2025-12-02@17:56:18 GMT
تلاش کی گنتی: 43
«شیوان زیلس»:
ایلون مسک کے بچوں کی تعداد اور ان کی بیویوں سے متعلق متضاد اطلاعات، خبریں اور افواہیں اب شاید دم توڑ دیں کیوں کہ پہلی بار انھوں نے اس بارے میں لب کشائی کی ہے۔ دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک اور کسی حد تک پُراسرار ازدواجی زندگی کے مالک ایلون مسک نے پہلی بار اپنی فیملی کے بارے میں بات کی ہے۔ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے پہلی بار انکشاف کیا ہے کہ ان کی پارٹنر نیورالنک کی ایگزیکٹیو شیوان زِیلس ہیں۔ ایلون مسک نے مزید بتایا کہ شیوان زیلس سے ایک بیٹا ایسا بھی ہے جس کا نام شیکھر رکھا ہے۔ یہ نام نوبیل انعام یافتہ بھارتی سائنس دان چندر شیکھر سے متاثر ہوکر...
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری نے چیئرمین تحریک انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل کی تنہائی نے عمران خان کو ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان ماضی میں جن مذہبی جماعتوں کو دہشت گرد اور شدت پسند قرار دیتے تھے، آج انہی کے لیے اپنی جماعت کو سڑکوں پر لانے کی کال دے رہے ہیں۔ اُن کے مطابق خان صاحب یوٹرن لینے میں ماہر ہیں اور موقف تبدیل کرتے ہوئے انہیں شرم بھی محسوس نہیں ہوتی۔ عظمٰی بخاری نے سوال اٹھایا کہ جب قوم آپ کی فائنل کال کو مسترد کر چکی ہے تو اب کس منہ سے نئی کال دی جا رہی ہے؟ کیا...
فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل کی دیواروں نے ذہنی طور پر مفلوج کردیا ہے۔اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ماضی میں انتشاری جماعت کو موصوف دہشتگرد، شدت پسند قرار دیتے تھے، اب اسی مذہبی جماعت کے لیے پارٹی کارکنوں کو احتجاج کی کال دے رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یوٹرن لینے اور بار بار مؤقف تبدیل کرنے پر ان کو شرم بھی نہیں آتی، آپ کی فائنل کال کو پاکستان مسترد کرچکا تو اب کس منہ سے کال دیتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ پاکستانی یہ سوچنے پر مجبور ہے کیا انتشار پھیلانے کے لیے ان دونوں کا ایجنڈا ایک ہے؟ جس صوبے میں...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل کی دیواروں نے ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے دور حکومت میں جلاد اور فرعون کا رول ایک ہی وقت میں ادا کر رہے تھے، ماضی میں جس انتشاری جماعت کو موصوف دہشت گرد اور شدت پسند قرار دیتے تھے، اب اسی مذہبی جماعت کے لئے پارٹی کارکنوں کو احتجاج کی کال دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوٹرن لینے اور بار بار موقف تبدیل کرنے پر ان کو شرم بھی نہیں آتی، جب آپ کی فائنل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوادر (نمائندہ جسارت) غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لییاحتجاجی مظاہرہ، ملا فاضل چوک میں جماعت اسلامی اور جمعیت علما اسلام کے زیرِ اہتمام احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا جس سے مفتی اختر ،حافظ عبدالکریم ،مولانا محمد انور منصور ، مولانا لیاقت بلوچ ، مولانا قاسم اور سعید احمد نے خطاب کیا ۔اس موقع پر بڑی تعداد میں کارکنوں اور عوام نے شرکت کی مظاہرین نے فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اور مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے حکومتِ پاکستان اور عالمِ اسلام کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ عملی اقدامات کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی مدد کریں اور اسرائیلی جارحیت...
