2025-11-02@15:59:26 GMT
تلاش کی گنتی: 58

«پاکستان اور کینیڈا»:

    اسلام آباد:پاکستان اور کینیڈا نے ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش اور فیڈ فارمولیشن میں تعاون بڑھانے پر غور شروع کر دیا۔ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے جس کے لیے ایس آئی ایف سی زرعی شعبہ میں ترقی اور جدت کے لیے کوشاں ہیں۔ وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان زرعی تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔ وفاقی وزیر نے پاکستان میں زرعی مشینری کی مقامی تیاری کے لیے مشترکہ منصوبوں کی بھی تجاویز دیں۔ کینولا کی کاشت سے زرعی پیداوار میں جدت، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور عالمی مارکیٹوں تک رسائی ممکن ہوگی۔ کینیڈا کے ساتھ زرعی اور...
    پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا، زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران فارن انویسٹمنٹ پروموشن اینڈ پروٹیکشن ایگریمنٹ کے تحت اشتراک پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔ کینیڈین وزیرِ خارجہ نے پاکستانی مارکیٹ تک کینولا ایکسپورٹس کی رسائی پر پاکستان کے وزیرِ خارجہ سے اظہارِ تشکر کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران...
     پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کے مابین  رابطہ ہوا ہے،  دونوں عہدیداران نے تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو گزشتہ شب کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر گفتگو کی، خاص طور پر زراعت، معدنیات اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ یہ بھی پڑھیے کینیڈا کیجانب سے امریکا کے حوالے کیا جانے والا پاکستانی شہری کون ہے؟  فریقین نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کے معاہدے (FIPPA) کے تحت باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251031-08-5 اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے جمعرات کو وزارت تجارت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، بالخصوص کان کنی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے وزیر تجارت کو ایشیا بھر میں تجارتی منڈیوں کو متنوع بنانے کیلیے کینیڈا کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا اور پاکستان کو کینیڈا کی برآمدات جیسے کینولا آئل، سویا بین اور دالوں کیلیے ایک اہم ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے طور پر اجاگر کیا۔...
    سٹی 42: چار نومنتخب سفیروں نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان، لبنان کے سفیر عبدالعزیز عیسیٰ، نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ یان سیگرٹ اور نیوزی لینڈ کے ہائی کمشنر ڈیوڈ پائن نے اپنی اسناد پیش کیں۔ ایوانِ صدر پہنچنے پر سفیروں کو پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔صدر آصف علی زرداری نے نومنتخب سفیروں کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا صدر آصف علی زرداری نے کہا پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات دیرینہ، دوستانہ اور خوشگوار ہیں ،کینیڈا کے ساتھ آئی ٹی، توانائی اور...
    مسّی ساگا: کینیڈا میں پاکستانی ٹیکسٹائل کی دھوم  مچ گئی، جہاں منعقدہ نمائش میں رکھی گئی اعلیٰ مصنوعات نے خریداروں کو متوجہ کرلیا۔ 29 ستمبر سے یکم اکتوبر 2025ء  تک کینیڈا میں ہونے والے اپیرل ٹیکسٹائل سورسنگ (ATS) شو 2025ء  میں پاکستانی ٹیکسٹائل اور ملبوسات ساز اداروں نے اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی وسیع رینج پیش کی۔ ATS شو کینیڈا کا ایک بین الاقوامی تجارتی میلہ ہے جو شمالی امریکا، ایشیا اور دیگر خطوں سے شرکا کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔ 2025ء  کے اس ایڈیشن میں پاکستان، چین، بنگلا دیش، ویتنام، کینیڈا اور دیگر کئی ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی، جس سے یہ نمائش عالمی سطح پر سورسنگ اور صنعت سے وابستہ افراد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم...
    ویب ڈیسک:  نادرا نے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا۔ ترجمان نادرا کے مطابق کینیڈا، اٹلی، بحرین اور اردن میں پاکستانی سفارتخانوں کے اندر نادرا کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے، کینیڈا کے دو شہروں مونٹریال اور وینکوور میں نادرا کاؤنٹرز فعال ہو چکے ہیں جبکہ اٹلی کے شہر میلان میں بھی پاکستانیوں کے لیے کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب بحرین کے دارالحکومت مناما اور اردن کے شہر عمان میں بھی نادرا کاؤنٹرز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پانچ نئے کاؤنٹرز قائم کیے جا چکے ہیں جبکہ اگلے مرحلے میں اٹلی کے شہر روم میں...
