2025-12-02@22:23:13 GMT
تلاش کی گنتی: 30880
«یاد کا موسم»:
(نئی خبر)
ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت نے عالمی تشویش کو نظرانداز کرتے ہوئے ریاستی دہشت گردی کی تمام حدیں پار کر لی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے علاقے پر بھارت کے مسلسل فوجی قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیری عوام کے خلاف ریاستی دہشت گردی اور ظلم و جبر کی منظم مہم قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی قبضے میں کشمیریوں کی زندگی ایک ڈرائونا خواب بن ہو چکی ہے کیونکہ انہیں بنیادی حقوق سے مسلسل محروم رکھا جا رہا ہے اور حق خودارادیت کا مطالبہ...
بھارتی حکومت نے سائبر سیکیورٹی کے نئے اور سخت ضابطے جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مستقبل میں واٹس ایپ کو بغیر فعال سم کارڈ کے استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ سائبر سیکیورٹی رولز 2025 کے تحت جاری کردہ نئے قوانین کے مطابق واٹس ایپ سمیت تمام میسیجنگ ایپس کو اپنے پلیٹ فارم کو ہر وقت ایک فعال سم کارڈ سے منسلک رکھنا ہوگا۔ اگر صارف کے فون میں موجود سم کارڈ غیر فعال ہو جائے، نکال دی جائے یا تبدیل ہو جائے تو واٹس ایپ فوراً بند ہو جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: واٹس ایپ یوزر کے لیے بڑی آسانی، اب بغیر نمبر سیو کیے بھی میسج کرنا ممکن، مگر کیسے؟ حکومت نے واٹس ایپ، ٹیلیگرام، سگنل اور...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں پناہ گزینوں کی درخواستوں پر لگائی گئی حالیہ پابندی طویل مدت تک برقرار رہ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کی درخواستوں کے فیصلوں کی معطلی ختم کرنے کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا مزید مہاجرین کو قبول نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ "ہمارے پاس پہلے ہی بہت مسائل ہیں، ہم ایسے لوگوں کو ملک میں نہیں لینا چاہتے۔" ٹرمپ نے بعض ترقی پذیر ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "کچھ تیسری دنیا کے ممالک جرائم سے بھرے ہوئے ہیں اور اپنے شہریوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ایک مرتبہ پھر واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہی اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد پائیدار حل ہے۔ترکیہ سے لبنان جاتے ہوئے طیارے میں سنئیر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پوپ نے یاد دلایا کہ رومن کیتھولک چرچ کی اعلیٰ قیادت کئی برسوں سے دو ریاستی حل کی حمایت کرتی آئی ہے اور یہی مؤقف آج بھی برقرار ہے۔پوپ لیو کا کہنا تھا کہ اگرچہ دنیا کے کئی ممالک دو ریاستی حل کی ضرورت کو تسلیم کر چکے ہیں، لیکن اسرائیل اس حل کو قبول کرنے پر آمادہ نہیں دکھائی دیتا، جو خطے میں دیرپا امن کی راہ میں سب سے...
امریکی انتظامیہ کی جانب سے امیگریشن پالیسی میں متعدد تبدیلیوں کے درمیان، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک میں پناہ کے عمل کو ‘بہت طویل عرصے’ تک مؤخر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بعض ممالک سے آنے والے افراد جن میں صومالیہ و دیگر شامل ہیں امریکا میں نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے یہ بات وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ملوث افغان شہری کا حوالہ دیتے ہوئے کہی۔ یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کا امیگریشن کا عمل مستقل روکنے کا اعلان اور ’ریورس مائیگریشن‘ زور ٹرمپ نے کہا، ہم ان لوگوں کو نہیں چاہتے۔ ہمارے پاس پہلے ہی بہت مسائل...
بنگلہ دیش میں 16 سال قبل ہونے والی پُرتشدد بغاوت کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ درجنوں سینیئر فوجی افسروں سمیت قتل عام کو حکم سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ نے دیا تھا۔ 2009 میں ڈھاکا سے شروع ہونے والی اور ملک بھر میں پھیل جانے والی 2 روزہ بغاوت کے دوران بارڈر گارڈز بنگلہ دیش کے مشتعل اہلکاروں نے 74 افراد کو ہلاک کیا تھا، جن میں کئی اعلیٰ فوجی افسران بھی شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں: یہ واقعہ حسینہ کے دوبارہ برسرِ اقتدار آنے کے چند ہی ہفتوں بعد پیش آیا، جس سے ان کی حکومت شدید عدم استحکام کا شکار ہوئی۔ Sheikh Hasina Ordered 2009 Bangladesh Mass Killings: Commissionhttps://t.co/jVLKlfKSh9...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) صدر زرداری نے جنوب مشرقی ایشیا میں سیلاب سے تباہی، جانی نقصان اور لاکھوں افراد کی بے دخلی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کے روز ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ اس سانحے میں سینکڑوں قیمتی جانوں کا ضیاع اور متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات پاکستان کے عوام کے لیے انتہائی رنج کا باعث ہیں۔ انہوں نے انڈونیشیا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی حکومتوں اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کی۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان خود بھی موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی آفات...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد نہ صرف اپنی قدرتی خوبصورتی، جدید منصوبہ بندی اور پُرامن ماحول کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے بلکہ اب بین الاقوامی تعلقات کے میدان میں بھی نمایاں پیش رفت کر رہا ہے۔ شہر نے مختلف ممالک کے دارالحکومتوں کے ساتھ سسٹر سِٹی (Sister City) معاہدوں کے ذریعے عالمی تعاون اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی راہ ہموار کر لی ہے۔ ان معاہدوں کا مقصد ثقافتی، تعلیمی، تجارتی اور شہری ترقی کے شعبوں میں باہمی اشتراک کو فروغ دینا ہے۔ جکارتہ، انڈونیشیا 1984 میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور جکارتہ کے درمیان طے پانے والے سسٹر سِٹی معاہدے کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے سی ڈی...
کراچی (نیٹ نیوز) سری لنکا میں سائیکلون ’دتواہ‘ سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کی امدادی سرگرمیاں دوسرے روز بھی جاری رہیں۔ ہیلی کاپٹر نے کولمبو اور اطراف کے شدید سیلاب زدہ علاقوں میں متعدد مشنز سرانجام دیئے۔ سری لنکن انتظامیہ کے تعاون سے ان افراد تک رسائی فراہم کی جو زیرِ آب علاقوں میں پھنسے ہوئے تھے اور جن تک زمینی راستوں سے پہنچنا ممکن نہیں تھا۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے انہیں ضروری خوراک اور ایمرجنسی امدادی سامان پہنچایا گیا۔ پی این ایس سیف سری لنکا میں تعیناتی کے دوران آنے والے دنوں میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گا تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں سری لنکن عوام کو مسلسل تعاون اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (نمائندہ جسارت)تھیلیسیمیا سینٹر بدین کے منا بھائی ہال میں ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے اساتذہ کے لیے چار روزہ تربیتی پروگرام بعنوان رستوں کی روشنی اور قوت کے ذرائع کے بارے میں سیکھنا کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بدین کے مختلف سرکاری اسکولوں کے مرد و خواتین اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری بدین الطاف حسین میمن، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالواحد را?موں، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر علی محمد رند، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر (فی میل) بدین میڈم شبانہ میمن، ضلعی فوکل پرسن میڈیا سیل ایلیمنٹری سیکنڈری بدین محمد خان سموں اور فوکل پرسن میڈیا سیل پرائمری بدین حبیب اللہ جوگیجو نے شرکت کی۔ تربیتی پروگرام میں علی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ٹنڈوجا م پریس کلب کے صدر اورنگ زیب بھٹو نے کہا ہے ہماری زندگی کا مقصد اس دنیا میں اللہ تعالی کی رضا حاصل کرنا ہے اور جس انسان کو اللہ تعالی اپنے گھر کی حاضری کی طاقت عطا فرمائے اسے فوراًعمرہ یا پھر حج کی تیاری کرنی چاہیے یہ بات انھوں نے عمرے سے واپسی پر پریس کلب ٹنڈوجام کے ممبران سے جو انھیں مبارک باد دینے آئے تھے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا اللہ تعالیٰ نے جب ہم لوگوں جسمانی طاقت دی اور مالی طور بھی اگر مستحکم کیا ہو تو پھر اللہ کے گھر کی زیارت فوراًکرنی چاہیے یہ زیارت ہر مسلمان پر فرض ہو جاتی ہے اور جو طاقت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں پاکستان ڈاکٹرز گروپ کی جانب سے سفارت خانہ پاکستان میں سالانہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مریضوں کو مفت طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی مہیا کی گئیں۔ صحافی عابد شمعون چاند کے مطابق پاکستان ڈاکٹرز گروپ اور سفارت خانہ پاکستان کے باہمی تعاون سے سالانہ فری میڈیکل کیمپ میں دو سو سے زائد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے خدمات انجام دیتے ہوئے ایک ہزار سے زائد مستحق اور نادار مریضوں کو مفت طبی سہولیات اور ادوایات فراہم کیں فری کیمپ میں آنکھ ، معدہ ، جگر ، ناک کان گلہ ، شوگر ، اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں نے فری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے شہریوں کو ذاتی معلومات کی چوری سے خبردار کر دیا۔پی ٹی اے نے مفاد عامہ میں جاری بیان میں خبردار کیا کہ اسکیمرز اکثر خود کو اتھارٹی، بینکوں یا کورئیر سروسز کے نمائندے کے طور پر پیش کر کے آپ سے آپ کی ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اپنی ذاتی معلومات جیسا کہ او ٹی پی، شناختی کارڈ یا پاس ورڈز، ہرگز شیئر کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور کسی بھی مشکوک لنک یا پیغام پر کلک کرنے سے گریز کریں۔پی ٹی اے کے مطابق فراڈ یا مشتبہ سرگرمی کی صورت میں فورا پی ٹی اے کو کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم یا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی پر بیان زمینی حقائق کا عکاس نہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور ہونے والی 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق بے بنیاد اور غلط اندیشوں پر گہری تشویش ہے۔،27 ویں آئینی ترمیم پر اقوام متحدہ کی بے جا تشویش ناقابل فہم ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ آئینی ترامیم عوام کے منتخب نمائندوں کا مکمل اختیار ہے، جمہوری طریقہ کار کا احترام ہونا چاہیے، پاکستان انسانی حقوق، انسانی وقار، بنیادی آزادیوں، قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ڈیولپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس سے شہر میں ترقی کا نیا دورشروع ہوگا، شہر کی 6 ہزار 284 گلیوں کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائے گی، آئندہ سال 30 جون تک لاہور میونسپل کارپوریشن کی 5,798 اورواسا کی 486 گلیوں کو آپ گریڈ کیاجائے گا ۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ڈیولپمنٹ فیز ٹو سے متعلق اجلاس میں ضروری ہدایات جاری کی گئیں، اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور لاہور کا ہر محلہ روشن اور بہتر بنانے کے لیے مرحلہ وار ماہانہ ورک پلان پیش کیاگیا۔ وزیر اعلیٰپنجاب نے واضح ہدایات جاری کیںکہ لاہور کی ترقی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بڈاپسٹ (آن لائن) سینیٹر مشاہد حسین سید کو ایشیا یورپ پولیٹیکل فورم (اے ای پی ایف) کے چیئرمین کے طور پر متفقہ طور پر منتخب کرلیا گیا۔ یہ انتخاب اس 2 براعظمی تنظیم کے سالانہ اجلاس میں عمل میں آیا جو ہنگری کے دارالحکومت بوداپیسٹ میں منعقد ہوا، اس کانفرنس میں 25 ممالک سے تعلق رکھنے والے 35 ارکانِ پارلیمان، سیاسی شخصیات اور تھنک ٹینک کے نمائندگان نے شرکت کی جن میں 15 ایشیا سے اور 10 یورپ سے تھے۔ اپنے عہدے کی قبولیت کی تقریر میں سینیٹر مشاہد حسین، جو انٹرنیشنل کانفرنس آف ایشین پولیٹیکل پارٹیز (ICAPP) کے بھی شریک چیئرمین ہیں، نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ ہنگری کے سابق نائب وزیر خارجہ ژولٹ نیمیتھ کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا اور اطراف کی فضائی حدود مکمل بند کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وینزویلا کے اوپر اور اطراف کی فضائی حدود مکمل طور پر بندہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھاکہ تمام ائر لائنز، پائلٹس، منشیات فروش اور انسانی اسمگلرز وینزویلا اور اس کے اطراف کی فضائی حدود کو بند سمجھیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ ستمبر سے اب تک کیریبئن میں کشتیوں پر امریکی حملوں سے 83 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔امریکا نے کیریبئن میں طیارہ بردار جنگی جہاز بھی تعینات کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری اور امیر جماعت اسلامی لاہور غربی علی ارتضیٰ حسنی نے اجتماعِ عام میں کام کرنے والے کارکنوں کے اعزاز میں منعقدہ ناشتہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجتماع عام کی شاندار کامیابی کارکنان کی شب و روز محنت کا نتیجہ ہے،ضلع لاہور غربی کے کارکنان نے اجتماع عام کی تیاریوں اور اس کے انتظامات میں قابل تعریف کردار ادا کیا۔ ہمارے کارکنان بھرپور خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ ’’قائدین نے پنجاب کے بلدیاتی ایکٹ کے حوالے سے میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ہم پنجاب کے نئے بلدیاتی ایکٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، کیونکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251201-01-13 اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس احسن اشتیاق ابراہیم نے 3 رکنی بینچ کی جانب سے فیصلہ تحریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمین پر قبضے کا تنازع ملزمان کی موت سے ختم نہیں ہوتا، پشاور ہائیکورٹ اس معاملے کا قانون کے مطابق دوبارہ فیصلہ کرے۔ زمین پر غیر قانونی قبضہ ایک ایسا معاملہ ہے جو مجرمانہ سزا کے ساتھ ختم نہیں ہوتا کیونکہ اس کے سول نتائج جاری رہتے ہیں۔ اس لیے ملزم کی موت کے بعد بھی قبضہ بحال کرنے کی اپیل قابل سماعت ہے۔ عدالت عظمیٰ نے 21 مارچ 2022 کو پشاور ہائیکورٹ کے ایبٹ آباد بینچ کے فیصلے کو جزوی طور پر ایک طرف رکھ دیا، اور متنازع اراضی پر...
MUMBAI: جیا بچن بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سیاسی رہنما بھی ہیں اور وہ بعض اوقات متنازع بیانات کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں، چاہے بات فلم انڈسٹری کی ہویا سیاست کی، اور ایسا ہی ایک بیان انہوں نے اپنی نواسی نویا نویل نندا کو شادی سے متعلق مشورے پر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جیا بچن نے وی دا ویمن ایونٹ میں انٹرویو کے دوران ایک سوال پر کہا کہ آج کے دور میں شادی کا تصور پرانا ہو چکا ہے اور یہ بھی مشورہ دیا کہ ان کی نواسی نویا نویل نندا، جو ایک ہفتے میں 28 سال کی ہو جائیں گی، کو شادی نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2روپےکی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے79 پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ مزید :
58ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ شہید بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور 73ء کا متفقہ آئین دیا، شہید بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر جو قربانی دی وہ تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات ہاوسنگ و ٹاؤن پلاننگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یوم تاسیس کے موقع پر بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو، صدر آصف علی زرداری اور چیرمین بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم تاسیس ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پیپلز پارٹی صرف سیاست نہیں بلکہ خون سے لکھی جدوجہد کا نام ہے، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو...
