2025-11-02@03:42:58 GMT
تلاش کی گنتی: 40851
«رکن د ریا ت رک ن خباو ر»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے بھارتی میڈیا کی اس جھوٹی خبر کو سختی سے مسترد کردیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ سے ’اسرائیل کے لیے ناقابلِ استعمال‘ کی شق ختم کردی گئی ہے۔بھارتی چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیلائے جانے والے اس پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستانی پاسپورٹ میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اس میں بدستور یہ عبارت درج ہے کہ ’’یہ پاسپورٹ اسرائیل کے سوا تمام ممالک کے لیے قابلِ استعمال ہے‘‘۔ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی یہ خبر پاکستان کے مؤقف کو مسخ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
امریکا اور بھارت نے 10 سالہ دفاعی فریم ورک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ امریکی وزیرِ دفاع پِیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور معلومات کے اشتراک کو مزید مضبوط بنائے گا۔ ہیگسیتھ کے مطابق، یہ فریم ورک علاقائی استحکام اور مشترکہ سلامتی کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر کہا: “ہمارے دفاعی تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔” بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ یہ ملاقات آسیان دفاعی وزرائے اجلاس پلس کے موقع پر کوالالمپور میں ہوئی۔ معاہدے پر دستخط کے بعد امریکی وزیرِ دفاع نے بھارت کے ساتھ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور بھارت کی ایمرجنگ کرکٹ ٹیمیں ایک بار پھر مدِ مقابل آنے جا رہی ہیں، جس کا شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے۔ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تحت ہونے والا ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 آئندہ ماہ 14 سے 23 نومبر تک دوحا میں کھیلا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ پہلے ’’ایمرجنگ ایشیا کپ‘‘ کے نام سے جانا جاتا تھا، مگر اے سی سی نے اس کا نیا نام ’’رائزنگ اسٹارز‘‘ رکھا ہے تاکہ اسے نوجوان کرکٹرز کے لیے ایک باوقار پلیٹ فارم کے طور پر پیش کیا جا سکے۔مقامی میڈیا پر دستیاب تفصیلات کے مطابق ایونٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، جس میں مجموعی طور پر 15 میچز ہوں گے۔ گزشتہ ماہ...
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھانے کے وقفے سے قبل چائے کا وقفہ دیا جائے گا، جسے ایک غیر معمولی اور تاریخی فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ بھارتی اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان 22 نومبر کو گوہاٹی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اس نئی ترتیب کو آزمایا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ مشرقی بھارتی خطے میں سورج کے جلد طلوع اور غروب ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے، جہاں گوہاٹی میں سورج دیگر بھارتی شہروں کی نسبت پہلے نکلتا اور غروب ہوتا ہے۔ اس تبدیلی کا مقصد یہ ہے کہ دن کے 90 اوورز قدرتی روشنی میں مکمل کیے جا سکیں۔ نئے شیڈول کے مطابق میچ کا آغاز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا میں جاری سرکاری شٹ ڈاؤن نے ایک نئے انسانی بحران کی صورت اختیار کر لی ہے، جہاں تقریباً 4 کروڑ 210 لاکھ شہریوں کے بھوک اور غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق وفاقی حکومت کے پاس فنڈز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں جب کہ ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کے درمیان سیاسی تعطل نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ہفتے سے امریکا کے سب سے بڑے خوراکی امدادی پروگرام “سپلیمنٹل نیوٹریشن اسسٹنس پروگرام” (SNAP) کی فنڈنگ رکنا شروع ہو جائے گی۔ یہ وہی پروگرام ہے جسے عام طور پر “فوڈ اسٹامپس” کہا جاتا ہے اور جس سے کم آمدنی والے لاکھوں...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 3 سے 4 ماہ کے دوران ملک بھر میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی اور سرد راتوں کی پیشگوئی کی ہے۔ این ڈی ایم اے کے سینئر ماہرِ ڈاکٹر طیب شاہ نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ نومبر کے اختتام تک سائبیریا سے آنے والی سرد ہوائیں شمالی اور وسطی پاکستان میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی علاقوں میں دسمبر کے دوران شدید سردی ہوگی جبکہ میدانی اور جنوبی علاقے نسبتاً معتدل رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیے موسم سرما: پاکستان ریلوے کا نیا ٹائم ٹیبل جاری، متعدد ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی ڈاکٹر شاہ کے مطابق، ’نومبر کے آخر سے درجہ حرارت...
بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع کولم میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے کالا جادو کے عمل میں شریک ہونے سے انکار پر اپنی بیوی کے چہرے پر گرم مچھلی کا سالن انڈیل دیا۔ واقعے میں خاتون بری طرح جھلس گئیں اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح تقریباً 10 بجے پیش آیا، 36 سالہ متاثرہ خاتون کے شوہر نے مبینہ طور پر ایک عامل سے ملاقات کی اور گھر واپس آ کر اپنی بیوی سے کہا کہ وہ بال کھول کر اس کے سامنے بیٹھے تاکہ وہ اس کے گلے میں تعویز ڈال سکے اور...
پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا، زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران فارن انویسٹمنٹ پروموشن اینڈ پروٹیکشن ایگریمنٹ کے تحت اشتراک پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔ کینیڈین وزیرِ خارجہ نے پاکستانی مارکیٹ تک کینولا ایکسپورٹس کی رسائی پر پاکستان کے وزیرِ خارجہ سے اظہارِ تشکر کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران...
بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن کا کہنا ہے کہ سیاست میں اب کوئی دلچسپی نہیں، خبریں نہیں پڑھتا، کیا چل رہا ہے جاننے کی کوشش بھی نہیں کرتا، توجہ تصنیف و تالیف پر ہے، سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان تاحیات ہے، اپنے حصے کی کوشش کر لی۔میں سمجھتا ہوں کہ تعلیم پر کی جانے والی سرمایہ کاری کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کینیڈا میں پاکستانی صحافیوں سے ایک غیر رسمی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات اور عوام کی بہتری کیلئے ہمیشہ دعاگو رہتا ہوں، سیاست سے میری ریٹائرمنٹ تاحیات ہے، سیاست میں جتنا میرے حصے کا کام تھا کر...
ناگالینڈ تحریک کے سربراہ تھونگالینگ میووہ نے بھارتی فوج کے مظالم پر سخت ردعمل دیتے ہوئے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے زیر قبضہ ریاستوں ناگالینڈ، منی پور، آسام اور دیگر میں آزادی کی تحریکیں زور پکڑ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ناگالینڈ کی آزادی کی تحریک دوبارہ شدت اختیار کر گئی ہے۔ مختلف عوامی ریلیوں اور مظاہروں میں علیحدہ ریاست کے قیام کا مطالبہ زور شور سے اٹھایا جا رہا ہے۔ ناگالینڈ تحریک کے سربراہ تھونگالینگ میووہ نے بھارتی فوج کے مظالم پر سخت ردعمل دیتے ہوئے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور سکیورٹی فورسز کو خبردار کرتے ہوئے کہا اگر تم ہم سے کھیلنا چاہتے ہو، تو...
