2025-12-07@05:18:51 GMT
تلاش کی گنتی: 1184

«شریف کی قیادت»:

    نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں تاریخی نتائج آئیں گے،سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے 3 سال بعد الیکشن میں ملک میں ن لیگ کا نعرہ بلند ہوگا،شہباز شریف کاماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف کی تعمیراتی سیاست نے سازشی سیاست کو دفن کردیا،مریم نواز پنجاب میں ترقی کا نیا باب رقم کررہی ہیں،مریم نواز نواز شریف...
    سٹی42:  کاسمو پولیٹن لہور کے بوجھ تلے ہمیشہ دبا رہنے والا لہور کا چھوٹا بھائی گجرانوالا بھی آخر ، بڑے بھائی کے نقشِ قدم پر قدم بڑھا کر"ترقی کر گیا"۔ سی ایم مریم نواز کی مہربانی سے  صنعتی ترقی کے ھب hub گوجرانوالہ  میں ٹرانسپورٹ سسٹم آ گیا، وہ بھی جدید گرین انرجی بسیں، یعنی آج گوجرانوالہ  میں جدید ترین ٹرانسپورٹ کلچر کا آغاز  ہوا گیا۔گوجرانوالہ میں پہلے ماس ٹرانزٹ سسٹم کا رسمی آغاز کرنے کے لئے وزیراعظم شہباز شریف خود اپنی بھتیجی سی ایم مریم نواز کے ساتھ گوجرانوالہ آئے۔ دونوں کا گوجرانوالہ سے پرانا تعلق ہے جو درحقیقت سیاست سے آگے کا تعلق ہے۔ پشین؛ عوام کو دیکھ کر میر سرفراز بگٹی اچانک گاڑی سے اتر کر...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔ ان خیالات کا اظہار  شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ پورے پاکستان میں(ن) لیگ کانعرہ بلند ہوگا، نوازشریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیراتی سیاست کا آغاز ہوا، نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ اور وزیراعظم جو کام انجام دیے تاریخ ہمیشہ یاد رکھےگی۔ انہوں نے کہا کہ آج آپ کے شہر میں جو منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تحفہ دیا ہے اس سے پوری ضلع کی تقدیر بدلے گی، اس منصوبے سے شہریوں...
    وزیرِاعظم شہباز شریف---فائل فوٹو  وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی تعمیراتی سیاست نے نعرے بازی اور سیاسی شعبدے بازی کو دفن کر دیا ہے۔گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیراتی سیاست کا آغاز ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔ ہری پور میں جو فیصلہ شیر کے حق میں آیا ہے اس کے پیچھے نااہلی ہے: مریم نوازمریم نواز کا کہنا ہے کہ کے پی کا پچھلے چیف منسٹر پنجاب میں حملہ آور ہوتا تھا اور نیا وزیر اعلیٰ...
    ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔  گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف کی تعمیراتی سیاست نے سازشی سیاست کو دفن کردیا،مریم نواز پنجاب میں ترقی کا نیا باب رقم کررہی ہیں،مریم نواز نواز شریف کی میراث کو بہت آگے لے کر جائیں گی،آئندہ 3 سال بعد الیکشن میں پورے پاکستان میں ن لیگ کا نعرہ بلند ہوگا۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا  انہوں نے...
    نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں تاریخی نتائج آئیں گے: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز گوجرانوالہ: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے، نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں تاریخی نتائج آئیں گے۔گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پورے پاکستان میں(ن) لیگ کانعرہ بلند ہوگا، نوازشریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیراتی سیاست کا آغاز ہوا، نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ اور وزیراعظم جو کام انجام دیے تاریخ ہمیشہ یاد...
    گوجرانوالہ(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے اس تحفے سے پورے شہر کی تقدیر بدلے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ہر شعبے کے افراد کو سہولت ملے گی، میں اس منصوبے پر مریم نواز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، نواز شریف نے 1985 میں پہلی مرتبہ پنجاب میں تعمیراتی سیاست اور ترقی کی سیاست کا آغاز کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف نے پورے پنجاب میں اسپتال، اسکول اور کالج بنائے اور سڑکوں کی جال بچھائی، نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے، ایٹمی قوت نہ بنتے تو رواں سال مئی کی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے اس تحفے سے پورے شہر کی تقدیر بدلے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ہر شعبے کے افراد کو سہولت ملے گی، میں اس منصوبے پر مریم نواز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، نواز شریف نے 1985 میں پہلی مرتبہ پنجاب میں تعمیراتی سیاست اور ترقی کی سیاست کا آغاز کیا۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں ہر فیصلہ فوری نافذ ہوگا، مریم نواز کا ناجائز قبضوں کے خلاف سخت ایکشن وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف نے پورے پنجاب میں اسپتال، اسکول اور کالج بنائے اور سڑکوں کی جال بچھائی، نواز شریف کا سب سے بڑا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے ہم منصب داتو سری انور ابراہیم سے حالیہ سمندری طوفان سے پیدا ہونے والے سیلاب پر اظہارِ یکجہتی کے لیے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نیوز کے مطابق مون سون بارشوں کے ساتھ دو ٹراپیکل طوفانی سسٹمز کے باعث گزشتہ ہفتے سری لنکا، انڈونیشیا کے صوبہ سماٹرا، جنوبی تھائی لینڈ اور شمالی ملائیشیا میں ریکارڈ توڑ بارشیں ہوئیں۔ اس دوران، ان ممالک اور خاص طور پر ملائیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ تمام علاقوں میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان کے عوام اور حکومت...
    وزیر ریلوے حنیف عباسی کی مداخلت سے بزنس کمیونٹی اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان محاذ آرائی ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحتی امور سردار یاسر الیاس، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، صدر آل پاکستان انجمن تاجران اور دیگر نمائندگان سے جمعہ کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی، سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن طلعت محمود، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ،...
     اویس کیانی: وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب داتو سری انور ابراہیم سے ٹیلیفونک رابطہ،وزیراعظم نے پاکستان کی عوام اور حکومت کی جانب سے حالیہ سمندری طوفان کے باعث ہونے والی شدید بارشوں، سیلاب اور بھاری تودے گرنے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان اور املاک کے خسارے پر، ملائشین وزیراعظم سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے گفتگو کے دوران، ملائیشیا میں جان بحق افراد کے لیے تعزیت اور دیگر زخمیوں اور بے گھر ہونے والے شہریوں کی جلد صحت یابی کے لیۓ دعائیہ جذبات کا اظہار کیا۔ لاہور میں گل داؤدی نمائش کا آغاز   وزیراعظم پاکستان نے اس مشکل گھڑی میں ملائشین عوام کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا بھر کے بچے زیادہ سے زیادہ ایسی غذائیں کھا رہے ہیں ،جو شدید پراسیس شدہ ہوتی ہیں، اس کے نتیجے میں ان کی صحت، نشوونما اور ذہنی سلامتی پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ یہ بات بچوں کے امور کی اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف کی ایک نئی رپورٹ میں سامنے آئی، جو دنیا بھر میں نوجوانوں کی روزمرہ زندگی پر انتہائی پراسیس شدہ غذاؤں کے اثرات کو اجاگر کرتی ہے۔رپورٹ میں حال ہی میں میڈیکل جرنل دی لانسیٹ میں شائع ہونے والے مطالعاتی سلسلے کو بنیاد بنایا گیا ہے، جس میں ان غذاؤں کے صحت پر خطرات اور اس صنعت کے کردار کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ انتہائی...
