2025-11-14@15:14:15 GMT
تلاش کی گنتی: 30
«دہلی دھماکے»:
ایک سینیئر پروفیسر کے مطابق کلاس ورک معمول کے مطابق جاری ہے، مگر میڈیا خاص کر سوشل میڈیا پر کشمیری ڈاکٹروں کے بارے میں گردی کررہی منفی خبروں سے ہم سب پریشان ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لال قلعہ کار دھماکے کی تفتیش جوں جو تیز ہو رہی ہے، وادی کشمیر کے ڈاکٹروں میں خوف اور بے چینی بھی بڑھ رہی ہے۔ سرینگر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اور ایس ایم ایچ ایس (SMHS) اسپتال میں مریضوں اور تیمارداروں کی بھیڑ لگی ہے، مگر ڈاکٹروں کے چہروں پر تشویش کے آثار صاف نظر آ رہے ہیں۔ کئی ڈاکٹروں کو تحقیقاتی ایجنسیز نے پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا ہے۔ سفید کوٹ پہنے ڈاکٹر مریضوں کا علاج کرنے میں مشغول ہیں،...
ابراہیم عابدی کی بیوی خود ایک معلمہ ہیں اور بچوں کو قرآن کی تلاوت سکھاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انکے شوہر نے ریٹائر ہونے سے قبل بائیکلہ کے ایک کالج میں 35 سال تک بطور پروفیسر کام کیا۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کار بم دھماکہ کی جاری تحقیقات کے درمیان، دھماکے سے منسلک مواد کے معاملے میں ہریانہ کے فرید آباد سے گرفتار کئے گئے مشتبہ افراد میں سے ایک مولوی حافظ محمد اشتیاق کے اہل خانہ نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی ہے کہ وہ "بے قصور" ہیں۔ محمد اشتیاق نوح ضلع کے سنگار گاؤں کے رہنے والے ہیں، فرید آباد میں الفلاح یونیورسٹی کیمپس کی مسجد میں امام جماعت کے طور پر خدمات انجام دیتے...
انقرہ (ویب ڈیسک)ترکیہ نے بھارتی میڈیا کے ان دعووں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ انقرہ کا اس ہفتے دہلی میں ہونے والے کار بم دھماکے سے کوئی تعلق ہے۔ ترک خبر رساں ایجنسی ’انادولو‘ کے مطابق ترکیہ کے سینٹر فار کمبیٹنگ ڈس انفارمیشن (ڈی ایم ایم) نے ترک سوشل میڈیا پلیٹ فارم این سوشیال پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا کے بعض اداروں میں جان بوجھ کر پھیلائی جانے والی رپورٹس غلط ہیں۔ بھارتی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ترکیہ کا بھارت میں دہشت گرد کارروائیوں سے تعلق ہے اور وہ دہشت گرد گروہوں کو لاجسٹک، سفارتی اور مالی مدد فراہم کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ ایک روز...
مظاہرین نے دہلی میں ہوئے بلاسٹ کی مذمت کی اور متاثرین اور انکے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دہلی میں لال قلعہ کے پاس ہوئے دھماکے کے خلاف کینڈل مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ اس احتجاجی مارچ میں سوپور اور آس پاس کے گاؤں سے تمام طبقات کے لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے دہلی میں ہوئے بلاسٹ کی مذمت اور متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ موم بتیاں اور پلے کارڈز اٹھائے لوگوں نے امن و اتحاد کو فروغ دینے پر زور دیا۔ کینڈل مارچ کے شرکاء نے ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ کارروائی...
جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیئے کہ کشمیر کا ہر شخص دہشتگرد نہیں ہے اور نہ ہی ہر کوئی دہشتگردی کی حمایت کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے لال قلعہ بم دھماکے پر گہری تشویش کا اظہار کیا وہیں انہوں نے اس معاملے پر ہر ایک کشمیری کو شک کی نظر سے دیکھنے جانے پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک کشمیری یا کشمیری مسلمان دہشتگرد نہیں ہے اور دہلی دھماکوں کے پس منظر میں ریاست کے لوگوں کو شک کی نظر سے نہیں دیکھا جانا چاہیئے۔ جموں یونیورسٹی میں ایک کنووکیشن میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران...
پیر کے روز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کے بعد بھارتی میڈیا نے الزام تراشی کا رخ ترکیے کی جانب موڑ دیا۔ بھارتی میڈیا کی متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ دہلی دھماکے میں ملوث عناصر کو مبینہ طور پر ترکیے سے لاجسٹک سپورٹ فراہم کی گئی۔ ان الزامات پر نئی دہلی میں ترکیے کے سفارتخانے نے سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا۔ ترک سفارتخانے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے بعض میڈیا ادارے بدنیتی پر مبنی جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں، جس میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ترکیہ بھارت میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے یا...
