2025-11-02@09:25:49 GMT
تلاش کی گنتی: 1342
«پاکستانی بسکٹ»:
لاہور کے کرکٹ شائقین نے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کردی۔پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ ہفتے کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔اس فیصلہ کن مقابلے میں اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ اتنی بڑی تعداد میں میچ دیکھنے آئے کہ نیا ریکارڈ بن گیا۔ہفتے کو لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقا کا میچ دیکھنے لیے 32 ہزار 437 افراد اسٹیڈیم میں موجود تھے۔اتنی بڑی تعداد میں شائقین کے آنے پر قذافی اسٹیڈیم کی اسکرین پر ہاؤس فل بتایا گیا۔ یہ پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ کراؤڈ تھا۔ اتنی بڑی تعداد میں...
لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے سابق کپتان روہت شرما کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے کے بعد ویرات کوہلی کا ٹی20 کرکٹ میں ایک اننگز میں 50 سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں پاکستان 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز بھی جیت لی اور وہی تجربہ کار بیٹر بابراعظم نے ٹی20 ٹیم میں واپسی کے بعد سیریز میں دوسرا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو میچ اور سیریز جیتنے کے لیے 140 رنز کا ہدف دیا تو صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب ایک مرتبہ پھر بڑی اوپننگ شراکت کرنے میں...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں نے آخری و تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی۔ ویلڈن گرین شرٹس! ویلڈن گرین شرٹس۔چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد کھلاڑیوں نے آخری و تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی۔ محسن نقوی بابر اعظم کی بیٹنگ اور شاہین شاہ… — PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 1, 2025 محسن نقوی نے کہاکہ بابر اعظم کی بیٹنگ...
پاک فوج کے زیر اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ اختتام پذیر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کے فائنل میچ کا انعقاد ہوا۔ فائنل میچ یونس خان اسٹیڈیم، میران شاہ میں منعقد کیا گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں سینئر عسکری حکام، ضلعی انتظامیہ، عمائدین علاقہ اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خیبر پختونخواہ کی 16 ٹیموں نےکرکٹ لیگ میں حصہ لیا جس میں باجوڑ کی ٹیم نے فتح حاصل کی۔ مہما ن خصوصی شاہد آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ بچوں...
شائقین کرکٹ کیلئے ایک خوشخبری سامنے آئی ہے کہ پاک بھارت ٹیمیں ایک بارپھر آمنے سامنے ہوں گی۔بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایمرجنگ ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہوں گی۔ایمرجنگ ایشیاکپ 14 نومبر سے 23 نومبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلا جائےگا، ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے ۔بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایمرجنگ ایشیاکپ میں پاکستان، بھارت ، افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، یو اے ای، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ میں عمان اور یو اے ای شامل ہوگا۔ واضح رہے کہ ایمر جنگ ایشیا کپ...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 26-2025 کے لیے مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق 157 ڈومیسٹک کرکٹرز کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں، جن کی مدت اگست 2025 سے جولائی 2026 تک ہے۔ کنٹریکٹس کی تعداد کو 131 سے بڑھا کر 157 کردیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک کنٹریکٹس میں تین کے بجائے چار کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔ کیٹیگری ایک میں 30، دو میں 55، تین میں 51 اور چار میں 21 کھلاڑی شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس پچھلے سال کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔
گزشتہ چند برس میں ٹی20 کرکٹ کے میدان میں پاکستان کی کارکردگی تشویشناک حد تک تنزلی کا شکار رہی ہے۔ عالمی سطح پر مضبوط حریفوں کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کا گراف نہ صرف نیچے گیا ہے بلکہ اعداد و شمار ایک افسوسناک تسلسل کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے بڑی ٹیموں کے خلاف آخری 25 ٹی20 میچوں میں صرف ایک کامیابی حاصل کی، جبکہ 24 مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق: بھارت کے خلاف آخری 5 ٹی20 میچوں میں پاکستان تمام میچ ہارا (0-5)۔ مزید پڑھیں: پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت، جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی20 میں 55 رنز سے شکست دیدی آسٹریلیا کے خلاف پچھلے 7 میچوں میں...
اضافی نفری طلب، 7500 افسران اور پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے اقبال سٹیڈیم میں4،6 اور8 نومبر کو تین حصار میں سکیورٹی فراہم کی جائیگی،سٹی پولیس فیصل آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز کے دوران سکیورٹی انتظامات کیلئے اضافی نفری طلب کرلی گئی۔ فیصل آباد پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کر دیا، جس کے مطابق پولیس کے 7500 افسران اور پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر نے پولیس لائن کمپلیکس میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین چار ،چھ اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بابر اعظم کی بیٹنگ پوزیشن واضح کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ نمبر تین پر بیٹنگ کریں گے۔بابر اعظم، جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز میں دوسرے نمبر پر ہیں، ایشیا کپ 2025 میں ناکامی کے بعد جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے انہیں دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے بابر اعظم کی واپسی کو ٹیم کے لیے حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بابر کے انتخاب کی مکمل حمایت...
پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے جنوبی افریقہ کے خلاف منگل سے شروع ہونے والی 3 میچوں کی سیریز سے قبل ٹیم کی کارکردگی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کسی بھی حریف کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی20 میچز میں پنک تھیم کٹ متعارف کرنے کا مقصد کیا ہے؟ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی 20 کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ باقی 2 میچز 31 اکتوبر اور 2 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔ نئے اور پرانے کھلاڑیوں کا شاندار امتزاج پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان...
ذرائع نے بتایا کہ سری لنکا وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لینے کےلیے سری لنکا کرکٹ کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ کی ریکی ٹیم معمول کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لے گی۔ سری لنکا کی ریکی ٹیم کو میچز کے وینیوز پر انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔ سری لنکن ٹیم نے لاہور میں ٹرائی سیریز کے میچز جبکہ راولپنڈی میں ون ڈے سیریز کھیلنا ہے۔ پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز 11، 13 اور 15 نومبر کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 17 سے 29...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی20 میچ سے قبل قومی ٹیم کی خصوصی پنک تھیم کٹ متعارف کرا دی ہے، میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایک اہم مقصد کے لیے پنک رنگ اختیار کر رہے ہیں۔ یہ اقدام بریسٹ کینسر آگاہی مہم #PINKtober کے حصے کے طور پر کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد عوام میں اس بیماری کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: فیفا کا شاہین شاہ آفریدی کو خراج تحسین، 10 نمبر جرسی پہننے والے عظیم کھلاڑیوں میں شامل اس موقع پر پاکستانی کھلاڑی پنک رنگ کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقا کے خلاف راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے قومی ٹیم کی خصوصی پنک تھیم جرسی متعارف کرادی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ جرسی بریسٹ کینسر آگاہی مہم PINKtober کے تحت تیار کی گئی ہے، جس کا مقصد خواتین میں اس مہلک بیماری سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔پی سی بی کے مطابق 28 اکتوبر کو شیڈول پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی کرکٹرز پنک رنگ کی خصوصی کٹ پہن کر میدان میں اتریں گے۔ یہی نہیں بلکہ میچ کے دوران امپائرز، کمنٹیٹرز اور اسٹیڈیم عملہ بھی پنک ربن لگا کر اس مہم کی حمایت کرے گا۔اس موقع پر میچ کے اسٹمپس پر...
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی خصوصی پنک تھیم کٹ متعارف کرادی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق جنوبی افریقا کیخلاف 28 اکتوبر کو راولپنڈی میں شیڈول پہلے ٹی 20 میچ میں قومی کھلاڑی پنک جرسی پہن کر بریسٹ کینسر آگاہی مہم PINKtober میں حصہ لیں گے۔ امپائرز، عملہ اور کمنٹیٹرز بھی پنک ربن پہن کر اس مہم کی حمایت کریں گے۔ پی سی بی کے سی ای او سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ ہم کرکٹ کی مقبولیت کو معاشرتی آگاہی کیلئے استعمال کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں، بروقت تشخیص بے شمار جانیں بچا سکتی ہے۔ میچ میں استعمال ہونے والے اسٹمپس پر بھی پنک برانڈنگ ہوگی...