    ملک میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے استوار کیے بغیر سیاست نہیں کی جاسکتی،بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے استوار کیے بغیر اس ملک میں سیاست نہیں کی جاسکتی ۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شاید کئی لوگ ہوں گے جو مجھ پر الزامات لگائیں گے مگر میں جو اندر ہوں وہی باہر بھی ہوں، کبھی تعلقات چھپائے نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت سب کو پتا ہے کہ ہاں،میرے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات ہیں لیکن میں اسرائیل اور بھارت کے ساتھ تعلقات کی...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)  تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہےکہ  اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے استوار کیے بغیر اس ملک میں سیاست نہیں کی جا سکتی ۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا  کہ پی ٹی آئی میں شاید کئی لوگ ہوں گے جو مجھ پر الزامات لگائیں گے مگر میں جو اندر ہوں وہی باہر بھی ہوں، کبھی تعلقات چھپائے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت سب کو پتا ہے کہ ہاں! میرے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات ہیں لیکن میں اسرائیل اور بھارت  کے ساتھ تعلقات کی بات نہیں کر رہا ہوں۔  منگیتر کے کہنے پر شہری کو قتل کرنے والے...
    وفاقی وزیر و سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اپنے سیاسی حریف پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کی عیادت کی ہے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے شعیب شاہین کے دفتر جا کر ان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ سیاسی مخالفت کو صرف سیاست تک رہنا چاہیے ، ہمیں ایک دوسرے کے دکھ سکھ ، خوشی غمی میں شریک ہونا چاہیے بطور مسلمان ہمارا دین بھی ہمیں یہی سکھاتا ہے ، جناب شعیب شاہین صاحب کے لئے دعا گو ہوں اللہ کریم انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے اور وہ پھر سے اپنا کردار ادا کر سگیں ۔۔۔ امین… https://t.co/Dv57BFPALp — Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) December 2, 2025 بعد ازاں ’ایکس‘ پر...
    اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے کمیٹی اراکین کو صوبے بھر میں جاری کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پروانشل ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیشنل و پروانشل ایکشن کمیٹیوں میں طے شدہ اہداف پر عملدرآمد اور امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات سمیت اعلیٰ سیکورٹی حکام نے شرکت کی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے مجموعی صورتحال پر اجلاس کو بریفنگ دی۔ بربفنگ میں بتایا گیا کہ "فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج" کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلع کچھی میں جرائم...
    ویب ڈیسک : وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن کی بِڈنگ 23 دسمبرکو ہوگی، بڈنگ کا عمل میڈیا پر براہ راست نشر کیا جائےگا۔ قومی ائیرلائن کی نجکاری میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری میں شفافیت اور میرٹ اولین ترجیح ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قومی ائیر لائن کی دنیا بھر میں پروازوں کی بحالی سے سمندرپارمقیم پاکستانیوں کے لیےسہولت ہوگی۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین ان کا کہنا تھا کہ سیاحتی شعبےکی ترقی کے لیے بھی قومی ائیرلائن کو عصری تقاضوں سے...
    اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات میں اب تک کی پیش رفت رپورٹ سترہ دسمبر تک طلب کرلی۔ عدالت نے دونوں جانب کے وکلاء سے ازخود نوٹس کارروائی کے دائرہ اختیار پر معاونت بھی طلب کی ہے۔ سینئر صحافی ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی،  عدالت نے قتل کی تحقیقات سے متعلق پیش رفت رپورٹ سترہ دسمبر تک طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ رپورٹ میں قانونی طور پر اٹھائے گئے اقدامات اور آئندہ کی تجاویز بھی شامل کی جائیں گی جس پر چھٹیوں کے بعد بحث کی جائے گی۔...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے جمہوریہ ترکیہ کے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر الپرسلان بیریکتر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور ترکیہ کے ساتھ بالخصوص توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان ترکیہ بحری اسپیشل فورسز کی پہلی دوطرفہ مشق کامیابی سے مکمل وزیراعظم نے توانائی، پیٹرولیم اور معدنیات کے شعبوں میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیاکہ ترکش پیٹرولیم نے پاکستان میں...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے 27 ویں آئینی ترمیم کے لئے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ۔ 7 روز میں تحریری وضاحت طلب کر لی گئی۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں سیف اللہ ابڑو سے کہا گیا ہےکہ آپ کو ستائیسویں آئینی ترمیم کی مخالفت کی ہدایت دی گئی تھی ۔ پارلیمانی پارٹی کا تحریری فیصلہ پہنچایا کہ کوئی ترمیم کی حمایت نہیں کرے گا۔ آپ نے پارلیمانی لیڈر کی ہدایت سے بھی انحراف کیا اور ستائیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ۔ نوٹس کے متن کے مطابق پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کیوں نہ...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور یواے ای کے تعلقات مذہبی وثقافتی اقدار کی بنیادوں پرقائم ہیں۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ دونوں ملکوں کے دوطرفہ برادرانہ تعلقات باہمی خیرسگالی کے رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، برادرانہ تعلقات دونوں ممالک کے لئے فخر کا باعث ہیں۔ محمد شہبازشریف نے کہا کہ یہ بنیادیں شیخ زایدبن سلطان آل نہیان کی دانا اور بصیرت افروز قیادت میں رکھی گئیں، دونوں ممالک دنیا میں ترقی و خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حاصل کے لئے پرعزم رہیں گے، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع کے شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے عوام کیلئے خوش حالی لائے...
    اشوک یادو نے سرینگر میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بی ایس ایف بھارتی فوج کے ہمراہ وادی کشمیر میں 343 کلومیٹر طویل کنٹرول لائن پر تعینات ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز کنٹرول لائن پار نام نہاد عسکریت پسندی اور دراندازی کے بے بنیاد پروپیگنڈے کو آگے بڑھا کر غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی پردہ پوشی کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کشمیر کے انسپکٹر جنرل اشوک یادو نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ کنٹرول لائن پر 69 لانچنگ پیڈز موجود ہیں جن میں تقریبا 100-120 افراد دراندازی کے منتظر ہیں۔...
    کراچی (نیٹ نیوز) سری لنکا میں سائیکلون ’دتواہ‘ سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کی امدادی سرگرمیاں دوسرے روز بھی جاری رہیں۔ ہیلی کاپٹر نے کولمبو اور اطراف کے شدید سیلاب زدہ علاقوں میں متعدد مشنز سرانجام دیئے۔ سری لنکن انتظامیہ کے تعاون سے ان افراد تک رسائی فراہم کی جو زیرِ آب علاقوں میں پھنسے ہوئے تھے اور جن تک زمینی راستوں سے پہنچنا ممکن نہیں تھا۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے انہیں ضروری خوراک اور ایمرجنسی امدادی سامان پہنچایا گیا۔ پی این ایس سیف سری لنکا میں تعیناتی کے دوران آنے والے دنوں میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گا تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں سری لنکن عوام کو مسلسل تعاون اور...
