2025-11-02@09:47:21 GMT
تلاش کی گنتی: 24482
«ئی کی سابق قیادت»:
(نئی خبر)
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مؤخر ادائیگویں پر ایک ارب 20کروڑ ڈالر کی سعودی آئل فیسلٹی فروری2026 تک موثر رہے گی, وزارت خزانہکے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے ،سعودی ائل فیسلٹی کے تحت ماہانہ 100ملین ڈالر پاکستان کو ملتے ہیں ، جبکہ یہ قسط فروری 2026 تک جاری رہے گی،اس حوالے سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان رواں سال کے اغاز میں معاہدے پر دستخط ہوئے تھے،ان زرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ بھی سعودی عرب گئے ہیں اور اس کا مقصد پاک سعودی تعلقات میں اضافے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مختلف منصوبوں پر سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت...
عالمی ادارے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں، ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں،وزیراعلیٰ 27 اکتوبر 1947 ء کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،یوم سیاہ کشمیر پر بیان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی، عالمی ادارے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 ء کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بھارتی فورسز جموں و کشمیر پر ناجائز قبضے کے لئے سری نگر میں داخل ہوئیں، 1947 ء سے نہتے کشمیریوں پر ظلم و جبر کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-05-8 پشاور(جسارت نیوز)ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا اسفندیار عزت نے جامعہ ایبٹ آباد میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیرِ اہتمام حقوقِ طلبہ کیلیے منعقدہ پرامن دھرنے پر وائس چانسلر اور یونیورسٹی انتظامیہ کی ایما پر پولیس گردی اور غنڈہ عناصر کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایم پی اے کے بیٹے نے انتظامیہ کی پشت پناہی میں نہتے طلبہ پر گاڑی چڑھائی، جبکہ پولیس نے پرامن طلبہ پر لاٹھی چارج کیا، جو بدترین ریاستی جبر کی مثال ہے۔ اسفندیار عزت کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے کالے کرتوت چھپانے کیلیے طلبہ کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے، اور اسی روش کے نتیجے میں ایسے افسوسناک واقعات جنم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-05-4 سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر کے تھانہ پٹنی پولیس نے کندرا روڈ کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ایک جیپ روک کر تلاشی کے دوران شراب کے 9 کارٹون (216) بوتلیں برآمد کرلیں۔ ترجمان 6شراب کی بوتلیں روہڑی سے خیرپور ترسیل ہونے جاری تھی جس کو ناکام بنادیا گیا۔ گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-2-8 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر ضلع حیدرآباد میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک پرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے کی، جو شہباز بلڈنگ سے پوسٹ ماسٹر جنرل چوک تک نکالی گئی۔ریلی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، پولیس اہلکار، سول سوسائٹی کے نمائندگان، اساتذہ، اسکول و کالجوں کے طلبہ و طالبات، اور ڈسٹرکٹ اسکاٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیریوں پر ظلم بند کرو جیسے نعرے درج تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج...
پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں سرحد سے فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 25 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ یہ واقعہ نہ صرف سرحدی دفاع کے الفاظ کو عملی معنی دیتا ہے بلکہ اس عزم کا بھی مظہر ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے تحفظ کے لیے اوالعزم اور کسی قسم کے سودے یا سمجھوتے کے بغیرکھڑا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جارحانہ کارکردگی اور جان نثاری کے بلند جذبے نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ جب قوم متحد ہوکر وطن کی عزت اور سالمیت کے سامنے کھڑی ہو تو دشمن کے ناپاک عزائم زمین بوس...
الخدمت کے شعبہ صحت کی جانب سے ایکسپو سینٹر کراچی میں 22ویں ہیلتھ ایشیا نمائش میں آگہی اسٹال کا چیف ایگزیکٹو الخدمت نوید علی بیگ ‘ چیف ایگزیکٹیو ڈائریکٹر راشد قریشی و دیگر مہمان دورہ کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-08-8 کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت کے شعبہ صحت نے ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہونے والی 22ویں ہیلتھ ایشیا نمائش میں بھرپور شرکت کی اوراپنے جدید ریڈیولوجی، لیبارٹری اور بلڈ بینک کے شعبہ جات میں فراہم کی جانے والی اعلیٰ معیار کی خدمات کو نمایاں طور پر پیش کیا۔نمائش میں الخدمت ڈائیگنوسٹکس کا اسٹال توجہ کا مرکز بنا رہا، جہاں بڑی تعداد میں ماہرین صحت، طلبہ، اور عام شہریوں نے دورہ کیا۔اس موقع پر ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی ، ڈائریکٹر ڈائیگنو سٹک سروسز ؎ڈاکٹر عظیم الدین نے بھی اسٹال کا دورہ اور کاوش کو سراہا، منیجر شعبہ صحت انوار عالم بھی موجود تھے ۔الخدمت کے نمائندوں نے اسٹالز پر آنے والے افراد کو مختلف ٹیسٹ، ریڈیولوجیکل سہولیات اور بلڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-08-5 کراچی (رپورٹ :واجد حسین انصاری) حکومت سندھ کے دیگر اداروں کی طرح سندھ فوڈ اتھارٹی بھی اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام ،شہر کے مختلف علاقوں میںپہلے سے ذبح شدہ مرغیوں کے گوشت کی فروخت، کیمیکل زدہ دودھ، فوڈ کلر، گلے سڑے فروٹ اور کھانے پینے کی دیگر غیر معیاری اشیاء کی کھلے عام فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کی صحت کو دائو پر لگادیا ہے اور انہیں غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کی فروخت کرنے والوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں17برس سے برسر اقتدار پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کسی بھی شعبے میں بہتری نہیں لاسکی۔ذرائع کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-08-3 پشاور (آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک اہم خط لکھا ہے جس میں گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندیوں کے خاتمے کی درخواست کی گئی ہے۔ گورنر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ پابندیاں خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کو متاثر کر رہی ہیں اور وفاقی تعاون کے آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے اپنے خط میں نشاندہی کی کہ گندم کی آزاد نقل و حمل ملک کے تمام صوبوں کے درمیان باہمی تعاون اور عوامی مفاد کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر آئینی پابندیوں کے باعث خیبرپختونخوا کے عوام کو گندم کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے، جو براہِ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-06-16 واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) بین الاقوامی پابندیوں کی نگرانی کرنے والے ادارے ملٹی لیٹرل سینکشنز مانیٹرنگ ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا اقوامِ متحدہ کی سخت پابندیوں کو کرپٹو کرنسی اور آئی ٹی ورکرز کے ذریعے چکما دے رہا ہے، تاکہ اپنے فوجی اسلحہ جات اور خام مال کی خرید و فروخت جاری رکھ سکے۔ رپورٹ کے مطابق کم جونگ اْن کی قیادت میں شمالی کوریا نے گزشتہ برسوں میں سائبر کارروائیوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور انٹرنیٹ ہیکنگ کو غیر ملکی زرمبادلہ حاصل کرنے کا بڑا ذریعہ بنا لیا ہے۔ ایم ایس ایم ٹی کی رپورٹ کے مطابق 2025 ء کے ابتدائی 9 ماہ میں شمالی کوریا نے کرپٹو کرنسی کے ذریعے کم از کم...
