2025-12-09@23:29:45 GMT
تلاش کی گنتی: 66890
«خود مختار کمیشن»:
(نئی خبر)
سٹی 42 : بائنانس کی سینئر لیڈرشپ نے پاکستان کا دورہ کیا ہے، اس حوالے سے وزیرِ اعظم آفس نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بائنانس کی سینئر قیادت بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب بھی ملاقات میں شریک ہوئے اور اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا اعلامیے کے مطابق اس موقع پر حکومت نے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ کیا...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دوحہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کر لیا ہے اور آئی ایم ایف پروگرام کے بعد مالیاتی و توانائی کے شعبوں میں اصلاحات جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی برآمدات میں بہتری کے باعث آئی ٹی سروسز کے شعبے کو فروغ ملا ہے اور رواں مالی سال 4 ارب ڈالر کی آئی ٹی سروسز برآمدات متوقع ہیں۔ محمد اورنگزیب نے خلیجی ممالک سے سالانہ 18 سے 20 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی توقع ظاہر کی اور کہا کہ گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے ملک کی معاشی ترقی میں 0.5 فیصد کمی آئی۔ انہوں نے قطر کے ساتھ ایل این جی،...
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 38کروڑ 10لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز ٹوکیو(سب نیوز )ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دے دی۔ڈان نیوز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے دی گئی یہ رقم پنجاب میں زراعت ، تعلیم اور صحت کی خدمات کو جدید بنانے پر خرچ کی جائے گی۔ اے ڈی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رقم پاکستان کے صوبے پنجاب میں 3 منصوبوں کے لیے منظور کی گئی ہے جو زراعت ،تعلیم اور پنجاب میں صحت کی خدمات کو جدید بنانے پر رقم خرچ کی جائے گی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کا بیان میں مزید...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ چند پاکستانی شہریوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی وزارت خارجہ کے حکام سے بات چیت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ تین دن برطانیہ میں قیام کریں گے اور اسی دوران وہ چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ تقریب میں بھی شرکت کریں گے، جو اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی برطانوی فارن آفس کے حکام سے ملاقات میں پاکستانی شہریوں کی حوالگی سے متعلق شواہد پیش کریں گے۔ پاکستانی حکام پہلے ہی اس سلسلے میں ضروری دستاویزات برطانوی ہائی کمشنر کو فراہم کر چکے ہیں، تاہم برطانوی فارن آفس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی اپنی سرزمین سے بے دخلی کی کوششیں مسترد کرتے ہیں۔نجی نیوز چینل کے مطابق پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے اپنے مشرکہ بیان میں اسرائیلی پالیسیوں اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کو جمہوریہ مصر منتقل کرنا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے پر مکمل عمل کیا جائے، فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی ہر کوشش کی سخت مخالفت کرتے ہیں، فلسطینیوں کو اپنی سرزمین چھوڑنے پر مجبور...
بین الاقوامی کرپٹو ایکسچینج کمپنی بائنانس کی سینئر قیادت نے پاکستان کا دورہ کیا، جس دوران وفد نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں ڈیجیٹل اثاثہ جات کے قواعد و ضوابط کو مؤثر اور مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ بائنانس کے وفد کی قیادت گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ کر رہے تھے، اور وفد کے ہمراہ چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) بلال بن ثاقب بھی موجود تھے، جنہوں نے وفد کو اپنے ادارے کی ذمہ داریوں، کارکردگی اور ڈیجیٹل اثاثوں کی ریگولیشن میں پیش رفت پر بریفنگ دی۔ بائنانس دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے اور عالمی سطح پر...
پاکستان میں کراچی کی رہائشی نکیتا ناگ دیو نے ایک ویڈیو پیغام میں نریندر مودی سے اپنے بھارتی شوہر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی شہری وکرم کمار ناگ دیو نے اپنی پاکستانی بیوی نکیتا کو دھوکے سے پاکستان میں چھوڑ کر اب بھارت میں ہی اپنی دوسری شادی کی تیاری شروع کردی ہے جس پر متاثرہ خاتون نے سوشل میڈیا کے ذریعے انصاف کی اپیل کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے رہائشی وکرم کمار ناگ دیو نے 2020 میں پاکستان میں کراچی کی رہائشی نکیتا سے ہندو رسم و رواج کے تحت شادی کی تھی۔ اُس شادی کے بعد فوری طور پر نکیتا بھارت چلی گئیں مگر...
بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ، حکومت کا ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بائنانس کی سینئر قیادت بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ نے ملک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے لیے اسلام آباد کا دورہ کیا۔وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اجلاس میں شرکت کی۔چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ مزید :
یوم ثقافت پر پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ کی اجرک، ٹوپی، شاعری اور موسیقی صرف علامتیں نہیں بلکہ اس انڈس سویلائیزیشن کی زندہ دھڑکن ہیں جو ہزاروں برسوں سے انسانیت کو محبت، ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے اصول سکھاتی آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم ثقافتِ سندھ کے موقع پر سندھ کے عوام سمیت پوری پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاس کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سندھی ثقافت پاکستان کی متنوع ثقافتی گلدستے میں ایک روشن و خوش رنگ پھول ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی جس میں دورانِ آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد منطقی انجام کو پہنچ گئے۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک ہونے والے دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، ملک سے غیرملکی...
یوم ثقافت پر پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ کی اجرک، ٹوپی، شاعری اور موسیقی صرف علامتیں نہیں بلکہ اس انڈس سویلائیزیشن کی زندہ دھڑکن ہیں جو ہزاروں برسوں سے انسانیت کو محبت، ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے اصول سکھاتی آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم ثقافتِ سندھ کے موقع پر سندھ کے عوام سمیت پوری پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاس کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سندھی ثقافت پاکستان کی متنوع ثقافتی گلدستے میں ایک روشن و خوش رنگ پھول ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت...
وزیرِ اطلات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ذہنی مفلوج اقتدار میں آنے کے لیے طالبان اور بھارت کی سپورٹ حاصل کر رہا ہے۔ عظمٰی بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترجمان پاک فوج نے ذہنی مریض بانی پی ٹی آئی کا ملک دشمن ایجنڈا بے نقاب کر دیا ہے، پاکستان مخالف بیانیے کی چال چلنے والے ذہنی مریض کو قوم نے پہچان لیا ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بنیان مرصوص کے سپہ سلار پر فضول گوئی دراصل بانیٔ پی ٹی آئی کے ذہنی مفلوج ہونے کا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف کام کرنے والے چند چہرے ریاستی استحکام کے لیے خطرہ ہیں، دشمن ایجنڈے پر چلنے والوں کو جان...
اپنے پیغام میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں جہاں ایک طرف ہتھیار اٹھانے والوں کیخلاف انٹیلیجنس بیس آپریشنز جاری ہیں، وہیں ہتھیار پھینک کر آئین پاکستان کو تسلیم کرنیوالوں کو گلے لگانے کا عمل بھی جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے کی کالعدم تنظیموں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست پاکستان نے بات چیت کے دروازے بند نہیں کئے ہیں۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے جاری کردہ پیغام میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں جہاں ایک طرف ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے خلاف انٹیلیجنس بیس آپریشنز جاری ہیں، وہیں ہتھیار پھینک کر آئین پاکستان کو تسلیم کرنے والوں کو گلے لگانے کا عمل بھی جاری ہے۔...
گزشتہ شب چمن بارڈر پر ہونیوالے تصادم میں کسی فریق کیجانب سے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں ہوئی۔ تاہم سرحدی گزرگاہ باب دوستی کی تباہی کے مناظر بھی سامنے آئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد باب دوستی پر افغان طالبان اور پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں باب دوستی کو نقصان پہنچا ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق جھڑپ افغان طالبان نے شروع کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ترجمان مشرف زیدی نے سماجی رابطے کی سائٹ "ایکس" پر دعویٰ کیا کہ افغان طالبان نے چمن بارڈر پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس کا پاک فوج نے فوری اور مؤثر جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سرحدوں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل گیمز کا دو دہائیوں بعد کراچی میں انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے وژن پر کار فرما ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 35 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج پاکستان کے تمام صوبوں اور علاقوں کی خوبصورتی جھلک رہی ہے، یہ ہمارا میگا ایونٹ ہے اور میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب نے اس مقام تک پہنچنے میں بے پناہ محنت کی ہوگی، یہ نہ صرف حکومت سندھ بلکہ صوبے کے تمام لوگوں کے لیے باعث...