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا سری لنکا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں سری لنکا میں پاک بحریہ کا جہاز سیف دوسرے روز بھی امداد میں مصروف رہا۔کولمبو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان نیوی کے زیرِ اہتمام ہیلی کاپٹر کے ذریعے زیرِ آب اور زمینی راستوں سے کٹے علاقوں تک سامان کی فراہمی کی جا رہی ہے۔  تصویر سوشل میڈیا۔ پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز نے سیلاب میں گھرے لوگوں کو خوراک، ادویات اور دیگر امدادی سامان پہنچایا۔سری لنکا میں پاک بحریہ کا جہاز سیف آئندہ دنوں میں بھی ریلیف آپریشن جاری رکھے گا۔
    ویب ڈیسک: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کی خراب صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں پر مبنی ایک خط ارسال کیا ہے۔ 80 سالہ خالدہ ضیا کافی عرصے سے متعدد سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں، جن میں دل کے امراض، ذیابیطس، گٹھیا، جگر کی خرابی (لِور سیروسِس) اور گردوں کے مسائل شامل ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان  گزشتہ اتوار انہیں سانس لینے میں شدید دشواری کے بعد فوری طور پر ڈھاکا کے ایور کیئر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ مقامی اور غیر...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پی سی بی اور کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف جیت پر قوم کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے تمام کھلاڑیوں نے اس پوری سیریز کے دوران بہترین پرفارمنس دی، سری لنکا اور زمبابوے کے کھلاڑیوں نے پوری پاکستانی قوم کے دل جیت لیے۔ Well done, boys in Green, on a truly outstanding victory today! Your discipline and skill have once again made the nation proud. An excellent display of teamwork by the entire squad....
    پاک بحریہ کا جہاز سیف—فائل فوٹو بین الاقوامی فلیٹ ریویو 2025ء میں شرکت کے لیے سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو کی بندرگاہ پر موجود پاک بحریہ کے جہاز ’سیف‘ نے سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کی ہیں۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سمندری طوفان اور شدید بارشوں سے سری لنکا کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پی این ایس سیف نے متاثرہ آبادی کی مدد کے لیے امدادی اشیاء سری لنکن حکام کے حوالے کیں۔ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا دورہ تھائی لینڈپاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نےتھائی لینڈ کا سفر مکمل کرلیا...
    شہباز شریف کا عمران خان پر 10ارب روپے ہرجانے کا کیس، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اہم بیان ریکارڈ کرا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بطور گواہ بیان ریکارڈ کرا دیا۔سیشن جج لاہور یلماز غنی نے 10ارب روپے کے ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کے گواہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کو طلب کیا تھا جس پر ملک احمد خان آج عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ ملک محمداحمد خان نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے شہباز شریف پر رشوت لینے کے...
    —فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کے خلاف وزیر اعظم شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے کے کیس میں شہباز شریف کے گواہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بیان قلمبند کروا دیا۔شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت سیشن کورٹ لاہور  کے ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے کی، جس میں شہباز شریف کے گواہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان عدالت میں پیش ہوئے۔ملک احمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شہباز شریف پر رشوت لینے کے جھوٹے الزامات عائد کیے، میری شہباز شریف کے ساتھ جماعتی وابستگی ہے، اپریل 2017 میں بانی پی ٹی آئی نے سنگین الزامات لگائے جو مختلف چینلز پر چلے،...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ 3 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔  سپریم کورٹ نے ارشد شریف کے قتل پر ازخود نوٹس لیا تھا، تاہم 27ویں آئینی ترمیم کے بعد ازخود نوٹس کے تمام معاملات آئینی عدالت کو منتقل ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ 23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر قتل کیا۔ بعد میں کینیا پولیس نے اسے غلط شناخت کا واقعہ قرار دیا،...
    ویب ڈیسک : وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ جسٹس عامرفاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ 3 دسمبر کو صحافی ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر ازخود نوٹس لیا تھا۔ واضح رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد ازخود نوٹس مقدمات آئینی عدالت کو منتقل ہو چکے ہیں۔ خیال رہے کہ 23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا   بعدازاں کینیا...
    وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس مقرر کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔کیس کی سماعت 3 دسمبر کو ہوگی، جس کے لیے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے ارشد شریف کے قتل پر از خود نوٹس لیا تھا، تاہم 27ویں آئینی ترمیم کے بعد اس نوعیت کے تمام از خود نوٹس کیسز کی سماعت کا اختیار آئینی عدالت کو منتقل ہو چکا ہے۔اسی قانونی تبدیلی کے تحت یہ مقدمہ بھی اب وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار میں آ...
    وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ارشد شریف قتل کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ 3 دسمبر کو کرے گا۔ سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر از خود نوٹس لیا تھا۔ 27 ویں ترمیم کے بعد از خود نوٹس مقدمات آئینی عدالت کو منتقل ہو چکے ہیں۔ وفاقی آئینی عدالت میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر  جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پیر سے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس ارشد حسین اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ میں شامل ہیں۔ آئینی عدالت کا بینچ نمبر ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( کامرس ر پورٹر)گروسیف نے پاکستان بزنس فورم کی کارپوریٹ ممبرشپ حاصل کرلی،اقدام کا مقصد پاکستانی SMEs، برانڈز کو مضبوط کرنا اور ان کی ترقی کو یقینی بنانا ہے پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کے شعبے میں مطلوب معیارات کے حصول کی خدمات فراہم کرنے والے نامور ادارے گروسیف نے پاکستان بزنس فورم کی کارپوریٹ ممبرشپ حاصل کرلی ہے، اور یوں چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں (SMEs) اور برانڈز کے لیے ایک بار پھر معاونت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ مذکورہ ممبر شپ کے حصول کے لیے گروسیف نے فورم کی جانب سے متعین پیشہ ورانہ اور کارپوریٹ معیار حاصل کیا، جس کا تعلق پاکستانی اداروں میں مقامی اور بین الاقوامی حوالے سے تجارت، سرمایہ کاری،...
    چیف آف ڈیفنس فورس کا عہدہ جنگ کے نئے تقاضو ں کو سامنے رکھ کر بنایا گیا ہے۔ دنیا میں جنگ کے تقاضے بدل گئے ہیں۔ جنگ کے نئے روپ آگئے ہیں۔ اس لیے پاکستان کی جنگی صلاحیت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے چیف آف ڈیفنس فورس کا عہدہ ضروری تھا۔ اس سے پہلے دنیا کے کئی ممالک اپنی فوجی کمان میں ایسی تبدیلیاں کر چکے ہیں۔ پاکستان کوئی نیا ملک نہیں ہے۔ پاکستان کے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف ایک بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورس کے عہدہ سے ائیر چیف اور...
