2025-12-09@16:04:26 GMT
تلاش کی گنتی: 36
«رحمان ڈکیت کا»:
بالی ووڈ کی نئی فلم دھریندر کا ایک سین سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہا ہے جس میں رحمان ڈکیت کا کردار نباہنے والے اکشے کھنہ مقامی رقص پیش کرتے ہیں۔ اکشے کھنہ کے اس انٹری سین نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ اور اب فلم کی ٹیم نے اس سین کے پیچھے چھپی دلچسپ کہانی بھی بتادی ہے۔ View this post on Instagram یہ منظر اس وقت وائرل ہوا جب اکشے کھنہ ایک گاڑی سے اُتر کر ہجوم کو ہاتھ ہلا کر سلام کرتے ہیں، اور پھر بغیر کسی پلان کے روایتی رقص شروع کردیتے ہیں۔ فلم میں اکشے کھنہ کے ساتھ کام کرنے...
کراچی: مومن آباد پولیس نے رحیم شاہ کالونی کے ٹو پہاڑی کے قریب ڈکیت گینگ سے مبینہ مقابلے کے دوران 3 زخمی سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار 3 ڈاکوؤں کو مہران ولد ابراہیم ، اسمٰعیل ولد فضل خالق ، فہیم ولد گلشیر کے نام سے جبکہ چوتھے ساتھی کو اکرام عرف ببلا ولد اکرم کے نام سے شناخت کیا گیا جن کیے قبضے سے 2 پستول ، گولیاں ، چلیدہ خول ، چھینے گئے موبائل فونز ، نقدی اور 2 موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے تینوں زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس ان کا کرمنل ریکارڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) خیرپور شہر بدامنی کے ڈکیت غیر ملکی شہری کے گھر کا صفایا کرگئے گھر سے قیمتی سامان امریکی ڈالر، آئی فون لیکر رفو چکر ۔ خیرپور کے علاقے ڈنفیس سٹی میں نامعلوم ڈکیت غیر ملکی شہری مہمت ایمن کے گھر کا صفایا کرگئے سامان میں امریکی ڈالر، آئی فون ، ودیگر سامان شامل ہیں اس سلسلے میں ایس ایس پی خیرپور حسن سردار کے مطابق ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کرلیا جائیگا ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دی ہے ۔ جسارت نیوز گلزار
کراچی: رنویر سنگھ کی نئی فلم “دھُرندھر” کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی نہ صرف پاکستان بلکہ خود بھارت میں بھی تنقید کی زد میں آگیا۔ بھارتی فلم سازوں نے اس بار حد سے زیادہ تخیلاتی اور حقیقت سے دور کہانی پیش کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لیاری کو متنازع بنانے کی کوشش کی ہے، فلم میں چوہدری اسلم اور رحمان ڈکیت جیسے حقیقی کرداروں کو دکھایا گیا ہے۔ عدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں رنویر سنگھ ایک بھارتی جاسوس کا کردار ادا کر رہے ہیں جسے لیاری میں تعینات دکھایا گیا ہے۔ ٹریلر میں لیاری کی تصویر کشی نے ناظرین کو حیران کردیا جبکہ بھارتی شائقین نے بھی اسے ’’غیر حقیقی‘‘ اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت)پولیس کی جدید ٹیکنالوجی اور تکنیکی بنیادوں پر کامیاب کارروائی – تاجر حاجی یار محمد میمن سے 7 لاکھ 75 روپے کی ڈکیتی کا کیس ٹریس کر کے واردات میں ملوث ایک ڈکیت کو گرفتارکر لیا۔ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل نامعلوم ملزمان نے تھانہ بی سیکشن ٹنڈو محمد خان کی حدود مین حیدرآباد روڈ نزد ایجوکیٹر اسکول سے تاجر حاجی یار محمد میمن سے اسلحہ کے زور پر 7 لاکھ 75 ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔ واردات کا مقدمہ الزام نمبر 214/2025 بجرم دفعہ 397, 337H(II), 34 ت پ تھانہ بی سیکشن ٹنڈو محمد خان پر نامعلوم ملزمان کے خلاف...
