2025-12-02@14:10:54 GMT
تلاش کی گنتی: 19035

«کی بھی منظوری دی»:

(نئی خبر)
    اسلام ٹائمز: تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اپنے خطاب میں آئندہ الیکشن مل کر لڑنے کے عزم ظاہر کرتے ہوئے سکردو حلقہ دو میں کاظم میثم کی بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم آئینی ترامیم کیخلاف ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی کال پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت گلگت بلتستان میں بھی یوم سیاہ منایا گیا۔ سکردو میں ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کارکنوں نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر یوم سیاہ منایا۔ بعد ازاں نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ یادگار شہداء پر جلسہ کیا گیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم اور تحریک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے امریکی منصوبے کی حمایت کردی۔صدر پوتن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امن منصوبہ تصفیہ کی بنیاد بن سکتا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے صدر ٹرمپ کی تجویز پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا لیکن اس حالیہ پیشرفت پر اپنے ساتھیوں سے مشورے شروع کردیئے ہیں۔قبل ازیں صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ یوکرین کو اپنی تاریخ کے سب سے مشکل لمحات میں سے ایک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا تھا کہ امریکی تجویز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے امریکا کو ایک اہم شراکت دار...
    ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی پنجاب کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں آئین کی بالادستی، عوام کے حقوق اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے اسلام آباد تک مارچ کرنا پڑا تو کریں گے، ہم کسی پرتشدد تحریک کے حامی نہیں ہیں، ماضی میں ہمارا آزادی مارچ تاریخ کا سب سے بڑا پرامن مارچ تھا اور پورے احتجاج میں ایک پتہ بھی نہیں ٹوٹا۔  اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام پنجاب کے جنرل سیکریٹری حافظ نصیر احمد احرار نے کہا ہے کہ پاکستان کا المیہ ہے کہ چند لوگ ذاتی مفادات کے لیے آئین کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں، پرامن احتجاج سب کا حق ہے ہم کسی...
    سٹی42:  افغان سرزمین قتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ہاتھوں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ افغان رہنما کی جانب سے 4  ہزار خود کش بمبار پاکستان بھیجنے کی دھمکی پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کرتی ہے۔ یہ بات پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اسلام آباد میں پاکستانی اور غیر ملکی صحافیوں کے لئے نیوز بریفنگ میں بتائی۔   پاکستان کے فارن آفس کے ترجمان  نے بریفنگ دیتے ہوئےبتایا کہ افغان طالبان حکومت کے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی حمایت کرنے کی وجہ سے پاکستان نے سرحد بند کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت افغانستان کے ہاتھوں ہمارے شہریوں کے قتل...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفترِ خارجہ نے واضح کہا ہے کہ افغان سرزمین کو ’’فتنہ الخوارج‘‘ اور ’’فتنہ الہندوستان‘‘ کے عناصر پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کر رہے ہیں، جبکہ ایک افغان رہنما کی جانب سے چار ہزار خود کش حملہ آور بھیجنے کی دھمکی ہمارے مؤقف کی سچائی کو مزید ثابت کرتی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان نے بریفنگ میں بتایا کہ افغان طالبان حکومت کی جانب سے ان گروہوں کی سرپرستی کے باعث پاکستان کو سرحد بند کرنا پڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ تجارت اپنی جگہ، مگر افغانستان کی جانب سے ہمارے شہریوں کے قتل عام کا کوئی جواز نہیں۔ پاکستان کے لیے انسانی جانوں کا تحفظ اولین...
    فرح خان کے نام سے کون واقف نہیں جنھوں نے نہ صرف کوریوگرافی میں اپنا نام بنایا بلکہ فلم سازی میں بھی کسی سے پیچھے نہیں رہی ہیں اور اب ایک اور پلیٹ فارم کی بےتاج ملکہ بن گئی ہیں۔ فرح خان کی زندگی شوبز کے ہنگاموں، چکاچوند اور شہرت کے گرد گھومتی ہے۔ ان کے کریڈٹ پر متعدد کامیاب نغمے اور فلمیں ہیں۔ فرح خان ہر وقت کچھ نیا کرنے کے لیے پُرعزم نظر آتی ہیں یہی وجہ ہے کہ جب سوشل میڈیا آیا تو کوریوگرافر نے اس صنف کو بھی آزمایا۔ فلم ساز فرح خان نے یوٹیوب پر ولاگنگ کا آغاز کیا اور ایک کوکنگ چینل بھی چلا رہی ہیں جس میں ان کے خانساماں بھی ساتھ ہوتے ہیں۔ اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: یورپی یونین  ( ای یو) فوجی کمیٹی کے چیئرمین جنرل شان کلینسی نے کہاہے کہ  یورپ کو فوری طور پر اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ روس کی جانب سے یوکرین پر جاری جنگ نے برِ اعظم کو جنگ اور امن کے درمیان ایک خطرناک  گرے زون  میں دھکیل دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق آئرش ایئر کور کے جنرل اور جون میں ای یو کے اعلیٰ فوجی عہدے پر فائز ہونے والے کلینسی نے برطانوی اخبار The Irish Times کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ یورپ اب اپنے مشرقی سرحدی تحفظات کے حوالے سے غیر محفوظ نہیں رہ سکتا۔انہوں نے واضح کیا کہ یورپ میں دفاعی اخراجات میں اضافہ معاشرے کو...
     مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم اور دیگر ترامیم کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، آئین پاکستان کی حفاظت ہر شہری کا فریضہ ہے، آئین کو مسخ کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے، حاکمیت صرف اللہ کی ہے 27 ویں آئینی ترمیم شریعت کے منافی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی جمعہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا، ملتان میں نماز جمعہ کے بعد 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت صوبائی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر...
    امریکا میں ماں کے خلاف عدالت میں گواہی خود ان کی بیٹی نے دی تھی۔ جس نے اپنے ہم جماعت کے ساتھ نازیبا حالت میں دیکھا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جولائی 2024 میں پولیس کو 14 سالہ طالب علم نے خاتون کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ نابالغ لڑکے کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ہم جماعت لڑکی کے گھر اسکول کے کام سے گیا تھا جہاں لڑکی کی ماں نے جنسی تعلقات استوار کیے۔ اس بیان کے بعد دیگر 5 کم عمر طلبا نے بھی شکایتیں درج کرائیں کہ مذکورہ خاتون نے انھیں بھی جنسی اشتہا پر مشتمل میسیجز کیے۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا اور ان کی بیٹی نے بھی پولیس کو اپنی ماں کے...
    بیجنگ کے ایک کیڑوں کے میوزیم نے ایسا انوکھا تجربہ پیش کیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ میوزیم کے کیفے میں پیش کی جانے والی ’کاکروچ کافی‘ نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے، کیونکہ اس کافی میں پسے ہوئے کاکروچ پاؤڈر اور خشک یلو میل ورمز استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ ڈرنک سن کر ہی بہت سے لوگ چونک جاتے ہیں، مگر تجسس رکھنے والے نوجوان روزانہ اس کے کئی کپ خرید رہے ہیں۔ ایک کپ کی قیمت تقریباً 45 یوان یعنی 550 روپے سے زیادہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پولیس نے کافی چور طوطے کو دھر لیا چین میں انوکھے مشروبات کا چلن پہلے بھی رہا ہے، کیونکہ کچھ کیفے اپنے ڈرنکس میں دیپ...
      اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ سماء نیوز کے پروگرام ’ میرے سوال‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کبھی پراکسی وار ختم نہیں ہوئی تھی، اب دوبارہ پراکسی وار میں شدت آئی ہے، بھارت اپنی خفت مٹانے کیلئے افغانستان کے ذریعے ہمیں متاثر کرنا چاہتا ہے، دہشتگردی 80کی دہائی میں شروع ہوئی، ہم دہشتگردی پر قابو پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مئی کے کچھ وقت بعد بھارت کے ساتھ ایک اور جنگ کا خطرہ تھا، ہماری فتح کی تصدیق امریکا کر رہا ہے،ہمیں کبھی اتنا بڑا بریک تھرو نہیں ملا، ہم طالبان سے متعلق کافی عرصے سے شور مچا رہے ہیں، بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ اب بھی برقرار...