کرپٹو کرنسی کے سب سے بااعتماد ایکسچینج کے حوالے سے مشہور عالمی شہرت یافتہ فرم بائنانس کی سینئر قیادت نے پاکستان کا دورہ کیا جسے بڑی پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ کیا اور اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔ بائنانس کے وفد میں گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینک بھی شامل تھے جنہوں نے اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی اور ایک اجلاس بھی اس حوالے سے منعقد کیا گیا جس میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی...
انڈونیشیا کے صدر 2 روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سفارتی ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈونیشن صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، وزیراعظم نے اپنے دورہ انڈونیشیا کے دوران صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔دورے کا مقصد باہمی سیاسی، معاشی، دفاعی ثقافتی اور عوامی روبط کو فروغ دینا ہے، انڈونیشیا صدر کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا۔سفارتی ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کے صدر دورے میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، صدر آصف علی زرداری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: پاکستان میں جاسوسی کے لئے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال کئے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے یہ انکشاف برطانیہ کی انسانی حقوق کی تنظیم ‘ایمنسٹی انٹرنیشنل’ کی جاری کردہ ایک تحقیق میں کیا گیاہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک انتہائی حساس اور خطرناک اسرائیلی اسپائے ویئر استعمال ہورہا ہے۔ اس اسپائے ویئر کا نام ‘پریڈیٹر’ ہے، جسے اسرائیلی کمپنی ‘انٹیلیکسہ’ نے تیار کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسرائیل اور پاکستان کے درمیان کسی قسم کے سفارتی تعلقات موجود نہیں ہیں۔بزنس ریکارڈر کے مطابق، یہ انکشاف ”انٹیلیکسہ لیکس“ نامی تحقیق میں سامنے آیا، جس میں بلوچستان کے ایک انسانی حقوق کے وکیل کی کہانی بیان کی گئی ہے۔اس وکیل نے واٹس ایپ پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ساگ سردیوں کی وہ نعمت ہے جو نہ صرف اپنی خوشبو اور ذائقے سے اشتہا بڑھاتی ہے بلکہ غذائیت کے اعتبار سے بھی بے مثال مقام رکھتی ہے۔ برصغیر کی قدیم روایات میں اس سبزی کو ہمیشہ خاص اہمیت حاصل رہی ہے اور جدید سائنسی تحقیق بھی اس بات کی تائید کرتی ہے کہ ساگ جسمانی صحت کے لیے کئی حوالوں سے فائدہ مند ہے۔ماہرین صحت کے مطابق ساگ توانائی بخش سبزی ہے جو جسم میں تازگی بحال رکھنے، خون کی صفائی، بہتر ہاضمے اور قوتِ مدافعت مضبوط بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ اس میں موجود وٹامن اے، سی اور کے کے ساتھ ساتھ فولک ایسڈ، آئرن، کیلشیم، پوٹاشیم اور فائبر کی مناسب مقدار اسے ایک...
مغربی بنگال کی وزیراعلٰی نے کہا کہ ہم ڈاکٹر امبیڈکر کے آئینی اصولوں اور اقدار کے تحفظ کیلئے ہمیشہ پُرعزم رہیں گے، یہی ہماری جمہوریت کی رہنما روشنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے ریاست کے عوام کو مضبوط پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت پھیلانے والی فرقہ پرست قوتوں کے خلاف لڑائی جاری رہے گی اور ان کی حکومت آئینِ ہند کے اصولوں اور اقدار کے تحفظ و استحکام کے لئے پوری طرح پُرعزم ہے۔ ترنمول کانگریس ہر سال 6 دسمبر کو "سَمہتی دیوس" (یومِ یکجہتی) کے طور پر مناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ایودھیا میں 1992ء میں بابری مسجد کے انہدام کی یاد میں منایا جاتا ہے،...
ممبئی ایئرپورٹ پر پروازوں کی مسلسل منسوخی اور تاخیر کے باعث مسافر کافی پریشان تھے، لیکن ایک مسافر نے صورتحال کو خوشگوار لمحے میں بدل دیا۔ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے مشہور گانے ’’وہ لمحے’’ کی دھن پر گٹار بجاتے ہوئے زین رضا نے ایئرپورٹ کے انتظار گاہ میں موسیقی کی محفل سجائی۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آس پاس بیٹھے مسافر موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور کچھ اسے اپنے فون پر ریکارڈ بھی کر رہے ہیں۔ زین رضا نے مزاحیہ انداز میں کیپشن لکھا کہ فلائٹ کی تاخیر کے باعث انہوں نے ’’لائیو کنسرٹ‘‘ شروع کر دیا، اور ممبئی سے پٹنہ کا سفر ’’ممبئی سے پتا نہیں کب جائیں...
اسلام آباد میں بائنانس کی سینیئر قیادت بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ نے پاکستان کا دورہ کیا ہے، وفد نے اسلام آباد میں پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ورچوئل ایسٹ لائسنس کے لیے درخواستیں طلب کرلیں اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی کی اجازت: عام کرنسی کو ڈیجیٹل کرنسی میں کیسے منتقل کیا جاسکے گا؟ چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے اجلاس میں اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا...
معروف یوٹیوبر اقرا کنول نے کہا ہے کہ جیل میں گزارے گئے مشکل ایام نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی ذہنی صحت پر گہرا اثر چھوڑا ہے، جس کی وجہ سے وہ اس وقت تنہائی اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے محتاج ہیں۔ اپنے نئے ولاگ میں اقرا کنول نے شوہر اریب پرویز کے ہمراہ بتایا کہ ڈکی بھائی کی رہائی کے فوراً بعد ملاقات ممکن نہیں تھی، کیونکہ حالات ایسا موقع نہیں دے رہے تھے۔ اریب پرویز نے بتایا کہ وہ ضمانت کے بعد فوری ملاقات کے خواہشمند تھے، تاہم عروب جتوئی کے مشورے کے مطابق فی الحال ڈکی بھائی کی ذہنی اور جسمانی حالت ملاقات کے لیے مناسب نہیں تھی۔ اریب پرویز نے بتایا...
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 172 ارب روپے بڑھ کر 19 ہزار 38 ارب روپے ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان رہا، جہاں 100 انڈیکس مجموعی طور پر 408 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 67 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 3402 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جہاں اس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 69 ہزار 289 جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 65 ہزار 886 پوائنٹس رہی۔ شیئرز مارکیٹ میں ایک ہفتے میں 3.39 ارب شیئرز کے سودے 200 ارب روپے میں طے ہوئے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 172 ارب روپے بڑھ کر 19 ہزار 38 ارب روپے ہوگئی۔
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سپہ سالار کے خلاف مہم کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں طاہر اشرفی نے کہا کہ پی ٹی آئی جب اقتدار میں تھی تو فوج کے گن گاتی تھی، فوج کسی مکتبہ فکر یا جماعت کی نہیں بلکہ پاکستانیوں کی ہے۔ پاکستان دفاعی طور پر مستحکم ہے اب معاشی طور پر مستحکم ہونا ہے، ملک میں افراتفری کا مقصد ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنے جا رہا لیکن ملک میں پروپیگنڈہ شروع کیا گیا، پاکستان و سعودی عرب کا اسرائیل سے کوئی معاہدہ نہیں، انہوں نے کہا...
کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کم ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 79 ہزار 82 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 23 ڈالر کم ہو کر 4198 ڈالر فی اونس ہے۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ وہ مکمل فٹ ہیں اور ان کا فوکس ڈائمنڈ لیگ، کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز پر ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ارشد ندیم نے کہا کہ نیشنل گیمز سے پاکستان کے لیے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں اسپورٹس کی صورتحال پہلے سے بہتر ہو گئی ہے اور انہیں یقین ہے کہ اس بار ایتھلیٹکس کے ہر ایونٹ میں اچھا ٹیلنٹ ابھرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کردیا گیا، کھلاڑیوں کا مارچ پاسٹ اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے مزید کہا کہ یہی ٹیلنٹ انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کا نام روشن کرے گا، صورتحال اچھی ہے اس لیے بڑی...
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سپہ سالار اور فوج کے خلاف چلائی جانے والی مہم کا اصل مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ جب پی ٹی آئی اقتدار میں تھی تو فوج کی تعریفیں کرتی تھی، مگر اب اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق فوج کسی ایک جماعت یا مکتبہ فکر کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے۔ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان دفاعی طور پر مضبوط ملک ہے اور اب معاشی استحکام کی ضرورت ہے، جبکہ ملک میں پھیلائی جانے والی افراتفری کا مقصد اسی معاشی استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے اسرائیل...
لاہور: چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سپہ سالار کے خلاف مہم کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں طاہر اشرفی نے کہا کہ پی ٹی آئی جب اقتدار میں تھی تو فوج کے گن گاتی تھی، فوج کسی مکتبہ فکر یا جماعت کی نہیں بلکہ پاکستانیوں کی ہے۔ پاکستان دفاعی طور پر مستحکم ہے اب معاشی طور پر مستحکم ہونا ہے، ملک میں افراتفری کا مقصد ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنے جا رہا لیکن ملک میں پروپیگنڈہ شروع کیا گیا، پاکستان و سعودی عرب کا اسرائیل سے کوئی معاہدہ نہیں، انہوں نے کہا کہ...
وفاقی دارالحکومت میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیوں کی ہلاکت کے کیس میں متاثرہ فیملی نے ملزم کو معاف کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو بچیوں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت میں بڑی پیش رفت ہوئی۔ جج کے بیٹے اور متاثرہ فیملی کے درمیان صلح ہوگئی اور متاثرہ فیملیز نے جج کے بیٹے ابو ذر کو معاف کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملی نے بیان دیا جس کے بعد عدالت نے ملزم ابوذر کی ضمانت منظور کر کے اُسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ایک متوفیہ لڑکی کا بھائی کورٹ میں بیان دینے آیا جبکہ والدہ نے...
سٹی 42: پشین میں عوام کو دیکھ کر بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اچانک گاڑی سے اتر کر لوگوں میں گھل مل گئے، عوام نے وزیر اعلیٰ کو اپنے درمیان پاکر مسرت کا اظہار کیا۔ میر سرفراز بگٹی نے مقامی افراد سے حال احوال دریافت کیا، روایتی کھیل "بنٹے" کھیلنے والوں کے ساتھ شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے خود بھی بنٹے کھیلنے میں دلچسپی لی۔ عوامی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کو اپنے درمیان پاکر لوگوں کا جم غفیر جمع ہوگیا۔ لاہور میں 265 ٹریفک حادثات، 298 افراد زخمی پشین کے بزرگوں نے روایتی دعاؤں کے ساتھ وزیر اعلیٰ کا خیرمقدم کیا، وزیر اعلیٰ کی اچانک آمد سے پشین کا ماحول خوشی اور جوش میں بدل...
پاکستان پر عالمی اعتماد مضبوط ہونے لگا، سات ماہ میں 14 غیر ملکی کمپنیز نے سرمایہ کاری کی۔عالمی کمپنیز سے سرمایہ کاری کی تفصیلات سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے جاری کر دیں، پاکستان میں عالمی کمپنیز کی سرمایہ کاری میں سب سے بڑا حصہ چین کا 67 فیصد رہا۔ایس ای سی پی کے مطابق پاکستان میں 618 نئی کمپنیز میں 1 ارب 10 کروڑ روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی، چین، ڈنمارک، ہانگ کانگ، جاپان، سنگاپور اور ترکیہ کی کمپنیوں نے کمیشن میں رجسٹریشن کی۔سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق یو اے ای، سپین، امریکا، کینیڈا، جرمنی، ملائیشیا کی کمپنیوں نے بھی رجسٹریشن کی۔
آئی پیکس ایکسپو سنٹر لاہور ، وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال خطاب و ٹاک: آئی پیکس کا انعقاد پاکستان کیلئے بہت اہم ہے فن تعمیر وہ شعبہ ہے جو کسی گھر بستی کو شناخت دیتا ہے، پاکستان کے پاس زرخیز ورثہ ہے ہماری تاریخ میں ہماری شناخت ہے، ہم جدید فن تعمیر کی طرف جا رہے ہیں لیکن اپنے ورثہ کو بھی ترقی دیں تاکہ دنیا میں شناخت واضح ہو سکے، جہاں جدید تعمیراتی رجحانات کو اپنائیں وہیں کلچر کو بھی جوڑیں تاکہ ورثہ قائم رہے، کراچی کی پہچان پیلا پتھر تھا اب تو اس کے کہیں کہیں نشان باقی رہ گئے ہیں، ہمیں اس شعبہ میں تعمیراتی میٹرئل کو مقامی طور پر کرنا ہوگا چیلنج ہے کہ...
لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے ایک فیملی کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کے مطابق، ایک اوورسیز پاکستانی کی فیملی نے گلبرگ سے کینٹ جانے کے لیے آن لائن ٹیکسی بک کی تھی، تاہم دوران سفر ڈرائیور نے فیملی کو ہراساں کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اوورسیز پاکستانی کی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا۔ ایس ایچ او گلبرگ نے ٹیم کے ہمراہ ملزم طفیل کو عزیز بھٹی روڈ کے قریب ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن بانو نقوی نے ایس ایچ او گلبرگ اور ٹیم کی بروقت اور...
برطانیہ کی انسانی حقوق کی تنظیم ‘ایمنسٹی انٹرنیشنل’ کی جاری کردہ ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں ایک انتہائی حساس اور خطرناک اسرائیلی اسپائے ویئر استعمال ہورہا ہے۔ اس اسپائے ویئر کا نام ‘پریڈیٹر’ ہے، جسے اسرائیلی کمپنی ‘انٹیلیکسہ’ نے تیار کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسرائیل اور پاکستان کے درمیان کسی قسم کے سفارتی تعلقات موجود نہیں ہیں۔ بزنس ریکارڈر کے مطابق، یہ انکشاف ”انٹیلیکسہ لیکس“ نامی تحقیق میں سامنے آیا، جس میں بلوچستان کے ایک انسانی حقوق کے وکیل کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ اس وکیل نے واٹس ایپ پر ایک مشکوک لنک موصول ہونے کے بعد 2025 کی گرمیوں میں ایمنسٹی انٹرنیشنل سے رابطہ کیا تھا۔ ایمنسٹی سکیورٹی لیب نے اس...
ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (BAP) نے وفاقی کابینہ میں مزید نمائندگی کا مطالبہ وزیراعظم شہباز شریف تک پہنچا دیا ہے۔ پارٹی نے خاص طور پر وزیر مملکت کا قلمدان دینے کی درخواست دہرا دی ہے، جو حکومت سازی کے وقت بی اے پی کو دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ بی اے پی کا موقف ہے کہ اتحادی جماعت ہونے کے ناطے کابینہ میں ان کی مزید نمائندگی جائز حق ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس معاملے پر اپنے قریبی رفقاء سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ مطالبہ بی اے پی نے 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر بھی دہرایا تھا اور اُس وقت وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی...
