2025-11-02@19:10:15 GMT
تلاش کی گنتی: 24
«بھاری گاڑیاں»:
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پاکستان انوائرونمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق اسلام آباد میں 20 فیصد بھاری گاڑیاں ماحولیاتی معیار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائی گئی ہیں، اور ڈیزل پر چلنے والی یہ پرانی بھاری گاڑیاں وفاقی دارالحکومت میں فضائی آلودگی پھیلانے کا کا سب سے بڑا ذریعہ بن گئی ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں چلنے والی ہر پانچ میں سے ایک بھاری ٹرانسپورٹ گاڑی قومی ماحولیاتی اخراج کے معیارات کی خلاف ورزی کرتی پائی گئی ہے، یہ انکشاف وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات کی کوآرڈینیشن کے زیرانتظام وفاقی ادارہ برائے تحفظ ماحولیات ( پاکستان انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی ) اسلام آباد کی تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی شہری آبادی، صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ اور سڑکوں...
لاہور: تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہروں میں 2016 سے 2025 تک پولیس کے کتنے اہلکار شہید و زخمی ہوئے، کتنی گاڑیاں جلائیں و ناکارہ بنا دیں، اس متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہرین نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 11پولیس اہلکاروں کو شہید کیا جبکہ بے قابو ہجوم کے پتھراؤ، ڈنڈوں اور فائرنگ سے 1648 اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے 69 اہلکار مستقل معذور ہوگئے جبکہ 202 شدید زخمی اور 1194 معمولی زخمی ہوئے۔ اسی طرح مظاہرین کے تشدد سے 16 عام شہری جاں بحق اور 54 شدید زخمی ہوئے، 97 گاڑیاں مکمل طور توڑ پھوڑ کرکے ناکارہ اور دو گاڑیاں جلا دی گئیں۔ پولیس کی 10عمارتوں کو شدید نقصان بھی...
گزشتہ جمعے بہار کے ضلع روہتاس میں ہونے والی طوفانی بارش کے بعد نیشنل ہائی وے 19 پر بنائے گئے عارضی راستے اور سروس لینیں پانی میں ڈوب گئیں، جس سے دہلی-کولکتہ ہائی وے پر ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت اور نیپال میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 60 سے زیادہ ہلاکتیں سینکڑوں گاڑیاں 4 دن سے ایک لمبی قطار میں پھنسی ہوئی ہیں، اور کہیں سے بھی ٹریفک کے بحال ہونے کی امید نظر نہیں آ رہی۔ سڑکوں پر جگہ جگہ گڑھے بن گئے ہیں اور پانی جمع ہونے سے گاڑیاں پھسل رہی ہیں، جس سے جام مزید بڑھتا جا رہا ہے۔ چند کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے میں کئی کئی گھنٹے لگ رہے...
ویب ڈیسک : سندھ موٹر وہیکل رولز 1969 میں اہم ترامیم کے سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے تحت بھاری کمرشل گاڑیوں کے مالکان کو نئی شرائط پر عمل کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔ ترامیم میں فٹنس سرٹیفکیٹ، گاڑیوں کی مقررہ عمر کی حد اور جدید حفاظتی نظام کا لازمی نفاذ شامل کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کمرشل گاڑیاں محکمہ ٹرانسپورٹ کے قائم کردہ مراکز سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں گی، اور خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے، جرمانے کی رقوم آن لائن سندھ حکومت کے اکاؤنٹ میں جمع ہوں گی۔ پی ٹی آئی کارکن فلک...
سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سندھ موٹر وہیکل رولز 1969میں اہم ترامیم، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،ترامیم کے تحت بھاری کمرشل گاڑیوں کے مالکان کو نئی شرائط پرعمل کرنالازم قراردیا گیاہے،ترامیم میں فٹنس سرٹیفکیٹ،گاڑیوں کی مقررہ عمر کی حد اور جدید حفاظتی نظام کا لازمی نفاذ شامل ہے-سینئر صوبائی وزیرنے کہا ہے تمام بھاری کمرشل گاڑیاں اب محکمہ ٹرانسپورٹ کے قائم کردہ مراکز سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گی،خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی مالکان پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے،جرمانے کی تمام رقوم آن لائن سندھ حکومت کے اکاؤنٹ میں جمع ہوں گی،ان کا کہنا تھا نئی ترامیم میں گاڑیوں کی عمر کی حد بھی مقرر کر...
لاہور میں سستی گاڑیوں اور سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا رکن گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ نوسرباز گروہ 37 شہریوں سے 4 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد وصول کر چکا ہے، ملزم زنیر کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے گرفتار کیا۔ ملزم رائل بلیو انٹرپرائزز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے بزنس ڈیولپمنٹ افسر کی آڑ میں فراڈ کر رہا تھا، ملزم کم مارک اپ لیز پر گاڑیاں دینے کا جھانسہ دیکر شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیانے میں ملوث ہے۔ ملزم دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہریوں کو فراڈ کا نشانہ بنا رہا تھا، ملزمان شہریوں سے %20 ڈاؤن پیمنٹ وصولی کے بعد کم مارک اپ پر گاڑیاں...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست 2025ء ) ملک بھر کی طرح موسلادھار بارشوں نے کراچی کا بھی رخ کرلیا جہاں سڑکیں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں اور گاڑیاں تیرنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق مون سون کے طاقتور سسٹم سے کراچی میں موسلادھار بارش شروع ہوگئی، جس کے سبب مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہونے سے شہر کی بیشتر شاہراہیں اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں اور سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ گلشن معمار، واٹر پمپ، عائشہ منزل، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن ،گرومندر، لسبیلہ، صدر اور لیاقت آباد اور اطراف کے علاقوں میں تیز بارش ہوئی، نارتھ ناظم آباد، حیدری اور ملحقہ علاقوں میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری...
خیبرپختونخوا،محکمہ لائیوسٹاک کیلئے خریدی گئیں 80گاڑیاں غائب، آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے محکمہ لائیوسٹاک سے متعلق آڈٹ رپورٹ میں 80 گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق آڈٹ رپورٹ کی دستاویزات کے مطابق اس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک نے آڈٹ کے دوران 80گاڑیوں کا ریکارڈ پیش نہیں کیا جب کہ محکمہ ایکسائز کے مطابق 80 سے زائد گاڑیاں ڈی جی لائیو سٹاک کے نام رجسٹرڈ ہیں اور رجسٹریشن کے باوجود غائب گاڑیاں فیلڈ یا دفاتر میں موجود نہیں۔ رپورٹ میں محکمہ لائیو سٹاک کی غائب سرکاری گاڑیوں کا پتا لگانے کی سفارش کی گئی ہے اور آڈٹ رپورٹ نے...
آڈٹ رپورٹ کی دستاویزات کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک نے آڈٹ کے دوران 80 گاڑیوں کا ریکارڈ پیش نہیں کیا جبکہ محکمہ ایکسائز کے مطابق 80 سے زائد گاڑیاں ڈی جی لائیو سٹاک کے نام رجسٹرڈ ہیں اور رجسٹریشن کے باوجود غائب گاڑیاں فیلڈ یا دفاتر میں موجود نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ لائیوسٹاک سے متعلق آڈٹ رپورٹ میں 80 گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق آڈٹ رپورٹ کی دستاویزات کے مطابق اس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک نے آڈٹ کے دوران 80 گاڑیوں کا ریکارڈ پیش نہیں کیا جب کہ محکمہ ایکسائز کے مطابق 80 سے زائد گاڑیاں ڈی جی لائیو سٹاک کے نام رجسٹرڈ ہیں اور رجسٹریشن کے باوجود غائب...
بھارتی ریاست گجرات میں پل کا ایک حصہ اس وقت گرگیا جب اس پر سے متعدد گاڑیاں گزر رہی تھیں جو دریا میں جا گریں۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک دریا سے 10 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور صرف 3 کو بحفاظت نکالا جا سکا ہے۔ امدادی کام اب بھی جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اب تک لاپتا افراد کی تعداد کا بھی معلوم نہیں ہوسکا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دریا بنے پر اس پل میں دراڑیں پر گئی تھیں اور بارش کے بعد سے پل کی حالت مزید خراب تھی۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ پُل کی خستہ ھالی سے متعلق متعدد بار شکایتیں جمع کرائی...
بھارتی ریاست گجرات میں پل کا ایک حصہ گرنے سے متعدد گاڑیاں دریا میں جا گریں جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات گھمبیرا پل کا ایک حصہ اس وقت گرا جب اس پر گاڑیاں رواں دواں تھیں جس کے باعث متعدد گاڑیاں دریا میں جا گریں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے اب تک صرف 3 افراد کو بچایا ، کچھ لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ گجرات بھوپیندر پٹیل نے محکمہ روڈ اینڈ بلڈنگ کوحادثے کی فوری تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ دوسری جانب مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ پل کی خستہ حالی گزشتہ کئی عرصے...
گجرات (اوصاف نیوز)بھارتی ریاست گجرات کے گمبھیرا پل کا ایک حصہ گرنے سے 10 افرادہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں پل کا ایک حصہ اس وقت گرا جب اس پر گاڑیاں رواں دواں تھیں جس کے باعث متعدد گاڑیاں بھی دریا میں جاگریں۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ واقعے کی اطلاع ملنےپر جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور اب تک 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ پُل 40 سال پرانا ہے جس پر بدھ کی صبح ٹریفک کے سبب حادثہ پیش آیا، ریسکیو اہلکاروں نے اب تک صرف 3 افراد کو ریسکیو کیا جب کہ باقی کی تلاش جاری ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس...
بھارتی وزیرا عظم نریندر مودی کی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی آگئی۔ رپورٹ کے مطابق جنتا دل (سیکولر) کے رکن ممبر گوڑا کمارا سوامی نے مودی کی انتہا پسند پالیسیز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’ٹیسلا بھارت میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتی اور یہ منصوبہ ترک کر دیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے دی وائرز کی رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کا بھارت میں مودی سرکار کی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ دی ہندو نے کہا کہ بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو درپیش ٹیرف اور پیچیدہ قانونی ضوابط کی وجہ سے ٹیسلا نے فیکٹری لگانے سے گریز کیا، بھارت...
تحریک انصاف کا ممکنہ احتجاج ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف بھاری نفری تعینات، قیدی وین اوربکتربند گاڑیاں پہنچا دی گئیں
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 مئی 2025)پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلا م آباد ہائیکورٹ کے اطراف بھاری نفری تعینات کر دی گئی، قیدی وین اور بکتر بند گاڑیاں بھی ہائی کورٹ کے باہر پہنچا دی گئی ہیں، احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں، سیکورٹی اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ کر دیا گیا ہے۔بتایاگیا ہے کہ عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج احتجاج کی کال دی گئی تھی اس تناظر میں آج اسلام آباد ہائی کورٹ اور دیگر مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی اور...
آئندہ مالی سال کا بجٹ 2جون کو پیش ہوگا، درآمدی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آئندہ مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش ہوگا، درآمدی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2025-26کا بجٹ 2 جون 2025 کو قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے مطالبے پر درآمدی گاڑیاں سستی کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت درآمدی گاڑیوں پر ٹیکسزمیں کمی پر غور کر رہی ہے ،اس حوالے سے 850سی سی تک کی چھوٹی اور 1801سی سی تک کی بڑی گاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی میں 5سے 30 فیصد تک...
اس کے علاوہ تخت بھائی میں بھی کالی گھٹا چھا جانے سے دن کے وقت شام کا سماں ہوگیا جب کہ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گرج، چمک کے ساتھ موسلار دھار بارش سے ندی، نالوں میں طغیانی آگئی۔ رپورٹ کے مطابق خیبر میں لنڈی کوتل اور گردونواح میں آندھی اور ژالہ باری کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، تیز بارش کے باعث موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا، گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ خیبر میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی، پاک افغان شاہراہ پر بھی جگہ جگہ سیلابی ریلے بہنے لگے۔ خیبر میں بارش کا پانی لنڈی کوتل بازار میں ویٹز گاڑی بہاکر لے گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔...
کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے گاڑی چوری کرنے میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 3 سگے بھائیوں کو چوتھے ساتھی سمیت گرفتار کر کے کار برآمد کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے سیکٹر الیون بی سے نامعلوم ملزمان گھر کے باہر کھڑی 2025 ماڈل کی ہنڈا سٹی گاڑی چوری کر کے فرار ہوگئے جس کا مقدمہ نمبر 133 سال 2025 سرسید ٹاؤن پولیس نے درج کر کے اے وی ایل سی نیو کراچی ڈویژن کے انچارج سب انسپکٹر قیصر آفریدی کے سپرد کر دیا جس کے بعد پولیس نے گاڑی کی چوری کے حوالے تحقیقات کرتے ہوئے گاڑی کا سراغ لگا کر اسے برآمد کرلیا۔ قیصر آفریدی نے بتایا کہ گاڑی کی چوری میں ملوث...
نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی شہر دہلی میں 15 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کو پیٹرول دینے پر پابندی عائد۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 15 سال سے زائد پرانی گاڑی میں یکم اپریل سے پیٹرول نہیں بھروایا جاسکے گا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا کا کہنا ہے کہ حکومت تمام پیٹرول پمپس پر ایسے آلات نصب کرے گی جو 15 سال سے پرانی گاڑیوں کی شناخت کرسکیں گے۔ فضائی آلودگی پر قابو پانے کےلیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت نئی دہلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 15 سال سے پرانی گاڑیاں 31 مارچ کے بعد دارالحکومت کے پیٹرول پمپس سے ایندھن نہیں بھروا سکیں گی۔ واضح رہے کہ نئی دہلی...
سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی ایک حادثے میں بال بال بچ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سارو گنگولی ایک ایونٹ میں شرکت کے لیے بردھمان جا رہے تھے جب ان کی رینج روور کو درگاپور ایکسپریس وے پر دنتان پور کے قریب ایک ٹرک نے پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے بعد ان کے ڈرائیور نے فوری بریک لگائی۔ اس اچانک بریک سے قافلے میں شامل دیگر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گنگولی کے قافلے میں شامل دو گاڑیاں متاثر ہوئیں۔ سابق بھارتی کپتان کو تقریباً 10 منٹ انتظار کرنا پڑا، جس کے بعد وہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں گنگولی کی...
کراچی میں پابندی کے باوجود دن میں بھاری گاڑیاں رواں دواں ہیں
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت کراچی نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت میں غا سراج درانی و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر ریفرنس بنایا ہے، نیب ترامیم کے بعد ملزمان کے خلاف ریفرنس نہیں بنتا،عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر بریت کی درخواست پر دلائل دینگے سماعت کے بعد آ غا سراج درانی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہت بڑا شہر ہے اس کو کنٹرول کرنے پولیس کی نفری ہونے...
کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک،خبر ایجنسیاں) لاس اینجلس میں انگاروں کے ڈھیر ،سلگتی گاڑیاں، پگھلے اے ٹی ایم، آگ نہ بجھائی جا سکی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں چار روز قبل لگنے والی آگ پر اب بھی قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔متاثرہ علاقوں سے سامنے آنے والی تباہی کے مناظر پر تبصرہ کرتے ہوئے لاس اینجلس کاؤئنٹی کے شیرف رابرٹ لونا نے شہر کا موازنہ ایٹم بم کے بعد کی تباہی کے مناظر سے کیا۔انھوں نے گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسے لگ رہا ہے جیسے ان علاقوں پر کسی نے ایٹم بم...