    فوٹو: اسکرین گریب۔سوشل میڈیا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ہمراہ ”اپنی زمین، اپنا گھر“اسکیم کا باضابطہ آغاز کر دیا۔لاہور میں اسکیم کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی تقریب میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وزیر اعلیٰ کی درخواست پر بٹن دبا کر قرعہ اندازی کا آغاز کیا۔دونوں رہنماؤں نے مفت پلاٹ حاصل کرنے والے کئی خوش نصیبوں کو فون کر کے مبارک باد دی۔ بانی پی ٹی آئی کو لانے والوں کا بھی حساب ہونا چاہیے، نواز شریفنواز شریف نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی پر شہباز شریف اور مریم نواز کو مبارک باد دیتا ہوں، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ اس...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام نعرے اور عملی اقدامات میں فرق جان گئے، اب کوئی بہکاوے میں نہیں آئے گا۔لاہور میں نومنتخب ارکان اسمبلی سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ اللہ تعالیٰ نے مسلم لیگ ن کو اتنی بڑی فتح سےنوازا، تمام حلقوں میں کارکنوں نے سخت محنت کی، شاندارکامیابی پرتمام عہدےداروں،کارکنوں کومبارکباد دیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میانوالی میں بھی تبدیلی آ گئی ہے، دھاندلی ہوتی ہے توپوری دنیا دیکھتی ہے، ڈسکہ میں آپ نے دیکھاتھا، جتنی بھی مشکلات آئیں مسلم لیگ ن نےبہادری سےمقابلہ کیا اور کبھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا۔ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ دور حکومت میں مخالفین کو جیلوں میں ڈالا گیا، لوگوں کو اصل...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی نے مسلم لیگ ن کو بڑی فتح سے نوازا ہے.آپ لوگوں نےبہت اچھی انتخابی مہم چلائی،ہر امیدوار نے اپنے اپنے حلقے میں بہت محنت کی۔نومنتخب اراکین اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میانوالی سے بھی مسلم لیگ ن نے فتح حاصل کی،جس دن میانوالی گرین بس لانچ کرنے گئی اس دن پتا چل گیا تھا میانوالی میں تبدیلی آگئی ہے۔ہری پور میں بھی مسلم لیگ ن کی جیت ہوئی،پچھلے دور میں بھی ہم تمام ضمنی الیکشن جیتے تھے،ڈسکہ میں دھند آگئی تھی اور پریذائیڈنگ عملہ غائب ہوگیا ،عوام نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔عوام نے ایک بار پھر خدمت کو ووٹ دیا ہے،مشکلات کے باوجود...
      لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نفرت، جھوٹ، گالی گلوچ، منافقت، بدتمیزی، بدتہذہبی، دنگا فساد، فتنے کو بری طرح شکست ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق نوازشریف کا کہناتھا کہ 2017میں ہمارا گروتھ ریٹ بڑھ رہا تھا،3فیصد پرمہنگائی تھی، یہ 39فیصد پر مہنگائی کو لے کرگئے، پھر 4 فیصد پر آ گئی ہے، انہوں نے جو حالات پیدا کیے اس کا خمیازہ ہر پاکستانی بھگت رہا ہے، 1999میں پرویز مشرف نے مارشل لا لگایا، 1999میں سعودی ریال کا ریٹ 11روپے تھا، ہمارے جانے کے بعد ملک میں بہت تباہی پھیری گئی، ملک کا ستیاناس کر کے رکھ دیا گیا، بدتمیزی،بدتہذہبی،دنگافساد،فتنہ...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ افغان طالبان کو اب نان سٹیٹ ایکٹرز کی بجائے ریاست کی حیثیت سے سوچنا چاہئے۔  پاکستان کا مسئلہ افغانستان کی ریاستی پالیسیوں سے ہے، وہاں کے عوام سے نہیں۔   منگل کے روز سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا کہ پاکستان جب بھی افغان سرزمین پر موجود دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتا ہے تو اس کا باضابطہ اعلان کرتا ہے، پاکستان کبھی سویلین پر حملے نہیں کرتا۔   راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان جب بھی...
    سٹی 42:  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات  ہوئی ۔ نو منتخب اراکین قومی اسمبلی میں بابر نواز، بلال فاروق تارڑ ، بلال بدر، راجہ دانیال، حافظ نعمان ، چوہدری طفیل جٹ اور محمود قادر شامل تھے،وزیراعظم نے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔وزیراعظم کی نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار  کیا ۔   راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا وزیراعظم نے کہا ضمنی انتخابات میں کامیابی،  قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن، انکی بے مثال قیادت اور پارٹی کارکنان کی محنت کی بدولت حاصل ہوئی۔ضمنی انتخابات میں کامیابی وزیراعلی پنجاب مریم...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے ملاقات میں وزارت کے مختلف امور اور ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور دیگر اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات میں وزارت منصوبہ بندی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی، ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے بیرون ملک پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے ملاقات کی، وفاقی وزیر نے اپنی...
    پاکستان دنیا کےساتھ مل کر خواتین پرتشدد کیخلاف آواز بلند کر رہا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم شہبازشریف نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام میں کہا پاکستان تمام دنیا کے ساتھ مل کر خواتین پر تشدد کے خاتمے کیلئے اپنی آواز بلند کر رہا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نےکہا اس سال یہ دن “خواتین کے خلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد” ہونے کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے ۔ جو جدید دور میں خواتین کو مختلف سطحوں اور پلیٹ فارمز پر تشدد اور ہراساں کئے جانے کی طرف توجہ دلاتا ہے ۔ شہبازشریف کا مزید کہنا تھا...
    سٹی 42:مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ضمنی انتخابات جیتنے والے نومنتخب ممبران اسمبلی  کو مبارک باد دی ہے  مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدواران اور کارکنان کو دلی مبارکباد ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔  پاکستان کی بنگلہ دیش کو ایک لاکھ  ٹن چاول برآمد کرنے کی تیاری شروع پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔
    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن ) کے صدر محمد نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدواران اور کارکنان کو دلی مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مستردکردیا ہے ، پیر کو ایکس پر اپنے ٹویٹ میں نواز شریف نے کہاکہ  وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی پر ن لیگ کے امیدواروں اور کارکنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ لاہور سے جاری اپنے بیان میں میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی محنت اور بےلوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔ مزید :
    سٹی 42:رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن کی رہنما ماریہ طلال نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام آج بھی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نتائج واضح کرتے ہیں کہ لوگ ووٹ صرف نعروں یا جذبات پر نہیں دیتے، وہ کارکردگی اور مسلسل خدمت کو دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔  مسلم لیگ ن کی رہنما ماریہ طلال نے کہا کہ عوام نے میاں محمد نواز شریف کے وژن، منصوبہ بندی اور عملی کارکردگی کو پرکھ کر اعتماد دیا جبکہ اسی سفر کو میاں شہباز شریف اور مریم نواز نے محنت، لگن اور مؤثر قیادت کے ساتھ آگے بڑھایا۔ پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور تین بار کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے اپنی جماعت کے امیدواروں اور انتخابی مہم میں شریک کارکنان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ نتائج اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ملک میں استحکام، ترقی و خوشحالی کو ترجیح دی ہے۔نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی مسلسل محنت، انتظامی اصلاحات اور عوامی ریلیف کے لیے کیے گئے اقدامات ملک کو درست سمت کی طرف واپس لے جا رہے ہیں، موجودہ حکومت نے...
    عوام نے تخریبی سیاست مسترد کرکے کردیا خوشحالی کو چن لیا، نواز شریف کی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پارٹی کے امیدواران اور کارکنان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے ایکس اکاونٹ پر کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔اپنے بیان میں نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر...
