2025-12-09@13:02:49 GMT
تلاش کی گنتی: 62732

«اونٹنی کے دودھ»:

(نئی خبر)
    واپڈا کے اسٹار جیولن تھروئر اور پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 81.81 میٹر کی شاندار تھرو کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ نیشنل گیمز میں جاری مقابلے میں واپڈا ہی کے یاسر سلطان نے 70.7 میٹر کے تھرو کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا جبکہ آرمی کے ابرار علی نے 67.68 میٹر کا تھرو پھینک کر برانز میڈل اپنے نام کیا۔ مزید پڑھیں: نیشنل گیمز سے پاکستان کے لیے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، ارشد ندیم ارشد ندیم کی شاندار تھرو نے ایونٹ میں ان کی بھرپور برتری ثابت کی اور قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں ان کے متاثرکن ریکارڈ کا تسلسل برقرار رکھا۔ مقابلوں سے قبل میڈیا سے گفتگو...
    انڈونیشیا کے صدر کی پاکستان آمد پر شاندار استقبال، 21 توپوں کی سلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔سرکاری میڈیا کے مطابق اسلام آباد پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اور اعلیٰ سطح کے وفد کا استقبال کیا، انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، بچوں نے پھول پیش کیے۔صدر انڈونیشیا کا دورہ اس لحاظ سے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے کہ اس سال پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، انڈونیشیا کے صدر پرابووو...
    ایبٹ آباد میں ڈی ایچ کیو اسپتال سے مبینہ اغوا ہونے والی ڈاکٹر وردہ کی لاش لڑی بنوٹا کے مقام سے مل گئی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس  نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں تعینات ڈاکٹر وردہ 4 دسمبر کو اپنی دوست کے ساتھ گاڑی میں اسپتال سے گئی تھیں۔ ڈاکٹر وردہ نے 67 تولہ سونا اپنی دوست کے پاس امانت کے طور رکھوایا تھا، پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے اغواء کے الزام میں ان کی دوست اور ان کے ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا تھا۔ واقعے کی تحقیقات ہر پہلو سے کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر وردہ کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا...
    جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔اسلام آباد پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اور اعلیٰ سطح کے وفد کا استقبال کیا۔صدر انڈونیشیا کا دورہ اس لحاظ سے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے کہ اس سال پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو پہلی بار اسلام آباد آئے ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر پرابووو سوبیانتو اپنے 2 روزہ قیام کے دوران وزیرِاعظم کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، وہ صدرِ آصف علی زرداری، چیف آف آرمی سٹاف و...
    پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے زور دیا ہے کہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا موقع شایانِ شان طریقے سے منایا جائے۔ وزارتِ خارجہ میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت پاکستان چین تعلقات کے فروغ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے  پاکستان امریکا تعلقات کو پاک چین دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار اجلاس میں تمام شعبوں میں پاک چین شراکت داری، مشترکہ منصوبوں اور مستقبل کے تعاون پر بریفنگ دی گئی۔ اسحاق ڈار نے اس موقع پر زور دیا...
    ویب ڈیسک : پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ کے والد غلام مرتضیٰ شاہ انتقال کر گئے۔ غلام مرتضیٰ شاہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے ، مرحوم کی عمر 87 برس تھی ، وہ اپنے پسماندگان میں 4 بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑ گئے ہیں۔ مرحوم کا جسدِ خاکی لاہور سے چنیوٹ منتقل کیا جائے گا، جہاں نماز مغرب کے بعد امام بارگاہ جاگیر علی اکبر میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کی قیادت اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے حسن مرتضیٰ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔   سندھ ہائی کورٹ؛ موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر تینوں مسلح افواج کے دستوں نے انہیں سلامی دی جبکہ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہ بھی تقریب میں موجود تھے۔گارڈ آف آنر کی تقریب میں اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب منظم اور روایتی عسکری وقار کے ساتھ منعقد کی گئی۔یاد رہے کہ معرکہ حق میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے دشمن کو فیصلہ کن شکست دی، دشمن کے فضائی دفاعی نظام کو ناکام بنایا گیا جبکہ سات جدید طیارے بھی مار گرائے گئے۔
    ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں گوادر پورٹ سٹی میں بجلی کی فراہمی میں درپیش مسائل کو ختم کرنے کے لیے جامع منصوبہ پر فوری عملدرآمد کی منظوری دی گئی۔  اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ گوادر پورٹ سٹی کو بلاتعطل، مناسب قیمت اور قابل بھروسہ بجلی فراہمی کے منصوبوں پر تمام متعلقہ ادارے ہم آہنگی سے کام کریں۔ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا معاملہ، اربن اور انٹر سٹی روٹس پر ٹرانسپورٹ فعال  انہوں نے کہا کہ 100 میگاواٹ سولر پروجیکٹ سے گلگت بلتستان...
    کابل: افغان طالبان کے پاکستان سے ادویات کی تجارت روکنے کے فیصلے کے بعد افغانستان میں شدید ادویات کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ طالبان حکومت کے نائب سربراہ اور معاشی امور کے نگران عبدالغنی برادر نے حال ہی میں پاکستانی ادویات پر مکمل پابندی کا اعلان کیا اور افغان درآمد کنندگان کو ہدایت دی کہ وہ تین ماہ کے اندر پاکستانی کمپنیوں کے واجبات ادا کریں اور ادویات کے لیے نئے ذرائع تلاش کریں۔ تاہم جرمن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لیے نئے سپلائرز تلاش کرنا آسان نہیں ہے۔ طالبان کے ڈائریکٹر جنرل برائے انتظامی امور نوراللہ نوری کے مطابق اس وقت افغانستان میں استعمال ہونے والی ادویات میں 70 فیصد سے زیادہ پاکستان سے آتی ہیں،...
    سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیر کو ایک پروقار تقریب کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بطور مستقل جج سپریم کورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے اُن سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کے سیریمونیل ہال میں منعقد ہوئی، جہاں سپریم کورٹ اور مختلف ہائیکورٹس کے ججز، سینیئر وکلا، اٹارنی جنرل اور متعلقہ قانونی شخصیات نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کرلیے سپریم کورٹ میں مستقل ہونے والے جج جسٹس میاں گل حسن کی حلف برداری تقریب ۔۔۔چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ افریدی نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فوج اور اس کے سربراہ پر کی جانے والی تنقید بلیک میلنگ ہے، اور یہ لوگ دوبارہ کسی کے کندھے پر بیٹھ کر اقتدار حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔طلال چوہدری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں عوام نے پارٹی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، جلسے میں سوائے گالم گلوچ اور اداروں پر تنقید کے کچھ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہر روز بانی پی ٹی آئی کے ایکس ہینڈل سے ملکی اداروں کے خلاف بے جا تنقید کی جاتی ہے، اور کب تک...
