2025-11-14@14:29:45 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من الل»:
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ نے گذشتہ روز استعفے دیے تھے۔ فائل فوٹو صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کے استعفے منظور کر لیے۔جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ نے گذشتہ روز استعفے دیے تھے۔جسٹس منصور علی شاہ نے 13 صفحات پر مشتمل استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا یا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ میں نے ادارے کی عزت، ایمانداری اور دیانت کے ساتھ خدمت کی، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کی حیثیت سے استعفیٰ پیش کرتا ہوں۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللّٰہ نے بھی استعفیٰ صدرِ پاکستان کو بھجوا دیا تھا۔جسٹس اطہر من اللّٰہ کا کہنا تھا کہ...
--کولاج فوٹو: فائل سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق دونوں ججز نے گزشتہ رات ساتھی ججز سے ان کے چیمبرز میں جا کر الوداعی ملاقاتیں کیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ججز کو استعفیٰ نہ دینے کا ساتھی ججز نے مشورہ دیا، ساتھی ججز آخری وقت تک دونوں ججز کو مستعفی نہ ہونے پر قائل کرتے رہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ججز نے ملاقاتیں کر کے استعفیٰ دیا اور سپریم کورٹ سے روانہ ہو گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ نے بطور جج سپریم کورٹ استعفیٰ دیا تھا۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کو مستعفی ہونے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اسد قیصر نے اپنے بیان میں 27ویں ترمیم کے پروسیجر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ قانون میں ترمیم اس طرح ہوتی ہے؟ ایک بار ترمیم کر کے پھر کہنا کہ یہ ایسا نہیں ویسا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو، وہ ویسے تو اجلاس میں آتے نہیں اور کل آ گئے۔ اسد قیصر کا کہنا ہے کہ آج پی ٹی آئی کا اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گیا، وکلاء اور مزدور تنظیموں کو اِن...
فوٹو: فائل سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ نے استعفیٰ دے دیا۔جسٹس منصور علی شاہ نے 13 صفحات پر مشتمل استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا، انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم آئین پاکستان پر سنگین حملہ ہے، 27ویں آئینی ترمیم نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ہے، ترمیم نے عدلیہ کو حکومت کے ماتحت بنا دیا ہے، 27ویں ترمیم نے ہماری آئینی جمہوریت کی روح پر کاری ضرب لگائی ہے۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللّٰہ بھی مستعفی ہوگئے۔ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے استعفیٰ صدرِ پاکستان کو بھجوادیا۔جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا ہے کہ 11 سال قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے طور پر حلف اٹھایا، چار سال بعد اسی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اردن کے شاہ عبداللّٰہ نے اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کو ضم کرنے اور فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کے منصوبوں کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق شاہ عبداللّٰہ نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران اسرائیلی عزائم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف مغربی کنارے بلکہ غزہ سے فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کا منصوبہ بھی ناقابل قبول ہے۔ شاہ عبداللّٰہ نے واضح کیا کہ اردن فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے بنیادی حقوق کی حمایت کرتا ہے۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات پہلے ہی اسرائیلی قبضے...
اپنے ایک خطاب میں لبنانی پارلیمنٹیرین کا کہنا تھا کہ شہیدوں کا پاک لہو کبھی رائیگاں نہیں جائیگا، بلکہ یہ آنے والی نسلوں کیلئے مزاحمت کا روشن چراغ بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کے پارلیمانی لیڈر "حسین الحاج حسن" نے کہا کہ لبنان کی عزت، خودمختاری اور سلامتی کو برقرار رکھنے کا واحد راستہ مزاحمت کا سفر جاری رکھنا ہے۔ یہ راستہ ہمیشہ صہیونی رژیم کی جارحیت کے خلاف دفاع پر ختم ہوا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار قدس کی راہ میں صیہونی حملے کے ذریعے شہید ہونے والے محمد عباس الخطیب کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزاحمت کے اہم کردار کی جانب اشارہ کیا۔ اس...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)این آئی آرسی کورٹ نے ملک بھر کے واپڈا ملازمین کی یکجہتی کے خاتمے اور اتحاد کو توڑنے کیلئے انکو صوبوں میں دھکیل کر ملکی یکجہتی پر کاری ضرب لگائی ہے یونین اس فیصلے کے خلاف عدالتی سیاسی، آئینی و قانونی طور پر جدوجہد کریگی تاکہ مزدور صوبوں میں تقسیم نہ ہوں اور بجلی کی تقسیم کا بحران بھی پانی کے بحران کی طرح صوبائی تنازعات کا شکار نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے لیبر ھال حیدرآباد میں یونین کے صوبائی، ریجنل، زونل نمائندگان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں یونین کے صوبائی سیکریٹری اقبال احمد...