کینیڈا میں جی سیون اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو مدد کی پیشکش کی ہے، لیکن بھارت خود اچھی تحقیقات کی صلاحیت رکھتا ہے، اسی لیے بھارت کو ہماری مدد کی ضرورت نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ انہوں نے بھارت کو نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی ہے۔ کینیڈا میں جی سیون اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو مدد کی پیشکش کی ہے، لیکن بھارت خود اچھی تحقیقات کی صلاحیت رکھتا ہے، اسی لیے بھارت کو ہماری مدد کی ضرورت نہیں۔ مارکو روبیو نے سعودی ولی...
کار دھماکے اور مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں میں ممکنہ تعلق کی تحقیقات جاری ہے، دہلی پولیس WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز سری نگر(آئی پی ایس )بھارتی پولیس یہ تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا اس ہفتے دہلی میں ہونے والے کار بم دھماکے کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے گرفتار کیے گئے 7 افراد سے ہے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور بم بنانے کا مواد برآمد ہوا تھا۔غیر ملکی خبررساں اداروں اے ایف پی اور رائٹرز کے مطابق پیر کی شام دہلی کے تاریخی لال قلعے کے باہر ہونے والے دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور کم از کم 20 زخمی ہوئے۔ بھارتی حکام نے دھماکے کی تحقیقات سخت انسدادِ دہشت گردی قوانین کے تحت شروع کر...
پولیس نے فورینزک ٹیم کیساتھ ملکر جائے وقوعہ سے شواہد جمع کئے ہیں، جبکہ این آئی اے اور اسپیشل سیل کے افسران بھی تفتیش میں مصروف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی میں لال قلعہ کے قریب پیش آئے کار بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد سے اسپتال میں ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نریندر مودی آج بھوٹان کے دو روزہ دورے سے لوٹنے کے فوراً بعد سیدھے دہلی کے ایل این جے پی اسپتال پہنچے، جہاں دھماکے میں زخمی ہوئے شہری زیر علاج ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اسپتال میں داخل ہونے کے فوراً بعد متعلقہ ڈاکٹروں اور اسپتال انتظامیہ سے ملے اور زخمیوں کی موجودہ حالت کے بارے میں...
بھارتی ریاست آسام کے شہر کچر میں پولیس نے بنشکنڈی این ایم ایچ ایس اسکول کے ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر نذرالاسلام بوربھویہ کو دہلی دھماکے سے متعلق متنازع سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر حراست میں لے لیا۔ کچر ضلع کے درگاپور کے رہائشی نذرالاسلام نے دھماکے کے واقعے پر ’الیکشن آرہے ہیں‘ لکھ کر تبصرہ کیا تھا جس کے بعد یہ معاملہ تنازع کا باعث بن گیا۔ یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی: گیس سلنڈر دھماکے کو پاکستان سے جوڑنے کے لیے طالبان سے منسلک اکاؤنٹس سے پروپیگنڈا ایک پولیس اہلکار کے مطابق اس پوسٹ کی نوعیت قومی سطح کے حساس واقعے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش لگتی ہے، اس لیے اس کے پس منظر اور ارادے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔...
اپنی پوسٹ میں ممبر پارلیمنٹ نے لکھا ہے کہ میں لال قلعہ کے باہر کار دھماکے کی خبر سے بہت غمزدہ ہوں، میں زخمیوں کی جلد صحتیابی اور اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کیلئے صبر کی دعا کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کے لال قلعہ کے باہر کار دھماکے پر اے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ اسد الدین اویسی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کو قانون کے تحت سخت سزا دی جانی چاہیئے۔ پارلیمنٹ ممبر اسد الدین اویسی نے اس واقعہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے "میں...
کسی دھماکا خیز مواد کے ٹکڑے، بارودی مواد اور بارودی دھوئیں کے کوئی آثار نہیں ملے جائے وقوعہ پر نہ کوئی اسپلنٹر ملا، نہ زمین پھٹی،بھارتی پولیس افسر کی خودکش حملے کی تردید بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ کے قریب ہونے والے دھماکے نے تفتیشی اداروں کو سخت اُلجھن میں ڈال دیا ہے۔بھارتی جریدہ دی ٹریبیون انڈیا کے مطابق کسی دھماکا خیز مواد کے ٹکڑے، بارودی مواد اور بارودی دھوئیں کے کوئی آثار نہیں ملے۔ جائے وقوعہ پر نہ کوئی اسپلنٹر ملا، نہ زمین پھٹی اور نہ ہی کسی دھماکا خیز مواد کے شواہد ملے۔دی ٹریبیون انڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے خودکش دھماکے کے امکانات کو مسترد کردیا ہے، بھارتی پولیس افسر کے مطابق ابتدائی شواہد خودکش...