بین الاقوامی تحقیقاتی ادارے ایپسوس نے پاکستان میں مہنگائی کو دوبارہ عوام کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دے دیا ۔ سروے میں بتایا کہ پاکستان کی صرف 18 فیصد آبادی معیشت کو مضبوط سمجھتی ہے۔ البتہ تین میں سے ایک شہری آئندہ چھ ماہ میں معیشت بہتر ہونے کی امید رکھتا ہے۔ فرانسیسی ادارے ایپسوس کےسروے کے مطابق مہنگائی پاکستان کا سب سے بڑا اور بےروزگاری دوسرا اہم معاشی مسئلہ ہے۔۔ نواسی فیصد شہری گھریلو خریداری میں خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ نوکری کے تحفظ پر صرف بائیس فیصد شہری مطمئن ہیں۔ پاکستان کی صرف اٹھارہ فیصد آبادی معیشت کو مضبوط سمجھتی ہے، جبکہ صرف سولہ فیصد لوگ مستقبل میں سرمایہ کاری کیلئے پراعتماد ہیں۔ سروے کے...
26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بار نے آل پاکستان وکلا کنونشن طلب کی ہے جس کا انعقاد لاہور ہائیکورٹ بار کے جاوید اقبال اڈیٹوریم میں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سینیٹر حامد خان، سابق صدر سپریم کورٹ بار علی احمد کرد، صدر لاہور ہائیکورٹ بار آصف نسوانہ شریک ہوئے۔ سیکریٹری کراچی بار ایڈووکیٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم سے جو پورے ملک میں انگاری لگ گئی ہے یہ ڈی چوک جائے گی۔ یہ جنگ جو آپ نے شروع کی ہے اس جنگ کے خلاف ہیں ہم۔ انہوں نے کہا کہ آج چولستان میں ایک تحریک شروع ہو رہی ہے۔ اگر آپ کے گھر پانی نہ پہنچے تو سمجھ لیں کارپوریٹ فارمنگ...
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ہائیکورٹ جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 لڑکیوں کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جج کے بیٹے ابوذر اور متاثرہ خاندانوں کے درمیان صلح طے پا گئی ہے، جس کے بعد متاثرہ خاندانوں نے عدالت میں ملزم کو معاف کرنے کا بیان ریکارڈ کرایا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملیز کے بیانات درج کیے گئے۔ ایک لڑکی کے بھائی نے ذاتی طور پر بیان دیا، جبکہ اس کی والدہ کا بیان آن لائن ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری لڑکی کے والد بھی عدالت میں پیش ہوئے اور صلح کے بارے میں اپنا مؤقف واضح کیا۔ بیانات درج...
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جج کے بیٹے ابوذر کی گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیوں کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ فریقین کے درمیان صلح ہو گئی ہے اور متاثرہ خاندانوں نے عدالت میں ملزم کو معاف کرنے کا بیان ریکارڈ کروایا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملیز کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ ایک لڑکی کے بھائی نے عدالت میں بیان دیا جبکہ اس کی والدہ کا بیان آن لائن ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری لڑکی کے والد بھی عدالت میں پیش ہوئے اور صلح سے متعلق اپنا موقف عدالت کے سامنے پیش کیا۔ متاثرہ خاندانوں کے بیانات کے بعد عدالت نے ملزم ابوذر کی ضمانت منظور کر...
ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کے لیے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔ اس رقم کا مقصد پنجاب میں زراعت، تعلیم اور صحت کے شعبوں کو جدید اور مؤثر بنانا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق، ADB کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ فنڈز پنجاب کے تین اہم منصوبوں پر خرچ کی جائیں گی، جن میں زرعی ترقی، تعلیمی نظام کی بہتری اور صحت کی سہولیات کو جدید بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ان منصوبوں کا بنیادی مقصد پنجاب کی معیشت کو مستحکم کرنا اور صوبے میں معاشی ترقی کے مواقع بڑھانا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان بھارت سے جنگ کے دوران بھی غلط زبان استعمال کرتے رہے، ان کی شناخت پاکستان دشمن کی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا ڈی جی آئی ایس پی آر نے محتاط زبان استعمال کی، مجھے لبرٹی ہے کہ میں ان کے اینٹ کا جواب پتھر سےدے سکتا ہوں، اس قسم کے رویے اختیار کریں گے تو اسی طرح کی زبان استعمال کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا عمران خان کی بہن غیر سیاسی ہیں، انہوں نے بھارتی میڈیا سے جو بات کی کیا وہ کوئی پاکستانی کر سکتا ہے، کیا اس مٹی کے ساتھ ان کا کوئی رشتہ نہیں ہے؟انہوں نے کہا کہ...
پاکستان میں بچوں میں پیدائشی دل کے امراض میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ این آئی سی وی ڈی کی اسسٹنٹ پروفیسر اور بچوں کی دل کی بیماریوں کی ماہر ڈاکٹر عالیہ کمال احسن کے مطابق ملک میں ہر سال 40 سے 60 ہزار بچے دل کے مختلف نقص کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں، جن میں سب سے عام بیماری ٹیٹرالوجی آف فالوت (TOF) ہے۔ اس مرض میں دل کی ساخت کے چار اہم حصے متاثر ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر عالیہ کے مطابق سالانہ 10 سے 12 فیصد یعنی 4 سے 7 ہزار بچے ٹوف میں مبتلا ہوتے ہیں، اور اگر بروقت تشخیص یا سرجری نہ ہو تو بچے کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ انہوں...
سٹی 42 : سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل گیمز کا آغاز دو دہائیوں کے طویل وقفہ کے بعد دوبارہ کراچی میں منعقد کیے گئے ہیں، ہمیں دیگر صوبوں ، علاقوں اور محکموں کے کھلاڑیوں کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا ہے، نیشنل گیمز کا ایونٹ ملک کے سب سے اہم ایونٹ میں سے ایک ہوتاہے۔ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے 35 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کہا کہ محترم جناب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری صاحب،وزیر کھیل ، صوبائی اسمبلی و کابینہ اراکین ،صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ، معزز مہمانان گرامی،منتظمین، کھلاڑیوں اور خواتین و حضرات ،السلام علیکم،...
وفاقی وزیرِ پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے لمز یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام ایشیا انرجی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاور سیکٹر کو مکمل طور پر ڈیجیٹل، شفاف اور صارف دوست بنانے کے لیے اقدامات تیز کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان 2035 تک اپنی 90 فیصد بجلی کلین اور گرین انرجی سے حاصل کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ان کے مطابق ملک میں سولر انرجی کا انقلاب پوری دنیا کے لیے مثال بن چکا ہے، جہاں عوام نے خود 50 گیگا واٹ کے سولر پینلز نصب کیے—جو ایک تاریخی پیش رفت ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان اس وقت 52 فیصد بجلی صاف توانائی سے پیدا کر رہا ہے، جو ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خاں لغاری نے لمز یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایشیا انرجی سمٹ سے خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر کو مکمل طور پر ڈیجیٹل، شفاف اور صارف دوست بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 2035 تک 90 فیصد بجلی کلین اینڈ گرین انرجی سے حاصل کرے گا، پاکستان کا شمسی انقلاب دنیا کے لیے مثال بن چکا ہے۔ 50 گیگا واٹ سولر پینلز عوام نے خود نصب کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان 52 فیصد بجلی صاف توانائی سے پیدا کر رہا ہے یہ تاریخی سنگِ میل ہے۔ ڈسکوز کی نجکاری اور سرکلر ڈیٹ میں کمی ہماری بنیادی ترجیحات ہیں۔ غریب ممالک کم اخراج کرتے...
، پاکستان کا شمسی انقلاب دنیا کے لیے مثال بن چکا ہے،وزیر توانائی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خاں لغاری نے لمز یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایشیا انرجی سمٹ سے خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر کو مکمل طور پر ڈیجیٹل، شفاف اور صارف دوست بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان 2035 تک 90 فیصد بجلی کلین اینڈ گرین انرجی سے حاصل کرے گا، پاکستان کا شمسی انقلاب دنیا کے لیے مثال بن چکا ہے۔ 50 گیگا واٹ سولر پینلز عوام نے خود نصب کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان 52 فیصد بجلی صاف توانائی سے...