    MISSISSAUGA, ON, CANADA: پاکستان کے ٹیکسٹائل اور گارمنٹس مینوفیکچررز نے ایپریل ٹیکسٹائل سورسنگ (ATS) شو 2025 میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی متنوع رینج کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔ یہ بین الاقوامی تجارتی نمائش 29 ستمبر سے 1 اکتوبر 2025 تک کینیڈا کے شہر مسسساگا میں منعقد ہوئی۔ ایپریل ٹیکسٹائل سورسنگ شو کینیڈا کی ملبوسات اور ٹیکسٹائل صنعت کے لیے ایک نمایاں بین الاقوامی پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے، جس میں شمالی امریکہ، ایشیا اور دیگر خطوں سے بڑی تعداد میں شرکاء حصہ لیتے ہیں۔ رواں سال کی نمائش میں پاکستان، چین، بنگلہ دیش، ویتنام، کینیڈا اور دیگر کئی ممالک کے نمائندے شریک ہوئے جس سے یہ ایونٹ عالمی تجارتی مواقع اور نیٹ ورکنگ کا ایک متحرک...
    اوٹاوا: پاکستاں نے کینیڈا میں ہونے والا نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا۔ کینیڈا میں ہونے والے نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں نور زمان نے سیکنڈ سیڈ مصر کے مصطفیٰ السرطی کو شکست دی۔ نور زمان اور مصطفیٰ السرطی کے درمیان سنسنی خیز میچ 52 منٹ تک جاری رہا۔ پہلے گیم میں متعدد گیم پوائنٹس کے بعد نور زمان 19-17 سے جیتے۔ جبکہ دوسرا اور تیسرا گیم نور زمان نے 11-7 اور 11-9 سے جیت کر تین صفر کی فتح حاصل کی۔ کینیڈا میں ہونے والے پی ایس اے ورلڈ کوپر ایونٹ نیش کپ کی مجموعی انعامی رقم 31 ہزار 250 ڈالرز تھی۔ Post Views: 1
    پاکستان کے نوجوان اسکواش اسٹار نور زمان نے ایک اور شاندار کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے کینیڈا کے شہر لندن میں کھیلے گئے نیش کپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ نور زمان، جو پاکستان کے عظیم اسکواش گھرانے کی تیسری نسل سے تعلق رکھتے ہیں، نے فائنل میں مصر کے دوسرے نمبر کے سیڈ مصطفی السیرتی کو حیران کن انداز میں اسٹریٹ گیمز میں 0-3 سے شکست دی۔ دلچسپ اور سنسنی خیز 52 منٹ تک جاری رہنے والے میچ کے اسکورز 19-17، 7-11 اور 9-11 رہے۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان کے اسکواش کھلاڑی شاہد مسعود خان نے یورپ و امریکا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑدیے 30 ہزار ڈالر انعامی رقم کے اس...
    پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا اور اقتصادی و تجارتی روابط مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان خواتین کے شانہ بشانہ ترقی کے عزم پر قائم ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقوام متحدہ اجلاس سے خطاب اس سے قبل اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تحت منعقدہ ’عورتوں کی چوتھی عالمی کانفرنس‘ کی 30ویں سالگرہ کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے تاریخی بیجنگ اعلامیے...
    کینیڈا نے پاکستان میں حالیہ شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے خاندانوں کے لیے26 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان کینیڈا کے وزیرِ مملکت رندیپ سرائے نے باقاعدہ طور پر کیا۔ اس موقع پر رندیپ سرائے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قدرتی آفات کے باعث لاکھوں افراد بے گھر اور متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ کئی قیمتی جانوں کا نقصان بھی ہوا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ مالی امدادانسانی فلاح کے لیے کام کرنے والی معتبر تنظیموں کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کی جائے گی تاکہ سیلاب...
    لاہور (اسپورٹس ڈیسک) کینیڈا سپر 60 لیگ میں تین پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ایونٹ کے لیے فرنچائز ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 8 سے 13 اکتوبر تک وینکوور کے بی سی پلیس اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ تجربہ کار اسپنر **سعید اجمل** ماسٹرز میسی سوگا کی نمائندگی کریں گے، جبکہ **شعیب ملک** اور **خواجہ نافع** واریئرز وائٹ روک کی جانب سے میدان میں اتریں گے۔ یہ لیگ اس حوالے سے منفرد ہوگی کہ پہلی بار کینیڈا میں کسی انڈور اسٹیڈیم میں برقی قمقموں کی روشنی میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلی جائے گی۔ دیگر ٹیموں میں بڑے نام شامل ہیں۔ سکسرز ٹورنٹو نے **الیکس ہیلز** اور **رحمان اللہ گرباز** کی خدمات حاصل کرلی ہیں، بلٹز...
    OTTAWA: کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمیشن اور تین قونصل خانوں نے 79 واں یومِ آزادی اور ”معرکہ حق“ جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ تقریب کا آغاز اوٹاوا میں قومی پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد صدر، وزیراعظم اوروزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریب سے خطاب میں ہائی کمشنر محمد سلیم نے کہا کہ یوم آزادی نہ صرف جشن کا دن ہے بلکہ ان شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع بھی ہے جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ملک کا دفاع کیا۔ انہوں نے مئی 2025 میں بھارتی جارحیت کا جرات مندانہ جواب دینے پر پاکستان کی مسلح...
    اسلام آباد: پاکستان ہائی کمیشن اوٹاوا اور کینیڈا میں قائم پاکستان کے تین قونصل خانوں (مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور) سمیت مصر میں یومِ استحصال کشمیر منایا گیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ یہ دن 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدامات کی چھٹی برسی کے طور پر منایا گیا، جب بھارت نے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35-A کو منسوخ کر کے متنازع جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔ بھارت کا یہ اقدام اقوام متحدہ...
    دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور کینیڈین وزراؑے خارجہ کی کوالالمپور میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا گیا، دونوں وزرائے خارجہ نے اقتصادی و تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا اور اس ضمن میں باہمی اتفاق کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کوالالمپور میں 32ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا گیا، دونوں وزرائے خارجہ نے اقتصادی و تجارتی تعاون کو...
    نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے آج کوالالمپور میں 32ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ملاقات کی۔فریقین نے پاک کینیڈا دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز کو تسلیم کیا۔انہوں نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بلند اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا اور اتفاق کیا۔ اشتہار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور : کوالالمپور میں 32ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا گیا، دونوں وزرائے خارجہ نے اقتصادی و تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا اور اس ضمن میں باہمی اتفاق کا اظہار کیا۔نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کر لیا۔قبل ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم اجلاس میں شرکت کیلئے کوالالمپور پہنچے اور ملائیشین...
    سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کیلئے مسائل بڑھنے لگے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی ارکان کیلئے مسائل بڑھنے لگے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی ارکان سیاسی جماعتوں کے ریڈار پر آگئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام ف ارکان کو ساتھ ملانے کی کوششیں تیز کر دیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا اور عدالت عظمیٰ کا گزشتہ سال 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بحال کیا۔فیصلے کے بعد سنی اتحاد کونسل پاکستان تحریک...
    امریکی حکام کے مطابق ایک پاکستانی شہری محمد شاہزیب خان کو دہشتگردی کے الزامات کے تحت کینیڈا سے امریکا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ شاہزیب خان، جس کی عمر 20 سال ہے، پر الزام ہے کہ وہ شدت پسند تنظیم داعش سے متاثر ہو کر نیویارک میں یہودی عبادت گاہ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:کیا کینیڈا امریکا کی 51ویں ریاست بن سکتا ہے؟ شاہزیب خان کو ستمبر 2024 میں کینیڈا کے علاقے کیوبک کے نزدیک امریکی سرحد عبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ حکام کے مطابق اس کے پاس نقد رقم موجود تھی جو کہ مبینہ طور پر ایک اسمگلر کو دی جانی...
    کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر خارجہ اور پاکستان کے پارلیمانی سفارتی وفد کی رکن حنا ربانی کھر نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ بھارتی وفد نے اقوام متحدہ کےساتھ انگیج ہی نہیں کیا۔ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں گفتگو کے دوران حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کی سفارت کاری کسی کو تنہا کرنے پر نہیں۔بھارتی وفد نے اقوام متحدہ کےساتھ انگیج ہی نہیں کیا۔دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت، امریکا اور کینیڈا میں بھی دہشت گردی کررہا ہے، نئی دہلی تو اپنے دوستوں کے ساتھ بھی مل کر چلنے کو تیار نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی پر...
    —جنگ فوٹو کینیڈا میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے باہمی فائدے میں ہے۔ ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈا کے اسٹیٹ سیکرٹیری برائے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ رندیپ سرائے سے ملاقات کی۔دوران ملاقات ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، معدنیات، سیاحت، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہیے۔ نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس ملاقات کا مقصد پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا، ترقیاتی تعاون کے جاری پروگراموں کو وسعت دینا اور شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کرنا تھا۔
    ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کے پلیٹ فارم سے وفاقی الیکشن میں حصہ لینے والے پاکستانی نژاد محمد اسحاق اور ندیم اکبر کھٹانہ نے کہاہے کہ پاکستانی کمیونٹی کو کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کی حمایت اور اس کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہیے۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں رہنمائوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران انہوں نے خطاب کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کے آرگنائزر معین احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی کے قابل افراد کا الیکشن میں حصہ لینا خوش آئند ہے۔
    ٹور نٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی نے اپنی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا، جس نئے چہروں کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ پاکستانی نڑاد شفقت علی کو بھی وزیر مقرر کرلیا۔اوٹاوا سیٹیزن کی رپورٹ کے مطابق شفقت علی کینیڈا کے شہر برامپٹن سے رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں، وہ ٹریژری بورڈ کے صدر کے طور پر ذمہ داری سنبھالیں گے جبکہ سابق وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے دور میں اس عہدے پر خدمات انجام دینے والی جینیٹ پیٹی پاس ٹیلر کو کابینہ سے باہر کر دیا گیا۔(جاری ہے) غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارک کارنی نے وزرا کی تعداد کو کم کر کے 29 کر دیا ہے، جن کی...
    تاریخ رقم: شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وفاقی وزیر بن گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز ٹورنٹو: کینیڈا کی سیاست میں ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ شفقت علی کو کینیڈا کا پہلا پاکستانی نژاد وفاقی وزیر مقرر کر دیا گیا ہے۔حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں شفقت علی نے شہر برامپٹن سے دوسری بار کامیابی حاصل کی، جس کے بعد نومنتخب وزیر اعظم مارک کارنی نے انہیں ٹریژری بورڈ کا صدر مقرر کر دیا۔اس تقرری کے ساتھ ہی وہ کینیڈا کی وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے پہلے پاکستانی نژاد سیاستدان بن گئے ہیں۔ مارک کارنی نے نئی کابینہ میں وزرا کی تعداد کو 39 سے کم کر کے 29...
    کینیڈا کی سیاست میں پاکستانی نژاد کمیونٹی کے لیے ایک تاریخی لمحہ سامنے آیا ہے، جہاں رکن پارلیمنٹ شفقت علی کو ملک کا پہلا پاکستانی نژاد وفاقی وزیر مقرر کر دیا گیا۔ وزیراعظم مارک کارنی نے انہیں اپنی کابینہ میں شامل کرتے ہوئے ٹریژری بورڈ کا سربراہ مقرر کیا ہے، جو کہ حکومت کی مالی پالیسیوں اور اخراجات کی نگرانی کے لحاظ سے انتہائی اہم عہدہ سمجھا جاتا ہے۔ شفقت علی نے اوٹاوا میں اپنے عہدے کا باضابطہ حلف اٹھایا، جہاں گورنر جنرل میری سمولین نے ان سے حلف لیا۔ یہ موقع نہ صرف پاکستانی کمیونٹی بلکہ کینیڈین معاشرے کے لیے بھی تنوع، شمولیت اور اقلیتوں کی نمائندگی کی ایک روشن مثال بن گیا ہے۔  شفقت علی کا تعلق پاکستان...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا، کینیڈا اور پاکستان میں بھارت کی اسپانسرڈ دہشت گردی کے شواہد موجود ہیں، بھارت عالمی دہشتگرد ملک ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اگر بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے تو یہ سوالات تو سامنے آئیں گے اور انہیں سامنے آنا چاہیے، یہ سب شواہد سامنے آنے چاہئیں، مودی کا بھارت بین الاقوامی دہشتگرد ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ مختلف کالعدم تنظیموں کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارت کی جانب سے فنڈنگ کی جا رہی ہے، اس کے بھی شواہد ہمارے پاس محفوظ ہیں۔ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اب...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا، کینیڈا اور پاکستان میں بھارت کی اسپانسرڈ دہشت گردی کے شواہد موجود ہیں، بھارت عالمی دہشتگرد ملک ہے۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اگر بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے تو یہ سوالات تو سامنے آئیں گے، اور انہیں سامنے آنا چاہیے، یہ سب شواہد سامنے آنے چاہئیں، مودی کا بھارت بین الاقوامی دہشتگرد ہے۔ خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ مختلف کالعدم تنظیموں کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارت کی جانب سے فنڈنگ کی جا رہی ہے، اس کے بھی شواہد ہمارے پاس محفوظ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اب پاکستان پر حملہ...
    پاکستانی فورسز نے بھارتی جارحیت کو ناکام بناتے ہوئے بھیجے گئے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ کر دیے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے بھیجے گئے اسرائیلی ساختہ ڈرونز وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ میں تباہ کیے گئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ 6 میں سے ایک ڈرون کو وہاڑی، ایک کو پاکپتن اور 4 ڈرونز کو اوکاڑہ میں تباہ کیا گیا. سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ دو روز کے دوران اب تک دشمن کے کل 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ تمام ڈرونز مسلسل ریڈار پر مانیٹر کیے جا رہے تھے، جب بھی کوئی ڈرون آتا ہے تو وہ مسلسل ریڈار پر دیکھا جا...
    محمد سلیم —جنگ فوٹو کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈین حکام کو پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ سے متعلق اصل صورتِ حال سے آگاہ کردیا۔ ہائی کمشنر نے گلوبل افیئرز کینیڈا کے حکام سے ملاقات کی اور پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ ٹورانٹو میں نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے واقعہ کے حوالے سے پاکستان پر بےبنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے اقوامِ متحدہ اور اپنے دوست ممالک سے بات کی اور پیشکش کی کہ پہلگام واقعے کی آزاد تحقیقات کروائی جائیں، پاکستان مکمل تعاون کرے گا۔ ہائی کمشنر محمد سلیم کے مطابق بھارت نے ہمیشہ بے بنیاد...
    کینیڈا میں ہونے والے الیکشن میں پاکستانی نژاد امیدواروں نے بھی منتخب ہوکر انتخابی میدان مار لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اگرچہ ابھی مکمل سرکاری نتائج جاری نہیں ہوئے لیکن اب تک موصول نتائج میں پاکستانی امیدوار بھی ووٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اب تک کی غیر مصدقہ اور غیر حتمی دستیاب معلومات کے مطابق جن پاکستانی نژاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے ان میں​ اقرا خالد اور لبرل پارٹی کی سلمیٰ زاہد شامل ہیں۔ علاوہ ازیں لبرل پارٹی کے شفقت علی، یاسر نقوی، سمیر زبیری بھی انتخابی معرکہ سر کرنے کے امکانات کافی روشن ہیں۔ یاد رہے کہ 2025 کے انتخابات میں 50 سے زائد پاکستانی نژاد امیدواروں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر حصہ لیا، جن میں لبرل پارٹی، نیو ڈیموکریٹک...
    کینیڈا کے انتخابات میں 2 پاکستانی نژاد خواتین رکن پارلیمان منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز کینیڈا کے انتخابات میں 2 پاکستانی نژاد خواتین رکن پارلیمان منتخب ہوگئیں۔پاکستانی نژاد اقراء خالد چوتھی بار کینیڈین پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوئیں، انہوں نے حریف امیدوار پر 5 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل کی جب کہ ووٹوں کی گنتی سے لیڈ بڑھنے کا بھی امکان ہے۔رکن پارلیمان منتخب ہونے پر جذباتی منظر بھی سامنا آیا اور وہ فرطِ جذبات میں والد سے لپٹ گئیں۔ادھر پاکستانی نژاد خاتون سلمیٰ زاہد نے 21 ہزار ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔...
    معروف دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود کا کہنا ہے کہ  انڈیا نے فالس فلیگ آپریشن میں معصوم شہریوں کے خون کو استعمال کیا۔ وی نیوز ایکسکلوسیو میں میجر جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ٹیشن پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، انڈیا امریکا کو چین کے خلاف اپنی خدمات پیش کرنے کی بھی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ جنرل ریٹایر زاہد محمود نے کہا کہ انڈیا بار بار دو قومی نظریے کو حقیقت ثابت کر رہا ہے، انڈیا ہندوتوا کے نظریے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم انڈیا کے مذموم مقاصد کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلگام واقعہ کی مذمت...
    اوٹاوا (ڈیلی پاکستان آن لائن )کینیڈا میں 28 اپریل کو وفاقی الیکشن ہوں گے جس میں ریکارڈ تعداد میں پاکستانی امیدوار بھی ہیںنجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے عالمی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ پاکستانی نژاد کینیڈین سب سے زیادہ لبرل پارٹی آف کینیڈا کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑ رہے ہیں جن کی تعداد 15 ہے۔نیو ڈیموکریٹک پارٹی نامی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر بھی 10 کے قریب پاکستانی نژاد امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ایک اور سیاسی جماعت سینٹرسٹ پارٹی کے سربراہ بھی پاکستانی نژاد ہیں اور جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے بیشتر امیدواروں کا تعلق بھی پاکستان سے ہے۔سینٹرسٹ پارٹی کے سربراہ کی صاحبزادی زینب رانا بھی الیکشن میں حصہ لے...
    ٹورنٹو(نیوز ڈیسک)کینیڈا میں 28 اپریل کو وفاقی انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس میں پاکستانی نژاد امیدوار بھی ریکارڈ تعداد میں حصہ لے رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی نژاد کینیڈین سب سے زیادہ لبرل پارٹی آف کینیڈا کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑ رہے ہیں جن کی تعداد 15 ہے۔ نیو ڈیموکریٹک پارٹی نامی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر بھی 10 کے قریب پاکستانی نژاد امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایک اور سیاسی جماعت سنٹرسٹ پارٹی کے سربراہ بھی پاکستانی نژاد ہیں اور جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے بیشتر امیدواروں کا تعلق بھی پاکستان سے ہے۔ سنٹرسٹ پارٹی کے سربراہ کی صاحبزادی زینب رانا بھی الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں جو...
    کینیڈا الیکشن،50سے زائد پاکستانی بھی میدان میں اتر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز ٹورنٹو (سب نیوز)کینیڈا میں 28اپریل کو وفاقی انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس میں پاکستانی نژاد امیدوار بھی ریکارڈ تعداد میں حصہ لے رہے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی نژاد کینیڈین سب سے زیادہ لبرل پارٹی آف کینیڈا کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑ رہے ہیں جن کی تعداد 15ہے۔نیو ڈیموکریٹک پارٹی نامی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر بھی 10کے قریب پاکستانی نژاد امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ایک اور سیاسی جماعت سنٹرسٹ پارٹی کے سربراہ بھی پاکستانی نژاد ہیں اور جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے بیشتر امیدواروں کا تعلق بھی پاکستان سے ہے۔سنٹرسٹ پارٹی کے سربراہ کی...
    کراچی: کینیڈا ٹی 10 لیگ کے لیے 1300 سے زائد کرکٹرز کو رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔ کیوی اسٹار مارٹن گپٹل نے بھی ایونٹ میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ 34 ملکوں کے 1135 مینز اور 235 ویمنز پلیئرز نے کینیڈین ایونٹ کے لیے خود کو رجسٹر کرایا ہے۔ پاکستان سے نسیم شاہ اور اعظم خان سمیت رجسٹریشن نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ فن ایلین، سکندر رضا، الیکس ہیلز، شمار جوزف، جیسن روئے، کیشیو مہاراج بھی رجسٹریشن کرانے والوں میں شامل ہیں۔ ٹم سیفرٹ، ٹم ساؤدی، جمی نیشام، لونگی نگیڈی، رائیلی روسو، کرس لین، جیسن ہولڈر، آندرے فلیچر، کائل مائرز، تبریز شمسی، بھانوکا راجاپکسے، ڈیوڈ مالان، اور دیگر بھی رجسٹریشن کرانے والوں میں شامل ہیں۔ ویمنز پلیئرز میں فاطمہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے کینیڈا کے ایکٹنگ ہائی کمشنر مسٹر ڈینیل آرسینلٹ نے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی جس میں پاکستان اور کینیڈا کے مابین تجارت بڑھانے کے امور پر بات چیت ہوئی۔صوبائی وزیر نے پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے مابین تجارت بڑھانے کا بہترین وقت ہے اس لئے کینیڈا کے سرمایہ کار پنجاب کے مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ مختلف شعبوں میں جوائنٹ وینچر کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرک وہیکلز،انفارمیشن ٹیکنالوجی،ٹیکسٹائل،زراعت،مائننگاور آرٹیفیشل انٹیلیجنس پنجاب کے ترجیحی...
    یہ کہانی جذبات اور یادوں سے جڑی ہے۔ سنور سنگھ، جو کینیڈا میں رہتے ہیں، اپنے نانا کی آخری خواہش پوری کرنے کے لیے پاکستان آئے۔ ان کے نانا، جو بھارت میں رہتے ہیں، اپنے آبائی گاؤں کڑیال کی گلیوں کو ایک بار پھر دیکھنا چاہتے تھے، مگر ویزا نہ ملنے کے باعث وہ خود نہیں آ سکے۔ نواسے نے نانا کی محبت اور خواہش کو سمجھتے ہوئے پاکستان کا ویزا حاصل کیا اور ان کی یادوں کو تازہ کرنے کے لیے خود اس گاؤں پہنچ گئے، جہاں ان کے خاندان کی جڑیں جڑی تھیں۔ یہ سفر محض سرحد پار کرنے کا نہیں بلکہ جذبات، تاریخ اور وراثت سے جڑنے کا تھا۔مزید جانیے اس ویڈیو میں ۔۔۔ آپ اور آپ...
    کینیڈا میں مقیم ایک پاکستانی امیگرنٹ کی ایک سادہ سی مہربانی نے ایک بھارتی نوجوان کی زندگی بدل دی اور لاکھوں دلوں کو چھو لیا۔ حمزہ عزیز، پروفیشنل نرس اور انفلوئنسر ہیں، انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر بھارتی ڈلیوری بوائے نوینت کی کہانی شیئر کی۔ نونیت دوسرے ڈلیوری بوائز کے برعکس غلط آرڈر کو درست کرنے کے لیے ریستوران واپس جانے پر تیار تھا- اس چھوٹی سی معنی خیز حرکت نے حمزہ عزیز سے 100 کینیڈیائی ڈالر (قریباً 19ہزار 917 روپے) کی ٹپ حاصل کی۔   View this post on Instagram   A post shared by Hamza Aziz (@whatmotivatedyou) حمزہ عزیز نے نونیت کی کہانی میں دلچسپی ظاہر کی اور پوچھا کہ اسے کیا چیز متحرک کرتی...
    کراچی (نیوز ڈیسک)امریکا کی بوسٹن یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹرعادل نجم کا کہناہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ سے زیادہ ان کی ٹیم سے خوف آتا ہے‘ ٹرمپ سے کئی زیادہ خطرناک اور ناقابل اعتباران کے اردگرد کے لوگ ہیں‘نیٹو الگ راستے پر نہیں جاسکتا کیوں کہ امریکا اس کا بہت بڑا حصہ ہے۔ یورپ اور امریکا کا اتحاد اب پہلے جیسا نہیں رہا‘اس وقت یورپ نے یہ سیکھ لیا ہے کہ امریکا پر اعتبار نہیں کیاجاسکتا‘اگر ٹرمپ کا کوئی یار ہے اور ٹرمپ کسی کا مرید ہے تو وہ نیتن یاہو ہے ‘اس وقت بہتریہ ہے کہ پاکستان ریداڑ پرنہ رہےلیکن پاکستان ریڈارپر ہے کیوں کہ افغانستان ان کے ریڈار پر ہے‘اگر پاکستان کی ضرورت ہوگی تو پاکستان سے کام لیا جائے گا...
    — جنگ فوٹو کینیڈا میں تعینات ہائی کمشنر آف پاکستان محمد سلیم کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی وطنِ عزیز پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور سیاحت کو فروغ دیں، حکومتِ پاکستان ان شعبوں میں تمام سہولتیں فراہم کرے گی۔ ٹورنٹو میں قونصل جنرل آف پاکستان خلیل باجوہ کی جانب سے ہائی کمشنر محمد سلیم کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستانی نژاد ارکانِ کینیڈین پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد، اقراء خالد، شفقت علی، رکنِ اونٹاریو پارلیمنٹ ذیشان حامد اور ریجنل کونسلر سمیرا علی بھی موجود تھیں۔ کینیڈا: الیکشن میں کتنے پاکستانی نژاد امیدوار کامیاب ہوئے؟کینیڈا کے سب سے بڑے صوبے اونٹاریو کے الیکشن میں 34 پاکستانی نژاد...
    اوٹاوا: کینیڈا میں بھارتی نژاد تاجر انکت سریواستو اور اس کے کاروباری گروپ "سریواستو گروپ" پر خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔  کینیڈین سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس (CSIS) اور دیگر حکام کے مطابق، یہ گروپ جعلی خبریں پھیلانے، سیاستدانوں پر اثرانداز ہونے اور بھارت کے حق میں پروپیگنڈا کرنے میں ملوث پایا گیا۔ گلوبل نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سریواستو گروپ کا ہیڈکوارٹر کینیڈا میں واقع ہے، جبکہ اس کے دفاتر بیلجیم اور سوئٹزرلینڈ میں بھی موجود ہیں۔ کینیڈین قومی سلامتی حکام کا کہنا ہے کہ "سریواستو گروپ اور اس کے اعلیٰ عہدیداران بھارتی ایجنسی ’را‘ کی ہدایت پر خفیہ سرگرمیاں انجام دے رہے تھے۔" CSIS کی 2015 کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا...
    لاہور: سرزمین پاک کے سپوت نے دیار غیر میں ملک وقوم کا نام روشن کر دیا۔ پاکستانی نژاد ڈاکٹر، عمر اسلام کینیڈا کے قدیم ترین سرکاری ہسپتال، کنگسٹن ہیلتھ سائنسز سینٹر(KHSC) میں شعبہ ریڈیالوجی کے سربراہ ہیں۔ چند سال قبل طبی آلات کی نمائش میں انھیں ایک نئی ایجاد، پورٹیبل ایم آرآئی اسکین مشین ( Swoop MRI ) نظر آئی جو آئی سی یو میں رکھنے کی خاطر امریکی کمپنی نے بنائی تھی۔ ایم آر آئی اسکین جسمانی و ذہنی امراض کی بہترین تشخیص کرتی ہے۔اسے دیکھ کر ڈاکٹر عمر کو خیال آیا، یہ چھوٹے شہروں، قصبوں، دیہات کے طبی مراکز میں لگ جائے تو لاکھوں لوگوں کو بہت فائدہ ہو گا۔ روایتی ایم آرآئی مشین مہنگی...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے کینیڈا سے پاکستان کی پروازوں پر خصوصی رعایت کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایڈوائزر کو ایک ارب 90 کروڑ روپے کی ادائیگی، پی آئی اے کی نیلامی پھر بھی نہ ہوسکی پی آئی اے حکام کے مطابق کینیڈا سے پاکستان جانے والی کی پرواز پر 15 فیصد رعایت دی گئی ہے۔ حکام نے کہا کہ یہ رعایت محدود مدت کے لیے ہے اور مسافر اس پیشکش سے استفادہ کریں۔ مزید پڑھیے: پی آئی اے پائلٹس سے متعلق تباہ کن بیان، چوہدری غلام سرور کے خلاف تحقیقات کی منظوری ان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی آرام دہ اور رعایتی سفری سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی آن لائن ٹکٹ بک کرائیں۔...
    — فائل فوٹو سعودی عرب، کینیڈا، امارات سمیت 6 مختلف ملکوں سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا ہے۔سعودیہ سے ملک بدر ہونے والے افراد میں سے17 کو حراست میں لے کر انسدادِ انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سعودی عرب میں 4 بلیک لسٹ، 13 بھکاریوں، پاسپورٹ میں قوائد کی تبدیلی اور زائد المیعاد قیام پر 5، معاہدے کی خلاف ورزی پر 16، کام سے مفرور 23، کفیل کے بغیر کام کرنے پر 13 پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا گیا۔ مختلف ممالک سے مزید 44 پاکستانی ڈی پورٹکراچیسعودی عرب بحرین عراق سمیت مختلف ملکوں سے... عمان، صومالی لینڈ اور امارات میں...
    اپنی حلف برداری کے بعد سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئے روز ایک نیا سرپرائز دنیا کو دے رہے ہیں، ان کی جانب سے حالیہ سرپرائز ٹیرف وار ہے جو انہوں نے چین اور کینیڈا کیخلاف شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے ممکنہ طور پر دونوں ممالک کا تجارتی نقصان متوقع ہے۔ اس تبدیل ہوتی ہوئی عالمی صورتحال میں ماہرین کا خیال ہے کہ چین اس مسئلہ سے خود کو نکالنے میں کامیاب ہو جائے گا اور اس صورتحال سے پاکستان کی معیشت کو مثبت ثمرات مل سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا چین ٹریڈ وار میں پاکستان کے لیے خیر کی خبر معاشی ماہر سلمان نقوی کا کہنا ہے کہ چین پر 10 فیصد ٹیرف عائد ہونے سے...
    انجمن ترقی اردو پاکستان کے زیر اہتمام برطانیہ اور کینیڈا سے آئی پاکستانی نژاد شاعرات پروفیسر شاہدہ حسن اور پروفیسر نجمہ عثمان کے اعزاز میں تقریب پر لیا گیا فوٹو
    کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم نے گورنر جنرل اور کمانڈر انچیف میری جے مے سائمن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں۔  اس موقع پر منعقدہ تقریب میں  سینئر سفارت کاروں، قونصل جنرل ٹورنٹو، قونصل جنرل مونٹریال اور تجارت اور سرمایہ کاری کے مشیر نے شرکت کی۔  ہائی کمشنر محمد سلیم نے گورنر جنرل کینیڈا کوصدر، وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی طرف سے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مضبوط بنیادیں ہیں۔ محمد سلیم نے کہا کہ کینیڈا کے ساتھ ہمارے عوام کے مضبوط تعلقات اور باہمی مفادات ہیں،میں اقتصادی سفارت کاری پر خصوصی توجہ کے ساتھ ٹھوس شراکت داری کو فروغ دینے کا منتظر ہوں، ہائی...
    تصویر سوشل میڈیا۔ کینیڈا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈا کی گورنر جنرل اور کمانڈر انچیف میری سائمن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔اس سلسلے میں تاریخی رائیڈو ہال اٹاوہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، گورنر جنرل کے ساتھ ملاقات کے دوران ہائی کمشنر محمد سلیم نے صدر، وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے کینیڈین قیادت اور عوام کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بنیادیں موجود ہیں اور مشترکہ ترجیحات پر زیادہ تعاون کے امکانات روشن ہیں۔ تقریب کے بعد اپنے بیان میں ہائی کمشنر نے کہا کہ مجھے کینیڈا میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا...
۱