2025-11-02@01:20:19 GMT
تلاش کی گنتی: 3337
«کے لیے اسلام آباد میں»:
(نئی خبر)
گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے پانچ سالوں میں بھارت میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کے لیے ایک ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کے لیے 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ ڈیٹا سینٹر بھارت کے جنوبی صوبے آندھرا پردیش میں قائم کیا جائے گا۔ رائٹرز کے مطابق یہ بھارت میں گوگل کی اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔ نئی دہلی میں منعقدہ تقریب میں گوگل کلاؤڈ کے سی ای او تھامس کریان نے کہا کہ آندھرا پردیش کا یہ ڈیٹا سینٹر کمپنی کا امریکا کے باہر ”سب سے بڑا اے آئی ہب“ ہوگا۔ گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے اسی سے متعلق ایکس پر کی گئی پوسٹ میں لکھا...
اسلام آباد: وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ رابطہ عالم اسلامی مسلم اُمہ کے اتحاد، دانائی، اور رہنمائی کی علامت ہے۔ مسلم ورلڈ لیگ ہمیشہ اعتدال، مکالمے اور باہمی تعاون کے فروغ میں پیش پیش رہی ہے۔ سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عزت مآب ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہی، اتحاد، بین المذاہب مکالمے اور انسانی تعاون کے فروغ کے لیے رابطہ عالم اسلامی کے کردار کو سراہتے ہیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ معزز مہمان کی پاکستان آمد مشترکہ مقاصد کے لیے عزمِ نو کی تجدید...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے 10 کرکٹ اور 10 فٹ بال گراؤنڈز کی نیلامی پر جاری حکم امتناع میں توسیع کردی۔ سی ڈی اے نے کھیلوں کے میدان پچاس پچاس لاکھ روپے کے عوض نیلام کرنے کا اشتہار جاری کیا تھا جس پر اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔ جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست پر سماعت کی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو دوبارہ نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کھیل کے میدان عام شہریوں کے لیے ہیں جنہیں سی ڈی اے بھاری رقم کے عوض نیلام نہیں کرسکتا، قانون کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کھیل کے میدانوں کا انتظام...
چیئرمین سینیٹ سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) چیئرمین سینیٹ، سید یوسف رضا گیلانی سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل محترم ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور عالم اسلام کو درپیش مختلف چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ نے مسلم ورلڈ لیگ کے پلیٹ فارم کو امت مسلمہ کے لیے انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے مسلمانوں کے اتحاد اور مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے مسلم ورلڈ لیگ اور اس کے سیکرٹری جنرل کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ دنیا کے...
غزہ جنگ بندی کے بعد اٹلی فلسطین کو تسلیم کرنے کے قریب ہے، اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد ان کا ملک فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے۔مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والی امن کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میلونی نے کہا کہ ’’اگر یہ معاہدہ مکمل طور پر نافذ ہوگیا تو اٹلی کی جانب سے فلسطین کی تسلیم شدگی یقینی طور پر قریب ہوگی۔‘‘انہوں نے کہا کہ اٹلی فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے اور غزہ کے عوام کے لیے انسانی...
ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے دارالعلوم قاسمیہ، لال بازار، سرینگر میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہِ ہمدان نے حکمت، محبت اور اخلاق کے ساتھ وادی کشمیر میں اسلام کا پیغام پہنچایا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے عظیم صوفی، عالم اور مصلحِ ملت امیرِ کبیر میر سید علی ہمدانی کی اسلام، ثقافت اور تہذیب پر گہرے اثرات کو اجاگر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے دارالعلوم قاسمیہ، لال بازار، سرینگر میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہِ ہمدان نے حکمت، محبت اور اخلاق کے ساتھ وادی کشمیر میں...
اقوام متحدہ کے ریلیف چیف ٹام فلیچر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جاری انسانی بحران کے پیشِ نظر اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریسپانس فنڈ سے مزید 11 ملین ڈالر جاری کیے گئے ہیں تاکہ سردیوں سے قبل امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جا سکے۔ ٹام فلیچر نے ایک بیان میں کہا کہ اس رقم کے اجراء کے بعد غزہ کے لیے کل امداد 20 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس سے خوراک، پانی، پناہ گاہیں، صحت کی سہولتیں اور بنیادی انفراسٹرکچر کو برقرار رکھنے میں مدد دی جائے گی۔ The ceasefire in Gaza offers a critical window to scale up aid, ahead of winter. I’ve allocated an additional $11 million from @UNCERF, bringing the total...
اروے کی فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ہونے والے فٹبال میچ کی تمام آمدنی غزہ کے عوام کی امداد کے لیے ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز (Doctors Without Borders) تنظیم کو عطیہ کر دی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق کارپوریٹ اسپانسرز نے بھی اس اقدام میں حصہ لیتے ہوئے مزید 3 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ناروے کے متعدد فٹبال حکام اور شائقین طویل عرصے سے اسرائیل کی ورلڈ کپ میں شمولیت پر تنقید کرتے آئے ہیں۔ ان کے مطابق یہ میچ ان کے مؤقف کو مزید مضبوطی سے پیش کرنے کا ایک موقع تھا۔
محمد اویس: اسلام آباد میں ممکنہ سکیورٹی صورتحال/راستوں کی بندش، ریڈ زون کا سرینا،ایوب چوک نادرا،ایکسپریس چوک ڈی چوک سے انٹری بندمارگلہ روڈ سے ریڈ زون جانے والا راستہ کھلا ہے۔ تفصیلات کےمطابق سہروردی روڈ سرینا چوک سے آبپارہ چوک تک بند ہے، جناح اسکوائر فلائی اوور تا سرینا انٹرچینج تک بند ہے، شاہرہ دستور سرینا چوک سے مکمل طور پر بند ہے۔ کورین والا فلائی اوور کشمیر چوک اور راول ڈیم سے سنگل گاڑی کے داخلے کی اجازات ہے، زیرو پوائنٹ سے کھنہ اور پھر کورال چوک تک اوپن ہے ٹریفک کے لیے، سنگجانی جی ٹی روڈ سنگل لائن چل رہی ہے ٹریفک کی۔ سیمنٹ سستاہوگیا سری نگر ہائی وے چونگی نمبر 26 تا چاند تارا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر انسانی رہائش کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی سمت ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ادارے نے ایسا منصوبہ پیش کیا ہے جس کے تحت خلانورد چاند پر شیشے کے گنبد نما ببلز میں رہائش اختیار کریں گے، جو چاند کی اپنی مٹی سے تیار کیے جائیں گے۔یہ منفرد تصور ناسا کے ایک تحقیقی منصوبے کا حصہ ہے جس کے لیے ادارہ مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ چاند کی سخت اور غیر موزوں فضا میں ایسا ماحول تخلیق کیا جائے جو انسان کے رہنے کے قابل ہو اور اس کے لیے چاند ہی کے قدرتی وسائل استعمال کیے جائیں، تاکہ زمین سے بھاری سامان...