    وزارتِ آبی وسائل کا کہنا ہے کہ دریائے چناب پر ڈیم کی تعمیر زیر غور ہے، چناب پر ڈیم کے لیے فزیبلٹی اسٹیڈی پر کام ہو چکا ہے، دریائے چناب پر ڈیم چنیوٹ کے مقام پر بنایا جائے گا، دریائے چناپ پر ڈیم کی تعمیر کامقصد بھارت کی طرف سے سیلابی پانی کی روک تھام ہے۔قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کو اجلاس کے دوران آبی ذخائر اور ملک میں پانی کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزارت آبی وسائل کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ راوی اور ستلج پر فی الحال کوئی ڈیم زیر غور نہیں، نیشنل فلڈ پروٹیکشن پلان میں وفاق اور صوبوں کےلیے 800 ارب روپے کے منصوبے تجویز ہیں، فلڈ پروٹیکشن کے صوبائی منصوبوں کی لاگت...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ن لیگی امیدواروں اور کارکنان کو مبارکباد دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایکس پر اپنے پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔ سابق وزیراعظم اور قائد ن لیگ نے کہا کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے کلین سوئپ...
    وزیراعظم شہبازشریف نے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر لیگی رہنماؤں کو  مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے اےاین 129میں حافظ محمد نعمان اور این اے 143 چیچہ وطنی میں محمد طفیل جٹ کو کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا کہ نوازشریف کے ویژن اور  ان کی بے مثال قیادت کی بدولت ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی مریم نواز کی محنت پر عوام کےاعتماد کی عکاسی ہے، اور یہ جیت حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی میں پارٹی کارکنان کی محنت بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستوں پر کامیابی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہبازشریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ن لیگی امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے پیغام جاری کر دیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ عوامی مینڈیٹ کا منہ بولتا ثبوت پاکستان مسلم لیگ (ن) ضمنی انتخابات میں مزید کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا کہناتھا کہ میں NA-104 فیصل آباد کے امیدوار دانیال احمد٫  PP-98 فیصل آباد کے امیدوار آزاد علی تبسم, NA 96 کے امیدوار محمد بلال بدر ٫ NA 18 ہری پور کے امیدوار بابر نواز خان, اور  PP-73 سرگودھا کے امیدوار میاں سلطان علی رانجھا کو ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔  مریم نواز کا ضمنی الیکشن میں (ن)...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر اظہار تشکر کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الحمدُللہ--- پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو پاکستان کے عوام نے پھر سے سرخرو کر دیا، نفرت، فتنہ اور فساد کا باب ختم، خدمت اور ترقی کا نیا عہد شروع ہو چکا ہے، وقت بدل گیا، عوامی ترجیح بدل گئی، پاکستان آگے بڑھ چکا ہے اب خدمت کو مینڈیٹ ملے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف...
    اسلام آباد  (سٹاف رپورٹر)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی کو میاں نواز شریف کی بہترین قیادت اور مریم نواز کی گڈ گورننس کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ این اے 143، چیچہ وطنی، این اے 129، لاہور اور این اے 185 ڈیرہ غازی خان،  پی پی 203 ساہیوال  میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں طفیل جٹ، حافظ نعمان ،سردار محمود قادر خان لغاری اور چوہدری حنیف جٹ کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔انہوں نے اپنے مبارکباد کے پیغامات میں کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کا سہرا قائد محمد نواز شریف کے ویژن اور انکی بے مثال قیادت ، پارٹی کارکنان کی محنت کے سر ہے اور یہ کامیابی وزیرِ...
       کسووال+ چیچہ وطنی + لاہور+ ہری پور (نامہ نگاران + نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لئے لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی، مظفر گڑھ اور ہری پور میں پولنگ صبح  8 بجے شروع ہو کر شام 5 بجے تک جاری رہی۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا۔ مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی 4 اور صوبائی کی بھی 4 نشستیں جیت لیں۔ صوبائی اسمبلی کی دیگر 3 نشستوں پر واضح برتری حاصل ہے۔  (ن) لیگ کو قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں واضح برتری حاصل ہے۔ این اے 129 لاہور میں 334  پولنگ سٹیشنز میں سے...
    نارووال (نیوزڈیسک)وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام نفرت اور انتشار کی سیاست سے تھک چکے۔ میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ آج کا ضمنی الیکشن نفرت اور انتشار کی سیاست کرنے والوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 3 سال پہلے ملک دیوالیہ ہو رہا تھا، آج معیشت بحال ہے، یقین ہے کہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ کو مثالی کامیابی حاصل ہو گی۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو سفارتی میدان میں کامیابیاں مل رہی ہیں، دشمنوں کی نیندیں اُڑی ہوئی ہیں۔
    کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں خالصتان ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مزید پڑھیں: آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں ریفرنڈم میں شرکت کے لیے امریکا اور یورپ بھر سے ہزاروں سکھ کینیڈا پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ “On November 23, the Khalistan referendum vote will take place in Ottawa. A peaceful, democratic, and legal step towards a future Punjab, independent from India’s occupation. Tomorrow, Canada will recognize this. Come and vote, Singho! This is the time.” https://t.co/PvgVCnx9iD pic.twitter.com/DJZmxIcYxG — Bikramjit Singh (@SINGH1362777755) September 21, 2025 23 نومبر کی دوپہر کو شروع ہونے والی ووٹنگ میں سکھ، بھارت سے علیحدہ ہونے کے لیے اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر برائے اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    تصویر بشکریہ، پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی ہے۔شہباز شریف اور مراد علی شاہ کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور صوبہ سندھ کے امور پر گفتگو ہوئی۔دوسری طرف وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی نے بھی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی، اس موقع پر سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی موجود تھے۔
    امریکی ایوان نمائندگان میں بل کی منظوری کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں 427 نے حق میں جب کہ صرف ایک نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ مخالفت کرنے والے واحد رکن اسمبلی ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کے کلے ہیگن تھے چنانچہ بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ایوان نمائندگان نے بدنام زمانہ جیفری ایپسٹن جنسی اسکینڈل سے متعلق خفیہ دستاویز کو منظرعام پر لانے کا بل منظور کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں بل کی منظوری کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں 427 نے حق میں جب کہ صرف ایک نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ مخالفت کرنے والے واحد رکن اسمبلی ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کے کلے ہیگن تھے چنانچہ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برداشت اور رواداری پاکستان کی بنیاد ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: یوم استحصال کشمیر پر صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی پیغامات وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برداشت اور رواداری قیام پاکستان کی مضبوط بنیاد ہیں، یہ بات انہوں نے برداشت کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی۔ شہباز شریف نے تقریب کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کی عظیم قیادت میں پاکستان معرض وجود میں آیا اور قیام پاکستان کا مقصد ایک ایسا ملک بنانا تھا جہاں برداشت اور رواداری قائم ہو۔ یہ بھی پڑھیں: بچوں کے کینسر سے آگاہی کا عالمی دن: پی ایس ایل میچ میں خصوصی سرگرمیاں کیا...
