2025-12-02@08:13:33 GMT
تلاش کی گنتی: 39718
«سفر کی اجازت نہیں دی»:
(نئی خبر)
حکام نے تصدیق کی کہ 14 افراد کو گولیاں لگیں جبکہ 4 افراد موقع پر ہی جان سے گئے۔ مقامِ وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے اور تفتیشی ٹیمیں شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کیلیفورنیا کے شہر اسٹاکٹن میں ایک بچے کی سالگرہ کی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ واقعہ ہفتے کی شام تقریباً 6 بجے ایک اسٹرپ مال کے اندر واقع آئس کریم شاپ میں پیش آیا، جہاں بچے کی سالگرہ منائی جا رہی تھی۔ سان جواکن کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے مطابق نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تقریب میں شریک متعدد افراد گولیوں کا نشانہ بنے۔ حکام نے تصدیق...
بھارتی کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی اور ان کی والدہ سونیا گاندھی کے خلاف نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس میں مجرمانہ سازش کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دہلی پولیس کی اکنامک آفینسز ونگ (ای او ڈبلیو) نے ایک نئی ایف آئی آر میں دونوں رہنماؤں سمیت 6 افراد کو نامزد کیا ہے۔ ایف آئی آر میں سم پٹروڈا Sam Pitroda اور 3 دیگر افراد کے نام شامل ہیں، جبکہ تین کمپنیاں ایسوسی ایٹڈ جرنلز لمیٹڈ (اے جے ایل)، ینگ انڈین اور ڈوٹیکس مرچنڈائز پرائیویٹ لمیٹڈ بھی الزامات کی زد میں ہیں۔ درج شدہ الزامات کے مطابق ملزمان پر ایسوسی ایٹڈ جرنلز لمیٹڈ پر دھوکا دہی کے ذریعے قبضہ کرنے کی مجرمانہ سازش کا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے عالمی دن پر ان کی غیر متزلزل سفارتی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام نسلوں سے جارحیت، محرومی اور بدترین انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی مظالم نے انسانی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا ہے، یہ بربریت برداشت نہیں کی جاسکتی، اسرائیل کے جنگی جرائم اور نسل کشی جیسے اقدامات پر جواب دہی ناگزیر ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دو ریاستی حل اور غزہ امن منصوبہ پائیدار امن کا حقیقی موقع فراہم کرتے ہیں، فوری اور مستقل جنگ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس: صدر مملکت...
برطانیہ کی چانسلر ریچل ریوز نے کہا ہے کہ ملک کی خستہ حال پبلک سروسز کو بہتر بنانے کے لیے برطانیہ کے امیر طبقے کو زیادہ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے اپنی حالیہ خزانہ جاتی بجٹ میں 26 ارب پاؤنڈ کے اضافی ٹیکس کو درست اور ضروری فیصلہ قرار دیا۔ ریچل ریوز نے کہا کہ بجٹ میں اسکولوں، اسپتالوں، توانائی کے نئے منصوبوں اور ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کو ترجیح دی گئی ہے۔ انہوں نے اس تجویز کو مسترد کر دیا کہ پیداواری صلاحیت میں کمی کے بعد حکومت کو اخراجات میں کٹوتی کرنی چاہیے۔ چانسلر ریوز نے کہا کہ عوام نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا تھا، اس لیے وہ عوامی خدمات میں کٹوتی کرنے پر...
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے رعایت کے مستحق نہیں، انہیں شخصی ضمانت پر رہا نہ کیا جائے: آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا جائے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے ملزمان کو حوالات میں رکھاجائے اور کسی کو بھی شخصی ضمانت پررہا نہ کیا جائے، حوالات میں بند افراد عدالت سے ضمانت کے بعد ہی رہا ہوں گے۔ٹریفک ریکارڈ کے مطابق ٹریفک قوانین توڑنے والے 1390 افراد گرفتار ہیں۔خیال رہے کہ دو روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی پنجاب میں ٹریفک پولیس والوں کوایک ماہ کا وقت دیتے ہوئے کہا تھا اگر ٹریفک سسٹم میں بہتری نہ آئی تو پھر ٹریفک پولیس کا متبادل محکمہ لانا...
ایف بی آر نے مردان میں سگریٹ فیکٹری پر چھاپے کے دوران غیر قانونی سگریٹ کے 62 کارٹن ضبط کر کے فیکٹری سیل کردیا۔یف بی آر ذرائع کے مطابق ان لینڈ ریونیو ٹیم نے مردان میں سگریٹ کی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران غیر قانونی سگریٹ کے 62 کارٹن ضبط کر لیے گئے۔ایف بی آر کے مطابق ضبط شدہ سگریٹ پر ٹیکسز ادا نہیں کئے گئے تھے جس پر فیکٹری کو سیل کر کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق سیل کی گئی سگریٹ فیکٹری سینیٹر دلاور خان کی ہے اور سیاسی شخصیت کے دباؤ کے باوجود فیکٹری پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ایف بی آر ذرائع کا بتانا ہے کہ...
پاکستان کے نامور اور ورسٹائل اداکار فیصل قریشی نے حالیہ دنوں میں اپنی وزن میں نمایاں کمی کے باعث مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا، تاہم اداکار نے ایک ایونٹ میں کے دوران اس کی اصل وجہ بتا دی۔ فیصل قریشی کئی مقبول ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے باعث جانے جاتے ہیں، آج کل جیو ٹی وی کے ہٹ ڈرامہ سیریل کیس نمبر 9 میں ’کامران‘ کے کردار کے ذریعے بے حد تعریفیں سمیٹ رہے ہیں، ریپ کے مجرم کے روپ میں ان کی خوفناک اور دل دہلا دینے والی اداکاری نے ناظرین کو حیران کر دیا ہے۔ امریکا کے شہر ہوسٹن میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فیصل قریشی نے بتایا کہ میرے وزن...
ویب ڈیسک: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کی خراب صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں پر مبنی ایک خط ارسال کیا ہے۔ 80 سالہ خالدہ ضیا کافی عرصے سے متعدد سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں، جن میں دل کے امراض، ذیابیطس، گٹھیا، جگر کی خرابی (لِور سیروسِس) اور گردوں کے مسائل شامل ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان گزشتہ اتوار انہیں سانس لینے میں شدید دشواری کے بعد فوری طور پر ڈھاکا کے ایور کیئر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ مقامی اور غیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خودکش حملوں کی تحقیقات جاری ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق نادرا نے حملے میں ملوث تینوں خودکش حملہ آوروں کی افغان شہریت کی تصدیق کر دی ہے، تاہم ان کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی تک موصول نہیں ہو سکیں۔حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے سلسلے میں اب تک 100 سے زائد مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے، جبکہ رحمان بابا قبرستان سے ایف سی ہیڈکوارٹرز تک حملہ آوروں کی حرکت کی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے۔مزید بتایا گیا کہ تفتیشی ٹیم سہولت کار تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے، اور حملے کے روز حملہ آوروں کے پاس کوئی موبائل فون نہیں تھا۔یاد...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مردان میں سگریٹ کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر غیر قانونی سگریٹ کے 62 کارٹن ضبط کر لیے۔ذرائع کے مطابق فیکٹری پر چھاپہ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو نے مارا، ضبط شدہ سگریٹ پر ٹیکسز ادا نہیں کیے گئے تھے جس پر فیکٹری کو سیل کر کے مالکان پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کراچی: ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیاوفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ مقامی ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ فیکٹری سینیٹر دلاور خان کی ہے اور ان کے دباؤ کے باوجود...
