2025-11-12@13:48:24 GMT
تلاش کی گنتی: 413
«سیکیورٹی الرٹ»:
آئی جی پنجاب عثمان انور—فائل فوٹو آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورتِ حال پر عدالتوں سمیت صوبے بھر میں پولیس ہائی الرٹ ہے۔لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ کچہریوں، عدالتوں، ججز کے رہائشی علاقوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ پنجاب بھر کی عدالتوں میں سیکیورٹی انتظامات مزید سختچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کے احکامات پر پنجاب بھر کی عدالتوں میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے۔ آئی جی پنجاب کے مطابق سی ٹی ڈی کی زیرِ نگرانی اہم روٹس و مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے، عدالتی کمپلیکسز، چینی پروجیکٹس و رہائش گاہوں کا سیکیورٹی آڈٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ...
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی الرٹ جعلی ہے، تمام سرکاری سیکیورٹی ایڈوائزریز صرف محکمہ داخلہ کے مجاز ذرائع سے جاری ہوتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں سیکیورٹی الرٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے نوٹیفکیشن پر وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔ منگل کے روز اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش بم دھماکے کے بعد سوشل میڈیا پر کراچی میں سیکیورٹی الرٹ سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا۔ حکومتِ سندھ نے جعلی نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے جعلی سیکیورٹی الرٹ کو گمراہ کن قرار دے دیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی الرٹ جعلی ہے، تمام سرکاری سیکیورٹی ایڈوائزریز صرف محکمہ داخلہ کے مجاز ذرائع سے...
کراچی (نیوزڈیسک) محکمہ داخلہ سندھ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی الرٹ جعلی قرار دیتے ہوئے عوام اور میڈیا سے غیر تصدیق شدہ پیغامات شیئر نہ کرنے کی اپیل کر دی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے جعلی سیکیورٹی الرٹ کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری سیکیورٹی ایڈوائزریز صرف محکمہ داخلہ کے مجاز ذرائع سے جاری ہوتی ہیں۔محکمہ داخلہ سندھ نے عوام اور میڈیا سے غیر تصدیق شدہ پیغام شیئر نہ کرنے کی اپیل کردی۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر محکمہ داخلہ سندھ کے نام سے ایک خبر زیر گردش ہے جس کے مطابق سیکیورٹی ڈویژن نے کراچی شہر کے لیے 12 نومبر سے 30 نومبر 2025 تک اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی الرٹ جاری...
دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہونے والے خودکش حملے میں 12 افراد ہلاک اور 27 سے زائد زخمی ہونے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں فوری طور پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے۔ اسی روز جنوبی وزیرستان کے وانا میں کیڈٹ کالج پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش کو پاک فوج نے ناکام بنایا، جس کے بعد ملک بھر میں سیکورٹی اقدامات کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے حساس علاقوں میں پولیس اور ریسکیو فورسز کی تعیناتی بڑھا دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب: ڈرون پولیسنگ اور نیا مربوط سیکیورٹی اینڈ آرمز ریگولیشن سسٹم...
وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس آج کسی بھی وقت ہونے کا امکان ہے، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا معاملہ زیر غور آئے گا، اور سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ حکومت کی جانب سے کابینہ ارکان کو اجلاس کے لیے دستیابی یقینی بنانے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے سالانہ ماحولیاتی سربراہی اجلاس (کوپ30) میں درجنوں مقامی قبائلیوں پر مشتمل مظاہرین نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر ان کی سیکیورٹی اہلکاروں سے جھڑپ ہوئی۔ یہ واقعہ برازیل کے شہر بیلم میں پیش آیا، جہاں دنیا بھر کے نمائندے اقوام متحدہ کے اس اہم ماحولیاتی اجلاس میں شریک ہیں۔ مقامی باشندوں نے ماحولیاتی تحفظ اور جنگلات کے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے: 1990 کی دہائی میں کی گئی ماحولیاتی پیش گوئیاں درست ثابت، سیٹلائٹ تصاویر سے بڑا انکشاف ٹوپینامبا قبیلے کے رہنما گل مار نے کہا کہ ہم اپنی زمینوں کو زرعی کاروبار، تیل کی تلاش، غیر قانونی کان کنی اور لکڑی کے کاروبار سے آزاد...
بنگلہ دیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملکی اور بین الاقوامی تمام ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ یہ اقدام خطے اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر احتیاطی طور پر اٹھایا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: بنگلہ دیش عام انتخابات: چیف ایڈوائزر محمد یونس نے سیکیورٹی انتظامات کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں اتھارٹی کے رکن برائے آپریشنز اینڈ پلاننگ، ایئر کموڈور ابو سعید محبوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ ہمیں کسی مخصوص خطرے کی اطلاع نہیں ملی، تاہم ہم نے مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی اقدامات کیے ہیں۔ سخت سیکیورٹی اقدامات سول ایوی ایشن اتھارٹی کے رکن برائے سیکیورٹی، ایئر کموڈور محمد آصف...
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی، دونوں قائدین نے اس عزم کا اعادہ کہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزرا محسن نقوی، چوہدری سالک حسین، اعظم نذیر تارڑ، خالد حسین مگسی اور عبدالعلیم خان بھی موجود تھے۔
امریکی نشریاتی ادارے کیساتھ گفتگو میں الجولانی نے بتایا کہ ہم نے شام میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات کی تاکہ شام کو ایک سیکیورٹی تھریٹ کے بجائے ایک اسٹریٹیجک اتحادی کے طور پر دیکھا جائے، اسرائیل نے جولان پر قبضہ کر رکھا ہے اور ہم فی الحال اس کے ساتھ براہِ راست مذاکرات نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شام کی عبوری حکومت کے سربراہ احمد الشرع نے ایک امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ واشنگٹن ان کی حکومت کو اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات تک پہنچنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ خبر رساں ادارہ تسنیم کے بین الاقوامی شعبے کے مطابق احمد الشرع المعروف ابومحمد الجولانی اس وقت امریکہ کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے فاکس...
کیڈٹ کالج وانا کی صورتحال کے ویڈیو مناظرسامنے آگئے ، تمام طلباء اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا
وانا ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کیڈٹ کالج وانا کی صورتحال کے تازہ ترین ویڈیو مناظرسامنے آگئے اور سیکیورٹی فورسز نے کالج میں موجود تمام طلباء اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بچوں کو ریسکیو کرتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالج میں موجود تمام طلباء اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔کیڈٹ کالج پر حملے کے وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد موجود تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزکا آپریشن نہایت احتیاط اورحکمتِ عملی سے جاری ہے۔ افغان خوارج کی کالج میں موجودگی اور کیڈٹس کی جانوں کی حفاظت کے پیش نظر آپریشن احتیاط سے کیا جارہا تھا۔ اب...