جنیوا: ہزاروں مظاہرین فلسطینی جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھائے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری و فوجی کارروائیوںکیخلاف مارچ کررہے ہیں،چھوٹی تصویر میں جرمنی کے شہر برلن میں بھی غزہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
ایشیا کپ 2025 کے سُپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف کی جانب سے شائقین کی ہوٹنگ کا جواب رافیل تباہ ہونے کے اشارے سے دینے پر جہاں بھارتی تلملا اٹھے وہیں پاکستانی فینز نے فاسٹ بولر کے اشارے کو خوب انجوائے کیا۔حارث رؤف کے رافیل سیلیبریشن والے اشارے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور یوں بھارت میں پاکستان سے میچ کی جیت کا جشن رونے دھونے میں تبدیل ہوگیا۔ دوسری جانب پاکستانی شائقین بھارت سے شکست کے باوجود میچ کے وائرل کلپس کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہے۔ گزشتہ روز بنگلادیش سے میچ کے دوران بھی پاکستانی شائقین کرکٹر حارث رؤف کے اشارے پر پُر جوش نظر...
جنیوا: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جنیوا میں طلب کیا گیا ہے۔ پاکستان اور کویت کی درخواست پر بلائے گئے اجلاس میں حماس رہنماؤں کے خلاف اسرائیلی فضائی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اسرائیل نے اس انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا کوئی بھی نتیجہ انسانی حقوق کے نظام پر دھبہ ڈالے گا۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو دوحہ میں حماس رہنماؤں کے اجلاس پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں 6 افراد شہید ہوئے، تاہم حماس کی قیادت محفوظ رہی۔ حماس ذرائع کے مطابق حملے کے وقت...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر میں جیل کی دیوار توڑ کر اندر گھس جاؤں تو کیا یہ مجھے عمران خان سے ملنے دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں، ہمارے جو لوگ شہید ہو رہے ہیں ان پر پالیسی بنانا ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم نے افغانستان سے بات کی تو یہ کہتے ہیں یہ تمہارا کام نہیں، اگر ہمارا کام نہیں تو تم کرلو، اتنے آپریشنز کرکے تم نے کیا کرلیا۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے جیل میں ملاقات نہیں ہورہی، انتظامیہ کی جانب سے انہیں ملاقات کے لیے وقت نہیں دیا جاتا۔ اس حوالے...
فائل فوٹو کراچی میں ڈیفنس لائبریری کے قریب ٹریلر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر بنگلے میں گھس گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 2 ڈیفنس لائبریری کے قریب ٹریلر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر رہائشی بنگلہ کی دیوار توڑتا ہوا بنگلے میں جا گھسا جس کے نتیجے دو افراد معمولی زخمی ہوئے۔زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی ہونے والوں کی شناخت 32 سالہ رمضان اور 29 سالہ ارشد کے ناموں سے کی گئی۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے باعث بنگلے کی دیوار کو نقصان پہنچا جبکہ ٹرالر کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا۔ٹریفک پولیس کی جانب سے لفٹر طلب کرکے ٹرالر کو بنگلے سے ہٹاکر تھانے میں منتقل کردیاگیا ہے اور حادثے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ (DFML) نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے 300 کلومیٹر رینج والی ای وی (الیکٹرک وہیکل) کی پیداوار اور اسمبلنگ شروع کر دی ہے۔ یہ اقدام کمپنی کے اُس پہلے معاہدے کا تسلسل ہے جو ایکو-گرین موٹرز لمیٹڈ (EGML) کے ساتھ 200 کلومیٹر رینج کی ای وی کی تیاری کے لیے کیا گیا تھا۔ یہ خوشخبری کمپنی نے جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دی گئی ایک رسمی اطلاع میں دی۔ نوٹس کے مطابق، دیوان فاروق موٹرز اب صرف 200 کلومیٹر کی رینج تک محدود نہیں رہی بلکہ اس نے اب 300 کلومیٹر تک سفر کرنے والی جدید الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری بھی شروع کر دی...
جاوید محمود ۔۔۔۔۔ امریکہ سے حالیہ ایران اسرائیل تنازع کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کا ایک اسرائیلی منصوبہ یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ یہ کوئی اچھا خیال نہیں ہے۔ آئیے یہ سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ایران کے رہبر اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای کون ہیں اور ان کے پاس کتنی طاقت ہے اس کے علاوہ آیت اللہ علی خامناای کے خاندان کا ایران کی سیاست میں کیا کردار ہے ایران میں علی خامنہ ای کی منہ سے نکلی بات حتمی ہوتی ہے۔ وہ دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے اپنے ملک کے رہبر اعلیٰ ہیں لیکن باہر کی دنیا شاید ان...
