2025-12-02@22:23:12 GMT
تلاش کی گنتی: 57476
«اس سوانح عمری میں»:
(نئی خبر)
سٹی 42: ٹریفک پولیس نے قانون پر عمل درآمد کیلئے ڈرونز کا استعمال شروع کردیا ۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت کردی ۔ ابتدائی طور پر زیادہ رش والے علاقوں میں ڈرون سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔لاہور ،گوجرانوالہ ،فیصل آباد ،راولپنڈی اور ملتان میں ڈورنز کا استعمال جاری ہے ۔ ڈرونز کے ساتھ ساتھ ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی۔ڈورنز کی نشاندہی پر کوئیک رسپانس ٹیمیں فوری ایکشن لیں گی۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے کہا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز اور بغیرہیلمٹ کے ڈرائیونگ پر کارروائی ہوگی۔ون وے کی...
کراچی:(نیوزڈیسک)شہر قائد میں مختلف کارروائیوں میں 508 کلو منشیات برآمد کرکے 14 ملزمان کو گرفتار ککرلیا گیا۔ کراچی پولیس آفس میں وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار، صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں شہر میں ہونے والی بڑی اینٹی نارکوٹکس کارروائیوں کی تفصیل جاری کردی۔ انہوں نے بتایا کہ اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے گلستانِ جوہر اور پاک کالونی میں کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 568 کلو منشیات برآمد کی جن میں 468 کلو چرس اور 40 کلو آئس شامل ہیں۔ کارروائی کے نتیجے میں 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد پہلے بھی منشیات کے مقدمات میں گرفتار...
متنازع ٹویٹس کیس، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد کر دی۔جسٹس اعظم خان نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے درخواست پر اعتراضات دور کرکے این سی سی آئی اے کو نوٹس کر دیا۔عدالت نے کیس کو دو ہفتے بعد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی، ٹرائل کی کاروائی روکنے کی استدعا درخواست میں کی گئی تھی۔قبل ازیں، دوران سماعت وکیل ریاست علی آزاد نے موقف اختیار کیا تھا کہ ٹرائل شفاف طریقے سے...
ملاقات میں گلگت بلتستان بالخصوص گلگت شہر میں نوجوان نسل میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال، اخلاقی جرائم اور تعلیمی اداروں و کوچنگ سنٹرز کے اطراف میں طالبات کو ہراساں کیے جانے جیسے سنگین مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان گلگت ریجن کے ایک نمائندہ وفد نے ریجنل ناظم شیخ دلدار حسین کی قیادت میں انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان افضل محمود بٹ سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان بالخصوص گلگت شہر میں نوجوان نسل میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال، اخلاقی جرائم اور تعلیمی اداروں و کوچنگ سنٹرز کے اطراف میں طالبات کو ہراساں کیے جانے جیسے سنگین مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد نے اس بات پر گہری تشویش...
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وفاق کے ذمے خیبرپختونخوا کے 3000 ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو تنہائی میں رکھا گیا ہے، سہیل آفریدی کا پریس کانفرنس میں دعویٰ انہوں نے یہ بات پشاور میں اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس پشاور کے دورے کے موقعے پر کی دورہ جہاں انہوں نے خصوصی بچوں اور معذور افراد کے لیے ’احساس امید پروگرام‘ کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ وفاقی حکومت نے 5300 ارب روپے کی کرپشن کی اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انہوں ںے مزید کہا کہ ہم ڈیلیور کر رہے ہیں مگر پھر بھی انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں۔ احساس امید پروگرام سے 10 ہزار افراد...
منہاج یوتھ لیگ کا 37 واں یومِ تاسیس جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بھی مبارکباد پیش، مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں رانا وحید شہزاد، ڈاکٹر عمران یونس و دیگر نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج یوتھ لیگ کا 37 واں یومِ تاسیس جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ مرکزی، صوبائی، ضلعی اور مقامی سطح پر خصوصی تقریبات، ریلیاں، سیمینارز اور نوجوانوں کیلئے تربیتی نشستیں منعقد کی گئیں جن میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری نے37 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ نوجوانوں کی ایسی تنظیم ہے...
ڈھاکا(ویب ڈیسک) بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بدعنوانی کے ایک مقدمے میں 5 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق اسی کیس میں شیخ حسینہ کی بہن کو 7 سال اور ان کی بھانجی، برطانوی رکنِ پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق کو 2 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کو بھی 5،5 سال قید کی سزائیں دی گئی ہیں۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ڈھاکا کے سفارتی علاقے میں غیرقانونی طور پر پلاٹ حاصل کیے۔ اس سے قبل بھی شیخ حسینہ کو دو مختلف مقدمات میں سزائے موت اور 21 سال قید کی سزائیں سنائی...
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کا شہر میں بڑا ایکشن جاری ہے جس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس اہلکاروں کو بھی کوئی رعایت نہیں دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور ٹریفک پولیس نے ایک دن میں 11 بچوں کو پیشہ ور بھکاریوں کے چنگل سے بچالیا سی ٹی او لاہور کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 149 پولیس افسران اور اہلکاروں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ای چالان ڈیفالٹر ہونے پر بند کی گئیں۔ مزید برآں ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں پر پولیس کی 80 موٹر بائیکس اور گاڑیوں کو موقع پر ہی چالان کیا گیا اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج، آزادی مارچ اور دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ تھانہ سنگجانی میں درج آزادی مارچ کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث کوئی اہم پیش رفت نہ ہو سکی۔ عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد مقدمہ کی مزید کارروائی 22 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ آبپارہ، کوہسار اور ترنول میں درج مقدمات کی بھی سماعت ہوئی۔ غیر حاضر ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ...
بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں افغانستان کی جمہوری اپوزیشن کا اجلاس منعقد ہوا جہاں انڈیپنڈنٹ ڈپلومیٹ اور یورپین فاؤنڈیشن فار ڈیموکریسی نے ملک کے سیاسی مستقبل پر مشاورت کے لیے رہنماؤں کو اکٹھا کیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان کا مسئلہ افغان عوام سے نہیں، افغان طالبان رجیم سے ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر اجلاس میں کہا گیا کہ طالبان حکومت خطے اور یورپ کے لیے بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کا باعث بن رہی ہے۔ طویل المدتی استحکام کے لیے جامع سیاسی حل اور افغان فریقوں کے درمیان قابل اعتماد مذاکرات ناگزیر ہیں۔ شرکا کے مطابق طالبان کو دہشتگرد نیٹ ورکس سے روابط ختم کرنا ہوں گے اور غیر ملکی قیدیوں کو رہا کرنا ضروری ہے۔ اجلاس میں یہ بھی واضح...
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے گورنر نے گورنر ہاؤس میں بلا رنگ و نسل کی تفریق کے ساتھ تعلیمی ادارہ قائم کیا ہوا ہے جہاں نوجوانوں کو جدید طرز کی تعلیم دی جارہی ہے اور میں نے گورنر ہاؤس میں پاکستانی پرچم اٹھا کر جئے مہاجر کا نعرہ لگایا، اس ملک میں ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے اور اسکے ثمرات کراچی اور ملیر کےعوام تک ضرور پہنچیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفاق سے لڑ کر 40 ارب روپے کا پیکج کراچی کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے لیا اور ان پیسوں سے کراچی...
