2025-12-09@12:01:16 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«میتوں کی تدفین»:
لاہور میں لاوارث میتوں کی تدفین سنگین انتظامی مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔ 2016 میں قائم کیا گیا ’’شہرِ خاموشاں‘‘ ماڈل قبرستان اس صورتحال کا مستقل حل سمجھا جاتا تھا، مگر اس وقت کی حکومت کی تبدیلی کے بعد سے یہ منصوبہ غیر فعال ہے۔ شہر خاموشاں منصوبے کے آغاز پر یہاں صاف اور منظم قبریں، غسلِ میت کے لیے باقاعدہ جگہ، نمازِ جنازہ کے لیے ہال، ایمرجنسی سروس اور ریکارڈ محفوظ رکھنے کا جدید نظام فراہم کیا گیا تھا۔ یہ سہولتیں سرکاری قبرستانوں میں پہلی بار متعارف ہوئیں اور امید کی جا رہی تھی کہ دیگر شہروں میں بھی اس ماڈل کو اپنایا جائے گا۔ انتظامی سرگرمیاں رکنے کے بعد پولیس، ریسکیو اداروں اور فلاحی تنظیموں کو نامعلوم میتوں...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈر کراچی نے کہا کہ پائمیک نمائش کے ذریعے مختلف ممالک کے درمیان ایک مضبوط تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش ہے، کے پی ٹی کی سفارشات کے مطابق پورٹ کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے، پورٹ جتنے زیادہ ہوں گے تجارت کو فائدہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی کی صلاحیتوں پر کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیئے۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں نیوی کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، ہماری صلاحیتوں کے سامنے 6 گناہ بڑا دشمن بھی جارحیت کرنے کی کوشش نہ کر سکا۔ وائس ایڈمرل فیصل عباسی...
—فائل فوٹو کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی کی صلاحیتوں پر کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں نیوی کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، ہماری صلاحیتوں کے سامنے 6 گناہ بڑا دشمن بھی جارحیت کرنے کی کوشش نہ کر سکا۔ پاکستان کی بلیو اکنامی کیلئے پائیمک ایکسپو اہمیت کی حامل ہوگی: وائس ایڈمرل فیصل عباسیوائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی کا کہنا ہے کہ اس میگا ایکسپو کے انعقاد کے تعاون پر سندھ حکومت کے بھی شکر گزار ہیں، اس کانفرنس میں مقامی سرمایہ کاروں کو بھی فوائد حاصل ہوں گے وائس ایڈمرل فیصل عباسی کا کہنا ہے کہ...
بلوچستان کے ضلع خضدار میں پہلی مرتبہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جناح اسٹیڈیم میں ’کتاب میلہ، کھیل اور ثقافتی فیسٹیول 2025‘ کا انعقاد کیا گیا، جو بلوچستان کے نوجوانوں خصوصاً ابھرتی ہوئی جنریشن زی کی تخلیقی صلاحیتوں، اعتماد اور ثقافتی شناخت کا مظہر ہے۔ 24 اکتوبر سے شروع ہونے والا یہ فیسٹیول 30 اکتوبر تک جاری رہے گا، افتتاحی تقریب میں کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل بلوچ، ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی، ایس ایس پی خضدار شہزاد عمر بابر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی نئی نسل امید، استقامت اور ترقی کی نئی پہچان، درست رہنمائی ناگزیر اس موقع پر اساتذہ، تعلیمی اداروں کے سربراہان اور طلبہ بھی بھرپور جوش و خروش کے...
سپاہ پاسداران انقلاب کے ایک کمانڈر نے کہا کہ آج ہم پچھلے 45 سالوں میں اپنی بہترین پوزیشن میں ہیں اور ہم نے ابھی تک کسی بھی میزائل شہر کا دروازہ نہیں کھولا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب کے ایک کمانڈر بریگیڈئر جنرل علی فضلی نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایران نے اپنی میزائل صلاحیتوں کا صرف 25 فیصد ہی استعمال کیا اور ہم نے ابھی تک کسی بھی میزائل شہر کا دروازہ نہیں کھولا ہے۔ المیادین کے مطابق آئی آر جی سی کے ڈپٹی اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر بریگیڈیئر جنرل علی فضلی نے جمعرات کے روز کہا کہ ان کا ملک کئی سالوں سے دشمن کے ساتھ کسی بھی ممکنہ تصادم کے لیے تیار ہے۔...
وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات: صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ اور فیصلہ کن صلاحیتوں کو سراہا
پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جمعرات کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں اوول آفس میں تفصیلی ملاقات کی، جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے ایک خصوصی ظہرانے میں بھی شرکت کی۔ امریکی وفد میں سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو، سینیئر مشیر سٹیو ویٹکوف اور مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی امریکی نمائندہ شامل تھے، جبکہ پاکستانی وفد میں نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اور وزیر داخلہ بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لیے صدر ٹرمپ کے مثبت اور نتیجہ خیز کردار کو سراہا اور پاکستانی قوم کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صدر ٹرمپ کی...
نوشہرو فیروز کی عدالت نے مظاہرین کی میتوں سے متعلق عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔سماعت کے دوران سیشن جج نوشہروفیروز نے کہا ہے کہ پولیس نے جاں بحق مظاہرین کی میتیں ورثاء کے حوالے کرنے کی کوشش ہی نہیں کی۔ سیشن جج نوشہرو فیروز کا کہنا ہے کہ عدالت کا واضح حکم تھا لاش ورثاء کو دیں یا کسی این جی او کی معرفت تدفین کی جائے ، ایس ایس پی نوشہرو فیروز 29 تاریخ تک جواب جمع کروائیں۔
ویب ڈیسک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں اٹلی کی سفیر میری لینا ارمیملن نے ملاقات کی جس میں ماحولیاتی آلودگی، تجارت بالخصوص زیتون کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ گورنر ہاؤس لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے اٹلی کی طرف سے پاکستانی طلبہ کو ایک ہزار ووکیشنل سکالرشپس دینے پر اطالوی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ اٹلی میں رہنے والے پاکستانی اٹلی کی معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں، زیادہ پاکستانی اٹلی جانا پسند کرتے ہیں، حال ہی میں کئی پاکستانی انسانی سمگلروں کے ہاتھوں غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جاتے...