2025-11-14@09:53:41 GMT
تلاش کی گنتی: 379
«افغان صحافی»:
(نئی خبر)
چیمپئینز ٹرافی کے گروپ اے میں سیمی فائنل کی مضبوط دعویدار افغانستان کی ٹیم کو شاداب الیون نے 144 رنز کے بڑے مارجن سے ہرادیا۔ جمعے کے روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں پہلا وارم اَپ میچ کھیلا گیا، جس میں پاکستان شاہینز کی کپتانی آل راؤنڈر شاداب خان کررہے تھے۔ پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حسین طلعت، محمد عرفان خان اور محسن ریاض کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 314/8 کا بڑا مجموعہ بورڈ پر لگایا۔ مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سہ ملکی سیریز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا حسین طلعت 70 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، اس کے بعد...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے پریکٹس میچ میں افغانستان کو 144 رنز سے شکست ہوگئی۔لاہور میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں پاکستان شاہینز نے افغانستان ٹیم کو آؤٹ کلاس شکست دے دی۔ پچھلے اور آج کے میچ میں خوشدل شاہ نے اچھی بولنگ کی، عاقب جاویدپاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پچھلے اور آج کے میچ میں خوشدل شاہ اچھی بولنگ کی۔ پاکستان شاہینز نے افغانستان کو جیت کےلیے 315 رنز کا ہدف دیا، اننگز کی خاص بات حسین طلعت، محسن ریاض اور عرفان خان کی نصف سنچریاں تھیں۔تینوں کھلاڑیوں نے افغان بولرز کے سامنے بالترتیب 70، 61 اور 57 رنز کی باری...
ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائمز وقار الدین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سائبر کرائم انتہائی پیچیدہ معاملہ ہے۔ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائمز وقار الدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سائبر کرائمز کے نئے رجحانات کے مطابق ان سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بنائی جاتی ہے۔وقار الدین نے کہا کہ سائبر کرائم انتہائی پیچیدہ معاملہ ہے، سائبر کرائم کا محکمہ بین الاقوامی سموں کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہا ہے۔ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائمز نے بتایا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ برطانیہ کی سمیں استعمال ہورہی ہیں، موبائل سمز کے غیر قانونی استعمال کے ذریعے جرائم کا ارتکاب کیا جاتا ہے، پری ایکٹی ویٹڈ برطانوی سمز مارکیٹ میں آن لائن آرڈر پر آسانی...
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس ((سی پی جے) نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا میں ایک سال میں مارے گئے صحافیوں میں سے 70 فیصد صحافی اسرائیل نے قتل کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 5 صحافیوں سمیت 10 فلسطینی شہید سی پی جے رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں قتل کیے جانے والے 124 صحافیوں میں سے 85 صحافی اسرائیل نے قتل کیے ہیں، یہ کسی بھی ملک کی طرف سے ایک سال میں ہونے والی صحافیوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ سی پی جے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2024 میں 124 صحافی قتل ہوئے جو 2007 کے 113 ہلاکتوں کے اعداد وشمار سے بھی زیادہ ہیں، 2024 میں غزہ جنگ کے دوران...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل مختلف وارم اپ میچوں میں شرکت کرنے والے پاکستان کے 3 اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025: افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی 14 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت شاداب خان کریں گے جب کہ منصور امجد کوچ اور مینیجر کے فرائض انجام دیں گے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف 17 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچ کے لیے محمد ہریرہ ٹیم کی کپتانی کریں گے، اعجاز احمد جونیئر کوچ اور مینیجر ہوں گے۔ مزید پڑھیے: حارث رؤف سہ فریقی سیریز سے باہر، کیا چیمپیئنز ٹرافی کھیل پائیں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 فروری 2025ء) صحافیوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ سال حالیہ تاریخ میں صحافیوں کے لیے سب سے مہلک رہا، جس دوران کم از کم 124 صحافی مارے گئے۔ یہ تعداد 2023 کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ ہے اور 'بین الاقوامی تنازعات، سیاسی بدامنی اور عالمی سطح پر مجرمانہ سرگرمیوں میں اضافے‘ کی عکاسی کرتا ہے۔ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ صحافی ہلاک سی پی جے کی طرف سے ریکارڈ رکھے جانے کے آغاز کے بعد سے، جو تین دہائیوں پر محیط ہے، صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے لیے 2024 سب سے زیادہ مہلک...
—جنگ فوٹو پولیس نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے احاطے سے جعل ساز کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت مزمل قریشی کے نام سے ہوئی ہے، اس کے قبضے سے جعلی آئی سی سی اور پریس کے کارڈز برآمد کیے گئے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی: افغانستان کی ٹیم لاہور پہنچ گئیآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے افغانستان کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے کیمرہ مین کے جعلی کارڈز بھی بنا رکھے تھے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ سخت سیکیورٹی چیکنگ کے دوران کمانڈوز نے ملزم کو اسٹیڈیم کے احاطے سے گرفتار کیا ہے۔مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے ملزم کو متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا...
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کے فیصلے سے لاعلم نکلیں۔ زرتاج گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں صحافی ان سے سوال کرتا ہے کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا ہے جس پر زرتاج گل حیرت سے کہتی ہیں کہ کس نے انہیں پارٹی سے نکالا ہے؟ اس پر صحافی انہیں بتاتا ہے کہ اڈیالہ جیل سے یہ اطلاع آئی ہے۔ زرتاج گل صحافی سے سوال کرتی ہیں کہ یہ انفارمیشن کس کے ذریعے سے آئی ہے؟ ساتھ ہی وہ کہتی ہیں کہ انہیں اس حوالے سے علم نہیں...
کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچز کے لیے پاکستان شاہینز کے تین اسکواڈز کا اعلان کردیاگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 14 فروری کو افغانستان کے خلاف لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت شاداب خان کریں گےْ کراچی کےنیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف 17 فروری کو ہونے والے میچ میں محمد ہریرہ ٹیم کی قیادت کریں گے اس کے علاوہ 17 فروری کو دبئی میں پاکستان شاہینز کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا جس میں محمد حارث کپتان ہوں گے۔ افغانستان کے خلاف شاہینز کے اسکواڈ میں عبدالفصیح، عرفات منہاس، حسین طلعت، جہانداد خان، کاشف علی، محسن ریاض، محمد عباس آفریدی، عامر خان، محمد اخلاف، محمد...
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے پیش نظر پنجاب پولیس نے سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے ۔لاہور، راولپنڈی میں میچز کے دوران مجموعی طور پر 12 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق18 سینئر افسران، 54 ڈی ایس پیز، 135 انسپکٹرز، 1200 اپر سبارڈینیٹس ڈیوٹی پر مامور ہونگے، 10556 کانسٹیبلز، 200 سے زائد خواتین پولیس اہلکار بھی سیکورٹی و چیکنگ پر مامور ہونگی۔لاہور میں میچز کے دوران 08 ہزار افسران و اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔12 سینئر افسران، 39 ڈی ایس پیز، 86 انسپکٹرز، 700 اپر سبارڈینیٹس ڈیوٹی پر مامور ہونگے۔ 6673 کانسٹیبلز، 129 لیڈی کانسٹیبلز بھی سکیورٹی و چیکنگ ڈیوٹیز سر انجام دیں گی۔ راولپنڈی میں میچز...
افغانستان کی کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے جہاں ایئرپورٹ پر گلدستے پیش کرکے افغان کھلاڑیوں کا استقبال کیا گیا۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے میچز 19 فروری تا 9 مارچ پاکستان اور دبئی میں کھیلے جائیں گے جس میں 8 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے افغانستان کے قومی اسکواڈ کا اعلان افغانستان کی کرکٹ ٹیم کی یہ چیمپیئنز ٹرافی میں پہلی شرکت ہے اور ایونٹ میں افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کررہے ہیں۔ افغانستان کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے کے لیے لاہور پہنچ گئی۔ pic.twitter.com/NL1OiO5SJs — WE News (@WENewsPk)...
---فائل فوٹوز سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال نے فاروق ستار کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سمعتا افضال نے کہا ہے کہ سب کو پتہ ہے نامعلوم افراد کون تھے جنہوں نے شہر کو تباہ کیا، دہشت گردی، بوری بند لاشوں اور بھتا خوری کی سیاست کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔سمعتا افضال کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو اپنے گھناؤنے کردار پر شہریوں سے معافی مانگنی چاہیے، ڈمپر حادثات پر سندھ حکومت نے بھرپور ایکشن لیا ہے۔ فاروق ستار کی تقریر کے دوران ’متنازع نعرہ‘ لگتے لگتے رہ گیافاروق ستار پہلے جھینپے، پھر کھسیا کر مسکرائے، اور آخر میں صحافیوں سے درخواست کی، کہ گھر کی بات گھر ہی میں رہے۔ ترجمان سندھ حکومت نے...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے افغانستان کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔افغانستان کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔افغانستان کرکٹ ٹیم آرام کے بعد جمعرات سے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔دوسری جانب افغانستان کے اسپنر اے ایم غضنفر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے اسپنر کے انجرڈ ہو کر ایونٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اے ایم غضنر فریکچر کی وجہ سے 4 ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کیلئے افغانستان کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ کپتان حشمت اللہ شاہدی کی قیادت افغانستان ٹیم دبئی سے براستہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی، جہاں پی سی بی حکام نے افغان ٹیم کا استقبال کیا۔ کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی حصار میں ٹیم ہوٹل پہنچایا گیا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ آسٹریلیا کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئی، 3 اہم کھلاڑی باہر افغانستان ٹیم آرام کے بعد کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی، افغان ٹیم چیمپئینز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 21 فروری کو جنوبی افریقا کیخلاف کراچی میں کھیلے گی۔ https://www.facebook.com/PakistanCricketBoard/videos/1180720646757966/?rdid=tz0B34gVCXHOzCVp&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F19eJCoSir1%2F
افغانستان کے اسپنر اے ایم غضنفر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے اسپنر کے انجرڈ ہو کر ایونٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اے ایم غضنر فریکچر کی وجہ سے 4 ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ننغائل خروتی کو چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ مجیب الرحمٰن مکمل فٹ ہونے تک ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔ دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کے لیے افغانستان کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔ افغانستان کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ایئر پورٹ سے ہوٹل...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے افغانستان کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ افغانستان کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔ افغانستان کرکٹ ٹیم آج آرام کے بعد کل سے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ دوسری جانب افغانستان کے اسپنر اے ایم غضنفر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے اسپنر کے انجرڈ ہو کر ایونٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اے ایم غضنر فریکچر کی وجہ سے 4 ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کا میچ دیکھنے آنے والے تماشائی کو پولیس اہلکار نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جا رہے ایک روزہ میچ دیکھنے شہری پہنچا۔ تماشائی قذافی اسٹیڈیم کے اندر جانا چاہ رہا تھا کہ پولیس نے لبرٹی چوک پر تماشائی کو روک لیا۔ پولیس اور تماشائی کے درمیان روکے جانے پر تلخ کلامی ہوئی۔ ایک پولیس اہلکار نے تماشائی کو تھپڑ مار دیا۔ تماشائی کے پاس پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا کارڈ بھی موجود تھا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا حصہ بننے پر ہمیں بہت فخر ہے اور میزبان شہر کے طور پر کراچی اپنے کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے اور دنیا بھر کی ٹیموں سمیت شائقین کے لیے مہمان نوازی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ہم مکمل تیار ہے ۔انہوں نے کہا شہر کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں کلیدی اسٹیک ہولڈر کے طور پر ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں جبکہ چیمپیئنز ٹرافی کے دوران فراہمی و نکاسی آب کی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے ہم پُرعزم ہیں اور اس ضمن میں سندھ حکومت کے مختلف ادارے بشمول کے ایم سی اور واٹر کارپوریشن...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔جمعہ کو تینوں ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ سہ فریقی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ میچ سے قبل نیوزی لینڈ نے لاہور میں پریکٹس کی۔ کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹرافی کے ہمراہ تصویر بنوائی اور کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تین ملکی سیریز اہم ہے ۔ پہلی بار لاہور آئے ہیں ، قذافی اسٹیڈیم بہت خوب صورت لگا۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریزکے افتتاحی کیلئے قومی ٹیم کی فائنل الیون میں بابر اعظم...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں شاہین شاہ آفریدی کو اہم مشورہ دیا جس پر تقریب میں موجود شرکاء ہنس پڑے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے شاہین شاہ آفریدی کو مخاطب کیا اور کہا کہ آپ اپنے فادر ان لا کے نقش قدم پر چلیں اور وکٹوں کے انبار لگادیں۔ ویزر اعظم نے کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم سے بھی بڑی توقعات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے لیے ہم سب قومی ٹیم کے لیے دعاگو ہیں اور ہم سب اس وقت کا انتظار کریں گے جب آپ ہندوستان کو شکست فاش...
انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے سربراہ نے تصدیق کی ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ہماری ٹیم افغانستان کیخلاف میچ میں شرکٹ کرے گی۔ ای سی بی بورڈ اجلاس کے بعد چیئرمین رچرڈ تھامسن نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جوز بٹلر کی قیادت میں چیمپئینز ٹرافی ایونٹ کے دوران انگلینڈ کی ٹیم افغانستان کیخلاف میچ میں حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کرکٹ سمیت حقوق نہ ملنے پر حکومت، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور مینز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کیساتھ رابطے میں ہیں اور سب کی آراء کو سنا ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ انگلینڈ، افغانستان کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کرے، مگر کیوں؟ قبل ازیں رواں سال کے آغاز پر ملک...
پاکستان، افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچیں گی،شعیب اختر کی پیشگوئی
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کردی۔شعیب اختر کے مطابق پاکستان، افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ افغان ٹیم میچورٹی کا مظاہرہ کریگی تو سیمی فائنل کھیل سکتی ہے، افغانستان کے بیٹر میں تحمل آگیا تو حیران کن نتائج دے سکتے ہیں۔سابق اسپیڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ امید ہے 23 فروری کو پاکستان بھارت کو شکست دے گا، پاکستان اور بھارت کو تو ٹورنامنٹ کا فائنل بھی کھیلنا چاہیے۔ پاکستان نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دی تو آدھا ٹورنامنٹ جیت لیگا۔ شعیب اختر نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کی...
دبئی :آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا جس کی ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت ہوئی ہے جبکہ پاک بھارت میچ کے ٹکٹس تین ارب ، 40 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 23 فروری کو دبئی میں شیڈول پاک بھارت ٹاکرے کے فروخت ہونے والے ٹکٹس کی کُل قیمت سامنے آگئی۔ پاک بھارت میچ کی ٹکٹوں کی قیمت 500 درہم سے 12ہزار 500 درہم تک تھی، پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی فروخت پاکستانی روپے میں 3 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے جبکہ ان ٹکٹس کی قیمت 38 ہزار 13 روپے سے 9 لاکھ 50 ہزار...
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے حنا منور کو قومی مینز کرکٹ ٹیم کی پہلی خاتون منیجر مقرر کرکے تاریخ رقم کر دی۔پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے مقرر چیف سکیورٹی افسر حنا منور کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا منیجر مقرر کیا ہے۔ حنا منور 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے دوران آپریشنز منیجر کے فرائض انجام دیں گی جب کہ وہ 8 فروری سے شروع ہونے والی سہ ملکی سیریز کے دوران ٹیم کی نگرانی بھی کریں گی۔واضح رہے کہ حنا منور کا تعلق پولیس گروپ سے ہے اور ان کی تقرری 2 برس کے لیے ہوئی ہے۔گزشتہ سال حنا منور کو ایشیا کپ...
نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمان سواتی، سیکرٹری جنرل حسیب الرحمان، سندھ کے صدر شکیل شیخ، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر، کراچی کے صدر خالد خان، جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے سینئر صحافی اور روزنامہ جسارت کے کالم نگار محمد انور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے محمد انور کی صحافتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد انور ایک جرأت مند اور بہادر صحافی تھے۔ انہوں نے پوری زندگی ایمان داری کے ساتھ کام کیا۔ محمد ابور جیسے صحافی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ نیشنل لیبر فیڈریشن محمد انور جیسے ایمان دار اور جرات مند صحافی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ملک بھر کی تمام موٹرویز پر آج یکم فروری 2025 سے 100 فیصد ایم ٹیگ پالیسی کو نافذ العمل بنانے کا اعلان کیا ہے۔ این ایچ اے کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یکم فروری 2025 سے یہ پالیسی نافذ العمل ہو گی اور موٹروے صارفین 100 فیصد ایم ٹیگ کو یقینی بنائیں گے۔ این ایچ اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، کم بیلنس اور کیش ٹول والی گاڑیوں سے 25 فیصد اضافی وصول کیا جائے گا، جس کی حد 50 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مزیدپڑھیں:انڈے سستے، مرغی کے گوشت کا ریٹ بھی گر گیا
پاکستان چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں فخر زمان کی واپسی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ صائم ایوب، سعود شکیل بھی ٹیم میں واپس آ گئے ہیں۔ پی سی بی کے پاس اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے 11 فروری تک کا وقت ہے اس کے بعد تبدیلی کی اجازت صرف طبی بنیادوں پر آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے ہوگی۔ یہی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی اور لاہور میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی جس میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، جنہوں نے آخری بار گزشتہ سال جنوبی افریقہ...
فیصل واوڈا کا قتل کی دھمکیوں کا الزام، ایف بی آر آفیسرز ایسوسی ایشن کا ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں 3 ایف بی آر افسران کی طرف سے قتل کی دھمکیوں کے الزام پر ایف بی آر آفیسرز ایسوسی ایشن کا ردعمل سامنے آگیا۔ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن نے سینیٹر فیصل واوڈا کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں، ان لینڈ ریونیو سروس افسران نے فیصل واوڈا کو کوئی دھمکیاں نہیں دیں۔ ان لینڈ ریونیوسروس آفیسرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ سرکاری گاڑیوں کی خریداری...