سوات(اوصاف نیوز) دیر میں جےیوآئی تحصیل براول کے امیر مفتی حبیب اللہ حقانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پ ولیس کااس حوالے سے کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نےگزشہ شب گھر کے اندرگھس کرگولی مار کرشہید کردیا تھا،ملزمان کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ حبیب اللہ حقانی کی نماز جناہ آج دوپہر 2 بجے کو بین بالا سکول براول میں میں ادا کی جائے گی۔ بھارت کی معروف اداکارہ شیفالی جریوالا کی موت پر معروف مفتی طارق مسعود بھی چیخ اٹھے
(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں جےیوآئی تحصیل براول کے امیر مفتی حبیب اللہ حقانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کااس حوالے سے کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نےگزشہ شب گھر کے اندرگھس کرگولی مار کرشہید کردیا تھا،ملزمان کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ حبیب اللہ حقانی کی نماز جناہ آج دوپہر 2 بجے کو بین بالا سکول براول میں میں ادا کی جائے گی۔
خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں جےیوآئی تحصیل براول کے امیر مفتی حبیب اللہ حقانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نےگزشہ شب گھر کے اندرگھس کرگولی مار کرشہید کردیا تھا،ملزمان کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ حبیب اللہ حقانی کی نماز جناہ آج دوپہر 2 بجے کو بین بالا سکول براول میں میں ادا کی جائے گی۔ Post Views: 2
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی شکست پر امریکہ کا ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہونے کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا اس طرح کے حملے عالمی جارحیت کے زمرے میں آتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرپرسن خان آف منگ فاؤنڈیشن خولہ خان نے امریکہ کی طرف سے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ حملے اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت کے تسلسل میں کیے گئے ہیں جن پر مجھے نہایت گہری تشویش ہے۔ مجھ سمیت ہر کشمیری ایران کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے میری پوری امت مسلمہ سے اپیل ہے کہ...
جنیوا میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی برطانیہ، فرانس، جرمنی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے ہونے والے مذاکرات کو ایران میں سراہا گیا۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے "ایرنا" کے مطابق اسرائیل کے ساتھ جنگ کے آٓغاز کے بعد پہلی بار یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات جنیوا میں ہوئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ جنیوا میں ہونے والے مذاکرات احترام اور سنجیدگی" پر مبنی تھے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ یہ مذاکرات تقریباً ساڑھے تین گھنٹے جاری رہے، جن میں ایران کے جوہری پروگرام پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ عراقچی نے مذاکرات کے دوران تمام فریقین کے مؤقف کو سنا اور سنجیدہ تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی میڈیا کے بقول اگر یہ عمل اسی طرح جاری رہا تو کچھ نکات...
یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کل بروز جمعہ جنیوا میں ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ جوہری معاملات پر اہم مذاکرات کریں گے، جن کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے پائیدار اور شفاف یقین دہانی حاصل کرنا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے جرمن سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ مذاکرات جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ اور ایران کے وزیر خارجہ کے درمیان ہوں گے، جن میں ایران پر زور دیا جائے گا کہ وہ یہ تحریری اور واضح ضمانت دے کہ اس کا جوہری پروگرام صرف پرامن اور شہری مقاصد تک محدود رہے گا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مذاکرات جنیوا میں جرمن قونصلیٹ میں منعقد ہوں گے، جہاں...
جب یہ سطور لکھی جا رہی ہیں، ایران پر اسرائیل کے سرپرائز اٹیک کو 5 دن گزرچکے۔ اور بعد کے ان 5 دنوں میں مزید بھی بہت کچھ ہوچکا لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ چیزیں اب بہت حد تک واضح ہوچکیں۔ واضح شدہ میں سب سے اہم یہ ہے کہ حملے کی پلاننگ یہ سوچ کر کی گئی تھی کہ ایران کی ٹاپ کمانڈ کے صفائے، موساد ایجنٹوں کے ایران میں جگہ جگہ دہشتگرد حملوں اور ایرانی ایئرڈیفنس کے ہیک ہونے سے پورے ملک میں بے یقینی اور افراتفری کی فضا بن جائے گی جس سے رجیم چینج کا خواب شرمندہ تعبیر ہوجائے گا۔ اسرائیلی کیلکولیشن میں یقیناً یہ تصور شامل رہا تھا کہ بالکل ہی اچانک...