آزادکشمیر کی 78سالہ سیاسی تاریخ میں ایسے حالات کبھی بھی نہیں تھے ،جو پچھلے ڈیڑھ سال میں خراب ہوئے ،سردارتنویر الیاس
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی 78سالہ سیاسی تاریخ میں ایسے حالات کبھی بھی نہیں تھے ،جو پچھلے ڈیڑھ سال میں آزادکشمیر میں حالات خراب ہوئے ہیں ،آزادکشمیر میں اس وقت چھ سات آئینی عہدے ہیں جن پر کوئی سربراہ مقرر نہیں کئے گئے،آزادکشمیر میں کوئی محکمہ نہیں بچا ہے، آزادکشمیر کی پولیس نے کبھی ہڑتال نہیں کی لیکن پولیس بھی سڑکوں پر آئی،آزادکشمیر کے ڈاکٹر سڑکوں پر ہیں اور آزادکشمیر کا عام آدمی بھی سراپا احتجاج ہے۔ لاہور ہائیکورٹ: نجی کار ساز کمپنی کیخلاف مسابقتی کمیشن کی انکوائری درست قرار ایک نیوز کے پروگرام فرنٹ لائن میں میزبان ثنا مرزا سے گفتگو کرتے ہوئے ان...
پشاور: تھانہ فقیر آباد قاضی کلے کی حدود میں رات کے وقت تیز دھار آلے کے وار سے تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزم یا ملزمان نے رات کے وقت تیز دھار آلے کے وار سے تین افراد کو قتل کیا، مقتولین میں ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔ واقعے کا ابتدائی مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ کن مرحلہ، پیپلزپارٹی کی بڑی بیٹھک آج ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) آزادکشمیر میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی آج شام اسلام آباد میں زرداری ہاؤس میں اجلاس کرے گی، جس میں نئے وزیراعظم کے نام پر آخری فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں صرف وزیراعظم کے نام ہی نہیں بلکہ پاور شیئرنگ کے فارمولے اور دیگر اہم سیاسی معاملات پر بھی بات چیت ہوگی۔بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والی یہ نشست پارٹی کے لیے اہم فیصلہ ساز ثابت ہوگی۔پیپلزپارٹی کے اندر مختلف آراء...
امریکا اور بھارت کے درمیان 10 سالہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کے مطابق یہ فریم ورک علاقائی استحکام اور دفاعی ڈیٹرنس کے لیے سنگِ بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہیگستھ نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ اس معاہدے کے تحت امریکا اور بھارت دفاعی ہم آہنگی، معلومات کے تبادلے اور تکنیکی تعاون کو فروغ دیں گے۔
پاکستان اور بھارت کی ایمرجنگ کرکٹ ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل آنے کو تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایشیاء کے نوجوان کرکٹرز آئندہ ماہ دوحہ میں ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 میں مدمقابل ہوں گے۔ اے سی سی نے ایمرجنگ ایشیا کپ کا نام بدل کر ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز رکھا ہے جو 14 سے 23 نومبر تک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ اس دوران مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے جن میں گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ میں شریک آٹھ ٹیمیں ہی حصہ لیں گی۔ ایونٹ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا، بنگلادیش، عمان، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔ پاکستان اے اور بھارت اے...
امریکا اور بھارت نے 10 سالہ دفاعی فریم ورک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کا مقصد عسکری تعاون کو فروغ دینا اور بحرالہند و بحرالکاہل (انڈو پیسیفک) خطے میں علاقائی سلامتی کو مضبوط کرنا ہے۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کو کوالالمپور، ملائیشیا میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اس معاہدے کا اعلان کیا۔ یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں طے پایا ہے جب چین کی بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں اور خطے میں اس کے اثر و رسوخ نے واشنگٹن اور نئی دہلی دونوں کو اپنی دفاعی حکمتِ عملی پر نظرثانی پر مجبور کر دیا ہے۔ ہیگستھ نے اس معاہدے کو ایک تاریخی اور پرعزم قدم قرار دیتے ہوئے...
اسلام آباد: پاکستان کی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل ریپبلک ٹی وی کے گمراہ کن اور بے بنیاد دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف من گھڑت خبریں پھیلانا بھارتی میڈیا کا معمول بن چکا ہے۔ بھارتی چینل نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان مبینہ طور پر مغربی ممالک اور اسرائیل کی نگرانی میں 20 ہزار فوجی غزہ بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے، جب کہ اس کے ساتھ یہ مضحکہ خیز دعویٰ بھی کیا گیا کہ پاکستان نے اپنے پاسپورٹ سے “اسرائیل کے لیے ناقابلِ استعمال” کی شق ختم کر دی ہے۔ تاہم، وزارتِ خارجہ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں واضح کیا گیا کہ یہ تمام...
ویب ڈیسک: روسی تیل کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کے بعد یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول 1 روپے 48 پیسے اور مٹی کے تیل میں 2 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو یکم نومبر سے پیٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 50 پیسے، ڈیزل 276 روپے 80 پیسے، مٹی کا تیل 184 روپے 05 پیسے اور لائٹ ڈیزل 163 روپے 25 پیسے فی لیٹر تک پہنچ سکتا ہے۔ فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست تاہم حتمی قیمتوں کا اعلان 15 روزہ درآمدی اور زرمبادلہ کے اعداد و شمار کا جائزہ مکمل...
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے متروکہ املاک پر کنٹونمنٹ بورڈ کو پراپرٹی ٹیکس نوٹسز دینے سے روک دیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کو نوٹس بھی جاری کر دیا۔ وکیل متروکہ املاک حافظ احسان نے دلائل دیے کہ متروکہ املاک پراپرٹیز وفاقی حکومت کی ملکیت ہیں، وفاقی حکومت پر کنٹونمنٹ بورڈ پراپرٹی ٹیکس نہیں لگا سکتا اور آئین واضع ہے وفاقی حکومت کی پراپرٹی پر ٹیکس کوئی دوسرا ادارہ نہیں لگا سکتا۔ عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ کو متروکہ وقف املاک پر پراپرٹی ٹیکس...
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کے نظام پر کھل کر بات ہونی چاہیے اور انہیں آئینی تحفظ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ منگل کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مقامی حکومتوں کے قیام سے متعلق متفقہ قرارداد منظور کی گئی، جس پر تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا۔ مزید پڑھیں:قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے دستخط کردیے، پنجاب میں ہتک عزت بل قانون بن گیا ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کی کاکس میں 80 سے زائد اراکین شامل ہیں، جن میں سے 35 اپوزیشن کے ہیں، جبکہ احمد اقبال چوہدری، رانا محمد ارشد اور علی حیدر گیلانی نے...