    پاکستان کے دورے پر آئے زمبابوے ٹیم نے اسلام آباد کے مقامی مال میں شاپنگ کی۔ تفصیلات کےمطابق زمبابوئے کے کھلاڑیوں نے گھومنے پھرنے اور شاپنگ کا بھرپور لطف اٹھایا۔ مختلف دکانوں پر گئے اور یادگار اشیاء بھی خریدیں۔ زمبابوے ٹیم کے کھلاڑیوں نے اسلام آباد کے روایتی کھانوں کا بھی لطف اٹھایا۔ کھلاڑیوں نے اسلام آباد کی عوامی مہمان نوازی کو بھی بھرپور سراہا۔
    اسلام آباد:  ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ طالبان پاکستان مخالف دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے پاکستان کی جانب سے درپیش سنگین سیکورٹی خدشات، علاقائی سفارتی سرگرمیوں اور عالمی مسائل پر جامع پالیسی مؤقف پیش کیا۔ انہوں نے سب سے اہم نکتے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سرزمین مسلسل پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے اور یہ سلسلہ کسی وقفے کے بغیر جاری ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ متعدد حملوں میں ملوث گروہوں کے روابط افغانستان سے جڑے ہوئے ہیں اور طالبان انتظامیہ ان عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔...
    جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی نے ملک میں جمہوریت کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار  کرتے ہوئے کہا ہے  کہ جنرل یحیٰ نے جاگیر دار ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ مل کر ملک توڑ دیا اور عوام کی رائے کو بالکل نظر انداز کیا۔ جماعت اسلامی پاکستان کے تین روزہ اجتماعِ عام “بدل دو نظام” کے تیسرے سیشن سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر اسامہ رضی نے بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جمہوریت کا گلا گھونٹ کر اقتدار حاصل کیا تھا، آج بھی طاقت کے زور پر عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کو ایک طرف دکھیل دیا گیا ہے، ماضی میں ہمیشہ یہی ہوتا رہا ہے کہ طاقت کے زور پر ملک...
    امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت میں بڑھتے ہوئے مذہبی تعصب اور اقلیتوں کے خلاف امتیازی پالیسیوں پر اپنی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا موجودہ سیاسی ڈھانچہ ایسے طرزِ عمل کو تقویت دیتا ہے جو مذہبی اقلیتوں کے لیے امتیازی ماحول پیدا کرتا ہے۔ کمیشن کے مطابق حکمراں جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس کے باہمی تعلقات نے ایسے قوانین اور حکومتی اقدامات کی راہ ہموار کی ہے جو مذہبی آزادی کو محدود کرتے ہیں۔ قومی اور ریاستی سطح پر نافذ کیے گئے مختلف قوانین اور اقدامات اقلیتوں کے لیے متعدد رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ 2014...
    سٹی 42:  آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم  فیصل ممتاز راٹھور کی سربراہی میں پہلا کابینہ اجلاس ہوا۔  وزیراعظم  فیصل ممتاز راٹھور نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چییرمین بلاول بھٹو زرداری کا مظفرآباد آمد  کا خیر مقدم کیا  انہوں نے کہا صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور کے اعتماد پر ان کا شکر گزار ہوں۔وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر میں دانش سکولوں کے سنگ بنیاد اور مزید اعلانات  کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ ہماری کوشش ہے کہ ایک لمحہ ضائع کیے بغیر جلد از جلد درست سمت میں آگے بڑھیں  وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات  وزیراعظم آزاد کشمیر  نے کہا اپنی...
    سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی ۔ صوبہء خیبر پختونخوا سے متعلق امور پر بات چیت  ہوئی اورملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال  کیا گیا ۔  ملاقات میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سرحدی امور انجینئر امیر مقام اور وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال بھی موجود تھے۔ لاہور میں 256ٹریفک حادثات؛ ایک شخص جاں بحق 285 زخمی 
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں پہلے سیون اسٹارہوٹل اور نیا کنونشن سینٹر تعمیر کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا تمام منصوبے اعلیٰ معیار کے مطابق اور مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں گے ۔ نئے کنونشن سینٹر میں ایکسپو اور ایگزیبیشن مرکز بھی شامل ہو گا۔ اعلامیہ کے مطابق 19 ارب 37 کروڑ روپے لاگت سے جدید کنونشن سینٹر 18 ماہ میں مکمل کیا جائے گا ۔ جو قومی اور بین الاقوامی تقریبات کا مرکزی مقام بنے گا ۔ واضح رہے کہ 2027 میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس نئے کنونشن سینٹر میں ہی ہوگا۔ ایس سی او اجلاس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں پہلا سیون اسٹار ہوٹل تعمیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برازیل کے ابھرتے ہوئے فٹبال اسٹار وِنیسیئس جونیئر نے آن لائن مقبولیت میں دنیا کے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا سنگِ میل قائم کر لیا ہے اور پرتگالی لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے دھکیل کر عالمی سطح پر سب سے زیادہ مقبول ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران برازیل کے ابھرتے ہوئے فٹبال اسٹار وِنیسیئس جونیئر کے انسٹاگرام فالوورز میں ریکارڈ 15 لاکھ کا اضافہ ہوا، جبکہ صرف اسی عرصے میں ان سے متعلق 3 لاکھ 14 ہزار سے زائد میڈیا رپورٹس سامنے آئیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انسٹاگرام پر وِنیسیئس جونیئر کے ہیش ٹیگز کی تعداد بھی 14 لاکھ تک جا پہنچی، جس نے ان کی آن لائن...
    نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی اور پراکسی وار کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ پراکسی وار کبھی ختم نہیں ہوئی تھی، یہ پچھلی کئی دہائیوں سے چل رہی ہے اور ماڈرن وار فیئر کا ایک ہتھیار ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فلسطین پر مؤقف اٹل، پاکستان کو غزہ بھیجے جانے والی فورس کا حصہ بننا چاہیے، وزیر دفاع خواجہ آصف پراکسی وار کی شدت خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پچھلے کچھ عرصے میں پراکسی وار رک گئی تھی، تاہم اب پھر تیز ہو گئی ہے۔ ان کے مطابق اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہندوستان کو بڑی مار پڑی ہے اور وہ اپنی خفت...
    وزارت داخلہ نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے پاکستان آرمی، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جبکہ الیکشن کمیشن نے نامزد عسکری اور سول افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی تفویض کردیے ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کے دن عام فورسز دوسرے درجے پر بطور کوئیک ری ایکشن فورس تعینات رہیں گی، جبکہ پاکستانی فوج تیسرے درجے پر بطور کوئیک ری ایکشن فورس خدمات انجام دے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہونے کا خدشہ، الیکشن کمیشن کا اظہار تشویش الیکشن کمیشن کے مطابق 22 تا 24 نومبر کے دوران پاک فوج اور سول...
    دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے مقامی طور پر تیار کردہ لڑاکا طیارے تیجاس کے گر کر تباہ ہونے پر اس کے ساختی نقائص کی واضح نشاندہی ہوتی ہے جس نے بھارت کے دفاعی سازوسامان پر سوالات کھڑے کردیے۔ یہ بھی پڑھیں: دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک یاد رہے کہ دبئی ایئر شو کے 5ویں اور آخری روز تیجاس گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ طیارہ فضا میں توازن کھونے کے بعد زمین سے ٹکرا گیا اور آگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا۔ واقعہ مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 10 منٹ پر پیش آیا۔...
    گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین احسان ایڈووکیٹ، محبوب ولی مسعود الرحمن جبکہ تحریک انصاف کے مقامی قائدین نے بھی شرکت کی۔ سکردو میں احتجاج کی قیادت بلتستان کے چیئرمین نجف علی نے کی۔ ہنزہ میں بھی مظاہرہ کیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو گرفتار کارکنوں کی رہائی کیلئے عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرے سکردو میں احتجاج کا منظر نلتر میں مظاہرہ سکردو میں احتجاج سکردو میں احتجاجی مظاہرے کا منظر سکردو میں عوامی ایکشن کمیٹی کے صدر نجف علی خطاب کرتے ہوئے گلگت میں احتجاج کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ گرفتار کارکنوں کی رہائی کیلئے عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرے گلگت میں تحریک انصاف کے...
    دبئی ائیر شو میں طیارہ گرنے کا واقعہ، بھارتیوں کی اپنی فضائیہ پر تنقید، ائیر چیف کے استعفے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز) ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گرنے کے بعد بھارتیوں نے اپنی فضائیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور ائیر چیف کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔جمعہ کو دبئی ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، بھارتی طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گرا۔بھارتی ائیرفورس نے طیارہ گرنیاور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔بھارتی ائیرفورس کے مطابق بھارتی لڑاکاطیارہ تیجس مقامی وقت کے مطابق 2بج کر 10 منٹ پر گرا، حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی...
    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر چترال کے ایک دور افتادہ گاؤں کے سکول کے بچوں کی ایمانداری نے سب کو حیران کر دیا ہے۔وادی کھوت کے پرائمری سکول کے بچوں کو گھر جاتے ہوئے راستے میں کچھ رقم ملی، جسے انہوں نے خرچ کرنے کی بجائے سنبھال کر رکھا اور اگلے دن سکول ہیڈ ماسٹر کے حوالے کر دی۔سکول ہیڈ ماسٹر کے مطابق بچوں نے 210 روپے ان کے حوالے کیے اور کہا کہ یہ پیسے ہمیں سکول کے باہر ملے ہیں، جس کے بھی ہیں ان کے حوالے کر دیں۔ہیڈ ماسٹر نے بچوں کی ایمانداری کو سراہنے کے لیے پورے سکول کے سامنے ان سے پیسے وصول کیے اور دونوں بچوں کو شاباشی دی، سکول انتظامیہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت کی ویب سائٹ کا اجرا ءکردیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق ویب سائٹ کے ذریعے ججز روسٹر اور آئینی عدالت سے متعلق اہم پیشرفت دستیاب ہوگی،وفاقی آئینی عدالت کی ویب سائٹ پر تمام معزز جج صاحبان کی پروفائل بھی موجودہے۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا پیغام بھی ویب سائٹ پر جاری  کردیاگیا ہے۔جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ آج کے دور میں انصاف کی مؤثر فراہمی معلومات کی آزادانہ ترسیل سے جڑی ہوئی ہے،اہم امید کرتے ہیں یہ پلیٹ فارم عدالت اور عوام کے درمیان مضبوط رابطے کا ذریعہ بنے گا ۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے رانا ثنا اللہ کو 24 نومبر کو ذاتی...
    اسلام آباد (آئی این پی )  رکن قومی اسمبلی  شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ میری اطلاعات ہیں کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے پیشکش ہوئی ہے۔ انٹرویو میں   شیرافضل نے دعویٰ کیا کہ پہلے بھی رہائی کیلئے پیشکش ہوئی تھی بانی  اور بشریٰ بی بی نے انکار کیا تھا۔علی امین گنڈاپور بااختیار وزیراعلیٰ رہے جس کی انھوں نے قیمت ادا کی، پی ٹی آئی کی قیادت کو بے اختیار وزیراعلیٰ عثمان بزدار جیسے لوگ سوٹ کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو جانتا ہوں بانی جو حکم دیں گے وہ اس پر من وعن عمل کریں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے پاس کسی کو ٹرانسفرکرنے کے اختیارات ہیں۔ 7مرتبہ سہیل آفریدی اڈیالہ جیل آئے پھر...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس نے مریم نواز کے اینٹوں کے بھٹوں اور بھٹہ مزدوری پر اقدامات کو سراہا ہے، امریکی قانون ساز بھی مریم نواز کی لیڈرشپ کے معترف ہیں۔ روزنامہ جنگ کے مطابق عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز حکومت کے وژن کو امریکی قانون سازوں نے جنوبی ایشیا میں مثال قرار دیا ہے، امریکی کانگریس کا مریم نواز کو لکھا گیا خط حوصلہ افزاء اور قابل ستائش ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس نے ماحولیات اور جبری مشقت کے خاتمے کے اقدامات کو بھی سراہا، مریم نواز کا جدید بھٹہ نظام کو خطے میں مثال قرار دیا گیا ہے، امریکی کانگریس...
    بھارتی فوج کی پیشہ ورانہ نااہلی، غفلت اور کم علمی کا ملبہ تباہ ہونے والے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی صورت میں نظر آتا ہے جس میں 600 پائلٹس بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کے زمین بوس ہونے کی تاریخ بہت تلخ اور خونی ہے۔ وہ چاہے مگ طیارے ہوں یا جدید ترین تیجس طیارے، بھارتی پائلٹس کے لیے اڑتے ہوئے تابوت ثابت ہوئے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے زیراستعمال مگ طیاروں میں MiG-21، MiG-27، MiG-29 شامل ہیں جب کہ حال ہی تیجس طیاروں کو بیڑے میں شامل کیا گیا ہے۔ بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کے تباہ ہونے کے واقعات بہت زیادہ تفصیل طلب ہیں اور ان کی تعداد بھی ہزار...
    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایران کی جانب سے پاکستان افغان طالبان تنازع میں ثالثی پر عملی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، بہت سے ممالک نے پاکستان افغان ثالثی کی بات کی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چار سال ہم نے جانی نقصانات، کالعدم ٹی ٹی پی، فتنہ الہندوستان حملوں کے باوجود افغانستان سے رابطے بحال رکھے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت افغانستان کے ہاتھوں ہمارے شہریوں کے قتل عام کا لائسنس نہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے 4 سال افغان طالبان سے بار بار بات کی، ان چار برسوں میں افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کم ہونے کی بجائے کئی گنا بڑھ گئی، افغانستان سےحالیہ تصادم میں افغان سرزمین سے سرحدی تجارتی...
    اسکرین گریب نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی جرمن وزیرِ خارجہ یوہان واڈے فُل سے برسلز میں ملاقات ہوئی۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران پاکستان اور جرمنی کے تعلقات کے مثبت رحجان پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ملاقات کے دوران دفاع، سیاسی، معاشی، تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیمی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔نائب وزیرِ اعظم نے پاکستان کے لیے جرمنی کی 114 ملین یورو کی معاونت کو سراہا، معاونت کامحور ماحولیات، توانائی ٹرانزیشن، پائیدار معاشی ترقی، ووکیشنل ٹریننگ اور سماجی تحفظ ہے۔اسحاق ڈارنے جرمن قیادت کو پاکستان کے دورے کی دعوت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251121-01-7 حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے محنت کشوں کی بڑی تعداد کراچی ، حیدرآباد ، ٹنڈو محمد خان، نوابشاہ ، سکھر ، میر پور ماتھیلو، گھوٹکی ، ڈھرکی سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی دعوت پر اجتماع عام لاہور میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے۔ اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن کے عہدیداران نے شرکاء سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس اجتماع میں دنیا بھر سے اسلامی تنظیموں سے وابستہ قائدین شرکت کریں گے اور ان کے خطابات سے محنت کشوں میں ایک نیا جوش وجذبہ پیدا ہوگا۔ امیر کارواں امیر جماعت اسلامی حافظ طاہر مجید ، قیم حنیف شیخ کی قیادت میں یہ قافلہ اسپیشل ٹرین کے ذریعے روانہ ہوگیا...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک کے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے وطن عزیز کی سلامتی و استحکام اور فرقہ وارانہ تشدد و انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے حکومت سے تعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لئے ہم ریاست و افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انتہا پسندانہ و متشدد رویوں کے خاتمے کیلئے کل بھی مدارس و مساجد نے کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ پیغام پاکستان کے نفاذ کیلئے ہر سطح پر عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ مساجد و مدارس کا تحفظ ماضی میں بھی کیا ہے ، اب بھی کریں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور کے مقامی ہوٹل میں...
    راولپنڈی (جنرل رپورٹر) تھانہ صادق آباد کے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان گیارہویں وارنٹ گرفتاری کے بعد انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش ہو گئیں۔ عدالت پہنچنے پر مقدمے کے دیگر 10 ملزمان اور پانچوں گواہ بھی عدالت میں موجود تھے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے مقدمے کی سماعت شروع کی تو علیمہ خان نے مقدمے میں شامل دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کو چیلنج کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دینے کی استدعا دائر کی۔ علیمہ خان نے اپنے خلاف جاری تمام وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے اور منجمد بینک اکائو نٹس بحال کرنے کی درخواست بھی دی۔ عدالت نے 7 اے ٹی اے ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے اپنے تمام افسروں اور اہلکاروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ چوائس پوسٹنگ لینے کے لیے ادارے کے انتظامی امور پر اثر انداز ہونے کہ طرز عمل کو ترک کر دیں، یہ مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے اور اس کی وجہ سے ملازمت سے برطرفی بھی ہو سکتی ہے، خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ اس ہدایت کی خلاف ورزی پر ادارے کے گریڈ 18  کے ایک اور گریڈ19  کے ایک افسر کو معطل بھی کیا گیا ہے۔ ادارے کے بہت سارے افسر اس وقت وزارتوں میں یا دیگر محکموں میں ڈیپوٹیشن پر کام کر رہے ہیں اور ممکن طور پر ادارے کی اس ہدایت سے آگاہ  نہیں، اس...
    لاہور (خبرنگار) چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کاہنہ کی فوزیہ بی بی کی بازیابی کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پولیس فائل کو دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔ عدالت نے فوزیہ بازیابی کیس کی پولیس فائل اپنی تحویل میں لے لی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے اگر پولیس نے کچھ نہ کیا تو سختی ہوگی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ڈی ایس پی کا گن مین اکرام کس کس پولیس افسر کے ساتھ رہا؟۔ پولیس سے فوزیہ کی تصویر سوشل میڈیا پر جس پولیس والے نے دی اس کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟۔ ڈی آئی جی ذیشان رضا نے بتایا کہ اس پولیس والے کے خلاف محکمانہ کارروائی...
    دنیاوی زندگی آزمائشوں کا گھرہے۔ کبھی خوشی، غمی، آسائش اور کبھی مصیبت انسان کا مقدر بنتی ہے۔ قدرتی آفات جیسے زلزلے، طوفان، وبائیں اور سیلاب دراصل بندوں کے لیے آزمائشیں ہیں۔ ایسے وقت میں مومن کا امتحان یہ ہے کہ وہ اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی خبر گیری کرے، ان کے دکھ درد کو بانٹے اور ان کی ضرورتیں پوری کرے۔ اسلام نے ایسے مواقع پر متاثرین کی مدد کو صرف انسانیت کا تقاضا نہیں بلکہ عبادت اور قربِ الٰہی کا ذریعہ قرار دیا ہے۔ مصیبت زدہ و دکھی انسانیت کی مدد، وقت کی ضرورت بھی ہے اور بہت بڑی عبادت بھی۔ کسی انسان کے دکھ درد کو بانٹنا حصولِ جنت کا ذریعہ ہے۔ کسی زخمی دل پر محبت و...
    بنگلہ دیش کی خصوصی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے 17اکتوبر کولمبا عرصہ برسرِ اقتدار رہنے والی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے موت کی سزا دے دی۔اسی ٹریبونل نے ایک اور مقدمے میں ان کو عمر قید کی سزا بھی سنائی۔یہ ایک تین رکنی بنچ ہے جو شیخ مجیب کی حکومت نے 1971کی جنگ کے ذمے داروں کو سزا دینے کے لیے بنایا تھا۔شیخ حسینہ پر الزام تھا کہ انھوں نے طلبہ کا احتجاج دبانے کے لیے سیدھی گولیاں مارنے کا حکم دیا تھا جس کی وجہ سے 1400سے اوپر اموات ہوئیں اور ہزاروں زخمی ہوئے۔ سات افراد کو زندہ جلا دیا گیا۔خصوصی ٹریبونل نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ80سے زائد گواہوں نے شہادت دی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو باضابطہ طور پر امریکا کا نان نیٹو اہم اتحادی قراردے دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے کے بارے میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں عشائیہ کے دوران بتایا۔صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سعودی عرب کو باضابطہ طور پر ایک بڑا نان نیٹو اتحادی قرار دیتے ہوئے ہم اپنے فوجی تعلقات کو ایک نئی بلندی پر لے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ یہاں اس کے بارے میں پہلی بار بتا رہے ہیں کیونکہ وہ آج رات کے لیے اس کو تھوڑا خفیہ رکھنا چاہتے تھے۔ اہم نان نیٹو اتحادی کا درجہ ملنے سے...
    بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاکستان ائیر فورس اور پاکستانی طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے فین نکلے، بھارتی فوجیوں نے جے ایف 17 تھنڈر کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔دبئی ائیر شو 2025 میں پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر ایک بار پھر سب کی آنکھوں کا مرکز بن گیا۔معرکہ حق میں پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی کے بعد جہاں دنیا بھر میں پاک فضائیہ کی دھوم ہے وہیں بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاک فضائیہ سے متاثر ہوگئے۔دبئی ائیر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی ہتھیاروں میں دلچسپی دکھائی۔پاکستانی حکام کے مطابق اس موقع پر پاک فضائیہ کے پائلٹس کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو چائے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے ارکانِ اسمبلی کانگریس کے خلاف بغاوت اور غداری کے مقدمات قائم کرنے کی دھمکی دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپوزیشن ارکان اسمبلی پر نہ صرف غداری اور بغاوت کے الزامات عائد کیئے بلکہ یہاں تک کہہ دیا کہ یہ لوگ سزائے موت کے قابل ہیں۔ یاد رہے کہ یہ اپوزیشن کے وہ ارکان اسمبلی ہیں جو حال ہی میں فوج اور انٹیلیجنس اداروں سے صدر ٹرمپ کے غیرقانونی احکامات ماننے سے انکار کرنے کی اپیل کرچکے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ڈیموکریٹس کے خلاف سخت زبان استعمال کی اور لکھا کہ ان کی سزا موت ہے۔ امریکا کی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے صدر ٹرمپ کے اس بیان...
    بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آنے والے ایک ناقابل یقین واقعے نے نہ صرف باراتیوں کو بلکہ پورے علاقے کو حیرانگی میں مبتلا کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں سنیل کمار گوتھم  نامی نوجوان باراتیوں کو لے کر اپنی دلہن لینے سسرال پہنچا تھا۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے رومانوی نغمات پر دلہا دلہن نے اسٹیج پر رقص بھی کیا اور پھر دونوں نے شادی کی علاقائی رسومات بھی ادا کیں۔ شادی کی رسومات، گانے بجانے اور رقص و تفریح میں رات بیت گئی۔ علی الصبح جب رخصتی کی تیاریاں کرنے لگے تو دلہن کو غائب پایا۔ دلہن کے اہل خانہ نے گھر کا ایک ایک کونا ڈھونڈ مارا، محلے میں تلاش کیا گیا علاقے میں منادی کی گئی لیکن...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاسی دباؤ کے بعد ایپسٹین فائلز ٹرانسپیرنسی ایکٹ پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت محکمہ انصاف کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام دستاویزات اور تحقیقات کی تفصیلات 30 دن کے اندر عوام کے لیے قابل تلاش اور ڈاؤن لوڈ فارمیٹ میں جاری کرے۔ یہ بل سابقہ ملزم جنسی مجرم جیفری ایپ اسٹائن سے متعلق تمام معلومات کو شفاف بنانے کے لیے منظور کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پرنس اینڈریو کے جرائم پیشہ لوگوں سے تعلقات اور جنسی زیادتیاں، شاہی محل میں تنازع شدت اختیار کر گیا صدر ٹرمپ نے بل پر دستخط کا اعلان کرتے ہوئے ڈیموکریٹس پر تنقید کی کہ وہ اس معاملے کو استعمال کر کے اپنی سیاسی توجہ...
    پشاور: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی پاکستان کے بارے میں 186 پیجز کی رپورٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، حکومت کبھی یہ رپورٹ جاری نہ کرتی اگر آئی ایم ایف یہ شرط نہ لگاتی کہ ہم اگلی قسط آپ کو جاری نہیں کریں گے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے یہ رپورٹ جولائی میں حکومت کو دی تھی لیکن حکومت جاری نہیں کر رہی تھی اور جولائی کی رپورٹ حکومت نے جاکر نومبر میں رات کے اندھیرے میں شائع کی۔ مزمل اسلم نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی حکومت ہوتی تو یہ رپورٹ رات کے اندھیرے کے بجائے دن کے اجالے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم ملک کے قانونی اور آئینی ڈھانچے کے لیے طویل المدتی فوائد ثابت ہوگی، اور اب وقت آگیا ہے کہ ملک 28ویں ترمیم کی جانب بھی پیش قدمی کرے۔ یہ بھی پڑھیں:جب نواز شریف کو نااہل کیا گیا تب کسی جج کا ضمیر کیوں نہ جاگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف ایک نجی ٹی وی پروگرام میں ان سے پوچھا گیا کہ کیا 27ویں ترمیم کے بعد پاکستان زیادہ مضبوط اور محفوظ ریاست بن گیا ہے؟ اس پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کسی بھی اقدام کے فوری اثرات نہیں آتے، بلکہ وقت کے ساتھ اس کے نتائج سامنے آتے ہیں۔ 28ویں ترمیم کی ضرورت کیوں؟ وزیر دفاع نے کہا...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران مکمل غیر جانب دار اور شفاف ماحول یقینی بنانے کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کل طلب کرلیا وی نیوز کو موصول ہونے والے خط کے مطابق الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 218(3) کے تحت کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ انتخابات کو دیانت داری، شفافیت اور قانون کے مطابق منعقد کروایا جائے، اور بدعنوانی کے کسی بھی امکان کو روکا جائے۔ کمیشن نے اپنے مراسلے میں بتایا کہ مختلف مواقع پر ڈی آر اوز اور آر اوز کو ہدایات جاری...
    سٹی 42 : سربراہ پاک فضائیہ کی دبئی ایئر شو میں مختلف ممالک کے ائیر چیفس سے ہونے والی ملاقاتوں کے دوران پروفیشنل ایکسچینجز اور مستقبل کی شراکت داریوں کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا گیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی دوست ممالک کے فضائی سربراہان سے اعلیٰ سطحی بات چیت ہوئی، ساتھ ہی متحدہ عرب امارات کے انڈر سیکرٹری برائے دفاع اور کمانڈر یو اے ای ائر فورس سے خصوصی ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ ملاقاتوں کا محور اعلیٰ تربیت، ایرو اسپیس ٹیکنالوجی اور آپریشنل ہم آہنگی میں تعاون تھا۔  نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند اماراتی عسکری قیادت کی جانب...
    آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر انسٹاگرام اور فیس بک استعمال کرنے میں مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی جو 10 دسمبر سے نافذ العمل ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی حکومت کا کہنا ہے کہ بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کے تحفظ کے لیے یہ قدم ضروری تھا۔ آسٹریلیا میں حکومتی فیصلے پر سوشل میڈیا کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ نابالغوں کے اکاؤنٹس آئندہ ماہ سے ڈیلیٹ کرنا شروع کردیں گے۔ کمپنی نے مزید کہا ہے کہ متاثرہ صارفین 4 دسمبر سے پہلے اپنا ڈیٹا اور یادیں ڈاؤن لوڈ کر لیں کیونکہ اس کے بعد ان کے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹس مکمل طور پر حذف کر دیے جائیں گے۔   تاہم ماہرین نے پرائیویسی اور...
    سوشل میڈیا کی سنسنی بننے والی ٹک ٹاک اسٹار عائشہ اظہر جو ’’میرا دل یہ پکارے‘‘ گانے پر ڈانس کے بعد مشہور ہوئی تھیں، ان سے متعلق حیرت انگیز انکشاف سامنے آیا ہے۔ عائشہ اظہر حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انھوں نے اپنی تعلیمی زندگی کے دلچسپ پہلو عوام کے ساتھ شیئر کیے۔ عائشہ کی اپنی سہیلی کی شادی میں رقص اور گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، اور مادھوری ڈکشٹ سمیت کئی سیلیبریٹیز نے بھی اس انداز کی نقل کی تھی۔ اب عائشہ ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور ٹک ٹاک و انسٹاگرام پر کافی سرگرم ہیں۔ عائشہ نے...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے ٹیسٹ کپتان شبھمن گِل کی جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شمولیت سے متعلق اہم اپ ڈیٹ دے دی۔ بیٹنگ کوچ سِتانشو کوٹک نے بتایا کہ شبھمن گِل کا جمعے کو فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا۔ ان کی دوسرے ٹیسٹ میں شمولیت کا فیصلہ فزیو کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کپتان تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔ وہ ٹیم میں شامل ہونے کے لیے فٹ ہوگئے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ جمعے کی شام فزیو اور ڈاکٹر کریں گے۔ اگر ان کی فٹنس میں زرا سا بھی شبہ ہوا تو وہ یقیناً ایک اور میچ میں آرام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شبھمن گِل جیسے کھلاڑی...
    ایئر شو کے دوران جے ایف–17 تھنڈر بلاک تھری طیارہ خصوصی توجہ کا مرکز رہا۔فوٹو سوشل میڈیا دبئی ایئر شو میں ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف–17 تھنڈر کی خریداری سے متعلق ایم او یو پر دستخط کیے گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دبئی ایئر شو 2025 میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے دوست ممالک کے ایئر چیفس کے ساتھ اعلیٰ سطح ملاقاتیں کیں، ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف-17 تھنڈر کی خریداری سے متعلق ایم او یو پر بھی دستخط کیے گئے۔ 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرانے پر برطانوی اخبار نے...
    دبئی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دبئی ایئر شو 2025 میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے دوست ممالک کے ایئر چیفس کے ساتھ اعلیٰ سطح ملاقاتیں کیں، ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف-17 تھنڈر کی خریداری سے متعلق ایم او یو پر بھی دستخط کیے گئے۔ ایم او یو پر دستخط پاکستان کے بڑھتے ہوئے دفاعی اور صنعتی تعاون میں ایک نمایاں سنگِ میل ہے، یہ معاہدہ طیارے کی عالمی مقبولیت پر مستقل بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے۔ ایئر چیف نے یو اے ای کے انڈر سیکریٹری دفاع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ممبئی:بھارتی ریاست مہاراشٹر کے علاقے وسائی میں اسکول کی ایک ٹیچر کی سخت سزا 13 سالہ طالبہ کی جان لے گئی،  طالبہ صرف 10 منٹ دیر سے اسکول پہنچی تھی، جس پر ٹیچر نے اسے سخت جسمانی مشقت کی سزا دی جس کے بعد اس کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیچر ممتا یادو نے طالبہ گاؤد اور دیگر بچوں کو بیگ سمیت 100 اٹھک بیٹھکیں کرائیں،  گھر پہنچنے کے بعد لڑکی کی حالت خراب ہوئی، اسے پہلے مقامی اسپتال اور بعد ازاں بائیکلہ کے جے جے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک ہفتے کی جدوجہد کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکی۔پولیس ترجمان نے کہاکہ واقعہ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی آئی اے کی نجکاری اور مستقبل کے بزنس منصوبے پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے نجکاری کے تمام مراحل کو تیز رفتاری اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی سخت ہدایت دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نجکاری: واحد کمپنی بلیو ورلڈ سٹی نے ریزور سے کم بولی لگادی، معاملہ ملتوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ نجکاری کے دوران پی آئی اے سمیت تمام سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کو براہِ راست ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: امریکا میں افغان نژاد عبداللہ حاجی زادہ کو 15 سال قید کی سزا سنادی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق وفاقی عدالت نے فیصلہ دیا کہ سزا مکمل کرنے کے بعد افغان شہری کو ملک بدر کردیا جائے گا باوجود اس کے کہ وہ امریکا کا مستقل رہائشی بھی تھا۔ افغانستان سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ عبداللہ حاجی زادہ کو کسی بھی متعلقہ جرم کے لیے مقرر کردہ زیادہ سے زیادہ مدت کی سزا سنائی ہے۔استغاثہ کے مطابق عبداللہ حاجی زادہ اور اس کے ساتھی ناصر احمد توحیدی نے اپنے منصوبے کو پورا کرنے کے لیے دو اے کے-47 طرز کی رائفلیں اور 500 گولیاں خریدی تھیں۔یہ اسلحہ امریکا میں ہونے والے نومبر 2024 کے انتخابات کے روز...
    دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاکستان  ائیر فورس اور پاکستانی طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے فین نکلے، بھارتی فوجیوں نے جے ایف 17 تھنڈر  کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔دبئی ائیر شو 2025 میں پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر ایک بار پھر سب کی آنکھوں کا مرکز بن گیا۔ معرکہ حق میں پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی کے بعد جہاں دنیا بھر میں پاک فضائیہ کی دھوم ہے وہیں بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاک فضائیہ سے متاثر ہوگئے۔دبئی ائیر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور  جدید ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی ہتھیاروں میں دلچسپی دکھائی۔پاکستانی حکام کے مطابق اس موقع پر  پاک فضائیہ کے پائلٹس کی جانب سے...
    چین نے اعلان کیا ہے کہ اس کی شینژو‑20 خلائی گاڑی کو مدار میں تیرتے ہوئے ایک چھوٹے خلائی ملبے سے ٹکر لگی، جس کی وجہ سے اُس کی زمین واپسی میں تاخیر ہوئی۔ چینی اسپیس ایجنسی نے کہا ہے کہ ملبے کے اثر سے گاڑی کے ریٹرن کیپسول میں بہت چھوٹے دراڑیں پائی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: چینی خلابازوں کی واپسی مؤخر، خلائی ملبے کے ممکنہ ٹکراؤ کا شبہ ابتدائی پلان کے مطابق 3 خلا بازوں چن ڈونگ، چن ژونگ رُوئی اور وانگ جیے کو 5 نومبر کو واپس زمین لانا تھا، مگر یہ خلا باز 14 نومبر کو واپس زمین پر پہنچے۔ 3-2-1 Ignition!On 31st October, China successfully launched the Shenzhou XXI crewed spacecraft, sending 3 astronauts to the...
    اجلاس میں شغرتھنگ اسکردو میں 26 میگاواٹ پاور پروجیکٹ کی تعمیر کے لیے سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ کی منظوری دی گئی۔ لینڈ ریفارمز ایکٹ 2025ء کے تحت گلگت بلتستان لینڈ اپورشنمنٹ بورڈ اور ضلعی لینڈ اپورشنمنٹ بورڈ کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اکیسواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزراء اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعدد اہم قانونی مسودات، پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے نیسلے فار ہیلتھیر کڈز پروگرام کی منظوری دی جبکہ گلگت بلتستان کم عمری کی شادی کی روک تھام بل 2024ء کو مزید کارروائی کے لیے اسمبلی کی لیجسلیٹیو کمیٹی...