     علی ساہی  :اوورچارجنگ،قانونی معاونت اورٹریفک پولیس کے ناروا رویے کے حوالے سے شکایات کے لئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں شکایات سیل قائم کردئے گئے۔ کمپلینٹ سیلز میں ہر ریجن میں ڈی ایس پی رینک کا افسر فوکل پرسن مقرر کردیا گیاہے جہاں شہری اور ٹرانسپورٹرز وارڈنز کے رویے کے حوالے سے شکایات کرسکیں گے،اس کے علاوہ چالانز اور لائسنس سمیت ٹریفک پولیس سے متعلقہ تمام شکایات بھی درج کروائی جاسکیں گی۔شکایات سیلز کاقیام موٹر وہیکل آرڈنینس میں ترامیم کے بعد شکایات کی بڑھتی ہوئی تعدادپر عمل میں لایا گیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیرکاکہناہے کہ فوکل پرسنز متعلقہ ڈی پی اوز اور سی پی اوز کے ماتحت کام کریں گے،فوکل پرسنز سے ٹرانسپورٹرز اور شہری قانونی معاونت کے...
    سروں کے سلطان، عالمی شہرت یافتہ قوال اور پاکستان کے موسیقی کے روشن ترین ستاروں میں سے ایک استاد راحت فتح علی خان آج اپنی 51ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اپنی مسحور کن آواز، صوفیانہ رنگ اور روح میں اتر جانے والے اندازِ گائیکی کے باعث دنیا بھر میں پہچانے جانے والے راحت فتح علی خان نے موسیقی کی عظیم وراثت اپنے گھرانے سے پائی۔9 دسمبر 1974 کو فیصل آباد کے معروف قوال گھرانے میں پیدا ہونے والے راحت فتح علی خان، استاد نصرت فتح علی خان کے بھتیجے اور فرخ فتح علی کے فرزند ہیں۔ بچپن سے موسیقی کی تربیت نے انہیں وہ مقام عطا کیا جو صرف بڑے اور قسمت والے فنکاروں کو نصیب ہوتا ہے۔ کم عمری...
    چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (آئی پی ایس) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر” کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جی ایچ کیو میں منعقدہ پروقار تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو تینوں مسلح افواج کے دستے کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ تقریب بطور پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں منعقد کی گئی ہے تقریب...
    چینی ایئر کرافٹ کیریئر فارمیشن کی تربیت کے حوالے سے جاپانی پراپیگنڈا حقائق سے بالکل متصادم ہے ، پیپلز لبریشن آرمی نیوی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز بیجنگ : چند روز قبل، چینی بحریہ کی لیاؤننگ ایئرکرافٹ کیریئر فارمیشن نے میاکو خیلیج کے مشرقی پانیوں میں کیریئر بیسڈ طیاروں کی فلائٹ ٹریننگ کا اہتمام کیا جس میں سمندری اور فضائی حدود کا پیشگی اعلان کر دیا گیا تھا ۔ اس کے باوجود تربیت کے دوران، جاپانی سیلف ڈیفنس فورس کے طیارے بار بار چینی بحریہ کی تربیت کے لیے متعین کردہ سمندری اور فضائی حدود کے قریب آ کر خلل ڈالتے رہے ، جس سے چین کی معمول کی تربیت متاثر ہوئی اور محفوظ پرواز کے لیے...
    ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے آٹھویں انتخابات کی کامیابی سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے،چینی ریاستی کونسل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ترجمان نے ایک گفتگو میں کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے آٹھویں انتخابات کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے۔ انتخابی عمل محفوظ، ہموار اور کامیاب رہا، جو ہانگ کانگ کی عوامی رائے کی بھرپور نمائندگی کرتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ انتخابات ہانگ کانگ کے معاشرے کی مثبت حمایت کی عکاسی کرتے ہیں، اور ہانگ کانگ کے حکمرانی اور ترقی کی جانب گامزن رہنے کے مضبوط عزم اور خواہش...
    کراچی: اداکار سہیل سمیر پہلی بار اپنی سابقہ اہلیہ صوفیہ احمد سے طلاق کے بارے میں بول پڑے۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں میزبان ندا یاسر سے گفتگو میں سہیل سمیر نے بتایا کہ وہ اور صوفیہ احمد تقریباً پندرہ سال قبل ملے تھے مگر ان کا رشتہ زیادہ عرصہ نہ چل سکا اور 12 سے 14 سال پہلے دونوں علیحدہ ہو گئے۔ سہیل سمیر نے بتایا کہ وہ اس وقت دوبارہ شادی شدہ ہیں اور ان کی موجودہ بیوی گھریلو خاتون ہیں۔ واضح رہے کہ سہیل سمیر نے تقریباً پندرہ سال پہلے نیوز اینکر صوفیہ احمد سے شادی کی تھی، صوفیہ احمد اس وقت بیرون ملک رہتی ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ سہیل...
    بھارت کی ریاست پنجاب میں سیاسی ہلچل اس وقت مچ گئی جب کانگریس کے سابق صدر نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور سدھو نے دعویٰ کیا کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بننے کے لیے ’’500 کروڑ روپے‘‘ درکار ہوتے ہیں۔ ان کے اس بیان نے بھارتی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت کور سدھو کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کسی بھی سیاسی جماعت کو دینے کے لیے اتنا پیسہ نہیں، لیکن وہ پنجاب کو دوبارہ ایک ’’سنہری ریاست‘‘ میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس انہیں وزیراعلیٰ کے امیدوار کے طور پر آگے لائے تو وہ سیاست میں واپسی پر غور کریں گی۔ دوسری جانب...
    وزیراعظم نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دے دی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گوادر پورٹ سٹی میں بجلی کی فراہمی میں درپیش مسائل کو ختم کرنے کیلئے جامع منصوبہ پر فوری عملدرآمد کی منظوری دے دی، انہوں نے ہدایت کی کہ گوادر پورٹ سٹی کو بلا تعطل، مناسب قیمت اور قابل بھروسہ بجلی کی فراہمی کے منصوبوں پر تمام متعلقہ ادارے ہم آہنگی سے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ 100...
    مرحوم کی نمازِ جنازہ آج 8 دسمبر بروز پیر بعد نمازِ مغرب امام بارگاہ جاگیر علی اکبر، کربلا رجوعہ سادات، چنیوٹ میں ادا کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں، کارکنوں اور دیگر سیاسی قائدین نے سید حسن مرتضیٰ کیساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی کے والد سید غلام مرتضیٰ شاہ انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج 8 دسمبر بروز پیر بعد نمازِ مغرب امام بارگاہ جاگیر علی اکبر، کربلا رجوعہ سادات، چنیوٹ میں ادا کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں، کارکنوں اور دیگر سیاسی قائدین نے سید حسن مرتضیٰ کیساتھ اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔ مرحوم...
    پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ کے والد غلام مرتضیٰ شاہ انتقال کر گئے۔ مرحوم کچھ عرصے سے علیل تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق 87 سالہ غلام مرتضیٰ شاہ اپنے پسماندگان میں 4 بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑ گئے ہیں۔ مرحوم کا جسدِ خاکی لاہور سے چنیوٹ منتقل کیا جائے گا، جہاں نمازِ جنازہ بعد نمازِ مغرب امام بارگاہ جاگیر علی اکبر، چنیوٹ میں ادا کی جائے گی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دشمن کا آلہ کار قرار دے دیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے ملک دیوالیہ ہو جائے، 9 مئی کو پارٹی کو شکست دی گئی اور 10 مئی کو بھارت کو ہرایا۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کے معاملے کی وجہ سے جیل میں ہیں اور ملکی معیشت بہتر کرنے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار اہم ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ریاست کے ساتھ ہے یا متنازع قیادت کے ساتھ، موجودہ حالات میں پاکستان انتشار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گلشن اقبال کے ایک فلیٹ سے ملنے والی 3 خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا ہے، جس میں تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق کے مطابق لاشوں سے کیمیائی تجزیے کے لیے خون اور مختلف اعضاء کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں، جبکہ موت کی اصل وجہ لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوگی۔واقعے کی تحقیقات کے لیے مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا جائے گا اور فلیٹ کے اطراف کی سی سی ٹی وی ریکارڈز بھی حاصل کی جارہی ہیں۔ابتدائی شواہد کے مطابق ماں، بیٹی اور بہو کی اموات ممکنہ طور پر زہریلی چیز کھانے کی وجہ سے ہوئی ہیں، جبکہ گھر میں بے ہوشی کی حالت میں...