سری لنکا میں بڑے پیمانے پر تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان دتوا بھارت کی سمت بڑھ رہا ہے۔ بھارتی محکمۂ موسمیات کے مطابق طوفان آج تامل ناڈو اور اطراف کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے، جس کے باعث حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ طوفان کے اثرات کے سبب تامل ناڈو کے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں جبکہ 50 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ساحلی پٹی سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ اس سے قبل طوفان دتوا نے سری لنکا میں شدید تباہی مچائی، جہاں بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 153 افراد...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں زمین ہتھیانے والے غاصبوں کا اندھا راج ختم کر دیا گیا۔ پنجاب حکومت نے دو دن میں زمینوں پر ناجائز قبضے کے1005 کیس نمٹا کر حیران کن تاریخی ریکارڈ بنا دیا ہے۔ برسوں سے عدالتی چکر کاٹنے والے ایک ہزار پانچ خاندانوں کو 48گھنٹوں میں زمین کی ملکیت کا حق واپس مل گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لائیو ڈیش بورڈ پر خود مانیٹر کررہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ پر اہم اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صرف دو دن میں 1005 کیسز نمٹانے کے پنجآب حکومت کے نئے ریکاڑد کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نئے پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ کا...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق طوفان دتواہ کے باعث سری لنکا کو فوری امداد فراہم کر دی گئی۔ پاک بحریہ نے سمندری طوفان کے باعث مدد فراہم کی۔ پاک بحریہ کا جہاز ’’سیف‘‘ بین الاقوامی فلیٹ ایویو میں شرکت کیلئے کولمبو کی بندرگاہ پر موجود ہے۔ پی این ایس ایف کی سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ امدادی کوششیں دوست ملکوں کے ساتھ یکجہتی کے جذبے کی عکاس ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی سامان سری لنکن حکام کے حوالے کیا گیا۔ امدادی سامان میں خوراک‘ خشک راشن‘ فرسٹ ایڈ کٹس‘ ادویات‘ ضروری آلات شامل ہیں۔ پاک بحریہ متاثرہ علاقوں میں مزید انسانی امداد فراہم کرتی رہے گی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری لنکا میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان دتوا اب بھارت کی جانب بڑھ رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ طوفان آج بھارت کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ تامل ناڈو کے ساحلی حصے طوفان کے اثرات سے پہلے ہی شدید بارشوں کی لپیٹ میں آ چکے ہیں، جس کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے اور 50 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔اس سے قبل سری لنکا میں دتوا کے باعث ایمرجنسی نافذ ہوئی جہاں موسلادھار بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی۔ اب تک 153 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔رائٹرز کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہوئیں، جبکہ شمالی اور مشرقی علاقوں...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کہا کہ جج کو سٹریس لینا نہیں سٹریس دینا چاہیے۔ جوڈیشل اکیڈمی میں عدالتی فیصلوں کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے سب سے مشکل کیس کیے، مجھے کبھی سٹریس نہیں ہوا اور بہت سے سیاسی کیس بھی آئے مگر کبھی سٹریس نہیں ہوا۔ جسٹس جواد نے کہا کہ جج کو کورٹ ہینڈلنگ اور اس کے فیصلوں سے پرکھا جاتا ہے لہٰذا تمام کورسز نئے آنے والے ججز کے لیے بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں میں 60 فیصد کیسز غلط آتے ہیں، ہم نے وہ کورسز کرنے ہیں جو دنیا میں...
فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 70 ہزار 100 سے بڑھ گئی ہے، جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار 900 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو 2 سال 54 دن ہوگئے ہیں اور گزشتہ ماہ نافذ ہونے والی امریکی ثالثی کے تحت جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے بدستور جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں 2 سالوں سے بجلی کی فراہمی معطل، جنگ بندی کے بعد بھی بحال نہ ہوسکی الجزیرہ کے مطابق ہفتے کی صبح جنوبی غزہ کے علاقے بنی سہیلہ (خان یونس کے مشرق) میں ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں 2 فلسطینی بچوں کو شہید کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈرون...
اسپیکر نے عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی، ایاز صادق فارم 47 والے نہیں، لطیف کھوسہ کا وی نیوز کو خصوصی انٹرویو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق نے عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی ہے، قومی اسمبلی اسپیکر ایاز صادق ن لیگ کے وہ واحد بندے ہیں جو فارم سنتالیس والے نہیں ہیں۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سردار لطیف خان کھوسہ نے بتایا کہ ہماری کل اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں پیپلزپارٹی کے نوید قمر، ن لیگ سے رانا ثناء اللہ، طارق فضل چوہدری موجود تھے۔ ان کی موجودگی میں میں نے اسپیکر کو کہا کہ آپ فارم سنتالیس والے نہیں ہیں جس کے بعد اسپیکر سے عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے بات کی جس پر انہوں نے...
اسلام آباد میں سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی دودھ جلیبی کی مانگ میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں موجود دودھ جلیبی کی دکانوں پر شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے۔ ایک مقامی دودھ جلیبی شاپ میں لوگ گرم دودھ اور تازہ تلی ہوئی جلیبی کے منفرد ذائقے سے لطف اندوز ہونے کے لیے آئے ہوئے تھے۔ دکان دار کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ تازہ جلیبی تیار کرتے ہیں اور دودھ کو گرم رکھ کر پیش کرتے ہیں تاکہ سرد موسم میں گاہکوں کو بہترین ذائقہ فراہم کیا جا سکے۔ دودھ میں شامل کی جانے والی الائچی نہ صرف خوشبو بڑھاتی ہے بلکہ ذائقہ کو بھی مزید دلکش بناتی ہے۔ گاہکوں سے...
’کل آپ آرہی ہیں نا صنوبر… کیو بی ایس ہوم؟‘ ’ہاں ضرور! میں وقت پر پہنچ جاؤں گی۔‘ ’تھینک یُو یار،‘ اسما نے اپنائیت سے کہا اور کال بند ہوگئی۔ مگر جیسے ہی فون کی اسکرین بجھی، میرے ذہن کی کتاب کے پنّے خودبخود ماضی کی طرف پلٹنے لگے ـ ……………………. بھرے پُرے گھر میں ایک انجانی سی اداسی کا بسیرا تھا۔ ڈرائنگ روم میں سب کے بولنے کے باوجود موت کا سا سناٹا پھیلا ہوا تھا… کسی بڑے سانحے کے بعد کا سناٹا۔ یہ بھی پڑھیں: اگلے جنم بھی موہے بٹیا ہی دیجیو: صنوبر ناظر اس ماحول میں صرف اسما تھی جو اپنے برجستہ جملوں اور کھنکتی ہنسی سے بوجھل فضا کو کچھ لمحوں کے لیے ہلکا ضرور کر دیتی،...
کراچی: روہڑی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، واقعے نے پورے علاقے میں افسردگی اور تشویش کی فضا پیدا کر دی ہے۔ فائرنگ کے اس المناک واقعے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سکھر سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کو قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی اور پولیس پر حملے ناقابلِ برداشت ہیں، ایسے واقعات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے شہید اہلکار کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ ضیاءالحسن لنجار نے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے...
پاکستان کے بڑے شہرکراچی، لاہور،فیصل آباد، آسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور بڑھتی ہوئی آلودگی، بے ہنگم ٹریفک اور شہری منصوبہ بندی کے فقدان کی وجہ سے ایک خاموش مگر خطرناک بحران سے گزر رہے ہیں۔ یہ بحران کسی ایک حکومت کا پیدا کردہ نہیں بلکہ برسوں کی غفلت،کمزور منصوبہ بندی، ناقص گورننس اور بڑھتی ہوئی آبادی کا شاہ خسانہ ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ہمارے شہروں کا بنیادی انفرااسٹرکچر وہی ہے، لیکن آبادی تین سے چار گنا بڑھ جانے کے باوجود اس جانب کوئی توجہ نہ دی۔ نتیجہ یہ کہ ان شہروں کے باسی روزانہ ٹریفک جام، ماحولیاتی آلودگی، پانی کی قلت،اور تجاوزات اور بے ہنگم کچی آبادیوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔لاہور دنیا کے آلودہ...
دنیا کی آنکھوں کے سامنے ایک اور تاریخ لکھی جا رہی ہے۔ خون ،آنسو اور ماؤں کی ہچکیوں سے بھری ہوئی تاریخ۔ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ دو ملکوں کا تنازعہ نہیں رہی، یہ سرمایہ دار طاقتوں کے مفادات، اسلحہ ساز کمپنیوں کی بھوک اور عالمی سیاست کے بے رحم کھیل کی بھٹی میں دہکتی وہ آگ ہے جس کی لپٹیں بچوں کے جھلسے ہوئے وجود تک پہنچ چکی ہیں۔ ایسے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی جارحانہ سفارت کاری جو خود ان کی صدارت کا سب سے بڑا امتحان بنتی جا رہی ہے۔ دنیا کے سامنے ایک بار پھر اس سوال کو کھڑا کرتی ہے کہ آخر امن کس کی ترجیح ہے اور جنگ کس کا کاروبار۔...
آج پانچ برس بیت گئے، 30 نومبر2020 کی ایک خاموش مگر سرد شام کو میرے ابو جی اپنے رب کے حضور پیش ہوگئے اور یکم دسمبر کو انھیں آبائی گاؤں کھوڑہ وادی سون میں اپنے والد کے پہلو میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ مگر ان کی تحریریں آج بھی زندہ ہیں، ان کا شمار پاکستان کے اُن کالم نگاروں میں ہوتا ہے جنھوں نے صحافت کو محض خبر رسانی یا تبصرہ نگاری نہیں بلکہ تہذیب، زبان، تاریخ اور فکری ارتقاء کے ساتھ جوڑے رکھا۔ ان کے کالم صرف رائے نہیں ہوتے تھے بلکہ قاری کو تہذیبی شعور، سیاسی بصیرت اور لسانی حُسن کا ایک مرکب پیش کرتے تھے۔ ان کی تحریر کے اندر ایک ایسا خلوص، طنز...