    وفاقی حکومت پاکستان نے علامہ محمد اقبال کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تاریخی ڈراما سیریز بنانے کی تیاری شروع کردی ہے، جو ان کی زندگی، فکر اور فلسفے کو سیرآفاقی انداز میں پیش کرے گی، اس کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات نے ٹی وی پروڈکشن ہاؤسز سے تجاویز طلب کرلی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سینیٹ آف پاکستان میں علامہ اقبالؒ کے یومِ پیدائش پر قراردادِ خراجِ عقیدت منظور وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری اخباری اشتعار میں کہا گیا ہے کہ علامہ اقبال کی زندگی پر ڈراما بنانے کے لیے ٹی وی پروڈکشن ہاؤسز کو پروپوزل جمع کروانے کی دعوت دی جائے گی، جس میں ڈرامے کی ابتدائی سیزن کے لیے خیال، اسکرپٹ اور...
    ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اینوریکسیا، بلیمیا اور بنج ایٹنگ جیسی کھانے کی بے ترتیبیاں نہ صرف فوری طور پر بلکہ برسوں بعد بھی جسمانی اور ذہنی صحت کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ اس مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ ان عادات کے شکار افراد میں گردے اور جگر کی ناکامی، ہڈیوں کے مسائل، ذیابیطس اور قبل از وقت موت جیسے خطرات نمایاں حد تک بڑھ جاتے ہیں۔  اینوریکسیا یہ ایک ذہنی بیماری ہے جس میں مریض کو وزن بڑھنے کا شدید خوف ہوتا ہے۔ وہ بہت کم کھانا کھاتا ہے، خود کو غیر ضروری طور پر موٹا سمجھتا ہے، حالانکہ وزن بہت کم ہو چکا ہوتا ہے۔ جسم خطرناک حد تک کمزور ہو...
    دبئی (ویب ڈیسک) ایئر شو میں جے ایف-17 تھنڈر کی شاندار گرج، غیر ملکی وفود کی توجہ کا مرکز۔معرکۂ حق میں پاکستان کی شان لڑاکا طیارہ جے ایف-17 تھنڈر دبئی ایئر شو 2025 میں شاندار انداز میں جلوہ گر ہوا اور غیر ملکی دفاعی وفود سمیت عام شرکاء کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ (IAF) کے پائلٹس اور افسران نے بھی پاکستان ایئرفورس کے پویلین کا دورہ کیا۔ بھارتی پائلٹس کی بڑی تعداد جے ایف-17 تھنڈر کے قریب پہنچی اور طیارے سے متعلق تکنیکی معلومات بھی حاصل کیں۔ عینی شاہدین کے مطابق بھارتی فضائیہ کے افسران اور پائلٹس نے جے ایف-17 تھنڈر کو قریب سے دیکھا، اس کی...
    واشنگٹن سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خاموشی کے ساتھ اس ہفتے روس اور یوکرین کے درمیان امن منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ چند روز قبل سامنے آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ پس پردہ روس کی مشاورت سے یوکرین جنگ کو ختم کرنے کے لیے ایک نیا فارمولا تیار کر رہی ہے، جس کی قیادت امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کر رہے ہیں۔ اب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کو باضابطہ طور پر صدر ٹرمپ کی منظوری مل چکی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسٹیو وٹکوف نے منصوبے کے مختلف نکات پر روسی سفیر اور یوکرین کے صدر کے سکیورٹی...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی مینار پاکستان سے ایک ایسی تحریک کا آغاز کرنے جارہی ہے جو ملک کو شفاف حکمرانی کی طرف لے جائے گی۔ مینار پاکستان لاہور میں 21، 22، 23 نومبر کو منعقد ہونے والے تین روزہ کُل پاکستان اجتماع عام سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں یہ اجتماع غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ پاکستان بیک وقت معاشی، سماجی اور سیاسی بحرانوں سے دوچار ہے اور عوام کو ایسی قیادت کی تلاش ہے جو نظام کی سطح پر حقیقی تبدیلی کی بات کرے نہ کہ محض چہروں کی تبدیلی کو حل سمجھ لے۔ حافظ نعیم الرحمن نے...
    اسلام آباد پولیس کے اینٹی کار لفٹنگ یونٹ نے رواں سال کی سب سے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے کار اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث متعدد گروہوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد عثمان طارق بٹ نے پولیس لائنز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انسدادِ کار و موٹر سائیکل چوری یونٹ نے مجموعی طور پر 18 گروہوں کے 40 اراکین سمیت 64 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ایس ایس پی محمد عثمان طارق بٹ کے مطابق ملزمان سے 25 کروڑ روپے مالیت کی 112 گاڑیاں اور 32 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، جن کی چابیاں اصل مالکان کے حوالے کر...
    الیکشن کمیشن نے سول آرمڈ فورسز کی طلبی  کیلئے سیکرٹری دفاع کو خط لکھ دیا، الیکشن کمیشن نے ہری پور میں فول پروف سیکیورٹی کے لیے سیکرٹری داخلہ کو بھی خط لکھ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی خالی نشست این 18 میں ضمنی الیکشن کے لیے پاک فوج کو طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے سول آرمڈ فورسز کی طلبی  کیلئے سیکرٹری دفاع کو خط لکھ دیا، الیکشن کمیشن نے ہری پور میں فول پروف سیکیورٹی کے لیے سیکرٹری داخلہ کو بھی خط لکھ دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے اپنے بیان میں ضلعی انتظامیہ پولیس اور الیکشن عملے کو دھمکایا،...
    اسلام آباد: سیکریٹری فوڈ نے کہا ہے کہ کھجور کی سب سے ہائی ویلیو قسم مجدول کے بیجوں کو جلد پاکستان لائیں گے، 5 سال کے بعد مجدول کھجور کے ایک ایکڑ سے 30 ہزار ڈالر کی آمدن ہوسکے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری غذائی تحفظ نے کہا کہ 1999ء میں پاکستان میں ہائبرڈ چاول کی قسم متعارف کرائی گئی تھی ہم نے گزشتہ چار سے پانچ ماہ میں سیڈ سیکٹر ریفارمز کی ہیں، ہم نے رولز میں تبدیلی کرتے ہوئے کاٹن کی امپورٹ کی اجازت دے دی ہے، سیڈ اپروول پراسیس ہم 7 سال سے کم کرکے 3 سال پر لے آئے ہیں۔ ممبر کمیٹی افتخار نذیر نے...
    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کنویئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ نئے صوبے بنانے کا اختیار آئین میں بھٹو کے دور سے ہے، یہ بھٹو کی پیپلز پارٹی آج کس کے ہاتھ میں ہے جو آئین کے آرٹیکل پر عمل درآمد کو غداری کہتی ہے؟ ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ان کی جماعت کے پاس اس وقت کسی بھی حکومت کی براہِ راست سربراہی نہیں ہے، اس کے باوجود ہم نے کراچی اور حیدرآباد کے تباہ حال انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے کام کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کو چلانے کے لیے ایم کیو ایم کے علاوہ ملک کے پاس کوئی آپشن نہیں، خالد مقبول صدیقی خالد مقبول صدیقی نے...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا ہے کہ احتجاج کے حوالے سے پارٹی عمران خان کے پیغام کی منتظر ہے، عمران خان کا پیغام موصول ہوتے ہی خیبرپختونخوا سے لاکھوں افراد احتجاج میں شریک ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: امن جرگہ کے حوالے سے فائنل ڈرافٹ تیار، تمام فریقین کو اعتماد میں لے لیا گیا، شفیع جان شفیع جان نے اڈیالہ جیل روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جیل میں ملاقات اُن کا آئینی و قانونی حق ہے، جسے روکا نہیں جانا چاہیے۔ شفیع جان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی عوام کے منتخب وزیراعلیٰ ہیں اور عمران خان...
    بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے حال ہی میں جذباتی اور جسمانی دھوکہ دہی کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جذباتی دھوکہ جسمانی دھوکے سے زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے۔ ایک انٹرویو میں جب سنیتا سے پوچھا گیا کہ جذباتی دھوکہ اور جسمانی دھوکہ میں کون سا زیادہ نقصان دہ ہے، تو انہوں نے کہا جذباتی دھوکہ۔ کیونکہ آپ کسی انسان سے جذباتی طور پر محبت کرتے ہیں اور پھر اسے دھوکہ دیتے ہیں، یہ درست نہیں ہے۔ میں بہت جذباتی ہوں۔ میں گووندا سے اپنی موت تک محبت کرتی ہوں۔ اگر مجھے جذباتی طور پر کوئی دھوکہ دے، چاہے وہ میرے بچے ہوں یا شوہر، مجھے بہت دکھ...
    سب سے امیر فلپائنی ارب پتی نے صرف چار دنوں میں اپنی 18 ارب ڈالر کی دولت کھو دی! WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز فلپائنی ارب پتی مانوئل ویلار نے صرف چار دنوں میں اپنی 18 ارب ڈالر سے زیادہ کی دولت اس وقت کھو دی، جب اُس کی رئیل اسٹیٹ کمپنی گولڈن ایم وی ہولڈنگز کے شیئرز گزشتہ جمعرات سے اب تک 83 فیصد کی ریکارڈ کمی کا شکار ہوئے۔یہ کمپنی کی تاریخ کی سب سے بدترین گراوٹ ہے۔عرب میڈیا کے مطابق کہانی اس وقت شروع ہوئی جب ریگولیٹری حکام نے کمپنی کے شیئر پر چھ ماہ سے عائد ٹریڈنگ پابندی ختم کر دی۔ جیسے ہی شیئر کی ٹریڈنگ دوبارہ شروع ہوئی، قیمت تیزی سے گرنے...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہری پور میں ضمنی الیکشن کےدوران وفاقی سیکیورٹی ادارے تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا،چیف منسٹر خیبر پختونخوا ہ سہیل آفریدی اور امیدوار مسماۃ شہرناز عمر ایوب کو الیکشنز ایکٹ 2017ء اور ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر کل مورخہ 21 نومبر 2025 کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیف منسٹر خیبر پختونخوا ہ سہیل آفریدی کےحویلیاں جلسے کے خطا ب کے دوران دیئے گئے بیان جس میں اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور الیکشن میں تعینات عملہ کو دھمکایا اور جلسے میں موجود پبلک اور عمومی طور پرعوام کو اُکسانے پر نوٹس لیا ہے، اس موقع پر اُن کے ساتھ ایک مفرور مجر م بھی...
    بھارت کی ریاست اترپردیش میں، انتہاپسند ہندو ہجوم کے ہاتھوں قتل کیے جانے والےمسلمان محمد اخلاق کے تمام ملزمان کو رہا کرانے کی ریاستی حکومت کی درخواست پر فیصلہ 12 دسمبر کو سنایا جائے گا۔ بھارت کی ریاست اترپردیش میں 2015 میں مویشیوں کے گوشت سے متعلق افواہ پر ہندو انتہاپسند ہجوم کے ہاتھوں قتل کیے گئے مسلمان شہری محمد اخلاق کے اہلِ خانہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ انصاف کے حصول کی جدوجہد ترک نہیں کریں گے، چاہے حکومت ملزمان کے خلاف مقدمہ ختم کرانے کی کوشش ہی کیوں نہ کرے۔ ’گوشت‘ کی افواہ اور جان لیوا حملہ بی بی سی نے اپنی حالیہ رپورٹ میں بتایا کہ محمد اخلاق، جن کی عمر اُس وقت 50 برس تھی،...
    چین کی ویزا فری پالیسی کے فوائد: نہ صرف آمد و رفت، بلکہ تہذیبوں کا ایک سنگم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز بیجنگ:چین کی ویزا فری پالیسی کے فوائد مسلسل اجاگر ہو رہے ہیں۔ 2025 کے پہلے 9 ماہ میں 178 ملین افراد کی آمد و رفت کے اعداد و شمار اور 12.9 فیصد کی سال بہ سال نمو، ان اعداد کے پیچھے نہ صرف بین الاقوامی سیاحت کا عروج کارفرما ہے، بلکہ یہ مختلف تہذیبوں کے درمیان سمندروں اور پہاڑوں کو عبور کرنے والے گہرے روابط کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ جب کینیڈا کے ثقافتی بلاگر Josh Guvi نے TikTok پر چین میں سفر کے دوران اپنے ثقافتی تجربات شیئر کیے، اور چینی انٹرنیٹ صارفین نے...
    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی خالی نشست این 18 میں ضمنی الیکشن کے لیے پاک فوج کو طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے سول آرمڈ فورسز کی طلبی  کیلئے سیکرٹری دفاع کو خط لکھ دیا، الیکشن کمیشن نے ہری پور میں فول پروف سیکیورٹی کے لیے سیکرٹری داخلہ کو بھی خط لکھ دیا۔ الیکشن کمیشن  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی نے اپنے بیان میں ضلعی انتظامیہ پولیس اور الیکشن عملے کو دھمکایا، جلسے میں موجود عوام اور عمومی طور پر لوگوں کو اکسانے پر نوٹس لیا گیا۔ الیکشن کمیشن  نے کہا کہ اس موقع پر وزیراعلی کے ہمراہ ایک مفرور مجرم بھی کھڑا تھا جس کی اہلیہ الیکشن...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے حویلیاں جلسے میں دیے گئے متنازع بیان کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے انہیں اور شہرناز عمر ایوب کو طلب کرلیا ہے۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور الیکشن میں تعینات عملے کو دھمکیاں دیں اور جلسے میں موجود عوام کو اکسانے کی کوشش کی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس موقع پر ان کے ساتھ ایک مفرور مجرم بھی موجود تھا جس کی اہلیہ ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کے اس غیر ذمہ دارانہ رویے سے این اے 18 ہری پور میں پُرامن ضمنی انتخاب کا انعقاد شدید متاثر ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی اور امیدوار...
    پاک افغان سرحد کی بندش کے باعث چمن میں باب دوستی، خیبر میں طورخم، شمالی وزیرستان میں غلام خان، جنوبی وزیرستان میں انگور اڈا اور کرم میں خرلاچی بارڈر بند ہوئے 40 روز ہوگئے ہیں۔ چمن میں باب دوستی سے ہر قسم کی تجارت اور ویزا ٹریولنگ آج بھی معطل ہے۔ لیویز حکام کے مطابق سندھ پنجاب اور بلوچستان میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کا باب دوستی سے انخلا جاری ہے۔ حکام کے مطابق طورخم میں تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ شمالی وزیرستان میں غلام خان بارڈر، جنوبی وزیرستان میں انگور اڈا اور ضلع کرم میں پاک افغان سرحد خرلاچی کے بھی بند ہونے سے مال بردار گاڑیوں سمیت تمام...
    تیلگو فلم انڈسٹری کے سُپر اسٹار مہیش بابو ناصرف اپنی جاندار اداکاری بلکہ فٹنس اور جوان دکھائی دینے کے سبب بھی خوب جانے جاتے ہیں۔ 50 سال کی عمر میں بھی اداکار کی فٹنس برقرار رہنے کا راز اِن کی سخت ڈائٹ اور باقاعدہ ورزش ہے۔ 5 سے 6 کھانوں پر مشتمل سادہ ڈائیٹ بھارتی میڈیا کے مطابق مہیش بابو دن میں 5 سے 6 مرتبہ متوازن غذا لیتے ہیں۔ اِن کے روزمرہ کی غذا میں دو سپلیمنٹ شیکس بھی شامل ہوتے ہیں تاکہ جسم کو مسلسل غذائی توانائی ملتی رہے۔ مہیش بابو کا دن ناشتے سے شروع ہوتا ہے جس میں پروسیسڈ دلیہ (اوٹس)، انڈے، میوہ جات اور پھل شامل ہوتے ہیں، جم کے بعد وہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اس بل پر دستخط کر دیے جس کے تحت محکمۂ انصاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ دورانِ تفتیش اکٹھا کی گئی تمام ایپسٹین فائلز 30 دن کے اندر’سرچ ایبل اور ڈاؤن لوڈیبل‘ فارمیٹ میں عوام کے سامنے لائی جائیں۔ بل کی منظوری سے قبل ٹرمپ ان فائلز کے اجرا کے مخالف سمجھے جاتے تھے، تاہم گزشتہ ہفتے انہیں ایپسٹین کے متاثرین اور اپنی ہی ریپبلکن پارٹی کے کئی ارکان کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے اپنا مؤقف تبدیل کیا۔ ٹرمپ کی حمایت کے بعد بل کو کانگریس کے دونوں ایوانوں، ایوان نمائندگان اور سینیٹ نے بھاری اکثریت سے منظور کیا۔ ایوان نمائندگان میں...