افغانستان نے استنبول مذاکرات کی ناکامی کا الزام پاکستان پر لگادیا۔افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فریق استنبول مذاکرات کےلیے پرعزم تھا لیکن پاکستانی وفد نے بات چیت میں رکاوٹ ڈالی۔افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اگر پاکستان نے افغان سرزمین پر بمباری کی تو دارالحکومت اسلام آباد کو نشانہ بنایا جائے گا۔افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان ہی استنبول مذاکرات کی ناکامی کا ذمے دار ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خودکش حملے میں 12 افراد کے شہید ہونے کے بعد لاہور کے حساس مقامات کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ لاہور پولیس نے حساس مقامات کے گرد سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا، اسلام آباد واقعے کے بعد شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی میں مزید سختی بھی کر دی گئی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے بتایا کہ لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مکمل الرٹ ہے، ڈی آئی جی آپریشنز نے شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈولفن اسکواڈ اور پیرو فورس کو لاہور میں اضافی گشت کی ہدایات جاری کر دیں۔فیصل...
وانا (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں فتنۂ خوارج کی جانب سے کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گرد حملے کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کالج کے مرکزی دروازے پر ایک خودکش دھماکہ کیا گیا، تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو کالج کے اندر داخل ہونے سے پہلے ہی ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ چار سے پانچ دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ایسی آئینی ترمیم کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، جسے ایک متنازع اسمبلی نے منظور کیا ہو،اسد قیصر سیکیورٹی ذرائع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ آپریشنز کیے گئے، اس دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنۃ الخوارج کے 20 دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کی کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شوال میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں...
پولیس حکام کے مطابق پاک آرمی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی اور امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی ناکہ بندی اور چیکنگ کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر قابو اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں دہشت گردوں کے پے درپے حملوں میں اضافے کے باعث پشاور کے نواحی علاقوں بڈھ بیر، متنی، حسن خیل، وارسک، ریگی، ارمڑ اور قبائلی ضلع خیبر سے متصل چیک پوسٹوں پر اسنائپر تعینات کر دیے گئے۔ اگلے مرحلے میں تھرمل ٹیکنالوجی پشاور پولیس کو حساس مقامات کی سیکیورٹی کے لیے فراہم کیے جائیں گے، امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر...
پشاور:خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں دہشت گردوں کے پے درپے حملوں میں اضافے کے باعث پشاور کے نواحی علاقوں بڈھ بیر، متنی، حسن خیل، وارسک، ریگی، ارمڑ اور قبائلی ضلع خیبر سے متصل چیک پوسٹوں پر اسنائپر تعینات کر دیے گئے۔اگلے مرحلے میں تھرمل ٹیکنالوجی پشاور پولیس کو حساس مقامات کی سیکیورٹی کے لیے فراہم کیے جائیں گے، امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تقریباً پانچ سال بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے دوبارہ سے خصوصی اسنیپ چیکنگ کا آغاز کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق پاک آرمی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی اور امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی ناکہ بندی اور چیکنگ کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی نقل و...
پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں دہشت گردوں کے پے درپے حملوں میں اضافے کے باعث پشاور کے نواحی علاقوں بڈھ بیر، متنی، حسن خیل، وارسک، ریگی، ارمڑ اور قبائلی ضلع خیبر سے متصل چیک پوسٹوں پر اسنائپر تعینات کر دیے گئے۔ اگلے مرحلے میں تھرمل ٹیکنالوجی پشاور پولیس کو حساس مقامات کی سیکیورٹی کے لیے فراہم کیے جائیں گے، امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تقریباً پانچ سال بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے دوبارہ سے خصوصی اسنیپ چیکنگ کا آغاز کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق پاک آرمی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی اور امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی ناکہ بندی اور چیکنگ کا مقصد جرائم پیشہ عناصر...
فورس غزہ بورڈ آف پیس کے مشورے سے تشکیل دی جائے گی، صدارت ٹرمپ کریں گے امریکا نے یو این ایس سی کے رکن ممالک کو ڈرافٹ قرارداد ارسال کردیا،امریکی ویب سائٹ امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے درخواست کی ہے کہ غزہ میں ایک بین الاقوامی سیکیورٹی فورس (ISF) قائم کرنے کی منظوری دی جائے، جو کم از کم دو سال کے لیے تعینات رہے گی۔امریکی ویب سائٹ ایکسِیوس کے مطابق امریکا نے یو این ایس سی کے رکن ممالک کو ایک ڈرافٹ قرارداد ارسال کی ہے، جس میں فورس کے اختیارات، ذمہ داریاں اور قیام کی تفصیلات شامل ہیں، یہ فورس غزہ بورڈ آف پیس کے مشورے سے تشکیل دی جائے گی، جس کی صدارت امریکی...
امریکا نے اقوام متحدہ سے غزہ میں بین الاقوامی سیکیورٹی فورس (آئی ایس ایف) کے قیام کی منظوری طلب کرلی ہے، جس کا مینڈیٹ کم از کم 2 سال کے لیے ہوگا۔ امریکی ویب سائٹ ’ایکسِیوس‘ نے منگل کو رپورٹ کیا کہ امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے کئی رکن ممالک کو ایک ڈرافٹ قرارداد بھیجی ہے، جس میں غزہ کی پٹی میں سیکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے مجوزہ فورس کے قیام کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ ایکسِیوس (نے اس ڈرافٹ کی ایک کاپی حاصل کی) کے مطابق یہ قرارداد حساس مگر غیر خفیہ قرار دی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قرارداد امریکا اور دیگر شریک ممالک کو غزہ...
امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے درخواست کی ہے کہ غزہ میں ایک بین الاقوامی سیکیورٹی فورس (ISF) قائم کرنے کی منظوری دی جائے، جو کم از کم دو سال کے لیے تعینات رہے گی۔ امریکی ویب سائٹ ایکسِیوس کے مطابق، امریکا نے یو این ایس سی کے رکن ممالک کو ایک ڈرافٹ قرارداد ارسال کی ہے، جس میں فورس کے اختیارات، ذمہ داریاں اور قیام کی تفصیلات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، یہ فورس غزہ بورڈ آف پیس کے مشورے سے تشکیل دی جائے گی، جس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ ڈرافٹ کے مطابق، فورس کو غزہ کی سرحدی سیکیورٹی، عام شہریوں اور امدادی راہداریوں کے تحفظ، فلسطینی پولیس کی تربیت، اور علاقے کو...
سیکیورٹی فورسز نے 2 علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں تین خوارج کو ہلاک کیا، ٹانک میں بھی افغان خوارج ہلاک ہوا سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ گروہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک ہونے والوں میں افغان سرحدی فورس کا اہلکار بھی شامل ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے 2 نومبر 2025 کو دو علیحدہ علیحدہ کارروائیاں کرتے ہوئے مؤثر اور کامیاب آپریشن کیے۔ سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ پہلی...
افغانستان سے دراندازی ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 خوارج ہلاک، افغان بارڈر فورس کا اہلکار بھی شامل
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ گروہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک ہونے والوں میں افغان سرحدی فورس کا اہلکار بھی شامل ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے 2 نومبر 2025 کو دو علیحدہ علیحدہ کارروائیاں کرتے ہوئے مؤثر اور کامیاب آپریشن کیے۔ سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ پہلی کارروائی میں شمالی وزیرستان کے علاقے عیشام کے بالمقابل پاک افغان سرحد کے قریب ایک گروہ کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی جو سرحد عبور کرنے...
طالبان دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں، پاکستان اپنی سیکیورٹی خود یقینی بنائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کی ذمہ داری اور ضمانت مسلح افواج ہیں اور یہ ضمانت کسی بیرونی دارالحکومت یا کابل کو نہیں دی جا سکتی، دہشت گردی، منشیات کی کشتکاری اور غیر ریاستی عناصر کے ساتھ مل کر کام کرنے والے گروپس کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان نے کبھی طالبان کی آمد پر جشن نہیں منایا اور واضح کیا کہ ریاستی اداروں کا رویہ واضح ہے، ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف آپریشنز جاری ہیں، ملک کی سکیورٹی کا نظم و...
باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، پی ٹی آئی اور اے این پی رہنما کے قتل میں ملوث دہشتگرد مارا گیا
فائل فوٹو باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) رہنما کے قتل میں ملوث دہشتگرد مارا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں کوثر کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگرد ضیاءالدین عرف ابراہیم ادریس مارا گیا، دہشتگرد ضیاءالدین متعدد ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگز میں ملوث تھا۔دہشتگرد پی ٹی آئی رہنما ریحان زیب، اے این پی کےمولانا خان زیب، ڈپٹی کمشنر ناوگئی اور جے یو آئی کے ارکان کے قتل میں بھی شامل تھا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد نے متعدد پولیس اہلکاروں کو بھی قتل کیا، دہشت گرد ضیاء الدین طالبان کے کابل پر قبضے سے قبل افغان جیل میں قید...
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی کے ضامن مسلح افواج ہیں یہ ضمانت کابل کو نہیں دینی، طالبان ہمارے سیکیورٹی اہل کاروں کے سروں کے فٹ بال بناکر کھیلتے ہیں ان سے مذاکرات کیسے ہوسکتے ہیں؟ سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے کبھی طالبان کی آمد پر جشن نہیں منایا، ہماری طالبان گروپوں کے ساتھ لڑائی ہے، ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پاکستان کی سیکیورٹی کے ضامن مسلح افواج ہیں یہ ضمانت کابل کو نہیں دینی۔ ڈرون کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارا امریکا سے کوئی معاہدہ...
اسلام آباد:(نیوز ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی کے ضامن مسلح افواج ہیں یہ ضمانت کابل کو نہیں۔ سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے کبھی طالبان کی آمد پر جشن نہیں منایا، ہماری طالبان گروپوں کے ساتھ لڑائی ہے، ٹی ٹی پی ،بی ایل اے اور دیگر تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پاکستان کی سیکیورٹی کے ضامن مسلح افواج ہیں یہ ضمانت کابل کو نہیں دینی۔ ڈرون کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارا امریکا سے کوئی معاہدہ نہیں، ڈرون کے حوالے سے طالبان رجیم کی جانب سے کوئی باضابطہ شکایت موصول نہیں ہوئی، امریکا کے...
بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن آج 31 اکتوبر کو پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ کون بنے گا کروڑپتی (KBC) 17 میں نظر آئیں گے۔ تاہم اس ملاقات کے بعد، سینٹرل ایجنسیز کو بچن پر کسی حملے کا خدشہ ہے۔ جس پر مرکزی ایجنسیز نے 83 سالہ اداکار کی سیکیورٹی پر خطرے کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے پرومو میں دلجیت دوسانجھ کو امیتابھ بچن کے پاؤں چھوتے دیکھا گیا۔ تاہم، خالصتان تنظیم ’سکس فار جسٹس‘ (SFJ) نے اس عمل پر شدید ردعمل ظاہر کیا اور کہا ہے کہ اس سے 1984 کے ہندو۔سکھ دنگوں کے متاثرین کی توہین ہوئی ہے۔ SFJ نے الزام لگایا کہ بچن نے اس وقت...
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کرم میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا وزیراعظم نے آپریشن میں فتنتہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ۔اورآپریشن کے دوران دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے کیپٹن ڈاکٹر نعمان سیلم ، حوالدار امجد علی، نائیک وقاص احمد، سپاہی اعجاز علی ، سپاہی محمد ولید اور سپاہی محمد شہباز کو خراج عقیدت پیش کیا ۔وزیراعظم کی شہداء کی بلندیء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی ۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرم میں کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا،فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن نعمان سلیم سمیت 6 جوان بھی شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 29 اکتوبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرم کے علاقے دوگر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، جہاں بھارتی ایجنسیوں کے زیرِ اثر گروہ فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 7 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک کر دیے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ضلع میانوالی کے رہائشی اور بہادر...
بھارتی پروپیگنڈا مشینری فتنہ الخوارج کی حمایت میں سرگرم، پاکستان کے خلاف جھوٹا بیانیہ پھیلانے کی سازش بے نقاب
اسلام آباد: بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کے خلاف منظم جھوٹ پھیلانے میں سرگرم ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ اکاؤنٹس فتنہ الخوارج نامی دہشت گرد گروہ کی حمایت میں پروپیگنڈا کر رہے ہیں تاکہ خطے میں بدامنی اور انتشار پیدا کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پروپیگنڈا نیٹ ورک نے فتنہ الخوارج کے میڈیا ونگ “اوسینٹ ٹی وی” کا حوالہ دیتے ہوئے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاک فوج کے کچھ اہلکاروں نے طالبان میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ تاہم سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ نہ تو پیش آیا ہے اور نہ ہی کہیں رپورٹ ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ بھارتی اور افغان اکاؤنٹس ایک مربوط ڈس انفارمیشن مہم کے ذریعے...
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل عمر احمد بخاری سے ون آن ون اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سہیل آفریدی نے بطور وزیراعلیٰ کورکمانڈر پشاور سے ون آن ون ملاقات کی جس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال اور موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صوبے میں دہشت گردی سے نمٹنے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملاقات ون ٹو ون نوعیت کی تھی، کوئی دوسرا ذمہ دار موجود نہیں تھا، کو کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری سے ملاقات امن جرگہ سے پہلے ہوئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملاقات کرٹیسی کال کے طور پر ہوئی جس میں صوبائی سیکیورٹی اور امن و امان...
افغان طالبان کی ہٹ دھرمی اور پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں عدم تعاون دیگر فریقین پر بھی واضح ہو گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دوحہ میں پاکستان افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کے دوران پاکستان کے مطالبات مکمل طور پر واضح، شواہد پر مبنی اور مسئلے کا حقیقی حل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دہشت گردی کے مرکزی مطالبات پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ترکیہ کوشش کر رہا ہے کہ طالبان وفد زمینی حقائق اور شواہد کو سمجھے، کوشش کی جاری ہے کہ طالبان وفد سنجیدگی سے تعاون کرے تاکہ مذاکرات نتیجہ خیز ہو سکیں۔
پاک فوج کے شہدا میں حوالدار منظور حسین، سپاہی نعمان الیاس کیانی، سپاہی محمد عدیل، سپاہی شاہ جہان، سپاہی علی اصغر شامل،کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد سیکیورٹی فورسز نے پاک -افغان سرحد کے قریب خیبر پختونخوا دو اضلاع کرم اور شمالی وزیرستان میں دو بڑے گروہوں کی مشتبہ نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جو سرحد عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے،آئی ایس پی آر سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی سرحد سے دراندازی کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے 25 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب خیبر پختونخوا کے دو اضلاع کرم اور شمالی وزیرستان کے علاقوں...
ISTANBUL: ترکیہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کے دوران پاکستانی وفد نے اپنا حتمی اور ٹھوس مؤقف پیش کردیا ہے تاہم سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ نظر آرہا ہے کہ طالبان کسی اور ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ استنبول میں ہونے والی بات چیت میں پاکستانی وفد نے افغان طالبان کے وفد کو حتمی مؤقف پیش کر دیا اور واضح کر دیا ہے کہ افغان طالبان کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردوں کی سر پرستی نا منظور ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور یقینی اقدامات کرنے پڑیں گے، اس...
—فائل فوٹو پاکستان نے طالبان حکومت کے سامنے دو ٹوک الفاظ میں پاکستان کے اصولی مطالبے رکھ دیے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق استنبول میں ہونے والی بات چیت میں پاکستانی وفد نے افغان طالبان کے وفد کوحتمی مؤقف پیش کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے واضح کیا کہ افغان طالبان کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردوں کی سر پرستی منظور نہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور یقینی اقدامات کرنے ہوں گے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کے برعکس طالبان کے دلائل غیر منطقی اور زمینی حقائق سے ہٹ کر ہیں، نظر آ رہا ہے کہ افغان طالبان کسی اور ایجنڈے پر چل رہے ہیں،...
استنبول(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکیہ میں پاک افغان مذاکرات کے دوسرے روز پاکستان نے افغان طالبان کے وفد کو حتمی موقف پیش کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ افغان طالبان کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردوں کی سر پرستی نا منظور ہے، اس دوران پاکستانی وفد نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اسکے خاتمے کے لئے ٹھوس اور یقینی اقدامات کرنے پڑیں گے۔ سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران پاکستانی موقف کے برعکس طالبان کے دلائل غیر منطقی اور زمینی حقائق سے ہٹ کر ہیں،نظر آ رہا ہے کہ طالبان کسی اور ایجنڈے پر چل رہے ہیں، یہ ایجنڈا افغانستان، پاکستان اور خطے کے استحکام کے مفاد میں نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقوں گھکی کرم اور اسپن وام میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 25 خوارج کو ہلاک کردیا جب کہ پاک فوج کے 5 جوان مادرِ وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کرگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 اور 25 اکتوبر کی درمیانی شب فتنۃ الخوارج کے دو بڑے گروہوں نے سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسپن وام کے علاقے میں 4 خود کش حملہ آوروں سمیت 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کرم کے علاقے گھکی میں مزید 10 دہشت گرد مارے...
اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ دوحہ جنگ بندی معاہدے کے بعد سے افغان سرزمین سے کوئی بڑا دہشت گردانہ حملہ نہیں ہوا ہے۔ اسلام آباد اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور استنبول میں آج ہوگا۔دفتر خارجہ نے اس پیش رفت کو مثبت نتیجہ قرار دیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اس وقت بند ہے اور سیکیورٹی صورتحال کے جائزے تک بند ہی رہے گی۔ دفتر خارجہ کے نئے تعینات ہونے والے ترجمان طاہر اندرابی نے اپنی پہلی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے کے اوائل میں دوحہ میں طے پانے والی جنگ بندی نے بڑے پیمانے پر اپنے...
ٹانک "فتنہ الخوارج" کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن، 8 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹانک ضلع میں بھارتی پراکسی "فتنہ الخوارج" کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں آٹھ بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج واصلِ جہنم ہو گئے۔ کارروائی کے مقام سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک شدہ خوارج سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے قتل سمیت متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔علاقے میں مزید ممکنہ خوارج کی تلاش اور صفائی (Sanitization) کا عمل جاری ہے۔ صدرِ آصف زرداری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور خطے کی مجموعی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام اور موجودہ عالمی چیلنجز پر بھی گفتگو کی، اس موقع پر پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن نے گفتگو کے دوران پاکستان میں جمہوری عمل کے تسلسل، سیاسی استحکام اور امن و امان کی فضا کو برقرار...
گندم کا پیداواری ہدف گذشتہ سال کے مقابلے میں 39 لاکھ ٹن کم رکھنے کی تجویز ہے۔ گذشتہ سال گندم کا پیداواری ہدف 3 کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار ٹن مقرر کیا گیا تھا۔ وزارت فوڈ سیکیورٹی کے اعلامیہ کے مطابق حالیہ سال گندم کا پیداواری ہدف حاصل نہیں ہوسکا تھا، گنے کی پیداوار میں 5.9 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ وزارت فوڈ سیکیورٹی کے مطابق چاول کی پیداوار میں2.7 فیصد اضافے کا امکان ہے، ریبع کی فصل کیلئے پانی کی دستیابی اطمینان بخش ہے۔ وزارت فوڈ سیکیورٹی کے مطابق ربیع میں پنجاب و سندھ کیلئے 33.814 ملین ایکڑ فٹ پانی کی دستیابی مختص ہے۔ اسلام آباد میں محکمہ موسمیات کے اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ نومبر اور دسمبر میں...
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سیکیورٹی صورتحال کے جائزے تک بند رہے گی، پاکستانیوں کی جانیں تجارتی سامان سے زیادہ قیمتی ہیں،دفترِ خارجہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اس وقت بند ہے اور سیکیورٹی صورتحال کے جائزے تک بند ہی رہے گی، پاکستانیوں کی جانیں کسی بھی تجارتی سامان سے زیادہ قیمتی ہیں۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرانی نے بتایا کہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں،دوحہ مذاکرات کے بعد افغان سرزمین سے پاکستان پر کوئی حملہ نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ کل ہونے والے استنبول مذاکرات کے پاکستانی وفد کے بارے میں تفصیلات موجود نہیں۔صورتحال افغان سرزمین سے دہشت گردوں کے حملے اور پاکستانیوں کے قتل عام کے بعد تبدیل ہوئی، یہ نہیں معلوم کہ...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاعات پرآپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے آٹھ دہشتگرد وں کو ہلاک کر دیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کےدوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا ، شدید جھڑپ کے دوران پناہ گاہ میں موجود بھارتی حمایت یافتہ آٹھوں دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے ۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کیخلاف سنگین کارروائیوں میں ملوث تھے ۔ علاقےمیں دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظرکلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔ جعلی ویزوں پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام ،سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 3 مسافر آف...
ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلع ٹانک میں بھارتی پراکسی گروہ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 8 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، مارے جانے والے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ یہ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بے گناہ شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے...
—فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دالبندین میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بر وقت اور مؤثر کارروائی میں تمام 6 دہشت گرد مارے گئے۔ نوشکی: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں 3 جوانوں سمیت 5 افراد شہید، آئی ایس پی آرآئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 3 جوان اور 2 معصوم شہری شہید ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گرد پہاڑی غار میں...
بلوچستان کے علاقے دالبندین میں فتنۃ الہندوستان کیخلاف سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، دالبندین، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں تمام 6 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے، دہشت گرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے، جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موزوں وقت پر ٹھکانے کو مؤثر طریقے...
دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس )بلوچستان کے علاقے دالبندین میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دالبندین، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کردیا صوبے میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیاں جاری ہیں ، بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں 6دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے، جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی گئی، سکیورٹی فورسز...
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دالبندین میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلٹ پروف گاڑیاں: خیبرپختونخوا نے واپس کیں بلوچستان نے مانگ لیں دہشتگردی کے محاذ پر سیاسی گرما گرمی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ فورسز نے دالبندین بلوچستان میں ایک کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ دہشتگرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے، جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی گئی، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موزوں وقت پر ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع...
پشاور+ بنوں(آئی این پی ) سکیورٹی فورسز کی خوارج کے خلاف کارروائیوں کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں خارجیوں کی سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد فتن الخوارج کے دہشت گرووں نے معصوم بچوں اور عورتوں پر بزدلانہ خود کش حملہ کیا۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ 17 اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کھادی پوسٹ پر فتن الخوارج کے دہشت گردوں نے بزدلانہ خود کش حملے کی ناکام کوشش کی، فتن الخوارج کے دہشت گردوں کے بزدلانہ خود کش حملے میں جل کر 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزنے خوارج کا خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت...
لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرجا گھروں میں ہونے والے مسیحی دعائیہ و عباداتی پروگراموں کے موقع پر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے گرجا گھروں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔ آئی جی پنجاب کے مطابق سپروائزری افسران سیکیورٹی اقدامات کی خود نگرانی کریں اور حساس گرجا گھروں پر اضافی پولیس نفری اور سنائپرز تعینات کیے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورسز گرجا گھروں کے گرد مؤثر گشت کو یقینی بنائیں اور پولیس اہلکار ہمہ وقت...
سیکیورٹی فورسز نے مغل کوٹ سیکٹر بنوں، خیبر پختونخوا میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنۃ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کی تشکیل کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے سرغنہ طارق کچھی اور حکیم اللہ عرف ٹائیگر کو جہنم واصل کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج کے ہلاک دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا، خارجی طارق کچھی کی تشکیل پچھلے 2 سال سے دہشت گردانہ کارروائیوں میں متحرک تھی۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ خارجی طارق کچھی کی دہشت گرد تشکیل فتنۃ الخوارج طالبان کیلئے بھتہ خوری میں بھی ملوث تھی، خوارج طارق کچھی دہشت...
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنۃ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کی تشکیل کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے سرغنہ طارق کچھی اور حکیم اللہ عرف ٹائیگر کو جہنم واصل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے مغل کوٹ سیکٹر بنوں، خیبر پختونخوا میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنۃ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کی تشکیل کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے سرغنہ طارق کچھی اور حکیم اللہ عرف ٹائیگر کو جہنم واصل کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج...
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا اختتامی مرحلہ مکمل، پاکستان نے ’ریڈ لائنز‘ واضح کر دیں
— پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان دوحا میں جاری مذاکرات کااختتامی مرحلہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بات چیت کا ماحول سنجیدہ مگر نازک نوعیت کا تھا، اور دونوں جانب سے سیکیورٹی تحفظات کو کھل کر بیان کیا گیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کر رہے ہیں، جب کہ ان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اور انٹیلیجنس حکام بھی مذاکرات میں شریک تھے۔ افغان طالبان کی جانب سےوزیر دفاع ملا یعقوب وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔ ریڈ لائنز واضح: پاکستان کا دوٹوک پیغام سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغان وفد کے سامنےدوٹوک انداز میں اپنی ریڈ لائنز رکھ دیں۔ سب سے اہم نکتہ یہ تھا کہ افغان سرزمین...
’جیو نیوز‘ گریب شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز کھادی پوسٹ پر فتنہ الخوارج نے بزدلانہ خود کش حملے کی ناکام کوشش کی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خودکش حملے میں 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کا خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، خارجی دہشت گرد گل بہادر گروپ نے اس دھماکے کی ذمے داری قبول کی تھی۔ خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 خوارج دہشتگرد ہلاکسیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں فتنہ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کی تشکیل کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ خارجی گل بہادر افغان طالبان کی سرپرستی میں افغانستان میں چھپا ہوا...
سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں خارجیوں کی سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد خارجیوں نے معصوم بچوں اور عورتوں پر بزدلانہ خود کش حملہ کیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ 17 اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کھادی پوسٹ پر فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں نے بزدلانہ خود کش حملے کی ناکام کوشش کی، فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے بزدلانہ خود کش حملے میں جل کر 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزنے خوارج کا خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، خارجی دہشت گرد گل بہادر گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی، خارجی گل بہادر افغان طالبان کی سرپرستی میں افغانستان میں چھپا ہوا ہے۔...
—فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 خوارج دہشت گرد ہلاک کر دیے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں فتنہ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کی تشکیل کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے سرغنہ طارق کچھی اور حکیم اللّٰہ عرف ٹائیگر کو ہلاک کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے ہلاک دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خارجی طارق کچھی کی تشکیل پچھلے 2 سال سے دہشت گردانہ کارروائیوں میں متحرک تھی، خارجی طارق کچھی کی دہشت گرد تشکیل فتنہ الخوارج طالبان کے لیے بھتہ خوری میں بھی ملوث تھی۔خوارج طارق کچھی...
راولپنڈی/ لاہور: مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر داتا دربار کے اطراف میں کینٹینر پہنچا دیے گئے جبکہ راولپنڈی بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ لاہور میں تاحال سڑکوں کو کینٹینرز کی مدد سے بلاک نہیں کیا گیا ہے تاہم داتا دربار کے باہر اور سرکلر روڈ کی اطراف میں کینٹینرز موجود ہیں۔ دوسری جانب، راولپنڈی میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ساڑے پانچ ہزار افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں۔ مریدکے واقعات کے بعد پہلا جمعہ ہے جس کے تناظر میں سیکیورٹی کو فول پروف رکھنے کے لیے اضافی انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس پکٹس قائم ہیں اور اضافی...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کی ہے جس کے دوران 8 خوارج ہلاک کردیئے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے 16 اکتوبر کو انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر افغان طالبان کی پراکسی خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔فورسز نے سلطان خیل اور طوفان والا کے علاقوں میں فضائی اور زمینی نگرانی شروع کی، دورانِ نگرانی خوارج کی نقل و حرکت کی نشاندہی ہونے پر فوری کارروائی کی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے۔ 4 دن میں افغان طالبان کے بھیجے گئے 108 خوارج...
شمالی وزیرستان علاقے ٹنگ کلی( دتہ خیل) میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا .جس میں 6 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو مضافاتی علاقوں میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں. جس کے پیش نظر 8 سے 10 روز تک علاقے کی بھرپور نگرانی کی گئی۔16 اکتوبر کو سیکیورٹی فورسز نے ان دہشتگردوں کو گھیرے میں لے کر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا. جس کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا. اس بھرپور کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کا کمانڈر محبوب عرف محمد بھی شامل ہے۔سیکیورٹی فورسز کی...
پشاور(نیوز ڈیسک)باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ تنگئی میں سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کی سیکڑوں کلو گرام بارود سے بھری گاڑی پر فائر کرکے تباہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق رات سے سڑک کنارے چھوڑی گئی گاڑی کو سیکیورٹی فورسز نے فائر کرکے دھماکے سے اڑا دیا، گاڑی میں بارودی مواد موجود تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج نے گاڑی کو باجوڑ میں کسی سول آبادی میں جا کر دھماکے سے اڑانا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے گاڑی کو تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز یا عوام کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، یہ بارود افغانستان سے پاکستان اسمگلنگ کے مال کے ساتھ لایا جاتا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان شاء اللہ، نیشنل ایکشن...
فتنۃ الخوارج کی پاک افغان سیز فائر کا فائدہ اٹھاکر دراندازی کی کوشش ناکام، مہمند میں 50 دہشت گرد ہلاک
فتنۃ الخوارج کی جانب سے پاک افغان سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی، سیکیورٹی فورسز نے مہمند میں کامیاب کارروائی کے دوران 45 سے 50 خوارج کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ضلع مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں خوارج کے بڑے گروہ کو نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے جب کہ پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن شروع...
—فائل فوٹو چمن میں بابِ دوستی سلامت ہے، اس کی تباہی کے حوالے سے افغان طالبان کی جانب سے بولا گیا جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔آئی جی ایف سی (نارتھ) نے چمن سیکٹر کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی ایف سی (نارتھ) کے دورے کا مقصد موجودہ آپریشنل حالات کا جائزہ لینا اور ٹروپس کو سراہنا تھا۔ اسپن بولدک چمن: پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنادیاسیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے 3 مقامات پر علی الصبح حملہ کیا گیا سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابِ دوستی پاکستان کی جانب اپنی مکمل اصل حالت...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 13 سے 15 اکتوبر کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں مجموعی طور پر 34 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز نے افغان، بھارتی گٹھ جوڑ بے نقاب کرتے ہوئے بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں اور 4 روز کے دوران 130 سے زائد خوارج ہلاک ہوگئے، قبائلی عوام نے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 13 سے 15 اکتوبر کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج...
فتنۃ الخوارج کی جانب سے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کے در اندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی جب کہ مہمند میں پاک فوج نے کامیاب کارروائی میں 45 سے 50 خوارج کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ضلع مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے جب کہ پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے...
فتنہ الخوارج کی سیزفائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نےخوارج کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی ہے، خفیہ اطلاع پر پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں کامیاب کارروائی کی، جس میں 45 سے 50 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ کئی خوارج زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: انٹیلی جنس آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 13 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا، پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کررکھا ہے، آپریشن کئی گھنٹوں سے جاری ہے، اس دوران فائرنگ...
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع شمالی و جنوبی وزیرستان اور بنّوں میں حالیہ سیکیورٹی آپریشنز کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے، جن میں مجموعی طور پر 34 مبینہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوئے، حکام نے اطلاع دی ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی مسلح افواج اور سیکیورٹی ایجنسیز کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ شمالی و جنوبی وزیرستان اور بنّوں میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں قابلِ فخر ہیں۔ صدر نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں سے ملک میں امن و استحکام کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ اور انہوں نے تاکید کی کہ دہشتگردی کے...
وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی و سیکیورٹی صورتحال سمیت قومی اہمیت کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق اس ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، رانا تنویر حسین اور محسن نقوی بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے صدر زرداری کو اپنے حالیہ دورۂ مصر اور ملائیشیا سے متعلق بریفنگ دی، جبکہ غزہ میں جاری انسانی بحران اور امن کوششوں سے متعلق عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں پر بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے اور دنیا میں ہونے والی ان پیش رفتوں کا بھی جائزہ...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی جانب سے قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر ٹارگنڈ کارروائی کی گئی ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق شہری آبادی سے الگ تمام اہداف باریک بینی سے منتخب کیے گئے اور انہیں کامیابی سے تباہ کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ کابل میں فتنہ الخوارج کے مرکز اور لیڈرشپ کو نشانہ بنایا گیا۔سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج نے قندھار میں افغان طالبان کی بٹالین ہیڈکوارٹر نمبر 4، 8 اور بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کے اہداف کو نشانہ بنایا۔ مزید :
پاک فوج نے مہمند میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے تشکیل میں آنے والے 30 خوارج ہلاک کردیے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج کی سخت جوابی کارروائی نے افغان طالبان کوفتنۃ الخوارج پر انحصار کرنے پر مجبور کردیا، افغان طالبان کی فتنہ الخوارج کی مدد سے ایک بڑی تشکیل مہمند بھیجنے کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج کی بروقت کارروائی سے تشکیل میں شامل 30 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ تشکیل بھیجنے کا مقصد مہمند کے سرحدی علاقہ ترکمان زئی سے دراندازی کے ذریعے دہشتگردی پھیلانا تھا، یہ در اندازی پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیوں کی ہزیمت کا بدلہ لینے کی ناکام کوشش تھی۔ سیکیورٹی...
صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں ملک کی داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق، فیلڈ مارشل نے صدر کو حالیہ سیکیورٹی چیلنجز پر بریفنگ دی، جس میں افغان سرحد پر پیش آنے والی اشتعال انگیز کارروائیوں اور ان کے جواب میں پاک فوج کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی گئی۔ فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کی جانب سے سرحد پار کی گئی جارحیت، اس سے پیدا ہونے والے سیکیورٹی خدشات، اور ان کے مقابلے میں پاکستانی افواج کی محتاط مگر مؤثر جوابی کارروائیوں سے متعلق آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت،...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملاقات کی، اس دوران صدر مملکت اور فیلڈ مارشل کی داخلی وخارجی سیکیورٹی صورتحال پرگفتگو ہوئی۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیےکے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی صدر مملکت سے ملاقات ایوان صدر میں ہوئی، ملاقات میں فیلڈ مارشل نے صدرمملکت کو ملک کی مجموعی داخلی وخارجی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کی جارحانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں اور اس سے پیدا حالیہ سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔ AA Boulevard Tower قسطوں پر اپارٹمنٹس اور ماہانہ انسٹالمنٹ صرف 15 ہزار روپے فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کی جارحیت کےجواب میں پاک...
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف مختلف سیکٹرز میں بھرپور جوابی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائیوں میں بھاری توپ خانے کا استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کئی ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاک فوج کے شدید جواب کے سامنے افغان طالبان پسپا، بارڈر پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا کارروائیوں کے دوران کئی طالبان جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، جبکہ افغان طالبان کو جانی اور مالی دونوں لحاظ سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک...
پاک فوج نے چمن کے علاقے اسپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کی جانب سے 3 مقامات پر علی الصبح حملہ کیا گیا، پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی نے ان افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اورفتنۃ الخوارج کے دہشتگرد دیہات اور معصوم لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، موصولہ اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ افغان فورسز کی چمن میں سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا مؤثر جواب سیکیورٹی ذرائع نے...
پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں طالبان نے اپنی ایک پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سفید جھنڈا لہرانے کے بعد طالبان پوسٹ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ترکمان زئی ٹاپ پر پاک فوج کی کارروائی میں چھٹا ٹینک بمع عملہ تباہ کردیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اینڈوی ڈی سے تباہ شدہ ٹینک سےآگ کے شعلے بلند ہوتے نظر آرہے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاک فوج نے پولسین پوسٹ کے مدمقابل خارجی ملک نعیم کے ٹریننگ کیمپ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کا ٹریننگ کیمپ مکمل تباہ کردیا گیا۔
افغانستان کی جانب سے پاکستان کی حدود میں فائرنگ کے بعد پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، اور فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کے ہلاک ہونے کی اطلاعاعت ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف شدید کارروائیاں جاری ہیں۔ ایک گھنٹے کے دوران چوتھی ٹینک پوزیشن شمشاد پوسٹ تباہ کردی گئی، فتنہ الخوارج اور طالبان کے کارندے شدید گھبراہٹ میں پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ کرم سیکٹر اپڈیٹ / تازہ ترین پاک فوج کی طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف شدید کاروائیاں جاری سیکیورٹی ذرائع ایک گھنٹے کے دوران چوتھی ٹینک پوزیشن شمشاد پوسٹ تباہ کر دی گئی ، سیکیورٹی ذرائع فتنہ الخوارج اور طالبان کے کارندے شدید...
کُرم: افغان طالبان و فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار
کُرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھرپور اور شدید جواب دیا گیا اور پاک فوج کی فائرنگ سے طالبان پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا۔سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی۔ یہ بھی پڑھیے افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں، معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں: مولانا فضل الرحمٰن افغان ترجمان پاکستان کے بجائے اپنے ملک سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کریں، دفتر خارجہ سیکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فوج کی کارروائی سے طالبان کا ٹینک بھی تباہ ہو گیا، کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی...
KURRAM: خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ پاک فوج کے بھرپور جواب پر اپنی پوسٹ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور اور شدید جواب دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی فائرنگ کی وجہ سے طالبان پوسٹوں کا شدید نقصان ہوا اور افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی۔ سیکورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں طالبان کا ٹینک بھی تباہ ہوا اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ طالبان اپنی متعدد...
کُرم میں افغان طالبان و فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار
کرم ( ڈیلی پاکستان اان لائن ) کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھرپور اور شدید جواب دیا گیا اور پاک فوج کی فائرنگ سے طالبان پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی۔پاک فوج کی کارروائی سے طالبان کا ٹینک بھی تباہ ہو گیا اور وہ پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ مزید :
پاکستان کی جانب سے قبضے میں لی گئی افغان پوسٹ پر طالبان سپاہی کی پاک فوج کے سامنے سرنڈر کرنے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے افغانستان کی بلااشتعال فائرنگ پر رات گئے سے بھرپور اور مؤثر جوابی حملہ جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان بارڈر پر 19 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ ان پوسٹوں سے پاکستان پر حملے کیے جا رہے تھے۔قبضہ کی جانے والی افغان پوسٹ پر طالبان سپاہی کی خود کو پاک فوج کے سامنے سرنڈر کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے متعدد افغان فوجی ہلاک، طالبان لاشیں چھوڑ کر فرارسیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان متعدد...
افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر ہونے والے بلااشتعال حملوں کے بعد پاک فضائیہ حرکت میں آ گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے افغانستان کے مختلف علاقوں خصوصاً کابل، پکتیا اور سرحدی پٹیوں پر مسلسل گشت شروع کر دیا ہے، جبکہ ڈرون حملوں کے ذریعے ٹی ٹی پی کے خفیہ ٹھکانوں اور تربیتی مراکز کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ان ٹارگیٹڈ آپریشنز کا مقصد پاکستان میں بدامنی پھیلانے والے خوارجی گروہوں کی پشت پناہی کو توڑنا اور ان کے محفوظ ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کرنا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی کارروائیوں کے دوران متعدد اہم اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا...
افغانستان کی بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج کا بھرپور جواب، متعدد افغان فوجی اور خواج ہلاک، چوکیاں تباہ
پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بِلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے کئی چیک پوسٹوں کو تباہ جبکہ متعدد افغان فوجیوں اور خوارج کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک افغان سرحد پر انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی چوکس اور مستعد پوسٹوں کی جانب سے تیزی کے ساتھ بھرپور اور شدید جواب دیا گیا جو اب بھی جاری ہے، پاک فوج نے فوری طور پر شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے...
راولپنڈی اسلام آباد میں مذہبی جماعت کا احتجاج، سیکیورٹی ہائی الرٹ، راستے اور موبائل انٹرنیٹ سروس بند
فائل فوٹوز راولپنڈی اور اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے باعث سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، جبکہ وزارت داخلہ نے موبائل انٹرنیٹ سروس تاحکمِ ثانی بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔مری روڈ کی طرف آنے والی تمام رابطہ سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، جبکہ فیض آباد سے صدر تک جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، فیض آباد، سکستھ روڈ، چاندنی چوک اور لیاقت باغ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، مختلف علاقوں میں راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انتظامیہ نے جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس معطل کر دی ہے، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر ہے جس سے دفاتر جانے والے افراد اور مریضوں کو...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کا انجام ہمیشہ عبرتناک ہوگا۔ صدرِ مملکت نے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر تحسین کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے میجر سبطین حیدر کی بہادری، قیادت اور قربانی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر سبطین حیدر نے وطن کے دفاع میں جان نچھاور کر کے عظیم مثال قائم کی۔ صدر آصف زرداری نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیاں قومی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہیں۔ 26 نومبر احتجاج کیس: سینیٹر اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع یاد رہے کہ سیکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان کے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے دارابان میں فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر افسران اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آپریشن کے دوران سات دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جنہیں وزیرِ اعظم نے ملک دشمن عناصر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر پوری قوم اپنی بہادر افواج کو سلام پیش کرتی ہے۔ وزیرِ اعظم نے آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر شہید کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ میجر سبطین حیدر اور ان جیسے بہادر سپوتوں کی قربانیاں پاکستان کے امن، استحکام اور بقا کی...
ایران میں آج دو الگ الگ مقدمات میں 7 ملزمان کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ ایرانی عدلیہ کی نیوز ایجنسی میزان کے مطابق 6 ملزمان کو صوبہ خوزستان کے شہر خورم میں پھانسی دی گئی۔ ان ملزمان پر الزام تھا کہ انھوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا تھا جس میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ ساتویں سمن محمدی خیاره ایک کرد تھا، جسے 2009 میں کردستان کے شہر سنندج میں پرو حکومت سنی عالم ماموستا شیخ الاسلام کے قتل کا مرتکب ٹھہرایا گیا۔ میزان نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ ان افراد کا اسرائیل سے تعلق تھا لیکن انسانی حقوق کے گروپ اس الزام پر شدید شکوک کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت اکثر اقلیتی علاقوں میں بغاوت یا احتجاج کو “غیر ملکی مداخلت”...
وفاقی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے ریاض میں ڈیٹا، مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے دو اہم ملاقاتیں اور شرکتیں کیں۔ SDAIA کے صدر سے ملاقات انہوں نے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی (SDAIA) کے صدر سے اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی، جس میں دنیا بھر میں ڈیٹا اور اے آئی کے شعبے میں ہونے والی جدید پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ڈیجیٹل انفراسٹرکچر زرعی شعبے کی ترقی اور برآمدات میں اضافہ کرے گا، شزا فاطمہ اس دوران پاکستان کی نیشنل اے آئی پالیسی 2025 کے تحت تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں فریقین نے طلبہ کی تربیت اور پاکستان...
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے شیرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم اکتوبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،اطلاعات کے مطابق علاقے میں بھارت کے حمایت یافتہ گروہ فتنہ الخوارج کے دہشتگرد موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی پراکسی وار کھلی جنگ میں تبدیل، دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد مارے...
—فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز نے 30 ستمبر اور یکم اکتوبر کو بلوچستان میں 2 الگ الگ آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا گیا، جس میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ کوئٹہ میں اس آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 10 دہشتگرد مارے گئے۔ خضدار: خواتین کے بھیس میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد گرفتارسیکیورٹی فورسز نے خضدار میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی...
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کے عمائدین سے درخواست کی کہ فتنہ الخوارج کی جانب سے چھوڑے گئے گولہ بارود سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاط برتیں اور ایسے کسی بھی مشکوک ہتھیار یا مواد کی بروقت اطلاع سیکیورٹی فورسز کو فراہم کریں۔ اسلام ٹائمز۔ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی میں دو دن پہلے فتنہ الخوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد کی وجہ سے بچوں کی شہادت کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے علاقے کو گولا بارود سے صاف کرنا شروع کر دیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے باجوڑ کے گاؤں گھاکی میں فتنہ الخوارج کی جانب سے چھوڑا گیا میں بارودی گولہ بروقت کارروائی کر کے ناکارہ بنا دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کے عمائدین...
سیکیورٹی فورسز کے کرک میں کامیاب آپریشن میں ہلاک کیے گئے خوارج کی فوٹیج منظر عام پر آگئی، درشہ خیل، کرک میں بھارتی اسپانسرڈ خوارج دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، کامیاب آپریشن کے نتیجے میں 17 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک کیے گئے۔ آج سے طالبان آگے اور پولیس ان کے پیچھے ہوگی، سینئر افسر بنوں پولیس سینئر پولیس افسر بنوں کا پولیس کنٹرول پر اہلکاروں کے نام انتہائی اہم پیغام سامنے آگیا۔ بنوں کے سینئر پولیس افسر نے کنٹرول پر میسیج دیتے ہوئے اہلکاروں کا حوصلہ بڑھایا۔ فوٹیج میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو غار کی جانب بھاگتے دیکھا جا...