لاہور میں سی سی ڈی اور شاہ ڈکیت گینگ کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں شاہ ڈکیت گینگ فیصل آباد کا مرکزی شوٹر ندیم عرف چھوٹا پٹھان ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اسلام پورہ کے علاقے میں پناہ لے رکھی تھی جہاں سی سی ڈی صدر کی قیادت میں کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران ملزم اور پولیس کے درمیان تقریباً دو گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ ندیم عرف چھوٹا پٹھان پر درجنوں افراد کے قتل اور سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا، پولیس نے ملزم کی بیوی کو بھی حراست میں لے لیا ہے جس سے مزید تفتیش کی...
سندھ رینجرز اور پولیس نے ضلع کشمور کے علاقے پولیس اسٹیشن دُرانی مہر میں اغوا برائے تاوان میں ملوث خادم بھیو ڈکیت گینگ کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس کانسٹیبل صفدر محمد کو بازیاب کروا لیا، کارروائی کے دوران 3 ملزمان ہلاک اور9 ملزمان زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سندھ رینجرز اور سندھ پولیس نے ضلع کشمور کے علاقے پولیس اسٹیشن دُرانی مہر میں اغواء برائے تاوان میں ملوث خادم بھیو ڈکیت گینگ کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس کانسٹیبل صفدر محمد کو بازیاب کروا لیا۔ ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق 20 ستمبر 2025 کو بدنام زمانہ خادم...
لاہور پولیس نے جرائم کی روک تھام میں ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی جدید سسٹم پنجاب ایمرجنسی اے آئی متعارف کروا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پیشہ فن کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکا، لاہور کی خوبصورتی اجاگر کرنے والا آرٹسٹ پولیس اہلکار سب کے لیے مثال یہ نظام پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کی مشترکہ کاوش ہے جو پولیس کو جرائم کے ممکنہ علاقوں کی بروقت نشاندہی، مؤثر پٹرولنگ اور فوری کارروائی میں مدد دے گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا کہ یہ جدیداے آئی سسٹم اسمارٹ پولیسنگ اور اسمارٹ پٹرولنگ کو ممکن بنائے گا جس سے لاہور پولیس کی ورکنگ میں انقلابی تبدیلی آئے گی۔...
سفید کار سوار ڈکیت گروہ دن دیہاڑے گھروں میں گھسنے لگا،شہری نے ویڈیو بناکر پولیس کے حوالے کردی دو نقاب پوش ڈکیت گھر میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے دروازے کا لاک نہ کھلا توپڑوس کے گھر میں داخل ہوگئے،شہری گلستان جوہر میں سفید کار دہشت کی علامت بن گئی، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے تاہم شہری نے ویڈیو بناکر پولیس کے حوالے کردی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سفید کار سوار ڈکیت گروہ دن دیہاڑے گھروں میں گھسنے لگا۔علاقے کے شہری نے ڈاکوئوں کا پیچھا بھی کیا اور ان کی گاڑی کی ویڈیو بنا کر پولیس کو فراہم کر دی۔متاثرہ شہری نے بتایا کہ دو نقاب پوش ڈکیت ان کے...
اسلام آباد میں سابق اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ رمیش کمار کے ڈرائیور جاوید کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں پولیس ناکہ پر فائرنگ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ 3 مسلح افراد دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور ڈکیتی کے دوران قیمتی گھڑیاں، چشمے، جوتے اور دیگر سامان سمیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا سامان لے گئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد میں پولیس ناکے پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) غازی آباد میں بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلےمیں مارا گیا۔ چند روز قبل لاہورکے علاقےغازی آباد میں ایک شخص 90 سالہ بزرگ خاتون پروین اختر کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ کر فرار ہو گیا تھا جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی تھی۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھاگیا تھا کہ کہ سبز ٹوپی پہنےاور ماسک لگائے پینٹ شرٹ میں ملبوس شخص نے سبزی کی دکان پر بیٹھی بزرگ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہےکہ غازی آباد میں بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت مقابلےمیں ہلاک ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق سی...
کراچی: شہر قائد میں نوعمر بچوں کو چرس اور آئس کے نشے کا عادی بنا کر ان سے وارداتیں کروانے کا انکشاف ہوا ہے، سچل پولیس نے نوعمر ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو تین ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا۔ ایکسپریس کے مطابق سچل پولیس نے خفیہ اطلاع پر غازی گوٹھ اسکیم 33 کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نوعمر ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو اس کے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے پسٹل مع ایمونیشن، اعلیٰ کوالٹی کی چرس، موبائل فون، نقدی رقم اور ملزمان کے زیرِاستعمال بغیر نمبر پلیٹ لگی موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ ایس ایچ او سچل امین کھوسہ کے مطابق ملزمان میں رضوان ولد رمضان، اظہار ولد ذوالفقار، یاسین...
فائل فوٹو پنجاب کے علاقے شیخوپورہ میں پولیس نے ہاؤسنگ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے 3 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کو واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے، ملزمان ڈکیتی، راہزنی، موٹرسائیکل چھیننے کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔ڈی پی او شیخوپورہ کے مطابق ملزمان سے ملنے والا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کردیا گیا ہے۔
کراچی میں ایک تاجر کے گھر میں بڑی ڈکیتی کرنے والے بہن بھائیوں کا گروہ پکڑا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈاکو درزی کی دکان سے 80 سوٹ چھین کر لے گئے ایس پی جمشید ٹاؤن کے مطابق پی ایس ایچ ایس میں واقع ایک تاجر کے گھر سے ڈکیتی کرنے والے چاروں ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں جن کے نام یسریٰ،نمرہ، شہریار اور شہروز ہیں۔ پولیس افسر کے مطابق ملزمان نے ایف آئی کی جعلی وردی استعمال کرتے ہوے تاجر کے گھر سے 13 کروڑ روپے لوٹے تھے۔ مزید پڑھیے: کراچی: اوسطاً ہر تیسرے روزے پر ایک شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ملزمان تاجر کے گھر سے نقد رقم، قیمتی گھڑیاں، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوے...
لاہور: لاہور میں خواتین اور بچوں سے موبائل فون چھیننے والے گروہ سمیت 4 ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق شادباغ ٹیم نے واردات کی اطلاع ملنے پر گول باغ کے قریب دونوں ملزمان عمررضا اور عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے پندرہ منٹ قبل شادباغ مین روڈ پر واردات کی تھی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شادباغ کے حوالے کر دیا گیا۔ دوسری جانب اسلام پورہ چوکی اکرم پارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان عبد الستار اور علی اسرار کو گن پوائنٹ پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)راہوکی پولیس کی متحرک کارروائیوں میں ڈکیت سمیت 3 ملزمان گرفتار، خام مال و تیار شدہ مین پوری کی سپلائی ناکام، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدراہوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کے کارندے موتی ٹھاکر کوہلی کو پستول سمیت گرفتار کرلیا ابتدائی تفتیش کے نتیجے میں گرفتار ملزم نے تھانہ راہوکی کی حدود میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا جبکہ ملزم پولیس کو ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب بھی تھا،ملزم کے قبضے سے موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ راہوکی پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے شفیع باؤنڈری کے قریب سے پک اپ کے ذریعے خام مال و تیار شدہ مین کی سپلائی کو ناکام بناتے ہوئے 2 سپلائرز...
لاہور: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کاہنہ کے ساتھ مقابلے کے دوران خطرناک اشتہاری ملزم ہلاک ہوگیا۔ سی سی ڈی کاہنہ کے مطابق ملزم پولیس کو قتل، ڈکیتی اور وہیکل اسنیچنگ سمیت 100 سے زائد سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔ سی سی ڈی کاہنہ کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر تھانہ کاہنہ کی حدود میں اشتہاری کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔ پولیس پارٹی کے پہنچنے پر ملزم محمد یسین اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس مقابلے کے دوران ملزم محمد یسین اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ ہلاک ملزم ساہیوال کا...
—فائل فوٹو راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں بین الصوبائی ڈکیت گینگ کا سرغنہ امجد سعید اور اُس کا ساتھ درویز ہلاک ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق ڈکیت گینگ نےپولیس پر فائرنگ کی جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو ہلاک ہو گئے، ملزمان بیرونِ ممالک سے آنے والے شہریوں کو لوٹتے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان ایئر پورٹس کی ریکی کرتے اور تعاقب کر کے ٹارگٹ کرتے تھے، گینگ کارندے وارداتوں میں پولیس کی وردی بھی استعمال کرتے تھے۔حکام کے مطابق ہلاک ملزمان کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں وارداتیں کرتے تھے، گینگ کے سرغنہ نے ساتھیوں سمیت مندرہ کے علاقے میں واردات کی۔حکام کے مطابق پولیس کی فوری کارروائی پر ملزمان فرار ہوئے جن کا تعاقب کیا گیا، چونترہ کے...
اوکاڑہ کے علاقے تھانہ شاہبور کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں ایک خطرناک ڈاکو ہلاک ہو گیا جس کی شناخت ذوالقرنین عرف زنو کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والا ڈاکو بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ تھا اور اس کے خلاف ڈکیتی اور راہزنی کے 22 سنگین مقدمات درج تھے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہبور کے نواحی علاقے 33 فور ایل پل پر تین ڈاکو شہری ناصر سے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او شاہبور ظفر مہار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا۔ پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا 37 فور ایل...
کراچی: عزیز بھٹی پولیس نے طالب علم کو چیکنگ کے بہانے روک کر ڈکیت ظاہر کرنے کی کوشش کی، پانچ ہزار روپے اور قومی شناختی کارڈ بھی چھین لیا، ایس پی گلشن اقبال نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون کے رکھوالے ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے، عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں تعینات شاہین فورس کے اہل کاروں نے موٹر سائیکل سوار طالب علم کو چیکنگ کے بہانے روک کر نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ طالب علم کو ڈکیت ظاہرکرنے کے بعد ہاتھ میں اسلحہ تھما کر اس کا موبائل فون سے جھوٹا بیان بھی ریکارڈ کرلیا۔ شاہین فورس کے اہل کار طالب علم پر گھناؤنے الزام بھی عائد کرتے...
کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے لنک روڈ ٹول پلازہ سمیت ملحقہ علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتیں کرنے والے جعلی ڈکیت تھانیدار گروہ کا اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نور الدین کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ، گولیاں اور نقدی برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران سائٹ سپر ہائی وے اور ملحقہ علاقوں میں لوٹ مار کی کئی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے جس کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی فواد خالد کی دلیرانہ کاروائی چوری ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری ملزم دوران پولیس مقابلہ ہلاک ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی فواد خالد ایس ائی اور ان کی ٹیم نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ائی نائن سیکٹر سے واردات کر کے بھاگنے والے دو مصلح ڈکیتوں سے پولیس مقابلہ کرتے ہوئے کاروائی مکمل کی اور دوران واردات ائی نائن سیکٹر سے چھینے گئے موبائل فون اور ان کی نقدی وغیرہ بھی برامد کر لی۔گرفتاری کی کوشش کے دوران خطرناک ڈکیتوں نے پولیس پر شدید فائرنگ شروع کردی ۔ اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ایک ڈکیت زخمی ہوگیا ۔زخمی ڈکیت کو فوری گرفتار کرکے...
اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی، خطرناک ڈکیت ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد پولیس کی بروقت اور دلیرانہ کارروائی کے دوران سنیچنگ کے بعد فرار ہونے والے خطرناک ڈکیتوں کو ناکے پر روک لیا گیا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے شدید فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت اپنے ہی ساتھی کی گولی سے زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر گرفتار کر کے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈکیت کی شناخت گزشتہ روز تھانہ نون کی حدود میں سنیچنگ کے دوران قتل ہونے والے نوجوان کے ورثاء...
اسلام آباد: سائیکو گینگ نے پولیس پر حملہ کردیا، اس دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 ڈکیتوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ ترنول کی حدود میں بین الصوبائی سائیکو ڈکیت گینگ نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی، تاہم پولیس افسران بہترین حکمت عملی کے سبب محفوظ رہے۔ پولیس افسران نے بہادری سے ڈکیت گینگ کا حملہ ناکام بنادیا جب کہ کارروائی کےد وران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر خطرناک سائیکو گینگ کے 2 ڈکیت زخمی ہوگئے۔ زخمی ڈکیت خطرناک بین الصوبائی گینگ کے ارکان اور ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس ہر لمحہ وفاقی...
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوںاورچوروں کے خلاف کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔انہی احکامات کے پیش نظرانچارج سی آئی اے ڈی ایس پی عنصرجاوید موہل و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے اسد ڈکیت گینگ کے02 ارکان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 02موٹرسائیکلیں اور 50ہزار روپے نقدی برآمد کر لئے۔(جاری ہے) گرفتار کیے گئے ملزمان میں اسداورناصر شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ ضلع بھر میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے اور فرار ہو جاتے ۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر محمدایاز سلیم نے کہا کہ مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج...
—فائل فوٹو قصور کے نواحی علاقے چونیاں میں پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 2 ارکان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے۔ ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ سٹی چونیاں کے علاقے میں واردات کر کے فرار ہونے والے 2 ڈاکوؤں لاہور سے تعلق رکھنے والے علی نواز اور گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے شیراز اسلم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ڈاکو انتہائی خطر ناک ہیں جو 40 وارداتوں میں مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھے۔ مختلف کارروائیوں میں 5 رکنی ڈکیت گینگ سمیت 9 ملزمان گرفتارکراچیپولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 5 رکنی... گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ اور چھینا گیا مال بر آمد ہوا ہے۔زخمی ڈاکوؤں کو علاج کے لیے تحصیل اسپتال چونیاں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا...
اسلام آباد پولیس بین الصوبائی گرفتار ڈکیت گینگ کے کارندوں کو نشان دہی پر برآمدگی کے لیے کے جا رہی تھی کہ ملزمان نے پولیس پر حملہ کردیا۔ بلٹ پروف جیکٹ اور حفاظتی اقدامات کی وجہ سے پولیس افسران محفوظ رہے۔ ترجمان اسلام آباد کے مطابق ساتھیوں ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر 2 ڈکیت زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے انتہائی دلیری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بناتے ہوئے فرار کی کوشش ناکام بنادی۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کی مخالفت کا سامنا کرنے والے بیرسٹر سیف کون ہیں؟ بین الصوبائی ڈکیت صائم علی بینک ڈکیتیوں کے 56 مقدمات میں ملوث ہے۔ جبکہ بین الصوبائی ڈکیت...
کراچی: شہر قائد میں نقلی پستول سے اسلحہ کی دکان میں ڈکیتی کرنے والا دکان دار کی فائرنگ سے مارا گیا۔ صدر کے علاقے میں اسلحہ کے دکاندارکی فائرنگ سے مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگیا، جو نقلی پستول لے کر اسلحہ کی دکان میں داخل ہوا تھا اورایک 9 ایم ایم پستول چھین کرفرارہورہا تھا کہ دکاندارنےفائرنگ کردی۔ تھانہ صدر کی حدود زاہد نہاری والی گلی میں دکاندارکی فائرنگ سے ہلاک ڈاکو کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 32 سالہ داد محمد ولد عبدالقادر کے نام سے کی گئی۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پر پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اورفوری طورپرشواہد اکھٹا کرنے کے لیے کرائم سین...
کراچی: شہر قائد میں اے وی ایل سی سائٹ ڈویژن نے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت عبدالواجد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق عبدالواجد بدنام زمانہ لاشاری گینگ کا سرگرم رکن تھا اور کراچی میں کاریں چھیننے، چوری کرنے سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف قتل، چوری، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں کے متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا تھا۔ یہ پولیس مقابلہ قبر والی گلی نزد حبیب چورنگی سائٹ اے کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس نے ملزم سے شارع نور جہاں کی حدود سے چوری شدہ...
کراچی: کراچی میں سحری کے لیے دودھ لینے کے لیے آئے شہریوں سے ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ لانڈھی کے علاقے میں دودھ کی دکان پرمسلح ڈکیت شہریوں سے موبائل فون ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کرفرارہوگئے۔ منگل اوربدھ کی درمیانی شب لانڈھی تھانے کےعلاقے لانڈھی نمبر 2 ماڈل پارک کے قریب دودھ کی دکان پر ڈاکوؤں نے دھاوا بولا۔ 3 مسلح ڈکیت دودھ کی دکان پرموجود شہریوں سے موبائل فونز، نقدی اوردیگر قیمتی سامان لوٹ کربا آسانی فرار ہوگئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سانے آگئی، جس میں ڈکیتوں کو اسلحے کے زورپر شہریوں سے لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مسلح ڈکیت...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں ڈکیت اور کارلفٹر گینگ گرفتار کر لیے، چوری شدہ موٹر سائیکلیں، پرزے اور چھینا گیا سامان بھی برآمد کر لیا۔شرافی گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث دو کارندوں، ممتاز اور محمد علی، کو ٹیکنیکل بنیاد پر گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان متعدد علاقوں، بشمول مہران ہائی وے اور نیشنل ہائی وے، میں شہریوں سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو 30 بور پستول اور ایک سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ دوران تفتیش ملزمان نے کئی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ پولیس نے ان کی سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی حاصل کر لی ہیں اور ضابطے کے...
لاہور: پولیس نے جعلی نکاح کے بعد دلہن کے روپ میں لوٹنے والے 4 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پنجاب میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران آرگنائزڈکرائم یونٹ ڈیفنس نے ایک کارروائی میں دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنےوالا4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران جعلی دلہن اور نکاح خواں کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان میں ساجد بشیر،محمد نعیم،مقدس بی بی اور اللہ رکھی شامل ہیں، جن میں سے ایک ان کا سرغنہ ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان جعلی نکاح کرواتےاور گھر والوں کو یرغمال بنا کر واردات کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ گرفتار ملزمان نے تحقیقات کے دوران متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، جن...
سرجانی ٹاؤن پولیس نے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں کے 5 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے 2 مختلف کاروائیوں میں 5 رکنی ڈکیت گینگ اور کلینک میں ڈکیتی کرنے والے لنگڑے ڈاکو کو بھی گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تھانے سرجانی ٹاؤن پولیس نے تیسر ٹاؤن سیکٹر 51 میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں کے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او سرجانی غلام حسین پیرزادہ نے بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت کامران ولد محمد عالم، محمد اسد ولد بیت اللہ، عبدالرحمٰن ولد محمد لائق، سفیان ولد محمد ندیم اور محمد جابر ولد محمد طارق کے نام سے کی گئی...
میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی خصوصی ہدایت پر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز، ڈی ایس پی گھوٹکی رانا نصراللہ نے ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن گل محمد مہر کے ہمراہ تھانہ اے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خفیہ ذرائع کے ذریعے اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ ڈکیت بخت سندرانی اپنے گینگ کے ہمراہ ایک جگہ پر موجود ہے، اطلاع ملتے ہی ہم نشاندہی والی جگہ پہنچے تو ڈکیت/ ملزمان نے ہم پر فائرنگ شروع کر دی، ہم نے بھی اپنے بچاؤ میں جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں ڈکیت/ ملزم عمران علی ولد شاہ میر واسو کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم اپنے...
کراچی: شہر قائد کے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے محمود آباد گیٹ کے قریب حجام کی دکان میں 2 ڈاکوؤں کی آزادانہ اور دلیرانہ ڈکیتی کی واردات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دو مسلح افراد حجام کی دکان میں داخل ہوئے اور دلیرانہ انداز سے دکان میں بیٹھے لوگوں سے نقدی، موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔ حجام کی دکان میں گاہک بیٹھے ہوئے تھے اس دوران دو ڈاکو دروازہ کھول کر داخل ہوئے جو شلوار قمیص پہنے ہوئے تھے جس میں سے ایک مسلح ڈاکو نے جیکٹ بھی پہنی ہوئی تھی۔ دکان میں داخل ہونے کے بعد جیکٹ پہنے ہوئے ڈاکو نے اسلحے کے زور پر سب کو یرغمال بنایا اور چند سیکنڈ کے بعد اس ڈاکو نے اپنے چہرے...