کوئٹہ: نوجوانوں کو باصلاحیت اور خود مختار بنانے کے لیے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر اہتمام ضلع نوشکی میں ای کامرس تربیتی کورس کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ تربیتی کورس میں 100 سے زائد طالبات نے شرکت کی۔ تربیتی کورسز میں ای کامرس، فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈیزائننگ اور بزنس مینجمنٹ کی تربیت فراہم کی گئی۔ کورس میں طالبات کو عالمی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ تربیتی کورس کا مقصد خواتین کو خود مختار بنانا تھا تاکہ وہ معاشرہ میں باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔ تربیتی کورس کی اختتامی تقریب میں کامیاب طالبات میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے لیپ ٹاپس بھی تقسیم کیے۔ کورس میں شریک...
صوبٔہ پنجاب کے بالخصوص وسطی علاقے آج بھی فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں، متعدد اضلاع میں فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیے گئے ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ملتان کے علاقے قادر پوراں کی فضا میں سب سے زیادہ آلودگی 719 پرٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح قصور کی فضا میں آلودگی کی مقدار 668 پرٹیکیولیٹ میٹر، فیصل آباد میں 562، گوجرانوالہ میں 550، لاہور اور شیخوپورہ میں 480 ریکارڈ کی گئی ہے۔ لودھراں اور رحیم یار خان میں بھی فضا کا معیار انتہائی مضر صحت ہے۔ دوسری جانب اسموگ نگرانی و پیشگی سسٹم کے مطابق پنجاب میں ہوا کارخ آج مشرق سے مغرب کی سمت ہے، بھارتی علاقوں ہریانہ، لدھیانہ، پٹیالہ...
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور کے ایک گاؤں میں ایک لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے ’دوست‘ اور اس کے بھائی کے ساتھ مل کر اپنے ہی 23 سالہ بیٹے کو ہتھوڑے سے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے واردات کو سڑک پر ہونے والا حادثہ ظاہر کرنے کی کوشش کی تاکہ بیمہ کی رقم حاصل کی جا سکے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ 26 اکتوبر کو پیش آیا۔ مقتول پریدیپ شرما کی لاش کانپورایٹا وہ ہائی وے سے برآمد ہوئی۔ ابتدا میں واقعہ کو حادثہ سمجھا گیا، مگر تفتیش کے دوران قتل کا انکشاف ہوا۔ یہ بھی پڑھیے پرفیکٹ مرڈر کا خواب جسے فرانزک سائنس نے توڑ دیا، قتل کی...
وکلاء کی ٹیم نے برطانیہ میں مقیم لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں پروفیسر راجہ ظفر خان، صابر گل اور لیاقت علی لون کے ساتھ لندن میں ایک پریس کانفرنس میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے جبری نظربندیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ میں پارٹی چیئرمین محمد یاسین ملک کی غیر قانونی نظربندی، سزائے موت، جانبدار عدالتی کارروائی اور دیگر ناانصافیوں پر بھارتی حکومت کے خلاف ایک درخواست دائر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد یاسین ملک گزشتہ 6 سال سے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظربند ہیں۔ لبریشن فرنٹ نے بین الاقوامی قانون کے ماہر بیرسٹر طارق محمود کی سربراہی میں برطانیہ میں قائم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حالیہ طبی تحقیق نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ صرف بڑی یا خطرناک بیماریاں ہی نہیں بلکہ عام وائرل انفیکشنز جیسے فلو، زکام یا کورونا وائرس بھی ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق جب جسم کسی وائرس سے لڑنے کی کوشش کرتا ہے تو اس دوران پیدا ہونے والی سوزش، خون کے بہاؤ میں تبدیلی اور آکسیجن کی کمی دل پر دباؤ ڈالتی ہے، جو بعض اوقات مہلک نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔تحقیق کے مطابق جب کوئی شخص فلو یا نزلہ زکام میں مبتلا ہوتا ہے تو مدافعتی نظام متحرک ہو جاتا ہے۔ اس عمل میں جسم کے مختلف حصوں میں سوزش بڑھ جاتی ہے، جو خون کی نالیوں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانیہ میں دو جڑواں بھائیوں نے دنیا کے سب سے وزنی کدو اگا کر سب کو حیران کر دیا۔ہیمپشائر سے تعلق رکھنے والے آئن اور اسٹورٹ پیٹن گزشتہ 5 دہائیوں سے کدو اگانے کے شوقین ہیں اور اب بالآخر انہوں نے اپنی محنت کے بدلے وہ مقام حاصل کر لیا جس کا خواب وہ برسوں سے دیکھ رہے تھے۔ دونوں بھائیوں نے 1278 کلوگرام وزنی کدو پیدا کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دیو قامت کدو نے نہ صرف وزن بلکہ سائز کے لحاظ سے بھی تاریخ رقم کی۔ کدو کی لمبائی 21 فٹ 3.8 انچ ناپی گئی، جو اب تک کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔ اس حیرت...
امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی محصولات (Global Tariffs) کے منصوبے کے خلاف قرارداد منظور کر لی ہے، جو گزشتہ تین دنوں میں اس نوعیت کی تیسری قرارداد ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی پابندیوں کا شاخسانہ، روسی نیفتھا بردار جہاز بھارتی ساحل پر پھنس گیا 51 کے مقابلے میں 47 ووٹوں سے منظور ہونے والی اس قرارداد میں چار ریپبلکن سینیٹرز نے ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔ ان میں رینڈ پال، لیزا مرکووسکی، سوزن کولنز اور مچ میکونل شامل ہیں۔ قرارداد کے ذریعے ٹرمپ کے اس قومی ایمرجنسی حکم کو ختم کرنے کی منظوری دی گئی، جس کے تحت انہوں نے رواں سال دنیا بھر کے بیشتر ممالک پر 10 سے 50 فیصد تک کے محصولات عائد کیے تھے۔...
سٹی42: محکمہ ہاؤسنگ اور سینٹر آف ایکسیلینس ان واٹر ریسورسز انجینئرنگ (CEWRE) کے درمیان اہم امور پر مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ یہ معاہدہ یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں منعقدہ تقریب میں سیکرٹری ہاؤسنگ اور ڈائریکٹر CEWRE نے کیا۔ معاہدے کے تحت طلباء کو فیلڈ ٹریننگز، انٹرنشپ پروگرامز اور ریسرچ میں معاونت فراہم کی جائے گی جبکہ محکمہ ہاؤسنگ کے زیر انتظام اداروں کے افسران اور عملے کی استعداد کار بڑھائی جا سکے گی۔ اس معاہدے کے ذریعے وا سا ایجنسیز، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران، الجزاری واٹر اینڈ سینی ٹیشن اکیڈمی کے اہلکار اور دیگر متعلقہ اسٹاف جدید تعلیم اور تحقیق سے مستفید ہو سکیں گے۔ افسران اعلیٰ تعلیم اور ریسرچ کے...
دوحہ / نیویارک: قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے ایک فلسطینی گروہ کو حالیہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوجی کی ہلاکت دراصل فلسطینی فریق کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی تھی۔ نیویارک میں کونسل آن فارن ریلیشنز میں گفتگو کے دوران قطری وزیراعظم نے بتایا کہ اگرچہ حماس نے اعلان کیا ہے کہ اس واقعے سے ان کا کوئی تعلق نہیں، تاہم اس دعوے کی تصدیق تاحال نہیں ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ قطر دونوں فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ جنگ بندی برقرار رہے، اور امریکا کی شمولیت اس معاملے...
ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات استنبول میں اختتام پذیر ہوگئے۔ ترکیہ کی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں اعلامیہ بھی جاری کر دیا۔اعلامیے کے مطابق مذاکرات 25 تا 30 اکتوبر تک استنبول میں ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں ہوئے، چاروں فریقین نے جنگ بندی کے تسلسل پر اتفاق کیا۔ترکیہ کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ مزید اقدامات پر غور کے لیے 6 نومبر کو اعلیٰ سطح اجلاس استنبول میں ہوگا، تمام فریقین نے امن کے تسلسل اور خلاف ورزی کرنے والے فریق کے لیے سزاؤں پر اتفاق کیا۔ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی جاری رکھنے پر متفق، اعلامیہ جاریافغانستان اور پاکستان نے استنبول میں 6...
نیویارک سٹی کے تاریخی میئر انتخابات میں صرف چند دن باقی ہیں اور امیدوار ظہران ممدانی کے حامی ووٹروں کو قائل کرنے کے لیے گھر گھر جا کر مہم چلا رہے ہیں۔ ممدانی، جنہوں نے جون میں ڈیموکریٹک پرائمری میں غیر متوقع کامیابی حاصل کی تھی، 4 نومبر کے عام انتخابات میں نمایاں برتری کے ساتھ سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ 47 سالہ مہم رضا کار رابرٹ وُڈ کا کہنا ہے کہ انتخابی پیغام واضح ہے: ’توجہ صرف اور صرف زندگی کے بڑھتے اخراجات اور افورڈیبلٹی پر رکھو‘۔ یہ بھی پڑھیے بڑی چھلانگ، ظہران ممدانی نے نیویارک کے یہودی ووٹرز کی حمایت بھی حاصل کرلی ممدانی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی صرف نیویارک...
بھارتی نائب کپتان شریاس آئیر آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں پسلی کی انجری اور تلی پر زخم لگنے کے باعث سڈنی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ چند روز آئی سی یو میں رہنے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اب صحتیابی کے عمل میں ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں۔ pic.twitter.com/pgE6TKLbg7 — Shreyas Iyer (@ShreyasIyer15) October 30, 2025 آئیر نے مداحوں کی نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں صحتیابی کے مرحلے میں ہوں اور ہر دن بہتر محسوس کر رہا ہوں، آپ سب کی دعائیں اور محبت میرے لیے بہت معنی رکھتی ہیں۔ مزید پڑھیں: بھارتی...
لاہور: پنجاب حکومت نے عوام کے زمین و جائیداد کے تحفظ کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف ام موویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں اس آرڈیننس کو حتمی شکل دی گئی، جس کا مقصد برسوں سے عدالتوں کے چکر کاٹنے والے شہریوں کو تیز اور مؤثر انصاف فراہم کرنا ہے۔ اس نئے قانون کے تحت کسی بھی شخص کی ملکیت پر ناجائز قبضے کے کیس کا فیصلہ اب صرف 90 دن کے اندر کیا جائے گا، جس سے انصاف کے نظام میں غیر معمولی بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس اقدام کو عوام کو دہلیز پر انصاف...
لاہور: پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نابالغ ہے، تحریک لبیک پر پابندی لگنا اچھی بات ہے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی لگانا ایک درست اور مثبت اقدام ہے، کیونکہ یہ تنظیم پرتشدد کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر مکمل عمل درآمد نہیں ہو رہا ۔ فواد چوہدری نے اس موقع پر اپنی ہی جماعت کی قیادت پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ نابالغ ہے اور چند لوگوں کے ہاتھ...
پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر تحریک انصاف کے رہنما خرم ذیشان سینیٹر منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، کل 136 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا۔ سینیٹ انتخاب کے لیے پی ٹی آئی کے خرم ذیشان اور اپوزیشن کے تاج محمد آفریدی مدمقابل تھے۔ خرم ذیشان کو 91 اور تاج آفریدی کو 45 ووٹ ملے۔ اپوزیشن کے چار ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا جن میں جے یو آئی کے اکرم درانی، پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی نادیہ شیر، ن لیگ کے علی ہادی اور پیپلزپارٹی کی فرزانہ شیر شامل ہیں۔ پولنگ کے آغاز پر صرف تین اراکین اسمبلی میں موجود تھے تاہم الیکشن...
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ مظالم پر خاموشی دراصل شریکِ جرم ہونے کے مترادف ہے۔ انہوں نے سوڈان کی صورتحال کو بین الاقوامی برادری کے لیے ایک اخلاقی اور سیاسی آزمائش قرار دیتے ہوئے افسوس ظاہر کیا کہ بارہا انتباہات کے باوجود سلامتی کونسل ظلم و ستم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے سوڈان میں جاری مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی بے عملی ترک کرے اور فوری جنگ بندی اور سوڈانی قیادت میں سیاسی حل کے لیے موثر اقدامات کرے۔ پی ٹی وی نیوز کے مطابق سلامتی...
امریکی محکمہ خارجہ نے مالی میں سکیورٹی خطرات کے باعث اپنے تمام غیرہنگامی عملے اور ان کے اہلِ خانہ کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔ U.S. orders non-emergency employees to leave Mali because of safety risks https://t.co/OzGMhBCRkx — The Globe and Mail (@globeandmail) October 30, 2025 یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مغربی افریقی ملک مالی میں القاعدہ سے منسلک گروہوں کے ساتھ شدید مسلح جھڑپیں جاری ہیں۔ محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی حکومت دارالحکومت بماکو کے باہر موجود شہریوں کو معمول یا ہنگامی حالات میں کسی قسم کی قونصلر خدمات فراہم کرنے سے قاصر ہے۔ بیان میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کسی بھی صورت میں مالی کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے افغان وفد کے اس مؤقف کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے غیر سنجیدہ، مضحکہ خیز اور حقیقت کے منافی قرار دیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گرد دراصل افغان سرزمین پر موجود پاکستانی پناہ گزین ہیں جو اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے سوال اٹھایا کہ آخر یہ کیسے پناہ گزین ہیں جو اپنے گھروں کو واپس جاتے وقت بھاری اور جدید اسلحے سے لیس ہیں؟ انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ لوگ کسی باقاعدہ راستے یا سرحدی گیٹ سے نہیں بلکہ پہاڑوں اور وادیوں کے دشوار گزار راستوں سے چھپ کر...
یہ معاہدہ برطانیہ اور قطر کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا اور بری، فضائی و بحری افواج کے درمیان تعاون اور رابطے کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔ دونوں ممالک نے مستقبل کے خطرات سے بہتر طور پر نمٹنے کیلئے مشترکہ منصوبہ بندی اور دفاعی حکمتِ عملی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اسلام ٹائمز۔ قطر اور برطانیہ کے درمیان دوحہ میں ایک نیا دفاعی معاہدہ طے پا گیا، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ برطانیہ کے وزیرِ دفاع جان ہیلی نے دورہ قطر کے دوران امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان نئے ڈیفنس ایشورنس ارینجمنٹ پر دستخط کیے، یہ معاہدہ...
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات کے مشترکہ اعلامیے پر رد عمل دیتے ہوئے واضح کردیا کہ پاکستان کو اب نیا فورم میسر ہوگا جہاں دہشت گردی کے ثبوت پیش کیے جائیں گے۔عطا تارڑ نے کہاکہ قطر اور ترکیےکی مدد سے دوبارہ مذاکرات شروع ہوئے، دوست ممالک پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو یہ بات ماننا پڑی کہ دہشتگرد کارروائیاں بندہوں گی اور ہمیں امید ہے اب دہشت گرد کارروائیاں نہیں ہوں گی، عطا تارڑ نے واضح کردیا کہ جنگ بندی خلاف ورزی کرنے والے فریق کے خلاف سزا کا تعین کیاجائےگا۔عطا تارڑ نے کہا کہ جنگ بندی میں افغان طالبان کی جانب سےفتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں بھی...
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں، آج کے میچ کےلیے ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں بھر پور پریکٹس کی، کھلاڑیوں نےفیلڈنگ،بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں۔مہمان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 13 جنوبی افریقہ کے نام رہے جبکہ 12 میچز میں پاکستان نے کامیابی سمیٹی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ کے ارکان کا اعلان کردیا ہے۔ نئی کابینہ میں وزرا، مشیر اور معاونِ خصوصی شامل ہیں، جو مجموعی طور پر 13 اراکین پر مشتمل ہے۔ وزیراعلیٰ آفس کے مطابق کابینہ میں 10 وزرا، 2 مشیر اور ایک معاونِ خصوصی شامل ہیں۔ وزرا میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم خان، فضل شکور خان، خلیق الرحمٰن، ریاض خان، سید فخر جہاں، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل ہیں۔ کابینہ کا اعلان چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے، جبکہ مشیر میں مزمل اسلم اور تاج محمد کے نام شامل کیے گئے ہیں، اور شفیع جان کو معاونِ خصوصی برائے وزیراعلیٰ مقرر کیا گیا ہے۔ مزید...
افغانستان سے دراندازی ناکام، نور ولی کے نائب سمیت 4 خوارج ہلاک: بلوچستان میں 18 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے
اسلام آباد،پشاور(اپنے سٹاف رپورٹر سے + خبر نگار خصوصی +بیورو رپورٹ) بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے 22دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو بلوچستان میں 2 الگ الگ کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران کوئٹہ کے علاقے چلتن میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اور سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ علاوہ ازیں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیچ کے علاقے بلیدہ میں...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کی تقریب کے دوران ایک طالبہ درجان بی بی کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔ تقریب میں اپنی تقریر کے دوران ایک طالبہ نے وزیراعظم سے ملنے کی فرمائش کی۔ وزیراعظم نے طالبہ کو بلایا اور اٹھ کر طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔ وزیراعظم نے طالبہ کے سر پر پیار دیا اور تمام حاضرین نے تالیاں بجائیں، شہباز شریف نے بھی تالیاں بجائیں اور طالبہ کی حوصلہ افزائی کی۔
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت ہارون اختر خان کی زیرِ صدارت آٹو انڈسٹری سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں پی اے اے پی اے ایم اور پی اے ایم اے کے وفود کی شرکت، آٹو پالیسی، استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد اور انڈسٹریل فسیلیٹیشن پر مشاورت ہوئی ۔جام کمال خان نے کہا کہ پری شپمنٹ اور پوسٹ شپمنٹ انسپیکشن سے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد میں بدعنوانی روکی جائے گی،معیاری کنٹرول اور واضح درآمدی قواعد سے شفافیت اور انڈسٹری کی ترقی کو فروغ دیا جائے گا،استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی سکیموں میں ترامیم کے لیے تجاویز تیار کی جا رہی ہیں تاکہ اصل اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت اور...
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی سے پاکستان میں تعینات جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ، خیبر پی کے میں تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر کاروباری شعبے میں باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے، نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے، ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے، جرمنی کی جانب سے خیبر پی کے میں جاری عوامی فلاحی منصوبوں، صوبہ میں ریلوے نظام کی بحالی کیلئے پاک جرمن مشترکہ منصوبہ شروع کرنے سے متعلق گفتگو کی گئی۔ گورنر خیبر پی کے نے کہا کہ صوبہ بالخصوص پشاور میں ریلوے نظام کو بہتر بنا کر سیاحت کے فروغ...
راولپنڈی؍ لاہور (جنرل رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی اسرائیل کو تسلیم کرنے اور ابراہم اکارڈ کا حصہ بننے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ حکمران ایسا کرنے کا خواب بھی نہ دیکھیں۔ پاکستان کے عوام غلام نہیں، یہ اہل فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ راولپنڈی میں الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام بنو قابل آئی ٹی کورسز کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمن نے پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ مذاکرات سے مسائل حل کریں، جنگ پاکستان کے فائدہ میں ہے نہ افغانستان کے۔ کابل بھی ضمانت دے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے...
