2025-12-09@17:31:12 GMT
تلاش کی گنتی: 36
«ایک برانز میڈل»:
نیشنل گیمز میں گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم بھی ایکشن میں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ریاض میں اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے جیولن تھرور ارشد ندیم کل اپنے کوچ سلمان بٹ کے ساتھ کراچی پہنچیں گے۔ اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں سلور میڈل جیتنے والے محمد یاسر سلطان بھی نیشنل گیمز میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ دونوں کھلاڑیوں کا تعلق واپڈا سے ہے اور دونوں ایک دوسرے کے سخت حریف تصور کیے جارہے ہیں۔ نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب 6 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ان گیمز کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کریں گے۔ نیشنل گیمز میں جیولین تھرو کا ایونٹ 8 دسمبر کو...
پاکستان آئیڈل کے ٹاپ 16میں شامل لاہور کی رومیسہ طارق نے کہا ہے کہ پاکستان آئیڈل نے زندگی یکسر تبدیل کر دی ہے، لوگ اَب ہر جگہ مجھے پہچاننے لگے ہیں، میں نے میوزک نہیں سیکھا بلکہ مجھے گانے سن کر بہن نے مشورہ دیا کہ مزید گاتی رہو۔ نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے رومیسہ طارق کا کہنا ہے کہ میری پرفارمنس کے دوران گایا گیا گیت’ لونگ گواچا‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس نے مجھے ملک بھر میں مقبول بنا دیا۔ رومیسہ طارق نے یونیورسٹی آف لندن سے بزنس میں گریجویشن کر رکھی ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ میں دوستوں کے ساتھ کھانا کھا رہی تھی جب معلوم ہوا کہ میری گائیکی وائرل ہو...
اسلامی یکجہتی گیمز کے ریسلنگ مقابلوں میں پاکستان کے پہلوان محمد گلزار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایک اور اعزاز، ارشد ندیم نے اسلامک سولیڈریٹی گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا مقابلے کے دوران ایک مرحلے پر ترکیہ کے پہلوان کو 4–5 کی برتری حاصل تھی، تاہم محمد گلزار نے بھرپور واپسی کرتے ہوئے انہیں شکست دی اور پاکستان کے لیے اہم میڈل جیت لیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’الحمدللہ، پاکستان کے لیے ایک اور گولڈ میڈل‘ آئندہ بھی مزید کامیابیاں آئیں گی، ارشد ندیم یاد رہے کہ اسلامی یکجہتی گیمز پاکستانی ایتھلیٹس نے مجموعی طور پر بھی ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھائی، جیولین تھرو میں ارشد ندیم نے...
پاکستان کے ایتھلیٹ اولمپیئن ارشد ندیم نے اسلامی یکجہتی گیمز میں جیولن تھرو کے فائنل میں لمبی تھرو کرکے ملک کے لیے ایک اور گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ ارشد ندیم نے فتح کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ الحمدللہ، خوش ہوں کہ پاکستان کے لیے ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا، سرجری کے بعد مکمل صحت حاصل کرنے کے لیے اب بھی سخت محنت کر رہا ہوں، لیکن جیتنے کی لگن برقرار ہے۔ آئندہ مقابلوں میں بھی مزید کامیابیاں آئیں گی، ان شا اللہ۔ Alhamdulillah, grateful to bring home another gold for Pakistan! Still working hard to get back to 100% after surgery, but the hunger to win remains! More to come in the...
ارشد ندیم نے پاکستان کے لیے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلامک سولیڈیریٹی گیمز: ارشد ندیم کل ریاض میں کارکردگی دکھانے کے لیے تیار، قوم سے دعاؤں کی اپیل سعودی عرب میں اسلامی یکجہتی گیمز میں جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے سب سے دور تھرو پھینک کر مقابلہ اپنے نام کیا۔ مقابلے میں 7 ایتھلیٹس شریک تھے۔ ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.44 میٹر دور پھینکی، پاکستان کے محمد یاسر نے پہلی تھرو 70.32 میٹر دور پھینکی، جبکہ دوسری تھرو میں ارشد ندیم نے 83.5 میٹر دور پھینکی۔ یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ناکام کیوں ہوئے؟ ارشد ندیم نے بتا دیا ارشد ندیم نے تیسری تھرو 82.48 میٹر...
اسلامک سالیڈریٹی گیمز میں پاکستان کا ایک اور میڈل یقینی ہوگیا۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان کے باکسر قدرت اللہ اسلامک سالیڈریٹی گیمز میں 55 کلوگرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔کوارٹر فائنل میں قدرت اللہ نے فلسطینی باکسر یوسف عبد العزیز کو شکست دی۔پاکستانی باکسر کے مکمل حاوی ہونے کے بعد ریفری نے دوسرے راؤنڈ میں مقابلہ روک کر قدرت اللہ کو فاتح قرار دیا۔اس سے قبل عروشہ سعید نے ریاض میں منعقدہ چھٹے اسلامی یکجہتی کھیلوں میں کراش (Kurash) میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔
پاکستان کے نامور اداکار اور گلوکار فواد خان نے رئیلیٹی شو 'پاکستان آئیڈل' میں بطور جج شامل ہونے پر ہونے والی تنقید پر آخر کار جواب دے دیا۔10 سال بعد پاکستان آئیڈل کی واپسی نے ناظرین کی دلچسپی بڑھا دی ہے، اس بار ججز کے پینل میں راحت فتح علی خان، زیب بنگش، بلال مقصود اور فواد خان شامل ہیں۔تاہم فواد خان کو شو میں جج کے طور پر شامل کیے جانے پر انتظامیہ پر سخت تنقید کی جارہی ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ فواد ایک اداکار ہیں تو انہیں کس لیے اتنے بڑے شو کا جج بنایا گیا؟ جب کہ بہت سے دیگر گلوکار ہیں جنہیں جج نہیں بنایا گیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں ایک...
آسٹریلیا کی چار مرتبہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ تیراک آریارنے ٹٹمس نے محض 25 سال کی عمر میں اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ مجموعی طور پر آٹھ اولمپک تمغوں اور چار عالمی اعزازات جیتنے والی آریارنے ٹٹمس نے اپنے فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔ آریارنے ٹٹمس نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ واقعی ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن میں اس سے واقعی خوش ہوں۔ آریارنے ٹٹمس نے مزید کہا کہ مجھے تیراکی پسند ہے، اور یہ بچپن سے ہی میرا شوق ہے لیکن ایک وقت آیا جب سوئمنگ سے بڑھ کر بھی کچھ دیکھنا پڑتا ہے، کینسر کا خوف میرے لیے ٹرننگ پوائنٹ تھا اور میں دماغی طور پر متاثر ہوئی۔ Thank...
پاک فوج نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک بار پھر دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت منوا لی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی کی ٹیم نے بین الاقوامی فوجی مشق ’’ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025‘‘ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ یہ مشق 3 سے 13 اکتوبر تک ویلز، برطانیہ میں منعقد ہوئی، جو فوجی مہارت اور اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کی پہچان سمجھی جاتی ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کیمبرین پیٹرول میں شریک ٹیموں کو انتہائی دشوار گزار راستوں سے گزرنا ہوتا ہے، جہاں انہیں 48 گھنٹوں میں 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے متعدد خصوصی اہداف مکمل کرنے ہوتے ہیں۔
(ویب ڈیسک ) پاکستان آرمی کی ٹیم نے برطانیہ کی بین الاقوامی مشق کیمبرین پیٹرول 2025 میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کیمبرین پیٹرول3سے13اکتوبر 2025تک ویلز برطانیہ میں منعقد ہوئی، ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول نے 66ویں سال بھی اپنے پیشہ ورانہ معیار کو برقراررکھا۔ ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے حصہ لیا، پاکستان آرمی ٹیم کی قیادت کیپٹن محمد سعد نے کی، پاکستانی ٹیم نے غیر معمولی کارکردگی کی بنیاد پر میڈل جیتا۔ غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب؛ وزیراعظم شہباز شریف مصر پہنچ گئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گولڈ میڈل حاصل کرنا پوری قوم اور پاک فوج کیلئے قابل فخر لمحہ...
پاک فوج کی بڑی کامیابی، پاک فوج کی ٹیم نے ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کیمبرین پیٹرول 3 سے 13 اکتوبر 2025 تک ویلز برطانیہ میں منعقد ہوئی، برطانیہ میں ہونے والی مشق میں 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول نے 66ویں سال بھی اپنے پیشہ ورانہ معیار کو برقراررکھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن محمد سعد کی قیادت میں ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستانی ٹیم نے 48 گھنٹوں میں 60 کلومیٹر مشکل سفر کامیابی سے مکمل کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہے۔ قوم کو...
