2025-12-02@07:52:50 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«انوپم کھیر»:
بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے اپنے نوجوانی کے دور میں بھنگ اور چرس کے استعمال کا تجربہ شیئر کردیا۔ یوٹیوب چینل ’’ان فلٹرڈ‘‘ پر گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ پہلی بار چرس پینے کے بعد انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے آسمان، سڑک اور گاڑی سب حرکت کر رہے ہوں۔ انوپم کھیر نے کہا کہ ایک بار وہ آسمان میں اُڑتے جہاز کو دیکھ کر سمجھ بیٹھے کہ وہ کہیں اور جا پہنچا ہے۔ انہوں نے اپنے NSD (نیشنل اسکول آف ڈرامہ) کے دن بھی یاد کیے جب پہلی بار بھنگ چکھنے کے بعد وہ آٹھ گھنٹے تک ہنستے ہی رہے جبکہ دوست جو خود بھی نشے میں تھے چھت پر کھڑے ہوکر وارڈن کو چیخ رہے...
معروف بالی وڈ اداکار انوپم کھیر نے گوا میں جاری 56ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے دلچسپ واقعات سے سامعین کو متاثر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح وہ مشکلات کے باوجود ثابت قدم رہے اور ناکامیوں کو کامیابیوں میں بدلا۔ انوپم کھیر نے سیشن کے دوران انکشاف کیا کہ 2002 کی کامیاب اسپورٹس کامیڈی بینڈ اِٹ لائک بیکہم کے باوجود، فلم کے پروڈیوسر دیپک نائر نے اگلی فلم کے لیے انہیں وہی 5000 پاؤنڈز معاوضہ کی پیشکش کی۔ اداکار کے مطابق اس پر انہوں نے شدید ردِعمل دیا اور پروڈیوسر کو اسی وقت بہتر معاوضہ دینے پر مجبور کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: منموہن سنگھ کی آواز میں فون کال، انوپم کھیر...
ممبئی (شوبز ڈیسک) —بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے پہلی بار اپنے چھوٹے بھائی راجو کھیر سے تعلقات اور خاندان کے اندر موجود مسائل پر کھل کر بات کی ہے۔ یوٹیوب چینل “زندگی وِد رچا” پر خصوصی گفتگو کے دوران “کچھ کچھ ہوتا ہے” کے اداکار نے بتایا کہ وہ نہ صرف اپنے بھائی بلکہ اپنے خاندان کی مالی مدد بھی کرتے رہے ہیں۔ انوپم کھیر نے اپنے اور راجو کے درمیان بھائی چارے کے رشتے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر ہر بھائی یہ یاد رکھے کہ وہ بچپن میں ایک دوسرے کے ساتھ کیسے تھے، تو کسی بھی خاندان میں لڑائی نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا، “میں اپنی زندگی کو ایک فلم...
بالی ووڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیرِاعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا کردار ادا کرنا اُن کے فنی سفر کا سب سے مشکل مرحلہ تھا۔ انوپم کھیر کے مطابق، ان کی شخصیت، لب و لہجہ اور حرکات و سکنات کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے اُنہوں نے کئی ماہ تک مسلسل مشق کی۔ ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انوپم کھیر نے کہا کہ گاندھی جی اور ٹیگور جیسے تاریخی شخصیات کے لیے ہمارے پاس کافی دستاویزی مواد موجود ہوتا ہے، جیسے کہ پرانی تصاویر، ویڈیوز اور فلمیں، جن کی مدد سے اُن کی شخصیت کو سمجھا جا سکتا ہے۔ مگر ڈاکٹر منموہن سنگھ کا معاملہ مختلف تھا۔ یہ بھی...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں مہاکمبھ میلے میں ہار بیچنے والی 16 سالہ مونا لیزا بھونسلے نامی لڑکی کے نئے روپ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے۔ مہاکمبھ میلے کی سینسیشن مونالیزا بھوسلے کے نئے روپ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے۔ مونا لیزا نے کیرالا میں ایک پروموشنل ایونٹ میں وی آئی پی مہمان کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملیالم زبان میں بات کرکے حاضرین کو حیران کردیا۔ مونا لیزا نے 14 فروری کو زندگی میں پہلی بار جہاز سفر کیا اور کیرالا پہنچیں، جہاں انہوں نے ایک دکان کا افتتاح کیا، جس کی میزبانی تاجر بوبی چمنور نے کی، جنہوں نے اس کی آمد کا اعلان پہلے ایک وائرل انسٹاگرام...
بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے اپنی 544ویں فلم کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس میں وہ ساوتھ انڈین سپر اسٹار پربھاس کے ساتھ نظر آئیں گے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پربھاس کو ’باہوبلی آف انڈین سنیما‘ قرار دیا۔ یہ فلم معروف ہدایتکار ہنو راگھوپودی کی ہدایت میں بن رہی ہے، جو اس سے قبل سپرہٹ فلم ’سیتا رامم‘ بنا چکے ہیں۔ فلم کو میتری مووی میکرز پروڈیوس کر رہے ہیں، جبکہ سدیپ چٹرجی اس کے سینماٹوگرافر ہیں۔ انوپم کھیر نے پوسٹ میں لکھا، "کمال کی کہانی ہے اور کیا چاہیے لائف میں؟" جس سے فلم کے زبردست ہونے کا اشارہ ملتا ہے۔ اداکار نے حال ہی میں او یو (OYO) کے...