معروف پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے ریئلٹی شو کے ججز اور امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں اپنے گانے بنا کسی اجازت کے گانے کا اختیار دے دیا۔ گلوکار سجاد علی کے ریئلٹی شو ’پاکستان آئیڈیل‘ سے متعلق بیان اور اپنے گانے نہ گانے کے حوالے سے بیان کے بعد فلک شبیر میدان میں آئے۔ سجاد علی نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ شو میں حصہ لینے والے نوجوان گلوکار اُن کے گانے گا کر مقابلہ جیت سکتے ہیں تاہم وہ انہیں گا نہیں سکتے کیونکہ منتظمین کے ساتھ اُن کا معاشی معاہدہ طے نہیں ہوا۔ گلوکار نے کہا تھا کہ پیسوں کے معاملے بات چیت نہ بننے کے سبب انہوں نے منتظمین کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیرکاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ 21 نومبر کومینارپاکستان پر ہونے والا اجتماع عام ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے قیام کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔ڈاکو راج اورقبائلی تصادم سندھ کے لیے ایک ناسور کی شکل اختیار کرگئے ہیں۔ بدامنی وقبائلی جھگڑوں سے سندھ کا امن،تعلیم اور معیشت بری طرح متاثر ہے۔قیام امن کے لیے حکومت کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق آپریشن کرنے کے بجائے ڈاکوئوں کا ریڈکارپیٹ استقبالیہ لمحہ فکر ہے۔ڈاکوسرینڈرپالیسی اورڈی آئی جی کی گاڑی کے ای چالان کے معاملے نے پولیس کارکردگی پرکئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔سندھ میں جرائم اورمجرموں کے خاتمے لیے ضروری ہے کہ ظالم سرداروں، ڈاکو اورپولیس میں موجودکالی بھیڑیوںکا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251031-08-21 اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر شاہزرا منصب خان کھرل نے کہا ہے کہ ہر قدرتی آفت کا پہلا اور سب سے زیادہ اثر عورتوں اور بچیوں پر پڑتا ہے، موسمیاتی ایجنڈا برادریوں کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنائے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا۔ اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے آبادی (یو این ایف پی اے) اور پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کی مشترکہ رپورٹ کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہی تھیں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کا کہ ، پاکستان کو فوری طور پر اپنی عوامی خدمات کو موسمیاتی لحاظ سے مضبوط اور محفوظ بنانا ہوگا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سیلاب، خشک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویٹی کن سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے ویٹی کن سٹی میں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو سے ملاقات کی جس میں بین المذاہب ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ویٹی کن سٹی میں ہونے والی ملاقات میں دنیا میں امن، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے، پیغام پاکستان کے پھیلاؤ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دنیا بھر سے علما، مذہبی اسکالرز اور دیگر مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کے ذریعے دنیا کو امن کی طرف لے جانے کی ضرورت پر زور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں متعلقہ وزارت کے امور کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے ڈیرہ بگٹی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی میاں خان بگٹی نے بھی ملاقات کی، رکن قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو حلقے کے سیاسی امور سے آگاہ کیا، ملاقات میں دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (صباح نیوز) پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آر ٹی) کا سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پشاور کے علاقے چمکنی میں پیش آیا، سیکورٹی گارڈ محمد عاصم اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے کہا کہ مقتول محمد عاصم بی آر ٹی کا سیکورٹی گارڈ تھا اور اس کی 16 نومبر کو شادی طے تھی۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی پورے ملک کی لائف لائن ہے لیکن اسے دانستہ نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی نااہلی اور کرپشن نے شہر کو کھنڈر بنا دیا ہے، سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، پانی ناپید ہے، سیوریج کا نظام درہم برہم ، انفرا اسٹرکچر تباہ حال ہے اور ای چالان کے نام پر شہریوں کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے۔ صرف گزشتہ 24 گھنٹے میں ساڑھے 6 کروڑ روپے کے چالان کر کے ظلم کی انتہا کر دی گئی۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے مل کر کراچی کو تباہ کیا ہے۔سندھ حکومت نے کراچی کے ترقیاتی فنڈز اور2010تا 2025تک...
حماس سے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد اعلان کے باوجود 100 سے زائد فلسطینی شہید شہید ہونیوالوں میں46 بچے شامل، 253 افراد زخمی ،ایک میزائل الشفاء اسپتال کے پیچھے گرا اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے حکم کے بعد اسرائیلی طیاروں کی جانب سے غزہ شہر پر کی گئی وحشیانہ بمباری میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو غزہ میں فوری اور شدید حملوں کا حکم دیا تھا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی کے جواب میں کیا گیا ۔جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوجیوں پر حملہ ہوا۔منگل کی رات نیتن یاہو کے حکم...
ڈائریکٹر سید ضیاء کی ملی بھگت کا شبہ، بلاک 18پلاٹ آر 1151پر تعمیراتی ہنگامہ تعمیراتی مافیا اور اہلکاروں کے گٹھ جوڑ سے علاقہ غیرمحفوظ،مقامی رہائشیوں کا احتجاج فیڈرل بی ایریا کے بلاک 18 میں واقع پلاٹ نمبر آر 1151 کی پرانی عمارت پر غیرقانونی طور پر بالائی منزلوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے ، جس پر علاقے کے رہائشیوں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر سید ضیاء کی ملی بھگت کا شدید شبہ ظاہر کیا ہے ۔مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ تعمیرات نہ صرف بلڈنگ قوانین اور شہری قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں،بلکہ اس سے علاقے کے بنیادی ڈھانچے پر بھی منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔ پانی، گیس اور بجلی کی لائنیں غیرمنظم تعمیرات کی...
ریاض احمدچودھری بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے ) پہلی مرتبہ 1970 کی دہائی کے اوائل میں وجود میں آئی تھی جب سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پہلے دور حکومت میں بلوچستان میں ریاست پاکستان کے خلاف مسلح بغاوت شروع کی گئی تھی۔تاہم فوجی آمر ضیاالحق کی جانب سے اقتدار پر قبضے کے نتیجے میں بلوچ قوم پرست رہنما?ں سے مذاکرات کے نتیجے میں مسلح بغاوت کے خاتمے کے بعد بی ایل اے بھی پس منظر میں چلی گئی۔پھر سابق صدر پرویز مشرف کے دور اقتدار میں بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس نواز مری کے قتل کے الزام میں قوم پرست رہنما نواب خیر بخش مری کی گرفتاری کے بعد سنہ 2000 سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں...
روجھان: ڈیرہ غازی خان اور راجن پور پولیس کی مشترکہ کوششوں سے چار مغویوں کو ڈاکوؤں کے چنگل سے بحفاظت بازیاب کر لیا گیا ہے۔ آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان اور ڈی پی او راجن پور کی خصوصی نگرانی میں پولیس نے یہ کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر چار افراد کو اغوا کر کے روجھان کے علاقے موضع میراں پور میں لے گئے تھے۔ تاہم ڈیرہ غازی خان پولیس کی ہدایت پر راجن پور پولیس نے مغویوں کا تعاقب کیا اور انہیں ڈاکوؤں کے قبضے سے بحفاظت بازیاب کر لیا۔ بازیاب ہونے والے افراد میں شاہد، عاطف، شریف اور کاشف شامل ہیں۔ مغویوں کی بازیابی...