قیدیوں نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کی، 3 ایف سی کے اہلکار بھی زخمی ہوئے، 9 مشتبہ افرادزیر حراست زلزلے کے جھٹکوں کے باعث قیدیوں کو بیرکس سے باہر نکالا گیا تھا،قیدی کو ہر حال میں پکڑا جائے، وزیر جیل کی گفتگو کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے 216 قیدی دیواریں توڑ کر فرار ہوگئے۔قیدیوں نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران ایک قیدی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے، 3 ایف سی کے اہلکار بھی زخمی ہوئے 87 قیدیوں کو مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا گیا، 9 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث قیدیوں کو بیرکس سے باہر نکالا گیا...
کراچی کی ملیر جیل سے سینکڑوں کی تعداد میں قیدی فرار ہوگئے ہیں جن میں سے کچھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی مفروروں کی تلاش اب بھی جاری ہے۔ اس واقعے کے بعد بہت سے سوال اٹھنا شروع ہوگئے ہیں جیسا کہ ان قیدیوں کو پھر سے کیسے پکڑا جائے گا، کیا اس نوعیت کا زلزلہ آیا جس سے دیواروں میں دراڑیں پڑگئی ہوں یا پھر وہ حاضر ڈیوٹی سیکیورٹی اہلکاروں کی غفلت تھی؟ کیا مفرور قیدیوں کو دوبارہ پکڑنا ممکن ہے؟ قانونی ماہر خیر محمد خٹک نے ملیر جیل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی قیدی جیل جاتا ہے اس کی انٹری ہوتی ہے اور اس کا بائیو ڈیٹا جیل کا ریکارڈ بن جاتا ہے...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے 216 قیدی دیواریں توڑ کر فرار ہوگئے۔قیدیوں نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران ایک قیدی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے، 3 ایف سی کے اہلکار بھی زخمی ہوئے 80 قیدیوں کو مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا گیا، 9 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث قیدیوں کو بیرکس سے باہر نکالا گیا تھا، وزیر جیل سندھ علی حسن زرداری نے ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کی خبروں کا نوٹس لے لیا اور آئی جی جیل اور ڈی آئی جی جیل سے رپورٹ طلب کر لی، انہوں...
کراچی ملیر جیل سے 100 سے زائد قیدیوں کے فرار ہونے پر سندھ کے وزیرِ داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے جیل کا دورہ کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ملیر جیل کی دیوار نہیں ٹوٹی، قیدی گیٹ سے باہر نکلے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات یہ تھیں کہ جیل کی دیوار ٹوٹی ہے، حتمی رپورٹ آنے تک کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 100 کے قریب قیدی فرار ہوئے جن میں سے 46 قیدیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دیگر مفرور قیدیوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ فرار ہونے والے قیدی سنگین...
کراچی ( نیوز ڈیسک) زلزلے کے باعث ملیر جیل کی دیواروں میں دراڑ، 300 قیدی فرار، رات گئے ملیر جیل سے متعدد قیدی فرار ہو گئے۔ قیدیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران جیل کے باہر شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ جیل ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے پیش نظر قیدیوں کو بیرکوں سے باہر لایا گیا تھا۔ اس دوران بعض قیدیوں نے موقع کا فائدہ اٹھا کر فرار کی کوشش کی۔ پولیس کی جانب سے قیدیوں کے فرار کو ناکام بنانے کے لیے فائرنگ کی جا رہی ہے۔ بیشتر قیدیوں کو بیرکوں میں واپس پہنچا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فرار ہونے...
