2025-11-12@14:48:47 GMT
تلاش کی گنتی: 431
«پاک امریکن سوسائٹی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا نے حکومت کو مذاکرات میں تعطل کا ذمہ داری ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک کو ترقی کرنا ہے تو بات کرنی پڑے گی۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی اپنی جگہ کھڑے ہیں، مذاکرات پاکستان کی بہتری کے لیے کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم پر ظلم ہوا، ان کی کوشش تھی کہ پی ٹی آئی کو اتنا کمزور کر دیا جائے، کہ وہ انتخابات میں حصہ نہ لے سکے، اپنی مہم نہ چلا سکے لیکن پھر...
فوٹو: فائل مسلم لیگ (ن) فرانس کے جنرل سیکریٹری رانا محمود خان نے کہا ہے کہ اوورسیز سطح پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تنظیمات پارٹی کا ہراول دستہ ہیں، ان کو مضبوط اور فعال بنانے کےلیے ہم ہر وقت سرگرم عمل ہیں۔یہ بات انہوں نے پارٹی اجلاس سے خطاب میں کہی جو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا۔رانا محمود کا کہنا تھا کہ ہم پارٹی قائد نواز شریف کے سیاسی میدان میں متحرک ہونے کا خیرمقدم کرتے ہیں، توقع ہے وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ان کی قیادت میں ملکی معیشت کو مزید مستحکم بنائیں گے اور اوورسیز سطح پر ہم ان کے شانہ بشانہ ہوں گے اور کوشش کریں...
پاکستان تحریک انصاف نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام مبارکباد کے پیغام میں یقین کا اظہار کیا ہے کہ وہ امن، انسانی حقوق، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کا پرچم بلند کریں گے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا گیا ہے On behalf of Imran Khan and party leaders, Pakistan Tehreek-e-Insaf extends its congratulations and warm wishes to President Donald Trump @realDonaldTrump on his inauguration as the 47th President of the United States of America. We trust that President Trump will champion… pic.twitter.com/v4MuBQYSmS — PTI (@PTIofficial) January 22, 2025 ’عمران خان اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاستہائے متحدہ امریکا کے 47 ویں صدر کا عہدہ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی بہت جلد بری ہوں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ لوگوں نے رانا ثناء اللّٰہ سے سیاسی انتقام نہیں لیا؟ تحریک انصاف کا نشان بانی پی ٹی آئی ہیں: بیرسٹر گوہرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا نشان بانی پی ٹی آئی ہیں۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے تین چار...
الیکشن کمیشن نے نئی سیاسی جماعت تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان کو رجسٹرڈ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان کے انٹراپارٹی انتخابات تسلیم کر لیے جس کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ پارٹیوں کی تعداد 167ہو گئی۔تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان نے 8 نومبر 2024 کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات جمع کرائی تھی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سلطان العارفین جدون تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان کے پارٹی سربراہ ہیں جب کہ سردار گوہرزمان خان تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان کے چیئرمین ہیں۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس 21جنوری کو الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے جس کے لیے چیف الیکشن کمشنر نے رؤف حسن اور بیرسٹرگوہر کو نوٹس جاری...
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی کا رشتہ نہ ہوتا تو کسی کی مجال نہیں کہ میرے خلاف باتیں کریں۔پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر میرے خلاف کوئی بات کرے گا تو جواب تو میں دوں گا۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی طرف پوری قوم کی نظر ہے۔ شوکاز جاری ہونے کے بعد شیر افضل مروت کا میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہپاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ دوستوں کے مشورے پر ایک دو ہفتے الیکٹرانک میڈیا سے دور رہنےکا فیصلہ کیا ہے۔...
لاڑکانہ:عوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل پریس کانفرنس کررہے ہیں لاڑکانہ( خبرایجنسیاں)سابق وزیر خزانہ اور سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے لیے رحمت کے بجائے زحمت بن چکی ہے۔لاڑکانہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 40 فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی بسر کر رہے ہیں، 2 کروڑ 65 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، سندھ کو وفاق سے ملنے والے اربوں روپے کہاں جاتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام صابن، گھی اور دیگر اشیاء پر اپنی جیب سے 25 فیصد ٹیکس ادا کرتے ہیں، عوام کو حکومت سے کوئی فائدہ نہیں، جب میں وزیر خزانہ تھا...
دوسروں پر انگلیاں اٹھانے والے پی ٹی آئی رہنما خود کرپٹ ہیں، پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)پر ملک میں افراتفری اور نفرت کی سیاست کو فروغ دینے پر تنقید کی ہے۔اتوار کو اپنے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی منافقت کر رہی ہے کیونکہ دوسروں پر انگلیاں اٹھانے والے خود کرپٹ ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی غلط کاریوں سے متعلق مزید انکشافات مستقبل میں سامنے آئیں گے۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر مزید سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اپنے دور حکومت میں انہوں نے عوام کی خدمت پر اپنی جیبیں بھرنے کو ترجیح دی۔ انہوں نے پی ٹی آئی...
ملتان : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 127 رنز سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 109 رنز بنائے تھے اور ویسٹ انڈیز پر 202 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔ تیسرے دن پاکستانی بیٹرز نے مشکلات کا سامنا کیا اور وکٹیں جلدی گنوا دیں۔ پاکستان کے کپتان شان مسعود 52 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی تھے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد ہریرہ نے 29، کامران غلام نے 27 اور سلمان آغا نے 14 رنز بنائے۔ تاہم، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، نعمان علی اور ساجد خان جیسے کھلاڑی دوہری ہندسوں تک...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین اسپنر نے تاریخ رقم کردی۔ ملتان میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں جومل واریکن نے 7 پاکستان کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی، جس میں بابراعظم، محمد ہریرہ، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، نعمان علی اور ساجد خان کی وکٹیں شامل تھیں۔ جومل واریکن ویسٹ انڈیز کے پہلے بالر بن گئے ہیں جنہوں نے پاکستان میں 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کی ہوں اس سے قبل کوئی ویسٹ انڈین بولر یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکا۔ قبل ازیں اسی ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے اسپنر سے گیند کرواکر 113 سال پُرانی روایت توڑ دی تھی۔...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف خواتین ونگ حیدرآباد کی صدر افروز شورو، جنرل سیکرٹری سبین خان اور ان کی تمام کابینہ نے پریس ریلیز میں بانی عمران خان کو القادر یونیورسٹی کیس میں سنائی جانے والی سزا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں سیرت النبیؐ تعلیمات پر یونیورسٹی بنوانے پر سزائیں دی جا رہی ہیں، اس قسم کی سزائیں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، ہمیں پتہ ہے یہ سزا اعلیٰ عدالتوں سے ختم ہو جائیں گی اور جلد خان صاحب ہمارے درمیان ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انسانی حقوق کمیٹی تشکیل دے دی۔پارٹی اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی سربراہی میں 12رکنی کمیٹی انسانی حقوق کے معاملات دیکھے گی، کمیٹی عالمی برادری کے سامنے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ رکھے گی۔انسانی حقوق کمیٹی میں رؤف حسن، عالیہ حمزہ، قاسم سوری اور ذلفی بخاری شامل ہیں۔پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سز ا کی مذمت کرتا ہوں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سابق وزیراعظم پاکستان اور عاشق رسول ﷺ ہو نے پر سزا دی گئی ہے، عمران خان کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یونیورسٹی بنانے پرغیر قانونی سزا سنائی گئی ہے، ایک بیان میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ تاریخ گواہ رہے گی کہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈ ر نے سز ا سننے کے بعد اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا، القاد ر یونیورسٹی میں نوجوانان پاکستان کو سرکار دو عالم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ...
ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لیے اسپن ٹریک تیار کر لیا گیا۔ میچ کا آغاز صبح 10.30 بجے ہوگا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کپتان آج ٹرافی کی رونمائی بھی کریں گے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ اسکواڈ کی جانب سے پریکٹس بھی کی گئی۔ اسپن وکٹ کی تیاری کے لیے انڈسٹریل سائز پنکھوں سے پچ کو خشک کیا جا رہا ہے جبکہ اسے پلاسٹک کور میں بھی ڈھانپ کر رکھا گیا ہے، گراؤنڈ اسٹاف کو پہلے ہی پچ پر موجود نمی کو خشک کرنے کی ہدایت دی جا چکی۔ اسپن ٹریک کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ٹیموں کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی نے این آر او مانگنا ہوتا تو 2 سال پہلے مانگتے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مسائل حل ہوں، ماضی میں ہوئے واقعات کی تفتیش ہونا ضروری ہے۔شبلی فراز کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات سمیت دیگر واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے، پاکستان کی تاریخ میں اتنے زیادہ سیاسی قیدی نہیں رہے۔ سیاسی جماعتوں کے سر کاٹے جا رہے ہیں: شبلی فرازپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ملک کا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کر رہے ہیں جس میں پی ٹی آئی نے تحریری طور پر اپنے مطالبات کا مسودہ پیش کرد یا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مذکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا، اپوزیشن لیڈر عمرایوب کے لیٹر پیڈ پر ڈرافٹ تیار کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے مطالباتی ڈرافٹ تین صفحات پر مشتمل ہیں۔ این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے سندھ اور بین الاقوامی نمائندوں کا پی ڈی ایم اے ہیڈ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو عام انتخبات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو 8 فروری کا ملک گیر احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی ٹی آئی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں کو 8 فروری کو احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام ایم این ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ زرائع کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 21 جنوری کو ہوگی، چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے رؤف حسن اور بیرسٹر گوہر کو نوٹس جاری کر دیئے جبکہ درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن سماعت میں دلائل دیے جائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی انتخابات کروائے تھے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کے لیے موقع دے رکھا ہے ـ
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 21 جنوری کو ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے رؤف حسن اور بیرسٹر گوہر کو نوٹس جاری کر دیے جبکہ درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے۔ الیکشن کمیشن سماعت میں دلائل دیے جائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی انتخابات کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کےلیے موقع دے رکھا ہے۔
ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف نے ممبرشپ کمیٹی تشکیل دے دی۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کی منظوری سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی، فردوس شمیم نقوی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ سابق صدر عارف علوی ممبرشپ کے سربراہ ہونگے، کمیٹی میں فردوس نقوی، مونس الہی، خالد خورشید ، ڈاکٹر سلیمان خان،نعمان افضل ، جبران الیاس ، سلمان امجد شامل ہوں گے۔ کمیٹی میں ہر صوبے سے ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا۔ لاہور؛ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی اغوا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کو ملاقات کرائے جانے کا عندیہ دیا گیا ہے، کمیٹی دوپہر کے وقت اڈیالہ جیل پہنچے گی۔فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی تیار ہے جیسے ہی اجازت ملے گی پہنچ جائیں گے۔ دوسری جانب صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ تحریک انصاف و اتحادی جماعتوں کی مذاکراتی کمیٹی کی آج دوپہر ڈھائی بجے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوگی، تمام اراکین اسلام آباد کے لئے روانہ ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودی عرب...
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اس وقت سیاسی مجرم نہیں ہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے لاہور میں لحمرا میں پینل آف ڈسکشن میں کہا کہ کوئی سیاست میں جرم کرتا ہے یا کوئی مجرم سیاست کرتا ہے۔ کیا ملک میں آگ لگانا کسی کا سیاسی حق ہے۔ پرویز خٹک کو سیاسی گروہوں کے ساتھ ہمراہ حملہ آور ہوتے دیکھا۔ اسٹیبلشمنٹ کو مورد الزام ٹھہرائیں لیکن اپنا کردار سامنے رکھیں۔ 2024 کے الیکشن کو دیکھنا ہے تو پچھلے تمام الیکشن کو دیکھا جائے۔ مقبولیت مزاحمت سے ملتی ہے جو پہلے ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف اور اب پی ٹی آئی کے حصے میں آئی...
قونصلر (ویزہ) سیکشن کے افتتاح پر مبارک باد دیتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک تاجکستان دو طرفہ تعلقات میں قونصلر سیکشن اہم ثابت ہوگا، پاک تاجکستان مل کر خطہ کی ترقی، خوشحالی کے لئے پرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تاجکستان کے سفارت خانہ میں قونصلر ویزہ سیکشن کا افتتاح کردیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا سفارتخانے پہنچنے پر تاجکستان کے سفیر Yusuf Sharifzoda اور دیگر سفارتی عملہ نے پرتپاک خیر مقدم کیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قونصلر (ویزہ) سیکشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ قونصلر سیکشن سے عوام کو ویزہ میں آسانی ہوگی، وفود کے تبادلہ اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔ کامران خان ٹیسوری نے...
کراچی:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وہ کچھ کررہی ہے جو ’را‘ تک نے کرنے کی ہمت نہیں کی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی نااہلی نے ملک کو شدید بحرانوں سے دوچار کیا۔ تحریک انصاف کی پالیسیوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا اور ملکی معیشت کو غیر مستحکم کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے تحریک انصاف پر ملک دشمن سرگرمیوں کا الزام عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جماعت پاکستان کی فوج کے...
‘عوام پاکستان’ پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن: شاہد خاقان عباسی کنوینر، مفتاح اسماعیل سیکرٹری مقرر
اسلام آباد:سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں بننے والی سیاسی جماعت ‘عوام پاکستان’ کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن مکمل ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، شاہد خاقان عباسی کو جماعت کا کنوینر جبکہ مفتاح اسماعیل کو سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ جماعت گزشتہ سال جولائی میں مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنماؤں نے تشکیل دی تھی۔ ’عوام پاکستان‘ پارٹی کا نعرہ "بدلیں گے نظام” ہے، اور اس کا جھنڈا سبز اور نیلے رنگ کا ہے، جس پر پارٹی کا نام سفید رنگ میں درج ہے۔ الیکشن کمیشن نے یہ بھی بتایا کہ جماعت کے اندرونی انتخابات جون 2024 میں مکمل ہو چکے تھے، جس کے بعد پارٹی...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت یوسفزئی کا کہا ہے حکومت اب بیک فٹ پر جارہی ہے اور ان کے رویے میں سنجیدگی کی کمی نظر آ رہی ہے، حکومت کے ساتھ تحریک انصاف کے مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو، تحریک انصاف کے رہنماءنے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات کے تیسرے دور کو ممکنہ طور پر آخری قرار دیدیا، اپنے بیان میں رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات سے خوفزدہ لگ رہی ہے۔ حکومت کے پاس واقعی اختیار ہے تو عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کیوں نہیں کرائی جا رہی؟ ۔حکومت جان بوجھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا...