2025-11-02@13:18:53 GMT
تلاش کی گنتی: 14324
«شعبان میرانی کے انتقال»:
(نئی خبر)
ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، جہاں ثالثی کردار ادا کرنے والے فریقین کی موجودگی میں دونوں جانب سے نئی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول میں جاری ان مذاکرات سے قبل فریقین نے ایک دوسرے کی سابقہ تجاویز پر اپنے تحریری جوابات دینے کے ساتھ ساتھ متبادل نکات بھی سامنے رکھے۔ یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کی باعزت واپسی، اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، پاکستان افغانستان کا اتفاق ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران ثالث بھی متحرک کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ فریقین کے درمیان کسی ممکنہ پیش رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔ یاد رہے کہ...
سٹی 42: ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 31دسمبرکو اسلام آباد تہران استنبول ٹرین سروس بحال کریں گے۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبہ کیلئے 400کلومیٹر تک نیا ٹریک بنائیں گے ۔روہڑی کراچی پانچ سو کلومیٹر ورلڈ ایشن بینک سے دو بلین ڈالر کا معاہدہ کےلئے بات چیت جاری ہے۔جولائی 2026ء تک روہڑی کراچی ٹریک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ٹریک کی بہتری کےلیے بات چیت چل رہی ہے ایم ایل ٹو پر بھی معاملات پر غور و خوض ہو رہا ہے۔کراچی اسٹیشن لاہور سے کئی گنا بڑھ گیا ہے۔شالیمار ایکسپریس کے افتتاح کیلئے سات نومبر کا وزیر اعظم سے وقت مانگ رہے ہیں۔عوام رحمان بابا ایکسپریس کو اپ گریڈ...
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں فتنۃ الخوارج کی سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 25 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خوارج کے 2 بڑے گروہوں نے24-25 اکتوبرکو گھکی کرم اور اسپن وام کے علاقوں میں دراندازی کی کوشش کی، اسپن وام میں فورسز کی مئوثر کارروائی کے دوران 4 خود کش بمباروں سمیت 15 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کرم کے علاقے گھکی میں مزید 10 درانداز خوارج مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد...
ایک سال پرانی تقریر کے چند سیکنڈ کاٹ کر پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، ہمیشہ فلسطین کا مقدمہ لڑا، چوہدری سالک حسین
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ ان کی فلسطین کے لیے حمایت ہمیشہ واضح رہی ہے، وہ اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر فلسطین کے حق میں آواز اٹھاتے رہے ہیں، ان کا ایک کلپ کاٹ کر پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ " ہمارے لیے فلسطین ہماری شہ رگ کے قریب ہے اور ہم کسی بھی جبر یا قبضے کے ساتھ کبھی نہیں کھڑے ہوئے۔ ہماری فلسطین کے لیے حمایت ہمیشہ واضح رہی ہے۔ اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر فلسطین کے حق میں آواز اٹھاتا رہا ہوں۔" ضمنی انتخاب، مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے نام فائنل...
پنجاب حکومت نے صوبے میں بڑھتی ہوئی اسموگ کی سنگین صورتحال کے پیش نظر پیر سے تعلیمی اداروں کے اوقاتِ کار میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق اسکولوں میں اب کلاسز صبح 8 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوں گی۔ تین روز سے لاہور دنیا کے سب سے آلودہ شہروں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اور ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 412 تک پہنچ گیا ہے۔ گھنی اسموگ کے باعث شہریوں کو صحت کے مسائل کے حوالے سے متنبہ کیا گیا ہے، جب کہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے ذرائع کے خلاف صوبے بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اینٹی اسموگ آپریشن کے باوجود لاہور...
ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ حمل کے دوران اور بچوں کے ابتدائی برسوں میں چینی کے استعمال کو محدود رکھنے سے دل کی خطرناک بیماریوں کے امکانات نمایاں طور پر کم ہو سکتے ہیں۔ تحقیق میں برطانیہ کے 63 ہزار سے زائد بالغ افراد کا ڈیٹا شامل کیا گیا، جن میں سے زیادہ تر اُن ماؤں کے ہاں پیدا ہوئے تھے جو 1950 کی دہائی کے اوائل میں چینی کی راشننگ کے دور میں زندگی گزار رہی تھیں۔ اُس وقت حاملہ خواتین کے لیے روزانہ چینی کا استعمال 40 گرام سے کم مقرر تھا، جبکہ دو سال سے کم عمر بچوں کو کسی بھی قسم کی اضافی چینی نہیں دی جاتی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ذیابطیس نوجوانوں میں...
مالی سال 2026ء کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی اسکریپ درآمدات 12 فیصد اضافے کے ساتھ 9 لاکھ 35 ہزار 981 ٹن تک پہنچ گئیں۔ اسلام ٹامز۔ پاکستان میں لوہے اور اسٹیل کے اسکریپ کی درآمدات 2021ء کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جو حکومت کی درآمدی پالیسی میں تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہیں۔ عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں لوہے اور اسٹیل اسکریپ کی درآمدات 3 لاکھ 59 ہزار 759 ٹن رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 30 فیصد اور اگست کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہیں۔ مالی سال 2026ء کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی اسکریپ درآمدات 12 فیصد اضافے...
کراچی: پاکستان ایشین یوتھ گیمز کے مینز والی بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ بحرین میں ہونے والے گیمز میں قومی والی بال ٹیم نے کوارٹر فائنل میں چین کو 0-3 سے شکست دے دی۔ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ افغانستان اور انڈونیشیا کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ گروپ ای کے دوسرے میچ میں سعودی عرب کو 1-3 سے ہرا کر گروپ چیمپین کی حیثیت سے کوارٹر فائنل میں شرکت کا حق حاصل کیا ہے۔ پاکستان نے اپنے پہلے گروپ میچ میں ازبکستان کو 0-3 سے ہرایا تھا۔
پاکستان کی قومی والی بال ٹیم **ایشین یوتھ گیمز** کے مینز ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل تک پہنچ گئی ہے۔ بحرین میں جاری مقابلوں میں قومی ٹیم نے **کوارٹر فائنل** میں چین کو 3-0 سے شکست دی۔ اب سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا **افغانستان اور انڈونیشیا** کے درمیان کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ گروپ مرحلے میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھائی، پہلے میچ میں ازبکستان کو 3-0 سے ہرایا اور دوسرے میچ میں سعودی عرب کو 3-1 سے شکست دے کر **گروپ چیمپئن** کے طور پر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ پاکستان کی یہ کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی اور عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کراچی ماسٹر پلان نافذ ہو جاتا تو پیپلز پارٹی کے وزرا کنگلے ہو جاتے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے دباؤ پر بلدیاتی انتخابات کرائے گئے، کراچی ماسٹر پلان کی اتھارٹی لوکل گورنمنٹ سے چھین لی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کراچی کسی ایک ادارے کے کنٹرول میں نہیں ہے، تمام اداروں کو یکجا کرنے کے لیے کراچی ماسٹر پلان کا نفاذ ناگزیر ہے، یہ ماسٹر پلان کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا۔خواجہ اظہار نے مزید کہا کہ اگر کراچی ماسٹر پلان نافذ ہو جاتا تو پیپلز پارٹی کے وزرا...
اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ دوحہ جنگ بندی معاہدے کے بعد سے افغان سرزمین سے کوئی بڑا دہشت گردانہ حملہ نہیں ہوا ہے۔ اسلام آباد اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور استنبول میں آج ہوگا۔دفتر خارجہ نے اس پیش رفت کو مثبت نتیجہ قرار دیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اس وقت بند ہے اور سیکیورٹی صورتحال کے جائزے تک بند ہی رہے گی۔ دفتر خارجہ کے نئے تعینات ہونے والے ترجمان طاہر اندرابی نے اپنی پہلی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے کے اوائل میں دوحہ میں طے پانے والی جنگ بندی نے بڑے پیمانے پر اپنے...
اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنی خصوصی گفتگو کے دوران سابق سینیٹر نے کہا کہ اسرائیل پر دنیا کا کوئی قانون لاگو نہیں، کیونکہ اسے دنیا کی بااثر طاقتوں کی فل سپورٹ حاصل ہے۔ انکی شہہ پر وہ ہر قانون کو چیلنج کرتا ہے۔ چنانچہ جنگ بندی کے بعد جب انکے قیدی رہا ہوگئے تو اس نے بے گناہ شہریوں پر پھر سے بمباری شروع کی۔ حالانکہ عام شہریوں پر بمباری کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، مگر اسرائیل کو اس قانون سے مکمل چھوٹ حاصل ہے۔ چنانچہ جب وہ دیکھتا ہے کہ اسے ڈانٹنے او روکنے والا کوئی نہیں تو وہ اپنی پالیسی کے تحت سو جرائم اور زیادتیاں کرے گا۔ علامہ سید عابد الحسینی کا شمار ملک...
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید تین قیدیوں کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ایک قیدی اسپتال لے جاتے وقت جان کی بازی ہار گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق تینوں قیدی دل کی بیماری کے باعث امراض قلب کے اسپتال منتقل کیے گئے تھے، لیکن اسپتال منتقلی کے دوران ایک قیدی چل بسا۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ انہیں قیدی کو فوری طور پر داخل کرنے سے انکار کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق انتقال کرنے والا قیدی تھانہ کلر سیداں میں منشیات کے مقدمے میں زیر حراست تھا، جبکہ باقی دو قیدی قتل کے مقدمات میں گرفتار تھے اور ان کی صحت بھی تشویشناک تھی۔
ن لیگ کو وزیراعظم آزادکشمیر انوار الحق کی حمایت سے بدنامی کے سواکچھ حاصل نہیں ہوا، طلال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن کو موجودہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی حمایت سے بدنامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا اس لیے حمایت ترک کر دی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اب انہیں خود سوچ لینا چاہیے، ن لیگ نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیر اعظم آزاد جموں و...
ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 27 اکتوبر 1947ء کو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور کشمیری عوام کی مرضی کے بر خلاف جموں و کشمیر پر حملہ کر کے اس پر جابرانہ قبضہ کر لیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منائیں گے تاکہ عالمی برادری کی توجہ جموں و کشمیر پر بھارت کے مسلسل غیر قانونی قبضے کی طرف مبذول کرائی جا سکے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 27 اکتوبر 1947ء کو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور کشمیری عوام کی مرضی کے بر خلاف جموں و کشمیر پر حملہ کر کے اس پر جابرانہ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 27 سے 29 اکتوبر تک سعودی عرب کے دورے پر ریاض جائیں گے۔ وہ وہاں منعقد ہونے والی نویں مستقبل سرمایہ کاری کانفرنس (FII9) میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کریں گے۔ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے سینئر وزرا بھی شامل ہوں گے۔ ????PR No.3️⃣1️⃣8️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣ Curtain Raiser: Prime Minister’s visit to the Kingdom of Saudi Arabia ????⬇️https://t.co/cyB1RKdOMG pic.twitter.com/9w13YS122R — Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 26, 2025 اس عالمی سطح کی کانفرنس میں دنیا بھر کے رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور ماہرین شرکت کریں گے۔ رواں برس کا موضوع...
اسلام آباد: پاکستان نے مذاکرات کے دوسرے دور میں افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمہ کا جامع پلان افغانستان کے حوالے کر دیا۔ پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں مکمل ہوگیا۔ استمبول میں ترکیہ کی میزبانی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات ہوئے، دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات 9 گھنٹے تک جاری رہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کا 7 رکنی وفد مذاکرات میں شریک ہوا، پاکستان افغانستان سے دہشت گردی اور تربیتی کیمپ کے خاتمے کے مطالبہ پر قائم رہا۔ استنبول میں مذاکرات کے دوران پاکستان نے افغان طالبان حکومت کے سامنے ایک جامع مسودہ تجویز پیش کیا۔ طالبان حکام پاکستانی تجویز پر غور و خوض جاری رکھیں گے۔...
5 سال کی معطلی کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن بحال کر دیا ہے جس کے بعد پہلی پرواز مانچسٹر پہنچ گئی۔ اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی براہِ راست پرواز آج دن 12 بج کر 5 منٹ پر روانہ ہوئی جو 5 گھنٹے کی براہ راست پرواز کے بعد مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے مانچسٹر میں لینڈ کر گئی۔ اس موقع پر ایئرپورٹ پر موجود پاکستانیوں نے مسافروں کا استقبال کیا اور نعرے لگائے۔؎ یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن 5 سال بعد بحال، مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز روانہ وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان سے برطانیہ کے لیے پروازوں...
بھارت کے صاف ستھرے اور محفوظ ترین شہر کہلانے والے اندور میں آسٹریلوی ویمنز کرکٹ ٹیم کی 2 کھلاڑیوں سے نازیبا سلوک اور تعاقب کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد واقعے کے ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ واقعہ جمعرات کی صبح اس وقت پیش آیا جب دونوں کھلاڑی ہوٹل ریڈیسن بلو سے ایک کیفے کی جانب جا رہی تھیں۔ راستے میں ایک موٹرسائیکل سوار شخص نے ان کا پیچھا کیا اور ایک کھلاڑی کو چھونے کی کوشش کی، بعد میں دوسری کے ساتھ بھی نازیبا حرکت کی اور فرار ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ نازیبا حرکت کا مرتکب شخص گرفتار ٹیم کے سیکیورٹی منیجر ڈینی سیمونز کے مطابق...
بھارت ، افغانستان آبی جارحیت کے منصوبے خاک میں ملانے کیلئے پاکستان کا چترال ڈائیورش پر اجیکٹ پر غور
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارت اور افغانستان کی جارحیت کے مذموم منصوبے خاک میں ملانے کیلئے پاکستان نے چترال ڈائیورشن پراجیکٹ پر غور شروع کر دیا۔ افغان طالبان رجیم اور بھارت کے درمیان بڑھتے تعلقات پاکستان مخالف عزائم کو واضح کرتے ہیں، بھارت کی جانب سے طالبان رجیم کو ایک ارب امریکی ڈالر مالی امداد کی پیشکش کی گئی ہے۔ افغان وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کے بعد ’’پانی کو بطور سیاسی ہتھیار‘‘ استعمال کرنے کی پالیسی واضح ہو گئی ہے۔ انڈیا ٹو ڈے کی 24 اکتوبر 2025ء کو شائع رپورٹ کے مطابق ایک اندازہ کے مطابق بھارت افغان رجیم کو مالی و تکنیکی معاونت فراہم کرکے مختلف ڈیمز تعمیر کروا رہا ہے۔ یہ تعمیر ہونے والے ڈیم، جیسے...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کئی دنوں تک خونریز لڑائی اور کشیدہ سفارتی تعلقات کے بعد دوحہ میں طویل مذاکرات کے بعد جنگ بندی ہوگئی، جس کے بعد پاک افغان سرحدوں پر حالات معمول پر آگئے ہیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق قطر، ترکیہ اور سعودی عرب کی ثالثی میں مذاکرات کامیاب ہو گئے اور پاکستان کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف کارروائی اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کے مطالبے کو افغان طالبان نے مان لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر افغانستان میں رجیم چینج کی کوششوں کا الزام بے بنیاد ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف تجزیہ کاروں کے مطابق کئی دنوں کی لڑائی اور کشیدہ صورت حال نے افغان حکام...
اکثر لوگ نام لکھوا کر اسے کی چین یا گلے میں لٹکانے کا شوق رکھتے ہیں۔ اس طرح مختلف اقسام کی دلکش اشیاء مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ شہریوں کی ڈیمانڈ پر ہنر مند بھی اپنے ہنر کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے نئے آئٹمز پیش کرتے رہتے ہیں تاکہ انکا کام چلتا رہے۔ ایسے ہی کراچی کے ایک کاریگر نے شہریوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے ایک ایسا منفرد لاکٹ بنایا ہے جس میں چاول کے دانے پر نہ صرف نام لکھا جاتا ہے بلکہ اسے دیر تک استعمال کرنے کے لیے ایک کیپسول بنایا ہے۔ یہ کاریگر اس کے ساتھ ساتھ چند منٹوں میں آپ کی تصاویر یا نام کسی بھی چیز پر پرنٹ کرسکتا ہے۔ آپ...
جامعہ کراچی میں سیرت مصطفی ﷺ سوشل ویلفیئر کے تحت رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے شیخ الجامہ پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی خطاب کررہے ہیں
روزنامہ جسارت گزشتہ 56 سالوں سے صحافت کے میدان میں اپنا نمایاں اور مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ اسے پاکستان میں انٹرنیٹ پر اردو کا پہلا اخبار ہونے کا اعزازبھی حاصل ہے۔ یہ قومی و بین الاقوامی حالات سے عوام کو باخبر رکھنے اور ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دینے میں لازوال کردار ادا کر رہا ہے۔
کراچی: مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے چوتھا ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا۔ مشرقی بحیرہ عرب کا دباؤ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال/ شمال مغرب کی طرف بڑھا، دباؤ کراچی سے تقریباً 1004 کلومیٹر جنوب، جنوب مشرق میں موجود ہے۔ ڈپریشن کا ممبئی (انڈیا) سے فاصلہ جنوب مغرب میں 400 کلومیٹر کے لگ بھگ ہے، دباؤ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بحیرہ عرب میں مشرق وسطیٰ کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے، پی ایم ڈی کے سائیکلون وارننگ سینٹرکراچی اس سسٹم کی نگرانی کررہا ہے۔ Tagsپاکستان
ناظم علاقہ جماعت اسلامی لانڈھی غربی محمد کاشف کی والدہ کے انتقال پر شعبہ روزگار کے ناظم شکیل احمد اور این ایل ایف کے سیکرٹری قاسم جمال تعزیت کے موقع پر مرحومہ کے ایصال کے لئے دعا کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے سینئر رکن اور امریکہ میں مقیم معروف صحافی عارف الحق عارف کے اعزاز میں کراچی پریس کلب کی جانب سے ایک پْروقار تقریبِ پذیرائی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سیکریٹری پریس کلب سہیل افضل خان، خازن عمران ایوب، جوائنت سیکریٹری محمد منصف،ممبر گورنگ باڈی قاضی محمد یاسر، ودیگرسمیت جماعت اسلامی سندھ کے سابق صدر محمد حسین محنتی خصوصی طور پر تقریب میں شریک ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف الحق عارف نے کہا کہ کراچی پریس کلب ہمیشہ سے صحافت کا مرکز اور آزادی اظہارِ رائے کا مضبوط قلعہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک رہنے کے باوجود ان کا دل ہمیشہ اپنے ادارے اور ساتھی صحافیوں کے ساتھ...
فائل فوٹو پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات استنبول کے مقامی ہوٹل میں ہوئے جس کی میزبانی ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے کی۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان نے افغان طالبان کو دہشتگردی کی روک تھام کے لیے جامع پلان دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکراتی دور میں قطر میں ہونے والے مذاکرات میں طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے 2 رکنی وفد مذاکرات میں شریک ہوا جبکہ افغان طالبان کی طرف سے نائب وزیر داخلہ رحمت اللّٰہ مجیب نے وفد کی قیادت کی۔
وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے ترکی کے وزیرِ ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر عبدالقادر اورالوسے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون، علاقائی روابط، اور ریلوے کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستان اور ترکی کے درمیان ریلوے، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 کے موقع پر وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے ترکی کے وزیرِ ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر عبدالقادر اورالو (Abdulkadir Uralolu) سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون، علاقائی روابط، اور ریلوے کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے...
حیدرآباد ،صاف وپینے کے پانی کی عدم فراہمی پر دوردراز سے آئے ہوئے لوگ اپنی مدد آپ کے استعمال کاپانی بھر کر لے جارہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع سکھر کے قیم حافظ امان اللہ تنیو کے ماموں مستری محمد سلیمان تنیو وفات پا گئے ، مرحوم کی نماز جنازہ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب قیم ممتاز حسین سہتو کی امامت میں گوٹھ محمد حسن تنیو میں ادا کی گئی اور آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، بعد ازاں تعزیتی اجتماع میں نائب قیم صوبہ سندھ مولانا حزب اللہ جکھرو نے دعامغفرت کرائی، ریلوے پریم یونین کے سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو، حافظ امان اللہ تنیواوراسداللہ تنیو سمیت دیگر احباب علاقہ مکین موجود تھے ۔ نمائندہ جسارت
تعمیراتی جمالیات سے صاف فضا تک: پاکستان کے لیے ایک حیاتیاتی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز ایسل الہامموسمیاتی گورننس تجزیہ کار (ایم فل میڈیا سائنسز)impactchroniclesmedia@outlook.com شہر جب صرف پتھر، سیمنٹ اور شیشے کا مجموعہ نہ رہیں بلکہ سانس لینے والے، زندگی بخش نظام بن جائیں تو تعمیرات کا مفہوم بدل جاتا ہے۔ سنگاپور کی گلیوں میں اب صرف عمارتیں نہیں اُگتی، بلکہ وہ فضا کو صاف کرتی ہیں، لمس کو شفا میں بدلتی ہیں، اور ہر قدم کو ماحول دوست عمل میں ڈھالتی ہیں۔ یہ وہ لمحہ ہے جہاں جمالیات، سائنس اور انسانی شعور ایک دوسرے سے ہم آغوش ہو جاتے ہیں۔ سانس لیتا ہوا تعمیراتی جمال اب محض ایک تصور نہیں رہابلکہ سنگاپور کی...
پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر نے ان ہاؤس تبدیلی کے لیے بیرسٹر گروپ، پی ٹی آئی فاروڈ بلاک کے اراکین سے رابطے تیز کر لیے ہیں۔ علاوہ ازیں مرکزی قیادت کی جانب سے مسلم لیگ نون سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے، مسلم لیگ نون آزاد کشمیر نے واضح کیا تھا کہ وہ اپوزیشن میں بیٹھیں گے اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں وزیراعظم انوارالحق کو ہٹانے کیلئے پیپلز پارٹی نے حتمی فیصلہ کر لیا، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔ ذرائع نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی دوڑ میں چودھری لطیف اکبر، چودھری یاسین اور فیصل ممتاز راٹھور کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم کی تبدیلی کیلئے پیپلز پارٹی نے لابنگ شروع...
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے جھالر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا، اِس دوران شرپسندوں سے جوانوں پر فائرنگ کردی، اہلکاروں نے بھی بھر پور جواب دیتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 فتنہ الخوارج کے دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے جھالر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا، اِس دوران شرپسندوں سے جوانوں پر فائرنگ کردی، اہلکاروں نے بھی بھر پور جواب دیتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 3 دہشت...
انسداد کسٹم جرائم کی خصوصی عدالت نے 3 کروڑ 14 لاکھ روپے مالیت کے 60 آئی فون اسمگل کرنے کے کیس میں ملزم ظہور کو جرم ثابت ہونے پر 6 سال قید کی سزا سنا دی۔ جج شبانہ رسالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا جبکہ قبضے میں لیے گئے 60 پیک بند آئی فون بھی بحق سرکار ضبط کا حکم دیا۔ ملزم دبئی سے یہ قیمتی آئی فون پاکستان اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوا، ملزم ظہور کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔ سزا کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ ...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایک وزیرِ اعظم ایسا بھی آیا تھا جس نے بھارتی حملے کے جواب میں کہا تھا کہ میں کیا کروں؟ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس نے 40 سال صرف چندہ اکٹھا کیا ہو اس کو ملک کی باگ ڈور دے دی گئی تھی،وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کردیے،پاکستان جب بھی مسلم لیگ ن کے حوالے ہوا،طاقت ور ہوا۔ اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے 5 دھماکوں کے جواب...
بالی ووڈ کے معروف اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ ایک بڑے مالیاتی فراڈ کیس میں ملوث قرار دیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں کیخلاف یہ مقدمہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں درج کیا گیا ہے، جہاں ملزمان پر سرمایہ کاروں کو زیادہ منافع کا جھانسہ دے کر اُن کے پیسے ذاتی استعمال میں لانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس اسکیم میں شامل افراد نے عوام کو پرکشش منافع کے وعدوں سے متاثر کر کے سرمایہ لگانے پر آمادہ کیا۔ تاہم جب منافع کی ادائیگی رک گئی اور سرمایہ ختم ہو گیا تو معاملہ منظرِ عام پر آیا، جس کے بعد ریاستی تحقیقاتی اداروں نے تفتیش شروع کر...
ٹانک "فتنہ الخوارج" کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن، 8 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹانک ضلع میں بھارتی پراکسی "فتنہ الخوارج" کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں آٹھ بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج واصلِ جہنم ہو گئے۔ کارروائی کے مقام سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک شدہ خوارج سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے قتل سمیت متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔علاقے میں مزید ممکنہ خوارج کی تلاش اور صفائی (Sanitization) کا عمل جاری ہے۔ صدرِ آصف زرداری...
وائٹ ہاؤس کے ایک سینیئر اہلکار نے بتایا کہ امریکی صدر کا طیارہ العدید ایئر بیس پر مختصر وقت کے لیے قیام کرے گا، جہاں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی طیارے پر سوار ہو کر امریکی صدر سے ملاقات کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملائیشیاء جاتے ہوئے راستے میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کریں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے اپنی ایشیائی دورے کے دوران ایئر فورس ون پر ایک مختصر مگر اہم ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات قطر میں ایندھن بھرنے کے دوران طے پائی ہے،...
کراچی: خواجہ سرا کمیونٹی کے تحت ہفتہ کو برنس گارڈن کراچی میں ہیجڑا فیسٹول 2025 منایا گیا ۔اس موقع پر خواجہ سراکمیونٹی نے اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی ۔ریلی میں خواجہ سرائوں نے دھمال ڈالی ۔ریلی پنڈال میں پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی ۔ہیجڑا فیسٹول میں خواجہ سرائوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خواجہ سرا کمیونٹی کے رہنما کامی چوہدری نے بتایا کہ پاکستان کی خواجہ سرا کمیونٹی بھی اس ہی معاشرہ کا حصہ ہے۔لیکن افسوس ہے کہ ہمیں شناخت حاصل نہیں ہے۔ہمیں شہری نہیں سمجھا جاتا ہے۔ہمیں عزت نہیں دی جاتی۔ روزگار کی سہولت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تیسرا ہیجڑا فیسٹول ہے۔یہ فیسٹول بھی کامیاب رہا ہے۔کامی چوہدری اور ڈاکٹر سارہ...
عمران خان نے ہر بات کا الزام امریکا پر ڈالنے سے قبل کیا کِیا؟ سابق سی آئی اے اہلکار کے سنسنی خیز انکشافات
سی آئی اے کے سابق کاؤنٹر ٹیرر اسٹیشن چیف اسلام آباد جان کریاکو نے ایک انٹرویو کے دوران سنسنی خیز انکشافات کردیے۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے دعویٰ کیاکہ عمران خان نے بحیثیت وزیراعظم ہم سے کہا تھا کہ اندرون ملک سیاسی صورت حال کی وجہ سے میں ہر چیز کی ذمہ داری آپ پر ڈالنے والا ہوں۔ سی آئی اے کے سابق کاؤنٹر ٹیرر اسٹیشن چیف اسلام آباد جان کریاکو نے ایک انٹرویو کے دوران سنسنی خیز انکشافات کردیے۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے دعویٰ کیاکہ عمران خان نے بحیثیت وزیراعظم ہم سے کہا تھا کہ اندرون ملک سیاسی صورت حال کی وجہ سے میں ہر چیز کی ذمہ داری آپ پر ڈالنے والا ہوں۔… pic.twitter.com/A4PJo3JkL2 — WE News...
این سی سی آئی اے کے افسروں پر کرپشن الزامات کا معاملہ، وفاقی وزیر داخلہ کا اظہار برہمی، سخت کارروائی کا حکم
این سی سی آئی اے کے افسروں پر کرپشن الزامات کا معاملہ، وفاقی وزیر داخلہ کا اظہار برہمی، سخت کارروائی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے افسروں پر کرپشن الزامات کا معاملہ، الزامات پر وفاقی وزیر داخلہ کا اظہار برہمی، سخت کارروائی کا حکم دیدیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے کرپشن میں ملوث تمام افسران کیخلاف فوری ایکشن کی ہدایت کی ہے ، این سی سی آئی اے کے افسروں کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا، تحقیقات چھاپوں کے دوران مخصوص اداروں کا نام استعمال کرنے پر شروع کی گئی ہے، اب تک کی تحقیقات کے مطابق اربوں روپے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاہرہ:۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے دورہ مصر کے دوران قاہرہ میں عرب جمہوریہ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے اتحادیہ صدارتی محل میں ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوطرفہ دوستانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے اس اعتماد کا اظہار کیا گیا کہ مضبوط اقتصادی اور سیکورٹی ڈائیلاگ پاکستان، مصر اور وسیع تر خطے میں امن، استحکام اور سلامتی میں اہم کردار ادا کرے گا۔آرمی چیف نے خطے کے امن و استحکام میں کلیدی کردار پر مصری قیادت کی تعریف کی، جب کہ صدر السیسی نے مختلف اہم معاملات میں بین الاقوامی اور امت مسلمہ کے لیے پاکستان کے مثبت...
فیلڈ مارشل کی مصری صدر سے ملاقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ مصر، قاہرہ کے اتحادیہ محل میں مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے ملاقات ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے، پاکستان اور مصر کے درمیان دیرینہ دوستی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، فیلڈ مارشل نے خطے میں امن و استحکام کیلئے مصری قیادت کے کردار کی...
مسکراہٹیں بکھیرنے والے بھارت کے عالمی شہرت یافتہ اداکار ستیش شاہ مقامی اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں یکساں طور پر مقبول 74 سالہ ستیش شاہ کے گردے ناکارہ ہوگئے تھے اور وہ ڈائیلیسس پر تھے۔ ممبئی میں پیدا ہونے والے ستیش شاہ کے فلمی سفر کی شروعات 1970 کی دہائی میں ہوئی اور انہوں نے 250 سے زائد فلموں میں کام کیا جب کہ ڈراما سیریل کی تعداد بھی کہیں زیادہ ہے۔ ستیش شاہ گردے کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے شدید بیمار تھے۔ طبیعت بگڑنے پر انھیں اسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ان کی موت نے اسکرین پر سب کو ہنسانے والا دوست چھین لیا۔ اُن کی...
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کو موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی حمایت سے بدنامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی حمایت ترک کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب انوارالحق کو خود ہی سوچ لینا چاہیے، ن لیگ نے آزاد جموں و کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ موجودہ وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق باتیں بہت کرتے ہیں مگر کارکردگی صفر ہے اب وقت آگیا ہے کہ وہ فیصلہ کر لیں۔
پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ایس پی عدیل اکبر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور خصوصی دعا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایس پی عدیل اکبر (مرحوم)کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔مقررین نے مرحوم کی پیشہ ورانہ خدمات، دیانت داری اور فرض شناسی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے...
اسلام آباد : پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے 5 سال بعد برطانیہ کے لیے پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا، جس کا افتتاح وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر منعقدہ پروقار تقریب میں کیا۔ بحالی کے بعد اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز 284 مسافروں کے ساتھ روانہ ہوئی، جسے وزیر دفاع اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الوداع کیا۔ افتتاحی تقریب میں وزارت دفاع، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور برطانوی ہائی کمیشن کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی ایک بڑی کامیابی ہے، جس کا سہرا پاکستانی سفارت خانے، وزارت...
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی میناتو سٹی کی میئر سیئکے آئی کی پاکستانی نامزد سفیر عبدالحمید سے ملاقات— جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی میناتو سٹی کی میئر سیئکے آئی (Seike Ai) نے پاکستان کے نامزد سفیر عبدالحمید سے ملاقات کی اور پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے امداد دی ہے۔ملاقات کے دوران میئر سیئکے آئی نے کہا کہ جاپان اور پاکستان دو ایسے دوست ممالک ہیں جو قدرتی آفات کے دوران ایک دوسرے کے دکھ درد کو باخوبی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی عوام پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ گہری ہمدردی رکھتے ہیں اور یہ عطیہ اسی جذبۂ انسانیت اور دوستی کی علامت ہے۔پاکستانی سفیر عبدالحمید نے میناتو سٹی کی میئر اور جاپانی عوام کا...
5 سال بعد پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی رابطے کی بحالی عمل میں آ گئی۔ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی براہِ راست پرواز آج (ہفتے کو) مانچسٹر ایئرپورٹ پر اُترے گی۔ یہ اقدام جولائی میں حفاظتی وجوہات کی بنا پر عائد پابندی کے خاتمے کے بعد ممکن ہوا ہے۔ ایئر لائن کے حکام نے اس پیش رفت کو ہزاروں مسافروں کے لیے زبردست فائدہ قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق اس فیصلے سے ناصرف پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سفر مزید آسان ہوگا بلکہ خاندانی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو بھی تقویت ملے گی۔ پی آئی اے کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی لمحہ...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کی مصری صدر سے ملاقات قاہرہ کے اتحادیہ صدارتی محل میں ہوئی ہے، جس میں پاک، مصر دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتِ حال اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاک، مصر طویل المدتی دوستی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مصری قیادت کے کردار کو سراہا۔ جو جو پارٹی کےلئے جیل گیا تشدد کا سامنا کیا ،اس کو...
سی ڈی اے کے ون ونڈو ڈائریکٹوریٹ میں باقاعدہ طور پر کیش لیس نظام نافذ العمل WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی راندھاوا کی ہدایت پر دارالحکومت اسلام آباد کو جدید کیش لیس ماڈل شہر بنانے کیلئے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے سی ڈی اے کے ون ونڈو ڈائریکٹوریٹ میں باقاعدہ طور پر کیش لیس نظام نافذ العمل کردیا گیا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے موقع پر موجود شہریوں کے ہمراہ ون ونڈو فیسلیٹیشن سینٹر میں کیش لیس نظام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے منشیات کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ ان پابندیوں کے تحت کولمبیا کے صدر کے امریکا میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں جب کہ امریکی شہریوں اور اداروں کو ان کے ساتھ کسی بھی مالی یا تجارتی لین دین سے روک دیا گیا ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خطے میں منشیات کی اسمگلنگ اور بدعنوانی کے خلاف واشنگٹن کے عزم کا حصہ ہے ، صدر پیٹرو نے اپنے ملک میں منشیات فروش نیٹ ورکس کو غیر اعلانیہ طور پر سہولت دی ہے،...
سعودی عرب میں بے زبان جانوروں خصوصاً بلیوں سے محبت کرنے والے پاکستانی نژاد رضاکار یاسر کے اچانک انتقال نے ملک بھر میں غم و سوگ کی فضا پیدا کردی۔ یاسر کئی برسوں سے ریاض میں مقیم تھے اور اپنی رہائش گاہ میں درجنوں بے سہارا بلیوں کو پناہ دیتے، ان کی دیکھ بھال کرتے اور زخمی یا بیمار بلیوں کا علاج کراتے تھے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق وہ بلندی سے گرنے کے باعث جاں بحق ہوئے۔ إنسان بسيط، رحل وهو يحاول ينقذ قطة من فوق سطح منزل.. سقط ومات شهيد الرحمة كان قلبه رحيم بكل مخلوق حتى آخر لحظة من عمره الله يرحمك يا ياسر ويجعل عملك الطيب شفيعًا لك ويجعل رحمتك بالحيوانات سببًا...
لاہور: پولیس نے خاتون کے قتل کے الزام میں مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔ 35 سالہ رخسانہ کی بوری بند لاش راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب جھاڑیوں سے ملی تھی جس پر تشدد کے نشانات واضح تھے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ اپنی مدعیت میں دفعہ 302 کے تحت درج کیا تھا۔ پولیس نے قتل کے الزام میں مقتولہ کے شوہر شکیل کو ہارون آباد کے علاقے سے گرفتار کرلیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزم کی گھر سے بوری میں لاش لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے مقتولہ کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت کی اور...
بھارت کی افغان طالبان کے ساتھ مل کر پانی روکنے کی کوشش، پاکستان نے دفاعی منصوبہ تیار کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز پاکستان نے بھارت اور افغان طالبان کے ممکنہ آبی گٹھ جوڑ کے پیش نظر اپنی آبی سلامتی کے دفاع کے لیے واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت نے معرکہ حق میں عبرتناک شکست کے بعد اب افغانستان کے ذریعے آبی جارحیت کو بطور نیا ہتھیار استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔افغان طالبان رجیم اور بھارت کے بڑھتے ہوئے تعلقات اس امر کو ظاہر کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے پاکستان مخالف عزائم مضبوط ہو رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا، خصوصاً ’’انڈیا ٹو ڈے‘‘ کی 24 اکتوبر 2025 کی رپورٹ...
امریکا نے کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو، ان کے اہلِ خانہ اور ایک اعلیٰ وزیر پر وسیع پیمانے کی پابندیاں عائد کر دی ہیں، الزام لگایا ہے کہ صدر پیٹرو نے اپنے ملک میں منشیات فروش گروہوں کو پروان چڑھنے دیا اور شمالی امریکا تک منشیات کی ترسیل کی اجازت دی۔ صدر پیٹرو نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے منشیات کے خلاف کارروائیوں میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں ریکارڈ مقدار میں منشیات ضبط کی گئی ہیں اور کئی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کو ختم کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: منشیات امریکا اسمگل کرنے والی آبدوز تباہ، ٹرمپ کا 25000 امریکیوں کو موت سے بچانے کا...
لاہور: گلبرگ پولیس نے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 6 رکنی ڈکیت گروپ کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ گلبرگ پولیس نے سینٹ میری کالونی پانی والی ٹنکی سے ملزمان کو گرفتار کیا جہاں وہ ایک گھر میں واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ملزمان سے 6 پستول، چوری شدہ ٹویوٹا کرولا کار، نقدی و دیگر سامان برآمد کیا گیا، ملزمان چوری شدہ مال کو خیبر پختونخوا لیجا کر سستے داموں فروخت کرتے تھے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزمان جان محمد، جہانزیب، وحید اللہ، ببلو کا تعلق پشاور جبکہ ملزم شمسین کا تعلق ایبٹ آباد اور ملزم جمشید کا تعلق مانسہرہ سے ہے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
کوئٹہ میں سریاب لنک شاہوانی روڈ پر دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے چوکیدار اور اس کے دوست کے ہاتھ پاوٴں باندھ کر ذبح کر دیا۔ کوئٹہ پولیس نے بتایا کہ 22 سالہ ضیاء الرحمن اور اس کے دوست شاہد گل کی لاشیں قانونی کارروائی کے سول اسپتال منتقل کردی گئیں، مقتول ضیاء الرحمن لورالائی اور دوست شاہد گل لکی مروت کے رہائشی تھے۔ پولیس حکام کے مطابق مقتول ضیاء الرحمن پلاسٹک کے گودام میں چوکیدار تھا۔
قیصر کھوکھر:پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 8 روز کی توسیع کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق صوبے میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر چار یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے، اسلحہ کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال، اور اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی ہوگی۔ اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج ترجمان محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر صرف اذان...
5 سال کی معطلی کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن بحال کر دیا ہے۔ اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی براہِ راست پرواز آج دن 12 بج کر 5 منٹ پر روانہ ہوئی۔ وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان سے برطانیہ کے لیے پروازوں کے دوبارہ آغاز کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں برطانوی ہائی کمشنر اور سیکرٹری دفاع سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے روٹس دوبارہ بحال ہونا ایک تاریخی موقع ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پی آئی اے پر عائد پابندی سے حکومت کو مالی نقصان ہوا، تاہم ادارے کا معیار اب...
پنجاب میں دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ 4 یا 4 زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔ پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ دفعہ 144 کے تحت لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ میں 8 یوم کی توسیع کر دی ہے۔ پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے جلوس، ریلیوں پر پابندی عائد رہے گی۔ پنجاب میں دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ 4 یا 4 زائد افراد کے عوامی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کاراکاس: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا ایک نئی جنگ بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ہم جنگ ہونے نہیں دیں گے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، صدر مادورو نے یہ بیان امریکا کی جانب سے طیارہ بردار بحری جہاز کیریبین سمندر میں بھیجنے کے بعد دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’امریکا خطے میں اشتعال پیدا کرنا چاہتا ہے، مگر ہم امن کے ساتھ اپنے دفاع کے لیے تیار ہیں۔‘‘دوسری جانب کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے بھی امریکی اقدامات پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’امریکا نے منشیات کی سرگرمیوں کے بے بنیاد الزامات پر مجھ پر پابندیاں عائد کی ہیں، لیکن میں...
بالی ووڈ کے معروف اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ ایک بڑے مالیاتی فراڈ کیس میں ملوث قرار دیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، دونوں اداکاروں کے خلاف مقدمہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں درج کیا گیا ہے، جہاں ان پر سرمایہ کاروں کو زیادہ منافع کا جھانسہ دے کر ان کے پیسے ذاتی استعمال میں لانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس اسکیم میں شامل افراد نے عوام کو پرکشش منافع کے وعدوں سے متاثر کر کے ان سے سرمایہ کاری کرائی۔ تاہم جب منافع کی ادائیگی رک گئی اور لوگوں کے پیسے ختم ہو گئے، تو معاملہ منظرِ عام پر آیا اور تحقیقاتی اداروں نے تفتیش شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق، مشہور...
---فائل فوٹو پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات سے متعلق دوسرے دور کا اہم اجلاس آج ترکیہ میں ہوگا۔اجلاس میں ٹھوس اور قابلِ تصدیق مانیٹرنگ میکنزم کے قیام پر بات ہوگی، قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں مذاکرات کا پہلا دور دوحہ میں ہوا تھا جس کے نتیجے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی ہوئی تھی۔ دفترِ خارجہ کا اس سے متعلق کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایک ٹھوس اور قابلِ تصدیق طریقۂ کار کے قیام کی حمایت کرتا ہے، دریائے کنڑ سے متعلق عالمی قوانین کی پاس داری کریں گے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان میں معدنیات اور قدرتی وسائل کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے تحت قائم جیو سائنس ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹری کو جدید ترین عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔یہ اہم اقدام اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے وژن کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد ملک میں معدنی وسائل کے مؤثر استعمال اور معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کرنا ہے۔جدید طرز پر تیار کی گئی اس لیبارٹری کے ذریعے مقامی و بین الاقوامی کمپنیوں کو معدنیات سے متعلق اعلیٰ معیار کا تجزیاتی ڈیٹا فراہم کیا جائے گا، جو مستقبل میں سرمایہ کاری اور کان کنی کے منصوبوں کو تقویت دے گا۔نجی ٹی وی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے اہم اجلاس میں ملکی و بین الاقوامی تجارت سے متعلق بڑے فیصلے کرلیے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ای سی سی نے سونے کی بین الاقوامی تجارت بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں نہ صرف قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد و برآمد کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا گیا بلکہ مختلف وزارتوں کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں وزارتِ تجارت کی سفارش پر فیصلہ کیا گیا کہ سونا، قیمتی دھاتیں اور زیورات کی تجارت ایک خودکار اور شفاف فریم ورک کے تحت دوبارہ شروع کی...
پنجاب میں ڈرون پولیسنگ کا آغاز، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے لیے 14 سال قید — مریم نواز کا بڑا فیصلہ!
پنجاب حکومت نے صوبے میں ڈرون پولیسنگ اور آرمز ریگولیشن کے نئے قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس میں صوبے میں لائسنس یافتہ اسلحے کی ازسرِ نو جانچ اور اسکروٹنی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔دوران اجلاس وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ غیر قانونی اسلحہ 15 دن کے اندر اندر واپس لیا جائے گا، پنجاب میں وفاقی اسلحہ لائسنس رکھنے والوں کی بھی جانچ کی جائے گی۔مزید برآں صرف پولیس اہلکار اور رجسٹرڈ سکیورٹی گارڈز کو اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی، لائسنس یافتہ اسلحہ کے مالک اور جاری کرنے والے کی تصدیق کی جائے گی، پنجاب میں وفاقی اسلحہ لائسنس رکھنے...
متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن امارات نے کراچی میں اپنی پاکستان میں 40 سالہ خدمات کا جشن منایا، جو 1985 میں دبئی سے اس کے پہلے بین الاقوامی فضائی سفر کے آغاز کی یاد میں منعقد ہوا۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقدہ تقریب میں سینیئر سرکاری حکام، سفارت کاروں اور ہوابازی کے شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی، جن میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی بھی شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیے: امارات ایئرلائن اور دبئی ڈیوٹی فری میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی کب ممکن ہوگی؟ اس موقع پر مہمانوں کو ایمریٹس کے جدید بوئنگ 777 طیارے کا معائنہ کرایا گیا جس میں پریمیم اکانومی کیبن کو پہلی بار پاکستانی مسافروں کے لیے متعارف کرایا...
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سے پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی ادارہ نور حق میں ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر ملاقات و تعزیت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
انور عباس: پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج استنبول میں ہوگا, پاکستان افغانستان سے دہشتگرد گروہوں کے خلاف قابل تصدیق کارروائی کا مطالبہ کرےگا،دوحہ مذاکرات کےبعد پاکستان،افغان طالبان کےدرمیان جنگ بندی عمل میں آئی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج استنبول میں ہوگا، استنبول میں ہونے والے مذاکرات دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کا فالو اپ ہیں,پاکستان استنبول میں ہونے والی نشست میں افغان سرزمین سے پاکستان مخلف دہشت گردی روکنے کا مطالبہ دوہرائے گا۔ امریکا نے کولمبیا کے صدر پر سخت پابندیاں عائد کر دیں استنبول مذاکرات میں بھی افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی روکنے کا مطالبہ سرفہرست ہو گا,...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کی سلامتی صورتحال کے باعث افغان سرحدی راہداریاں بند رہیں گی۔ اشیاء کی آمدو رفت اور تجارت سے زیادہ اہم ایک عام پاکستانی کی جان بچانا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوحہ مذاکرات میں ایک دستاویز پر اتفاق رائے اور دستخط ہوئے، افغان طالبان حکومت اگر اس کو معاہدہ کہتی ہے یا نہیں کہتی، کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دریائے کنڑ سے متعلق عالمی قوانین کی پاسداری کریں گے۔ دوحہ میں افغان طالبان سے آج مذاکرات ہوں گے، میکنزم پر بات ہو گی۔ گزشتہ ہفتے کی سلامتی صورتحال کے باعث افغان سرحدی راہداریاں بند رہیں گی۔ اشیاء کی آمدو رفت اور تجارت سے...
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ آج ترکیہ کے شہر استنبول میں ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان طالبان رجیم سے مذاکرات ضرور کرے مگر بارڈر پر بھی نظر رکھے، اعزاز احمد چوہدری پاکستانی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے دوحہ مذاکرات میں پاکستان وفد کی قیادت کی تھی۔ انہوں نے 19 اکتوبر کو استنبول میں مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے بارے میں ایکس پر ایک پیغام کے ذریعے سے آگاہ کیا تھا۔ افغانستان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے میں کہا گیا تھا کہ دوسرے مرحلے میں دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں دہشتگردی کو مانیٹر کرنے کے لیے میکنزم پر بات کی جائے گی۔ ان مذاکرات کا ایجنڈا کیا ہو گا، پاکستان کی جانب سے کون...
قومی ایئر لائن کی برطانیہ کے لیے پروازیں بحال، پانچ سال بعد اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز آج روانہ ہوگی۔پی آئی اے کا بوئنگ 777 ساختہ طیارہ برطانوی فلائٹ آپریشن کو سرانجام دے گا۔ہائی کمشنر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے مزید شہروں کے لیے پروازوں کا آغاز بھی متوقع ہے۔واضح رہے کہ جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل کے باعث قومی ایئر لائن پر پابندی لگی تھی۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس سے چوری کے الزام میں گرفتار گھریلو ملازم کے کروڑوں کے اثاثوں کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 45 ہزار ماہانہ تنخواہ پر ملازم کے 4 بینک اکاؤنٹس اور اکاؤنٹس سے ایک کروڑ 86 لاکھ کی ٹرانزیکشن کے شواہد ملے۔ کراچی، چوری کے الزام میں لک پتی گھریلو ملازم گرفتارکراچی میں ساحل پولیس نے کلفٹن میں کارروائی کرتے ہوئے چوری کے الزام میں گھریلو ملازم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور نقدی چرانے کا انکشاف کیا ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے ملزم نے چوری کی رقم سے کراچی میں فلیٹ، ہری پور و اسلام آباد میں پلاٹ خریدے، ملزم کی ایک مسافر وین بھی ہے جو ہری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251025-01-18کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سے پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی نے ادارہ نورحق میں ملاقات کی اور ان کے بڑے بھائی سالم ظفر خان کے انتقال پر تعزیت کی مرحوم کی مغفرت و لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ اس موقع پر نائب امیر کراچی مسلم پرویز و رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق بھی موجود تھے ۔ راصب خان اسٹاف رپورٹر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-03-5 ڈاکٹر محمد طیب خان سنگھانوی عہد ِ حاضر میں معیشت کا عالمی منظرنامہ ایک ایسی نازک کیفیت کا سامنا کررہا ہے کہ جہاں بظاہر اقتصادی و مالیاتی استحکام کی جھلک تو دکھائی دیتی ہے، مگر دراصل اندرونی کمزوریوں اور علاقائی و بین الاقوامی کشیدگیوں نے پس ِ پردہ خطرات کی لکیریں واضح کر دی ہیں۔ عالمی نمو کی رفتار کم ہورہی ہے، مالیاتی نظام پر دبائو بڑھ رہا ہے، تجارت کی راہیں ٹوٹ رہی ہیں، اسی اثنا میں بیرونِ ملک و اندرونِ ملک جغرافیائی سیاست نئے خطوط پر استوار ہورہی ہے۔ یہاں ہم تین اہم زاویوں اقتصادی و معاشی پس منظر، معاشرتی و تجارتی رْخ، اور سیاسی و سفارتی تناظر کے ذریعے اس صورتِ حال کا جائزہ لیں گے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے دس رکنی وفد نے صدر منہاج گلفام کی قیادت میں کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں محمد عمر، فرحان علی، ظاہر شاہ سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے۔ وفد نے شہر میں امن و امان، مارکیٹوں کی سیکیورٹی اور تاجروں کو درپیش مسائل پر گفتگو کی۔ ایڈیشنل آئی جی نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ مارکیٹوں میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید مؤثر بنائے جائیں اور پولیس و تاجروں کے درمیان رابطے کا نظام مزید بہتر کیا جائے۔ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ تاجر برادری شہر کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ان...
اسلام ٹائمز: جامعۃ الرشید کے مہتمم مفتی عبدالرحیم نے تحریک طالبان پاکستان کے دیوبند مدارس کے حوالے سے تعلق اور سانحہ لال مسجد کے حوالے سے حقائق پر مبنی انکشافات کئے ہیں، اس حوالے سے انکے ویڈیو بیانات توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جس میں کالعدم دہشتگرد جماعت ٹی ٹی پی کے دیوبند مدارس کے حوالے سے تعلق کا اعتراف کر رہے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس معروف دیوبند عالم دین اور جامعۃ الرشید کے مہتمم مفتی عبدالرحیم نے تحریک طالبان پاکستان کے دیوبند مدارس کے حوالے سے تعلق اور سانحہ لال مسجد کے حوالے سے حقائق پر مبنی انکشافات کئے ہیں، اس حوالے سے ان کے ویڈیو بیانات توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جس میں...
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغان طالبان کا وفد ترکیہ میں مذاکرات کے لیے روانہ ہو گیا، طالبان کے نائب وزیر داخلہ وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے وفد کی تفصیلات شیئر نہیں کی گئی، وفد کی تفصیلات کا علم نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل ہو گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغان طالبان کا وفد ترکیہ میں مذاکرات کے لیے روانہ ہو گیا، طالبان کے نائب وزیر داخلہ حاجی نجیب وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے وفد کی تفصیلات شیئر نہیں کی گئی، وفد کی تفصیلات کا علم نہیں ہے، دوحہ مذاکرات کے...
گندم کا پیداواری ہدف گذشتہ سال کے مقابلے میں 39 لاکھ ٹن کم رکھنے کی تجویز ہے۔ گذشتہ سال گندم کا پیداواری ہدف 3 کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار ٹن مقرر کیا گیا تھا۔ وزارت فوڈ سیکیورٹی کے اعلامیہ کے مطابق حالیہ سال گندم کا پیداواری ہدف حاصل نہیں ہوسکا تھا، گنے کی پیداوار میں 5.9 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ وزارت فوڈ سیکیورٹی کے مطابق چاول کی پیداوار میں2.7 فیصد اضافے کا امکان ہے، ریبع کی فصل کیلئے پانی کی دستیابی اطمینان بخش ہے۔ وزارت فوڈ سیکیورٹی کے مطابق ربیع میں پنجاب و سندھ کیلئے 33.814 ملین ایکڑ فٹ پانی کی دستیابی مختص ہے۔ اسلام آباد میں محکمہ موسمیات کے اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ نومبر اور دسمبر میں...
سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے وزن میں حیرت انگیز کمی نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ان دنوں شگفتہ اعجاز سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں کیونکہ انہوں نے بےحد کم وقت میں وزن اتنا کم کرلیا ہے کہ اب وہ لڑکی جیسی دکھائی دینے لگی ہیں۔ تاہم صرف شگفتہ ہی نہیں ان کی بیٹیاں بھی جن کا وزن زیادہ تھا اب بےحد پتلی نظر آرہی ہیں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ان کی تصاویر نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ اور ان کی بیٹیاں یہاں تک کہ داماد بھی وزن کم کرنے کیلئے آف...
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے پیٹر پائپر نے غزہ کی پٹی کے تمام راستے کھولنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ مناسب طبی سامان کی فراہمی، امدادی سرگرمیوں میں توسیع اور 4000 بچوں سمیت تقریباً 15,000 مریضوں کو غزہ سے باہر لے جایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے پیٹر پائپر نے غزہ کی پٹی کے تمام راستے کھولنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ مناسب طبی سامان کی فراہمی، امدادی سرگرمیوں میں توسیع اور 4000 بچوں سمیت تقریباً 15,000 مریضوں کو غزہ سے باہر لے جایا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام کراسنگ کو کھولنا شرم الشیخ میں طے پانے والے...
پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اپنے رشتہ دار شاہ نواز کو سہولت فراہم کررہا تھا، ملزم کے مطابق شاہ نواز ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرکے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال خان نے ملزم عارف اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم عارف اللہ کو مہمند سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے تھانہ پنڈیالی کی حدود شیش محل کے پہاڑ کے...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سفارشات پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے لیے جامع قیمت استحکام پلان تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں میں بتایا گیا کہ حکومت نے رمضان المبارک کے لیے جامع قیمت استحکام پلان تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ای سی سی نے تمام متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سفارشات پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ای سی...