    تصویر بشکریہ، شہباز شریف فیس بک وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برداشت اور رواداری قیام پاکستان کی بنیاد ہیں۔برداشت کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ برداشت اور رواداری کےحوالے سے تقریب کا انعقاد خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی عظیم قیادت میں پاکستان معرض وجود میں آیا، برداشت اور رواداری قیام پاکستان کی بنیاد ہے۔وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ تحریک پاکستان میں ہر طبقے کے لوگ شامل تھے، قائداعظم نے 11 اگست کی تقریر میں بتایا کہ پاکستان کیسا ہونا چاہیے۔اُن کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے ایسا پاکستان چاہا جس میں بردباری، رواداری اور برداشت ہو۔
    نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے سوشل میڈیا  پر پروگرام میں  متنازع بیان دینے  و  کمنٹ کرنے  پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کرکٹر راشد لطیف کے خلاف دو مخلتف شکایات پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ذرائع کے مطابق راشد لطیف کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر  مینجر لیگل  نے این سی سی آئی کو باقائدہ درخواست دی  اور  موقف اختیار کیا کہ ’انھوں نے سوشل میڈیا پر یوٹیوب  چینل کے ایک پروگرام کے دوران کرکٹر محمد رضوان  کے حوالے سے بیان دیا کہ اگر انھوں نے کسی ملک  کا جھنڈا اٹھا لیا تو اس کو کپتانی سے ہٹا دو گے کیا‘۔ اسی طرح دوسری درخواست میں الزام ہے کہ انھوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہر ہے، ریلوے اسٹیشن کی صفائی ستھرائی کراچی ویسٹ مینجمنٹ کے ذمہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں نئی شالیمار ایکسپریس، کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپگریڈیشن، جدید مسافر خانوں اور لاؤنجز کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کینٹ اسٹیشن کراچی کی بہترین تزئین و آرائش کی گئی ہے اور شالیمار ایکسپریس کو نیا بنا دیا گیا ہے۔ کراچی میں کینٹ اسٹیشن کی تزئین و آرائش اور شالیمار ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کینٹ اسٹیشن کراچی کی بہترین تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی انتظار گاہ،...
    وزیراعظم شہباز شریف نے شالیمار ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کے بعد افتتاح کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے شالیمار ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کے بعد افتتاح کردیا۔شہرِ قائد کے کینٹ سٹیشن کی اپ گریڈیشن منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اِس سٹیشن کی شاندار طریقے سے تزئین وآرائش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کینٹ سٹیشن کی اپ گریڈیشن دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، فرسٹ کلاس اور اکانومی کلاس قابل دید ہیں، شالیمار ایکسپریس کو نئی ٹرین بنا دیا گیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسافروں کی انتظار گاہ، ڈائنگ روم اور خود کار ٹکٹ سسٹم شاندار ہیں، ٹرین کو آوٹ سورس کرکے بہترین کام کیا...
    ---فائل فوٹوز  وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کراچی کینٹ اسٹیشن پر اپ گریڈیشن کا افتتاح کر دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی  میں موجود ہیں، اس دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔مسافروں اور قلیوں کی بڑی تعداد صبح 8 بجے سے کینٹ کے باہر موجود ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کا وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ و دیگر نے کراچی آمد پر استقبال کیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقلابی مزدور رہنما احمد حفیظ جمال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کراچی پریس کلب میں نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن، پاکستان NTUF کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔ احمد حفیظ جمال کا انتقال 21 اکتوبر 2025 کو کراچی میں ہوا وہ 1925 کو انڈیا کے شہر بریلی میں پیدا ہوئے انٹر تک تعلیم بریلی شہر سے حاصل کی تھی، قبل از تقسیم 1945 میں کلکتہ شہر سے عملی زندگی کا آغاز کیا یہ وہ وقت تھا جب دوسری جنگ عظیم کے بعد برطانوی سامراج سے آزادی کے لیے ہندوستان میں کانگریس اور مسلم لیگ جدوجہد کررہی تھیں، اسی دوران کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کا قیام بھی عمل میں آچکا تھا، اس پس منظر میں احمد حفیظ جمال نے نوجوانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(آ ئی این پی)شیر پر مہر لگاؤ رانا احمد شہریار کو کامیاب بناؤ کا نعرہ عوامی پذیرائی حاصل کر چکا ہے 23 نومبر کو پی پی 116 میں آزاد امیدوار ذلت امیز ناکامی سے دوچار ہوں گے پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار پی پی 116 رانا احمد شہریار خاں کی ان شاء اللہ شاندار فتح سے مخالفین بوکلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں 23 نومبر کی صبح کا سورج رانا احمد شہریار خان کی شاندار کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا آزاد امیدوار ضمنی انتخاب میں رانا احمد شہریار کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے چاہے پی ٹی آئی کا سہارا لیں یا پیپلز پارٹی کا دامن تھامے ان شاء اللہ فتح رانا ثنا اللہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک تکمیل پاکستان کے قائم مقام صدر خواجہ سلمان اور محب قومی سماجی کونسل کے چیئرمین اسلم خان فاروقی کی جانب سے تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما و سابق وفاقی وزیر محمود علی مرحوم کی 19ویں برسی کے موقع پر ان کی یاد میں (کل)پیر شام ٹھیک 4بجے بندو خان ریسٹورنٹ مصطفی بینکوئٹ نزد نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ میں ایک ریفرنس منعقد ہو گا اعلامئے کے مطابق ریفرنس کی صدارت معروف سیاسی و سماجی شخصیت محفوظ النبی خان کریں گے اور نظامت کے فرائض سید عبد الباسط انجام دیں گے جبکہ کراچی گرینڈ الائنس کے سربراہ محمد اسلم خان خصوصی شرکت کریں گے مقررین میں ماہر تعلیم محمد راشد سینئر صحافی محمد انور...
    ---فائل فوٹو پاکستان کی طبی تاریخ میں سنگ میل عبور ہوگیا، اسلام آباد کے پمز اسپتال میں پہلی مرتبہ جدید ٹومائے سرجیکل روبوٹ کے ذریعے سرجری کامیابی سے انجام دی گئی۔اس پیچیدہ آپریشن میں برطانیہ کے بین الاقوامی ماہرین نے بھی حصہ لیا۔سرجری کی رہنمائی پمز کے پروفیسر شمیم خان، پروفیسر متین شریف اور ڈاکٹر جاوید برکی نے کی جبکہ اسپتال کے ماہرین ڈاکٹر عاطف انعام شامی، ڈاکٹر برہان الحق اور ڈاکٹر خالد سعید نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔پمز کے ڈائریکٹر روبوٹک سرجری ڈاکٹر متین شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روبوٹک سرجری سے پیچیدہ آپریشن اب زیادہ محفوظ اور مؤثر ہوں گے۔ڈاکٹر متین شریف کے مطابق یہ سرجری ایک خاتون مریضہ کی گئی ہے، ٹومائے روبوٹ...
    سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیراخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ منحرف ہونےکے حوالے سے کلاز کلیئر ہے، پارٹی لائن کے خلاف ووٹ دینا انحراف ہے مگر ضمیر کے مطابق ووٹ شمار ہوتا ہے۔  ان خیالات کا اظہار سینیٹ اجلاس کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ رکن کو معلوم ہوتا ہے کہ انحراف کی قیمت کیا ہوتی ہے، سیف اللہ ابڑو کو معلوم تھا کہ قیمت ادا کرنی ہے لیکن انہوں نے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا۔  افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں اسحاق ڈار نے کہا کہ جب تک تحریری استعفی نہیں آتا اعلان کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، جب تک الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی نہیں ہوجاتا رکنیت...
    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیف اللہ ابڑو کا استعفیٰ جب میرے پاس آئے گا تو میں انہیں بلا لوں گا، ہو سکتا ہے میں انہوں منا لوں کہ وہ استعفیٰ نہ دیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ سے منظور ہوچکی ہے،اپوزیشن ستائیسویں آئینی ترمیم میں جو بہتری چاہتی تھی وہ کردی گئی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو کا تحریری استعفیٰ منظور نہیں ہوا، فلور آف دی ہاؤس شاہ محمود قریشی نے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا۔ چیئرمین سینیٹ  نے کہا کہ ہوسکتا ہے سیف اللہ ابڑو کا استعفیٰ جب میرے پاس آئے گا تو میں انہیں بلا لوں گا، ہو سکتا ہے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم پر صدر مملکت، نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان و اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی عدالتوں کے قیام سے بے نظیر کی روح آج بہت خوش ہوگی۔ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایوان نے قومی اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کیا، تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوںْ انہوں نے کہا کہ ہمارے دیرینہ دوست عرفان صدیقی انتقال کرگئے وہ استادوں کے استاد تھے، انہوں نے درس و تدریس میں زندگی گزاری اور جب سیاست میں آئے تو پوری ذمہ داری کے ساتھ ن لیگ و نواز شریف کے ساتھ وفا نبھائی۔ وانا دہشت گردی...
    سٹی42:  وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے آئین میں نہایت اہم  27ویں  ترامیم کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور کروانے پر صدر مملکت، میاں نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کے سربراہوں اور ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ آئینی عدالتوں کے قیام سے شہید محترمہ بے نظیر کی روح آج بہت خوش ہوگی۔ آئین مین انتہائی ناگزیر ترامیم کے مجموعہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایوان نے قومی اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کیا، تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔  کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے انہوں نے کہا کہ ہمارے دیرینہ دوست...
    سٹی 42: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کے گھر  پہنچ گئے ۔محمد نوازشریف نے  سینیٹر عرفان صدیقی کے اہل خانہ سے ملاقات  کی ، فاتحہ خوانی اور اظہار ہمدردی کیا۔ محمد نواز شریف نے کہا،عرفان صدیقی کی وفات میرے لئے بہت گہرا اور بڑا صدمہ ہے، عرفان صدیقی بہت قابل ، باصلاحیت اور عالم انسان تھے، عرفان صدیقی وفا اور خلوص کا پیکر تھے ۔ کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے محمد نوازشریف نے کہا عرفان صدیقی نے صحافت کے بعد سیاستدان کے طورپر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ،میری سینیٹر عرفان صدیقی سے قلبی تعلق تھا، ایک قریبی بھائی کی وفات پر...
    آئینی عدالت کا قیام میثاق جمہوریت کی عروج ہے، آج بے نظیر کی روح کو بہت تسکین ملے گی، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم پر صدر مملکت، نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان و اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی عدالتوں کے قیام سے بے نظیر کی روح آج بہت خوش ہوگی۔27ویں آئینی ترمیم کی مںظوری کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایوان نے قومی اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کیا، تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوںانہوں نے کہا کہ ہمارے دیرینہ دوست عرفان صدیقی انتقال کرگئے وہ استادوں کے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پارلیمنٹ ہاؤس کی پارکنگ میں اس وقت بدمزگی دیکھنے میں آئی جب مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملنے کی کوشش کی۔ میاں نواز شریف اپنی گاڑی میں بیٹھ رہے تھے اور اسی دوران دیگر لوگوں کو الوداع کر رہے تھے۔ گاڑی کی دوسری طرف سے سینیٹر افنان اللہ خان نے آکر نواز شریف سے ملنے کی کوشش کی تو سیکیورٹی پر مامور پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو دونوں میں تھوڑی کھینچا تانی ہوئی لیکن افنان اللہ اپنے قائد تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ پاکستان اور افغانستان کی جنگ دراصل دونوں ملکوں کی ہار جیت نہیں...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے منظوری پر کہا ہے کہ آج اس ایوان نے قومی اتحاد کو فروغ دیا۔ آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ میں ارکان اسمبلی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور مبارکباد دیتا ہوں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آئینی ترمیم شہباز شریف قومی اسمبلی نواز شریف وی نیوز
    لاہور:ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے وزیر اعلی پنجابٰ مریم نواز شریف کو ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ اور ’’کلائمیٹ لیڈر‘‘ قرار دے دیا۔ویلیری ہیکی نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’مریم نواز شریف جنوبی ایشیا سے ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ بن کر ابھری ہیں۔‘عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو عالمی ماحولیاتی مارکیٹ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے تعاون کی بھی یقین دہانی کروا دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی کی ملاقات ہوئی۔ ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ کو ورلڈ بنک کی جانب سے ماحولیاتی شعبے میں بھرپور معاونت کی پیشکش کی۔ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے گفتگو کرتے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف کی قومی اسمبلی  پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے قائد نوازشریف کااستقبال کیا،وفاقی وزرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم شہبازشریف اور قائد نوازشریف ایوان میں پہنچ گئے،وزیراعظم شہبازشریف اور قائد نوازشریف نے نشستوں پر جا کر اراکین سے مصافحہ کیا،مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے ڈیسک بجا کر اپنے قائدین کا استقبال کیا۔ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے میاں نوازشریف کو سلام کیا،میاں نوازشریف نے آصفہ بھٹو زرداری سے شفقت کااظہار کیا، سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہمارے سٹیٹ گیسٹ ہیں: محسن نقوی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میاں نوازشریف سے مصافحہ کیا۔ مزید...
    مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف گزشتہ روز انتقال کرنے والے سینیٹر عرفان صدیقی کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔ نواز شریف نے اپنے ساتھی عرفان صدیقی کی وفات پر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ ان کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور لیگی رہنما پرویز رشید بھی موجود تھے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں عرفان صدیقی نواز شریف
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکیے میں جوا اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران ایک ہزار سے زائد فٹبالرز کو معطل کر دیا گیا ہے۔ترکش فٹبال فیڈریشن (TFF) کے مطابق پروفیشنل فٹبال بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی کی سفارش پر 1024 فٹبالرز کو معطل کیا گیا، جن میں 27 کھلاڑی ٹاپ ڈویژن کلبز سے تعلق رکھتے ہیں۔اس فیصلے کے بعد ترک فٹبال کے تیسرے اور چوتھے ڈویژن کے تمام میچز دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں، جبکہ دوسری ڈویژن کے میچز معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔یہ اسکینڈل گزشتہ چند ہفتوں سے ترک فٹبال میں ہلچل مچا رہا ہے، جہاں پہلے ریفریز اور بعد ازاں کھلاڑیوں پر جوا کھیلنے کے الزامات سامنے آئے۔رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ اس وقت منظرعام پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-08-24 اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پی ٹی آئی رہنما، سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ مشرف کو آئین سے کھلواڑ پر آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا پڑا اور ستائیسویں ترمیم کے بعد بھی آرٹیکل6 موجود ہے، وقت آنے پر سب کو حساب دینا ہوگا۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس، اور مصطفیٰ نواز کھرکھر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں پاکستان کی عدالتوں کو داغدار کیا گیا، عدالتوں کی بے توقیری ہوگی‘ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے چیف جسٹس کی حیثیت بھی اب ختم ہو جائے گئی...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد ضلع کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں اسلام آباد ضلع کچہری میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید افراد کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف   نے کہا ہے کہ بھارتی دہشتگرد پراکسیز کے پاکستان کے نہتے شہریوں پر دہشتگرد حملے قابل مذمت ہیں، واقعےکی تحقیقات کی ہدایت کی ہے اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچا کردم لیں گے۔ افغانستان...
