2025-12-02@14:09:51 GMT
تلاش کی گنتی: 19035
«کی بھی منظوری دی»:
(نئی خبر)
جاپان میں ایک 66 سالہ شخص نے لاٹری سے تقریباً 60 کروڑ ین (ایک ارب پاکستانی روپے سے زائد) جیتنے کے بعد اپنی بیوی سے یہ خوشخبری چھپانے کا فیصلہ کیا اور پرتعیش زندگی خفیہ طور پر گزارنے لگا۔ جاپانی میڈیا کے مطابق، اس شخص، جسے صرف ’ایس‘ کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، ٹوکیو میں اپنی بیوی کے ساتھ رہتا ہے۔ دونوں کی مشترکہ پنشن تقریباً 3 لاکھ ین ہے۔ ایس کی اہلیہ انتہائی کفایت شعار تھیں اور شادی کے بعد شوہر کو غیر ضروری خرچ، باہر کھانا یا مہنگی چیزیں خریدنے سے روک کر رکھتی تھیں۔ اسی لیے ایس نے اپنی جیت کی اصل رقم بیوی سے چھپائی اور صرف 50 لاکھ ین بتائی۔ ایس نے بتایا...
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سعودی وزیرِ داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات کی ہے۔ دوران ملاقات سکیورٹی امور اور دونوں ممالک کی وزارتِ داخلہ کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، برمی مسلمانوں کے لیگل سٹیٹس کے دیرینہ مسئلے پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر سعودی وزیرِ داخلہ نے اس معاملے کے حل کے لئے پاکستانی وزیرِ داخلہ کی کوششوں پر اظہارِ تشکر کیا، انہوں نے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر حملے میں شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت بھی کی۔ فریقین نے پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کیلئے ٹریننگ ایکسچینج پروگرام پر اتفاق کیا، جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی وزارتِ...
وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم سینٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان میں ایران کے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے اور علاقائی و بین الاقوامی امور میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان کشیدگی، ایران نے مصالحتی کردار کی پیشکش کردی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخی، ثقافتی اور اقتصادی اعتبار سے اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک کی کوشش ہے کہ باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں۔ Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 received Dr....
پاکستانی اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں حجاب اتارنے کی وجہ اور اپنے روحانی سفر سے متعلق تفصیلات واضح کی ہیں۔ فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نوشین شاہ نے بتایا کہ وہ ایک خواب کی وجہ سے حجاب پہننے کی طرف مائل ہوئیں۔ ان کے مطابق خواب میں ایک آواز نے انہیں متنبہ کیا کہ اگر انہوں نے سر نہ ڈھانپا تو فرشتے ان سے دور ہو جائیں گے۔ خواب کے فوراً بعد انہوں نے دوپٹہ اوڑھ لیا اور تقریباً چار ماہ تک باقاعدگی سے حجاب کرتی رہیں، یہاں تک کہ شوٹس اور گھر میں بھی اسے مسلسل پہنے رکھا۔ تاہم اداکارہ نے کہا کہ کچھ عرصے بعد انہیں محسوس ہونے لگا کہ...
جنوبی افریقی پولیس نے ملک کے سابق صدر جیکب زوما کی بیٹی، دودوزیلے زوما سامبدلا، کے خلاف ان سنگین الزامات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ انہوں نے 17 مردوں کو روس لے جا کر انہیں یوکرین کے خلاف جنگ میں زبردستی شامل کروایا۔ پولیس ترجمان ایتھ لینڈا ماتھے کے مطابق یہ الزامات دودوزیلے کی بہن، نکوسازانا بونگانینی زوما منکیوبے، کی جانب سے جمع کرائے گئے ایک حلفیہ بیان میں سامنے آئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دودوزیلے اور 2 دیگر افراد نے متاثرہ مردوں کو یہ کہہ کر روس بھیجا کہ انہیں سیکیورٹی ٹریننگ دی جائے گی، تاہم وہاں پہنچتے ہی انہیں ایک روسی کرائے کے جنگجو گروپ کے حوالے کر دیا گیا اور جنگ میں...
بھارت میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ریاض حامداللہ نے 24 نومبر 2025 کو افواجِ بنگلہ دیش کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں 1971 کی جنگِ آزادی کے ہیروز کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے آزادی کے لیے جانیں قربان کرنے والے سپاہیوں، مکتی باہنی، بہادر خواتین اور بھارت کی جانب سے فراہم کی گئی حمایت کو بھی خصوصی طور پر سراہا۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ بنگلہ دیش اور بھارت کے تعلقات ’گہرے اور کئی سطحوں پر استوار ہیں‘، اور مشکل وقتوں میں بھارت کی حمایت نے دوطرفہ اعتماد کے فریم ورک کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ At ????????ARMED FORCES DAY in #India, shared #Bangladesh perspectives…@MEAIndia pic.twitter.com/VLe1eV2Ghz — Riaz Hamidullah (@hamidullah_riaz)...
پاکستان نے افغانستان میں مبینہ فضائی حملوں کے دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں افغان علاقے میں کوئی فضائی کارروائی نہیں کی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان جب بھی کوئی کارروائی کرتا ہے، اسے سرکاری سطح پر تسلیم بھی کرتا ہے، اس لیے ایسے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، وہ زیادہ تر افغانستان کے اندرونی جھگڑوں، مقامی گروہوں کی آپس کی لڑائی یا بعض صورتوں میں مبینہ طور پر بھارتی ایجنٹوں کی جانب سے رچائے گئے ڈراموں کا نتیجہ ہو سکتے ہیں۔ حکام کے مطابق افغانستان میں خوارج کے اندر بھارتی اثرورسوخ کوئی نئی بات نہیں۔ ذرائع نے...
فرانس کے ایک شہری، جو آن لائن ‘Glubux’ کے نام سے مشہور ہیں، گزشتہ 8 سالوں سے اپنے گھر میں لیپ ٹاپ بیٹریوں کی مدد سے بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، Glubux نے تقریباً 1,000 استعمال شدہ لیپ ٹاپ بیٹریاں جمع کیں اور ان کے اندر موجود سیلز (زیادہ تر Lithium-ion 18650) نکال کر ایک خاص ریک سسٹم میں دوبارہ ترتیب دی، تاکہ زیادہ مستحکم اور قابلِ اعتماد بیٹری پیک تیار کیا جا سکے۔ انہوں نے سولر پینلز بھی نصب کیے اور بیٹری بینک کو گھر سے تقریباً 50 میٹر دور ایک الگ شیڈ میں رکھا تاکہ شارٹ سرکٹ یا آگ کے خطرات کم ہوں۔ یہ سسٹم پچھلے 8 سالوں سے بغیر کسی بیٹری فیل ہونے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف یوٹیوبر عمار خان یاسر نے پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا کہ نہیں میزان بینک کے آفیشل نمبر سے کال موصول ہوئی، جس میں کال کرنے والا اس کے بینک اکاؤنٹ کی مکمل تفصیلات بتا کر OTP مانگ کر اکاؤنٹ خالی کرنے کی کوشش کرتا رہالیکن میں نے کال ریکارڈ کی اور ویڈیو کے ذریعے عوام کو خبردار کیا۔ تفصیلات کے مطابق عمار خان یاسر کا کہناتھا کہ ویڈیو کو 20 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں، جس کے بعد متعدد لوگوں نے رابطہ کرکے بتایا کہ وہ بھی ایسے ہی فراڈ کا شکار ہو چکے ہیں۔ کئی افراد کے 10 ہزار سے 3 لاکھ روپے جبکہ ایک شخص کے 16 لاکھ روپے تک نکال لیے...
بالی ووڈ کی معروف ہدایت کار، کوریوگرافر اور ریئلٹی شو جج فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ یوٹیوب کے ذریعے ہونے والی آمدن ان کے پورے فلمی کیریئر کی کمائی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ فرح خان جنہوں نے ’جو جیتا وہی سکندر‘ کے مقبول گیت ’پہلا نشہ‘ کی کوریوگرافی سے شہرت پائی اور بعد ازاں ’میں ہوں نا‘ اور ’اوم شانتی اوم‘ جیسی بلاک بسٹر فلمیں ڈائریکٹ کیں، وہ انڈین آئیڈل، جھلک دکھلا جا، ناچ بلیے، انڈیا گاٹ ٹیلنٹ اور سیلیبریٹی ماسٹر شیف سمیت کئی ریئلٹی شوز میں جج کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پارٹیوں میں لوگ میرے شوہر کو نظرانداز کرتے اور مجھ ہی سے بات کرتے تھے، فرح خان...
رجب بٹ اپنی کسی نہ کسی حرکت یا بات کی وجہ سے سرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔ اب حال ہی میں ان کی ایک بیرون ملک سے ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس کی وجہ اُن کی ویڈیو میں اووَر ایکٹنگ ہے۔ رجب بٹ ایک مشہور پاکستانی شخصیت ہیں جن کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔ ان کے یوٹیوب پر 80 لاکھ کے قریب سبسکرائبرز ہیں اور وہ بیٹنگ ایپلی کیشنز کی تشہیر سے متعلق الزامات کی وجہ سے پاکستان سے فرار ہونے کے بعد اس وقت برطانیہ مقیم ہیں۔ ان کا خاندان، ان کے والدین، بہن، بیوی اور بیٹا پاکستان میں رہتا ہے بشمول ان کے قریبی دوستوں کے بھی جیسے حیدر، ڈوگر اور دیگر۔ عجب بٹ اپنے تنازعات...
اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مزید 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ عالمی دباؤ اور مسلسل مطالبات کے باوجود اسرائیل کی جانب سے حملے بدستور جاری ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق 10 اکتوبر کے غزہ امن معاہدے کے بعد اسرائیل اب تک 500 سے زائد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکا ہے، جن واقعات میں 300 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم اُنروا نے بھی غزہ کی صورتحال کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں 90 فیصد سے زیادہ آبادی مکمل طور پر امداد پر منحصر ہے اور اکثر لوگوں کو دن میں صرف ایک بار کھانا مل...
یو این او میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے تین سو سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں، یہ ایک کڑوی حقیقت کی نشاندہی کرتا ہے، زبانی طور پر اعلان کردہ امن نے زمینی سطح پر ابھی تک مکمل تحفظ اور استحکام فراہم نہیں کیا۔ جانیں اب بھی ضائع ہو رہی ہیں، گھر اب بھی مسمار ہو رہے ہیں اور خاندان اب بھی خوف کے سائے میں جی رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ اور مسئلہ فلسطین پر بریفنگ کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں سیاسی پیشرفت کے باوجود صورتحال بدستور نہایت سنگین...
یکس اپڈیٹ پاکستان کیخلاف جھوٹا پراپیگنڈا کرنے والے بھارت افغانستا ن پی ٹی ایم سے منسلک اکاؤنٹ بے نقاب
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سیث) سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب — بھارت، افغانستان اور پی ٹی ایم سے منسلک جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان کے خلاف جھوٹ، فتنہ اور انتشار پھیلانے والے جعلی انسانی حقوق کے علمبردار اور پروپیگنڈا نیٹ ورکس کا مکروہ چہرہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" کی نئی اپڈیٹ کے بعد بے نقاب ہو گیا ہے۔ پاکستان کے خلاف نفرت، انتشار اور غلط بیانی پھیلانے والے بھارتی اکاؤنٹس بھی سامنے آ گئے ہیں۔ پاکستان میں دہشتگردی کے بیانیے کو ہوا دینے کے لیے بھارت سمیت کئی ممالک سے اکاؤنٹس آپریٹ کیے جا رہے تھے، جن میں اپنی اصل لوکیشن چھپانے کے لیے وی پی این کا استعمال بھی عام تھا۔ مزید...
خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پہلی بار زعفران کی خوشبو بکھرنے لگی ہے، کیونکہ مقامی سطح پر لگائے گئے زعفران کے پودوں نے پھول دینا شروع کر دیا ہے۔ یہ ایک اہم پیشرفت ہے جو مستقبل میں علاقے کی معیشت اور زراعت دونوں کے لیے نئے امکانات پیدا کر سکتی ہے۔ محکمہ زراعت سوات نے مقامی زمینداروں کے تعاون سے سرکاری سطح پر مختلف علاقوں میں زعفران کے پودے لگائے، جو اب کامیابی سے پھول لا رہے ہیں۔ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو جلد سوات اپنی قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ زعفران کی خوشبو اور پیداوار کے باعث بھی شناخت حاصل کرے گا۔ یہ منصوبہ نہ صرف سوات بلکہ خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کی معیشت کو مضبوط...
عبدالرزاق باجوہ جو کبھی ٹویوٹا کمپنی کی پاسو کار چلاتے تھے وقت کے ساتھ ساتھ ان کا خاندان بڑھتا گیا تو انہیں اب بڑی اور پاسو کے مقابلے میں طاقت ور گاڑی کی ضرورت تھی تو انہوں نے اپنی معلومات پوری کرنے کے بعد کرولا خریدی اور جب اس سے بھی ضرورت پوری نہ ہوئی تو دل تو چاہا کہ کوئی سیون سیٹر گاڑی خریدیں لیکن جیب نے اس کی اجازت نہیں دی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان الیکٹرک وہیکل سیکٹر میں اہم سنگ میل، مقامی طور پر اسمبل الیکٹرک کاریں لانچ عبدالرزاق باجوہ کا کہنا ہے کہ دنیا جب آٹو انڈسٹری میں ترقی کر رہی تھی ہم مہنگے داموں وہی گاڑیاں خریدنے پر مجبور تھے جن میں جدید سہولیات تک نہیں...
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت کی تشکیل کے وقت مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ہاف ٹرم پر معاہدہ ہوا تھا، لیکن وہ خود اس مذاکرات کا حصہ نہیں تھے۔ انہیں بتایا گیا کہ اس پر اتفاق ہوا ہے، جس میں وزیرِاعظم، اسپیکر اور سینیٹ کے چیئرمین کی مدت نصف نصف طے کرنے کی بات ہوئی۔ حکومت میں شیئرنگ کے یہ اصول اب بھی لیڈرشپ کے درمیان برقرار ہیں اور یہ مکمل طور پر قیادت کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعظم اور اسپیکر کی مدت پر بھی ہاف ٹرم کے لیے اتفاق ہوا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:ن لیگ اور پی پی میں آدھی آدھی مدت کے لیے حکومت کا فارمولا طے ہے، یوسف رضا...
راولپنڈی: پنجاب میں رواں سال 2025ء کے ابتدائی 6 ماہ جنوری تا جون کے دوران بچوں پر تشددکے 4 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ سزاکی شرح 1 فیصدسے بھی کم رہی، 6 ماہ میں روزانہ اوسطاً 23 بچے تشدد کا شکار ہوئے، سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے فیکٹ شیٹ جاری کر دی۔ فیکٹ شیٹ کے مطابق ایک سال میں پنجاب حکومت رپورٹنگ کے نظام میں بہتری لائی ہے،تاہم سزاکی انتہائی کم شرح باعثِ تشویش ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق چھ ماہ کے دوران صرف 12 مقدمات میں سزا سنائی گئی،جنسی استحصال کے 717 واقعات رپورٹ ہوئے، لیکن ایک بھی سزا نہیں ہو سکی۔ چائلڈ بیگری سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والا جرم رہا، جس کے...
ملزم سمیر نے مبینہ طور ہر 100سے زائد لڑکیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ہے ملزم سمیر کے موبائل فون سے 450 سے زائد نازبیا ویڈیوز ملی ہیں، رپورٹ عید گاہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار مختلف لنکس کے ذریعے خواتین کے موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنے والے ملزم سمیر عرف پی کے نے دورانِ تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے لاہور کے ایک شہری سے صرف 5 ہزار روپے میں ایسے مختلف لنک حاصل کیے جس کے ذریعے موبائل فون ہیک کیے جا سکتے تھے ۔ سمیر کے مطابق وہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز(واٹس ایپ، انسٹا گرام، فیس بک) پر خواتین کو لنکس بھیج کر ان کے موبائل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منشیات کے استعمال کی تاریخ بھی انسانی تاریخ کی طرح قدیم ہے۔ انسان اس کا استعمال شاید ازل سے ہی کرتا آرہا ہے۔ دنیا کے تمام خطوں میں ایسی قدرتی اور خودرو جڑی بوٹیاں موجود ہیں کہ جن کے استعمال سے نشہ ہوتا ہے۔ قدیم مذاہب اور تہذیبوں میں اس کی کوئی ممانعت نہیں تھی البتہ اسلام نے ہر نشہ آور چیز کو حرام قرار دیکر مسلمانوںکو اس سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے لیکن آج دنیا کے دیگر ممالک کی مانند اسلامی ممالک میں بھی اس کا استعمال عام ہے۔ جبکہ افغانستان کا شمار ان ممالک میں کیا جاتا ہے جہاں دنیا کی سب سے زیادہ مقدار میں منشیات کی پیدوار ہوتی ہے اور پاکستان کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(1)جس طرح مچھروں کو پتا چل جاتا ہے کہ ہمیں کب نیند آرہی ہے اسی طرح آئی ایم ایف کو پتا چل جاتا ہے دنیا میں کہاں چوری ہورہی ہے اور کتنی ہورہی ہے کیونکہ وہ اس نظام کی خالق ہے جو خود چوری کو فروغ دیتا ہے۔ آئی ایم ایف کا کام ہے مسائل کو برقرار رکھنے کے لیے مسائل کی نشاندہی کرنا۔ چوری ڈھونڈ کر اس کو چور نظروں سے دیکھنا اور پھر چوروں جیسے حل پیش کرنے کے فن کار آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کہلاتے ہیں۔ چوری کو پہلے دیانت داری سے چوری کہا جاتا تھا پھر چوری کرنے والے زور آور ہوئے تو رشوت کہی جانے لگی۔ رشوت میں سیاست آئی تو بدعنوانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یقینا آپ نے اپنے ارد گرد ایسے لوگ دیکھے ہوں گے جن کی زبان اللہ کے شکر سے ہر حال میں تر رہتی ہے۔یہ جملہ بظاہر عام سا لگتا ہے، مگر اس کے اندر زندگی کا ایک بڑا سبق چھپا ہے۔ ممکن نہیں کہ ایسے اشخاص واقعی ہر دکھ، درد، تکلیف سے خالی ہوں، مگر اپنے دکھ پر مسکراہٹ اوڑھ کر ہمیں یہ سکھاتے ہیں کہ زندگی کو گزارنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے یعنی ہر حال میں خود کو خوش ظاہر کرنا اور شکر گزار رہنا۔ماہرین نے بھی تحقیق سے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ اگر انسان خوش نظر آنے کی اداکاری کرے، جسے انگریزی میں mimicry کہتے ہیں، تو دماغ اسے سچ مان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن کی رہائی کے بدلے 5 کروڑ ڈالر تاوان ادا کردیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق تاوان کی یہ رقم مبینہ طور پر القاعدہ سے منسلک گروہ جماعت نصر الاسلام والمسلمین(جے این آئی ایم) کو ادا کی گئی،جس نے سونے کے کاروبار سے وابستہ شہزادے کے ساتھ ایک پاکستانی اور ایک ایرانی کو بھی یرغمال بنایاتھا۔ یہ گروہ مغربی افریقی ملک، مالی کی فوجی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ گروہ نے جون میں دھمکی دی تھی کہ وہ مالی میں قائم کسی بھی غیر ملکی کمپنی یا کارخانے پر حملہ کرے گا اور جو ادارہ حکومت کے ساتھ کاروبار کرے گا، اسے ان سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) امارات میں 73 فیصد سرمایہ کاروں نے انسانی مشیروں کے بجائے اے آئی کو ترجیح دینے پر آمادگی کا اظہار کردیا۔ حالیہ سروے کے مطابق 73 فیصد سرمایہ کار انسانی مشیروں کے بجائے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو اپنانے پر آمادہ ہیں جبکہ 70.8 فیصد سرمایہ کار اپنے مالی پورٹ فولیو کی نگرانی بھی اے آئی کے حوالے کرنے پر اعتماد ظاہر کرتے ہیں۔ یہ سروے الفیہ کمپنی کی جانب سے مئی سے جولائی کے درمیان کرایا گیا جس میں 509 مقامی سرمایہ کاروں کی آرا شامل کی گئیں۔ ان میں مختلف عمر، آمدنی اور سرمایہ کاری کے تجربے والے افراد شامل تھے، جن میں اعلیٰ مالیت والے سرمایہ کار اور عام ریٹیل سرمایہ کار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) آغا قادر داد کھجور مارکیٹ میں زہریلی فاسفورس بھٹیوں کا انکشاف، انکشاف ہوا ہے کہ مارکیٹ کے متعدد گوداموں میں ممنوعہ فاسفورس کیمیکل سے کھجوریں بھوننے کا خطرناک اور غیر قانونی عمل جاری ہے، جس کے باعث ہزاروں خواتین اور کم عمر بچوں کی زندگیاں شدید خطرات سے دوچار ہیں، رپورٹ کے مطابق درجنوں گوداموں میں چھوٹے کمروں کو کیمیکل بھٹیوں میں تبدیل کرکے روزانہ صبح سے 10 بجے تک ممنوعہ فاسفورس جلائی جاتی ہے۔ ہر بھٹی میں 18 کلوگرام سے زائد فاسفورس استعمال کی جاتی ہے اور جلانے کے بعد کمروں کو مکمل طور پر بند کر دیا جاتا ہے، تاکہ دھواں اور گیسیں باہر نہ نکلیں۔تاہم یہ زہریلی گیسیں دیواروں اور درزوں سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گولارچی (نمائندہ جسارت)ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب اعلیٰ بدین عبدالوہاب میمن کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر گولارچی کے دفتر میں کھلی کچہری منعقد کی گئی۔ کچہری میں شہریوں نے تعلیم، ریونیو، پولیس، واٹر سپلائی اسکیم، ٹاؤن آفس، این آر ایس پی، آبپاشی اور پبلک ہیلتھ سمیت مختلف محکمات سے متعلق درخواستیں پیش کیں ریجنل ڈائریکٹر عبدالوہاب میمن نے شہریوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کا جائز مسئلہ ضرور حل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی محتسبِ اعلیٰ سندھ محمد سہیل راجپوت کی ہدایات پر تعلقہ سطح پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے تاکہ لوگوں کو اْن کے علاقوں میں انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے درخواست گزار عبدالکریم نے بتایا کہ...
ضمنی انتخابات کے نتائج آپ کے سامنے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کلین سویپ کر دیا ہے۔ پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کی جیت پر تو کہا جا سکتا ہے کہ وہاں اس کی حکومت ہے، اس لیے ضمنی انتخابات حکومت ہی جیتتی ہے۔ لیکن ہری پور پر کیاکہا جا ئے گا؟ ہری پور میں تو تحریک انصاف کی مضبوط حکومت ہے۔ انتخابی مہم کے لیے ’’کے پی‘‘ کے وزیر اعلیٰ بھی گئے۔ حالانکہ انھیں الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس بھی کیا گیا۔ خیبر پختونخوا کی ساری تحریک انصاف نے ہری پور کا ضمنی الیکشن جیتنے کے لیے انتخابی مہم چلائی۔ لیکن پھر بھی مسلم لیگ (ن) کا ا میدوار واضح اکثریت سے جیت گیا۔ تحریک انصاف اپنی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی محمد سلیم بلوچ نے اپنے حلقے میں یوسی مراد میمن دیھ تھانو ملیر میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے سموں گوٹھ میں جاری واٹر سپلائی اسکیم کا بھی معائنہ اور کام کی رفتار اور معیار کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر مقامی اسٹیک ہولڈرز، نمائندگان اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی سندھ کے افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی (نمائندہ جسارت)ماتلی شہر کی اہم شاہراہیں اس وقت بدنظمی اور انتظامی غفلت کی واضح مثال بنی ہوئی ہیں جہاں سڑکوں کے عین درمیان نصب بجلی کے کھمبے ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی آمدورفت کے لیے مسلسل پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ مین حیدرآباد روڈ، اسٹیشن روڈ اور ٹنڈو غلام علی روڈ سمیت شہر کی دیگر گنجان آباد گلیوں میں کھمبوں کی درمیان میں موجودگی نے نہ صرف ٹریفک کو شدید متاثر کیا ہے بلکہ حادثات کے خطرات میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ شہریوں کے مطابق روزانہ ہزاروں گاڑیاں ان سڑکوں سے گزرتی ہیں لیکن سڑک کے بیچوں بیچ کھڑے بجلی کے کھمبوں کے باعث گاڑیوں کا رخ بار بار بدلنا پڑتا ہے جس سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ماہر امراض شوگر و سی ای اوڈائبیٹیزٹیلی کیئرسینٹرڈاکٹر ثانیہ بشیرنے کہاہے کہ حمل کے دوران شوگر کا شکار ہونے والی خواتین آئندہ پانچ سال کے دوران شوگر کے مرض میں مبتلا ہوجاتی ہیں خواتین حمل کے ٹہرنے سے پہلے اپنا معائنہ کرانے کے ساتھ ہرتین ماہ میں شوگر کولیسٹرول اور گردوں کا ٹیسٹ لازمی کرائیں، پاکستان میں شوگر کا مرض عام ہوتا جارہا ہے کمیونٹی سطح پر آگاہی مہم کی اشد ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائبیٹیزٹیلی کیئرسینٹر کے تحت حیدرآباد میں دوسری ڈیجیٹل ہیلتھ کانفرنس سے اپنے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر شرکا کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں شرکا کے مفت بلڈ پریشر، وزن اور شوگر کے...
چھتیس گڑھ کے ضلع جشپور میں 15 سالہ طالبہ نے پرنسپل پر چھیڑ چھاڑ اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے کے بعد اسکول کے اسٹڈی روم میں پھانسی لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جشپور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ششی موہن سنگھ نے بتایا کہ اسکول باغیچہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ہے جبکہ متاثرہ لڑکی پڑوسی ضلع سرگوجہ کے علاقہ سیتا پور کی رہائشی تھی۔ پولیس کے مطابق نویں جماعت کی یہ طالبہ ایک نجی اسکول کے اسٹڈی روم میں ساڑی کے ذریعے چھت سے لٹک کر جان دے بیٹھی۔ واقعے کے فوراً بعد پرنسپل کو گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کو جائے وقوعہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے سندھ کے متعلق حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کل بھی پاکستان کا حصہ تھا، آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا، انہوں نے اس بیان کو نہ صرف تاریخی طور پر غلط بلکہ سفارتی سطح پر غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کو چاہیے کہ وہ اپنے ملک کے داخلی مسائل اور تقسیم پر توجہ دیں اور پاکستان کے بارے میں غیر حقیقی دعووں اور خوابوں کو ختم کریں، سندھ کے عوام اور پاکستان کی سرحدی سالمیت پر کوئی بھی بیان اثر انداز نہیں ہو سکتا۔مراد علی شاہ نے تاریخی حوالہ...
پاکستان کا انشورنس شعبہ ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے۔ اگرچہ حالیہ برسوں میں ٹیکنالوجی کے فروغ اور لائف انشورنس کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث اس شعبے میں توسیع ہوئی ہے، تاہم ملک میں مجموعی انشورنس رسائی اب بھی خطے کے کئی ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔ لاکھوں گھرانے آج بھی منظم مالی تحفظ کے بجائے غیر رسمی سہاروں پر انحصار کر رہے ہیں۔ اس شعبے کی ترقی صرف نئے پروڈکٹس لانے سے نہیں بلکہ عوامی اعتماد کی بحالی، شفافیت، منصفانہ طرزِ عمل اور صارفین کی آگاہی سے ممکن ہوگی۔ انشورنس بنیادی طور پر اعتماد پر مبنی معاہدہ ہے۔ عام خدمات کے برعکس، انشورنس کا حقیقی فائدہ صرف اُس وقت سامنے آتا ہے جب کوئی کلیم پیدا...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کا انشورنس شعبہ ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے۔ اگرچہ حالیہ برسوں میں ٹیکنالوجی کے فروغ اور لائف انشورنس کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث اس شعبے میں توسیع ہوئی ہے، تاہم ملک میں مجموعی انشورنس رسائی اب بھی خطے کے کئی ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔ لاکھوں گھرانے آج بھی منظم مالی تحفظ کے بجائے غیر رسمی سہاروں پر انحصار کر رہے ہیں۔ اس شعبے کی ترقی صرف نئے پروڈکٹس لانے سے نہیں بلکہ عوامی اعتماد کی بحالی، شفافیت، منصفانہ طرزِ عمل اور صارفین کی آگاہی سے ممکن ہوگی۔ انشورنس بنیادی طور پر اعتماد پر مبنی معاہدہ ہے۔ عام خدمات کے برعکس، انشورنس کا حقیقی فائدہ صرف اُس وقت سامنے آتا ہے جب کوئی...
پاکستان ہائی کمیشن نے ڈھاکہ میں پاکستان کے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے تعاون سے ڈھاکہ میں سب سے بڑے پاکستان ایجوکیشن ایکسپو کی میزبانی کی، جس میں بنگلہ دیشی طلبا کے لیے تعلیمی پروگرامز اور اسکالرشپ کے مواقع پیش کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں:ڈھاکہ میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے، عوام خوف کا شکار تقریب میں پاکستان کی 15 سے زائد نمایاں جامعات کے نمائندگان نے حصہ لیا اور اپنے مختلف کورسز اور مواقع کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ یہ ایکسپو پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور کا حصہ ہے، جو اگست میں پاکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے بنگلہ دیش کے دورے کے دوران شروع کیا گیا تھا۔ اس موقع...
دھران (ویب ڈیسک)رائٹرز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب جلد ہی مزید دو شراب خانے کھولنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ان دو میں سے ایک شراب خانہ پٹرولیم کمپنی آرامکو کے غیر مسلم ملازمین کے لیے مشرقی صوبے دھران میں کھولا جائے گا۔ رائٹرز کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دوسرا شراب خانہ جدہ میں غیر مسلم سفارتکاروں کے لیے قائم کیا جائے گا۔ رائٹرز کے ذرائع کے بقول یہ دونوں شراب خانے ممکنہ طور پر آئندہ برس 2026 میں کھل سکتے ہیں جن کی حتمی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔ نئے دو شراب خانے کھولنے کی یہ خبر سعودی ولی عہد...
بھارتی اداکارہ شریا سرن نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے تصاویر میں ردوبدل اور جعلی پروفائلز بنانے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ 42 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں سائبر کرائم حکام سے رجوع کیا، جہاں انہوں نے اپنی تصاویر کو اے آئی کے ذریعے بدل کر پھیلانے اور ان کے نام سے جعلی پیغامات بھیجنے والوں کے خلاف شکایت درج کرائی۔ شریا سرن کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر ان کی فرضی تصویریں گردش میں رہتی ہیں، جنہیں دیکھ کر بعض مرتبہ ان کے مداح ہی نہیں بلکہ اہل خانہ بھی دھوکا کھا جاتے ہیں۔ ان کے مطابق، جن لوگوں سے وہ رابطے میں رہتی ہیں، وہ انہیں ٹیگ کر کے پوچھتے ہیں...
پروین شاکر: فائل فوٹو خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کے مداح آج ان کی 73ویں سالگرہ منارہے ہیں، اپنے پہلے مجموعے کی مناسبت سے ہی پروین شاکر خوشبو کی شاعرہ کہلاتی ہیں۔ 24 نومبر 1952ء کو پروین شاکر کراچی کے ایک اسپتال میں افضل النساء اور سید ثاقب حسین زیدی کے ہاں پیدا ہوئی تھیں۔پروین شاکر کی ابتدائی تعلیم گھر پر ہوئی ،بعد میں رضیہ گرلز ہائی اسکول کراچی میں داخلہ لیا، جہاں سے انھوں نے میٹرک کا امتحان پاس کیا اور پھر سرسید گرلز کالج کراچی سے انگلش لٹریچر میں بی اے آنرز کیا۔ 1972ء میں کراچی یونیورسٹی سے ایم اے انگریزی کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کیا، پھر وہیں سے لسانیات میں بھی ایم اے کی ڈگری حاصل...
سوشل میڈیا اسٹار اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کی خوشیوں کے دوران جاری شدید تنقید نے انہیں ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا اور ایک موقع پر تو انہوں نے اپنے رشتے کو ختم کرنے کا بھی سوچا تھا۔گزشتہ ماہ نومبر میں ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنے قریبی دوست حارث کھوکھر سے شادی کی تاہم ان کی شادی اور اس سے متعلق بیانات پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنی شادی کے دن ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کا سفید رنگ کا عروسی لباس تقریباً 1 کروڑ 50 لاکھ روپے کا تھا اور ان کے زیورات کا سیٹ 40...
وزارت موسمیاتی تبدیلی کی سیکریٹری عائشہ موریانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار اگلے سال دن کے اوقات میں بعض بڑے صنعتی علاقوں میں چھتوں پر نصب سولر سسٹمز کی بجلی قومی گرڈ کی طلب سے زیادہ ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سولر صارفین کا رجحان آف گرڈ سولر سسٹم کی طرف کیوں بڑھ رہا ہے؟ عائشہ موریانی نے کوپ 30 کانفرنس کے موقعے پر رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ برسوں کے دوران سولر پینلز کی تنصیبات میں بے مثال اضافہ ہوا ہے جس سے اخراجات اور بجلی کے بل کم ہوئے لیکن ساتھ ہی گرڈ پر مبنی بجلی کی طلب میں کمی کے باعث خسارے میں ڈوبی پاور کمپنیوں کے مالی...
بھارتی ویمن کرکٹر سمریتی مندھنا کی شادی اُن کے والد کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سمریتی مندھنا کی شادی میوزک کمپوزر پلاش موچل سے اتوار کو مہاراشٹرا کے ایک علاقے میں واقع مندھنا فارم ہاؤس میں ہونا تھی۔ تمام تیاریاں جاری تھیں کہ اچانک اُن کے والد سرینواس مندھنا کو دل کا دورہ پڑا جنہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق اب اُن کی طبیعت بہتر ہے۔ دوسری جانب این ڈی ٹی وی کے مطابق سمرتی کے منگیتر اور میوزک کمپوزر پلاش موچل کو بھی وائرل انفیکشن اور شدید تیزابیت کے باعث طبیعت بگڑنے پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پلاش موچل کو...
متحدہ رہنما نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا اصولی مطالبہ ہے کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں اور آرٹیکل 140-A کے تحت کراچی کے میئر کو بھی وہی مکمل اختیارات اور وسائل ملنے چاہئیں جو دنیا دیگر بڑے شہروں کے سربراہان کو میسر ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی سید امین الحق نے کہا ہے کہ تمام سیاسی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا، کیونکہ یہ شہر بنیادی طور پر ہم سب کا ہے اور جب کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔ ان...
ایکس کےنئےفیچر نے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کرنےوالے انسانی حقوق کے جعلی علمبرداروں کا پردہ چاک کردیا
پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا اور جعلی انسانی حقوق کا راگ الاپنے والوں کے مکروہ چہرے بے نقاب ہوگئے جب کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم"ایکس " کی نئی اپڈیٹ نے تمام جعلی علمبرداروں کا پردہ چاک کر دیا۔ افغانستان، فتنہ الہندوستان اور پشتون تحفظ موومنٹ غیر ملکی ایجنڈے پر گامزن ہے، پاکستان کیخلاف انتشار ،نفرت اور تقسیم کو فروغ دینے والے بھارتی اکاؤنٹس بھی آشکار ہو گئے۔ پاکستان میں دہشتگردی کے بیانیہ کو فروغ دینے کیلئے بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک سے اکاؤنٹس چلائے جا رہے تھے، اکاؤنٹس کے چلائے جانے کی اصل جگہ چھپانے کے لیے VPN کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے اکاؤنٹس بھی بھارت اور دیگر ممالک سے آپریٹ ہو رہے ہیں، ...
تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں حوا کی ایک بیٹی پر تشدد کا سنگین واقعہ ،مساج سینٹر پر لڑکی پر مبینہ تشدد اور بلیک میلنگ کا انکشاف
تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں حوا کی ایک بیٹی پر تشدد کا سنگین واقعہ ،مساج سینٹر پر لڑکی پر مبینہ تشدد اور بلیک میلنگ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں حوا کی ایک بیٹی پر تشدد کا سنگین واقعہ ،مساج سینٹر پر لڑکی پر مبینہ تشدد اور بلیک میلنگ کا انکشاف ، ایک مساج سینٹر کے مالکان اور بااثر افراد نے نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر گاہکوں سے جسمانی تعلقات قائم کرنے سے انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا اور بال کاٹ کر گنجا کردیا۔ یہ واقعہ ایک مقامی مساج سینٹر ایس کے میں پیش آیا، جہاں صبی، دلویز اور ارمان خان نامی افراد کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل کی انجری نے ٹیم انڈیا کے لیے چیلنجز بڑھا دیے ہیں اور امکان ہے کہ وہ سال 2025 کے باقی میچز میں ٹیم کے لیے دستیاب نہ ہوں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل گردن کی شدید انجری کے باعث پہلے ہی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے رہے تھے۔رپورٹس کے مطابق ٹیم انتظامیہ شبمن گل کی فٹنس کے معاملے میں جلد بازی نہیں کر رہی، تاکہ کھلاڑی کی صحت اور مستقبل کے میچز متاثر نہ ہوں۔کولکتہ ٹیسٹ کے دوران شبمن گل بیٹنگ کے دوران ریٹائر ہرٹ ہوئے اور دوسری اننگز میں واپس میدان میں نہیں آ سکے، جس کے بعد گوہاٹی...
پشاور:ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے اہل کاروں کی نماز جنازہ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ کے پی کے، کورکمانڈر پشاور اور عسکری و سول حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہدا کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار بھی کیا ۔نمازِ جنازہ کے بعد شہدا کے جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقے روانہ کردیے گئے، جہاں شہدا کی تدفین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کی جائے گی ۔نماز جنازہ کے شرکا کا کہنا تھا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی جو ملک کی سلامتی اور امن...
ملک میں عدلیہ کی آزادی، شہری حقوق اور عوام کی سلامتی خطرے میں ہے، ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں عدلیہ کی آزادی، شہری حقوق اور عوام کی سلامتی خطرے میں ہیں۔ایچ آر سی پی کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی کو کمزور کرتی ہے اور حکومتی اختیار بڑھاتی ہے جو اختیارات کا توازن رکھنے کے نظام کو نقصان پہنچاتا ہے۔ ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ عوامی عہدوں والے افراد کو تاحیات استثنیٰ دینا بھی غیر ضروری طاقت پیدا کرتا ہے لہذا مضبوط اور منتخب مقامی حکومتیں جمہوریت کے لیے ضروری ہیں۔ ایچ آر...
ن لیگ نے قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستیں اپنے نام کر لیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی 7 میں سے 6 نشستیں بھی ن لیگ کے حصے میں آئیں۔ پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کر سکی۔ یہ بھی پڑھیں:ضمنی انتخابات میں کامیابی، کیا ن لیگ اب پیپلز پارٹی کی محتاج نہیں رہی؟ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے 229 ارکان تھے، جبکہ ضمنی الیکشن میں مزید 6 نشستیں جیتنے کے بعد ن لیگ کی تعداد 235 ہوگئی ہے۔ق لیگ کے 11، استحکام پاکستان پارٹی کے 7، مسلم لیگ ضیا کے ایک جبکہ پیپلز پارٹی کی ایک نشست جیتنے کے بعد ان کی تعداد پنجاب اسمبلی میں 17 ہو گئی ہے۔ قومی اسمبلی کے ضمنی...
ویب ڈیسک :ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے اہل کاروں کی نماز جنازہ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ کے پی کے، کورکمانڈر پشاور اور عسکری و سول حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہدا کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار بھی کیا ۔ پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا نمازِ جنازہ کے بعد شہدا کے جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقے روانہ کردیے گئے، جہاں شہدا کی تدفین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کی جائے گی ۔ نماز جنازہ کے شرکا کا کہنا تھا کہ قوم اپنے...
فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پرحملہ کرنے والےمبینہ خودکش بمبارکی تصویر سامنے آگئی۔ پشاور میں آج صبح فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جسےناکام بنا دیا گیا۔فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جب کہ حملے میں تین ایف سی اہلکار بھی شہید ہوئے۔ایف سی ہیڈکوراٹر پر حملہ کرنے والےمبینہ خودکش بمبارکی تصویرذرائع کو موصول ہوگئی ہے اور پولیس حکام نے بھی مبینہ دہشتگرد کی تصویر کی تصدیق کی۔ پولیس کے مطابق دہشتگرد بی آر ٹی اسٹیشن کےقریب8 بج کر7 منٹ پر پہنچ گیا تھا اور اس نے دھماکے سےقبل ہیڈکوارٹرز کے سامنے بی آر ٹی اسٹیشن پرکچھ وقت گزارا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تصویر میں نظر آنے والا خودکش بمبار ہے...
پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی۔پولیس رپورٹ کے مطابق ایک خودکش حملہ آور پیدل ایف سی ہیڈ کوارٹرزکے گیٹ تک پہنچا، خودکش حملہ آور نے چادر اوڑھ رکھی تھی، خودکش بمبار نے مرکزی گیٹ کے ناکے پر خود کو دھماکے سے اڑایا۔ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی گیٹ پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر شہید ہو گئے، دھماکے کے فوری بعد دو حملہ آور سائیڈ گیٹ سے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں داخل ہوئے، دونوں خودکش حملہ آوروں کے پاس رائفلز اور ہینڈ گرینیڈ بھی تھے۔پولیس رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور اندر داخل ہونے کے بعد دائیں جانب موٹر سائیکل اسٹینڈ...
پشاور:ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق آج پیر کی صبح 8 بجے کے بعد ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کیا گیا، جسے بروقت جوابی کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔ حملے میں ایک خودکش بمبار نے خو د کو گیٹ ہی پر دھماکے سے اڑا لیا، جس کے بعد 2 دیگر دہشت گردوں نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم انہیں ہلاک کردیا گیا۔ واقعے میں ایف سی کے 3 اہل کار شہید ہوئے جب کہ مجموعی طور پرزخمیوں کی تعداد 11 بتائی گئی ہے، جن میں عام شہری بھی شامل ہیں۔ حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کی...
سونے کی مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں قیمت کتنی ہوگئی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس) سونے کی عالمی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں قیمت میں استحکام دیکھا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 065ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی آج پیر کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 28ہزار 862روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 67ہزار 680روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ دریں اثنا ملک میں فی تولہ چاندی کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کان انسانی جسم کا ایک نہایت حساس اور اہم حصہ ہے جو ہمیں آواز سننے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے، مگر بعض اوقات کان میں ہونے والی معمولی تکلیف یا سننے کی کمی کو نظرانداز کر دیا جاتا ہے، جو دراصل کان کے پردے کے پھٹنے کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کان کے امراض کے ماہر ڈاکٹر سدھارتھ کا کہنا ہے کہ کان کا پردہ، جسے طبی زبان میں ٹمپنک میمبرین کہا جاتا ہے، ایک نازک جھلی ہے جو کان کے بیرونی اور درمیانے حصے کے درمیان واقع ہوتی ہے اور آواز کی لہروں کو اندر کے حصے تک پہنچانے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے، اگر یہ جھلی کسی وجہ سے پھٹ...
بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات کو شفاف، پُرامن اور قابلِ اعتماد بنانے کے لیے کامن ویلتھ کی جامع معاونت ضروری ہے۔ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنہ میں کامن ویلتھ کی سیکریٹری جنرل شرلی آیورکور بوچوے سے ملاقات کے دوران پروفیسر یونس نے سیاسی عبوری دور میں بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ڈھاکا میں پاک بنگلہ دیش عسکری تعاون پر اہم ملاقات ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے جمہوری انتقالِ اقتدار اور آئندہ عام انتخابات میں آپ کی بھرپور مدد درکار ہے۔ چیف ایڈوائزر نے بنگلہ دیش کے انتخابی عمل میں سیکریٹری جنرل کی گہری دلچسپی کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ...
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، تعطیلات کے دوران عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے اور اہم، پہلے سے طے شدہ مقدمات کی سماعت جاری رکھی جائے گی۔ یاد رہے کہ وفاقی آئینی عدالت کو 27ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم کیا گیا تھا، تاکہ پاکستان کے عدالتی نظام کو مضبوط بنایا جا سکے اور آئینی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ عدالت کا بنیادی مقصد آئین کی تشریح کرنا اور آئینی نوعیت کے قانونی تنازعات کو حل کرنا ہے۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم اس عدالت کے دیگر ججز میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کریم خان آغا، جسٹس روزی خان بریچ،اور جسٹس ارشد حسین شاہ شامل ہیں۔...
لاہور: ہائی کورٹ نے عدم پیروی پر مسترد کی گئی عمران خان کی پٹیشن کو سماعت کے لیے دوبارہ مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف درج مقدمات یکجا کرنے کی درخواست کی کے معاملے میں لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی پٹیشن بحال کردی۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کو پٹیشن 25 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت بھی کردی۔ یاد رہے کہ عدالت نے یہ درخواست عدم پیروی کی بنا پر مسترد کی تھی۔ دورانِ سماعت چیف جسٹس نے وکیل انتظار پنجوتھا سے استفسار کیا کہ عدالت کےبارے منفی ریمارکس کیوں دیے گئے؟ اگر غلط بات کی گئی تو اپنی غلطی کااعتراف کرنا...
کراچی(نیوز ڈیسک)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹیریٹ کا دو روزہ اہم اجلاس پیر اور منگل کو کراچی میں منعقد ہوگا۔ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیر صدارت پہلے دن صبح 11 بجے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں اجلاس میں کرکٹ سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔ ایجنڈے کے مطابق کمیٹی کے ارکان اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کریں گے جبکہ پی سی بی کے چیئرمین کی جانب سے اسٹیڈیم میں نئی تعمیرات کے حوالے سے مفصل پریزنٹیشن پیش کی جائے گی۔ اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم میں گزشتہ تین برس کے دوران ہونے والے کام اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، کمیٹی کے چیئرمین کی اجازت سے کرکٹ سے متعلق امور پر بات چیت بھی...
فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ سیاسی اور معاشی حالات بھی عام شہری کے لیے سازگار نہیں رہے، آج کی سیاست صرف طاقتوروں کے لیے رہ گئی ہے۔لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام انٹرنیشنل گول میز کانفرنس منعقد ہوئی جس سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے اکٹھے ہونے کا مقصد انسانیت کو درپیش مسائل سے آگاہ کرنا ہے، دنیا میں جو نظام چل رہا ہے وہ ناکام ہوچکا ہے اور مسلم ممالک کو بھی بے شمار مسائل کا سامنا ہے، عالمی سطح پر صنعتی ترقی سے عام آدمی کو کچھ نہیں ملا۔ اختلاف اور لڑائی تہذیب کیساتھ ہونی چاہیے: حافظ نعیم الرحمٰنامیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان...
ججز ٹرانسفر کیس؛9میں سے 5انٹراکورٹ اپیلیں عدم پیروی پر خارج،بانی سے وکیل کی ملاقات کی درخواست بھی مسترد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے ججز ٹرانسفر کیس میں9میں سے 5انٹراکورٹ اپیلیں عدم پیروی پر خارج کردیں، آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا اور بانی سے ہدایات کیلئے وکیل کی ملاقات کی استدعا بھی مسترد کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں ججز ٹرانسفر کیس میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، وفاقی آئینی عدالت نے 9میں سے 5انٹراکورٹ اپیلیں عدم پیروی پر خارج کردیں،لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کو تحریری اعتراضات فائل کرنے کیلئے مہلت دیدی جبکہ بانی پی ٹی آئی اور راجہ مقصط نواز کو اضافی گزارشات جمع کروانے کی مہلت دی گئی۔ ملک کے 13 حلقوں میں ضمنی الیکشن،...
چند ہفتے قبل متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے ایک رکن کی رہائی کے بدلے کم از کم 5 کروڑ ڈالر تاوان ادا کیا گیا، سونے کے کاروبار سے وابستہ اس شہزادے کے ساتھ ایک پاکستانی اور ایک ایرانی کو بھی یرغمال بنایا گیا تھا۔ جرمن خبر رساں ادارے ’ڈی ڈبلیو‘ کی رپورٹ کے مطابق تاوان کی یہ رقم القاعدہ سے منسلک جہادی گروہ ’جماعۃ نصرۃ الاسلام والمسلمین‘ (جے این آئی ایم) کو ادا کی گئی، یہ گروہ مغربی افریقی ملک، مالی کی فوجی حکومت کا تختہ الٹنے اور ملک میں شریعت نافذ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس نے ’اقتصادی جہاد‘ کو اپنی بنیادی حکمت عملی بنا رکھا ہے، تاوان اور ایندھن دونوں اس کے اہم...
پاکستان کوسٹ گارڈز بلوچستان کے علاقوں اورماڑہ، پسنی اور جیوانی کے سمندر میں ٹرالنگ اور اسمگلنگ کے خلاف بر سرپیکار ہے۔ ٹرالنگ ایک ممنوع ماہی گیری کا طریقہ کار ہے جوکہ نہ صرف سمندری ماحولیات کو شدید نقصان پہنچاتاہے بلکہ ماہی گیروں کے روزگار کو بھی متاثر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹرالنگ والی کشتیاں اکثردیگر غیر قانو نی سر گرمیوں، ہتھیاروں اور منشیات کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہوتی ہیں۔ پاکستان کوسٹ گارڈزنے گزشتہ ایک ماہ کے دوران غیر قانونی ٹرالنگ کرتے ہوئے 12 فشنگ ٹرالرزکے خلاف بلوچستان کی سمندری حدود میں کارروائی کی۔ کوسٹ گارڈ کی لگاتار موجودگی سے ٹر النگ میں خاطر خواہ کمی آئی ہے جس کا مقامی ماہی گیروں کی طرف سے خیر مقدم کیا گیا اور سمندری حیاتات کا...
وفاقی آئینی عدالت کی چاروں صوبوں میں رجسٹریاں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق آئینی عدالت میں ویڈیو لنک سہولت فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ابھی ٹرانزیشن کے مرحلہ میں ہیں، آئینی عدالت کی صوبوں میں رجسٹریاں قائم کی جائیں گی۔ جسٹس عامر فاروق کے مطابق آئینی عدالت کی پرنسپل سیٹ سے رجسٹریوں میں ویڈیو لنک کی سہولت بھی دی جائے گی۔ وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، تاہم ارجنٹ کیسز کی سماعت چھٹیوں کے دوران بھی ہوگی۔ آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا. آئینی...
وفاقی آئینی عدالت نے نئی گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق اہم کیس کی سماعت کے دوران واپڈا اور کنٹریکٹر کو مل بیٹھ کر معاملہ حل کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی عدالت کے 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں جسٹس ارشد حسین بھی شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے نئی گچ ڈیم منصوبے کی لاگت پر رپورٹ طلب کرلی سماعت کے دوران واپڈا کی جانب سے سلمان منصور نے عدالت میں پیش ہوکر مؤقف اختیار کیا کہ کنٹریکٹر معاہدے کے مطابق کام نہیں کر رہا، جس کے باعث منصوبے میں تاخیر ہو رہی ہے۔ واپڈا کے وکیل کا مؤقف تھا کی اس...
پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے مداح جو ان کے اچانک انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال کرنے پر حیران و پریشان ہوگئے تھے، وہی اب ان کی واپسی پر تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آئمہ بیگ نے پُراسرار طریقے سے دوبارہ انٹری دے دی ہے۔ گلوکارہ نے اپنا انسٹاگرام اکاونٹ ری ایکٹیویٹ کیا اور ساتھ ہی یک بعد دیگر کئی مبہم اسٹوریز شیئر کی۔ انہوں نے انسٹااسٹوری میں لکھا کہ ’آپ سمجھ رہے تھے یہ ختم ہوگیا ہے؟ انتظار کریں، پلاٹ میں ٹوئسٹ ہے، مجھے یاد کیا؟ ٹھہریں کچھ آنے والا ہے‘۔ انسٹااسٹوریز کا سلسلہ یہی رکا نہیں بلکہ انہوں نے انسٹااسٹوری میں مزید لکھا کہ ’آپ نے ابھی مجھے دیکھنا...
وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستانی شاہینز کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، ٹیم کے کوچز اور بورڈ حکام بھی اس فتح پرلائق تحسین ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں سے ملک وقوم کا نام روشن کررہے ہیں۔ علاوہ ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ جیتنے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فتح پاکستان کرکٹ کے روشن و شاندار مستقبل کی نوید ہے، پاکستان شاہینز نے...
کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کی دولت میں 280ارب کی کمی، ٹی ایم ٹی جی کے شیئرز ریکارڈ کم سطح پر، کریپٹو مارکیٹ خصوصاً بٹ کوائن میں بڑی گراوٹ نے بھی نقصان بڑھایا، گزشتہ سال 3ارب ڈالر اضافہ کیا تھا۔ فوربز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں ستمبر سے اب تک 280ارب روپے (1.1ارب ڈالر) کمی آئی ہے، جس سے ان کی مجموعی مالیت 6.2 ارب ڈالر رہ گئی۔ یہ کمی بنیادی طور پر ان کی ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کمپنی ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (TMTG) کے شیئرز کی شدید گراوٹ سے ہوئی، جو 10.18 ڈالر تک آ گئے ہیں، جبکہ کرپٹو مارکیٹ میں تیزی سے آنے والی مندی نے بھی نقصان بڑھایا۔
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آپ اپنے دل میں کون سا بوجھ اٹھا رہے ہیں جو آپ کو آگے بڑھنے نہیں دے رہا؟ کبھی کبھی کسی صورتحال کو تبدیل کرنے کےلیے سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اسے چھوڑ دیا جائے۔ ٹوٹے ہوئے پہیے پر اپنی گاڑی چلانے کی کوشش کرنے کے بجائے، اس پہیے کو ٹھیک کرنے یا اسے اچھے کےلیے تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔ کچھ راستے، چاہے وہ کتنے بھی دلکش کیوں نہ ہوں، ہمارے چلنے کےلیے نہیں بنے ہیں، اور ایسا صرف اس لیے ہے کیونکہ کچھ اور ہماری روح کی نشوونما اور سفر کےلیے زیادہ موزوں ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ آپ اچھی چیزوں کےلیے نہیں بنے ہیں، ایسا ہوسکتا ہے...
حال ہی میں ڈاکٹر نبیہہ اور حارث کھوکر کی شادی کافی سرخیوں میں تھی تاہم حال ہی میں ڈاکٹر نبیہہ نے بتایا کہ وہ شادی کے فوراً بعد ہی طلاق لینے کا سوچ رہی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نبیہہ علی خان ایک ماہر نفسیات، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور میڈیا کی شخصیت ہیں۔ چند روز قبل وہ اپنے دوست حارث کھوکھر سے شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں اور ان کا نکاح بھی کافی وائرل ہوا۔ جوڑے کا نکاح مولانا طارق جمیل نے ان کی اپنی رہائش گاہ پر کیا۔ یہ جوڑا اس وقت وائرل ہوا جب انہوں نے دلہن کے زیورات اور لباس کی قیمت کا اعلان بھی کیا۔ متعدد وجوہات کی بنا پر اس جوڑے کو شدید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک میں آٹو پارٹس اور گاڑیوں کی درآمدات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس نے ایک جانب مقامی آٹو انڈسٹری میں نئی سرگرمی کو جنم دیا ہے، تو دوسری طرف پیداواری اداروں کے لیے تشویش بھی بڑھا دی ہے۔صارفین کی دلچسپی نئی درآمدی گاڑیوں، استعمال شدہ کاروں اور مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں کی طرف بڑھ رہی ہے، جس کے باعث مارکیٹ نہایت متحرک لیکن غیر متوازن ہو چکی ہے۔ اس بدلتے ہوئے رجحان نے ملکی آٹو سیکٹر کے مستقبل کے حوالے سے اہم سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے تازہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ کار ساز کمپنیوں کی جانب سے درآمد کی جانے والی اسمبلی کٹس (SKD/CKD)...
ویب ڈیسک :پہلی پاکستانی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی آج دسویں برسی منائی جارہی ہے،جان کی قربانی دے کر جرأت و بہادری کی تاریخ رقم کرنے والی طن کی بہادربیٹی آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے۔ 18 مئی 1992ء کو کراچی میں پیدا ہونے والی مریم مختیار24نومبر2015کو میانوالی کے قریب تربیتی پرواز کے دوران طیارہ کریش ہونے پرشہید ہو گئی تھیں۔ مریم فٹبال کی بہترین کھلاڑی تھیں، انہوں نے نیشنل ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں بلوچستان یونائیٹڈ کی نمائندگی بھی کی، 2014ء میں وہ پاکستان ایئر فورس میں بطور گریجویٹ شامل ہوئیں۔ پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا پاکستان کی اس بہادر بیٹی کا تعلق پی اے ایف کے 132ویں جی ڈی پائلٹ...
معروف پاکستانی اداکار فیروز خان نے پہلی بار اپنی سابقہ اہلیہ علیزا سلطان کے ساتھ پیش آنے والے معاملات پر خاموشی توڑ دی، انہوں نے سابقہ اہلیہ کے تشدد کے الزامات کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں ایسا شخص نہیں جو عورت پر ہاتھ اٹھائے یا بندوق تانے۔ فیروز خان حال ہی میں احمد رندھاوا کے پوڈ کاسٹ گرین روم میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر، ذاتی زندگی اور سابقہ اہلیہ کے حوالے سے کھل کر گفتکو کی۔ ان کے مطابق معاملہ ایک معمولی جھگڑے سے شروع ہوا جو بُرا رخ اختیار کر گیا۔ اداکارنے کہا کہ ’میری کہانی بہت سادہ ہے۔ ہر رشتے میں اچھے اور بُرے دن آتے ہیں۔ ہمارے بھی ایک دن...
وفاقی آئینی عدالت پاکستان نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک تعطیلات پر رہے گی جبکہ 5 جنوری 2026 کو معمول کے مطابق کام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: انتخابی دھاندلی کیس: آئینی عدالت کا 5 رکنی لارجر بینچ 25 نومبر کو سماعت کریگا نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعطیلات کے باوجود آئینی عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے تاکہ انتظامی امور میں تعطل نہ آئے۔ عدالت نے یہ بھی بتایا ہے کہ سردیوں کی تعطیلات کے دوران 8 اہم، فوری نوعیت کے معاملات اور پہلے سے طے شدہ کیسز کی سماعت کے لیے عدالتی بینچز دستیاب...
انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی عوام کا اعتماد، وزیراعظم کی کارکردگی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے: عطا تارڑ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب کے دوران اکثریتی حلقوں میں پی ٹی آئی کا بائیکاٹ کیا، سیاست میں کوئی بائیکاٹ نہیں ہوتا‘ بائیکاٹ کا سیاسی طور پر ہمیشہ نقصان ہوتا ہے۔ ضمنی انتخابات میں لوگوں کا ووٹ ڈالنے کے لئے نکلنا حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا مظہر ہے۔ ہر طبقے سے لوگ باہر نکلے ہیں ایسے ووٹرز بھی گھروں سے نکلے ہیں جو کافی عرصے سے خاموش تھے۔ انہوں نے اس کی وجہ حکومت کی کارکردگی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی پرفارمنس کو ملکی و عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یوٹیوب نے ایک ایسا فیچر واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے جسے صارفین کئی سالوں سے سب سے زیادہ یاد کر رہے تھے۔دنیا بھر میں ویڈیوز شیئرنگ کے لیے استعمال ہونے والا یہ پلیٹ فارم 2019ء میں اپنا پرائیویٹ میسجنگ سسٹم اچانک بند کر چکا تھا، جس پر صارفین کی بڑی تعداد نے حیرت اور ناراضی کا اظہار کیا تھا۔ اب کمپنی نے تقریباً 7 برس بعد میسجنگ فیچر کو دوبارہ پلیٹ فارم کا حصہ بنانے کا تجرباتی سلسلہ شروع کر دیا ہے اور اس نئی آزمائش نے ایک بار پھر صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔کمپنی کے مطابق محدود صارفین کو یہ سہولت پہلے مرحلے میں دستیاب کی گئی ہے، جس کے ذریعے...
دہشتگردی کی روک تھام کے لیے افغانستان پر بڑھتا عالمی دباؤ اور پاک افغان کشیدگی میں ثالث ممالک کا کردار
عالمی طاقتیں اور خطّے کے اہم ممالک پاک افغان کشیدگی ختم کرانے کے لیے سرگرم ہیں اور ساتھ ہی ساتھ وہ افغانستان میں دہشتگردی کی پناہ گاہوں کے بارے میں تشویش کا اظہار بھی کرتے ہیں، جس حقیقت سے افغانستان نظریں چراتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ لیکن عالمی دباؤ خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کتنا مؤثر ثابت ہو سکے گا، اس بات کا اندازہ اس چیز سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان سمیت خطے کے دیگر اہم ممالک، جن میں روس، چین اور ایران شامل ہیں، وہ بھی گزشتہ 3-4 برس میں افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کا شکار ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ پر روس کی وارننگ...
ٹیکنالوجی جہاں آسانیاں فراہم کرتی ہے وہیں احتیاط نہ برتنے کی صورت میں سنگین مسائل بھی جنم لے سکتے ہیں۔ آج کل موبائل فون ہیکنگ ایک عام مسئلہ بنتا جا رہا ہے، اور اکثر لوگ ایسے لنکس کھول بیٹھتے ہیں جو ان کے موبائل کا مکمل کنٹرول ہیکرز کے ہاتھ میں دے دیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:محبت، بلیک میلنگ اور قتل، خوفناک واردات کی تفصیل سامنے آگئی چند ماہ سے اس نوعیت کی کئی شکایات سامنے آئیں، مگر متاثرہ افراد کا شکوہ یہ رہا کہ کارروائی کے باوجود انہیں انصاف نہیں ملا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلسل انتباہ جاری کرتے رہتے ہیں، لیکن انجانے میں ایسے لنکس کھل ہی جاتے ہیں، اور ہیکرز تک پہنچنا تقریباً ناممکن سمجھا جاتا...
افتخار گیلانی ترکیہ کے عروس البلاد استنبول کے مرکز میں واقع استنبول یونیورسٹی کے تاریخی ‘آنر ہال’ میں خزاں کی دھوپ ایک عجیب سکون کے ساتھ اتری ہوئی تھی۔ پتھروں کی ان بلند محرابوں میں ٹھہری ہوئی روشنی کے اندر کچھ نہ کچھ حرکت تھی۔شاید یہ ان قدموں کی لرزش تھی جن پر صدمے سے لرزتی ہوئی گواہیاں آ رہی تھیں، شاید یہ وہ نظریں تھیں جو ایک بے نام ہچکچاہٹ کے ساتھ ہال کی دیواروں پر چسپاں تصویروں سے بچنے کی کوشش کر رہی تھیں۔یا پھر شاید یہ تاریخ کی سانس تھی، جو، جانے کیوں، اس ہال میں محسوس ہو رہی تھی۔ فلسطین ویسے تو پچھلی آٹھ دہائیوں سے اسرائیلی جبر کے شکنجے میں کسمسا رہا ہے اور یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اختر شیخ پاکستان میں ٹریفک کا بگڑتا ہوا نظام ایک ایسی حقیقت ہے جس سے انکار ممکن نہیں۔ کسی بھی ریاست کا نظم و نسق عوامی تعاون کے بغیر موثر نہیں چل سکتا مگر ہمارے ہاں ٹریفک کے معاملے میں یہ تعاون نہایت کمزور ہے۔ قوانین موجود ہیں، ٹریفک پولیس بھی اپنے دائرۂ کار میں چالان اور جرمانے کرتی ہے، گو کے ان کی بھی بہت کمزوریاں ہیں، مگر مجموعی طور پر عوامی رویہ ایسا ہے کہ گویا قانون ان کے لیے بنا ہی نہ ہو۔ سڑکوں پر ایک عجیب سا ازدحام ہر ایک کی جلدی ایک دوسرے سے آگے نکل جانے کا جنون اور نتیجہ یہ کہ قانون پر چلنے والا ہی اپنے آپ کو مشکل میں...
غزہ: اسرائیل نے مزید24 فلسطینی شہید کر دیے‘ حماس کی امریکا سے مداخلت کی اپیل،حملے امن معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں‘ پاکستان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /تل ابیب /اسلام آباد /قاہرہ /صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج نے غزہ بھر میں فضائی حملوں کی نئی لہر شروع کی ہے، جس میں کم از کم 24 فلسطینی شہید ہو گئے، حماس نے اسرائیلی جارحیت پر امریکا سے مداخلت کی اپیل کر دی۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیل کے تازہ حملوں میں شہید ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، حملوں میں87 افراد زخمی بھی ہوئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلا حملہ شمالی غزہ شہر میں ایک کار پر ہوا، جس کے بعد وسطی دیر البلح اور النصیرات پناہ گزین کیمپ میں مزید حملے کیے گئے، غزہ شہر میں ڈرون حملے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے رکن صوبائی اسمبلی انجینئرصابر حسین قائم خانی نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے گزشتہ روز دورہ حیدرآباد پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہی کے ماتحت بلدیاتی نمائندوں کی نااہلی کے باعث حیدرآباد میں 50 کے قریب لوگ ڈینگی کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور ہزاروں لوگ اس کی وجہ سے متاثر ہوئے۔وزیر موصوف نے تو ان مرنے والوں کے لیے تعزیت پر جانا تو درکناردو بول دلجوئی اور ہمدردی کے بھی ادا نہیں کیے جو متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔وزیر بلدیات نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں نئے فیسیلیٹیشن سینٹر کے کے قیام کا تو...
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز سے متعلق بڑی پیشرفت سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سطح کمیٹی کی منظوری دے دی۔ ناٸب وزیر اعظم اسحاق ڈار کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جس کا اجلاس پیر کو اسلام آباد میں متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اب تک کے ممکنہ پلان اور گیمز کی تیاریوں کا جاٸزہ لیا جائے گا۔ گیمز کے اخراجات، اسپورٹس انفراسٹرکچر اور سیکیورٹی پر بھی غور ہوگا۔ گیمز کے انعقاد پرکمیٹی اپنی حتمی سفارشات مرتب کرے گی۔ وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب، رانا ثناءاللہ، سینٸر وزیر مریم اورنگزیب، صدر پی او...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آج پی آئی اے ایسے موڑ پر کھڑی ہے جہاں سچ بولنا سب سے بڑا جرم بن گیا ہے۔ جنہوں نے مسافروں کی حفاظت اور ملازمین کے حق کی بات کی، ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ حالیہ دنوں میں 2 نمائندوں کی برطرفی نے یہ واضح کر دیا ہے کہ ادارہ اپنی ناکامیوں کا بوجھ انہی لوگوں پر ڈال رہا ہے جو بہتری چاہتے تھے۔یہ سب اس وقت ہو رہا ہے جب پی آئی اے مسلسل نقصان میں جا رہی ہے۔ طیارے زمین پر کھڑے ہیں، شیڈول بگڑ چکے ہیں اور ہزاروں اہل ملازمین مایوسی کا شکار ہیں۔ ایسے میں ان چند لوگوں کو نشانہ بنانا جو ادارے کی اصلاح کی بات کرتے ہیں، کسی صورت انصاف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) جی 20 کے سربراہ اجلاس میں متعدد یورپی رہنماؤں نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کا خیرمقدم کیا۔ تاہم انہوں نے بیان میں زور دیا کہ مجوزہ منصوبے پر مزید کام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ امریکی منصوبے کا مسودہ جو 28 نکات پر مشتمل ہے ایک بنیاد فراہم کرتا ہے جس پر مزید کام کی ضرورت ہے۔ یورپی رہنماؤں نے امریکی مسودے میں یوکرینی فوج پر مجوزہ پابندیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کا موقف واضح ہے کہ یوکرین کی سرحدوں کو طاقت کے زور پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تلہار (نمائندہ جسارت) تلہار نواحی گاؤں محمد قاسم خاصخیلی کے رہائشیوں محمد بچل خاصخیلی، علی مراد خاصخیلی، فیصل خاصخیلی کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سگے بھانجے جان کا دشمن بن گیا ہے تحفظ فراہم کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق. گاؤں محمد قاسم خاصخیلی کے رہائشیوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں کے بااثر وڈیرے بشیر احمد اور ذوالفقار نے ہمارے بھانجے منصور احمد ، منٹھار اور مزمل، محبوب کو ہمارے خلاف بھڑکایا ہے وڈیرے کے بہکاوے میں آکر ہمارے گھروں پر ہتھیاروں سے حملہ کردیا ہم بامشکل جان بچاکر بھاگ کرپریس کلب پہنچے ہیں مذید بتایا کہ ہم کچھ عرصے سے سرکاری زمین پر آباد ہیں ہمارے بھانجے ہمیں وہاں سے...
اسلام ٹائمز: دو عشرۂ فاطمیہ شیعہ کی جانب سے اس تاریخی ابهام کا عملی جواب ہے۔ جب شہادت کی درست تاریخ متعین نہ ہو سکے تو مسلمانوں پر لازم ہے کہ ہر ممکن تاریخ کا احترام کریں اور حضرت فاطمہؑ کی عظمت کے احیاء میں کوئی پہلو تشنہ نہ رہنے دیں۔ یہ دونوں عشرے حضرت فاطمہؑ کی سیاسی، سماجی اور اخلاقی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو یاد کرنے، اُن کی مظلومیت کا تذکرہ تازہ رکھنے، اور آئندہ نسلوں کو دفاعِ حق کی اہمیت سمجھانے کا بہترین موقع ہیں۔ اس کے علاوہ دو عشرۂ فاطمیہ تاریخ کے مسخ ہونے کے خلاف ایک معنوی احتجاج بھی ہے۔ یہ عمل عبادت بھی ہے، تعلیم بھی، اور ثقافت بھی، جس کا پیغام یہ ہے کہ حضرت فاطمہؑ...
سابق چیئرمین ڈیپارٹمنٹ اف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ٹرمپ غزہ امن منصوبے کے نتیجے میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد اب یہ اہم ڈیویلپمنٹ سامنے آئی ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں قیامِ امن کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ 20 نکاتی 'امن' منصوبے کے حق میں قرارداد منظور کر لی ہے۔قرارداد کے حق میں پاکستان' فرانس اور برطانیہ سمیت 13 ممالک نے ووٹ دئیے جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ کاسٹ نہیں کیا گیا- چین اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ سلامتی کونسل میں منظور کردہ قرارداد کے اہم نکات میں غزہ میں بورڈ آف پیس اور مختلف ممالک کی افواج پر مشتمل انٹرنیشنل...
سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں عثمان طارق نے زمبابوے کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کرلی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں عثمان طارق نے لگاتار تین گیندوں پر زمبابوے کے تین کھلاڑیوں منیونگا، تشنگا میسکیوا اور ولنگٹن کو آؤٹ کیا۔ اپنے دوسرے ٹی 20 میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے کے بعد عثمان طارق چوتھے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔ HAT-TRICK IN JUST HIS SECOND T20I ????????Usman Tariq shines! Only the fourth Pakistan bowler to claim a T20I hat-trick ???????????????? Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#CricketKiJeet | #PAKvZIM | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/hYNVHu7B7j— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 23, 2025 عثمان طارق نے 4 اوورز میں 18 رنز دے کر...