عوامی رائے کے مطابق ،پی ایس ایل کے حالیہ تنازع سے اصل نقصان لیگ اور پاکستان کرکٹ کو ہو رہا ہے۔ ملتان سلطانز کے معاملات کا آغاز 2018 میں ہوا جب ٹیم کی خریداری پر غیر معمولی فیس مقرر ہوئی، جس کی وجہ سے اونرز ابتدائی جوش میں بڑی رقم ادا کر بیٹھے۔ بعد میں اس کا احساس ہوا کہ یہ بڑا مالی نقصان ہے، اور اب وہ جان چھڑانا چاہتے ہیں۔ معاملے میں بورڈ کی کوتاہیاں بھی سامنے آئیں۔ لیگ کے امور میں تاخیر، فرنچائزز کے معاہدوں میں پیچیدگیاں، اور شفافیت کی کمی نے صورتحال مزید پیچیدہ بنا دی۔ علی ترین کے بیانات اور عوامی پلیٹ فارمز پر تنازع نے لیگ کی ساکھ پر اثر ڈالا، جبکہ اس دوران...
پاکستان جنوبی افریقہ ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی، جس میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور جنوبی افریقہ کے کپتان ڈونووان فریرا نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا جنوبی افریقہ اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ پہلا ٹی 20 میچ 28 اکتوبر (منگل) کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ تقریب کے موقع پر پاکستان کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بتایا کہ بابراعظم کو ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور وہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور جنوبی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی20 سیریز کے آغاز سے قبل ٹرافی کی اسلام آباد میں رونمائی کر دی گئی۔پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور جنوبی افریقہ کے کپتان ڈونوون فریرا نے ٹرافی کی تقریب رونمائی میں حصہ لیا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔تقریب رونمائی کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے نیوز کانفرنس میں کہا بابراعظم کو ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے وہ تیسرے نمبر بیٹنگ کریں گے، عثمان خان اسپنرز کےخلاف اچھی بیٹنگ کرتےہیں،ٹی ٹونٹی سیریز میں انہیں بھی موقع دیاگیاہے، عثمان طارق ایک باصلاحیت اسپن ٹیلینٹ ہے،...
کراچی (نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 2026 کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں دو مرحلوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کھیلی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 30 جنوری سے 5 فروری تک کھیلی جائے گی جو بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 سے قبل ہوگی۔ ورلڈ کپ کے بعد دوسرے مرحلے میں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 13 سے 19 مارچ تک شیڈول ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی سیریز کے مقامات اور تفصیلی شیڈول کا باضابطہ اعلان کرے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے 3 جون کو ایک آن لائن پریس کانفرنس کے دوران...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے کی وجوہات واضح ہیں۔ محمد وسیم 2024 میں ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ بنے تھے، لیکن ان کی کوچنگ میں ٹیم کی کارکردگی مسلسل مایوس کن رہی۔ بورڈ کی مکمل سپورٹ کے باوجود ٹیم ورلڈ کپ میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکی، جبکہ سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ہیڈ کوچ ہونے کے باوجود محمد وسیم کی جانب سے کھلاڑیوں کو مناسب کوچنگ فراہم نہیں کی گئی۔ ان کی اپنی بیٹنگ اچھی تھی، لیکن ٹیم کی بیٹنگ مسلسل کمزور رہی۔ اس کے علاوہ...
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 2026 کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گی، جس میں دونوں ٹیمیں دو مرحلوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کھیلیں گی۔ ذرائع کے مطابق، پہلے مرحلے میں تین ٹی 20 میچوں کی سیریز 30 جنوری سے 5 فروری تک شیڈول ہے، جو اسی سال بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے ہوگی۔ ورلڈ کپ کے بعد دوسرے مرحلے میں تین ون ڈے میچز 13 سے 19 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی سیریز کے مقامات اور تفصیلی شیڈول کا باضابطہ اعلان کرے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے 3 جون کو آن لائن پریس کانفرنس میں پاکستان کے مجوزہ دورے پر...