بھٹوز کے ویژن اور قربانیوں نے جمہوریت کی بنیاد مضبوط کی،صدر مملکت کاپارٹی کے یومِ تاسیس پر شہیدوں کوخراجِ عقیدت
سٹی42: صدرمملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مینٹور آصف علی زرداری نے کہا ہے پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ہم اپنے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جن کے ویژن،عزم، ہمت اور قربانیوں نے پاکستان کی جمہوری بنیادوں کو مضبوط کیا اور کئی نسلوں پر اثر انداز ہوئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے اٹھاون ویں یومِ تاسیس پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کاکہناتھا کہ اپنی پوری تاریخ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے دور کے مرکزی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیشہ جدوجہد کی۔ جب پاکستان پر آمریت کا سایہ تھا، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی مزاحمت کرنے والی پارٹی کے طور پر...
اسرائیل کا دفاعی نظام لوہے کی دیوار کی مانند مضبوط ہے، یہ ایک مسلمہ حقیقت تھی اور جس طرح دیکھتے ہی دیکھتے اسرائیلی پروڈکٹس نے دنیا بھر کے ممالک میں اپنی شاخیں پھیلائیں، ان کی کامیابیاں جھنڈے گاڑتی گئیں۔ غالباً نہیں یقینا اس طرح کی باتیں چلتی ہی رہتیں لیکن سات اکتوبر 2023 کو اچانک ایسا ہوا کہ اسرائیل کے دفاعی نظام پرکاری ضرب لگی اور عیاں ہوگیا کہ اونچی دکان کے پھیکے پکوان ہیں۔ فلسطینی آزادی کے علم بردار حماس نے پیراگلائیڈنگ کے ذریعے گوریلا جنگجو، اسرائیل کے بقول ان کی ناقابل تسخیر زمین پر اتارے اور وہ کر دکھایا کہ جس سے دنیا دنگ رہ گئی۔ اسرائیلی عوام اپنی حکومت کی دفاعی ذمے داریوں کو شکست اور غصے...
حالیہ پاک بھارت جنگ میں افواج پاکستان نے دنیا کو اُس وقت ورطہ حیرت میں ڈال دیا جب انھوں نے اپنے سے دس گنا بڑی فوج کو نہ صرف شکست فاش سے دوچار کیا بلکہ فضائی محاذ پر بھارتی فضائیہ کو نشان عبرت بنا دیا، مودی کی نام نہاد عسکری طاقت اور معاشی ترقی کے غبارے سے ہوا بھی نکال کر رکھ دی۔ بھارتی فضاؤں میں چینی ساختہ لڑاکا طیاروں JF-17 اور JC-10 کو پاکستان کے فضائی جانبازوں نے اس مہارت سے استعمال کیا کہ دنیا دنگ رہ گئی۔ خاص طور پر جس طرح فرانسیسی طیارے رافیل کو تباہ کیا، اس تباہی نے نہ صرف رافیل تیار کرنیوالی کمپنی کو مشکلات سے دوچار کردیا بلکہ طیاروں کی کوالٹی اور اس...
نون لیگ گلگت بلتستان کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم الیکشن کمیشن، صوبائی انتظامیہ اور تمام سول و عسکری ادروں سے گزارش کرتے ہیں کہ موصوف کو آئین اور قانون کے عین مطابق الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی ترجمان مسلم لیگ نون و سابق چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل محمد اشرف صدا نے سابق وزیر اعلی خالد خورشید کے حالیہ ویڈیو بیان کے ردعمل میں جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ خالد خورشید گنڈا پوری شہد کے عشق میں مبتلا ہیں، اس لیے پشاور میں مقیم ہے، وہ اک نادان اور حادثاتی وزیر اعلیٰ ہیں۔ جس نے گلگت بلتستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کی فضائی حدود کو نو فلائی زون قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ تمام ایئرلائن، پائلٹ، ڈرگ ڈیلر اور انسانی اسمگلروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وینزویلا اور اسکے گرد کی فضائی حدود کو مکمل طور پر بند سمجھا جائے۔گزشتہ ہفتے امریکی ایوی ایشن ریگولیٹر نے بڑی ایئرلائن کو خبردار کیا تھا کہ وینزویلا کے اوپر پرواز کرنا خطرناک ہوسکتا ہے، ملک میں سیکیورٹی کی صورت حال بگڑ چکی ہے اور فوجی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔وییزویلا نے وارننگ پر عمل کرنے والی چھ بڑی بین الاقوامی ایئرلائن کے آپریٹنگ حقوق منسوخ کردیے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا...
بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے فیصلہ میڈیکل بورڈ کی حتمی سفارش پر کیا جائے گا، انہیں بیرون ملک منتقل کرنے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خالدہ ضیا کی صحت انتہائی تشویشناک، بی این پی کی قوم سے دعا کی اپیل خالدہ ضیا کے ذاتی معالج اور بی این پی کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر اے زیڈ ایم زاہد حسین نے ہفتے کی شب ایورکیئر اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ملکی اور غیر ملکی ماہرین مل کر خالدہ ضیال کا علاج کر رہے ہیں اور جیسے ہی میڈیکل بورڈ بیرون ملک علاج کی تجویز دے گا، اس بارے میں میڈیا کو آگاہ کر دیا...
پی پی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں گلگت بلتستان کے ہر گلی کوچے میں موجود کارکنان پرعزم ہیں اور عوام کا جوش و خروش یہ واضح پیغام دے رہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوامی طاقت کا سیلاب تمام رکاوٹیں بہا لے جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ونگ گلگت بلتستان کلثوم مہدی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے عظیم مشن، یعنی روٹی، کپڑا اور مکان اور عوام کی حکمرانی کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔یہ دن...
اپنے بیان میں فنکشنل لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ فلسطینیوں کی جرأت اور ثابت قدمی دنیا بھر کے مظلوم عوام کیلئے امید و حوصلے کا ذریعہ ہے اور یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی، جب تک قابض قوتوں کا ظلم ختم نہیں ہو جاتا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام اس وقت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں اور ایسے حالات میں مسلم امہ کیلئے خاموشی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ اپنے بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم عالمی برادری کے کردار پر...
ڈی ایس ریلویز عمران حیات کے مطابق جعفر ایکسپریس میں جامرز کی تنصیب کیلئے ٹرائل شروع ہو چکا ہے۔ ریلوے پولیس کے مزید 150 اہلکار بھی کوئٹہ ڈویژن میں طلب کر لئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ ریلویز نے بلوچستان میں مسافر ٹرینوں، ٹریک اور اسٹیشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں جعفر ایکسپریس میں جامرز کی تنصیب کیلئے ٹرائل شروع ہو چکا ہے۔ ریلوے پولیس کے مزید 150 اہلکار بھی کوئٹہ ڈویژن میں طلب کر لئے گئے ہیں۔ ڈی ایس ریلویز عمران حیات نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ سے اندورن ملک جانے والی تمام ٹرینوں کی حفاظت کیلئے چالیس چالیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ جو کوئٹہ...
سب سے زیادہ کیسز کراچی کی لیبارٹریز میں 123 اور حیدرآباد میں 109 رپورٹس مثبت آئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں ڈینگی کے مزید 232 کیسز سامنے آگئے ہیں اور کراچی میں سب سے زیادہ 127 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 34 اور نجی اسپتالوں میں 17 نئے مریض داخل ہوئے ہیں، جس کے بعد صوبہ بھر میں داخل مریضوں کی مجموعی تعداد 44 ہو چکی ہے۔ کراچی ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں 17، حیدرآباد کے سرکاری اسپتالوں میں 9 نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرکاری اسپتالوں سے 38 اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق والکر ترک نے پاکستان میں آئینی ترامیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جلد بازی میں کی گئی آئینی ترامیم سے عدالیہ کی آزادی کمزور ہوئی۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنیوا سے جاری اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق والکر ترک نے کہا کہ آئین میں کی گئی موجودہ 27ویں اور ترمیم بھی گزشتہ سال کی گئی 26ویں ترمیم کی مانند قانونی حلقوں اور سول سوسائٹی سے مشاورت اور بحث کے بغیر کی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جلد بازی میں کی گئی آئینی ترامیم سے عدالیہ کی آزادی کمزور ہوئی ہے اور فوج کے نظام احتساب اور قانون کی حکمرانی پر گہرے...
—فائل فوٹوز حکومتِ پاکستان نے ہانگ کانگ میں وانگ فوک کورٹ کی عمارت میں آتشزدگی پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چینی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے دعا گو ہیں۔ یہ بھی پڑھیے ہانگ کانگ: عمارت میں آگ لگنے کا معاملہ، 8 افراد زیرِ حراست ہانگ کانگ: رہائشی کمپلیکس میں تاریخ کی بدترین آگ 128 زندگیاں نگل گئی تعزیتی بیان میں ترجمان دفترِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعے پر چین کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ہانگ...