    خصوصی گفتگو میں چیئرمین پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا واحد حل ایک آزاد ریاست ہے، پاکستان نے اپنا موقف واضح کر دیا کہ وہ حماس کو غیر مسلح نہیں کریں گے، اسرائیل کا فلسطین پر قبضہ غیر قانونی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا واحد حل ایک آزاد ریاست ہے، پاکستان نے اپنا موقف واضح کر دیا کہ وہ حماس کو غیر مسلح نہیں کریں گے، اسرائیل کا فلسطین پر قبضہ غیر قانونی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو ہوئے کرتے ہوئے مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ چائنہ پاکستان کیساتھ بالکل ناراض نہیں، پاکستان اور چین کی دوستی قائم و دائم ہے۔...
    خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیصل ممتاز راٹھور جس رفتار سے کام کر رہے ہیں یقیناً ریاست میں انقلاب آئے گا اور میگا پراجیکٹس کی تکمیل ہو گی اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ونگ کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محترمہ نسیم میر نے کہا ہی کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور آزاد خطے میں تعمیر و ترقی کے ہیرو ثابت ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت بننے سے عوامی مسائل حل ہوں گے اور تعمیر و ترقی سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ آمدہ الیکشن میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: 22 سال قبل دہرے قتل کے مقدمے میں نامزد اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق ملزم نے 2003 میں ذاتی رنجش کی بنا پر باپ اور بیٹے سہیل اور محمد اسماعیل کو سر اور چہرے پر گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔تھانہ بلدیہ میں 5 نامزد ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج تھا، جس کا مرکزی ملزم عرصہ دراز سے فرار تھا اور فرضی نام استعمال کر رہا تھا۔کیماڑی اور بلدیہ پولیس نے تکنیکی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران ناگوری عرف اقبال کو گرفتار کیا، مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
    شہر میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد شہریوں کو لاکھوں کی تعداد میں ٹریفک چالان جاری کیے جا چکے ہیں، تاہم اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان، ٹارگٹ کلرز اور گٹر کے ڈھکن چوری کرنے والے عناصر اب بھی ان کیمروں کی پہنچ سے باہر ہیں۔ اس صورتحال پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق کراچی میں سیف سٹی منصوبے کے تحت مختلف علاقوں میں نمبر پلیٹ ریڈنگ اور چہرہ شناخت کے جدید کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جن کا مقصد نگرانی کے ایک مربوط نظام کے ذریعے جرائم اور ٹریفک خلاف ورزیوں پر قابو پانا ہے۔ ای چالان سسٹم میں بنیادی طور پر ANPR اور سی سی ٹی وی کیمرے استعمال کیے جاتے...
    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ایک بار پھر جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں، تازہ حملوں میں ایک تھائی فوجی ہلاک اور 7 اہلکار زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق تھائی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے کمبوڈیا کے ساتھ متنازع سرحد کے نئے مقامات تک حملے بڑھا دیے ہیں۔ تھائی فوج کی جانب سے فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے طیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ترجمان تھائی فوج کا کہنا ہے کہ کمبوڈین ملٹری نے ہتھیار اور فوجیوں کی تعیناتی میں اضافہ کر دیا ہے۔ کمبوڈیا کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ تھائی فوج نے اشتعال انگیز کارروائیوں کے بعد 2 مقامات پر حملے کیے ہیں، کمبوڈیا کے فوجیوں نے کوئی جوابی کارروائی...
    محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 12.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد رہا۔ شہرِ قائد کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کے شمال مشرق سے 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹ فلکس کی جانب سے وارنر برادرز اسٹوڈیوز کے ساتھ ممکنہ 83 ارب ڈالرز کی ڈیل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی پہلے ہی بڑی مارکیٹ شیئر رکھتی ہے اور یہ معاملہ مسئلہ بن سکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹ فلکس اور وارنر برادرز کے درمیان ممکنہ ڈیل پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس فیصلے میں براہِ راست کردار ادا کریں گے کیونکہ اس سودے کا جائزہ وفاقی ریگولیٹرز لے رہے ہیں اور اس پر دوسری کمپنیز کے مقابلے سے متعلق خدشات بڑھ رہے ہیں۔ ٹرمپ نے نیٹ فلکس کے شریک چیف ایگزیکٹو ٹیڈ سارینڈوس کی بھی تعریف کی...
    کراچی میں 22 سال قبل دہرے قتل کے مقدمے میں نامزد اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے 2003 میں ذاتی رنجش پر باپ اور بیٹے کو قتل کیا تھا۔ ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ بلدیہ پولیس نے تکنیکی بنیاد پر اہم کارروائی کی، ملزم نے مقتول سہیل اور محمد اسماعیل کو سر اور چہرے پر گولیاں ماری تھیں۔ امجد شیخ نے بتایا کہ تھانہ بلدیہ میں 5 نامزد ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا، مرکزی ملزم عرصہ دراز سے فرار تھا اور فرضی نام استعمال کرتا تھا۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزم عمران ناگوری عرف اقبال سے مزید تفتیش جاری ہے، مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا...
    ’ہر طرح کا تعاون کیا پھر بھی مارا گیا‘، جیل سے رہائی کے بعد ڈکی بھائی نے خاموشی توڑ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز لاہور:مشہور پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی نے 100 دن کے بعد خاموشی توڑ دی، اور گرفتاری کے بعد کے حالات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔واضح رہے کہ جوئے کی ایپس کی تشہیر کیس میں ڈکی بھائی کو اگست میں لاہور ایئرپورٹ سے ملائیشیا روانہ ہوتے وقت این سی سی آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں انہیں لاہور ہائی کورٹ نے 10 لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کر دیا تھا اور وہ 26 نومبر 2025 کو جیل سے باہر آئے تھے۔ڈکی بھائی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر...
    کراچی: بلدیہ ٹاؤن پولیس نے تکنیکی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے باپ بیٹے کے دہرے قتل کے مقدمے میں نامزد مرکزی اشتہاری ملزم کو 22 سال بعد گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن پولیس نے تکنیکی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 22 سال بعد دہرے قتل کے مقدمے میں نامزد مرکزی اشتہاری ملزم عمران ناگوری عرف اقبال کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق ملزم کو تکنیکی بنیادوں پر تلاش ڈیوائس کے ذریعے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نے سال 2003 میں ذاتی رنجش کی بناء پر باپ اور بیٹے کو قتل کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول سہیل اور محمد اسماعیل کو سر اور چہرے پر گولیاں ماری گئی تھیں۔...
    مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش کے باعث مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں سردی میں اضافہ ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بارش کے بعد مسجد نبویؐ میں گنبد خضریٰ پر روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔ اس موقع پر موجود زائرین نے خدا کا شکر ادا کیا۔ مدینے میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔
    کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور سے بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق کے الزام میں 12 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ، بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے، را کے دہشتگردوں سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصاویر اور ویڈیو بھی برآمد ہوئیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصویریں، ویڈیو اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق لاہور سے دہشتگرد سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان اور سرفراز کو گرفتار کیا گیا جبکہ فیصل آباد سے دہشتگرد دانش اور بہاولپور سے گرفتار فتنہ الہندوستان...
    بھارتی فلمساز وکرم بھٹ اور ان کی اہلیہ شویتامبری بھٹ کو راجستھان میں درج ایک بڑے مالیاتی دھوکہ دہی کے مقدمے میں گزشتہ روز ممبئی سے گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اُدے پور پولیس کی خصوصی ٹیم نے فلمساز اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے کر عدالت سے 9 دسمبر تک کا ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ مقدمے کے مطابق وکرم بھٹ، ان کی اہلیہ اور 6 دیگر افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے اُدے پور کے ڈاکٹر، انڈیرا گروپ آف کمپنیز کے بانی اجے مردیا کو تقریباً 30 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ کا نشانہ بنایا ہے۔ ڈاکٹر مردیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان سے ان کی مرحومہ...
    سربراہ پاسدران انقلاب نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست سے مستقبل کی ممکنہ معرکہ آرائی کے لیے ایرانی افواج کے اسٹیلتھ میزائل کی تیاری شروع کریں گی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل پاک پور نے کہا ہے کہ گزشتہ ایران اسرائیل معرکہ آرائی میں شاید امریکیوں اور اسرائیلیوں کا خیال تھا کہ وہ ہمارے کمانڈرز کو شہید کریں گے تو ہمارا کمانڈ اسٹرکچر تباہ ہوجائے گا لیکن وہ غلط فہمی میں تھے۔ کمانڈر پاک پور نے گزشتہ جنگ میں ایرانی حکمت عملی کے حوالے سے بتایا کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے داغے گئے میزائلوں اس 12 روزہ جنگ میں سب سے زیادہ اہم کردار نبھایا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس...
    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں فضا انتہائی مضر صحت ہے، اب سے کچھ دیر پہلے لاہور393 ایئر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق فیصل آباد میں اے کیو آئی 507 اور گوجرانوالہ کا 372 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق حافظ آباد میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 315، گوجرانوالہ اور نارووال 294 اور مظفر گڑھ میں 276 ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے صوابی تک بند کی گئی ہے۔
    پنجاب میں نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ پر احتجاج کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے آج پورے پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا اعلان کردیا۔ انٹرا سٹی، بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ ٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت کے مذاکرات کا پہلا دور ناکام رہا۔ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق مذاکرات کا اگلا دور آج دوپہر 2 بجے ہوگا۔
    یہ تحریر ابتدائی طور پر 22 اپریل 2024 کو مشیر کاظمی کے صد سالہ یوم پیدائش پر بعنوان ’100 برس کے مشیر کاظمی‘ شائع ہوئی تھی۔ آج ان کی برسی (8 دسمبر 1975) کی مناسبت سے اسے دوبارہ شائع کیا جا رہا ہے۔ ’جیب میں پھوٹی کوڑی نہ تھی اور مَیں خستہ حال مکان کی چھت پر جِھلنگے سے پلنگ پر بغیر کسی ایسے بستر کے لیٹا تھا، جس پر خواب استراحت کے مزے لینے کا گمان بھی نہ گزر سکے۔ چاندنی رات تھی، چاند بھی پورا تھا، تارے جگمگا رہے تھے اور مَیں نانِ جویں کو ترسا ہُوا خالی شکم، فلم کے لیے گیت لکھنے کی ذہنی مزدوری میں مُبتلا تھا، کیونکہ بھوکے پیٹ نیند آنکھوں سے کوسوں دور...
    لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور بڑی تباہی سے بچ گئے جب کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے بھارتی دہشت گرد ایجنسی را  کے 12  دہشت گردوں کو بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، ائی ڈی بم اور نقدی سمیت گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا کہ گرفتار را کے دہشت گردوں کے قبضے سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصویریں ویڈیو لوکیشن  بھی برامد کر لی گئی، فتنہ الہندوستان کے گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصویریں ویڈیو اور لوکیشن بھی برامد ہوئی۔ فیصل اباد سے گرفتار دہشت گرد پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا کہ لاہور...
    لاہور میں حکومتی اقدامات کے باعث AQI میں بتدریج بہتری کے آثار سامنے آرہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رات و صبح کمزور ہوائیں، آلودگی بڑھنے پر اداروں نے کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ غیر مطابقت رکھنے والی تمام تعمیراتی سائٹس ریڈ لسٹ میں شامل کردی گئی ہیں۔ پنجاب حکومت نے زیر تعمیر سائٹس کو ملبہ فوری ہٹانے کا حکم دیا ہے ورنہ ورنہ بھاری جرمانے سے خبردار کردیا ہے۔ ای پی اے ہیڈکوارٹر کی تعمیراتی سائٹ کو بھی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کی گئی۔ ای پی اے نے ہائی اے کیو آئی زونز میں بڑا کریک ڈاؤن بھی شروع کردیا ہے جبکہ شہر بھر میں 18 کارروائیاں کی گئیں اور یو ای ٹی ہاٹسپاٹ میں دھول کم کرنے کیلئے واٹر اسپرنکلنگ آپریشن بھی...
    بھاری ٹریفک جرمانوں اور نئے ٹریفک آرڈیننس 2025 کے خلاف پاکستان ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن کمیٹی آج لاہور سمیت پورے پنجاب میں پہیہ جام ہڑتال کر رہی ہے۔ ہڑتال کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ، گڈز ٹرانسپورٹ، منی بسز، لوڈرز، رکشے، انٹرا سٹی، بین الصوبائی اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ مکمل بند ہے۔ بس اڈے خالی پڑے ہیں، مسافر پریشان ہیں، طلبہ اسکول نہیں جا سکے جبکہ سامان کی ترسیل بھی رک گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے بھاری جرمانے قبول نہیں، ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا لاہور کے لاری اڈے، بادامی باغ اور دیگر ٹرمینلز پر گاڑیاں کھڑی ہیں اور ٹرانسپورٹرز نے بینرز لگا کر پیغام دیا ہے کہ جب تک آرڈیننس واپس نہیں لیا جاتا، پہیے نہیں چلیں گے۔ راولپنڈی،...