پی ٹی آئی ارکان نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپی کے منتخب کرلیا : ’’ابھی گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہو اپوزیشن : اجلاس کا بائیکاٹ
پشاور+ اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) خیبرپی کے میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر صوبے کے 30ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ قبل ازیں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ علی امین گنڈاپور اپنا استعفیٰ دے چکے ہیں، جب استعفیٰ منظور ہوگا اور کابینہ تحلیل ہوگی تو پھر نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا عمل شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر آئینی کام ہے اور ہم کسی غیر آئینی کام کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پی ٹی آئی خود اس عمل کو مشکوک...
شرم الشیخ: وزیراعظم شہباز شریف کے امن اجلاس میں شرکت کے لیے مصر پہنچنے پر مصری وزیر استقبال کر رہے ہیں،دوسری جانب مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی مصافحہ کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
چیئرمین یونین کونسل 58ٹنڈوجام حاجی غلام علی گوپانگ عوامی مسائل جاننے کے لیے کھلی کچہری میں عوامی مسائل معلوم کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے چھ روزہ دورے پر امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔ دورے کے دوران وزیر خزانہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ چین، برطانیہ، سعودی عرب، ترکیہ اور آذربائیجان کے اپنے ہم منصب وزراء سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ محمد اورنگزیب کی ملاقاتوں میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا، ورلڈ بینک کے صدر اجے بانگا، وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام اور امریکی کانگریس کی فنانشل سروسز کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات شامل ہیں۔ وزیر خزانہ مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور پاکستان (MENAP) فورم سے کلیدی خطاب...
راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144نافذ، جلوسوں، ریلیوں، مظاہروں پر پابندی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں راولپنڈی ڈویژن میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا۔دفعہ 144 کا نفاذ موجودہ امن و امان کی مجموعی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا، راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں ہر قسم کے سیاسی، مذہبی یا سماجی اجتماعات، دھرنوں، جلسوں، جلوسوں، ریلیوں، مظاہروں اور احتجاجی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔یہ اقدام عوام کی جان و مال کے تحفظ، شہریوں کے سکون اور امن عامہ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، پولیس،...
امریکی صدر کی مصری ہم منصب سے اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے سب کا کردار انتہائی اہم ہے
شرم الشیخ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے سب کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے غزہ جنگ بندی میں حماس کے مثبت کردار کی بھی تعریف کی۔ صدر ٹرمپ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو ایک عظیم شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصر نے امن معاہدے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہم سب کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے اور آج ہم شرم الشیخ میں امن کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ امریکی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچ گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر غزہ سے متعلق امن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں امریکی صدر امن سربراہ اجلاس ڈونلڈ ٹرمپ شرم الشیخ
اپوزیشن نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی قرار دیتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کر دیا جب کہ خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی اس حوالے سے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظو رہونے تک وزیراعلیٰ کا انتخاب کیسے ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے استعفے سے مطمئن نہیں، علی امین بدھ کے روز میرے پاس آجائیں، انہیں چائے بھی پلاؤں گا اور استعفی بھی منظور ہو جائے گا، لیکن جب تک استعفیٰ منظور نہیں ہوتا تب تک وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی تصور ہوگا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوال کیا کہ نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نوٹیفکیشن کون گرے گا، اس سے قبل گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ علی...
صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا سیلاب اور اس کے نقصانات کا سروے تقریباً مکمل مراحل میں ہے اور بہت جلد سیلاب متاثرین کو مالی امداد کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ وہ پرچی وزیرِ اعلیٰ نہیں ہیں، وہ دو خواتین کی لڑائی میں آئے ہیں اور علیمہ باجی کے کہنے پر لگائے گئے ہیں، ایک وزیر اعلیٰ عثمان بزدار بیگم کے کہنے پر لگایا گیا دوسرا وزیر اعلیٰ باجی کے کہنے پر لگادیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جنوبی پنجاب کے لیے مخصوص...
معروف اداکارہ سنگیتا بجلانی نے جولائی میں اپنے فارم ہاؤس پر ہونے والی چوری اور توڑ پھوڑ کے واقعے کے بعد اپنی حفاظت کے لیے اسلحہ لائسنس کی درخواست دی ہے۔ انہوں نے پونے رورل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سندیپ سنگھ گل سے ملاقات کر کے کیس کی تحقیقات میں تاخیر پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سنگیتا بجلانی کے فارم ہاؤس میں نامعلوم افراد نے نقدی، ٹی وی اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کیں اور گھر کی دیواروں پر فحش گرافٹی بھی کی۔ پولیس کے مطابق چوری ہونے والی نقدی تقریباً 50,000 روپے اور ٹی وی کی قیمت 7,000 روپے بتائی گئی ہے۔ اداکارہ نے واقعے کو ’گہرا تکلیف دہ‘ اور ’ذہنی طور پر صدمہ پہنچانے والا‘ قرار دیا...
پاکستانی ہائی کمشنر یو کے نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کی لپیٹ میں ہے جس سے بچاؤ کے لیے کلائمیٹ فنانسنگ پاکستان کا حق ہے۔ عالمی جریدے رائٹرز میں ایک آرٹیکل میں پاکستانی ہائی کمشنر یو کے ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ طوفانی بارشیں ،تباہ کن سیلاب ،گرمی کی شدید لہر اور پگھلتے گلیشیئرز سے بچاؤ کیلئے اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔ پاکستان کے تباہ کن سیلاب ظاہر کرتے ہیں کہ ہمیں مناسب اور موثر موسمیاتی مالیات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب آئے ہیں، دنیا نے کینیڈا اور یونان کی جھلسا دینے والی گرمی کا بھی مشاہدہ کیا ہے۔ عالمی آب و ہوا کے بحران کی بڑھتی ہوئی علامات ذمہ داروں کو غیر متناسب طور پر متاثر...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے 4 امیدواروں میں مقابلہ ہے جب کہ اپوزیشن جماعتیں انتخابی عمل کے بائیکاٹ پر غور کررہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس طلب کیا گیا ہے، جہاں صوبے کے نئے قائدِ ایوان کے لیے 4 امیدوار میدان میں ہیں۔ وزارتِ اعلیٰ کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سہیل آفریدی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا لطف الرحمان، مسلم لیگ (ن) کے سردار شاہجہان یوسف اور پیپلز پارٹی کے ارباب زرک مدِمقابل ہیں۔ اسمبلی کے کل ارکان کی تعداد 145 ہے، جن میں سے 73 ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار وزارتِ اعلیٰ کے منصب پر فائز ہوگا۔ موجودہ ایوان میں...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی دعوت پر شرم الشیخ روانہ ہوگئے، جہاں وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے منعقدہ شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ مزید پڑھیں:عام آدمی کے لیے آسان ٹیکس نظام، وزیرِاعظم شہباز شریف نے خصوصی ہدایات جاری کردیں وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود ہیں۔ اجلاس میں امریکی صدر، مصری صدر، امیرِ قطر، ترکیہ کے صدر اور دیگر عالمی رہنما بھی شریک ہوں گے۔ مزید پڑھیں:غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب، وزیراعظم شہباز شریف کل مصر روانہ ہوں گے اجلاس کے دوران غزہ امن معاہدے پر دستخط...
پاکستان یونائیٹڈ ورکرزفیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ممبر ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباد پیرمحمدکاکڑ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن ریسورس چوہدری سالک حسین سے محنت کشوں کے لیے بہترین خدمات کے اعتراف میں شیلڈ وصول کر رہے ہیں اس موقع پر وفاقی سیکرٹ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پی ٹی سی ایل ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملازمین کے لیے ویلفیئر لون اسکیم کے سلسلے میں قرعہ اندازی کی تقریب ہوئی۔ جس میں پی ٹی سی ایل مینجمنٹ کی طرف سے وائس پریزیڈنٹ انڈسٹریل ریلیشنز عمران فضل اور ڈائریکٹر انڈسٹریل ریلیشنز محمد فرقان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی۔ جبکہ پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کی طرف سے سیکرٹری جنرل حافظ لطف اللہ خان، چیئرمین سردار اورنگزیب، وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ، چوہدری منیر، آزاد قادری، ملک اعجاز، پیر بادشاہ آفریدی، وسیم منہاس، طارق قریشی، شبیر قریشی، ناہید خان ،میاں جدید گل، معراج خان، نے کئی رہنماؤں کے ہمراہ شریک تھے۔ قرعہ اندازی کے ذریعے سیکڑوں ملازمین کو بلاسود قرضے دیے گئے۔ اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251013-08-23 کراچی (رپورٹر) جماعت اسلامی صفورہ ٹاؤن کے کوآرڈینیٹر حماد اللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کے ایک وفد نے وکیل سوسائٹی سچل گوٹھ پہنچ کر حالیہ دنوں ڈکیتی کے دوران جاں بحق ہونے والے نوجوان عدنان مگسی کے والد اکبر مگسی سے تعزیت کی۔ وفد نے مرحوم کے لیے مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر صفورہ ٹاؤن کے اپوزیشن لیڈر سکندر بلوچ، دیگر رہنما سکندر دھامراہ، امیر تنیو اور عبداللہ اجن بھی موجود تھے۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امن و امان کی بحالی، جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ سیف...
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا پارلیمانی وفد اسلام آباد میں گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔اس موقع پر وفد نے وزیرِ اعلیٰ کے انتخابات میں پیپلز پارٹی سے تعاون مانگ لیا۔پی ٹی آئی کے وفد میں اسد قیصر، عاطف خان، علی اصغر، جنید اکبر، ڈاکٹر امجد خان شامل تھے، ملاقات میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی شریک تھے۔ تحریکِ انصاف کے وفد نے گورنر فیصل کریم کنڈی سےخیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کی ہے۔وفد نے...
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اتوار کو واشنگٹن پہنچ گئے جہاں وہ 13 سے 18 اکتوبر تک ہونے والے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس دنیا بھر کے وزرائے خزانہ، مرکزی بینکوں کے سربراہان اور ترقیاتی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتے ہیں، جس کے ذریعے پاکستان کو آئندہ آئی ایم ایف قسط کے حصول، اقتصادی اصلاحات کے فروغ اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے روابط بڑھانے کا موقع ملے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے آئی ایم ایف کی اہم شرط پوری کردی اورنگزیب کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب آئی ایم ایف مشن نے پاکستان کے ساتھ 8.4 ارب ڈالر کے دو...
پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمرانوں کو کہتے ہیں قوم کے مزاج کو سمجھنے کی کوشش کریں، 35 سال تک حکومت اسٹیبلشمنٹ کی رہی ہے اور اپنی ناکامی کا اعلان کرکے حکومت سیاست دانوں کے لیے چھوڑ دے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغانستان کے حکمران طالبان کو بھارت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کو کہتے ہیں قوم کے مزاج کو سمجھنے کی کوشش کریں، 35 سال تک حکومت اسٹیبلشمنٹ کی رہی ہے اور اپنی ناکامی کا اعلان کرکے حکومت...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جاتی امرا میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور صدر نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملکی اور خارجی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ’ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر حد تک جائے گا‘، صدر اور وزیراعظم کا افغان جارحیت پر سخت ردِعمل میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ وزیراعظم نے نواز شریف کو اپنے حالیہ دورہ ملائیشیا کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔ شہباز شریف نے گفتگو کے دوران بتایا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے سلسلے میں تحریکِ انصاف نے اپنے 80 ارکانِ اسمبلی کو وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں قیام پذیر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 80 سے زائد پی ٹی آئی ارکانِ اسمبلی کو سی ایم ہاؤس میں ٹھہرایا گیا ہے، جبکہ 5 سے 10 ارکان مختصر طور پر گھروں کو جا کر واپس آجاتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے اراکین کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں رکھا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ارکانِ اسمبلی کو غیر ضروری کالز موصول کرنے یا جواب دینے سے بھی منع کر دیا گیا ہے۔ پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا، جس میں اسد قیصر،...
مذہبی جماعت کا احتجاج اسلام آباد، راولپنڈی کے کچھ راستے کھل گئے، موبائل انٹرنیٹ جزوی بحال WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث کئی روز سے بند جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کی سڑکوں میں سے کچھ اہم شاہراہوں کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے جبکہ شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس بھی جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے جاری مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔ متعدد مرکزی شاہراہوں پر کنٹینرز رکھ کر راستے بند کیے گئے تھے، جس سے...
مصر نے اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کے روز بحیرۂ احمر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں عالمی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں غزہ میں جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے کو حتمی شکل دینے پر غور کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا غزہ کا دورہ، امریکی افواج کی عدم تعیناتی کی یقین دہانی مصری صدر کے ترجمان کے مطابق، اجلاس میں 20 سے زائد ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل ہوں گے۔ اجلاس کا مقصد اسرائیل اور حماس کے درمیان حالیہ جنگ بندی کو پائیدار امن میں تبدیل کرنے کے عملی اقدامات طے کرنا ہے۔ شرم الشیخ میں تیاریوں کا جائزہ اجلاس...
پاکستان نے بھارت و افغانستان کے مشترکہ اعلامیے اور بھارت میں افغان نگران وزیرِ خارجہ کے بیانات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری (ویسٹ ایشیا و افغانستان) نے آج افغانستان کے سفیر کو طلب کرکے پاکستان کے گہرے خدشات سے آگاہ کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ افغان سفیر کو بتایا گیا ہے کہ مشترکہ اعلامیے میں جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں اس اقدام کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی قربانیوں اور ان کے حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے خلاف شدید بے...
کراچی: وزیر منصوبہ بندی و ترقی سندھ جام خان شورو کی صدارت ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں کے فور سمیت مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ جام خان شورو نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ وفاقی سطح پر سندھ کے منصوبوں کے لیے اسلام آباد میں ایک سے دو افسران تعینات کیے جائیں۔ سیکریٹری تعلیم زاہد حسین عباسی نے بریفنگ میں بتایا کہ 9.3 ارب روپے لاگت کے تعلیمی منصوبوں کے لیے 100 فیصد فنڈز مختص کیے جا چکے ہیں، یہ تمام منصوبے 30 جون 2025 تک مکمل کر لیے جائیں گے، انہوں نے اجلاس میں 401 اسکولوں کی تعمیراتی پیش رفت پر بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ جام خان شورو نے ہدایت دی...