بانی پی ٹی آئی: فائل فوٹو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات اور اسپتال کے اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے سے متعلق دو درخواستوں پر سماعت میں بانی پی ٹی آئی کا کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور شوکت خانم کینسر اسپتال کے بینک اکاؤنٹ ایمرجنسی بنیادوں پر ڈی فریز کرنے سے متعلق دائر دو درخواستوں کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کا کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، اسحاق ڈاراسحاق ڈار نے کہا کہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، خود اسپانسرڈ قسم کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، پراسیکیوشن ٹیم...
ایک بیان میں پی پی سینیٹر نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو پہلی خاتون وزیر اعظم بنی، بحالی جمہوریت کی بات کرنے پر پارٹی کی قیادت کو شہید کیا گیا، کراچی میں پیپلز پارٹی نے بڑے جلسے کئے ہیں اور اتوار کا ہونے والا جلسہ بھی ایک عظیم جلسہ ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سید وقار مہدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں اور شہادتوں سے بھری ہوئی ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ملک کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کو آئین دیا جس نے ملک کو جوڑ کر رکھا ہوا ہے۔ وقار مہدی نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو پہلی خاتون وزیر اعظم بنی،...
پاکستان میں لاپتا شیعہ افراد کا مسئلہ ہے کیا؟ کراچی سمیت پاکستان میں کتنے شیعہ افراد لاپتا ہیں؟ موجودہ شیعہ مسننگ پرسنز کتنے عرصے سے لاپتا ہیں؟ لاپتا شیعہ افراد کے اہل خانہ کن مسائل و پریشانیوں کا شکار ہیں؟ متاثرہ اہل خانہ کے ریاست و اداروں سے مطالبات؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے سالوں سے لاپتہ شیعہ سید دلدار علی زیدی کی اہلیہ کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںشہر قائد کے رہائشی سید دلدار علی زیدی گذشتہ تقریباً پانچ سال سے جبری گمشدگی کا شکار ہیں، 5 فروری 2021ء کو لاپتا ہونے کے بعد سے تاحال اہل خانہ کو ان سے متعلق کسی قسم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حزب اللہ کے سربراہ نے اسرائیل سے اپنے شہید کمانڈر علی طباطبانی کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے سینئر کمانڈر علی طباطبائی کی شہادت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بہادر سپاہی قرار دیا، نعیم قاسم نے کمانڈر علی طباطبائی کی شہادت پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل تیار ہے، انہیں جلد ایک مؤثر اور نہایت نقصان دہ انتقام کا سامنا کرنے پڑے گا، حزب اللہ کے سربراہ نے لبنان کی حکومت سے بھی مطالبہ کیا اسرائیل کو...
چند سو لوگوں کی گرفتاری کافی نہیں، ہم تو یہ چاہتے ہیں افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو، امن ہی واحد راستہ ہے: وزیر خارجہ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان کے دورے میں افغان وزیر خارجہ امیر متقی نے کہا تھا کہ انہوں نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چند لوگوں کو گرفتار کیا ہے لیکن ان پر واضح کردیا کہ چند سو لوگوں کی گرفتاری کافی نہیں۔ ہم تو یہ چاہتے ہیں افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو، امن ہی واحد راستہ ہے، پاکستان نے افغانستان سے کہا ٹی ٹی پی کو پاک افغان بارڈر سے دور لے جائیں، دوسرا یہ ہوسکتا ہے کہ ٹی ٹی پی کو ہمارے حوالے کردیں۔ ٹی ڈی سی پی ہیریٹیج تھرو لینز کے زیر اہتمام فوٹوگرافرز کا دورہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کی دفعہ 7 کے تحت تین طلاق سمیت کسی بھی شکل میں دی گئی طلاق اس وقت تک مؤثر نہیں ہو سکتی جب تک 90 دن کی مدت پوری نہ ہو جائے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے محمد حسن سلطان کی طلاق سے متعلق پٹیشن نمٹاتے ہوئے کہا کہ اگر خاوند نے بیوی کو طلاق کا حق بلا شرط تفویض کیا ہو تو بیوی کو طلاق واپس لینے کا حق بھی مکمل طور پر حاصل ہے۔عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا 7 اکتوبر 2024کا فیصلہ درست قرار دیتے...
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف نامی شخص کے حوالے کیا گیا، کراچی میں ہیروئن کلچر، بھتہ کلچر اور بوری بند لاش کلچر آیا لیکن اب کراچی کا کچرہ اٹھایا جا رہا ہے اور پانی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف نامی شخص کے حوالے کیا گیا اور لندن والے بانی نے کراچی کو اسلحہ، بوری بند لاشوں اور بھتے کی پرچیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کی اقتدار میں آنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بچوں میں کم بھوک ایک عام مگر والدین کے لیے تشویش کا باعث مسئلہ ہے، خاص طور پر ایسے بچے جو زیادہ فعال یا متحرک ہوں اور کھانے سے دور بھاگتے ہوں۔ بعض والدین اس مسئلے کے حل کے لیے بھوک بڑھانے والی ادویات کا سہارا لیتے ہیں، لیکن ماہرین صحت اس حوالے سے خبردار کرتے ہیں کہ یہ طریقہ نہ صرف غیر مؤثر بلکہ خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے۔پیڈیئٹرک ماہر ڈاکٹر روی ملک گپتا نے اس معاملے پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بتایا کہ بچوں کو بھوک بڑھانے والی ادویات دینا طویل مدتی طور پر متعدد سنگین اثرات کا باعث بن سکتا ہے۔ڈاکٹر گپتا کے مطابق ”انڈین اکیڈمی آف پیڈیئٹرکس“ اور ”امریکن اکیڈمی آف پیڈیئٹرکس“ دونوں...
ایک بیان میں سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ بھارت اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر دنیا کو دھوکہ نہیں دے سکتا کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ خود بھارت دہشت گردی کی سب سے بڑی فیکٹری، انتہا پسندی کا مرکز اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ بن چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی بھارتی سازشوں کے خلاف اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت اپنی انتہاءپسند اور پاکستان دشمن ذہنیت کے تحت اوچھے، گھٹیا اور بزدلانہ ہتھکنڈوں کا سہارا لے کر پاکستان کی عالمی شناخت اور ریاستی وقار کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوششیں کر رہی ہے، بھارتی قیادت کی سوچ، عمل اور...
کراچی: سندھ میں ڈینگی کے مزید 232 کیسز سامنے آگئے ہیں اور کراچی میں سب سے زیادہ 127 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 34 اور نجی اسپتالوں میں 17 نئے مریض داخل ہوئے ہیں، جس کے بعد صوبہ بھر میں داخل مریضوں کی مجموعی تعداد 44 ہوچکی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کراچی ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں 17، حیدرآباد کے سرکاری اسپتالوں میں 9 نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرکاری اسپتالوں سے 38 اور نجی اسپتالوں سے 34 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو روانہ ہوگئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکارتا: انڈونیشیا کے جزیرہ سماترا میں شدید بارشوں، تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 303 ہوگئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تاحال 174 افراد لاپتا ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔درجنوں دیہات لینڈ سائیڈنگ کی زد میں آکر صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں جب کہ ملبے تلے دبی لاشیں ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ امدادی کاموں کے دوران ملبے تلے دبی 31 لاشیں ملی ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئیں۔امدادی کاموں میں ریسکیو ادارے اور فائر بریگیڈ کے عملے کے علاوہ 3 ہزار 500 زائد پولیس اہلکار بھی مصروف ہیں۔شدید تباہی کے باعث شمالی سماترا کے کئی...
متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کی بندش سے متعلق خبریں سراسر غلط ہیں۔ کراچی میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے ویزا سینٹر میں پاکستانیوں کے لیے عملہ خدمات فراہم کر رہا ہے۔ سماء سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں اور ویزوں کے اجراء میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ بعض عناصر غلط افواہیں پھیلا کر پاکستان اور امارات کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قونصل جنرل نے مزید کہا کہ کچھ ویزوں کے لیے پیشگی تاریخ لینا ضروری ہو سکتا ہے، تاہم علاج معالجے، تعلیمی سیمینارز اور دیگر ضروری...
پاکستانی باکسر محمد وسیم نے دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ فائٹ فور گلوری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں انہوں نے تھائی لینڈ کے جکراوت مجنگو کو 12 راؤنڈز کے مقابلے کے بعد شکست دی۔ فتح کے بعد محمد وسیم نے کہا کہ وہ ایونٹ کے انعقاد پر پاک فوج اور پنجاب حکومت کے شکر گزار ہیں اور یہ کامیابی شہدا کے نام کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان میں ہونے والی اس چیمپئن شپ میں 15 ممالک کے 44 باکسرز نے حصہ لیا تھا۔ مریم نواز کی محمد وسیم کو مبارکباد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ چیمپیئن باکسر محمد...
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی طبیعت مزید بگڑ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس )بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے، جس کے بعد ان کے اہلِ خانہ اور پارٹی رہنماوں نے عوام سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 80 سالہ خالدہ ضیا کو 23 نومبر کو پھیپھڑوں کے انفیکشن کی علامات ظاہر ہونے پر ہسپتال داخل کیا گیا تھا، پارٹی رہنماوں کے مطابق وہ اس وقت انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو)میں زیرِ علاج ہیں۔بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے رہنما مرزا فخرال عالمگیر نے 28 نومبر کی...
سٹی42: پاکستان کو خیبر پختونخوا میں انتہائی پیچیدہ اور سنگین صورتحال کا سامنا ہے، اس سنگین صورتحال پر آج پاک آرمی کے ترجمان نے مزید کھل کر بتایا ہے۔ پاک آرمی کے ترجمان نے تصدیق کی کہ پاک افغان سرحدی علاقوں میں پولیٹیکل ٹیررکرائم گٹھ جوڑ ہے، خیبر اور تیراہ میں کوئی انتظامیہ نہیں ہے۔ پاک آرمی کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ بارڈر منیجمنٹ پر سکیورٹی اداروں کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ پنجاب اور سندھ کے برعکس خیبر پختونخوا میں بارڈر کے دونوں طرف منقسم گاؤں ہیں۔ ایسی صورتِ حال میں آمد و رفت کو کنٹرول کرنا ایک چیلنج ہے۔ طیاروں کے سافٹ ویئر میں سنگین خرابی، عالمی پروازیں معطل ...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بغیر تصدیق شدہ یا جعلی دستاویزات پر کسی مسافر کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ محسن نقوی نے اسلام آباد ائیرپورٹ کا دورہ کیا اور تقریباً دو گھنٹے تک امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا، اس دوران وہ بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے بھی ملاقات کرتے رہے۔ وزیر داخلہ نے 7 نومبر کو امیگریشن پر کم عملے کی شکایت کا نوٹس لیا اور فوری انکوائری کا حکم دیا، جس میں سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تمام صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی۔ انہوں نے مسافروں کو یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں ایسی شکایات کا موقع نہیں ملے گا۔ محسن نقوی نے...
پاکستانی ٹینس کے شہسوار اعصام الحق نے اپنے شاندار کیریئر کے بعد انٹرنیشنل ٹینس سرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ یہ اعلان انہوں نے اے ٹی پی چیلنجرز کپ کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل کے اختتام پر کیا، جہاں اعصام الحق اور ان کے جوڑی دار مزمل مرتضیٰ کو سخت مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں ہونے والے اس فائنل میں چیک ریپبلک کے ڈومینک پلان اور قازقستان کے ڈینس ایوسیو نے سات چھ اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی۔ یہ پاکستان میں اے ٹی پی چیلنجر کپ کا پہلا انعقاد تھا، جس میں پاکستانی جوڑی مینز ڈبلز کے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔ اعصام الحق نے شائقینِ...
خیبر پختونخوا کودہائیوں سے جنگوئوں نے تباہ کیا، مزید لڑائی کی گنجائش نہیں ، اسد قیصر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز صوابی(آئی پی ایس ) سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ خیبر پختونخوا وہ خطہ ہے جو ہمیشہ سے دہشت گردی کا براہِ راست نشانہ بنتا رہا ہے۔سابق اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ افغان جنگ نے صوبے کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا، یہی جنگ کلاشنکوف کلچر کا باعث بنی اوراس کے نتیجے میں صوبے کی معیشت تباہ ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج بھی ہم افغان جنگ کے منفی اثرات کا خمیازہ بھگت رہے ہیں اور 9/11 کے بعد دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ نے صوبے کی مشکلات میں مزید اضافہ...
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی پاکستان میں آئینی ترامیم پر تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز جنیوا (سب نیوز)اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق والکر ترک نے پاکستان میں آئینی ترامیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جلد بازی میں کی گئی آئینی ترامیم سے عدالیہ کی آزادی کمزور ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق جنیوا سے جاری اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق والکر ترک نے کہا کہ آئین میں کی گئی موجودہ 27ویں اور ترمیم بھی گزشتہ سال کی گئی 26ویں ترمیم کی مانند قانونی حلقوں اور سول سوسائٹی سے مشاورت اور بحث کے بغیر کی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جلد بازی میں...
وادی تیراہ میں خوارج کی دہشتگردانہ سرگرمیوں میں اضافہ پشاور کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج نے تیراہ کے نیٹ ورکس کے ذریعے پشاور پر حملے شروع کر دیے ہیں۔ تیراہ اور پشاور کے درمیان فاصلہ تقریباً 70 کلومیٹر ہے، جسے طے کرنے میں تقریباً دو گھنٹے لگتے ہیں۔ 24 نومبر کو پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے میں افغان خارجیوں نے تیراہ کا راستہ اختیار کیا۔ ماضی میں خارجی حکیم اللہ محسود کا مرکز طویل عرصہ تک تیراہ میں قائم رہا اور وہ قبائلی علاقے سے پشاور اور ملک کے دیگر حصوں میں کارروائیاں کرتا رہا۔ ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں دہشتگردوں کی تعداد دوبارہ بڑھ رہی ہے اور منشیات...
اقوامِ متحدہ نے افغان بارڈر کی بندش پر نظرثانی کی درخواست کردی، فیصلہ قیادت سے مشاورت کے بعد ہوگا: اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ نے پاکستان سے افغان بارڈر کی بندش کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی باضابطہ درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر عسکری قیادت اور وزیراعظم سے مشاورت کی جائے گی۔ اسلام آباد میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ روز دفترِ خارجہ کو اقوام متحدہ کی جانب سے خط موصول ہوا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ افغانستان کے ساتھ بارڈر بند رکھنے کے فیصلے پر دوبارہ غور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان لازمی غذائی اشیا کے لیے افغان عوام کو سہولت دینے پر غور کرے گا اور امید ہے کہ اس حوالے سے اجازت...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ دہلی کی شدید آلودگی میں پرالی اور پٹاخوں کا حصہ بہت کم ہے، جبکہ سب سے بڑی وجہ گاڑیوں کا دھواں، بے ترتیب ٹریفک، عوامی ٹرانسپورٹ کی تباہی اور کچرے کا جلانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر رہنما سندیپ دیکشت نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کی موجودہ فضائی صورتحال اس حد تک خراب ہو چکی ہے کہ اسے وہ ذاتی طور پر دھیما زہر اور بڑی ناکامی مانتے ہیں۔ سندیپ دیکشت نے کہا کہ چونکہ ڈاکٹر بھی بتا چکے ہیں کہ دہلی کی آلودہ ہوا ایک عام شہری کی عمر 6 سے 7 سال تک کم کر دیتی ہے، اس لئے یہ مسئلہ صرف سیاسی نہیں بلکہ براہِ راست...
انٹرنیٹ پر ایک بچی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس کا شمار آج پاکستان کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انٹرنیٹ پر ایک کم عمر بچی کی اسٹیج پر پرفارمنس کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ بینڈ کے ساتھ پرفارم کرتے ہوئے مائیک پر Poem پڑھ رہی تھی۔ اس بچی کی مسکراہٹ کو دیکھ کر کئی صارفین نے اندازہ لگالیا کہ یہ کس اداکارہ کا بچپن ہے جبکہ دوسرا یہ جس آئی ڈی سے شیئر ہوئی تو مداح سمجھ گئے کہ یہ وہی اداکارہ ہیں جنہوں نے بچی کی ویڈیو شیئر کی۔ اگر آپ غور سے دیکھیں تو اندازہ ہوجائے گا یہ کون سی اداکارہ ہیں۔ جی ہاں! یہ اداکارہ حرا مانی کے بچپن کی ایک یادگار ویڈیو ہے جس...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کراچی زون نے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پرغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے 3 ملزمان گرفتار کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت مدثر، سجاد علی اور محمد خالد کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کو سمن آباد کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 18000 سعودی ریال، 10000 امریکی ڈالر اور...
فلم ’نیلوفر‘ جس میں فواد خان اور ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، 28 نومبر 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہو گئی ہے۔ یہ فلم 2020 میں بننے شروع ہوئی تھی لیکن کئی تاخیر کے بعد اب ناظرین کے سامنے آئی ہے۔ فواد اور ماہرہ ایک دہائی بعد رومانوی کہانی میں دوبارہ اسکرین پر آئے ہیں، جس کے لیے مداح کافی پرجوش تھے۔ فلم کا پلاٹ اور اہم عناصر ’نیلوفر‘ کی کہانی ایک نابینا لڑکی اور ایک شاعر کے گرد گھومتی ہے جو اتفاقاً اس سے ملاقات کرتا ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر عمار رسول نے لاہور کو تیسرا اہم کردار قرار دیا ہے، کیونکہ شہر کی تاریخی خوبصورتی کو فلم میں محبت کی کہانی کے ساتھ پیش...
