2025-12-09@13:46:06 GMT
تلاش کی گنتی: 1748

«تیسرے نمبر پر رہے»:

    35ویں نیشنل گیمز 2025 کی جمناسٹکس چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا نے مجموعی طور پر 264.95 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، پاکستان آرمی نے 260.05 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور ایچ ای سی نے 214.10 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فلور ایونٹ میں شاہ جہان (واپڈا) اور ایم وقاص (پنجاب) 11.35 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر رہے جبکہ عبدالوہاب (آرمی) تیسرے نمبر پر رہے۔ پومیل ہارس میں فیضان (ایچ ای سی) 11.05 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، معاذ خان (آرمی) دوسرے اور محمد افضل (واپڈا) تیسرے نمبر پر رہے۔ والٹ ایونٹ میں واپڈا کے محمد افضل اور شہزاد علی دونوں نے 11.60 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ پہلی پوزیشن حاصل کی، پنجاب...
    انتہا پسند مودی کی سیاسی آلہ کار بھارتی فوج اقلیتوں کے استحصال اور ہندوتوا کے پھیلاؤ میں مصروف ہے۔ بھارتی جریدہ دی وائر نے بھارتی فوج میں مذہبی تعصب، فرقہ واریت اور پیشہ ورانہ ساکھ کی پستی کو آشکار کر دیا۔ دی وائر کے مطابق بھارتی فوج میں ہندو مذہب کی نمایاں موجودگی کو اب نظر انداز کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ بھارتی فوج میں مذہبی رجحانات کے بڑھنے سے غیر سیاسی اور پیشہ ورانہ تشخص پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ بھارتی جریدے کے مطابق بی جے پی کے دور میں فوجی مشقوں اور آپریشنز کے ناموں میں ہندو مذہبی حوالوں کا باقاعدہ استعمال شروع ہوا، بھارتی آرمی چیف جنرل دویدی کی مندروں میں سرکاری دوروں پر بھی تنقید سامنے...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بین الاقوامی یومِ انسدادِ بدعنوانی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بدعنوانی کے خلاف جدوجہد پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے کیونکہ کرپشن اداروں کو کمزور اور عوام کے اعتماد کو متاثر کرتی ہے۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے 2003 میں انسدادِ بدعنوانی کا دن مقرر کیا جس کا مقصد معاشروں کو شفافیت اور قانون کی بالادستی کی طرف لے جانا ہے، کرپشن ترقی کی رفتار کو سست اور قانون کی حکمرانی کو کمزور کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے وقت کے ساتھ اپنے احتسابی نظام کو بہتر بنایا ہے، اختیارات کے غلط استعمال اور مالی بے ضابطگیوں کے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افغانستان کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان حکومت کو فتنہ الخوارج یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا جب کہ بھارت کو خبردار کیا کہ وہ کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہوگا۔ جی ایچ کیو میں تقریب کے دوران چیف آف ڈیفنس فورسرز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تینوں مسلح افواج کے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ہے۔ فیلڈ مارشل  نے بڑھتے خطرات کے سبب تینوں مسلح افواج متحد...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک ہی 9 مئی ہو سکتا ہے بار بار نہیں۔ بانی پی ٹی آئی بھارتی سازش کو کامیاب کررہے ہیں۔ ایسے عناصر سے ملک دشمن کی طرح نمٹا جائے گا۔ ذہنی مریض سے صرف ذہنی ڈاکٹر مذاکرات کر سکتا ہے۔ وفاق میں نفاق پھیلانے والے کو غدار کہا جاتا ہے۔ ان کی بہنیں انڈین میڈیا پر ملک کو متنازعہ کرتی ہیں اس کی کسی کو اجازت نہیںدیں گے۔ یہ ملکی دفاع، سلامتی و استحکام کا معاملہ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس قوم کی ترجمانی ہے۔ اظہار رائے کی آزادی ملکی سلامتی سے بڑھ کر نہیں۔ اپنی گندی زبان سے صوفج کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251209-08-24 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اگر ریاست کو سپورٹ کرتی ہے تو ٹھیک ہے ورنہ مجبوراً گورنر راج لگے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جلسے کا کیا مقصد تھا یہ علم نہیں ہے، صوبے کے حالات جب خراب ہوجائیں تو پھر گورنر راج لگ سکتا ہے، صوبائی حکومت اگر ریاست کو سپورٹ کرتی ہے پھر تو ٹھیک ہے لیکن اگر صوبائی حکومت سپورٹ نہیں کرتی تو پھر مجبوراً گورنر راج لگے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج سے کچھ نہیں ملے گا، اس بار پی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج نہیں کرسکے گی، فیصلہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے، ذخائر میں تیزی سے کمی جاری ہے ،واٹر سیکورٹی کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ہے پاکستان میں پالیسیاں مضبوط مگر عمل درآمد کمزور اور سست ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایشین واٹر ڈیویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ 2025ء جاری کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے، ذخائر میں تیزی سے کمی جاری ہے۔ رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کی 80 فیصد سے زاید آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے، پاکستان میں فی کس پانی دستیابی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک /نمائندہ جسارت) چیف آف دی آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہوگا‘ افغان طالبان رجیم حکومت کو فتنہ الخوارج یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ہے، بڑھتے اور بدلتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر ضروری ہے کہ ہم ملٹی ڈومین آپریشنز کو تینوں افواج کے متحد نظام کے تحت مزید بہتر کریں۔فیلڈ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی (پ ر)فرینڈ آف ہزارہ پاکستان سنگی گروپ کے سرپرستِ اعلیٰ گوہر گروپ آف کمپنیزحنیف گوہر خان سواتی کی جانب سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کی جانب سے مانسہرہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید ممتاز حسین شاہ کے اعزاز میں ایک شاندار کاانعقاد کیاگیا۔تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بھرپور شرکت کی جن میں FPCCI کے سابق صدر زبیر طفیل، سینئر نائب صدر شیخ خالد تواب، ایس مظہر علی ناصر، نے اپنے اپنے خطاب میں مانسہرہ چیمبر کو FPCCI ,کا باقاعدہ رکن بنے پر مبارکباد دی اور منرل کے کاروبار کو ملک بھر اور عالمی سطح پر متعارف کرانے میں اپنے مکمل تعاون کا...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی جلسے کا کیا مقصد تھا یہ علم نہیں ہے، صوبے کے حالات جب خراب ہوجائیں تو پھر گورنر راج لگ سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اگر ریاست کو سپورٹ کرتی ہے تو ٹھیک ہے ورنہ مجبوراً گورنر راج لگے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی جلسے کا کیا مقصد تھا یہ علم نہیں ہے، صوبے کے حالات جب خراب ہوجائیں تو پھر گورنر راج لگ سکتا ہے، صوبائی حکومت اگر ریاست کو سپورٹ کرتی ہے پھر تو ٹھیک ہے لیکن اگر صوبائی حکومت سپورٹ نہیں کرتی...
     چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کسی خود فریبی یا گمان میں نہ رہے، اگلی بار جواب پہلے برق رفتار اور شدید ہوگا۔ تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر نے کہا کہ نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ہے، بڑھتے اور بدلتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر ضروری ہے کہ ہم ملٹی ڈومین آپریشنز کو تینوں افواج کے متحد نظام کے تحت مزید بہتر کریں۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام اس تبدیلی کی جانب ایک ضروری قدم ہے، ہر سروس اپنی آپریشنل تیاریوں کیلئے اپنی انفرادیت برقرار رکھے گی، ڈیفنس فورسز...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف آف آرمی سٹاف اینڈ چیف آف ڈیفنس فورسرز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہو گا۔ تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضروری ہے ہم ملٹی ڈومین آپریشنز کو تینوں افواج کے متحد نظام کے تحت مزید بہتر کریں۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ہے، بڑھتے اور بدلتے خطرات کے پیشِ نظر ایسا کرنا ضروری ہے۔ شارجہ: پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے ...
    اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کا دوستانہ تعلق ہمارا اثاثہ ہے، چین نے ثابت کیا ہے دوست وہ جو مشکل میں کام آئے۔  اسلام آباد میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی بے مثال ہے، چین پاکستان کا دوسرا گھر اور پاکستان بھی چین کا دوسرا گھر ہے، پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جب بھی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا چین نے ہمیشہ مدد کی، مشکل وقت میں چین جیسے دوست ساتھ ہوں تو کچھ مشکل نہیں ہوتا، ہم...
    چینی ایئر کرافٹ کیریئر فارمیشن کی تربیت کے حوالے سے جاپانی پراپیگنڈا حقائق سے بالکل متصادم ہے ، پیپلز لبریشن آرمی نیوی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز بیجنگ : چند روز قبل، چینی بحریہ کی لیاؤننگ ایئرکرافٹ کیریئر فارمیشن نے میاکو خیلیج کے مشرقی پانیوں میں کیریئر بیسڈ طیاروں کی فلائٹ ٹریننگ کا اہتمام کیا جس میں سمندری اور فضائی حدود کا پیشگی اعلان کر دیا گیا تھا ۔ اس کے باوجود تربیت کے دوران، جاپانی سیلف ڈیفنس فورس کے طیارے بار بار چینی بحریہ کی تربیت کے لیے متعین کردہ سمندری اور فضائی حدود کے قریب آ کر خلل ڈالتے رہے ، جس سے چین کی معمول کی تربیت متاثر ہوئی اور محفوظ پرواز کے لیے...
    سہیل آفریدی—یوٹیوب گریب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا  کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں گورننس ہے تو عوام نے تیسری بار منتخب کیا، گورننس وہاں نہیں جہاں آئی ایم ایف نے چارج شیٹ دی ہے۔پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5300 ارب کوئی اپنی جیب سے نہیں لایا، عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے، ایلیٹ مافیا اور ملک پر قابض لوگوں نے یہ پیسے چرائے، یہ پیسے ہم آپ کو کھانے نہیں دیں گے۔وزیرِ اعلیٰ کے پی نے کہا کہ یہ کہتے ہیں خیبر پختون خوا سیکیورٹی معاملات پر سنجیدہ نہیں، ہمارا قصور نہیں، آپ اپنی پالیسیاں تبدیل کریں، ہم پالیسی پر تنقید برائے تنقید نہیں کرتے، ان کا حل بھی بتاتے...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کام ہمارا ہوتا ہے اور تختی منعم ظفر  کی لگا دیتے ہیں، میں بارہا وضاحت کے ساتھ کہہ چکا ہوں کہ کام کریں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میرا مقصد ووٹ کاٹنا نہیں لوگوں میں امید جگانا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ نارتھ ناظم آباد کی شاہراہِ نور جہاں میں نے بنوائی ہے اور بینر شکریہ جماعت اسلامی کے لگائے گئے، اگر یہ لوگ کام کریں گے تو 11 بجے تنقید اور تعصب کی پریس کانفرس کیسے کریں گے؟ رقم وصولی کے باوجود ٹی ایم سیز نے سڑکوں کی مرمت نہیں کی، مرتضیٰ وہاب کا سعید غنی کو خط مرتضیٰ وہاب نے کہا...
    سٹی 42: شہری ہوا بازی کا عالمی دن؛شہری ہوا بازی کی ترقی،مسافروں کو مزید سہولیات کی فراہمی کا اعادہ کیا گیا ۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی  کا کہنا ہے کہ ملک میں محفوظ ،موثر منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے ٹرمینل توسیع ستمبر 2026 تک مکمل ہو جائے گی۔جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی رن وے اپ گریڈیشن جنوری 2026 میں مکمل کی جائے گی۔سکردو، گلگت اور چترال میں فلائٹ پروسیجرز جون 2026 تک نافذ ہوں گے۔فلائٹ پروسیجرز کا نفاذ کنسلٹنٹ کی فیزیبلٹی سٹڈی کے نتائج سے مشروط ہے، ۔سسٹم سے موسم کی وجہ سے فلائٹ ڈیلیز اور کینسلیشنز میں نمایاں کمی آئے گی۔لاہور ایئرپورٹ کی فیز ٹو توسیع ،کراچی ایئرپورٹ کی حتمی توسیع 2026 کے شیڈول...
    وفاقی وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ امریکی صدر سمیت دیگر عالمی رہنما پاکستان کی صلاحیتوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ مختلف وفود پاکستان کے دورے کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے مل کر پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے۔ ہماری افواج اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کی صلاحیتیں رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ معرکہ حق میں تینوں فورسز نے مثالی رابطے کا مظاہرہ کیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز کا کہنا تھا کہ آج عالمی سطح پر کوئی بیٹھک پاکستان کی نمائندگی کی بغیر نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ فوج میں تنظیم سازی کا مقصد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251207-01-8پشاور(صباح نیوز)وزیر اعلی سہیل آفریدی نے کہاہے کہ قدرتی وسائل پر پہلا حق مقامی آبادی کا ہے اور تمام فیصلے اسی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیے جائیں گے۔ خیبر پختونخوا توانائی کے شعبے میں خود کفالت اور آمدنی کے نئے ذرائع کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ہفتے کووزیر اعلی سہیل آفریدی کی زیر صدارت میران بلاک کے شیئرز کی پارٹنر اداروں کو منتقلی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں صوبائی وزیر ریاض خان، معاونِ خصوصی شفیع جان، ممبر قومی اسمبلی شہریار آفریدی، ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک، ممبران صوبائی اسمبلی اور متعلقہ حکام شریک تھے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ میران بلاک کے 49 فیصد شیئرز او جی ڈی سی ایل کو منتقل کر دیے گئے ہیں،...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گِل کی جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں واپسی کی تصدیق کر دی۔ ہفتے کے روز جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں 1-2 سے فتح حاصل کرنے کے بعد پریس کانفرنس میں گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ شبھمن کھیلنے کے لیے تیار ہیں، اس ہی لیے انہیں سلیکٹ کیا گیا ہے۔ واضح رہے شبھمن گِل گزشتہ ماہ جنوبی افریقا کے خلاف کولکتہ ٹیسٹ میں گردن پر گیند لگنے سے زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے تھے اور دوسرے ٹیسٹ کے لیے رشبھ پنٹ کو کپتان بنایا گیا تھا۔ جبکہ ایک روزہ سیریز میں ان کی جگہ...
    ایک تازہ طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فضائی آلودگی دل کی شریانوں میں رکاوٹ اور سختی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جس کے نتیجے میں دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شکاگو میں ریڈیالوجیکل سوسائٹی آف نارتھ امریکا کے سالانہ اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ طویل عرصے تک فضائی آلودگی کے زیرِ اثر رہنے والے افراد میں شریانوں کی سختی اور پلاک جمع ہونے کے باعث دل کی سنگین بیماریوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ تحقیق کے مرکزی محقق ڈاکٹر فلپ کاسٹیلو اراوینا نے کہا کہ فضائی آلودگی کی سطح، چاہے سرکاری معیارات کے قریب یا اس سے کم ہی کیوں نہ ہو،...
    مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے سماء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ کی ترقی اور تعمیر نو مسلم لیگ ن کی لگن اور عوامی خدمت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف کے دورِ وزارتِ اعلیٰ میں شہر میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام مکمل ہوئے۔ خرم دستگیر نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں میڈیکل کالج 2011 سے فعال ہے اور شہر کے اسپتال، میڈیکل کالجز اور سڑکوں کی تعمیر بھی مسلم لیگ ن کے دور میں مکمل کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ ایک محبت کرنے والا شہر ہے، اور جیسے جیسے شہر بڑھ رہا ہے، اس کی ضروریات بھی بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ماس ٹرانزٹ منصوبے کا افتتاح...
    فرانس میں مذہبی بنیادوں پر امتیازی سلوک میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور تازہ رپورٹ کے مطابق ہر تین میں سے ایک مسلمان خود کو اس کا شکار قرار دیتا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق فرانس کی حقوق کی محتسب کلیئر ہیدون کی جانب سے جاری رپورٹ میں 2024 کے ایک سروے کا حوالہ دیا گیا ہے، جس میں پانچ ہزار افراد نے حصہ لیا۔ فرانسیسی قانون کے تحت نسلی، لسانی یا مذہبی بنیادوں پر ڈیٹا اکٹھا کرنے پر پابندی ہے، جس کے باعث امتیازی سلوک سے متعلق جامع اعداد و شمار حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے۔ تاہم سروے کے مطابق سات فیصد افراد نے گزشتہ پانچ برسوں میں مذہبی بنیادوں پر امتیاز کا سامنا کرنے کا اعتراف کیا، جو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں 60 ڈلیوری رائیڈرز کو ملک بدری کا سامنا ہے، جو غیر قانونی طور پر کام کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ یہ اقدام امیگریشن کی سخت نگرانی کے بعد کیا گیا۔ ہوم آفس نے بتایا کہ گزشتہ ماہ پورے ملک میں 171 افراد کو گرفتار کیا گیا،جن میں چینی شہری بھی شامل تھے، جو سولی ہل کے ایک ریستوران میں کام کر رہے تھے۔ مشرقی لندن میں بنگلا دیشی اور بھارتی رائیڈرز اور نوریچ میں بھارتی ڈلیوری رائیڈرز بھی شامل تھے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب برطانوی حکام غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کا زور ٹوٹ گیا اور آئندہ تین روز تک دن میں موسم معتدل جبکہ رات میں خنکی ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں گزشتہ دنوں قدرے تیزہواؤں کے سبب محسوس کیے جانے والے سرد موسم میں نمایاں کمی ہوگئی، جمعے کوشہرمیں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چلیں۔ واضح رہے کہ بدھ کو شہرمیں ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار25 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، صبح کے وقت شہرکا کم سے کم پارہ 12.5 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 1.1 ڈگری اضافےسے30.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر نصب ویدراسٹیشن پر کم سے کم درجہ حرارت 10.3 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ ارلی وارننگ سینٹرکی...
    ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا وہ سمجھتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ایک شخص قومی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث بن گیا ہے، کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ عوام کو فوج کے خلاف بھڑکائے۔یہ بات انہوںنے اسلام آباد میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیپریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک شخص کی وجہ سے قومی سلامتی کو خطرات کا سامنا ہے، ایک شخص کی ذات اور خواہشات ریاست پاکستان سے بڑھ کر ہیں اور وہ اتنی زیادہ...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص نیشنل سیکیورٹی کیلئے خطرہ بن چکاہے ، یہ واضح ہے کہ جو وہ چاہتا ہے وہ نہیں ہو سکتا ، چیف آف ڈیفنس کے ہیڈکواٹر کے آغاز پر سب کو مبارکباد پیش کرتاہوں ، پاکستان نہیں بلکہ 70 سے زائد ممالک میں چیف آف ڈیفنس کا ہیڈکواٹر موجود ہے ۔ پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ سب کو مبارک ہو کہ چیف آف ڈیفنس کے ہیڈ کواٹر کا آغاز ہو گیاہے ،چیف آف ڈیفنس کا آفس جنگی معاملات پر مکمل آگاہی فراہم کرے گا،  اب وار فیئر میں ملٹی ڈومین آپریشنز...
    ایک شخص قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکا ہے جو سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    بالی ووڈ کے سینئر اور ورسٹائل اداکار انوپم کھیر نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 15 دنوں میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ان کے 9 لاکھ سے زائد فالوورز کم ہو چکے ہیں۔ انوپم کھیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ میرے گزشتہ 15 دنوں میں 9 لاکھ فالوورز کم ہو چکے ہیں کیا آپ کو یا آپ کی ٹیم کو اچانک کمی کی وجہ معلوم ہے۔ اُنہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ میرا مشاہدہ ہے، کوئی شکایت نہیں ہے۔ ایلون مسک یا ان کی ٹیم میں سے کسی نے ابھی تک انوپم کھیر کی بات کا جواب...
    تین صوبوں کو حق دیا جارہا ہے مگر ہمارا صوبہ محروم ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)وزیراعلی سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے سوا تین صوبوں کو ان کا حق دیا جارہا ہے مگر افسوس ہمارا صوبہ اس حق سے محروم ہے، بیرسٹر گوہر کے ہاتھ میں ہوتا تو میری ملاقات پہلے ہوجاتی اور بانی پی ٹی آئی بھی ایک ماہ قید تنہائی میں نہ رہتے۔اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ این ایف سی میٹنگ کے بعد اب یہاں آیا ہوں، میٹنگ میں اپنا مدعا رکھا ہے، 25ویں ترمیم کے بعد قبائلی اضلاع...
    راولپنڈی: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے سوا تین صوبوں کو ان کا حق دیا جارہا ہے مگر افسوس ہمارا صوبہ اس حق سے محروم ہے، بیرسٹر گوہر کے ہاتھ میں ہوتا تو میری ملاقات پہلے ہوجاتی اور بانی پی ٹی آئی بھی ایک ماہ قید تنہائی میں نہ رہتے۔ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ این ایف سی میٹنگ کے بعد اب یہاں آیا ہوں، میٹنگ میں اپنا مدعا رکھا ہے، 25ویں ترمیم کے بعد قبائلی اضلاع کو کے پی میں ضم کر دیا گیا تھا باوجود اس کے قبائلی اضلاع کو ان کا شیئر نہیں...
    ویب ڈیسک: پنجاب میں آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سسٹم اچانک کریش کرگیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سسٹم میں خرابی کے بعد نہ تو نئے لائسنس کے لئے درخواست دی جا سکی اور نہ ہی موجودہ لائسنس کی تجدید ممکن رہی، جس سے ہزاروں صارفین متاثر ہوئے۔ ڈیجیٹل لائسنس مینجمنٹ سسٹم (DLIMS) اچانک بند ہونے سے پورا پورٹل غیر فعال ہوگیا۔ صارفین کی جانب سے شکایات سامنے آئیں کہ نہ تو ای-لائسنس ڈاؤن لوڈ ہو رہا ہے اور نہ ہی آن لائن اپلیکیشن ٹریکنگ کی سہولت دستیاب ہے۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک پورٹل کی جانب سے سسٹم کریش کی کوئی واضح...
    پاکستان کے بعد افغانستان کا ایک اور ہمسایہ تاجکستان افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کی وجہ سے پریشان ہے۔ ایک روز قبل 5 تاجک شہری جبکہ اس سے چند روز پہلے ہی تاجکستان میں 3 چینی شہری بھی افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی میں ہلاک ہوئے۔ سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، اِس سلسلے میں سب سے مؤثر کردار علاقائی ممالک کا ہے جن میں پاکستان، ایران، چین، روس اور وسط ایشیائی ریاستیں شامل ہیں، یہ ممالک مل کر اِس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟ ایک روز قبل افغان سرزمین سے ہونے...
    مقامی آبادی کے لیے صنعتی مصنوعات کی پیداواری لاگت کم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم شہباز شریف -- فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے زور دیا کہ دوطرفہ اور راہداری تجارتی مصنوعات کی بارڈر پر کسٹم ڈیوٹی کی وصولی کی مؤثر نگرانی ضروری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کسٹم ڈیوٹی اور تجارتی شعبے میں اصلاحات سے متعلق ذیلی ورکنگ گروپ کی سفارشات پر اہم جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملکی صنعتی پیداوار اور تجارت میں اضافے کے لیے شعبہ جاتی مخصوص تجاویز اور مسائل کی نشاندہی ناگزیر ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کو صلاحیتیں بڑھانے کے لیے ریسرچ اور ٹریننگ پر استعمال نہیں کیا گیا، جبکہ...
    اویس کیانی :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی صنعتی پیداوار اور تجارت میں اضافے کیلئے مسائل کی نشاندہی ناگزیر ہے، صنعتی مصنوعات کی پیداواری لاگت کم کرنے کے لئے موثر اقدامات اٹھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی درآمدات، کسٹمز ڈیوٹی اور تجارتی شعبے میں اصلاحات پر قائم کردہ ذیلی ورکنگ گروپ کی سفارشات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں نمائندہ کاروباری حضرات پر مبنی ذیلی ورکنگ گروپ کے ارکان نے وزیراعظم کو کسٹمز اور ٹیکس وصولی سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا اور اپنی سفارشات پیش کیں۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین ...
    ملکی صنعتی پیداوار اور تجارت میں اضافے کیلئے مسائل کی نشاندہی ناگزیر ہے: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہملکی صنعتی پیداوار اور تجارت میں اضافے کیلئے مسائل کی نشاندہی ناگزیر ہے، صنعتی مصنوعات کی پیداواری لاگت کم کرنے کے لئے موثر اقدامات اٹھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی درآمدات، کسٹمز ڈیوٹی اور تجارتی شعبے میں اصلاحات پر قائم کردہ ذیلی ورکنگ گروپ کی سفارشات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں نمائندہ کاروباری حضرات پر مبنی ذیلی ورکنگ گروپ کے ارکان نے وزیراعظم کو کسٹمز اور ٹیکس وصولی سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا اور اپنی سفارشات پیش...
    ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موٹاپا الزائمر کی بیماری کے پھیلاؤ اور بگاڑ کی رفتار کو تیز کرسکتا ہے۔ ریڈیالوجیکل سوسائٹی آف نارتھ امریکا کی شکاگو میں سالانہ میٹنگ میں پیش کی گئی اس تحقیق کے مطابق الزائمر سے منسلک خون کے بائیو مارکر موٹاپے کے شکار افراد میں دو گنا تیزی سے بڑھتے پائے گئے۔ واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن سینٹ لوئس کے سینئر محقق ڈاکٹر سائرس راجی کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ ہم نے بائیو مارکرز کے ذریعے موٹاپے اور الزائیمر کے درمیان تعلق کو اتنی واضح شکل میں دیکھا ہے۔ اس تحقیق میں الزائمر امیجنگ پروجیکٹ میں شامل 400 سے زائد افراد کا پانچ سال تک جائزہ...
    ٹرمپ انتظامیہ نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی امیگریشن درخواستیں روک دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) ٹرمپ انتظامیہ نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی جانب سے دائر کردہ امیگریشن درخواستوں کو روک دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق پابندی کا اطلاق ان ممالک کے شہریوں پر ہوتا ہے جن پر ٹرمپ انتظامیہ نے جون میں یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز سے اسٹیٹس حاصل کرنے پر روکا تھا۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امیگریشن درخواستیں روکنے والے ممالک میں افغانستان، صومالیہ، ایران، لیبیا، میانمار، سوڈان، تر کمانستان، یمن اور دیگر شامل ہیں۔ ان ممالک کے شہریوں کے تمام کیسز کی حتمی منظوری یا مسترد کرنے کے فیصلے روک دیےگئے ہیں۔...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی مشن میں بھارت رکاوٹ بن گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  بھارت مسلسل پاکستان کی جانب سے سری لنکا کو بھیجی جانے والی انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔  پاکستان کا خصوصی طیارہ گزشتہ 60 گھنٹوں سے بھارت کی جانب سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ ملنے کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان  کے مطابق  بھارت نے 48 گھنٹے بعد جو جزوی کلیئرنس دی وہ عملی طور پر ناقابلِ استعمال تھی۔  نہایت محدود دورانیے کے لیے اجازت دی گئی  اور واپسی کے سفر کے لیے کوئی منظوری نہیں دی گئی، جس سے ہنگامی امدادی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-01-27 سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-01-5 کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم نے گزشتہ روز گٹر میں گر کر کمسن بچے کی افسوسناک اور المناک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سانحہ شہر میں برسوں سے جاری بدانتظامی اور غفلت کا نتیجہ ہے۔ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور میئر کراچی اس صورتِ حال کے براہِ راست ذمے دار ہیں، جو شہریوں کے بنیادی تحفظ کو یقینی بنانے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھلے مین ہولز اور ٹوٹے ہوئے ڈھکن اہل کراچی بالخصوص بچوں کے لیے مستقل خطرہ بن چکے ہیں، یہ سانحہ واضح کرتا ہے کہ شہری نظامِ حکومت کا کوئی پرسان حال نہیں۔ تباہ حال نظام فوری...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم چلانے والے اکاؤنٹس بھارت، وسطی ایشیا اور بھارت سے چلائے جارہے ہیں ان میں سے 33 سرگرم ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے 22 سوشل میڈیا اکاؤنٹس فتنہ الخوارج کی جانب سے چلائے جارہے ہیں جبکہ 11 سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان مخالف عناصر چلارہے ہیں۔ مفتی نورولی اورغازی میڈیا نیٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ فتنہ الخوارج کے عناصرافغانستان میں بیٹھ کرچلارہے ہیں جبکہ احسان اللہ احسان اوراسلام آباد پوسٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ وسطی ایشیا سے چلائے جارہے ہیں۔اسی طرح الحسن محمود اور سید آر ساحل کے ناموں سے اکاؤنٹ افغانستان سے فتنہ الخوارج کے لوگ چلارہے ہیں، شہید مدثراور پتراز ستریورکہ ناموں کے...
    بھارت اور افغانستان سے چلنے والے درجنوں پاکستان مخالف اکاونٹس کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارت اور افغان سرزمین سے چلنے والے درجنوں پاکستان مخالف اکاونٹس کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان مخالف پراپیگنڈا مہم میں کئی ایکس اکاونٹس سرگرم ہیں،افغان اور بھارتی اکاونٹس سے منظم اشتعال انگیز مہم چلائی گئی۔بھارتی پراپیگنڈا نیٹ ورک کی ریاستی سرپرستی کے شواہد سامنے آگئے،افغان طالبان کے نام سے چلنے والے جعلی اکاونٹس پاکستان مخالف بیانیہ پھیلاتے رہے۔فتنہ الہندوستان نامی بھارتی اکاونٹس جھوٹ اور افواہیں پھیلاتے رہے،سیکیورٹی اداروں نے پاکستان مخالف مہم چلانے والے متعدد اکاونٹس کی نشاندہی کردی۔بھارتی اور افغان پروپیگنڈا نیٹ ورکس پاکستان کو عدم استحکام کا نشانہ بناتے رہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
    اشوک یادو نے سرینگر میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بی ایس ایف بھارتی فوج کے ہمراہ وادی کشمیر میں 343 کلومیٹر طویل کنٹرول لائن پر تعینات ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز کنٹرول لائن پار نام نہاد عسکریت پسندی اور دراندازی کے بے بنیاد پروپیگنڈے کو آگے بڑھا کر غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی پردہ پوشی کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کشمیر کے انسپکٹر جنرل اشوک یادو نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ کنٹرول لائن پر 69 لانچنگ پیڈز موجود ہیں جن میں تقریبا 100-120 افراد دراندازی کے منتظر ہیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251202-01-6 کراچی (اسٹاف رپورٹر) اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے قابض میئر کی جانب سے سٹی کونسل کے اجلاس کے التوا اور ان کے وڈیو بیان پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب پلاسٹک کے بیرسٹر ہیں جو بنیادی قانون اور رولز کی بھی پاسداری نہیں کرتے ، بطور اپوزیشن لیڈر میں نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنا چاہی لیکن بجائے بات کرنے کی اجازت دینے کے مرتضیٰ وہاب نے آمرانہ طریقے سے اجلاس چلانا شروع کردیا، کونسل رولز کے مطابق مرتضیٰ وہاب کے لیے اجازت دینا ضروری تھی،وہ چاہتے ہیں کہ اپوزیشن بات بھی نہ کرے،انہوں نے کہا کہ اجلاس کا آغاز ہوتے ہی ارکان پرسکون طور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکیے سے لبنان روانگی پر اتوار کے روز طیارے میں گفتگو کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ رومن کیتھولک چرچ کی اعلیٰ قیادت کئی سال سے دو ریاستی حل کی حامی رہی ہے۔عیسائیوں کے روحانی پیشوا نے کہا ہم سب جانتے ہیں اسرائیل دو ریاستی حل کو قبول نہیں کرتا، لیکن ہم دو ریاستی حل ہی کو اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل سمجھتے ہیں۔پوپ لیو نے مزید کہا کہ رومن کیتھولک چرچ کی اعلیٰ مرکزی قیادت ہولی سی نے 2015 ہی میں فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق...
    اسلام آباد: سرکاری حکام نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا اور عوام سے کہا ہے کہ وہ ہرگز غیر رجسٹرڈ وی پی این استعمال نہ کریں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ بن چکے ہیں، دہشت گرد، غیر ملکی ایجنٹ، جرائم پیشہ افراد اور شدت پسند اپنے وجود کو چھپانے کے لیے غیر قانونی وی پی این استعمال کر رہے ہیں، ان غیر رجسٹرڈ وی پی این کے ذریعے حملوں کی منصوبہ بندی، افواہیں، پروپیگنڈا اور غیر قانونی سرگرمیاں چلائی جا رہی ہیں۔ حکام کے مطابق ایسی سرگرمیوں سے پاکستان کا ہر شہری غیر محفوظ ہو جاتا...
      اسلام آباد:(نیوزڈیسک) سرکاری حکام نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا اور عوام سے کہا ہے کہ وہ ہرگز غیر رجسٹرڈ وی پی این استعمال نہ کریں۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ بن چکے ہیں، دہشت گرد، غیر ملکی ایجنٹ، جرائم پیشہ افراد اور شدت پسند اپنے وجود کو چھپانے کے لیے غیر قانونی وی پی این استعمال کر رہے ہیں، ان غیر رجسٹرڈ وی پی این کے ذریعے حملوں کی منصوبہ بندی، افواہیں، پروپیگنڈا اور غیر قانونی سرگرمیاں چلائی جا رہی ہیں۔ حکام کے مطابق ایسی سرگرمیوں سے پاکستان کا ہر شہری غیر محفوظ ہو...
    یہ بات سائنس سے ثابت شدہ ہے کہ اگر جسم فِٹ رہے تو دماغ بھی زیادہ عرصے تک تیز، توانا اور ’جوان‘ رہتا ہے۔ اسے Body–Brain Connection کہا جاتا ہے۔ جسمانی سرگرمی دل کو مضبوط کرتی ہے، جس سے دماغ تک زیادہ آکسیجن اور غذائی توانائی پہنچتی ہے۔ نتیجہ: یادداشت بہتر توجہ میں اضافہ ذہنی تھکن کم اسی طرح ورزش، خاص طور پر تیز چہل قدمی، دوڑ، سائیکلنگ، دماغ میں ایسے کیمیکلز بڑھاتی ہے جو نئے نیورونز  پیدا کرتے ہیں۔ یہ عمل neurogenesis کہلاتا ہے اور یہ دماغ کو ’جوان‘ رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ ورزش کورٹیسول کم کرتی ہے اور اینڈورفنز بڑھاتی ہے جو خوشی کا احساس دیتے ہیں۔ کم تناؤ، بہتر ذہنی صحت، کم ڈپریشن اور کم بے چینی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں بھارتی چینلز پر جاکر ملک کو بدنام کر رہی ہیں، انہیں چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شہباز شریف پر جھوٹا الزام لگایا تھا، عدالت میں پیش ہو کر پی ٹی آئی کے وکیل کے سوالوں کا جواب دیا، بانی پی ٹی آئی نے شہباز شریف پر الزامات مختلف فورمز پر دہرائے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے جتنے فیصلے تھے روحانیت کا لبادہ اوڑھے ان کی اہلیہ کرتی تھیں، تمام معاشی اور سیاسی فیصلے ان کی...
    امریکا میں 2021 کے بعد آئے ہزاروں افغان مہاجرین امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئے۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ کچھ افراد کی پچھلی سرگرمیاں اور ممکنہ تعلقات ایسے ہیں جو امریکی شہریوں اور قانون کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق، نیشنل گارڈ پر فائرنگ اور دہشت گردانہ منصوبوں میں ملوث افراد کی وجہ سے امریکی حکام افغان مہاجرین کی سخت نگرانی کر رہے ہیں، اور نئے آنے والے ویزا کیسز پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، امریکا میں 2021 کے بعد منتقل ہونے والے افغان مہاجرین میں سے 5,005 افراد کو ’نیشنل سیکیورٹی‘ خدشات کی بنا پر ’نشان زد‘ کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 6,868...
    — فائل فوٹو  وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں پر بربریت کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔فیصل ممتاز راٹھور نے لوات، دواریاں، دودھنیال میں استقبالیہ تقریبات سے خطاب کیا۔اُنہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی مشکلات کا احساس ہے، پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر وزراء کے ساتھ نیلم میں موجود ہوں، پیپلز پارٹی کی حکومت محرومیوں کا خاتمہ کرے گی، ہم نے وقت ضائع نہیں کرنا عوام کے مسائل حل کرنے ہیں۔فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر کے مسائل حل کرنے کے لیے کابینہ اجلاس بلایا ہے، نیلم کے مسائل موسٹ سینئر وزیر کے ساتھ مل کر حل کریں گے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کی سرپرستی...
    بی آر ٹی کوریڈور میں بوسیدہ قطر کی جدید پائپ لائن سے تبدیلی کا کام شروع کردیا مرمتی کام یکم دسمبر تک جاری رہے گا، اس دوران متاثرہ لائن کی بندش ناگزیر ہوگی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 3دن کے لئے پانی کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے بی آر ٹی کوریڈور میں واقع پرانے 60 انچ قطر کے بوسیدہ وال کو جدید پائپ لائن سے تبدیل کرنے کا کام شروع کر دیا ہے ۔ترجمان کے مطابق یہ مرمتی کام پیپلز سیکریٹریٹ کے قریب انجام دیا جا رہا ہے تاکہ پانی کی ترسیل کا نظام مزید محفوظ، مستحکم اور موثر بنایا جا سکے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مرمتی...
    اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی افواج کا غزہ سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مکمل انخلا ضروری ہے اور جنگی جرائم اور نسل کشی پر اسرائیل کا احتساب کیا جانا چاہئے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہفتہ کو یومِ یکجہتی فلسطین بھرپورانداز میںمنایا گیا اس دن کی مناسبت سے گلی کوچوں میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں اور جلسے جلسوس و مظاہر ے کئے ۔ جن میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور اسرائیلی مخالف نعرے لگائے گئے ۔اس موقع پر غزہ پر قابض اسرائیلی فورسز کی بربریت کو بے نقاب کرتے ہوئے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ...
    مرمتی کام 29 نومبر سے 1 دسمبر تک جاری رہے گا اور اس دوران متاثرہ لائن کی بندش ناگزیر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 3 دن کیلئے پانی کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے بی آر ٹی کوریڈور میں واقع پرانے 60 انچ قطر کے بوسیدہ وال کو جدید پائپ لائن سے تبدیل کرنے کا کام شروع کر دیا۔ ترجمان کے مطابق یہ مرمتی کام پیپلز سیکریٹریٹ کے قریب انجام دیا جا رہا ہے، تاکہ پانی کی ترسیل کا نظام مزید محفوظ، مستحکم اور مؤثر بنایا جا سکے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مرمتی کام 29 نومبر سے 1 دسمبر تک جاری رہے گا اور...
    وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بھارتی وزیر دفاع راجناتھ کے سندھ سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے بھارت میں شامل ہونے کا تصور محض ایک خواب اور خام خیالی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:’سرحدیں بدل سکتی ہیں، سندھ کل بھارت کا حصہ بھی بن سکتا ہے‘، راجناتھ سنگھ کا متنازع بیان شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ قیامت تک پاکستان کا حصہ رہے گا اور بھارت کی یہ خواہشیں کبھی پوری نہیں ہوسکتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ وہ صوبہ ہے جس نے پاکستان کے قیام کے لیے قرارداد منظور کی تھی اور پاکستان کے وجود کی بنیاد رکھی تھی، اس لیے اس خطے کے متعلق...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سینئر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ افغان طالبان کی موجودہ رجیم نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق رواں سال دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں 1873 دہشتگرد مارے گئے جن میں 136 افغان شہری شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس سال ملک بھر میں 67 ہزار 23 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن میں سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سب سے زیادہ کارروائیاں ہوئیں۔ 4 نومبر 2025 سے اب تک کے 4910 آپریشنز میں 206 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ پاک افغان سرحد مشکل...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے رواں سال ملک میں مجموعی طور پر 1873 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے جن میں 136 افغانی بھی شامل ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 25 نومبر کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی سینئر صحافیوں سے ملکی سلامتی کے امور پر تفصیلاً گفتگو ہوئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ رواں سال ملک بھر میں 67023 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے، خیبرپختونخوا میں 12857 اور صوبہ بلوچستان میں 53309 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے، رواں سال مجموعی طور پر 1873 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے جن میں 136 افغانی بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ...
    اسلام آباد ( نیوزڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باخبر قیادت، قومی یکجتہی اور مربوط پالیسی سازی ضروری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور 27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو مبارکباد پیش کی۔ ورکشاپ میں اراکین پارلیمنٹ، سینئر سول و ملٹری افسران، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی، ورکشاپ کا مقصد قومی طاقت کے مختلف عناصر کے باہمی تعلق اور جامع قومی سلامتی کے فریم ورک کے حوالے سے شرکا کی فہم کو مزید گہرا کرنا تھا۔ صدر نے ورکشاپ کامیابی سے مکمل کرنے پر شرکاء...
    نیدرلینڈز میں بارشوں اور سیلاب کے مسلسل خطرات نے عوام اور ماہرین کو متبادل رہائش کی تلاش پر مجبور کر دیا ہے، اور اسی وجہ سے ملک میں تیرتے گھروں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ یہ جدید رہائشی ماڈل نہ صرف محفوظ سمجھے جاتے ہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ نیدرلینڈز میں تقریباً ایک تہائی خطہ سمندر کی سطح سے نیچے ہونے کے باعث حکام بھی اس طرز تعمیر کو فروغ دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سری لنکا میں سیلاب کے باعث ہلاکتیں 56 تک پہنچ گئیں، دفاتر اور اسکولز بند 2022 کی شدید طوفانی بارش کے دوران ایمسٹرڈیم کے تیرتے محلے سخون شپ کے رہائشیوں کو اپنے گھروں...
    اسلام آباد‘ نوشہرہ (اپنے سٹاف رپورٹر سے‘ نامہ نگار) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خیبر پی کے حکومت کی توجہ صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کی بجائے دھرنے پر ہے‘ اگر یہ دھرنے دیتے رہے تو صوبے پر توجہ کون دے گا؟۔ خیبر پی کے حکومت غیر قانونی مطالبہ کر رہی ہے‘ بانی پی ٹی آئی میگا کرپشن کیس میں سزا یافتہ ہیں، کبھی کسی سیاسی قیدی کو اتنی مراعات حاصل نہیں ہوئیں جتنی بانی پی ٹی آئی کو حاصل ہیں، جھوٹ کے بیانیے کو شکست ہوگی۔ اختیار ولی خان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اختیار ولی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اس سال اسموگ کی سطح معمول سے کہیں کم ہے اور نومبر میں صاف اور نیلا آسمان نظر آنا حکومتی پالیسیوں کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی جانب سے معمولی آلودگی کا اندیشہ موجود ہے، تاہم فصلوں کو جلانے کے بجائے پرالی کو ایندھن کے طور پر استعمال کرنے کا رجحان فروغ دیا گیا ہے۔ ای پی اے نے 780 تعمیراتی مقامات پر سپرنکلرز بھی نصب کیے ہیں۔وزیر کا کہنا تھا کہ حکومتی نگرانی کے باعث مجموعی فضائی صورتحال بہتر ہے، اسموگ اسکواڈز روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہے ہیں اور فصلوں کی باقیات جلانے پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز کے دوران شہر میں تیز اور خشک ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی سمت سے 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں، تاہم مجموعی طور پر موسم خشک اور قدرے خنک رہے گا۔ادارے کا کہنا ہے کہ اس دوران شہر میں کم سے کم درجہ حرارت تقریباً 16 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم رات کے وقت مزید سرد اور دن کے وقت خنک رہنے کی توقع ہے۔میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑ سکتی...
    نور مقدم قتل معاشرے میں پھیلتی’برائی‘ کا نتیجہ ہے جسے ’لیو ان ریلیشن‘ کہا جاتا ہے، جسٹس باقر نجفی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) نور مقدم قتل کے مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد ہونے کے کیس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی نے 7 صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ جاری کر دیا۔اضافی نوٹ میں جسٹس علی باقر نجفی نے کہا اکثریتی فیصلے سے اتفاق کرتا ہوں لیکن کچھ اضافی وجوہات تحریر کی ہیں، ظاہر جعفر کیخلاف تمام شواہد ریکارڈ کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’لیو ان ریلیشن‘ کا تصور معاشرے کیلئے انتہائی خطرناک ہے، لڑکے لڑکی کا لیونگ ریلیشن نہ صرف معاشرتی بگاڑ بلکہ اسلامی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
      آرمینا(ویب ڈیسک) غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمینیا نے بھارتی تیجس طیارے کی خریداری سے انکارکردیا ہے،دبئی ایئرشو میں طیارہ گرنے کے بعد آرمینیا نے فیصلہ واپس لیا،آرمینیا 1.2 ارب ڈالر کے 12 تجس طیارے خریدنے کی تیاری کر رہا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ کچھ روز قبل دبئی ایئر شو میں بھارتی تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا،پائلٹ کو نکلنےکا موقع نہیں ملا۔عینی شاہدین کےمطابق طیارہ کرتب دکھاتے ہوئےتیزی سے زمین کی جانب آیا، رن وے کے قریب طیارہ زمین سے ٹکرایا، پھر شعلے بلند ہوئے۔ترجمان بھارتی فضائیہ نےحادثے میں پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی، بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کر رہے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 2015...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے راہنمائوںپروفیسرمحبوب الزماںبٹ ، میاںانوارلحق ایڈووکیٹ ، میاں طاہر ایوب ، شیخ افضال شاہین نے سانحہ ملک پور میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع کو انتہائی افسوسناک اور دل خراش قرار دیتے ہوئے اسے حکومتی نااہلی، انتظامی کمزوری اورمجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت قراردیا ہے۔ حکومت اس سانحے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں اور متاثرہ خاندانوں کو فوری انصاف اور امداد فراہم کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ رہائشی علاقوں کے اندر کیمیکل فیکٹریوں کا قائم ہونا اور مناسب حفاظتی اقدامات کا نہ ہونا کھلی مجرمانہ غفلت ہے۔ اگر ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے تو یہ جانی نقصان نہ ہوتا۔ عوام کی جان و...
      کراچی(نیوزڈیسک) ایکسپو سینٹر میں تیسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کا افتتاح آج منگل کو وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ نمائش تین روز جاری رہے گی، یہ ملکی سطح پر فوڈ اینڈ ایگریکلچر کی سب سے بڑی بین الاقوامی نمائش ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے نمائش کے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے تجارت نہیں، پاکستان کی سیکورٹی اور استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہر چیز ڈالر نہیں ہوتی۔ ہمارا افغانستان سے بڑا کنسرن ہے کہ آپ کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ اس میں کون سی غلط بات ہے، سیکیورٹی نہیں ملتی تو مجبوراً پاکستان اقدامات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ...
    کراچی ایکسپو سینٹر میں تیسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کا افتتاح آج منگل کو وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ نمائش تین روز جاری رہے گی، یہ ملکی سطح پر فوڈ اینڈ ایگریکلچر کی سب سے بڑی بین الاقوامی نمائش ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے نمائش کے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے تجارت نہیں، پاکستان کی سیکورٹی اور استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہر چیز ڈالر نہیں ہوتی۔ ہمارا افغانستان سے بڑا کنسرن ہے کہ آپ کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ اس میں کون سی غلط بات ہے، سیکیورٹی نہیں ملتی تو مجبوراً پاکستان اقدامات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی پہلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ملک کے مختلف حصوں میں سردی کا آغاز ہو چکا ہے، اور اسی سلسلے میں محکمہ موسمیات نے کراچی کے آئندہ تین روز کے موسم کی پیش گوئی جاری کی ہے۔ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق شہر میں اگلے تین دن تک موسم خشک اور راتیں خنک رہیں گی، جبکہ جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں زیادہ تر وقت بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں چلتی رہیں گی، جبکہ صوبے کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔ ویب ڈیسک مقصود بھٹی
     سکھ فار جسٹس (SFJ) کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں نے کینیڈا کے وزیراعظم جان کارنی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کینیڈا کی خودمختاری کو مؤثر طریقے سے قربان کر دیا ہے۔ پنون نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ وزیراعظم کارنی اپنی ذمہ داریوں کی بجائے ایک ’بینک ٹیلر‘ کی طرح برتاؤ کر رہے ہیں، جو کرنسی گننے کے لیے تیار ہیں اور بھارتی حکومت کو نِجر سنگھ کے قتل اور بھارتی قونصل خانوں سے چلائے جانے والے جاسوسی نیٹ ورکس کے لیے جوابدہ ہونے سے بچا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارنی کے رویے سے لگتا ہے کہ وہ کینیڈا کے شہریوں کے تحفظ کے بجائے بین الاقوامی دباؤ اور بھارتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافہ ایف بی آر پورٹلز کی بندش اور حکومتی ڈیلرز کی وجہ سے ہوا، دیگروجوہات میں چینی کی بین الصوبائی ترسیل پر پابندیاں شامل ہے۔ جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ انڈسٹری عرصے سے یہ کہہ رہی تھی کہ پورٹلز بندش سے چینی کی سپلائی کم ہو گی، حکومت کو بندش سے قیمتیں بڑھنے کے حوالے سے بھی خبردار کیاگیا، حکومت نے ملوں پر دباؤڈالے رکھا تا کہ غیرضروری درآمدی چینی کو فروخت کیا جائے۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ عوام کی اکثریت نے درآمدی چینی کو پسند نہیں کیا، سندھ میں پورٹلز بند رکھے گئے تاکہ پورٹ پر درآمدی چینی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں عدلیہ کی آزادی، شہری حقوق اور عوام کی سلامتی خطرے میں ہیں۔ایچ آر سی پی کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی کو کمزور کرتی ہے اور حکومتی اختیار بڑھاتی ہے جو اختیارات کا توازن رکھنے کے نظام کو نقصان پہنچاتا ہے۔ ایچ آر سی پی کا کہنا ہےکہ عوامی عہدوں والے افراد کو تاحیات استثنیٰ دینا بھی غیر ضروری طاقت پیدا کرتا ہے لہٰذامضبوط اور منتخب مقامی حکومتیں جمہوریت کے لیے ضروری ہیں۔ ایچ آر سی پی نے جبری گمشدگیوں، بغیر قانونی کارروائی کے حراستی مراکز اور شیڈول 4 کے غلط استعمال کو فوری طور پر ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیاہے۔
    بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی موت کا دعویٰ کردیا۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دھرمیندر 24 نومبر کو طویل علالت کے بعد 89 برس کی عمر میں چل بسے۔ رپورٹ کے مطابق دھرمیندر کو سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ دھرمیندر کو دو ہفتے قبل بھی سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد بھارتی میڈیا نے انکے انتقال کی جھوٹی خبریں نشر کی تھیں۔ دھرمیندر کے اہلخانہ نے بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکی تردید کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عموماً ٹرن آؤٹ کم ہی رہتا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس انتخاب سے نمبرز میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آنی تھی، اسی لیے عوام کی دلچسپی محدود رہی اور ٹرن آؤٹ بھی کم رہا۔انہوں نے کہا کہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کمیشن نے بغیر کسی امتیاز کے کارروائی کی۔ ڈی آر اوز کی جانب سے کچھ شکایات موصول ہوئی ہیں جبکہ بعض معاملات پر کمیشن نے خود بھی نوٹس لیا ہے۔ طلال چوہدری کو اسی سلسلے میں آج طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ...
     ( ویب ڈیسک )وزیراعظم شہبازشریف نے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر لیگی رہنماؤں کو  مبارکباد پیش کی۔  وزیراعظم نے اےاین 129میں حافظ محمد نعمان اور این اے 143 چیچہ وطنی میں محمد طفیل جٹ کو کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا کہ نوازشریف کے ویژن اور  ان کی بے مثال قیادت کی بدولت ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی۔  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی مریم نواز کی محنت پر عوام کےاعتماد کی عکاسی ہے، اور یہ جیت حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔  پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا  انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی میں پارٹی کارکنان کی محنت بھی شامل ہے۔  یاد رہے کہ ن...