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا سری لنکا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں سری لنکا میں پاک بحریہ کا جہاز سیف دوسرے روز بھی امداد میں مصروف رہا۔کولمبو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان نیوی کے زیرِ اہتمام ہیلی کاپٹر کے ذریعے زیرِ آب اور زمینی راستوں سے کٹے علاقوں تک سامان کی فراہمی کی جا رہی ہے۔ تصویر سوشل میڈیا۔ پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز نے سیلاب میں گھرے لوگوں کو خوراک، ادویات اور دیگر امدادی سامان پہنچایا۔سری لنکا میں پاک بحریہ کا جہاز سیف آئندہ دنوں میں بھی ریلیف آپریشن جاری رکھے گا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">رانچی : بھارتی بلے باز روہت شرما نے شاہد آفریدی کا ایک دہائی پراناعالمی ریکارڈ توڑ دیا۔شاہد آفریدی کے 351 چھکوں کا ریکارڈ طویل عرصے بعد ٹوٹ گیا۔ روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ352 چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے۔جنوبی افریقا کیخلاف رانچی میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ون ڈےمیں روہت شرما نے 57 رنز بنائے۔ جس میں 3 چھکے بھی شامل تھے۔ذرائع کے مطابق آل ٹائم لسٹ میں روہت شرما کا پہلا، شاہد آفریدی کا دوسرا، کرس گیل کا تیسرا، جے سوریا کا چوتھا اور ایم ایس دھونی کا پانچواں نمبر ہے۔دوسری جانب بھارت نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو17رنز سے ہرا دیا۔ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم 350 رنزکے...
کراچی: کیماڑی میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں سوشل میڈیا ایپ پر کامنٹس کرنے پر دو پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے جبکہ تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ جیکسن کے علاقے کیماڑی سکندر آباد میں پڑوسیوں کے درمیان جھگڑے میں امین اللہ اور ان کے والد سعید شریف چھریوں کے وار سے زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران چھری کے وار کرکے باپ اور بیٹے کو زخمی کرنے والے تین ملزمان جنید، امجد باسط اور عبید کو گرفتار کرکے خون آلود چھری برآمد کرلی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا ہے کہ پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا سوشل میڈیا ایپلیکیشن کی پوسٹ...
اسلا م آباد(نیوزڈیسک)29 نومبر کی اہم ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد حکومت کی جانب سے ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیے جانے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، آرمی چیف کے منصب کے ساتھ یکجا کیا گیا یہ نیا عہدہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت تخلیق کیا گیا تھا اور اب ختم شدہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) کی جگہ لے رہا ہے، سی جے سی ایس سی کا عہدہ 27 نومبر کو باضابطہ طور پر ختم ہوگیا تھا۔ ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع اور مبصرین کی توقع تھی کہ نئے ڈھانچے کے تحت CDF کا تقرری...
کراچی:(نیوزڈیسک) کیماڑی میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں سوشل میڈیا ایپ پر کامنٹس کرنے پر دو پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے جبکہ تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ جیکسن کے علاقے کیماڑی سکندر آباد میں پڑوسیوں کے درمیان جھگڑے میں امین اللہ اور ان کے والد سعید شریف چھریوں کے وار سے زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران چھری کے وار کرکے باپ اور بیٹے کو زخمی کرنے والے تین ملزمان جنید، امجد باسط اور عبید کو گرفتار کرکے خون آلود چھری برآمد کرلی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا ہے کہ پڑوسیوں کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یکم دسمبر سے اگلے 15 تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر زیادہ سے زیادہ 6 روپے 30 پیسے کمی متوقع ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق ابتدائی ورکنگ تیار کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روزہ جائزے میں پٹرولیم قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 28 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز ہے۔ اسی طرح مٹی کا تیل 73 پیسے اور لائٹ ڈیزل 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
جنوبی افریقہ (ویب ڈیسک) شاہد آفریدی کے 351 چھکوں کا ریکارڈ طویل عرصے بعد ٹوٹ گیا۔شاہد آفریدی کے 351 چھکوں کا ریکارڈ طویل عرصے بعد ٹوٹ گیا۔ روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے۔ بھارتی بیٹر کے ون ڈے انٹرنیشنل میں چھکوں کی تعداد 352 ہوگئی۔ جنوبی افریقا کیخلاف پہلے میچ میں روہت شرما نے 57 رنز بنائے۔ جس میں 3 چھکے بھی شامل تھے۔ آل ٹائم لسٹ میں روہت شرما کا پہلا، شاہد آفریدی کا دوسرا، کرس گیل کا تیسرا، جے سوریا کا چوتھا اور ایم ایس دھونی کا پانچواں نمبر ہے۔ دوسری جانب بھارت نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو17رنز سے ہرا دیا۔ جنوبی افریقی...
پشاور: باجوڑ میں سالارزئی قوم کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس نے حکومت کے سامنے آٹھ مطالبات رکھ دئیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گرینڈ جرگے میں کہا گیا ہے کہ سالارزئی قوم نے ہمیشہ ریاست کا ساتھ دیا لہذا سالارزئی قوم کو ٹارگٹ نہ کیا جائے، ایم پی اے انور زیب خان پر ڈرون حملہ پورے سالار زئی قوم پر حملہ ہے، ڈرون حملے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔ جرگے کا کہنا تھا کہ باجوڑ قومی مشران جو ریاست کے وفادار ہیں ان کو وفاداری کی سزا نہ دی جائے، سالارزئی قوم سے لیا گیا اسلحہ واپس کیا جائے، جو دہشت گرد قوم نے پکڑے تھے اور ریاستی اداروں کے حوالے کیے تھے ان سے کی گئی تحقیقات سے قوم کو آگاہ کیا...
دھماکے سے متعلق اب تک 100 سے زیادہ مشتبہ افراد سے تفتیش کی جا چکی ہے، حملہ آوروں کی رحمان بابا قبرستان سے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز تک آمد کی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر خودکش دھماکے سے متعلق تفتیش میں حملہ آوروں کے افغان شہری ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ تفتیشی حکام کے مطابق نادرا نے تینوں حملہ آوروں کی افغان شہریت کی تصدیق کر دی ہے، تاہم نادرا کو حملہ آوروں کی مزید تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔ دھماکے سے متعلق اب تک 100 سے زیادہ مشتبہ افراد سے تفتیش کی جا چکی ہے، حملہ آوروں کی رحمان بابا قبرستان سے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز تک آمد کی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔...
انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی پہلے دن سے مطالبہ کررہی ہے کہ اسطرح کے کام کے دباؤ سے گریز کیا جائے، کیونکہ یہ بہت ذمہ دار، پیچیدہ اور حساس کام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور الیکشن کمیشن پر ملی بھگت کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حکومت ووٹر لسٹ کی ایس آئی آر (اسپیشل انٹینسیو ریویژن) کے بہانے ووٹ کا حق چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔ اکھلیش یادو نے یہ بیان ایس آئی آر مہم کے دوران ڈیوٹی کے دوران برین ہیمرج سے ہلاک ہونے والے بی ایل او افسر کے خاندان کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کے بعد ایس پی...
سری لنکا میں سائیکلون ’دتواہ‘ سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوسرے روز جہاز پر تعینات Z9EC ہیلی کاپٹر نے کولمبو اور اطراف کے شدید سیلاب زدہ علاقوں میں متعدد مشنز سرانجام دیے۔ پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر نے سری لنکن انتظامیہ کے تعاون سے ان افراد تک رسائی فراہم کی جو زیر آب علاقوں میں پھنسے ہوئے تھے اور جن تک زمینی راستوں سے پہنچنا ممکن نہیں تھا۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے انہیں ضروری خوراک اور ایمرجنسی امدادی سامان پہنچایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:سری لنکا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈز، 56 افراد ہلاک پی این ایس سیف سری لنکا میں تعیناتی کے دوران آنے...
سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چئیرمین عمران خان کو 4 نومبر سے اب تک آئسولیشن میں رکھا گیا ہے، ان کی بہنوں کو ملاقات کے لیے چھوڑا جا رہا ہے نہ وکلا اور ڈاکٹر مل رہے ہیں اور نہ ہی مجھے ملنے دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے این ایف سی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے جس کے حوالے سے وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ اجلاس میں صوبے کا مقدمہ پیش کریں گے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی اور صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ...
گردی جنگل کیمپ سے تمام 70 ہزار افغان مہاجرین کو افغانستان بھیج دیا گیا، خالی گھر مسمار کرنے کا عمل شروع
گردی جنگل کیمپ سے تمام 70 ہزار افغان مہاجرین کو افغانستان بھیج دیا گیا، خالی گھر مسمار کرنے کا عمل شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز چاغی(آئی پی ایس )ضلعی انتظامیہ چاغی اور دالبندین رائفلز نیگردی جنگل کیمپ میں تمام مہاجرین کورجسٹریشن کے بعد افغانستان روانہ کردیا۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ نیکیمپ میں خالی ہونے والے گھروں اور دکانوں کو گرانے کا عمل بھی شروع کردیا ہے، اس حوالے سے سامنے آنے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گردی جنگل کیمپ میں خالی مکانات کی توڑ پھوڑ جاری ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کیمپ کیافغان مہاجرین کو باقاعدہ دستاویزی کارروائی کے بعد افغانستان واپس روانہ کیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ بلوچستان کے سب سے بڑیافغان مہاجرین...
رجسٹریشن فارم کا مقصد خواجہ سرا برادری کی سرکاری ریکارڈ میں شمولیت کو آسان بنانا اور انہیں فلاحی پروگراموں، سماجی تحفظ اسکیموں اور سرکاری امدادی اقدامات تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں خواجہ سرا افراد کی باقاعدہ رجسٹریشن کے لیے سماجی بہبود محکمہ نے ایک نیا رجسٹریشن فارم متعارف کروا دیا ہے۔ رجسٹریشن فارم کا مقصد خواجہ سرا برادری کی سرکاری ریکارڈ میں شمولیت کو آسان بنانا اور انہیں فلاحی پروگراموں، سماجی تحفظ اسکیموں اور سرکاری امدادی اقدامات تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔ اس اہم قدم کو بلو وینز، سماجی بہبود محکمہ اور نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس (NCHR) نے مشترکہ طور پر عملی شکل دی۔ تقریبِ رونمائی میں ایڈیشنل سیکریٹری سماجی بہبود عمرا...
پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس پر پیغام میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور آئین کی بالادستی پیپلز پارٹی کی شناخت ہے، جب کہ سندھ حکومت عوامی خدمت اور ترقی کے ایجنڈے پر پوری سنجیدگی کے ساتھ گامزن ہے، پیپلز پارٹی قیادت کی جدوجہد نے ملکی سیاست کو نئی سمت دی اور ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کرتے ہوئے جمہوریت کی راہ ہموار کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق، جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالادستی کے لیے مثالی جدوجہد کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جمہوریت کی بالادستی،...
کراچی (نیو ڈیسک) سینئر اداکارہ و ہدایت کارہ مرینہ خان نے بتایا کہ ڈراما سیریل ’دھوپ کنارے‘ کی کامیابی کے بعد ان کا آدھا چہرہ مفلوج ہوگیا تھا۔مرینہ خان نے حال ہی میں پی ٹی وی کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام میں شرکت کی اور اپنے کیریئر کے کچھ یادگار لمحات کے ساتھ ساتھ ذاتی مشکلات بھی شیئر کیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ جن دنوں ان کے ڈرامے پی ٹی وی پر نشر ہوتے تھے، ان کے لیے عوامی مقامات پر جانا بہت مشکل ہو جاتا تھا کیونکہ لوگ باآسانی انہیں پہچان لیتے تھے۔ انہوں نے خاص طور پر ڈراما سیریل دھوپ کنارے کا ذکر کیا، جو بہت مقبول ہوا، اس کے نشر...
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا میں خواجہ سرا افراد کی باقاعدہ رجسٹریشن کیلئے سماجی بہبود محکمہ نے ایک نیا رجسٹریشن فارم متعارف کروا دیا گیا، جس کا مقصد خواجہ سرا برادری کی سرکاری ریکارڈ میں شمولیت کو آسان بنانا اور انہیں فلاحی پروگراموں، سماجی تحفظ اسکیموں اور سرکاری امدادی اقدامات تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔ بلو وینز، سماجی بہبود محکمہ اور نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس (NCHR) نے اس اہم قدم کو مشترکہ طور پر عملی شکل دی۔ اس حوالے سے کی گئی تقریبِ رونمائی میں ایڈیشنل سیکریٹری سماجی بہبود عمرا خان، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا شاہد خان، صوبائی کوآرڈینیٹر NCHR رضوان اللہ شاہ، پروگرام مینیجر بلو وینز قمر نسیم، خواجہ سرا کمیونٹی کے نمائندے، اور مختلف سرکاری و غیر...
چاغی (نیوزڈیسک): ملک کا سب سے بڑا افغان مہاجرین کیمپ خالی کر دیا گیا، اور گھروں کی مسماری شروع کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور دالبندین رائفل کی کارروائیوں میں چاغی بلوچستان میں گردی جنگل مہاجر کیمپ مکمل طور پر خالی کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ چاغی اور دالبندین رائفل نے گردی جنگل کیمپ میں تمام مہاجرین کو رجسٹریشن کے بعد افغانستان روانہ کر دیا، مہاجرین کے انخلا کے بعد انتظامیہ نے کیمپ میں خالی گھروں اور دکانوں کو مسمار کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔ ایک فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا گیا کہ گردی جنگل کیمپ میں خالی مکانات کی توڑ پھوڑ جاری ہے، کیمپ کے تمام افغان مہاجرین...
پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے رہنما کیپٹن صفدر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو رہا کرنے کی اپیل کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: نواز شریف ہزارہ سے الیکشن ہارے نہیں، ووٹ گننے میں غلطی ہوئی، کیپٹن صفدر کا دعویٰ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تصدق اعوان اور کیپٹن صفدر آپس میں محوِ گفتگو ہیں۔ تصدق اعوان نے کیپٹن صفدر سے سوال کیا کہ ان پر مختلف جیلوں میں رہنے کا طویل تجربہ رہا ہے، آپ اڈیالہ جیل میں بھی رہے ہیں جس کا بہت چرچا ہے، آپ نے وہاں بہت اچھا وقت گزارا ہے، سوائے مچھ جیل کے کوئی...
سی ڈی ایف کی تعیناتی کا عمل شروع،قیاس آرائیں بے بنیاد ہیں،وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹی فکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹی فکیشن کا عمل شروع ہو گیا ہے۔اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد وطن واپس پہنچ رہے ہیں، چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹی فکیشن مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹی فکیشن پر مزید کسی طرح کی قیاس آرائیوں کی گنجائش نہیں۔ روزانہ مستند...
پشاور:(نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا میں خواجہ سرا افراد کی باقاعدہ رجسٹریشن کے لیے سماجی بہبود محکمہ نے ایک نیا رجسٹریشن فارم متعارف کروا دیا ہے۔رجسٹریشن فارم کا مقصد خواجہ سرا برادری کی سرکاری ریکارڈ میں شمولیت کو آسان بنانا اور انہیں فلاحی پروگراموں، سماجی تحفظ اسکیموں اور سرکاری امدادی اقدامات تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔اس اہم قدم کو بلو وینز، سماجی بہبود محکمہ اور نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس (NCHR) نے مشترکہ طور پر عملی شکل دی۔ تقریبِ رونمائی میں ایڈیشنل سیکریٹری سماجی بہبود عمرا خان، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا شاہد خان، صوبائی کوآرڈینیٹر NCHR رضوان اللہ شاہ، پروگرام مینیجر بلو وینز قمر نسیم، خواجہ سرا کمیونٹی کے نمائندے، اور مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے افسران نے...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع ہو گیا ہے۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف جلد وطن واپس پہنچ رہے ہیں، چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن پر مزید کسی طرح کی قیاس آرائیوں کی گنجائش نہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکی کے پہلے بغیر پائلٹ لڑاکا طیارے کِزِل ایلما نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، اس طیارے نے گُک دُوغان نامی ایئر ٹو ایئر میزائل کو کامیابی کے ساتھ ایک جٹ طیارے کے ہدف پر داغا، یہ دنیا میں کسی بغیر پائلٹ لڑاکا طیارے کے لیے پہلی بار ہوا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ترکی کی دفاعی کمپنی بائیکر نے بتایا کہ میزائل نے ہدف کو ایسلسان کے موراد ریڈار کی مدد سے نشانہ بنایا، یہ پہلی بار تھا کہ ترکی کے قومی طیارے نے مقامی تیار شدہ میزائل کو ملکی ریڈار کی رہنمائی میں فضائی ہدف پر کامیابی سے فائر کیا۔اس کامیابی کے بعد کِزِل ایلما دنیا میں واحد بغیر پائلٹ لڑاکا طیارہ بن گیا ہے...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اس معاملے پر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، جبکہ نوٹیفکیشن مناسب وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن سے متعلق مزید کسی قسم کے اندازوں کی گنجائش نہیں رہی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد وطن واپس آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے رواں ماہ 13 نومبر کو 27ویں آئینی ترمیم پر دستخط کرکے اسے پاکستان کے آئین کا حصہ بنایا تھا، جس کے بعد ملک کے 2 اہم...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو تبدیل کیے جانے کا امکان سیاسی اور غیر سیاسی ناموں پر مشاورت WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو تبدیل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق نئے گورنر خیبرپختونخوا کے لیے 6 نام زیر غور ہیں، زیر غور ناموں میں 3 سیاسی شخصیات اور تین سابق فوجی افسران شامل ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سیاسی شخصیات میں امیر حیدر خان ہوتی، آفتاب شیر پا اور پرویز خٹک کے نام زیر غور ہیں۔ ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور محمود اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کے نام بھی گورنر کے پی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) نومبرمیں المناک واقعہ کے بعد راولپنڈی اوراسلام آباد میں سیکیورٹی ایک بڑا چیلنج بنی رہی۔ چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیرملکی ٹیموں کے دورے کے دوران مثالی انتظامات پرسکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا۔ چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا نومبرمیں ایک المناک واقعہ کے بعد راولپنڈی اور اسلام آبادکی سیکیورٹی ایک بڑا چیلنج بنی رہی، راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس رینجرز اورپاک فوج نے شاندار کام کیا۔ انہوں نےمزید لکھا کہ ہزاروں جوان اورافسران روانہ ڈیوٹی پرتعینات رہےتاکہ پاکستان کانام اونچا رہے اور ہمارے مہمان ممالک مکمل طورپرمحفوظ محسوس کریں۔شکریہ ٹیم پاکستان،جنوبی افریقہ زمبابوے اور سری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل آغاز کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے جاری قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے۔خواجہ آصف نے واضح کیا کہ نوٹیفکیشن کے حوالے سے مختلف افواہیں اور مبہم باتیں گردش کر رہی ہیں لیکن یہ عمل منصوبہ بندی کے مطابق اور مناسب وقت پر مکمل کیا جائے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے بارے میں مزید کسی قسم کی قیاس آرائیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی سلامتی اور مسلح افواج کے معاملات ہمیشہ شفاف اور درست طریقے سے انجام دیے جاتے ہیں، اور چیف آف ڈیفنس...
کئی کپتان بدلے لیکن بھارت کی قسمت نہ بدلی، بھارتی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں مسلسل ٹاس ہارنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ رانچی میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گئے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کے قائم مقام کپتان کے ایل راہول بھی ٹاس ہار گئے۔ یہ بھارتی ٹیم کا مسلسل 19واں ون ڈے میچ ہے جس میں وہ ٹاس نہ جیت سکی۔ بھارتی ٹیم کے ٹاس ہارنے کا سلسلہ 2023 میں شروع ہوا تھا جو اب تک جاری ہے۔ اس سے قبل مسلسل سب سے زیادہ ٹاس ہارنے کا ریکارڈ نیدرلینڈز کی ٹیم کے نام تھا جو مارچ 2011 سے اگست 2013 تک 11 ٹاس ہاری تھی۔
سٹی 42: وزیر دفاع خواجہ آصف کا چیف آف ڈیفنس فورسز نوٹیفکیشن پر اہم بیان آگیا ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن پر بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا باضابطہ عمل شروع ہو چکا ہے۔ وزیراعظم جلد وطن واپس آ رہے ہیں، نوٹیفکیشن وقت پر جاری ہوگا۔سی ڈی ایف نوٹیفکیشن پر کسی قسم کی قیاس آرائی کی کوئی گنجائش نہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان تمام افواہیں بے بنیاد ہیں، نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کیا جائے گا۔
وزیراعظم جلد وطن واپس پہنچ رہےہیں،چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کردیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف جلد وطن واپس پہنچ رہےہیں، چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کردیا جائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف کاکہناتھا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں،چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ وزیر دفاع نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف جلد وطن واپس پہنچ رہےہیں،چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کردیا جائے گا۔ صدارتی ایوارڈ یافتہ شہنائی نواز استاد عبداللہ انتقال کرگئے There is unnecessary and irresponsible speculation about CDF notification. Please be informed that the process has been...
فائل فوٹو وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی اور سیاست کا گٹھ جوڑ موجود ہے، منشیات کا پیسہ دہشت گردی میں استعمال ہورہا ہے، دہشت گردی کی مذمت کے بجائے آج بھی افغان طالبان کی حمایت میں بیان دیے جا رہے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عطا اللّٰہ تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت پر وار کرتے ہوئے کہا کہ کے پی واحد صوبہ ہے جس میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں چلانے کی اجازت ہے، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف صوبائی حکومت نے کارروائی کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی اور افغانستان کے چینلز پر جاکر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں انٹرویوز دیتی ہیں، بھارتی چینلز پر جاکر یہ لوگ...
پاکستان اور مصر میں سیاسی، معاشی، دفاع، ثقافتی اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔اسلام آباد میں پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں بزنس ٹو بزنس تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان 500 بزنس ہاؤسز کی فہرست مصر کو فراہم کرے گا، ان بزنسز کو دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے ہر ممکن سہولیات دی جائیں گی۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ویزا شکایات کے خاتمے کے لیے دونوں ملکوں نے نئی سہولت کاری کا نظام وضع کیا ہے، پاکستان اور...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ فیز ٹو سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور وزیر اعلیٰ کی طرف سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ وزیراعلیٰ آفس کے مطابق لاہور شہر میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگیا، جس میں لاہور شہر کی 6,284 گلیوں کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائے گی، واسا کی 486 اور لاہور میونسپل کارپوریشن کی 5798 گلیوں کو آئندہ سال جون تک جدید اور قابل فخر بنایا جائے گا۔ راولپنڈی: لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے...
سٹی 42 : وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں نومبر کے دوران سکیورٹی بڑا چیلنج رہی، سانحے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے شاندار کام کیا۔ محسن نقوی نے راولپنڈی پولیس، اسلام آباد پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں نے ہر روز ڈیوٹی دے کر مہمان ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کیا۔ محسن نقوی نے پاکستان کا نام بلند رکھنے پر سکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا اور جنوبی افریقہ، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیموں اور بورڈز کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا، انہوں نے کہا کہ مہمان ممالک نے پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...
بھارت کے اوپننگ بلے باز و سابق کپتان روہت شرما نے شاہد آفریدی کا ایک دہائی پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق روہت شرما نے جنوبی افریقا کے خلاف رانچی میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چوکوں کے ساتھ ساتھ 3 چھکے بھی لگائے اور اس کے ساتھ ہی ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ Rohit Sharma has now hit the most sixes in ODI cricket ???? pic.twitter.com/eCrVsKewnA — ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 30, 2025 2015 میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے پاکستانی بولنگ آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 398 میچز میں 351 چھکے...
کراچی (ویب ڈیسک) قومی ائیرلائن پی آئی اے نے یورپی طیارہ ساز کمپنی ائیربس کی جانب سے اے 320 طیاروں کا سافٹ ویئر فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنےکے فیصلے سے متعلق وضاحت جاری کردی، خیال رہے کہ ائیربس نے اے 320 طیاروں کا سافٹ ویئر فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث دنیا بھر میں 6 ہزار طیارے متاثر ہوسکتے ہیں اور پروازوں میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ کمپنی کی جانب سے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے فیصلے کے بعد امریکن ائیر لائنز، ڈیلٹا ائیر لائنز، ائیر نیوزی لینڈ اور ترکش ائیرلائنز سمیت کئی کمپنیوں نے پروازوں میں خلل کا انتباہ جاری کیا ہے۔ اس حوالے سے قومی ائیرلائن پی آئی اے نے جاری...
