2025-12-07@09:43:02 GMT
تلاش کی گنتی: 7063
«شریف اور وزیر»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر برائے اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان کلچرل فورم، سی ڈی اے مزدور یونین اور پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس، کے زیرِ اہتمام معروف کالم نگار، دانشور، ادیب و سینیٹر عرفان صدیقی (مرحوم) کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں وفاقی وزراء، پارلیمینٹرین ، تاجر رہنمائوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نامور شخصیات نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرفان صدیقی مرحوم نے سیاست میں برداشت کے کلچر کو فروغ دیا، ظفر بختاوری نے قرارداد پیش کی کہ اسلام آباد کی کسی سڑک کو عرفان صدیقی کے نام سے منسوب کیا جائے، جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا، وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سینیٹر عرفان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) یونیسیف کے ایک وفد نے برتھ ڈوز ویکسی نیشن پروگرام اور 24/7 امیونائزیشن سروس ڈیلیوری انیشی ایٹو پر اپنی اسٹریٹجک صف بندی کے حصے کے طور پر بی ایچ وائی اسپتال کا دورہ کیا۔ وفد کے ارکان میںچیف ہیلتھ، یونیسیف پاکستان کنٹری آفس ڈاکٹر گنٹر بوسری، پولیو ٹیم کی چیف، یونیسیف پاکستان میلیسا کورکم، امیونائزیشن آفیسر، یونیسیف ڈاکٹر زید بن سعید، امیونائزیشن آفیسر، سندھ ڈاکٹر کمال ،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سائوتھ ڈاکٹر لبنیٰ اوراربن ہیلتھ کوآرڈینیٹر، ساؤتھ سبین شامل تھیں۔ ایڈمنسٹریٹربی ایچ وائی اسپتال ایاز حسن رضی نے وفد کا استقبال کیا۔وفد کی جا نب سے او پی ڈی بلاک کا دورہ کیا گیا جہاں ویکسینیشن سینٹر کا جائزہ لینے کے ساتھ ورک فلو، مریض...
لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس بھی وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات کی معترف ہے اور حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے خط لکھ دیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی کانگریس نے اینٹوں کے بھٹے جدید طرز پر منتقل کرنے پر مریم نواز کی تعریف کی ہے اور امریکی کانگرس پاکستان کاکس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس نے لکھا ہے کہ حکومت پنجاب نے بھٹہ صنعت کو جدید بنانے کی لیے جرات مندانہ اقدامات کیے، ماحولیات اور جبری مشقت کے خاتمے کے لیے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ مریم نواز...
امریکی کانگریس ارکان کا مریم نواز کے نام خط، اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر تعریف WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )امریکی کانگریس ارکان نے وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کے نام خط لکھا ہے جس میں اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔ کانگریس ارکان کا کہنا ہے کہ اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مقصد ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ اور جبری مشقت کا خاتمہ ہے ۔ وزیر اعلی مریم نواز کے نام خط میں کانگریشنل پاکستان کاکس کا کہنا ہیکہ بھٹہ انڈسٹری میں ساڑھے چار ملین سے زائد افراد پیشگی نظام میں...
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی آئی اے کی نجکاری اور مستقبل کے بزنس منصوبے پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے نجکاری کے تمام مراحل کو تیز رفتاری اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی سخت ہدایت دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نجکاری: واحد کمپنی بلیو ورلڈ سٹی نے ریزور سے کم بولی لگادی، معاملہ ملتوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ نجکاری کے دوران پی آئی اے سمیت تمام سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کو براہِ راست ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز...
امریکی کانگریس کی رپورٹ نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کردی، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے باغ میں دانش اسکول کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ خوشی کا ہے اور دانش سکول کا سفر پنجاب سے شروع ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ آج پورے پاکستان میں یہ دانش گاہیں تعمیروترقی کے ذریعے پھیل رہی ہیں اور بھمبر میں اس سکول کا 35 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا وزیراعظم نے کہا کہ امریکی کانگریس کی رپورٹ نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کردی۔ پاکستان نے 4 دن کی جنگ میں بھارت کو زناٹے دار تپھڑ رسید کیے، پاک فوج نے بھارت کو گھٹنے...
باغ (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انہیں اس تاریخی موقع پر دلی مسرت ہے، کیونکہ یہ وہ تعلیمی سفر ہے جس کا آغاز پنجاب سے ہوا تھا اور جو اب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پورے ملک میں تعمیر و ترقی کے ساتھ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باغ میں دانش سکول کی تعمیر کا کافی حصہ مکمل ہو چکا ہے اور محکمہ تعلیم کو یہ ہدف دیا گیا ہے کہ اس منصوبے کا افتتاح 23 مارچ 2026 کو کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ وادیٔ نیلم میں بھی بہت جلد دانش سکول کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا اور آزاد جموں و کشمیر کی نئی قیادت کی...
سیف سٹی کا ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی، بچوں کے تحفظ اور بروقت مدد کے لیے سرگرمِ عمل اب تک بچوں سے متعلق 1 لاکھ 18 ہزار سے زائد کیسز میں ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی سے رابطہ کیا گیا مجموعی کیسز میں سے 93 ہزار 120 کیسز آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے حل کیے گئے 18 ہزار 490 شکایات پر ایف آئی آرز درج کی گئیں، اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے 51 ہزار 472 بچوں کو بحفاظت اہل خانہ سے ملوایا گیا پاکستان بھر کے فلاحی اداروں کے 2407 سے زائد لاوارث بچوں کا ریکارڈ "میرا پیارا" سسٹم میں شامل کیا گیا فلاحی اداروں میں موجود بچوں میں سے گزشتہ...
بالی ووڈ کے سینئر اداکار سیف علی خان نے ممبئی کے علاقے اندھیری میں دو دفاتر خرید لیے۔ واضح رہے کہ اس وقت بالی ووڈ اسٹارز میں طویل المدت فوائد کے لیے رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کا رجحان ہے اور اسی تناظر میں اب سیف علی خان نے دو آفس اسپیس خریدنے کےلیے بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔ 2001 کی فلم دل چاہتا ہے میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے 55 سالہ سیف علی خان نے یہ جائیداد 30 کروڑ 75 لاکھ روپے میں خریدے ہیں، اس خریداری سے ان کے پورٹ فولیو میں مزید اضافہ کا امکان ہے کیونکہ یہ جائیداد کرائے پر دینے کی غرض سے حاصل کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے...
شہباز شریف نے فون پر اعتراف کیا کہ میں نے لاکھوں جانیں بچائیں، امریکی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی کی فوجی کشیدگی پر تازہ گفتگو میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انہیں فون کر کے بتایا کہ انہوں نے ’لاکھوں جانیں بچائیں‘، اور یہ بھی کہ اس جھگڑے کو ختم کرنے میں ’350 فیصد ٹیرف‘ کی دھمکی کارگر ثابت ہوئی۔اس سال کے آغاز میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاحوں پر ایک ہلاکت خیز حملے کا الزام اسلام آباد پر عائد کیے جانے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی تھی، تاہم پاکستان...
27 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے گوادر کا دورہ کیا جہاں انہیں سی پیک کی اسٹریٹیجک اہمیت، گوادر پورٹ کے محفوظ آپریشن اور ساحلی پٹی کی نگرانی کے نظام سے آگاہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) گوادر نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ دی۔ دورے کے دوران چائنا بزنس سینٹر گوادر میں خصوصی بریفننگ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ بریفنگ میں گوادر پورٹ کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ جی او سی گوادر نے امن و استحکام کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری، تجارت اور مقامی ترقیاتی منصوبوں کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیا۔ انہوں نے بریفنگ میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کی روک...
