے تحفظ کے لیے ضروری سمجھتے ہوئے کیا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس طرح کے...
    پنجاب کے بیشتر شہر آج بھی اسموگ کی لپیٹ میں ہیں، اب سے کچھ دیر پہلے فیصل آباد 578 ایئر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ پنجاب کا آلودہ ترین شہر قرار پایا۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق بہاولپور کا 352 ریکارڈ، لاہور 257 اے کیو آئی کے ساتھ عالمی ایئرکوالٹی انڈیکس میں تیسرے نمبر پر ہے۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور 377 اے کیو آئی کے ساتھ پنجاب کا سب سے آلودہ شہر ہے، فیصل آباد 345 کے ساتھ دوسرے اور ملتان 338 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے
    نیدرلینڈز میں بارشوں اور سیلاب کے مسلسل خطرات نے عوام اور ماہرین کو متبادل رہائش کی تلاش پر مجبور کر دیا ہے، اور اسی وجہ سے ملک میں تیرتے گھروں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ یہ جدید رہائشی ماڈل نہ صرف محفوظ سمجھے جاتے ہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ نیدرلینڈز میں تقریباً ایک تہائی خطہ سمندر کی سطح سے نیچے ہونے کے باعث حکام بھی اس طرز تعمیر کو فروغ دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سری لنکا میں سیلاب کے باعث ہلاکتیں 56 تک پہنچ گئیں، دفاتر اور اسکولز بند 2022 کی شدید طوفانی بارش کے دوران ایمسٹرڈیم کے تیرتے محلے سخون شپ کے رہائشیوں کو اپنے گھروں...
    اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا  کہ وزیراعظم شہبازشریف نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا ریٹ کم کرنے کی ہدایت  کر دی ہے۔ آئندہ  بجٹ میں تنخواہ دار افراد کی ٹیکس رعایت کیلئے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا گیا۔ اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے راشد  محمود لنگڑیال نے کہا  کہ وزیراعظم نے بڑی کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس میں کمی کی بھی ہدایت دی، جس پر عمل درآمد کے لئے حکومتی سطح پر مشاورت شروع ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آئندہ مرحلوں میں بڑی کمپنیوں اور کاروبار پر سپر ٹیکس مرحلہ وار کم کرنے اور آخرکار ختم کرنے پر...
    پشاور؍ اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کواٹر پر خود کش دھماکہ کے بعد ایف سی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے دھماکوں سے متاثرہ مقامات کا معائنہ کیا اور فیڈرل کانسٹیبلری کے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کے بعد اہم اجلاس کی صدارت کی ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کو فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے پر فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کی شجاعت اور جذبے کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جام...
     لاہور(آئی این پی )سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان  نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ جیل قانون کے مطابق ہے،نواز ،شہباز شریف،آصف زرداری  کیساتھ بھی یہی ہوا،قانون سازی کو مزید بہتر بنانے کیلئے حکومت اور اپوزیشن مل کر کام کریں۔ ان خیالات کاظہار انہوں نے  جمعہ کو   میڈیا سے گفتگو میں  کیا ۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ جیل مینوئل کے ساتھ کون ٹریٹ نہیں ہوا ان میں نواز شریف اور آصف علی زرداری بھی شامل ہیں، اگر کوئی جیل کے باہر جا کر ہلڑ بازی کرے گا تو غلط ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہماری لیڈرشپ کے ساتھ بھی جیل مینوئل کے مطابق سلوک ہوا، پی ٹی...
    راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ، جیل کے اطراف خصوصی سیکیورٹی پلان نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت راستوں پر پانچ پکٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی اور ڈیوٹی دو شفٹوں میں بارہ بارہ گھنٹے کی تقسیم کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی پلان کے تحت اڈیالہ جیل کے اطراف 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی ۔سیکورٹی اہلکار ربرڈ بلٹس، ٹیئرگیس اور اینٹی رائٹ سامان سے لیس ہوں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ٹریفک پولیس کے دس افسران اور اہلکار بھی مقرر کیے گئے اور لفٹربھی موجود رہیں گے تاکہ جیل کے اطراف...
    یورپ کی ایوی ایشن کمپنی ایئربس نے اپنے انتہائی مقبول A320 فیملی کے تقریباً 6,000 طیاروں کی فوری مرمت کا حکم جاری کردیا، جو عالمی بیڑے کے نصف سے زیادہ حصہ بنتے ہیں۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا میں سال کے مصروف ترین سفری ہفتے کے دوران بڑی تعداد میں پروازوں کی روانگی متوقع ہے، جس کے باعث دنیا بھر میں فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایئرانڈیا سے پرواز موت کا سفر بن گئی، بھارتی پائلٹس کا بوئنگ طیارے گراؤنڈ کرنے کا مطالبہ ایئربس کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق زیادہ تر طیاروں میں سافٹ ویئر کو پرانی محفوظ ورژن پر واپس لانا ہوگا۔ یہ مرمت اگرچہ سادہ ہے...
    ’بھائی، تیراہ والا چاہیے۔ بہت دور سے اسی کے لیے آیا ہوں۔ دوسری ملاوٹ والی چیز نہ دینا‘۔ پاک افغان طورخم شاہراہ کے ساتھ ایک چھوٹے خالی کھوکھے میں گاہک دکاندار سے اصلی مال کا مطالبہ کر رہا تھا جبکہ دکاندار بار بار یہی کہہ رہا تھا کہ وہ اصلی تیراہ والی ہی فروخت کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائی، 55 کروڑ 24 لاکھ روپے کی 188 کلو چرس پکڑلی باتوں میں گاہک کی تسلی کے لیے دکاندار نے ماچس نکالی اور سگریٹ بھرنا شروع کیا۔ ’آپ پہلے پی کر تسلی کر لیں۔ یقین ہو جائے تو لے لیجیے۔ ویسے اصلی مال کی پہچان تو ہوگی آپ کو‘۔ کھوکھے میں بیٹھے افنان خان (فرضی نام) نے بتایا...
    اسلام آباد اور گرد و نواح میں گزشتہ چند دنوں سے سخت سردی کی لہر جاری ہے۔ دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں فرق، بارش نہ ہونے کی وجہ سے خشک فضا اور مسلسل سرد ہوائیں شہریوں کے لیے شدید مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نومبر سے سرد موسمیاتی کیفیت کا سامنا ہوگا، موسمی رجحان لانینا کیا ہے؟ اس عرصے میں ایک بوند بارش بھی نہ ہونے کے باعث موسم غیر معمولی حد تک خشک ہو چکا ہے جس نے شہریوں کی صحت پر براہ راست اثر ڈالا ہے۔ شہر کے مختلف اسپتالوں کے مطابق نزلہ، زکام، کھانسی، گلے کی خراش، بخار، سینے میں جکڑن اور وائرل انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ...
    رات گئے کمرے کا دروازہ بند تھا اور اندر سے ہلکی ہلکی سسکیوں کی آواز آ رہی تھی۔ میں نے دروازہ کھولا تو میری 12 سالہ بیٹی ایک کونے میں اسمارٹ فون ہاتھ میں لیے بیٹھی تھی۔ آنسو مسلسل بہہ رہے تھے اور چہرہ رو رو کر زرد پڑ چکا تھا۔ ہم تو بچوں سے ڈانٹ ڈپٹ بھی کم ہی کرتے ہیں، اس کی یہ حالت دیکھ کر دل بیٹھ سا گیا۔ میں نے پوچھا: ’کیا ہوا؟‘ اس نے کمزور سی آواز میں کہا: ’وہ گروپ چیٹ میں میری فوٹوز کا مذاق بنا رہے ہیں… مجھے ٹرول کر رہے ہیں‘۔ میرا فوری رد عمل تھا : ’ارے، بے وقوف لڑکی، یہ کوئی بات ہے رونے کی،  یہ سب تو ہوتا...
    کراچی: ناظم آباد بلاک تھری میں سرکاری اسکول کی دیوار اچانک گر گئی۔ واقعے میں تین گاڑیاں اور متعدد موٹرسائیکلیں تباہ ہو گئیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑیاں اسکول کی دیوار کے ساتھ ہی کھڑی تھیں جو گرنے کے باعث ملبے تلے دب گئیں۔ واقعے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں تباہ حال گاڑیاں اور ملبے کے ڈھیر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹائے جانے کے بعد تباہ شدہ گاڑیوں کو دوسرے مقام پر...