ایئر سیال نے ابو ظہبی کے لیے لاہور سے اپنی پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان ایئر سیال نے بتایا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چار پروازیں ہفتے میں روانہ ہونگی۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ابو ظہبی کی پرواز کی روانگی سے قبل کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ایئر سیال کے وائس چیئرمین قیصر بلال نے کیک کاٹا جبکہ مسافروں کو روانگی سے قبل پھول بھی پیش کیے گئے۔
لاہور: پاکستان کی چار رکنی ٹیم آئی ٹی ایف ورلڈ ماسٹر سینئرز ٹینس چیمپئن شپ میں حصہ لے گی، وقار نثار کی قیادت میں پاکستان ٹیم کل تھائی لینڈ روانہ ہوگی۔ لاہور جم خانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقار نثار کا کہنا تھا کہ 70 پلس ایج گروپ میں وقار نثار، 60 پلس ایج گروپ میں رشید ملک جبکہ 55 پلس ایج گروپ میں خرم امتیاز اور فرقان الدین خان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ آئی ٹی ایف سینئر چیمپیئن شپ کا پہلا ایونٹ چھ سے بارہ اور دوسرا 13 سے 19 دسمبر تک تھائی لینڈ میں ہورہا ہے۔ منتخب کردہ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں زیادہ تر یورپین سینئر کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔پاکستانی سینئر کھلاڑی مینز سنگلز،...
ڈھاکا: بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بدعنوانی کے ایک مقدمے میں 5 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق اسی کیس میں شیخ حسینہ کی بہن کو 7 سال اور ان کی بھانجی، برطانوی رکنِ پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق کو 2 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کو بھی 5،5 سال قید کی سزائیں دی گئی ہیں۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ڈھاکا کے سفارتی علاقے میں غیرقانونی طور پر پلاٹ حاصل کیے۔ اس سے قبل بھی شیخ حسینہ کو دو مختلف مقدمات میں سزائے موت اور 21 سال قید کی سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔...
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر عملے کی کوتاہی ثابت ہوئی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جس جگہ بچہ گرا وہاں ایک برساتی نالے پر مین ہول بنا ہوا تھا، برساتی نالے پر ٹاؤن اور کے ایم سی دونوں کام کرتے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں نیپا چورنگی پر تین سالہ بچے کے مین ہول میں گرنے کے افسوسناک واقعہ پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے بیچ ڈپارٹمنٹل اسٹور اور اسپتال کے قریب مین ہول کیسے کھلا تھا، مین ہول کتنے دن سے کھلا تھا، یا کھولا گیا تھا، رات گئے مشینری کیوں نہیں دی گئی اس پر ایم ڈی واٹر کارپوریشن کو تحقیقات کا حکم دے...
پارلیمنٹ کیخلاف سازش کرنے والے لیڈر اپنے گریبان میں جھانکیں، اسپیکر ایاز صادق WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کی بالادستی، آئین و قانون کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے جمہوریت دشمن عناصر کو سخت پیغام دیدیا۔اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاد صادق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور ایوان کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا، اور سازش کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بطور کسٹوڈین پارلیمنٹ کا تحفظ ان کی ذمہ داری ہے، اور پارلیمنٹ، آئین، قانون اور امن و امان...
ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج، آزادی مارچ اور دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ تھانہ سنگجانی میں درج آزادی مارچ کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث کوئی اہم پیش رفت نہ ہو سکی۔ عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد مقدمہ کی مزید کارروائی 22 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ آبپارہ، کوہسار اور ترنول میں درج مقدمات کی بھی سماعت ہوئی۔ غیر حاضر ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ...
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف بول پڑے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف کو سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ پر بات نہیں کرنی چاہیے کیونکہ وہ ماضی میں ان سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: آپ نے تو جنرل باجوہ کو باپ بنا لیا تھا، خواجہ آصف کا پی ٹی آئی پر طنز ان کا کہنا تھا کہ جو شخص اپنی سابقہ سہولت کو فراموش کر دے وہ آج کی حکومت کے بارے میں بھی اسی طرح بات کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ وہ نواز شریف اور فیلڈ مارشل کی تعریف کرتے ہیں اور بعد میں بھی یہی مؤقف رکھیں گے۔ ’خواجہ آصف سے کوئی بات...
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 26 نومبر 2025 کو سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم کارروائی کی، جس میں بھارت کے حمایت یافتہ گروہ ”فتنہ الخوارج“ کے 22 دہشتگرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیر کر مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مجموعی طور پر 22 خوارج ہلاک ہوئے۔ یہ دہشت گرد منظم سرگرمیوں کے ذریعے خطے میں بدامنی پھیلانے کی کوشش میں تھے۔سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا، تاکہ کوئی اور بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد موجود ہو تو اسے بھی پکڑا یا ختم کیا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ساحل میڈیا ٹیم انفرادی طور پر نے جنوری سے نومبر 2025 تک صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات کی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات 2024 میں (5253) رپورٹ ہوئے جبکہ 2025 میں (6543) رپورٹ ہوئے۔ یعنی پچھلے سال کی رپورٹ سے 25 فیصد کیسز بڑھے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ساحل کی جانب سے 2024 سے صنفی بنیاد پر تشدد کی معلومات اکٹھا کی جا رہی ہیں، جس کا مقصد محفوظ اور زیادہ مساوی کمیونٹیز کو یقینی بنانا ہے۔2025 کی رپورٹ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے 81 قومی اخبارات سے جمع کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر مرتب...
تعمیراتی کمپنی رُوا الحرم مکی کے سعودیہ، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی اور امریکا کے شراکت داروں سے چھ ایم او یوز سائن
کنسٹرکشن فرم رُوا الحرم مکی نے سعودی عرب، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی اور امریکا کے شراکت داروں کے ساتھ چھ ایم او یوز (مفاہمتی یادداشت) پر دستخط کیے ہیں، یہ پہلی رئیل اسٹیٹ تعمیراتی کمپنی ہے جو فوربز گلوبل پراپرٹیز کے عالمی نیٹ ورک کا حصہ بنی ہے۔ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف ) کی زیر ملکیت اور تعمیراتی کمپنی رُوا الحرم المکی نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی نے مکہ مکرمہ کے قلب میں واقع کنگ سلمان گیٹ پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں ہی عالمی اشتراک اور بین الاقومی سرمایہ کاری میں پیش رفت کی خاطر سعودی عرب، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی اور امریکا کے شراکت داروں سے چھ مفاہمتی یادداشتوں کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ یہ کمپنی سٹی اسکیپ گلوبل 2025ء کی...
فائل فوٹو انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی جانب سے دائر عدالتی دائرہ اختیار چیلنج کرنے کی درخواست خارج کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، علیمہ خان اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی۔عدالت میں اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے علیمہ خان کی جانب سے دائرہ اختیار کے خلاف دائر درخواست پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سیکشن 23 کا اطلاق کسی بھی مقدمے کے آغاز میں کیا جاسکتا ہے۔ علیمہ خان کے خلاف مقدمہ، سرکاری وکیل مقرر کرنے کا حکم جاریعدالتی حکمنامے میں کہا گیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کمسن بچے کی مین ہول میں گر کر ہلاکت کے خلاف سٹی کونسل میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی جب کہ اپوزیشن نے واقعے پر میئر کراچی سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افسوس ناک واقعے کے بعد آج ہونے والے سٹی کونسل کے اجلاس میں اپوزیشن نے نعرے بازی کی، جس کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ اپوزیشن نے واقعے کی ذمہ داری براہِ راست میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ایم ڈی واٹر بورڈ اور متعلقہ افسران پر عائد کرتے ہوئے ان سب کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور میئر کے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا۔اجلاس کے آغاز میں ہی جماعت اسلامی کے ارکان نے بھرپور احتجاج...