اے پی پی کے ریٹائرڈ ملازمین اپنے جائز حق کے حصول کے لیے دربدرہیں، جاوید اختر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز اسلام آ باد:اے پی پی پینشنرز ایسوسی ایشن کے صدر جاوید اختر نے نے کہا ہے کہ گزشتہ تین برسوں سے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی)کے ریٹائرڈ ملازمین اپنے جائز حق کے حصول کے لیے دربدر ہیں،پارلیمان کی منظوری اور حکومت کے باضابطہ اعلانات کے باوجود ان کی پنشن میں اضافہ اب تک عمل میں نہیں لایا جا سکا ۔ اے پی پی پینشنرز ایسوسی ایشن کے صدر جاوید اختر نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے یکے بعد دیگرے 2023 میں 17.5 فی صد، 2024 میں 15 فی صد اور 2025...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے پری بڈنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے،پارلیمانی سیکرٹری برائے نجکاری آسیہ اسحاق صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے نجکاری آسیہ اسحاق صدیقی نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے پری بڈنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہےاور بولی نومبر کے آخر تک متوقع ہے۔(جاری ہے) جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فرسٹ ویمن بینک کے لیے بولیاں موصول ہو چکی ہیں اور فروخت و خریداری کا معاہدہ 17 اکتوبر کو طے شدہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے فروخت و خریداری کے معاہدے کو رواں سال دسمبر سے پہلے حتمی شکل دینے کی توقع ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی جابرانہ کارروائیاں مقبوضہ جموں و کشمیر میں امن اور حالات معمول کے مطابق ہونے کے بھارتی حکومت کے جھوٹے دعوئوں کو بے نقاب کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے بھارتی پیراملٹری فورس اور پولیس کی مدد سے مختلف اضلاع میں متعدد گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشیاں لیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد شوپیاں، کولگام، بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں بیک وقت چھاپے مارے گئے۔ مکینوں نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے پورے محلوں کو محاصرے میں لے کر گھروں کی تلاشی لی اور خواتین اور بزرگوں سمیت مکینوں...
گوگل نے اپنی ’ورک فرام اینی ویئر‘ (Work From Anywhere – WFA) پالیسی میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے اسے مزید سخت بنا دیا ہے۔ کمپنی کی داخلی دستاویزات کے مطابق، اگر کوئی ملازم دفتر کے علاوہ کسی مقام سے صرف ایک دن بھی کام کرتا ہے، تو اس پورے ہفتے کو WFA میں شمار کیا جائے گا، قطع نظر اس کے کہ ہفتے میں صرف ایک دن کام کیا گیا ہو یا 5 دن۔ گوگل نے یہ واضح کیا ہے کہ WFA پالیسی کو ’گھر سے کام‘ (Work From Home) کے متبادل کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ کمپنی کی موجودہ ہائبرڈ ورک پالیسی برقرار ہے، جس کے تحت ملازمین کو ہر ہفتے دو دن گھر سے کام...
وفاقی کابینہ نے ایک اہم پالیسی فیصلے کے تحت پاکستانی خواتین کے لیے بیرون ملک گھریلو ملازمت کے مواقع بڑھانے کی غرض سے کم از کم عمر کی حد 35 سال سے کم کر کے 25 سال کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے 60 فیصد ڈاکٹرز بیرونِ ملک جا رہے ہیں، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد پاکستان کو بین الاقوامی لیبر مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہے جہاں دیگر ممالک میں کم از کم عمر کی حد عمومی طور پر 23 سے 25 سال کے درمیان ہوتی ہے۔ حکومت کو توقع ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف خواتین کو روزگار کے مزید مواقع ملیں گے بلکہ ترسیلات زر میں سالانہ ایک ارب...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ غزہ امن معاہدہ حماس اور اہل فلسطین کی عظیم جد وجہد کا ثمر ہے۔ معاہدہ پر اسرائیل سے عملدرآمد کی تمام ذمہ داری امریکہ اور مصالحت کرانے والے ممالک کی ہوگی۔ ناکہ بندی کھلنے پر الخدمت فاؤنڈیشن غزہ میں تین ارب روپے کی لاگت سے ہسپتال بنائے گی اور پاکستان سے ایک ارب ڈالر مالیت کی امداد اکٹھی کر کے اہل فلسطین کو بھیجیں گے۔ اسلام آباد میں بچوں کے غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستانی قوم مقدس سرزمین پر دو نہیں واحد ریاست فلسطین کا قیام چاہتی ہے۔ ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔...
پاکستان اور سعودی عرب نے آج بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور غبن شدہ اثاثوں کی ریکوری کے حوالے سے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس مفاہمت کی یادداشت پر سعودی عرب کی نگران اور انسدادِ بدعنوانی اتھارٹی (نزاھہ) کے صدر مازن بن ابراہیم الخموس اور پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے دستخط کیے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں آئی ٹی اور سائبر سیکیورٹی پر پاک سعودی تعاون پر اتفاق یاداشت پر سعودی عرب میں 8 سے 9 اکتوبر 2025 تک منعقد ہونے والے ’ایسٹ ریکوری انٹر ایجنسی نیٹ ورک برائے مینا ریجن کے افتتاحی سیشن کے دوران کیے گئے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں اداروں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہدا نے اپنے خون سے لکیر کھینچ دی ہے، اب فیصلے کا وقت آچکا ہے، اب دہشت گردی سے متعلق ٹھوس فیصلے کرنے ہیں۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں سپہ سالار کے ساتھ شہید کی نمازہ جنازہ میں شریک ہوا، لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید نے بہادری اور شجاعت کی تاریخ رقم کی، انہوں نے فتنۃالخوارج کے 19 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔انہوں نے کہا کہ آج صبح شہید میجر سبطین حیدر کی نماز جنازہ میں شرکت کی، شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات میں ان کا جذبہ لائق تحسین تھا، شہداء کے اہل خانہ نے کہا ملک کی خاطر ہر قربانی دیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اہلِ غزہ کی امداد پہنچانے اور اسرائیلی محاصرہ توڑنے کے عزم کے ساتھ جانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اہلِ غزہ کی امداد اور اسرائیلی محاصرہ توڑنے کے عزم کے ساتھ جانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد کے وطن واپسی پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ سیکڑوں شہری ان کے استقبال کے لیے جمع ہوئے، جنہوں نے فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ عوام نے پھول نچھاور کیے، فلسطینی پرچم بلند کیے اور مشتاق احمد کی حمایت میں پرجوش نعروں سے ایئرپورٹ کا ماحول گرما دیا۔رپورٹ کے مطابق استقبالیہ میں خواتین، بچے اور نوجوان بڑی...
دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں 18 سال یا اس سے زائد عمر طلبہ کے لیے ایک سالہ مفت ’گوگل اے آئی پرو پلان‘ کا اعلان کردیا ہے۔جمعرات کو گوگل نے پاکستانی طلبہ کے لیے شاندار تعلیمی پیشکش کا اعلان کرتے ہوئے مفت “گوگل اے آئی پرو پلان” فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے. یہ سہولت 18 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبہ کے لیے دستیاب ہوگی۔گوگل نے کہا کہ یہ پیشکش ایک سال کے لیے بلا معاوضہ سبسکرپشن پر مشتمل ہوگی، جس کا مقصد تعلیم، تحقیق اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔اس پروگرام کے تحت طلبہ کو جدید اے آئی ٹولز اور فیچرز تک رسائی حاصل ہوگی، جن میں جیمنائی 2.5 پرو ماڈل...