    پاکستان میں لاکھوں جوان ڈگریاں ہاتھ میں لیے، خواب آنکھوں میں سمائے، شام کو جب گھر لوٹتے ہیں تو ان کی خالی نظریں، پھیکے چہرے، پیشانی پر مایوسی کی سلوٹیں، ان کا فسانہ والدین پر ظاہر کر دیتی ہیں اور کئی مہینوں کی ٹھوکریں کھانے کے بعد ڈگری تو وہی، مگر اجرت کم پڑھے لکھے لوگوں کے برابر، وہ کام کرنے پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔ حکومت کہتی ہے کم از کم تنخواہ 40 ہزار روپے ہے لیکن کسی کو تو 20 ہزار روپے ماہانہ کسی کو 25 ہزار روپے ماہانہ اور اگر کم پڑھے لکھے ملازموں کی بات کریں جو کسی دکان پر صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک کام کر رہا ہو، کسی کی تنخواہ 12...
    عالمی ادارہِ صحت نے سات اکتوبر دو ہزار تئیس کے بعد سے اکتیس اکتوبر دو ہزار پچیس تک سات ہزار چھ سو مریضوں اور زخمیوں کو غزہ سے نکالا ہے۔ان میں پچھتر فیصد بچے ہیں ( ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق غزہ کی مختصر پٹی میں معذور بچوں کی تعداد رقبے کے اعتبار سے دنیا میں سب سے زیادہ ہے )۔ لیکن اب بھی غزہ میں ایسے زخمیوں اور بیماروں کی تعداد سولہ ہزار سے اوپر ہے جن کا علاج صرف بیرونِ ملک ہی ممکن ہے کیونکہ غزہ میں تو زخموں پر لپیٹنے کی پٹی تک میسر نہیں۔امید تھی کہ دس اکتوبر کی جنگ بندی کے بعد ایمرجنسی انخلا میں تیزی آئے گی یا کم ازکم طبی رسد بلارکاوٹ پہنچ سکے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبو (اسپورٹس ڈیسک )سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ٹی20 کپتان چریتھ اسلنکا کو ہوم گرائو نڈ پر ہونے والے ورلڈکپ سے صرف 2 ماہ قبل برطرف کیا جاسکتا ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق چیف سلیکٹر اوپل تھرانگا نے اصرار کیا ہے کہ کپتانی کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ سلیکٹرز تبدیلیوں پر غور کر رہے ہیں۔اوپل تھرانگا کے مطابق ٹی20 میں چریتھ اسلنکا کی خراب فارم کے باعث ممکنہ طور پر یہ فیصلہ کیا جائے گا جب کہ ٹیم مینجمنٹ نے دعوی کیا ہے کہ حالیہ سہ ملکی سیریز سے پہلے اسلنکا کو پاکستان سے واپس بھیجے جانے کی وجہ صرف بیماری تھی۔ایک سوال کے جواب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک)وادی تیراہ میں خوارج کی بڑھتی دہشت گردانہ سرگرمیوں نے پشاور کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔فتنہ الخوارج نے ایک بار پھر وادی تیراہ کے نیٹ ورکس کے ذریعے پشاور پر دہشت گردانہ حملے شروع کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تیراہ اور پشاور کا درمیانی فاصلہ تقریباً 70 کلومیٹر اور سفر کا وقت صرف 2 گھنٹے ہے۔ذرائع کے مطابق 24نومبر کوپشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر حملے میں ملوث افغان خوارج نے تیراہ ہی کا راستہ اپنایا تھا۔ 25 نومبر کو حسن خیل، پشاور میں گیس پائپ لائن آئی ای ڈی سے تباہ کرنے والے خوارجی بھی وادی تیراہ ہی سے آئے تھے جبکہ ماضی میں خارجی حکیم اللہ محسود کا مرکز طویل عرصے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-01-19 کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کے ہمراہ گلشن اقبال میں قبضہ مافیا کی جانب سے ایک شہری کے گھر پر قبضے کی کوشش کے حوالے سے متاثرہ اشخاص والد محمد یامین،صاحبزادے محمد طاہر کے گھر B60بلاک 13D1 پرہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سے مطالبہ کیا کہ گزشتہ رات B60بلاک 13D1میں مکان پر قبضہ کرنے کے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں،گھر پر مسلح ہو کے حملہ کرنے والے تمام افراد کو گرفتار کیا جائے،قبضہ کرنے والوں اور ان کے سرپرستوں کو قانون کی گرفت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-01-7 کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہندو کونسل کے زیر اہتمام 3روزہ احتجاجی سلسلے کے دوسرے مرحلے میں سوامی نارائن مندر پر بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان ہندو کونسل کی اعلیٰ قیادت سمیت سول سوسائٹی، اسٹوڈنٹس اور میڈیا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔چیف کوآرڈینیٹر کرشن ساگر نے میڈیا کو بتایا کہ سرپرست اعلیٰ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی ہدایت پر جمعے کو دوسرے دن بھی سندھ کی ہندو برادری سراپا احتجاج ہے، بھارتی وزیر دفاع کا بیان ہمارے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیرِ دفاع کے اشتعال انگیز بیان کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں، دیہاتوں اور گلی محلوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-01-2 سدیگورا (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کے شہر سدیگورا میں واقع تاریخی کنیسہ (یہودی عبادت گاہ) جسے کلویز قدیشہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،رات گئے نذرآتش کردیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص کسی طرح کنیسہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا اور آگ لگادی۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص انتظار میں تھا اور جیسے ہی سیکورٹی گارڈ چند لمحوں کے لیے کسی کام سے گیا۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مشتبہ شخص کنیسہ میں گھس گیا۔تاریخی یہودی عبادت گاہ میں آگ لگنے سے مقدس کتب جل گئیں اور عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ملزم کو سیکورٹی گارڈ نے قابو میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی ٹاؤن کی اہم ترین شاہراہ سات ہزار روڈ، گودھرا اسٹاپ تا اللہ والی شدید خستہ حالی کا شکار ہے۔ ایک ٹریک ٹوٹ پھوٹ کے باعث مکمل طور پر بند ہے جبکہ دوسرا ٹریک بھی بری طرح تباہ ہوچکا ہے۔ نتیجتاً دونوں اطراف کی گاڑیاں ایک ہی ٹوٹے پھوٹے راستے سے گزرنے پر مجبور ہیں، جس کے باعث آئے روز موٹرسائیکلیں اور چنگ چی رکشے الٹنے کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ بارشوں میں گڑھوں کا اندازہ نہ ہونے کے باعث حادثات میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔یہ شاہراہ نیو کراچی ٹاؤن کی واحد مرکزی سڑک ہے جو کے ایم سی کے زیرِ انتظام آتی ہے۔امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی طارق مجتبیٰ نے اپنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بھائی خان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے فاؤنڈر جنرل سیکریٹری حاجی محمد یاسین ارائیں و دیگر عہدے داران نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی جانب سے شادی ہالز رات 12 بجے تک بند کروانے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بہترین اقدام یے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ گلی محلوں میں شادی کی تقریبات پر بھی رات 12 بجے تک عائدپابندی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں کیونکہ شادی کی تقریبات میں رات بھر چلنے والے میوزیکل پروگرامز۔ فل اواز میں ایکو ساؤنڈکی وجہ سے لوگوں کی نیندیں بیماروں کا سکون برباد۔بجلی کی چوری اور جگہ جگہ ٹینٹ لگانے سے روڈ تباہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)بیوی شوہر کی موت کا صدمہ برداشت نہ کر پائی، بہن، بہنوئی کی موت کے صدمہ میں برادر نسبتی بھی زندگی کی بازی ہار گیا، گاؤں حاجی ابراہیم سولنگی کا رہائشی ریٹائرڈ اسکارپ ملازم محمد اسماعیل سولنگی حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گیا، گھر اطلاع پہنچنے پر انکی اہلیہ بھی انتقال کر گئی، میاں بیوی کے نماز جنازہ کی ادائیگی اور آبائی قبرستان میں تدفین بعد برادری نسبتی علی نواز سولنگی دونوں اموات کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گیا، تین اموات سے علاقہ میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے۔ جسارت نیوز گلزار
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گورنر کی تبدیلی میں سندھ کے وزیراعلیٰ یا کسی اور کا کوئی کردار نہیں ہے اور اس حوالے سے ہم سے نہیں پوچھا جاتا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کرافٹ فیسٹیول کا افتتاح کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج تین روزہ فیسٹیول میں آیا ہوں، یہاں صرف سندھ نہیں بلکہ پنجاب اور دیگر صوبوں سے بھی لوگوں نے اسٹال لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کے کڑھائی کام اور دیگر ہنر آپ دیکھ سکتے ہیں، ایک ملاح برادری کی خاتون کو دیکھ بھی بہت خوشی ہوئی، کلچر ڈپارٹمنٹ کو بھی مبارک باد دیتا ہوں، یہاں جس...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت جیل میں سیاسی نوعیت کی ملاقاتیں کرنا چاہتی ہے، جبکہ عمران خان سے ملنے آنے والی ان کی فیملی بھی سیاسی معاملات ہی پر گفتگو کرتی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ملاقاتیں کسی کی خواہش کے مطابق طے نہیں ہوتیں؛ یہ مکمل طور پر جیل سپرنٹنڈنٹ کے اختیار اور جیل مینول کے اصولوں کے تحت ہوتی ہیں۔ عقیل ملک کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں سے متعلق ہر قدم پریزن رولز کے مطابق اٹھایا جاتا ہے۔ ماضی کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شاہد خاقان...
    یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ ان کے بااعتماد چیف آف اسٹاف اینڈری یرماک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یرماک یوکرین میں صدر زیلنسکی کے بعد سب سے بااثر شخصیت تھے اور 2019 سے زیلنسکی کے ساتھ ہیں۔ یہاں تک کہ انھیں ملک کا غیر اعلان شدہ نائب صدر بھی کہا جاتا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق یرماک صدر زیلنسکی کے اتنے قریب رہے کہ ان کے بغیر صدر کے فیصلوں کا تصور ممکن نہیں تھا۔ ان کا استعفیٰ اُس وقت سامنے آیا ہے جب یوکرین کی انسدادِ بدعنوانی ایجنسیوں نے جمعے کی صبح ان کے گھر پر اینٹی کرپشن پولیس نے چھاپہ مارا تھا۔ یوکرین کے نیشنل اینٹی کرپشن بیورو (NABU) اور اسپیشلائزڈ اینٹی...
    پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی جنرل سیکرٹری نے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی وزیرِ احسن اقبال اور حفیظ الرحمن نے جھوٹے اعلانات کیے اور عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی جنرل سیکرٹری پروین جاوید نے کہا کہ نون لیگ کی پوری وفاقی کابینہ بھی گلگت بلتستان آئے گی تو جی بی کے عوام ووٹ نہیں دینگے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نون لیگ گلگت بلتستان میں اب بند گلی میں بند ہو چکی ہے، اس لیے سو فٹ کے دائرے میں جلسہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرِ احسن اقبال اور حفیظ الرحمن نے جھوٹے اعلانات کیے اور عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کی۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بانی تحریکِ انصاف عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے پارلیمان کی کارروائی نہ چلنے دینے کی دھمکی دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات اڈیالہ جیل کے باہر کارکنان کے ہمراہ دھرنا دیے بیٹھے رہے تاکہ انہیں اپنے قائد سے ملاقات کی اجازت مل سکے، تاہم رات بھر انتظار اور کوششوں کے باوجود یہ ملاقات ممکن نہ ہو سکی۔ہفتہ کی صبح وزیراعلیٰ سہیل آفریدی قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے عدالت پہنچے، جہاں انہوں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے ملاقات کی درخواست کی، لیکن چیف جسٹس نے ان سے ملنے سے انکار کردیا، صورتحال پر...
    ہانگ کانگ کے رہائشی علاقے تائی پو میں وانگ فک کورٹ ہاؤسنگ اسٹیٹ میں لگی خوفناک آگ نے تباہی مچا دی۔ آگ میں جھلس کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 128 ہو گئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ آتشزدگی، 65 ہلاک، 300 لاپتا، 2 مشتبہ افراد گرفتار حکام کے مطابق عمارتوں میں نصب فائر الارم طویل عرصے سے خراب تھے جس کے باعث آگ مزید تیزی سے پھیلی، آگ بدھ کی دوپہر بھڑکی اور سات بلند رہائشی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ 15 منٹ کے اندر 3 بلاکس دہکتے شعلوں میں تبدیل ہو گئے۔ فائربریگیڈ کے مطابق آگ 40 گھنٹے بعد جمعے کی...
    پاکستانی اداکارہ انوشے عباسی نے اپنی والدہ کی چوتھی برسی پر جذباتی پیغام لکھا ہے۔ انوشے عباسی نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر والدہ کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ آج اُن کی والدہ ناہید عباسی کی چوتھی برسی ہے۔ اداکارہ نے اپنی ماں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماں! چار سالوں میں کوئی ایک دن بھی ایسا نہیں گزرا کہ آپ کی یاد نہ آئی ہو، میں ہر روز اللہ تعالیٰ سے آپ کے درجات کی بلندی اور جنت الفردوس کی دعا کرتی ہوں۔‘۔ انہوں نے لکھا کہ ’ماما میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں اور آپ کی کمی روز محسوس ہوتی ہے‘۔ View this post on Instagram A post shared by Anoushay...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ریاست آسام کی اسمبلی نے ایک متنازع قانون منظور کر لیا ہے جس کے تحت ایک سے زائد شادیوں کو جرم قرار دیا گیا ہے۔ اس قانون کے نفاذ کے بعد پہلی شادی کے موجود ہونے کے باوجود دوسری شادی کرنے والے افراد کو سات سال قید کی سزا ہو سکتی ہے، جبکہ اگر پہلی بیوی کی اجازت نہ لی گئی ہو تو سزا میں اضافہ ممکن ہے۔بل کے مطابق پہلی شادی کو چھپا کر دوسری شادی کرنے والے افراد کو دس سال تک قید ہو سکتی ہے، اور بار بار یہ جرم کرنے پر سزا دگنی کر دی جائے گی۔اس کے علاوہ دوسری شادی کرنے یا کروانے والے افراد کو سرکاری نوکری یا مقامی انتخابات میں...
    قرارداد میں کہا گیا کہ بھارتی وزیر دفاع کا سندھ کے مستقبل میں بھارت کا حصہ بننے سے متعلق بیان ہرزہ سرائی ہے، پاکستان کے عوام ہر اختلاف سے بالاتر ہو کر ملک کی ایک ایک انچ کے دفاع کا عزم رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر و اپوزیشن لیڈر کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) سیف الدین ایڈووکیٹ نے سٹی کونسل  میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے پاکستان کے صوبہ سندھ سے متعلق بیان کے خلاف قرارداد جمع کرا دی، جس میں بھارتی وزیر دفاع کے اس بیان کی شدید مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا سندھ کے مستقبل میں بھارت کا حصہ بننے سے متعلق بیان ہرزہ...
    شکاگو میں ہونے والی ایک بھارتی شادی اس وقت خوب رنگین ہوگئی جب ایک اطالوی مہمان نے ’جوتا چھپائی‘ جیسی روایتی اور شرارتی رسم کو مزاح اور جوش سے بھرپور لائیو آکشن میں بدل دیا۔ مہمان جہاں ایک معمول کی چھیڑ چھاڑ کی توقع کررہے تھے، وہاں اچانک منظر نے سب کو حیران بھی کیا اور خوب محظوظ بھی۔ روایت کے مطابق دلہے کے جوتے چھپا لیے گئے تھے اور بات معمول کی ہنسی مذاق پر ختم ہونی تھی۔ لیکن اسی دوران رِچی نامی اطالوی مہمان آگے بڑھا اور اس نے پورے اعتماد کے ساتھ نیلامی کا آغاز کردیا۔ رِچی نے پہلی بولی 200 ڈالر (تقریباً 56 ہزار 415 روپے) سے لگائی۔ اپنے مخصوص انداز، بلند آواز اور پروفیشنل آکشنئیر جیسی...
    یوکرین کے شہر سدیگورا میں واقع تاریخی کنیسہ (یہودی عبادت گاہ) جسے کلویز قدیشہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،رات گئے نذرآتش کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص کسی طرح کنیسہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا اور آگ لگادی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص انتظار میں تھا اور جیسے ہی سیکیورٹی گارڈ چند لمحوں کے لیے کسی کام سے گیا۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مشتبہ شخص کنیسہ میں گھس گیا۔ تاریخی یہودی عبادت گاہ میں آگ لگنے سے مقدس کتب جل گئیں اور عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ملزم کو سیکیورٹی گارڈ نے قابو میں کرکے پولیس کے حوالے کردیا جس سے تھانے میں کافی دیر...