افغانستان(نیوز ڈیسک)چیمپیئنز ٹرافی سے قبل افغانستان کے فاسٹ باؤلر شاہ پور زادران نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔دنیائے کرکٹ کا انوکھا رن آؤٹ ، شائقین بھی دنگ رہ گئے،شاہ پور نے افغانستان کی جانب سے 44 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل رکھے ہیں جبکہ انہوں نے 36 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔افغان فاسٹ باؤلر نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 43 وکٹیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں 37 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان آئی امریکی خاتون سے شادی کے کئی خواہشمند سامنے آگئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ، امیرکراچی منعم ظفر خان نے روزنامہ جسارت کے سینئر رپورٹر محمد انور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت ،لواحقین وپسماندگان کے لیےصبر جمیل کی دعا کی۔علاوہ ازیں جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری نے محمد انور کی نماز جنازہ میں شرکت ، اہل خانہ سے ملاقات و اظہار تعزیت کیا۔منعم ظفر خان نے تعزیتی بیان میں سینئر صحافی محمد انور کی صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ محمد انور طویل عرصے سے روزنامہ جسارت سے وابستہ رہے ۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی کے سینٹرل جیل میں دو ایسے دوست قیدی بھی موجود ہیں جنہیں پھانسی سے محض 24 گھنٹے قبل معافی دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں سزائے موت کے دو ایسے قیدی بھی موجود ہیں جو آپس میں دوست ہیں اور انہیں قتل کے جرم میں پھانسی پر لٹکایا جانا تھا مگر ورثا نے انہیں ایک دن قبل معاف کردیا۔سزائے موت کے ان قیدیوں میں سے ایک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2014 میں ہمارا بلیک وارنٹ جاری ہوا تھا اور ہمیں لٹکانا تھا، لٹکانے سے ایک دن پہلے ہی اسٹے ہوگیا کیوں کہ ہمیں ورثا نے معاف کردیا تھا، صدرپاکستان سے ہماری اپیل ہے ہم پر رحم کیا...
ؓبحالی امن ایکشن کمیٹی کی اپیل پر جماعت اسلامی کے ایس ایس پی آفیسزکے باہردھرنوں سے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ ، حافظ نصراللہ چنا، محمد یوسف ودیگر خطاب کررہے ہیں
ؓبحالی امن ایکشن کمیٹی کی اپیل پر جماعت اسلامی کے ایس ایس پی آفیسزکے باہردھرنوں سے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ ، حافظ نصراللہ چنا، محمد یوسف ودیگر خطاب کررہے ہیں
کراچی یونین آف جرنلسٹس (برنا) کے تحت پیکاایکٹ کے خلاف مظاہرے سے سینئر صحافی مظہر عباس خطاب کررہے ہیں
کراچی یونین آف جرنلسٹس (برنا) کے تحت پیکاایکٹ کے خلاف مظاہرے سے سینئر صحافی مظہر عباس خطاب کررہے ہیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے سینئر صحافی ، روزنامہ جنگ کے سینئر رپورٹر جمشید بخاری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے لاہور سے ٹیلی فون پر جمشید بخاری کے داماد سے اظہار تعزیت کیا ، مرحوم کی مغفرت اور لواحقین و اہل خانہ کے لیے صبر ِ جمیل کی دعا کی ۔ دریں اثنا امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ، سینئر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صہیب احمد نے بھی جمشید بخاری کے انتقال پر تعزیت اور اہل خانہ کے لیے صبر ِجمیل کی دعا کی ہے ، علاوہ ازیں ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسد فاروق نے جمشید بخاری کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور...
اسلام آباد: ملک میں نیٹ میٹرنگ کی وجہ سے 103 ارب روپے کا بھاری بوجھ گرڈ سے بجلی لینے والے صارفین پر ڈالا گیا ہے۔ حکومت نے شمسی (سولر) نیٹ میٹرنگ کو گراس میٹرنگ نظام پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سال 2021 میں 321 میگاواٹ بجلی کے سولر نیٹ میٹرنگ کے کنکشن تھے، جو 2024ء میں بڑھ کر 3277 میگاواٹ ہوگئے ہیں اور 2034ء تک یہ کنکشن بڑھ کر 12377 میگاواٹ بجلی تک جا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور، کراچی، اسلام آباد، گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، پشاور، سیالکوٹ اور راولپنڈی کے 80 فیصد صارفین نیٹ میٹرنگ سسٹم میں شامل ہو چکے ہیں اور اب...
حیدرآباد: حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے پریس کلب کے باہر پیکا ایکٹ اور صحافی جان محمد مہر کے قتل کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
حیدرآباد: حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے پریس کلب کے باہر پیکا ایکٹ اور صحافی جان محمد مہر کے قتل کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
سینیٹر افنان کا اسٹار لنک سروس کی اجازت کو ایلون مسک کی معافی سے مشروط کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سینیٹر افنان اللہ خان نے اسٹار لنک کو پاکستان میں سروس کی فراہمی کی اجازت کو ایلون مسک کی معافی سے مشروط کرنے کا مطالبہ کر دیا۔سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں سیٹلائٹ پالیسی کے حوالے سے بحث کی گئی۔ سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ پی ٹی اے کے مطابق سیٹلائٹ پالیسی نگراں حکومت کے دور میں دی گئی۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس...
ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چھ جنوری 2021 کو کیپٹل ہِل میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں سزاؤں کا سامنا کرنے والے افراد کو صدارتی حکم کے تحت معافی دینے کے اپنے اقدام کا دفاع کیا ہے۔ منگل کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا "ان کو معافی دی گئی ہے۔ میرے خیال میں انہیں دی گئی سزا مضحکۂ خیز اور ضرورت سے زیادہ تھی۔” انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں کسی بھی عہدے پر موجود صدر سے زیادہ پولیس کا دوست ہوں۔‘‘ خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق صدر ٹرمپ نے پیر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد جیلوں میں قید اُن 1500 سے زائد...
