2025-11-14@10:08:13 GMT
تلاش کی گنتی: 1885

«آئینی عدالت کے ججز کی»:

(نئی خبر)
    افغان طالبان نے عالمی فوجداری عدالت کے سپریم لیڈر کی گرفتاری وارنٹ کو مسترد کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز کابل(آئی پی ایس )افغان طالبان نے عالمی فوجداری عدالت کے گرفتاری وارنٹ کو مسترد کر دیا۔افغانستان کی حکومت اور طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے عالمی فوجداری عدالت کے طالبان رہنماں کے گرفتاری وارنٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے احمقانہ اعلانات شرعی قوانین سے ہماری مضبوط وابستگی اورعزم پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔ عالمی فوجداری عدالت نے افغان طالبان کے امیر ہیبت اللہ اور چیف جسٹس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردییانہوں نے گرفتاری وارنٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان حکومت اس عدالت کو تسلیم نہیں کرتی۔ یاد رہے کہ بین...
    خاتون نے عدالت میں درخواست دائر کی۔ جس میں لکھا گیا کہ سی سی ڈی اہلکاروں نے ان کے بیٹے کو مبینہ پولیس مقابلے میں مار دیا ہے جبکہ بھتیجا شدید زخمی حالت میں ملا۔ عدالت نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث سی سی ڈی اہلکاروں کیخلاف دفعہ 302 کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بنچ نے وہاڑی میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں میں ملوث سی سی ڈی کے ڈی ایس پی ملک راشد تھہیم، ایس ایچ او شاہد اسحاق گجر، 4 کانسٹیبلان اور 5 سے 6 دیگر ملازمین کیخلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی اتھارٹی اور ایف آئی اے کی درخواست پر پاکستان مخالف پروپیگینڈا کرنے کے الزام میں سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم جاری کیا ہے. نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ایف آئی اے اور سائبر کرائم اتھارٹی کی جانب سے دائر درخواست پر 24 جولائی2025 کو حکم نامی جاری کیا جو منگل کو متاثرہ اکاﺅنٹس کے مالکان کو یوٹیوب کی جانب سے موصول ہوا عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ ریاست مخالف مواد کے حوالے سے ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری...
    ویب ڈیسک: پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستیں حصے کے مطابق لینے کی متفرق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی متفرق درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار وکلا سلطان محمد خان، طفیل شہزاد اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے جب کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک حبیب نور بھی عدالت میں حاضر ہوئے۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ وکیل سلطان محمد خان نے مؤقف اختیار کیا کہ کچھ روز قبل2جولائی کو الیکشن کمیشن نے...
    کراچی کے علاقے کلفٹن کے گھر سے 5 کروڑ روپے چرانے کے کیس میں گھریلو ملازمہ شہناز کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔ کراچی کی جوڈیشل عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ملزمہ ضمانت کی مستحق نہیں۔ اس کی حرکت سے گھریلو ملازمین پر اعتماد میں کمی آئی ہے۔ ملزمہ کے وکیل کا موقف تھا کہ ملزمہ کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔ ضمانت منظور کی جائے۔  کلفٹن میں 5 کروڑ روپے کی چوری کرنیوالی ملازمہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کلفٹن میں گھریلو ملازمہ کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے میں ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی۔ اس سے قبل 3 جولائی کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی...
    اسلام آباد (محمد ابراہیم عباسی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو کالعدم قرار دینے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔ درخواستیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ)، اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور اینکرز کی جانب سے دائر کی گئیں۔ عدالت میں صدر PFUJ افضل بٹ، سیکرٹری RIUJ آصف بشیر چودھری اور دیگر نمائندگان پیش ہوئے۔ حکومت کی طرف سے تحریری جواب بھی جمع کرا دیا گیا، جبکہ درخواست میں صوبائی حکومتوں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض دور کیا جا چکا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار وکلاء کو دلائل جاری رکھنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس : غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے تازہ ترین سلسلے میں مختلف فضائی اور توپ خانے کے حملوں میں کم از کم 78 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں 12 امداد کے متلاشی شہری بھی شامل ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ شہر کے علاقے فلسطین اسٹیڈیم کے شمال میں بے گھر افراد پر  صیہونی فضائی حملے میں 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ کچھ افراد لاپتہ ہیں، بمباری سے زمین میں ایک بڑا گڑھا بن گیا جس میں کپڑے اور نائیلون سے بنے متعدد خیمے اور ان میں رہنے والے شہری دفن ہوگئے۔خیال رہےکہ اسرائیل کی جانب سے اکتوبر 2023ء سے جاری وحشیانہ جنگ اب تک 56,300 سے زائد فلسطینیوں کی جان لے چکی...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)ترجمان سندھ حکومت نادر گبول نے کہاہے کہ لیاری کے علاقے بغدادی میں گرنے والی عمارت کے مکینوں کو بلڈنگ کی خستہ حالت کا بتایا گیا تھا لیکن ان کا یہی کہنا تھا کہ ہم کہاں جائیں گے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے بتایا کہ وزیر اعلی مراد علی شاہ نے کمیٹی بنائی ہے ذمہ داروں کا تعین ہوگا، یہ درست ہے 80، 80 گز کے پلاٹ پر بغیر اجازت عمارتیں کھڑی کر دی جاتی ہیں۔نادر گبول نے بتایا کہ میرے والد نبیل گبول نے ایس بی سی اے کے سربراہ سے ملاقات بھی کی تھی اور عمارتوں کی خستہ حالت پر ایکشن لینے کا بھی کہا تھا، ایسی...
    اسلام آباد: پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر بھارتی ہٹ دھرمی  کے خلاف ثالثی عدالت کے ضمنی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نے ثالثی عدالت کے ضمنی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ عدالت نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی کے بعد فیصلہ جاری کیا۔ ترجمان کے مطابق ضمنی فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ درست اور فعال ہے۔ فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت  سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ کارروائی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ضمنی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی توثیق کرتا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستان...
    اسلام آباد: سول کورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں ضلعی عدالتوں کو بھیجنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیا محاذ کھل گیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 2 ایڈیشنل ججز کے مقدمات واپس بھیجنے کے طریقہ کار پر سوالات اٹھا دیے اور انہوں نے ایڈیشنل رجسٹرار اعجاز احمد کو عدالت میں طلب کر لیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار نے عدالت کو بتایا کہ 2023 کی فُل کورٹ میٹنگ میں یہ اپیلیں ڈسٹرکٹ کورٹس کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ہم نے تو صرف چیف جسٹس کو نوٹ لکھا تھا جس پر ڈویژن بینچ تشکیل دیا گیا۔ ڈویژن بینچ نے ہائیکورٹ میں زیرالتوا اپیلیں ضلعی عدالتوں کو بھیجنے کا آرڈر کیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیے کہ...