پاکستان کے اولمپیئن ایتھلیٹ عبدالرشید انتقال کرگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالرشید کا انتقال میاں چنوں میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ اہلخانہ، کوچز اور ساتھی ایتھلیٹس نے عبدالرشید کے انتقال کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔ یاد رہے کہ انہوں نے بیجنگ اولمپکس 2008 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ عبدالرشید نے سیف گیمز 2004 میں پاکستان کی جانب سے گولڈ میڈل جیتا تھا اور 110 میٹر ہرڈلز میں قومی چیمپئن بھی رہے۔
وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے کہا ہے کہ حکومت پاور سیکٹر کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مکمل طور پر ڈیجیٹل، شفاف اور صارف مرکز نظام میں تبدیل کررہی ہے۔ نیٹ میٹرنگ سے متعلق نئی اصلاحات چند ہفتوں میں سامنے آجائیں گی۔ لمز یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام ایشیا انرجی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان 2035 تک اپنی 90 فیصد بجلی صاف اور ماحول دوست ذرائع سے حاصل کرنے کا ہدف رکھتا ہے، جبکہ ملک میں شمسی توانائی کی تیز رفتار ترقی عالمی سطح پر مثال بن چکی ہے۔ عوام نے اپنے طور پر 50 گیگا واٹ تک کے سولر پینلز نصب کیے، جو ایک اہم پیش رفت ہے۔ مزید پڑھیں: سولر نیٹ میٹرنگ کی نئی...
اسکرین گریب پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف بات کرنے والا طبقہ پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے، پاکستان کی فوج کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔مولانا طاہر اشرفی نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جب پاکستان نے بھارت کو جواب دیا تو دنیا ہمارے پیچھے آ گئی، پاکستانی فوج 25 کروڑ پاکستانیوں کی فوج ہے۔اِن کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے والد محسن پاکستان ہیں، پاکستانی فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے کیا وہ پاکستان کے خیر خواہ ہیں، معرکہ حق پر بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ سپہ سالار کے خلاف بولیں گے تو گلدستہ تو...
لاہور ائیرپورٹ پر شارجہ سے آنے والے 5 پاکستانی مسافروں کو جعلی برطانوی ویزوں کے باعث ڈی پورٹ کر کے حراست میں لے لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ افراد رواں سال وزٹ ویزے پر لاہور سے ملائیشیا گئے تھے اور بعد میں جعلی دستاویزات کے ذریعے برطانیہ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایجنٹوں کی مدد سے جعلی ویزے حاصل کیے، اور ڈی پورٹ ہوتے ہی انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل میں منتقل کر دیے گئے ہیں، جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔ حکام نے کہا کہ اس کارروائی کا مقصد غیر قانونی انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کو بے نقاب کرنا اور ایسے واقعات کی روک تھام...
سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بھارت سے جنگ کے دوران بھی غیر ذمہ دارانہ اور غلط زبان استعمال کرتے رہے، ان کی شناخت پاکستان دشمن کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات اور رویے کسی پاکستانی کے نہیں ہو سکتے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے انتہائی محتاط انداز میں بات کی، لیکن مجھے آزادی ہے کہ میں ان کی اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتا ہوں۔ اگر وہ اس قسم کی زبان استعمال کریں گے تو جواب بھی اسی لہجے میں دیا جائے گا۔ انہوں نے عمران خان کی بہن کے بھارتی...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کو تیزی سے اپنانا ایک اہم معاشی موقع ہے، جس کے تحت ورچوئل اثاثوں کو باضابطہ نگرانی کے نظام میں شامل کرنا ضروری ہو گیا ہے۔ وہ اسلام آباد میں ہونے والے ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس کی مشترکہ صدارت چیئرمین پی وی اے آر اے بلال بن ثاقب نے کی۔ اجلاس میں قومی ڈیجیٹل ایسٹ فریم ورک پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ مشاورتی اجلاس میں پاکستان کے لیے ایک محفوظ، شفاف اور اختراع پر مبنی ڈیجیٹل اثاثہ جاتی نظام کی تشکیل کے آئندہ مراحل پر غور کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ منظم اور ریگولیٹڈ...
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے اور معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ لاہور ایکسپو سینٹر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے اور معاشی ترقی میں نجی شعبے کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ وزیر منصوبہ بندی نے موسمیاتی تبدیلی کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے تعمیراتی منصوبوں میں گرین ڈیزائن کو شامل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے جدید تعمیراتی رجحانات اپناتے ہوئے پاکستان کی تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
پاکستان کی او لیول کی طالبہ زینب نواز نے کوئینز کامن ویلتھ انٹرنیشنل مقابلہ مضمون نویسی 2025 کی سینئر کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ جیت کر پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کیا ہے۔ سینئر کیٹیگری میں کامن ویلتھ کے 56 رکن ممالک سے 53,434 طلباء و طالبات نے اس مقابلے میں شرکت کی تھی ۔ کوئینز کامن ویلتھ مقابلہ مضمون نویسی رائل کامن ویلتھ سوسائٹی یو کے نے 1883 میں شروع کیا جو کہ دنیا کا قدیم ترین بین الاقوامی تحریری مقابلہ ہے۔ اس سال "ہماری دولت مشترکہ کا سفر” کے موضوع سے متعلق شرکاء کو جغرافیائی، تاریخی یا ذاتی سفر پر غور کرنے کا چیلنج دیا گیا تھا ۔ سینئر کیٹیگری میں، 14 سے 18 سال کی عمر کے...
پاکستان اور امریکہ کا غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام پر اتفاق،موثر اقدمات تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، انسداد منشیات اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ اس ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی غور کیا گیا، دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ منشیات کی روک تھام، معلومات کے تبادلے اور مربوط حکمت عملی کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ امریکی سفیر نے انسداد منشیات اور غیر قانونی امیگریشن کی...
لاہور میں پریس کانفرنس میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کر رہا، اس بارے میں پروپیگنڈا شروع کیا گیا، پاکستان اور سعودی عرب کا اسرائیل سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا، اپنے اداروں اور عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، فلسطین کیلئے امن معاہدہ ہوا تو غزہ کی تعمیر نو ہوگی، افسوس اسرائیل مسلسل معاہدہ کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔ حافظ طاہر اشرفی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان پاکستان میں دہشتگردوں کی دراندازی روکے، افغان قیادت دہشتگرد عناصر کیخلاف...
عمران کی شناخت ملک دشمنی، جنگ میں بھی غلط زبان استعمال کی: وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز سیالکوٹ(آئی پی ایس ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بھارت سے جنگ کے دوران بھی غلط زبان استعمال کرتے رہے، ان کی شناخت پاکستان دشمن کی ہے، دہشت گردوں سے بات چیت کی باتیں نہ کی جائیں۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے محتاط زبان استعمال کی، مجھے آزادی ہے کہ میں ان کے اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتا ہوں ، اس قسم کے رویے اختیار کریں گے تو اسی طرح کی زبان...
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر حکومت کا منگلا متاثرین کے لئے بڑا اقدام، منگلا ڈیم اپ ریزنگ کے متاثرین کے بجلی کے بقایا بل معاف کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق منگلا ڈیم سے متاثر ہونے والے 2,376 گھرانوں کے بجلی کے تمام بقایا جات مکمل طور پر معاف کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ توانائی و آبی وسائل آزاد کشمیر نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوں کی معافی کی مجموعی رقم 13 کروڑ 91 لاکھ 70 ہزار روپے بنتی ہے۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا متاثرین میں وہ خاندان شامل ہیں جو منگلا ڈیم کی توسیع اور بلندی بڑھانے...
کراچی: پاکستان میں بچوں میں پیدائشی طور پر دل کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ اس حوالے سے این آئی سی وی ڈی کی اسسٹنٹ پروفیسر اور پیڈیاٹرک کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر عالیہ کمال احسن نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ پاکستان میں سالانہ تقریباً 40 سے 60 ہزار بچے دل کے امراض کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں جن میں سب سے زیادہ عام بیماری ٹیٹرالوجی آف فالوت (ٹوف) ہے جس میں دل کی بناوٹ چار جگہوں سے خراب ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 سے 12 فیصد یعنی تقریباً 4,000 سے 7,000 بچے ٹوف کے مریض ہوتے ہیں۔ اگر اس مرض کی بروقت تشخیص اور سرجری نہ ہو تو بچے کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے جبکہ کزن میرج اس...
ویب ڈیسک : وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان کا شمسی انقلاب دنیا کے لیے مثال بن چکا ہے۔ 17 گیگا واٹ سولر پینلز درآمد کر کے پاکستان ایشیا کی تیزی سے بڑھتی شمسی توانائی مارکیٹ بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اویس لغاری نے اسلام آباد میں ایشیا انرجی سمٹ سے خطاب کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ 17 ہزار میگاواٹ سولر پینلز عوام نے خود نصب کیے، آج پاکستان 52 فیصد بجلی صاف توانائی سے پیدا کر رہا ہے یہ تاریخی سنگِ میل ہے۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا اویس لغاری نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ اصلاحات سے نظام مضبوط...
نیٹ میٹرنگ سے متعلق اصلاحات آئندہ چند ہفتوں میں متعارف کرائی جائیں گی، اویس لغاری WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خاں لغاری نے لمز یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایشیا انرجی سمٹ سے خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر کو مکمل طور پر ڈیجیٹل، شفاف اور صارف دوست بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان 2035 تک 90 فیصد بجلی کلین اینڈ گرین انرجی سے حاصل کرے گا، پاکستان کا شمسی انقلاب دنیا کے لیے مثال بن چکا ہے۔ 50 گیگا واٹ سولر پینلز عوام نے خود نصب کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان 52 فیصد بجلی صاف توانائی سے پیدا...
—فائل فوٹو وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا شمسی انقلاب دنیا کے لیے مثال بن چکا ہے۔ 17 گیگا واٹ سولر پینلز درآمد کر کے پاکستان ایشیا کی تیزی سے بڑھتی شمسی توانائی مارکیٹ بن چکا ہے۔اسلام آباد میں ایشیا انرجی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 17 ہزار میگاواٹ سولر پینلز عوام نے خود نصب کیے، آج پاکستان 52 فیصد بجلی صاف توانائی سے پیدا کر رہا ہے یہ تاریخی سنگِ میل ہے۔اویس لغاری کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ اصلاحات سے نظام مضبوط اور صارفین کا اعتماد مزید بہتر ہوا، سیلاب، ہیٹ ویوز اور خشک سالی خطے کو توانائی منتقلی پر مجبور کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ این...
پاکستان کے اداروں اور مسلح افواج کے خلاف کوئی ہرزہ سرائی کرے گا تو اس سے سختی سے نمٹنا چاہیے، احسن اقبال —فائل فوٹو وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ابھی تو ڈی جی آئی ایس پی آر نے نرمی برتی ہے، میں ہوتا تو اس سے بھی سخت الفاظ استعمال کرتا۔ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ مجھے اسی سیل میں جھوٹے مقدمے میں ڈالا، مگر ہم نے بیرون ملک جا کر پاکستان کے خلاف بات نہیں کی، پاکستان ایک خاندان ہے ہم کبھی اپنے جھگڑوں کو گھر سے باہر جا کر حل نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ذمے داری کا ثبوت دینا چاہیے، پاکستان کے اداروں اور مسلح افواج کے خلاف کوئی...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف---فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جن لوگوں کی زبان سے شہداء بھی محفوظ نہ ہوں وہ کس منہ سے شکایت کرتے ہیں؟ ان کی شناخت پاکستان دشمن ہے، اس مٹی کے ساتھ ان کا کوئی رشتہ نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے محتاط زبان استعمال کی ہے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ جنگ کے دوران ہمارے دوست ہمارے بھائی ہمارے ساتھ کھڑے رہے، ایک سیاسی پارٹی نے وہ کردار ادا نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی ہر چیز پر بولتا ہے اس وقت کیوں نہ بولا؟ بانی پی ٹی آئی جنگ کے دوران بھی غلط زبان استعمال کرتے رہے، وہ اس وقت بھی غلط...
وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور کوریا کی شراکت داری میں اہم پیش رفت کے طور پر اسلام آباد میں پاک۔کوریا سولر پینل ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں صدر KOICA اور سفیر جمہوریہ کوریا نے شرکت کی، جبکہ وفاقی وزیر خالد مگسی نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے وژن کے مطابق پاکستان اور کوریا کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی کی شراکت داری کو مزید مستحکم کیا جا رہا ہے۔ یہ لیبارٹری KOICA کی 9.5 ملین ڈالر گرانٹ کی بدولت قائم کی گئی ہے اور ملک کی پہلی منظور شدہ PV ٹیسٹنگ لیبارٹری ہے۔ پاکستان کے پی ایس ڈی پی نے اس منصوبے کے لیے 185.8 ملین روپے فراہم کیے،...
وزیر اطلات و ثقافت پنجاب عظمٰی زاہد بخاری نے کہا ہے کہ ترجمان پاک فوج نے ذہنی مریض بانی تحریک انصاف کا ملک دشمن ایجنڈہ بے نقاب کر دیا- تفصیلات کے مطابق عظمٰی زاہد بخاری نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف بیانیے کی چال چلنے والے ذہنی مریض کو قوم نے پہچان لیا ہے- ذہنی مفلوج بانی تحریک انصاف اقتدار میں آنے کے لیے ہمارے بچوں کے قاتل طالبان اور بھارت کی سپورٹ حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنیان مرصوص کے سپہ سلار پر فضول گوئی دراصل بانی تحریک انصاف کے ذہنی و اخلاقی مفلوج ہونے کا ثبوت ہے- پاکستان کے خلاف کام کرنے والے یہ چند چہرے ریاستی استحکام...
نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں تاریخی نتائج آئیں گے: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز گوجرانوالہ: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے، نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں تاریخی نتائج آئیں گے۔گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پورے پاکستان میں(ن) لیگ کانعرہ بلند ہوگا، نوازشریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیراتی سیاست کا آغاز ہوا، نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ اور وزیراعظم جو کام انجام دیے تاریخ ہمیشہ یاد...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پورے پاکستان میں(ن) لیگ کانعرہ بلند ہوگا، نوازشریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیراتی سیاست کا آغاز ہوا، نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ اور وزیراعظم جو کام انجام دیے تاریخ ہمیشہ یاد رکھےگی۔انہوں نے کہا کہ آج آپ کے شہر میں جو منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تحفہ دیا ہے اس سے پوری ضلع کی تقدیر بدلے گی، اس منصوبے سے شہریوں کو بے پناہ سہولتیں میسر ہوں گی۔شہباز شریف کا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ان کو اب جیل ملاقات کی بالکل اجازت نہیں اور مجمع اکٹھاکرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی ملک کےلیےخطرہ ہیں اور ملک کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں، وہ اور اس کی پارٹی ملک کو ڈیفالٹ کروانا چاہتی تھی، ملک کو ڈیفالٹ کروانے کےلیے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے۔عطاتارڑ کا کہنا تھاکہ 9 مئی کو فوج کی تنصیبات پرحملےکیےگئے جوکام دشمن بھی نہیں کرتا وہ پی ٹی آئی نے کیے، بانی پی ٹی آئی پاکستان کی سالمیت کےلیے خطرہ ہیں، بانی پی ٹی آئی کو اپنا سیاسی...
دبئی نے اپنی مشہور فلک بوس اسکائی لائن میں ایک نیا عالمی ریکارڈ شامل کر لیا ہے۔ 377 میٹر بلند سیئل دبئی مرینا ہوٹل اب دنیا کا سب سے اونچا ہوٹل بن چکا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی ریکارڈ ساز بلندی منصوبے کی ترقی کے دوران تقریباً غیر ارادی طور پر سامنے آئی۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور دبئی کے 3 نئے ٹاور پروجیکٹس، دنیا کے بلند ترین تعمیراتی ریکارڈز ٹوٹنے کو تیار منصوبہ ساز کمپنی دی فرسٹ گروپ کے سی ای او روب برنز کے مطابق، انہیں خود بھی عمارت کی آخری اونچائی پر حیرت ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برنز کا کہنا تھا کہ ہم کچھ شاندار تعمیر کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہمارا ارادہ ہرگز...