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ ویمن کرکٹ ٹیم محمد وسیم کو نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔2024 میں ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ بنائے گئے محمد وسیم کو ہٹانے کا فیصلہ کیوں کیا گیا اس کی وجوہات بھی سامنے آ گئیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد وسیم کی کوچنگ میں پاکستانی ویمن ٹیم مسلسل زوال پذیر ہوئی، بورڈ کی مکمل سپورٹ ملنے کے باوجود محمد وسیم نتائج دینے میں ناکام رہے، تمام تر دعوؤں کے برعکس ٹیم ویمن ورلڈ کپ کا ایک بھی میچ نہ جیت سکی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ ہونے کے باوجود...
اسلام آباد؍ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ سپورٹس رپورٹر) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان ایک گھرانہ ہے، کہیں بھی آگ لگے اسے مل کر بجھانا اور محبت، ایثار اور قربانی سے کام لے کر امن ترقی اور خوشحالی کو مشعل راہ بنانا ہے، اسی طرح پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا۔ 2018ء میں ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوگیا تھا۔ پھر حالات کیوں بگڑے، فاصلے کیوں پیدا ہوئے، ان چبھتے ہوئے سوالوں کے جواب تلاش کرنا ہوں گے۔ دہشتگردی کے دوبارہ سر اٹھانے پر خود احتسابی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو یہاں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی افریقا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے شرکت کی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیراعظم نے دونوں ٹیموں کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مختلف سطحوں پر شاندار ہیں اور کرکٹ ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا بہترین ذریعہ ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ کرکٹ سیریز صرف کھیل نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام، دوستی اور کھیلوں کے فروغ کی علامت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقا نے دنیا کو کرکٹ کے عظیم کھلاڑی دیے، جبکہ پاکستان کے کھلاڑیوں نے بھی اپنی شاندار کارکردگی سے ملک...
وزیرِ اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جانب سے پاکستان اور مہمان جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، ضیافت میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سمیت دیگر وزراء نے بھی شرکت کی۔ جمعے کی شام دیے گئے عشائیے میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اپنے خطاب میں اُنہوں نے جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہا۔ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے ساتھ مختلف سطح پر شاندار تعلقات ہیں اور کرکٹ بھی ان میں سے ایک ہے، یہ محض کھیل نہیں بلکہ دونوں ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ بھی ہے، جاری کرکٹ سیریز بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی...
وزیر اعظم کا پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ، کرکٹ کو رابطوں کا ذریعہ قرار دیا
وزیر اعظم کا پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ، کرکٹ کو رابطوں کا ذریعہ قرار دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرکٹ محض ایک کھیل نہیں بلکہ مختلف ممالک کے عوام کو آپس میں جوڑنے کا سبب بھی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے دورہِ پاکستان پر موجود مہمان جنوبی افریقہ اور قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا، اس دوران انہوں نے شریک کھلاڑیوں سے فردا فردا مصافحہ بھی کیا۔وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق شہباز شریف نے مہمان ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کے ساتھ مختلف سطحوں پر شاندار تعلقات ہیں، کرکٹ ان میں...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے جنوبی افریقا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں دیے گئے عشائیے میں شہباز شریف نے مہمان اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے جنوبی افریقا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، جنوبی افریقہ کے ساتھ مختلف سطحوں پر شاندار تعلقات ہیں اور کرکٹ بھی ان میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاری کرکٹ سیریز پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلوں کے گہرے تعلقات اور باہمی احترام کی علامت ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ نے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی پیدا کیے ہیں۔ شہباز شریف...