2025-12-07@23:49:26 GMT
تلاش کی گنتی: 33
«خواتین کے حوالے سے»:
دنیا میں ہر تین میں سے ایک خاتون کسی نہ کسی صورت میں تشدد کا شکار ہو رہی ہے جو افسوسناک ہے۔ خواتین اور بچیوں پر تشدد کے خاتمے کے حوالے سے دنیا بھر میں 25نومبر سے 10 دسمبر تک 16 روزہ آگاہی مہم چلائی جاتی ہے، رواں برس اس کا موضوع خواتین اور بچیوں کے خلاف ڈیجیٹل تشدد کا خاتمہ ہے ۔ اس مہم کے حوالے سے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت، اکیڈیمیا اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ حنا پرویز بٹ (چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی) پنجاب میں آگاہی اور حکومتی اقدامات کی وجہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام صنفی بنیاد پر تشدد کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ خواتین کی ہراسانی خصوصاً ڈیجیٹل بدسلوکی ایک بڑھتا ہوا چیلنج ہے، اور ہم متاثرہ خواتین کی اصل مشکلات کا مکمل اندازہ نہیں لگا سکتے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ جدید ٹیکنالوجی نے زندگی کو آسان بنایا ہے، لیکن اسی نے ہراسانی کے نئے راستے بھی کھول دیے ہیں جن کا نشانہ سب سے زیادہ خواتین بنتی ہیں۔وزیر قانون نے بتایا کہ پاکستان نے ہراسانی کے مسئلے پر پہلے کے مقابلے میں بہتر کنٹرول حاصل کیا ہے، تاہم عدالتی سطح پر ملزمان کو سزا دلوانے کی شرح ابھی تک...
پیمرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میںفوسپاہ کے اشتراک سے کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسانی سے تحفظ کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد
پیمرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میںفوسپاہ کے اشتراک سے کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسانی سے تحفظ کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میںکام کی جگہ پر خواتین کو ہراسانی سے تحفظ کے موضوع پر آگاہی سیمینار منعقد ہوا، جس کا اہتمام پیمرا نے فیڈرل محتسب برائے تحفظِ خواتین ازہراسگی برائے ورک پلیس فوسپاہ کے اشتراک سے کیا۔سیمینار کی مہمانِ خصوصی فوزیہ وقار، فیڈرل محتسب برائے تحفظِ خواتین از ہراسگی فوسپاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کام کی جگہ پر ہراسانی کے خاتمے کیلئے فوسپاہ کے ملک گیر مشن اور اس کی جنسی بنیاد پر تشدد کے خلاف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد/ بدین(اسٹاف رپورٹر) 16 ڈیز آف ایکٹیویزم کے حوالے سے صوبائی وزیر برائے ترقی و نسواں شاہینہ شیر علی کی ہدایت پر خواتین کے حقوق اور تحفظ کے لیے انچارج وومین کمپلین سیل سیدہ قرت العین شاھ کی جانب سے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر وومن کمپلینٹ سیل اور سیف ہاؤس کی انچارج سیدہ قراۃ شاہ نے کہا کہ صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی کی سربراہی میں خواتین کو دستیاب سہولیات، قانونی مدد اور تحفظ کے طریقہ کار سے آگاہ کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ منعقدہ پروگرام کا مقصد خواتین اور بچیوں کو بااختیار بنانا، ان میں شعور اجاگر کرنا اور تشدد کے خلاف آواز اٹھانے کی حوصلہ...
ساحل میڈیا ٹیم نے جنوری سے نومبر 2025 تک صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2024 سے ساحل صنفی بنیاد پر تشدد کی معلومات اکٹھا کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس کا مقصد محفوظ اور زیادہ مساوی کمیونٹیز کو یقینی بنانا ہے۔ ساحل 2025 رپورٹ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے 81 قومی اخبارات سے جمع کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات 2024 میں (5253) رپورٹ ہوئے جبکہ 2025 میں (6543) رپورٹ ہوئے۔ یعنی پچھلے سال کی رپورٹ سے 25 فیصد کیسز بڑھے۔ کیسز کی کل تعداد 6543 ہے جس...