    کراچی (نیوز ڈیسک) شہر میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد سے شہریوں کے لاکھوں کی تعداد میں چالان جاری کیے جا چکے ہیں تاہم اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان ،ٹارگٹ کلرز اور گٹر کے ڈھکن چوری کرنے والے ملزمان ان کیمروں کی گرفت سے آزاد ہیں۔پولیس کے مطابق کراچی میں سیف سٹی منصوبہ ایک مربوط نگرانی اور کمانڈ و کنٹرول سسٹم ہے جس کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں نمبر پلیٹ ریڈنگ کیمروں اور چہرہ شناخت (facial recognition) کیمروں کو نصب کیا گیا ہے۔ٹریفک چالان ( ای چالان )کیلئے جن کیمروں کا استعمال ہوتا ہے وہ بنیادی طور پر Automatic Number Plate Recognition (ANPR) اور سی سی ٹی وی کیمرے ہوتے ہیں۔ جب کوئی گاڑی قانون کی...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت کی عدم شرکت کے باعث گزشتہ 11 برس سے سارک کا عمل جمود کا شکار ہے، بھارت کا رویہ مؤثر علاقائی تعاون میں بڑی رکاوٹ ہے۔ سارک چارٹر ڈے کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر صدر مملکت نے پیغام دیتے ہوئے جنوبی ایشیائی خطے کے عوام و حکومتوں کو مبارکباد دی۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد نے چوتھے اور بارہویں سارک سربراہ اجلاس کی میزبانی کی لیکن انیسواں اجلاس 2016 میں بھارت کی عدم شرکت کے باعث ملتوی ہوا۔ گزشتہ 11 برس سے سارک کا عمل جمود کا شکار ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ بھارت کا رویہ مؤثر علاقائی تعاون میں بڑی رکاوٹ...
    بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے 12 دہشت گرد بھاری اسلحہ و بارود سمیت گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) سی ٹی ڈی پنجاب نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 12 دہشت گردوں کو بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، آئی ڈی بم اور نقدی سمیت گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار را کے دہشت گردوں کے قبضے سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصویریں ویڈیو لوکیشن بھی برامد کر لی گئی، دہشت گردوں سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصویریں، ویڈیو اور لوکیشن بھی برامد ہوئی۔ حکام نے بتایا ہے کہ فیصل اباد سے گرفتار دہشت گرد پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ...
    سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں سے حساس مقامات کی تصاویر، ویڈیوز اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی ہے۔ دہشتگردوں سے دینی مدرسے، میلے کی تصاویر، ویڈیوز اور لوکیشن برآمد کی گئی ہے۔ دہشتگرد فیصل آباد میں مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے۔ لاہور سے گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں میں شامل سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان اور سرفراز شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی میں بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کے 12 دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی کے بعد، تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ متنازع سرحد کے قریب فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔ ان حملوں کی تصدیق تھائی فوج نے پیر کے روز کی، جس کے مطابق مشرقی صوبے اوبن راتچاتھانی کے 2 علاقوں میں نئے جھڑپوں کے دوران کم از کم ایک تھائی فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ تھائی جانب سے اب کئی علاقوں میں فوجی اہداف پر حملوں کے لیے طیاروں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ سرحد پر نفسیاتی جنگ کے لیے بھوتوں کی آوازیں استعمال کررہا ہے، کمبوڈیا کا...
    اسلام آباد کی مختلف سڑکیں آج معمول کی ٹریفک کے لیے بند رہیں گی جس کی وجہ سے بعض دوسری شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ معمول سے زیادہ ہوگا۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق آج 11 بجے سے 12 بجے دوپہر تک شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ معمول سے زیادہ رہے گا۔  ٹریفک ایڈوائزری میں شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں اور متبادل راستوں کا استعمال یقینی بنائیں۔ متاثرہ شاہراہیں  جن راستوں پر ٹریفک کا دباؤ معمول سے زیادہ رہے گا ان میں فیصل ایونیو، ایکسپریس ہائی وے اور  سری نگر ہائی وے شامل ہیں۔ ٹریفک ایڈوائزی میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ ممکن ہو تو  وہ غیر ضروری...
    معروف یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی نے قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی 100 دن حراست سے رہائی کے بعد پہلی بار خاموشی توڑتے ہوئے تفتیشی عملے پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ یوٹیوبر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں حراست کے دوران مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان سے رشوت طلب کی گئی۔ ڈکی بھائی نے اپنی بیان میں فوجی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ڈی جی ایم آئی نے پروفیشنلزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے خاندان کو کرپٹ مافیا سے نکلنے میں مدد فراہم کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بگ برادر اور ان کی...
    حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد نے مسلم ہینڈز کوٹلی کے چیئرمین حافظ شفیق سے بھی ملاقات کی اور انہیں دس دسمبر کی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے ایک وفد نے آج جماعت اسلامی ضلع کوٹلی اور مسلم ہینڈز کوٹلی کے رہنمائوں ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کے مطابق حریت وفد میں جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ، راجہ خادم حسین شاہین، اعجاز رحمانی، زاہد اشرف، زاہد صفی اور شیخ عبدالماجد شامل تھے۔ ان ملاقاتوں کا مقصد 10 دسمبر کو منائے جانے والے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کوٹلی میں منعقد ہونے والی احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت دینا اور کشمیر کاز کیلئے ایک مشترکہ...
    انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج منعقد ہوگا، جس میں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری متوقع ہے۔ اجلاس میں ’ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی‘ یعنی ای ایف ایف کے تحت پاکستان کے 37 ماہ کے توسیعی معاہدے کے دوسرے جائزے اور ’ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی‘ یعنی آر ایس ایف کے تحت 28 ماہ کے معاہدے کے پہلے جائزے پر غور کیا جائے گا۔ The IMF Executive Board meets on Dec 8 to consider Pakistan’s request for a $1.2bn disbursement under the EFF and RSF. With a staff-level agreement already secured, approval would reinforce external buffers and support the reform agenda. The Fund has acknowledged progress in… pic.twitter.com/PiTZUfROX1 — Adeel Afzal (@AdeelAfzal06)...
    سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع ملنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے تئیں اپنی پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے مفاہمت کا عمل شروع کرے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگست 2019ء میں دفعہ 370 کی...
    کیتھ کیلوگ نے بتایا کہ اس وقت دو بڑے حل طلب مسائل باقی ہیں، جن میں سے ایک علاقائی معاملہ ہے، جو خاص طور پر ڈونباس کے مستقبل سے متعلق ہے اور دوسرا یوکرین کے زاپوریزژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کا مستقبل ہے، جو یورپ کا سب سے بڑا ایٹمی بجلی گھر ہے، لیکن اس وقت روس کے زیر کنٹرول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سبکدوش ہونے والے یوکرین کے لیے نمائندہ خصوصی نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امن معاہدہ کے "انتہائی قریب" ہیں اور اس کا انحصار صرف دو بڑے معاملات پر ہے، جبکہ روس نے واضح کیا کہ امریکا کی چند تجاویز میں بنیادی اور انتہائی اہم نوعیت کی تبدیلیاں...
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دوبارہ فلسطین کے دو ریاستی حل سے انکار کرتے ہوئے کہا فلسطینی ریاست کا مقصد اسرائیل کو تباہ کرنا ہے، ہمارے عوام فلسطینی ریاست کے خلاف ہیں، مغربی کنارے کی موجودہ صورتحال برقرار رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جرمنی بھی فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی، فلسطینی ریاست کا قیام اور امن مذاکرات ناگزیر قرار دے دیئے۔ جرمن چانسلر نے تل ابیب میں نیتن یاہو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ٹرمپ پلان کے دوسرے مرحلے کا آغاز ضروری ہے، اسرائیل کو بعض معاملات میں انٹرنیشنل نگرانی قبول کرنا ہوگی، حماس کا غزہ میں کوئی کردار نہیں ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نیا مشرق وسطیٰ چاہتے ہیں، جہاں فلسطینی ریاست تسلیم...
    دنیا میں ہر تین میں سے ایک خاتون کسی نہ کسی صورت میں تشدد کا شکار ہو رہی ہے جو افسوسناک ہے۔ خواتین اور بچیوں پر تشدد کے خاتمے کے حوالے سے دنیا بھر میں 25نومبر سے 10 دسمبر تک 16 روزہ آگاہی مہم چلائی جاتی ہے، رواں برس اس کا موضوع خواتین اور بچیوں کے خلاف ڈیجیٹل تشدد کا خاتمہ ہے ۔ اس مہم کے حوالے سے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت، اکیڈیمیا اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ حنا پرویز بٹ (چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی) پنجاب میں آگاہی اور حکومتی اقدامات کی...
    کراچی: شہر قائد میں سندھ کلچر ڈے کے موقع پر شاہراہ فیصل  ایف ٹی سی کے قریب ریلی کے شرکاء کی جانب سے ہنگامہ آرائی ، توڑ پھوڑ ، سرکاری و غیر سرکاری املاک اور ریڈ بس ریسکیو کی ایمبولینس اور صدر تھانے کی موبائل کو شدید نقصان پہنچانے کے خلاف صدر پولیس نے 12 افراد کو گرفتار کر کے  سرکار مدعیت میں انسداد دہشت گردی ، کار سرکار میں مداخلت ، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔  صدر تھانے میں درج کیے جانے والے مقدمہ الزام نمبر 536/2025 صدر تھانے میں تعینات اسنپکٹر عبدالمجید ابڑو کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آڑ کے متن کے مطابق...
    تحریک تحفظ آئینِ پاکستان کے بینر تلے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے گزشتہ روز پشاور میں ایک بڑا جلسہ منعقد کیا، جس میں وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہاکہ پی ٹی آئی پر ناقص حکمرانی کے الزامات بے بنیاد ہیں، اگر ایسا ہوتا تو جماعت کو خیبرپختونخوا میں تیسری بار عوام کا مینڈیٹ نہ ملتا۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا پشاور میں جلسہ: بہت جلد ڈی چوک جانے کی کال دوں گا، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا اعلان پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک نے مزید سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہاکہ اگر منتخب حکومت کو ہٹانے کی کوشش کی گئی تو...
    بھارتی موسیقار پالاش مچل اورویمن کرکٹر سمریتی مندھانا کی منسوخ شدہ شادی کی وجوہات بیان کرنے پر قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔سمریتی مندھانا نے انسٹاگرام سٹوری میں بیان دیتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کی شادی منسوخ ہوچکی ہے، انہوں نے لکھا کہ وہ ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو حد سے زیادہ پرائیویٹ رکھتی ہیں اور اسی لیے وہ صرف اتنا بتانا چاہتی ہیں کہ شادی نہیں ہو رہی۔سمریتی کے اعلان کے فوراً بعد پالاش مچل نے بھی انسٹاگرام پر ایک طویل نوٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے بےوفائی سے متعلق گردش کرتی افواہوں کی سختی سے تردید کی۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کر چکے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر بے بنیاد...
    جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر اہم وزرا اور سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ آج پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔صدر انڈونیشیا کا دورہ اس لحاظ سے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے کہ اس سال پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو پہلی بار اسلام آباد آئیں گے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر پرابووو سوبیانتودو روز قیام کے دوران وزیرِاعظم کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، وہ صدرِ آصف علی زرداری، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کریں گے۔دورے کے دوران دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی...
    ABUJA, NIGERIA: نائجیریا کی حکومت نے ایک ماہ قبل نائجر اسٹیٹ سے اغوا کیے گئے 100 اسکول بچوں کی بحفاظت بازیابی یقینی بنا لی ہے، مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ پیش رفت گزشتہ روز سامنے آئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ملک کی حالیہ تاریخ کے بدترین اجتماعی اغواؤں میں شمار ہوتا ہے۔ 21 نومبر کو مسلح افراد نے سینٹ میری کیتھولک بورڈنگ اسکول، پاپیری پر دھاوا بول کر 303 بچوں اور 12 اسٹاف کو اغوا کر لیا تھا۔ فائرنگ اور بھگدڑ کے دوران 50 بچے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تاہم باقی بچوں اور عملے کے بارے میں کئی ہفتوں تک کوئی اطلاع نہیں ملی تھی۔ مقامی نشریاتی ادارے نے بچوں کی رہائی کی تصدیق...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایم ٹو راوی ٹول پلازہ ریور ٹریننگ ورکس کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ریور ٹریننگ ورکس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے روڈا پیکج 16ریور ٹریننگ ورکس کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پر اجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے راوی سٹی میں ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ چیئرمین روڈا شاہد اشرف تارڑ، سی ای او عمران امین، سی او او بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ نے سائیٹ پر بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قلات میں 12 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز...
    اسلام آباد(آئی این پی ) انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو دو روزہ دورے پر آج ( پیر کو) پاکستان پہنچیں گے، انڈونیشین صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آ رہے ہیں۔وزیراعظم نے گزشتہ دورہ انڈونیشیا کے دوران صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی، جسے اب باضابطہ طور پر قبول کر لیا گیا ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔انڈونیشیا کے صدر کے ساتھ ایک اعلی سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچے گا، جومختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق ملاقاتیں کرے گا۔انڈونیشین صدر اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ون آن ون ملاقات کریں گے...
     لاہور (نامہ نگاران+ نوائے وقت) امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، اوکاڑہ، بہاولپور، جھنگ، سیالکوٹ، ساہیوال، قصور، شیخوپورہ، حافظ آباد، گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پنجاب کے بلدیاتی قانون کو آئین و جمہوریت کے منافی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف احتجاجی تحریک کا دائرہ وسیع کرنے کا اعلان کر دیا۔ لاہور کے مال روڑ پر مقامی حکومتوں کے قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اکیس دسمبر کو جہاں پنجاب کے تمام اضلاع میں دھرنوں کا اعلان کیا وہیں جماعت اسلامی کے کارکنان کو سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں بااختیار بلدیاتی نظام کے حق میں مظاہروں...
    کراچی +اسلام آباد(این این آئی+خبر نگار خصوصی) سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن اتوار کو جوش و خروش سے منایا گیا۔ مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کہیں ٹیبلوز تو کہیں نمائش سے سندھ کی ثقافت کے رنگ پیش کیے گئے۔ کلچر ڈے پر سندھی ٹوپی، اجرک اور ثقافتی لباس کی خریداری کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ ثقافت سندھ پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ سندھ کا آج صرف ثقافت کا دن نہیں بلکہ اپنی پہچان پر فخر کی تجدید ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہماری سرزمین نے...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں جلسہ کیا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ پی ٹی آئی نے آئندہ اتوار کوہاٹ میں جلسے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی نے جلسے سے خطاب کرتے کہا کہ خیبر پی کے میں گورننس نہ ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے، گورننس نہ ہوتی تو تیسری بار حکومت نہ بناتے، کہا جاتا ہے خیبر پی کے حکومت سنجیدہ نہیں، سنجیدہ تو آپ نہیں ہیں، آپ کی پالیسی کامیاب نہیں ہو رہی تو پالیسی تبدیل کریں، ہمارا کیا قصور ہے، پاکستانی قوم بانی کیساتھ کھڑی ہے۔ ہماری جد وجہد پاکستانی پرچم کے سائے تلے ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پشاور کے لئے سو...
    اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملائیشیا کے دورے کے دوران تیسرے گلوبل مسلم بزنس فورم کے موقع پر رائل گورنمنٹ آف کمبوڈیا کے سینئر وزیر برائے خصوصی امور عالی نیک اوکھنا داتوک ڈاکٹر اوتھسمن حسن سے کوالالمپور میں سائیڈ لائن ملاقات کی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے معاشی روابط، سرمایہ کاری، تجارت کے فروغ اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت) پاکستان ریلوے پریم یونین (سی بی اے ) سکھر ڈویژن کے زیراہتمام سکھر ریلوے اسٹیشن پر مزدور کنویشن منقعد ہوا اور ریلوے اسٹیشن سے۔ ڈی ایس۔ آفیس تک اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انور مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو، مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر چوھدری خالد محمود، ڈویڑنل صدر سکھر اختر علی عباسی لوکو رننگ زونل صدر مسعود احمد مھر ، ڈویڑنل نائب صدر محمد بخش خاکی، ڈویڑنل جنرل سیکرٹری سید عاشق علی شاھ ، نظر محمد میرانی لوکو زون روہڑی زونل صدر اسحاق احمد بلو سمیت سکھر ڈویژن کے اور زونل ذمہ داران و کارکنان، ریلوے محنت کشوں نے بھرپور شرکت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251208-11-15 کوٹری(نمائندہ جسارت)کوٹری میں دو میونسپل کمیٹی کوٹری اور بھولاری میں صحت وصفائی کانظام درہم برہم ہونے سے جگہ جگہ گندگی وغلاضت کے ڈھیر لگ گئے۔مچھروں کی افزائش نسل بڑھنے سے ملیریا اور ڈینگی کے مریضوں میں بھی اضافہ۔ایک ماہ میں ملیریا کے 130اور ڈینگی کے 32مریض سول ہسپتال کوٹری میں زیر علاج۔بلدیاتی حکام مچھروں کے خاتمے کیلئے ابتک اسپرے مہم چلا نہیں سکی ہے۔تفصیلات کے مطابق جامشورو کا ہیڈ کواٹر شہرکوٹری کی دو میونسپل کمیٹی کوٹری اور بھولاری کے مختلف علاقوں میں بلدیاتی حکام کی مبینہ غفلت کے سبب صحت وصفائی کا نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش تیزی سے ہورہی ہے۔مچھروں کے کاٹنے سے شہری ملیریا اور ڈینگی کے امراض میں مبتلا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251208-11-12 خیرپور (نمائندہ جسارت ) خیرپور پولیس کا ضلع بھر میں جنرل ھولڈاپ /ناکابندی پوائنٹس، مختلف مقامات پر تلاش ایپ کے ذریعے مشتبہ افراد کی اسکریننگ جاری 08 روپوش ملزم گرفتار گرفتار افراد میں منشیات سپلائرز بھی شامل ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے احکامات پر ضلع بھر میں بھاری نفری کے ساتھ جنرل ھولڈ اپ/ناکابندی پوائنٹس لگائی گئی تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کی سربراہی میں مختلف مقامات پر تلاشی اور اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری دوران اسنیپ چیکنگ تلاش ایپ ٹیم کے ساتھ ایس ایچ او تھانہ شہید مرتضیٰ میرانی نے08 روپوش ملزم شھباز ولد غازی جمالی اور امتیاز ولد لعل خان جمالی کو گرفتار کیا گی چیکنگ پوائنٹس پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251208-11-8 ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) پریس کلب ٹنڈوجام کی جانب سے کلچر ڈے کے موقع پر تقریب سندھ کی عوام سندھ کی ہر چیز کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے یہاں نہ صوبے بنے گی نہ کراچی سندھ سے جدا ہو گا سندھ میں رہنے والے سب متحدہ ہیں یہ بات صدر پریس کلب اورنگ زیب بھٹو علی محمد جمالی اختر آرائیں منصف تالپور واجد چانڈو حاکم علی زرداری پیر بخش سمعوں سمیت دیگر افراد نے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے سندھ کے کلچر حفاظت کرنے سے مراد ہے کہ اس کے زرے زرے کی حفاظت کی جائے اس کے دریاکی حفاظت کی جائے اس زمینوں اور کے رہنے والوں کے حقوق کی حفاظت کی جائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251208-11-2 سکھر (نمائندہ جسارت) روہڑی میں بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت فروخت؛ لائیوسٹاک کی مبینہ عدم. توجہگی نے عوام کی صحت خطرے میں ڈال دی، بیمار، مردہ، سانپ کے ڈسے ہوئے اور آوارہ کتّوں کے کاٹے گئے جانوروں کا گوشت کھلے عام فروخت کیا جا رہا ہے۔ شکایات کیمطابق سنگین صورتحال کی بنیادی وجہ محکمہ لائیوسٹاک اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت ہے۔ذرائع کا کہنا ہے بیمار، کمزور اور ناقص جانوروں کو ذبح کرنے کی اجازت دے جارھی ھے، جس کے باعث روہڑی کی گوشت مارکیٹ غیر قانونی اور غیر صحت بخش مذبح گاہ کا منظر پیش کر رہی ہے۔ اس چشم سے شہریوں کی صحت کو سنجیدہ نوعیت کے خطرات لاحق ہیں اور بیماریوں کے پھیلاؤ کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی آئی جی اسلام آباد نے جرائم میں ملوث ہونے پر غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیدیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا سمیت تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی نے شہر کی سیکورٹی اور عوام کے تحفظ کے لیے سخت احکامات جاری کیے اور غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کے جرائم میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں، قبضہ مافیا، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے ضروری ہے کہ افراد کے بجائے اداروں کو مضبوط کیا جائے۔ آئینی ترامیم میں جلدبازی نے ملک کی بنیادوں کو متزلزل کردیا ہے۔ مصنوعی قیادت اور ہائبرڈ نظام نہیں بلکہ حقیقی جمہوریت اور مخلص قیادت ہی ملک کو موجودہ بحران سے نکال سکتی ہے۔ سندھی ثقافت امن، محبت اور رواداری کی نمائندہ ہے، اوطاق اور مہمان نوازی کے کلچر کو عام کرنے کی ضرورت ہے، جو شاہ بھٹائی کی سرزمین سندھ کی خوبصورتی اور پہچان ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں سندھ کی نظم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) چھٹی کے دن لاہور میں آنے والے دودھ اور گوشت کی چیکنگ کے دوران ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ٹیموں نے سخت کریک ڈاؤن کیا۔ علی الصبح لاہور کے داخلی راستوں اور ٹولنٹن مارکیٹ میں سپلائرز اور مارکیٹس کی تفصیلی چیکنگ کی گئی۔اس کارروائی کے دوران ایک لاکھ 50 ہزار لیٹر دودھ، 81 ہزار 500 کلو گوشت، اور 2 ہزار 185 کلو بیمار یا مردہ مرغیاں تلف کی گئیں۔ 25 دودھ بردار گاڑیاں، 20 میٹ گودام اور مختلف سپلائرز کی چیکنگ کی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ 8 ملک اینڈ میٹ سپلائرز کو بھاری جرمانے عاید کیے گئے۔ تلف شدہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف امراض میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے قومی دن کے موقع پر ووٹ رجسٹریشن مہم کے پانچویں مرحلے کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت پنجاب کے 26، سندھ کے 16، خیبر پختونخوا کے 13 اور بلوچستان کے 8 اضلاع میں اس مہم کے تحت شناختی کارڈ کے حصول اور ووٹ کے اندراج کے حوالے سے خصوصی مہم چلائی جائے گی جبکہ اس دوران ان اضلاع میں خصوصی موبائل رجسٹریشن وینز بھی اس سہولت کی فراہمی کیلئے کوشاں رہیں گی۔ پنجاب میں بہاولنگر، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، وہاڑی، خانیوال، لاہور، ملتان، مظفر گڑھ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، پاکپتن، رحیم یار خان، راجن پور، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور، گجرات،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ کی قیادت میں اینگرو فرٹیلائزر کنٹریکٹر ورکرز یونین CBAکے صدر اور NLF ڈہرکی زون کے صدر عبد الفتاح ملک ، جنرل سیکرٹری رمضان سمیجو، پی ایم انڈس ون اینگرو فرٹیلائزر ورکرز یونین CBAکے صدر امید علی بھگیو جنرل سیکرٹری مرتضیٰ ملک، پی ایم انڈس ٹو اینگرو فرٹیلائزر ورکرز یونین CBA کے صدر عالم سمیجو جنرل سیکرٹری نیاز احمد اور دیگر عہدیداران نے ڈائریکٹر لیبر جنرل سندھ نظیر احمد سومرو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر شکیل احمد شیخ نے اینگرو فرٹیلائزر کمپنی کی انتظامیہ کی مزدور دشمن رویہ سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا...
    کراچی: میں ایئرپوڈز لگائے ایک دوست سے باتیں کر رہا تھا کہ اچانک میسیج کا نوٹیفکیشن آیا، میں نے فون اٹھا کر دیکھا تو کسی نے ایک پوسٹ شیئر کی تھی جسے پڑھ کر دل دہل گیا، اس میں لکھا تھا کہ ’’سابق کپتان فلاں کا انتقال ہو گیا‘‘۔ میں نے اپنے دوست سے کہا کہ یار ایک عجیب بات کا علم ہوا ہے میں تم کو تھوڑی دیر بعد کال کرتا ہوں، ان کرکٹر سے میرا برسوں سے قریبی تعلق ہے میں نے فورا کال ملائی جو انھوں نے ریسیو نہیں کی۔ اب میرے دماغ میں بھی وسوسے آنے لگے لیکن میں ساتھ خود کو تسلی بھی دیتا رہا کہ وہ تو سپرفٹ ہیں، صبح جب اپنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محنت کشوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے انتھک جدوجہد کرنا ہو گی۔ پاکستان میں لیبر قوانین کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور محنت کشوں کے حقوق غضب کیے جارہے ہیں۔ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم نے ملک میں غربت میں اضافہ کردیا ہے۔ الکاسب فورم کے تحت محنت کشوں کے مسائل حل کریں گے اور محنت کشوں کی تربیت کے پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔ یہ بات وی ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر محمد شفیع ملک نے الکاسب فورم کے قیام اور اس کے پہلے اجلاس اور مذاکرہ ’’محنت کشوں کے مسائل اور ان کا حل ‘‘ سے اپنے صدارتی خطاب میں کہی۔ مذاکرہ کے مہمان خصوصی نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں محنت کش طبقات…مزدور، کسان، دیہاڑی دار، گھریلو ملازمین، صنعتی ورکرز اور سرکاری ملازمین بدترین معاشی دباؤ، استحصال اور غیر منصفانہ نظام کا سامنا کر رہے ہیں۔ مسائل کا ذکر ضرور کیا جاتا ہے، لیکن انہیں حل کرنے کے بجائے مزید پیچیدہ اور سنگین بنا دیا گیا ہے۔ مزدور طبقہ ’’بدل دو نظام‘‘ تحریک کا حصہ بن کر ہی اپنی تقدیر بدل سکتا ہے۔ یہی واحد امید اور راستہ ہے جس کے ذریعے موجودہ ظالمانہ، فرسودہ، جاگیرداری و سرمایہ دارانہ نظام کو بدلا جا سکتا ہے۔ وہ نظام جو چند ہزار سرمایہ داروں، جاگیرداروں اور بالادست افسر شاہی کے ٹرائیکا پر قائم ہے۔ یہی نظام ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جس کی واضح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (پائلر) کے زیرِ اہتمام کراچی پریس کلب میں ’’سوشل سیکورٹی کے چیلنجز اور مستقبل کا راستہ‘‘ کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا، جس میں سماجی تحفظ کے ماہرین، ٹریڈ یونین رہنماؤں اور سرکاری نمائندوں نے سندھ میں محنت کشوں کے سماجی تحفظ سے متعلق اہم مسائل پر گفتگو کی۔ سیمینار کا بنیادی مقصد سوشل سیکورٹی کے دائرہ کار کو رسمی شعبے سے آگے بڑھا کر غیر رسمی معیشت سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں، گھریلو خواتین محنت کشوں اور دیگر کمزور طبقات تک پھیلانے کی فوری ضرورت کو اجاگر کرنا تھا، جو موجودہ نظام کی پہنچ سے باہر ہیں۔پروگرام کے آغاز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پائلر کے ڈائریکٹر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ کی رہائشی منال السعدنی گوند اور بلیڈ کی مدد سے پھٹے پرانے کرنسی نوٹوں کی مرمت کا کام کرتی ہیں۔ یہ کام ایک ضرورت بن چکی ہے کیوں کہ وہاں زیر گردش نقد رقم بوسیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ہر مرمت شدہ نوٹ جو وہ گاہک کو واپس کرتی ہیں، اس کے بدلے وہ انہیں چند سکے ملتے ہیں جو ان کا گزر اوقات ہے۔اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں کے دوران غزہ محاصرے میں رہنے کی وجہ سے علاقے میں کرنسی نوٹوں سمیت بنیادی اشیا کی قلت ہوچکی ہے اور بینکوں کو نئے نوٹ فراہم نہیں کیے گئے۔غزہ کی منال السعدنی نامی خاتون ہر روز اپنی پلاسٹک کی چھوٹی میز البریج کے پناہ گزین کیمپ سے چند کلومیٹر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الریاض (ادریس احمد) سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی اور وزارتِ میڈیا کے زیرِ اہتمام ریاض میں گلوبل ہارمونی کے عنوان سے جاری ریاض سیزن کے تحت عالمی ہم آہنگی (Global Harmony) کے عنوان سے السویدی پارک میں منعقدہ پاکستانی ویک اختتام پزیر ہوگیا۔ اس ویک میں پاکستان کے ثقافتی رنگوں سمیت پاکستانی کلچر کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کے لیے مختلف قسم کے ثقافتی اسٹالز، دستکاری کی نمائش، پاکستانی پکوان اور دیگر اسٹالز لگائے گئے تھے۔ ڈھول، بھنگڑا اور روایتی تقریبات کی جھلک بھی اس ثقافتی ویک کا حصہ تھی،پاکستانی ویک میں پاکستان کے نامور گلوکاروں ابرارالحق، ستارہ یونس، سلیم رفیق سمیت دیگر نے شاندار پرفارمنس پیش کی، جبکہ پاکستان سے دیگر معروف سلیبرٹیز کو بھی اس ویک...