    ترقی پسند فکر، انسانی حقوق کی آواز اور اردو شاعری کے عہد ساز شاعر فیض احمد فیض کی 41 ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ فیض اپنی شاعری کے ذریعے محبت، انقلاب اور انسانی حقوق کا پیغام عام کرنے میں کامیاب ہوئے اور ان کی فکر آج بھی زندہ ہے۔ انہیں ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں نشانِ امتیاز سے نوازا گیا۔ فیض احمد فیض 13 فروری 1911 کو ضلع نارووال میں پیدا ہوئے اور عالمی سطح پر اردو ادب میں اپنی شناخت قائم کی۔ ان کے معروف شعری مجموعوں میں نقش فریادی، دستِ صبا، زنداں نامہ، دست تہ سنگ، سروادی سینا، شامِ شہریاراں اور میرے دل میرے مسافر شامل ہیں۔ انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسکول کی عمر میں لگنے والی ایچ پی وی ویکسین کے بارے میں ایک تازہ تحقیق نے نہایت اہم نتائج دیے ہیں جن کے مطابق یہ ویکسین بعد کی زندگی میں خواتین کو حمل کے دوران متعدد سنگین مسائل سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔اس تازہ تحقیق میں اس بات کا سائنسی طور پر جائزہ لیا گیا کہ کیا بچپن میں کی جانے والی ویکسینیشن حمل کے برسوں بعد ماں اور بچے دونوں کی صحت پر کوئی اثر چھوڑتی ہے اور حیرت انگیز طور پر نتائج مثبت ثابت ہوئے۔ایچ پی وی ویکسین عام طور پر خواتین کو کینسر سے بچاؤ کے لیے دی جاتی ہے، مگر نئی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ یہ ویکسین حمل میں پیش آنے...
    لاہور (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کاہنہ سے خاتون کے مبینہ اغوا پر ڈی آئی جی انوسٹی گیشن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کاہنہ سے خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں حمیداں بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ والدین نے بچوں کا اندراج نادرا میں کیوں نہیں کروایا، اگر نادرا میں بچوں کو ریکارڈ موجود ہوتا تو کہیں نہ کہیں سے ٹریس ہو جاتے، والدین کیوں اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتے۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ذیشان رضا نے آگاہ کیا کہ ہم نے رحیم یار خان اور راجن...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ داخلہ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر مینار پاکستان پر دینی، دعوتی اور اصلاحی اجتماع کی اجازت دے دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جماعت اسلامی نے 21 سے 23 نومبر تک دینی، دعوتی، اصلاحی اجتماع کیلئے این او سی کی درخواست کی تھی، ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی نے دفعہ 144 کے حکمنامے میں مخصوص نرمی کی سفارش کی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کی سفارش پر دفعہ 144 میں مخصوص نرمی کا فیصلہ کیا گیا، مخصوص اور محدود اجازت کو دفعہ 144 کے حکم نامے کا حصہ بنا دیا گیا۔ یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے اصلاحی اجتماع کیلئے 20 اکتوبر کو این او سی جاری کیا تھا جس کی توثیق کیلئے درخواست...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ان کی نیویارک سٹی کے نئے میئر ظہران ممدانی سے ملاقات 21 نومبر کو طے پاگئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ ظہران ممدانی نے باضابطہ طور پر ملاقات کی درخواست کی تھی، جسے قبول کر لیا گیا ہے، اور اب یہ ملاقات جمعہ کے روز اوول آفس میں ہوگی۔یہ ملاقات اس لیے بھی اہم تصور کی جا رہی ہے کیونکہ چند ہفتے قبل ہی ظہران ممدانی شہر کے میئر منتخب ہوئے ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران ان کا مقابلہ سابق گورنر اینڈریو کومو اور ری پبلکن امیدوار کرٹس سلوا سے تھا، تاہم انہوں نے واضح برتری حاصل...
    امریکی میڈیا کے مطابق پہلے خبر منظر عام پر آئی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ خفیہ طور پر روس کی مشاورت سے یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خاموشی سے رواں ہفتے روس یوکرین امن منصوبے کی منظوری دے دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق پہلے خبر منظر عام پر آئی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ خفیہ طور پر روس کی مشاورت سے یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا منصوبہ بنا رہی ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نئے منصوبے کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے روسی سفیر اور یوکرینی صدر کے سکیورٹی ایڈوائزر سے بھی منصوبے پر بات چیت کی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق روس اور یوکرین...
    راولپنڈی: کرم ضلع میں سیکورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنۃ الخوارج کے 23 مسلح دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں کارروائیاں اس وقت کی گئیں جب انٹیلی جنس رپورٹس میں علاقے میں دہشت گرد عناصر کی غیر معمولی نقل و حرکت کی نشاندہی ہوئی، جس کے بعد فورسز نے مربوط اور ٹارگٹڈ آپریشنز کی منصوبہ بندی کرکے علاقے کا گھیراؤ کیا۔ پہلا آپریشن دشمن کے ٹھکانوں کی نشاندہی کے بعد کیا گیا جہاں مسلح خوارج نے سیکورٹی فورسز کی پیش قدمی کے خلاف شدید مزاحمت دکھائی،  تاہم فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ دہشت گرد گروہ کی پوزیشنوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون میں کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچاؤ کی حکومتی حکمت عملی پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے اجلاس میں ہدایت کی کہ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے،وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور...
    ملک کے معروف شاعر و دانشور اور تصنیفات کے مصنف فیض احمد فیض کی آج 41 ویں برسی منائی جارہی ہے۔ فیض احمد فیض کی تصنیفات میں نقش فریادی، دست سبا، نسخہ ہائے وفا، زندان نامہ، دست تہہ سنگ، سروادی سینا، میرے دل میرے مسافرسمیت درجنوں نادر و نایاب شعری مجموعے شامل ہیں۔ اپنے نادر الفاظ کو محبت کے موتیوں میں پرو دینے والے پاکستان کے ممتاز شاعر فیض احمد فیض 13فروری 1911کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انہیں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اور مرزا غالب کے بعد اردو ادب کا عظیم شاعر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ فیض احمد فیض کی شاعری کی ہردلعزیزی کا اندازہ اس امر سے بھی لگایا جا سکتاہے کہ ان کے ادبی مجموعوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے تعلق رکھنے والے راشد نسیم اور ان کی صاحبزادی فاطمہ نسیم نے ایک مرتبہ پھر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کی 70 ویں سالگرہ پر ان باصلاحیت باپ بیٹی نے مزید 3 عالمی ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کا نام پہلے سے زیادہ روشن کر دیا۔ راشد نسیم پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے کا منفرد اعزاز رکھتے ہیں جب کہ ان کی کم عمر بیٹی فاطمہ نسیم خواتین کی کیٹیگری میں ملک کے لیے سب سے زیادہ ریکارڈ قائم کرنے والی شخصیت بن چکی ہیں۔گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر نئی مخصوص کیٹیگری متعارف کرواتے ہوئے دونوں کو خصوصی اہداف بھیجے...
    اسلام ٹائمز: عراقی عوام نے حالیہ انتخابات میں کالعدم بعث پارٹی یا اسرائیل کیساتھ تعلقات کی وکالت کرنیوالوں اور عراق میں امریکی فوجی موجودگی جاری رکھے جانے کے حامیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ 11 نومبر 2025ء کے دن منعقد ہونیوالے پارلیمانی الیکشن میں ٹرن آوٹ تقریباً 56 فیصد رہا۔ عراق میں سابق ڈکٹیٹر صدام حسین کی سرنگونی کے بعد یہ کسی بھی الیکشن میں سب سے بڑا ٹرن آوٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ نظر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی عراقی عوام نے حالیہ انتخابات میں کالعدم بعث پارٹی یا اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی وکالت کرنے والوں اور عراق میں امریکی فوجی موجودگی جاری رکھے جانے کے حامیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ 11 نومبر 2025ء...
    کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے بعد مسافروں کے لیے جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن کا افتتاح 2 روز قبل وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: آج سے کراچی تا لاہور شروع ہونے والی شالیمار ایکسپریس میں نیا کیا ہے؟ سہولیات کی بات کی جائے تو 2 نئے اور جدید کمرشلی امپورٹنٹ پرسنز (سی آئی پی) لاؤنجز بنائے گئے ہیں۔ وہاں 3 کشادہ اور روشن ویٹنگ ہالز (انتظار گاہیں) بھی تیار کیے گئے ہیں اور مسافروں اور سامان کی آسانی کے لیے 4 خودکار زینے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ جدید اور اعلیٰ معیار کے ایگزیکٹو واش رومز کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ مزید پڑھیے: کراچی تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین...
    پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے اکتوبر 2025 میں ایک نیا سنگِ میل عبور کیا ہے۔ اس ایک مہینے میں برآمدات 384 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو اب تک کی سب سے زیادہ ماہانہ برآمدات ہیں۔ ماہرین کے مطابق اکتوبر کی برآمدات پچھلے سال کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ رہیں، جبکہ ستمبر کے مقابلے میں بھی ان میں 5 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ مالی سال کے ابتدائی 4 مہینوں میں مجموعی آئی ٹی برآمدات ایک اعشاریہ 4 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت سے زیادہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں پے پال سروس شروع کرنے کے لیے حکومت کیا کوشش کررہی ہے؟ ہر چند ماہ بعد وزارتِ اطلاعاتِ ٹیکنالوجی کی جانب...