    ---فائل فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ایمان قتل کیس میں ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع کردی۔یونیورسٹی کی طالبہ 22 سالہ ایمان کے ہاسٹل میں قتل کے کیس میں پولیس نے گرفتار ملزم فیروز کو دو دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ محمد آصف کی عدالت نے پولیس کی جانب سے مزید 7 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر ملزم فیروز کے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع کر دی۔  اسلامی یونیورسٹی کے ہوسٹل میں مقیم طالبہ کو گولی مار کر قتل کردیا گیااسلام آباد وفاقی دارالحکومت کے پوش ایریا کے نجی... تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی کیس میں 10 سال قید کی سزا پانے والے پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو بری کردیا۔پی ٹی آئی کے کارکنوں سہیل، اکرم، شاہ زیب اور میرا خان کو انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں سزا سنائی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان اور جسٹس خادم سومرو پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چاروں کارکنوں کو بری کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تھانہ شادمان کو جلانے سمیت 4 مقدمات: 3 گواہوں کا بیان ریکارڈلاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ شادمان کو جلانے سمیت 4 مقدمات کی سماعت کی جس کے دوران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جی ایچ کیو حملہ اور 9 مئی کے سانحات سے متعلق مقدمات کی سماعت ایک بار پھر مؤخر کر دی گئی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی سے متعلق 11 مقدمات اور جی ایچ کیو حملے کے کیس کی سماعت کی، جس میں شیخ رشید، سابق صوبائی وزیر قانون راجا بشارت، شاندانہ گلزار اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے بعد عدالت نے ان مقدمات کی کارروائی 18 جولائی تک ملتوی کر دی۔ دوران سماعت 11 کیسز میں 27 ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی گئیں۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ان 11 مقدمات کے چالان فراہم کیے جائیں گے۔...
    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے پی ای سی ایچ ایس میں ٹک ٹاکرز کی 13 کروڑ روپے ڈکیتی کے مقدمے میں ٹک ٹاکر سمیت 4 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو پی ای سی ایچ ایس میں ٹک ٹاکرز کے خلاف 13 کروڑ روپے ڈکیتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں 4 ملزمان کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا۔ ملزمان میں نمرہ شاہ، شہریار، يسرا اور شہروز شامل ہیں۔ ملزمہ نمرا نے کہا کہ ہمیں پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ تو ٹیٹو کا نشان ہے۔ بعد ازاں عدالت نے ملزمہ کا میڈیکل کروانے کی ہدایت...
    اسلام آباد( صغیر چوہدری) اسلام آباد ہائی کورٹ سے سانحہ نو مئی میں سزا پانے والے پی ٹی آئی کے چار کارکنوں کو بڑا ریلیف مل گیا ۔عدالت نے 9 مئی مقدمات میں سزا پانے والے چار مجرمان کو بری کر دیا۔انسداد دہشت گری نے پی ٹی آئی کے چار کارکنان کو 10۔10 سال قید کی سزا سنائی تھی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم سومرو اور جسٹس اعظم خان نے مجرمان کی اپیلوں پر سماعت کی دوران سماعت عدالت نے نو مئی کے کیس میں سزا پانے والے مجرم سہیل خان ، شاہزیب ، اکرم اور میرا خان کو بری کر دیا ،سہیل خان اور شاہزیب کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے ایڈوکیٹ بابر اعوان...
    پشاور ہائیکورٹ  میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی۔ وکیل درخواست گزار سلطان محمد خان نے کہا کہ  مخصوص نشستوں کی تقسیم کار طریقہ ٹھیک نہیں ہوا اس وجہ سے ہم عدالت ائے،  ہم الیکشن کمیشن کے ساتھ بھی رابطے میں تھے، ہم نے یہ معاملہ وہاں اٹھایا۔ جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل کو صوبے میں بھی جوائن کیا۔۔۔؟ وکیل درخواست گزار  نے کہا کہ  پی ٹی آئی کو انتخابی نشان نہیں ملا تو پھر آزاد حیثیت میں ان کے امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا،  انتخابات کے بعد آزاد امیدواروں نے...
    اسلام آباد(محمد ابراہیم عباسی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی کے پرتشدد واقعے میں انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا پانے والے چار مجرموں کو بری کر دیا۔ یہ فیصلہ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے سنایا۔ بری ہونے والوں میں سہیل خان، شاہزیب، اکرم اور میرا خان شامل ہیں۔ سہیل خان اور شاہزیب کی پیروی معروف وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے کی۔ سماعت کے دوران بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی آر میں سہیل خان اور شاہزیب کا نام کہیں درج نہیں، نہ ہی شناخت پریڈ کے دوران کسی گواہ نے ان کی نشاندہی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد عامر کو شناخت کرنے والے گواہوں کے باوجود...
    — فائل فوٹو  پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں درخواست گزار کے وکیل کو کلائنٹ سے ہدایات لینے کی ہدایت کر دی۔عدالت میں جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے مخصوص نشستوں سے متعلق پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل سلطان محمد خان نے عدالت کو بتایا کہ مخصوص نشستوں کی تقسیم کا طریقہ درست نہیں، اس لیے عدالت آئے ہیں، ہم نے یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں بھی اٹھایا۔جسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ کیا پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل کو صوبے میں بھی جوائن کیا؟ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے وکیل سلطان محمد خان نے بتایا کہ انتخابی نشان...
    جی ایچ کیو حملہ اور سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت آج پھر ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) جی ایچ کیو حملہ اور سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت آج پھر ملتوی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطاق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں شیخ رشید، سابق صوبائی وزیر قانون راجا بشارت، شاندانہ گلزار و دیگر عدالت پہنچے۔ کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس اور سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی۔ دورانِ سماعت 11 کیسز میں 27...
    عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما کی ویگو ڈالہ  کی واپسی کیلئے درخواست منظور کر لی۔  رپورٹ کے مطابق عدالت نے کسٹمز حکام کو گاڑی واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ وفاقی وکیل نے کہا کہ درخواست گزار نے ڈالا گاڑی کا رنگ چینج کرکے استعمال کیا، جسٹس شاہد کریم نے اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔ امجد فاروق بسمل ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار پی ٹی آئی کے صوبائی نائب صدر ہیں ، وکیل درخواست گزار  نے کہا کہ کسٹمز حکام نے درخواست گزار کا ویگو ڈالہ قبضے میں لے لیا ہے، کسٹم حکام نے بغیر کسی وجہ کے ویگو ڈالہ قبضے میں لیا، کسٹم حکام کو ویگو ڈالہ واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔
    راولپنڈی:9 مئی کے واقعات سے متعلق 12 اہم مقدمات کی سماعت آج انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگی۔ ان مقدمات میں جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) پر حملہ کیس بھی شامل ہے، تاہم یہ کیس کچہری سماعت کی بجائے عدالت میں سنا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق تمام مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے اور یہ سماعتیں راولپنڈی کی ضلع کچہری میں واقع انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوں گی۔ عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ آج کی سماعت میں 9 مئی کے 11 مقدمات میں باقی رہ جانے والے ملزمان کو چالان کی نقول...
    فرد جرم کے بعد اب گواہوں کی باری، 9 مئی کیس میں نیا موڑ آنے والا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ کیس میں نامزد پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے وکلاء نے وکالت نامے جمع کرا دیے ہیں۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے چھ ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی، جبکہ 42 دیگر ملزمان پہلے ہی فرد جرم کا سامنا کر رہے ہیں۔ عدالت نے استغاثہ کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرائے جائیں۔یہ مقدمہ تھانہ شمس کالونی میں درج کیا گیا تھا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد /پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک/صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ کے 27 جون کے فیصلے پرعملدرآمد کرتے ہوئے 74 مخصوص نشستیں بحال کردیں، مجموعی طور پر (ن) لیگ کو 43 ، پیپلزپارٹی کو 14 اور جے یوآئی کو 12 نشستیں مل گئیں، استحکام پاکستان پارٹی ، مسلم لیگ (ق) ، اے این پی ، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی پی کی ایک ایک نشست بحال کی گئی۔ قومی اسمبلی کی بحال کردہ 19نشستوں میں سے (ن) لیگ کو 13 ، پیپلزپارٹی کو 4 اور جے یوآئی کو 2 نشستیں ملیں‘حکومتی اتحاد کو دوتہائی اکثریت مل گئی۔عدالتی فیصلے کی روشنی میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی 25 نشستیں بحال کی گئی ہیں جن میں جے یوآئی کو 10 ،...
    راولپنڈی: راولپنڈی کی مقامی عدالت نے 12 سالہ لڑکے سے زیادتی کے مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ ‎ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے ‎مجرم عبد المتین  کو  عمر قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ ‎راولپنڈی میں 12 سالہ لڑکے سے زیادتی کے واقعے کا مقدمہ جون 2024 میں تھانہ واہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا۔‎ ‎مجرم ایک دکان میں سیکیورٹی گارڈ تھا، جس پر کباڑ اکٹھا کرنے کے بہانے لڑکے سے زیادتی کا الزام تھا۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔ سینئر سول جج اسلام آباد کی عدالت میں علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ عدم حاضری پر تین سو بیالیس کا بیان بھی جمع نہ کروایا جاسکا۔ اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ سینئر سول جج اسلام آباد مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور کی عدالت میں عدم حاضری اور 342 کا بیان جمع نہ کرانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی...
    —علامتی تصویر فیصل آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کچہری بازار میں کارروائی کی ہے۔ حکام کے مطابق خاتون کا ڈیٹا نکال کر بلیک میلنگ پر موبائل فون مکینک اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان نے مرمت کے لیے دیے گئے فون سے خاتون کا ڈیٹا نکالا تھا۔ بعد ازاں گرفتار ملزمان کو سینئر سول جج کریمنل ڈویژن اشفاق ملک کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے گرفتار ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سیشن عدالت کراچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کی درخواست ابتدائی سماعت پر ہی ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ہے۔عدالت نے تحریری حکم نامے میں مؤقف اختیار کیا کہ ویانا کنونشن 1961ء کے تحت کسی بھی ریاست کے سربراہ کو قانونی کارروائی سے استثنیٰ حاصل ہے، اس لیے یہ درخواست قانون کے دائرہ کار میں نہیں آتی۔سرکاری وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ واقعہ ایران کی سرزمین پر پیش آیا، جب کہ مقدمہ پاکستان میں درج کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو قانونی منطق کے برعکس ہے، یہ درخواست محض شہرت حاصل کرنے اور بدنیتی پر مبنی ہے۔دوسری جانب درخواست گزار کے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو  کراچی کی سیشن عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مقدمے کے اندراج کی درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ درخواست قابلِ سماعت نہیں ہے،  جس کے بعد درخواست ابتدائی سماعت پر ہی خارج کر دی گئی۔ سیشن کورٹ کا کہنا ہے کہ  ویانا کنونشن 1961ء کے تحت ریاست کے سربراہ کو استثنیٰ حاصل ہے۔ ایرانی جوہری تنصیب سے کچھ بھی منتقل نہیں کیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپامریکی صد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوہری تنصیب سے کچھ باہر نکالنا بہت وقت طلب، خطرناک اور مشکل ہوتا۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ بم ایران میں گرا اور درخواست گزار مقدمہ درج کروانا چاہتے ہیں پاکستان میں؟ درخواست بدنیتی کی بناء پر سستی شہرت...
    انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے طاہر عباس سپرا نے کی۔ فیصل جاوید ، راجہ ماجد حیدر بن مسعود ودیگر ملزمان نے وکالت نامے جمع کرا دیے،  فیصل جاوید کی جانب سے حاضری کی استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ جج طاہر عباس سپرا  نے کہا کہ  شہادتوں کے لئے آج 10.30 کا ٹائم رکھ لیتے ہیں ، ملزمان ٹرائل میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ وکیل صفائی  نے کہا کہ آج آپ 10 جولائی کی تاریخ دے دیں، جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اشتہاری ہیں جو پورا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کے ججز سے متعلق نامناسب الفاظ بولنے پر توہین عدالت کی متفرق درخواست پر درخواست گزار کے نہ پیش ہونے پر عدالت نے کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ منگل کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان نے اشبا کامران کی متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئیں۔ درخواست میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شہباز شریف نے 28 مئی کو اپنی ایک تقریر میں عدلیہ کو کالی بھیڑ قرار دیا تھا، یہ بیان عدلیہ کی ایمانداری اور آزادی کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ درخواست گزار کا کہنا...