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ کے اراکین کا اعلان کر دیا ہے جس میں 10 وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی شامل ہیں۔ کابینہ کے اراکین میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم خان، فضل شکور خان، خلیق الرحمٰن، ریاض خان، سید فخر جہاں اور عاقب اللہ خان کے علاوہ فیصل خان بھی شامل ہیں۔ گورنر ہاؤس سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق، نئے وزرا کی سمری گورنر کے پاس موصول ہو چکی ہے اور انہوں نے دستخط کر دیے ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نئے وزرا آج سہ پہر 3 بجے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (نمائندہ جسارت )جامعہ سندھ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری کا لاڑ کیمپس بدین کا دورہ ڈی سی بدین یاسر بھٹی کے ہمراہ مختلف علمی و تخلیقی پروگرام پر مشتمل لاڑ انٹرپرینیوریل گالا 2025 کا افتتاح کیا .جامعہ سندھ یونیورسٹی جامشورو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری نے گزشتہ روز سندھ یونیورسٹی لاڑ کیمپس بدین کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی ، پر وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی لاڑ کیمپس پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان اور ماہر زراعت و ماحولیات پروف?سر ڈاکٹر اسماعیل کمبار کے ہمراہ ڈیپارٹمنٹ آف اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس کی جانب سے منعقدہ لاڑ انٹرپرینیوریل گالا 2025 ، ڈیپارٹمنٹ آف انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کی پوسٹر پریزنٹیشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے عوام کی مشکلات اور پریشانیاں ہیں کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ سونے کا انڈا دینے والی اس مرغی کو سندھ اور وفاقی حکومت نوچ نوچ کر کھا رہی ہیں لیکن ان کا جی نہیں بھر رہا ہے۔ ای چالان کے نام پر ایک ایسا نیا ٹیکس کراچی کے شہریوں پر مسلط کردیا گیا ہے جس کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ ایک جانب شہر کراچی جو وفاق اور سندھ کو سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتا ہے لیکن اس کے باوجود یہ شہر بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔ کراچی کے نوجوانوں پر پہلے ہی روزگار کے دروازے مکمل طور پر بند ہوچکے ہیں اور کراچی کے ڈومیسائل پر وڈیروں جاگیرداروں کے...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے 13 رکنی صوبائی کابینہ کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے 13 رکنی کابینہ تشکیل دی گئی ہے جن میں سے 10 صوبائی وزرا، دو مشیر اور ایک معاون شامل ہیں۔ کابینہ کے وزرا میں مینا آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم خان، فضل شکور خان، خلیق الرحمان، ریاض خان، سید فخر جہاں اور عاقب اللہ خان شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا کابینہ میں مشیر کی حیثیت سے مزمل اسلم اور تاج محمد ذمہ داریاں انجام دیں گے جبکہ شفیع جان بطور معاون خصوصی وزیراعلیٰ ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ اُدھر گورنر ہاؤس کو وزرا کی سمری موصول ہوگئی ہے جس پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے دستخط بھی کردیے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یروشلم: اسرائیل کے دارالحکومت یروشلم میں لاکھوں الٹرا آرتھوڈوکس مذہبی یہودی مردوں نے فوج میں جبری بھرتی کے خلاف تاریخی احتجاج کیا، جسے منتظمین نے ملین مارچ کا نام دیا، احتجاج اس وقت افسوسناک صورتحال اختیار کر گیا جب ایک 15 سالہ لڑکا عمارت کی بلندی سے گر کر ہلاک ہوگیا۔غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ریلی اسرائیل کی تمام مذہبی جماعتوں کی غیر معمولی اتحاد کی علامت تھی، مظاہرین نے فوج میں بھرتی کے قانون اور بھرتی سے انکار کرنے والوں کی گرفتاریوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔احتجاج میں شریک 20 سالہ یہودا ہرش جو مذہبی گروہ ناتورئی کارتا سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت اسرائیلی فوج میں شامل نہیں ہوں...
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں سیاسی امور اور پاک, افغان کشیدگی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ’’جیو نیوز ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف اور صدر آصف علی زرداری کی ملاقات ایوان صدر میں ہوئی۔ ملاقات میں بلاول بھٹوزرداری، وزیرداخلہ محسن نقوی، راجہ پرویز اشرف، طارق فضل چوہدری، فاروق ایچ نائیک اور شیری رحمان بھی شریک ہوئیں۔اس کے علاوہ وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے بھی شرکت کی جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ویڈیولنک پر ملاقات میں شریک ہوئے۔ برطانیہ اور قطر میں نیا دفاعی معاہدہ طے پا گیا ذرائع...
RAJANPUR: پنجاب پولیس نے راجن پور کا کچہ سرکل روجھان میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 4 مغویوں کو بازیاب کروا دیا۔ پولیس نے بتایا کہ راجن پور پولیس نے مغوی افراد کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ ہوا اور روجھان کی حدود سے اغوا ہونے والے 4 مغوی شہریوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ڈاکو مغوی افراد کو دوسری جگہ منتقل کررہے تھے لیکن پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کرکے گھیراؤ کر لیا۔ کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور گنے کی فصل میں چھپے ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے تاہم ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے...
اداکار، گلوکار اور میزبان خالد انعم نے ایک حالیہ انٹرویو میں محبت اور شادی کے بارے میں گفتگو کی۔ حاضر دماغ اور بذلہ سنج خالد انعم نے کہا کہ محبت کبھی کامیاب نہیں ہوتی بلکہ کامیاب محبت وہی ہے جو ادھوری رہ جائے جس میں شادی نہ ہو۔ انھوں نے اپنی بات کے ثبوت میں دلیل دی کہ پریمی جوڑوں ہیر رانجھا، سسی پنوں، سوہنی مہیوال اور دیگر کی شادی نہیں ہوئی، تبھی آج تک یاد ہیں۔ خالد انعم نے مزد کہا کہ اگر ان سب کی بھی شادیاں ہو جاتیں تو کہانیاں کچھ یوں ہوتیں، ہیر کہہ رہی ہوتی: رانجھا، آج گندم کون پِسے گا؟ اور مہیوال بجٹ کا رونا رو رہا ہوتا۔ اداکار خالد انعم نے کہا کہ جو محبت شادی تک پہنچ جائے وہ ختم ہو جاتی ہے۔ پھر محبت...
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور پی ٹی آئی کور کمیٹی کی رکن سینیٹر مشال یوسف زئی کے درمیان اختلافات سامنے آگئے۔سلمان اکرم راجا نے ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں کسی کو ہٹانے کا نہیں کہا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو مکمل با اختیار بنانے کی بات کی۔سینیٹر مشال یوسف زئی نے رد عمل میں کہا کہ کیا آپ بتانا چاہیں گے کہ سہیل آفریدی کی تعیناتی میں آپ کا کیا عمل دخل تھا،آپ بانی پی ٹی آئی کے بیانیہ کا وزن نہیں اٹھا سکتے تو کسی اور کو موقع دیں۔سلمان اکرم راجا نے پھر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوڈان: شمالی دارفور کے دارالحکومت الفاشر میں صورتحال انتہائی خطرناک ہوگئی ہے، جہاں نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) کے قبضے کے بعد شہریوں پر وحشیانہ مظالم کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، شہر میں تقریباً ایک لاکھ 77 ہزار شہری محصور ہیں جو محفوظ مقامات تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق آر ایس ایف نے نہتے شہریوں پر نسلی بنیادوں پر حملے کیے، جن میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے، متعدد شہریوں کو زندہ جلایا گیا، کچھ کو زبردستی قبریں کھودنے اور خود دفن کرنے پر مجبور کیا گیا، گھروں پر حملے، خواتین سے جنسی زیادتی اور موقع پر ہی قتل کے واقعات کی تصدیق ہوئی ہے، صرف چند گھنٹوں میں تقریباً دو ہزار...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔ یہ واقعہ لیپ ٹاپ سکیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پیش آیا۔ سٹیج پر بلوچستان کی طالبہ درجان کا نام پکارا گیا اور انہیں اظہار خیال کی دعوت دی گئی۔ وہ سٹیج کی طرف بڑھیں تو وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی نشست سے اٹھ کر ان کا استقبال کیا ۔ جیسے ہی طالبہ سٹیج پر پہچیں تو وزیر اعظم نے آگے بڑھ کر انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں اپنے لیے مخصوص نشست پر بٹھادیا۔ یہ منظر دیکھ کر حاضرین بھی مبہوت ہوگئے۔ حاضرین نے کھڑے ہو کر اس عمل کی تائید کی اور کافی...
پاکستان میں افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو سرحدی گزرگاہیں کھول دی جائیں یا افغان پناہ گزینوں کی ملک بدری کا عمل عارضی طور پر روک دیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی جاری،افغان شہری پاکستانیوں کے احسان مند افغان سفیر کی جانب سے جاری بیان میں افغان پناہ گزینوں کی موجودہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ تورخم، چمن، انگور اڈہ، غلام خان اور دیگر سرحدی گزرگاہوں کو فوری طور پر کھولا جائے تاکہ پناہ گزین باعزت اور منظم انداز میں اپنے وطن واپس جا سکیں۔ سردار احمد شکیب نے کہا کہ گزشتہ تقریباً 20 دنوں سے...
رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ گیس، بجلی، پانی، تباہ حال انفرا اسٹرکچر کی بحالی کی بجائے حکومت کی تمام تر توجہ چالان کرنے پر ہے، بلدیاتی ادارے تباہ حالی کا شکار ہیں، نا اہل میئر سے شہری پہلے ہی پریشان ہیں، مہنگائی اور بنیادی سہولیات سے محروم شہریوں پر غیر ضروری ای چالان قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی ہے، ٹریفک چالان کی مد میں الیکڑانک بھتہ خوری کی جارہی ہے، شہر میں اس لاقانونیت کی سب سے بڑی وجہ عوام پر مسلط کردہ نااہل حکمران ہیں، وہ شہری جو بنیادی سہولیت سے محروم تھے اب نئی اذیت...
وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آصف زرداری سے اہم ملاقات، آزاد کشمیر میں حکومت سازی اور پاک افغان کشیدگی پر مشاورت
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں اہم ملاقات کی، جس میں سیاسی امور، آزاد کشمیر کی حکومت سازی اور پاک افغان کشیدگی سمیت کئی اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں نہ صرف ملکی سیاسی صورتحال پر بات ہوئی بلکہ خطے میں بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے صدر زرداری کو اپنے حالیہ دورۂ سعودی عرب کے نتائج اور دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ محسن نقوی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، فاروق ایچ نائیک، طارق فضل چوہدری اور شیری رحمان بھی شریک تھے۔ اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے بوسنیا و ہرزیگووینا کے سرب اکثریتی خطے ریپبلکا سرپسکا کے سابق صدر میلوراڈ ڈوڈک پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں، ڈوڈک کو رواں ماہ امریکی حمایت یافتہ ڈیٹن امن معاہدے کی خلاف ورزی پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلے نے بین الاقوامی حلقوں میں شدید بحث چھیڑ دی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی محکمہ خزانہ نے ڈوڈک اور ان کے قریبی ساتھیوں، اہل خانہ اور منسلک کمپنیوں پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی کوئی واضح وجہ بیان نہیں کی، امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب ریپبلکا سرپسکا کی نیشنل اسمبلی نے ملک میں استحکام کے...
یونیسف اور یورپی یونین کے تعاون سے بلوچستان کے اسکول ایجوکیشن کے محکمے نے صوبے بھر میں والدین، اساتذہ اور اسکول انتظامی کمیٹیوں کے قیام کا آغاز کردیا۔ اسی سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مرغہ زکریازئی، تحصیل نان صاحب، ضلع پشین میں مقامی تعلیمی کونسل کے اراکین نے 3 سالہ مدت کے لیے حلف اٹھایا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں کتنے بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور انہیں تعلیمی اداروں میں واپس کیسے لایا جاسکتا ہے؟ اس موقع پر والدین، قبائلی عمائدین، سرکاری نمائندگان اور محکمہ تعلیم کے افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 1,068 اسکولوں میں والدین اور اساتذہ پر مشتمل انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ ان کمیٹیوں...
‘ تعلیم پر 500 ارب روپے بھی خرچ کرنا پڑے تو کریں گے’، وزیر اعظم نے لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح کر دیا۔اسلام آباد میں وزیراعظم نے یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم پر 50 ارب تو کیا 500 ارب روپے بھی خرچ کرنا پڑیں تو کریں گے۔وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب نے پاکستانی نوجوانوں کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مفت تربیت دینے کی پیشکش کی ہے، پاکستان سے لاکھوں بچوں بچیوں کو تربیت کے...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہبازشریف نے صدر آصف زرداری سے ملاقات کی جس میں سیاسی امور اور پاک افغان کشیدگی پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور آزاد کشمیر میں حکومت سازی پر بھی گفتگو کی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور صدر آصف علی زرداری کی ملاقات ایوان صدر میں ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بلاول بھٹوزرداری، وزیرداخلہ محسن نقوی، راجہ پرویز اشرف، طارق فضل چوہدری، فاروق ایچ نائیک اور شیری رحمان بھی شریک ہوئیں۔اس کے علاوہ وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے بھی شرکت کی جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وڈیولنک پر ملاقات میں شریک ہوئے۔ سرکاری ملازمین کتنے ماہ کی تنخواہ ایڈوانس لے سکتے ہیں؟ وضاحت آگئی ذرائع...
ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ ممبئی میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز ون ڈے میچ میں انڈیا ویمنز ٹیم نے آسٹریلیا ویمنز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔ 339 رنز کا مشکل ہدف بھارتی بیٹرز نے 48.3 اوورز میں پورا کر کے شائقین کو حیران کردیا۔ آسٹریلیا ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 338 رنز بنائے۔ فوبی لچ فیلڈ نے شاندار 119 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ایلس پیری نے 77 اور ایشلی گارڈنر نے 63 رنز جوڑے۔ بھارت کی جانب سے شری چرنی اور دیپتی شرما نے 2،2 وکٹیں حاصل...
اسلام آباد: وزیراعظم اور صدر مملکت کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیل پر مشاورت کی گئی۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ذرائع کے مطابق اتحادی قیادت نے ملکی سیاسی صورتِ حال اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا۔ ایوانِ صدر کی ملاقات میں آزاد کشمیر کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں، آئندہ حکومتی حکمتِ عملی اور پاور شیئرنگ فارمولا زیرِ غور آیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملنے ایوان صدر پہنچے دونوں کے درمیان آزاد کشمیر میں حکومت سے متعلق اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے وفود بھی شریک تھے، پی پی کی جانب سے ...
وزیر اعظم کی صدر آصف زرداری سے ملاقات، آزاد کشمیر میں حکومت سازی پر بات چیت WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہبازشریف نے صدر آصف زرداری سے ملاقات کی جس میں سیاسی امور اور پاک افغان کشیدگی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور صدر آصف علی زرداری کی ملاقات ایوان صدر میں ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بلاول بھٹوزرداری، وزیرداخلہ محسن نقوی، راجہ پرویز اشرف، طارق فضل چوہدری، فاروق ایچ نائیک اور شیری رحمان بھی شریک ہوئیں۔اس کے علاوہ وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے بھی شرکت کی جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وڈیولنک پر ملاقات میں...