اقوام متحدہ: 2 سال میں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کی کارروائیوں میں ہزار سے زائد فلسطینی شہید
اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گزشتہ دو سال کے دوران اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں کی کارروائیوں میں 1,030 فلسطینی جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں 233 بچے بھی شامل ہیں۔ جنیوا میں پریس کانفرنس کے دوران یواین انسانی حقوق کمشنر وولکر ترک کے ترجمان نے بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک مقبوضہ علاقوں میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے اور اس کا کوئی جوابدہ نہیں ہے۔ ترجمان نے جنین میں اسرائیلی بارڈر پولیس کے ہاتھوں دو فلسطینیوں کے سرعام قتل پر گہرے صدمے کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے طاقت کے غیر قانونی استعمال اور آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد کے لیے استثنیٰ...
فائل فوٹو، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں۔سیہون میں میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ جب 28ویں ترمیم سامنے آئے گی تو دیکھا جائے گا، جو چیز ہمارے سامنے آئی نہیں اس پر ردعمل کیا دیں۔انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام اور سندھ کی تقسیم کے افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں۔ پاکستان اور سندھ کے مفاد کے خلاف کچھ بھی پیپلز پارٹی قبول نہیں کرے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ گورنر کی تقرری کا اختیار وزیراعظم اور صدر کا ہے، ان کے علاوہ کسی کا کردار نہیں۔مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف حسین کے حوالے کیا گیا اور لندن میں مقیم بانی نے شہر کو اسلحہ، بوری بند لاشوں اور بھتے کی پرچیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ کچھ لوگوں کے اقتدار میں آنے کے انداز اور سوچ مختلف ہوتے ہیں، اور بلاول بھٹو زرداری جب بھی وزیر اعظم بنیں گے تو عوامی طاقت سے اپنی حکومت قائم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل پیپلز پارٹی کے قیام کو 55 سال مکمل ہو رہے ہیں، اس موقع پر ملک بھر میں 100 سے زائد مقامات پر اجتماعات ہو رہے ہیں جبکہ...
بھارتی اداکارہ جیا بھٹاچاریہ نے حال ہی میں اپنے ابتدائی تجربات اور مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ جیا نے بتایا کہ انہیں بچپن سے اداکاری یا شوبز کا کوئی شوق نہیں تھا، بلکہ والدین نے انہیں ناچنے اور فنونِ لطیفہ کی تربیت پر مجبور کیا۔ انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ ان کا بچپن کافی مشکل گزرا۔ والدین کی خراب شادی اور والدہ کی جانب سے جسمانی تشدد نے ان کی زندگی پر گہرے اثرات ڈالے۔ جیا کے مطابق والدہ کے رویے کی وجہ سے انہیں خود سے بھی نفرت محسوس ہوئی اور وہ کئی بار خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر چکی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد نے کبھی ان کے...
پی ٹی آئی، اسرائیل اور بھارت کیساتھ مل کر پاکستان کو بدنام کر رہی ہے، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی اس وقت ملک دشمن عناصر کے ساتھ ایک صفحے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بیرون ملک، بالخصوص امریکا میں پاکستان کے خلاف قراردادیں منظور کروانے میں شامل ہو رہی ہے، جو حب الوطنی کے خلاف ہے۔ احسن اقبال نے لاہور میں منعقدہ گرین پروڈکٹیوٹی کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اسرائیل اور بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کو بدنام کر رہی ہے اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)طلاق نوے دن کی مدت پوری ہونے تک مؤثر نہیں ہوسکتی،خاوند نے بیوی کو طلاق کا حق بلاشرط دیا ہوتو بیوی کوطلاق واپس لینے کا حق بھی حاصل ہے،سپریم کورٹ نے محمد حسن سلطان کی اپیل مسترد کر دی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےسماعت کی،جسٹس شفیع صدیقی نے 12صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریرکیا،شادی کے بعد میاں بیوی نیویارک میں رہائش پذیر تھے، بیوی 2023 میں بیٹی کے ساتھ نیویارک سے کراچی واپس آگئی تھی۔ سپریم کے فیصلےمیں کہاگیا کہ بیوی نے 3جولائی 2023 کوکراچی سےشوہرکوطلاق کا نوٹس جاری کیا تھا، بیوی نے 10 اگست 2023 کوطلاق کانوٹس واپس لینےکی درخواست جمع کروائی تھی،یونین کونسل نے 90 روز پورے...
روس کے 30 سالہ فٹنس انفلوئنسر دمتری نویانزن کا غیر معمولی وزن بڑھانے کا تجربہ المناک انجام پر ختم ہوگیا۔ دمتری روزانہ 10 ہزار کیلوریز پر مشتمل ’’جنک فوڈ ڈائٹ‘‘ لے کر تیزی سے وزن میں اضافہ کرنا چاہتے تھے، لیکن یہی منصوبہ ان کی موت کی وجہ بن گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دمتری کا تعلق روس کے شہر اورینبرگ سے تھا اور وہ اپنے فالوورز کو دکھانا چاہتے تھے کہ وزن کم کرنے کے پروگرام سے پہلے زیادہ وزن کیسے بڑھایا جاسکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے چند ہفتوں تک بے تحاشا جنک فوڈ کھانا شروع کیا اور تقریباً 25 کلوگرام وزن بڑھانے کا پلان بنایا۔ انفلوئنسر کے ڈائٹ پلان میں صبح کے ناشتے میں...
طلاق 90دن کی مدت پوری ہونے تک موثر نہیں ہوسکتی، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کی دفعہ 7 کے تحت تین طلاق سمیت کسی بھی شکل میں دی گئی طلاق اس وقت تک موثر نہیں ہو سکتی جب تک 90 دن کی مدت پوری نہ ہو جائے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے محمد حسن سلطان کی طلاق سے متعلق پٹیشن نمٹاتے ہوئے کہا کہ اگر خاوند نے بیوی کو طلاق کا حق بلا شرط تفویض کیا ہو تو بیوی...
سائیکلون ڈِٹوا کے شمالی تامل ناڈو اور پڈوچیری کی ساحلی پٹی کی طرف بڑھنے کے ساتھ، حکام نے حفاظتی اقدامات بڑھا دیے ہیں۔ طوفان کے پیش نظر 54 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ کئی اضلاع میں اسکول اور کالجز بند کر دیے گئے ہیں۔ شدید بارش اور تیز ہواؤں کے باعث ساحلی علاقوں میں خطرے کی گھنٹیاں بجائی گئی ہیں اور لوگوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پروازیں اور ٹرانسپورٹ چنئی ایئرپورٹ نے سائیکلون کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے 54 شیڈول شدہ پروازیں منسوخ کر دی ہیں، جن میں مادورائی، تیرچراپی، تھوتھوکیڈی، سیلم، بنگلور، حیدرآباد اور جافنا کے لیے پروازیں شامل ہیں۔ #WATCH | Tamil Nadu: Due to the effects...
اسلام ٹائمز: اسرائیل نے حزب اللہ کے چیف آٖف سٹاف ہیثم علی طباطبائی کو شہید کر دیا ہے۔ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل علامہ نعیم قاسم نے اسے ایک کھلی جارحیت اور ایک بھیانک جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مزاحمت کو جواب دینے کا حق ہے اور ہم اسکے لیے وقت کا تعین کریں گے۔ انہوں نے کہا: کیا آپ جنگ کی توقع کرتے ہیں؟ ہاں، اسکا امکان موجود ہے اور جنگ نہ ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے یہ بھی کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ پوپ لیو کا لبنان کا آنیوالا دورہ امن لانے اور (اسرائیلی) جارحیت کے خاتمے میں کردار ادا کریگا۔ شیخ نعیم قاسم نے زور دے کر کہا کہ...
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے، جس کے بعد ان کے اہلِ خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے عوام سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 80 سالہ خالدہ ضیا کو 23 نومبر کو پھیپھڑوں کے انفیکشن کی علامات ظاہر ہونے پر ہسپتال داخل کیا گیا تھا، اور وہ اس وقت انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو) میں زیرِ علاج ہیں۔ بی این پی کے رہنما مرزا فخرال عالمگیر نے 28 نومبر کی رات بتایا کہ ڈاکٹروں نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ خالدہ ضیا کی حالت تشویشناک ہے۔ دی ڈیلی اسٹار کے مطابق خالدہ ضیا کو دل،...
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کی تقسیم کو مکمل طور پر خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام اور سندھ کی تقسیم کی افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں۔ ڈان نیوز کے مطابق مراد علی شاہ دو روزہ دورے پر بھان سید آباد پہنچے، جہاں انہیں کمشنر حیدرآباد اور ڈی آئی جی حیدرآباد نے استقبال کیا۔ انہوں نے چیف شمن رہپوٹو اور سینئر صحافی آدم مینگل سے ان کے اہل خانہ کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “نئے صوبوں کی بات ایک کان سے سنو اور دوسرے کان سے نکال دو۔ پاکستان اور سندھ کے مفاد کے خلاف کچھ بھی پیپلز پارٹی...
پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا—فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے دعویٰ کیا ہے کہ 1 لاکھ 49 ہزار 782 ووٹ شہرناز عمر ایوب کو ملے، جبکہ 1 لاکھ 24 ہزار 686 ووٹ بابر نواز کو ملے، ہم نے ہری پوری میں 25 ہزار ووٹ کی لیڈ لی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 600 فارم 45 کی ایک کتاب ہم نے تیار کی ہے، اصلی نتیجہ ہمارے پاس ہے۔تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ ریاست میں وزیرِ اعلیٰ کی وزیرِ اعظم کے بعد دوسری بڑی پوزیشن ہے، 2 روز پہلے وزیرِ اعلیٰ کے پی کو ملنے نہیں دیا گیا۔ تیمور سلیم جھگڑا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا...
اقوامِ متحدہ کی قرار داد کی مناسبت سے آج 29 نومبر کو دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2 دسمبر 1977 میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ایک قرارداد منظور کی تھی۔ جس میں رکن ممالک نے اتفاق کیا تھا کہ ہر سال 29 نومبر کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔ اس قرارداد میں اقوامِ متحدہ نے عالمی پائیدار امن کے لیے فلسطین کے دو ریاستی حل کو ناگزیر قرار دیا تھا۔ اقوامِ متحدہ کی اس قرارداد کے باوجود فلسطین میں اسرائیلی بربریت جاری ہے اور 8 اکتوبر 2023 سے جاری بمباری میں 70 ہزار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری لنکا میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 123 تک پہنچ گئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبو سمیت سری لنکا کے مختلف علاقوں میں مسلسل ایک ہفتے کے ہونے والی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے سمندری طوفان دتوا کے باعث تباہ کن بارشوں اور سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 123 ہو گئی ہے، جب کہ 130 افراد تاحال لاپتا ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ بیشتر اموات لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہوئیں، شمالی اور مشرقی اضلاع میں 300 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی جس نے کئی پہاڑی علاقوں میں مٹی کے...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سینئر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ افغان طالبان کی موجودہ رجیم نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق رواں سال دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں 1873 دہشتگرد مارے گئے جن میں 136 افغان شہری شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس سال ملک بھر میں 67 ہزار 23 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن میں سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سب سے زیادہ کارروائیاں ہوئیں۔ 4 نومبر 2025 سے اب تک کے 4910 آپریشنز میں 206 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ پاک افغان سرحد مشکل...
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کہا ہے کہ جج کا کام دباؤ میں آنا نہیں بلکہ قانون کے مطابق فیصلہ دے کر دوسروں کا اسٹریس بڑھانا ہوتا ہے، خود اسے برداشت نہیں کرنا چاہیے۔ لاہور جوڈیشل اکیڈمی میں عدالتی فیصلوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس جواد حسن نے کہا کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں سب سے مشکل اور حساس کیسز سنے، جن میں کئی سیاسی مقدمات بھی شامل تھے، مگر کبھی ذہنی دباؤ محسوس نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “جج کو اسٹریس لینا نہیں، اسٹریس دینا چاہیے۔ جج کی قابلیت اس کی کورٹ ہینڈلنگ اور فیصلوں سے پہچانی جاتی ہے، اسی لیے ٹریننگ کورسز نئے ججز کے...
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ آج کے دن اور ہمیشہ کیلئے ہم فلسطینی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، امن معاہدے میں پاکستان نے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے، فلسطینی شہریوں کو خوراک، علاج، صاف پانی، رہائش اور سلامتی جیسے بنیادی انسانی حقوق تک بھی رسائی حاصل نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت اور پاکستانی عوام پختہ عزم اور یکجہتی کیساتھ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ ہیں، فلسطینی عوام دہائیوں سے حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، فلسطینیوں کی ہمت اور غیرمتزلزل حوصلے نے تاریخ میں نیا باب رقم کیا ہے، فلسطینی عوام کی جرات، بہادری اور عزم...
ویب ڈیسک: پاکستان ریلویز نے ریلوے اسٹیشن انتظار گاہوں اور مختلف ٹرینوں کی بوگیوں کی آپ گریڈیشن اور مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ریلوے ٹریک کو بھی سر سبز شاداب بنانے پر بھی کام شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اب مسافروں کو سفر کے ساتھ ساتھ ریلوے ٹریک کے دونوں اطراف میں دلکش اور خوبصورت نظارے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔ پاکستان ریلویز نے حکومتِ پنجاب کے تعاون سے اربن ٹری پلانٹیشن ڈرائیو کا باضابطہ آغازدیا ہے۔ پلانٹیشن ڈرائیو کے تحت ریلوے ٹریکس کے اطراف شجر کاری کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے۔ طیاروں کے سافٹ ویئر میں سنگین خرابی، عالمی پروازیں معطل پنجاب بھر میں اربن ٹری پلانٹیشن ڈرائیو کے...
سری لنکا نے سائیکلون ’ڈٹوا‘ کے باعث شدید بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 123 تک پہنچنے کے بعد بین الاقوامی مدد کی اپیل کی ہے، اور 130 افراد لاپتا بھی بتائے گئے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر (ڈی ایم سی) کے مطابق شدید موسمی نظام نے تقریباً 15 ہزار گھر تباہ کر دیے ہیں اور 44 ہزار افراد کو عارضی طور پر بنائے گئے ریاستی شیلٹرز میں منتقل ہونا پڑا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سمپتھ کوتووگودا نے کہا کہ فوج، نیوی اور ایئر فورس کے ہزاروں اہلکاروں کی تعیناتی کے ساتھ ریلیف آپریشنز کو مضبوط بنایا گیا ہے۔ کوٹو وگودا نے کولمبو میں صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے پاس 123 مصدقہ ہلاکتیں ہیں اور 130 دیگر لاپتا ہیں۔ سائیکلون ڈٹوا...
جج کو اسٹریس لینا نہیں اسٹریس دینا چاہیے: جسٹس جواد حسن WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کہا ہےکہ جج کو اسٹریس لینا نہیں اسٹریس دینا چاہیے۔ لاہور جوڈیشل اکیڈمی میں عدالتی فیصلوں کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال کے موضوع پر تقریب ہوئی جس سے جسٹس جواد حسن نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سب سے مشکل کیس کیے، مجھے کبھی اسٹریس نہیں ہوا اور بہت سے سیاسی کیس بھی آئے مگر کبھی اسٹریس نہیں ہوا۔ جسٹس جواد کا کہنا تھا کہ جج کو اسٹریس لینا نہیں اسٹریس دینا چاہیے، جج کو کورٹ ہینڈلنگ اور اس کے فیصلوں سے پرکھا جاتا ہے لہٰذا تمام...
کرافٹ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہمارے سندھ کے کام کو فروغ دیا جائے، نئے صوبوں کے حوالے سے بات ایک کان سے سنو اور دوسرے سے نکال دیں، اللہ کے علاوہ کسی میں طاقت نہیں ہے کہ سندھ کو تقسیم کرے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گورنر کی تبدیلی میں سندھ کے وزیراعلی یا کسی اور کا کوئی کردار نہیں ہے اور اس حوالے سے ہم سے نہیں پوچھا جاتا ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کرافٹ فیسٹیول کا افتتاح کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج تین روزہ فیسٹیول میں آیا ہوں،...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کہا ہےکہ جج کو اسٹریس لینا نہیں اسٹریس دینا چاہیے۔ لاہور جوڈیشل اکیڈمی میں عدالتی فیصلوں کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال کے موضوع پر تقریب ہوئی جس سے جسٹس جواد حسن نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے سب سے مشکل کیس کیے، مجھے کبھی اسٹریس نہیں ہوا اور بہت سے سیاسی کیس بھی آئے مگر کبھی اسٹریس نہیں ہوا۔ جسٹس جواد کا کہنا تھا کہ جج کو اسٹریس لینا نہیں اسٹریس دینا چاہیے، جج کو کورٹ ہینڈلنگ اور اس کے فیصلوں سے پرکھا جاتا ہے لہٰذا تمام کورسز نئے آنے والے ججز کے لیے بہت ضروری ہیں۔ جاپانی وفد کی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر...
امریکی اخبار نے جمعہ کے روز اطلاع دی کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی اس ٹیلیفونک گفتگو میں شریک تھے۔ ادھر وائٹ ہاؤس نے اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وینزویلا کے صدر مادورو سے ٹیلفون پر بات کی، دونوں رہنماؤں نے امریکہ میں ایک ممکنہ ملاقات کے انعقاد پر بات چیت کی تاہم تاریخ طے نہیں کی گئی۔ امریکی اخبار نے جمعہ کے روز اطلاع دی کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی اس ٹیلیفونک گفتگو میں شریک تھے۔ ادھر وائٹ ہاؤس نے اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ خیال رہے کہ یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب...