پاک آرمی کی ٹیم نے ویلز، برطانیہ میں 3 سے 13 اکتوبر 2025 تک جاری رہنے والی بین الاقوامی فوجی مشق ‘کیمبرین پیٹرول 2025’ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ اس سال یہ مشق اپنے 66ویں سال میں داخل ہوئی جسے دنیا بھر میں سب سے سخت اور پیشہ ورانہ فوجی مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ مشق میں حصہ لینے والی ٹیموں کو 48 گھنٹوں کے اندر دشوار گزار اور غیر آباد علاقوں سے گزرتے ہوئے 60 کلومیٹر فاصلہ طے کرنا ہوتا ہے اور مختلف عسکری و تکنیکی مشنز مکمل کرنے ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاک آرمی کی کوششوں سے ہاکی اسٹیڈیم کراچی کی رونقیں دوبارہ بحال ہوگئیں سال 2025 میں...
ٹوکیو میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا، ایونٹ کے ابتدائی سیشن میں کینیڈا اور اسپین نے ایک ایک گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ کینیڈا کے ایون ڈنفی نے 35 کلو میٹر واک میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اسپین کی ماریہ پریز نے اسی ایونٹ میں خواتین کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے جیولن تھرو اسٹار ارشد ندیم 17 ستمبر کو ایکشن میں دکھائی دیں گے اور میڈل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گے۔
پیرس اولمپک کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں کھلاڑی مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان چار روزہ کشیدگی کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مدمقابل آئیں گے۔ پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کو 40 سال بعد پہلا اولمپک طلائی تمغہ دلایا تھا جبکہ بھارتی پلیئر نیرج چوپڑا نے سلور میڈل حاصل کیا تھا۔ اس موقع پر دونوں کے خاندانوں نے ایک دوسرے کے لیے مثبت جذبات کا اظہار کیا تھا تاہم حالیہ تنازعہ کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے تعلقات کو کمزور قرار دیا ہے۔ بھارتی پلیئر نیرج چوپڑا نے واضح کیا ہے کہ وہ ارشد...
پاکستان کے سب سے بڑے موسیقی کے مقابلے "پاکستان آئیڈل” کی 11 سال بعد واپسی ہو رہی ہے اور اس بار یہ سفر پہلے سے کہیں زیادہ شاندار اور رنگین ہونے جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں نوجوان گلوکاروں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع دیا جائے گا۔ شاندار کم بیک کے ساتھ اس بار ججز کی کرسیوں پر راحت فتح علی خان، بلال مقصود، زیب النسا بنگش اور ورسٹائل اداکار فواد خان براجمان ہوں گے۔ ججز کا سپر اسٹار پینل پاکستان آئیڈل کے لیے آڈیشن لے رہے ہیں جس کا آغاز سکھر سے ہوا جو ملتان اور لاہور کے بعد اب راولپنڈی اسلام آباد میں جگمگا رہا ہے جب کہ اگلا بڑا پڑاؤ کراچی ہوگا۔ پروڈکشن کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ شو...
کراچی (شوبز ڈیسک) ملک کا سب سے بڑا اور مقبول ترین موسیقی کا مقابلہ “پاکستان آئیڈل” ایک دہائی سے زائد عرصے بعد دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔ شائقینِ موسیقی اس کم بیک کو پاکستان کے شوبز اور ٹی وی کی دنیا کا بڑا ایونٹ قرار دے رہے ہیں۔ پروگرام میں نوجوان گلوکاروں کو اپنی آواز کے جوہر دکھانے اور شناخت بنانے کا موقع دیا جائے گا۔ اس بار ججز کے پینل کو بھی غیرمعمولی اہمیت حاصل ہے، جن میں عالمی شہرت یافتہ قوال و گلوکار راحت فتح علی خان، نامور میوزک پروڈیوسر و گیت نگار بلال مقصود، مقبول گلوکارہ زیب النسا بنگش اور فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار فواد خان شامل ہیں۔ آڈیشنز کا سلسلہ سکھر سے...
پاکستانی طلبا نے ایشین سائنس کیمپ 2025 میں دو گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت لیے کر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ تھائی لینڈ میں ہونے والے ایشین سائنس کیمپ میں پاکستان کی 8 رکنی ٹیم نے شرکت کی۔ خیبر میڈیکل کالج پشاور کے علی افضال محمد نے ’انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی‘ میں گولڈ میڈل جیتا،علی افضال محمدنے ’سلیپ پوڈ‘ بنانے پر گولڈ میڈل جیتا۔ سلیپ بورڈ دو گھنٹے میں دس گھنٹے جتنی آرام دہ نیند دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بولان میڈیکل کالج کے ملک شہاب الدین سید نے ’سسٹین ایبلیٹی‘ میں گولڈ میڈل جیتا۔ ملک شہاب الدین نے سمندری حیات کو بچانے کے لیے تین مؤثر حل پیش کیے۔ نسٹ یونیورسٹی کے حاشر اسحاق نے مائیکرو چپ کا...
بیجنگ : آندرے اوکونکوف 1969 میں ماسکو میں پیدا ہوئے تھے۔ 2006 میں ، 37 سالہ اوکونکوف نے فیلڈز میڈل جیتا ، جسے “ریاضی کے شعبے میں نوبل انعام” کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ حالیہ برسوں میں اوکنکوف چینی تعلیمی برادری کے ساتھ قریبی تبادلوں میں رہے اور انہوں نے مسلسل تین سال تک بنیادی سائنس پر بین الاقوامی کانفرنس میں ایک اہم مہمان کے طور پر شرکت کی ہے۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ایک غیر ملکی ماہر تعلیم کی حیثیت سے ،اوکونکوف نے چائنا میڈیا گرو پ کو دیئے گئے ایک حالیہ خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین بلاشبہ ریاضی کا مستقبل ہے۔ اوکونکوف نے کہا کہ چین میں ریاضی کی ایک طویل روایت ہے اور...
پاکستان کے لئے آج تاریخی دن ہے، پاکستانی جیولن تھرور ارشد ندیم کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتے ایک سال مکمل ہوگیا۔8 اگست 2024ء کو پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا تھا، ارشد ندیم نے 92.97 میٹر تھرو پھینک کر گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔پاکستان نے اولمپکس میں 40 سال بعد گولڈ مڈل جیتا، ارشد ندیم انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بنے۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے قومی کھلاڑیوں کے لیے انعامی رقوم میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے نئی ’ری وائزڈ کیش ایوارڈ پالیسی‘ 34ویں بورڈ اجلاس میں باضابطہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی پالیسی کے تحت اب اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی کو 3 کروڑ روپے دیے جائیں گے، جبکہ پہلے یہ انعامی رقم ایک کروڑ روپے تھی۔ سلور میڈل کے لیے انعامی رقم 2 کروڑ اور برانز میڈل کے لیے ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم سمیت 36 کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم ایشین...
اسلام آباد: قومی کھلاڑیوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی، وزیراعظم شہباز شریف نے کھیلوں کے میدان میں ملک کا نام روشن کرنے والے قومی ہیروز کے لیے انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اب اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹس کو تین کروڑ روپے انعام دیا جائے گا، جو پہلے صرف ایک کروڑ تھا۔ سلور میڈل جیتنے والوں کو دو کروڑ اور برونز میڈل حاصل کرنے والوں کو ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ حکومتی فیصلے کے مطابق ونٹر اولمپکس اور ایشین گیمز میں گولڈ میڈلسٹ کو بھی ایک کروڑ روپے انعام ملے گا، جبکہ پیرا اولمپک گیمز کے گولڈ میڈلسٹ کے لیے بھی یہی انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔...
سری لنکا میں جاری ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے حزیفہ ارشد نے کیڈٹ انفرادی کاتا میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ کولمبو میں ہونے والے مقابلوں میں حذیفہ ارشد نے شاندار پرفارمنس دکھا کر ملکی پرچم سربلند کیا۔ چیمپئن شپ میں پاکستانی دستے نے اب تک ایک گولڈ، ایک سلور اور سات برانز میڈل جیت لیے ہیں۔ چیمپئن شپ میں پاکستان بھارت سری لنکا بنگلہ دیش نیپال اور بھوٹان شریک ہیں۔ میڈل ٹیبل پر بھارت پہلے نمبر پر موجود ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوریا میں ہونے والی ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف میدان مار لیا بلکہ روایتی حریف بھارت کو بھی فیصلہ کن مقابلے میں شکست دے دی۔قومی کھلاڑیوں کی پرفارمنس نے ثابت کر دیا کہ پاکستان اسکواش کی نئی نسل میں بھی وہی جوش و جذبہ موجود ہے جو کبھی جہانگیر خان اور جان شیر خان کے دور میں نظر آتا تھا۔بوائز انڈر 13 کی کیٹیگری میں پاکستان کے سہیل عدنان نے فائنل میں بھارت کے آیان دھنوکا کو شاندار انداز میں شکست دی۔ سہیل کی جیت ایک یکطرفہ مقابلے کی عکاس تھی، جس میں اسکور گیارہ-پانچ، گیارہ-دو، گیارہ-تیرہ اور گیارہ-چھ رہا۔ اگرچہ تیسرے گیم میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جون 2025ء) اس کے دروازے پر ایک سادہ سی تختی یہ اعلان کرتی ہے، ''محمد اقبال (1877-1938)، پاکستان کے قومی شاعر 1907ء میں یہاں مقیم رہے۔‘‘ یہ مکان، جو پاکستانی کمیونٹی میں ''اقبال ہاؤس‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، گوگل میپس پر بھی درج ہے لیکن وہاں پہنچنے پر نہ تو کوئی عجائب گھر ملتا ہے، نہ کوئی ٹور گائیڈ اور نہ ہی اس بات کا کوئی ''واضح نشان‘‘ کہ اس مکان نے کبھی برصغیر کے مفکر اور شاعر علامہ محمد اقبال کے خوابوں کی آبیاری کی تھی۔ اقبال کا ہائیڈل برگ سے تعلق یہ وہی جگہ ہے، جہاں متحدہ پنجاب کے سپوت علامہ اقبال نے 1907ء کے دوران ہائیڈل برگ...
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے مایہ ناز ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے ایک بار پھر عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، انہوں نے ازبکستان میں جاری ورلڈ اسٹرونگ مین چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دوسری بار ورلڈ اسٹرونگ مین کا اعزاز حاصل کر لیا۔ نوح بٹ نے چیمپیئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز جیت کر نہ صرف اپنا ٹائٹل کامیابی سے برقرار رکھا بلکہ عالمی سطح پر اپنی برتری کو ایک بار پھر تسلیم کروا لیا۔ ابتدائی مقابلوں میں ہی تمام پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے نوح نے اپنی مکمل برتری ثابت کی اور پُراعتماد انداز میں ایونٹ میں شریک رہے۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے گزشتہ...
لاہور: پاکستانی روئنگ ٹیم نے ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں دس گولڈ سمیت چودہ میڈلز جیت کرتاریخ رقم کردی۔ بنکاک کے شہر پتایا میں ایشین انڈورروئنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے علاوہ بھارت، ایران، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا اور جاپان شامل تھے۔ پاکستان کے اسد علی نے پانچ گولڈ میڈل اپنے نام کیے۔ مقبول علی اور ولی خان نے دو دوسونے کے تمغے جیتے۔ محمد شہزاد اور عبدالجبار نے ایک ایک گولڈ میڈل کے ساتھ ایک سلور میڈل بھی لیا۔ طیب افتخار نے ایک سلور اورایک برانز میڈل حاصل کیا۔ وطن واپسی پر روئنگ ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پاکستان روِئنگ فیڈریشن کے صدر حمدان نذیر نے ریکارڈ ساز پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ...
ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر 8 گولڈ میڈلز، ایک سلور اور برانز میڈلز جیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پہلی پنجاب ویمن ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد قطر میں ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ کے آخری روز ایج گروپ 30، ویٹ کیٹیگری 89 کے جی میں پاکستان کے فرقان انور گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے، فرقان انور نے 315 کلوگرام وزن اٹھاکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ انہوں نے اسنیچ میں 143 اور کلین اینڈ جرک میں 172 کلوگرام وزن اٹھایا، عمر رسول لون نے ایج گروپ 35، ویٹ کیٹیگری 89 میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔ گوجرانوالہ کے مقصود امجد راٹھور صاحب کو ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن...
کراچی: پاکستان کی علی سسٹرز نے ایک بار پھر ملک کا نام بلند کردیا۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی سحرش علی نے اپنی بہن ماہ نور علی کو شکست دے کر یو ایس اے جونیئر ویمن گولڈ اسکواش چیمپین شپ جیت لی، سحرش علی نے گولڈ اور ماہ نور علی نے سلور میڈل حاصل کر لیا۔ نیویارک میں منعقدہ چیمپین شپ کے گرلز انڈر15 ایونٹ کا فائنل علی سسٹرز کے درمیان کھیلا گیا، ٹائٹل کے لیے ہونے والے مقابلے میں حیران کن طور پر سحرش علی نے ٹاپ سیڈ ماہ نور علی کو 0-3 سے زیر کرکے فتح حاصل کرلی۔ قبل ازیں سیمی فائنل میں ماہ نور علی نے امریکہ کی ہیلسز سوئیٹ ایم کو بآسانی 0-3 سے مات...
علی سسٹرز سمیت 5 پاکستانی کھلاڑیوں نے آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ کے مختلف ایونٹس کے فائنلز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 4 گولڈ میڈلز اور ایک سلور میڈل جیت لیا۔ یہ بھی پڑھیں: علی سسٹرز نے کمال کر دکھایا، تینوں بہنیں آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش کے سیمی فائنل میں میلبرن میں منعقدہ آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ کے عمر کے لحاظ سے مختلف ایونٹس کے فائنل میں رسائی پانے والے پاکستان کے 5 سے 4 کھلاڑی فتح سے ہمکنار ہوئے جبکہ ایک کو فائنل میں سخت مقابلے کے جیت نہ مل سکی اور انہیں سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز (سحرش علی، مہوش علی اور ماہ نور علی) کے نام...
اسلام آباد:پاکستان نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ مناوگت ترکی میں مکسڈ ڈبلز میں ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا. پاکستان کے اعصام الحق قریشی نے اپنی فرانسیسی پارٹنر میگالی جیرارڈ کے ساتھ مل کر آئی ٹی ایف ماسٹرز 40+ ورلڈ چیمپئن شپ مکسڈ ڈبلز کیٹیگری میں ایک اور گولڈ میڈل حاصل کیا ہے. ایک سنسنی خیز فائنل میں اعصام اور میگالی جیرارڈ نے جرمنی کی کیتھرینا راتھ اور اینڈریاس تھیوسن کو 7-5، 6-3 سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا. میچ میں ڈرامائی تبدیلی دیکھنے میں آئی کیونکہ اعصام اور ان کے ساتھی پہلے سیٹ میں 5-2 سے نیچے تھے اور 7-5 سے جیت کیلیے شاندار واپسی کرنے سے پہلے۔ اس کے...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت میں پاور لفٹنگ کے دوران گردن پر 270 کلو وزنی راڈ گرنے سے بھارتی گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ہلاک ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست راجستھان کے بیکانیر میں ایک 17 سالہ پاور لفٹر یشتیکا اچاریہ کی جم میں لفٹنگ کے دوران حادثے میں موت واقعع ہو گئی۔ وہ جونیئر نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی خاتون ایتھلیٹ تھیں۔ پریکٹس کے دوران 270 کلو گرام وزنی راڈ ان کی گردن پر گری جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔رپورٹ کے مطابق حادثے کے فوراً بعد اچاریہ کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ خاتون ایتھلیٹ کے مینیجر تیواری نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرینر جم...
میڈل ایسٹ میں ہونے والی تین روزہ نمائش "انٹرسییک دبئی2025"میں پاکستان پولین کا ایک منظر
کراچی: معروف اداکارہ نیلم منیر خان نے اپنی شادی کے بعد اپنے برائیڈل شاور کی دلکش تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ اداکارہ نے مداحوں کو اپنے اس یادگار لمحے کی جھلک دکھاتے ہوئے کئی تھرو بیک تصاویر پوسٹ کیں، جن میں وہ خوشی سے جھومتی نظر آئیں۔ تصاویر میں نیلم کبھی سمندر کے کنارے مسکراتے ہوئے نظر آئیں تو کبھی پھولوں اور روشنیوں سے سجے خوبصورت مقام میں۔ نیلم نے پوسٹ کے ساتھ لکھا: "صرف ایک یادگار رات میرے دوستوں کے ساتھ۔" View this post on Instagram A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan) نیلم کے مداحوں نے...