اسلام آباد، گوادر ( نیوزڈیسک) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام جاری 27 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے گوادر کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہیں سی پیک کی اسٹریٹجک اہمیت، گوادر پورٹ کے محفوظ آپریشن اور ساحلی پٹی کے سکیورٹی نظام پر جامع بریفنگ دی گئی۔ دورے کے دوران جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) گوادر نے خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، اہم تنصیبات کے تحفظ اور ساحلی علاقوں میں جاری اقدامات کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی روک تھام، منشیات اور اشیاء کی سمگلنگ کے سدباب اور ساحلی نگرانی کے لیے مربوط آپریشنز کر رہی ہیں۔ شرکاء نے چائنہ بزنس سینٹر گوادر کا بھی دورہ...
امریکی صدر ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین کی مزید دستاویزات جاری کرنے کے بل پر دستخط کر دیے۔ گزشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ نے یہ بل پاس کیا تھا۔ ایپسٹین کو جنسی استحصال اور نوعمر لڑکیوں کی اسمگلنگ کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ اس سے پہلے ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہاؤس ریپبلکنز کو ایپسٹین فائلز کو جاری کرنے کے لیے ووٹ دینا چاہیے، کیونکہ ہمارے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ ڈیموکریٹس کی جانب سے جیفری ایپسٹین کی 20 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزات میں ٹرمپ سے متعلق انکشاف سامنے آیا کہ وہ ایپسٹین کے جنسی استحصال اور جرائم سے آگاہ تھے۔
لاہور+راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی میں الیکٹرو بس فیز ٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بڑے اعلانات کیے۔ مریم نواز نے راولپنڈی میں 30 ارب سے سگنل فری کوریڈور بنانے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے رجانہ سے بھکر تک تھل ایکسپریس وے بنانے، لاہور کینسر ہسپتال کی تکمیل کے بعد اگلا کینسر ہسپتال راولپنڈی اور پھر ڈی جی خان میں بنانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جلد از جلد بس سٹیشن بنانے کی ہدایت کی۔ 100 ارب سے دیہات میں نیا ڈرینیج اور سیوریج سسٹم لانے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہراسگی کے خلاف نیا قانون لانے کا بھی اعلان...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ اطفال کے موقع پر قوم کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ساتھ مل کر بچوں کی فلاح و بہبود، تعلیم اور تربیت کی اہمیت کو اجاگر کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال 2025ء کا عالمی یوم اطفال میرا دن، میرے حقوق کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جو بچوں کے بنیادی حقوق کی ادائیگی، ان کی نشوونما اور زندگی کے اہم مسائل پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی ملک کا مستقبل اس کے بچوں سے جڑا ہوتا ہے لہٰذا عالمی سطح پر بچوں کی خوشحالی اور فلاح کے لیے مشترکہ تعاون ناگزیر ہے۔...
کراچی: شہر قائد میں شاہ لطیف پولیس نے ملیر کے علاقے دھنی پرتو گوٹھ کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے میں 4 خطرناک ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی بھی ہوئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد نواز، محمود، نصار اور محمد خان کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ڈاکوؤں محمد نواز اور محمود کو فوری طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر دو ملزمان نصار اور محمد خان کو تھانہ شاہ لطیف منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 پستول بمعہ میگزین، 2 موٹر سائیکلیں، 2 قیمتی لیپ ٹاپ، 9 موبائل فونز، 50 ہزار روپے نقد اور 3 عدد پرس برآمد کیے گئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچاؤ کے لیے ابھی سے حفاظتی تیاریوں کی ہدایت کی اور وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے قلیل المدتی منصوبے کی منظوری بھی دے دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کی حکومتی حکمت عملی پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس کو آئندہ برس مون سون کے حوالے سے عالمی اشاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ دوران اجلاس وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبوں پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ شہباز شریف نے پیش کردہ قلیل مدتی منصوبے کی منظوری دی اور فوری عملدرآمد کا حکم دیا، اور کہا کہ وزارت موسمیاتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے انتظار میں بیٹھے لوگوں کو مایوسی ہوئی، ن لیگ کے سوا کسی اور نے پنجاب میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی، پنجاب میں 6 ماہ میں ایک ہزار نئی سڑکیں بنیں گی، میٹرو بسیں ہوں یا الیکٹرک بسیں، یہ عوام کے لیے ن لیگ کا تحفہ ہیں، نواز شریف کی حکومت آتے ہی ملک ترقی کرتا ہے اور نواز شریف کے جاتے ہی ملک دوبارہ پیچھے جانا شروع کردیتا ہے ۔ یہ بات انہوں نے راولپنڈی میں گرین الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مریم نواز نے کہا کہ کچھ لوگوں کا نام آتے ہی ذہن میں...
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف بارشوں ،موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے نقصانات اور ان کے تدارک کے منصوبے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
کے سی سی آئی کے صدر ریحان حنیف انڈونیشیا کے قونصل جنرل ڈاکٹر مدذاکر ایم اے کو شیلڈ پیش کررہے ہیں،شمعون ذکی،عمران معیز خان،مجید عزیز اور دیگر بھی موجود ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
تصویر بشکریہ، پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی ہے۔شہباز شریف اور مراد علی شاہ کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور صوبہ سندھ کے امور پر گفتگو ہوئی۔دوسری طرف وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی نے بھی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی، اس موقع پر سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی موجود تھے۔
روس نے پاکستان، بھارت اور پاکستان، افغانستان کے تنازعات میں ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔ یہ اعلان روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے اسلام آباد انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال البرٹ پی خوریف نے کہا کہ ماسکو علاقائی سلامتی، خاص طور پر افغانستان کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں کشیدگی اکثر بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی وجہ سے بڑھتی ہے اور روس خطے میں امن قائم کرنے اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات اور تعاون روسی سفیر نے پاکستان...
مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف لندن سے واپس وطن پہنچ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: نواز شریف ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ نواز شریف جاتی امرا میں واقع اپنی رہائشگاہ پہنچے ہیں۔ وہ 22 نومبر کو علاج کی غرض سے لندن گئے تھے۔ مزید پڑھیے: جاتی امرا میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سیکیورٹی میں اضافہ انہوں نے لندن میں قیام کے دوران اپنا طبی معائنہ کروانے کے علاوہ لندن میں پارٹی کے مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ مزید پڑھیں: عرفان صدیقی کی وفات پر اپنا دکھ بیان نہیں کر سکتا، نواز شریف کے مرحوم سینیٹر کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت اس دوران ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برداشت اور رواداری پاکستان کی بنیاد ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: یوم استحصال کشمیر پر صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی پیغامات وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برداشت اور رواداری قیام پاکستان کی مضبوط بنیاد ہیں، یہ بات انہوں نے برداشت کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی۔ شہباز شریف نے تقریب کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کی عظیم قیادت میں پاکستان معرض وجود میں آیا اور قیام پاکستان کا مقصد ایک ایسا ملک بنانا تھا جہاں برداشت اور رواداری قائم ہو۔ یہ بھی پڑھیں: بچوں کے کینسر سے آگاہی کا عالمی دن: پی ایس ایل میچ میں خصوصی سرگرمیاں کیا...