سٹی42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے علاقہ لکی مروت میں پولیس پارٹی پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے جوان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس کے جوانوں کی عظیم قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، تمام مجرموں اور ان کے سرپرستوں کو کیفر کردار تک پہچا کر وطنِ عزیز کو دہشتگردوں کے ناپاک وجود سے پاک کریں گے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے آج لکی مروت میں سڑک پر ڈیوٹی دینے کے دوران دشہتگردوں کے خودکش حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی نے شہید اہلکار کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور شہید کو پیش آنےوالے سانحہ پر تعزیت کی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی لازمی ہے جب کہ فیک نیوز پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کے دوران محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ آزادیٔ اظہار کو جھوٹی یا گمراہ کن خبروں کے لائسنس کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ اس رویے نے نہ صرف معاشرے میں غلط فہمیاں پیدا کیں بلکہ قومی سلامتی کے معاملات کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب اس روش پر مکمل پابندی عائد کرنے کا وقت آچکا ہے اور حکومت سوشل میڈیا سمیت ہر پلیٹ فارم پر پھیلنے والی بدنیتی پر مبنی معلومات کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کررہی ہے۔ان کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نیپا کے قریب جس مین ہول میں بچہ گرا، وہ سیوریج نہیں بلکہ برساتی نالہ تھا۔انہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچے کے والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مگر بدقسمتی سے اس واقعے کو رات ہی سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر رہے ہیں تاکہ حقیقت سامنے آسکے۔ ایم ڈی واٹر کارپوریشن کو تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے کہ کس نے مشینری سے متعلق پابندی لگائی اور اگر کوئی ذمہ دار ثابت ہوا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔Webان کا کہنا تھا کہ...
پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام خیبر پختونخوا حکومت اور یو این ویمن کے تعاون سے منعقد ہونے والی زلمی ویمن کرکٹ لیگ سیزن ٹو کے دلچسپ مقابلے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ہیں۔ لیگ کے ایک میچ میں دلچسپ اور ڈرامائی صورتحال اُس وقت پیدا ہوئی جب ڈی آئی خان کی ٹیم نے آخری گیند پر ناممکن سمجھے جانے والے 9 رنز بنا کر فتح اپنے نام کر لی۔ پشاور کی باؤلر کی جانب سے کرائی گئی آخری اوور کی پہلی گیند نو بال قرار پائی جس پر چوکا لگا، اگلی گیند وائیڈ ہوئی، جبکہ آخری گیند پر ڈی آئی خان کی بیٹرز نے تیزی سے 3 رنز لے کر میچ کا پاسا پلٹ دیا۔ 9...
لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 3 صوبوں سے افغانی واپس بھیج رہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں تحفظ دیا جارہا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ افغان باشندوں کی واپسی کا آپریشن تینوں صوبوں میں کامیابی سے جاری ہے مگر خیبرپختونخوا میں ان کو تحفظ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی پر کوئی صوبہ اپنی پالیسی لے چلے یہ نہیں ہوسکتا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کے پی حکومت کوانتباہ کردیا اور کہا کے پی حکومت کو بار بار پیغام دیا ہےکہ پہلے ملک کا سوچے پھر سیاست کریں ان کو وفاق کی پالیسی پرعملدرآمد کراناہوگا۔ محسن نقویٰ نے کہا کہ وفاق نے تمام افغان...
کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم پرو لیگ کے لیے کل رات ارجنٹائن روانہ ہوگی۔ اس سے قبل پی ایچ ایف کی جانب سے ہاکی ٹیم کے اعزاز میں الوداعی ڈنر دیا جائے گا۔ ذرائع کے کے مطابق بیس رکنی ٹیم کے ساتھ چھ آفیشلز ارجنٹائن روانہ ہوں گے۔ پاکستان ہاکی ٹیم میں انجری سے صحت یاب ہونے والے ابوبکر محمود کی واپسی یقینی ہے۔ پی ایچ ایف کی جانب سے ٹیم کا اعلان آج کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔ عماد بٹ کپتان یوں گے۔پاکستان پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کا دس دسمبر سے آغاز ہورہا ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم ارجنٹائن اور ہالینڈ سے دو دو میچز کھیلے گی، پاکستان ہاکی ٹیم کا پہلا میچ دس دسمبر کو ہالینڈ...
راولپنڈی: تھانہ صادق آباد کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے خارج کرنے کی علیمہ خان کی درخواست مسترد کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پولیس نے دہشت گردی دفعہ 7 اے ٹی اے درست لگائی، تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر احتجاج مقدمہ کا انسداد دہشت گردی عدالت میں ٹرائل ہوگا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ یہ مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت کے دائرہ اختیار کا ہے اور دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے درست اور دائرہ اختیار بھی درست ہے۔ وکیل صفائی فیصل ملک کا کہنا تھا کہ اس فیصلے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی اور ملٹری کورٹ کی تمام کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق جسٹس سلطان تنویر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دو رکنی بینچ نے کیس کی فائل کسی اور بینچ میں بھجوانے کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا دی۔جسٹس سلطان تنویر نے کہا کہ میں نے اس سے متعلقہ ایک درخواست کو سنگل بینچ میں سنا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 3 بینچز کیس سننے سے معذرت کر چکے ہیں۔ کراچی: بیٹی کے سکول بیگ میں منشیات سمگل کرنیوالی خاتون گرفتار...
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئر پورٹ پر پروازوں کو بریک لگ گئی اور8پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانےوالی ایمریٹس کی پرواز ای کے 605،کراچی سے دبئی جانےوالی ایئربلیو کی پرواز پی اے 110 اورکراچی سے مسقط جانےوالی عمان ایئر کی پرواز ڈبلیو وائے 324 شامل ہیں۔ کراچی سے بینکاک جانےوالی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 ،کراچی سے لاہورجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 141اور 145 بھی منسوخ ہوگئیں۔ کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 123اورکراچی سے لاہورجانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 302بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔
کراچی پولیس نے شہر میں بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد جبکہ 14 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔ کراچی پولیس آفس میں صوبائی وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور ضیاالحسن لنجار، صوبائی وزیر ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹیکس مکیش کمار چاولہ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 508 کلو منشیات برآمد کی ہیں، جن میں 468 کلو چرس اور 40 کلو آئس شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 72 ملزمان گرفتار حکام کے مطابق کارروائیاں گلستانِ جوہر اور پاک کالونی میں کی گئیں، جن کے دوران 14 ملزمان...
اسلام آباد: تھانہ نصیر آباد کی حدود میں ٹک ٹاکر لڑکی سے بدسلوکی اور بال کاٹنے کے معاملے میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا بقیہ کی تلاش جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ نصیر آباد کی حدود میں ٹک ٹاکر لڑکی سے بدسلوکی کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد چار مرکزی ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم محمد انیس عرف درانی کو کئی روز کی مسلسل جدوجہد کے بعد گرفتار کیا گیا، ملزم واردات کے بعد خیبرپختون خوا فرار ہوگیا تھا۔ یہ پڑھیں : ٹک ٹاکر ایمان پر تشدد اور بال کاٹنے کی وجہ سامنے آ گئی؛ سالگرہ کی تقریب میں کیا ہوا تھا؟ ذرائع...
راؤ دلشاد: محکمہ اقلیتی امور و انسانی حقوق نے اس سال کرسمس سیزن کو بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں متعدد تقریبات اور خصوصی سرگرمیوں کا شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیرِ اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی قیادت میں کرسمس ریلی نکالی جائے گی جو گرجہ چوک کینٹ سے شروع ہو کر لبرٹی چوک تک پہنچے گی۔ ریلی کے اختتام پر لبرٹی چوک میں کرسمس ٹری بھی سجایا جائے گا۔ ایڈز کی جانچ اور علاج تک رسائی میں عدم مساوات کو ختم کیا جائے، مریم نواز کرسمس کی مناسبت سے تعلیمی اداروں میں خصوصی ایونٹس منعقد کیے جائیں گے جبکہ کرسمس گالا کے تحت میوزیکل اور اسپورٹس ایونٹس...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کاسندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر خصوصی پیغام سندھی یوم ثقافت پر محنتی اور مہمان نواز سندھی بہن بھائیوں کو اہل پنجاب کا سلام۔ مریم نواز شریف سندھ پاکستان اور دنیا کے کونے کونے میں موجودسندھی بہن بھائیوں کوسندھی ثقافتی دن پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ سندھ کی پہچان امن، محبت اور بھائی چارہ ہے۔ سندھ کی اجرک، سندھی ٹوپی،دلکش موسیقی، شاعری اور پاکستانی کی ثقافتی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔ سندھ کی خوبصورت اور قدیم تہذیب و ثقافت سب کے لئے دلکشی کا سبب ہیں۔ سندھ کی ثقافت منفرد اور تنوع سے مالا مال ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان فوجی تصادم کی نئی لہر کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق بھارت کے طالبان کے ساتھ بڑھتے رابطوں نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ امریکا، یوکرین جنگ اور افریقہ کی خبروں کے ساتھ ساتھ ایشیا سے موصول ہونے والی تازہ رپورٹ کے مطابق بھارت کی طالبان کے ساتھ بڑھتی ہوئی سفارتی اور سیاسی رابطہ کاری نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک ایک نئی فوجی محاذ آرائی کی طرف بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں، اس صورتحال کے پس منظر میں...
اسلام ٹائمز: مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور عالمی برادری کی بے حسی اور دوغلے کردار پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، فلسطینی عوام کی مزاحمت عالمی قوانین کے مطابق ان کا قانونی حق ہے، فلسطین میں امن اور منصفانہ حل اسی وقت ہو سکتا ہے جب فلسطین فلسطینیوں کو دیا جائے اور صیہونی آبادکاروں کو ان کے ممالک واپس لوٹا دیا جائے، ان خیالات کا اظہار سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں بشمول جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما میجر (ر) قمر عباس، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی، اہلحدیث رہنما مفتی مرتضٰی رحمانی، متحدہ علماء محاذ کے علامہ...
پاکستان مردوں کی قومی ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اتوار کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے۔ وہ گرین شرٹس کے ساتھ کامیاب ہوم سیزن گزارنے کے بعد چند ہفتے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزاریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹرز سے بہترین پرفارمنس کیسے لینی ہے؟ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بتادیا 2025 کے ایشیا کپ ٹی20 فائنل میں روایتی حریف بھارت سے شکست کے بعد پاکستان نے انتہائی مصروف وائٹ بال ہوم سیزن کھیلا۔ جس میں 2 ون ڈے سیریز، ایک 2 طرفہ ٹی20 سیریز اور ایک 3 ملکی ٹی20 ٹورنامنٹ شامل تھا۔ View this post on Instagram A post shared by Mike Hesson (@hesson_mike) اکتوبر میں گرین شرٹس نے جنوبی افریقہ کی...
بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرآت میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ملائیشیا اور ایران کے قرا اور عالمی ججز نے پیر کے روز لاہور کا دورہ کیا۔ وفد نے تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد کا معائنہ کیا اور شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی۔ وفد کی قیادت چیف جج قاری سید صداقت علی (ہلالِ امتیاز) اور ڈپٹی سیکرٹری مذہبی امور ناصر عزیز خان کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: وزارتِ مذہبی امور کے زیرِ اہتمام 40واں قومی مقابلۂ حفظ و قرات کا آغاز بادشاہی مسجد پہنچنے پر چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی اور مسجد کے چیف خطیب مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے مہمانوں کا پُرتپاک استقبال کیا اور مسجد کے مختلف حصوں، آثارِ قدیمہ اور تبرکات...
کراچی: گلشن اقبال میں بچے کے گٹر میں گرنے کے واقعے کیخلاف بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اجلاس میں اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔ اپوزیشن نے مرتضیٰ وہاب کے استعفیٰ اور واقعے کا مقدمہ ایم ڈی واٹر بورڈ، ایکسیئن اور میئر کراچی کیخلاف درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کے ارکان نے ایوان میں شدید نعرے بازی کرتے ہوئے میئر مرتضی وہاب کیخلاف قاتل قاتل کے نعرے لگائے جس کے باعث ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پورے کراچی میں 80 ہزار سے زائد گٹر کے ڈھکن یوسی چیئرمینز کو ایک سال میں دیے...
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے بعد پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا غیر ملکی سپورٹ سٹاف بھی چھٹیوں پر چلا گیا۔ذرائع کے مطابق چھٹیوں پر جانے والے سٹاف میں بولنگ کوچ ایشلے نوفکے، فیلڈنگ کوچ شین میکڈرمٹ، فزیو کلف ڈیکن اور سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ گرانٹ لوڈن شامل ہیں۔غیر ملکی سپورٹ سٹاف کے اراکین اپنے اپنے وطن میں فیملی کے ساتھ چھٹیاں گزاریں گے، غیر ملکی سپورٹ سٹاف کرسمس اور نیو ایئر منانے کے بعد ٹیم کو جوائن کرے گا۔پاکستان وائٹ بال ٹیم کی مصروفیات نہ ہونے کی وجہ سے سٹاف چھٹیوں پر گیا ہے، پاکستان ٹی 20 سکواڈ نے جنوری کے پہلے ہفتے میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کے کیمپ اب تک قائم ہیں، افغان کیمپ ختم کر رہے ہیں۔ روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوشہرہ اور خیبر میں کیمپ کو ڈی نوٹیفائی کیا، وہ ابھی تک آپریشنل نہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھ کہ اسلام آباد خودکش حملے میں افغانی ملوث تھے۔ ایس ایچ او کی ذمے داری لگائی جا رہی ہے کہ افغانیوں کو ڈھونڈیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر صورت میں افغان مہاجرین کو واپس بھیجنا ہے، ہم مزید بم دھماکے افورٹ نہیں کر سکتے۔ ملک بھر میں افغانیوں کا انخلا جاری ہے۔ اتحاد ٹاؤن کا عالمی...
بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حکام ان کے والد کی صحت سے متعلق ’کسی ناقابلِ تلافی‘ امر کو چھپا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اس وقت سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کی بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج اور دھرنے دے رہے ہیں، جہاں عمران خان سے گزشتہ 3 ہفتوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’زندگی کی تصدیق کا مطالبہ کریں‘، عمران خان کے بیٹے کی عالمی برادری سے اپیل عدالتی حکم کے باوجود ہفتہ وار ملاقاتوں پر پابندی اور مبینہ جیل منتقلی کی افواہوں کے دوران قاسم نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک کے 3 صوبوں سے افغانوں کو واپس بھیج دیا ہے لیکن خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کی حفاظت کی جا رہی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں موجود افغان مہاجرین کیمپس کو وفاقی حکومت نے ڈی نوٹیفائی کر دی ہے لیکن اس کے باوجود یہ کیمپس وہاں فعال ہیں، ہم نے اپریل 2025 میں 11 لاکھ غیرقانونی مہاجرین واپس بھیج دیے۔ یہ بھی پڑھیے: باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے محسن نقوی نے کہا کہ ہر ایس ایچ او کی ذمہ داری لگا رہے ہیں کہ وہ اپنے علاقے میں افغان مہاجرین کو ڈھونڈ کر...
لاہور میں پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی ایک بڑی تعداد کو واپس بھیجنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، اب تک 11 لاکھ افغان مہاجرین کو واپس بھجوایا جا چکا ہے، اگلے ہفتے سے ایس ایچ اوز سطح پر ڈیوٹی لگا رہے ہیں کہ افغان باشندوں کو تلاش کریں، خیبرپختونخوا میں افغان باشندوں کیساتھ تعاون کیا جا رہا ہے، خیبرپختونخوا سب سے پہلے اپنے ملک کا سوچے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر جعلی خبریں چلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے، سوشل میڈیا پر 90 فیصد خبریں جعلی چلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی...
ساحل میڈیا ٹیم نے جنوری سے نومبر 2025 تک صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2024 سے ساحل صنفی بنیاد پر تشدد کی معلومات اکٹھا کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس کا مقصد محفوظ اور زیادہ مساوی کمیونٹیز کو یقینی بنانا ہے۔ ساحل 2025 رپورٹ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے 81 قومی اخبارات سے جمع کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات 2024 میں (5253) رپورٹ ہوئے جبکہ 2025 میں (6543) رپورٹ ہوئے۔ یعنی پچھلے سال کی رپورٹ سے 25 فیصد کیسز بڑھے۔ کیسز کی کل تعداد 6543 ہے جس...
ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے اپنے وکیل مدثر چوہدری کے ذریعے ملزم حسن شاہ کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست دائر کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد کاشف نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے پولیس سے آئندہ تاریخ پر رپورٹ طلب کرلی اور کارروائی 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ این سی سی آئی اے کے مقدمے میں حسن شاہ کی ضمانت منظور ہوئی، تاہم اُس نے عدالت میں جعلی ضمانتی مچلکے جمع کرائے۔ خلیل الرحمان قمر نے بتایا کہ انہوں نے تھانہ اسلام پورہ میں ملزم کے خلاف درخواست دی لیکن پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کے خلاف فوری مقدمہ...
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی گانگریس کے بعد عالمی جریدہ فوربز بھی مریم نواز کی کارکردگی کا معترف ہے۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام چند ماہ میں عالمی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا، مریم نواز پورے پنجاب کو اپنے گھر کی طرح صاف کر رہی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فوربز میگرین نے تسلیم کیا مریم نواز نے 75 سال کا مسئلہ چند ماہ میں حل کر دیا ہے، مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام نے شہروں اور دیہاتوں کا فرق ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے صفائی صرف شہروں کے پوش علاقوں میں ہوتی تھی، اب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی درخواستوں پر فیصلوں کی معطلی غیر معینہ مدت تک جاری رہ سکتی ہے، کیونکہ اس پابندی کے لیے کوئی ٹائم فریم مقرر نہیں کیا گیا۔ائیر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا پہلے ہی بہت سے مسائل سے دوچار ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ مزید لوگ ملک میں داخل ہوں۔انہوں نے بعض ترقی پذیر ممالک کو جرائم کا گڑھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ممالک جنہیں اپنے ہی شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت نہیں، ان کے لوگوں کی امریکا کو بھی ضرورت نہیں۔گفتگو کے دوران ٹرمپ نے ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر پر بھی تنقید کی،...
ملک کے معروف شہنائی نواز اور صدارتی اعزاز یافتہ استاد عبداللہ 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ استاد عبداللہ طویل عرصے سے پھیپھڑوں اور دمہ کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کی نماز جنازہ کوٹری میں ادا کی گئی اور آبائی قبرستان سید بڈھل شاہ میں سپرد خاک کیا گیا۔ استاد عبد اللہ کو پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں سندھی موسیقی کے فروغ میں ان کی نمایاں خدمات کے لیے سراہا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کئی قومی و عالمی ثقافتی میلوں میں فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی وفات پر موسیقی کی دنیا میں گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
پاکستانی اداکارہ رمشا خان کے مبینہ کاسمیٹک ٹریٹمنٹس پر ماہرِ جلد ڈاکٹر سمن ذیشان نے تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ حال ہی میں رمشا خان کی 15 سال پرانی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ان کی موجودہ شکل و صورت سے واضح فرق دیکھا گیا، جس کے بعد مداحوں نے اندازہ لگایا کہ انہوں نے وقت کے ساتھ حسن میں اضافہ کرنے والے مختلف طریقے اپنائے ہیں۔ دبئی میں پریکٹس کرنے والی ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر سمن ذیشان نے ایک ویڈیو میں بتایا کہ رمشا خان کی سب سے نمایاں تبدیلی ان کے ہونٹ ہیں جو پہلے کے مقابلے میں بھرے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ فلرز کا نتیجہ لگتا ہے اور یہ کام...
یونان کشتی حادثہ، غفلت و بدعنوانی پر ایف آئی اے کے کئی افسر برطرف، اپیلیں مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) وفاقی وزارت داخلہ نے یونان کشتی حادثہ سمیت غفلت و بدعنوانی پر 13 افسروں کو برطرف کر دیا، سزاؤں کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں۔وفاقی سیکرٹری داخلہ نے یونان کشتی حادثہ 2023 سمیت غفلت، بدعنوانی اور غیر پیشہ ورانہ رویے پر کئی افسران برطرف کیا، کراچی ایئرپورٹ کے ایک ڈپٹی ڈائریکٹر، 2 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو برطرف کر دیا گیا۔فیصل آباد ایئرپورٹ کے ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو بھی یونان کشتی حادثہ 2023 میں غفلت کے الزامات ثابت ہونے پر برطرف کر دیا گیا، ملتان ائرپورٹ پر تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر کو انسانی اسمگلرز سے...
پنجاب پولیس میں افسران و جوانوں کی ذہنی و جسمانی ہیلتھ اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب ون نے صوبے بھر کے پولیس حکام کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں پولیس فورس میں بڑھتے ذہنی و جسمانی دباؤ پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ پولیسں افسران و جوان جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے اور سخت ڈیوٹی شیڈول انتظامی ،معاشی سماجی و سیاسی معاملات کے باعث مسلسل دباؤ میں رہنے سے ذہنی مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔ شیزوفرینیا، ڈپریشن، بائی پولر ڈس آرڈر سمیت متعدد امراض کا خطرہ رہتا ہے۔ لہذا تمام اضلاع و یونٹس میں منظم زہنی ہیلتھ اسکریننگ لازمی قرار دی جارہی ہے جبکہ کانسٹیبل سے اعلی افسر تک ہر رینک...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے اپنے فضائی نیٹ ورک میں توسیع کرتے ہوئے کراچی اور ریاض کے درمیان نئی ہفتہ وار پرواز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مذکورہ روٹ پر قومی ایئرلائن 2 جنوری 2026 سے پرواز کا آغاز کرے گی۔ From January 2, 2026, PIA starting once-a-week flight between Karachi and Riyadh with Airbus A320. pic.twitter.com/dMAEvgqqGo — Pakistan Aviation News ???????? (@avpak3) November 28, 2025 قومی ایئرلائن اس وقت اسلام آباد اور لاہور سے ریاض کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔ کراچی سے ریاض سروس کا مقصد کاروباری افراد، تارکینِ وطن ملازمین اور ان خاندانوں کے لیے سہولت پیدا کرنا ہے جو دونوں شہروں کے درمیان باقاعدگی سے...
جاپان کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے جدید کیپسول طرز کی ‘انسانی واشنگ مشین’ مارکیٹ میں متعارف کرائی ہے، جس نے اوساکا کے عالمی ایکسپو میں خاصی توجہ حاصل کی تھی۔ یہ کیپسول صارفین کو اندر لیٹنے اور ڈھکن بند کرنے کی سہولت دیتا ہے، اس کے بعد وہ مکمل آرام کے ساتھ جسمانی صفائی کا لطف اٹھا سکتے ہیں اور پرسکون موسیقی کے ساتھ آرام دہ تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس مشین کو ‘مستقبل کی انسانی واشر’ کے نام سے بھی جانا جا رہا ہے۔ 6 ماہ تک جاری رہنے والے اوساکا ایکسپو کے دوران، جس میں 27 ملین سے زائد زائرین شامل ہوئے، اس نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔ یہ مشین 1970 کے اوساکا ایکسپو...
شاہدسپرا:لاہور کی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی ہونے لگی ۔ 5ے15کلوواٹ تک سسٹم کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے تک کی کمی ہو گئی ہے۔ پانچ کلوواٹ سسٹم کی قیمت مارکیٹ میں5لاکھ پچاس ہزار اور7 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 6لاکھ پچیس ہزارروپے مقررکی گئی ہے۔ 10 کلوواٹ سسٹم کے لئے 9اور 12 کلوواٹ سسٹم کے لئے قیمت دس لاکھ پچاس ہزار روپے مقررکی گئی ہے,15 کلوواٹ سسٹم کے لئے تیرہ لاکھ روپے قیمت مقرر کی گئی ہے۔ ادھار پیسے لے کر بیرون ملک جانیوالے پاکستانی ویٹ لفٹر نے گولڈ میڈل جیت لیا مارکیٹ میں مذکورہ قیمتیں آن گرڈ سسٹم کے لئے مقرر کی گئی ہیں جبکہ ہائبرڈ سسٹم کے لئے صارفین کو بیٹریوں کی قیمت ادا...
ممبئی(شوبز ڈیسک) جیا بچن بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سیاسی رہنما بھی ہیں اور وہ بعض اوقات متنازع بیانات کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں، چاہے بات فلم انڈسٹری کی ہویا سیاست کی، اور ایسا ہی ایک بیان انہوں نے اپنی نواسی نویا نویل نندا کو شادی سے متعلق مشورے پر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جیا بچن نے وی دا ویمن ایونٹ میں انٹرویو کے دوران ایک سوال پر کہا کہ آج کے دور میں شادی کا تصور پرانا ہو چکا ہے اور یہ بھی مشورہ دیا کہ ان کی نواسی نویا نویل نندا، جو ایک ہفتے میں 28 سال کی ہو جائیں گی، کو شادی نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا...
-- فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے ناصر باغ میں درختوں کی کٹائی سے متعلق درخواست پر پی ایچ اے سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق کی جانب سے اسموگ کی روک تھام سے متعلق دائر متفرق درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ناصر باغ میں درخت کاٹے گئے ہیں، اس سے پہلے کینٹ میں بھی بوہڑ کا درخت کاٹا گیا۔ سمجھ نہیں آ رہا کہ بار بار کہنے کے باوجود درخت کیسے کٹ جاتے ہیں؟ عدالتی ریمارکسلاہورہائی کورٹ میں اسموگ تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے اپنمے ریمارکس میں کہا کہ سمجھ میں نہیں آرہا کہ بار...
بالی وڈ کی سینئر اداکارہ جیا بچن نے حال ہی میں اپنی نواسی واسی نویا نندا کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ جیا بچن نے یہ بیان وی دا ویمن ایونٹ کے دوران ایک انٹرویو میں دیا، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ میزبان نے ان سے سوال کیا کہ اگر ان کی نواسی نویا ان کی طرح شادی کے بعد اپنا کیریئر ترک کر دے تو کیا وہ اس پر اعتراض کریں گی؟ اس پر جیا بچن کا کہنا تھا کہ ’میں نہیں چاہتی کہ میری نواسی نویا شادی کرے‘۔ Jaya Bachchan says “I don’t want my granddaughter Navya to get married. Marriage is an outdated concept" Your views? pic.twitter.com/ZkfTMSuu8C https://t.co/IpCe555WUT —...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے صدر اساق ہرزوگ سے اپنے خلاف درج کرپشن مقدمات میں معافی دینے کی درخواست کی ہے۔ نیتن یاہو نے موقف اختیار کیا کہ فوجداری کارروائیاں ان کی حکومت کرنے کی صلاحیت میں رکاوٹ بن رہی ہیں اور معافی اسرائیل کے مفاد میں ہوگی۔وزیراعظم نے کہا کہ جو بھی ملک کے لیے اچھا چاہتا ہے وہ اس اقدام کی حمایت کرے گا، اور فوجداری سماعت کی وجہ سے ملک میں تقسیم پیدا ہو گئی ہے۔ نیتن یاہو نے مؤقف اپنایا کہ قومی اتفاق رائے کے لیے کیس کا خاتمہ ضروری ہے اور ان کی انتظامی صلاحیت متاثر ہونے کی وجہ سے معافی اسرائیل کے لیے فائدہ مند ہوگی۔اس سے قبل امریکی سابق صدر...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ اگر عمران خان کے بیٹے ملنے آتے ہیں تو انہیں پاکستان میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے غیر ملکی صحافی مہدی حسن کو انٹرویو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ گارنٹی دی کہ عمران خان کے بچوں کو ملاقات کیلئے پاکستان آنے پر گرفتار نہیں کیا جائے گا ۔ خواجہ آصف کے بیان پر جمائمہ گولڈ سمتھ نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بچوں کو تو فون پر بھی بات کرنے کی اجازت نہیں ہے، بلکہ کسی کو بھی نہیں ہے ‘‘۔ جسٹس طارق جہانگیری کے استعفے کی خبروں پر انہی کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کے بعد عالمی جریدہ فوربز بھی مریم نواز کی کارکردگی کا معترف ہو گیا ہے۔ان کے بقول مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام چند ماہ میں عالمی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا اور وہ پورے پنجاب کو اپنے گھر کی طرح صاف کر رہی ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ فوربز میگزین نے تسلیم کیا ہے کہ مریم نواز نے 75 سالوں سے حل نہ ہونے والے مسائل چند ماہ میں حل کر دیے۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام نے شہروں اور دیہاتوں کے درمیان صفائی کے فرق کو ختم کر دیا ہے، پہلے صرف شہروں کے پوش علاقوں میں صفائی ہوتی تھی، اب...
چھاپوں کے دوران مولوی عرفان احمد وگے، ڈاکٹر عدیل، ڈاکٹر مزمل اور عامر رشید سمیت کئی گرفتار افراد کے گھروں کی بھی تلاشی لی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ ذرائع کے مطابق این آئی اے نے کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت پلوامہ، شوپیاں اور کولگام سمیت مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ چھاپوں کے دوران مولوی عرفان احمد وگے، ڈاکٹر عدیل، ڈاکٹر مزمل اور عامر رشید سمیت کئی گرفتار افراد کے گھروں کی بھی تلاشی لی گئی۔ چھاپوں...
دنیا بھر میں آج ایڈز کے خلاف آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، ایک ایسا دن جس کا مقصد اس مرض کے بارے میں پھیلی ہوئی غلط فہمیوں، خاموشی اور خوف کو ختم کرنا ہے۔ یہ وہ عوامل ہیں جو اس بیماری سے نمٹنے میں سب سے بڑی رکاوٹ بنتے ہیں۔ اس مسئلے کی سنگینی صرف عالمی سطح تک محدود نہیں بلکہ پاکستان میں بھی صورتحال تشویش ناک ہے جہاں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ جس کی خاص وجہ آگاہی کی کمی، ٹیسٹ کروانے سے گریز اور سماجی بدنامی ہے۔ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر نوید اقبال اس جانب توجہ دلاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ”دنیا میں ہر سال لاکھوں افراد ایچ آئی وی...
عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ دو ریاستی حل ہی اسرائیل فلسطین تنازع کے خاتمے کا واحد حل ہے۔ ترکیہ سے لبنان جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ اس وقت اسرائیل اس حل کو قبول نہیں کرتا، لیکن ہم اسے ہی واحد حل سمجھتے ہیں۔ پوپ لیو نے مزید کہا کہ ویٹیکن کی اسرائیل کے ساتھ دوستی بھی ہے اور وہ دونوں فریقوں کے درمیان مُصالحانہ کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ ایسا حل تلاش کیا جاسکے جس میں ہر ایک کے لیے انصاف شامل ہو۔ انہوں نے بتایا کہ ترکیہ کے صدر طیب اردوان سے ملاقات میں اسرائیل-فلسطین...
سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے والے ایک مسافر کے پہنے ہوئے جوتوں اور اس کے سامان میں چھپائی گئی ایک کلو ایک سو ساٹھ گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی ترجمان اے ایس ایف کے مطابق دورانِ اسکریننگ اور تلاشی مشکوک اشیا کی نشاندہی پر مسافر کی خصوصی چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں مہارت سے جوتوں کے اندر چھپائی گئی منشیات برآمد ہوئی،منشیات کی مالیت تقریباً دو کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔۔ اے ایس ایف نے ملزم کو ضبط شدہ منشیات سمیت قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا ہے، جہاں مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر روہتک میں بین الاقوامی پیرا ویٹ لفٹنگ ایتھلیٹ روہت کو قتل کر دیا گیا، جب انہوں نے ایک خاتون کو ہراسانی سے بچانے کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ سیلفی لینے کے تنازع سے شروع ہونے والے جھگڑے کے بعد پیش آیا، جبکہ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں تقریباً 10 مہمانوں نے روہت پر ہتھیاروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا۔ زخمی ہونے کے بعد روہت کو اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن دو روز تک زیر علاج رہنے کے بعد وہ جان کی بازی ہار گئے۔ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران راہول نامی شخص نشے کی حالت میں خواتین پر قابل اعتراض الفاظ استعمال کرنے لگا، جس...
فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) کے زیر اہتمام کیڈٹ کالج سوات میں ادبی کنوینشن کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ادبی کنونشن میں ملک کی معروف ادبی، شعری اور علمی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا (نارتھ) تھے۔ تقریب میں مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، شعر و سخن کے رنگ بکھیرے اور ادب کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ محفل کے دوران حاضرین بھرپور دلچسپی سے ادبی ماحول اور فکری گفتگو سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ تقریب میں شرکاء نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کا خصوصی شکریہ اداکیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ ایف سی نے امن و امان، علم و ادب کے فروغ کیلئے کامیاب اور خوبصورت ادبی کنونشن کا اہتمام کیا ہے۔...
ہیڈ کوچ پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم مائیک ہیسن کے بعد پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا غیر ملکی سپورٹ اسٹاف چھٹیوں پر چلا گیا۔ ذرائع کے مطابق چھٹیوں پر جانے والے اسٹاف میں بولنگ کوچ ایشلے نوفکے، فیلڈنگ کوچ شین میکڈرمٹ، فزیو کلف ڈیکن اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ گرانٹ لوڈن شامل ہیں۔ غیر ملکی سپورٹ اسٹاف کے اراکین اپنے اپنے وطن میں فیملی کے ساتھ چھٹیاں گزاریں گے، غیر ملکی سپورٹ اسٹاف کرسمس اور نیو ایئر منانے کے بعد ٹیم کو جوائن کرے گا۔ پاکستان وائٹ بال ٹیم کی مصروفیات نہ ہونے کی وجہ سے اسٹاف چھٹیوں پر گیا ہے، پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے جنوری کے پہلے ہفتے میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔...
فرانس کی دائیں بازو کی سیاسی جماعت نیشنل ریلی کے رہنما جوردن بارڈیلا پر ایک تقریب کے دوران انڈہ پھینک دیا گیا، چند روز قبل ایک مظاہرے کے دورا ان پر آٹا بھی پھینکا گیا تھا۔ بارڈیلا جنوب مغربی شہر موئساک میں اپنی نئی کتاب کی تشہیر کے لیے موجود تھے کہ ایک شخص نے ان کے سر پر انڈہ دے مارا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حملہ کرنے والے 74 سالہ شخص کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا، اس کے خلاف عوامی عہدے دار پر تشدد کے الزام میں کارروائی جاری ہے، جبکہ بارڈیلا کی جانب سے باضابطہ شکایت بھی درج کروا دی گئی ہے۔ اس سے قبل ویسول کے زرعی میلے کے دورے...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ٹرائل کورٹ کے آرڈر کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس اعظم خان نے کیس کی کارروائی کی، جبکہ ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ، ممبران اسلام آباد بار کونسل راجا علیم عباسی، ظفر کھوکھر اور متعدد وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران ریاست علی آزاد نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرائل شفاف طریقے سے نہیں چل رہا اور گواہوں کے بیانات ملزمان کی غیر موجودگی میں ریکارڈ کیے گئے، جو منصفانہ ٹرائل کے اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ فئیر ٹرائل کا حق نہیں دے رہی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ 24 نومبر کو کیا کارروائی ہوئی؟ جس پر ہادی علی...
کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپا پل کے قریب کھلے گٹر میں گرنے والے 3 سالہ بچے کا تاحال پتا نہیں چل سکا، ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے واقعے کی جگہ پہنچنے پر شہری مشتعل ہوگئے اور انہیں گاڑی سے اترنے نہیں دیا۔ مظاہرین نے میڈیا کی گاڑیوں پر بھی پتھراؤ کیا۔ شہریوں کے سخت احتجاج پر ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار گاڑی سے ہی نہیں اترے، انہوں نے کہا کہ بچے کے مین ہول میں گرنے پر گہرا دُکھ ہے، ٹوٹی سڑکیں، کھلے گٹر حکومت سندھ اور میئر کراچی کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ متعدد بچے کھلے مین ہولز کا نشانہ بن چکے ہیں مگر حکومت...
چیف جسٹس امین الدین خان کی منظوری کے ذریعے 8سینئر عہدے تخلیق کر دیے گئے سینئر عدالتی اہلکار کے مطابق عہدوں کو قانونی تقاضوں کی سمجھ بوجھ کے بغیر شامل کیا گیا ملک میں آئینی تشریح کے لیے حال ہی میں قائم کی گئی اعلیٰ ترین عدالت، وفاقی آئینی عدالت (ایف سی سی) نے بظاہر آئین کے آرٹیکل 208کی شق کے تحت کچھ تقرریاں کی ہیں، جن میں بعض ملازمین کو وفاقی حکومت کی اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل (ایس پی پی ایس) پالیسی میں رکھا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایف سی سی کی جانب سے اس ہفتے کے اوائل میں جاری ایک نوٹیفکیشن (جس کی منظوری چیف جسٹس امین الدین خان نے دی) کے ذریعے 8 سینئر عہدے تخلیق...
متوقع نئے گورنر کے لیے تین سابق فوجی افسران اور تین سیاسی شخصیات کے نام زیر غور تبدیلی کے حوالے سے پارٹی کا ہر فیصلہ قبول ہوگا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے پر غور شروع کردیا گیا، گورنر راج کے لیے فیصل کریم کنڈی کو رکھنے یا ان کی جگہ نیا گورنر لانے کی تجویز زیر غور ہے ، متوقع نئے گورنر کے لیے تین سابق فوجی افسران اور تین سیاسی شخصیات کے نام سامنے آگئے ۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے معاملے پر غور کیا جارہا ہے ، پہلی کوشش ہے کہ صوبہ موجودہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے حوالے کردیا جائے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگران...
پنجاب میں رواں برس اسموگ پر قابو پانے کے لیے سرکاری سطح پر متعدد انتظامی اور تکنیکی اقدامات کیے گئے جن کے نتیجے میں فضائی آلودگی کی صورتحال میں کچھ بہتر ی رپورٹ ہوئی ہے۔ تاہم ماہرین کے مطابق حکومت کے بڑے دعووں کی تصدیق شفاف مانیٹرنگ کے بغیر ممکن نہیں۔ ملکی سطح پر بھی فضائی آلودگی اور اسموگ کی صورتحال تشویشناک ہے، خصوصاً بڑے شہری مراکز جیسے لاہور، فیصل آباد، کراچی اور پشاور میں ایئر کوالٹی انڈیکس اکثر خطرناک سطحوں تک پہنچ جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسموگ کا خاتمہ، گرین اسٹیکر کے بغیر گاڑیاں سڑکوں پر نہیں چل سکیں گی سندھ اور خیبر پختونخوا میں صنعتی اخراج، غیر معیاری ایندھن اور تیز رفتار شہری پھیلاؤ فضائی آلودگی کے...
خیبر پختونخوا ٹورازم پولیس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ان کی تنخواہیں بند ہیں اور 6 ماہ سے ادائیگی نہ ہونے کے باعث ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔ ٹورازم پولیس کے اہلکاروں کے مطابق رواں سال مئی کے بعد سے ان کی تنخواہیں بند ہیں اور حکومت کی جانب سے یقین دہانیوں کے باوجود اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ ٹورازم پولیس کی تنخواہیں کیوں بند ہیں؟ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کی سہولت کے لیے سیاحتی علاقوں میں ٹورازم پولیس متعارف کرائی تھی۔ ٹورازم پولیس نے ساڑھے 3 سال قبل باقاعدہ طور پر کام شروع کیا۔ https://Twitter.com/search?q=Tourism%20police%20KP&src=typed_query&f=top ٹورازم پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی طور...