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا، اس دوران انہوں نے ایک ویزا ایجنٹ کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔ایئرپورٹ کے ذرائع کے مطابق وزیرِ داخلہ نے ڈیپارچر لاؤنج میں ایف آئی اے ایمیگریشن کا معائنہ کیا اور ایمیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا۔وزیرِ داخلہ نے ایئرپورٹ پر کام کرنے والے تمام اداروں کو مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ جعلی دستاویزات یا دیگر ذرائع سے بیرون ممالک جانے والے مسافر ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، یہ صورتحال کسی قمیت پر جاری رہنے کی اجازت نہیں دے سکتے، بغیر تصدیق شدہ دستاویزات سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایجنٹ مافیا پیسوں...
یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئر بس کا کہنا ہے کہ اس کے ہزاروں اے 320 طیاروں کو فوری طور پر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے دُنیا بھر میں درجنوں ایئر لائنز کی پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان کی نجی ائیرلائنوں میں مذکورہ سافٹ وئیر انسٹال ہے، تین مختلف ائیرلائنوں کے پاس موجود طیاروں کی تعداد 14 کے لگ بھگ ہے۔ ائیربس نے نئے سوفٹ وئیر کو ختم کرکے پرانے کو دوبارہ ری اسٹور کرنے کے لیے آج رات 12 بجے تک کی ڈیڈلائن دے دی، ذرائع ائیربس طیارہ ساز کمپنی نے کہا کہ [مسئلے کا سبب بننے والے ورژن کے ساتھ طیاروں کے اڑان کی سختی سے ممانعت کردی،ائیربیس 320...
اداکاری شروع کرنے پر والدہ نے پڑنے والی مار آج بھی یاد ہے، سینئر اداکارہ ماضی کی مقبول اداکارہ نشو بیگم نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار ریمبو سے شادی نہ کروانے پر بیٹی صاحبہ نے انہیں خود کشی کی دھمکی دی تھی، والدین مذہبی خیالات کے تھے وہ نہیں چاہتے تھے میں فلم انڈسٹری میں آئوںلیکن مجھے دوران تعلیم ہی شوبز میں آنے کا شوق ہوا تھا اور میٹرک کرنے تک اداکاری کا آغاز کردیا تھا۔ ایک انٹر ویو میں نشو بیگم نے بتایا کہ اداکاری شروع کرنے پر والدہ نے خوب پٹائی کی تھی اور مجھے آج بھی والدہ کی مار یاد ہے۔ایک سوال کے جواب میں ماضی کی اداکارہ نے بتایا کہ وہ اتنی خوبصورت تھیں کہ...
بھارت میں ایک عام بائیک رائیڈر کے بینک اکاؤنٹ سے 331.36 کروڑ روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے، جس میں سے ایک کروڑ سے زائد رقم اودے پور میں ایک پرتعیش شادی پر خرچ کی گئی۔ شادی کا تعلق مبینہ طور پر گجرات کے نوجوان سیاستدان آدتیہ زولا سے جوڑا جا رہا ہے، جبکہ رائیڈر کا نہ تو دولہا سے اور نہ دلہن سے کوئی تعلق تھا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تحقیقات میں پایا کہ اگست 2024 سے اپریل 2025 کے دوران رائیڈر کے اکاؤنٹ میں بے نامی ذرائع سے اربوں روپے جمع ہوئے، اور تقریباً اسی رفتار سے مختلف مشکوک اکاؤنٹس میں منتقل بھی کر دیے گئے۔ منی کنٹرول...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ افغانستان کی طالبان رجیم پورے خطے کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ طالبان حکومت نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے مسلسل بڑھتا ہوا خطرہ بن چکی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ رواں برس کے دوران ملک بھر میں دہشتگردی کے خلاف شروع کیے گئے آپریشنز میں مجموعی طور پر 1873 عسکریت پسند مارے گئے، جن میں افغان شہریت رکھنے والے عسکریت پسند بھی شامل ہیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ ریاستی اداروں پر الزام تراشی اور سوشل میڈیا پر پھیلایا...
واشنگٹن واقعہ عالمی سطح پر دہشت گردی کی واپسی کو ظاہر کرتا ہے عالمی برادری افغان دہشت گردی کو روکنے کے لیے اقدامات کرے ،تین چین باشندوں کی ہلاکت کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے راج ناتھ کا بیان سرحدوں کے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ، بھارتی بیانات خام خیال پر مبنی ہیں، پاکستان مسائل کے پر امن حل کا حامی ہے ، پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، دفتر خارجہ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا میں فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی کی عالمی سطح پر واپسی کو ظاہر کرتا ہے ، تاجکستان میں تین چین باشندوں کی ہلاکت کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے ، افغانستان...
انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فورسز غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یواے پی اے“ کی آڑ میں لوگوں کے گھروں پرچھاپے مار رہی ہیں اور بےگناہ لوگوں کو گرفتار کر کے جیلوں اور عقوبت خانوں میں ڈال رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت علاقے میں بدترین ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے اور اس نے کشمیریوں کو مکمل طورپر دیوار کیساتھ لگا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے...
انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فورسز غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یواے پی اے“ کی آڑ میں لوگوں کے گھروں پرچھاپے مار رہی ہیں اور بےگناہ لوگوں کو گرفتار کر کے جیلوں اور عقوبت خانوں میں ڈال رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت علاقے میں بدترین ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے اور اس نے کشمیریوں کو مکمل طورپر دیوار کیساتھ لگا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت سینئر اداکارہ فرح ندیم نے جم جوائن کر لیا۔ اداکارہ کی ورزش کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے بڑی عمر کے افراد کو تحریک دلانے کے لیے جمنگ سیشن سے ویڈیو شیئر کی ہے۔ انہوں نے انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ فٹنس کی کوئی عمر نہیں ہوتی، اور نہ ہی اس کی شروعات کے لیے کبھی دیر ہوتی ہے، عمر صرف ایک نمبر ہے۔ صحت ہی اصل دولت ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Farah Nadeem (@farahnadeem.official) سوشل میڈیا پر سینئر اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے،...
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف و باصلاحیت اداکارہ عظمیٰ گیلانی نے ایک بار پھر ڈراموں میں کام کرنے کی مشروط خواہش ظاہر کر دی۔ ان دنوں عظمیٰ گیلانی پاکستان میں ہیں، حال ہی میں انہوں نے پی ٹی وی ہوم کی سالگرہ کے خصوصی شو میں شرکت کی۔ جہاں انہوں نے موجودہ ڈراموں اور ان کی کہانیوں پر کھل کر گفتگو کی۔ انٹرویو کے دوران میزبان نے سینئر اداکارہ سے سوال پوچھا کہ ہم آپ کو دوبارہ اسکرین پر کب دیکھیں گے؟ @ptvhomeofficial PTV turns 61 — and what a journey it’s been. From legends sharing their stories to fresh voices lighting up the celebration, this birthday was a beautiful reminder of the legacy that shaped our screens....
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ پرتھ ٹیسٹ کی پچ پر نامناسب تبصرہ کرنے پر بڑی مشکل میں پھنس گئے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عثمان خواجہ نے اپنی فاؤنڈیشن کے ظہرانے کے موقع پر آئی سی سی کی جانب سے ’بہت بہترین‘ قرار دی جانے والی پرتھ ٹیسٹ کی پچ پر نامناسب تبصرہ کیا تھا۔ "Day one wicket at [Perth] is a piece of s***, I'm happy to say that" https://t.co/1zdM5j1hlF — ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 28, 2025 میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلی کرکٹ بورڈ کے حکام نے موقف اپنایا ہے کہ عثمان خواجہ کا پچ سے متعلق ایسے تبصرہ کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔ آسٹریلوی بورڈ عثمان خواجہ سے ان کے تبصرے پر وضاحت طلب کرے گا اوران کے خلاف کوڈ...
سندھ پولیس کے شہید افسر چوہدری اسلم کی بیوہ نورین اسلم نے بھارتی فلم ’دھریندر‘ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے فلم سازوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ حال ہی میں نورین اسلم نے جیو ڈیجیٹل کو خصوصی انٹرویو دیا ہے، جس میں انہوں بھارتی فلم دھریندر میں چوہدری اسلم کے کردار، رحمٰن ڈکیت کو ہیرو دکھانے اور سیاسی جماعت پی پی پی کی مبہم عکاسی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔ نورین اسلم نے نامناسب ڈائیلاگ پر بھارتی فلم سازوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم کے ٹریلر میں کہا گیا کہ شیطان اور جن سے پیدا ہونے والے بچے کو چوہدری اسلم کہتے ہیں۔ میرے مطابق اس جملے سے چوہدری کی والدہ کی...