تصویر بشکریہ، شہباز شریف فیس بک وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برداشت اور رواداری قیام پاکستان کی بنیاد ہیں۔برداشت کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ برداشت اور رواداری کےحوالے سے تقریب کا انعقاد خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی عظیم قیادت میں پاکستان معرض وجود میں آیا، برداشت اور رواداری قیام پاکستان کی بنیاد ہے۔وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ تحریک پاکستان میں ہر طبقے کے لوگ شامل تھے، قائداعظم نے 11 اگست کی تقریر میں بتایا کہ پاکستان کیسا ہونا چاہیے۔اُن کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے ایسا پاکستان چاہا جس میں بردباری، رواداری اور برداشت ہو۔
راولپنڈی:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کا نام آتے ہی ذہن میں بدتمیزی اور ماردھاڑ آتی ہے جبکہ شریف برادران کا نام ذہن میں آتے ہی ترقی ذہن میں آتی ہے۔ یہ بات انہوں نے راولپنڈی میں گرین الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مریم نواز نے کہا کہ آج ہمارے مخالفین بھی کہتے ہیں کہ ن لیگ کام کرتی ہے، نواز شریف کی حکومت آتے ہی تو ملک ترقی کرتا ہے اور نواز شریف کے جاتے ہیں ملک دوبارہ پیچھے جانا شروع کردیتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کچھ لوگوں کا نام آتے ہی ذہن میں بدتمیزی اور ماردھاڑ آتی ہے جبکہ شریف برادران کا نام ذہن میں...
نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے سوشل میڈیا پر پروگرام میں متنازع بیان دینے و کمنٹ کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کرکٹر راشد لطیف کے خلاف دو مخلتف شکایات پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ذرائع کے مطابق راشد لطیف کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر مینجر لیگل نے این سی سی آئی کو باقائدہ درخواست دی اور موقف اختیار کیا کہ ’انھوں نے سوشل میڈیا پر یوٹیوب چینل کے ایک پروگرام کے دوران کرکٹر محمد رضوان کے حوالے سے بیان دیا کہ اگر انھوں نے کسی ملک کا جھنڈا اٹھا لیا تو اس کو کپتانی سے ہٹا دو گے کیا‘۔ اسی طرح دوسری درخواست میں الزام ہے کہ انھوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر...
راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کا نام آتے ہی ذہن میں بدتمیزی اور ماردھاڑ آتی ہے جبکہ شریف برادران کا نام ذہن میں آتے ہی ترقی ذہن میں آتی ہے۔ یہ بات انہوں نے راولپنڈی میں گرین الیکٹرک بس مںصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مریم نواز نے کہا کہ آج ہمارے مخالفین بھی کہتے ہیں کہ ن لیگ کام کرتی ہے، نواز شریف کی حکومت آتے ہی تو ملک ترقی کرتا ہے اور نواز شریف کے جاتے ہیں ملک دوبارہ پیچھے جانا شروع کردیتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کچھ لوگوں کا نام آتے ہی ذہن میں بدتمیزی اور ماردھاڑ آتی ہے جبکہ شریف برادران کا نام ذہن میں آتے ہی ترقی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سہ ملکی کرکٹ سیریز میں حصہ لینے والی پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں وزیراعظم ہائوس میں ظہرانہ دیا ہے۔ ظہرانے میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا ء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، سری لنکا کے ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل فریڈ سینیویراتھنے اور زمبابوے کے ہائی کمشنر ٹائیٹس ابو بسوتو بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت کر...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا خصوصی دورہ کیا جہاں اساتذہ اور طلباء نے اُن کا بھرپور خیرمقدم کیا۔ یونیورسٹی میں منعقدہ نشست میں ملکی سلامتی، داخلی صورتحال، دفاعی اُمور اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء کو سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا، مس انفارمیشن اور اس کے اصل حقائق سے آگاہ کیا اور مختلف سوالات کے مدلل جوابات دیے۔ وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے دورے کو سراہتے ہوئے کہا“بھارت کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ ہمارے جواب کو...
ویب ڈیسک : وزیر اعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ مل کر مربوط منصوبہ سازی کی ہدایت کی ہے، کہنا ہے کہ پیش کردہ قلیل مدتی منصوبے پر فوری عملدرآمد شروع کیا جائے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت موسمیاتی تبدیلی سے متعلق حکومتی حکمت علی پر جائزہ اجلاس ہوا۔ جس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کو آئندہ برس مون سون کے حوالے سے اشاریوں کے عالمی تخمینوں اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ پنجاب حکومت کا غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کیلئے نقد انعام کا اعلان اجلاس میں وزیراعظم نے آئندہ سال مون سون میں کسی بھی جانی و مالی...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے زیرِ صدارت اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آئندہ برس کے مون سون کے ممکنہ جانی و مالی نقصانات سے بچاؤ کے لیے فوری تیاری کی ہدایت دی گئی۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان ترقی پذیر ملک ہے اور ہر تیسرے سال موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات پر ملکی جی ڈی پی کا خاطر خواہ حصہ خرچ کرنا پڑتا ہے، جبکہ قیمتی اور محدود وسائل ترقی کی بجائے اس بچاؤ میں صرف ہوتے ہیں۔ مزید پڑھیں: مزید بارشوں کی پیشگوئی، پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل جاری انہوں نے زور دیا کہ پاکستان جس کا موسمیاتی تبدیلی میں کردار نہ ہونے...
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں معیاری تعلیم کے فروغ اور تعلیمی تفاوت کے خاتمے کے لیے ایک اہم انقلابی منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں 1500 جدید طرز کے اسکول آف ایمیننس قائم کیے جائیں گے، جو سرکاری تعلیمی نظام کو دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں سے ہم آہنگ کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر یہ اسکول مکمل طور پر مفت ہوں گے، کسی بھی طالب علم سے کوئی فیس نہیں لی جائے گیم پنجاب حکومت ہر طالب علم کی تعلیم پر ماہانہ 5,000 روپے خرچ کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کلائمٹ چینج واریئر قرار نواز شریف ایمیننس اسکول میں مفت کتابیں، یونیفارم، جدید لیبز، اسمارٹ کلاس...
وزیراعظم سے امریکی سکھ تنظیم کے صدر کی ملاقات: گورو دواروں میں سہولت فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، شہباز شریف
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات اور گوردواروں کی دیکھ بھال اور ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ میں مقیم سکھ برادری کی تنظیم کے صدر جسدیپ سنگھ سے گفتگو میں کیا، جنہوں نے منگل کو ان سے ملاقات میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت ساجد تارڑ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے پاکستان آمد پر جسدیپ سنگھ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کے بہت سے مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں، دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد مذہبی رسومات کی ادائیگی...
نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور نے حلف اُٹھا لیا، مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم، شہباز شریف، مبارکباد دی
مظفر آباد+ اسلام آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+اپنے سٹاف رپورٹر سے) آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے نو منتخب وزیراعظم سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور،گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی، چوہدری ریاض، یعقوب خان، تنویر الیاس، شاہ غلام قادر، ارکان اسمبلی سمیت اعلیٰ سول قیادت اور عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔ وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے خطاب میںکہا کہ جو کشمیر کے عوام یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ اپنے نمائندوں سے دور ہو گئے ہیں، اس وقت ہم نے عوام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا میں مقیم سکھ کمیونٹی کی تنظیم کے صدر جسدیپ سنگھ کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت ساجد تارڑ بھی موجود تھے، وزیراعظم نے پاکستان آمد پر جسدیپ سنگھ کو خوش آمدید کہا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کے بہت سی مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں جہاں پر دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے آتے ہیں اور پاکستان ان کی مہمان نوازی کرتا ہے۔ جسدیپ سنگھ نے پاکستان میں ان کی میزبانی اور سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی پر وزیر اعظم شہباز شریف اور حکومت پاکستان...
لیاقت علی سلطان اور کرسٹوفر گیرسٹین نوجوانوں کو امریکا میں معدنیات کے شعبے میں تربیت دینے کے معاہدے پر دستخط کررہے ہیں،حنیف گوہر بھی موجود ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
اسلام آباد(نیوزڈیسک)امریکا مقیم سکھ برادری کی تنظیم کے صدر کی وزیر اعظم سےملاقات ہوئی۔ملاقات میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت ساجد تارڑ بھی موجود تھے، وزیراعظم نے پاکستان آمد پر جسدیپ سنگھ کو خوش آمدید کہا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کے بہت سی مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں جہاں پر دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے آتے ہیں اور پاکستان ان کی مہمان نوازی کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم پاکستان آنے والے سکھ برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں، یہ ہمارے لئے فخر کا باعث ہے کہ پاکستان سکھ برادری کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹیکنالوجی کی دنیا میں اس وقت جس چیز کا سب سے زیادہ چرچا ہے وہ کوئی نئی ایجاد نہیں بلکہ مسابقت، اختلافات اور نوک جھونک ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ٹیکنالوجی کے بادشاہوں ایلون مسک اور جیف بیزوس ، دونوں کے درمیان کاروباری مقابلے بازی اور امیر ترین شخصیات میں اپنا رینک بڑھانے کے لیے پنجہ آزمائی ہوتی رہتی ہے۔یہ لفظی گولہ باری اُس وقت مزید شدت اختیار کرگئی جب جیف بیزوس نے اپنے آرٹی فیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’پروجیکٹ پرو میتھیئس‘ کا سوشل میڈیا پر اعلان کیا۔ایلون مسک جیسے جیف بیزوس کی اسی سوشل میڈیا پوسٹ کی تاک میں بیٹھے تھے فوراً ہی پوسٹ پر جواب دے ڈالا۔ایلون مسک نے...
فوٹو: پی آئی ڈی وزیراعظم شریف سے امریکا میں سکھ برادری کی تنظیم کے صدر جسدیپ سنگھ نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کے بہت سے مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں، دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پاکستان آتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے،رانا اقبال پاکستان کے پہلے سکھ نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو ہر ممکن سہولتیں دینے کے لیے کوشاں ہیں، سکھوں کے ان مقدس مقامات پر ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ...
ٹیکنالوجی کی دنیا میں اس وقت جس چیز کا سب سے زیادہ چرچا ہے وہ کوئی نئی ایجاد نہیں بلکہ مسابقت، اختلافات اور نوک جھونک ہے۔ دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ٹیکنالوجی کے بادشاہوں ایلون مسک اور جیف بیزوس سے کون واقف نہیں۔ دونوں کے درمیان کاروباری مقابلے بازی اور امیر ترین شخصیات میں اپنا رینک بڑھانے کے لیے پنجہ آزمائی ہوتی رہتی ہے۔ یہ لفظی گولہ باری اُس وقت مزید شدت اختیار کرگئی جب جیف بیزوس نے اپنے آرٹی فیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’پروجیکٹ پرو میتھیئس‘ کا سوشل میڈیا پر اعلان کیا۔ ایلون مسک جیسے جیف بیزوس کی اسی سوشل میڈیا پوسٹ کی تاک میں بیٹھے تھے فوراً ہی پوسٹ پر جواب دے ڈالا۔ ایلون مسک نے...
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو ٹیلی فون کرکے مبارکباد دی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیر اعظم فیصل راٹھور کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود، معاشی ترقی و خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیےآزاد کشمیر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں،آزادکشمیر کی حکومت کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے انہیں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فیصل راٹھور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی وزارتِ عظمیٰ کے دوران کامیابیوں کی دعا گو ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس مقصد کے حصول کے لیے آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کے...
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو آزاد جموں و کشمیرکا وزیراعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور انہیں وفاق کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور تعاون کریں گے تاکہ خطے میں پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی...
لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کر دیں گے۔ بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد صرف جرم نہیں انسانیت کے خلاف بغاوت ہے، بچے میری ریڈ لائن ہیں، سب مجھے پیارے ہیں، سب کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں اور پنجاب سے جڑ سے اکھاڑ پھینکے جائیں گے، صوبے میں بچوں کو تحفظ دینے کیلئے پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم...
سیشن سے خطاب میں چیرمین کابینہ کمیٹی و وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے بیرون ممالک سے آئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے دور میں اس ادارے کی بنیاد رکھی۔ حکومتِ پنجاب ٹیکنالوجی کے ذریعے صوبے کو مزید محفوظ بنا رہی ہے اور سیف سٹیز کا دائرہ کار صوبہ بھر تک پھیلایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے چیئرمین خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر انڈسٹریز چوہدری شافع حسین، صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی اور سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی بھی موجود تھے۔ صوبائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ججز کے استعفے پاکستان میں آئین، انصاف، قانون اور جمہوریت کی بالادستی کا خواب دیکھنے والے ہر فرد کیلیے لمحہ فکریہ ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ سے مستعفی ہوگئے، اب لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی استعفیٰ دے کر اس صف میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اطہر من اللہ ججز بحالی تحریک کے دور جدوجہد کے دوران فرنٹ لائن کے ساتھی رہے، جج بننے کے بعد کبھی ان سے ملاقات...
کراچی : وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی سرکلر ریلوے (KCR) کی جلد بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ کراچی کی اہم ضرورت ہے اور اس پر عملی پیش رفت تیز کی جا رہی ہے۔ کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ وفاقی حکومت بڑے ریلوے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران سے استنبول تک ریلوے روٹ کی بحالی پاکستان ریلوے کے لیے نئی ترقی کے دروازے کھول دے گی۔ وزیراعظم کے مطابق شالیمار ایکسپریس کو مکمل طور پر نئی ٹرین کے طور پر اپ گریڈ کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی صفائی کا نظام کراچی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی...
کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے شہری کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے مقتول کی بیوی اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس کے مطابق جمعہ کو شاہ لطیف ٹاؤن کوہی گوٹھ کے علاقے میں کلہاڑی کے وار کرکے 30 سالہ امین ولد پیارو نامی شہری کو قتل کردیا تھا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔ پولیس نے دوران تفتیش خفیہ اطلاع اور ذرائع کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت آمنہ اور علی اکبر کے نام سے ہوئی۔ پولیس تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمہ آمنہ اور ملزم علی اکبر کے درمیان چند ماہ قبل دوستی ہوئی تھی جس کے بعد دونوں نے...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہر ہے، ریلوے اسٹیشن کی صفائی ستھرائی کراچی ویسٹ مینجمنٹ کے ذمہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں نئی شالیمار ایکسپریس، کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپگریڈیشن، جدید مسافر خانوں اور لاؤنجز کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کینٹ اسٹیشن کراچی کی بہترین تزئین و آرائش کی گئی ہے اور شالیمار ایکسپریس کو نیا بنا دیا گیا ہے۔ کراچی میں کینٹ اسٹیشن کی تزئین و آرائش اور شالیمار ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کینٹ اسٹیشن کراچی کی بہترین تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی انتظار گاہ،...
