2025-12-09@05:33:59 GMT
تلاش کی گنتی: 48704

«پر قبضہ کیا»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندرونی حلقوں میں کچھ سینئر رہنماؤں نے تسلیم کیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس‘ پر مسلسل فوجی قیادت کے خلاف تضحیک آمیز زبان کے استعمال نے پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جمعے کو آنے والے سخت ردعمل میں اہم کردار ادا کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق یہ معاملہ پی ٹی آئی کی قیادت میں زیرِ بحث آیا جہاں بعض رہنماؤں نے اعتراف کیا کہ عمران خان نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں بارہا اعلیٰ فوجی قیادت کے لیے انتہائی توہین آمیز اور تضحیک آمیز الفاظ استعمال کیے۔ ایک سینئر پی ٹی آئی رہنما نے...
    ویب ڈیسک:  وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے اور پاکستان کی آئی ٹی و ٹیکنالوجی برآمدات کے 4 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ دوحہ فورم میں معاشی استحکام پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ قطر نے پاکستان کو برادر ملک قرار دیتے ہوئے نئی تجارتی شراکت داری قائم کی ہے جبکہ پاکستان اور جی سی سی کے مابین فری ٹریڈ ایگریمنٹ پہلے سے موجود ہے۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا محمد اورنگزیب کے مطابق امریکا سے ٹیکسٹائل ٹیرف میں 19 فیصد ریلیف حاصل کیا گیا ہے، پرائمری بیلنس...
    (ویب ڈیسک)صدر آزاد کشمیر نے اسکیل ایک کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کی منظوری دے دی۔  صدر ریاست نے یہ منظوری آزاد کشمیر کابینہ کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی روشنی میں دی ہے۔  واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے پہلے خطاب میں اسکیل ایک کے ملازمین کو ایک اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا تھا۔  راجا فیصل ممتاز راٹھور نے پہلے خطاب میں اسکیل ایک کے تمام عارضی ملازمین کی مستقلی کا اعلان بھی کیا تھا۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا
    حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور باوقار، ذمہ دارانہ اور مثبت صحافت ہی معاشرے کی درست سمت میں رہنمائی کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ہجیرہ پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس میں ہجیرہ پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں صحافیوں، مقامی عمائدین اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں محمد شوکت بٹ نے سرپرستِ اعلیٰ، پرویز چغتائی نے صدر، محمد نعیم خان نے جنرل سیکرٹری، محمد منور خان نے سینئر نائب صدر، ملک محمد ذوالفقار نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین(نمائندہ جسارت)بااثر وڈیرے اور پولیس کے خلاف یوسف ملاح گوٹھ کے رہائشی مرد، خواتین اور بچوں کا احتجاجی مظاہرہ ، انتقامی کارروائی اور جھوٹا مقدمہ درج کرنے کا الزام ۔بدین میں پولیس اور بااثر وڈیرے کے خلاف سیرانی کے قریبی یوسف ملاح گوٹھ کے رہائشی مرد، خواتین اور بچوں نے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سیرانی کے مختلف دیہات کے 7 نوجوانوں پر چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس موقع پر گرفتار نوجوان اشرف ملاح کے بھائی ستار ملاح اور بہن سلمیٰ ملاح نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بھائی اشرف ملاح کراچی میں محنت مزدوری کرتا ہے۔ جمعے کے روز جیسے ہی وہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر زبیر حفیظ شیخ نے قریشی گوٹھ میں بے دردی سے قتل ہونے والے نوجوان حسنین قریشی کے المناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نیجماعت اسلامی کے ایک وفد کیساتھ مقتول کے ورثاسے ملاقات کی، وفد میں جماعت اسلامی کے رہنما سید نظام الدین شاہ، آصف علی قریشی، صلاح الدین لاشاری اور دیگر شامل تھے انہوں نے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی دکھ کی اس گھڑی میں ورثا کے ساتھ کھڑی ہے اور مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔زبیر حفیظ شیخ نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی شفاف اور فوری تحقیقات کرائی جائے،...
    کراچی کی رہائشی نکیتا ناگ دیو نے ایک ویڈیو پیغام میں نریندر مودی سے اپنے بھارتی شوہر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی شہری وکرم کمار ناگ دیو نے اپنی پاکستانی بیوی نکیتا کو دھوکے سے پاکستان میں چھوڑ کر اب بھارت میں ہی اپنی دوسری شادی کی تیاری شروع کردی ہے جس پر متاثرہ خاتون نے سوشل میڈیا کے ذریعے انصاف کی اپیل کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے رہائشی وکرم کمار ناگ دیو نے 2020 میں کراچی کی رہائشی نکیتا سے ہندو رسم و رواج کے تحت شادی کی تھی۔ اُس شادی کے بعد فوری طور پر نکیتا بھارت چلی گئیں مگر چند مہینوں کے...
    ان کا کہنا تھا کہ تعلیم سے متعلق اچانک فیصلوں اور انتظامیہ کی طرف سے رابطے کے فقدان کی وجہ سے ان کی تعلیم بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں یونیورسٹی کے طلباء نے مسلسل غیر یقینی صورتحال کے خلاف کیمپس کے اندر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق احتجاجی طلباء نے پہلے اور پانچویں سمسٹر سے متعلق حالیہ تعلیمی مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے سے ان کی تعلیم میں خلل پڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم سے متعلق اچانک فیصلوں اور انتظامیہ کی طرف سے رابطے کے فقدان کی وجہ سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہے کہ ایئرپورٹس پر منشیات کیسز کی نشاندہی اولین ترجیح ہے۔ حکومت انسداد منشیات کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ آج بھی افغانستان سے منشیات درجنوں ممالک میں پہنچ کر نوجوان نسل کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے، انسداد منشیات کے لیے امریکا کی پیشکش کردہ ٹیکنیکل سپورٹ کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ وزیرداخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، انسداد منشیات اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی غور کیا گیا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوسلو(انٹرنیشنل ڈیسک) ناروے نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2جرمن آبدوزیں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ روس کے پڑوسی اس ملک نے اپنی دفاعی استعداد کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کی خریداری کا اعلان کرتے ہوئے ناروے کے وزیر دفاع توری ساندویک نے کہا کہ ناروے ایک ساحلی ملک ہے اور آبدوزیں ہمارے قومی دفاع کے لیے نہایت اہم حیثیت رکھتی ہیں۔ ہم شمالی اٹلانٹک اور بحرِ پیرنٹس میں روسی فوجی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ساندویک نے مزید کہا کہ ناروے شمال میں ناٹو کی آنکھیں اور کان ہے اور اس کردار کے لیے ہمیں اپنی موجودگی، نگرانی اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ماہرین نے انکشاف کیا ہ کہ طیاروں اور اسپتالوں کی ہوا میں زیادہ تر بے ضرر مائیکروبز پائے جاتے ہیں جو عام طور پر انسانی جلد سے تعلق رکھتے ہیں۔ جرنل مائیکرو بائیوم میں شائع ہونے والی تحقیق میں ہوائی سفر کرنے والوں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے عملے کے پہنے گئے ماسک کی بیرونی سطح پر موجود جراثیم کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا۔ امریکی ریاست الِینوائے کے شہر ایونسٹن کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر اور سینیئر محقق ایریکا ہارٹمن کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ احساس ہوا کہ ہم چہرے کے ماسک کو ذاتی اور عوامی سطح پر ایک سستا اور آسان ایئر سیمپلنگ کی ڈیوائس کے طور...