اسلام آباد: مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سینیٹر افنان اللہ خان نے اسٹار لنک کو پاکستان میں سروس کی فراہمی کی اجازت کو ایلون مسک کی معافی سے مشروط کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں سیٹلائٹ پالیسی کے حوالے سے بحث کی گئی۔ سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ پی ٹی اے کے مطابق سیٹلائٹ پالیسی نگراں حکومت کے دور میں دی گئی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے لیے سب سے پہلے ایس ای سی پی میں رجسٹریشن ضروری ہے۔ اسٹار لنک نے 24 فروری 2022 میں پی ٹی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سینیٹر افنان اللہ خان نے سٹار لنک کو پاکستان میں سروس کی فراہمی کی اجازت کو ایلون مسک کی معافی سے مشروط کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں سیٹلائٹ پالیسی کے حوالے سے بحث کی گئی۔ سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ پی ٹی اے کے مطابق سیٹلائٹ پالیسی نگراں حکومت کے دور میں دی گئی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے لیے سب سے پہلے ایس ای سی پی میں رجسٹریشن ضروری ہے۔ سٹار...
انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میچ کے دوران افغان ٹیم کا بائیکاٹ کرنا کوئی مسئلے کا حل نہیں اور ہم میگا ایونٹ کے دوران انکے خلاف میچ کھیلیں گے۔ رواں ماہ کے آغاز میں 160 سے زائد برطانوی سیاستدانوں نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے اگلے ماہ پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمئینز ٹرافی میں افغانستان کرکٹ ٹیم کیخلاف میچ سے بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سال 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد ویمز ٹیم کی کھیلوں میں شرکت پر پابندی عائد ہے، جس کے خلاف افغانستان کرکٹ بورڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی دباؤ کا...
انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میچ کے دوران افغان ٹیم کا بائیکاٹ کرنا کوئی مسئلے کا حل نہیں اور ہم میگا ایونٹ کے دوران انکے خلاف میچ کھیلیں گے۔ رواں ماہ کے آغاز میں 160 سے زائد برطانوی سیاستدانوں نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے اگلے ماہ پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمئینز ٹرافی میں افغانستان کرکٹ ٹیم کیخلاف میچ سے بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سال 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد ویمز ٹیم کی کھیلوں میں شرکت پر پابندی عائد ہے، جس کے خلاف افغانستان کرکٹ بورڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی دباؤ کا سامنا...
سہ ملکی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں 4 اور 5 فروری کو لاہور پہنچیں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کیلئے مشاورت مکمل کرلی ہے، قومی ٹیم کا اعلان پی سی بی سربراہ کی منظوری سے مشروط ہے۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے پہلے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پاکستان کی مہمان بن رہی ہیں۔ یہ سیریز 19 فروری سے شروع ہونے ایونٹ کی تیاریوں کیلئے معاون ثابت ہوگی۔ پی سی بی نے سیریز کے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی، مجوزہ پروگرام کے تحت نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں لاہور آمد کے بعد 5 فروری کو آرام کریں گے جبکہ...
واشنگٹن(آن لائن)امریکی صدر جوبائیڈن نیسزایافتہ 5افراد کو معافی دیدی ہے۔ وائٹ ہائوس اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر نے سزایافتہ 2 افراد کی سزائوں میں تبدیلی بھی کردی۔ اعلامیہ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا نام شامل نہیں،انہوں نے صدر بائیڈن سے عام معافی کی اپیل کی تھی۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تاریخ میں دوسرے صدر کے مقابلے میں زیادہ انفرادی معافیاں اور سزا کی کمی کی،پرامید ہوں جن لوگوں کو معافی ملی ہے وہ معاشرے کیلئے اب بہترین کام کریں گے۔یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکی صدر کا حلف اٹھائیں گے ، جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
WASHINGTON: امریکا کے صدر جوبائیڈن نے اپنے دور صدارت کے آخری روز انسانی حقوق کے آنجہانی مارکوس گاروی سمیت 5 افراد کے لیے عام معافی کا اعلان کردیا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق 1940 میں انتقال کرجانے والے انسانی حقوق کے مشہور رہنما مارکوس گاروی کو بھی عام معافی کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے جنہیں 1923 میں فراڈ کے الزام میں 5 سال قید کی سزا دی گئی ہے تاہم 1927 میں اس وقت کے صدر کیلوین کولیڈج نے معاف کردیا تھا۔ انسانی حقوق کے ادارے مارکوس گاروی کو پہلے رہنما مانتے ہیں جنہوں نے افریقی نژاد امریکیوں کے حقوق کے لیے منظم تحریک چلائی تھی۔ وائٹ ہاؤس نے بیان میں کہا کہ انہوں...
امریکی صدر نے سزایافتہ 5افراد کو معافی دیدی،عافیہ صدیقی کا نام شامل نہیں WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی صدر جوبائیڈن نے سزایافتہ 5افراد کو معافی دیدی ہے۔وائٹ ہائوس اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر نے سزایافتہ 2افراد کی سزاوں میں تبدیلی بھی کردی اعلامیہ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا نام شامل نہیں،انہوں نے صدربائیڈن سے عام معافی کی اپیل کی تھی۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تاریخ میں دوسرے صدر کے مقابلے میں زیادہ انفرادی معافیاں اور سزا کی کمی کی،پرامید ہوں جن لوگوں کو معافی ملی ہے وہ معاشرے کیلئے اب بہترین کام کریں گے۔یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکی صدر کا حلف اٹھائیں گے ، جس کیلئے تمام تر...
امریکی صدر جوبائیڈن نےسزایافتہ 5افراد کو معافی دےدی ہے۔وائٹ ہائوس اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر نے سزایافتہ 2افراد کی سزاؤں میں تبدیلی بھی کردی.اعلامیہ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا نام شامل نہیں.انہوں نے صدربائیڈن سے عام معافی کی اپیل کی تھی۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تاریخ میں دوسرے صدر کے مقابلے میں زیادہ انفرادی معافیاں اور سزا کی کمی کی.پرامید ہوں جن لوگوں کو معافی ملی ہے وہ معاشرے کیلئے اب بہترین کام کریں گے۔ یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکی صدر کا حلف اٹھائیں گے .جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے تحت صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لیے احتجاج کیا جا رہا ہے
چیمپئنز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقی فاسٹ بولنگ بیٹری پوری قوت کے ساتھ تیار نہیں ہے۔ گیرالڈ کوئٹزی ہیمسٹرنگ انجری سے نجات پاکر حال ہی میں واپس آئے ہیں، بورجر، ولیمز اور اینرچ نورکیا انجری مسائل سے دوچار ہیں، ٹیم کو ریزرو فاسٹ بولرز سے ان کی کمی کو پورا کرنا ہوگا، نورکیا کے متبادل کا انہیں چناؤ کرنا ہوگا۔ وہ جنوبی افریقی ٹی 20 لیگ میں جوہانسبرگ سپر کنگز اور پریٹوریا کیپٹیلز کے میچ سے باہر ہوگئے، ان کی فٹنس کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے، کوئٹزی نے انجری سے واپسی پر ڈربن سپر جائنٹس کے خلاف میچ میں حصہ لیاتھا، سری لنکا سے سیریز میں انجرڈ ہونے کے بعد یہ ان کا پہلا مسابقتی میچ تھا۔
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکا کے صدر جو بائیڈن نے جمعے کے روز ایک تاریخی اقدام کرتے ہوئے تقریباً 2500 مجرموں کی سزاؤں کی معافی اعلان کردیا، مجرمان منشیات کے جرائم کے مرتکب تھے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ امریکی تاریخ میں ایک روزہ معافی کا سب سے بڑا عمل ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ لوگ جن کی سزاؤں میں میں نے کمی کی ہے وہ وقت گزار رہے تھے جو کہ ان کے مقابلے میں غیر منصفانہ طور پر طویل تھا، اگر انہیں آج سزا سنائی گئیں تو انہیں کیا ملے گا۔ صدر بائیڈن نے اس اقدام کو ماضی کی ناانصافیوں اور سزا کے غیر منصفانہ اختلافات کو دور کرنے اور مستحق...
کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے، گزشتہ روز صائم سے فون پر بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ صحتیاب ہونے میں تین ہفتے لگیں گے، جس کے بعد ری ہیب ہوگا۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ صائم ایوب سے ان کی گزشتہ روز فون پر بات ہوئی تھی تاکہ خیریت دریافت کی جاسکے، جس پر انہوں نے بتایا کہ انہیں مزید 3 ہفتے لگ سکتے ہیں، جس کے بعد انکا ری ہیب شروع ہوگا۔ سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ میں نے بطور بڑے بھائی اور کرکٹر اُسے مشورہ دیا ہے کہ تمہیں...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ صائم ایوب کو صحت یاب ہونے میں ابھی 3 ہفتے لگیں گے جس کے بعد ری ہیب ہوگا، وہ چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہاکہ صائم ایوب کی خیریت دریافت کرنے کے لیے انہیں ٹیلیفون کیا تو انہوں نے بتایا کہ ابھی صحت یاب ہونے میں انہیں 3 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی ابتدائی ٹیم کا اعلان، فخر زمان اور صائم ایوب شامل انہوں نے کہاکہ میں نے صائم ایوب کو مشورہ دیا ہے کہ آپ نے جلدی نہیں کرنی، کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں انجری گھمبیر صورتحال...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے، گزشتہ روز صائم سے فون پر بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ صحتیاب ہونے میں تین ہفتے لگیں گے، جس کے بعد ری ہیب ہوگا۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ صائم ایوب سے ان کی گزشتہ روز فون پر بات ہوئی تھی تاکہ خیریت دریافت کی جاسکے، جس پر انہوں نے بتایا کہ انہیں مزید 3 ہفتے لگ سکتے ہیں، جس کے بعد انکا ری ہیب شروع ہوگا۔ سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ میں نے بطور بڑے بھائی اور کرکٹر اُسے مشورہ دیا ہے کہ تمہیں...
جوہانسبرگ(اسپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا کے اہم فاسٹ بولر اینریچ نوکیاانجری کے باعث چمپیئنز ٹرافی 2025سے باہر ہوگئے۔اینریچ نوکیا کو چیمپیئنز ٹرافی کے لیے جنوبی افریقا کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم انجری کے باعث اب وہ ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں رہے ۔ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ متبادل کرکٹر کا اعلان جلد کیا جائے گا۔اینریچ نوکیا نے گزشتہ سال جون میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ میں حصہ لیا تھا۔
کراچی: جنوبی افریقا کے اہم فاسٹ بولر اینریچ نوکیا انجری کے باعث چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوگئے۔ اینریچ نوکیا کو چیمپیئنز ٹرافی کے لیے جنوبی افریقا کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم انجری کے باعث اب وہ ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں رہے۔ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ متبادل کرکٹر کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
جنوبی افریقہ کو پاکستان میں منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل ایک بڑا دھچکا لگا ہے کیوں کہ اس کے ایک اہم ترین کھلاڑی اینرک نورکیا کمر میں چوٹ لگ جانے کے سبب ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ نورکیا نے گزشتہ جون میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد سے کوئی بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلی ہے اور وہ پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز میں واپسی کرنے والے تھے لیکن نیٹ میں ان کا پیر ٹوٹ گیا تھا جس کے باعث وہ اس سیریز سے بھی باہر رہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025: جنوبی افریقہ اسکواڈ کا اعلان، کون سے اہم کھلاڑی شامل؟ اس کے بعد سے وہ اپنی ایس اے 20 فرنچائز، پریٹوریا کیپٹلز...
آئی سی سی نے بھارت کے جسپریت بھمرا کو پلیئر آف دی منتھ قراردیدیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق جسپریت بھمرا کو دسمبر کی کارکردگی کی بنیاد پر پلیئرآف دی منتھ قراردیاگیا۔ دوسری جانب بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی ان کی کمرمیں سوجن کی تشخیص ہوئی ہے،وہ سڈنی ٹیسٹ میں کمرکی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے سکواڈ کے نام جمع کرانے کے وقت میں مہلت مانگی ہے، سلیکٹرز جسپریت بمراہ کی فٹنس رپورٹس دیکھ کرسکواڈ کا اعلان کرنا چاہتے ہیں۔
اپنے ایک جاری بیان میں غزہ کے سرکاری دفتر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم اس وحشیانہ اور گھناؤنے جرم کا مکمل ذمے دار اسرائیل، امریکہ اور غزہ میں جاری نسل کشی میں شامل صیہونی رژیم کے حامیوں برطانیہ، فرانس و جرمنی کو سمجھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آج غزہ کی پٹی میں قائم دفتر اطلاعات نے اعلان کیا کہ صفاء نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر "محمد بشیر تلمس" صیہونی بمباری میں زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ یہ بمباری غزہ کے محلے "شیخ رضوان" میں کی گئی۔ واضح رہے کہ کہ محمد بشیر تلمس کی شہادت کے بعد غزہ پر مسلط شدہ جنگ کے 466ویں دن 204 صحافی اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن چکے ہیں۔...
دہلی : بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے سکواڈ کے نام جمع کرانے کی مہلت مانگ لی ہے، کیونکہ سلیکٹرز جسپریت بمرا کی فٹنس رپورٹس کا انتظار کر رہے ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق، بمرا کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے کیونکہ ان کی کمر میں سوجن پیدا ہو گئی ہے، جو سڈنی ٹیسٹ کے دوران ہوئی تکلیف کا نتیجہ ہے۔ چیمپئنز ٹرافی، جو 19 فروری سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہی ہے، کے لیے آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور افغانستان نے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے، جنوبی افریقہ کا سکواڈ ٹمبا باؤما کی قیادت میں ہوگا، اور...
سینئر صحافی جاوید شہزاد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،آہوں سسکیوں میں سپرد خاک،قل خوانی کل منگل کو لائن سیون میں ہوگی
اسلام آباد (نیوزڈیسک)سینئر صحافی چیف رپورٹر روزنامہ اوصاف اے بی این نیوز جاوید شہزاد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ سینئرصحافی جاوید شہزاد کو آہوں سسکیوں کے راولپنڈی کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ،نماز جنازہ میں روزنامہ اوصاف ، اے بی این کے چیئرمین مہتاب خان سی ای او محسن بلال خان سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد زمرد خان ڈاکٹر جمال ناصر سمیت دیگر سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔مرحوم جاویدشہزاد کی نماز جنازہ میں سیاست دانوں سماجی رہنماو¿ں سمیت شعبہ صحافت سے منسلک افراد نے شرکت کی ۔سینئرصحافی جاوید شہزاد کے ایصال ثواب کے لئے رسم قل کل بروز منگل نماز عصر کے بعد ہو گی،سینئر صحافی جاوید شہزاد کی رسم قل...
جنوبی افریقا نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ٹیمبا باوما کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دو اہم فاسٹ بولرز اینریچ نورٹجے اور لونگی اینگیڈی کی واپسی سے ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے، دونوں کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر تھے۔ جنوبی افریقا کے 15 رکنی اسکواڈ میں بیشتر کھلاڑی تجربہ کار ہیں جن میں سے 10 کھلاڑی 2023 کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی جنوبی افریقی ٹیم کا حصہ تھے۔ اسکواڈ میں نئے چہروں میں ٹونی ڈی زورزی، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن اسٹبس اور ویان مولڈر شامل ہیں جو 50 اوورز کے آئی سی سی ایونٹ میں اپنا ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔...
جنوبی افریقہ کے وائٹ بال ہیڈ کوچ راب والٹر نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جو 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک پاکستان میں کھیلی جائے گی۔ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے مطابق ون ڈے انٹرنیشنل کے کپتان ٹیمبا باووما مکمل اعتماد کے ساتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ٹیم میں 10 ایسے کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے بھارت میں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں شرکت کی تھی، جہاں جنوبی افریقہ سیمی فائنل تک پہنچا تھا۔ بلے باز ٹونی ڈی زورزی، ریان رکلٹن، اور ٹرسٹن اسٹبز، کے ساتھ آل راؤنڈر ویان ملڈر کو ان کے پہلے 50 اوورز کے آئی سی سی ٹورنامنٹ کے لیے...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے جنوبی افریقا کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پروٹیز ٹیم کی قیادت ٹمبا باؤما کریں گے۔ جنوبی افریقا کے اسکواڈ میں کپتان ٹمبا باؤما، ڈیوڈ ملر، ایڈین مارکرم، کگیسو ربادا، ہینرک کلاسن، مارکو یانسن، لیونگی نگیڈی، وین ڈر ڈوسن، کیشو مہاراج، ٹونی ڈی زورزی، ٹرسٹن اسٹبس، تبریز شمسی، اینرک نورکیا، رائن ریکلٹن اور ویان مولڈر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان اور یو اے ای میں شیڈول ہے، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔
کراچی: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے افغانستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا جبکہ اسپنر مجیب الرحمٰن اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے۔ اگلے ماہ 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہونے والے ایونٹ میں افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدى کریں گے۔ تجربہ کار اسپنر مجیب الرحمٰن کی جگہ غضنفر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ غضنفر اس وقت آئی ایل ٹی20 میں ایم آئی ایمریٹس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ افغان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیف سلیکٹر احمد سلیمان کے مطابق ڈاکٹرز نے مجیب الرحمٰن کو مکمل صحتیابی تک صرف ٹی20 فارمیٹ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا اس لیے انہیں اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ اسکے علاوہ، اوپننگ بلے باز...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) جاری تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ مرحوم جاوید شہزاد کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم جاوید شہزاد کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔\932
سٹی 42: (اے بی این) روزنامہ اوصاف کے چیف رپورٹر اور سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کر گئے ۔ روزنامہ اوصاف کے چیف رپورٹر اور سینئر صحافی جاوید شہزاد حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ کل صبح 11 بجے بڑے قبرستان، چوہڑ چوک راولپنڈی میں ادا کی جائے گی ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے اوصاف گروپ سے وابستہ سینیئر صحافی جاوید شہزاد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے مرحوم جاوید شہزاد کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، اور مرحوم صحافی کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کی ۔ شدید دھند کے باعث موٹرویز بند صدر مملکت کی...
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے۔ صدر مملکت نے مرحوم جاوید شہزاد کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش۔انہوں نے مرحوم صحافی کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔صدر مملکت نےجاوید شہزاد کیلئے دعائے مغفرت، ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
اسلام آباد:سینئرصحافی جاویدشہزادحرکت قلب بندہونے سے داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ان کی نمازجنازہ آج(منگل) صبح 11 بجے بڑے قبرستان چوہڑ چوک راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔مرحوم جاویدشہزادنے صحافتی کیریئر کا آ غاز 1994میں کشمیرپریس انٹرنیشنل سے آغازکیاتھا،بعدازاں میں ملک کے ممتازخبررساں ادارے نیوزنیٹ ورک انٹرنیشنل (این این آئی)سے وابستہ ہو گئے جہاں ترقی کرتے ہوئے چیف رپورٹر بنے،پھرروزنامہ پاکستان جوائن کرلیاجس کے کچھ ہی عرصے بعد اوصاف گروپ سے بطورچیف رپورٹرہوگئے،جاویدشہزادنے طویل صحافتی کیریئرکے دوران مختلف بیٹس میں کام کیاتاہم دفاع اور پارلیمانی رپورٹنگ میں انہیں خاصی دسترس حاصل تھی ، جاویدشہزاد ایک خوش اخلاق اورملنسارشخصیت کے مالک اور صحافتی کمیونٹی میں مقبو ل تھے،ادھر وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر گہرے دکھ...
افغانستان :افغان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، جس کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کریں گے۔ اسکواڈ میں رحمت شاہ، رحمان اللہ گرباز، اکرام علی خیل، ابراہیم زادران، صدیق اللہ اتل، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب اور راشد خان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، اے ایم غضنفر، نوراحمد، فضل حق فاروقی، نوید زادران اور فرید احمد ملک بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ریزرو کھلاڑیوں میں درویش رسولی، ننگیال خروٹی اور بلال سمیع شامل ہیں۔
چیئرمین سینیٹ اور سپیکرقومی اسمبلی کاسینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے سینئر صحافی اور پاکستان پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پی پی آر اے کے رکن جاوید شہزاد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ اورسپیکرقومی اسمبلی نے اپنے تعزیتی پیغامات میں کہا کہ جاوید شہزاد جیسے باصلاحیت اور تجربہ کار صحافی کی رحلت صحافتی برادری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے ان کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں
افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے حشمت اللہ شاہدی کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ابراہیم زدران کی واپسی، صدیق اللہ اٹل شامل، مجیب الرحمان ٹیم سے باہرہو گئے ہیں۔ اتوار کو افغانستان کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے افغانستان نے 50 اوورز کے فارمیٹ میں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے ایک مضبوط ٹیم اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، یہ وہ اسکواڈ ہے جس نے 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں انتہائی عمدہ کارکردگی دکھائی تھی۔ اس اسکواڈ میں شامل بہترین بلے بازوں اور بولرز نے انگلینڈ، سری لنکا اور پاکستان جیسی...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا۔وزیراطلاعات نے کہاکہ جاوید شہزاد کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، مرحوم کی شعبہ صحافت کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
اے بی این ، اوصاف کے چیف رپورٹر اور سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اے بی این ،روزنامہ اوصاف کے چیف رپورٹر اور سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کر گئے ، ان کے انتقال پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، صدر پی ایف یو جے افضل بٹ ، صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی ، سیکرٹری جنرل نیئر علی سمیت دیگر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اے بی این ،روزنامہ اوصاف کے چیف رپورٹر اور سینئر صحافی جاوید شہزاد حرکت قلب بند ہو جانے سے وفات پاگئے ہیں...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل پاکستان، آسٹریلیا اور بنگلادیش کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے انجری کے باعث چیمپئینز ٹرافی کے ابتدائی گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوران جسپریت بمراہ کمر میں سوجن کی تشخیص ہوئی تھی جس کے باعث وہ بالنگ کروانے سے قاصر رہے تھے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی کرکٹ ٹیم میں کپتانی کو لیکر پھوٹ پڑگئی بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کو ان کی فٹنس رپورٹ سے آگاہ...
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کے سوانح نگار ابرامسن کا خیال ہے کہ مسک کے اقدامات امریکا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں اور وہ حکومت سے ان اقدامات پر عمل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی بائیوگرافی لکھنے والے سیتھ ابرامسن نے ان کی ذہنی صحت سے متعلق عجیب انکشاف کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کے سوانح نگار ابرامسن کا خیال ہے کہ مسک کے اقدامات امریکا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں اور وہ حکومت سے ان اقدامات پر عمل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سیتھ ابرامسن نے ایلون مسک کے بارے میں یہ تک کہا کہ شاید مسک اپنا ذہنی استحکام بھی...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی شادی میں تاخیر پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ میرا سے حال ہی میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ اداکارہ نیلم منیر کی شادی ہو گئی ہے، آپ کا کب تک شادی کرنے کا ارادہ ہے؟ اُنہوں نے صحافی کے اس سوال پر پہلے تو گہری خاموشی اختیار کیے رکھی پھر جب صحافی نے اداکارہ کو خاموش دیکھ کہ یہ کہا کہ آپ کچھ سوچ رہی ہیں یا پھر اپنے چہرے کہ ان تاثرات کے ذریعے مجھے جواب دے رہی ہیں؟ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) اداکارہ میرا نے یہ سن کر انتہائی دکھ بھرے انداز میں...
آسٹریلیا، برطانیہ کے بعد اب جنوبی افریقا میں بھی چیمپئنز ٹرافی کے خاص میچز کے بائیکاٹ کے حوالے سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ آسٹریلیا کے چیمئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف دو میچز نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد برطانیہ کے سیاست دانوں نے انگلینڈ ٹیم جبکہ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل نے پروٹیز سے بھی افغانستان کے خلاف میچز نہ کھیلنے کے عوامی مطالبے کی حمایت کردی ہے۔ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل نے چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچز کے بائیکاٹ کے مطالبے کی حمایت کردی۔ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل گیٹن میکنزی نے کہا کہ میں عوامی مطالبے کی حمایت کرتا ہوں اور اپنی ٹیم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اخلاقی طور پر میچ کا...