وزیراعظم شہباز شریف نے شالیمار ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کے بعد افتتاح کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے شالیمار ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کے بعد افتتاح کردیا۔شہرِ قائد کے کینٹ سٹیشن کی اپ گریڈیشن منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اِس سٹیشن کی شاندار طریقے سے تزئین وآرائش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کینٹ سٹیشن کی اپ گریڈیشن دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، فرسٹ کلاس اور اکانومی کلاس قابل دید ہیں، شالیمار ایکسپریس کو نئی ٹرین بنا دیا گیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسافروں کی انتظار گاہ، ڈائنگ روم اور خود کار ٹکٹ سسٹم شاندار ہیں، ٹرین کو آوٹ سورس کرکے بہترین کام کیا...
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے نے شالیمار کو آؤٹ سورسنگ سے نیا بنا دیا ہے، کراچی روشنیوں کا شہر ہے، شالیمار ٹرین کی صفائی کراچی ویسٹ مینجمنٹ کی ذمہ داری ہے۔کراچی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تھرکول کو ٹرانسپورٹ کرنے کیلئے وفاق اور سندھ حکومت کا اشتراک ہے، یہاں ریلوے ایک بوسیدہ نظام بن گیا ہے، حنیف عباسی نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر اس بوسیدہ نظام کو جدید کیا، میں حنیف عباسی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرح سندھ، بلوچستان اور کے پی کے ساتھ بھی پارٹنرشپ کریں، تھرکول کو ٹرانسپورٹ کرنے کے لئے بھی فریٹ سسٹم کو بحال کررہے ہیں، جو رقم آپ...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اپنی کارکردگی سے مخالفین کے منہ بند کردیے۔ نئی شالیمار ایکسپریس، کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن جدید مسافر خانوں اور لاؤنجز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی روشنوں کا شہر ہے، شالیمار ایکسپریس کو دوبارہ نئی ٹرین بنا دیا گیا جو خوش آئند ہے۔ نئی شاہی مارا ایکسپریس، کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن، جدید مسافر خانوں اور لوڈنگ کی افتتاحی تقریب، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ، جدید لوڈج اور مسافر خانوں کا معائنہ کیا گیا۔ pic.twitter.com/71EsFXY7l4 — WE News (@WENewsPk) November 17, 2025 مزید پڑھیں: 19ویں صدی میں رحیم یار خان میں بننے والا...
---فائل فوٹوز وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کراچی کینٹ اسٹیشن پر اپ گریڈیشن کا افتتاح کر دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی میں موجود ہیں، اس دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔مسافروں اور قلیوں کی بڑی تعداد صبح 8 بجے سے کینٹ کے باہر موجود ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کا وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ و دیگر نے کراچی آمد پر استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ کراچی پہنچنے پر وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور اعلی صوبائی حکام نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم کراچی میں نیو شالیمار ایکسپریس اور کراچی کینٹ اسٹیشن پر جدید سہولیات سے آراستہ انتظار گاہوں و لاؤنجز کا افتتاح کریں گے۔ پاکستان ٹیلی ویژن افتتاحی تقریب کی کارروائی اور وزیرِ اعظم کا خطاب نشر کرے گا۔
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم آج کینٹ ریلوے اسٹیشن کراچی کی اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے جہاں جدید و بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کراچی کینٹ اسٹیشن پر سی آئی پی لاؤنجز اور ویٹنگ ایریاز قائم کیے گئے ہیں جب کہ لوگوں کی سہولت کے لیے ایکسیلیٹرز بھی انسٹال کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کینٹ اسٹیشن پر ایگزیکٹو واش رومز، اے ٹی...
ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہو گیا ہے۔ کوئٹہ میں چینی کی قیمت 230 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں یہی چینی 190 سے 200 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔ چینی کی قیمتوں میں اضافہ بنیادی طور پر طلب اور رسد پر منحصر ہوتا ہے. یہ بھی پڑھیں: چینی کی زائد قیمت فروخت پر صوبوں میں جرمانے اور گرفتاریاں، وزارت فوڈ سیکورٹی کی سینیٹ میں رپورٹ حکومتی ذرائع کے مطابق ملک بھر میں موجود شوگر ملز کے پاس اس وقت بھی 3 لاکھ 74 ہزار 870 میٹرک ٹن چینی موجود ہے۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کون سی شوگر ملز کے پاس...
بدنامِ زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین نے 2018 میں پاکستان کے عام انتخابات میں تحریکِ انصاف کی کامیابی کے چند روز بعد سابق وزیرِاعظم عمران خان کو ’امن کے لیے بڑا خطرہ‘ قرار دیا تھا۔ بدھ کو امریکی ایوانِ نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی پر ڈیموکریٹس کی جانب سے جاری کیے گئے ای میلز کے تازہ ترین بیچ کے مطابق، ایپسٹین نے 31 جولائی 2018 کو نامعلوم فرد کے ساتھ اپنی ای میل گفتگو میں اس وقت قیدِ با مشقت کی سزا کاٹنے والے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ذکر کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ 2019 میں امریکی محکمۂ انصاف نے مین...
سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل خالصتان کار ریلی اوٹاوا میں بھارتی ہائی کمشنر دنیش پٹ نائک کی رہائشگاہ کے باہر پہنچی۔ جہاں شرکا نے سکھوں کے خلاف بھارت کی جاری کریک ڈاؤن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے متوقع خالصتان ریفرنڈم کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی قونصلیٹ کے گھیراؤ کا اعلان کیوں کیا؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ریلی سکھس فار جسٹس کی جانب سے منظم کی گئی تھی۔ تنظیم کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اسے ’پُرامن، بیلٹ پر مبنی جمہوریت‘ کا مظاہرہ قرار دیا۔ Ahead of the Khalistan Referendum voting, Sikhs gathered to show support in joining the KHALISTAN REFERENDUM CAR RALLY in Ottawa. With over 300+ cars rallying...
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 3 میچوں کی ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 0-3 سے کلین سوئپ مکمل کرلیا جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر پیغام میں ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے کرکٹ کی یکجہتی کی خوبصورت مثال پیش کی۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کرلیا انہوں نے قومی ٹیم، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے سری لنکن ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کی...
(فاران یامین،اسرار خان)موٹر وے ایم 5 پر اوچ شریف انٹر چینج کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آگیا۔ موٹر وے پولیس حکام کے مطابق مسافر بس نے موٹر وے پولیس کی گاڑی کو روند ڈالا، موٹر وے پولیس کے دو افسروں سمیت تین اہلکار جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں سب انسپکٹر مشتاق، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ناصر اور کانسٹیبل اسامہ شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ موٹر وے ایم 5 لوکیشن 662 پر اوچ شریف کے قریب پیش آیا، موٹر وے پولیس آفیسرز ڈیوٹی شفت ختم کرکے اوچ شریف اپنی رہائش گاہ پر آرہے تھے، مسافر بس کراچی سے ملتان جارہی تھی۔ وزیر اعلی پنجاب برازیل کے سرکاری دورہ کے بعد جاتی امراء پہنچ...