کراچی:(نیوزڈیسک)عید گاہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار مختلف لنکس کے ذریعے خواتین کے موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنے والے ملزم سمیر عرف پی کے نے دورانِ تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے لاہور کے ایک شہری سے صرف 5 ہزار روپے میں ایسے مختلف لنک حاصل کیے جس کے ذریعے موبائل فون ہیک کیے جا سکتے تھے۔ سمیر کے مطابق وہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز(واٹس ایپ، انسٹا گرام، فیس بک) پر خواتین کو لنکس بھیج کر ان کے موبائل فون یا آئیڈیز ہیک کرتا تھا اور پھر گوگل اکاونٹ کی رسائی حاصل کرکے موبائل فونز کا مکمل ڈیٹا حاصل کرلیتا تھا۔ ملزم سمیر عرف پی کے نے اعتراف...
کراچی: عید گاہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار مختلف لنکس کے ذریعے خواتین کے موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنے والے ملزم سمیر عرف پی کے نے دورانِ تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے لاہور کے ایک شہری سے صرف 5 ہزار روپے میں ایسے مختلف لنک حاصل کیے جس کے ذریعے موبائل فون ہیک کیے جا سکتے تھے۔ سمیر کے مطابق وہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز(واٹس ایپ، انسٹا گرام، فیس بک) پر خواتین کو لنکس بھیج کر ان کے موبائل فون یا آئیڈیز ہیک کرتا تھا اور پھر گوگل اکاونٹ کی رسائی حاصل کرکے موبائل فونز کا مکمل ڈیٹا حاصل کرلیتا تھا۔...
امیر جماعت اسلامی، حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کا موجودہ نظام انصاف پر مبنی نہیں اور خواتین کو وراثت سمیت کئی حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے اجتماع عام کے دوسرے روز خواتین کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں تین کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور موجودہ فرسودہ نظام نوجوانوں کو روزگار، بچیوں کو تحفظ اور بچوں کو تعلیم فراہم کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس نظام میں فوری اصلاحات کی ضرورت ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پولیس ایکٹ میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور معاشرے میں خواتین کو بے پناہ چیلنجز کا سامنا...
—فائل فوٹو کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں موبائل فونز ہیک کر کے خواتین کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزم سمیر خان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ کراچی: خواتین کے موبائل ہیک کرکے زیادتی کرنے، ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالا ملزم پکڑا گیا ملزم ہیک موبائلز سے خواتین کے نمبرز نکال کر واٹس ایپ پر میسجز و کال کرتا تھا، ملزم فونز و سوشل میڈیا ہیک کرنے کے بعد خواتین کو بلا کر ویڈیوز بناتا تھا۔ دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کا کریمنل رکارڈ چیک کرانا ہے، اس سے برآمد موبائل فونز کا فارنزک معائنہ کرانا ہے، اس...
سٹی42:بس سٹاپس پر ٹک شاپس اور سہولیات کے پراجیکٹ "ایمپاور ہر" میں اہم پیشرفت، اب تک 10 ٹک شاپس مستحق خواتین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ منصوبے کے تحت ٹھوکر نیاز بیگ، لبرٹی، ڈونگی گراؤنڈ، حسین چوک، برکت مارکیٹ، کریم مارکیٹ، شوکت خانم، ٹاؤن شپ، وفاقی کالونی اور جناح ہسپتال بس سٹاپس پر ٹک شاپس کا آغاز ہو چکا ہے۔ ٹک شاپس سرخ رنگ سے آراستہ ہیں اور یہاں چائے، جوس، پانی اور سنیکس دستیاب ہوں گے۔ بس سٹاپس پر الیکٹرک واٹر کولر، پنکھے، وائی فائی، لائٹنگ، چارجنگ پوائنٹس اور واش روم جیسی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ مردوں اور خواتین کے لیے الگ الگ سیکشنز بنائے گئے ہیں تاکہ مسافروں کو مکمل سہولت فراہم کی جا...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈکپ 2029 کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اس ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 10 کر دی جائے گی۔ آئی سی سی خواتین کرکٹ کے حالیہ عالمی ورلڈکپ کی کامیابی کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔ اسی سلسلے میں، 2029 میں ہونے والے ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ٹورنامنٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ فیصلہ آئی سی سی نے 2021 میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کرکٹ میں توسیع کے اپنے وعدے کو عملی جامہ پہنانا شروع کیا ہے۔ واضح رہے کہ 2000 سے 2025 تک کھیلے گئے تمام ویمنز ون ڈے ورلڈکپ میں...
آئی سی سی نے ویمنز ورلڈکپ 2032 کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) حال ہی میں ختم ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کی کامیابی کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔ آئی سی سی نے 2029 میں ٹورنامنٹ کے اگلے ایڈیشن کو دس ٹیموں تک پھیلانے پر اتفاق کیا ہے۔ آئی سی سی نے 2021 میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کے کھیل میں توسیع کا اعلان کیا تھا جس کی تصدیق گزشتہ روز کی گئی۔ 2000 سے 2025 تک کھیلے گئے تمام ویمنز ون ڈے ورلڈکپ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوئیں۔ تاہم 2029 کے ایڈیشن میں 10 ٹیمیں شامل ہوں گی اور ایونٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے۔ اگلے سال...
حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید مینار پاکستان پرہونے والے جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام کے حوالے سے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالباسط خان بھی موجو دہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
ایف آئی اے فیصل آباد نے عمرہ کے بہانے خواتین کو سعودی عرب میں بھیک منگنوانے والے نیٹ ورک کا سرغنہ گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کےمطابق اشتہاری ملزم محمد شریف کوائرپورٹ سےگرفتارکیا گیا،ملزم کےخلاف انٹرپول کے ذریعے بلیونوٹس بھی جاری کیاگیا تھا،ایف آئی اےکےمطابق گینگ میں شامل دوملزمان ظہوراحمد اورمحمد غفور پہلے ہی گرفتار ہیں۔ ملزمان معصوم شہریوں کومفت عمرہ اور ملازمت کےجھانسہ دےکرسعودی عرب اسمگل کرتے ہیں،متاثرہ خواتین کوسعودی عرب میں بھیک مانگنےپرمجبورکیاجاتا ہے،گرفتارملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
زڑگئی ڈیم میں ڈوبنے والی 2 خواتین کو بچانے والے نوجوان کے لیے سرفراز بگٹی کی جانب سے انعام اور نوکری کا اعلان
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع زیارت میں زڑگئی ڈیم میں ڈوبنے والی 3 خواتین میں سے 2 کو اپنی جان پر کھیل کر زندہ بچانے والے بہادر نوجوان شمائل خان ملاخیل کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے، وزیراعلیٰ نے نوجوان کے لیے تعریفی سرٹیفیکیٹ، نقد انعام اور پی ڈی ایم اے بلوچستان کی ریسکیو فورس میں ملازمت دینے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سوات کا دلخراش واقعہ، کیا صرف حکومت ذمہ دار ہے؟ واقعہ اتوار کے روز زیارت کے علاقے منہ کے زڑگئی ڈیم میں اس وقت پیش آیا جب مقامی افراد لکڑیاں جمع کر رہے تھے۔ حکام کے مطابق 3 خواتین، 16 سالہ روبینہ، ان کی کزن 17 سالہ بی بی عقیدہ اور رشتہ دار خاتون...