    برطانیہ کی متعدد یونیورسٹیوں کی جانب سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے طلبہ کے داخلوں کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے، جس کے بعد یقینی طور پر دونوں ممالک کے ہزاروں طلبہ متاثر ہوں گے۔ واضح رہے کہ ستمبر 2025 سے برطانوی حکومت نے طلبہ کے ویزا قوانین سخت کر دیے تھے، جن کے تحت یونیورسٹیوں کے لیے لازم قرار دیا گیا کہ وہ صرف ان ممالک سے طلبہ کو داخلہ دیں جہاں اسٹوڈنٹ ویزا ریفیوزل ریٹ 5 فیصد سے کم ہو۔ مزید پڑھیں: آسٹریلیا کی جانب سے اسٹوڈنٹ ویزا فیس میں آج سے حیران کن اضافہ، آخر وجہ کیا ہے؟ یاد رہے کہ اسٹوڈنٹ ویزا ریفیوزل ریٹ پاکستان کا قریباً 18 فیصد ہے، جس کے باعث یوکے کی...
    تجزیہ نگاروں کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالات کی بہتری کے اِمکانات بہت محدود ہیں لیکن افغان طالبان رجیم عالمی ردعمل کا شکار ہو سکتی ہے جس سے افغان عوام کی زندگیاں مزید متاثر ہو سکتی ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کو مشکل حالات میں سہارا دیا لیکن طالبان رجیم نے پاکستان کے ساتھ تعلقات بھی خراب کر لیے جن کا فوری طور پر حل مشکل نظر آتا ہے۔ ایک روز قبل پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن سرحد پر شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ بعض خبروں کے مطابق افغانستان میں ان حملوں سے جانی نقصان ہوا ہے جبکہ پاکستان کے سرحدی گاؤں میں 3 لوگ زخمی ہوئے۔ مزید پڑھیں: افغانستان اور...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بائنانس سینئر لیڈرشپ نے پاکستان کا دورہ کیا۔ حکومت کا ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ۔ بائنانس کی سینئر قیادت  وفد کے ساتھ بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ بھی شامل تھے۔ جنہوں نے ملک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی اور ایک اجلاس بھی اس حوالے سے منعقد کیا گیا۔ جس میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
    راولپنڈی، لاہور(آئی این پی )71کی جنگ میں دشمن کو دھول چٹانے والے میجر شبیر شریف  شہید (نشان حیدر)کا ہفتہ کو  54 واں یوم شہادت  عقیدت واحترام سے منایا گیا ۔ اس موقع پر   ملک بھرکی مساجد میں دن کا آغاز قرآن خوانی اور دعائوں کے ساتھ ہوا۔ جہاں علما کرام نے شہید میجر شبیر شریف اور دیگر شہداکے درجات کی سربلندی کیلئے  خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا اوروطن عزیز کی ترقی وخوشحالی اور امن کیلئے بھی دعائیں کی گئیں۔علما کرام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس پاک وطن کی مٹی میں شہیدوں کا خون شامل ہے۔ شہدا کو بھولنے والی قوموں کا تاریخ میں نام لیوا کوئی نہیں ہوتا۔ چیف آف ڈیفنس فورسز  فیلڈ مارشل سید عاصم...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں انسداد منشیات و سکیورٹی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے مشترکہ اقدامات اٹھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں منشیات کی روک تھام اور انٹیلیجنس شیئرنگ کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا قائم مقام امریکی سفیر نے انسداد منشیات اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے ہر ممکن ٹیکنیکل معاونت کی پیشکش کی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کے حوالے سے ہماری واضح پالیسی ہے ایئرپورٹس پر...
    کراچی (سٹاف رپورٹر) رائل نیوی آف عمان کے بحری جہاز الراسیخ اور الشناس پر مشتمل فلوٹیلا نے کراچی میں دوطرفہ بحری مشق ثمر الطیب 2025 ء کے بارھویں ایڈیشن میں شرکت کی۔ اس مشق کا مقصد بحری سکیورٹی میں تعاون کا فروغ اور پاکستان اور عمان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ کراچی بندرگاہ آمد پر مہمان جہازوں کا روایتی انداز میں پرتپاک استقبال کیا گیا، جس میں پاک بحریہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے بینڈ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ بحری مشق ثمر الطیب 2025ء، باہمی پیشہ ورانہ تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوئی۔ پاک بحریہ اور رائل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کے سیاسی پس منظر اور عسکری، سیاسی تعلقات کی تاریخ جب بھی کھولی جائے تو ایک عجیب مگر تلخ تصویر سامنے آتی ہے۔ وہ تصویر جس میں سیاستدان بنے، اْبھارے، مسلط کیے گئے، پھر اچانک کوڑے دان میں ڈال دیے گئے، اور آخر کار عوام کے سامنے بطور ’’غدار‘‘، ’’نااہل‘‘ یا ’’ذہنی مریض‘‘ پیش کیے گئے۔ اس پورے عمل میں کبھی سیاستدان مرکزی کردار بنے، مگر اصل ڈائریکٹر وہی قوتیں رہیں جنہیں ہم عام طور پر ’’اسٹیبلشمنٹ‘‘ کہتے ہیں۔ اگر آج ہم صرف تین مرکزی کردار، نواز شریف، الطاف حسین اور عمران خان، کی تاریخ اور اْن کی سیاست کی تشکیل و زوال کے واقعات پر غور کریں تو ایک واضح تصویر سامنے آتی ہے، جو بار...
    سوئی میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر نے 100 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے ریاست پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھایا،وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مبارکباد بلوچستان کے علاقے سوئی میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت ایک سو سے زائد افراد نے ہتھیار ڈال دیے۔حکام کے مطابق بلوچستان میں مسلح افراد نے ہتھیار پھینک کر پاکستان کا جھنڈا تھام لیا، ریاست پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھایا، کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی اور ان کے ساتھیوں نے اسلحہ میر آفتاب احمد بگٹی کے حوالے کیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے کمانڈر اور تمام رہنماؤں کو قومی دھارے میں شامل ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ سوئی ڈیرہ بگٹی میں وڈیرہ نور علی چاکرانی اور سو سے زائد ساتھیوں...
    پاکستان سمیت اسلامی ممالک کے مسلم وزرائے خارجہ کا جبری بیدخلی پر دوٹوک ردعمل اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں،بیان پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی اپنی سرزمین سے بے دخلی کی کوششیں مسترد کرتے ہیں۔پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے اپنے مشرکہ بیان میں اسرائیلی پالیسیوں اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کو جمہوریہ مصر منتقل کرنا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے پر مکمل عمل کیا جائے،...
    ایونٹ آئندہ برس امریکا سمیت تین ممالک میں کھیلا جائیگا، کینیڈا اور میکسیکو شامل ہیں گروپ اے میںمیکسیکو، جنوبی افریقہ ، جنوبی کوریا اور پلے ڈی سے کوالیفائر ٹیم شامل فیفا ورلڈ کپ ڈراز کا اعلان کردیا، ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا، ایونٹ آئندہ برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا۔ گروپ ‘اے’میں میزبان میکسیکو، جنوبی افریقہ ، جنوبی کوریا اور پلے ڈی سے کوالیفائر ٹیم شامل کی جائے گی۔ گروپ’ بی’ میں میزبان کینیڈا، قطر، سوئٹزرلینڈ اور یو ایفا پلے آف اے کی ٹیم شامل ہے، گروپ ‘بی ‘کی چوتھی ٹیم ویلز یا نادرن آئرلینڈ میں ایک ہوگی۔گروپ ‘سی ‘ میں برازیل، مراکش، اسکاٹ لینڈ اور ہیٹی شامل...
    اسلام ٹائمز: مصنف نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ایک سال کی تباہ کن اور یکطرفہ جنگ بندی کے بعد، لبنان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کی وسیع حکمت عملی ایک اہم موڑ پر ہے۔ اگر وہ ایک "مفاہمت کار" اور "امن ساز" ہے، تو اسے مشرق وسطیٰ میں معاہدوں اور امن میں خلل ڈالنے والے اسرائیل کو روکنا چاہیئے اور تل ابیب پر واشنگٹن کے وسیع اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے، اس جونیئر پارٹنر کو لگام ڈالنا چاہیئے، تاکہ اس کے پڑوسیوں پر مسلط عدم استحکام اور افراتفری کو ختم کیا جا سکے تحریر: حسن عباسی نسب نیشنل انٹرسٹ نے لکھا ہے کہ لبنان میں امریکی پالیسی نہ صرف غیر موثر ہے بلکہ انتہائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بائنانس کی سینئر قیادت کا دورۂ پاکستان، وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بائنانس سینئر لیڈرشپ نے پاکستان کا دورہ کیا اور اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔ بائنانس کے وفد میں گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینک بھی شامل تھے جنہوں نے اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔ اس حوالے سے ایک اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ حکومت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ان کی اپنی جماعت نے بھی ماضی میں فوج پر کھل کر تنقید کی لیکن کبھی حد سے تجاوز نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق ان کی جماعت نے پی ٹی آئی کے برعکس کبھی بھی فوج پر تنقید کرتے وقت ریڈ لائن کراس نہیں کی۔ فوج پر حد سے زیادہ تنقیدیں ریاستی اداروں کو فعال طور پر کمزور کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما نہ تو دہشت گردی کیخلاف جاری آپریشن کی حمایت کرتے ہیں اور نہ ہی سیکورٹی اہلکاروں کے جنازوں میں شرکت کرتے ہیں۔ اگر پی ٹی آئی کے ارکان دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں لڑ سکتے تو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251207-01-3اسلام آباد / غزہ /تل ابیب /دمشق /استنبول/ دوحا (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت8مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی اپنی سرزمین سے بے دخلی کی کوششیں مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے اپنے مشرکہ بیان میں اسرائیلی پالیسیوں اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کو مصر منتقل کرنا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے پر مکمل عمل کیا جائے، فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی ہر کوشش کی سخت مخالفت کرتے ہیں، رفح کراسنگ...
    پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گزشتہ روز انتہائی اہم پریس کانفرنس کی ہے، اس پریس کانفرنس میں ملک کو درپیش کثیرالجہتی چیلنجز کے بارے میں بھی کھل کر اظہار خیال کیا ہے اور ملک میں جاری سیاسی بحث ومباحث اور بیانات کے حوالے سے بھی دوٹوک الفاظ میں مؤقف پیش کیا ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ عوام کو فوج کے خلاف بھڑکائے۔ مسلح افواج اور اس کی قیادت پر مزید حملے برداشت نہیں کیے جائیں اور ان کا سختی سے مقابلہ کیا جائے گا۔ انھوں نے معنی خیز انداز میں کہا کہ اس کا ’’بغیر دستانے پہنے‘‘ مقابلہ کیا جائے...
    ’’ اسے دیکھو، وہ جو لال لباس میں ہے-‘‘ ہلکی سی آواز میں کہا گیا کہ کوئی سن نہ لے مگر ارد گرد بھی کانوں والے بیٹھے تھے جن کی سماعتیں اچھی تھیں۔ ’’ قد دیکھو، کیسا بوٹا سا ہے اور جوتوں کی ایڑی دیکھو، ایڑی چوٹی کا زور لگا کر بھی وہ پانچ فٹ کی نہیں لگتی‘‘۔ ’’ ہاں ، ٹھیک ہی کہتی ہیں ‘‘۔ ساتھ والی کی آواز آئی، ’’ میںنے تو اسے بیٹھے ہوئے ہی دیکھا تھا، اس لیے قد پر غور نہیں کیا‘‘۔ ’’ اور کون سی ہے؟‘‘ پہلی والی نے سوال کیا۔ ’’ ویسے تو ساری ہی ہیں جو بھی آپ کو پسند آ جائے، میںاس کا شجرہ نکال لوں گی‘‘ ۔ دوسری آواز میں...
    کراچی کو آیندہ آنے والے برسوں میں ایک بڑا اعزاز ملنے والا ہے۔ یہ ایک رپورٹ کا بیان ہے جسے جاری کرنے والا اقوام متحدہ جیسا بڑا ادارہ ہے جس کے مطابق 2050 تک کراچی دنیا کا پانچواں بڑا شہر بن جائے گا۔ اس بڑی آبادی والے شہرکا پھیلاؤ دن بہ دن بڑھتا ہی جا رہا ہے اور ملک بھر سے یہاں مستقل آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ملک بھر سے ہی نہیں بلکہ دنیا بھر سے آئے ہوئے وہ لوگ جو اپنا مستقبل سنوارنے یا ایک کا دو بنانے یہاں آتے ہیں، بس آئے ہی جا رہے ہیں، گو گئے بھی ہیں پر خواہشات کا سمندر ہے کہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ آبادی...
    اسلام ٹائمز: یاسر ابوشباب کی موت پر غزہ بھر میں عوامی خوشی اس حقیقت کو ثابت کرتی ہے کہ غزہ کا معاشرہ، اور مجموعی طور پر پورا فلسطینی سماج، دشمن کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کو مسترد کرتا ہے۔ اس سرزمین کے لوگ اپنی قومی قیادت اور اصولوں کے پابند ہیں۔ فلسطینی ہر اُس فریق کی سرپرستی اور اطاعت کو رد کرتے ہیں جو قابض ٹینکوں پر سوار ہو کر آئے یا اُن کے مفادات کی خدمت کرے۔ فلسطینی معاشرہ ایک مضبوط قومی مزاحمت رکھتا ہے جو جھوٹی حقیقتوں کو مسلط ہونے نہیں دیتا۔ خصوصی رپورٹ: غزہ میں اسرائیل کے ایجنٹ اور ایک دہشتگرد نیٹ ورک کے سرکردہ ملزم ابوشباب کی ہلاکت، چاہے اس کے پسِ پردہ عوامل...
    غاصب صیہونیوں کی ناجائز ریاست اسرائیل جو1948میں فلسطین پر قائم کی گئی تھی، ہمیشہ سے ایک ڈراؤنے خواب کا سامنا کر رہی ہے۔ اس خواب کی مختلف وجوہات ہیں جن کو متعدد صیہونی تجزیہ نگاروں اور محققین نے بھی بیان کیا ہے۔ ان تمام وجوہات کی طرف جانے سے قبل یہ بات بھی اہم ہے کہ کیونکہ اسرائیل ایک ایسے ناجائز طریقے سے قائم کیا گیا کہ جس میں دوسروں کے وطن پر قبضہ کیا گیا اور اپنے وطن کا اعلان کر کے مقامی لوگوں کو ان کے وطن سے جبری بے دخل کیا گیا۔  تاہم یہ ایک ایسا بنیادی خطرہ بن گیا کہ جو ہمیشہ اسرائیل کو یاد دلواتا ہے کہ تمھاری بنیاد ہی غلط ہے اور غلط بنیادوں...
    کراچی کے علاقے گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد نے دعویٰ کیا ہے کہ میونسپل اور واٹرکارپوریشن نے اربوں روپے وصول کرلیے مگر ان کے پاس گٹر کے ڈھکن لگانے کے پیسے نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے ٹاؤن چیئرمین نے کہا کہ واٹرکارپوریشن نے 20 ارب جبکہ کے ایم سی نے بلوں میں چار ارب روپے ٹیکس کی مد میں وصول کیے اس کے باوجود ان کے پاس گٹر کا ڈھکن لگانے کے پیسے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمیں اختیارات دیتے ہیں اور نہ ہی وسائل، گلشن اقبال ٹاؤن نے کروڑوں روپے سیوریج اور گٹر کے ڈھکن ڈھکنے پر خرچ کیے ہیں۔ ڈاکٹر فواد کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی روڈ جو کے ایم...
    فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کے کچھ نادان دوست جو کہ اپنا تعارف ملتان صدر کے طور پر کراتے ہیں کوئی قانونی و اخلاقی حیثیت نہیں رکھتے، تمام حکومتی اداروں کو دوٹوک اور واضح انداز میں پیغام دیتے ہیں کہ ایسے مفاد پرست عناصر کی باتوں پر کان نہ دھریں۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماوں نواب لیاقت علی خان، ملک ممتاز حسین شجرا، چوہدری محمد جمیل نے کہا ہے کہ فلور ملز مالکان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور خدمت کے جذبہ کے مشن کو جاری رکھیں گے، ملتان کے کچھ نادان دوست جو کہ اپنا تعارف ملتان...
    —فائل فوٹو تھر پار کر کے میگھواڑ محلے میں گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے۔تھرپارکر پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ خودکشی کا ہے۔ کراچی: کلفٹن اتوار بازار کے قریب گراؤنڈ سے خاتون کی لاش برآمدکراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 2 اتوار بازار کے قریب گراؤنڈ سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے۔ متوفیہ کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ بیٹی کو سسرال والوں نے تشدد کر کے خودکشی پر مجبور کیا۔پولیس کے مطابق والد کی مدعیت میں مقتولہ کے شوہر اور اس کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
    غزہ کے سرکاری اطلاعاتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک طے شدہ 660 ٹرکوں میں سے اسرائیلی حکام نے صرف 104 ٹرکوں کو، جو کھانا پکانے کی گیس لے کر آ رہے تھے، غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے، جو کہ غزہ کی پٹی کی حقیقی ضرورت کا صرف 16 فیصد بنتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کے سرکاری اطلاعاتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک طے شدہ 660 ٹرکوں میں سے اسرائیلی حکام نے صرف 104 ٹرکوں کو، جو کھانا پکانے کی گیس لے کر آ رہے تھے، غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے، جو کہ غزہ کی...
    امریکی محکمہ دفاع کے حکام نے واشنگٹن میں رواں ہفتے ہونے والی ایک اہم میٹنگ میں یورپی سفارت کاروں کو بتایا کہ امریکا کی خواہش ہے کہ یورپ 2027 تک نیٹو کی زیادہ تر روایتی دفاعی ذمہ داریاں سنبھال لے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی کے مطابق اس بات کا انکشاف پانچ مختلف ذرائع کی جانب سے کیا گیا ہے جو اس گفتگو سے واقف تھے ، جن میں ایک امریکی اہلکار بھی شامل ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد یورپ نے اپنی دفاعی صلاحیتیں بہتر تو کی ہیں، مگر امریکا ان کوششوں سے مطمئن نہیں ہے۔ میٹنگ میں یورپی وفود کو یہ بھی واضح کر دیا گیا کہ...
    اسلام آباد: جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت کردیا گیا۔‎ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پروٹیکٹر کے اجراء کے نظام کو فول پروف بنایا جائے گا جبکہ ‎مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن سسٹم میں بھی اصلاحات کی جائیں گی۔  ‎وفاقی وزراء نے 7 روز میں حتمی سفارشات طلب کرلیں جبکہ ‎جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث عناصر اور ایجنٹ مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔  ‎محسن نقوی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے  جنوری سے...
     تعزیتی ملاقات میں علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور زاہد علی آخونزادہ کو آیت اللہ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے آبائی گھر کا دورہ بھی کیا اور مرجع عالیقدر اور ان کے بزرگوں کے دروس سے دین حقہ کے فروغ میں گرانقدر تاریخی خدمات سے آگاہ کیا گیا۔  اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمی الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے برادر بزرگ حضرت علامہ شیخ نذیر حسین اعلی اللہ مقامہ کی وفات حسرت آیات پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ سمیت مرجع عالیقدر کے وکیل مطلق حجت السلام المسلمین حضرت امجد حسین عابدی سے ملاقات کر کے ان کے والد بزرگوار کے...
    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر بار کا کہنا تھا کہ وہاڑی بار کے رکن ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کے قتل کے سلسلہ میں حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب نے جو سرد مہری کا مظاہرہ کیا اس پر میں بڑا مایوس ہوں، پاکستان مسلم لیگ ن سے میری 30سالہ رفاقت رہی ہے اور انتہائی برے وقت میں ہم پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان مغل ایڈووکیٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے وکیل ہوں اور جنہوں نے مجھے منتخب کیا ہے ان کے لئے میری جان بھی حاضر ہے، وہاڑی بار کے رکن ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کے قتل کے سلسلہ میں حکومت...
    اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر قانون دان اور پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے  کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ جبر، دھونس اور طاقت کے زور پر کبھی ترقی ممکن نہیں ہوئی۔ اگر ایسا ہوتا تو ایوب خان، ضیا الحق اور پرویز مشرف کے ادوار میں ہو چکا ہوتا، مگر ہر دور میں اشرافیہ امیر ہوتی گئی اور عوام مزید غریب ہوئے۔ تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی فیصلوں میں بار بار یہی طے کیا گیا کہ مقبول رہنما نیشنل سیکیورٹی تھریٹ ہیں اور انہیں منظر سے ہٹانا ضروری ہے، مگر ہر کوشش ناکام رہی۔عوام کے دلوں سے مقبول رہنماؤں کو فیصلوں سے نہیں...
    اسلام ٹائمز: دوحہ میں منعقد ہونیوالی سالانہ سفارتی کانفرنس میں ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فیدان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہا کہ غزہ بین الاقوامی استحکام فورس (ISF) کے بارے میں بات چیت جاری ہے۔ مسلمان ممالک کا مطالبہ ہے کہ سکیورٹی کونسل کی قرارداد میں آزاد فلسطینی ریاست کے حوالے سے مطالبہ کو واضح انداز سے درج کیا جائے۔ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں اسرائیلی جنگی و اجرائی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور مداخلت کرے، تاکہ امن معاہدہ اپنے اگلے مرحلے میں داخل ہوسکے۔ فیدان نے اس اجلاس میں کہا کہ ترکیہ غزہ میں اپنی فوج بھیجنا چاہتا ہے، تاہم اسرائیل اسکے خلاف ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابلے ہوئے انڈے روزمرہ زندگی کے ان غذائی اجزا میں شمار ہوتے ہیں جو نہ صرف جلد تیار ہو جاتے ہیں بلکہ پروٹین سے بھرپور ہونے کے باعث اکثر گھریلو مینو کا لازمی حصہ بن جاتے ہیں۔ ناشتہ ہو، لنچ باکس ہو یا سلاد، ابلے انڈے ہر جگہ اپنی جگہ بنا لیتے ہیں۔ مگر ان کے استعمال کے حوالے سے ایک بنیادی سوال اکثر ذہن میں ابھرتا ہے کہ یہ انڈے کتنے عرصے تک محفوظ رہتے ہیں اور انہیں صحیح طریقے سے کیسے اسٹور کیا جائے۔امریکی محکمہ زراعت کے مطابق ابلے ہوئے انڈے ریفریجریٹر میں تقریباً ایک ہفتے تک محفوظ رکھے جا سکتے ہیں۔ ابالتے وقت انڈے کی قدرتی حفاظتی تہہ ختم ہو جاتی ہے، اسی لیے انڈوں...
    پنجاب بھر میں ون ڈش اور مقررہ اوقات کار کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف شہروں میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 14 شادی ہالز اور فارم ہاؤسز کو سیل کر دیا گیا جبکہ 9 افراد کو موقع سے گرفتار بھی کیا گیا۔ کئی وینیوز پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر یہ کریک ڈاؤن شروع کیا گیا تاکہ شادیوں اور تقریبات میں ون ڈش پالیسی، مقررہ اوقات اور ساؤنڈ سسٹم کے استعمال سے متعلق قوانین پر سختی سے عمل کرایا جا سکے۔ اس فیصلے کے بعد فارم ہاؤسز اور کھلے گراؤنڈز کو بھی شادی ہالز...
    بنگلہ دیش الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تیاریاں مکمل ہونے کے باوجود ابھی تک عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے سینیئر سیکریٹری اختر احمد نے صحافیوں کے لیے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کمیشن اب بھی اس بات پر غور کر رہا ہے کہ انتخابی شیڈول کب جاری کیا جائے۔ مزید پڑھیں: اگر پابندی نہیں ہٹی تو بنگلہ دیش میں الیکشن نہیں ہونے دیں گے، حسینہ واجد کے بیٹے کی دھمکی انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہم انتخابی تیاریوں پر اجلاس کررہے ہیں، لیکن الیکشن کمیشن ابھی تک شیڈول کے اعلان کے لیے درست دن کا فیصلہ نہیں کر سکا۔ واضح رہے کہ عبوری حکومت اس سے قبل اعلان...
    سٹی42:  وزیر داخلہ مھسن نقوی کی انگلینڈ میں موجودگی کے دوران  ان کی دو پاکستانیوں کی پاکستان کو حوالگی کے معاملے پر برطانوی حکام سے بات چیت  کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔  محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین بھی ہیں۔ ان کے انگلینڈ وزٹ کا بنیادی مقصد  لندن میں پاکستان سپر لیگ  برانڈ کی پروموشن کے لئے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل روڈ شو میں شرکت کرنا ہے۔ یہ اہم روڈ شو کل اتوار کے روز ہو رہا ہے۔ یہ دراصل پی ایس ایل کے نئے ولولہ انگیز سیزن کی لانچنگ کی بھی تقریب ہے۔  گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا  پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین...
    ابلے ہوئے انڈے زیادہ تر گھروں میں باقاعدگی سے بنتے ہیں—چاہے ناشتہ ہو، لنچ باکس، یا پھر سلاد۔ تیار کرنا آسان اور پروٹین سے بھرپور ہونے کی وجہ سے یہ ہر عمر کے افراد کی پسندیدہ غذا ہیں۔ مگر اکثر ذہن میں یہ سوال آتا ہے کہ ابلے انڈے کتنے دن تک محفوظ رہ سکتے ہیں اور انہیں صحیح طریقے سے کیسے ذخیرہ کیا جائے؟ امریکی محکمہ زراعت (یو ایس ڈی اے) کے مطابق ابلے ہوئے انڈے ریفریجریٹر میں ایک ہفتے تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔ چاہے ان پر چھلکا موجود ہو یا اتارا جا چکا ہو، اصل اہمیت یہ ہے کہ انہیں وقت پر ٹھنڈا کیا جائے اور مناسب طریقے سے فریج میں رکھا جائے۔ چونکہ اُبالنے کے دوران...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر دی جانے والی قربانیوں اور جدوجہد کی داستانیں ان لوگوں کو بھی سنائی جانی چاہئیں جو یہ نعرہ لگاتے ہیں کہ ’خان نہیں تو پاکستان نہیں۔‘ مزید پڑھیں: کیا جیل میں سیاسی ملاقاتوں پر پابندی صرف عمران خان پر ہے؟ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اس ملک کے قیام کے لیے قوم نے آگ اور خون کا دریا پار کیا، لاکھوں افراد شہید ہوئے، بے شمار خواتین کی عصمتیں لٹیں اور متعدد لوگ دشمن کے ہاتھوں اغوا ہوئے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر حقیقت جاننی ہے تو سیالکوٹ آکر اُن مہاجرین کی قربانیوں کا حال سنیں جنہوں نے جموں و کشمیر سے ہجرت کی۔ انہوں نے کہاکہ صحافی...
    بیرسٹر گوہر نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج پی ٹی آئی کی غیر معمولی پریس کانفرنس ہونے جا رہی ہے، ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے نہیں جا رہے ہیں، کچھ باتوں کا عوام کو بتانا ضروری ہے کیوںکہ ہمارے اوپر الزام لگائے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے نہیں جا رہے ہیں جبکہ ہمارے اوپر الزام لگائے جا رہے ہیں اور ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا ہے وہ عوام کو بتانا ضروری ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ...
    خط میں زور دیا ہے کہ یورپی یونین بین الاقوامی قانون کے تحت مؤقف اختیار کریں اور فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی میں شراکت داری ختم کریں، خط میں ارکانِ پارلیمنٹ نے کایا کالاس سے اپیل کی کہ یورپی یونین اور اسرائیل ایسوسی ایشن کے معاہدوں کو معطل کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی پارلیمنٹ کے متعدد اراکین نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف کایا کالاس کو ایک خط لکھا ہے جس میں اسرائیل جارحیت سے دور رہنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ 789 دن کی نسل کشی اور 58 سال کی غیر قانونی قبضے کے بعد ضروری ہے کہ یورپی پارلیمنٹ واضح پیغام دے کہ یورپ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روس کے شہریوں کیلئے 30 روزہ مفت ای ٹورسٹ ویزے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے یہ اعلان نئی دہلی میں منعقدہ بھارت روس سالانہ سربراہی اجلاس کے دوران کیا گیا، اس موقع پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی موجود تھے۔مشترکہ پریس کانفرنس میں مودی کا کہنا تھا کہ جلد ہی روسی شہریوں کیلئے 30 روزہ مفت ای ٹورسٹ ویزا اور 30 روزہ گروپ ٹورسٹ ویزا متعارف کروایا جائے گا۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ بھارتی دورے پر آئے روسی صدر پیوٹن کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا، بھارت نے روس...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹانک اور لکی مروت میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پاک فوج کی دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک ڈسٹرکٹ میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی انجام دی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے...
    ذرائع نے وضاحت کی کہ کمانڈوز نے محدود اور طے شدہ اہداف کے تحت سدّ العظیم کے مشرقی پہاڑی سلسلے میں کارروائیاں شروع کی ہیں۔ ان کے مطابق یہ آپریشن انتہائی دقیق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، تاکہ دہشتگرد نیٹ ورکس کو ختم کیا جا سکے اور حساس علاقوں میں سکیورٹی کو مستحکم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ شام کے ہمسایہ ملک عراق کے سکیورٹی ذرائع نے شمالی دیالی میں نئے سیکیورٹی آپریشن کے آغاز کی اطلاع دی ہے، جس کا مقصد دہشتگرد عناصر کے خفیہ اور سوئے ہوئے نیٹ ورکس کو ختم کرنا ہے۔ تسنیم کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق ایک عراقی سکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ دیالی صوبے کے انتہائی شمالی حصے میں واقع...
    بھارتی وزیر خارجہ نے تسلیم کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی توجہ تجارت پر مرکوز ہے اور کہا کہ اس سلسلے میں ہندوستان کا نقطہ نظر پوری طرح سے قومی مفادات پر مبنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان اور روس شراکت داری گزشتہ 70 سے 80 برسوں میں سب سے زیادہ مستحکم اور اہم تعلقات میں سے ایک رہی ہے اور صدر ولادیمیر پوتن کے نئی دہلی کے دورے کا مقصد اقتصادی تعاون پر خصوصی توجہ کے ساتھ اس تعلقات کو نئی وضاحت کرنا تھا۔ ایس جے شنکر نے اس خیال سے اتفاق نہیں کیا کہ پوتن کا دورہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارتی معاہدے کے لئے جاری مذاکرات کو...
    پاک بحریہ اور رائل نیوی آف عمان کے درمیان کراچی میں دو طرفہ بحری مشق کے بارہویں ایڈیشن کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رائل نیوی آف عمان  کے بحری جہاز الراسیخ اور الشناس پر مشتمل فلوٹیلا نے کراچی میں منعقدہ دوطرفہ بحری مشق ثمر الطیب 2025 کے بارہویں ایڈیشن میں شرکت کی۔ اعلامیے کے مطابق اس مشق کا مقصد بحری سیکیورٹی میں تعاون کا فروغ اور پاکستان اور عمان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ کراچی بندرگاہ آمد پر مہمان جہازوں کا روایتی انداز میں پُرتپاک استقبال کیا گیا، جس میں پاک بحریہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر پاک بحریہ کے بینڈ نے اپنےفن کا مظاہرہ کیا۔ بحری مشق ثمر...
    سٹی 42 : بائنانس کی سینئر لیڈرشپ نے پاکستان کا دورہ کیا ہے، اس حوالے سے وزیرِ اعظم آفس نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بائنانس کی سینئر قیادت بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔  چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب بھی ملاقات میں شریک ہوئے اور اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا  اعلامیے کے مطابق اس موقع پر حکومت نے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی اپنی سرزمین سے بے دخلی کی کوششیں مسترد کرتے ہیں۔نجی نیوز چینل کے مطابق پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے اپنے مشرکہ بیان میں اسرائیلی پالیسیوں اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کو جمہوریہ مصر منتقل کرنا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے پر مکمل عمل کیا جائے، فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی ہر کوشش کی سخت مخالفت کرتے ہیں، فلسطینیوں کو اپنی سرزمین چھوڑنے پر مجبور...
    لودھراں کے علاقے دھنوٹ میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جس میں سات سالہ ریحان کھلے مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریحان اپنے والد کے ساتھ ناشتہ کرنے آیا تھا اور والد کے پیچھے چلتے ہوئے اچانک زیر تعمیر سڑک پر موجود کھلے مین ہول میں گر گیا۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیم نے دو گھنٹے کی کوشش کے بعد بچے کی لاش مین ہول سے نکالی، واقعے نے علاقے میں غم و صدمے کی لہر دوڑا دی اور اہل علاقہ نے انتظامیہ سے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے...
    بین الاقوامی کرپٹو ایکسچینج کمپنی بائنانس کی سینئر قیادت نے پاکستان کا دورہ کیا، جس دوران وفد نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں ڈیجیٹل اثاثہ جات کے قواعد و ضوابط کو مؤثر اور مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ بائنانس کے وفد کی قیادت گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ کر رہے تھے، اور وفد کے ہمراہ چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) بلال بن ثاقب بھی موجود تھے، جنہوں نے وفد کو اپنے ادارے کی ذمہ داریوں، کارکردگی اور ڈیجیٹل اثاثوں کی ریگولیشن میں پیش رفت پر بریفنگ دی۔ بائنانس دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے اور عالمی سطح پر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بائنانس کی سینئر قیادت بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ نے ملک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے لیے اسلام آباد کا دورہ کیا۔وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے اجلاس میں شرکت کی۔چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ مزید :
    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں 2 لڑکیوں کو گاڑی سے کچلنے کے کیس میں جاں بحق لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملی نے ملزم کی معافی کا بیان دیا۔ عدالت نے ملزم کے خاندان اور جاں بحق لڑکیوں کے خاندانوں میں صلح ہونے کے بعد ملزم کے خلاف کیس ختم کر دیا۔ متاثرہ فیملیز کے بیان کے بعد ملزم کی ضمانت منظور کر لی گئی اور عدالت نے اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حک دورانِ سماعت ملزم کو آج 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایک لڑکی کا بھائی عدالت میں بیان دینے آیا تھا جبکہ اس کی...
    یورپی یونین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر 12 کروڑ یورو جرمانہ عائد کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے ایکس صارفین کو گروک اپڈیٹ کرنے کی ہدایت کیوں دی؟ یورپی کمیشن کے مطابق ایکس نے اپنے بلیو بیجز کے ’گمراہ کن‘ ڈیزائن کے ذریعے صارفین کو دھوکہ دیا۔ یہ بیجز 2022 میں ایلون مسک کی کمپنی خریداری کے بعد پیڈ فیچر میں تبدیل کیے گئے تھے۔ کمیشن نے کمپنی سے مطالبہ کیا تھا کہ ایکس مشتہرین کی واضح فہرست فراہم کرے تاکہ دھوکہ دہی، جعلی اشتہارات اور سیاسی مہمات کے دوران شفافیت یقینی ہو، لیکن ایکس اس میں ناکام رہی۔ مزید یہ کہ کمپنی محققین کے سامنے دستیاب پبلک ڈیٹا پیش کرنے میں بھی ناکام رہی۔ یہ بھی...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ان لینڈ ریونیو کی مختلف غیر قانونی سگریٹ بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔مردان میں غیر قانونی سگریٹ کے 200 سے زیادہ کارٹن برآمد کرکے مختلف فیکٹریوں کو سیل کیا گیا ہے۔ غیر ڈیوٹی شدہ سگریٹ سے قومی خزانے کو سالانہ 250 سے 300 ارب روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق مردان میں ایک فیکٹری پر چھاپا مارا جہاں خفیہ اور غیر قانونی مشینری سے غیر قانونی سگریٹ سازی کے لیے تمباکو تیار کیا جا رہا تھا، یہ کمپنی معروف سگریٹ برانڈز بناتی ہے، جس میں مشینری کی یومیہ استعداد 6 سے 7 ہزار کلوگرام تک تھی۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق غیر قانونی سگریٹ کی...
    سٹی42:  ڈیرہ بگٹی میں بھارت کے ایجنٹ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ساتھ انکاؤنٹر میں 5 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز  نے ضلع ڈیرہ بگٹی میں انٹیلی جنس کی بنیاد  پر آپریشن کیا۔ بھارت  کے سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے مقابلہ کیا۔  شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔  گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا دہشت گرد بھارت کی سرپرستی میں ڈیرہ بگٹی کے  علاقے میں چھپ کر سبوتاژ کارروائیاں کرنے میں ملوث تھے۔ اس آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے سے جدید  اسلحہ، گولہ بارود...
    مسلمانوں کے مکہ مکرمہ میں واقع مقدس ترین مقام خانہِ کعبہ کی خلا سے لی گئی تصویر نے دنیا بھر میں دلچسپی اور حیرت پیدا کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خانہ کعبہ کی تاریخ کو واضح کرتے 13 حصے کون سے ہیں؟ ناسا کے سائنسدان اور فوٹوگرافر ڈونلڈ پیٹٹ نے یہ شاندار منظر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا، جس میں خانہ کعبہ مرکزی طور پر روشنی پھیلائے ہوئے نظر آرہا ہے۔ پیٹٹ نے لکھا کہ خلا سے دیکھا جانے والا یہ منظر اسلام کے مقدس ترین مقام کی اہمیت اور اس کی تابناکی کو نمایاں کرتا ہے۔ تصویر میں مکہ شہر کے شہری منظر، ناہموار وادیوں کے درمیان آباد مسجد الحرام اور اس کے گرد فلڈ لائٹس سے...
    اسلام آباد میں بائنانس کی سینیئر قیادت بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ نے پاکستان کا دورہ کیا ہے، وفد نے اسلام آباد میں پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ورچوئل ایسٹ لائسنس کے لیے درخواستیں طلب کرلیں اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی کی اجازت: عام کرنسی کو ڈیجیٹل کرنسی میں کیسے منتقل کیا جاسکے گا؟ چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے اجلاس میں اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اسکوٹی چلانے والی لڑکیاں بھارت حیران کن چیز ریڈلائن مریم نواز نصرت جاوید وی نیوز
    کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بابا امبیڈکر نے ملک میں آزادی، مساوات، انصاف اور بھائی چارے کے نظریات کو فروغ دیا اور آئین کے ذریعے استحصال زدہ اور محروموں سمیت ہر ہندوستانی کے حقوق کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے "مہاپری نروان دن" کے موقع پر آج قوم  کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے دکھائے ہوئے راستے پر چل کر ایک بہتر سماج کی تشکیل کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں کانگریس پارٹی کی جانب سے آنجہانی رہنما کو پُرخلوص خراج عقیدت پیش کی گئی۔ اس دوران کانگریس پارٹی کی سینیئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے بھیم راؤ امبیڈکر...
    چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سپہ سالار اور فوج کے خلاف چلائی جانے والی مہم کا اصل مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ جب پی ٹی آئی اقتدار میں تھی تو فوج کی تعریفیں کرتی تھی، مگر اب اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق فوج کسی ایک جماعت یا مکتبہ فکر کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے۔ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان دفاعی طور پر مضبوط ملک ہے اور اب معاشی استحکام کی ضرورت ہے، جبکہ ملک میں پھیلائی جانے والی افراتفری کا مقصد اسی معاشی استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے اسرائیل...
    وفاقی دارالحکومت میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیوں کی ہلاکت کے کیس میں متاثرہ فیملی نے ملزم کو معاف کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو بچیوں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت میں بڑی پیش رفت ہوئی۔ جج کے بیٹے اور متاثرہ فیملی کے درمیان صلح ہوگئی اور متاثرہ فیملیز نے جج کے بیٹے ابو ذر کو معاف کر دیا۔  جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملی نے بیان دیا جس کے بعد عدالت نے ملزم ابوذر کی ضمانت منظور کر کے اُسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ایک متوفیہ لڑکی کا بھائی کورٹ میں بیان دینے آیا جبکہ والدہ نے...
    سٹی 42: پشین میں عوام کو دیکھ کر بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اچانک گاڑی سے اتر کر لوگوں میں گھل مل گئے، عوام نے وزیر اعلیٰ کو اپنے درمیان پاکر مسرت کا اظہار کیا۔  میر سرفراز بگٹی نے مقامی افراد سے حال احوال دریافت کیا، روایتی کھیل "بنٹے" کھیلنے والوں کے ساتھ شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے خود بھی بنٹے کھیلنے میں دلچسپی لی۔ عوامی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کو اپنے درمیان پاکر لوگوں کا جم غفیر جمع ہوگیا۔  لاہور میں 265 ٹریفک حادثات، 298 افراد زخمی پشین کے بزرگوں نے روایتی دعاؤں کے ساتھ وزیر اعلیٰ کا خیرمقدم کیا، وزیر اعلیٰ کی اچانک آمد سے پشین کا ماحول خوشی اور جوش میں بدل...
    اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کا کہنا تھا کہ پروٹیکٹر آف امیگرانٹس کی کلئیرنس، فارن سروس ایگریمنٹ کی موجودگی کے باوجود مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، آف لوڈ کئے جانے کی کوئی مہر نہیں لگائی گئی، کوئی رسید بھی جاری نہیں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی ایئرپورٹ سے مسافروں کو آف لوڈ کرنے کا معاملہ وفاقی محتسب تک پہنچ گیا۔ اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹر کی جانب سے جمع کرائی گئی، تحریری شکایت پر وفاقی محتسب نے 25 مسافروں کو آف لوڈ کئے جانے کی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا۔ شکایت پر ڈی جی ایف آئی اے کو 15 دسمبر تک تحقیقاتی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شکایت میں کہا گیا کہ 5 نومبر کو ملازمت کیلئے ترکی جانے والے 25 مسافروں کو...
    لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی پروجیکٹ کے تعمیراتی کام کے دوران ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی سامنے آگئی ہے۔ محکمہ ماحولیات نے پروجیکٹ پر جرمانے عائد کر دیے ہیں اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے سی ای او کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا ویژن، پنجاب جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں تمام صوبوں پر بازی لے گیا مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی کی تعمیر کے دوران شدید دھول اڑتی پائی گئی اور پروجیکٹ کے قریب ائیر کوالٹی مانیٹرز پر انڈیکس 500 سے زائد ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ محکمہ ماحولیات نے 3 تعمیراتی کمپنیوں پر 15 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے اور 3 روز کے اندر یہ...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہ سال بعد نیشنل گیمز کا انعقاد ہو رہا ہے اور سندھ کے لیے اس کی میزبانی فخر کا موقع ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ملک خصوصاً سندھ کے نوجوانوں کو مثبت ماحول میسر ہے۔ انہوں نے کہا، “نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور امید ہے کہ یہی نوجوان کل عالمی سطح پر تمغے جیت کر لائیں گے۔ یہاں موجود تمام ایتھلیٹس 35ویں قومی گیمز کا بھرپور لطف اٹھائیں، اور ملک بھر سے آئے مہمانوں کو کراچی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔” وزیر اعلیٰ...
    26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بار نے آل پاکستان وکلا کنونشن طلب کی ہے جس کا انعقاد لاہور ہائیکورٹ بار کے جاوید اقبال اڈیٹوریم میں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سینیٹر حامد خان، سابق صدر سپریم کورٹ بار علی احمد کرد، صدر لاہور ہائیکورٹ بار آصف نسوانہ شریک ہوئے۔    سیکریٹری کراچی بار ایڈووکیٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم سے جو پورے ملک میں انگاری لگ گئی ہے یہ ڈی چوک جائے گی۔ یہ جنگ جو آپ نے شروع کی ہے اس جنگ کے خلاف ہیں ہم۔ انہوں نے کہا کہ آج چولستان میں ایک تحریک شروع ہو رہی ہے۔ اگر آپ کے گھر پانی نہ پہنچے تو سمجھ لیں کارپوریٹ فارمنگ...
    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ہائیکورٹ جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 لڑکیوں کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جج کے بیٹے ابوذر اور متاثرہ خاندانوں کے درمیان صلح طے پا گئی ہے، جس کے بعد متاثرہ خاندانوں نے عدالت میں ملزم کو معاف کرنے کا بیان ریکارڈ کرایا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملیز کے بیانات درج کیے گئے۔ ایک لڑکی کے بھائی نے ذاتی طور پر بیان دیا، جبکہ اس کی والدہ کا بیان آن لائن ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری لڑکی کے والد بھی عدالت میں پیش ہوئے اور صلح کے بارے میں اپنا مؤقف واضح کیا۔ بیانات درج...
    متنازع بیانات دینے والے مفتی عبدالقوی نے کرینہ کپور کے حوالے سے حیران کن دعویٰ کیا ہے، جنہوں نے سوشل میڈیا اور عوام میں بحث کا نیا موضوع پیدا کر دیا ہے۔ مفتی عبدالقوی نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا کہ انہوں نے کرینہ کپور سے ماضی میں نکاح کیا تھا اور وہ ان کی بیوی رہ چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور بھی پاکستان کی بھابھی رہی ہیں کیونکہ وہ ان کے نکاح میں تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: مفتی قوی راکھی ساونت سے شادی کے لیے کون سی دوا کھا رہے ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ ان کا کرینہ کپور سے ابتدائی تعلق سن 1996 میں بنا، جب اداکارہ کی عمر تقریباً 21 سے 23 برس کے...
    متنازع بیانات دینے کے لیے مشہور مفتی قوی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ کی اداکارہ کرینہ کپور ان کی بیوی رہ چکی ہیں اور ان سے نکاح کیا گیا تھا۔ مفتی قوی نے کہا کہ ان کے بھارتی اداکاراؤں اور کاروباری حضرات سے تعلقات رہے ہیں اور وہ کئی سال قبل سیٹھ شاہد کے نام سے بھی جانے جاتے تھے۔ ان کے مطابق 1996 میں ان کا کرینہ کپور سے پہلا تعارف ہوا، جب اداکارہ کی عمر تقریباً 21 سے 23 سال تھی، اور 1999 تک ان کے درمیان تعلقات گہرے ہو گئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہندو خواتین سے نکاح ممکن ہے اور اسی بنیاد پر انہوں نے...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ قدرتی وسائل پر مقامی آبادی کا پہلا حق ہے، حکومت سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگی۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت میراں بلاک کے شیئرز کی پارٹنر اداروں کو منتقلی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں صوبائی وزیر ریاض خان، معاون خصوصی شفیع جان، ممبر قومی اسمبلی شہریار آفریدی، ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک، ممبران صوبائی اسمبلی اور متعلقہ حکام شریک تھے۔ مزید پڑھیں: گورنر کے پی کا فیوچر سمٹ سے خطاب، خیبر پختونخوا کے قدرتی وسائل میں سرمایہ کاری کی دعوت بریفنگ میں بتایا گیا کہ میران بلاک کے 49 فیصد شیئرز او جی ڈی سی ایل کو منتقل کردیے گئے ہیں،...
    لاہور ہائیکورٹ نے شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنے کے کیس میں ملزم کی سزائے موت کو کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس شہرام سرور اور جسٹس سردار علی اکبر ڈوگر پر مشتمل بینچ نے ملزم کو بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پراسکیوشن ملزم کے خلاف اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی، اور مقتولہ کا پوسٹ مارٹم 7 گھنٹے تاخیر سے ہوا۔ ٹرائل کورٹ نے 2022 میں ملزم کو سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنائی تھی، لیکن ہائیکورٹ نے شواہد کی کمی کے باعث یہ سزا کالعدم قرار دی۔ فیصلے میں واضح کیا گیا کہ قانونی تقاضوں کی عدم تکمیل کی وجہ سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے،...
    پاکستان کی او لیول کی طالبہ زینب نواز نے کوئینز کامن ویلتھ انٹرنیشنل مقابلہ مضمون نویسی 2025 کی سینئر کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ جیت کر پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کیا ہے۔ سینئر کیٹیگری میں کامن ویلتھ کے 56 رکن ممالک سے  53,434 طلباء و طالبات نے اس مقابلے  میں شرکت کی تھی ۔ کوئینز کامن ویلتھ مقابلہ مضمون نویسی رائل کامن ویلتھ سوسائٹی یو کے نے  1883 میں شروع کیا جو کہ دنیا کا قدیم ترین بین الاقوامی تحریری مقابلہ ہے۔ اس سال  "ہماری دولت مشترکہ کا سفر” کے موضوع سے متعلق شرکاء کو جغرافیائی، تاریخی یا ذاتی سفر پر غور کرنے کا چیلنج دیا گیا تھا ۔ سینئر کیٹیگری میں، 14 سے 18 سال کی عمر کے...
    پاکستان اور امریکہ کا غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام پر اتفاق،موثر اقدمات تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، انسداد منشیات اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ اس ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی غور کیا گیا، دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ منشیات کی روک تھام، معلومات کے تبادلے اور مربوط حکمت عملی کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ امریکی سفیر نے انسداد منشیات اور غیر قانونی امیگریشن کی...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )1971ء کی جنگ میں دشمن کو دھول چٹانے اور مادر وطن کے دفاع میں  جان کا نذرانہ پیش کرنے والے میجر محمد شبیر شریف شہید نشان حیدر کا آج 54 واں یوم شہادت ہے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے میجر شبیر شریف شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ نیول چیف اور ائیر چیف نے بھی میجر شبیر شریف کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 1971 کی جنگ میں میجرشبیرشریف کوسلیمانکی ہیڈ ورکس کے قریب اہم سٹریٹجک مقام کو محفوظ بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی۔5 اور 6 دسمبر کی درمیانی شب میجر شبیرشریف نے اپنی قیادت میں دشمن پر قریب سے کاری ضربیں لگائیں۔...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس کے دوران انسدادِ منشیات، سیکیورٹی تعاون اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے مشترکہ اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران منشیات کے خلاف کارروائیوں اور انٹیلیجنس شیئرنگ کیلئے دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر امریکی سفیر نے انسدادِ منشیات اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے ہر ممکن تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کے حوالے سے حکومت کی واضح پالیسی ہے اور...
    7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کو روکنے کی ناکامی کا ملبہ حکومت اور فوج نے ایک دوسرے پر ڈال دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اور آرمی چیف کے درمیان لفظی گولہ باری نے حکومت اور فوج کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے اور تلخی کو بے نقاب کردیا۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے تحقیقاتی رپورٹ پر کہا کہ 7 اکتوبر 2023 کے حملے کو روکنے کی ناکامی صرف فوج پر عائد نہیں ہوتی بلکہ یہ حکومتی پالیسیوں کا شاخسانہ بھی تھا۔ انہوں نے آزاد اور غیر جانبدار تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ اگرچہ فوج نے بطور ادارہ اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں مگر 7 اکتوبر کا واقعہ صرف فوج کی ناکامی نہیں تھا۔ اسرائیلی فوج کے...
    متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے مفتی قوی نے حیران کن دعویٰ اور انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بولی وڈ کی بیبو کہلانے والی کرینہ کپور سے نکاح کر رکھا تھا، وہ ان کی بیوی رہی ہیں۔ مفتی قوی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بھارتی اداکاراؤں سے تعلقات سمیت بولی وڈ سے اپنے روابط سے متعلق بھی حیران کن دعوے کیے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ جوانی سے ہی خوبصورت رہے ہیں، انہیں کئی سال قبل سیٹھ شاہد کے نام سے پکارا جاتا تھا، ان کے روابط دبئی اور بھارتی کاروباری حضرات اور علماء اکرام سے تھے۔ ان کے مطابق ان کا بھارت آنا جانا لگا رہتا تھا...
    وزیرِ دفاع خواجہ آصف---فائل فوٹو  وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جن لوگوں کی زبان سے شہداء بھی محفوظ نہ ہوں وہ کس منہ سے شکایت کرتے ہیں؟ ان کی شناخت پاکستان دشمن ہے، اس مٹی کے ساتھ ان کا کوئی رشتہ نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے محتاط زبان استعمال کی ہے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ جنگ کے دوران ہمارے دوست ہمارے بھائی ہمارے ساتھ کھڑے رہے، ایک سیاسی پارٹی نے وہ کردار ادا نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی ہر چیز پر بولتا ہے اس وقت کیوں نہ بولا؟ بانی پی ٹی آئی جنگ کے دوران بھی غلط زبان استعمال کرتے رہے، وہ اس وقت بھی غلط...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس میں انسدادِ منشیات، سیکیورٹی تعاون اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں منشیات کے خلاف کارروائیوں اور انٹیلیجنس شیئرنگ کے لیے دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ امریکی سفیر نے انسدادِ منشیات اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے ہر ممکن تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔ یہ بھ یپڑھیے: وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر اور امریکی قائم مقام سفیر کی الگ الگ ملاقاتیں محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کے حوالے سے حکومت کی واضح پالیسی ہے اور ایئرپورٹس پر...
    سپریم کورٹ آف انڈیا نے اس بات کو بھی تسلیم کیا ہے کہ بابری مسجد کسی مندر کو منہدم کرکے نہیں بنائی گئی۔ عدالت کے اس تبصرہ سے ایک ایسے جھوٹ کا پردہ فاش ہوگیا جسکو ہندو تنظیموں نے خوب پھیلایا، مسلمانوں کے بارے میں نفرت پیدا کی گئی اور فرقہ پرستوں کی ایک جارح اور شدت پسند فوج تیار کردی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ اودھ کے حاکم میر باقی اصفہانی نے 1528ء میں بابری مسجد تعمیر کروائی تھی۔ یہ دور شہنشاہ بابر کا تھا۔ ہندو انتہا پسند تنظیموں نے بابری مسجد کو سب سے پہلے 27 مارچ 1932ء کو گائے کشی کے نام پر نشانہ بنایا تھا۔ پھر اس کے 60 سال بعد چھ دسمبر 1992ء کو ہندو کارکنوں نے...
    فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف ٹیکس فراڈ کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف ٹیکس فراڈ کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ نومی انصاری و دیگر کیخلاف بطور ریٹیلر فروخت کم ظاہر کرنے اور ٹیکس فراڈ کا الزام ہے۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی بنیاد پر درخواستگزار کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا جاسکتا اور غیر قانونی تلاشی کے ذریعے حاصل کئے گئے دستاویزات کو بطور شواہد استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ ایسا غیر معمولی کیس نہیں ہے کہ جس میں متبادل فورم کو نظر انداز کیا جائے۔...
    کراچی: کراچی ایئرپورٹ سے مسافروں کو آف لوڈ کرنے کا معاملہ وفاقی محتسب تک پہنچ گیا۔  اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹر کی  جانب سے جمع کرائی گئی تحریری شکایت پر وفاقی محتسب نے 25 مسافروں کو آف لوڈ کئے جانے کی تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔ شکایت پر ڈی جی ایف آئی اے کو 15 دسمبر تک تحقیقاتی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔  شکایت میں کہا گیا کہ 5 نومبر کو ملازمت کے لئے ترکی جانے والے 25 مسافروں کو بلاجواز  پرواز سے آف لوڈ کیا گیا، تمام سفری دستاویزات کے باوجود پنجاب کے بجائے کراچی ائرپورٹ سے جانے پر ایف آئی اے نے  زبانی اعتراض کیا۔  اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹر کا کہنا تھا کہ پروٹیکٹر آف امیگرانٹس کی کلئیرنس، فارن سروس ایگریمنٹ کی موجودگی...