کراچی انتظامیہ کے زیراہتمام کشمیر ی عوام سے اظہاریکجہتی کے لیے یوم سیاہ کے موقع پروزیربلدیات ناصر شاہ ریلی کی قیادت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-02-9 کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی ظفر احمد خان، ٹاؤن میونسپل کمشنر ابراہیم عمرانی، ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط کی زیر صدارت ٹاؤن کونسل ماڈل کالونی کا 25واں باقاعدہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ٹاؤن یوتھ کونسلر مصعب خالد نے کیا اور ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط نے حدیث مبارکہ پیش کی۔ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط نے گزشتہ اجلاس کا مسودہ پیش کیا اور قراردادوں کی توثیق کروائی۔اراکین کی جانب سے پیش کردہ مذکورہ قراردادوں کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔جیسا کہ ٹاؤن کونسل ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے علم میں ہے کہ ماڈل کالونی ٹاؤن کی حدود میں آنے والی گورنمنٹ پراپرٹی جس میں اسکولز ڈسپنسریز پارکس پلے...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ سے اسلام آباد میں اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مولانا کو حالیہ صورتِ حال پر اعتماد میں لیا گیا، دورانِ ملاقات کشمیر میں حکومت سازی کے عمل میں مشاورت کی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مولانا کو حالیہ صورتِ حال پر اعتماد میں لیا گیا، دورانِ ملاقات کشمیر میں...
پاکستان نے انڈونیشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-3 سے ہرا کر ایشین یوتھ گیمز کے مینز والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔بحرین میں جاری گیمز میں ناقابل شکست پاکستان کا سلور میڈل یقینی ہو گیا۔ گولڈ میڈل کے لیے پاکستان بدھ کو فائنل میں ایران سے مقابلہ کرے گا، ایران نے تھائی لینڈ کو0-3 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر کی شب سیمی فائنل میں پاکستان نے دلچسپ انداز میں انڈونیشیا کو 1-3سے قابو کر کے ٹائٹل پر نظریں مرکوز کردیں۔کوارٹر فائنل میں ازبکستان کو شکست دینے والے انڈونیشیا نے پاکستان کے خلاف پہلے سیٹ اور چوتھے سیٹ میں بہتر کارکردگی۔دکھائی اور بھرپور مزاحمت کی۔ ابتدائی سیٹ 25...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ممبئی: بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ائیر آسٹریلیا کے خلاف تیسرے میچ کے دوران پسلی میں شدید انجری کے باعث اسپتال منتقل ہوگئے، جہاں وہ اس وقت آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔میچ کے دوران الیکس کیری کا کیچ پکڑنے کی کوشش میں ائیر کی بائیں پسلی زخمی ہوگئی تھی۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد جب اندرونی خون بہنے کے آثار سامنے آئے تو انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔طبی ذرائع کے مطابق شریاس ائیر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، تاہم مکمل صحت یابی کے لیے انہیں کم از کم ایک ہفتہ آرام کی ضرورت ہوگی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چوٹ کی نوعیت سنگین تھی اور بروقت طبی امداد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منامہ : پاکستان نے انڈونیشیاکوتیسرے ایشین یوتھ گیمز میں والی بال کے سیمی فائنل میں1-3 سیٹ سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔بحرین میں جاری ایشین یوتھ گیمز میں پاکستان کی والی بال ٹیم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان نے دلچسپ اور سنسنی خیز سیمی فائنل مقابلے کے بعد انڈونیشیا کو شکست دی۔ پہلے سیٹ میں انڈونیشا نے پاکستان کو 22 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے زیر کیا۔ تاہم قومی ٹیم نے فورا ہی شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹ اپنے نام کر لیے۔پاکستان نے دوسرے سیٹ میں انڈونیشیا کو 13-25، تیسرے سیٹ میں 19-25 اور چوتھے سیٹ میں 24-26 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔واضح رہے کہ...
کیمرون کے 92 سالہ پال بیا نے 53.66 فیصد ووٹ حاصل کرکے ایک بار پھر صدارتی انتخاب کا معرکہ جیت لیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان کے سابق اتحادی عیسیٰ چیروما بکاری صرف 35.19 فیصد ووٹ لے پائے۔ اس طرح پال بیا مسلسل آٹھویں بار واضح اکثریت سے جیت گئے۔ کیمرون میں صدارتی انتخاب 12 اکتوبر کو ہوئے تھے جس کے بعد نتائج کا سلسلہ جاری تھا تاہم جزوی اعداد و شمار ہی سامنے آسکے تھے۔ نتائج کے اجرا میں تارخیر پر اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوتی رہیں۔ کم از کم 4 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ اپوزیشن نے ان نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے اور صدر پال بیا پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے...
فوٹو: سوشل میڈیا۔ایس پی اے وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ریاض میں ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔قصر یمامہ پہنچنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔شہباز شریف اور محمد بن سلمان کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر علاقائی اور بین الاقوامی امور کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئےوزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن...
شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، توانائی، تجارت اور نئے منصوبوں پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز ریاض(سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان سے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، ملاقات میں دونوں رہنماں کا توانائی، تجارت اور نئے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلی سطح رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے وفود بھی موجود تھے، ملاقات ریاض میں ہونے والی فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس کے...
سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ خدا وند متعال آپ کو ملت جعفریہ کی خدمت، اتحاد امت کے فروغ اور وطنِ عزیز پاکستان میں امن و اخوت کے قیام کے لیے مزید ہمت، توفیق اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو جعفریہ الائنس کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو جعفریہ الائنس پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں، دعا ہے کہ خدا وند متعال آپ کو ملت جعفریہ کی خدمت، اتحاد امت کے فروغ اور...
چین نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے آدھے راستے تک آگے بڑھے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں کی راہ ہموار کی جا سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے پیر کے روز ایک ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہی۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا چین سے کیوں الجھنا نہیں چاہتا؟ چینی وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، وانگ ای نے کہا کہ صدر شی جن پنگ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان طویل عرصے سے رابطے اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات قائم ہیں، جنہیں انہوں نے چین اور امریکا تعلقات کا سب سے قیمتی تزویراتی اثاثہ قرار...
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے 29 اکتوبر کو آغا خان ڈویلپمنٹ نے نیٹ ورک کے اہم ذمہ دوراں کی ملاقات طے کی گئی ہے۔ جس میں تالی راشن، ھاکس اور ھاکس تھینگی کے متاثرین کے لئے نئے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کی مکمل آبادکاری کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت گلگت میں منقعد ہوا۔ جس میں سیکریٹری فدا حسین، سیکریٹری ٹو وزیر اعلیٰ رحیم گل اور متاثرین کمیٹی کے صدر صاحب جان اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر متاثرین کی آباد کاری کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ گلگت...
اپنے خط میں گورنر نے مؤقف اپنایا ہے کہ یہ پابندیاں خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کو متاثر کر رہی ہیں اور وفاقی تعاون کے آئینی اصولوں کے منافی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر کے پی نے وزیراعظم کو خط لکھ کر گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر صوبے کے لیے گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد غیر آئینی پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔ اپنے خط میں گورنر نے مؤقف اپنایا ہے کہ یہ پابندیاں خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کو متاثر کر رہی ہیں اور وفاقی تعاون کے آئینی اصولوں کے منافی...
کراچی: دی سٹی اسکول نے اپنی روایتی عظمت کو برقرار رکھتے ہوئے حال ہی میں لانگ سروس ایوارڈز کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا جس میں 5 سے 25 سال تک شاندار خدمات انجام دینے والے اسٹاف ممبران کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تین اہم علاقائی مراکز میں منعقدہ ان تقریبات میں تعلیم کے شعبے سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ ان تقاریب میں ایک خوشگوار موسیقی کے پروگرام نے ماحول کو مزید خوشی، محبت اور یکجہتی سے بھردیا۔ یہ تقریب صرف ایک سالانہ روایت نہیں بلکہ ایک تحریک ہے۔ نئی نسل کے اساتذہ کو یہ پیغام دینے کے لیے کہ مستقل محنت اور لگن ہی حقیقی کامیابی کا راز ہیں۔ جیسے جیسے دی سٹی اسکول...
صوبہ طرطوس کے ایک سکیورٹی عہدیدار نے شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ بانیاس کا دھماکہ ایک پارک شدہ پولیس گاڑی سے منسلک بم پیکج کے پھٹنے کے باعث ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ شورش زدہ ملک شام کے صوبہ طرطوس کے مضافاتی شہر بانیاس میں ایک شدید دھماکے کی آواز سنی گئی۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ شامی داخلی سلامتی مرکز کے قریب ایک گاڑی میں ہوا۔ ایک سکیورٹی ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ بانیاس میں ہونے والے اس دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ صوبہ طرطوس کے ایک سکیورٹی عہدیدار نے شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ بانیاس کا دھماکہ ایک پارک شدہ پولیس گاڑی سے منسلک بم پیکج کے پھٹنے کے باعث ہوا، جو پولیس اسٹیشن...
پاکستان ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کی غلطیوں سے سیکھا، اب انہیں دہرانا نہیں چاہتے۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران سلمان علی آغا نے کہا کہ ایشیا کپ میں کافی کچھ سیکھا ہے، غلطیوں سےسیکھ کر ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ غلطیوں پر بات ضرور کی جاتی ہے کیونکہ غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہتے، میری کوشش ٹیم کو جتوانے کی ہوگی۔ٹی20 کپتان نے مزید کہا کہ جس گراؤنڈ پر بھی جاتے ہیں، اُس کے اعداد و شمار دیکھتے ہیں، گراؤنڈ کے اوسط اسکور سے زیادہ رنز کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ٹی20 ورلڈ کپ تک اسٹریٹیجی یہی رہے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ میری انفرادی پرفارمنس حالیہ...
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کو کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ ایوانِ صدر اسلام آباد سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے وفود کی ملاقات جاری ہے۔ ن لیگی وفد میں احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، امیر مقام اور دیگر رہنما شامل ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور، راجہ پرویز اشرف، نیئر بخاری اور قمر زمان کائرہ شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور حکومت سازی کے معاملات پر تفصیلی مشاورت کی جا رہی ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو آزاد کشمیر...
لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 ملزمان کو بیس بیس سال قید بامشقت اور 14لاکھ روپے جرمانے کی سزا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 ملزمان کو بیس بیس سال قید بامشقت اور 14لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ مجرموں کو امیگریشن آرڈنینس کے تحت 10 سال قید بامشقت اور 4 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ اسمگلنگ آف مائیگرنٹ ایکٹ کے تحت 10 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔اس سے قبل بھی محمد ممتاز نامی ملزم کو اسی مقدمے میں 20 سال قید اور 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہو چکی ہے۔مجرموں نے شہری کو 23 لاکھ روپے کے عوض...
وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مستعفی ہونے سے انکار پر عدم اعتمادلانے کی تیاریاں مکمل ،پی پی کی ن لیگ کو حکومت کا حصہ بننے کی دعوت
وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مستعفی ہونے سے انکار پر عدم اعتمادلانے کی تیاریاں مکمل ،پی پی کی ن لیگ کو حکومت کا حصہ بننے کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد /مظفر آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کا کہنا ہے کہ اگر کسی کی نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ جب تک اختیار ہے اپنے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ جلد پریس کانفرنس کروں گا جس میں تفصیلی بات ہو گی، عدم اعتماد جمہوریت کا حسن ہے، میری قدر جانے کے بعد ہوگی۔چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ جس گھر میں...
جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ڈونوون فریرا کا کہنا ہے کہ پاکستان کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز اہم ہےکیونکہ ورلڈکپ قریب ہے۔ راولپنڈی میں جنوبی افریقی کپتان ڈونوون فریرا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹی ٹونٹی میں حال ہی میں ساؤتھ افریقا نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ساؤتھ افریقا کے پاس باصلاحیت بیٹرز اور باؤلرز موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پریکٹس پر نہ جانے کی وجہ سے وہ پچ نہیں دیکھ سکے۔پہلی ایک دو گیندوں کےبعد معلوم ہوگا پہلےٹی ٹونٹی کی پچ کیسی ہے۔جو بھی میچ کھیلیں جیتنےکے لیے کھیلیں گے۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت جائیں تو سیریز میں اچھی شروعات ملےگی۔
کراچی میں ای ٹکٹنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سڑکوں پر مکمل سائن لگنے چاہئیں تاکہ لوگوں کو علم ہوسکے، چالان کے ذریعے جو 15فیصد ملنا ہے کوشش کریں گے جاری رہے، ایسا بھی کچھ کرنا چاہیئے کہ جس نے غلط چالان دیا ہو اس سے 30 فیصد لیا جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے نظام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں اب جدید کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر ریکارڈ ہوں گی۔ کراچی میں ای ٹکٹنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رکشہ، گاڑی، موٹرسائیکل سمیت ہر...
ٹیکنالوجی کمپنی شاؤمی کا اسمارٹ فون 17 پرو میکس چار ہفتوں بعد بالآخر ٹاپ پوزیشن سے محروم ہوگیا۔ اس ڈیوائس کی جگہ نئی متعارف کرائی جانے والی شیاؤمی کے ہی ریڈمی کے 90 پر ومیکس نے لی ہے۔ مقبول اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست درج ذیل ہے: فہرست کے مطابق شیاؤمی ریڈمی کے 90 پرو میکس فائیو جی (نئی انٹری) پہلے، شیاؤمی 17 پرو میکس دوسرے اور سام سنگ گلیکسی اے 56 تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چوتھے، ایپل آئی فون 17 پرو میکس پانچویں، اوپو فائنڈ ایکس 9 پرو چھٹے، ویوو آئی کیو او او 15 فائیو جی (نئی انٹری) ساتویں پوزیشن پر ہیں۔ آٹھویں پوزیشن پر ویوو ایکس...
وزیراعلٰی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس حکومت کو اقتدار میں آئے صرف ایک برس ہوا ہے اور وہ اب بھی پُرامید ہے کہ اگر ریاستی درجہ انکی حکومت کے دور میں بحال ہوا تو یہ ایک خوش آئند پیشرفت ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ریاستی درجہ کی بحالی میں مسلسل تاخیر سے لوگوں کی امیدیں مدھم پڑتی جا رہی ہیں اور اگر یہ عمل مزید موخر ہوا تو مایوسی مزید گہری ہوگی۔ اسمبلی کے احاطے میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی کے بارے میں میری امید پہلے دن سے قائم تھی لیکن اب وہ کچھ کم ضرور ہوئی ہے، اگر یہ...
چیئرمین پاکستان پیپلز بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ایک گھنٹہ تک جاری رہنے والی ملاقات ختم ہوگئی۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے اسلام آباد میں اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر میں حکومت سازی کے عمل میں فضل الرحمٰن سے مشاورت کی. جس پر سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کو حکومت سازی کے حوالے سے مشورے دیے۔اہم ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نیر حسین بخاری، ہمایوں خان اور جمیل سومرو موجود تھے جبکہ...
کراچی: ملیر راشدی گوٹھ میں ڈبل کیبن گاڑی پر سوار نشے میں دھت شخص نے موٹر سائیکل سواروں پر گاڑی چڑھادی۔ تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کے علاقے راشدی گوٹھ میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے والے شخص عظمت شاہ نے تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے دو سے تین موٹرسائیکلوں اور ایک لوڈر رکشہ کو ہٹ کیا اور گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھادی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عظمت علی شاہ کو ڈبل کیبن ریوو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے 3 تین کین اسٹرونگ بیئر بھی برآمد کی گیا۔ ملیرکینٹ پولیس کے مطابق واقعہ کے 2 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، ایک مقدمہ غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ دوسرا شراب کے کین...
اجلاس میں پنجاب میں سائبر کرائم سیل کے قیام کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا، جبکہ لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کیخلاف کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ مذہبی حلقوں کی جانب سے وزیراعلیٰ کے ان اقدامات کو سراہا گیا ہے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں نماز جمعہ اور دیگر نمازیں باجماعت ادا کی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے ماہانہ وظیفہ مقرر کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ امام مسجد معاشرے کا انتہائی قابلِ احترام اور تکریم والا فرد ہے، اس لیے محلے میں چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی ایک غیر مناسب عمل ہے۔...
گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کو خط ،گندم کی نقل و حرکت پر پابندی پر مداخلت کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )گورنر کے پی نے وزیراعظم کو خط لکھ کر گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا،اپنے خط میں گورنر نے موقف اپنایا ہے کہ یہ پابندیاں خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کو متاثر کر رہی ہیں اور وفاقی تعاون کے آئینی اصولوں کے منافی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد غیر آئینی پابندیوں کے خلاف مداخلت کی درخواست کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے...
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں آسٹریلیا کی 2 خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی ہراسانی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور کرکٹ حلقوں میں بھارت کی سیکیورٹی انتظامات پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اور تجزیہ کاروں نے اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جب بھارت عالمی سطح کے مقابلے منعقد کرا رہا ہے تو غیر ملکی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: 2 آسٹریلوی خاتون کرکٹرز سے دست درازی، بھارت غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے غیر محفوظ ملک بن گیا اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی تجزیہ کاروں نے بھی ملک...
اسلام آباد: وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی نے 11 کروڑ کی مشترکہ جائیداد سے محروم کی گئی خاتون کے حق میں بڑا فیصلہ دے دیا۔ ترجمان فوسپاہ کے مطابق محکمے نے 11 کروڑ مالیت کی مشترکہ جائیداد میں سے خاتون کو حصہ دینے کا حکم دیا۔ خاتون نے اپنے خاوند کے ساتھ ملکر مشترکہ جائیداد خریدی تھی لیکن طلاق کے بعد سابق شوہر نے خاتون کو مشترکہ جائیداد سے محروم کر دیا تھا۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی فوزیہ وقار نے خاتون کی شکایت پر جائیداد میں برابر کا حق دینے کا حکم دیا۔ فوزیہ وقار کا کہنا تھا کہ فیصلہ خواتین کے جائیداد کے حقوق کے نفاذ ایکٹ 2020 کے تحت دیا گیا، خواتین کی جائیداد کے...
سندھ میں ڈینگی کیسز کے اعداد و شمار پر اختلاف سامنے آنے کے بعد صوبائی حکومت کو تنقید کا سامنا ہے، کیونکہ سرکاری رپورٹوں اور حقیقی صورتحال میں واضح فرق پایا جا رہا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے رپورٹ کیے گئے ڈینگی کیسز اور حقیقی صورتحال میں نمایاں فرق کے پیش نظر وزیرِ صحت سندھ نے وضاحت کی ہے کہ سرکاری اعداد و شمار میں صرف سرکاری ہسپتالوں سے رپورٹ ہونے والے کیسز شامل ہیں۔گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کراچی اور حیدرآباد میں ڈینگی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے اتوار کو جاری کی گئی تازہ رپورٹ کے مطابق 2025 میں تصدیق شدہ کیسز کی کل تعداد ایک ہزار 83 تک...
اجلاس میں پنجاب میں سائبر کرائم سیل کے قیام کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا، جبکہ لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کیخلاف کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ مذہبی حلقوں کی جانب سے وزیراعلیٰ کے ان اقدامات کو سراہا گیا ہے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں نمازجمعہ اور دیگر نمازیں باجماعت ادا کی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے ماہانہ وظیفہ مقرر کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ امام مسجد معاشرے کا انتہائی قابلِ احترام اور تکریم والا فرد ہے، اس لیے محلے میں چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی ایک غیرمناسب عمل ہے۔ انہوں نے کہا...
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیاں اب جدید کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر ریکارڈ ہوں گی۔ کراچی میں منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رکشہ، گاڑی، موٹرسائیکل سمیت ہر کوئی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ سندھ میں ڈیجیٹل شفافیت اور جدیدیت کی جانب ٹریک اہم قدم ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں حکمرانی کو ہوشیار، موثر اور جوابدہ ہونا چاہیے، سندھ ایک بار پھر فخر سے سب سے آگے کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ای-ٹکٹنگ سسٹم سے انسانی مداخلت اور جانبداری کا خاتمہ ہوگا، اس کے ذریعے اپنے شہریوں کی بہتر خدمت اور تحفظ کو یقینی بنا...
معروف اداکارہ صبا قمر اپنے ایک حالیہ بیان کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ایک پوڈکاسٹ کے دوران میزبان نے صبا قمر سے سوال کیا کہ کیا وہ کام کے سلسلے میں کراچی منتقل ہونے کے لیے تیار ہیں؟ اس پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیااستغفراللہ، کبھی نہیں… لیکن شاید یہ نہیں کہنا چاہیے، کیونکہ مستقبل کا کچھ پتا نہیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف کام کے سلسلے میں کراچی جاتی ہیں اور شوٹنگ مکمل ہوتے ہی واپس آجاتی ہیں۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ انہیںلاہور اور اسلام آباد میں رہنا زیادہ پسند ہے کیونکہ وہ کھلے گھروں، لان اور قدرتی فضا کو ترجیح دیتی ہیں، جبکہ کراچی...
تقریب میں طلبہ، علمائے کرام، عمائدینِ علاقہ اور مختلف محکموں کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے “کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعروں سے فضا کو گرما دیا۔ اسلام ٹائمز۔ یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر چلاس میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف عالمِ دین مولانا مزمل شاہ جبکہ صدرِ محفل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر علی احمد تھے۔ تقریب میں طلبہ، علمائے کرام، عمائدینِ علاقہ اور مختلف محکموں کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے “کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعروں سے فضا کو گرما دیا۔ یومِ سیاہ کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی بھی نکالی گئی،...
بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیس میں اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا جب کہ عمران خان کی بریت کے باجود اسلام آباد پولیس نے چالان جمع کرا دیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ٹرائل کے لئے کارروائی بھی شروع کر دی، پی ٹی آئی وکلا نے بانی پی ٹی آئی کی اس کیس میں بریت کی نشاندہی کر دی۔ پی ٹی آئی کے وکلا نے کہا کہ 27 فروری 2024 کو جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے بریت کا فیصلہ دیا تھا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی و دیگر کو آزادی مارچ کیس میں بری کر دیا تھا۔ تھانہ ترنول میں درج مقدمہ کا نمبر 627 ہے جس میں بانی پی ٹی آئی بری ہوئے...
وفاقی وزیرمواصلات اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 27اکتوبر 1947 کشمیری عوام کے دکھ اور قربانیوں کی یاددلاتاہے ۔وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے کشمیر میں یوم سیاہ پربیان میں کہاکشمیری عوام کودہائیوں سے ظلم وجبر،انسانی حقوق کی پامالی کاسامناہے،پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی،اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا کہ کشمیری عوام کاعزم اورجرات آزادی کی علامت ہے،بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں آبادیاتی تبدیلی کی کوششیں ناقابلِ قبول ہیں،عبدالعلیم خان نے کہااقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دیاجائے،بین عالمی برادری بھارت کوانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرجوابدہ بنائے،کشمیری عوام کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی،استحکام پاکستان پارٹی کشمیریوں کے حق خودارادیت کے ساتھ ہے۔
دنیا کشمیر کے مسئلے پر خاموش رہی تو یہ خطہ مستقبل میں ایک بڑا سیاسی بحران بن سکتا ہے۔ آج کشمیری عوام بھارت کے غیر قانونی قبضے کے 78 سال مکمل ہونے کا سیاہ دن منا رہے ہیں۔ اس موقع پر مشعال حسین ملک نے کہا کہ یہ وہ دن تھا جب بھارت نے کشمیری عوام کی مرضی کے بغیر ٹینکوں کے ذریعے ریاست پر قبضہ کیا۔ مشعال ملک کے مطابق، آج بھی کشمیر دنیا کے سب سے زیادہ فوجی تعینات خطوں میں شامل ہے، جہاں تقریباً نو لاکھ بھارتی فوجی موجود ہیں۔ کشمیری ماؤں سے ان کے بیٹے چھین لیے گئے اور 78 سال بعد بھی کشمیری خاندانوں کے آنچل آنسوؤں سے خالی نہیں ہوئے۔ مشعال ملک نے زور...
نومنتخب صدر و کابینہ اراکین نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ تنظیمی دائرہ کار کے مطابق عوام سے ایوان تک اپنی سیاسی، سماجی، مذہبی اور اخلاقی فرائض کی انجام دہی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایم ڈبلیو ایم ضلع کھرمنگ کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری ایم ڈبلیو ایم ضلع کھرمنگ کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری ایم ڈبلیو ایم ضلع کھرمنگ کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری ایم ڈبلیو ایم ضلع کھرمنگ کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری ایم ڈبلیو ایم ضلع کھرمنگ کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری ایم ڈبلیو ایم ضلع کھرمنگ کی...
ترکیہ کے وفد نے سیکرٹری سیاحت پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ سے ملاقات کی اور انہیں عمارت کی بحالی کیلئے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔ سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ترکیہ کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور معاملہ صوبائی کابینہ کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور کے قدیم اور مصروف ترین علاقے گڑھی شاہو میں واقع ’’جاوید منزل‘‘ شاعر مشرق اور مصور پاکستان حضرت علامہ اقبالؒ کے آخری ایام کی عینی شاہد ہے۔ شاعر مشرق کی یہ آخری آرام گاہ جاوید منزل آج بھی ان کی یادوں سے مزین ہے۔ علامہ اقبالؒ نے جاوید منزل میں اپنی زندگی کے آخری تین سال گزارے۔ ان کے زیراستعمال سوٹ، شیروانی، عینک، گھڑی، مہر، ادویات اور بستر کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک کے ٹیرف سے متعلق سامنے آنے والی اطلاعات کو گمراہ کن پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ نیپرا کا حالیہ ریویو فیصلہ دراصل عوام، خصوصاً کراچی کے صارفین کے مفاد میں ہے، نہ کہ ان کے خلاف۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق بعض حلقے اس فیصلے کو غلط رنگ دے کر عوام میں بے چینی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ کہا کہ کے الیکٹرک ایک نجی ادارہ ہے، اور اس کی کارکردگی کو سرکاری اداروں جیسے آئیسکو، فیسکو، اور گیپکو سے بہتر ہونا چاہیے، مگر یہ سرکاری ادارے ریکوری، لائن لاسز اور سروسز میں کہیں آگے ہیں۔ نیپرا کا...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پولیس افسر ایس پی عدیل اکبر کی موت سے متعلق انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں واقعے کو خودکشی قرار دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی خبر میں پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ رپورٹ کئی دنوں کی تفتیش، گواہوں کے بیانات اور ماہرینِ نفسیات کی آرا کی بنیاد پر تیار کی گئی۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر گزشتہ کئی ماہ سے گہرے ذہنی دباؤ یعنی ڈیپ روٹیڈ اسٹریس میں مبتلا تھے، جو ان کے ماضی کے پیشہ ورانہ اور ذاتی دباؤ کا نتیجہ تھا۔ انکوائری ٹیم نے عدیل اکبر کے ڈرائیور، آپریٹر اور معالج کے بیانات قلم بند کیے۔...
پشاور: ہنگو سٹی تھانے کی حدود میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی ہوگیا جبکہ حملہ آوور ہلاک کر دیا گیا۔ ڈی پی او ہنگو خان زیب خان کے مطابق واقعہ بگٹو چیک پوسٹ پر پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ جوابی کارروائی میں حملہ آوور مار دیا گیا جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ جمعہ کو ہنگو میں بم دھماکے میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) آپریشنز اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ Tagsپاکستان
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے این اے 18 ہری پور میں عمر ایوب کی اہلیہ کو پی ٹی آئی ٹکٹ دینے کے معاملے پر کہا ہے کہ کچھ معاملات مقامی سطح کے ہیں، عمر ایوب کا حلقہ پورے پاکستان کا سب سے بڑا ہے، عمر ایوب کی اہلیہ گزشتہ 20 سالوں سے وہاں بطور سیاسی ورکر کام کررہی ہیں۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عمر ایوب کی اہلیہ کو ٹکٹ دینا اقربا پروری نہیں، کچھ معاملات مقامی سطح کے ہیں، عمر ایوب کا حلقہ پورے پاکستان کا سب سے بڑا ہے، عمر ایوب کی اہلیہ گزشتہ 20 سالوں سے وہاں بطور سیاسی ورکر کام کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ عمر ایوب کی اہلیہ کا...
پولیس نے ایس پی عدیل اکبر کی موت کے معاملے کی انکوائری رپورٹ مرتب کر لی۔ذرائع کا بتانا ہے انکوائری رپورٹ کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے خود کشی کی، انکوائری کمیٹی نے عدیل اکبر کے آپریٹر اور ڈرائیور سمیت ڈاکٹرز کے بیانات قلمبند کر لیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے بیان کے مطابق عدیل اکبر ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کا شکار تھے، ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کے لیے کوئی اچانک حادثے ضروری نہیں ہوتے، ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کا متاثرہ شخص ماضی کے حادثات کا پریشر ساتھ لےکر چلتا ہے۔انکوائری رپورٹ کے مطابق ایس پی عدیل اکبر 8 اکتوبر کو اپنے ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لیے گئے، ڈاکٹر نے ان سے دفتری امور سے متعلق ذہنی دباؤ کا...
گرفتار ہونیوالے مذکورہ افغان باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز منتقل کر دیاگیا ہے، جہاں سے انہیں واپس افغانستان بھیج دیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے حکام نے بتایا ہے کہ 3 ہزار 300 غیر قانونی افغان شہریوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، ان افغان شہریوں کو ہولڈنگ سنٹرز میں رکھا گیا ہے، بارڈر کھلتے ہی ان کو واپس افغانستان بھیج دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف سکیورٹی اداروں کا آپریشن جاری ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب میں 3 ہزار 300 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ہونیوالے مذکورہ افغان باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز منتقل کر دیاگیا ہے، جہاں سے انہیں واپس افغانستان بھیج دیا جائے گا۔ محکمہ...
—فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیاں اب جدید کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر ریکارڈ ہوں گی۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رکشہ، گاڑی، موٹرسائیکل سمیت ہر کوئی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے، سندھ میں ڈیجیٹل شفافیت اور جدیدیت کی جانب ٹریک اہم قدم ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں حکمرانی کو ہوشیار، مؤثر اور جوابدہ ہونا چاہیے۔ سندھ ایک بار پھر فخر سے سب سے آگے کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید ای-ٹکٹنگ سسٹم سے انسانی مداخلت اور جانبداری کا خاتمہ ہوگا، اس کے ذریعے اپنے شہریوں کی بہتر خدمت اور تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے سرکاری دورۂ بنگلہ دیش کے دوران بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹرمحمد یونس، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد نذم الحسن، چیف آف ایئر اسٹاف ائیر چیف مارشل حسن محمود خان اور پرنسپل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) آرمڈ فورسز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ایس۔ ایم۔ کامرول حسن سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مختلف ملاقاتوں کے دوران دونوں فریقین نے بدلتے ہوئے عالمی و علاقائی ماحول اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور دوطرفہ دفاعی و سلامتی تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت...
بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ائیر کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے میچ کے دوران پسلی میں شدید چوٹ لگنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس وقت وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ میچ کے دوران شریاس ائیر نے الیکس کیری کا شاندار کیچ پکڑتے ہوئے بائیں پسلی زخمی کر لی تھی، جس کے نتیجے میں اندرونی خون بہنے لگا اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ ذرائع کے مطابق شریاس ائیر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، تاہم مکمل صحت یابی میں تقریباً ایک ہفتہ یا اس سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ چوٹ جان لیوا بھی ہو سکتی تھی اور انہیں انفیکشن سے بچانے...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ جس میں اہم پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر نے وزیراعظم کو خط لکھ کر صوبے کے لیے گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندی کو غیر آئینی قرار دے دیا۔ گورنر نے گندم کی ترسیل پر پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے کی درخواست کر دی۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندیاں خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کو متاثر کر رہی ہیں اور وفاقی تعاون کے آئینی اصولوں کے منافی ہیں۔
بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر ریموٹ بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں لیوی اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق دھماکا تربت پریس کلب روڈ پر اُس وقت ہوا جب ڈپٹی کمشنر کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا، ضلع کیچ میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ ٹکٹ دیے جانے پر عمر ایوب کی اہلیہ کے دفاع میں سامنے آگئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 میں عمر ایوب کی اہلیہ کو ٹکٹ دینے سے متعلق صحافی کے سوال پر سلمان اکرم نے کہا کہ کچھ معاملات مقامی سطح کے ہیں، عمرایوب کا حلقہ پاکستان کا سب سے بڑا حلقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمر ایوب کی اہلیہ گزشتہ 20 سال سے بطور سیاسی ورکر کام کررہی ہیں، علاقے کی سیاست عمر ایوب کی اہلیہ دیکھتی ہیں، ایسانہیں کہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں یا مسلط کیاجارہا ہے، ان کی اہلیہ کا...
اینٹی کرپشن کورٹ خیبر پختونخوا میں کروڑوں روپے سرکاری گندم اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت اینٹی کرپشن کورٹ خیبر پختونخوا کے جج آصف رشید نے کی۔ دوران سماعت استغاثہ کے ایک گواہ کا بیان قلمبند کرلیا گیا، عدالت نے مزید پانچ گواہان طلب کرلیے۔ عدالت نے گندم کیس کی مزید سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی، پراسیکوشن نے کہا کہ گندم اسکینڈل میں نامزد پانچ ملزمان پر فرد جرم عائد ہے، ملزمان محمد ارشد ، محمد خالد ، قاضی جنید ، طلاءمحمد اور محمدعا طف شامل ہیں ، ملزم عثمان عابد شاہ تاحال روپوش ہیں۔ پراسیکوشن نے کہا کہ ملزمان نے اضاخیل نوشہرہ کے گندم اسٹوریج گودام میں ملازم تھے، ملزمان نے ملی بھگت سے 1700 ٹن گندم غائب کی ہے، ملزمان نے...
صوبہ خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ خیبرپختونخوا کے لیے گندم کی ترسیل پر غیر آئینی پابندیاں ختم کرانے کے لیے فوری طور پر مداخلت کریں۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ خیبر پختونخوا کے لیے گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندیوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ Have written to Prime Minister of #Pakistan @CMShehbaz , urging his immediate intervention to lift the unconstitutional restrictions on the inter-provincial movement of wheat to #KhyberPakhtunkhwa. Such limitations not only affect the province’s food security but also go...
پاکستان نے بھارت کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ پنجاب حکومت کیپ انوائرمنٹ کانفرنس میں بھارت کیخلاف اہم شواہد پیش کرے گی، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے فضائی آلودگی سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے فضائی آلودگی کے معاملے پر بھارت کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، کیپ انوائرمنٹ کانفرنس میں بھارت کیخلاف اہم شواہد پیش کئے جائیں گے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جس کے بعد پاکستان نے بھارت کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ پنجاب حکومت کیپ انوائرمنٹ کانفرنس میں بھارت...
پرتگال کے عظیم فٹبالر اور النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے ہفتہ 25 اکتوبر کو فٹبال کی تاریخ میں ایک اور ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اپنے کیریئر کا 950واں گول اسکور کیا۔ رونالڈو نے یہ تاریخی گول سعودی پرو لیگ کے میچ میں النصر کی جانب سے الحزم کے خلاف کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم، بوریدہ میں کیا۔ میچ کے 25ویں منٹ میں جواو فیلکس نے النصر کو برتری دلائی، تاہم آخری لمحات میں رونالڈو نے 88ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر ٹیم کو 2 صفر کی برتری دلائی۔ یہ گول رونالڈو کا النصر کے لیے اس سیزن کا چھٹا اور کلب کے لیے مجموعی طور پر 106واں گول تھا۔ مزید پڑھیں: کرِسٹیانو رونالڈو کا بیٹا بھی پرتگال...
سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی قیادت سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے، جہاں بیرسٹر گوہر علی خان نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف دائر اپیلیں واپس لے لیں۔ سماعت کے دوران بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ عمر ایوب کی ہدایت پر ان کی نااہلی کی اپیل واپس لی جا رہی ہے کیونکہ وہ خود انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے، اور ان کی نشست پر ان کی اہلیہ امیدوار ہوں گی۔ اسی طرح شبلی فراز کو سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کے عہدے سے ہٹانے کی اپیل بھی واپس لی گئی۔ تاہم عدالت نے شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف اپیل پر نوٹس جاری کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 29...
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی حالیہ تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بحث چھیڑ دی ہے۔ تصاویر میں ان کا چہرہ پہلے سے مختلف دکھائی دے رہا ہے، گال زیادہ بھرے نظر آ رہے ہیں اور بھنویں بلند لگ رہی ہیں، جس کی وجہ سے مداحوں اور فالوورز نے اپنی رائے دینا شروع کر دی۔ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ ماہرہ نے دیگر شوبز شخصیات کی طرح بوٹوکس کروایا یا آئی برو لفٹ کروائی ہے، جس سے ان کے چہرے کے خدوخال بدل گئے ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ کے مداح ان کی بات کا دفاع کر رہے ہیں کہ ماہرہ نے کئی بار واضح کیا ہے کہ وہ قدرتی خوبصورتی کو ترجیح دیتی ہیں اور کسی...
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے واضح کر دیا ہے کہ غزہ میں مجوزہ بین الاقوامی فورس میں شامل ہونے والے ممالک کا فیصلہ اسرائیل خود کرے گا ، کوئی اور نہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ فورس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کا حصہ ہے، تاہم ابھی تک یہ طے نہیں ہو سکا کہ کون سے ممالک اس میں شامل ہوں گے۔ عرب اور دیگر مسلم ممالک کی شمولیت کے امکانات بھی غیر یقینی ہیں، خاص طور پر اس لیے کہ حماس نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا ہے، جبکہ اسرائیل نے بھی فورس کی ممکنہ ساخت پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے فوجی غزہ پٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کے ساتھ نئے معاہدوں کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت دی ہے۔ پی ایس ایل فرنچائزز کے ساتھ نئے دس سالہ معاہدے کی تیاریوں کا عمل اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔پی ایس ایل کی چارٹرڈ ویلیوایشن فرم کے نمائندوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر اور چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر سید بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ویلیوایشن فرم نے چیئرمین کو لیگ کی مالی قدر و قیمت سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی۔محسن نقوی نے رپورٹ کے...
مہاراشٹر کے ضلع ستارا میں خاتون ڈاکٹر کی خودکشی کے معاملے میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ متوفیہ کی والدہ بھگیہ شری پاچنگنے نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹر پر ان کی بیٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تبدیلی کرنے کا دباؤ ڈالا گیا تھا۔ بھگیہ شری پاچنگنے کے مطابق ان کی بیٹی دیپالی ماروتی کی موت مشتبہ حالات میں ہوئی، تاہم رپورٹ کو جعلی طور پر خودکشی قرار دیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی کو سسرال میں ذہنی اور جسمانی اذیت کا سامنا تھا اور ممکن ہے کہ اسے قتل کیا گیا ہو۔ مزید پڑھیں: دنیا بھر میں ہر 100 میں سے ایک موت خودکشی سے ہوتی ہے، ڈبلیو ایچ او رپورٹس کے مطابق خودکشی...
غزہ فورس میں کن ممالک کی فوج شامل ہوگی؟ نیتن یاہو نے بڑا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز یروشلم:(آئی پی ایس) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت غزہ میں مجوزہ بین الاقوامی فورس میں کون سی غیرملکی افواج شامل ہوں گی، اس کا فیصلہ اسرائیل خود کرے گا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ ابھی تک طے نہیں ہو سکا کہ عرب یا دیگر ممالک اس فورس میں اپنے فوجی بھیجنے پر آمادہ ہوں گے یا نہیں، خاص طور پر اس لیے کہ حماس نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا ہے، جب کہ اسرائیل نے بھی اس...
امریکی ریاست نیواڈا میں ہونے والے 74ویں مس امریکا مقابلے میں ریاست نبراسکا کی 22 سالہ ماڈل آڈی ایکرٹ نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو متاثر کرتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پورے امریکا سے 50 ماڈلز نے اس مقابلے میں حصہ لیا، جن میں آڈی ایکرٹ نے اعتماد، شخصیت اور سماجی شعور کے امتزاج سے ججز کو متاثر کیا۔ آڈی ایکرٹ ایک سوشل میڈیا اور مارکیٹنگ کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کرتی ہیں اور آن لائن سیفٹی و ڈیجیٹل آگاہی کی سرگرمیوں میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ وہ ماضی میں نبراسکا یونیورسٹی کی چیئر لیڈنگ ٹیم کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔ان کا انتخاب مس امریکا کے ایک...
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کشمیر بلیک ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 کا دن جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، جب بھارتی فوجوں نے سری نگر میں اتر کر جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی متعدد قراردادوں میں واضح طور پر تسلیم کیا تھا کہ جموں و کشمیر کے حتمی فیصلے کا تعین اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا، مگر بھارت نے ان قراردادوں کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے پر جبری تسلط برقرار رکھا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:...
بالی ووڈ اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کے معروف ارب پتی، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے انہیں 5 لاکھ متحدہ عرب اماراتی درہم مالیت کا قیمتی لباس تحفے میں دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں نے مجھ سے سوال نہیں کیا، لیکن میں خود بتا رہی ہوں کہ میں نے5 لاکھ درہم مالیت کا لباس پہنا ہے اور گلے میں اصلی سونے کا ہار پہنا ہوا ہے جو سانپ کی شکل کا ہے اور اس کی قیمت 5 ملین ہے۔ Bollywood star Rakhi Sawant says Elon Musk gifted her dress worth 500000 UAE Dhirems @elonmusk pic.twitter.com/DTsdYvB0Ed — Murtaza Ali...
ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف آج یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے،27 اکتوبر 1947 کو بھارتی افواج نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق 27 اکتوبر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج کا دن ہے۔ آج گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں میں قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ دنیا بھر میں کشمیری اور پاکستانی عوام بھارتی تسلط کے خلاف احتجاجی سرگرمیوں میں شریک ہوں گے۔ کشمیری عوام دہائیوں سے بھارتی تسلط کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں وزارتِ امورِ کشمیر کے زیرِ...
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان دوحہ مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کرنے والے ترک انٹیلی جنس ایجنسی (ایم آئی ٹی) کے سربراہ اور صدر رجب طیب ایردوان کے انتہائی قریبی ساتھی ابراہیم قالن ایک بار پھر عالمی سفارتی منظرنامے پر نمایاں ہو گئے ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق دوحہ میں ہونے والے حالیہ پاک–افغان مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے میں ابراہیم قالن نے مرکزی کردار ادا کیا۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکراتی عمل کو پُرامن انداز میں آگے بڑھانے میں بھرپور سفارتی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ابراہیم قالن نے یہ بھی یقینی بنایا کہ پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات کار ہاتھ ملائے بغیر مذاکراتی اسٹیج نہ...
سٹی42: لاہور میں شہر بھر میں بلا امتیاز انسدادِ تجاوزات آپریشن جاری ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیرِ قیادت کارروائی میں ریگولیشن اسکواڈ، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں مختلف سڑکوں، مارکیٹوں اور تجارتی مراکز میں سرگرم ہیں۔ دو دنوں کے دوران 791 غیر قانونی تجاوزات ہٹاتے ہوئے سامان ضبط کر لیا گیا۔ ریگولیشن اسکواڈ نے 48 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 2021 بینرز اور فلیکسز بھی اتارے۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں شہر میں تجاوزات کے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے...