2025-11-02@03:24:03 GMT
تلاش کی گنتی: 785
«کبھی ہوگا»:
(نئی خبر)
اسلام آباد:پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صرف 35 روز میں انڈر پاس مکمل ہونے جا رہا ہے، جس سے شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ جناح اسکوائر مری روڈ پر انڈر پاس کی کھدائی کا کام تیزی سے جاری ہے اور اسے ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے مری تک سگنل فری کوریڈور کا حصہ ہے، جو آمدورفت میں آسانی فراہم کرے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبے کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انڈر پاس منصوبے کو صرف 35 دن میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ رفتار کے ساتھ...
غیر قانونی تعمیرات یا تجاوزات پر اب پانچ سال تک قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ بل میں عوامی نظم و ضبط اور صفائی کے حوالے سے بھی سخت اقدامات تجویز کیے گئے ہیں، عوامی مقامات پر تھوکنے یا کوڑا کرکٹ پھینکنے،تاریخی مقامات پر توڑ پھوڑ پر 10 ہزار روپے تک جرمانہ عائد ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کیلئے نیا قانون متعارف کرا دیا۔ اس قانون کے تحت ”پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی“ کا دائرہ کار لاہور سے بڑھا کر پورے پنجاب تک وسیع کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ بل پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔ بل کے متن کے...
جب نفرتوں کے زخم ناسور بن جائیں اور سرحد کے آر پار صدیوں کی محبت بداعتمادی بن کر سانسوں کو بوجھل کردے، دوست رنجیدہ اور دشمن شاد کام ہوجائے تو ، کسی کو ایک قدم اٹھانا پڑتا ہے ، چھوٹا سا بے معنی سا قدم،ایک نرم لہجہ، ایک مصافحہ، ایک مسکراہٹ جوکسی معجزے سے کم نہیں ہوتا۔ اسحاق ڈار کا حالیہ دورہ کابل بھی ایسا ہی ایک نازک، مگر حوصلہ افزا قدم تھا، ایک ایسا لمحہ جس نے نفرت کی برف میں پہلی دراڑ ڈالی، اور ایک ایسی شمع روشن کی جو شاید دونوں قوموں کے درمیان اعتماد کی ایک نئی صبح کا آغاز بن سکے ، لیکن یہ قدم صرف ایک اسحاق ڈار کا نہیں تھا ، اس میں...
اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اعلان کیا ہے کہ سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اربوں ڈالر کے موٹروے منصوبے رواں سال شروع کیے جائیں گے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) سینٹرل زون کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سندھ میں M-6 اور M-9 موٹروے منصوبے، جن کی مجموعی مالیت 2 ارب ڈالر ہے رواں سال کے دوران شروع کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں مانسہرہ، ناران اور کاغان موٹروے پر بھی کام اسی سال شروع کرنے کا ارادہ ہے جبکہ بلوچستان میں کوئٹہ سے کراچی تک N-25 کو موٹروے طرز پر چار رویہ بنایا جائے گا۔ علاوہ ازیں سکھر، حیدرآباد اور کراچی موٹروے منصوبے کا...
لاہور(نیوز ڈیسک) گاڑیوں کے بعد موٹرسائیکل سواروں کے لئے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازم قرار دے دیا گیا، سرٹیفکیٹ کی میعاد ایک سال تک ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات سے تحفظ کے لئے حکومت پنجاب کا اہم اقدام سامنے آیا۔ گاڑیوں کے بعد اب موٹرسائیکلوں کیلئے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازم ہوگا، حکومت پنجاب نے اسموگ روک تھام کے آرڈیننس میں یکے بعد دیگرے ترامیم کا فیصلہ کیا۔ موٹر گاڑیاں ترمیم ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی، ایکٹ کے تحت آرڈیننس 1965 میں ترامیم کی جائیں گی۔ متن میں کہا گیا کہ شق 38 اے میں جہاں لفظ گاڑی ہے، وہاں ساتھ موٹر سائیکل بھی شمارکیا جائے۔ متن میں مزید کہا گیا کہ موٹرسائیکلوں کیلئے...
پرائیویٹ سکیم کے 67 ہزار عازمین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت کوشاں ہے، جب دیگر ممالک کا فیصلہ ہوگا تو پاکستان کا یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا ، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا حج 2025 کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سکیم کے 67 ہزار عازمین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت کوشاں ہے تاہم سعودی حکومت کی پالیسی تمام ممالک کے لئے یکساں ہے، جب دیگر ممالک کا فیصلہ ہوگا تو پاکستان کا یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا ، وزیرا عظم کی ہدایت پر قائم کمیٹی کی رپورٹ جمع ہو چکی ہے جس کی بھی کوتاہی ہوگی اسے سزا ملے گی ۔ پیر کو یہاں پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام حج 2025 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور مجھے ایک ماہ قبل ہی ملی ہے۔...
راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج کچہری عدالت میں ہوگی، تاہم جیل ٹرائل کا عمل آج بھی شروع نہیں ہوگا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ سماعت کریں گے، جس میں دو اہم گواہان، مجسٹریٹ مجتبی اور سب انسپکٹر ریاض کو پانچویں بار طلب کیا گیا ہے۔ مذکورہ کیس گزشتہ دو ماہ سے التواء کا شکار ہے اور اب تک مقدمہ میں 119 گواہان میں سے صرف 25 کے بیانات ریکارڈ ہو سکے ہیں، جبکہ جرح کا عمل ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا۔ اس کے علاوہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی جائے گی، لیکن شاہ محمود قریشی کی لاہور جیل سے طلبی...
28 برس کی عمر کے اقبال نے بازار حکیماں میں منعقدہ ایک مشاعرے میں جب یہ شعر پڑھا : مو تی سمجھ کہ شانِ کریمی نے چن لیئے قطرے جو تھے میرے عرقِ انفعال کے تو مشاعرے میںموجود تمام اساتذہ سکتے میں آگئے تھے۔ ، اس شعر میں اقبال نے اللہ تعالیٰ کے سامنے ندامت سچی توبہ کی اہمیت کو یوں بیان کیا کہ اللہ تعالیٰ نے میرے ماتھے پر پشیمانی اور ندامت کی وجہ سے آنے والے پسینے کے قطروں کو موتی کی طرح قیمتی جان کر چن لیا۔ اقبال کی نو جوانی میں ذہنی فکری ارتقا کی منازل کا تعین کریں تو یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ زمانے کے کسی بھی بڑے شاعر دانشور ، فلسفی کے...
راؤ دلشاد : پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگاکوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس میں 4بجے شروع ہونا ہے ،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اجلاس کی میزبانی کریں گے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ اجلاس میں شرکت کریں گےسینئر وزیر مریم اورنگزیب ،خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوں گے، پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف اور ندیم افضل چن ،سید حسن مرتضی اور حیدر علی گیلانی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے،بیٹھک میں گزشتہ اجلاس کی فیصلوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گادونوں جماعتوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوگا اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر نے کہا کہ سی سی آئی (کونسل آف کامن انٹرسٹس) کا اجلاس فوری بلایا جائے تاکہ وفاق صوبوں کے تحفظات سنے، اگر ضرورت پڑی تو سی سی آئی کے فیصلے کے خلاف قومی اسمبلی کے جوائنٹ سیشن میں بھی جایا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کینال منصوبوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہروں کا معاملہ سندھ اور پنجاب دونوں کے لیے نہایت اہم ہے اور بارہا نشاندہی کے باوجود اس مسئلے پر مناسب توجہ نہیں دی جا رہی۔ سعید غنی نے کہا کہ ہم بار بار کہہ رہے ہیں کہ کینالوں کے بننے...
اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ 4 سرکاری پاور پلانٹس ٹیرف میں کمی پر رضامند ہوگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 4 سرکاری پاور پلانٹس کی جانب سے بجلی ’’ٹیک اینڈ پے‘‘ کی بنیاد پر دینے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا گیا ہے، اس سلسلے میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو باضابطہ درخواست دے دی ہے۔ 4 پاور پلانٹس کی جانب سے بجلی کے ٹیرف میں کمی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت 24 اپریل کو ہوگی ۔ واضح رہے کہ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی بلوکی کا بجلی ٹیرف کم کیا جائے گا۔ اسی طرح نیشنل پاور پارکس...
کراچی:کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پر فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم کو خط ارسال کردیا۔کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی کے مطابق ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہو چکی ہے جس کے باعث ملکی تجارت مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی۔انہوں نے کہا کہ برآمدی سامان فیکٹریوں میں پھنس گیا ہے کیونکہ ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں، جبکہ درآمدی کنسائمنٹس بندرگاہوں پر رکی ہوئی ہیں اور نقل و حمل بند ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ جاری ہڑتال سے قابلِ تلف پھلوں اور سبزیوں کی برآمد خطرے میں پڑ جائے گی اور سندھ میں پیاز کے کاشتکاروں کو بھی شدید نقصانات اٹھانے پڑیں گے۔جاوید بلوانی نے کہا کہ ہڑتال سے معیشت کو...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل 2025)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بغیر ویزا کے پاکستان میں اب کوئی نہیں رہے گا سب کو واپس جانا ہوگا، غیرقانونی غیر ملکیوں کے انخلاءکی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، 40 سال افغان بھائیوں کی دل کھول کر میزبانی کی، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں موجود 75 فیصد افغانیوں کے پاس کوئی دستاویزات موجود نہیں۔پاکستان میں داخل ہونے والوں پاس قانونی دستاویزات کا ہونا ضروری ہے۔ افغان حکومت سے وزارت خارجہ رابطے میں ہے۔ وزارت داخلہ میں افغانستان کے وفد سے ملاقات ہوئی افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو ان کے ملک واپس بھیجا جا رہا ہے۔یکم اپریل سے آج...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)پنجاب میں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، جہاں نئے تعمیراتی منصوبوں کے لیے بارش کا پانی ذخیرہ کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق، صوبے میں شروع کیے جانے والے 23 مختلف تعمیراتی اور صنعتی منصوبوں کے لیے ڈیزائن میں رین واٹر ریزرو سسٹم شامل کرنا لازم ہوگا اور اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔جن شعبوں پر یہ شرط لاگو ہوگی ان میں پولٹری فارمز، فش فارمز، ریفائنریز، ٹیکسٹائل انڈسٹری، گارمنٹس، کیمیکل اور فارما یونٹس شامل ہیں۔ اسی طرح فوڈ...
اسلام آباد: سیکریٹری خزانہ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے سے پی ڈی ایل کی مد میں 17 ارب روپے کے لگ بھگ مجموعی اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے گفتگو کی۔ اجلاس میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 موخر کر دیا گیا جبکہ پاکستان کرپٹو کونسل سے متعلق بریفنگ بھی وزیر خزانہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے مؤخر کی گئی۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کا جائزہ لیا گیا۔ ایف بی آر نے سینیٹر ذیشان خانزادہ کی طرف سے پیش کردہ بل پر اعتراضات کیے۔ سینیٹر انوشہ رحمٰن...
وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں سینیٹر و سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ کل کنونشن سینٹر میں اوورسیز پاکستانیوں کا کراؤڈ چارج تھا، مجھے خوشی ہوئی ہمارے پاس ایسے سپہ سالار ہیں، دکھ بھی ہوا کہ ہمارے پاس کاش کوئی جمہوری لیڈر بھی ایسا ہوتا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر و سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ملک میں 100 فیصد جمہوریت فیل ہوچکی ہے، مائنز اینڈ منرلز بل ہر صورت پاس ہوگا۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کل کنونشن سینٹر میں اوورسیز پاکستانیوں کا کراؤڈ چارج تھا، مجھے خوشی ہوئی ہمارے پاس ایسے سپہ سالار ہیں، دکھ بھی ہوا کہ ہمارے پاس کاش کوئی جمہوری لیڈر بھی ایسا...
ہم اب بھی ابابیلوں کے انتظار میں ہیں،صرف بددعائیں دینے سے اسرائیل تباہ نہیں ہوگا، عبدالقادر پٹیل qadir patel WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ یہودیوں کی کل آبادی جتنے ہمارے پاس مولوی ہیں مگر دعائیں قبول نہیں ہورہیں، صرف بددعائیں دینے سے اسرائیل تباہ نہیں ہوگا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین پر بحث کے دوران پیپلزپارٹی کے عبد القادر پٹیل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسی لاکھ یہودی ہیں اتنے تو ہمارے پاس مولوی ہیں لیکن دعا قبول نہیں ہورہی ہے، کیا ہم اب بھی ابابیلوں کے انتظار میں ہیں، اگر ابابیلیں آ بھی گئی ہیں تو وہ...
قومی اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین پر بحث کے دوران پیپلزپارٹی کے عبد القادر پٹیل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسی لاکھ یہودی ہیں اتنے تو ہمارے پاس مولوی ہیں لیکن دعا قبول نہیں ہورہی ہے، کیا ہم اب بھی ابابیلوں کے انتظار میں ہیں، اگر ابابیلیں آ بھی گئی ہیں تو وہ ہمیں ہی ماریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ یہودیوں کی کُل آبادی جتنے ہمارے پاس مولوی ہیں مگر دعائیں قبول نہیں ہورہیں، صرف بددعائیں دینے سے اسرائیل تباہ نہیں ہوگا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین پر بحث کے دوران پیپلزپارٹی کے عبد القادر پٹیل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے...
گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ملک میں اگلے ماہ سے مہنگائی بڑھنے کی شرح اور افراط زر میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پاکستان لیٹریسی ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا آج مالیاتی لٹریسی کا قومی روڈ میپ جاری کیا جارہا ہے، پانچ سالہ قومی پلان مالیاتی لٹریسی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا، اسٹیٹ بینک وزارت تعلیم کے ساتھ مل کر قومی نصاب میں بھی مالیاتی آگہی کو شامل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2022 میں ہم مشکل حالات میں تھے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ایک وسیع خلیج نظر آرہا تھا، افراطِ زر بڑھ رہی تھی، اور زرمبادلہ کے ذخائر 2 ہفتوں کی درآمدات کے برابر...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے 3 اپریل کو بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ تک کمی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد تمام گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 38 روپے 37 پیسے کا ہوگیا۔ صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا گیا تھا اور اب ان کے لیے بجلی کے فی یونٹ کی قیمت 40 روپے 60 پیسے ہو چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی، کیا یہ ریلیف عارضی ہے؟ یاد رہے کہ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کے مطابق بجلی کی اس قیمت میں کمی کے بعد 4 کروڑ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر منتخب ہوتے ہی غیر معمولی اقدامات کا آغاز کیا اور وہ آئے روز دنیا کو سرپرائز دیتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے معاشی محاذ سنبھالا اور ٹیرف جنگ کا آغاز کر دیا جس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔اس کے عالمی معیشت اور پاکستان پر کیا اثرات ہوں گے،ا س کے بارے میں جاننے کیلئے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں نمائندہ بزنس کمیونٹی اور ماہرین اقتصادیات کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ محمد ندیم قریشی (سابق ریجنل چیئرمین، ایف پی سی سی آئی) ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن دنیا کی بڑی طاقتوں نے بنایا تاکہ ٹیرف کم ہو اور ہمارا...
سمندر پار پاکستانیوں کا کنونشن آج سے15 اپریل تک اسلام آباد میں ہوگا، 14 اپریل کوافتتاحی سیشن میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی شرکت کریں گے۔ کنونشن میں ایس آئی ایف سی، وزارت خارجہ، وزارت تجارت اور نادرا کی میٹنگز ہوں گی۔ سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن میں او پی ایف، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی سائیڈ میٹنگز بھی ہوں گی۔ 15 اپریل کو سمندر پار پاکستانی کنونشن میں وزیراعظم بھی شریک ہوں گے۔ چیف آف آرمی اسٹاف خطاب کریں گے۔ لوک ورثہ میں اووسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں کلچرل فوڈ میلہ اور لوک میوزک کا اہتمام بھی ہوگا۔ Post Views: 3
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)انٹر پینیور وآرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا ہے کہ آرگینک زراعت زمین ، پانی اور ہوا کو آلودہ نہیں کرتی اس لئے ماحولیاتی توازن کے لئے آرگینک زراعت کو فروغ دینے کیلئے کام کیا جانا چاہیے ، پاکستان میں بھی آرگینک خوراک کے استعمال کے حوالے سے شعور اجاگر ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے ، طلب کے ساتھ رسد میں اضافے سے اس کی قیمتیں مناسب سطح پر آئیں گی ۔ اپنے بیان میں نجم مزاری نے کہا کہ آرگینک خوراک ، مصنوعات اور جڑی بوٹیوں کی عالمی معیارکی سرٹیفکیشن اور پیکنگ کے ذریعے دنیا میں ’’میڈ اِن پاکستان‘‘...
محمد بن سلمان اہلبیت اطہارؑ کی قبروں کی تعمیر کرا دیں تو حج سے زیادہ مالی فائدہ ہوگا، علامہ ریاض نجفی
جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کا کہنا تھا کہ آج کا سعودی فرما نروا محمد بن سلمان روشن خیال ہے اور وہ اپنے ملک کی آمدن میں اضافے کا خواہاں بھی ہے، اگر وہ اہلبیت اطہار کی قبروں کو دوبارہ تعمیر کر دیں تو یقینی طور پر انہیں حج سے زیادہ مالی فائدہ ہوگا اور اگر محمد بن سلمان یہ کام کر دیں تو سعودی عرب کی نہ صرف آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ اسلامی دنیا میں ان کا وقار اور عزت بڑھ جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہو گا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ میں 2 مزید ججز لانے پر غور کیا جائے گا، سپریم کورٹ میں 2 ججز لاہور ہائیکورٹ سے لانے پر غور ہوگا۔ سندھ، بلوچستان، پشاور اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اعلامیہ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج کی 24 جولائی 2024 کے کمیشن ریمارکس حذف کرنے کی درخواست بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ وزیر خزانہ نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے...
بالی ووڈ کی معروف ڈرامہ پروڈیوسر ایکتا کپور نے اپنے مشہور ڈرامے ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کے دوسرے سیزن میں سمرتی ایرانی کی واپسی کی تصدیق کردی۔ ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایکتا کپور نے اپنے کلٹ شو ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سمرتی ایرانی کی واپسی کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ بھارتی پروڈیوسر نے نہ صرف شو کی واپسی کے بارے میں خبروں کی تصدیق کی بلکہ یہ بھی انکشاف کیا کہ دوسرا سیزن 150 اقساط پر مشتمل ہوگا۔ اس کے پیچھے کی وجہ بتاتے ہوئے، ایکتا نے انکشاف کیا کہ جب اصل ٹی وی شو ختم ہوا تو 2000 ایپی سوڈ تک پہنچنے میں 150 ایپی سوڈ کم...
کنٹونمنٹ میں شاپنگ مالز بن گئے، میں زبردستی اندر جائوں تو کیا میرا بھی ملٹری ٹرائل ہوگا؟،جسٹس نعیم اختر افغان
کنٹونمنٹ میں شاپنگ مالز بن گئے، میں زبردستی اندر جائوں تو کیا میرا بھی ملٹری ٹرائل ہوگا؟،جسٹس نعیم اختر افغان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس نعیم اختر افغان نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت میں استفسار کیا ہے کہ کنٹونمنٹ کے اندر شاپنگ مالز بن گئے ہیں، اگر میں زبردستی اندر داخل ہوں تو کیا میرا بھی ملٹری ٹرائل ہوگا؟ جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیئے اگر ممنوع جگہوں پر جانے پر ملٹری ٹرائل شروع ہوئے تو کسی کا بھی ملٹری ٹرائل کرنا بہت آسان ہو گا، ملٹری ٹرائل کے لیے آزادانہ فورم کیوں موجود نہیں؟۔ سپریم کورٹ کے...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس نعیم اختر افغان نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت میں استفسار کیا ہے کہ کنٹونمنٹ کے اندر شاپنگ مالز بن گئے ہیں، اگر میں زبردستی اندر داخل ہوں تو کیا میرا بھی ملٹری ٹرائل ہوگا؟ جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیئے اگر ممنوع جگہوں پر جانے پر ملٹری ٹرائل شروع ہوئے تو کسی کا بھی ملٹری ٹرائل کرنا بہت آسان ہو گا، ملٹری ٹرائل کے لیے آزادانہ فورم کیوں موجود نہیں؟ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال مندو خیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل...
مشیر سیاسی امور رانا ثنا کہتے ہیں کہ پنجاب سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی چوری نہیں کرے گا۔ کچھ نام نہاد قوم پرست جماعتیں غلط گیم کر رہی ہیں، معاملہ اتفاق رائے سے حل ہو جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی سیاستدانوں سے گفتگو نہیں کریں گے تو مسئلہ حل نہیں ہوگا۔مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی چوری نہیں کرے گا اور اس معاملے کو تمام فریقین کے درمیان اتفاق رائے سے حل کر لیا جائے گا۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ بعض نام نہاد قوم پرست جماعتیں اس مسئلے کو غلط طریقے سے اُٹھا رہی ہیں اور سیاست میں اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر...
مالک اور مزدور کے باہمی تعلق میں بہتری: یکم مئی کو اسلام آباد میں بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد ہوگا
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے یکم مئی کو اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مالک اور مزدور کے درمیان تعلق کو بہتر بنانے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے تجاویز دی جائیں گی۔ قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے بتایا ہے کہ ملک بھر کے 7 کروڑ ورکرز میں سے صرف 14 فیصد ریگولر ورکر کی تعریف میں آتے ہیں۔ہماری کوشش ہو گی کہ نجی بائیک رائیڈرز سمیت قانونی تحفظ سے محروم دیگرشعبوں کے ملازمین کو بھی ریگولر ورکر کی تعریف میں لائیں۔ نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی ) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کمیشن کے دیگر ارکان کے...
امریکی حملے کی حمایت کی تو یہ براہ راست حملہ تصور ہوگا، ایران کا ترکیہ، قطر سمیت خطے کے ممالک کو پیغام
ایران نے جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی براہ راست مذاکرات کی پیشکش کو ایک بار پھر مسترد کردیا ہے، ساتھ ہی پڑوسی ملکوں کو امریکی افواج کو ایران کے خلاف ممکنہ مہم جوئی کے لیے اڈے دینے کے حوالے سے بھی خبردار کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک سینیئر ایرانی عہدیدارنے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے جوہری معاہدے پر براہ راست مذاکرات کی پیشکش کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے، البتہ ایران ، امریکا کے ساتھ عمان کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران پر بمباری کی گئی تو امریکا کو سخت ضرب کا سامنا کرنا پڑے گا، آیت اللہ علی خامنہ ای...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے شروع ہوگا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹسز پر جوابات ایجنڈے کا حصہ ہیں، وزیر داخلہ سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس میں مزید 120 دن کی توسیع کی قرارداد پیش کریں گے۔ وزیر تعلیم فیڈرل بورڈ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایکٹ 1975 میں ترمیم، وزیر پارلیمانی امور خصوصی اقتصادی زونز اتھارٹی ترمیمی بل 2025 پیش کریں گے جبکہ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی سال 2023 اور 2024 کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے صدر کے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، وزیر پارلیمانی...
قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، ایجنڈے میں خواتین کے وراثتی حق میں رکاوٹوں کے حوالے سے توجہ دلائو نوٹس شامل ہے۔ اسپیکر ایازصادق قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کا ایجنڈا 12 نکات پر مشتمل ہوگا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی سوسائٹیز رجسٹریشن ترامیمی آرڈرز میں توسیع کی قرارداد پیش کریں گے۔ ایجنڈے کے مطابق خواتین کے وراثتی حق میں رکاٹوں کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے جبکہ فیڈرل بورڈ آف انٹرمینڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایکٹ میں ترمیم بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، اس کے علاوہ اسپیشل ٹیکنالوجی زونزاتھارٹی ایکٹ میں ترمیم بھی زیر غور آئے گی۔ نیشنل کمیشن فارہیومن رائٹس...
قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، اجلاس کیلئے 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال زیر غور آئے گی۔محصولات سے متعلق بل، دستور میں ترمیم سے متعلق مسودے بھی قومی اسمبلی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔صدارتی خطاب پر بحث بھی ایجنڈا میں شامل ہے، فاٹا کے ضم شدہ اضلاع کا این ایف سی ایوارڈ کے مطابق فنڈ سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل کیا گیا۔
ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی اور دفاعی تجزیہ کاروں کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ بریگیڈیئر (ر) سید غضنفر علی (دفاعی تجزیہ کار) سنہ 2000ء میں ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کا آغاز ہوا۔2015سے 2019ء کے درمیان دہشت گردی میں کچھ کمی آئی مگر بعدازاں دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافہ ہواجس کی مختلف وجوہات ہیں ۔ پاکستان میں دہشت گردی کا آغاز شیعہ سنی فسادات سے ہوا۔ اس کے علاوہ ہم نے افغانستان میں امریکا کی جنگ لڑی جس کیلئے پوری دنیا سے جہاد کے نام پر امریکا نے لوگوں کو بھرتی کیا۔...
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پیر کی شام 5 بجے ہوگا، 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، مختلف امور پر ترمیمی آرڈیننس اور بلز پیش کئے جائیں گے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل (پیر) شام 5 بجے اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا، اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق خواتیں کو وراثتی جائیداد میں حصہ دینے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس اجلاس میں پیش کیا جائے گا جبکہ سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس 2024ء بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ جاری ایجنڈے کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم وفاقی تعلیمی بورڈ ترمیمی بل 2024ء ایوان میں پیش کریں گے جبکہ اجلاس سے اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی ترمیمی بل 2025ء کی...
وزیراعظم 10 اپریل کو بیلاروس کا دورہ کریں گے،اعلی سطح کاروباری وفد بھی ہمراہ ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف 10 اپریل بروز جمعرات بیلاروس کا دورہ کریں گے۔شہباز شریف کے ہمراہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور سینیئر وزیر مریم اورنگزیب بھی بیلاروس جائیں گی۔وزیراعظم 10 اپریل کو بیلاروس کے صدر کے ساتھ ملاقات کریں گے اورپھر پاکستان واپس آئیں گے۔ بیلاروس سے واپس آکر وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف کے ہمراہ لندن جائیں گے۔شہباز شریف لندن سے واپس آجائیں گے تاہم نواز شریف لندن میں دو ہفتے گزاریں گے۔ نواز شریف لندن میں اپنا طبی معائنہ کروائیں گے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز بیلاروس کا دورہ ختم کرکے 11 اپریل...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ کھیلوں کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا میں امن کا فروغ ہے، کھیل معاشرے میں امن اور ترقی کی راہ ہموار کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ امن اور کھیل لازم و ملزوم ہیں، امن ہوگا تو کھیل بھی ہوں گے۔ مریم نواز کی پنجاب بھر میں نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوریوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے...
اہم بات یہ ہے کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کی جانب سے جونئیر ذوالفقار علی بھٹو کے جلسے کی حمایت کی گئی ہے، شہر کے مختلف مقامات پر کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست میں انٹری ہوگئی، ذوالفقار جونیئر کے پہلے باقاعدہ سیاسی جلسے کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئیں، جلسہ آج جمعہ کی شام لاڑکانہ میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق جونئیر ذوالفقار علی بھٹو آج شام لاڑکانہ کے جناح باغ چوک پر منعقدہ جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے کیلئے ہزاروں کرسیاں لگا دی گئی ہیں، اسٹیج بھی تیار کر لیا گیا ہے، علاقے کو جونئیر ذوالفقار علی بھٹو کی تصاویر اور بینرز سے سجا دیا...
فوٹو: فائل پاکستان میں متعدد لگژری منصوبے مکمل کرنے والے برطانوی تعمیراتی ادارے ون ہومز نے لاہور میں طالبات کی رہائش کےلیے تمام بنیادی سہولتوں سے آراستہ لونا پروجیکٹ پیش کیا ہے۔اس حوالے سے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ون ہومز کے چیف کمرشل آفیسر عاقب حسن کا کہنا تھا کہ ہمارا مستقبل تعلیم سے وابستہ ہے اور یہ منصوبہ خواتین کو محفوظ اور آرام دہ رہائش مہیا کرے گا اور یونیورسٹیز ڈسٹرکٹ پر رائے ونڈ روڈ پر جہاں لونا پروجیکٹ تعمیر کیا جارہا ہے وہاں اطراف میں 12 بڑی یونیورسٹیز ہیں جہاں ایک لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں اور ان میں نصف طالبات ہیں۔عاقب حسن نے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے وطن میں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ٹیرف عائد کرنے کے اعلان پر اٹلی اور میکسیکو نے انتباہی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ ٹیرف وار: امریکا کو متعدد ممالک کی طرف سے شدید ردعمل کا سامنا وزیراعظم جارجیا میلونی نے یورپی یونین کے خلاف 20 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے اقدام کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کسی کا بھی فائدہ نہیں، انہوں نے تجارتی جنگ سے بچنے کا راستہ تلاش کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ جو بھی ہوسکا کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے جو بھی ہوسکا کریں گے تاکہ تجارتی جنگ سے بچا جا سکے کیونکہ اس سے مغرب دوسرے عالمی کھلاڑیوں کے...
وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا مسئلہ حل ہونا چاہے، سیاستدانوں کو اپنی جماعتوں سے بالاتر ہو کر ملک کیلئے سوچنا ہوگا۔ ظہور پیلس گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا مسئلہ حل ہونا چاہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اس مسئلے کے حل کیلئے ان کیمرہ اجلاس کی تجویز دی ہے، اُمید ہے اس مسئلہ کو جلد حل کر لیاجائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک کالا باغ ڈیم پر اتفاق رائے نہیں ہو جاتا، نہروں پر چھوٹے ڈیم بنانے چاہئیں، چھوٹے ڈیمزسے 30میگا واٹ تک بجلی بھی حاصل کی جا سکتی ہے، وفاقی حکومت دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے...
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا کہنا ہے کہ اس بل سے وقف املاک پر سرکاری اور غیرسرکاری سطح پر غیرقانونی دعوؤں میں اضافہ ہوجائے گا، جس سے کلکٹر اور ضلع مجسٹریٹ کیلئے انہیں ضبط کرنا آسان ہوجائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وقف ترمیمی بل 2024 آج پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ مسلسل اس بل کی مخالفت کررہا ہے۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے پریس کانفرنس کرکے کہا کہ یہ بل پہلے سے زیادہ قابل اعتراض ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسے ایک منصوبہ بندی کے ساتھ لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل کی مخالفت میں 5 کروڑ ای-میل حکومت کو موصول ہوئیں لیکن کسی...
لندن: برطانیہ نے اپنے امیگریشن قوانین کو مزید سخت کرتے ہوئے یورپی شہریوں کے لیے بھی الیکٹرانک ٹریول اتھورائزیشن (ETA) لازمی قرار دے دیا۔ یہ قانون 2 اپریل 2025 سے نافذ ہوگا، جس کے بعد یورپی شہریوں کو برطانیہ میں داخل ہونے سے پہلے یہ اجازت نامہ لینا ہوگا۔ ETA ایک ڈیجیٹل سفری اجازت نامہ ہے جو ویزا کے بغیر برطانیہ جانے والے مسافروں کے پاسپورٹ سے منسلک ہوگا۔ تاہم، یہ صرف سفر کی اجازت دے گا، جبکہ حتمی فیصلہ برطانوی امیگریشن حکام کے اختیار میں ہوگا۔ یہ قانون ان تمام افراد پر لاگو ہوگا جو ویزا کے بغیر برطانیہ کا سفر کرتے ہیں اور برطانیہ میں کوئی امیگریشن اسٹیٹس نہیں رکھتے۔ اس سے قبل یہ قانون صرف غیر یورپی...
ویب ڈیسک: افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے پی کے مطابق آج سے افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا عمل شروع ہو گا، افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کے ڈیڈ لائن 31 مارچ کو ختم ہوگئی۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ سال 2013ء سے اب تک 65 لاکھ افغان مہاجرین کو طورخم بارڈر کے راستے افغانستان واپس بھیجا جا چکا ہے۔ کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی
رانا ثنا---فائل فوٹو وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے دو ٹوک کہا ہے کہ کوئی مطالبہ یا کوئی عذر دہشت گردی کا جواز فراہم نہیں کر سکتا، آئین اور قانون کو ماننے والوں کے مطالبات ماننے اور سننے کے لیے تیار ہیں، دہشت گردوں کے حق میں بات کرنے والے حمایتیوں سے رعایت نہیں ہوگی۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء نے کہا کہ آج کے دن ہماری عقیدت کے سب سے زیادہ مستحق دہشت گردی کے خلاف جانوں کی قربانی دینے والے شہداء ہیں، ان کی فیملیز بھی قوم کی محسن ہیں، شہداء کی فیملیز کے پیاروں کی قربانی کی وجہ سے آج قوم عید کی خوشیاں منا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی حکومت کو ایک سال سے زیادہ وقت ہوگیا ہے، حکومت کی جانب سے مختلف اوقات میں دعویٰ کیا گیا کہ ملکی معاشی حالات بہتر ہو گئے ہیں اور معاشی اشاریے مثبت ہیں، جبکہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 1.5 فیصد پر آگئی ہے اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 48 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے، کراچی اسٹاک مارکیٹ نے 22 سال میں بہترین منافع کمایا اور 100 انڈیکس میں 84 فیصد کا اضافہ ہوا، شرح سود میں 900 بیسز پوائنٹس کی کمی ہوئی، رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں...
پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جبکہ محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کا چاند آج نظر آنے کی پیشگوئی کردی۔شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام 6 بجے مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوگا، کراچی سمیت مختلف شہروں میں زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بیک وقت ہوں گے جبکہ چاند کے بارے میں حتمی فیصلہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔ریسرچ رویت ہلال کونسل کے مطابق شوال کا چاند گزشتہ روز 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پایا، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہوگی.آج پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا قویٰ امکان...
خیبر پختون خوا کے صوبائی وزیر کھیل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نمائشی میچ سے متعلق نئی اَپ ڈیٹ فراہم کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر کھیل فخر جہاں کا کہنا ہے کہ پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں 8 اپریل کو ہونے والا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا نمائشی میچ منسوخ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا درمیان میچ کی تاریخ کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پشاور: پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے متعلق بڑی خبر! صوبائی وزیر کھیل فخر جہاں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نمائشی میچ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کرے گا۔...
اسلام آباد:پاکستان میں شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ مطابق شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوگا، کراچی سمیت مختلف شہروں میں زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، اتوار کو کراچی کا مطلع صاف ہوگا۔ وفاقی حکومت نے پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کررکھا ہے۔ واضح رہے کہ آج سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، قطر، کویت، بحرین، یمن، فلسطین، افغانستان، برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک میں...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت چھوڑ کر کہیں نہیں جارہی ۔ پیپلزپارٹی قیادت نے اسی تنخواہ پر کام کرنا ہے ۔ سی پیک ختم کرنے کیلئے 10 لاکھ ڈالرز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر خرچ ہو رہے ہیں۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اسی تنخواہ پر کام کرنا ہے۔ اور پیپلز پارٹی کل بھی ہمارے ساتھ تھی، آج بھی ہے اور پرسوں بھی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب، گورنر خیبر پختونخوا اور صدر پیپلز پارٹی کے ہیں۔ اور ہمارے لیے آصف علی زرداری قابل احترام ہیں۔ یہ ہو نہیں سکتا کہ ہم پیپلز پارٹی سے لڑیں...
ایوارڈ دینا ایک علامتی عمل ہوتا ہے، جو تاریخ میں کسی شخصیت کی خدمات کا اعتراف کرتا ہے مگرکیا یہ عمل حقیقی انصاف کا متبادل ہو سکتا ہے؟ ذوالفقارعلی بھٹوکو اس سال 23 مارچ کو بعد از مرگ ’’ نشانِ پاکستان‘‘ سے نوازا جانا، ان کے سیاسی سفرکا ایک باضابطہ اعتراف ضرور ہے لیکن اس سے یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہم نے ان کے دورِ حکومت اور اس کے اثرات سے کچھ سیکھا ہے؟ کیا ہم نے اس تاریخ سے کچھ سبق حاصل کیا ہے یا ہم صرف ماضی کی شخصیات کو ایوارڈ دے کر خود کو بری الذمہ سمجھ لیتے ہیں؟ بھٹو صاحب پاکستانی سیاست کی ایک نمایاں شخصیت تھے جنھوں نے عوامی سیاست کو...
ایم این اے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے اہداف سے ہٹ گئی ہے، پی ٹی آئی کوسیاسی اتحاد بنانے سے پہلے پارٹی کے اندراتحاد پیدا کرنا ہوگا ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ایک سال سے تحریک انصاف بمقابلہ تحریک انصاف جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے اہداف سے ہٹ گئی ہے،میرا ڈسپلن کا مسئلہ ہوگا کیا باقیوں کا بھی یہی مسئلہ تھا،باقی وکلا کوکیوں فارغ کیا گیا، ہم سب کی شناخت ہی وکالت ہے،عمران خان کو وکلا کے بارے میں غلط گائیڈ کیا جاتا ہے۔ایم این اے کا کہنا تھا کہ مجھے پارٹی سے نکال دیا بہت شکریہ، میرے خلاف آج تک گالم...
مودی حکومت کی مسلمانوں سے دشمنی، کھلے مقامات پر نمازِ عید کی ادائیگی پر پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائنس منسوخ ہوگا
مودی حکومت کی مسلمانوں سے دشمنی، کھلے مقامات پر نمازِ عید کی ادائیگی پر پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائنس منسوخ ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز ممبئی (آئی پی ایس )نریندر مودی کی انتہا پسند حکومت نے مسلمانوں کیلئے نمازِ عید کی ادائیگی بھی مشکل بنا دی۔ پر سال کی طرح اس بار بھی مودی حکومت نے مسلمانوں کیلیے مشکلات کھڑی کرتے ہوئے عید سے قبل پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ہندو انتہا پسند پولیس نے مسلمانوں کو کھلی جگہوں پر نمازعید کی ادائیگی پر پابندی لگادی ہے۔ رپورٹ کے مطابق میرٹھ پولیس نے عید سے قبل مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر کسی کھلی سڑک...
بھارت میں نریندر مودی کی ہندو انتہا پسند حکومت نے مسلمانوں کے لیے عید کی نماز ادا کرنا بھی مشکل بنا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ہندو انتہا پسند پولیس نے مسلمانوں کو کھلی جگہوں پر نمازعید کی ادائیگی سے روک دیا۔ میرٹھ پولیس کی جانب سے مسلمانوں کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر کسی بپلک مقام یا سڑک پرعید کی نماز ادا کی گئی تو پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق کوئی بھی شخص اگر سڑک پرعید کی نماز پڑھتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔ مسلمان عید کی نماز صرف مساجد میں ادا کریں۔ خلاف...
کراچی: رئیل اسٹیٹ سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر 2 سال کی خرابی معاشی حالات کے بعد جلد تیزی کی جانب گامزن ہونا شروع ہوگا کیونکہ تمام معاشی اشاریے معاشی استحکام کو ظاہر کررہے ہیں اور بیرون ملک سے آنے والے ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ بھی اس کو ظاہر کرتا ہے۔ تجارتی بینکوں کی جانب سے بچت پر ادا کیا جانے والا منافع پالیسی ریٹ میں مسلسل کمی کے باعث کم ہوگیا ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ بھی اب لگتا ہے کہ اپنی انتہائی سطح کو چھوچکی ہے۔ امریکا میں مقیم پاکستانی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کار انوش احمد کا کہنا ہے کہ اچھے اور مہنگے علاقوں میں قائم ہونے والی نئی ہاؤسنگ...
اپنے پیغام میں ایس یو سی سربراہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے کی بھی ماننے کو تیار نہیں، ادھر سامراجی قوتوں کی پشت پناہی میں یہ شیطانی اور مکروہ کھیل مسلسل جاری ہے چنانچہ اسرائیل کے حوالے سے عالمی دوہرا معیار عالمی امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ بنتا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے عالمی یوم القدس 1446ھ کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست جس کا وجود ناجائز ہے عالمی سامراج مسلسل اس ناجائز ریاست کی پشت پناہی کئے ہوئے ہے، صہیونیت نے انسانیت سوز مظالم کی تمام حدیں پار کردیں، اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے کی بھی ماننے کو...
پاکستان اور آئی ایم ایف نے 5 سال کے دوران ملک کے اوسط ٹیرف کو 6 فیصد تک کم کرنے پر اتفاق کیا ہے، ٹیرف میں کمی جولائی 2025 سے نافذ کی جائے گی۔ درآمدی ٹیرف میں کمی سے امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے اور اس کے لوکل کار مینو فیکچرنگ پر کیا اثرات ہوں گے؟ آٹو انڈسٹری ایکسپرٹ مشہود علی خان کہتے ہیں کہ اس کے دو پہلو ہیں ایک تو یہ کہ ٹیرف میں کمی سے باہر سے گاڑیاں منگوانے والوں اور لوکل مینوفیکچرر کے مابین ایک مقابلہ شروع ہوگا جس کے اثرات گاڑیوں کی قیمتوں پر ضرور پڑے گی، دوسرا پہلو یہ ہے کہ جو گاڑیوں کے پارٹس باہر سے منگوائے جا...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو یقین دلایا کہ6 کینال کے معاملے پر بیٹھ کر بات کریں گے، کینالز کے معاملے پر جو اتفاق رائے سے فیصلہ ہوگا اس پر عمل ہوگا۔ایک انٹرویو میںرانا ثناء اللہ نے کہاکہ معاملہ تب بگڑے گا جب کسی ایشو پر تصادم یا ضد کی صورتحال ہو، شہباز شریف سے میٹنگ میں بلاول بھٹو، خورشید شاہ،گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت بھی موجود تھی۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو یقین دلایا کہ6 کینال کے معاملے بیٹھ کر بات کریں گے، کینالز کے معاملے پر جو اتفاق رائے سے فیصلہ ہو گا اس پر عمل ہو...
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ابھی تھوڑی دیر پہلے جنید صاحب نے ہمارے ایک انٹرنل گروپ میں اس کی وضاحت بھی کی ہے کہ انھوں نے ابھی یک ایسا کوئی بیان نہیں دیا اور اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوگا تو پارٹی کی مرکزی لیڈر شپ کی اجازت سے اور خان صاحب کے حکم پر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ رہنماء پاکستان تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے تو یہ دعا ہے کہ عید اور عید سے پہلے جو چند دن ہیں اللہ اس کو پرامن طور سے گزارے، مقدس مہینے میں پاکستانیوں کا بہت خون بہا ہے، خاص طور علماء کا اور جو ہمارے فوجی بھائی ہیں ان...
ٹانک کی ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کل صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا، وانا شاہراہ، ڈبرہ بازار، کوڑ، خرگئی، منزئی سمیت ملحقہ علاقوں میں آمدورفت معطل رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں کل کرفیو نافذ ہوگا، ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کل صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا، وانا شاہراہ، ڈبرہ بازار، کوڑ، خرگئی، منزئی سمیت ملحقہ علاقوں میں آمدورفت معطل رہے گی۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ شہری اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں اور متبادل راستے اختیار کریں۔
سیاسی مفادات پس پشت ڈال کر دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فورسز کیساتھ کھڑا ہونا ہوگا ، بیرسٹر دانیال چوہدری
اسلام آباد( ممتازرپورٹ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور پوری قوم کو متحد ہو کر ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنرسے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چوہدری نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کی بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کو دہشت گردی سے پاک کر کے دم لیں گے ۔ بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پاک فوج نہ صرف ملکی دفاع کی ضامن ہے بلکہ وہ اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف ہر محاذ پر...
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد یہ واضح ہوچکا ہے کہ بی ایل اے حقوق کی جنگ نہیں لڑ رہی بلکہ وہ دہشتگردی کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کوشش ہوگی کہ مولانا فضل الرحمان حکومت کا حصہ بنیں، وزارت سنبھالیں، خرم دستگیر وی نیوز ایکسکلیوسیو میں اینکر پرسن عمار مسعود سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ 21ویں صدی میں کوئی بھی جنگ اب صرف ہتھیاروں سے نہیں جیتی جا سکتی بلکہ اس کے لیے ذرائع ابلاغ کا بھی مؤثر استعمال کرنا ہوتا ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے خرم دستگیر نے 3 پوائنٹس بتائے جن میں دہشتگردی...
KULU, HIMACHAL PRADESH, INDIA: بھارت کے کثیرالثقافتی معاشرے میں شادی پر مختلف قسم کے رواج اور روایات آج بھی پائے جاتے ہیں، یہ رواج اور رسوم مذہب، علاقے، کمیونٹی اور دیگر حوالوں سے مختلف ہوتے ہیں، کہیں سادہ رواج ہیں تو کہیں پیچیدہ اور کہیں فحاشی کا عنصر غالب نظر آتا ہے۔ بھارت کے معاشرے میں شادی پر کئی عجیب و غریب رواج بھی ہیں اور اسی طرح کا ایک رواج ریاست ہماچل پردیش کے گاؤں میں بھی پائی جاتی ہے جہاں دلہن شادی کے بعد کئی دنوں تک کپڑے نہیں پہنتی ہے۔ ہماچل پردیش کی وادی مانی کاران کے گاؤں پینی میں یہ رواج ہے کہ دلہن شادی کے بعد کئی دنوں تک برہنہ رہتی ہے اور...
اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس آج چیئرمین علامہ راغب نعیمی کی زیر صدارت ہوگا جس میں کئی اہم مذہبی معاملات پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں انسانی دودھ کے بینک کے قیام کا معاملہ زیر بحث آئے گا، جس پر مختلف مذہبی و اخلاقی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر بھی غور کیا جائے گا جس کے تحت پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی صورت میں خاتون نکاح ختم کرانے کا حق رکھتی ہے۔ کونسل کے اجلاس میں خواتین کو وراثت میں حق دینے کے معاملے پر بھی گفتگو ہوگی۔ زکوٰۃ اور دیگر فنڈز کو سرمایہ کاری کے لیے اسلامی بینکوں میں...
وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے رواں ہفتے اسٹارلنک کے عارضی این او سی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ تمام سیکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے اسٹارلنک کو عارضی این او سی جاری ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سیٹلائٹ انٹرنیٹ جیسے جدید حل سے ملک میں کنیکٹیویٹی میں بہتری آئے گی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اسٹارلنک کی جانب سے فیسوں کی ادائیگی اور لائسنسگ کی شرائط پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گی۔ اسٹارلنک ملک میں کنیکٹیویٹی کے مسائل کو دور کرنے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا لیکن اسٹارلنک کی سروسز پاکستان میں کب تک شروع ہو جائیں گی اور اس کی فیس کیا ہوگی؟ یہ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رہنما تحریک انصاف رؤف حسن نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہے ہمیں مقتدرہ سے رابطوں کو معنی خیز بنانا ہے۔ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطہ ناگزیر ہے، کوئی پلیٹ فارم ملنا چاہئے جہاں بات ہو اور آگے بڑھے، بانی پی ٹی آئی نے تو پہلے ہی اداروں سے بات کرنے کیلئے کمیٹی بنا دی تھی، اگر معاملات بات چیت سے حل ہو سکتے ہیں مزید راستہ اپنانا چاہئے سوشل میڈیا کو قابو میں لانے سے متعلق ابھی تک کوئی بات طے نہیں ہوئی، میری بھی 33 ہفتوں سے بانی سے ملاقات نہیں ہوئی، عبد کے بعد احتجاج پی...
پی آئی اے کی ملکی اور بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ بورڈ ارکان کو بریفنگ دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس 24 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024ء کی شش ماہی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا، قومی ائیرلائن کی نجکاری کے نئے مسودے اور اہداف پر بھی غور ہوگا۔ اجلاس میں یورپ کے بعد برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا، برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ پی آئی اے کی ملکی اور بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ بورڈ ارکان کو...
پاکستان میں مقیم قانونی اور غیرقانونی افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ حکومت پاکستان نے افغان مہاجرین کو پیشکش کی ہے کہ وہ 31 مارچ تک رضاکارانہ طور پر واپس چلے جائیں، اس صورت میں افغان مہاجرین کے پاس صرف 9 روز باقی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں ایران کی جانب سے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو بے دخل کردیا گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت نے افغان مہاجرین کے واپس نہ جانے کی صورت میں انہیں بے دخل کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے۔ سندھ حکومت نے وفاق کی ہدایت پر افغان باشندوں کی ملک بدری کا پلان تیار کیا ہے، جس کے مطابق ڈویژن اور ضلع کی سطح پر کمیٹیوں کو فعال کردیا...
ویب ڈیسک: پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس کل 24 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024 کی شش ماہی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا، قومی ائیرلائن کی نجکاری کے نئے مسودے اور اہداف پر بھی غور ہوگا، یورپ کے بعد برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا.پی آئی اے کی ملکی اور بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ بورڈ ارکان کو بریفنگ دے گی. بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے سمیت دیگر معاملات پر بھی بورڈ...
انسانی تہذیب کی تاریخ گواہ ہے کہ علم و دانش ہی وہ بنیاد ہے جس پر قوموں کی ترقی کی عمارت کھڑی ہوتی ہے اور کتابیں علم و فہم، شعور و آگہی، دانش و حکمت اور تہذیب و تمدن کی امین ہوتی ہیں۔ جن معاشروں نے کتابوں کو اپنایا، وہ ہمیشہ ترقی کی راہ پر گامزن رہے اور جو کتاب سے دور ہوگئے، وہ زوال کا شکار ہوگئے۔ کتاب ایک ایسا چراغ ہے جو ذہنوں کو منور کرتا ہے، سوچوں کو جِلا بخشتا ہے اور زندگی کے نشیب و فراز میں راستہ دکھاتا ہے۔ ایک اچھی کتاب انسانی ذہن کو وسعت دیتی، سوچنے کا نیا انداز سکھاتی، ماضی، حال اور مستقبل کی سمت کا تعین کرتی ہے۔ انسانی تاریخ میں...
لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)ایپل کے فولڈ ایبل آئی فون سے متعلق چند عرصے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں جس میں اس کے ڈیزائن، بیٹری اور پائیداری کے بارے میں تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں۔ اگرچہ ایپل نے ابھی تک باضابطہ طور پر اس ڈیوائس کی تصدیق نہیں کی ہے، تاہم کئی معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی اپنے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کو نمایاں کرنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔ ایپل کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ اس کی باڈی پتلی ہو جو کم طاقت استعمال کرے۔ ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایپل اپنی پہلی فولڈ ایبل پروڈکٹ میں ڈسپلے پارٹس کو بہتر بنا کر یہ حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔...
بلیک ہولز سائنسی دریافتوں کے میدان میں ایک پراسرار لیکن سادہ فلکیاتی قوتیں ہیں۔ لیکن کبھی سوچیں کہ اگر ہم ان بلیک ہولز میں چلے جائیں تو ہمارا کیا بنے گا۔ ہماری کائنات کے مرکز میں، 40 لاکھ سورجوں کے مساوی بڑے پیمانے پر ایک بلیک ہول موجود ہے۔ اگرچہ انسان کبھی بھی بلیک ہول کے ساتھ رابطے میں نہیں آیا لیکن یہ موضوع طویل عرصے سے تحقیق اور غیر معمولی تجسس کا باعث رہا ہے۔ محققین کے مطابق، انسان کے بلیک ہول میں جانے کے نتائج کا انحصار بہت سے عوامل پر ہوگا، خاص طور پر بلیک ہول کی کمیت یا سائز۔ عام طور پر، سائنسی برادری اس بات پر متفق ہے کہ اگر کوئی شخص کسی بڑے بلیک...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی خصوصی چھوٹ دیدی ہے۔ صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل45 کے تحت دی ہے۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں‘ زنا، چوری ، ڈکیتی، اغواء ، دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں‘ مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر نہیں ہوگا۔ سزا میں کمی کا اطلاق غیرملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 ء کے تحت سزا یافتہ افراد پر بھی نہیں ہوگا۔ ایک تہائی قید کاٹ چکے 65سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں‘ ایک تہائی قید کاٹ چکی...
صدر آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان اور عید الفطر کے پیش نظر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی خصوصی چھوٹ دے دی۔ صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا جبکہ زنا، چوری، ڈکیتی، اغواء اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ سزا میں کمی کا اطلاق غیر ملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 ء کے تحت سزا یافتہ افراد پر نہیں ہوگا۔ ایک تہائی قید...
رمضان المبارک کا آخری عشرہ آج شروع ہوگا، ملک بھر میں لوگ آج اعتکاف میں بیٹھیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام آج اعتکاف میں بیٹھیں گے، رمضان المبارک کا آخری عشرہ آج شروع ہوگا جب کہ شب قدر کو تلاش کرنے کے لیے آج 21 ویں شب کو شب بیداری بھی کی جائے گی۔ آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان رات بھر اللہ کے حضور عبادت کرتے ہوئے اپنی حاجات پیش کریں گے۔ متعفکین شوال کا چاند نظر آنے تک حالت اعتکاف میں رہیں گے۔ اطلاعات کے مطابق ملک بھر کی بڑی مساجد میں اعتکاف کے خواہش مندوں کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہوتی ہے۔ دیگر شہروں سے متعدد متکفین اعتکاف کی نیت سے لاہور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی خصوصی چھوٹ دے دی۔جمعہ کو صدر مملکت آصف علی زرداری نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی، ایک تہائی قید کاٹنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔(جاری ہے) بچوں کے ساتھ جیل میں موجود خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا جبکہ ایک تہائی سزا کاٹنے والے 18 سال سے کم عمر افراد پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔سزاؤں میں...
— فائل فوٹو عید الفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کر دی گئی۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔صدرِ مملکت نے یومِ پاکستان اور عید الفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 دن کی کمی کر دی ہے۔ایوانِ صدر کے مطابق سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں، مالی جرائم، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے، ریپ، چوری، ڈکیتی، اغواء، دہشت گردی میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔ایک تہائی قید کاٹ چکنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا جبکہ ایک تہائی قید کاٹ چکنے والی 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں...
ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ صدر نے قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ دیتے ہوئے سزاؤں میں 180 دن کی کمی کر دی ہے۔ صدرآصف زرداری نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی، سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔ ملک بھرکی مساجد میں لاکھوں مسلمان آج اعتکاف بیٹھیں گے خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری، ڈکیتی، اغواء اوردہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا، اس کے علاوہ سزا میں کمی...
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان اور عید الفطر کے پیش نظر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی خصوصی چھوٹ دے دی۔ صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا جبکہ زنا، چوری، ڈکیتی، اغواء اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ سزا میں کمی کا اطلاق غیر ملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 ء کے تحت سزا یافتہ افراد پر نہیں...
یومِ پاکستان اور عید الفطر کے پیش نظر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)صدر آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان اور عید الفطر کے پیش نظر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی خصوصی چھوٹ دے دی۔ صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا جبکہ زنا، چوری، ڈکیتی، اغواء اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ سزا...
صدر آصف علی زرداری نے یوم ِ پاکستان اور عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی خصوصی چھوٹ دے دی۔ صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی ہے۔ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی ) سے جاری بیان کے مطابق سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا، دہشتگردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ مزید پڑھیں: پیکا ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش، فیک نیوز پر 5 سال کی سزا ہوگی سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت نے یوم پاکستا ن اور عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180روز کی کمی کردی ۔ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45کے تحت دی،سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا، سزاؤں میں کمی کا اطلاق ریپ، چوری، ڈکیتی، اغوا، دہشتگردی میں سزایافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا، سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ ایوان صدر کا مزید کہنا ہے کہ ایک تہائی قید کاٹ چکنے والے 65سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا، ایک تہائی...
اسلام ٹائمز: ہمیں دیکھنا ہوگا کہ آیا اردگان حالات پر قابو پا سکتے ہیں یا اپوزیشن آخر کار ترک صدر کو ہٹانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ یہ سب مغربی حمایت پر بھی منحصر ہوگا۔ یہ بھی یاد رکھنا چاہیئے کہ اردگان کے پاس ترکی میں مضبوط اختیارات اور اثر و رسوخ موجود ہیں، لہٰذا اپوزیشن کے لیے یہ کام آسان نہیں ہوگا، لیکن ناممکن بھی نہیں۔ تحریر: محمد حسن سویدان صبح کے وقت، اردگان نے استنبول کے میئر، اکرم امام اوغلو کو گرفتار کر لیا، جو اردگان کے سب سے بڑے صدارتی حریف سمجھے جاتے ہیں۔ گزشتہ کئی سالوں سے تمام سروے یہ ظاہر کر رہے تھے کہ اکرم امام اوغلو، اردگان سے آگے ہیں، اسی وجہ سے...
معروف مذہبی شخصیت، آل پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ افغانستان نے اگر دہشتگردوں کو نہ روکا تو خود بھی اسی آگ میں جلنا ہوگا۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلامی دنیا کا طاقتور ترین ملک ہے، اسے کمزور کرنے کے لیے بہت سے بیرونی ممالک کام کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں بھارت نے سانحہ جعفر ایکسپریس پر جشن منایا، پاکستان کے استحکام پر کوئی کمپرومائز ممکن نہیں، طاہر اشرفی طاہر اشرفی نے کہاکہ دشمن ممالک کو معلوم ہے کہ پاکستان کو توڑا نہیں جا سکتا، کیونکہ پاکستان کے پاس ایک مضبوط فوج ہے، جو ملک کی حفاظت کے لیے تن، من، دھن کی قربانی دینے کے لیے ہمہ...
دشمن جہاں بھی بیٹھا ہوگا ہم نے پیچھا کرنا ہے،اگر افغانستان کے اندر ایکشن لینا پڑے تو لینا چاہئے ؛ خواجہ آصف
ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہا ہے اور اگر افغانستان کے اندر ایکشن لینا پڑے تو لینا چاہئے۔ خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹی ٹی پی کے حوالے سے افغانستان سے کئی بار بات کی ہے، گڈی گڈی برتاؤ رکھنا ہماری قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، دشمن جہاں بھی بیٹھا ہوگا ہم نے پیچھا کرنا ہے۔ہ جو شخص کہے افغانستان جاکر پیچھا نہیں کرنا چاہئے، وہ پاکستان کے مفاد کے خلاف بات کررہے ہیں۔ بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر ماں کو قتل کردیا وزیردفاع نے کہا کہ ٹی ٹی پی کو 3 سال پہلے پرائیوٹ ملیشیا بنانے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ جو ہمارے وجود کا دشمن ہوگا، اس کے پیچھے ہمیں کسی بھی ملک جانا پڑے، ہم جائیں گے ۔قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے "جیو نیوز" کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘ میں گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ جو ہمارے وجود کا دشمن ہوگا، اس کے پیچھے ہمیں کسی بھی ملک جانا پڑے، ہم جائیں گے۔ افغان حکومت ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پہلے سے موجود ہے، اسے صرف بحال کیا جارہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی...