2025-12-09@20:01:10 GMT
تلاش کی گنتی: 11
«انگلی دکھانے»:
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اسلام آباد میں تعیناتی کے دوران سابق سینیٹر مشتاق احمد کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے پولیس آفیسر کو ڈانٹ دیا۔ “انگلی دکھانے کا انجام معلوم ہوگیا، آئندہ انگلی نہ دکھانا۔” پشاور پولیس لائن میں تقریب اسلحہ تقسیم کے دوران ڈی پی او ہنگو خانزیب جب وزیراعلیٰ کو سیلوٹ کرنے پہنچا تو وزیراعلی نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کے ساتھ “انگلی دکھانے کی تصویر یاد کرادی”۔ خانزیب کو پہلے ڈی پی او صوابی… https://t.co/yphzq4Aeu2 pic.twitter.com/rDjCChn467 — Kamran Ali (@akamran111) December 9, 2025 ڈی پی او ہنگو خان زیب جب وزیراعلی سہیل آفریدی کے پاس پہنچے اور انہیں سیلوٹ کیا تو وزیراعلیٰ نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کے ساتھ انگلی دکھانے والا معاملہ یاد کرا دیا۔...
ایبٹ آباد کے علاقے بیرن گلی میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے باپ بیٹا سمیت 6 افراد جان بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں وین میں موجود تمام 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جن میں امتحان دینے کے لیے جانے والی دو سگی بہنیں بھی شامل ہیں۔ابتدائی اطلاعات میں حادثے کی وجہ گاڑی کے بریک فیل ہونا بتائی جا رہی ہے، کھائی زیادہ گہری ہونے کے باعث لاشوں کو نکالنے میں شدید مشکلات پیش آئیں۔ تھانہ بگنوتر کی حدود بیرن گلی کھڑی کے مقام پر بیرن گلی سے ایبٹ آباد آنے والا کیری ڈبہ نمبر LEE-7130 خوفناک حادثے کا شکار ہوا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع...
ایبٹ آباد کے علاقے بیرن گلی میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے باپ بیٹا سمیت 6 افراد جان بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں وین میں موجود تمام 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جن میں امتحان دینے کے لیے جانے والی دو سگی بہنیں بھی شامل ہیں۔حکام نے بتایا کہ یہ گاڑی بیرن گلی سے ایبٹ آباد جا رہی تھی کہ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، ریسکیو کی گاڑیاں اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں حادثے کی وجہ گاڑی کے بریک فیل ہونا بتائی جا رہی ہے، کھائی زیادہ گہری ہونے کے باعث لاشوں کو نکالنے میں شدید...
ذیابیطس کے مریضوں کو اپنے خون میں شکر کی سطح کو قابو میں رکھنے کے لیے ایسی غذاؤں کا انتخاب کرنا ہوتا ہے جن میں کم گلیسیمک انڈیکس (جی آئی) یعنی کم شوگر ہو۔ خوش قسمتی سے کچھ پھل ایسے ہیں جو نہ صرف ذائقے دار ہوتے ہیں بلکہ شوگر میں بھی کم ہوتے ہیں اور ذیابیطس کے مریض اعتدال کے ساتھ ان سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ 1. بلیک بیری قدرتی مٹھاس کے باوجود بلیک بیری کم شوگر رکھتی ہیں۔ یہ فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس کا گلیسیمک انڈیکس 41 ہوتا ہے۔ 2. کیوی اعتدال میں کھایا جائے تو کیوی بہت فائدہ مند ہے۔ اس کے چھلکے سمیت کھائیں تاکہ فائبر زیادہ سے زیادہ حاصل ہو۔...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائےموسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نےکہا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے مار کھائی اور انگلی چین پر اٹھارہا ہے۔انہوں نے استفسار کیا کہ کیا بھارت اب چین سے بھی مار کھائے گا؟ ’’جیو نیوز‘‘کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ بھارت نے حالیہ کشیدگی میں پاکستان سے مار کھائی اور انگلی چین پر اٹھارہا ہے۔ بھارت اپنی خفت مٹانے کےلیے چین کارڈ کھیل رہا ہے، کیا اب وہ چین سے بھی مار کھائے گا؟ کپتان بیت الخلا گیا تو پیچھے معاون پائلٹ بیہوش ہوگیا، طیارہ بنا پائلٹ اڑتا رہا، حیران کن انکشاف وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ جو...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورنے کہا کہ مجھے عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا، اب وزیراعلیٰ پنجاب نتھیا گلی اپنے گھر جا کر دکھائیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے مجھے توہین عدالت کے کیس میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی ہے۔ اگر ملنے نہیں دیا جاتا تو دوبارہ توہین عدالت کی درخواست دائر کروں گا۔ فوج سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہے یا اپنوں کیلئے ، یہ ہمیں یہاں روک رہے ہیں بھارت ڈرون پر ڈرون مارے جا رہا ہے ،انڈیا کو معلوم ہے کہ پاکستان کی فورسز اپنے لوگوں کے ساتھ ہی مصروف ہے، میرا عمران خان سے ملنا ان کیلئے...
بھارتی اداکارہ چھایا قدم کے خلاف جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ چھایا قدم کی جانب سے جنگلی اور معدومی کے خطرے سے دوچار جانوروں کا گوشت کھانے کے اعتراف کے بعد محکمہ جنگلات نے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے مانیٹر لیزارڈ (گو) اور سیہہ (خارپشت) کا گوشت کھایا ہے، جو کہ قانونی طور پر محفوظ جانوروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اداکارہ کے اس انکشاف کے بعد ممبئی میں جانوروں اور درختوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم "پلانٹ اینڈ اینیمل ویلفیئر سوسائٹی” نے ان کے خلاف باقاعدہ پولیس می...
کراچی: کپتانی کا بوجھ کندھوں سے اترنے کے بعد جوز بٹلر کی بیٹنگ نکھرنے لگی، وہ آئی پی ایل میں بھی آزادی کے ساتھ صرف اپنی بیٹنگ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ جوز بٹلر نے گجرات ٹائٹنز کی جانب سے اب تک 3 میں سے 2 میچز میں ففٹیز بنائی ہیں۔ سابق انگلش کپتان بٹلر نے ایک روز قبل رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف بھی صرف 39 بالز پر ناقابل شکست 73 رنز اسکور کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران میں کرکٹ سے بالکل بھی لطف اندوز نہیں ہو رہا تھا، مگر اب پوری آزادی سے بیٹنگ...
لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے ایک شہری کے گھر پر چھاپہ مار کر بغیر لائسنس رکھے گئے شیر کو برآمد کرلیا، اور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد کی گئی، جس میں شہری اظہر محمود کو شیر کے ساتھ سیلفی لیتے دیکھا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں بنا لائسنس کلاشنکوف، شیر کا بچہ رکھنے پر ٹک ٹاکر کی گرفتاری و ضمانت پر رہائی محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق اظہر محمود نے اپنے گھر کی چھت پر غیر قانونی طور پر پنجرے میں شیر رکھا ہوا تھا، جو مقررہ معیار کے مطابق نہیں تھا۔ وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت بغیر اجازت جنگلی جانور رکھنا اور...