واضح رہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد نے 45 جہازوں پر مشتمل ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ میں پاکستانی وفد کی قیادت کی تھی، جس نے گزشتہ ماہ اسپین سے غزہ کے لیے امدادی سامان کی اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کے لیے سفر کا آغاز کیا تھا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلسطینی پرچموں کے ساتھ ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق اسرائیلی قید سے رہائی پانے کے بعد نجی ائیرلائن کی پرواز سے بحرین سے اسلام آباد پہنچے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر سابق سینیٹر مشتاق احمد کا شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر...
لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین سروس آج اور کل بند رہے گی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اورنج ٹرین کی سروس روک دی۔ اس سے قبل اورنج لائن کے متعدد اسٹیشنز مسافروں کے داخلے کیلئے بند کردیے گئے تھے۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث اورنج لائن کے اسٹیشنز پر پولیس اور سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اورنج لائن ٹرین آج اور کل بند رہے گی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ : چین میں ایک 82 سالہ معمر خاتون نے کمر کے درد کے علاج کے لیے زندہ مینڈک کھا لیے اور بعد میں ایسی طبی پیچیدگیاں پیش آئیں کہ انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کا نام صرف ژینگ بتایا گیا ہے جبکہ ہانگزو صوبے میں پیش آیا ہے۔خاتون کو بتایا گیا تھا کہ زندہ مینڈک کھانا ایک پرانا علاج ہے جو کمر کے درد خصوصاً مہروں کے لیے مفید ہو سکتا ہے۔ خاتون نے پہلے دن تین مینڈک زندہ کھائے اور اگلے دن پانچ مزید کھالیے۔ابتدائی طور پر خاتون کو ہلکا معدے کا درد محسوس ہوا مگر چند دنوں بعد درد شدید ہو گیا، چلنے پھرنے میں بھی مشکل ہو گئی اور بالآخر انہیں اسپتال لے جانا پڑا۔میڈیکل...
چین نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ غزہ جنگ بندی منصوبے کے پہلے مرحلے کے بعد، غزہ میں “جامع اور مستقل” فائر بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ “فلسطینیوں کے اپنے وطن پر حکومت کے اصول” کی حمایت کرتا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گُوو جیاکُن نے جمعرات کو بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا ’چین امید کرتا ہے کہ غزہ میں جلد از جلد ایک جامع اور مستقل جنگ بندی عمل میں آئے، انسانی بحران میں کمی واقع ہو، اور خطے میں کشیدگی کم کی جائے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ چین ‘فلسطینیوں کے فلسطین پر حکومت کرنے کے اصول’ پر کاربند ہے اور دو ریاستی حل کے نفاذ...
اسلام آباد: اہل غزہ کی امداد لے جانے اور اسرائیلی محاصرہ توڑنے کے لیے جانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد کا استقبال کرنے کے لیے سیکڑوں شہری اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ شہریوں کی بڑی تعداد اسلام آباد ایئرپورٹ پر سابق سینیٹر مشتاق احمد کے استقبال کے لیے موجود ہے، جہاں لوگ فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں۔ شہری پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے اور فلسطینی جھنڈے لہراتے ہوئے سابق سینیٹر مشتاق احمد کے استقبال کے لیے موجود ہیں۔ ائیرپورٹ پر موجود افراد میں خواتین، بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد نے عالمی سطح پر امت مسلمہ اور فلسطین کے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں جدید زرعی ترقی کے لیے ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام پورٹل کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈیجیٹل ٹچ کے ذریعے پورٹل لانچ کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب میں زرعی انقلاب کا آغاز ثابت ہوگا۔ پروگرام کے تحت 12 اقسام کی ہائی ٹیک زرعی مشینری کے حصول کے لیے کسانوں، سروس پرووائیڈرز اور ایگری کمپنیوں کو 3 کروڑ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ قرض کی ادائیگی کے لیے 6 ماہ کی رعایتی مدت رکھی گئی ہے جبکہ اقساط 5 سال میں سہ ماہی بنیاد پر ادا کرنا ہوں گی۔ مزید پڑھیں: مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف سیکرٹری...
مشتاق احمد کا استقبال؛ سیکڑوں شہری اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ گئے، فلسطین کے حق میں نعرے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز اہل غزہ کی امداد لے جانے اور اسرائیلی محاصرہ توڑنے کے لیے جانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد کا استقبال کرنے کے لیے سیکڑوں شہری اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے۔شہریوں کی بڑی تعداد اسلام آباد ایئرپورٹ پر سابق سینیٹر مشتاق احمد کے استقبال کے لیے موجود ہے، جہاں لوگ فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں۔ شہری پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے اور فلسطینی جھنڈے لہراتے ہوئے سابق سینیٹر مشتاق احمد کے استقبال کے لیے موجود ہیں۔ائیرپورٹ پر موجود افراد میں خواتین، بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل...
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے جمعہ 10 اکتوبر کو ’القدس ملین مارچ‘ کے اعلان کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ فیض آباد اور ریڈ زون کی جانب جانے والے ممکنہ راستوں پر احتیاطی طور پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ مزید پڑھیں: فیکٹ چیک: کیا سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی نے ڈی چوک کریک ڈاؤن کی مذمت کی؟ مارچ کے لیے ابھی تک این او سی جاری نہیں کیا گیا، تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام راستے کھلے ہیں اور اگر کسی...
اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی سے جزوی طور پر اپنی فوجیں واپس بلانے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ فیصلہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے حالیہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ’سیاسی قیادت کی ہدایت اور تازہ صورتحال کے جائزے کے مطابق آئی ڈی ایف نے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے عملی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔‘ بیان میں کہا گیا کہ ’ان تیاریوں کے تحت فوج اپنے دستوں کو قریبی مدت میں نئی تعیناتی لائنوں پر منتقل کرنے کے لیے تیار کر رہی ہے۔‘ ترجمان نے مزید...
کوئٹہ: بلوچستان کے عوام کے لیے تجارت، عوامی روابط اور خوشحالی کے نئے دور کے آغاز کے لیے پاک ایران سرحد پر بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں کٹاگر کراسنگ پوائنٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے کٹاگر کراسنگ پوائنٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی میر زابد علی ریکی سمیت مقامی عمائدین اور تاجر برادری نے بھر پور شرکت کی۔ کٹاگر کراسنگ پوائنٹ کو کھولنے کا فیصلہ دالبندین میں 2 جولائی 2025 کو گرینڈ جرگے میں کیا گیا تھا۔ وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے مقامی لوگوں کے لیے راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کٹاگر راہداری بلوچستان کے سرحدی علاقے ماشکیل میں پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے ضلع گھوٹکی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ماتھیلو میں مقامی اخبار کے صحافی اور میرپور ماتھیلو پریس کلب کے جنرل سیکرٹری طفیل رند کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کرکے آئندہ اس طرح کے واقعات کا سدباب صحافیوں کو تحفظ اور لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ صوبہ سندھ صحافیوں کے لیے مقتل گاہ بنتا جارہا ہے صحافیوں کو ہراساں جھوٹے مقدمات معمول بنتے جارہے ہیں ،سکھرڈویژن میں گزشتہ 2سال کے دوران4 صحافیوں کا قتل صحافت دشمنی اوراظہار رائے کی آزادی کو دبانے کی کوشش ہے یہ صورتحال ملک اورصوبہ سندھ میں ٓزادی اظہار کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
الٹراساؤنڈ جو طویل عرصے سے جسم کے اندر دیکھنے کے لیے استعمال ہو رہا ہے اب اعلیٰ فریکوئنسی کی آوازوں کے ذریعے کینسر کے علاج کے نئے امکانات پیش کر رہا ہے جہاں بغیر جراحی کے طریقے اپنائے جا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پھیپھڑوں میں چھپے کینسر کے ٹیومرز ڈھونڈنے والا روبوٹک آلہ کامیاب ثابت بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق الٹراساؤنڈ سے کینسر کے علاج کی نئی امید پیدا ہوچکی ہے۔ ژین شو کی دلچسپ کہانی ژین شو۔ اگر ژین شو نے اپنے لیب کے ساتھیوں کو تنگ نہ کیا ہوتا تو شاید وہ جگر کے کینسر کے علاج میں ایک انقلابی دریافت نہ کر پاتیں۔ سنہ 2000 کی دہائی کے اوائل میں جب وہ امریکا کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) کے ماہر ڈاکٹروں نے ایک ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جو پاکستان کی طبی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقامی ماہرین نے پہلی بار ایک ایسے نوجوان مریض کی جان بچانے میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کا دل اور پھیپھڑے دونوں ناکارہ ہو چکے تھے۔یہ نایاب کامیابی 9 روزہ جدوجہد کے بعد حاصل ہوئی، جب اسپتال کی ماہر ٹیم نے مریض کو انتہائی جدید ٹیکنالوجی “ای سی ایم او” پر رکھا۔ یہ ایک لائف سپورٹ مشین ہے جو مریض کے دل اور پھیپھڑوں کا کام عارضی طور پر سنبھالتی ہے، خون میں آکسیجن داخل کرتی ہے...
اورکزئی آپریشن میں 19 دہشت گرووں کی ہلاکت پر پاک فوج کے جوانوں کو سلام، یہ شجاعت کی نئی مثال ہے، وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے اورکزئی آپریشن میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 19 دہشت گرد وں کو واصل جہنم کرنے پر پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشت گردی کے خلاف شجاعت کی نئی مثال ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 19 دہشت گرد واصل جہنم کر دیئے، آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیّب سمیت 11 بہادر جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ امن و استحکام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے...
دہشت گردی کے خلاف شجاعت کی نئی مثال اورکزئی آپریشن پر پاک فوج کے جوانوں کو قوم سلام پیش کرتے ہیں ، رانا مشہود احمد خاں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف شجاعت کی نئی مثال اورکزئی آپریشن پر پاک فوج کے جوانوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 19 دہشت گرد واصل جہنم کر دیئے۔(جاری ہے) آپریشن کے دوران 11 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیّب نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ امن و استحکام کے لیے...
سعودی کابینہ نے منگل کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ میں جنگ ختم کرنے اور تمام یرغمالیوں کو رہا کرنے کے منصوبے کے تحت اٹھائے گئے اقدامات کا خیرمقدم کیا اور فوری مذاکرات کے ذریعے منصوبے کے نفاذ کے طریقہ کار پر اتفاق رائے قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ریاض میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت وزیرِ اعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان نے کی۔ علاقائی صورتحال پر غور اجلاس کے بعد سعودی پریس ایجنسی کو جاری بیان میں وزیرِ میڈیا سلمان الدوسری نے بتایا کہ کابینہ نے موجودہ علاقائی حالات، خاص طور پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر غور کیا۔ کابینہ نے سعودی عرب میں منعقد ہونے والی تمام بین الاقوامی میٹنگز...
اورکزئی آپریشن میں 19 دہشتگرووں کی ہلاکت پر پاک فوج کے جوانوں کو سلام، یہ شجاعت کی نئی مثال ہے، وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے اورکزئی آپریشن میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 19دہشتگرد وں کو واصل جہنم کرنے پر پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشتگردی کے خلاف شجاعت کی نئی مثال ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 19دہشتگرد واصل جہنم کر دیے، آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور میجر طیّب سمیت11 بہادر جوانوں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا ۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ امن و استحکام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراجِ...
لاہور: بسنت کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، پنجاب حکومت نے محفوظ اور کنٹرولڈ بسنت کے انعقاد کے امکانات پر غور شروع کر دیا۔ حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کی۔ اجلاس میں جشنِ بہاراں کے دوران مخصوص دنوں کے لیے بعض علاقوں میں محفوظ بسنت کے انعقاد کے امکانات اور پتنگ بازی پر ممانعت کے قانون میں مجوزہ ترامیم پر تفصیلی غور کیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اس لیے انسانی زندگیوں کے لیے خطرہ بننے والی پتنگ بازی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اجلاس...
پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا میں سرکاری اسکولوں کی نجکاری سے متعلق اعلامیہ کو معطل کردیا۔ خیبر پختونخوا میں کم کارکردگی والے سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف درخواست پر جسٹس نعیم انور اور جسٹس کامران حیات نے سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار محمد حمدان ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اپنایا کہ حکومت نے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری اسکولوں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پہلی جماعت سے بارہویں تک خراب کارکردگی دکھانے والے اسکولوں کو آوٹ سورس کیا جائے گا۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آئین میں 5 سال سے 16 سال تک بچوں کو مفت تعلیم دینا حکومت پر لازم ہے، صوبے کے اسکولوں میں وسائل اور اساتذہ کی کمی بھی ہے۔ درخواست گزار کے...
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازع کشمیر کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے وزیراعظم شہباز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ امن منصوبہ تسلیم کر کے جنرل مشرف والی غلطی دہرائی ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازعِ کشمیر کے لیے مہلک ثابت ہوگا اور اس کے اثرات مستقبل میں ملکی خارجہ پالیسی پر گہرے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کو متحد ہو کر آواز بلند کرنی چاہیے، مگر افسوس کہ موجودہ حکومت نے قومی مؤقف کو کمزور کیا...
اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے دو روزہ باضابطہ مذاکرات کا آغاز آج ہو رہا ہے۔ سعودی عرب کا 15 رکنی تجارتی وفد، شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں، اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وفد میں ممتاز کاروباری شخصیات اور صنعت کار شامل ہیں جو توانائی، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، زراعت، مالیاتی خدمات، تعمیرات، سیمی کنڈکٹرز اور خوراک کی صنعت جیسے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بات چیت کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی وفد اپنے قیام کے دوران سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے قائم سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) سے بھی ملاقات کرے گا۔ مذاکرات میں...