      یوکرین (ویب ڈیسک) شہر سدیگورا میں واقع تاریخی کنیسہ (یہودی عبادت گاہ) جسے کلویز قدیشہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،رات گئے نذرآتش کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص کسی طرح کنیسہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا اور آگ لگادی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص انتظار میں تھا اور جیسے ہی سیکیورٹی گارڈ چند لمحوں کے لیے کسی کام سے گیا۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مشتبہ شخص عمارت میں گھس گیا۔ تاریخی یہودی عبادت گاہ میں آگ لگنے سے مقدس کتب جل گئیں اور عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ملزم کو سیکیورٹی گارڈ نے قابو...
    کونسل کے رہنماؤں نے کہا کہ راج ناتھ کے اشتعال انگیز بیان پر نریندر مودی کی خاموشی معنیٰ خیز ہے، انہوں نے تین دن کے الٹی میٹم کے اندر متنازع بیان واپس لینے کا مطالبہ دہرایا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ہندو کونسل کے زیر اہتمام تین روزہ احتجاجی سلسلے کے دوسرے مرحلے میں کراچی میں سوامی نارائن مندر پر بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان ہندو کونسل کی اعلیٰ قیادت سمیت سول سوسائٹی، اسٹوڈنٹس اور میڈیا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ چیف کوآرڈینیٹر کرشن ساگر نے میڈیا کو بتایا کہ سرپرست اعلیٰ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی ہدایت پر جمعہ کے دوسرے دن بھی سندھ کی ہندو برادری سراپا احتجاج...
    پاکستان کی مشہور ترین اداکار جوڑی ماہرہ خان اور فواد خان کی رومانوی فلم نیلوفر ملک بھر میں ریلیز کردی گئی ہے۔ اس فلم سے انڈسٹری کا یہ معروف جوڑا سالوں بعد ایک ساتھ اسکرین پر نظر آرہا ہے جنہیں رومانوی کرداروں میں دیکھنے کیلیے مداح بے تاب ہیں۔ اس فلم کے مصنف اور ہدایت کار عمار رسول ہیں جنہوں نے سالوں کے بعد بہترین کاسٹ کو ایک ساتھ جمع کیا۔ فلم میں فواد خان، ماہرہ کے علاوہ مدیحہ امام، بہروز سبزواری سمیت دیگر بھی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ فواد خان اس فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔ ماہرہ خان نے کہا تھا کہ اس فلم کے پروڈیوسر باصلاحیت اور ذہین ہیں انہوں نے سالوں بعد ہم سب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :وزارتِ خزانہ نے ملکی معاشی صورتحال پر رواں ماہ کی ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نومبر کے دوران مہنگائی کی شرح 5 سے 6 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ صنعتی سرگرمیوں، ایل ایس ایم سیکٹر اور آئی ٹی برآمدات میں بتدریج بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومتی معاشی اصلاحات کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور ملکی معیشت محتاط انداز میں استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے۔وزارت خزانہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں ماہ خوراک کی قیمتوں اور زرعی پیداوار پر کچھ دباؤ موجود ہے تاہم مناسب زرعی ان پُٹس کی دستیابی سے فصلوں کا مجموعی منظرنامہ بہتر ہونے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ کے بعد اسرائیلی فوج نے اب مغربی کنارے کو بھی اپنی سفاکیت، جارحیت اور مشقِ جنگ کا نیا مرکز بنالیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تمام حدیں پار کرلیں۔اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار سرچ آپریشن کے لیے ایک عمارت پر پہنچے تھے جس کے گیراج سے دو فلسطینی نوجوان ہاتھ اُٹھائے باہر آتے ہیں اور دونوں کے پاس اسلحہ بھی نہیں ہوتا۔صیہونی سیکیورٹی فورسز کے جارح مزاج اہلکاروں نے دونوں نوجوانوں کو زمین پر بٹھایا اور پوچھ گچھ کے بعد دوبارہ گیراج میں جانے کی ہدایت کی۔ جیسے ہی نوجوان اندر جانے کے لیے مڑے۔ گولیوں کی...
    بنگلہ دیش کے مولوی بازار کے سریمینگل اپازیلا کے اخشابپور علاقے میں دانے کے کھیت سے ایک اژدھے (پائتھون) کو بنگلہ دیش وائلڈ لائف سروس فاؤنڈیشن نے محفوظ طریقے سے بچا کر مقامی جنگلات کے دفتر کے حوالے کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ: سڑک پر گھومتا اژدھا پکڑا گیا، لوگوں کا دلچسپ رد عمل بتایا گیا ہے کہ کسانوں نے جمعہ کی صبح نوآگاؤں فوکرباری کے قریب کھیت میں اژدھا  دیکھا تو خوفزدہ ہو کر کام روک دیا اور فوری طور پر فاؤنڈیشن کو اطلاع دی۔ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سوپان دیو ساجل نے بتایا کہ اژدھے (پائتھون) کو بغیر کسی نقصان کے بچا کر متعلقہ وائلڈ لائف دفتر کے سپرد کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ اسی علاقے...
    پاکستان اکیڈمی آف سائنسز نے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز (آئی سی سی بی ایس) کو نجی افراد کے حوالے کرنے کے ممکنہ حکومتی فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ادارے کی قانونی حیثیت برقرار رکھی جائے۔اکیڈمی کے صدر ممتاز قومی سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر کوثر عبداللّٰہ ملک نے وزیرِاعلیٰ سندھ کو ارسال کردہ خط میں کہا ہے کہ اطلاعات کے مطابق آئی سی سی بی ایس کو بغیر کسی مضبوط جواز اور مناسب قانونی تقاضوں کے نجی افراد کے حوالے کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جو قومی سائنسی ڈھانچے کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ آئی سی سی...
    معروف ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی سب سے مقبول سائنس فکشن انگلش سیریز اسٹرینجر تھنگز کے آخری سیزن کے ریلیز ہوتے ہی بائیکاٹ کے مطالبات سامنے آئے ہیں۔ اسٹرینجرز تھنگز کے بائیکاٹ کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ سیریز میں شامل اداکار کی جانب سے فلسطین میں ہونے والے ظلم پر اسرائیلی مظالم اور صہیونیت کی حمایت ہے۔ کاسٹ میں شامل اداکار برملا صہیونی نظریے کا پرچار کرتے نظر آئے اور صارفین کو یہ سب کچھ اُس وقت یاد آیا جب اسٹرینجر تھنگز کے پانچویں سیزن کی پہلی قسط جاری ہوئی۔ فلسطین میں ہونے والے مظالم کی مذمت اور کھل کر مخالفت کرنے والوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بائیکاٹ کریں اور اب سوشل میڈیا...
    کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے رحجان، بحرین کی کمپنیوں کی پاکستان کے آئی ٹی، زراعت، معدنیات، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں متوقع جوائنٹ وینچرز کے علاوہ فوڈ ایگ نمائش میں 641ملین ڈالر کے برآمدی معاہدوں کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو مسلسل 46ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل )ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے آسٹریلیا کے ساتھ بھی توانائی ٹیکنالوجی اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدے حتمی مراحل میں داخل ہونے کی...
    بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیا کی طبی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے۔ نیاپلتن سینٹرل جامع مسجد جمعے کی نماز کے بعد خصوصی دعا کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی این پی کے سیکریٹری جنرل میرزا فخرالاسلام عالمگیر نے بتایا کہ جمعرات کی شب ڈاکٹرز نے ان کی صحت کو بہت نازک قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیف ایڈوائزر محمد یونس سے خالدہ ضیا کی مختصر ملاقات، اہلیہ کی خیریت دریافت کی فخرالاسلام کے مطابق پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں جمہ نماز کے بعد خالدہ ضیا کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی گئی تھی، جس کے تحت مختلف شہروں کی مساجد میں اجتماعی دعا کا اہتمام کیا...
    کانگریس رکن پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ میں اس صحت بحران پر فوری، جامع اور تفصیلی بحث کرائی جائے تاکہ عوام کو درپیش اس سنگین مسئلے کے حل کیلئے مؤثر حکمتِ عملی وضع کی جاسکے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے رہنما اور پارلیمنٹ میں لیڈر آف اپوزیشن راہل گاندھی نے جمعہ کے روز وزیراعظم نریندر مودی پر دہلی میں بگڑتی ہوئی فضائی آلودگی کے مسئلے پر تشویشناک خاموشی اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ میں اس صحت بحران پر فوری، جامع اور تفصیلی بحث کرائی جائے تاکہ عوام کو درپیش اس سنگین مسئلے کے حل کے لئے مؤثر حکمتِ عملی وضع کی جا سکے۔ راہل گاندھی نے اپنے بیان میں کہا کہ دہلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی حکومت کو 28 ویں آئینی ترمیم کے لیے مفصل تجاویز ارسال کی ہیں، جن کا مقصد وفاقیت کو مستحکم کرنا اور صوبوں میں معاشی انصاف کو یقینی بنانا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز میں سب سے اہم نکتہ یہ ہے کہ آبی بجلی پیدا کرنے والے صوبوں پر وفاقی سطح پر لگنے والے ٹیکس کو ختم کیا جائے اور ان صوبوں میں گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا ریٹ 10 روپے فی یونٹ تک مقرر کیا جائے۔ اس کے علاوہ اے این پی نے یہ بھی تجویز دی کہ تمباکو کے کاشتکاروں پر تمام ٹیکس ختم کیے جائیں...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news بھارتی میڈیا پاکستان پی ٹی آئی سہیل آفریدی عمران خان ملاقات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
    آکسفورڈ یونین کے مباحثے میں پاکستانی طلبہ نے بھارت کے نئے پینل کو منطق اور دلائل سے شکست دے کر واضح برتری حاصل کی۔ یہ بھی پڑھیں:آکسفورڈ کی چانسلرشپ، عمران خان کیسے نااہل قرار پائے؟ برطانوی اخبار کی رپورٹ سامنے آگئی مباحثے میں بھارت نے اپنی اصل ہائی پروفائل ٹیم کے انکار کے بعد جے سائی دیپک، پنڈت ستیش شرما اور دیورچن بنرجی پر مشتمل کم درجے کا نیا پینل پیش کیا، جبکہ پاکستان نے سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس، سابق وزیر خارجہ یا ہائی کمشنر کی جگہ اوکسفورڈ کے طلبہ موسیٰ ہراج، اسرار خان کاکڑ اور احمد نواز خان کو میدان میں اتارا۔ ووٹنگ میں پاکستانی مؤقف کو دو تہائی اکثریت ملی، جس سے بھارت کے اسٹوڈنٹ پینل کے...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور امن کے لیے تمام اتحادی یکجا ہیں، مشترکہ وژن ہی صوبے کی اصل قوت ہے۔ کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں اتحادی جماعتوں کی اعلیٰ صوبائی قیادت اور اراکین اسمبلی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی، اسپیکر عبدالخالق اچکزئی اور ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے خصوصی شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کا کوئی معاہدہ نہیں دیکھا، رہنما ن لیگ سلیم کھوسہ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ، پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر سردار عمر گورگیج، بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نوابزادہ طارق مگسی، میر صادق سنجرانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل نے اپنے معروف نیوی گیشن پلیٹ فارم گوگل میپس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جیمنائی سسٹم کو باضابطہ طور پر شامل کرتے ہوئے دنیا بھر کے صارفین کے لیے ایک بڑا اپ گریڈ جاری کر دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اس نئی خصوصیت کے ذریعے صارفین اب میپس کو فون چھوئے بغیر محض آواز کے ذریعے کنٹرول کر سکیں گے، جس سے ڈرائیونگ سمیت ہر طرح کی نیوی گیشن زیادہ محفوظ، ہموار اور انٹرایکٹو بن جائے گی۔گزشتہ ماہ گوگل نے اس فیچر کے ابتدائی اشارے دیے تھے، تاہم اب 9to5Google کے مطابق جیمنائی کی سپورٹ تمام نیوی گیشن موڈز—ڈرائیونگ، پیدل سفر، سائیکلنگ اور پبلک ٹرانزٹ—میں وسعت کے ساتھ فعال کر دی گئی ہے۔ اس...
    آنند ایل رائے کی نئی فلم ’تیرے عشق میں‘ ریلیز کے بعد ناقدین کے سخت نشانے پر آ گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ’نیشنل کرش‘ بننے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ کو ہراسانی کا سامنا، نازیبا پیغامات کا انکشاف بالی ووڈ فلم پر ای ڈی ٹی وی کے تبصرے میں کہا گیا ہے کہ فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ 3 گھنٹے طویل محبت کی کہانی ضرورت سے زیادہ پھیلی ہوئی، بوجھل اور غیر مربوط ہے۔ یہاں تک کہ دھنش اور کریتی سینن جیسی مضبوط اداکار جوڑی بھی اسے سہارا نہیں دے سکی۔ فلم محبت اور تشدد کے رشتے پر سوال اٹھاتی ہے مگر اس کا بیانیہ کہیں بھی مضبوط بنیاد نہیں پکڑ پاتا۔ مزید پڑھیے: بالی ووڈ اداکارہ سلینا جیٹلی کا شوہر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن میں قائم دنیا کی مایہ ناز آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستان اور بھارت کے طلبہ کے درمیان ہونے والا اہم ترین مباحثہ پاکستانی ٹیم نے نمایاں برتری سے اپنے نام کر لیا۔بین الاقوامی سطح پر دلچسپی کا مرکز بننے والی اس مناظرانہ نشست میں پاکستانی طلبہ نے نہ صرف دلائل کی مضبوطی دکھائی بلکہ سامعین کی اکثریت کو بھی اپنی منطق سے قائل کر لیا۔یہ مباحثہ اس سوال کے گرد ترتیب دیا گیا تھا کہ ’بھارت کی پاکستان سے متعلق پالیسی واقعی قومی سلامتی کا تقاضا ہے یا پھر صرف عوامی جذبات کو مشتعل کرنے والا سیاسی نعرہ؟‘ اس حساس اور پیچیدہ موضوع پر دونوں ممالک کے طلبہ نے اپنے اپنے مؤقف کا بھرپور دفاع کیا، تاہم تجزیاتی...
    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی مشکلات سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کوئی لینا دینا نہیں ہے۔پنجاب اسمبلی لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی ہے، جہاں ہوگا انہیں ساتھ لے کر چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو جو مشکلات ہیں، اُن سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کوئی لینا دینا نہیں ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اڈیالہ سے کبھی کوئی خیر کی خبر نہیں آتی، جب بھی آتی ہے، ملک کے خلاف ہی آتی ہے۔ٓاُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر جماعت اسلامی نے بھی جو احتجاج کا نمک...
    بانی پی ٹی آئی کی جیل میں طبیعت خراب ہونے سے متعلق چلنے والی خبروں کے بعد اڈیالہ جیل ذرائع نے صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران خان مکمل طور پر صحتمند اور محفوظ ہیں، جہاں ان سے ملاقاتیں جیل قوانین کے مطابق کرائی جارہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کیا سہیل آفریدی مفاہمت کے رستے پر چل پڑے، کتنا آگے جا سکیں گے؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مکمل طور پر محفوظ اور صحت مند ہیں، اور جیل میں ان سے ہونے والی ملاقاتیں جیل مینوئیل کے مطابق باقاعدگی سے کرائی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جیل کی حدود میں آنے والا ہر شخص عمران خان...
    مومنہ اقبال نے 2018 میں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور اپنی بہترین اداکاری کے باعث متعدد کامیاب ڈراموں میں کام کر چکی ہیں پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کر کے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کر دیا۔ اداکارہ مومنہ اقبال کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر میں کچھ لمحات ایسے بھی تھے جن میں وہ ایک شخص کا ہاتھ تھامے نظر آرہی تھیں جبکہ اس شخص کا چہرہ جان بوجھ کر چھپایا گیا تھا جس سے ان کی ممکنہ منگنی کا تاثر ملا۔ تصاویر میں مومنہ اقبال کے ہاتھ میں ایک خوبصورت انگوٹھی بھی دیکھی گئی اور تقریب کے انتظامات پر اپنی فیملی کے ساتھ ساتھ ایک خاص شخص کا...
    وادیِ تیراہ میں خوارج کی بڑھتی دہشت گردانہ سرگرمیوں نے پشاور کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج نے ایک بار پھر وادی تیراہ کے نیٹ ورکس کے ذریعے پشاور پر دہشتگردانہ حملے شروع کر دیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تیراہ اور پشاور کا درمیانی فاصلہ تقریباً 70 کلومیٹر اور سفر کا وقت صرف دو گھنٹے ہے.24 نومبر کوپشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر حملے میں ملوث افغان خوارجیوں نے تیراہ کا راستہ ہی اپنایا۔ذرائع نے بتایا کہ 25  نومبر کو حسن خیل، پشاور میں گیس پائپ لائن آئی ای ڈی سے تباہ کرنے والے خوارجی بھی وادی تیراہ سے آئے. ماضی میں خارجی حکیم اللہ محسود کا مرکز طویل عرصہ تک تیراہ میں قائم رہا،...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ساری توجہ ایک ایسے مطالبے پر مرکوز ہے جسے قانون اجازت نہیں دیتا—یعنی اڈیالہ جیل میں کرپشن کیس میں سزا کاٹنے والے بانی پارٹی سے براہِ راست سیاسی رہنمائی لینا۔ اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اس طرزِ سیاست کے باعث صوبے کے عوام کو درپیش گورننس کے مسائل پس منظر میں چلے گئے ہیں۔ ان کے مطابق جیل میں موجود کسی قیدی سے سیاسی مشاورت نہ صرف جیل قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ صوبائی حکومت کی ترجیحات کو بھی بے نقاب کرتی ہے، جو امن، ترقی اور عوامی سہولتوں کے بجائے اسی بیانیے...
    راولپنڈی: ممکنہ خطرات اور امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں اڈیالہ جیل کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔  پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کیلئے خصوصی سیکورٹی پلان نافذ العمل کردیا گیا ہے جو غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا، جیل کے راستوں پر پانچ پکٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکہ داہگل، گیٹ ون،  گیٹ پانچ،  فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور پر بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، اہلکاروں کی ڈیوٹی بارہ بارہ گھنٹے کی دو شفٹوں میں تقسیم کی گئی ہے، 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور خواتین پولیس افسران و اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ جیل کی سکیورٹی کیلئے آر ایم پی فورس، پنجاب...
    ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں لگنے والی خوفناک آگ پر دو روز بعد قابو پالیا گیا ہے، تاہم ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 128 تک جا پہنچی ہے، جب کہ اب بھی متعدد افراد لاپتا ہیں۔ متاثرہ عمارتوں میں امدادی کارروائیاں جمعے کے روز بھی جاری رہیں، جہاں اہلخانہ اپنے پیاروں کی تلاش میں ہسپتالوں کے چکر لگاتے رہے۔ بدھ کی دوپہر ضلع تائی پو کے وانگ فک کورٹ ہاؤسنگ اسٹیٹ میں آگ تیزی سے پھیلی اور 36 منزلہ آٹھ عمارتوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ تقریباً 40 گھنٹے بعد حکام نے آگ پر قابو پانے کا اعلان کیا۔ حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جس میں مرمتی کام کے دوران استعمال کیے گئے...
    وادیٔ تیراہ میں خوارج کی دوبارہ سرگرمیوں نے پشاور کے سیکیورٹی ماحول کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فتنۃ الخوارج نے ایک بار پھر تیراہ کے نیٹ ورکس کو استعمال کرتے ہوئے پشاور میں دہشت گردانہ کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ تیراہ سے پشاور کا فاصلہ محض 70 کلومیٹر اور دو گھنٹے کی مسافت ہونے کے باعث یہ خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کو پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حملے میں ملوث افغان شدت پسند تیراہ کے راستے ہی شہر میں داخل ہوئے تھے۔ اسی طرح 25 نومبر کو حسن خیل میں گیس پائپ لائن کو آئی ای ڈی کے ذریعے تباہ کرنے والے عناصر...
    ذرائع کے مطابق 24 نومبر کو پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر حملے میں ملوث افغان خوارج نے تیراہ ہی کا راستہ اپنایا تھا۔ 25 نومبر کو حسن خیل، پشاور میں گیس پائپ لائن آئی ای ڈی سے تباہ کرنے والے خوارجی بھی وادی تیراہ ہی سے آئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وادی تیراہ میں خوارج کی بڑھتی دہشت گردانہ سرگرمیوں نے پشاور کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ فتنۃ الخوارج نے ایک بار پھر وادی تیراہ کے نیٹ ورکس کے ذریعے پشاور پر دہشت گردانہ حملے شروع کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تیراہ اور پشاور کا درمیانی فاصلہ تقریباً 70 کلومیٹر اور سفر کا وقت صرف 2 گھنٹے ہے۔ ذرائع کے مطابق 24 نومبر کو پشاور میں فیڈرل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ میں فلسطینیوں پر گزشتہ برسوں سے جاری بہیمانہ کارروائیوں نے نہ صرف خطے کو برباد کیا ہے بلکہ عالمی سیاست کی سیاہ حقیقتیں بھی پوری طرح بے نقاب کر دی ہیں۔اسرائیلی جارحیت کے دوران جو قوتیں پس پردہ صیہونی ریاست کو مدد فراہم کرتی رہیں، اب اُن کے اصل عزائم بھی سامنے آ رہے ہیں۔ تازہ ترین پیش رفت میں بھارت اور اسرائیل کے درمیان ایسا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آ گیا ہے جو فلسطینیوں کی نسل کشی کے دوران قائم ہوا تھا اور اب اسے مختلف معاہدوں اور تجارتی روابط کی صورت میں استحکام دیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام...
    وفاقی آئینی عدالت میں سپر ٹیکس سے متعلق اہم کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔ عدالت کے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سوموار سے سماعت شروع کرے گا۔ بینچ نمبر ایک میں جسٹس ارشد حسین اور جسٹس حسن اظہر رضوی بھی شامل ہیں، جو کیس کی تفصیلی کارروائی کا حصہ ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس، دلائل مکمل، سماعت پیر تک ملتوی آئینی عدالت کا بینچ نمبر ایک یکم دسمبر سے 5 دسمبر تک سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر متواتر سماعت کرے گا، جن میں مختلف اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے اعتراضات اور قانونی نکات اٹھائے گئے...
    ڈپٹی کمشنر پتنگ بازی کیلئے عائد شرائط پر عملدرآمد کرائے گا۔ پتنگ بازی میں مخصوص ڈور استعمال ہو گی۔ پتنگ فروخت کرنیوالوں کی رجسٹریشن کی جائے گی، مخصو ڈور کی بھی رجسٹریشن ہو گی۔ شرائط کی خلاف ورزی کرنیوالے کو سزا سنائی جائے گی۔ قانون شکنی کرنیوالے کو زیادہ سے زیادہ 7 اور کم سے کم 5 سال کی قید یا زیادہ سے زیادہ 5 ملین روپے جرما نہ ہو سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں پتنگ بازی کی اجازت کیلئے آرڈنینس تیار کر لیا گیا ہے۔ گورنر پنجاب پتنگ بازی کی اجازت کیلئے کسی بھی وقت آرڈنینس جاری کر سکتے ہیں۔ آرڈنینس کے تحت مخصوص شرائط کیساتھ عوام پتنگ بازی کر سکیں گے۔ ضلع کا ڈپٹی کمشنر پتنگ بازی...
    وادی تیراہ میں خوارج دہشتگردوں کی بڑھتی سرگرمیاں پشاور کے لیے بڑا خطرہ بن گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز وادی تیراہ میں خوارج کی بڑھتی دہشت گردانہ سرگرمیوں نے پشاور کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔فتنۃ الخوارج نے ایک بار پھر وادی تیراہ کے نیٹ ورکس کے ذریعے پشاور پر دہشت گردانہ حملے شروع کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تیراہ اور پشاور کا درمیانی فاصلہ تقریباً 70 کلومیٹر اور سفر کا وقت صرف 2 گھنٹے ہے۔ذرائع کے مطابق 24نومبر کوپشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر حملے میں ملوث افغان خوارج نے تیراہ ہی کا راستہ اپنایا تھا۔ 25 نومبر کو حسن خیل، پشاور میں گیس پائپ لائن آئی ای ڈی سے تباہ کرنے والے...
    اسلام ٹائمز: شریعتمداری نے اپنے تجزیہ میں کہا ہے کہ ہمیں ہمیشہ ہوشیار رہنا چاہیئے۔ امریکہ اور صیہونی حکومت ایران کو "نہ جنگ اور نہ امن" کی حالت میں رکھنے کیلئے ایک چال چل رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا: مثال کے طور پر وہ تل ابیب کے ہوائی اڈے پر امریکی اور یورپی ہتھیاروں کی آمد کو مسلسل دکھاتے ہیں۔ یہ ہتھیار پہلے بھی آتے تھے، لیکن انکی نمائش نہیں کی جاتی تھی۔ اب وہ ایسا دکھاوا کرتے ہیں، جیسے وہ تیاری کر رہے ہوں۔ ہم اس طرف سے تیار ہیں، لیکن ان ڈسپلے کی قیمت ان کیلئے ہے۔ کیہان اخبار کے چیف ایڈیٹر نے تاکید کی ہے کہ ہمیں ہمیشہ تیار رہنا چاہیئے، لیکن صیہونی حکومت اور خود...
    28 سالہ امریکی خاتون ان دنوں غیر معمولی طرزِ زندگی کی وجہ سے خبروں میں ہے جو اپنی 60 لاکھ سالانہ کی نوکری چھوڑ کر اب 1 کروڑ روپے کما رہی ہے۔ اوہیگان ایک ارب پتی خاندان کی نینی کے طور پر کام کرتی ہیں، اور وہ مالدیپ اور دبئی سمیت دیگر خوبصورت مقامات کی سیر بھی کر چکی ہیں انہیں دنیا دیکھنے کے علاوہ اور بھی کئی فوائد حاصل ہیں۔ جیسے کے ہیلتھ کیئر اور رہائش وغیرہ۔ ان کے کھانے نجی شیف تیار کرتے ہیں اور انہیں ’نینی وارڈروب‘ جیسی سہولیات بھی حاصل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے سابق صدر کی بیٹی کا اپنے ہی خاندان کے مردوں سے انوکھا فراڈ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے رجحان پر قابو پانا ممکن نہ رہا، کیونکہ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے جمعہ کے روز ٹریڈنگ کے ابتدائی منٹوں ہی میں 167,000 کی سطح عبور کر لی۔ دوپہر 12 بجے تک بینچ مارک انڈیکس 166,769.75 پوائنٹس پر منڈلا رہا تھا، جو 1,396.44 پوائنٹس یا 0.84 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟ مارکیٹ میں مجموعی طور پر خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا، خاص طور پرآٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، سیمنٹ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، او ایم سیز اور پاور جنریشن کے شعبوں میں خریدوفروخت غالب رہی۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is...
    لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ تدارک سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران جامعہ پنجاب کی انسپیکشن کرنے اور دھواں چھوڑنے والی اسکول بسوں کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ناصر باغ، درختوں کی ٹرانسپلانٹیشن، پارکنگ پراجیکٹس اور دیگر ماحولیاتی امور پر سخت سوالات بھی اٹھائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ناصر باغ میں درخت بار بار کیسے کٹ جاتے ہیں، حالانکہ عدالت کے پہلے احکامات موجود ہیں اور باغ کی تاریخی اہمیت بھی ہے۔ پی ایچ اے کے وکیل نے بتایا کہ 123 میں سے 121 درخت ٹرانسپلانٹ کیے جا سکتے تھے اور صرف دو درختوں کی ہلکی سی ٹرمنگ کی گئی، جبکہ انڈر گراؤنڈ پارکنگ منصوبہ عدالت کے احکامات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا...
    معروف بھارتی ریپروگلوکار ہنی سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ منشیات کا استعمال ان کے کیریئر کی سب سے بڑی غلطی تھی، جس نے انہیں شدید نقصان پہنچایا۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے جسم سے منشیات کو مکمل طور پر خارج کرنے میں انہیں تقریباً 8 سال لگے۔ ایک انٹرویو میں ہنی سنگھ نے کہا کہ ’15-20 سال قبل کا ہنی سنگھ ذہین اور پرعزم تھا، لیکن اس نے ایک بڑی غلطی کی اور وہ تھی منشیات کا استعمال۔ منشیات نے مجھے بہت نقصان پہنچایا، اور آج میں اپنے چھوٹے بھائیوں اور بہنوں کو کہتا ہوں کہ وہ منشیات سے دور رہیں کیونکہ یہ آپ کو بہت نقصان پہنچاتی ہیں اور آپ کو احساس بھی نہیں ہوتا‘۔ یہ بھی پڑھیں: ’میں...
    گلوکار اور نغمہ نگار جیکسن براؤن نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ ان کے بیٹے ایتھن براؤن، جو ماڈل، اداکار اور موسیقار تھے، انتقال کر گئے ہیں۔ ’رننگ آن ایمپٹی‘ کے گلوکار کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ ایتھن منگل کی صبح چل بسے، ان کی عمر 52 برس تھی۔ وجۂ موت تاحال معلوم نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بیان میں کہا گیا ہے کہ 25 نومبر کی صبح جیکسن براؤن اور فِلس میجر کے بیٹے ایتھن براؤن اپنے گھر میں بے ہوش پائے گئے اور انتقال کر گئے۔ ’اس مشکل وقت میں ہم خاندان کی نجی نوعیت کا احترام کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔ اس وقت مزید تفصیلات دستیاب نہیں۔‘ Ethan Browne passed...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں خصوصی بچوں کے مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بچوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ وائرل ویڈیوز میں مریم نواز بچوں سے گفتگو کرتے اور ان کے ساتھ تصاویر بناتے دکھائی دے رہی ہیں۔اس موقع پر ایک بچے نے دور کھڑی ثانیہ عاشق کو بھی بلایا اور دونوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں، جس سے مرکز کے عملے اور حکومتی شخصیات بھی خوش دکھائی دیں۔مریم نواز نے دورے کے دوران اسکول میل پروگرام کا آغاز بھی کیا، جس کے تحت پنجاب کے 303 اسکولوں کے 45 ہزار بچوں کو دودھ اور بسکٹ فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے...
    لاہور: اسموگ تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے جامعہ پنجاب کی انسپیکشن اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ناصر باغ، درختوں کی ٹرانسپلانٹیشن، پارکنگ پراجیکٹس اور ماحولیاتی معاملات پر سخت سوالات اٹھائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ناصر باغ کا کیا معاملہ ہے اور بار بار کے عدالتی احکامات کے باوجود درخت کیسے کٹ جاتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ انہیں موصول ہونے والی تصاویر میں درخت کٹے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ ناصر باغ کی تاریخی اہمیت بھی ہے۔ پی ایچ اے کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کوئی درخت نہیں کاٹا گیا بلکہ 123 میں سے 121 درخت ٹرانسپلانٹ ہو سکتے تھے، صرف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان سپر لیگ کے آنے والے ایڈیشن کے لیے نئی فرنچائزز کی شمولیت کے حوالے سے سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور اس سلسلے میں ملک اور بیرونِ ملک متعدد سرمایہ کار گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ نئی فرنچائز کی ریزرو پرائس سوا ارب روپے سے زائد مقرر کیے جانے کی توقع ہے، جو پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی تجارتی قدر اور بین الاقوامی سطح پر اس کی مقبولیت کی واضح عکاسی کرتی ہے۔ابتدائی ٹینڈرز جاری ہونے کے بعد مختلف کاروباری حلقوں نے اپنی بڈنگ کی تیاری کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں league administration کو بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہو چکی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں نجی ہاؤسنگ اسکیموں اور کوآپریٹو سوسائٹیز نے زمین کی غیر موجودگی، جعلی ممبرشپس اور حد سے زیادہ پلاٹس فروخت کرکے شہریوں سے کھربوں روپے کا مبینہ فراڈ کیا ہے۔نیب راولپنڈی کی تحقیقات کے مطابق صرف اسلام آباد اور راولپنڈی میں تقریباً 91 ہزار زائد پلاٹس اور فائلیں فروخت کی گئیں جبکہ 20 ہزار ممبرشپس بغیر زمین کے جاری کی گئیں۔ایک مخصوص ہاؤسنگ اسکیم نے 2022 میں 4 ہزار کنال زمین کی منظوری کے باوجود عوام کو دکھایا کہ منصوبہ 80 ہزار کنال پر مشتمل ہے، اس دوران 30 سے 40 ہزار پلاٹس فروخت کیے گئے اور متاثرین سے 50 سے 60 ارب روپے وصول کیے گئے۔ تین سال بعد بھی اسکیم...
