2025-12-02@13:18:54 GMT
تلاش کی گنتی: 14685
«کے لیے 11»:
(نئی خبر)
ایتھوپیا میں آتش فشاں پھٹنے سے اٹھنے والا خطرناک راکھ کا بادل بحیرہ احمر کے اوپر سے گزرتا ہوا دنیا کی مصروف ترین فضائی گزرگاہوں میں خلل کا باعث بن رہا ہے۔ ایتھوپیا میں واقع عفار کے فعال آتش فشانی خطے میں واقع ہیلی گوبی کے اس دھماکے نے تقریباً 45 ہزار فٹ کی بلندی تک راکھ اور دھوئیں پر متشمل ایک ستون سا فضا میں بھیجنا شروع کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک ایران سرحد پر سویا ہوا آتش فشاں جاگنے لگا، سائنس دانوں کی وارننگ یہ آتش فشاں ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا سے تقریباً 800 کلومیٹر شمال مشرق میں، اریٹریا کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ A 10,000-year-old volcano reawakens!#Ethiopia’s Hayli Gubbi erupted on 23 Nov 2025 at...
ویب ڈیسک : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن (25 نومبر 2025) کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر کے ساتھ مل کر خواتین کے خلاف ہر طرح کے تشدد کے خاتمے کے لیے اپنی آواز بلند کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سال یہ دن "خواتین کے خلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد" کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جو اس بات کی جانب توجہ دلاتا ہے کہ جدید دور میں خواتین کو آن لائن پلیٹ فارمز پر بھی ہراسانی اور تشدد کے مختلف صورتوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن اس عزم کی تجدید کا موقع ہے کہ...
ویب ڈیسک : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کمپنیوں کی مالی ضروریات کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا۔ اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صارفین کے لیے گیس تین فیصد سستی کی جائے گی جبکہ سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس 8 فیصد تک سستی کرنے کی سفارش کی ہے۔ سوئی ناردرن کے لیے گیس نئی اوسط قیمت 1804.08 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، سوئی سدرن کی اوسط مقررہ قیمت 1549.41 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔ راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا ایس این جی پی ایل کے لیے 13.565 ارب، ایس ایس جی سی ایل...
سیاسی پیشرفت کے باوجود مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال بدستور سنگین ہے، پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز نیویارک:(آئی پی ایس)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ اور مسئلہ فلسطین پر بریفنگ کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں سیاسی پیشرفت کے باوجود صورتحال بدستور نہایت سنگین ہے اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ عاصم افتخار نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ صدرِ محترم ہم نائب خصوصی کوآرڈی نیٹر برائے مشرق وسطیٰ امن عمل جناب رامیز الاکبروف کے جامع بریفنگ پر اُن کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں سے دنیا نے غزہ میں ایک تباہ کن جنگ کو...
یو این او میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے تین سو سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں، یہ ایک کڑوی حقیقت کی نشاندہی کرتا ہے، زبانی طور پر اعلان کردہ امن نے زمینی سطح پر ابھی تک مکمل تحفظ اور استحکام فراہم نہیں کیا۔ جانیں اب بھی ضائع ہو رہی ہیں، گھر اب بھی مسمار ہو رہے ہیں اور خاندان اب بھی خوف کے سائے میں جی رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ اور مسئلہ فلسطین پر بریفنگ کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں سیاسی پیشرفت کے باوجود صورتحال بدستور نہایت سنگین...
خواتین پر تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی، ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد ہونا ہوگا: صدر آصف علی زرداری
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین پر تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس کے خاتمے کے لیے اجتماعی عزم و اقدام ناگزیر ہے۔ صدرِ مملکت نے دنیا بھر کی خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو تعلیم، ہنرمندی اور معاشی خودمختاری کے ذریعے بااختیار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مضبوط قانونی ڈھانچہ اور معاشرتی رویّوں میں مثبت تبدیلی صنفی تشدد کے خاتمے کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس سال کے موضوع تمام خواتین و لڑکیوں کے خلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ کی سنگین صورتحال اور فلسطینی عوام کی بدستور جاری اذیت ناک حالت پر پاکستان نے ایک مرتبہ پھر نہایت واضح، دوٹوک اور اصولی مؤقف پیش کیا۔پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اپنے تفصیلی بیان میں دنیا کو یاد دلایا کہ مقبوضہ فلسطین میں سیاسی پیش رفت کی چند جھلکیاں دکھائی دینے کے باوجود زمینی حقیقتیں اب بھی شدید تباہی، مسلسل جارحیت اور انسانی جانوں کے زیاں کے گرد گھوم رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں پچھلے 2 برس کے دوران اسرائیلی قبضے نے جس بے رحمی کے ساتھ زندگی کے ہر شعبے کو کھنڈر بنا دیا ہے، وہ صرف ایک انسانی بحران نہیں بلکہ...
ویب ڈیسک :موٹر سائیکل سواروں کے لئے نئی پابندی عائد کردی گئی اگر موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے افراد نے ہیلمٹ نہ پہنا تو ای چالان ہوگا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ اگر موٹر سائیکل پر 2افراد بیٹھے ہیں تو صرف ڈرائیور ہی نہیں بلکہ دونوں افراد کو ہیلمٹ پہننا ہوگا، اگر پیچھے بیٹھے افراد نے ہیلمٹ نہ پہنا تو ای چالان ہوگا۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے آن لائن رائیڈرز کو کہا کہ وہ بھی اپنے ساتھ اضافی ہیلمٹ لازمی رکھیں ورنہ ان کا بھی چالان کر دیا جائے گا. راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا انہوں نے خبردار کیا کہ یاد رکھیں...
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب اسرائیل میں فوج اور حکومت یوں آمنے سامنے آئی ہو۔ غزہ جنگ کے ابتدا سے ہی دونوں ہی ایک دوسرے پر ناکامی کا ملبہ ڈال کر بری الذمہ ہونا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل میں غزہ جنگ کے بعد سے فوجی اور سیاسی قیادت کے درمیان ٹکراؤ روز بروز شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی پر کوئی ایک بھی اپنی غلطی تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجی سربراہ چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر اور وزیرِ دفاع عزرائیل کاٹز کے درمیان کشیدگی اور اختلاف اب سب کے سامنے آگیا۔ یہ ٹکراؤ اُس وقت بڑھا، جب وزیر دفاع نے 7 اکتوبر 2023ء کے حماس حملے کو نہ...
راولپنڈی: موٹروے ایم ون پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے پشاور ٹال پلازہ سے برہان تک موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح سوات ایکسپریس وے کو کرنل شیر خان سے کاٹلنگ تک بھی بند کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حادثات سے بچاؤ اور مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔ دھند کی شدت میں اضافے کی وجہ سے گاڑیوں کی رفتار انتہائی سست ہو چکی ہے اور سفر کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ متبادل راستوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے ہدایات دینا ہمارا کام نہیں ہے، جس عدالتی فورم نے سزا دی ہے اس سے رجوع کریں۔اسلام آباد ہائی کورٹ ججز ٹرانسفر کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے5ججز کی انٹراکورٹ اپیل عدم پیروی پر خارج کردی۔کراچی بار کی اپیل بھی عدم پیروی پر خارج جب کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل اور لاہور ہائی کورٹ بار، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکیل کو وقت فراہم کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔جسٹس امین الدین خان کی...
پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن طلبی کےنوٹس کےخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی، سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔وزیراعلیٰ کے پی نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ الیکشن کمیشن کا وزیراعلیٰ کے پی کو طلب کرنا غیرقانونی ہے۔انہوں نے درخواست میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے طلبی کا نوٹس غیرقانونی قرار دیا جائے اور الیکشن کمیشن کو وزیراعلیٰ کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکا جائے۔یاد رہے کہ ہری پور میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں الیکشن کمیشن نے آج وزیراعلیٰ کے پی کو طلب کررکھا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن کی رہائی کے بدلے 5 کروڑ ڈالر تاوان ادا کردیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق تاوان کی یہ رقم مبینہ طور پر القاعدہ سے منسلک گروہ جماعت نصر الاسلام والمسلمین(جے این آئی ایم) کو ادا کی گئی،جس نے سونے کے کاروبار سے وابستہ شہزادے کے ساتھ ایک پاکستانی اور ایک ایرانی کو بھی یرغمال بنایاتھا۔ یہ گروہ مغربی افریقی ملک، مالی کی فوجی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ گروہ نے جون میں دھمکی دی تھی کہ وہ مالی میں قائم کسی بھی غیر ملکی کمپنی یا کارخانے پر حملہ کرے گا اور جو ادارہ حکومت کے ساتھ کاروبار کرے گا، اسے ان سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہنگورجہ (نمائندہ جسارت) گزشتہ دنوں میں پارلیمنٹ میں ہونے والی ایک آئینی ترمیم جو 27ویں ترمیم کے نام سے معروف ہے اس خیالات کا اظہار اہل سنت والجماعت کے مرکزی سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے میڈیا سے گفتگو اور ہنگورجہ کے قریب جامع مسجد صدیق اکبر گڈیجی میں 73ویں سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی ترمیم نہیں ہے اس سے پہلے بھی ملک کے آئین میں متعدد مرتبہ ہوتی رہیں ہیں ہر حکومت نے اپنے حالات کواوراپنے مفادات کو سامنے رکھ کرکیں ہیں یہ آئین 1973کا تھا یہ متفقہ آئین تھا اس کے اوپر ملک کے تمام سیاسی ،مذھبی جماعتوں کے لیڈروں کی متفقہ دستخط تھی موجود اعتماد کی تھی متفقہ آئین...
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت فاطمہؑ کی تربیت حضور اکرمؐ کے دستِ مبارک سے ہوئی، اسی وجہ سے آپؑ کی شخصیت اُمتِ مسلمہ کے لیے عملی نمونہ ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام خاتونِ جنت حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے "سیمینار فاطمہ اُمِ ابیہا" کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں نوجوانوں اور معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سیمینار کی صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی پاکیزہ سیرت، کردار اور حالاتِ زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔...
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کے ساتویں دور کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیے میں افغانستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغان حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے، اپنی سرزمین سے کام کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کرے اور انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے، یہ پیش رفت پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ساتویں اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کے موقع پر سامنے آئی جو برسلز میں منعقد ہوا۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کیا گیا، جس میں تینوں دہشت گرد مارے گئے۔ جب کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقے درزندہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم ٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی پاکستان پہنچ گئے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق جنرل الرویلی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور وہاں فیلڈ مارشل کے ساتھ تفصیلی ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی دفاعی تعاون، انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور فوجی تربیت و مشقوں پر تبادلہ خیال کیا، جی ایچ کیو آمد پر یادگار شہداء پر پھول چڑھانے کی تقریب منعقد ہوئی، جبکہ چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔بعد ازاں جنرل الرویلی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات...
بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال اور رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے، تاہم یہاں پرائمری سطح پر بچوں کی اسکول چھوڑنے کی شرح 59 فیصد ہے، جن میں 61 فیصد لڑکے اور 59 فیصد لڑکیاں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:دو سال میں 3200 بند اسکول فعال کیے گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان معاشی مسائل، بچوں سے مزدوری کروانا، اسکولوں تک طویل فاصلے اور اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی کمی اس مسئلے کی اہم وجوہات کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ ارلی وارننگ سسٹم حکومتِ بلوچستان نے تعلیم کے فروغ اور بچوں کے تعلیمی مستقبل کے تحفظ کے لیے ایک تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں ارلی وارننگ سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔...
امریکی دھمکیوں کے باعث 6 ایئر لائنز نے وینزویلا کیلئے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی فضائی ادارے کی جانب سے بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں اور خطے میں امریکی فورسز کی وسیع تعیناتی کے تناظر میں خبردار کئے جانے کے بعد 6 ایئرلائنز نے وینزویلا کیلئے اپنی پروازیں معطل کی ہیں۔ وینزویلا ایئرلائنز ایسوسی ایشن کی صدر ماریسیلا دی لوئیزا نے بتایا کہ جن ایئرلائنز نے پروازیں منسوخ کی ہیں ان میں ہسپانیہ، پرتگال، چلی ، کولمبیا ، برازیل اور ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کی ایئرلائنز شامل ہیں۔ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ معطلی کب تک جاری رہے گی جبکہ پاناما کی کوپا ایئرلائن،سپین کی ایئر یورپا، پلس الٹرا، ترکش ایئر لائن اور...
ریاض:سعودی عرب میں غیر مسلم افراد کے لیے شراب کی محدود دستیابی کے حوالے سے ایک اور پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں حکومت جلد ہی دو نئے شراب خانے کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ مراکز مخصوص گروپس کے لیے مختص ہوں گے اور عام عوام کے لیے کھولنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک نیا شراب خانہ مشرقی صوبے دھران میں سعودی پٹرولیم کمپنی آرامکو کے غیر مسلم ملازمین کے لیے قائم کیا جائے گا جبکہ دوسرا جدہ میں غیر مسلم سفارتکاروں کی سہولت کے لیے کھولا جائے گا، دونوں مقامات ممکنہ طور پر 2026 میں فعال ہوسکتے ہیں، حتمی تاریخوں کا اعلان ابھی باقی ہے۔ رائٹرز...
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے میانمار (برما) کے شہریوں کے لیے عارضی قانونی اسٹیٹس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی ویزا مسترد ہونے پر خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کرلی یہ اسٹیٹس منگل کو ختم ہونا تھا تاہم حکومت نے باضابطہ طور پر اس کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ وفاقی رجسٹر میں شائع نوٹس کے مطابق ملکی صورت حال کا جائزہ لینے اور متعلقہ امریکی اداروں سے مشاورت کے بعد وزیر ہوم لینڈ سیکیورٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ برما اب عارضی قانونی اسٹیٹس کی شرائط پر پورا نہیں اترتا۔ اس فیصلے پر 60 دن بعد عمل درآمد ہوگا۔ مزید پڑھیے: امریکی شہریت اب صرف پیدائش سے نہیں...
ملائیشیا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال سے 16 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس فیصلے کا مقصد کم عمر صارفین کو آن لائن خطرات، جیسے سائبر بُلیئنگ، دھوکا دہی اور نامناسب مواد سے بہتر طور پر محفوظ بنانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا میں نابالغوں پر سوشل میڈیا پابندی: سرکاری رپورٹ میں بڑے انکشافات ملائیشیا کے مواصلاتی وزیر نے بتایا کہ حکومت ’آن لائن سیفٹی ایکٹ‘ کے تحت ایک ایسا نظام متعارف کرانے جا رہی ہے جس میں عمر کی تصدیق الیکٹرانک طریقہ کار کے ذریعے کی جائے گی۔ نئی پالیسی کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی سخت ضابطوں کا پابند بنایا جائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی نے فلاحی خدمات کے میدان میں ایک اور جدید قدم اٹھاتے ہوئے شہر کی مختلف مساجد کے قریب ایسی اسمارٹ مشینیں نصب کر دی ہیں جو ضرورت مند افراد کو روزانہ مفت گرم کھانا فراہم کریں گی۔ یہ اقدام اوقاف فاؤنڈیشن کے فلاحی منصوبے خبز السبیل کی توسیع ہے، جس کے تحت 2022 سے مستحق افراد کو اسمارٹ مشینوں کے ذریعے مفت تازہ روٹی فراہم کی جا رہی ہے۔اوقاف فاؤنڈیشن کے مطابق نئی مشینوں کا ڈیزائن مکمل طور پر جدید تقاضوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے، ان میں نصب ڈیجیٹل اسکرین کھانا حاصل کرنے کے مراحل کو نہایت آسان بناتی ہے جبکہ کولنگ سسٹم کھانے کی تازگی اور معیار کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔انتظامیہ...
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیر کو ملک بھر کے صارفین کے لیے گیس کے نرخوں میں 3 سے 8 فیصد تک کمی کی منظوری دی جس کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے کم گیس پر چلنے والے سستے گیزر، سخت سردی میں بڑی نعمت اوگرا کے مطابق مالی سال 2025-26 کے لیے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی ریونیو ضرورت کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس طرح سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے نرخوں میں بالترتیب 8 اور 3 فیصد کی کمی کا امکان ہے۔ مزید پڑھیے: گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟...
کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک سے رقم لیکر نکلنے والے نجی کمپنی کے ملازمین سے موٹرسائیکل سوار ملزمان 17 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق کلفٹن بلاک 7 میں مسلح ڈاکوؤں نے 17 لاکھ روپے لوٹ لیے، کمپنی کے 3 ملازمین بینک سے رقم لیکر نکلے تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ملزمان نے بینک کے قریب ہی واردات کی۔پولیس کو شبہ ہے کہ ملزمان متاثرہ افراد کی جانب سے بینک سے رقم نکلوانے سے متعلق پہلے ہی آگاہ تھے، تاہم واردات کے حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور عینی شاہدین کے بیانات لیے جا رہے ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی :میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ گرین لائن کامن کوریڈور 31 اکتوبر 2026 تک عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرین لائن کی تعمیر کے دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا، لیکن کام مکمل ہونے کے بعد یہ منصوبہ سہولت فراہم کرے گا۔میئر نے مزید بتایا کہ منصوبے کے آغاز کے وقت کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا، اب تمام مسائل حل کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا جا رہا ہے، وفاق کے ساتھ منصوبے کے ٹائم لائن پر بھی بات کی گئی ہے اور اس کے مطابق کامن کوریڈور 31 اکتوبر 2026...
گورنر سندھ نے دعا کے بعد زائرین میں مٹھائی تقسیم کی اور وہاں موجود پاکستانی کمیونٹی کے افراد سے ملاقات بھی کی۔ انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے استنبول، ترکیہ میں حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پاکستان کی ترقی، امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔ گورنر سندھ نے دعا کے بعد زائرین میں مٹھائی تقسیم کی اور وہاں موجود پاکستانی کمیونٹی کے افراد سے ملاقات بھی کی۔ انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک...
وزیراعظم سے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، تاریخی برادرانہ تعلقات مضبوط تر بنانے کا عزم
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے آج وزیر اعظم ہاؤس، اسلام آباد میں ملاقات کی جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو مضبوط تر کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیر اعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے ساتھ ساتھ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی، دفاعی اور سیکیورٹی سمیت دیگر تمام شعبوں میں تاریخی برادرانہ...
چین نے جاپان کے اس منصوبے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس کے تحت وہ تائیوان کے قریب واقع جزیرے یوناگونی پر میزائل یونٹ تعینات کرنے جا رہا ہے۔ چین نے اسے علاقائی کشیدگی بڑھانے اور فوجی محاذ آرائی کو اشتعال دینے کی کوشش قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چین جزیرہ تائیوان پر روس کے تعاون سے حملہ ہوگا، امریکی میڈیا جاپان کے وزیرِ دفاع شنجیرو کوئزومی نے کہا کہ منصوبہ مسلسل آگے بڑھ رہا ہے اور یہ جزیرہ تائیوان کے ساحل سے صرف 110 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ چین نے ریاستی میڈیا میں تنقیدی مہم، جاپانی سی فوڈ پر پابندی اور اپنے شہریوں کو جاپان کے سفر سے روکنے جیسے اقدامات کیے ہیں۔ تائیوان...
بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح ، بلوچ عوام کے حقوق اور ترقیاتی منصوبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،چودھری شجاعت حسین
بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح ، بلوچ عوام کے حقوق اور ترقیاتی منصوبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،چودھری شجاعت حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے پارٹی قیادت اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور اور موثر انداز میں حصہ لیں۔چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی رہنماوں ڈاکٹر رفیع اللہ، شکور مری اور بشیر خان اچکزئی سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی، جس میں صوبائی وزیر چودھری شافع حسین اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک بھی موجود تھے۔چودھری شجاعت حسین کی خصوصی ہدایت پر پارٹی ترجمان کل 3 روزہ تنظیمی دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، جہاں مختلف سیاسی...
کراچی: سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے ریگولیشنز میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ ان تبدیلیوں کا مقصد مارکیٹ میں شفافیت بڑھانا، سرمایہ کاروں کا تحفظ بہتر بنانا اور شریعت کے مطابق سرمائے کی مارکیٹ کا مضبوط نظام قائم کرنا ہے، پی ایس ایکس پر لازم ہوگا کہ وہ منظور شدہ ترامیم کے تحت اپنی ویب سائٹ پر تمام درج شدہ کمپنیوں کے خلاف کی گئی کارروائیوں کو عوام کے لیے ظاہر کرے۔ اس سے سرمایہ کار بہتر فیصلے کر سکیں گے اور مارکیٹ کے تمام شرکاء کےلیے معلومات میں شفافیت بھی بڑھے گی مزید یہ کہ منظور شدہ ترامیم کے تحت درج شدہ کمپنیوں کے...
ایک بیان میں کامران خان ٹیسوری نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، سرحدوں اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر مؤثر اقدامات کا حق رکھتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے جارحانہ رویّے اور خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کا فوری نوٹس لے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان کو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پاکستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ گورنر سندھ نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، سرحدوں اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگرچہ آئی فون اور اینڈرائیڈ کے درمیان موازنہ برسوں پر محیط ہے، مگر آج بھی دونوں کے صارفین اپنی پسند کے حق میں دلائل دیتے نظر آتے ہیں۔دنیا بھر میں اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کا استعمال کہیں زیادہ ہے اور اس کی ایک بڑی وجہ وہ سہولیات ہیں جو فی الحال آئی فون صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔ بظاہر دونوں پلیٹ فارمز جدید فیچرز سے لیس ہیں، مگر چند خصوصیات ایسی ہیں جو اینڈرائیڈ کو نمایاں برتری فراہم کرتی ہیں۔اسکرولنگ اسکرین شاٹ لینے کا فیچر اینڈرائیڈ کی اہم خصوصیات میں شمار ہوتا ہے، جس کے ذریعے صارفین کسی تحریر یا مواد کا مکمل اسکرین شاٹ بآسانی حاصل کر لیتے ہیں۔اس کے برعکس آئی فون میں فل اسکرین پریویو یا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات خاص طور پر مونگ پھلی کا استعمال بڑھ جاتا ہے، مگر عام تاثر یہ ہے کہ مونگ پھلی کھانے کے فوراً بعد پانی پینا گلے میں خراش یا کھانسی کا باعث بن سکتا ہے۔طبی ماہرین اس حوالے سے واضح کرتے ہیں کہ ایسی باتوں کے حق میں مضبوط سائنسی شواہد موجود نہیں، تاہم مونگ پھلی کی خشک ساخت اور اس میں موجود تیل کچھ لوگوں کے گلے میں ہلکی جلن پیدا کر سکتے ہیں اور ایسی صورتحال میں فوراً پانی پینا بعض اوقات ناگواری کا احساس بڑھا دیتا ہے، یہ زیادہ تر احتیاطی مشورہ ہے، کوئی طبی پابندی نہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی میں موجود مفید...
لوکل گورنمنٹ کانفرنس سے خطاب میں وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ نئے بلدیاتی انتخابات تک موجودہ نمائندے اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے وژن کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار بنانے کے عمل کو مزید تیز کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لوکل کاؤنسل ایسوسی ایشن سندھ کے زیرِ اہتمام لوکل گورنمنٹ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد، میئر سکھر ارسلان شیخ سمیت صوبے بھر سے منتخب نمائندوں اور مقامی حکومتوں کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سید...
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کیساتھ مزید 10 سال کے لیے معاہدے کی تجدید کر دی۔ لاہور قلندرز نے ای وائی کی ویلیوایشن کے بعد معاہدے کی تجدید کی، چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ لاہور قلندرز کی جانب سے معاہدے کی تجدید پی ایس ایل پر اعتماد کا ثبوت ہے، لاہور قلندرز کے مالکان نے اپنی فرنچائز کو عالمی برانڈ بنا دیا۔ سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل اگلے سال 11ویں ایڈیشن سے آٹھ ٹیموں تک بڑھ جائے گا، لاہور قلندرز کا جذبہ اور توانائی پی ایس ایل کی پہچان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی ٹیلنٹ نرسری نے پاکستان کرکٹ کو نیا خون دیا۔ شاہین شاہ آفریدی کی...
بھارت میں ایک عام سا سفر اس وقت غیر معمولی بن گیا جب ایک اوبر ڈرائیور نے بھوک سے نڈھال مسافر کے لیے راستے میں رک کر سینڈوچ خریدا۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس نے صارفین کے دل جیت لیے اور ان کی جانب سے ڈرائیور کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ بھارتی اداکارہ و ماڈل یوگِتا راتھوڑ نے واقعہ کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کے سب سے دل کو چھو لینے والے تجربات میں سے ایک قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’اوبر‘ کے بعد مقبول ترین رائیڈنگ سروس نے پاکستان میں کاروبار بند کردیا ان کا کہنا تھا کہ شوٹنگ کے طویل دن کے بعد جب وہ ایئرپورٹ جانے کے لیے...
ابوظہبی ٹی10 میں ناکامیوں کے باوجود جیسن روئے پُرامید، ٹیم اسپرٹ پر بھرپور اعتماد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز ابوظہبی:رائل چیمپس کے آئیکون کھلاڑی اور انگلش اسٹار جیسن روئے نے واضح کیا ہے کہ ٹیم اپنی ناکامیوں سے مضبوطی کے ساتھ واپسی کرے گی اور ابوظہبی ٹی10 لیگ میں بہتر نتائج ضرور حاصل کرے گی۔ گزشتہ روز اجمان ٹائٹنز کے خلاف سات وکٹوں کی شکست میں 25 گیندوں پر 42 رنز بنانے والے روئے کا کہنا تھا کہ ٹیم ابھی تک مانگی ہوئی کمبی نیشن نہیں بنا سکی، لیکن کھلاڑی پوری لگن کے ساتھ میچ وننگ کمبی نیشن کی تلاش میں ہیں۔رائل چیمپس اب تک اپنے پہلے فتح کے منتظر ہیں، حالانکہ چار میں سے تین مقابلے...
بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات کو شفاف، پُرامن اور قابلِ اعتماد بنانے کے لیے کامن ویلتھ کی جامع معاونت ضروری ہے۔ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنہ میں کامن ویلتھ کی سیکریٹری جنرل شرلی آیورکور بوچوے سے ملاقات کے دوران پروفیسر یونس نے سیاسی عبوری دور میں بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ڈھاکا میں پاک بنگلہ دیش عسکری تعاون پر اہم ملاقات ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے جمہوری انتقالِ اقتدار اور آئندہ عام انتخابات میں آپ کی بھرپور مدد درکار ہے۔ چیف ایڈوائزر نے بنگلہ دیش کے انتخابی عمل میں سیکریٹری جنرل کی گہری دلچسپی کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ...
لاہور: ہائی کورٹ نے عدم پیروی پر مسترد کی گئی عمران خان کی پٹیشن کو سماعت کے لیے دوبارہ مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف درج مقدمات یکجا کرنے کی درخواست کی کے معاملے میں لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی پٹیشن بحال کردی۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کو پٹیشن 25 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت بھی کردی۔ یاد رہے کہ عدالت نے یہ درخواست عدم پیروی کی بنا پر مسترد کی تھی۔ دورانِ سماعت چیف جسٹس نے وکیل انتظار پنجوتھا سے استفسار کیا کہ عدالت کےبارے منفی ریمارکس کیوں دیے گئے؟ اگر غلط بات کی گئی تو اپنی غلطی کااعتراف کرنا...
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل کواپنی گرل فرینڈ الیگزیس ولکنز کی حفاظت کے لیے اسپیشل ایجنٹس اور دیگر سرکاری وسائل استعمال کرنے کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق سینیئر ایجنٹ کرسٹوفر او لیری نے ’ایم ایس ناؤ‘ سے گفتگو میں کہا کہ اس اقدام کی ’کوئی جائز وجہ موجود نہیں تھی۔ ’۔۔۔کیونکہ الیگزیس ولکنز نہ تو ان کی شریکِ حیات ہیں، نہ ان کے ساتھ رہتی ہیں اور نہ ہی اسی شہر میں رہتی ہیں۔‘ یہ بھی پڑھیں:امریکا میں سیاسی تشدد کے الزامات، ایف بی آئی کٹہرے میں نیو یارک ٹائمز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کاش پٹیل کا سرکاری جیٹ کا ذاتی سفر کے لیے ضرورت سے زیادہ اور...
چین اور جنوبی افریقہ کی جانب سے’’افریقی جدیدیت کی حمایت کے لیے تعاون کا اقدام‘‘ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز بیجنگ:چین اور جنوبی افریقہ کی حکومتوں نے بیسویں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران مشترکہ طور پر “افریقی جدیدیت کی حمایت کے لیے تعاون کا اقدام” جاری کیا، جس کا مقصد افریقی ممالک کو اپنے قومی حالات کے مطابق جدیدیت کے راستوں کی آزادانہ تلاش اور پائیدار ترقی میں مدد فراہم کرنا ہے۔ پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق دونوں فریقوں نے افریقی یونین کے “ایجنڈا 2063: وہ افریقہ جو ہم چاہتے ہیں” اور اس کے سات بنیادی ویژن اور براعظم افریقہ کے آزاد تجارتی زون کی تعمیر کی حمایت کا اظہار کیا۔ دونوں فریقوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوشل میڈیا کمپنی میٹا نے فیس بک گروپس کے صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے جو صارف کے تجربے کو مزید بہتر بنائے گا۔میٹا کی ملکیت میں موجود سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے گروپس کے لیے شناخت کو مزید محفوظ اور لچکدار بنانے کا ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے تحت صارفین حقیقی نام کے بجائے اپنی پسند کا نک نیم اور اوتار استعمال کرتے ہوئے پوسٹس شیئر کر سکیں گے۔ اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد صارفین کو زیادہ پرائیویسی فراہم کرنا اور گروپس میں بات چیت کو آسان بنانا ہے۔میٹا کے مطابق یہ فیچر گروپ ایڈمن کی منظوری...
’میرا بوائے فرینڈ نہیں رہا، یہ کام کیسے کر سکتی ہوں‘، ایشوریہ رائے کا عامر خان کے ساتھ اشتہار سے انکار
مشہور ایڈ فلم ڈائریکٹر پرہلاد ککڑ نے حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریہ رائے کے ساتھ کام کے تجربات شیئر کیے ہیں کہ کیسے ایک اشتہار کے لیے ایشوریہ کو منتخب کرنے میں 4 مہینے لگے کیونکہ وہ نا تجربہ کار تھیں۔ 1993 میں ایشوریہ رائے ایک پیپسی کے اشتہار میں نظر آئیں جو وائرل ہو گیا اور اُن کی پہلی بڑی شہرت کا سبب بنا۔ اس اشتہار میں عامر خان، ماہیما چوہدری اور ایک اس وقت نامعلوم ایشوریا رائے شامل تھیں۔ فلم ساز پرہلاد ککڑ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس شتہار میں کام کرنے والے اداکاروں کو انہوں نے کس طرح منتخب کیا، جو بعد میں بڑے ستارے بن گئے۔ یہ بھی پڑھیں: “ایشوریہ رائے...
فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ سیاسی اور معاشی حالات بھی عام شہری کے لیے سازگار نہیں رہے، آج کی سیاست صرف طاقتوروں کے لیے رہ گئی ہے۔لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام انٹرنیشنل گول میز کانفرنس منعقد ہوئی جس سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے اکٹھے ہونے کا مقصد انسانیت کو درپیش مسائل سے آگاہ کرنا ہے، دنیا میں جو نظام چل رہا ہے وہ ناکام ہوچکا ہے اور مسلم ممالک کو بھی بے شمار مسائل کا سامنا ہے، عالمی سطح پر صنعتی ترقی سے عام آدمی کو کچھ نہیں ملا۔ اختلاف اور لڑائی تہذیب کیساتھ ہونی چاہیے: حافظ نعیم الرحمٰنامیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان...
نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی ٹیسٹ میچ کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ٹام لیتھم سیریز میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سابق کپتان کین ولیمسن کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہو گئی ہے۔ جیکب ڈفی، زیک فولکز اور بلیئر ٹکنر کو بھی ٹیم میں جگہ مل گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کائل جمیسن اور گلین فلپس کو پہلے ٹیسٹ کے لیے سلیکشن میں شامل نہیں کیا گیا۔ گروئن انجری سے صحتیابی کے بعد ڈیرل مچل کو دوبارہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 2 دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 10 دسمبر اور تیسرا...
بلوچستان کے ساحل پر ایک اسپنر ڈولفن مردہ حالت میں برآمد ہوئی، جس کے بارے میں ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پولیس اور مقامی ماہی گیروں کے مطابق ڈولفن جال میں پھنس کر ہلاک ہوئی اور بعد میں مقامی ماہی گیروں نے اسے ساحل پر پھینک دیا۔ یہ واقعہ ساحلی علاقے میں ڈولفن کی ہلاکت کا حال ہی میں پیش آنے والا دوسرا معاملہ ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نو فشنگ زونز اور سمندری پناہ گاہیں قائم کی جائیں تاکہ سمندری حیات کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیے: تونسہ بیراج میں پانی...
امریکی ایکسپورٹ-امپورٹ (ایگزم) نے پاکستان میں ریکوڈک منصوبے کے لیے کے لیے 1 ارب 25 کروڑ ڈالر کا قرض دینے کا اعلان کر دیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایگزم بینک کے سربراہ نے بتایا کہ بینک پاکستان میں ریکو ڈِک منصوبے کے لیے 1 ارب 25 کروڑ ڈالر کا قرض دے گا، یہ قرض ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہے، جس کے تحت امریکا 100 ارب ڈالر لگا کر اہم معدنیات، جوہری توانائی اور گیس کی سپلائی کو اپنے ملک اور اتحادی ممالک کے لیے مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ فنانشل ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں چیئرمین جان یووانووچ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پاکستان، مصر اور یورپ میں مختلف...
علی ساہی : پنجاب بھر میں سموگ سے نمٹنے کے لیے ٹریفک پولیس کی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی خصوصی ہدایات پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 17 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں، جبکہ کارروائیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 116 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا رواں ماہ کے دوران 87 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، جبکہ 41 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس اور 35...
پاکستان نے بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے صوبہ سندھ سے متعلق وہم پر مبنی اور خطرناک حد تک توسیع پسندانہ بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق اس نوعیت کے بیانات ہندوتوا پر مبنی توسیع پسند سوچ کی عکاسی کرتے ہیں جو تسلیم شدہ حقائق کو چیلنج کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’سرحدیں بدل سکتی ہیں، سندھ کل بھارت کا حصہ بھی بن سکتا ہے‘، راجناتھ سنگھ کا متنازع بیان ’بھارتی وزیرِ دفاع کا بیان بین الاقوامی قانون، مستند سرحدوں اور ریاستی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔‘ ????PR No.3️⃣4️⃣8️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣ Pakistan Strongly Condemns Indian Defense Minister Rajnath Singh's Remarks About Pakistan’s Sindh Province https://t.co/wdeTkEg3xY????⬇️ pic.twitter.com/qeXY0JmXgj — Ministry of Foreign Affairs –...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملائیشین حکومت نے ملک میں آن لائن خطرات اور ڈیجیٹل دنیا میں بچوں کے عدم تحفظ کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2026ء سے 16 برس سے کم عمر بچے کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنا نیا اکاؤنٹ نہیں بنا سکیں گے۔ یہ فیصلہ کابینہ کی حالیہ مشاورت کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں بچوں کو درپیش آن لائن خطرات، نامناسب مواد اور سائبر بُلنگ جیسے مسائل پر تفصیل سے غور کیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر کمیونیکیشن داتوک فہمی فاضل نے واضح کیا کہ حکومت اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے کیونکہ گزشتہ چند سالوں میں کم عمر بچوں کے آن لائن...
دہشتگردی کی روک تھام کے لیے افغانستان پر بڑھتا عالمی دباؤ اور پاک افغان کشیدگی میں ثالث ممالک کا کردار
عالمی طاقتیں اور خطّے کے اہم ممالک پاک افغان کشیدگی ختم کرانے کے لیے سرگرم ہیں اور ساتھ ہی ساتھ وہ افغانستان میں دہشتگردی کی پناہ گاہوں کے بارے میں تشویش کا اظہار بھی کرتے ہیں، جس حقیقت سے افغانستان نظریں چراتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ لیکن عالمی دباؤ خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کتنا مؤثر ثابت ہو سکے گا، اس بات کا اندازہ اس چیز سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان سمیت خطے کے دیگر اہم ممالک، جن میں روس، چین اور ایران شامل ہیں، وہ بھی گزشتہ 3-4 برس میں افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کا شکار ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ پر روس کی وارننگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">20 نومبر کو ملاقات برائے مزدوروں کے مسائلمختار حسین اعوان صدر پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن نے مزدور نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر محسن خان، خادم حسین، رزاق کاچھیلو، شہزاد اور حسین بنگش بھی موجود تھے۔ کمشنر نے سنجیدگی کے ساتھ مزدوروں کے مسائل سنے۔ مزدوروں نے کمشنر کی فعال قیادت اور عزم کو سراہا۔ اگلے ہی دن اچانک دورہ کرکے مسائل کے حل کا جائزہ لیا گیا۔21 نومبرکو کے وی ایس ایس ایچ اسپتال کا اچانک دورہمعزز کمشنر سیسی، ہادی بخش کْلہوڑو نے اسپتال کا غیر اعلانیہ دورہ کیا اور اہم شعبہ جات کا جائزہ لیا: آپریشن تھیٹر لیبارٹری سندھ ایچ آئی وی اسکریننگ سینٹر ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ سی ٹی اسکین یونٹ اہم اقدامات اور ہدایات:سی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر شاہ محمد شاہ نے سکھر کے دورے کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن سکھر سٹی کے صدر نعیم بدر رفیق قریشی کی قیام گاہ پر پہنچ کر انہیں آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کا صدر منتخب ہونے اور حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر پارٹی کے ڈویڑنل، ضلعی اور سٹی عہدے دار اور ممبران بھی موجود تھے۔مبارکبادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمد شاہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میاں نواز شریف کی قیادت میں آگے بڑھ رہی ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)سندھ بھر کی طرح ٹھٹھہ میں بھی 7 دسمبر کو اعلان کردہ ایکتا ڈے کی کامیابی کے لیے سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ مشاعروں، مچ کچہریوں اور ریلیوں کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں سندھی ادبی سنگت شاخ مکلی کی جانب سے ایکتا ڈے کی کامیابی کے لیے نیشنل پریس کلب ٹھٹھہ میں ایکتا مشاعرہ منعقد کیا گیا، جس میں شعرا نے شرکت کرکے ایکتا ڈے کے حوالے سے اپنی خوبصورت شاعری پیش کی۔ ایکتا مشاعرے میں شعرا نے مختلف موضوعات سمیت ایکتا کی مناسبت سے کلام پیش کیا، جبکہ کچھ شاعروں نے ترنم میں کلام سناتے ہوئے ایکتا ڈے کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ شاعر رمضان میمن، ڈاکٹر محمد مارو...
بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ سے نادر و نایاب نسل کی پورپوائز ڈولفن مردہ حالت میں ملی ہے، جسے سائنسی طور پر انڈو پیسیفک فن لیس پورپوائز ڈولفن کے نام سے شناخت کیا جاتا ہے۔ مقامی زبان میں اس ڈولفن کو ٹِبی ڈولفن کہا جاتا ہے۔ پاکستان کے ساحلی پانیوں میں اس نسل کی تعداد مسلسل کم ہو رہی ہے جبکہ یہ واقعہ انتہائی کم وقت میں دوسری ہلاکت ہے جس نے ماہرینِ ماحولیات کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تکنیکی مشیر محمد معظم خان کے مطابق انتہائی قلیل عرصے کے دوران نایاب نسل کی ڈولفن کی ہلاکت کا یہ دوسرا واقعہ ہے جو ہمارے ساحلی ماحول کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ انہوں نے بتایا...
قاہرہ : غزہ میں جاری کشیدگی اور جنگ بندی معاہدے پر بڑھتے ہوئے تحفظات کے باعث حماس کا ایک اعلیٰ سطح وفد ثالث ممالک سے مذاکرات کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس اور مصری سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وفد قاہرہ میں مصر، قطر اور امریکا کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا۔ حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وفد کا بنیادی مقصد اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مبینہ مسلسل خلاف ورزیوں کو ثالثوں کے سامنے اٹھانا ہے۔ گزشتہ ماہ ہونے والے سہ فریقی ثالثی معاہدے نے غزہ میں امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے اقدامات کے لیے...
یمن کے حوثیوں نے اسرائیل اور ان کے مغربی اتحادیوں کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 17 افراد کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت پر عمل درآمد کرلیا۔ عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حوثی میڈیا نے بتایا کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں قائم خصوصی فوجداری عدالت نے 17 افراد کو سزائے موت سنائی تھی، جن پر امریکا، اسرائیل اور سعودی خفیہ اداروں سے منسلک جاسوسی کے نیٹ ورک کے اندر قائم جاسوسی سیل سے جڑے مقدمات قائم تھے۔ یمن کے سرکاری خبر رساں اداروں نے بتایا کہ عدالت نے 17 افراد کو پھانسی کی سزا سنائی تھی اور سرعام پر عمل درآمد کا حکم دیا تھا اور متعدد افراد کے نام بھی جاری کردیے گئے...
رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا ہے، بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news ایشیا کپ بنگلہ دیش پاکستان رائزنگ اسٹار کرکٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان نے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا، جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 25 نومبر کو سماعت کرے گا۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے انتخابی دھاندلی کی انکوائری سے متعلق ٹربیونل تشکیل کے لیے رجوع کیا تھا۔تحریک انصاف نےٹریبونل تشکیل کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، 27 ویں ترمیم کے بعد تحریک انصاف درخواست کو آئینی عدالت ٹرانسفر کردیا گیا۔ فتنہ الخوارج کی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے بلند حوصلے غیر متزلزل نہیں کر سکتیں: وزیر داخلہ مزید...
ماہرین کے مطابق بچوں کے لیے اسکرین ٹائم مکمل طور پر نقصان دہ نہیں ہوتا، بلکہ یہ صحت مند سرگرمیوں کے لیے بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے، بشرطیکہ استعمال کا طریقہ اور ڈیوائس مناسب ہو۔ یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کے محققین نے 18 سال سے کم عمر کے 133,000 سے زائد بچوں اور نوجوانوں کا ڈیٹا تجزیہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں:رائیونڈ: موبائل فون نہ ملنے پر 12 سالہ بچے نے خود کشی کرلی تحقیق میں پتا چلا کہ ڈیجیٹل ٹولز جیسے ہیلتھ ایپس، فٹنس ٹریکرز اور آن لائن پروگرامز بچوں کی جسمانی سرگرمی، خوراک اور وزن میں بہتری لانے میں مددگار ثابت ہوئے۔ ایسے بچوں اور نوجوانوں نے روزانہ تقریباً 10 سے 20 منٹ اضافی درمیانی سے زیادہ شدت...
اسلام ٹائمز: آخرکار سوال یہ ہے کہ ہم کس نظام کو روئیں؟ مالی نقصان کو، تعلیمی بحران کو یا ذہین بچوں کی بیرون ملک روانگی کو؟ سچ یہ ہے کہ سب کو روکنا ہوگا، وقت ہے قومی شعور اور عملی اقدامات کا، بصورت دیگر ہم وہی کرتے رہیں گے جو برسوں سے کر رہے ہیں، اپنی نسل اور اپنا سرمایہ خود ہی باہر منتقل کرنا اور پھر افسوس کرنا، پاکستان میں تعلیم کو اگر صرف بین الاقوامی سٹیمپ کے حصول تک محدود رکھا گیا تو ہم نہ صرف اپنا خزانہ بلکہ اپنا مستقبل بھی گنوا بیٹھیں گے۔ تحریر: عرض محمد سنجرانی پاکستان میں تعلیم کا مسئلہ آج محض معیار، نصاب یا استاد کے معاملے تک محدود نہیں رہا بلکہ...
وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا. لارجر بینچ 25 نومبر کو سماعت کرے گا۔جسٹس عامر فاروق 5 رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے جب کہ بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا خان ، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی شامل ہیں۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے انتخابی دھاندلی کی انکوائری سے متعلق ٹربیونل تشکیل کے لیے رجوع کیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف نے ٹربیونل تشکیل کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار سلمان...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے خصوصی پولیس یونٹ کا اعلان کردیا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت پولیس کے اسپیشل برانچ سے متعلق اہم اجلاس وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہوا ۔ وزیر اعلیٰ سہیل خان نے اسپیشل برانچ کو باقاعدہ اسپیشلائزڈ علیحدہ کیڈر کے طور پر قائم کرنے اور صوبے بھر میں اسپیشل برانچ کے لیے نئی عمارتوں کے قیام کی بھی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ اسپیشل برانچ کو 5 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کی رقم دی جارہی ہے جس سے انفراسٹراچکر کی بہتری، گاڑیاں، ٹینیکل آلات اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔ اسپیشل برانچ کےلیے ایک ہزار 221...
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے کہا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر بڑا ہندسہ عبور کرلیا جب کہ 35،500 سے زائد خاندانوں نے اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کر لی۔ صوبہ بھر میں پروگرام سے مستفید خاندانوں کی تعداد 117،159 ریکارڈ کیا گیا، 72،254 خاندانوں کے گھر زیر تعمیر ہے، پروگرام کے تحت اب تک 142 ارب روپے سے زائد رقم گھروں کی تعمیر کے لیے مختص ہو چکی۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ نے کہا کہ 9 سال کے لیے بلاسود قرض کے حصول سے ہزاروں خاندان مستفید ہو رہے ہیں، 5 سال میں 5 لاکھ خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے بلاسود قرض دیے جائیں گے۔ پروگرام کی کامیابی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کی منفرد...
جنوبی افریقہ میں شروع ہونے والے جی-20 اجلاس میں بعض رکن ممالک نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرنے کے لیے پیش کردہ امن منصوبے پر غور کیا۔ اجلاس جمعہ اور ہفتہ کو جوہانسبرگ میں منعقد ہوا، جبکہ امریکا نے جنوبی افریقہ کی پالیسیوں کی وجہ سے بائیکاٹ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین علاقائی تنازع: زیلنسکی، پیوٹن سے براہ راست مذاکرات کے لیے تیار نیو یارک ٹائمز کے مطابق پیش کردہ 28 نکاتی منصوبے میں یوکرینی قیادت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ روس کے زیر قبضہ علاقے تسلیم کرے اور اپنی فوجی طاقت کو محدود کرے، جسے یوکرین نے پہلے مسترد کر دیا تھا۔ دی گارڈین کے مطابق منصوبے کے تحت روس کو مشرقی ڈونباس کے...
پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی اسپیشل برانچ کو باضابطہ طور پر ایک اسپیشلائزڈ یونٹ اور علیحدہ کیڈر کی حیثیت دینے کی منظوری دے دی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں اس حوالے سے بڑے انتظامی اور مالی فیصلے کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق اجلاس میں اسپیشل برانچ کی استعداد کار بڑھانے کے لیے 1221 نئی اسامیوں کی تخلیق کی اصولی منظوری دی گئی جبکہ محکمے کے انفراسٹرکچر کی مضبوطی اور جدید ضروریات کے مطابق اپگریڈیشن کے لیے 1820 ملین روپے مختص کیے گئے، اس کے علاوہ موٹر وہیکل فلیٹ کی بہتری کے لیے 904.7 ملین روپے بھی منظور کیے گئے۔ حکومت نے اسپیشل برانچ کو درکار 98 گاڑیاں اور 404 موٹر سائیکلیں ترجیحی...
قومی اسمبلی کے 6اور صوبائی اسمبلی کے 7حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹنگ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد ۔تمام پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند کردیے جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود ووٹرز کے حق رائے دہی استعمال کرنے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کر دی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق ان حلقوں میں مجموعی طور پر 2 ہزار 792 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 408 کو انتہائی حساس اور 1,032 کو حساس قرار دیا گیا ہے، جبکہ امن و امان...
مانچسٹر: پاکستانی کمیونٹی کے لیے خوشخبری، نادرا اور پی آئی اے میں سہولیات میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز برطانیہ کے نارتھ ویسٹ میں بسنے والے لاکھوں برٹش پاکستانیوں کے لیے اہم اعلان سامنے آیا ہے۔ کونسلر جنرل آف پاکستان مانچسٹر امتیاز فیروز گوندل نے نادرا اپوائنٹمنٹس کے لیے نیا سسٹم متعارف کر دیا ہے۔ اس نظام کے تحت ہر روز شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے لیے 200 اپوائنٹمنٹس دستیاب ہوں گی۔ مزید براں، بزرگ شہریوں اور ایمرجنسی کیسز کے لیے واک اِن سروس بھی فراہم کی جائے گی تاکہ کمیونٹی کی دیرینہ مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ امتیاز فیروزگوندل کا کہنا تھا کہ پی آئی اے جلد مانچسٹر سے ہفتہ وار تیسری فلائٹ...
وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں منشیات تیار کرنے کے مراکز سرگرم ہیں، یہاں سے منشیات پورے ملک میں اسمگل ہوتی ہیں اور اس دھندے میں پی ٹی آئی کے لوگ شامل ہیں، جبکہ منشیات کا کچھ پیسہ سرحد پار بھی منتقل کیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بی آر ٹی، مالم جبہ کیس دوبارہ کھلنے چاہئیں، اختیار ولی خان اختیار ولی خان نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ چونکہ ان کا تعلق ضلع خیبر سے ہے، اس لیے وہ اپنے ہی ضلع میں منشیات کے خلاف مؤثر کارروائی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس وزیراعلیٰ کے حلقے میں منشیات تیار ہورہی ہوں، اسے اپنے منصب سے الگ ہوجانا چاہیے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کسی بھی تحریک کی کامیابی نظم و ضبط کے بغیر ممکن نہیں، دنیا میں ظلم کا نظام اب ختم ہونا چاہیے کیونکہ انسانیت آج بھی اس لیے سسک رہی ہے کہ چند ہاتھوں میں نظام کی باگ دوڑ مرکوز ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق دینا ہوگا جبکہ فلسطین اور کشمیر پاکستان کے لیے بے حد اہمیت رکھتے ہیں اور یہ ہماری ریڈ لائن ہیں۔جماعت اسلامی کے ملک گیر اجتماع عام بدل دو نظام کے تیسرے اور آخری روز اختتامی خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک کو نئی سمت دینے کے لیے جنریشن زی کی رہنمائی ضروری...
کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں خالصتان ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مزید پڑھیں: آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں ریفرنڈم میں شرکت کے لیے امریکا اور یورپ بھر سے ہزاروں سکھ کینیڈا پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ “On November 23, the Khalistan referendum vote will take place in Ottawa. A peaceful, democratic, and legal step towards a future Punjab, independent from India’s occupation. Tomorrow, Canada will recognize this. Come and vote, Singho! This is the time.” https://t.co/PvgVCnx9iD pic.twitter.com/DJZmxIcYxG — Bikramjit Singh (@SINGH1362777755) September 21, 2025 23 نومبر کی دوپہر کو شروع ہونے والی ووٹنگ میں سکھ، بھارت سے علیحدہ ہونے کے لیے اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں...
ڈیلی میل کے مالک ’ڈی ایم جی ٹی‘ نے کہا ہے کہ اس نے حریف اخبار ’ٹیلیگراف‘ خریدنے کے لیے 50 کروڑ پاؤنڈ (65 کروڑ ڈالر) کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس سے برطانیہ کے سب سے طاقتور دائیں بازو کے میڈیا گروپس میں سے ایک وجود میں آئے گا۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ اس ہفتے سامنے آیا ہے، جب امریکا کی پرائیویٹ انویسٹمنٹ فرم ریڈ برڈ کیپیٹل پارٹنرز نے برطانیہ کے سب سے بڑے اخبارات میں سے ایک The Telegraph کی بولی واپس لے لی تھی۔ 2023 میں ریڈ برڈ -آئی ایم آئی کی ایک مشترکہ کمپنی نے ٹیلیگراف میڈیا گروپ اور دی اسپیکٹیٹیٹر میگزین حاصل کیے تھے، لیکن اس وقت کی...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی ماہرہ خان اور فواد خان ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی، فواد خان کے مداحوں کے اعتراف پر ماہرہ خان آبدیدہ ہو گئیں۔ پاکستانی ٹی وی کے خوبصورت جوڑے کے طور پر پہچانے جانے والے ان دونوں فنکاروں نے ہمسفر سے شہرت کی وہ بلندی چھوئی جس نے ناصرف ڈرامہ انڈسٹری کو نئی زندگی دی بلکہ انہیں سپر اسٹار کا درجہ بھی دلایا۔ دونوں اداکار اب ایک بار پھر فلم نیلوفر میں ساتھ نظر آئیں گے، جو 28 نومبر 2025ء کو ریلیز ہو رہی ہے، فلم کی پروموشن کے سلسلے میں فواد اور ماہرہ مداحوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور حال ہی میں وہ دبئی میں میڈیا...
جنوبی افریقہ میں جی 20 رہنماؤں کے اجلاس نے ہفتے کے روز ایک اعلامیہ منظور کیا ہے، جس میں ماحولیاتی بحران اور دیگر عالمی چیلنجز پر بات کی گئی ہے، تاہم یہ اعلامیہ امریکی شمولیت کے بغیر تیار کیا گیا ہے، جسے وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے ’شرمناک‘ قرار دیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ اعلامیے میں وہ زبان استعمال کی گئی ہے، جس کی واشنگٹن طویل عرصے سے مخالفت کرتا رہا ہے، اور اسے ’دوبارہ مذاکرات کے لیے نہیں کھولا جا سکتا‘۔ ترجمان نے کہا کہ ہم نے اس منظوری کے لیے پورا سال کام...
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا اسٹیبلشمنٹ سے عمران خان کی رہائی کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا مگر امید ہے عمران خان ضرور رہا ہوں گے، وفاقی حکومت صوبے کے تین ہزار ارب روپے فوری ادا کرے تاکہ پولیس، صحت اور دیگر اہم شعبوں میں مزید بہتری لائی جاسکے۔ اسلام آباد میں ڈیفنس کورسپونڈنٹس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاق کو دعوت دیتا ہوں کہ خیبرپختونخوا میں آڈٹ کرے لیکن ہمارے واجبات بھی دے، انہوں نے کہا کہ ہمارے تین ہزار ارب روپے وفاق کو دینے ہیں لیکن ہمارا حق نہیں دیا جارہا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سو ملین سالانہ بھی نہیں دیا جا رہا، انہوں...
پنجاب کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے جس دوران سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیرِ قانون رانا محمد اقبال خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان کے لیے سیکیورٹی اداروں سے بھرپور تعاون کریں۔ یہ بھی پڑھیے: ضمنی انتخابات: قومی اسمبلی کی 6 اور پنجاب اسمبلی کی 7 نشستوں پر پولنگ جاری وزیرِ قانون کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر اضافی سیکیورٹی نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور انتخابات کے دوران کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی یا...
برازیل کے شہر بیلیم میں منعقد ہونے والی 2 ہفتوں پر مشتمل کوپ30 عالمی ماحولیاتی کانفرنس بالآخر ایک چھوٹے مگر اہم پیش رفت کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، تاہم موسمیاتی بحران کے تباہ کن اثرات سے بچنے کے لیے یہ اقدام ناکافی قرار دیا جا رہا ہے۔ دنیا بھر کے 194 ممالک صرف اس بات پر متفق ہو سکے کہ فوسل فیول کے مرحلہ وار خاتمے کے لیے رضاکارانہ طور پر ایک ’روڈمیپ‘ پر بات چیت شروع کی جائے گی، اس اجلاس میں امریکا نے اپنا کوئی وفد نہیں بھیجا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کو غیر معمولی موسمیاتی تباہ کاریوں کا سامنا ہے، وزیراعظم کا بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کانفرنس آخری رات بحرانی صورتِ حال سے دوچار رہی،...
پنجاب: قومی اسمبلی کے6 ‘صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات آج ہوں گے ‘سیکورٹی انتظامات مکمل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور/ اسلام آباد/ پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں پر ضمنی انتخابات آج ہوں گے۔، سیکورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے، قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 18 ہری پور، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال، این اے 185 ڈی جی خان، این اے 96 فیصل آباد اور این اے 104 فیصل آباد پر ووٹنگ آج ہوگی۔ صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 98، پی پی 115 اور پی پی 116، پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 203 ساہیوال اور پی پی 269 مظفرگڑھ میں بھی آج عوام حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتخابی ڈیوٹی کے دوران پاک فوج اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ریلوے کے پراپرٹی اور زمین کے معاملات پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے امور پر اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے کا نظام کسی بھی ملک کی معیشت اور مواصلات کے حوالے سے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے نظام کی بحالی کی طرف اٹھائے جانے والے اقدامات لائق تحسین ہیں، وزیراعظم نے پاکستان ریلوے کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ان کی ٹیم کی ستائش کی۔وزیراعظم نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے غزہ میں مظالم اور فلسطینی زمینوں پر قبضے کے فوری خاتمے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ برسلز میں یورپی یونین انڈوپیسیفک وزارتی فورم سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ کچھ عناصر خطے کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ تقسیم اور طاقت کی دوڑ خطے اور دنیا کے لیے خطرناک ہے، مصنوعی ذہانت دنیا کا نقشہ بدل رہی ہے، پاکستان یو این اصولوں کی پاس داری کو ترجیح دیتا ہے۔ اسحاق ڈار نے خطاب میں غزہ میں مظالم اور فلسطینی زمینوں پر قبضہ فوری بند ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔...
بنگلہ دیش میں شدید زلزلے اور مسلسل آفٹر شاکس کے بعد ڈھاکا یونیورسٹی نے فوری طور پر 15 روز کے لیے تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دوران تمام کلاسز اور امتحانات 6 دسمبر تک بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ ہفتے کے روز وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد خان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کے ہنگامی ورچوئل اجلاس میں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: 5.7 شدت کے زلزلے سے بنگلہ دیش میں 5 ہلاک، 200 سے زائد زخمی سنڈیکیٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، اجلاس میں زلزلے کے طلبا پر جسمانی اور نفسیاتی اثرات کا جائزہ لیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ طلبا کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ اجلاس میں...
ڈی جی خان: ڈیرہ غازی خان کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 185 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ آج ہوگی۔ پولنگ عملہ اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ چکا ہے جبکہ انتخابی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 18 ہزار 310 ہے، جن میں 2 لاکھ 22 ہزار 392 مرد اور 1 لاکھ 95 ہزار 918 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ ضمنی انتخاب کے لیے 226 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ ووٹرز کے لیے 460 پولنگ بوتھ مختص کیے گئے ہیں، جہاں مناسب سیکیورٹی اور سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔ این اے 185 کے ضمنی الیکشن میں تین بڑی سیاسی...
حکومتِ پاکستان نے بیرون ملک روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے ایک اہم پالیسی فیصلہ کرتے ہوئے ’سافٹ اسکلز ٹریننگ‘ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق اب کوئی بھی امیدوار پروٹیکٹر کلیئرنس حاصل کرنے سے پہلے پاک سافٹ اسکلز ایپ پر رجسٹریشن کرے گا اور مقررہ تربیت مکمل کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟ حکومت کے مطابق یہ اقدام 19 نومبر 2025 سے مرحلہ وار نافذ کیا جانا تھا، مگر فی الحال رجسٹریشن کے عمل کو حکومت کی جانب سے 30 دسمبر تک توسیع کر دیا گیا ہے۔ نئی پالیسی کا مقصد وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے مطابق اس نئے نظام کا...
گجرات(نامہ نگار )گورنرخیبر پی کے فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبر پی کے میں وفاقی حکومت اور فوج کے بغیر نظام نہیں چل سکتا صوبے میں امن ہوگاتو ہی خوشحالی بھی ہوگی ترقی بھی ہوگی اور ملک بھی آگے بڑھے گا۔ان خیالات کا اظہار گجرات میں ن لیگی سابق ایم این اے نوابزادہ مظہر علی کی وفات پرکوٹھی نواب صاحب میں ضلعی صدرپاکستان مسلم لیگ (ن) نوابزادہ طاہر الملک ، سابق ایم این اے نوابزاد غضنفر علی گل سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر کے پی کے کا کہنا تھا کہ خیبر پی کے میں دہشت گردی کا خطرہ ہے، صوبے میں دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈسٹرکٹ سٹی گارڈن تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وارلی روڈ چڑیا گھر کے قریب پولیس گشت کے دوران مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے بعد دونوں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، جن کی شناخت سلیم اور آصف کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو پستول بمعہ راؤنڈز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آبا د (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ پاکستان میں سوموار 24نومبر سے جمعہ 28نومبر تک کیسز کی سماعت کیلیے 9بینچ تشکیل دے دیے گئے۔ 7بینچ عدالت عظمیٰ کی پرنسپل سیٹ پر اسلام آباد جبکہ 2بینچ عدالت عظمیٰ لاہوررجسٹری میں سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل 2رکنی بینچ سوموا ر سے جمعہ تک کیسز کی سماعت کرے گا۔ عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اخترکی سربراہی میں جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل 2رکنی بینچ سوموار سے جمعہ تک کیسز کی سماعت کر ے گا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 3رکنی بینچ کیسز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی آئینی عدالت پاکستان میں سوموار 24نومبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں کیسز کی سماعت کے لیے 4بینچز تشکیل دے دیے گئے۔ تشکیل دیے گئے بینچز میں ایک 6رکنی لارجر بینچ، ایک 3رکنی اور 2 رکنی 2 بینچ شامل ہیں۔ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس محمد کریم خان آغا، جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس ارشد حسین شاہ پرمشتمل 6رکنی لارجر بینچ دیگر ہائیکورٹس سے ججوں کے تبادلے اور سنیارٹی کے معاملہ پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے5ججز کی انٹرا کورٹ اپیلوں پر سوموار 24نومبر دن ساڑھے11بجے سماعت کرے گا۔ عدالت عظمیٰ پاکستان کے آئینی بینچ...