سٹی کورٹ کراچی—فائل فوٹو پی ای سی ایچ ایس کراچی کے گھر میں 13 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کے کیس میں پولیس نے 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کو سٹی کورٹ میں قائم عدالت میں پیش کر دیا۔عدالت نے ملزمان کو 1 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔اس موقع پر عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کو کل دوبارہ پیش کیا جائے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے 26 جون کی رات پی ای سی ایچ ایس میں گھر پر ڈکیتی کی۔ملزمان 13 کڑور روپے نقدی، گھڑیاں، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان لے کر فرار ہوئے۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان میں 2 مرد اور 3 خواتین شامل تھیں۔
راولپنڈی میں شہریوں کو خواتین کے ذریعے ہنی ٹریپ کرکے بھاری رقوم ہتھیانے والے ایک مزید منظم گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہنی ٹریپ گروہ کی معاونت و سہولیات کے لیے راولپنڈی پولیس کا سب انسپکٹر اور سرکاری وکیل ملوث نکلے، گروہ کے سرغنہ سمیت پولیس افسر اور سرکاری وکیل و ساتھیوں کے خلاف تھانہ چکلالہ راولپنڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ اے ایس آئی احسان اللہ کی مدعیت میں ہنی ٹریپ کرکے شہریوں سے بھتہ خوری ،دھمکیاں دینے اعانت جرم سمیت اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ و پولیس اڈر اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ متن مقدمہ کے مطابق انکوائری موصل ہوئی جو ہنی ٹریپ کے متعلق ہے، نوشیروان عرف نیازی...
رضاکارانہ خون دینے والے معاشرے کے محسن، پنجاب کی بیٹیوں کو جینے، سیکھنے، آگے بڑھنے کا پورا حق: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ، نیوز رپورٹر) وزیراعلی مریم نوازشریف نے انٹرنیشنل بلڈ ڈونر ڈے پر پیغام میں جان بچانے کے لئے رضا کارانہ بلڈڈونیشن کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے-وزیراعلیٰ نے نوجوانوں کو رضاکارانہ طور پر بلڈ ڈونیشن کے کارخیر میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے- وزیراعلی نے کہاکہ خون کا عطیہ دراصل کسی کے لئے زندگی کا تحفہ ہے۔ محفوظ خون کی منتقلی سے سالانہ لاکھوں جانیں بچائی جارہی ہیں۔ رضاکارانہ طور پر بلڈ ڈونیشن کرنے والے کسی ایک فرد یا خاندان نہیں بلکہ پورے معاشرے کے محسن ہیں۔ پنجاب میں بروقت صحتمند خون کی فراہمی کے لئے مربوط سسٹم واضح کیا گیا ہے۔ خون کا ہر قطرہ قیمتی ہے، جو کسی ضرورت مند کے لئے...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ میں سازشی نہیں، 5 منٹ میں استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہوں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اعظم سواتی کے پیچھے کون ہے؟ انہوں نے جیل سے رہائی کے بعد مجھ پر کرپشن کے الزامات لگائے۔ بابر سلیم سواتی نے کہاکہ میرے خلاف پارٹی کی جانب سے بنائی گئی احتساب کمیٹی نے تحقیقات ختم کردی ہیں۔ اسپیکر نے کہاکہ پارٹی کی کمیٹی نے قرار دیا ہے کہ اسمبلی میں کیے گئے اقدامات آئینی، قانونی اور رولز کے مطابق ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اسمبلی میں گریڈ 18 سے اوپر براہِ راست بھرتی نہیں ہو سکیں گی، ہم نے ابھی تک اسمبلی میں بھرتیاں...
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اعجاز سواتی کو بلوچستان ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس بنانے کی منظوری دے دی ہے، اس ضمن میں کمیشن نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ جسٹس اعجاز محمد سواتی نے 6 جون 1963 کو بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آنکھ کھولی۔ اپنی ابتدائی اور ثانوی تعلیم تعمیر نو پبلک اسکول کوئٹہ سے حاصل کی بعدازاں انہوں نے اعلی تعلیم جامعہ بلوچستان سے حاصل کی اور وہی سے انگریزی میں ماسٹرز کیا۔ جسٹس اعجاز سواتی نے 1988 میں یونیورسٹی لا کالج کوئٹہ سے ایل ایل بی مکمل کیا اور 28 نومبر 1991 میں عدالت عالیہ اور 18 اپریل...
راولپنڈی پولیس نے خواتین کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کا شکار بنانے والے خواتین اور پولیس اہلکاروں سمیت 2 گینگز کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ مجموعی طور پر شہریوں کو ہنی ٹریپ کرکے لوٹنے میں ملوث 16 ملزمان کی گرفتاری دوران ان سے نقدی اور اسلحہ بھی ملا۔صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی نژاد مشرقی افریقی خاتون اور اس کے شوہر سمیت 6 افراد کو گرفتار کیا، گینگ کے قبضے سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ سوشل میڈیا پر شہریوں سے رابطہ کرکے انہیں ملاقات کے بہانے بلا کر گینگ کے دیگر ارکان کے ساتھ مل کر لوٹ لیتی تھی۔صادق آباد...
لاہور ہائیکورٹ نے خلع کی صورت میں خواتین کے حق مہر کے حوالے سے اصول وضع کردیے، جسٹس راحیل کامران نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس راحیل کامران نے آصف محمود کی جانب سے دائر اپیل پر 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، انہوں نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے خلع کے باوجود بیوی کو 2 لاکھ حق مہر دینے کا فیصلہ درست قرار دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق اگر کوئی خاتون اپنے شوہر کی بدسلوکی پر خلع لے تو حق مہر کی حقدار اور اگر خاوند سے صرف ناپسندیدگی کی بنیاد پر خلع لے تو اس صورت میں حق مہر کی حقدار نہیں رہتی۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: ڈانس پارٹی سے گرفتار ملزمان کی ویڈیو...
سٹی42 : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 2014 کے دھرنے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں اعظم سواتی کو بری کر دیا۔ سول مجسٹریٹ مرید عباس نے دلائل کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اعظم خان سواتی کے وکیل سہیل خان اور سردار مصروف خان عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے بریت کی درخواست پر دلائل مکمل کیے۔ وکیل سہیل خان نے ایف آئی آر کا متن پڑھ کر سنایا۔ وکیل نے کہا کہ 2014 کا یہ کیس ہے، اس ایف آئی آر کے بعد ریکارڈ پر کوئی ثبوت نہیں ہے، ایف آئی آر میں میرے موکل کے خلاف باقاعدہ طور پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا اور جو دفعات لگائی گئیں...
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے میری ملاقات کے حوالے سے بہت ساری متنازع باتیں ہورہی ہیں، آج پوری تفصیلی بات کروں گا۔ ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پھر عدالت میں پیش ہوا ہوں، جعلی اور جھوٹے کیسز ہیں، عدالتوں کے وقار کو برباد کردیا، جمہوریت آئین قانون باقی نہیں، فیصلہ سازوں کو کہتا ہوں جھوٹے مقدمات تشدد سے پاکستان ترقی نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کرے گا جب اقتدار میں بیٹھائے قومی مجرم جیلوں میں ہوں گے، ہمیں دوریوں کو ختم کرنا ہوگا، ظلم ختم کرنا ہوگا، ہم اپنے وکلاء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں...
آج کے ترقی یافتہ دور میں جہاں اسپتالوں اور میٹرنٹی ہوم میں ڈیلیوری کے لیے جدید طبی سہولیات موجود ہیں وہیں کراچی سمیت اندورن سندھ کی پسماندہ دیہی خواتین کی اکثریت بچوں کی پیدائش کے لیے روایتی دائیوں پر اعتماد اور انحصار کرتی ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق اس کے ایک بڑی وجہ دیہی علاقوں میں حاملہ خواتین میں بچوں کی پیدائش کے حوالے سے شعور اور آگاہی کی کمی بتائی گئی ہے، ان پسماندہ خواتین میں یہ تاثر بھی ہے کہ شہری علاقوں میں موجود اسپتالوں میں آپریشن کے ذریعے ڈیلیوری کی جاتی ہے جس کے اخراجات نا قابل برادشت ہوتے ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں تقریباً 6 لاکھ سے زائد روایتی دائیاں گھروں میں ڈیلیوری کرتی...
پاکستانی خواتین کا مختلف شعبہ ہائے حیات میں فعال کردار اور ترقی کا سفر قابل فخر ہے،سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کا خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پیغام
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستانی خواتین کی مختلف شعبہ ہائے حیات میں ترقی کے سفر کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی پوری تاریخ میں پاکستان کی خواتین نے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بے پناہ کردار ادا کیا ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ایک خاص دن ہے جب ہم اپنی زندگیوں اور اپنے معاشروں میں خواتین کے خصوصی کردار کو بھرپور انداز میں منا رہے ہیں ۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ اپنی پوری تاریخ میں پاکستان کی خواتین نے اپنے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بے پناہ کردار...
دوشنبے(نیوز ڈیسک)تاجکستان کی حکومت نے خواتین کے لباس کے لیے نئے رہنما اصول مرتب کرنے کا اعلان کیا ہے، جسے ایک کتاب کی شکل میں شائع کیا جائے گا۔ یہ اقدام ملک میں خواتین کے لباس پر حکومتی کنٹرول کو مزید سخت کرنے کی ایک کڑی ہے۔ لباس اور ثقافتی شناخت وسطی ایشیا کے مسلم اکثریتی ملک تاجکستان میں حکومت سماجی امور پر سخت کنٹرول رکھتی ہے، خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کے حوالے سے۔ گزشتہ برس حکومت نےقومی ثقافت سے مطابقت نہ رکھنے والے لباس پر پابندی عائد کی تھی اور اب ’اسلامی ثقافتی اثرات‘ کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تاجکستان میں روایتی خواتین کا لباس عام طور پر رنگ برنگی کڑھائی شدہ...
حماس 4 اسرائیلی خواتین کے بدلے اسرائیل کی قید سے مزید 200 فلسطینیوں کو رہا کروانے میں کامیاب۔ حماس اور اسرائیل کے درمیان طویل جنگ کے بعد ہونے والے امن معاہدے کے دوسرے مرحلے میں حماس نے مزید 4 یرغمالی خواتین کو ہلال احمر کے حوالے کر دیا۔ حماس کی جانب سے یرغمالی خواتین کو غزہ کے فلسطین اسکوائر پر ہلال احمر کے حوالے کیا گیا، اس موقع پر اہل غزہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ رہائی پانے والی خواتین میں 24 سالہ رومی گونن، 28 سالہ برطانوی نژاد ایملی دماری اور 31 سالہ ورون شتنبر خیر شامل ہیں۔ معاہدے کے مطابق ان 4 اسرائیلی خواتین کے بدلے اسرائیل نے اپنی 2 جیلوں سے 200 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر...
غزہ : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا۔ ریڈ کراس کی ٹیم اسرائیلی خواتین کو غزہ میں اسرائیل کے خصوصی فوجی یونٹ پہنچائےگی جہاں سے انہیں اسرائیلی فوجی اسپتال لے جایا جائےگا، فوجی اسپتال میں ان کا ابتدائی طبی معائنہ ہوگا، یہ خواتین اسپتال میں ہی اپنے اہلخانہ سے ملاقات کریں گی۔ اس سے قبل حماس کی جانب سےآج رہا کیے جانے والی 3 اسرائیلی خواتین قیدیوں کے نام جاری کیے گئے تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے سے معاہدے کے تحت آج رہا کیے جانے والے 90 فلسطینی قیدیوں کے نام جاری کردیے گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق آج رہا کیے جانے...
غزہ: حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا۔ اس سے قبل حماس کی جانب سےآج رہا کیے جانے والی 3 اسرائیلی خواتین قیدیوں کے نام جاری کیے گئے تھے۔ ریڈ کراس کی ٹیم اسرائیلی خواتین کو غزہ میں اسرائیل کے خصوصی فوجی یونٹ پہنچائےگی جہاں سے انہیں اسرائیلی فوجی اسپتال لے جایا جائےگا۔ فوجی اسپتال میں ان کا ابتدائی طبی معائنہ ہوگاجس کے بعد ہونے والی اسرائیلی خواتین کو اسپتال پہنچا دیا جائے گا، یہ خواتین اسپتال میں ہی اپنے اہلخانہ سے ملاقات کریں گی۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے سے معاہدے کے تحت آج رہا کیے جانے والے 90 فلسطینی قیدیوں کے نام جاری کردیے گئے ہیں۔...