    بیرسٹر علی ظفر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کوئی بھی شخص اپنی پارٹی کی پالیسی کے خلاف ووٹ دے گا تو وہ نااہل ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کل ہمارے سینیٹر نے ووٹ دیا، اسے پارٹی سے نکال دیا گیا، اور ان کی نااہلی کا خط سیکریٹریٹ اور چیئرمین کو بھجوانا ہے۔ مزید پڑھیں: 27 ویں ترمیم کی حمایت کرنے والے سیف اللہ ابڑو کون ہیں؟ صحافی کے سوال پر کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ ان کی فیملی کو اٹھایا گیا اور ان کی پارٹی نے ساتھ نہیں دیا، اس پر علی ظفر نے کہا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہ سکتا، یہ اب بہانے ہو...
    مولانا غفور حیدری : فائل فوٹو  جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا غفور حیدری کا کہنا ہے کہ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ کرنے والے کے خلاف کارروائی ہو گی۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا غفور حیدری نے کہا کہ جے یو آئی نے 27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہماری نظر میں آئین میں ترمیم قومی مفاد میں ہوتی ہے۔مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے سینیٹ کے اجلاس میں پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو اور جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر احمد خان نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔ پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو اور جے یو آئی کے سینیٹر احمد...
    رہنما تحریک انصاف اور سینیئر قانون دان لطیف کھوسہ نے صدرِ مملکت کو تاحیات استثنیٰ دینے کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئےاسے آئین، قانون اور اسلامی اصولوں کے منافی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کو آئین سے کھلواڑ کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی اور اب اگر صدر کو تاحیات استثنیٰ دیا جا رہا ہے تو یہ عدالتی عمل اور آئینی توازن کے خلاف ہے۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ صدر کو آئین کے مطابق صرف اپنے عہدے کے دوران استثنیٰ حاصل ہوتا ہے، لیکن تاحیات استثنیٰ دینے کی کوئی نظیر ماضی میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی کے کمانڈر کو بھی تاحیات استثنیٰ دینے کی تجویز دی...
    اسلام آباد (اے پی پی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں تعاون پر حکومتی و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اتحادی جماعتوں نے قومی سوچ کا مظاہرہ کیا ، سیاسی و معاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی، ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے  سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب میں کیا۔ وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا خیر مقدم کیا اور 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-2-12 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)قومی عوامی تحریک کے سربراہ، نامور قانون دان اور دانشور ایاز لطیف پلیجو کو تھانہ بولا خان روڈ پر پولیس کی بھاری نفری نے روک لیا، تاہم ایاز لطیف پلیجو نے پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر جلسہ گاہ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔اس حوالے سے قومی عوامی تحریک کے مرکزی ترجمان اشرف پلیجو نے بتایا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے انصاف اور جمہوریت کے قتل، وسائل اور صوبائی وحدت کیخلاف تھانہ بولا خان میں ہزاروں افراد کا جلسہ عام منعقد کیا جا رہا ہے، مگر پولیس نے تھانہ بولا خان روڈ پر رکاوٹیں لگا کر ایاز لطیف پلیجو کو روک لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کوہستان کے مختلف علاقوں سے آنے والے عوامی قافلوں کو بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">باکو : ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی ختم کرکے جنگ بندی کے عمل کو برقرار رکھنا خطے کے امن کے لیے نہایت اہم ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران   گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ترک صدر   نے کہا کہ ترکیہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں اور پاک افغان سرحدی تناؤ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور دونوں ممالک کے درمیان استحکام کے لیے جاری مذاکرات کو مثبت سمت میں آگے بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،  انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترکیہ کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات سے دیرپا امن اور باہمی...
    ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات ،فیلڈ مارشل کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز باکو (سب نیوز )ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات ؛ چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھیوزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج باکو میں یوم فتح کی پریڈ کے موقع پر صدر جمہوریہ ترکیہ رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوں کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید...
    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ن لیگ کے امیدوار بلال فاروق تارڑ کو ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ NA-66 سے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال فاروق تارڑ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلال فاروق تارڑ کی کامیابی عوام کے بھرپور اعتماد اور مسلم لیگ (ن) کی عوام دوست پالیسیوں کی واضح عکاسی ہے۔ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں اور ملک کی ترقی و استحکام کے سفر میں ان کے...
    تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں ترمیم کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی تمام سیاسی قائدین کو خط لکھیں گے، خط میں 27 ویں آئینی ترامیم پر غور و فکر کرنے کا کہا جائے گا، نواز شریف، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور دیگر جماعتوں کے سرابراہان کو خط لکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے اس حوالے سے اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
    بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان کا کہنا ہے کہ انکے بھائی اداکار سیف علی خان نے اپنی زندگی میں کافی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، انھیں پیشہ وارانہ کامیابیاں اور ناکامیاں دونوں ملی ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نواب منصور علی خان پٹودی اور ماضی کی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی بیٹی سوہا علی خان نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اپنے بھائی کے بالی ووڈ کیریئر پر گفتگو میں مزید کہا کہ وہ طویل عرصے سے پیشہ ورانہ کیریئر میں ہیں جس میں انھیں کامیابی و ناکامی دونوں ملیں۔ 47 سالہ سوہا نے اپنے بھائی پر چاقو حملے پر بھی گفتگو کی اور کہا مجھے یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ اس وقت کیا ہوا،...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر آذربائیجان کے یومِ فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے آج باکو روانہ ہو گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر سے ملاقات کریں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ بات چیت میں تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم اور علاقائی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات موجود ہیں، جن کی بنیاد...
    پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا پاکستان کی بات غور سے سن رہی ہے کیونکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اُنہوں نے شہباز شریف کا کارکردگی کا ریکارڈ نہیں توڑا بلکہ اُنہی کے نقشِ قدم پر چل رہی ہیں۔ پنجاب کا انتظام چلانا آسان کام نہیں، تاہم سی سی ڈی سسٹم (CCD) کی بدولت صوبے میں عوام محفوظ ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب جمعرات کے روز لندن پہنچیں جہاں وہ 2 روز قیام کے بعد برازیل روانہ ہوں گی تاکہ ماحولیاتی کانفرنس COP30 میں شرکت کر سکیں۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوپ 30 اجلاس میں...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے استحکامِ پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے وزیرِ مملکت برائے سمندر پار پاکستانی عون چوہدری کے ہمراہ ملاقات کی۔ جس میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق تفصیلی گفتگو اور مشاورت ہوئی۔ مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم کے بارے میں 7 بڑے پروپیگنڈے اور ان کے برعکس حقائق اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اقتصادی امور احد چیمہ، وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ، وزیرِ پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور مشیرِ وزیراعظم رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ...