2025-11-14@04:49:17 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«واپس جا چکے ہیں»:
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ صوبوں اور وفاق کے درمیان وسائل کی تقسیم کا مسئلہ ہے، لیکن ہم یہ بھی نہیں کہتے کہ صوبوں کو جو دے چکے ہیں واپس لیا جائے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبوں اور وفاق کے درمیان وسائل کی تقسیم کے معاملے پر کافی عرصے سے بات چیت ہورہی ہے۔ مزید پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ، این ایف سی اور فوجی کمان سے متعلق کون سی اہم ترامیم تجویز کی جائیں گی؟ انہوں نے کہاکہ صوبوں کے پاس وسائل ضرورت سے زیادہ نہیں تو کم بھی نہیں ہیں، لیکن وفاق کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رانا...
ویب ڈیسک : طورخم بارڈر کے راستے سے گزشتہ روز 5,220 افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے ہیں۔اب تک کل 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاک افغان طورخم بارڈر سے 401 قانونی اور 2,314 غیر قانونی افراد کی وطن واپسی ہوئی ہے، اب تک کل 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 19، پنجاب سے 450 افغان شہری گزشتہ روز واپس بھیجے گئے، اب تک دیگر صوبوں سے 25 ہزار 392 افغان باشندے واپس جا چکے ہیں، خیبر پختونخوا کے ٹرانزٹ پوائنٹس سے گزشتہ روز 19 افغان شہری ڈیپورٹ ہوئے۔ لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 ستمبر 2025ء) تارکین وطن سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) کا کہنا ہے کہ گزشتہ دسمبر میں شام کے حکمران بشار الاسد کے خاتمے کے بعد سے دس لاکھ شامی پناہ گزین اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔ تاہم ادارے نے خبردار کیا ہے کہ انسانی بنیادوں پر کارروائیوں کے لیے فنڈز میں کافی کمی آتی جا رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے ایک بیان میں کہا، "محض نو مہینوں میں، آٹھ دسمبر 2024 کو بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد 10 لاکھ شامی باشندے اپنے ملک واپس پہنچ گئے ہیں۔" ایجنسی نے مزید کہا کہ...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور صوبہ جات و سرحدی علاقے کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ اب تک قریباً 3 لاکھ افغان مہاجرین رضاکارانہ طور پر واپس جا چکے ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر اسد قاسم کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں سینیٹر فیصل سلیم رحمان، عطاالحق، ندیم احمد بھٹو، وزارتِ امور کشمیر و گلگت بلتستان کے ایڈیشنل سیکریٹری اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کی بے دخلی دوبارہ شروع، کوئٹہ میں پراپرٹی مارکیٹ پر منفی اثرات کا خدشہ کمیٹی نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی غیر حاضری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سینیئر حکام کی شرکت مؤثر پارلیمانی غور و...
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید اپنے خلاف مختلف کیسز میں گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہیں اور کافی عرصہ سے سیاسی منظرنامے سے غائب ہیں، 9 مئی واقعے کے بعد مقدمات اور گرفتاری کے ڈر سے زیادہ تر رہنماؤں نے خاموشی اختیار کرلی تھی یا پھر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر رہے تھے، ایسے میں مراد سعید نے روپوشی کا انتخاب کیا تاہم اب مراد سعید کی ایک مرتبہ پھر سے سیاست اور پارلیمنٹ میں انٹری ہونے والی ہے۔ خیبر پختونخوا میں 21 جولائی کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے ہیں، مراد سعید کو سینیٹ میں لانے کے لیے جنرل نشست کا...
قومی ائیرلائن کا بعد از حج آپریشن 10جولائی کواختتام پذیرہوگا، اب تک 24 ہزارحجاج پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن تواترسے جاری اور حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، لاہور، پشاورسمیت مختلف شہروں کے لیے سعودی عرب سے پروازیں چلائی جارہی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اب تک 24 ہزارحجاج کرام کو پاکستان پہنچایا جاچکا ہے، بعدازحج آپریشن کے دوران 109کے لگ بھگ پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔ بعد از حج آپریشن کےتحت کل 42 ہزارحجاج کرام پاکستان پہنچیں گے۔ ترجمان کے مطابق بعدازحج آپریشن کے لیے قومی ائیرلائن کے فضائی بیڑے میں شامل بوئنگ 777 اورائیربس 320 ساختہ طیارے استعمال کیے جارہےہیں۔ پی...
پاکستان اور بھارت سرحدوں پر تعینات اضافی فوجیوں کی واپسی کے عمل کے قریب پہنچ چکے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا
پاکستان اور بھارت سرحدوں پر تعینات اضافی فوجیوں کی واپسی کے عمل کے قریب پہنچ چکے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی سمٹ کے موقع پر بین الاقوامی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنی سرحدوں پر تعینات اضافی فوجیوں کی واپسی کے عمل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کی افواج نے 22 اپریل کے واقعے سے پہلے کی صورتحال کی طرف واپسی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ جنرل مرزا نے خبردار کیا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران جوہری ہتھیاروں کا استعمال...
یکم اپریل سے اب تک کتنے افغان مہاجرین وطن واپس لوٹ چکے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل مرحلہ وار جاری ہے، جس کے تحت طورخم بارڈر کے ذریعے افغان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ کے مطابق اتوار کے روز 876 افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے افراد کو افغانستان واپس بھیج دیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ یکم اپریل سے اب تک مجموعی طور پر 1,355 افغان شہریوں کو سرحد پار کروا کر وطن واپس روانہ کیا جا چکا ہے۔ دوسری جانب پنجاب میں بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، گزشتہ روز...
حکومت کی جانب سے 31 مارچ کی ڈیڈلائن کے اعلان کے بعد سے اب تک 4 لاکھ 77 ہزار 434 افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق عید کی چھٹیوں کے بعد غیر قانونی مقیم افغان شہریوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی میں تیزی آ رہی ہے۔ 2 اپریل کو 477 افغان شہری طورخم بارڈر کے راستے اپنے وطن واپس لوٹے، جبکہ اب تک طورخم، انگور اڈہ اور خرلاچی بارڈر پوائنٹس کے ذریعے ہزاروں افغان شہری افغانستان جا چکے ہیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں واپسی کا یہ عمل مکمل طور پر رضاکارانہ ہے، اور غیر قانونی افغان خود اپنی مرضی سے واپس جا رہے ہیں۔ اب تک کسی کو گرفتار...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے سربراہ فیلیپو گرانڈی جلد ہی شام کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعداد و شمار شائع کرتے ہوئے لکھا کہ آٹھ دسمبر اور 16 جنوری کے درمیانی عرصے میں تقریباً 195,200 شامی مہاجرین واپس اپنے وطن پہنچ گئے۔ گرانڈی نے مزید کہا، ''میں جلد ہی شام اور اس کے پڑوسی ممالک کا دورہ کروں گا کیونکہ یو این ایچ سی آر واپس جانے والے مہاجرین کے لیے اپنی امداد بڑھا رہا ہے۔‘‘ شامی مہاجرین کے لیے پانچ ارب یورو امداد کے وعدے عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے ساتھ لڑائی کے دوران اسرائیلی حملوں سے بچنے کے...