اولمپئن ایتھلیٹ عبدالرشید میاں چنوں میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ اہل خانہ، کوچز اور ساتھی ایتھلیٹس نے عبدالرشید کے انتقال کی خبر کی تصدیق کر دی۔ عبدالرشید نے بیجنگ اولمپکس 2008 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جبکہ انہوں نے سیف گیمز 2004 میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ عبدالرشید 110 میٹر ہرڈلز میں قومی چیمپئن بھی رہے۔
اسلام ٹائمز: مشرق وسطیٰ میں کوئی ممکنہ بڑی جنگ عالمی افق پر کسی نئے منظرنامے کو تشکیل دے سکتی ہے۔ لمحہء موجود میں پاکستان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ طالبان و افغانستان کا مسئلہ ہے۔ پاکستان اس بار بھی کہیں وہ غلطی نہ کر بیٹھے جو اس نے ”نائن الیون“ کے بعد کی تھی۔ یعنی اب بھی وہ اس مسئلے کے حل کے لیے امریکہ کا دامن پکڑنے کی کوشش کرے۔ یہ کام انتہائی خطرناک ہوگا۔ اس طرح طالبان کو موقع ملے گا کہ وہ پاکستان سے جنگ کو امریکہ کے خلاف جہاد سے تعبیر کریں اور یوں امریکہ مخالف بننے والے نئے کیمپ کی ہمدردیاں سمیٹنے کی کوشش کریں۔ تحریر: پروفیسر تنویر حیدر نقوی ...
پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ میرے پاس آئینی اور دیگر دلائل ہیں جس پر میں قائل کرسکتا ہوں، اس بات پر نہ صرف پاکستان بلکہ اُس وقت لندن قیادت کو بھی قائل کرلیا تھا، اس حوالے سے کچھ زمینی حقائق، نمبر اور کچھ معلومات اور کوئی مستقبل کا وژن ہوگا جب ہی تو میں نے قائل کرلیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر اور مرکزی رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ آج بھی ایم کیو ایم کی پالیسی یہی ہے کہ کوٹہ سسٹم قائم رہے۔ صحافی فیصل حسین کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے انکشاف کیا کہ 2017ء میں اٹھارہویں...
خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ دشمن کی زبان بول رہے ہیں اور ہمارے شہدا کی بھی تضحیک کررہے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے کہا کہ وہ شہدا کو احترام دیں اور دہشتگردوں کے لیے ہمدردی نہ دیکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے لیے ‘محتاظ زبان’ استعمال کی لیکن مجھے آزادی ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دوں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں، ایک شخص اپنی ذات کا قیدی، اس کی شعبدہ بازی اور سیاست ختم ہوگئی، ڈی جی...
نیشنل موبلائزیشن فرنٹ نے افغانستان اور تاجکستان کی سرحد کے قریب چینی شہریوں کے خلاف ایک بڑے دہشت گرد منصوبے کے حوالے سے سنگین و مصدقہ انٹیلی جنس معلومات کا انکشاف کیا ہے۔ این ایم ایف کے مطابق یہ منصوبہ تحریک طالبان پاکستان اور ترکستان اسلامک پارٹی نے طالبان کی انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ 561 کی سرپرستی میں تیار کیا، جبکہ اس کارروائی میں بھارت کی طرف سے فراہم کردہ جدید ڈرونز اور عسکری سازوسامان استعمال کیا گیا۔ BREAKING ???? ???? Three #Chinese workers in Tajikistan were killed in an attack launched from #Afghanistan near the border. ???????? Tajikistan has strained relations with the Taliban in Afghanistan, and several border clashes have broken out in recent months. pic.twitter.com/OqAC8MB1Sr — Eagle Eye...
بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں پاکستان ہاؤس میں بلوچ ریپبلیکن آرمی (براہمداغ بگٹی گروہ) کے بڑے کمانڈر وڈیرہ نورعلی چاکرانی نے اپنے 100 سے زائد ساتھیوں کے ہمراہ ریاست کے سامنے سرنڈر کرتے ہوئے ہتھیار ڈال دیے۔ میرآفتاب بگٹی کی موجودگی میں سرنڈر کرنے والے افراد سے پاکستان سے وفاداری کا حلف بھی لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ناراض بلوچ کی اصطلاح میڈیا کی پیدا کردہ، سرنڈر کرنے والوں سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان اس موقع پر حکام نے ہتھیار پھینکنے کے فیصلے کو نہایت مثبت اور حوصلہ افزا پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قدم نہ صرف ریاستی اداروں پر اعتماد کا اظہار ہے بلکہ وطن سے محبت، امن دوستی اور...
وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 745 پاکستانی قید ہیں، جن میں کچھ سزا یافتہ جبکہ بڑی تعداد زیرِ سماعت مقدمات کا سامنا کر رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی مختلف جیلوں میں 5 ہزار 297 پاکستانی بند ہیں، تاہم وہاں پاکستانی شہریوں کے جرائم کی نوعیت سے متعلق تفصیلات دستیاب نہیں ہو سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت خارجہ نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کراتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر کی مختلف جیلوں میں 21 ہزار 647 پاکستانی شہری اس وقت قید ہیں۔ ان میں سزا یافتہ افراد بھی شامل ہیں جبکہ ایک بڑی تعداد ایسے پاکستانیوں کی ہے جن کے مقدمات مختلف عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔ وزارت خارجہ کے...
ترکیہ نے اپنے جنگی ڈرونز کی اسمبلی فیسلٹی پاکستان میں بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے رپورٹ کیا ہے کہ اکتوبر کے بعد اس منصوبے پر مذاکرات خاصے آگے بڑھ چکے ہیں۔ بلومبرگ نے ترک حکام کے حوالے سے بتایا کہ ترکیہ اس منصوبے کے تحت اپنے اسٹیلتھ اور طویل پرواز کی صلاحیت کے حامل جدید ڈرونز پاکستان میں اسمبل کرے گا، جس سے پاکستان کو اعلیٰ درجے کی دفاعی ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہوگی جبکہ ترکیہ کو اپنے ہتھیاروں کی عالمی منڈی میں اثر و رسوخ بڑھانے کا موقع ملے گا۔ بلومبرگ کے مطابق، ترکیہ کی وزارتِ دفاع نے اس منصوبے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا، جبکہ پاکستان...
پاک ایران تجارتی روابط میں مضبوطی سے خطے اور عالمی منڈیوں تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔ ایران اور پاکستان کے درمیان 40 لاکھ ڈالر سے زائد کی 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ زرعی اجناس اور ایگرو ٹیکنالوجی میں دو طرفہ تجارت پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے 12 رکنی تجارتی وفد نے فوڈ ایگ 2025 نمائش میں شرکت کی جہاں ایرانی وفد کی پاکستانی کمپنیوں کیساتھ کاروباری شراکت داری پر براہِ راست بات چیت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دو طرفہ تجارت سے معیشت مستحکم اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ پاک ایران تجارتی روابط میں مضبوطی سے خطے اور عالمی...
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نےفیڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی ان کی تعیناتی کو ملکی سلامتی کے لیے انتہائی خوش آئند پیش رفت سمجھتی ہے،انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر تعیناتی پاکستان کے دفاعی شعبے کے لیے بھی اچھی خبر ہے...
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ یہ لوگ سیاستدان نہیں، دہشتگرد ہیں، گورنر راج کا ایک آپشن موجود ہے، سہیل آفریدی امن وامان ٹھیک نہیں کریں گے تو یہ آپشن موجود ہے، پی ٹی آئی نے مذاکرات کی ٹرین مس کر دی ہے، سول و ملٹری لیڈرشپ فیصلہ کر چکی، اب ایسے نہیں چلنے دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر لوگوں کو بیٹھنے سے روکنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، گرفتاریاں اور مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔ صحافیوں کیساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ جیل کے باہر تماشے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بطور سیاسی جماعت پی...
بلوچستان کے علاقے سوئی میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت ایک سو سے زائد افراد نے ہتھیار ڈال دیئے۔حکام کے مطابق بلوچستان میں مسلح افراد نے ہتھیار پھینک کر پاکستان کا جھنڈا تھام لیا، ریاست پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھایا، کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی اور ان کے ساتھیوں نے اسلحہ میر آفتاب احمد بگٹی کے حوالے کیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے کمانڈر اور تمام رہنماؤں کو قومی دھارے میں شامل ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ سوئی ڈیرہ بگٹی میں وڈیرہ نور علی چاکرانی اور سو سے زائد ساتھیوں کا قومی دھارے میں شمولیت کا فیصلہ قابلِ تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے والوں نے پاکستان کا پرچم اٹھا کر امن کے...
اسلام آباد ( ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر لوگوں کو بیٹھنے سے روکنے کا فیصلہ کر لیا، گرفتاریاں اور مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔ پروگرام ’’ ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ جیل کے باہر تماشے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی کا وجود ہی نہیں، پی ٹی آئی پر پابندی اور کالعدم جماعت قرار دینے پر قانونی مشاورت ہوگی۔ عطا تارڑ نے کہاکہ یہ لوگ سیاست دان نہیں، دہشت گرد ہیں، گورنر راج کا ایک آپشن موجود ہے، سہیل آفریدی امن وامان ٹھیک نہیں کریں گے تو یہ آپشن موجود ہے، پی...
بھارت کی ایوی ایشن انڈسٹری ایک بار پھر بحران کا شکار ہے، اور انڈیگو کے حالیہ مسائل نے ایک بار پھر یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ 1991 کی لبرلائزیشن کے بعد آخر کیوں بھارت دنیا کا سب سے بڑا ایئرلائنز قبرستان بن گیا۔ گزشتہ تین دہائیوں میں کم از کم دو درجن نجی ایئرلائنز دیوالیہ، مقروض یا بند ہو کر تاریخ کا حصہ بن گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارت کی ایوی ایشن انڈسٹری میں ایک پرانا مذاق مشہور ہے’ اگر آپ کو چھوٹی دولت کمانی ہے تو بڑی دولت سے ایئرلائن شروع کریں۔‘ یہ جملہ بھارتی فضاؤں کی حقیقت بیان کرتا ہے، جہاں 1991 میں نجی شعبے کو اجازت ملنے کے بعد سے اب تک درجنوں ایئرلائنز...
شارجہ سے جعلی برطانوی ویزوں کے حامل 5 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پورٹ مسافر لاہور ائرپورٹ پہنچتے ہی حراست میں لے لیے گئے۔ملزمان میں وقار ، طیب ، علی شان، ظہیر، ذیشان شامل ہیں۔ مسافر رواں سال وزٹ ویزہ پر لاہور سے ملائیشیا روانہ ہوئے تھے۔ ملائیشیا میں قیام کے بعد ملزمان نے جعلی دستاویزات پر شارجہ سے برطانیہ جانے کی کوشش کی۔ ملزمان نے ایجنٹوں کی مدد سے مذکورہ جعلی ویزے حاصل کئے تاہم جعلی دستاویزات پر ملزمان کو پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ ملزمان کو لاہور ائرپورٹ پہنچنے پرانسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک (اےڈی بی) نےپاکستان کیلئے پنجاب میں زراعت، تعلیم اور صحت کے لیے 381 ملین ڈالر کی تین اہم منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ تعلیم، صحت اور زرعی مشینری میں سرمایہ کاری پنجاب کی ترقی میں تبدیلی لے آئے گی۔ 120 ملین ڈالر قرض اور 4 ملین ڈالر گرانٹ پنجاب میں جدید، ماحولیاتی طور پر پائیدار زرعی مشینری کو فروغ دینے کے لیے دی گئی۔ مزید برآں منصوبے سے220,000 دیہی خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔ منصوبہ چھوٹے کسانوں کو جدید مشینری فراہم کرے گا اور 15,000 خواتین کی مہارتیں بڑھائے گا۔ پنجاب پاکستان کی غذائی ضروریات کا مرکز ہے۔ گندم 75 فیصد چاول...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رُخ خان نے بالآخر یہ معمہ حل کر دیا کہ وہ کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے نئے ٹاک شو "ٹو مچ" میں ابھی تک کیوں نظر نہیں آئے۔ شو کے آغاز سے ہی مداح اس بات پر حیران تھے کہ جب سلمان خان، عامر خان، عالیہ بھٹ اور کرن جوہر جیسے بڑے نام شریک ہو چکے ہیں تو شاہ رُخ خان کی غیر موجودگی کی وجہ کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے ایشین نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے 60 سالہ اداکار نے اپنے روایتی انداز میں سچائی اور مزاح کے ساتھ اس راز سے پردہ اٹھایا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت وہ اپنی فلم "کنگ" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور حال...
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے سوئی میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت ایک سو سے زائد افراد نے ہتھیار ڈال دیئے۔ حکام کے مطابق بلوچستان میں مسلح افراد نے ہتھیار پھینک کر پاکستان کا جھنڈا تھام لیا، ریاست پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھایا، کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی اور ان کے ساتھیوں نے اسلحہ میر آفتاب احمد بگٹی کے حوالے کیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے کمانڈر اور تمام رہنماؤں کو قومی دھارے میں شامل ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ سوئی ڈیرہ بگٹی میں وڈیرہ نور علی چاکرانی اور سو سے زائد ساتھیوں کا قومی دھارے میں شمولیت کا فیصلہ قابلِ تحسین ہے۔ انسداد انتہا پسندی، شائستگی اور دیانت پر سیمینار ...
—فائل فوٹو شارجہ سے جعلی برطانوی ویزوں پر 5 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ مسافروں کو لاہور ایئر پورٹ پہنچتے ہی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ مسافر رواں سال وزٹ ویزے پر لاہور سے ملائیشیا گئے تھے، ملزمان نے جعلی دستاویزات پر شارجہ سے برطانیہ جانے کی کوشش کی۔ مختلف ممالک سے مزید 44 پاکستانی ڈی پورٹکراچیسعودی عرب بحرین عراق سمیت مختلف ملکوں سے... ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ ملزمان نے ایجنٹوں کی مدد سے جعلی ویزے حاصل کیے، جعلی دستاویزات پر ملزمان کو پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان...
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 60 ارب روپے وصولی کا فیصلہ بدل دیا جس سے آر ایل این جی صارفین کو بڑا ریلیف ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے اپریل 2015 سے جون 2022 کی مدت کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں کی اصل وصولی کے مد میں 60 ارب روپے کی ریکوری سے متعلق اپنے سابقہ فیصلے پر نظر ثانی کر لی ہے۔ نئی تشخیص کے تحت، آر ایل این جی کے صارفین یہ رقم 24 ماہانہ اقساط میں ادا کریں گے اور تاخیر سے ادائیگی کے سرچارج کو معاف کردیا گیا ہے۔ اوگرا نے مزید کہا ہے کہ حقیقی مالی مشکلات کی صورت میں، صارف کی درخواست پر ایس این جی...
بلوچستان میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر نے 100 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز کوئٹہ: (آئی پی ایس) بلوچستان کے علاقے سوئی میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت ایک سو سے زائد افراد نے ہتھیار ڈال دیئے۔ حکام کے مطابق بلوچستان میں مسلح افراد نے ہتھیار پھینک کر پاکستان کا جھنڈا تھام لیا، ریاست پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھایا، کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی اور ان کے ساتھیوں نے اسلحہ میر آفتاب احمد بگٹی کے حوالے کیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے کمانڈر اور تمام رہنماؤں کو قومی دھارے میں شامل ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ سوئی ڈیرہ بگٹی میں وڈیرہ نور علی چاکرانی اور سو...