امریکی محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان سے آنے والے متعدد شہری سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں، حالانکہ بائیڈن انتظامیہ کا دعویٰ تھا کہ ہزاروں افغان تارکینِ وطن مکمل سیکیورٹی جانچ کے بعد امریکا میں داخل کیے گئے تھے۔ محکمے کے مطابق ایسے کئی افغان تارکینِ وطن کے ہاتھوں تشدد اور جنسی جرائم کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن کا پس منظر غیرتصدیق شدہ تھا۔ ریاست مونٹانا میں زبیح اللہ محمند پر کم عمر لڑکی سے زیادتی کا الزام عائد کیا گیا، جبکہ ریاست وسکونسن میں بَہراللہ نوری کو کم عمر بچی کے خلاف جنسی جرم کی کوشش پر گرفتار کیا گیا۔ محمد ہارون معاد کے خلاف بھی کم عمر بچیوں سے متعلق سنگین...
دنیا بھر میںایئربس اے 320طیاروں میں سافٹ ویئر کے مسئلے سے ہزاروں طیارے گراؤنڈ پی آئی اے کے کسی بھی جہاز میں مذکورہ سافٹ ویئر ورژن لوڈڈ نہیں ، طیارے محفوظ ہیں ،ترجمان ایئر بس A320 طیاروں کے سافٹ ویئر کا مسئلہ سامنے آنے کے بعد خدشہ ہے کہ پاکستان میں بھی فلائٹ آپریشن متاثر ہو سکتا ہے ۔دنیا بھر میں ایئر بس طیاروں کو نئے مسائل کا سامنا ہے ، ایئربس اے 320طیاروں میں سافٹ ویئر کے مسئلے نے ہزاروں طیاروں کو گراؤنڈ کرنے پر مجبور کر دیا ہے ، طیارہ ساز کمپنی نے ایئر لائنز کو نئی ہدایت جاری کر دی۔ایئربس طیاروں میں حالیہ نئے سافٹ ویئر کی سولر ریڈی ایشن (شمسی تابکاری)سے متاثر ہونے کی شکایات سامنے...
کولمبو (ویب ڈیسک) سری لنکا میں آنے والے تباہ کن سمندری طوفان، بارشوں کے بعد پاک بحریہ کے عملے نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز سیف انٹرنیشنل فلیٹ ریویو 2025 میں شرکت کیلیے کولمبو کی بندرگاہ پر موجود تھا کہ اس دوران سمندری طوفان دتواہ نے تباہی مچا دی۔سمندری طوفان دتواہ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی طوفانی بارشوں اور تباہ کن صورتحال کے بعد پاک بحریہ نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے سری لنکن عوام کے لیے فوری طور پر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق متاثرہ آبادی کی فوری ضروریات کے پیش نظر، پی این ایس سیف نے امدادی سامان سری لنکن حکام کے حوالے کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : پاکستان نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم پر جاری کیے گئے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد بلاجواز اور پاکستان کے داخلی معاملات میں غیر ضروری مداخلت قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق عالمی ادارے کے بیان میں نہ صرف زمینی حقائق کو نظرانداز کیا گیا بلکہ پاکستان کے مؤقف کی درست ترجمانی بھی نہیں کی گئی، پاکستانی پارلیمنٹ نے دو تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم منظور کی، جو مکمل طور پر آئین میں درج طریقہ کار کے مطابق کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح دنیا کے تمام جمہوری ممالک میں آئینی ترامیم اور قانون سازی منتخب عوامی نمائندوں کا استحقاق ہوتی...
آسٹریلیا نے بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر نئی پابندی نافذ کرتے ہوئے خود کو مصنوعی ذہانت کے دور کا پہلا ملک بنا دیا ہے۔ نئے قانون کے تحت 10 دسمبر سے میٹا، ٹک ٹاک اور یوٹیوب سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اس بات کے پابند ہوں گے کہ 16 سال سے کم عمر بچے ان پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹس نہ بنا سکیں۔ آسٹریلوی حکومت نے ذمہ داری والدین کے بجائے براہِ راست سوشل میڈیا کمپنیوں پر عائد کی ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے بھی مقرر کیے گئے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بچوں کو اُن نقصان دہ الگورتھمز اور مواد سے بچانے کے لیے ضروری ہے جو اُن...
آئی ایس ایس آئی کے انڈیا اسٹڈی سینٹر نے ”تنازعہ کشمیر اور بدلتی ہوئی دنیا“ کے عنوان سے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں بی جے پی کی بھارتی حکومت کیطرف سے 05 اگست 2019ء کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی غیر قانونی اور یکطرفہ منسوخی کے بعد سے تنازعہ کشمیر کی بدلتی ہوئی جہتوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔”انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد“ (آئی ایس ایس آئی) کے انڈیا اسٹڈی سینٹر نے ”تنازعہ کشمیر اور بدلتی ہوئی دنیا“ کے عنوان سے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں بی جے پی کی بھارتی حکومت کیطرف سے 05 اگست 2019ء کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی غیر قانونی اور...
اطلاعات کے مطابق ٹرمپ وینیزویلا میں سی آئی اے کی خفیہ کارروائیوں کی منظوری بھی دے چکے ہیں اور جلد زمینی کارروائیوں کا عندیہ دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن نے وینیزویلا کے گرد فضائی حدود سے متعلق نیا سخت انتباہ جاری کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینیزویلا اور اس کے اطراف کی فضائی حدود کو ’’مکمل طور پر بند‘‘ تصور کیا جائے، تاہم انہوں نے اس فیصلے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ رائٹرز کے مطابق امریکا، صدر نکولس مادورو کی حکومت پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں ایئرلائنز، پائلٹس، اور مبینہ منشیات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس علاقے...
کراچی: معروف اداکارہ حریم فاروق نے اپنے بچپن کا حیران کن واقعہ بیان کردیا جس میں وہ ناراض ہوکر گھر سے نکل گئی تھیں۔ نجی ٹی وی کے کامیڈی شو میں گفتگو کرتے ہوئے حریم فاروق نے بتایا کہ وہ آٹھ سال کی عمر میں بغیر بتائے گھر سے نکل گئی تھیں جس کے بعد اہلخانہ نے انہیں “گمشدہ” سمجھ کر پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرانے کیلئے رجوع کر لیا۔ حریم فاروق نے بتایا کہ وہ بچپن میں پھوپھو کے گھر جانا چاہتی تھیں اور ڈرائیور کے نہ لے جانے پر خود ہی گھرسے نکل پڑیں۔ راستے میں ایک بزرگ نے انہیں روکا اور پوچھا کہاں جا رہی ہو، تو انہوں نے جواب دیا کہ ’’پھوپھو کے...
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ لاہور ڈیولپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ لاہور کے کسی علاقے میں اب ٹوٹی گلی یا بکھرا محلہ نہیں دکھے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کی 6,284 گلیوں کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ آئندہ سال 30 جون تک لاہور میونسپل کارپوریشن کی 5,798 اور واسا کی 486 گلیوں کو جدید اور قابل فخر بنایا جائے گا۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ڈیولپمنٹ فیز ٹو سے متعلق اجلاس ہوا جس میں تفصیلی بریفنگ ضروری ہدایات دی گئیں۔ لاہور کا ہر محلہ روشن اور آباد بنانے کے لیے مرحلہ وار ماہانہ ورک پلان پیش کیا گیا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور کی...
واشنگٹن نے وینیزویلا کے گرد فضائی حدود سے متعلق نیا سخت انتباہ جاری کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینیزویلا اور اس کے اطراف کی فضائی حدود کو ’’مکمل طور پر بند‘‘ تصور کیا جائے، تاہم انہوں نے اس فیصلے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ رائٹرز کے مطابق امریکا، صدر نکولس مادورو کی حکومت پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں ایئرلائنز، پائلٹس، اور مبینہ منشیات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس علاقے کو ’’نو فلائی زون‘‘ سمجھیں۔ وینیزویلا کی وزارتِ اطلاعات اور امریکی محکمہ دفاع نے اس بیان پر فوری ردعمل نہیں دیا۔ کیریبین میں مبینہ منشیات بردار کشتیوں کے...
امریکا کا دعویٰ ہے کہ مادورو منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہیں، جبکہ مادورو اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ٹرمپ انہیں اقتدار سے ہٹانا چاہتے ہیں، جس کی وینیزویلا کی عوام اور فوج مزاحمت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن نے وینیزویلا کے گرد فضائی حدود سے متعلق نیا سخت انتباہ جاری کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینیزویلا اور اس کے اطراف کی فضائی حدود کو "مکمل طور پر بند" تصور کیا جائے، تاہم انہوں نے اس فیصلے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ رائٹرز کے مطابق امریکا، صدر نکولس مادورو کی حکومت پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں ایئرلائنز، پائلٹس اور مبینہ منشیات...
ویب ڈیسک: پاکستانیوں کے لیے ویزوں کی بندش کی خبروں سے متعلق اماراتی قونصل جنرل کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔ اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مستحکم بنیادوں پر قائم ہیں، ویزوں کی بندش سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے اماراتی ویزے بلاتعطل جاری کیے جا رہے ہیں، سازشی عناصر یو اے ای کے ویزے کی بندش سے متعلق افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں قائم ایشیا کے سب سے بڑے ویزا سینٹر...
— فائل فوٹو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے پنجاب میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ترجمان سی سی ڈی نے بتایا کہ پنجاب بھر سے منشیات فروشوں کے کوائف اکٹھے کیے جا چکے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پنجاب سے منشیات فروشی کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔ترجمان سی سی ڈی نے یہ بھی کہا کہ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔
لاہور کی ترقی اور جدت کے لیے ایک اور قدم، وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور ڈیولپمنٹ پلان فیز2 کا آغاز کر دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈیویلپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت لاہور شہر میں ترقی اور جدیدیت کا نیا دور شروع ہو جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت لاہور کی 6,284 گلیوں کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائے گی، جن میں لاہور میونسپل کارپوریشن کی 5,798 گلیاں اور واسا کی 486 گلیاں شامل ہیں۔ منصوبے کا ہدف ہے کہ آئندہ سال 30 جون تک یہ تمام گلیاں جدید، محفوظ اور شہریوں کے لیے فخر کی علامت بنائی جائیں۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب پبلک ٹرانسپورٹ انقلابی فیز میں داخل، جدید بس شیلٹرز کی تعمیر کا فیصلہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ڈیولپمنٹ فیز ٹو سے متعلق...
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہفتہ کو کھیلے گئے ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستانی بیٹر فخر زمان کے ایک کیچ پر بڑا تنازع کھڑا ہوگیا۔ سری لنکا کی اننگز کے انیسویں اوور میں کپتان داسن شاناکا، شاہین آفریدی کی سلو گیند پر دھوکا کھا گئے اور ایسا شاٹ کھیلا کہ فخر زمان نے شاندار جمپ کے ساتھ کیچ لیا۔ تاہم تھرڈ امپائر نے ری پلے دیکھنے کے بعد فیصلہ دیا کہ گیند کیچ مکمل ہونے کے لمحے زمین کو چھو رہی تھی اور ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ اس فیصلے نے پاکستانی کھلاڑیوں کو حیران کر دیا اور فخر زمان نے واضح طور پر اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔ اس کے بعد اگلی ہی گیند...
وزیراعظم کا لندن میں طبی معائنہ، قیام بڑھانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف کا لندن میں طبی معائنہ ہوا ہے اور انہوں نے برطانیہ میں اپنا قیام بڑھا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایک روز قبل نجی دورے پر برطانیہ پہنچے، لوٹن ایئرپورٹ پر اُن کا استقبال ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل اور ن لیگ کی مقامی قیادت نے کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے لندن میں میڈیکل چیک اپس ہوئے اور انہوں نے وہاں پر قیام ایک روز مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم کو چار روزہ نجی دورہ مکمل کر کے اتوار کو پاکستان آنا تھا تاہم اب...
حکام نے تصدیق کی کہ 14 افراد کو گولیاں لگیں جبکہ 4 افراد موقع پر ہی جان سے گئے۔ مقامِ وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے اور تفتیشی ٹیمیں شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کیلیفورنیا کے شہر اسٹاکٹن میں ایک بچے کی سالگرہ کی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ واقعہ ہفتے کی شام تقریباً 6 بجے ایک اسٹرپ مال کے اندر واقع آئس کریم شاپ میں پیش آیا، جہاں بچے کی سالگرہ منائی جا رہی تھی۔ سان جواکن کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے مطابق نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تقریب میں شریک متعدد افراد گولیوں کا نشانہ بنے۔ حکام نے تصدیق...
ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو ذاتی معلومات کی چوری سے خبردار کر دیا۔ پی ٹی اے نے مفاد عامہ میں جاری بیان میں خبردار کیا کہ اسکیمرز اکثر خود کو اتھارٹی، بینکوں یا کورئیر سروسز کے نمائندے کے طور پر پیش کر کے آپ سے آپ کی ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اپنی ذاتی معلومات جیسا کہ او ٹی پی، شناختی کارڈ یا پاس ورڈز، ہرگز شیئر کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور کسی بھی مشکوک لنک یا پیغام پر کلک کرنے سے گریز کریں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان پی ٹی اے...
بھارتی کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی اور ان کی والدہ سونیا گاندھی کے خلاف نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس میں مجرمانہ سازش کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دہلی پولیس کی اکنامک آفینسز ونگ (ای او ڈبلیو) نے ایک نئی ایف آئی آر میں دونوں رہنماؤں سمیت 6 افراد کو نامزد کیا ہے۔ ایف آئی آر میں سم پٹروڈا Sam Pitroda اور 3 دیگر افراد کے نام شامل ہیں، جبکہ تین کمپنیاں ایسوسی ایٹڈ جرنلز لمیٹڈ (اے جے ایل)، ینگ انڈین اور ڈوٹیکس مرچنڈائز پرائیویٹ لمیٹڈ بھی الزامات کی زد میں ہیں۔ درج شدہ الزامات کے مطابق ملزمان پر ایسوسی ایٹڈ جرنلز لمیٹڈ پر دھوکا دہی کے ذریعے قبضہ کرنے کی مجرمانہ سازش کا...
پاکستان نے 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے بیان کو مسترد کر دیا۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کی منظور کردہ 27 ویں آئینی ترمیم پر اقوام متحدہ کی بے جا تشویش ناقابل فہم ہے۔پاکستان دفتر خارجہ نے کہا کہ آئینی ترامیم عوام کے منتخب نمائندوں کا مکمل اختیار ہے، جمہوری طریقہ کار کا احترام ہونا چاہیے، پاکستان انسانی حقوق، انسانی وقار، بنیادی آزادیوں، قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے۔دفتر خارجہ کے بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کا مؤقف اور زمینی حقائق اقوام متحدہ کے بیان میں شامل نہیں کیے گئے، یو این ہائی کمشنر خودمختار فیصلوں کا...
ہیڈ کوچ پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم مائیک ہیسن ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے خاتمے کے بعد چھٹیاں گزارنے اپنے وطن نیوزی لینڈ چلے گئے۔نیوزی لینڈ روانگی سے قبل سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مائیک ہیسن کا کہنا تھا میرا چہرہ تھکا ہوا لیکن میں خوش ہوں، میں نیوزی لینڈ اپنے گھر واپسی کے لیے ایک لمبے سفر کا آغاز کر رہا ہوں۔مائیک ہیسن نے لکھا کہ میں اپنی فیملی کو مس کر رہا ہوں، چند ہفتے اپنے گھر گزاروں گا، فیملی کے ساتھ ساتھ میں گرم موسم بھی مس کر رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا جیت کے ساتھ سیزن کے اختتام کی وجہ سے میں بہت خوش ہوں، لڑکوں نے بہت اچھا کھیلا۔آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان...
جدہ: پاکستان انوسٹر فورم کے نومنتخب صدر چوہدری شفقت محمود دھول کی جدہ واپسی ؛ والہانہ استقبال ممبران اور سیاسی و سماجی رہنماؤں کی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری
جدہ: پاکستان انوسٹر فورم کے نومنتخب صدر چوہدری شفقت محمود دھول کی جدہ واپسی ؛ والہانہ استقبال ممبران اور سیاسی و سماجی رہنماؤں کی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ ) پاکستان انوسٹر فورم کے نومنتخب صدر اور سعودی عرب کے معروف کاروباری و باوقار شخصیت چوہدری شفقت محمود دھول اپنے میڈیکل چیک اپ کے سلسلے میں پاکستان میں قیام کے بعد گزشتہ روز جدہ واپس پہنچے، جہاں فورم کے ممبران، سیاسی و سماجی رہنماؤں، کاروباری شخصیات اور صحافیوں نے اُن کے دفتر پہنچ کر اُن کی خیریت دریافت کی اور پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا۔ ممبران نے چوہدری شفقت محمود دھول کو پاکستان انوسٹر...
نومبر کا مہینہ پاکستان کرکٹ کے لیے غیر معمولی اور یادگار رہا، پاکستان کرکٹ ٹیموں نے نومبر کے مہینے میں فتوحات سے اپنا مکمل غلبہ ثابت کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان کرکٹ کے لیے یہ نومبر یادگار ہے، پرچم اسی طرح بلند رہے۔ نومبر میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کی جبکہ فیصل آباد میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں بھی شکست دی۔ 9 نومبر کو پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ راولپنڈی میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو شکست دی۔ اس کے علاوہ دوحہ میں پاکستان شاہینز نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز...
ویب ڈیسک: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کی خراب صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں پر مبنی ایک خط ارسال کیا ہے۔ 80 سالہ خالدہ ضیا کافی عرصے سے متعدد سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں، جن میں دل کے امراض، ذیابیطس، گٹھیا، جگر کی خرابی (لِور سیروسِس) اور گردوں کے مسائل شامل ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان گزشتہ اتوار انہیں سانس لینے میں شدید دشواری کے بعد فوری طور پر ڈھاکا کے ایور کیئر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ مقامی اور غیر...
اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور بلاجواز قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی پارلیمنٹ نے دو تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم منظور کی لیکن آئینی ترمیم کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں پاکستان کے نقطہ نظر اور زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کی گئی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ تمام جمہوری ملکوں کی طرح آئین میں ترمیم سمیت قانون سازی پاکستان کے منتخب نمائندوں کا اختیار ہے، جمہوریت اور جمہوری طریقہ کار شہری و سیاسی حقوق کی بنیاد ہیں اور ان کا احترام ضروری ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اپنے آئین میں درج انسانی حقوق...
وزیراعظم شہباز شریف کا سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کو خط، صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کی خراب صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں پر مبنی ایک خط ارسال کیا ہے۔ 80 سالہ خالدہ ضیا کافی عرصے سے متعدد سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں، جن میں دل کے امراض، ذیابیطس، گٹھیا، جگر کی خرابی (لِور سیروسِس) اور گردوں کے مسائل شامل ہیں۔ گزشتہ اتوار انہیں سانس لینے میں شدید دشواری کے بعد فوری طور پر ڈھاکا کے ایور کیئر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ مقامی اور غیر ملکی ماہرین کی زیر نگرانی کورونری کیئر یونٹ میں زیر علاج ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: خالدہ ضیا...
آسٹن(نیوز ڈیسک) امریکا کی ریاست ٹیکساس میں بم بنانے کا دعویٰ کرنے والے افغانستان کے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق گرفتار ہونے والے افغان شہری کی شناخت محمد داؤد الوک زئی کے نام سے ہوئی ہے، افغان شہری نے بم بنانے سے متعلق ٹک ٹاک پر ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی، ویڈیو میں افغان شہری نے کہا تھا کہ وہ بم سے فورٹ ورتھ شہر کو نشانہ بنائے گا۔ محمد داؤد الوک زئی کو 7 ستمبر 2022ء کو امریکا میں مستقل رہائش (گرین کارڈ) دیا گیا تھا، داؤد کو منگل کے روز ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے حراست میں لیا گیا تھا اور اب اس پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔...
تربیتی پروگرام کا مقصد انسدادِ دہشت گردی کی صلاحیتوں میں اضافہ، حربی مشقوں اور مشترکہ مشن پلاننگ کو بہتر بنانا تھا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق تمام تربیتی اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے گئے۔ اس تربیت سے پاکستان اور عراق کے دیرینہ عسکری تعلقات مزید مضبوط ہوئے اور دونوں ممالک نے علاقائی سلامتی اور مشترکہ دفاعی تیاریوں کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے عراقی فوج کے دستوں کیلئے اسپیشل فورسز کی ٹریننگ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹریننگ کا انعقاد 24 ستمبر سے 29 نومبر تک نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پاکستان میں کیا گیا۔ 446 ٹرینیز کے تیسرے بیچ...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور بلاجواز قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی پارلیمنٹ نے دو تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم منظور کی لیکن آئینی ترمیم کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں پاکستان کے نقطہ نظر اور زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کی گئی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ تمام جمہوری ملکوں کی طرح آئین میں ترمیم سمیت قانون سازی پاکستان کے منتخب نمائندوں کا اختیار ہے، جمہوریت اور جمہوری طریقہ کار شہری و سیاسی حقوق کی بنیاد ہیں اور ان کا احترام ضروری ہے۔ پاک فوج کا عراقی فوج کیلئے اسپیشل فورسز ٹریننگ کا کامیاب انعقاد...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاک فوج نے عراقی فوج کے دستوں کے لیے سپیشل فورسز کی ٹریننگ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹریننگ کا انعقاد 24 ستمبر سے 29 نومبر تک نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر پاکستان میں کیا گیا۔ 446 ٹرینیز کے تیسرے بیچ کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک فوج اور عراق کے عسکری حکام نے شرکت کی۔ دونوں ممالک کے دستوں نے ٹریننگ کے دوران غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیت، عملی مہارت اور لگن کا مظاہرہ کیا۔ تمام تربیتی اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ اس تربیت سے پاکستان اور عراق کے دیرینہ عسکری تعلقات مزید مضبوط ہوئے اور دونوں...
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے سری لنکا کو فائنل میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 115 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں پر پورا کیا۔ بابر اعظم 37 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ صائم ایوب 36، صاحبزادہ فرحان 23، کپتان سلمان آغا 14 اور فخر زمان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پراون رتنائیکے نے 2 ‘ ایشان ملنگا اور ونندو ہسارنگا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا 20 ویں اوور میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ریاست ٹیکساس میں بم بنانے کا دعویٰ کرنے والے ایک افغان شہری کو حکام نے گرفتار کر لیا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زیرِ حراست شخص کی شناخت محمد داؤد الوک زئی کے نام سے ہوئی ہے، جسے منگل کے روز ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی نے حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ الوک زئی امریکا میں “آپریشن الائیز ویلکم” پروگرام کے تحت آیا تھا اور اسے 7 ستمبر 2022 کو مستقل رہائش (گرین کارڈ) بھی مل گیا تھا۔میڈیا کے مطابق الوک زئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ...
سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ نیلامی نے سکہ سازی اور تاریخی نوادرات کے شوقین افراد کے لیے ایک نئی سنسنی پیدا کر دی۔ اسپین کے بادشاہ فلیپ سوم کے دور میں 1609 میں ڈھالا گیا نایاب سنہری سکہ یورپ کی نیلامی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 28 لاکھ 17 ہزار 500 سوئس فرانک (3.49 ملین ڈالر) میں فروخت ہوگیا۔ یہ منفرد سکہ جس کا وزن حیران کن طور پر 339 گرام ہے، اسپین کے شہر سیگوویا میں اس سونے سے تیار کیا گیا تھا جو ہسپانوی فاتحین نئی دنیا یعنی امریکا سے لائے تھے۔ سینٹین کہلایا جانے والا یہ سکہ اُس دور میں شاہی طاقت اور دولت کی شان دکھانے کے لیے خصوصی طور پر بنایا گیا تھا۔ ماہرین کے...