    پی ایس ایل کی نئی فرنچائز، ریزرو پرائس سوا ارب روپے سے زائد مقرر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز کے لیے ریزرو پرائس تقریباً سوا ارب روپے رکھی جانے کا امکان ہے، جس میں بڈنگ میں ملکی رئیل اسٹیٹ اور سولر انرجی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ غیرملکی سرمایہ کار بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائز کا حتمی فیصلہ جنوری میں کیا جائے گا، اور اس حوالے سے ابتدائی ٹینڈر پہلے ہی جاری کر دیا گیا ہے۔ بڈنگ میں کئی ملکی اور غیرملکی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے، جن میں پاکستان کی پانچ بڑی پارٹیز بھی شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ کمپنیوں کا تعلق رئیل اسٹیٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی چاندی کی اینٹ کو دنیا کے سامنے پیش کردیا گیا۔خبر رساں اداروں کے مطابق دبئی ملٹی کموڈٹیز سینٹر کی جانب سے اس منفرد اینٹ کی نقاب کشائی کی گئی۔ یہ دیوہیکل چاندی کی اینٹ نہ صرف اپنے حجم اور وزن کے اعتبار سے منفرد ہے بلکہ متحدہ عرب امارات کی تاریخ سے بھی گہرا تعلق رکھتی ہے۔1,971 کلوگرام وزنی اس اینٹ کا وزن اس سال کی نمائندگی کرتا ہے جس میں یو اے ای کی بنیاد رکھی گئی تھی اور اسی علامتی ربط نے اسے عالمی شہرت دلانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اس شاہکار نے باضابطہ طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنا لی ہے، جس کے بعد یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی افریقا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش نے بھارتی کرکٹ شائقین اور تجزیہ کاروں میں ہلچل مچا دی ہے، جس کے بعد ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکار کو عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔بھارتی ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی نے کرکٹ حلقوں میں گہری مایوسی پیدا کردی ہے۔گوہاٹی ٹیسٹ میں شاندار کامیابی کے بعد جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں وہ منفرد کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے بغیر ایک بھی میچ ہارے سب سے زیادہ فتوحات حاصل کیں۔ انہوں نے 12 میچوں میں 11 فتوحات اپنے نام کیں جبکہ ایک میچ ڈرا رہا، جو ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔بھارت کے لیے...
    واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے قریب افغان شہری کی گھات لگا کر فائرنگ میں شدید زخمی ہونے والی نیشنل گارڈز کی 20 سالہ اہلکار سارا بیک اسٹروم دم توڑ گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق تھینکس گیونگ کے موقع پر سروس ممبرز سے گفتگو کے دوران کی اور سارا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ سارا ایک شاندار، باصلاحیت اور انتہائی باوقار نوجوان اہلکار تھیں، جنہوں نے جون 2023 میں سروس شروع کی اور ہر لحاظ سے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے افغان حملہ آور کے بھی شدید زخمی ہونے کی تصدیق کی اور واضح کیا کہ نیشنل گارڈز اور سیکیورٹی فورسز ملک کی خدمت کے...
    متحدہ عرب امارات نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ دبئی ملٹی کموڈٹیز سینٹر نے دنیا کی سب سے بڑی چاندی کی اینٹ پیش کر دی، جس کا وزن 1,971 کلوگرام ہے، جو متحدہ عرب امارات کے قیام کے سال 1971 کی علامتی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ دیوقامت اینٹ اب باضابطہ طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو چکی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس شاندار تقریب کا انعقاد 24 نومبر کو دبئی پریشیس میٹلز کانفرنس کے دوران کیا گیا، جہاں دنیا بھر سے قیمتی دھاتوں کے ماہرین، صنعت کار اور سرمایہ کار موجود تھے۔ ماحول نہ صرف پُرجوش تھا بلکہ یہ لمحہ تاریخی نوعیت کا تھا۔ ڈی ایم سی سی کے ایگزیکٹو چیئرمین و سی...
    واشنگٹن ڈی سی کے قریب وائٹ ہاؤس کے پاس فائرنگ کے واقعے میں نیشنل گارڈ کی 20 سالہ اہلکار سارہ بیکاسٹرم جاں بحق ہوگئیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سارہ ویسٹ ورجینیا کے شہر سمر ویلی Summersville سے تعلق رکھتی تھیں، ایک قابل احترام، ذمہ دار اور شاندار شخصیت کی حامل تھیں۔ مزید پڑھیں: افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی خاتون نیشنل گارڈ ہلاک، غیرقانونی تارکین وطن امریکا کیلیے خطرہ بنتے جارہے ہیں، ٹرمپ سارہ نے جون 2023 میں ویسٹ ورجینیا آرمی نیشنل گارڈ میں شمولیت اختیار کی، وہ ملٹری پولیس کمپنی 863 کے ساتھ تعینات ہوئیں۔ وہ واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کی ڈیوٹی پر موجود تھیں اور تھینک گیونگ تعطیلات کے دوران رضاکارانہ خدمات انجام دے رہی...
       پچھلے دو دنوں سے سوشل میڈیا پر نورمقدم مرڈر کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ/ وفاقی عدالت کے جج جسٹس باقرنجفی کے فیصلے پر شور مچا ہوا ہے۔ ہمارے لبرل، سیکولر، فیمنسٹ حلقے سخت ناخوش بلکہ برہم ہیں کہ جج صاحب نے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے لو ان ریلشن شپ (بغیر شادی کے اکھٹے رہنے )کے خلاف جملے کیوں لکھے۔ انہیں اس کا حق نہیں پہنچتا تھا۔ وہ انصاف دیتے، فیصلہ سناتے اور بس۔ وغیرہ وغیرہ۔    یہ سب پڑھ کر خاکسار کے ذہن میں بعض سوالات پیدا ہوئے۔ ایک زمانے میں ہم نے ایل ایل بی کی ڈگری لی تھی، اگرچہ پچھلے 30 برسوں میں اس پر گرد جم چکی ہے، مگر کبھی کبھار اسے نکال...
    کنیکٹیویٹی کو مضبوط بنانے کے لیے ایک نئی سمندری فائبر آپٹک کیبل SEA-ME-WE 6 کو فعال کر دیا گیا ہے،یہ کیبل تقریباً 19 ہزار 200 کلومیٹر طویل ہے اور سنگاپور سے فرانس تک پھیلی ہوئی ہے، جو پاکستان کو جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور مغربی یورپ کے ممالک سے براہِ راست جوڑتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی یہ سسٹم  Tbps100 سے زیادہ کی کل صلاحیت رکھتا ہے اور پاکستان کو اس میں سے  Tbps13.2 الاٹ کیے گئے ہیں۔ ان میں سے فوری طور پر 4 Tbps کو ایکٹیویٹ کیا گیا ہے، جس سے ملک کی بین الاقوامی بینڈوڈتھ میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ تکنیکی فوائد نئی کیبل میں پچھلی SEA-ME-WE...
    دبئی: متحدہ عرب امارات نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا۔ دبئی ملٹی کموڈٹیز سینٹر  نے دنیا کی سب سے بڑی چاندی کی اینٹ کی نقاب کشائی کردی۔ چاندی کی اس اینٹ کا وزن 1,971 کلوگرام ہے اور یہی وزن متحدہ عرب امارات کے قیام کے سال 1971 کی علامتی نمائندگی کرتا ہے، اس دیوقامت اینٹ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس تاریخی لمحے کا انعقاد 24 نومبر کو دبئی پریشیس میٹلز کانفرنس کے دوران کیا گیا، جہاں دنیا بھر سے قیمتی دھاتوں کے ماہرین اور سرمایہ کار شریک تھے۔ ڈی ایم سی سی کے ایگزیکٹو چیئرمین اور سی ای او احمد بن سلیّم نے کہا کہ کانفرنس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ(نمائندہ جسارت) والدین ایکشن کمیٹی نے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کی طرز پر محکمہ تعلیم سندھ سرکاری اسکولوں میں بچوں کے لیے مخصوص رنگ کے سوئٹر کی لازمی شرط ختم کر ے سندھ حکومت اور اس پر عملدرآمد کروا کر سندھ کی سہولت فراہم کرے تاکہ حسب استطاعت کے مطابق کسی بھی رنگ اور ڈیزائن کا سوئٹر اور دستانے پہن سکتے ہیں۔ اس فیصلے کو والدین، اساتذہ اور سماجی حلقوں کی جانب سے کے پی کے کی حکومت کو وسیع پذیرائی ملی ہے، کیونکہ معاشی حالات کے پیش نظر بڑی تعداد میں والدین مہنگے میچنگ یونیفارم خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ محکمہ تعلیم نے یہ اعتراف کیا کہ بچوں کو تعلیم...