حریت رہنما نے ایکس پر لکھا کہ میری دلی ہمدردیاں مرحومین کے اہل خانہ کیساتھ ہیں اور زخمیوں کے جلد شفا یابی کیلئے دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ متاثرہ افراد کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر اور سینیئر آزادی پسند رہنما ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے دہلی کار بم دھماکے پر گہری تشویش ظاہر کی۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ دہلی میں ہوئے المناک کار دھماکے کی وجہ سے بے حد افسردہ ہوں، اس دھماکے نے قیمتی جانیں لے لی ہیں اور متعدد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ میرواعظ عمر فاروق نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر لکھا کہ میری دلی ہمدردیاں مرحومین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور زخمیوں کے جلد شفا یابی...
دھماکہ لال قلعہ گیٹ نمبر ایک کے قریب گاڑی میں ہوا ، دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی 6 گاڑیوں اور 3 رکشوں میں آگ لگ گئی،دہلی میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری ،بھارتی میڈیا بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 9افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ایک گاڑی میں ہوا ،فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھماکے کے بعد 6 گاڑیوں اور 3 رکشوں میں آگ لگ گئی جنہیں اب بجھادیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے میں اب تک 9افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں...
بھارتی سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں نے گزشتہ روز نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کو حکمران جماعت بی جے پی کا انتخابی فالس فلیگ آپریشن قرار دیدیا۔ سفاک مودی سرکار کی نئی دہلی دھماکے کو لیکر فالس فلیگ پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔ بھارتی صحافی شالنی شکلہ نے کہا کہ جب بھی بی جےپی بحران میں آتی ہے نیا ڈرامہ رچایا جاتا ہے، دہشتگردی یا دھماکے پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا دیا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ بھارتی ریاست بہار میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ جاری ہے اور بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ بہار کے انتخابات میں بی جے پی سرکار کڑے امتحان سے کم نہیں ہیں۔ صحافی روی نیر...
نئی دہلی دھماکہ: بھارتی سیاسی رہنما اور صحافیوں نے واقعہ کو “انتخابی فالس فلیگ” قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز بھارتی سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں نے نئی دہلی دھماکے کو انتخابی فالس فلیگ قرار دے دیا، بی جے پی حکومت پر انگلیاں اٹھنے لگیںبھارتی صحافی شالنی شکلہ نے کہا: “ہر بار جب بی جے پی بحران میں آتی ہے، دہشتگردی یا بلاسٹ کا نیا ڈرامہ رچایا جاتا ہے، فوراً پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرا دیا جاتا ہے”کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ پردیوت بوردولوی کا انکشاف: “یہ سب بہار انتخابات سے پہلے کا ایک متوقع سیاسی اقدام تھا”صحافی روی نیر نے لکھا: “بہار الیکشن کے دوران بی جے پی کمزور پوزیشن پر ہے، مزید ایسے دھماکوں کی...
نئی دہلی دھماکے میں مودی سرکار کی ہمیشہ کی طرح حقیقت چھوڑ کر اپنی بنائی کہانی سامنے آگئی۔ دھماکے کے عینی شاہد دھرمندر کے مطابق گاڑی کے اندر چار جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں 2 افراد باہر ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ نئی دہلی دھماکے میں استعمال کی گئی گاڑی سفید رنگ کی ماروتی تھی، جس کی نمبر پلیٹ محمد ندیم، ہریانہ کی تھی۔ عینی شاہد دھرمندر کا کہنا ہے گاڑی ماروتی تھی، مگر امیت شاہ اور گودی میڈیا اسے Hyundai قرار دے رہے ہیں۔ دھرمندر کا کہنا ہے کہ گاڑی کے مالک کا نام ندیم تھا، RAW ٹرول اسے سلمان بنا رہے ہیں، جبکہ گودی میڈیا اسے طارق بتا رہا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت...
نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے دہلی کار دھماکے کی تحقیقات کے طریقہ کار پر مودی حکومت سے سخت سوالات اٹھا دیے ہیں۔ کانگریس کے رکن اسمبلی ایچ ڈی راگناتھ نے کہا کہ سی این جی سلنڈر دھماکے کے مقام پر وزیر داخلہ کا فوری دورہ غیر معمولی تھا، جس نے معاملے کو مزید مشکوک بنا دیا ہے۔ راگناتھ کے مطابق امونیم نائٹریٹ کی باقیات کی تحقیقات درست طریقے سے نہیں کی گئیں کیونکہ واقعے کی جگہ کو سیل نہیں کیا گیا، جس سے شواہد متاثر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب دہلی میں سی سی ٹی وی نگرانی کا مضبوط نظام موجود ہے تو کار کے بارے میں معلومات کئی گھنٹے بعد کیوں جاری کی...
بھارتی دارالحکومت لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ہونے والے کار دھماکے میں 8 افراد جاں بحق اور 24 سے زائد زخمی ہو گئے، جس کے بعد ملک بھر میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اور کئی سوالات نے جنم لیا ہے۔ تاہم واقعے کے بعد سامنے آنے والی مختلف معلومات نے عینی شاہدین کے بیانات اور سرکاری مؤقف میں نمایاں تضادات کو بے نقاب کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: نئی دہلی: لال قلعہ میٹرو اسٹیشن قریب گیس سلنڈر کا دھماکا، 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی گاڑی سوزوکی ماروتی یا ہنڈائی آئی20؟ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے والی گاڑی سوزوکی ماروتی تھی۔ ایک مقامی شخص نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ اُس نے ملبے سے لاشیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک او رمتعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ایک گاڑی میں دھماکا ہوا ہے، فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ دھماکے سے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگ گئی۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھماکے کے بعد 6 گاڑیوں اور 3 رکشوں میں آگ لگی جسے بجھادیا گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکے سے 13 افراد ہلاک ہونے اور متعدد کے زخمی ہونے کی...
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ میں گیس دھماکا ہونے کی تصدیق کے باوجود اسے پاکستان کے ساتھ لنک کرنے کی کوششیں کی جانے لگیں۔ سوشل میڈیا پر افغان طالبان اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے منسلک اکاؤنٹس جعلی لشکر طیبہ کے دعوے تیار کرکے پھیلا رہے ہیں، تاکہ دہلی میں ہونے والے دھماکے کو پاکستان کے ساتھ جوڑا جا سکے۔ افغانستان سے منسلک گروہ، بشمول ٹی ٹی اے اور ٹی ٹی پی، دہلی کار دھماکے کا الزام پاکستان پر ڈالنے کے لیے جعلی لیٹر پھیلا رہے ہیں۔ نام نہاد لشکرِ طیبہ کا خط جعلی، خراب ٹائپنگ اور فرضی لیٹر پیڈ پر چسپاں ہے پاکستان کو بدنام...
نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں دھماکا ہوا جس میں 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ہونے والا دھماکا بہت زوردار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعد شہریوں میں افراتفری پھیل گئی۔ دھماکے کے کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولیس نے جائے حادثے کو گھیرے میں لے لیا۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھماکے کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ بھی لگ گئی۔ دھماکے کے بعد دہلی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں میٹرو سٹیشن کے قریب دھماکا، 9 افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز دہلی(آئی پی ایس ) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دھماکا لال قلعہ میٹرو سٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے نزدیک کھڑی ایک گاڑی میں ہوا۔ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد 6 گاڑیاں اور 3 رکشے آگ کی لپیٹ میں آگئے تھے، تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 9 افراد کی لاشیں سپتال منتقل کر دی...
نیو دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ہائی سیکیورٹی زون ریڈ فورٹ کے قریب ایک کار میں دھماکا ہوا ہے جس میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، متعدد گاڑیاں جل گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا بہت زوردار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعد شہریوں میں افراتفری پھیل گئی، پولیس نے جائے حادثہ کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا ریڈ فورٹ کے میٹرو اسٹیشن کے قریب ہوا جس کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، ، دھماکے کے بعد بھڑکنے والی آگ نے 3 سے 4 گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، گاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں آٹھ...
نئی دلی(ویب ڈیسک)بھارتی دارالحکومت میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار میں دھماکا ہوا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کی شام 7 بجکر 5 منٹ پر فائربریگیڈ کو دھماکے کی اطلاع ملی، جس کے بعد گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر1 کے پاس ہونے والا دھماکا شدید نوعیت کا تھا، جس میں جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے سے 4 گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکے کی اطلاع ملی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ دھماکا میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب کھڑی ایک گاڑی میں ہوا۔ تاہم ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت یا وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔ دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد 3 سے 4 گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں۔ حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی...
زور دار دھماکے کی آواز ،پاکستان اور بھارت میں آنے والے زلزلوں میں ایک چیز مشترک،مگر کیوں؟ اہم انکشاف
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں آنے والے زلزلوں میں ایک چیز مشترک تھی ، اور وہ ایک زور دار دھماکے کی آواز تھی جس نے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ اسلام آباد میں گزشتہ رات آنے والے زلزلے کی شدت 4.8 جب کہ دہلی میں صبح چار شدت کا زلزلہ آیا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق زلزلے کے دوران اس طرح کی گڑگڑاہٹ یا دھماکے جیسی آواز اکثر کم گہرائی میں آنے والے زلزلوں میں سنائی دیتی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جب زمین میں ہلچل پیدا ہوتی ہے تو اس سے پیدا ہونے والی ہائی فریکوئنسی وائبریشنز آواز کی لہروں میں تبدیل ہو جاتی ہیں، جس کی وجہ سے...