2025-12-09@03:27:46 GMT
تلاش کی گنتی: 19452
«خود مختار حکومت»:
(نئی خبر)
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان، متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور پی پی میں آدھی آدھی مدت کے لیے حکومت کا فارمولا طے ہے، یوسف رضا گیلانی اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد سالم البواب ال زعابی سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ تعلقات باہمی اعتماد، مشترکہ مذہبی و ثقافتی اقدار اور سیاسی، اقتصادی، سماجی و پارلیمانی تعاون کی دہائیوں پر مبنی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ملاقات میں دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے امور اور تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم...
وفاقی وزیر توانائی سرداد اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک میں متبادل توانائی کے ذرائع میں اضافہ ہو رہا ہے جو کم قیمت بھی ہیں، پاکستان کے توانائی کے شعبے میں پہلی دفعہ مستقبل کیلئے پالیسی بنائی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی معیشت مضبوط ہورہی ہے، حکومت عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،نیٹ میٹرنگ کے نظام میں بہتری کی ضرورت ہے،معیشت کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے بھی کرنے پڑے ہیں ، ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا رہا ہے ،توانائی کےشعبے میں اہم اصلاحات کرچکےہیں۔ انہوں نے کہاکہ...
سٹی 42 : سابق وفاقی وزیر اطلاعات شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک میں 480 جینڈر بیسڈ کورٹس قائم ہیں لیکن نتائج صفر ہیں، جینڈر بیسڈ کورٹس موجود ہیں، قوانین بھی بن چکے، پھر بھی کنوکشن ریٹ انتہائی کم ہے ۔ ثمینہ زہری کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا ۔ 70 فیصد جینڈر بیسڈ وائلنس کیسز رپورٹ نہ ہونے کا انکشاف شیری رحمان کی جانب سے کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ ملک میں جینڈر بیسڈ وائلنس کی صرف 5 فیصد کنوکشن ریٹ ہے، چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے اعداد و شمار کے پانچ فیصد کنوکشن ریٹ شرمناک ہے۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل...
چند لوگ یو اے ای جا کر جرائم میں ملوث ہو جاتے ہیں اس لیے پاکستانیوں کوویزے جاری نہیں کیے جا رہے، وزارتِ داخلہ نے سینیٹ کمیٹی کو آگاہ کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری نے سینیٹ کمیٹی کو آگاہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی سفارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات ہیں جب کہ یو اے ای مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے اور ترسیلات زر کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے، جہاں بڑی تعداد میں پاکستانی تارکینِ وطن رہتے اور کام کرتے ہیں۔ تاہم، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری نےسینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے دوران بتایا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا۔...
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے وفاقی حکومت نے 20 امیدواروں کی فہرست تیار کرلی ہے۔ ان تمام امیدواروں کے انٹرویوز آج متوقع ہیں۔صحافی زاہد گشکوری کے مطابق اس عہدے کے لیے ابتدا میں 50 نام زیرِ غور تھے .لیکن تفصیلی جانچ کے بعد فہرست کو محدود کرتے ہوئے 20 امیدواروں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔شارٹ لسٹ میں شامل نمایاں ناموں میں عنبرین جان، بریگیڈیئر انوار احمد، ڈاکٹر حامد خان، عبدالحفیظ شیخ، سردار عرفان اشرف، عمران غزنوی، نوید اسلام، عمر جاوید، متین حیدر اور غضنفر ہاشمی شامل ہیں۔پیمرا کے موجودہ چیئرمین محمد سلیم بیگ 2018 میں اس عہدے پر تعینات کیے گئے تھے۔ وہ انفارمیشن سروس کے سینئر افسر رہے ہیں اور اس سے...
پاکستان دنیا میں سولر کے شعبے میں سب سے زیادہ ترقی کر رہا ہے، اویس لغاری - فائل فوٹو وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت مستقبل میں براہِ راست بجلی کی خریداری نہیں کرے گی۔پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈسکوز کی نجکاری اور مارکیٹ میں براہِ راست لین دین کا منصوبہ ہے، مسابقتی انرجی مارکیٹ آئندہ چند ماہ میں شروع ہوگی۔ 200 یونٹ سے کم کے صارفین کی بجلی مزید 60 فیصد سستی کی، اویس لغاریوفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں تقریباً7 ہزار میگا واٹ اضافی بجلی دستیاب ہے۔ وفاقی وزیر نے ایک بار پھر سولر نیٹ میٹرنگ میں اصلاحات کی...
منامہ: وزیرِاعظم شہباز شریف نے بحرین کے تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی اور کہا ہے کہ پاکستان میں زراعت، آئی ٹی، معدنیات، توانائی اور سیاحت کے شعبہ جات طویل مدتی شراکت داری کے مواقع موجود ہیں۔ یہ بات انہوں ںے بحرین کے دو روزہ سرکاری دورے میں کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں بحرین کے نائب وزیراعظم، وزرائے خارجہ، خزانہ و قومی معیشت، صنعت و تجارت کے حکام سمیت پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور دیگر موجود تھے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان باصلاحیت افرادی قوت، وسائل اور تیزی سے بڑھتی ہوئی صارفین کی مارکیٹ ہے جس میں کاروبار کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، جب...
وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کی بزنس کمیونٹی کوسرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے زراعت، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون ضروری قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو زراعت، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں بڑھانے کے لیے تیار ہے۔شہباز شریف ایک روز قبل بحرین کے دارالحکومت پہنچے تھے اور القدیبیہ پیلس میں بحرین کی قیادت کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کیے تھے۔انہوں نے بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد سلمان بن حماد الخلیفہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرتوانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کرچکے ہیں۔ آئی پی پیز کے ساتھ ماضی میں ہونے والے معاہدے شفاف نہیں تھے۔ پاکستان میں صاف انرجی کے فروغ کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت مضبوط ہورہی ہے۔ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں۔توانائی کے شعبے میں پہلی بار مکمل منصوبہ بندی کےساتھ اصلاحات کیں۔ اویس لغاری نے کہا کہ گردشی قرضوں کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ملک...
پاکستان میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی نے نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی اپیل پر 7 صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ تحریر کیا ہے۔ اس نوٹ میں جسٹس علی باقر نے 3 رکنی بینچ کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ظاہر جعفر کو سنائی گئی سزائے موت قانون اور شواہد کے مطابق ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی لکھا کہ لڑکے اور لڑکی کے درمیان لیو اِن ریلیشن شپ نہ صرف معاشرتی بگاڑ کا سبب بنتا ہے بلکہ اسلامی تعلیمات کے بھی سراسر منافی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:نور مقدم کیس: مجرم کی سزا موت برقرار، دوسرے کیس میں سزا عمر قید میں تبدیل جسٹس علی باقر نجفی کے مطابق...
وزیراعظم شہبازشریف نے بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے ہر ممکن سہولیات دینے کا اعلان کیا ہے۔ بحرین کے دارالحکومت منامہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بحرین اور پاکستان برادر ملک ہیں، ہماری اسٹریٹیجک شراکت داری کئی برسوں سے قائم ہے، بحرین کے دورے کا مقصد اقتصادی شعبوں میں نئی پیشرفت ہے، زراعت، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، فن ٹیک اور دیگر شعبوں میں تعاون ضروری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بحرین میں پاکستانیوں نے ثابت کیا ہے کہ شناخت سرحدوں میں نہیں دنیا کے ہر گوشے میں زندہ ہے، بحرین سے پاکستانیوں نے گزشتہ مالی سال میں 484 ملین ڈالر کی ترسیلات زر بھیجی، بحرین میں اعلیٰ قیادت...
توشہ خانہ ٹو کیس کی نئی تاریخ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو آگاہ کر دیا گیا۔ اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ 26 نومبر کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا کل ہونے والا جیل ٹرائل منسوخ کر دیا گیا تھا.
وزارت بین الصوبائی رابطہ امور نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے از خود انتخابات کرانے کا دعویٰ مستردکردیا۔ تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ہدایت پر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ہاکی فیڈریشن کے انتخابات از خود کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات تین ممبران پر مشتمل ایک آزاد الیکشن کمیشن کی نگرانی میں کرائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن چیئرمین سمیت دو ممبران پی ایس بی ایک ممبر پی ایچ ایف نامزد کرے گا۔ ایف آئی ایچ، اے ایچ ایف سے انتخابی عمل کی نگرانی کی درخواست کی جائے گی۔ پی ایچ ایف کی طرف سے قائمہ کمیٹی کے سامنے جمع کرائی گئی کلبوں کی فہرست کی جانچ پڑتال ایک اسکروٹنی...
27ویں آئینی ترمیم کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔ شعیب گھمن ایڈووکیٹ نے ستائیسویں ترمیم اور مسلح افواج کے قوانین میں ترمیم چیلنج کی، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دی جائے، ترمیم مفاد عامہ میں نہیں کی گئی۔ درخواست کے مطابق ترمیم کا ملک میں زیر التوا عام سائلین کے 25 لاکھ مقدمات سے تعلق نہیں، متوازی نظام انصاف عوام کے مفاد میں نہیں۔ درخواست میں وفاق، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔
اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس کی نئی تاریخ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو آگاہ کر دیا گیا۔ اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ 26 نومبر کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا کل ہونے والا جیل ٹرائل منسوخ کر دیا گیا تھا
اسلام آباد: عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت گورننس اور کرپشن کنٹرول میں ناکام ہو چکی ہے، آئی ایم ایف رپورٹ میں عدلیہ پر بھی سوال اٹھائے گئے ہیں۔ حکومت نے رپورٹ عوام سے چھپائی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں پارٹی رہنما مفتاح اسماعیل کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال اور کرپشن کے حوالے سے آئی ایم ایف نے رپورٹ شائع کی ہے، جس میں ان باتوں کا ذکر کیا گیا ہے جو ملک کی معیشت پر اثر انداز ہوتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ انہی باتوں کا نچوڑ ہے جو ہم...
وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی بھرپور دعوت دی اور یقین دلایا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بحرین دہائیوں پر محیط قریبی اور برادرانہ تعلقات رکھتے ہیں، اور اس دورے کا مقصد ان تعلقات کو اقتصادی میدان میں نئی سمت دینا ہے۔ انہوں نے زراعت، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، فِن ٹیک اور دیگر جدید شعبوں میں تعاون کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ اپنے خطاب میں شہباز شریف نے بحرین میں مقیم پاکستانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے محنت اور بہترین کارکردگی سے ثابت کیا ہے کہ...
پاکستان اور بحرین ایک ہی خاندان کا حصہ ہیں، وزیراعظم - فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کے سرمایہ کار پاکستان آئیں اور ہمارے ساتھ شراکت داری کریں۔منامہ میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بحرین کے سرمایہ کار دونوں ممالک کی ترقی میں کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ بحرینی کاروباری برادری کے ساتھ نئی، دیرپا اور بامعنی اقتصادی راہیں کھولنے کے لیے تیار ہیں، ہم سرمایہ کاری، مشترکہ منصوبوں اور کاروباری تعاون کے لیے ہرممکن سہولت فراہم کریں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جی سی سی کا فری ٹریڈ معاہدہ حتمی مراحل میں ہے، یہ معاہدہ...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بردار ملک بحرین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے۔منامہ میں کاروباری برداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین میں بردارانہ تعلقات ہیں، آج باہمی تعلقات کو وسعت دینے کے لئے یہاں موجود ہوں، بحرین آنے کا مقصد اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے، ہمارے تعلقات ثقافتی، مذہبی اور باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے، بحرین میں موجود پاکستانی تمام شعبوں میں عظیم خدمات دے رہے ہیں، دورے کا مقصد اقتصادی شعبوں میں مزید پیشرفت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان بردار ملک بحرین کے...
ویب ڈیسک:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بحرین آکر ایسا محسوس ہوا جیسے اپنے گھر آئے ہوں، بحرین کے فرمانروا اور ولی عہد کی محبت و عزت ناقابلِ فراموش ہے۔ انہوں نے پاک بحرین دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے باہمی احترام و اعتماد کو معاشی تعاون میں بدلیں گے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں کاروباری برادری سے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان اور بحرین کے تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر قائم ہیں اور وقت آگیا ہے کہ ان تعلقات کو معاشی تعاون میں تبدیل کیا جائے۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل...
وائٹ ہاؤس میں نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنے والا افغان شہری کون ہے؟ تازہ انکشافات سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص ایک افغان شہری نکلا، جو ماضی میں افغانستان میں امریکی فوج کے ساتھ خدمات انجام دے چکا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق 29 سالہ رحمان اللہ لکنوال نے بدھ کی سہ پہر گشت پر موجود گارڈز پر حملہ کیا، جس سے دونوں اہلکار شدید زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔نیو یارک ٹائمز، سی بی ایس، این بی سی سمیت متعدد امریکی میڈیا اداروں نے رپورٹ کیا ہے کہ لکنوال 2021...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع نے کبھی سندھو کا پانی نہیں پیا، اس لیے اس کے بیانات اور رویے کو سمجھنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص سندھ کی زمین اور پانی کے ساتھ جڑا ہو، وہ اس دھرتی کے خلاف نہیں جاسکتا۔ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ بیانات قابل مذمت ہیں۔ “میں سمجھتا تھا کہ راج ناتھ سندھ میں پیدا ہوا ہوگا اس لیے اسے سندھ کے دکھ کا اندازہ ہوگا، لیکن وہ اور اس کا والد بھارت میں ہی پیدا ہوئے، اس لیے ان کے رویے پر یقین نہیں کیا جا سکتا۔” وزیراعلیٰ نے خبردار...
پاکستان اور خلیج تعاون کونسل میں جلد آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط ہوں گے: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز منامہ: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بردار ملک بحرین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے، خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ منامہ میں کاروباری برداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین میں بردارانہ تعلقات ہیں، آج باہمی تعلقات کو وسعت دینے کے لئے یہاں موجود ہوں، بحرین آنے کا مقصد اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے، ہمارے تعلقات ثقافتی، مذہبی اور باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا...
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص ایک افغان شہری نکلا، جو ماضی میں افغانستان میں امریکی فوج کے ساتھ خدمات انجام دے چکا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 29 سالہ رحمان اللہ لکنوال نے بدھ کی سہ پہر گشت پر موجود گارڈز پر حملہ کیا، جس سے دونوں اہلکار شدید زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ نیو یارک ٹائمز، سی بی ایس، این بی سی سمیت متعدد امریکی میڈیا اداروں نے رپورٹ کیا ہے کہ لکنوال 2021 میں ’آپریشن الائیس ویلکم‘ کے تحت امریکہ پہنچا تھا، جس کے ذریعے افغان شہریوں کو طالبان کے کنٹرول کے بعد امریکہ میں آباد کیا گیا...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں آئی سی سی ایونٹس کے نشریاتی و ڈیجیٹل حقوق کی تفصیلات بتادیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی سی) سمیت دیگر نجی میڈیا و ڈیجیٹل اداروں نے پاکستان میں 2027 تک آئی سی سی ایونٹس کے لیے نشریاتی اور ڈیجیٹل حقوق حاصل کر لیے ہیں۔ اس معاہدے کے بعد ملک بھر کے شائقین کو مردوں اور خواتین کے عالمی کرکٹ مقابلوں تک جامع رسائی یقینی بنے گی۔ اس معاہدے کے تحت مینز کے تین سینئر ٹورنامنٹ اور ویمنز کے دو سینئر ٹورنامنٹس کے ساتھ انڈر 19 ایونٹس بھی نشر کیے جائیں گے۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ معاہدہ...
خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریکِ انصاف نے عمران خان کے مقدمات کی سماعت میں مبینہ تاخیر اور ملاقات نہ ہونے کے خلاف اسلام آباد میں پرامن احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ احتجاج ہر منگل کو ہوگا، جس کے لیے قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے ارکان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر پُرامن احتجاج میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمات کی سماعت میں تاخیر ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے کیسز سننے میں تاخیر پر پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کا اعلان پشاور کے حیات آباد...
ہر منگل کو ارکان اسمبلی کو ایوان سے باہر ہونا چاہیے ، ہر وہ رکن اسمبلی جس کو عمران خان کا ٹکٹ ملا ہے وہ منگل کو اسلام آباد پہنچیں اور جو نہیں پہنچے گا اسے ملامت کریں گے ، اس بار انہیں گولیاں چلانے نہیں دیں گے کچھ طاقت ور عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھ رہے ہیں، طاقت ور لوگ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی ہو، عدلیہ کو مفلوج کرکے رکھ دیا گیا ہے ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا دعائیہ تقریب سے خطاب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے ہر منگل کو اسلام آباد میں اراکین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عراق کے کردستان علاقے میں واقع بڑی خور مور گیس فیلڈ ڈرون حملے کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور متعدد ملازمین زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد گیس فیلڈ میں تمام آپریشنز فوری طور پر معطل کر دیے گئے ہیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جاسکے۔ذرائع کے مطابق ڈرون حملے کے باعث گیس فیلڈ سے علاقے کے مختلف پاور اسٹیشنز کو فراہم کی جانے والی گیس سپلائی بھی روک دی گئی ہے، جس سے بجلی کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر مقامِ وقوعہ کا کنٹرول سنبھال کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ تکنیکی ٹیمیں نقصان...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی دورہ پاکستان پر ہیں جہاں انہوں نے اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں جبکہ میڈیا کو بریفنگ کے ساتھ خصوصی انٹرویوز بھی دیئے تاہم اب انہوں نے انتہائی بڑا اعلان کرتے ہوئے پاکستانیوں کے دل جیت لیئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق علی لاریجانی نے ایکس پر جاری پیغام میں بتایا کہ عاصمہ شیرازی نے مجھ سے پوچھا کہ ’’پاکستان اور بھارت ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن قائم کرنے کے لیے آپ کیا کرنے کو تیار ہیں‘‘ نوازشریف کی پارٹی کو اقتدار میں لانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے: شوکت یوسفزئی ان کا کہناتھا کہ میں نے جواب دیا’’پاکستان ایرانی عوام کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم نے مذاکرات میں بہت کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہو سکا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا اختیار بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر کو دیا ہے، اگر انہوں نے مجھ سے مذاکرات سے متعلق مشورہ مانگا تو میں ضرور دوں گا۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کے ساتھ ہمارا الائنس ہے، تحریک تحفظ پاکستان کے ذریعے ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وفاقی آئینی عدالت کا گندم کوٹہ سے متعلق کیس میں اہم حکم انہوں نے...
گنی بساؤ میں فوج نے صدر اومارو سسکو ایمبالو کو ہٹا کر اقتدار سنبھال لیا ہے۔ سرکاری ٹیلی وژن پر جاری بیان میں فوجی افسران نے اعلان کیا کہ حکومت برطرف کر دی گئی ہے، انتخابی عمل معطل کر دیا گیا ہے، ملک کی سرحدیں بند اور کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ فوجی قیادت کے مطابق ایک اعلیٰ عسکری کمان تشکیل دی گئی ہے جو اگلے حکم تک ملک کا انتظام چلائے گی۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب سخت مقابلے کے بعد صدارتی انتخابات کے عبوری نتائج سامنے آنا تھے۔ فوجی اعلان سے کچھ دیر قبل دارالحکومت بساؤ میں الیکشن کمیشن، صدارتی محل اور وزارت داخلہ کے قریب فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، تاہم...
علامہ ساجد نقوی اور علامہ شبیر میثمی کی ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی سے اہم ملاقات
ایرانی سفارتخانے کیجانب سے منعقدہ مختلف مسالک کی نشست میں قائد ملت جعفریہ پاکستان نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مہمانان گرامی قدر سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں اور سرزمین پاکستان تشریف آوری پر خوش آمدید کہا۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی اور سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ایران کے اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی سے اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر سفیر محترم اسلامی جمہوریہ ایران جناب رضا امیری مقدم نے مہمانان گرامی قدر کو خوش آمدید کہا، مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی،...
ویب ڈیسک: پاکستان میں موبائل فون کی مقامی تیاری میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور اکتوبر میں اسمارٹ فونز کی پیداوار مجموعی موبائل آؤٹ پٹ کا 53 فیصد تک پہنچ گئی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں نے اپنی مینوفیکچرنگ صلاحیت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کے مطابق رواں سال کے پہلے دس ماہ میں ملکی سطح پر 2 کروڑ 51 لاکھ سے زیادہ موبائل فون تیار کیے گئے۔ ان میں سے 1 کروڑ 32 لاکھ اسمارٹ فون جبکہ 1 کروڑ 19 لاکھ 2 جی فیچر فون تھے۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ اعداد و شمار کے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مسائل حل کیلئے ہر کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ ایران اور پاکستان کا باہمی تعاون درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ دونوں ممالک کا مشترکہ عزم ہے کہ خطے سے دہشتگرد گروہوں کا خاتمہ کیا جائے۔ پاکستان نے دہشتگرد گروہوں کیخلاف اقدامات کیلئے موثر میکنزم بنایا ہے۔ دہشتگردی خطے کے امن اور استحکام کیلئے بڑا چینلج ہے۔ مشترکہ کوششیں خطے میں قیام امن کیلئے ضروری ہیں۔ دریں اثناء ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے عوام کو اپنا سلام پیش کرتے ہیں۔...
پاک افغان کشیدگی کے باعث چمن اسپن بولدک سرحد کی طویل بندش نے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی اربوں روپے کی روزانہ تجارت کو مکمل طور پر منجمد کر دیا ہے۔ اکتوبر کے اوائل میں ہونے والی جھڑپ کے بعد سرحد کو مسلسل بند رکھا گیا، جس کے نتیجے میں نہ صرف سینکڑوں ٹرک کئی ہفتوں سے بارڈر پر پھنسے ہوئے ہیں بلکہ پھل اور سبزیاں سڑ کر ضائع ہو چکی ہیں۔ اس صورتحال نے افغانستان کے اندر بنیادی اشیائے ضروریہ کی قلت سنگین حد تک بڑھ دیا ہے یہ بھی پڑھیں:پاک افغان بارڈر کی بندش: خشک میوہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ چمن کے مقامی تاجر حاجی عثمان خان نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251127-01-12 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کا تحفظ، قومی سالمیت اور ہر پاکستانی شہری کی حفاظت پاک فوج کی اولین ترجیح ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیشنل سیکورٹی ورکشاپ–27 کے شرکاء نے گزشتہ روز جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا،جی ایچ کیو میں نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکا کو ملکی و علاقائی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا یہ اہم تربیتی پروگرام NSW–27 ارکانِ پارلیمان، سینئر سول و عسکری افسران، ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی کے نمائندگان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251127-01-11 پشاور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) پشاور کی تحصیل حسن خیل میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوگیا جس سے 24 انچ گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی۔جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس وقاص شنواری نے بتایا کہ پشاور میں حسن خیل میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے۔ یہ دھماکا کرک سے نوشہرہ گیس پائپ لائن میں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے پشاور، چارسدہ ، نوشہرہ ، مردان ، سوات کے صارفین کو گیس کی سپلائی متاثر ہوگی۔گیس کی سپلائی بند کرنے کیلیے ٹیمیں علاقے میں بھیج دی گئی ہیں۔وقاص شنواری کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا ابھی پتا نہیں چل سکا، جائے وقوعہ کا جائزہ لیا جائے گا۔دوسری جانب سی سی پی...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو این ایف سی میں ان کا جائز حصہ دینا چاہتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان کے دورے میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ این ایف سی میں جائز حصہ دینے کے لیے حکومت آئین میں ترمیم کرنا چاہتی ہے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر احسن اقبال نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں انجینئرنگ فیکلٹی کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے خبردار کیا ہے کہ وہ تائیوان میں مداخلت کی کسی بھی کوشش کو کچل دے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جاپان کا تائیوان کے قریب میزائل نصب کرنا انتہائی خطرناک اور فوجی محاذ آرائی کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔ترجمان نے صحافیوں کے سوال پر کہا کہ ہمارے پاس پختہ ارادہ، مضبوط عزم اور اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کی مضبوط صلاحیت موجود ہے۔دوسری جانبچین سے جنگ کے خوف کے باعث تائیوان نے دفاعی بجٹ میں اربوں ڈالر کا اضافہ کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق تائیوان نے چین کے بڑھتے ہوئے عسکری دباؤ کے پیش نظر اپنے دفاعی اخراجات میں 40 ارب ڈالر کا اضافے کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
اسلام آباد: اسلام آباد میں پاکستان اور روس کے درمیان دسویں بین الحکومتی کمیشن اجلاس کے موقع پر پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں ایک شاندار اور رنگا رنگ خصوصی کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں دونوں ممالک کی ثقافتوں نے یکجا ہو کر سماں باندھ دیا۔ تقریب کی خاص بات روسی وزیر توانائی سرگئی تسویلیف کی خصوصی شرکت تھی، جنہوں نے روس اور پاکستان کے فنکاروں کی پرفارمنس کو بے حد سراہا۔ ان کے ہمراہ روسی نائب وزیر سائنس و اعلیٰ تعلیم، نائب وزیر توانائی اور وزارتِ ثقافت کے اعلیٰ حکام سمیت اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ کنسرٹ میں اسٹیٹ اکیڈمک رشین فوک انسمبل نے روسی کلاسیکل میوزک کے رنگ بکھیرے اور ڈارک آئیز،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار نور مصطفی لغاری کے احکاما ت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وردہ نایاب کی زیر صدارت آج ڈپٹی کمشنر آفس ٹنڈوالہیار میں ممتا پروگرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں انچارج سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی ٹنڈوالہیار میڈم رخسانہ بکیرو، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر زبیر احمد میمن،چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کاؤنسل ٹنڈوالہیار، کو آرڈینیٹر مدر چائلڈ کیئر سینٹر ٹنڈوالہیار ڈاکٹر شمس ناز،ڈسٹرکٹ فیلڈ سپروائزرمرکی کراپ ٹنڈوالہیار عبدالرحیم، این آر ایس پی ٹنڈوالہیار کے نمائندہ، پی پی ایچ آئی ٹنڈوالہیار کی ڈاکٹر انعم اور دیگر متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران اور مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ممتا پروگرام کے حوالے سے سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کو تبدیل کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے صوبائی اتحادی حکومت اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گی۔اسلام آباد میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ بھی موجود تھے۔ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی، سماجی اور ترقیاتی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ، تین اہلکار شہید اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گلگت بلتستان: پاکستان کسٹمز نے سوست ڈرائی پورٹ پر 15 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کسٹمز نے گلگت بلتستان میں سوست ڈرائی پورٹ اور بیگیج سیکشن میں موبائل فونز، اسلحے کے پرزہ جات، شراب اور سور کے گوشت کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، پکڑی جانے والی اشیا کی مالیت تقریباً 15 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے ۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کسٹمز افسران نے چین سے درآمد کی گئی دو کھیپوں کی مکمل جانچ پڑتال کی۔ معائنے کے دوران کسٹمز نے ڈرائی پورٹ سے 59...
سوست (نیوزڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کسٹمز نے گلگت بلتستان میں سوست ڈرائی پورٹ اور بیگیج سیکشن میں موبائل فونز، اسلحے کے پرزہ جات، شراب اور سور کے گوشت کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، پکڑی جانے والی اشیا کی مالیت تقریباً 15 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے ۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کسٹمز افسران نے چین سے درآمد کی گئی دو کھیپوں کی مکمل جانچ پڑتال کی۔ معائنے کے دوران کسٹمز نے ڈرائی پورٹ سے 59 ہزار نوکیا 105 موبائل فونز بمعہ بیٹری، پانچ ہزار دو سو ادویات کے پیکٹ (وزن 318 کلوگرام)، تین ہزار...
دھماکا کرک سے نوشہرہ گیس پائپ لائن میں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، سوات کے صارفین کو گیس کی سپلائی متاثر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی تحصیل حسن خیل میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوگیا، جس سے 24 انچ گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی۔ جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس وقاص شنواری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پشاور میں حسن خیل میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے۔ یہ دھماکا کرک سے نوشہرہ گیس پائپ لائن میں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، سوات کے صارفین کو گیس کی سپلائی متاثر ہوگی۔ گیس کی سپلائی بند کرنے کے...
گورنز پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت اور تاجروں کے درمیان اعتماد کی کمی ختم کرنا ناگزیر ہے، حکومت کو تاجروں کے ساتھ بیٹھ کر فیصلے کرنے ہوں گے۔ گورنر پنجاب نے لاہور چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال میں حکومت اور کاروباری برادری کے درمیان اعتماد کی کمی کو ختم کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت 80 روپے چاہتی ہے تو تاجر 100روپے دینے کو تیار ہیں، ضرورت صرف اعتماد کی بحالی اور کاروبار کے لیے بہتر ماحول کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومتی کشتی ڈوبے یا تیرتی رہے دونوں صورتوں میں ساتھ ہیں، گورنرپنجاب گورنر نے کہا کہ کاروباری معاملات میں مشاورت کے بغیر پالیسی سازی...
وزیراعظم کو بحرین کے سب سے اعلی اعزاز سے نواز دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات کی، بادشاہ نے انہیں آرڈر آف بحرین (فرسٹ کلاس)سے نواز دیا، یہ بحرین کی جانب سے عالمی سربراہان کو دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ عزت مآب حمد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات کی اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط اور تاریخی شراکت داری پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے پرتپاک استقبال پر عزت مآب حمد بن عیسی الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ بحرین کی دیرینہ خیر سگالی کو سراہا۔ انہوں نے امن، رواداری اور بقائے باہمی...
پاکستان دوبارہ کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی عالمی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی عالمی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب ہو گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو دی ہیگ میں کانفرنس آف اسٹیٹس پارٹیز کے 30 ویں اجلاس کے دوران 2026۔2028 کی مدت کے لیے دوبارہ رکن منتخب کیا گیا۔کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری، پیداوار، ذخیرہ اندوزی اور تلفی پر پابندی سے متعلق کنونشن کے 193 رکن ممالک ہیں ، آرگنائزیشن فار دی پروہیبیشن آف کیمیکل ویپنز دنیا کا سب سے کامیاب تخفیفِ اسلحہ معاہدہ ہے۔ترجمان کے مطابق تنظیم نے مکمل طور پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے...
گولڈ مارکیٹ کو دستاویزی شکل دینے کیلئے اتھارٹی تشکیل دی جائے، کمپٹیشن کمیشن کی سفارش WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کمپٹیشن کمیشن نے اپنی تازہ اسسٹمنٹ اسٹڈی میں گولڈ مارکیٹ کو دستاویزی شکل دینے کیلئے اتھارٹی تشکیل دینے کی سفارش کر دی۔کمپٹیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سونے کی مارکیٹ غیر دستاویزی اور غیر شفاف قیمتوں کا شکار ہے، پاکستان میں سالانہ 60 سے 90 ٹن تک سونے کی کھپت ہوتی ہے۔ملک میں 90 فیصد سے زیادہ سونے کی تجارت غیر رسمی چینلز سے ہوتی ہے، مالی سال 2024 میں 17 ملین ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا، کمپٹیشن کمیشن نے کہا کہ ریکو ڈیک گولڈ پراجیکٹ 37 سالہ دورانیے میں...
امام خمینی ہسپتال میں گفتگو کے دوران جعفر مندوخیل نے کہا کہ ایران کے تعاون سے فراہم کی گئیں چھ ڈائیلاسز مشینوں سے مریضوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے کوئٹہ میں تعینات ایرانی قونصل جنرل محمد کریمی تودشکی کے ہمراہ ہزارہ ٹاؤن میں واقع دارالشفاء امام خمینی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع سے مریض اپنے علاج کیلئے کوئٹہ کا رخ کرتے ہیں، جو کوئٹہ شہر کے تمام سرکاری ہسپتالوں پر بھاری بوجھ بھی ہے۔ بدقسمتی سے پچاس سال گزرنے کے باوجود ہم کوئٹہ شہر میں کوئی بڑا جدید ہسپتال نہیں بنا سکے۔ آج بھی مریضوں کی ایک بڑی تعداد...
عاصمہ شیرازی کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان، ایرانی عوام کیلیے بہت عزیز اور قابل احترام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے ڈائریکٹر علی لاریجانی اس وقت پاکستان میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے اعلیٰ ملکی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔ اسی دوران انہوں نے معروف صحافی عاصمه شیرازی کو ایک انٹرویو دیا۔ انٹرویو کے حوالے سے علی لاریجانی نے سماجی پلیٹ فارم ایکس ایک ٹویٹ پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ محترمہ عاصمہ شیرازی نے دوران انٹرویو مجھ سے پوچھا کہ پاکستان اور بھارت، نیز پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن قائم کرنے کے لیے...
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی—فائل فوٹو ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ ایران پاکستان سے گیس پائپ لائن معاہدے کی اپنی ذمے داریاں پوری کر چکا، سرحد تک لائن مکمل ہے، اگر رکاوٹیں نہ ہوتیں تو آج پاکستانی گھرانے ایرانی گیس استعمال کر رہے ہوتے، امید ہے کہ گیس پائپ لائن کے معاملے میں جلد حل نکل آئے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مسائل کے حل کے لیے ہر کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، جب بھی پاکستان کہے گا تعاون کریں گے، پاکستان نے مشکل وقت میں ایران کا ساتھ دیا، پاکستانی قوم اور حکومت کے...
چین نے واضح کیا ہے کہ وہ تائیوان میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو کچل دے گا، کہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے چین کے پاس مضبوط ارادہ اور بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ جاپان کی جانب سے تائیوان کے قریب میزائل تعینات کرنے کے اعلان کے بعد چین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: تائیوان کے قریب جاپانی میزائل یونٹ کی تنصیب پر چین کو شدید ردعمل، خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی چین کے تائیوان افیئرز آفس کے ترجمان پینگ چِنگ این نے پریس کانفرنس میں کہا کہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے چین کے...
راولپنڈی: (نیوزڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اولین ترجیح ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں شرکاء کو پاکستان کی علاقائی اور اندرونی سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے وفد نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی، فیلڈ مارشل نے شرکاء کو خطے کی صورتحال، سرحد پار دہشتگردی اور ہائبرڈ خطرات کے حوالے سے بتایا، خطے کی بدلتی صورتحال اور جیو پولیٹیکل چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے...
انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر میں لاؤس نے پاکستان کو شکست دے دی۔ بشکیک میں کھیلے گئے میچ میں لاؤس کی انڈر 17 فٹبال ٹیم نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ پہلے ہاف میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں لاؤس نے مزید ایک گول اسکور کرکے برتری 1-2 کرلی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ FULL-TIME pic.twitter.com/8FyHc0pXre — Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) November 26, 2025 واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے اپنے ابتدائی دو میچز میں کمبوڈیا اور میزبان کرغزستان کو شکست دی تھی۔ پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ 28 نومبر کو یمن اور پانچواں میچ 30 نومبر کو گوام کے خلاف کھیلے گی۔
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں اہم ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعاون، دفاعی شراکت داری اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پاک ایران تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ آرمی چیف اور ڈاکٹر لاریجانی نے خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔فیلڈ...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے جانے کے بعد بہت تباہی ہوئی، ملک کا ستیا ناس کردیا، 2018 سے 22 تک جو ہوا اس کی ذمہ داری ان کے سر ہے۔نو منتخب ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں لوگوں نے کارکردگی کو ووٹ دیا، نفرت ،فساد اور فتنے کو ضمنی انتخابات میں شکست ہوئی۔نواز شریف نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی پر شہباز شریف اور مریم نواز کو مبارک باد دیتا ہوں، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ نومنتخب اراکین اسمبلی کو مبارک باد دیتا ہوں، اللّٰہ کے فضل سے جھوٹ، گالم گلوچ، بدتمیزی، بدتہذیبی اور...
ویب ڈیسک :کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے کئی عہدیدار مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئے ہیں۔مسلم لیگ (ق) نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کر دیئے ہیں۔ مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہے،بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں...
اسلام آباد/کوئٹہ( طارق محمود سمیر)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے امن اور سیاسی استحکام ناگزیر ہیں، اور ان کی وزارت نوجوانوں کو ہنر اور روزگار کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔ وہ کوئٹہ پریس کلب میں مسلم لیگ (ق) بلوچستان کی شمولیتی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں مرکزی نائب صدر نعمت خان خلجی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالشکور مری، صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رفیع اللہ اچکزئی، ضلعی صدور اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ غلام مصطفیٰ ملک کا...
—فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم کس سے بات کریں حکومت تو خود کہہ رہی ہے پوچھ کر بتائیں گے۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں لوٹ مار کا فیشن چلا ہے، حکومت سے شوکت خانم برداشت نہیں ہو رہا۔علیمہ خان کا کہنا ہے کہ شوکت خانم کے وکیل بھی آئے ہیں، شوکت خانم کے 4 اکاؤنٹ فریز کیے ہیں، عدالت سے درخواست کی شوکت خانم اور نمل کے اکاؤنٹ بحال کیے جائیں۔ علیمہ خان کو عارضی تحویل میں لینے کا حکمعدالت نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کے دوران یہ حکم دیا۔ انہوں نے کہا...
— فائل فوٹو کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اس سلسلے میں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے کئی عہدیدار مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئے۔مسلم لیگ (ق) نے کوئٹہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کر دیے۔مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ چوہدری شجاعت کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بے روزگاری کا خاتمہ اور امن کی بحالی ہماری اول...
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس ملاقات میں دوطرفہ تعاون، علاقائی سیکیورٹی کے امور اور پاکستان ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دورانِ ملاقات خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایران سے قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور بدلتی جیو اسٹریٹجک صورتحال کے تناظر میں اسٹریٹجک تعاون کی بڑھتی اہمیت...
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، دوطرفہ تعاون بڑھانے اور خطے کی موجودہ صورتحال سمیت اہم سیکیورٹی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایران کے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ ایرانی سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کا باہمی تعاون خطے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور...
(احمد منصور)ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا انہوں نے بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل صورتحال کے تناظر میں...
---فائل فوٹو پاکستان کو کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کے لیے تنظیم آرگنائزیشن فار دی پروہیبیشن کیمیکل ویپنز (او پی سی ڈبلیو) کی ایگزیکٹو کونسل کے لیے دوبارہ منتخب کر لیا گیا ہے۔وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق انتخابات دی ہیگ میں 30ویں کانفرنس آف اسٹیٹس پارٹیز کے دوران ہوئے، پاکستان کی مدت 2026ء تا 2028ء کے لیے ہوگی۔وزارت خارجہ کے مطابق او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن پر عملدرآمد کی نگران ہے، کیمیائی ہتھیاروں کا کنونشن دنیا کا کامیاب ترین تخفیف اسلحہ معاہدہ ہے، پاکستان 1997ء سے اوپی سی ڈبلیو کا سرگرم رکن ہے۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیےگئے بیان میں کہا کہ پاکستان باقاعدگی سے او پی سی ڈبلیو کی روٹین انسپکشنز کی...
پاکستان کو کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم یعنی او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کا دوبارہ رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔ کونسل کی مدت 2026 تا 2028 کے لیے کیا گیا یہ انتخاب نیدرلینڈز کے شہر ہیگ میں 24 تا 28 نومبر تک جاری 30ویں کانفرنس آف اسٹیٹس پارٹیز کے دوران عمل میں آیا۔ او پی سی ڈبلیو کا بنیادی فریم ورک ’کیمیکل ویپنز کنونشن‘ ہے، جسے 193 ممالک نے منظور کر رکھا ہے اور اسے دنیا کا سب سے کامیاب تخفیفِ اسلحہ معاہدہ قرار دیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جوہری عدم افزودگی اور تخفیفِ اسلحہ پر پاکستان اور یورپی یونین کا مشترکہ بیان اس معاہدے نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی ایک پوری...
بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں رخصت ہوگئے تاہم ان کی موت کے بعد ان سے متعلق خبریں، پوسٹ اور ان کے ماضی کے انٹرویوز تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔ اسی دوران سوشل میڈیا پر امیتابھ بچن کے کون بنے گا کروڑ پتی شو سے لی گئی ایک ویڈیو کا کلپ وائرل ہے جس میں شو میں شریک اداکار عامر خان بگ بی امیتابھ بچن سے سوال کررہے ہیں۔ دوران شو عامر خان نے امیتابھ بچن سے سوال کیا کہ جب جیا بچن کسی اور ہیرو کے ساتھ شوٹنگ پر جاتی تھیں تو وہ کون سا ہیرو تھا جس کا نام سن کر آپ کو تکلیف ہوتی تھی؟ عامر خان کے سوال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد صوبہ بلوچستان میں آبی ذخائر کو بہتر بنانا ہے۔اس رقم کو بلوچستان واٹر ریسورس ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت استعمال کیا جائے گا، جس سے ضلع ژوب کے سیری توئی ڈیم کی فنڈنگ کی کمی پوری ہوگی اور ڈیم کی گنجائش میں اضافہ ممکن ہوگا۔اس منصوبے کے ذریعے نہ صرف ڈیم کی گنجائش بہتر ہوگی بلکہ سیلاب کے خطرات میں کمی آئے گی اور پانی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ، یہ پروجیکٹ صوبے میں خشک سالی کے خدشات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔واضح رہے کہ اے...
فضائی مسافروں کے حقوق کی عالمی تنظیم ’ایئر ہیلپ‘ نے سال 2025 کی دنیا کی بہترین ایئر لائنز کی فہرست جاری کر دی، جس میں قطر ایئر ویز نے پانچ سال بعد ایک مرتبہ پھر پہلا نمبر حاصل کر لیا ہے۔ ایئر ہیلپ کے مطابق درجہ بندی کا فیصلہ تین بنیادی عوامل وقت کی پابندی، صارفین کی رائے اور کلیم پروسیسنگ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، اور ہر ایئر لائن کو 10 میں سے اسکور دیا جاتا ہے۔ قطر ایئر ویز نے تینوں کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دنیا کی بہترین ایئر لائن کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس فہرست میں متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئر ویز دوسرے نمبر پر رہی، جبکہ برطانیہ کی یوجن اٹلانٹک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔...
پاکستان کو تنظیم برائے انسدادِ کیمیائی ہتھیار (OPCW) کی ایگزیکٹو کونسل کے لیے دوبارہ منتخب کر لیا گیا ہے، جو 2026ء سے 2028ء تک اپنے عہدے پر خدمات انجام دے گا۔ دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق یہ انتخاب 24 تا 28 نومبر کو دی ہیگ میں منعقدہ OPCW کانفرنس کے 30ویں اجلاس کے دوران ہوا۔ کیماوی ہتھیاروں کے خاتمے کے عالمی معاہدے، کیمیکل ویپن کنونشن (CWC)، کے تحت 193 رکن ممالک نے کیمیائی ہتھیاروں کی مکمل تخفیف کو یقینی بنایا ہے۔ OPCW کی ایگزیکٹو کونسل اس تنظیم کا اہم پالیسی ساز ادارہ ہے، جو معاہدے پر مؤثر عملدرآمد اور اس کی پاسداری کی نگرانی کرتا ہے۔ پاکستان 1997ء میں CWC کی توثیق کے بعد سے OPCW کا فعال...
پاکستان کو تنظیم برائے انسدادِ کیمیائی ہتھیار (OPCW) کی ایگزیکٹو کونسل کے لیے 2026ء تا 2028ء دوبارہ منتخب کر لیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق یہ انتخاب 24 تا 28 نومبر کو دی ہیگ میں منعقدہ کانفرنس کے 30ویں اجلاس کے دوران ہوا۔ واضح رہے کہ 193 رکن ممالک کا حامل کیمیکل ویپن کنونشن (CWC) دنیا کا سب سے کامیاب تخفیفِ اسلحہ معاہدہ ہے جس کے تحت کیمیائی ہتھیاروں کی پوری کلاس کا خاتمہ کیا جا چکا ہے۔ او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل اس تنظیم کا اہم پالیسی ساز ادارہ ہے، جو کنونشن پر مؤثر عملدرآمد اور اس کی پاسداری کی نگرانی کرتی ہے۔ پاکستان او پی سی ڈبلیو کا فعال رکن ہے...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کا تحفظ، قومی سالمیت اور ہر پاکستانی شہری کی حفاظت پاک فوج کی اولین ترجیح ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ–27 کے شرکاء نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا،جی ایچ کیو میں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کو ملکی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا یہ اہم تربیتی پروگرام NSW–27 ارکانِ پارلیمان، سینئر سول و عسکری افسران، ماہرینِ تعلیم اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کو ایک پلیٹ فارم پر لاتا ہے تاکہ قومی سلامتی سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی اور موجودہ پیچیدہ حالات کے باوجود پاک فوج قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پوری ثابت قدمی کے ساتھ ڈٹی ہوئی ہے۔جی ایچ کیو میں 27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز حقیقی ہیں مگر ان سے نمٹنے کی قومی صلاحیت اور عزم کہیں زیادہ مضبوط ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کے شرکا کو منشیات کی اسمگلنگ، غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری آپریشنز، منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خاتمے، بہتر بارڈر کنٹرول اور غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی سے متعلق اہم پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس...
پاکستان ریلویز نے مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے مزید 11 ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ان ٹرینوں کی نیلامی 3 دسمبر کو پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹر میں اوپن بولی کے ذریعے ہوگی۔ ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے نہ صرف اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن کا عمل شروع کیا ہے بلکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت یہ ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کی بھی تیاری کر رہی ہے۔ آؤٹ سورسنگ کے قوانین کے مطابق دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں نے اپنی دستاویزات ریلویز انتظامیہ کے سپرد کر دی ہیں، جن کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ دستاویزات کی جانچ کے بعد 3 دسمبر کو اوپن بولی ہوگی، اور وہ کمپنی جس نے سب...
پاکستان کونسل برائے تحقیقاتِ آبی وسائل (PCRWR) نے اپنی تازہ ترین سہ ماہی رپورٹ میں ملک میں فروخت ہونے والے متعدد منرل واٹر برانڈز کو انسانی صحت کے لیے غیر محفوظ قرار دے دیا ہے۔ جولائی تا ستمبر جاری کردہ تجزیاتی رپورٹ کے مطابق 205 برانڈز میں سے 26 معیار کی مطلوبہ معیار پر پورا نہ اتر سکے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں 26 منرل واٹر برانڈز انسانی صحت کے لیے غیرمحفوظ قرار رپورٹ کے مطابق 17 مختلف برانڈز میں خطرناک جراثیم موجود پائے گئے۔ ان میں اے ٹو زی پیور ڈرنکنگ واٹر، نیو مہران، زلمی، پیور لائف، دیر ڈرنکنگ واٹر، ڈریم پیور، گلف، کرسٹل ایکوا، روحا واٹر، پریمیم ڈرنکنگ واٹر، فریش ایکوا، ایشیا ہیلتھی ڈرنکنگ واٹر، آئس برگ، لاثانی،...
فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی معاملہ ‘ قیاس آرائی نہ کی جائے : افغانستان بلڈاور بزنس ساتھ نہیں چل سکتے : ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے گزشتہ روز سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان پر حملہ نہیں کیا۔ افغانستان کا پاکستان کی طرف سے حملہ کئے جانے کا بیان اس کے وسیع تر پاکستان مخالف پراپیگنڈے کا حصہ ہے۔ پاکستان جب بھی کوئی کارروائی کرتا ہے اس کا باقاعدہ اعلان کرتا ہے۔ ہماری پالیسی دہشت گردی کے خلاف ہے، افغان عوام کے خلاف نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل ایک قانونی اور عدالتی عمل ہے۔ کورٹ مارشل کے معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ افغان رجیم دہشت گرد ٹھکانوں کے...
گلگت بلتستان میں صوبائی حکومت کی 5 سالہ آئینی مدت گزشتہ روز مکمل ہو گئی ہے اور اسمبلی تحلیل ہو گئی ہے، تمام وزرا، مشیران اور کوآرڈینیٹرز کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے، اور جسٹس (ر) یار محمد خان کو نگراں وزیر اعلیٰ مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری آرٹیکل 48-A(2) کے تحت کی گئی اور یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف نے بطور GB کونسل کے چیئرمین موجودہ وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت کے بعد منظور کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان اسمبلی کی 5 سالہ مدت مکمل، ریٹائرڈجسٹس یار محمد نگران وزیراعلیٰ مقرر گلگت بلتستان میں اب نگراں سیٹ اپ باقاعدہ قائم ہو گیا ہے، سوال یہ اٹھتا ہے کہ اگلی منتخب حکومت گلگت بلتستان میں...
برازیل کے متنازع سابق صدر جائر میسیاس بولسونارو کو بالآخر 27 سال اور تین ماہ قید کی سزا بھگتنی پڑے گی وہ ملکی تاریخ کے پہلے صدر ہیں جنہیں سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سپریم فیڈرل کورٹ کے احکامات پر فیڈرل پولیس نے 70 سالہ بولسونارو کو ہفتے کے روز ہی برازیلیا میں اپنے ہیڈکوارٹر کے اندر قائم جیل منتقل کر دیا تھا۔ یہ برازیل کی 200 سالہ جمہوری تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ کسی سابق سربراہِ مملکت کو بغاوت کی سازش اور جمہوری اداروں پر حملے کے جرم میں طویل قید کی سزا سنائی گئی ہو۔ عدالت نے بولسونارو کو 2022 کے صدارتی انتخابات کے بعد بغاوت کی منصوبہ بندی، اقتدار پر قبضے کیلیے فوج کا استعامل،...
لاہور: پاکستان ریلویز نے مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کر نے کیلیے مزید 11 ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا ہے ان 11 ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کی اوپن نیلامی 3 دسمبر کو پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹر میں ہوگی۔ پاکستان ریلویز انتظامیہ نے مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مزید 11 ٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ نیلامی میں حصہ لینے والوں نے آؤٹ سورسنگ کے قوانین کے تحت اپنی دستاویزات ریلویز انتظامیہ کو جمع کرا دی ہیں جن کی جانچ پڑتال کا کام جاری ہے۔ نیلامی میں حصہ لینے والی کمپنیوں کی دستاویزات کی جانچ پڑتال مکمل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251126-01-20 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات، علاقائی سلامتی، پارلیمانی تعاون اور اقتصادی شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، سپیکر سردار ایاز صادق نے علاقائی امن، استحکام اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادرانہ، ہمسایہ ممالک ہیں، پاکستانی اور ایرانی لیڈر شپ کے مابین حالیہ رابطے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251126-01-18 راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پاکستان کے افغانستان پر حملے کا افغان طالبان کا الزام مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پاکستان حملہ کرتا ہے تو اعلانیہ کرتا ہے اور ہم سویلین پر حملہ نہیں کرتے۔یہ بات انہوںنے سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔افغانستان پر حملے سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے جواب دیا کہ ہم کھلم کھلا اعلان کرتے ہیں جب حملہ کرتے ہیں، اکتوبر میں ہم نے افغانستان پر حملہ کیا اور سب کو بتایا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جب بھی حملہ کرتا ہے تو اعلانیہ کرتا ہے اور کبھی سویلین پر حملہ نہیں کرتا، ہم ریاست ہیں، ریاست کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251126-01-11 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان جارحیت کا جواب ضرور دیتا ہے لیکن عام شہریوں پر حملہ کرنا ہماری پالیسی نہیں، ہماری فورسز انتہائی ڈسپلن ہیں،ہم طالبان جیسا کوئی گروہ نہیں ہیں۔ انہوں نے نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جارحیت کا جواب ضرور دیتا ہے لیکن سویلین پر حملہ کرنا ہماری پالیسی یا وطرہ نہیں، پاکستان کی ایک ڈسپلن فورس ہے، جس کی روایات ہیں، پاکستان کی فورسز کا ایک کوڈ آف کنڈکٹ ہے، ہم کوئی ایسے ہی ریگ ٹیگ گروپس نہیں ہیں جن کا کوئی نظم مذہب ہے اور نہ ہی کوڈآف کنڈکٹ ہے، 20 یا 40 سال کی جو بھی تاریخ ہے، انہوں...
پاکستان نے افغانستان میں گزشتہ شب کوئی کارروائی نہیں کی ، جب بھی کارروائی کی باقاعدہ اعلان کے بعد کی، پاکستان کبھی سویلینز پرحملہ نہیں کرتا، افغان طالبان دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے ملک میں خودکش حملے کرنے والے سب افغانی ہیں،ہماری نظرمیں کوئی گڈ اور بیڈ طالبان نہیں ہیں، دہشت گردوں میں کوئی تفریق نہیں، خون اورتجارت ایک ساتھ نہیں چل سکتے ، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کورٹ مارشل کے معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا کورٹ ماشل قانونی اور عدالتی عمل ہے ،پاکستان جب بھی حملہ کرتا ہے...
پاکستان پہنچنے کے بعد لاریجانی نے تہران اور اسلام آباد کے تاریخی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کا باہمی تعاون مختلف شعبوں میں خطے کے امن و سکون میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکرٹری، علی لاریجانی نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے شعبہ خارجہ پالیسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکرٹری نے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق اور پاکستان کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار سے بھی ملاقات اور مشاورت کی تھی۔ پاکستان پہنچنے کے بعد لاریجانی نے تہران اور اسلام آباد کے...
اسرائیل کیخلاف پاکستان کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے علی لاریجانی نے لکھا کہ پاکستان کی قوم ایک مستحکم اور بامقصد فکر رکھتی ہے، ہم پاکستان کی حکومت، پارلیمنٹ اور مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے اپنے اسلام آباد کے دورے کے دوران پاکستان کی قوم تک رہبرِ معظم انقلاب کا پیغام پہنچایا اور حالیہ ظالمانہ جنگ میں صہیونی رجیم کے خلاف ایران کے دفاع میں پاکستان کی عوام اور اداروں کے ذمہ دارانہ مؤقف کی قدردانی کی۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے شعبۂ خارجہ کی رپورٹ کے مطابق علی لاریجانی، جو اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں، نے اپنے ذاتی صفحے پر لکھا ہے کہ میں پاکستان کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کی فضائی صنعت میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں نئی ملکی ایئرلائن ساؤتھ ایئر (South Air) نے اپنے باقاعدہ آپریشنز کا آغاز کردیا، کراچی میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسے پاکستان کی ہوا بازی کے شعبے میں تاریخی سنگِ میل قرار دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نئی ایئرلائن ملک کے ان علاقوں کے لیے امید کی کرن ہے جو برسوں سے کمزور فضائی رابطوں کے باعث بنیادی سفر کی سہولتوں سے محروم رہے،جنوبی پنجاب، اندرون سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے دور دراز اضلاع میں اب فضائی رسائی بہتر ہونے سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور عوام کو سفر...
کوئی نہیں جانتا کہ عمران خان کس حال میں ہیں، اگر ہماری ملاقات کرا دی جاتی تو ہم آرام سے چلے جاتے، علیمہ خان
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے ، ہمیں یہ بھی نہیں پتہ کہ ان کی حالت کیسی ہے، اگر ہماری ملاقات کرا دی جاتی توہم آرام سے چلے جاتے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے ہمیں گرفتار کرناہے تو کر لیں ، گزشتہ ہفتے ہمارے ساتھ جو ہوا اس سے کیافرق پڑا۔ کیا مریم نواز کو نہیں پتہ کہ پنجاب حکومت کیا کررہی ہے یا عمران خان کے ساتھ جیل میں کیا ہورہا ہے، پنجاب حکومت اس سب کی ذمہ دار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس بدنام زمانہ پولیس...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آخری بار 2018ء میں بھارت گئے تھے، تاہم رواں برس تین بار دورے کی تاریخ کا اعلان کیا گیا، لیکن ہر بار معطل کرنا پڑا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورۂ بھارت کی نئی تاریخ کا اعلان اب ممکنہ طور پر آئندہ برس 2026ء میں ہی کیا جا سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی دھماکے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے دسمبر میں ہونے والے بھارت کے دورے کو مؤخر کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے رواں برس تیسری بار دورۂ بھارت مؤخر کر دیا اور نئی تاریخ کا بھی اعلان نہیں کیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ نئی دہلی میں دو ہفتے قبل ہونے والے مہلک دہشت گرد حملے کے بعد سامنے آنے...
وزیراعظم سے سیکریٹری ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی ملاقات، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر گفتگو
وزیراعظم سے سیکریٹری ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی ملاقات، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی اردشیر لاریجانی کی ملاقات ہوئی ہے، دونوں فریقین نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہباز شریف سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی نے آج وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی، جو اس وقت پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔اعلامیے کے مطابق معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ افغان طالبان کو اب نان سٹیٹ ایکٹرز کی بجائے ریاست کی حیثیت سے سوچنا چاہئے۔ پاکستان کا مسئلہ افغانستان کی ریاستی پالیسیوں سے ہے، وہاں کے عوام سے نہیں۔ منگل کے روز سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا کہ پاکستان جب بھی افغان سرزمین پر موجود دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتا ہے تو اس کا باضابطہ اعلان کرتا ہے، پاکستان کبھی سویلین پر حملے نہیں کرتا۔ راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان جب بھی...
ویب ڈیسک : صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سےایرانی سیکریٹری سپریم قومی سلامتی کونسل ڈاکٹرعلی لاریجانی کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتِ حال پر بھی بات چیت کی گئی۔ راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا صدر ِمملکت آصف علی زرداری نے ڈاکٹر لاریجانی کو سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور حالیہ سیلاب میں اظہارِ یکجہتی اور ایرانی...