زلزلے کے باعث جیل کے بیرکس کی دیواروں میں دراڑ پڑ گئی تھی ملیر جیل سے قیدی دیوار توڑ کر فرار ہوگئے جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق قیدی جیل کی دیوار توڑ کر فرار ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں پولیس متحرک ہوگئی اور ان کی دوبارہ گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 12 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث جیل کے بیرکس کی دیواروں میں دراڑ پڑ گئی تھی، کچھ قیدی جیل کی دیوار توڑ کر فرار ہوگئے جبکہ قیدیوں کی گرفتاری کے...
اس سے زیادہ دیوار کے ساتھ نہیں لگ سکتے، اب مُلک بھر میں احتجاج ہوگا، جیل سے خود لیڈ کروں گا، عمران خان
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں عدلیہ اور ایگزیکٹو سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا، 5 جون کو سماعت ہوتی ہے یا نہیں یہ سوالیہ نشان ہے، ہمیں امید ہے کہ ریلیف ملے گا لیکن اس سے زیادہ دیوار کے ساتھ نہیں لگ سکتے، اب مُلک بھر میں احتجاج ہوگا، جیل سے خود لیڈ کروں گا، میں سب جانتا ہوں کہ کس کو کیوں ملاقات کے لیے آنے دیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے حکومت کے خلاف خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اس حوالے سے تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر...
چین کی معیشت کی دباؤ کے باوجود اپریل میں مسلسل ترقی نیشنل سروس انڈسٹری پراڈکشن انڈیکس میں سال بہ سال 6.0 فیصد کا اضافہ
بیجنگ: چین کے قومی ادارہ شماریات نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں اپریل میں چین کے معاشی اعداد و شمار جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق اپریل میں چین میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 6.1 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 0.22 فیصد اضافہ ہوا۔ نیشنل سروس انڈسٹری پراڈکشن انڈیکس میں سال بہ سال 6.0 فیصد کا اضافہ ہوا۔ صارفین کے سامان کی کل خوردہ فروخت 3.7174 ٹریلین یوآن رہی ، جو سال بہ سال 5.1 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 0.24 فیصد کا اضافہ ہے۔ جنوری سے اپریل تک ملک بھر میں فکسڈ اثاثوں (دیہی گھرانوں کو چھوڑ کر) میں سرمایہ کاری کی مالیت...
بیجنگ :چین کی خاتون اول پھنگ لی یوان نے برازیل کی خاتون اول روزانجیلا کے ساتھ چائنا نیشنل گریٹ تھیٹر کا دورہ کیا جو برازیل کے صدر کے ساتھ چین کے دورے پر تھیں۔بدھ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ دونوں خواتین اول نے مل کر تھیٹر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، فن پاروں کی ایک نمائش دیکھی اور بین الاقوامی ثقافتی تبادلے اور فنون کی مقبولیت کو بڑھانے میں چائنا نیشنل گریٹ تھیٹر کے کردار کو سراہا۔ دورے کے بعد، پھنگ لی یوان اور روزانجیلا نے کلاسیکل اوپیرا اور چین-برازیل گیتوں کا ایک پروگرام ملاحظہ کیا۔ پھنگ لی یوان نے کہا کہ چین اور برازیل دونوں ثقافتی طاقتیں ہیں، حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی...
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد کئی ایشیائی ایئرلائنز نے بدھ کو یورپ جانے اور آنے والی پروازوں کے راستے تبدیل یا منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے پاکستان نے موجودہ صورت حال میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کرتے ہوئے تمام فلائٹس کو کراچی ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا ہے جبکہ پاکستان نے اپنی ائیر سپیس بھی ابتدائی طور پر 48 گھنٹوں کے لیے بند کرتے ہوئے مسافروں کو واپس گھر جانے کی ہدایت کی ہے.(جاری ہے) پروازوں کی آمد ورفت پر نظر رکھنے والے ادارے فلائٹ ریڈار24 نے اس حوالے سے پاکستانی فضائی حدود کی عکاسی کرنے والی ایک تصویر بھی شائع...
فضل الرحمن حافظ نعیم ملاقات : جماعت اسلامی ، جے یوآئی کا غزہ کیلئے اتحاد ، اپریل کو پاکستان پر جلسہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے منصورہ لاہور میں ملاقات کی۔ دونوں جماعتوں کے درمیان گرینڈ الائنس پر اتفاق نہیں ہو سکا تاہم اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ ہر جماعت اپنی سیاسی جدوجہد اپنے پلیٹ فارم سے جاری رکھے گی، البتہ قومی اور عوامی مسائل پر مشترکہ مؤقف اپنانے کی گنجائش موجود رہے گی۔ ملاقات میں لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ، امیر العظیم اور جاوید احمد قصوری شریک تھے جبکہ مولانا راشد محمود سومرو، اسلم غوری، مولانا امجد خان اور دیگر رہنما شامل تھے۔ ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمن اور حافظ نعیم الرحمن نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب...
بیجنگ :قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق جنوری سے مارچ تک چین کی ہول سیل اور ریٹیل تجارت کی اضافی مالیت 3.3 ٹریلین یوآن رہی جو سال بہ سال 5.8 فیصد اضافہ ہے اور یہ جی ڈی پی کا 10.4 فیصد بنتی ہے۔ اس سال چین کی ہول سیل اور ریٹیل تجارت نے ایک اچھا آغاز کیا ہے ،اور گھریلو طلب کو بڑھانے اور قومی اقتصادی سائیکل کو ہموار کرنے کے لئے مضبوط حمایت فراہم کی ہے۔ہول سیل انڈسٹری کے نقطہ نظر سے ، جنوری سے مارچ تک اجناس کی مارکیٹ کا ٹرن اوور 1.3 ٹریلین یوآن رہا ، اور صنعتی صارفی اشیاء کی مارکیٹ کے ٹرن اوور میں سال بہ سال 0.8 فیصد اضافہ ہوا۔ ریٹیل صنعت کے...
لاہور ہائی کورٹ نے نجی کمپنی کو خود سوزی کرنے والے شہری آصف جاوید کی بیوا کو 75 لاکھ کا چیک دینے کی ہدایت کردی۔ رپورٹ کے مطابق خود سوزی کرنے والے آصف جاوید کی بیواؤں کو انصاف مل گیا، نجی کمپنی کو عدالت نے 75 لاکھ کا چیک دینے کی ہدایت کردی۔ آصف جاوید کی تقریبا 11 سال کی سیلری کی عوض یہ رقم اس کی بیواؤں کو دی جائے گی، 11 سال کی سیلری کے مطابق آصف جاوید کی سیلری تقریباً 35 لاکھ بنتی تھی۔ عدالت نے نجی کمپنی کو ہدایت کی گئی تھی کہ آصف جاوید کے اہل خانہ کو کھولے دل سے امداد کرے، جسٹس خالد اسحاق نے کیس کی سماعت کی۔ آصف جاوید کو کو نجی...
اسرائیل نے برطانیہ کی لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی دو خواتین اراکین پارلیمنٹ، ابتسام محمد اور یوان یِنگ کو ملک میں داخلے سے روک دیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں اراکین مقبوضہ فلسطینی علاقے مغربی پٹی کا دورہ کرنے جا رہی تھیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں اراکین کا کہنا ہے کہ یہ پارلیمنٹرینز کے لیے ضروری ہے کہ وہ براہ راست زمینی حقائق سے آگاہ ہوں اور مقبوضہ علاقوں کا دورہ کر سکیں۔ اسرائیل کی امیگریشن اتھارٹی کے مطابق ان خواتین کو اس لیے روکا گیا کیونکہ ان پر اسرائیل کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے کا الزام ہے۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لامے نے اس فیصلے کو ناقابل قبول اور باعثِ تشویش قرار...
ریلی سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ نیا بھر میں جہاں بھی ظلم ہو رہا ہے، بالخصوص وطن عزیز میں پارا چنار میں جاری ظلم و بربریت کیخلاف ہم سراپا احتجاج ہیں۔ حکومت پاکستان مسئلہ فلسطین کی اہمیت کے پیش نظر یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔ ان شاءاللہ فلسطینی مجاہدین کی استقامت اور جذبہ جہاد کے باعث قبلہ اول کی آزادی اور غاصب ریاست اسرائیل کی نابودی قریب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ القدس کمیٹی سیوا سادات گڑھ مہاراجہ ضلع جھنگ کے زیراہتمام جمعہ الوداع کو امام خمینیؒ کے فرمان پر جامعہ القائم سیوا سادات سے گھیل پور چوک تک عظیم الشان القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں شہریوں نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مارچ 2025ء) سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا سے بدھ 12 مارچ کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ایسے فلسطینی متاثرین نے، جن کا دعویٰ ہے کہ انہیں اسرائیلی حراست کے دوران اور اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے بری طرح پیٹا گیا اور جنسی بدسلوکی بھی کی گئی، اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر اپنے حلفی بیانات میں اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی تفصیلات ریکارڈ کرائیں۔ الشفاء ہسپتال کے کارکن کا بیان ان میں سے اس وقت 28 سال کی عمر کے ایک فلسطینی اور پیشے کے اعتبار سے نرس کا کام کرنے والے سعید عبدالفتاح نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ غزہ سٹی کے الشفاء ہسپتال میں...
بیجنگ :آن لائن پلیٹ فارم کے اعداد و شمار کے مطابق فروری میں چین کا مجموعی فلم باکس آفس (بشمول پری سیل) 15 ارب یوآن سے تجاوز کر گیا ہے اور چینی اینیمشن فلم ‘نیژا 2’ کا ریونیو مجموعی باکس آفس کا 76.3 فیصد سے زیادہ ہے۔فلم “نیژا 2 کا مجموعی عالمی باکس آفس (بشمول پری سیل) 13 ارب یوآن سے تجاوز کر چکا ہے ، جو اس وقت عالمی باکس آفس کی فہرست میں 8 ویں نمبر پر ہے۔
ریاض احمدچودھری یہودیوں کی بدقسمتی یہ کہ ان پر اللہ تعالیٰ نے بھی متعدد بار لعنت بھیجی ہے۔ یہودیوں نے اپنی ہزاروں سالہ زندگی اللہ تعالیٰ کی مسلسل نافرمانیوں میں گزاری ہے۔ حضرت یعقوب علیہ السلام کے دور سے بنی اسرائیل نام کی قوم کا آغاز ہوا اور دم تحریر تک یہ قوم مسلسل بغاوت، سازش اور فساد کی علمبردار ہے۔ دنیا بھر کی اقوام میں یہ وہ واحد قوم ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے سب سے زیادہ غضب و غصے اور پھٹکار و ملامت کا سزاوار ٹھہرایا ہے۔ اسرائیلیوں کی مکرو فریب کی پوری تفصیل قرآن پاک میں محفوظ کی گئی ہے۔قرآن پاک کے مطابق یہ قوم عہد و پیمان کی مسلسل نافرمانی کرتی تھی جس کے بعد...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جیل کی دیواروں نے بانی پی ٹی آئی کے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو ختم کر دیا۔جمعرات کے روزبرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے خط لکھ کر تحریری کھلا این آر او مانگا ہے،ایک ٹولہ محمد نواز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز کے بغض میں جل کر راکھ ہوتا رہے گا۔(جاری ہے) عظمی بخاری نے کہا کہ جو ڈٹ گیا تھا ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ منتیں ترلے کر رہا ہے ، لوگوں کو حقیقی آزادی کے مارکے سنانے والا ذہنی دبا ئو کا شکار ہو چکا...
اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ مذاکرات سے بھاگنے والے شدید ذہنی تناﺅ اور فرسٹریشن کا شکار ہیں،190 ملین پاﺅنڈ کیس کے فیصلے کے بعد یہ اپنا دماغی توازن پہلے ہی کھو چکے تھے،وزیراعظم کے بارے میں عمر ایوب کا نوحہ بڑا دلدوز ہے، عمر ایوب کو نقص حافظہ کی شکایت ہے، وہ شاید بھول چکے ہیں کہ شہباز شریف اس ملک کے منتخب وزیراعظم ہیں، عمر ایوب کی گیدڑ بھبکیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں،مرشد حال مقیم اڈیالہ سے پوچھ لیں کہ مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر کے آپ کیا ثابت کرنا...