چین نے روسی شہریوں کے لیے 15 ستمبر سے ایک سال کے لیے ویزا فری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے چین، سعودی عرب اور ملائشیا کے شہریوں کے لیے جلد فری ویزا سہولت دینے کا اعلان کر دیا۔ روس کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن کی قیادت میں سیاحت سے متعلق اجلاس ہوا جس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملکوں کے لیے یہ اقدام مستقبل قریب میں شروع کیا جا رہا ہے۔ چین نے روسی شہریوں کے لیے 15 ستمبر سے ایک سال کے لیے ویزا فری کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ روس نے جولائی میں سعودی عرب اور مارچ میں ملائشیا سے ویزا فری سہولت آخری مراحل میں ہونے کا بھی اعلان کیا...
روسی وزیراعظم میخائل میشوسٹن کی قیادت میں سیاحت سے متعلق اجلاس ہوا، جسکے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملکوں کے لیے یہ اقدام مستقبل قریب میں شروع کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے چین، سعودی عرب اور ملائشیاء کے شہریوں کے لیے جلد فری ویزا سہولت دینے کا اعلان کر دیا۔ روس کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن کی قیادت میں سیاحت سے متعلق اجلاس ہوا، جس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملکوں کے لیے یہ اقدام مستقبل قریب میں شروع کیا جا رہا ہے۔ چین نے روسی شہریوں کے لیے 15 ستمبر سے ایک سال کے لیے ویزا فری کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ روس نے جولائی میں سعودی...
ماسکو: ماسکو میں افغانستان کے حوالے سے ساتویں اجلاس میں پاکستان، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، روس، تاجکستان، ازبکستان اور افغانستان کے خصوصی نمائندے شریک ہوئے، بیلا روس کے نمائندے نے بطور مہمان شرکت کی۔ روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے ۔ روس میں افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا ساتواں اجلاس ہوا جس میں پاکستان، چین، روس اور ایران سمیت تمام فریقین نے افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کے اقدامات پر زور دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ دہشت گردی صرف افغانستان ہی نہیں بلکہ خطے اور پوری دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ انسدادِ دہشت گردی کے لیے علاقائی فریم ورکس کو مؤثر بنانا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251008-2-7 ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) امیرجماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد نے کہا ہے گلوبل صمود فلو ٹیلا نے پاکستان میں موجود اسرائیل اور امریکہ کے حماتیوں کے چہرے سے نقاب اتار کر رکھ دیئے ہیں تحریک انصاف امریکہ سے اقتدار کی آس لگا کر بیٹھی ہے یہ کبھی بھی امریکہ کی مذمت نہیں کرے گی جواد احمد تانگا پارٹی رکھتے تھے اسرائیل کی حمایت کے بعد اس سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا ہے یہ بات انھوں نے فلسطین پر اجتماع پر خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ پوری دنیا جانتی پاکستان میں مسلمانوں کے حق کی طاقتور جماعت جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی کے رہنما سینٹر مشتاق احمد نے جب گلوبل صمود فلوٹیلا لے کر فلسطین اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اسلاملک لائر فورم کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرہ میں اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ اور دیگر شامل تھے احتجاجی مظاہرے میں وکلاء رہنماؤں نے بھی شرکت کی مظاہرے کے شرکا نے فلسطینی پرچم تھام رکھے تھے ہیں،مقررین نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو ظالمانہ کارروائیوں سے رو کا نہیں جارہا عالمی طاقتیں اس بربریت کو روکیں روزانہ سینکڑوں فلسطینی شہید ہورہے ہیں بھوک سے بچے مررہے ہیں لیکن عالمی برادری خاموش ہے ۔ اسٹاف رپورٹر سیف اللہ
ماسکو میں افغانستان پر منعقدہ ماسکو فارمیٹ اجلاس میں شریک ممالک نے ایک آزاد، متحد اور پرامن افغانستان کے قیام کے عزم کا اعادہ کیاہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دو طرفہ اور کثیرالملکی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کو بین الاقوامی قبولیت کی تلاش، عالمی سفارتی محاذ پر ہزیمت اٹھاتا بھارت کتنا مددگار ہو سکتا ہے؟ شرکا نے واضح کیا کہ افغانستان اور خطے میں بیرونی فوجی ڈھانچے کا قیام ناقابلِ قبول ہے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ وہ ممالک جو افغانستان کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں، وہ بحالی اور ترقی سے متعلق اپنے وعدے پورے کریں۔ ???????? At the Moscow...
سیاسی کشیدگی کے باوجود بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچوں کو جاری رکھنا عالمی کرکٹ ایونٹس کے لیے اسپانسرز کی توجہ برقرار رکھنے کا لازمی ذریعہ قرار دے دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ اگرچہ دونوں ملکوں کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں، تاہم بھارت اور پاکستان کا آمنا سامنا بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے تجارتی مفاد کے لیے ناگزیر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ تنازع، اب جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کیسے ملے گی؟ یہ بیان سابق انگلش کرکٹر مائیکل ایتھرٹن کی اس تجویز کے جواب میں سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو مشورہ دیا تھا کہ دونوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> ویب ڈیسک دانیال عدنان
سعودی عرب میں 11ویں موسمیاتی کنٹرول (Climate Control) کانفرنس بھرپور انداز میں جاری ہے، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ماہرینِ ماحولیات، پالیسی ساز، صنعت کار اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنیوں نے شرکت کی۔ یہ کانفرنس ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے جب سعودی عرب اپنے ویژن 2030 کے تحت پائیدار ترقی، توانائی کے مؤثر استعمال اور جدید ماحولیاتی و تعمیراتی ٹیکنالوجیز کے فروغ کے لیے نمایاں اقدامات کر رہا ہے۔ تقریب میں توانائی، ماحولیات اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے عالمی ماہرین نے اپنی تحقیقی رپورٹس، عملی تجربات اور اختراعی منصوبے پیش کیے۔ اس موقع پر پالیسی و ضابطہ جاتی سیشنز، ٹیکنو کمرشل پریزنٹیشنز، کیس اسٹڈیز، پینل ڈسکشنز اور نیٹ ورکنگ...
بین الاقوامی ذیابیطس فیڈریشن (IDF) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں ذیابیطس (شوگر) کے سب سے زیادہ مریضوں والا ملک بن چکا ہے، جہاں ملک کی 30.8 فیصد آبادی اس خطرناک مرض میں مبتلا ہے۔ یہ شرح نہ صرف خطے کے دیگر ممالک بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذیابیطس کی شرح کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر کویت ہے، جہاں 24.9 فیصد آبادی متاثر ہے، جب کہ مصر میں یہ شرح 20.9 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ دیگر نمایاں ممالک میں قطر (19.5%)، ملائیشیا (19%)، سعودی عرب (18.7%) اور میکسیکو (16.9%) شامل ہیں۔ Share of population with diabetes ???????? Pakistan: 30.8%???????? Kuwait: 24.9%???????? Egypt: 20.9%???????? Qatar: 19.5%????????...
سندھ کابینہ نے کچے کے علاقوں میں جرائم پر قابو پانے اور امن بحال کرنے کے لیے ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے کی پالیسی منظور کرلی، جس کے تحت ہتھیار ڈالنے والے مجرموں کو بحالی، روزگار اور تحفظ کی سہولت دی جائے گی۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سندھ کابینہ نے ایک نئی پالیسی منظور کی ہے، جس کے تحت کچے کے علاقوں میں موجود ڈاکو اگر ہتھیار ڈال دیں گے تو انہیں اور ان کے خاندان کو حفاظت، روزگار اور بحالی کی سہولت دی جائے گی۔ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے کی پالیسی...
ویب ڈیسک :وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملائیشین بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت کمپنی کے کو فاؤنڈر اور چیئر تھامس ساؤ نے کی، ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے، جس کے فروغ کے لیے دونوں ممالک بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا انہوں نے گزشتہ روز منعقدہ پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کو ایک مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بزنس ٹو بزنس روابط کے نئے راستے کھلے ہیں۔...
پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ناقص سہولیات پر شدید تنقید کی ہے، جس نے کرکٹ بورڈ اور انتظامیہ کی کارکردگی پر ایک بار پھر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراؤنڈ کی خستہ حالی نہایت افسوسناک اور قابل تشویش ہے۔ ٹوٹی ہوئی کرسیاں، گندے اور ناقابل استعمال واش رومز۔ کیا ہمارے فرسٹ کلاس کرکٹرز، جو قومی کرکٹ کے مستقبل کی بنیاد ہیں، ایسے غیر معیاری حالات کے مستحق ہیں؟ یہ بھی پڑھیں: کون سے 4 قومی کرکٹرز قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ میں ایکشن میں نظر آئیں گے؟...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملائیشین بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت کمپنی کے کو فاؤنڈر اور چیئر تھامس ساؤ نے کی۔ ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے، جس کے فروغ کے لیے دونوں ممالک بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا پاک-ملائیشیا تعلقات کو پائیدار شراکت داری میں بدلنے کا عزم انہوں نے گزشتہ روز منعقدہ پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کو ایک مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بزنس ٹو بزنس روابط کے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025-26 کرکٹ سیزن کے لیے امپائروں اور میچ ریفریز کے پینلز کا اعلان کر دیا۔ اعلان کے مطابق میچ ریفری علی نقوی کے ساتھ امپائرز آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض وقار اور سلیمہ امتیاز بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے انٹرنیشنل پینل آف میچ آفیشلز میں شامل ہیں۔ پی سی بی کے نیشنل ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز اور سپلیمنٹری پینل آف میچ ریفریز میں 10، 10 ارکان شامل کیے گئے ہیں۔ اسی طرح نیشنل ایلیٹ پینل آف امپائرز میں 18 جبکہ سپلیمنٹری I پینل میں 14 امپائرز شامل ہیں۔ ملک بھر سے منتخب 40 امپائرز پر مشتمل ایمرجنگ پینل بھی آئندہ سیزن کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔...
وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کے ماتحت اداروں میں پنشنرز کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان اور اے پی پی سمیت دیگر اداروں کے پنشنرز کے مسائل دیکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کے ماتحت اداروں میں پنشنرز کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی کے سربراہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ ہوں گے، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال کیانی، سیکرٹری خزانہ اور وزیر اطلاعات بھی کمیٹی کے ممبران میں شامل ہیں۔ خیال رہے کمیٹی پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان اور اے پی پی سمیت دیگر اداروں کے پنشنرز کے مسائل دیکھے گی۔
اپنے جاری بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ گریٹا تھنبرگ، سینٹر مشتاق احمد خان اور دیگر شرکاء جو مظلوم فلسطینیوں کیلیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہے ہیں، وہی دراصل نوبل امن انعام کے حقیقی حقدار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور صوبائی آرگنائزر سندھ، علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا کے کروڑوں انصاف پسند انسانوں کا یہ مطالبہ درست اور جائز ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یا کسی بھی ایسے رہنما کو "نوبل امن انعام" دینا انسانی اقدار اور امن کے اصولوں کی توہین ہے، جو غزہ کے معصوم انسانوں کے قتل عام میں شریک جرم ہو۔...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو عدم اعتماد لائیں، ہم ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے ہیں جس کے باعث راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے قومی اسمبلی سے واک آوٹ کا اعلان کیا ، اس موقع پر اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو عدم اعتماد لائیں، ہم ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں، پیپلز پارٹی کی فرینڈلی فائرنگ اور فرینڈلی اپوزیشن کو ویلکم کرتے...
سٹی 42: متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل نے سوشل میڈیا کے مواد کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قوانین میں اضافے کا اعلان کیا ہے ۔ نئے لائسنس اور اجازت نامے متعارف کروا کر اتھارٹی نے مذہب،ریاست اور قومی اقدار کے احترام کو تقویت دینے کے لیے ایک جامع پالیسی مرتب کی ہے ۔ غلط معلومات یا نقصان دہ مواد کی اشاعت: درھم 5,000 سے درھم 150,000 تباہ کن خیالات کو فروغ دینا یا نوجوانوں کی توہین کرنا: درھم 100,000 تک،مجرمانہ رویے پر اکسانا (قتل، عصمت دری، منشیات کا استعمال)درھم 150,000 تک جبکہ اسلامی عقائد یا دیگر مذاہب کی بے عزتی کرنا: درھم 1 ملین تک جرمانہ ہوسکتاہے۔ پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کا راج ...
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے فلائٹس بحالی کا خیرمقدم، پیغام میں کیا کہا؟
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اعلان کیا ہے کہ وہ 25 اکتوبر 2025 سے برطانیہ کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں اسلام آباد اور مانچسٹر کے درمیان نان اسٹاپ پروازیں چلائی جائیں گی۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ پی آئی اے کی دو ایئر ہوسٹسز کے ہمراہ موجود ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مبارک ہو! پی آئی اے 25 اکتوبر کو اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے اپنی پہلی پرواز کا آغاز کرے گی، یوں یہ برطانیہ کی فضاؤں میں واپس آنے والی پہلی پاکستانی ایئرلائن بن جائے گی۔ Mubarak! PIA is set to make...
لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے 2025 کے تباہ کن سیلاب کے بعد متاثرین کے لیے جامع ریلیف پیکج تیار کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 17 اکتوبر سے متاثرین کو امدادی چیکس کی تقسیم شروع کر دی جائے گی۔ عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ رواں برس پنجاب کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، جس سے 27 اضلاع میں تقریباً 4.7 ملین افراد متاثر ہوئے۔ ان کے مطابق، ماضی کے بڑے سیلابوں (1988، 1992، 2010 اور 2014) کے مقابلے میں 2025 کا سیلاب رقبے اور شدت کے لحاظ سے سب سے...
پتراجایا (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم کی طرف سے پاکستان سے 20 کروڑ ڈالرمالیت کے حلال گوشت کی درآمد کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور اقتصادی ترقی کے دیگر شعبوں میں ملائیشیا کے وسیع تجربات سے استفادے اور مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے خواہاں ہیں،پاکستان اور ملائیشیا کے مابین اعلیٰ تعلیم، سیاحت،حلال سرٹیفیکیشن،بدعنوانی کی روک تھام اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لیے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نےبرصغیر پاک و ہند میں امن کے قیام کو خطے کےلئے نہایت اہمیت کا حامل قرار...