    سندھ ہائیکورٹ نے نجی کمپنی سے 53 کروڑ سے زائد کا بینک فراڈ کے کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔ رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں نجی کمپنی سے 53 کروڑ سے زائد کا بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ جونیئر وکیل نے موقف دیا کہ مرکزی ملزم عاطف کے سینئر وکیل مصروف ہیں، سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ٹرائل کورٹ نے عاطف خان، امتیاز اور فیصل کی درخواست ضمانت...
    لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ججز سے متعلق نامناسب الفاظ کے استعمال کرنے پر توہین عدالت کی متفرق درخواست دائر کر دی گئی جبکہ درخواست گزار عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئیں عدالت نے کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ جسٹس محمد وحید خان نے اشبا کامران کی متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو فریق بنایا گیا جس میں کہا گیا شہباز شریف نے 28 مئی کو اپنی ایک تقریر میں عدلیہ کو کالی بھیڑیں قرار دیا، یہ بیان عدلیہ کی ایمانداری اور آزادی کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔
    کارٹونسٹ نے مبینہ طور پر پیغمبر اسلامۖ کے توہین آمیز خاکے شائع کیے ،رپورٹ ترکی میں ایک سیکولر قانونی نظام ہے، جس نے 1920 کی دہائی میں اسلامی قانون کو ختم کر دیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔ ترکی میں طنزیہ لیمن میگزین کے لیے کام کرنے والے ایک کارٹونسٹ کو پولیس نے اس وقت پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا، جب پیغمبر اسلامؐ  سے متعلق ایک کارٹون پر تنازع برپا ہو گیا۔ نشریاتی ادارے نے ملک کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حکومتی استغاثہ نے 26 جون کو میگزین کے شائع کردہ ایک کارٹون کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے جس میں مذہبی اقدار کی کھلے...
    جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے بچوں کی بیرون ملک منتقلی اور دستاویزات میں تبدیلی کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی یسری اشفاق کی عدالت کے روبرو بچوں کی بیرون ملک منتقلی اور دستاویزات میں تبدیلی کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ وکیل صفائی راج علی واحد کنور ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ عدالت قانون کے مطابق پراسیکیوٹر کو نوٹس کرنے کی پابند ہے۔ اگر پراسیکیوٹر دلائل کے لیئے پیش نہیں ہورہا تو عدالت اس کے دلائل کے بغیر فیصلہ کرسکتی ہے۔ عدالت نے صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں امریکی عدالت میں فریق نہ بننے کی وجوہات طلب کرلیں. اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی.  ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے امریکا میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے،جسٹس سردار اعجاز اسحق نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ یہ فیصلہ کس وجہ سے کیا گیا اور اس کی وجوہات کیا ہیں؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یہی فیصلہ کیا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے عالمی قوانین و جنیوا کنونشنز کی خلاف ورزی اورایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر اختیارات اور حدود سے متعلق دلائل طلب کرلیے۔میڈیاذرائع کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں قائم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں عالمی قوانین و جنیوا کنونشنز کی خلاف ورزی اورایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست دائر کی گئی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ درخواست وکیل جمشید علی خواجہ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او ڈاکس کو فریق بنایا...
    عالمی قوانین و جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی اورایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں دائر کردی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے درخواست سماعت کے لیے ایڈیشنل سیشن عدالت منتقل کردی، ایڈیشنل سیشن عدالت نے درخواست پر اختیارات اور حدود سے متعلق دلائل طلب کرلیے ہیں، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کردی۔ درخواست وکیل جمشید علی خواجہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او ڈاکس کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ درخواست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
    راولپنڈی احتجاج کیس،پی ٹی آئی کے 21کارکنوں کی ضمانتیں منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)24اور 26نومبر کے احتجاج سے متعلق کیسز میں ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے 21 کارکن ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔عدالت نے نو مئی، 4 اکتوبر ،24 اور 26 نومبر احتجاج کیسوں کے تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔راولپنڈی اور اٹک جیل میں ان کیسز کا اب کوئی ملزم قیدی نہیں رہا، ہائی کورٹ نے ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ہائی کورٹ جج جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس امجد رفیق نے ضمانتیں منظور کیں۔علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں 9مئی تھانہ رمنا پر حملہ اور توڑ پھوڑ کے معاملہ میں سہیل خان وغیرہ کی...
    ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں صنم جاوید کی ضمانت منظور،رہائی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) ہائیکورٹ نے ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔جسٹس فاروق حیدر نے صنم جاویدکی ضمانت بعدازگرفتاری پرسماعت کی،عدالت نے پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی،صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے ایف آئی اے نے صنم جاوید کیخلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ صنم جاوید نے ریاست مخالف بات نہیں کی،عدالت صنم جاوید کی ضمانت منظورکرے،ایف آئی اے لاہور نے ضمانت کی مخالفت کی،عدالت نے ضمانت منظورکرتے ہوئے صنم جاوید کو رہا کرنے...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون 2025ء ) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں عدالت کی جانب سے صنم جاوید کی ضمانت منظور کی گئی ہے، عدالت نے پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی ضمانت منظور کی، اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے صنم جاوید کی ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی، صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی...
    یہ فیصلہ اسوقت آیا، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کے خلاف مقدمات کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کیس کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی عدالت نے وزیرِاعظم نیتن یاہو کے کرپشن ٹرائل کو دو ہفتے کے لیے مؤخر کر دیا ہے۔ یروشلم ڈسٹرکٹ کورٹ نے نیتن یاہو کو سفارتی اور قومی سلامتی کے امور کی وجہ سے حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔ یہ فیصلہ اس وقت آیا، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کے خلاف مقدمات کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کیس کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد اسرائیلی عدالت کا فیصلہ سامنے آیا، جس میں کہا گیا...
    راولپنڈی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماجد حسین گادی نے سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری عدنان کے قتل کیس میں نامزد مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ضمانت کی منظوری کے ساتھ 10،10 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی جاری کر دیا۔ چوہدری تنویر کو 17 جون کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اُن پر الزام تھا کہ انہوں نے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان کے قتل کی سازش اور منصوبہ بندی میں کردار ادا کیا۔ قتل کا مقدمہ 12 فروری 2024 کو تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ چوہدری عدنان کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے عدالت عظمیٰ میں ججز ٹرانسفر اینڈ سنیارٹی کیس کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔سینئر وکیل منیر اے ملک کے ذریعے 5 ججز نے انٹرا کورٹ اپیلعدالت عظمیٰ میں دائر کردی، عدالت عظمیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز ٹرانسفر کو درست قرار دیا تھا، عدالت عظمیٰ کے 5 رکنی بینچ نے سنیارٹی کا معاملہ صدر پاکستان کو بھجوا دیا تھا۔اپنی دائر کردہ درخواست میں ججز نے عدالت عظمیٰ سے ٹرانسفر کیس فیصلے کو انٹرا کورٹ اپیل میں کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ انٹرا اپیل کے التوا تک 19 جون کا فیصلہ معطل کیا جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کے خلاف دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم کامران قریشی پر فردِ جرم عائد کر دی، ملزم کامران اصغر قریشی نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔ جیل حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے کامران قریشی کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کامران قریشی کو منشیات اور اسلحہ کیس میں فردِ جرم پڑھ کر سنائی۔عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کر دیا اور آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیا۔پولیس کے مطابق پولیس نے کامران قریشی کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی تھی، کامران قریشی کے پاس سے منشیات اور...
    امریکی ریاست کولوراڈو کی ایک عدالت نے ایک ‘جنازہ گھر’ کے مالک کو 191 لاشیں چھپا کر مرنے والوں کے لواحقین کو جعلی راکھ بھیجنے کے الزام میں 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق پروسیکیوٹرز نے ملزم کے لیے 15 سال کی سزا کی درخواست کی تھی مگر جج نے حالات اور جرم کی شدت کو دیکھتے ہوئے زیادہ سزا سنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معمولی فراڈ کا کیس نہیں ہے بلکہ اس میں مرنے والوں کے خاندان کے افراد کے جذبات کو بھی شدید ٹھیس پپہنچا ہے۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق 2019 سے 2023 کے دوران آخری رسومات کی خدمات فراہم کرنے والے جون ہالفورڈ اور ان کی بیوی،کری ہالفورڈ نے لاشیں دفن...
    ---فائل فوٹو  پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان کی قانونی فتح ہوئی ہے عالمی عدالت نے بھارت کے اعتراضات مسترد کر دیے ہیں۔شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر انڈس واٹر پر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں اٹھایا۔ بلاول بھٹو کی کوششوں سے پاکستان کا مؤقف عالمی برادری کے سامنے مؤثر انداز میں پہنچا۔انہوں نے مزید کہا کہ انفرادی طور پر معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی قانون میں ناقابل قبول ہے، پاکستان کے پانی کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ثالثی عدالت کے فیصلہ سے پاکستان کا مؤقف درست قرار...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے کیس کی نئی تاریخ مقرر کیے بغیر سماعت مخر کر دی۔(جاری ہے) وزیراعظم شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش نہیں ہوئے،انہوں نے گزشتہ سماعت پر قانونی نوٹس اور رسیدیں عدالت جمع کرادی تھیں۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے قانونی نوٹس اور رسیدیں پیش نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا،وکیل محمد حسین چوٹیا نیاعتراضات پرمبنی اپنا جواب جمع کرادیا۔ جواب کے مطابق وزیراعظم نے دعوی دائرکرنے سے قبل بانی پی ٹی آئی کوقانونی نوٹس نہیں بھجوایا،قانونی نوٹس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی جیت ہے ، بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا، عالمی عدالت کے فیصلے نےمودی سرکار کوآئینہ دکھا دیا ، ثالثی عدالت کا کردار محدود کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی ۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نےسندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پرمننٹ کورٹ آف آربٹریشن کا فیصلہ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی جیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے مصطفی قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کے خلاف امتناع منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں ملزم کامران قریشی پر فرد جرم عائد کردی۔ عدالت نے ملزم کے صحت جرم سے انکار پر تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے۔ جمعہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی میں مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کے خلاف امتناع منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزم پر دونوں مقدمات میں فرد جرم عائد کردی، جیل حکام نے ملزم کو وڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا...
     اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کر دی، بھارت کو معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل کرنے اور ثالثی عدالت کے کردار کو محدود کرنے کا اقدام درست نہیں۔حکومتِ پاکستان  نےسندھ طاس معاہدے کے حوالے سے مستقل عدالت برائے انصاف کے تحت (Permanent Court of Justice) ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان ثالثی عدالت کے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے فیصلے میں پاکستان کے مؤقف کی تائید ، بھارت کے یکطرفہ طور پر اسے معطل کرنے اقدام کو معاہدے کی رو سے غیر قانونی قرار دینا خوش آئند سمجھتی ہے.  محرم الحرام میں ملک بھر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:سندھ طاس معاہدے پر جاری قانونی تنازع میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ثالثی عدالت نے اپنے فیصلے میں پاکستان کے مؤقف کی مکمل تائید کرتے ہوئے واضح کہا ہے کہ بھارت کو معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے اور ثالثی عدالت کی کاروائی کو روکنے کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق حکومت پاکستان نے ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف پاکستان کے دیرینہ مؤقف کی تصدیق ہے بلکہ یہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی بھی نفی کرتا ہے۔ثالثی عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی قانونی دستاویز ہے جس میں کسی بھی فریق کو...
    سٹی 42 : حکومتِ پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے مستقل عدالت برائے انصاف کے تحت (Permanent Court of Justice) ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔  حکومت پاکستان ثالثی عدالت کے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے فیصلے میں پاکستان کے مؤقف کی تائید، بھارت کے یکطرفہ طور پر اسے معطل کرنے اقدام کو معاہدے کی رو سے غیر قانونی قرار دینا خوش آئند سمجھتی ہے. وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اس حوالے سے واضح مؤقف ہے کہ پاکستان، جموں و کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بھارت کے ساتھ بامعنی بات چیت کے لیے تیار ہے. مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا...
    سٹی کورٹ کراچی—فائل فوٹو پی ای سی ایچ ایس کراچی کے گھر میں 13 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کے کیس میں پولیس نے 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کو سٹی کورٹ میں قائم عدالت میں پیش کر دیا۔عدالت نے ملزمان کو 1 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔اس موقع پر عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کو کل دوبارہ پیش کیا جائے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے 26 جون کی رات پی ای سی ایچ ایس میں گھر پر ڈکیتی کی۔ملزمان 13 کڑور روپے نقدی، گھڑیاں، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان لے کر فرار ہوئے۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان میں 2 مرد اور 3 خواتین شامل تھیں۔
    صارم برنی—فائل فوٹو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دستاویزات میں ردو بدل اور انسانی اسمگلنگ کے کیس میں ملزم صام برنی کی درخواستِ ضمانت پر ملزم کے وکیل کے دلائل مکمل کر لیے گئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دستاویزات میں رد و بدل اور انسانی اسمگلنگ کے کیس میں گرفتار ملزم صام برنی کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوئی۔ملزم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ صارم برنی ایک سال سے جیل میں ہیں، مقدمہ جان بوجھ کر التواء میں ڈالا جا رہا ہے، کبھی پراسیکیوٹر غائب ہوتا ہے تو کبھی تفتیشی افسر نہیں آتا ہے۔وکیل نے کہا کہ ریکارڈ سے واضح ہے ہم نے ایک بار بھی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا نہیں کی...
    بھارت کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریا کمار یادو کی میونخ میں ہرنیا کی کامیاب سرجری انجام دے دی گئی اور وہ تیزی سے صحتیابی کی جانب گامزن ہیں۔ سوریا کمار یادو کو آخری بار آئی پی ایل 2025 میں دیکھا گیا تھا جہاں وہ ممبئی انڈینز کے پلے آفس تک کے سفر میں انتہائی اہم حصہ تھے۔ 34 سالہ مڈل آرڈر بلے باز نے لگاتار 16 اننگز میں 25 سے زیادہ انفرادی اسکور کرنے کا بھی عالمی ریاکرڈ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے آئی پی ایل سیزن میں مجموعی طور پر 717 رنز اسکور کیے جو کہ لیگ میں کسی بھی غیر اوپنر بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ رنز ہیں جبکہ ممبئی انڈینز کی جانب...
    راولپنڈی: 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے بشریٰ بی بی کے خلاف تمام مقدمات کے چالان طلب کرلیے۔ جج امجد علی شاہ کے روبرو بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے 12 کیسز کی سماعت ہوئی، جس میں بشریٰ بی بی کی عدالتی روبکار سے حاضری لگائی گئی۔ عدالت نے آئندہ تاریخ پر پولیس سے تمام مقدمات کے چالان طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی 26 نومبر احتجاج کیسز میں عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی اور آئندہ تاریخ پر فریقین کے وکلا کو دلائل پیش کرنے کا حکم دیا۔ دوسری جانب راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو...
    راولپنڈی: 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں  عدالت نے بشریٰ بی بی کے خلاف تمام  مقدمات کے چالان طلب کرلیے۔ جج امجد علی شاہ کے روبرو بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے 12 کیسز کی سماعت ہوئی، جس میں بشریٰ بی بی کی عدالتی روبکار سے حاضری لگائی گئی۔ عدالت نے آئندہ تاریخ پر پولیس سے تمام مقدمات کے چالان طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی 26 نومبر احتجاج کیسز میں عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی اور آئندہ تاریخ پر فریقین کے وکلا کو دلائل پیش کرنے کا حکم دیا۔ دوسری جانب راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ...
    MELBOURNE/SYDNEY: آسٹریلیا کی خاتون صحافی اینٹونئیٹ لیٹوف نے غزہ میں اسرائیلی کی وحشیانہ کارروائیوں سے متعلق سوشل میڈیا میں پوسٹ پر غیرقانونی طور پر برطرفی کے حوالے سے نشریاتی ادارے اے بی سی کے خلاف مقدمہ جیت لیا اور عدالت نے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ غیرملکی خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی صحافی انٹوئینیٹ لیٹوف نے غیرقانونی برطرفی پر اے بی سی کے خلاف مقدمہ جیت لیا اور 70 ہزار آسٹریلوی ڈالر معاوضہ بھی ملے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ آسٹریلیا کی فیڈرل عدالت نے نشریاتی ادارے نے خاتون صحافی کو غزہ اسرائیلی مہم کی مخالفت سمیت سیاسی رائے رکھنے کی بنیاد پر برطرف کرکے فیئر ورک ایکٹ کی خلاف ورزی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ: محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ میں محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، جب کہ کیس کا مختصر فیصلہ آج ہی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ محسن نقوی کی تقرری نگراں وزیراعظم نے کی جو کہ آئینی و قانونی طور پر اختیارات سے تجاوز تھا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی...
    اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج پر درج تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمے میں 3 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماوں اور ورکرز کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات سے متعلق کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے کیس کی اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کر لیا۔ استغاثہ کے گواہان کی جانب سے اپنے بیانات ریکارڈ کروائے جائیں گے۔ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور بھی متعلقہ مقدمہ میں نامزد ملزمان ہیں، دونوں ملزمان میں عبوری ضمانت پر ہیں۔ علی امین گنڈا اور بشریٰ بی بی کی حد تک تاحال مقدمے کا...
    پبی میں واقع جلوزئی مہاجر بازار میں زہریلا شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوئی، بچوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو بچوں کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مضر صحت شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوگئی جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ نوشہرہ کے علاقے پبی میں واقع جلوزئی مہاجر بازار میں زہریلا شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوئی، بچوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو بچوں کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق...
    بنچ نے اس بات پر زور دیا کہ رخشندہ کے طویل مدتی ویزہ کیوجہ سے اسکو ملک بدری نہیں کیا جانا چاہیئے تھا اور اسکے منفرد کیس کی مناسب جانچ نہ ہونا ایک واضح غلطی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے بھارتی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد سخت حفاظتی کریک ڈاؤن کے درمیان پاکستان ڈی پورٹ کی گئی خاتون رخشندہ راشد کو واپس لایا جائے۔ معاملے کی سماعت کے دوران عدالت نے اہم تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق انسانی زندگی کا سب سے مقدس جزو ہیں۔ اسی کے ساتھ ہائی کورٹ نے رخشندہ راشد کو واپس لا کر 10 دنوں کے اندر جموں میں ان کے...
    خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مضر صحت شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوگئی جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ نوشہرہ کے علاقے پبی میں واقع جلوزئی مہاجر بازار میں زہریلا شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوئی۔ بچوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو بچوں کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچوں نے گرمی کے باعث محلے کی دکان سے مشترکہ طور پر شربت کی بوتل خرید کر اسے پیا تو ایک ساتھ ہی سب کی حالت غیر ہوئی۔ متاثرہ بچوں میں اقرا، خدیجہ، بی بی خولہ، ابوذرم بلال، اسماء اورگل رحمان سمیت دیگر شامل ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  لاہور ہائی کورٹ نے  بانئ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بانئ پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانتوں سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا۔لاہور ہائی کورٹ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 کیسز میں تمام ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔عمران خان کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کے دوران کمرۂ عدالت میں تحریک انصاف کے وکلاء اور کارکنان موجود تھے،عدالت کے احاطے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جناح ہاؤس...
    لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم  اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے 8 مقدمات میں ضمانتیں خارج کردی ہیں۔ یہ محفوظ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سنایا۔ عدالت نے اپنا مختصر فیصلہ سنایا ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے 8 مختلف مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں ۔ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد  گزشتہ روز یہ فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ اور آج عدالت نے سابق وزیراعظم کی ساری درخواستیں مسترد کرنے کا مختصر فیصلہ سنا دیا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کا موقف تھا کہ عمران خان 2 سال سے قید...
    عدالت نے عمران خان کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون 2025ء ) لاہور ہائیکورٹ نے نو مئی کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نو مئی کے آٹھ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا، جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ضمانتوں سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا، اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی تمام کیسز میں ضمانتیں خارج کی جاتی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز 9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانتوں کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،عدالت نے...
    ---فائل فوٹو  چیئرمین مہاجر قومی موومٹ آفاق احمد و دیگر پر اشتعال انگیزی اور ڈمپر جلانے کے کیس میں فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چیئرمین مہاجر قومی موومٹ آفاق احمد و دیگر کے خلاف اشتعال انگیزی اور ڈمپر جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔جج کی چھٹی کی وجہ سے آفاق احمد سمیت 12ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ آفاق احمد و دیگر کیخلاف ڈمپر جلانے سے متعلق مقدمہ کی سماعت ملتویکراچی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مہاجر... عدالت نے آفاق احمد و دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے یکم جولائی کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔پولیس کے مطابق آفاق احمد و دیگر ملزمان کے خلاف لانڈھی تھانے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے گورنر سندھ کے دفتر کو تالا لگانے کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی۔گورنر سندھ کے دفتر کو تالا لگانے کے خلاف دائر درخواست پر پرنسپل سیکرٹری گورنر ہاؤس نے عمل درآمد رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم پر اویس قادر شاہ کو گورنر ہاؤس میں تمام سہولتوں کے ساتھ رسائی دے دی ہے۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا عدالتی حکم پر عملدرآمد ہو گیا ہے؟وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد ہو گیا ہے، قائم مقام گورنر کو گورنر ہاؤس میں رسائی دے دی گئی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے وکیل عابد زبیری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل نے کہا کہ میں...
    ثنا یوسف کے والد نے چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقے چترال کی نوجوان سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کے قتل کیس نے ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ سوشل میڈیا پر سرگرم اور باہمت لڑکی ثنا یوسف کو چند روز قبل مبینہ طور پر عمرحیات نامی شخص نے اسلام آباد میں قتل کردیا تھا، ملزم اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکرثنا یوسف قتل کیس میں نامزد ملزم عمر حیات کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور اس افسوسناک واقعے نے نہ صرف عوام بلکہ سوشل میڈیا صارفین، صحافیوں، اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی توجہ بھی حاصل کی، جنہوں نے فوری اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ سمیت سانحہ9 مئی کے12 مقدمات کی سماعت26 جون تک ملتوی کر دی۔ جیل ٹرائل بھی لٹک گیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں سانحہ9 مئی کے تمام مقدمات کی سماعت26 جون تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت کے جج امجد علی شاہ چھٹی پر تھے، جس کے باعث کوئی کارروائی نا ہوسکی۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، سابق صوبائی وزیر قانون بشارت راجا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ سانحہ9 کے11 مقدمات میں پیش ہونے والے ملزمان میں چالان نقول کی تقسیم جاری رہی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی، گزشتہ ایک ماہ سے جی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت کراچی میں ایم نائن موٹروے کے اطراف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی (بحریہ ٹاؤن ) کو سرکاری اراضی کی مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) اور ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے متعدد افسران کی جایداد منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ نیب حکام کے مطابق ملزمان نے ملی بھگت سے 16 ہزار 800 ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی، جس کے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب نے نیب آرڈننس کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے ابتدائی طور پر 15روز کے لیے ملزمان کی جایداد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن و وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (سٹیوٹا) کے گریڈ 19 کے افسر سلطان احمد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حکومت سندھ کو ان کی تنخواہ بند کرنے سے روک دیا۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل اسد اللہ بلو ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ سلطان احمد کو گزشتہ برس ترقی دی گئی تھی تاہم اب انہیں کندھکوٹ تبادلے کا سامنا ہے جبکہ کراچی میں گریڈ 19 کی تین خالی آسامیاں موجود ہیں جن میں سے کسی ایک پر تعیناتی ممکن ہے۔ وکیل نے مزید بتایا کہ درخواست گزار کی ریٹائرمنٹ میں صرف ڈیڑھ سال باقی ہے۔
    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ سمیت سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی ۔جیل ٹرائل بھی لٹکا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں آج سانحہ 9 مئی کے تمام مقدمات کی سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت کے جج امجد علی شاہ  چھٹی پر  تھے جس کے باعث کوئی کارروائی نا ہوسکی سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ،سابق صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ بھی عدالت پیش ہوئے۔ سانحہ 9 کے 11 مقدمات میں پیش ہونے والے ملزمان میں چالان نقول کی تقسیم جاری رہی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی، گزشتہ ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت منظور کر لی۔یہ مقدمہ تھانہ شادمان میں درج کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی رہنما پر الزام تھا کہ وہ 9 مئی کو پُرتشدد مظاہروں کے دوران جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تھے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے دلائل مکمل ہونے کے...
    انسداد دہشتگردی کی عدالت لاہور نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کر لی۔ یہ فیصلہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سنایا، جنہوں نے گزشتہ روز وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ مقدمہ تھانہ شادمان میں درج کیا گیا تھا، جس میں شاہ محمود قریشی پر جلاؤ گھیراؤ، پرتشدد مظاہروں اور امن عامہ میں خلل ڈالنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ادھر اسلام آباد سے بھی پی ٹی آئی قیادت کے لیے قانونی ریلیف کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تھانہ...
    کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پولیس وین پر حملہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو پولیس وین پر حملہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ ملزم 10 سال سے جیل میں ہے۔ پراسیکیوشن ملزم کیخلاف اب تک گواہ پیش کرنے میں ناکام ہے۔ عدالت نے ملزم فضل غنی  کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 2015 میں  قائد آباد کے علاقے میں حملہ کیا تھا۔ حملے کے نتیجے میں 3 افراد...
    راولپنڈی میں مشتعل افراد نے پولیس کی حراست میں موجود قتل کیس کے ملزم پر حملہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ملزم کو  بچاتے کورٹ 27 میں لے گئی اور عدالت   کے  دروازے کو تالا لگادیا، 15، 20 ملزمان نے جوڈیشل کمپلیکس کے سیکیورٹی نظام کو چکنا چور کر دیا۔ ملزمان نے عدالت کے دروازے پر لاتوں، مکوں سے حملہ کیا اور دروازہ توڑنے کی کوشش کی، عدالت کا کام معطل ہوگیا اور جج چیمبر میں چلے گئے، وکلا اور سائلین کمرہ عدالت میں محبوس ہوگئے۔ پولیس اور ملزمان کمرہ عدالت کے باہر گتھم گتھا ہوگئے، جھگڑے کے بعد  تمام ملزمان جوڈیشل کمپلیکس سے پولیس ناکے توڑتے ہوئے فرار ہوگئے۔ سب انسپکٹر قمر صادق کی درخواست پر سول لائن تھانہ نے مقدمہ درج کر...
    امریکا کی وفاقی عدالت کے جج Michael E. Farbiarz نے فلسطین نواز طالب علم محمود خلیل کو ضمانت پر رہائی کا حکم دیدیا، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ محمود خلیل کو آج رہائی مل سکے گی۔ محمود خلیل کولمبیا یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں اور قانونی طور پر مستقل رہائش پذیر بھی تاہم انہیں تین ماہ سے زائد عرصے سے لیوزی اینا میں زیر حراست رکھا ہوا ہے۔ جج نے تسلیم کیا کہ محمود خلیل کی گرفتاری فلسطین کے حق میں انکی تقریر کی وجہ سے کی گئی، محمود خلیل ایک سو چار روز سے زیر حراست ہیں۔ اپریل میں انکے بیٹے کی پیدائش ہوئی تو انہیں اس وقت بھی اہلیہ اور بچے سے ملنے کی اجازت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مخصوص نشستیں کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ کیا عدالت عظمیٰ کو بے پناہ اختیارات ہیں؟ کوئی حد تو ہونی چاہیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 11 رکنی آئینی بینچ نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کیخلاف نظرثانی کیس کی سماعت کی، جس میں کنول شوذب کے وکیل سلمان اکرم راجا نے اپنے دلائل جمعہ کو بھی جاری رکھے۔ سلمان اکرم راجا نے اپنے دلائل میں کہا کہ اس عدالت کی ذمے داری ہے کہ بنیادی حقوق کی حفاظت کرے۔ یہ ذمے داری آئین نے دی ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیسے اس کیس میں آرٹیکل 187...
    عدالت نے قائم مقام گورنر کو گورنر ہاوس سندھ کے مرکزی دفتر میں داخلے کی اجازت دیتے ہوئے پرنسپل سیکریٹری سے رپورٹ طلب کرلی۔ سندھ ہائی کورٹ میں قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کی گورنر سندھ کے دفتر کو تالا لگانے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس کے کے آغا کے چیمبر میں ہوئی۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ بھی چیمبر میں پیش ہوئے۔ عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ قائم مقام گورنر سندھ نے جب سے چارج لیا ہے انہیں گورنر ہاؤس آفس میں رسائی نہیں دی جارہی۔ عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ رہائشی کمروں کے علاوہ دیگر دفاتر تک قائم مقام گورنر کو رسائی دی جائے۔...
    شاہین عتیق: معروف شخصیت طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے مقدمے میں نامزد امیر معصب نے عبوری ضمانت کے لیے ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ کی عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت نے تفتیش مکمل نہ ہونے پر امیر معصب کی عبوری ضمانت میں 28 جون تک توسیع کر دی ہے۔ عدالت نے ملزم کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دیا ہےجبکہ پولیس سے آئندہ سماعت پر مقدمے کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔  مقدمہ تھانہ اچھرہ پولیس نے درج کر رکھا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ ججز کا تبادلہ غیر آئینی نہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ججز سنیارٹی اور تبادلوں سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے دائر کردہ درخواستیں مسترد کر دیں، عدالت نے 2-3 کی اکثریت سے کیس کا فیصلہ سنایا۔ جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس صلاح الدین نے اکثریتی فیصلے سے اتفاق کیا جبکہ جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شکیل احمد نے فیصلے سے اختلاف کیا۔ اکثریتی فیصلے میں کہا گیا کہ ججز کا تبادلہ غیر آئینی نہیں، تبادلے کے نوٹیفکیشن کو...
    قتل میں سزائے موت پانے والے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل پر پشاور ہائیکورٹ میں  جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبد الفیاض نے درخواست پر سماعت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے اپنی سگی پھوپھی کو قتل کرنے والے ملزم کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق پھوپھی کے قتل میں سزائے موت پانے والے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل پر پشاور ہائیکورٹ میں  جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبد الفیاض نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزم کی جانب سے سزا کے خلاف دائر کی گئی اپیل خارج کرتے ہوئے ماتحت عدالت کے سزائے موت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ مدعی کے وکیل سید مبشر شاہ ایڈوکیٹ نے عدالت...
    اسلام آباد کی سیشن عدالت نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف 2 مختلف مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے ایک مقدمے میں فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 2 جولائی کی تاریخ مقرر کردی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے تھانہ گولڑہ میں درج آڈیو لیک کیس کی سماعت کی، جہاں علی امین گنڈاپور کے وکیل راجا ظہور الحسن نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل کو پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل ہو چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں اسلام آباد کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا عدالت نے وکیل کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ...
    پشاور ہائیکورٹ نے اپنی سگی پھوپھی کو قتل کرنے والے ملزم کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پھوپھی کے قتل میں سزائے موت پانے والے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل پر پشاور ہائیکورٹ میں  جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبد الفیاض نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزم کی جانب سے سزا کے خلاف دائر کی گئی اپیل خارج کرتے ہوئے ماتحت عدالت کے سزائے موت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ مدعی کے وکیل سید مبشر شاہ ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم حارث نے 2021 میں صوابی کے علاقے یار حسین کے علاقے میں جائیداد کے تنازعے پر پھوپھی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا جبکہ دوسری پھوپھی کو زخمی...