لاہور+ لندن (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے رواداری کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔ بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور پرتشدد تنازعات کے اس دور میں رواداری اور برداشت کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ نفرت، عدم برداشت اور نا اتفاقی کا خاتمہ محبت، برداشت اور اتفاق کے ساتھ ہی ممکن ہے۔ آئیے ہم دنیا کو رواداری کے ساتھ سب کے رہنے کیلئے ایک بہتر جگہ بنانے کا عہد کریں۔ رواداری اختیار کریں اور برداشت کے راستے پر چلیں۔ دنیا پہلے ہی عدم برداشت کے باعث بے شمار مسائل میں الجھی ہوئی ہے۔...
حکومت نے ملک کو مشکل ترین حالات سے نکال کر درست سمت میں ڈال دیا، شہباز شریف سپہ سالار سید عاصم منیر اور افواج پاکستان نے ملک دشمنوں کو ناکوں چنے چبوا کر مورال بلند کیا وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک کو مشکل ترین حالات سے نکال کر درست سمت میں ڈال دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع و ہوا بازی محترمہ زیب جعفر نے ملاقات کی، ملاقات میں پارلیمانی امور، دفاعی اور ہوابازی کے شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی اکانومی اور معیشت کامیابوں کی جانب گامزن ہے، ملک سے مہنگائی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقلابی مزدور رہنما احمد حفیظ جمال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کراچی پریس کلب میں نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن، پاکستان NTUF کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔ احمد حفیظ جمال کا انتقال 21 اکتوبر 2025 کو کراچی میں ہوا وہ 1925 کو انڈیا کے شہر بریلی میں پیدا ہوئے انٹر تک تعلیم بریلی شہر سے حاصل کی تھی، قبل از تقسیم 1945 میں کلکتہ شہر سے عملی زندگی کا آغاز کیا یہ وہ وقت تھا جب دوسری جنگ عظیم کے بعد برطانوی سامراج سے آزادی کے لیے ہندوستان میں کانگریس اور مسلم لیگ جدوجہد کررہی تھیں، اسی دوران کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کا قیام بھی عمل میں آچکا تھا، اس پس منظر میں احمد حفیظ جمال نے نوجوانی...
اردن کے بادشاہ اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر شاہ عبداللہ دوم نے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز اور ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا، اس دوران وہ پاک فوج کی دفاعی صلاحیتوں سے متاثر بھی ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین، اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر نے آج گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز (GIDS) کا دورہ کیا۔ دورے موقع پر شاہی شہزادی سلمیٰ بنت عبداللہ دوم اور اعلیٰ سول و عسکری حکام پر مشتمل اردنی وفد بھی ان کے ہمراہ تھا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت پاکستان کے سینئر عسکری حکام نے شاہی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے...
کراچی (نیوزڈیسک) وفاقی وزیرِ ریلویز حنیف عباسی نے کراچی کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی ایس کراچی محمود الرحمٰن لاکھو اور دیگر بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیرِ ریلوے نے سی آئی پی لاؤنجز اور فیملی لاؤنجز کا دورہ بھی کیا اور شالیمار ایکسپریس میں بھی انتظامات دیکھے۔ اس موقع پر وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ کراچی کینٹ اسٹیشن پر لاہور سے زیادہ بہتر سہولتیں ہیں، اس سے پہلے کراچی اسٹیشن پر اتنی صفائی ستھرائی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی والوں سے گزارش ہے اس صفائی کو برقرار رکھیں۔ وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے یہ بھی کہا کہ کینٹ اسٹیشن پر کل اپ گریڈیشن کا افتتاح کریں گے۔
حنیف عباسی —فائل فوٹو وفاقی وزیرِ ریلویز حنیف عباسی نے کراچی کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی ایس کراچی محمود الرحمٰن لاکھو اور دیگر بھی موجود تھے۔وفاقی وزیرِ ریلوے نے سی آئی پی لاؤنجز اور فیملی لاؤنجز کا دورہ بھی کیا اور شالیمار ایکسپریس میں بھی انتظامات دیکھے۔اس موقع پر وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ کراچی کینٹ اسٹیشن پر لاہور سے زیادہ بہتر سہولتیں ہیں، اس سے پہلے کراچی اسٹیشن پر اتنی صفائی ستھرائی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ کراچی والوں سے گزارش ہے اس صفائی کو برقرار رکھیں۔وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے یہ بھی کہا کہ کینٹ اسٹیشن پر کل اپ گریڈیشن کا افتتاح کریں گے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت جہلم میں کسانوں میں جدید ٹریکٹر تقسیم کر دیے گئے۔ وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے تحصیل جہلم، دینہ اور سوہاوہ کے 39 کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کیے۔ ان میں سے 10 کسان جہلم، 10 دینہ اور 19 کسان سوہاوہ کے رہائشی ہیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت کے تحت ہر ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے کی سبسڈی دی گئی ہے تاکہ کسان سستے داموں جدید زرعی مشینری حاصل کر سکیں۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی کاوشوں سے پنجاب میں زراعت کو فروغ مل رہا ہے اور کسانوں کو...
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تحمل و برداشت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان، عالمی برادری کا احترام اور تحمل وبرداشت کی مشترکہ انسانی خاصیت سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ دن انسانی کردار کے اس خاصے کی اہمیت اجاگر کرتا ہے کہ برداشت کی روش کمزوری نہیں، یہ حکمت، صبر، انسانیت اور کردار کی مضبوطی کی مظہر ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ تحمل و برداشت ناصرف معاشرتی حسن بلکہ اسلامی تعلیمات کے بھی عین مطابق ہے، اسلامی اصول اور تمام عالمی قوانین، بنیادی انسانی اقدارکی اہمیت کو مقدم رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کثیرالجہت ثقافت، مختلف زبانیں پوری آب و تاب کے ساتھ قائم ہیں، یہی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت جہلم میں کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کردیے گئے۔ وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے تحصیل جہلم، دینہ اور سوہاوہ کے مجموعی طور پر 39 کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کیے۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں کاشتکاروں کے لیے 12سال بعد نواز شریف گرین ٹریکٹر اسکیم کا آغاز ٹریکٹر حاصل کرنے والے کسانوں میں سے 10 کا تعلق تحصیل جہلم، 10 کا تعلق تحصیل دینہ اور 19 کا تعلق تحصیل سوہاوہ سے ہے۔ ہر ٹریکٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب نے 10 لاکھ روپے کی خصوصی سبسڈی دی۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سستی قیمت پر کسانوں کو ٹریکٹرز دے کر...
کراچی (نیوزڈیسک): پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی نے اہم ذمہ داریاں دے دی ہیں۔ پاکستان کو دو آئی سی سی ٹرافیاں جتوانے والے واحد سابق قومی کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اہم ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں۔ سرفراز احمد اب مستقبل کے قومی کرکٹرز کو تیار کریں گے۔ اس کے لیے انہیں پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 کرکٹ کا انچارج بنا دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد پاکستان شاہینز اور انڈر 19 کے اور دوروں کے معاملات کو دیکھیں گے اور دونوں ٹیموں کے ساتھ بیرون ملک دورے بھی کر سکیں گے۔ پہلی بار 2006 میں انڈر...