اسرائیل کی بے دریغ بربریت نے غزہ کو انسانیت ،عالمی ضمیر کا قبرستان بنا دیا ہے صورتحال کو برداشت کیا جا سکتا ہے نہ ہی بغیر انصاف کے چھوڑا جا سکتا ہے ، اسحق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی قانون کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کیے گئے جنگی جرائم اور نسل کشی پر جوابدہی ناگزیر ہے ،غزہ میں اسرائیل کی جاری اور بے دریغ بربریت نے اسے انسانیت اور عالمی ضمیر کا قبرستان بنا دیا ہے ، اس صورتحال کو نہ برداشت کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی بغیر انصاف کے چھوڑا جا سکتا ہے ۔ بین الاقوامی یوم یکجہتی برائے فلسطینی عوام کے حوالے سے وزارت خارجہ...
ڈائریکٹر سمیع جلبانی پر بلیدی کے خلاف کارروائی روکنے اور پردہ پوشی کی کوشش کا شبہ شیٹ نمبر 5کے پلاٹ نمبر 215 پر دکانیں اور کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیر شروع ضلع کورنگی شاہ فیصل ٹاؤن کے علاقے ماڈل کالونی میں تعمیراتی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری ہیں، جہاں عمارتی مافیا نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی ملی بھگت سے علاقے کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے ۔شیٹ نمبر 5کے پلاٹ نمبر 215پر دکانوں اور کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیر میں تعمیراتی لاقانونیت کا راج برقرار ہے ،ذرائع کے مطابق، غیرقانونی تعمیرات میں ایس بی سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کی مبینہ ملی بھگت مرکزی حیثیت رکھتی ہے ۔رہائشیوں اور ایس بی سی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی درخواستوں پر پابندی ’’طویل عرصے‘‘ تک برقرار رکھنے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کب تک بر قرار رہے گی اس سے متعلق کوئی وقت ذہن میں نہیں۔۔ فیصلہ نیشنل گارڈز پر حملے کے بعد کیا گیا۔ ہوم لینڈ سیکورٹی کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق ان ممالک پر ہوگا جو پہلے ہی سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس کے قریب افغان شہری نے فائرنگ کر کے ایک نیشنل گارڈ کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا تھا۔ افغان شہری رحمان اللّٰہ لکنوال 2021 ء میں ری سیٹلمنٹ پروگرام کے تحت امریکا میں داخل ہوا تھا۔
آڈیٹرجنرل کے آڈٹ برائے 2024تا25میں مشتبہ واجبات میں اضافے کے رجحان سی اے اے ہیڈکوارٹرز کاریکوری سیل واجبات وصولی کیلئے خاطرخواہ اقدامات نہیں کر سکا سول ایوی ایشن اتھارٹی میں 133ملین سے زائد کے ایروناٹیکل اورنان ایروناٹیکل واجبات کی عدم وصولی کا انکشاف ہوا ہے ۔رپورٹ کے مطابق آڈیٹرجنرل آف پاکستان کے آڈٹ برائے 2024،25 میں مذکورہ مشتبہ واجبات میں اضافے کے رجحان کا بھی ذکر ہے ،سی اے اے فنانشل اسٹیٹمنٹ 2023،24 میں مذکورہ واجبات کی مجموعی رقم 133.260ملین تھی۔رپورٹ کے مطابق سی اے اے ہیڈکوارٹرز کاریکوری سیل واجبات وصولی کیلئے خاطرخواہ اقدامات نہیں کر سکا،مشتبہ ایروناٹیکل چارجزواجبات مجموعی گراس ٹریڈ ڈیبٹ کے 92فیصدسے زائد کے مساوی ہیں،مشتبہ نان ایروناٹیکل چارجز واجبات مجموعی گراس ایروناٹیکل ڈیبٹ کے 83فیصد سے...
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ میں ایک نوجوان کے قتل کے بعد اس کی گرل فرینڈ نے جنازے کے دوران اپنے مقتول عاشق سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، آنچل نامی لڑکی تین سال سے سکشم ٹیتے کے ساتھ تعلقات میں تھی اور ان کی شادی کرنا چاہتی تھی، لیکن آنچل کے گھر والے اس رشتے کے سخت مخالف تھے۔ خاندان نے نوجوان کو مارپیٹ کے بعد گولی مار کر اور سر پتھر سے کچل کر قتل کر دیا۔ A 20-year-old man was beaten up, shot and his head was crushed with a stone in #Maharashtra's #Nanded. At his funeral, his girlfriend applied vermillion on her forehead and vowed to live in...
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد نے کہا ہے کہ نیپا واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے کہ مین ہول کا ڈھکن کیوں نہیں تھا۔ سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ جس کی بھی غفلت ہوگی اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو1122 اور واٹر کارپوریشن کا عملہ موقع پر موجود ہے، بچے کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد نے نیپا واقعے کے بعد تمام ریسکیو اداروں کو الرٹ کردیا ہے اور بچے کو جلد از جلد تلاش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں اور کے ایم سی حکام سمیت واٹر کارپوریشن اور سندھ سالٹ ویسٹ کا عملہ بھی موقع پر...
دنیا بھر کی ایئر لائنز نے ہفتے کے اختتام سے قبل بڑے پیمانے پر اپنی پروازیں منسوخ کردیں۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ گزشتہ ماہ 30 اکتوبر کو امریکی طیارے جیٹ بلیو کی دورانِ پرواز رفتار میں کمی واقع ہوگئی تھی جس کے باعث وہ نیچے کی جانب آتا چلا گیا۔ اس کی وجہ وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے مسافر طیارے کے سافٹ ویئر کا مسئلہ ہوسکتی ہے۔ اس حوالے سے یورپ کی ایوی ایشن کمپنی ایئربس نے بتایا کہ شدید شمسی تابکاری اے 320 فیملی طیاروں کے فلائٹ کنٹرول سسٹم کا اہم ڈیٹا متاثر کر سکتی ہے۔ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے)...
ویب ڈیسک:گزشتہ شب پیٹرول سستا ہونے کے بعد عام کے لیے ایک اور اچھی خبر ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے گزشتہ شب آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، جس میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ کم کیے گئے تھے۔ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد آج حکومت نے لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی کم کردی ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل 7 روپے 3 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ واٹس ایپ بغیر سم کارڈ کے نہیں...
آسٹریا کی بیوٹی انفلوئنسر سٹیفنی پائپر کی لاش ایک جنگل میں پڑے سوٹ کیس میں دریافت ہوئی، جس کے بعد ان کے سابق بوائے فرینڈ کا مبینہ اعترافی بیان بھی سامنے آیا۔ 31 سالہ سٹیفنی پائپر سوشل میڈیا پر میک اپ، فیشن اور گلوکاری کے لیے جانی جاتی تھیں۔ مقامی پولیس کے مطابق وہ 23 نومبر کو کرسمس پارٹی سے گھر واپس آنے کے بعد لاپتا ہو گئی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے سابق بوائے فرینڈ نے مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ اس نے سٹیفنی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا، اس کی لاش کو سوٹ کیس میں چھپا کر جنگل میں دفن کیا۔ یہ بھی پڑھیے: ہریانہ انتخابات: ٹھپے پہ ٹھپہ لگانے کے الزام پر...
اسلام آباد: گزشتہ شب پیٹرول سستا ہونے کے بعد عام کے لیے ایک اور اچھی خبر ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے گزشتہ شب آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، جس میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ کم کیے گئے تھے۔ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد آج حکومت نے لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی کم کردی ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل 7 روپے 3 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں کے حوالے سے...