5افراد جاں بحق، متعدد مزدورزخمی، لغاری گوٹھ میں کارخانہ تباہ ، خوفناک آگ بھڑک اٹھی دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، وزیر اعلیٰ کا نوٹس حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں آتش بازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق خوفناک دھماکے حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد کے لغاری گوٹھ میں آتشبازی کے کارخانے میں ہوئے۔دھماکے سے کارخانہ مکمل تباہ ہوگیا جب کہ خوفناک آگ بھڑک اٹھی، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو حکام کے...
جماعتِ اسلامی بنگلادیش نے 7 دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ قومی ریفرنڈم میں ’ہاں‘ کو ووٹ دینے کی مہم چلائیں گی۔ یہ ریفرنڈم جولائی چارٹر میں کی گئی اصلاحات کو آئینی حیثیت دینے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ اعلان اتوار کے روز ڈھاکا میں جماعت کے مرکزی دفتر کے قریب الواقع الفلاح آڈیٹوریم میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا، جہاں جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل میاں غلام پرووار نے 8 جماعتی اتحاد کی جانب سے مشترکہ بیان پڑھ کر سنایا۔ ’ہاں‘ کے حق میں عوامی مہم کا فیصلہ غلام پرووار نے کہا کہ اتحاد میں شامل جماعتیں پہلے ہی وسیع تر اصلاحات کی حامی تھیں اور اب پورے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(آ ئی این پی)شیر پر مہر لگاؤ رانا احمد شہریار کو کامیاب بناؤ کا نعرہ عوامی پذیرائی حاصل کر چکا ہے 23 نومبر کو پی پی 116 میں آزاد امیدوار ذلت امیز ناکامی سے دوچار ہوں گے پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار پی پی 116 رانا احمد شہریار خاں کی ان شاء اللہ شاندار فتح سے مخالفین بوکلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں 23 نومبر کی صبح کا سورج رانا احمد شہریار خان کی شاندار کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا آزاد امیدوار ضمنی انتخاب میں رانا احمد شہریار کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے چاہے پی ٹی آئی کا سہارا لیں یا پیپلز پارٹی کا دامن تھامے ان شاء اللہ فتح رانا ثنا اللہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک تکمیل پاکستان کے قائم مقام صدر خواجہ سلمان اور محب قومی سماجی کونسل کے چیئرمین اسلم خان فاروقی کی جانب سے تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما و سابق وفاقی وزیر محمود علی مرحوم کی 19ویں برسی کے موقع پر ان کی یاد میں (کل)پیر شام ٹھیک 4بجے بندو خان ریسٹورنٹ مصطفی بینکوئٹ نزد نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ میں ایک ریفرنس منعقد ہو گا اعلامئے کے مطابق ریفرنس کی صدارت معروف سیاسی و سماجی شخصیت محفوظ النبی خان کریں گے اور نظامت کے فرائض سید عبد الباسط انجام دیں گے جبکہ کراچی گرینڈ الائنس کے سربراہ محمد اسلم خان خصوصی شرکت کریں گے مقررین میں ماہر تعلیم محمد راشد سینئر صحافی محمد انور...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب نواز شریف کو نااہل کرکے سسٹم کو تہہ و بالا کیا گیا تب کسی جج کا ضمیر کیوں نہ جاگا، آج ہم نے ایسا کیا کردیا جس سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہورہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بتایا جائے کون سی شق عدلیہ کی آزادی پر اثرانداز ہو رہی ہے، ججز کی تقرری جوڈیشل کمیشن کے ذریعے ہی ہوگی۔ مزید پڑھیں: ابھی کچھ استعفے مزید بھی آئیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پیشگوئی کردی انہوں نے کہاکہ آئینی کیسز سننے کے لیے آئینی عدالت قائم کردی گئی ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں، دنیا کے کئی ممالک میں یہ نظام رائج ہے۔ وزیر دفاع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف اور اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس دوران معاشی، تجارتی، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم اور دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق جب کہ پاکستان اور اردن نے اسٹریٹجک و اقتصادی تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔دوران ملاقات فریقین نے خطے اور عالمی فورمز پر مشترکہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ، شاہ عبداللہ دوم نے غزہ کے معاملے پراردن کی حمایت پر پاکستان کو سراہا ، ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور امن اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر فلسطین کے معاملے پر پاکستان اور اردن نے یکساں مؤقف کا اعادہ کیا جبکہ دونوں...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تازہ معاشی اعداد و شمار واضح کر رہے ہیں کہ حکومت کی اصلاحات درست سمت میں جا رہی ہیں، اور معاشی ترقی کی رفتار ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بہتری کے اثرات کاروباری برادری اور عوام دونوں محسوس کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے ایف بی آر اصلاحات سے متعلق ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کی، جس میں وزیر خزانہ، وزیر موسمیاتی تبدیلی، وزیر پٹرولیم، صوبائی چیف سیکریٹریز اور چیئرمین ایف بی آر نے شرکت کی۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ حالیہ ٹیرف اصلاحات کے باوجود ریونیو پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا بلکہ درآمدی ٹیکس اور ڈیوٹی وصولی میں 25 فیصد اضافہ...
پہلے عالمی بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں اتوار کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت صف آرا ہوں گے۔ قومی ویمن ٹیم کی کپتان نرما رفیق نے بھارت کے خلاف میچ میں بہتر نتائج پیش کرنے کی توقع ظاہرکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افتتاحی میچ میں میزبان سری لنکا کے خلاف 221 رنز کی شاندار فتح نے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کر دیے اور ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ کولمبو میں کھیلے جانے والے افتتاحی عالمی کپ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف کوئی وکٹ گنوائے بغیر 331 رنز بنائے. آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ آل راونڈر مہرین علی نے محض 78 گیندوں پر ناقابل شکست 230 رنز...
تصویر بشکریہ، پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تازہ ترین معاشی اعداد و شمار حکومتی اصلاحات کو درست ثابت کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت ٹیکس نظام میں اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ ٹیرف اصلاحات مثبت رجحانات درست ہونے کا ٹھوس ثبوت ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تازہ ترین معاشی اعداد و شمار حکومتی معاشی اصلاحات کو درست ثابت کررہے ہیں، حکومتی معاشی اصلاحات کے نتیجے میں معاشی ترقی کی رفتار بہتر ہو رہی ہے۔شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ معاشی بہتری کے شواہد کاروباری برادری اور قوم کے سامنے آرہے ہیں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سمیت فنانس ٹیم...
'عمران خان امن کے لیے اردوان، شی جن پنگ، پیوٹن اور خمینی سے بڑا خطرہ ہے،بدنام زمانہ جنسی مجرم نے اپنی پرانی ای میلز میں عمران خان کو خطرہ قرار دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین نے 2018 میں سابق وزیراعظم عمران خان کو امن کے لیے خطرہ قرار دیا تھا، یہ بیان اُن دنوں سامنے آیا تھا، جب پی ٹی آئی نے پاکستان کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔نجی نیوز چینل ڈان نیوز کے مطابق امریکی ڈیموکریٹس کی جانب سے بدھ کو ایوانِ نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی پر جاری کیے گئے ای میلز کے مطابق جیفری ایپسٹین نے 31 جولائی 2018 کو ایک نامعلوم فرد کے ساتھ اپنی ای میل گفتگو میں پی ٹی آئی کے بانی کا ذکر کیا۔ 2019 میں امریکی محکمہ انصاف نے مین ہیٹن میں جیفری ایپسٹین پر کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ کے الزامات عائد کیے تھے،...
بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین نے 2018 میں سابق وزیراعظم عمران خان کو عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا تھا۔ یہ انکشاف امریکی ڈیموکریٹس کی جانب سے ایوانِ نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی کو فراہم کی گئی ای میلز میں سامنے آیا، جس وقت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ای میلز کے مطابق، 31 جولائی 2018 کو ایپسٹین نے ایک نامعلوم فرد کے ساتھ اپنی گفتگو میں عمران خان کا ذکر کیا اور لکھا کہ اگرچہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حکومتیں گرانے یا بغاوت کے لیے فنڈنگ نہیں کی، لیکن پاکستان میں عمران خان، ترک صدر رجب طیب اردوان، ایران کے خمینی، چین کے صدر...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی اعدادوشمار حکومتی اصلاحات کو درست ثابت کررہے ہیں،ٹیرف میں کمی اور ٹیکس نظام کی اصلاحات کا مقصد مینوفیکچرنگ اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے تاکہ سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جاسکے۔ ہفتے کے روز وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی ٹیکس نظام میں اصلاحات کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ ٹیرف اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور ایف بی آر کو جدید، شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے حکومت کے اقدامات درست ثابت ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹیکس آمدن میں اضافہ ایف بی آر اصلاحات کا نتیجہ، غیررسمی معیشت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم نے...
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم اپنے دو روزہ دورہء پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے. اسلام آباد پہنچنے پر ہوائی اڈے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شاہ عبداللہ دوم اور اِن کے اعلی سطح وفد کا استقبال کیا. وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور وزیرِ مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی شاہ عبداللہ دوم کا دورہ پاکستان، اردن اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے. یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کی...
سٹی 42 : حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں پٹاخوں کے کارخانے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لطیف آباد نمبر 10 بچاؤ بند کے قریب کارخانے میں زوردار دھماکہ ہوا، دھماکہ غیر قانونی پٹاخوں کے کارخانے میں ہوا ہے، جس کی آواز لطیف آباد کے مختلف یونٹس اور کوٹری تک سنی گئی ۔ جس کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ کیلئے روانہ ہوئی۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی حکام کے مطابق جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ اب تک اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ متعدد زخمی...
حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 10 بچاؤ بند کے قریب پٹاخوں کے کارخانے میں شدید دھماکا ہوا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ دھماکا غیر قانونی طور پر چلنے والے کارخانے میں ہوا، اور دھماکے کی آواز لطیف آباد کے مختلف یونٹس اور کوٹری تک سنی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پٹاخے حیدرآباد دھماکا وی نیوز
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی حالیہ رپورٹ میں درج نکات وہی ہیں جن کی نشاندہی حکومت اور اتحادی جماعتیں پہلے ہی کرتی رہی ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور اس کے بانی نے اقتدار میں رہنے کے لیے مختلف سازشیں کیں، جبکہ پارٹی نے بھارت اور اسرائیل سے بھی فنڈنگ وصول کی۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کے حامیوں کو چاہیے کہ وہ اس رپورٹ کو غور سے پڑھیں، کیونکہ یہ وہ حقائق ہیں جنہیں وہ لوگ مسلسل جھٹلاتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ 1992 کے بعد عمران خان کی واحد کوشش یہی تھی کہ کسی بھی طرح اقتدار...
وفاقی وزیر ریلوے و سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مایوسی میں گھرا ہوا ایک مرید پیرنی کے اشاروں پر چلتا تھا، عمران خان نے اقتدار میں رہنے کے لیے سازشیں کیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو باتیں ہم سنتے تھے وہ آج بین الاقوامی جریدے میں چھپی ہوئی ہیں، عمران خان کے چاہنے والے اس آرٹیکل کو بار بار پڑھیں۔ مزید پڑھیں: سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ انہوں نے کہاکہ 1992 کے ورلڈ کپ کے بعد عمران خان کی ایک ہی کوشش رہی کہ کسی طرح اقتدار تک پہنچ جائیں، تاہم یہ اپنے دور حکومت...
— فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ کو من گھڑت اور بےبنیاد قرار دے دیا۔پشاور سے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف ایک منظم مہم چلائی جا رہی ہے، ان کی ساکھ کو خراب کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی جیل میں رہ کر بھی مثالی قوت برداشت دکھا رہی ہیں۔ قربانیوں کا دور ختم ہوگا، انصاف ضرور ملے گا۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ جیل میں غیر قانونی قید کے باوجود بشریٰ بی بی کا حوصلہ بلند ہے۔بشریٰ بی بی کے خلاف جھوٹے الزامات کا مقصد سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے۔
برطانوی جریدے ’دی اکنامسٹ‘ کی جانب سے سابق وزیرِاعظم عمران خان کی اہلیہ اور سابقہ خاتونِ اول بشریٰ بی بی پر رپورٹ تیار کی گئی ہے جس میں چشم کشا انکشافات شامل ہیں۔برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کی رپورٹ کی شریک مصنفہ بشریٰ تسکین نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ بشریٰ بی بی کی اسٹوری پر رپورٹ تیار کرتے وقت اِنہیں کئی حیران کُن معلومات ملیں۔بشریٰ تسکین نے بتایا کہ رپورٹ کی تیاری کے دوران ’کالے جادو‘ سے متعلق الزامات کو ادارے اور عملے کو سمجھانا مشکل تھا، جو ثبوت جمع کیے اس کے بعد ہمارے لیے ادارے اور لوگوں کو سمجھانا آسان ہو گیا۔اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی نے روحانیت کا لبادہ اوڑھا...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں اہم فیصلے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کہنے پر کئے جاتے تھے۔ عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کی تہلکہ خیز رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ بھی بشریٰ بی بی کے کہنے پر کیا گیا تھا، یہ کون سی دین کی تعلیم تھی جس کا ذکر جریدے میں ہوا ہے؟،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ، منافقت اور الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں، مجھے بتائیں یہ خیبر پختونخوا میں کتنے پروجیکٹ لے کر آئے ہیں؟ ...
لاہور ( نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف ایک بار پھر لندن روانہ ہو گئے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آج جاتی امرا رائیونڈ سے لاہور ایئرپورٹ پہنچے اور غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کا یہ دورہ بنیادی طور پر معمول کے میڈیکل چیک اپ کے لیے ہے جہاں وہ تقریباً 2 ہفتے قیام کریں گے، ان کی روانگی کے موقع پر قریبی ساتھیوں اور اہل خانہ نے ایئرپورٹ پر انہیں الوداع کہا۔ سیاسی حلقوں میں نواز شریف کی بیرون ملک روانگی پر تبصرے بھی جاری ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آج جاتی امرا، رائے ونڈ سے لاہور ایئرپورٹ پہنچے اور غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق، سابق وزیراعظم کا یہ دورہ بنیادی طور پر معمول کے میڈیکل چیک اپ کے لیے ہے، جہاں وہ تقریباً 2 ہفتے قیام کریں گے۔ ان کی روانگی کے موقع پر قریبی ساتھیوں اور اہل خانہ نے ایئرپورٹ پر موجود ہوکر انہیں الوداع کہا۔ سیاسی حلقوں میں نواز شریف کی بیرون ملک روانگی پر تبصرے بھی جاری ہیں، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ صرف صحت کی دیکھ بھال کے لیے ہے اور اس میں کسی سیاسی...