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی افریقہ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں، ٹیم انتظامیہ، وفاقی وزرا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ Islamabad: Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif interacts with the management and players of Pakistan Cricket team.@CMShehbaz pic.twitter.com/8D3BnMG7XD — PTV News (@PTVNewsOfficial) October 25, 2025 اس موقع پر وزیراعظم نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ جنوبی افریقہ کے ساتھ مختلف سطحوں پر شاندار تعلقات قائم ہیں، کرکٹ بھی ان میں سے ایک مضبوط رشتہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں جلد فٹبال کی ترقی کے لیے جامع پلان کے نفاذ کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کے خلاف شروع ہونے والی وائٹ بال سیریز سے قبل جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو ایک بڑا دھچکا لگ گیا۔ٹیم کے کپتان ڈیوڈ ملر اور فاسٹ بولر جیرالڈ کوئٹزے دونوں انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، جس کے نتیجے میں ٹیم انتظامیہ کو ہنگامی بنیادوں پر قیادت اور اسکواڈ میں تبدیلیاں کرنا پڑی ہیں۔کرکٹ جنوبی افریقا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تجربہ کار بلے باز اور کپتان ڈیوڈ ملر ٹریننگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ ان کی انجری اتنی شدید ہے کہ انہیں اب ری ہیب کے مکمل عمل سے گزرنا ہوگا۔ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ ملر نہ صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہیں بلکہ مستقبل قریب میں بھی ان...
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کھیلنے کی باضابطہ اجازت مل گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کو بی بی ایل میں شرکت کے لیے کلئیر کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے تفصیلات گزشتہ ہفتے ہی طے پا گئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ ٹرافی تنازع شدت اختیار کر گیا، محسن نقوی کی ویڈیو پر بھارت برہم ٹوڈ گرین برگ کے مطابق ہم بہت پرجوش ہیں کیونکہ پاکستان کے بہترین کھلاڑی لیگ کا حصہ ہیں، اور ہم انہیں اس سیزن میں ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)...
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کے باعث منسوخ، قومی ٹیم بغیر کسی فتح کے ایونٹ سے باہر
خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا، جس کے بعد قومی ٹیم بغیر کسی کامیابی کے ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کو 150 رنز سے شکست، مقابلے سے بھی باہر کولمبو میں کھیلا جانے والا میچ شام 8 بج کر 6 منٹ پر منسوخ کردیا گیا کیونکہ آؤٹ فیلڈ پانی میں ڈوب چکا تھا اور امپائرز نے بروقت دوبارہ کھیل ممکن نہ ہونے کے باعث کھیل ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ میچ کے نتیجے میں سری لنکا نے 5 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان اور بنگلہ دیش پر برتری حاصل کرلی۔ دوسری جانب پاکستان کی ٹیم 7 میں سے 3...
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کی یہ تقرری عثمان واہلہ کی سبکدوشی کے بعد عمل میں لائی گئی، جو کافی عرصے سے اس عہدے پر فائز تھے۔ ذرائع کے مطابق، پی سی بی کے چیئرمین سید محسن رضا نقوی نے جمعہ کی شب اسلام آباد میں ایک عشائیے کے دوران شان مسعود کی تقرری کا باضابطہ اعلان کیا۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب پی سی بی اپنے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلیاں کر رہا ہے، جن کا مقصد بین الاقوامی سطح پر ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانا اور آپریشنز کو زیادہ مؤثر انداز میں چلانا ہے۔ شان مسعود، جو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ایک اور اہم عہدہ مل گیا ہے۔شان مسعود کو پی سی بی کا ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر کیا گیا ہے۔یہ اعلان چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسلام آباد میں دیے گئے عشائیے کے دوران کیا، جو پاکستان اور جنوبی افریقی ٹیموں کے اعزاز میں منعقد کیا گیا تھا۔عشائیے میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔محسن نقوی نے تقریب کے دوران شان مسعود کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز کی نئی ذمہ داری سونپنے کا باضابطہ اعلان کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے لیےپنک ربن پاکستان کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی گلابی تھیم والی خصوصی کٹ پہن کر کھیلے گی۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرسمیر احمد سید نے بتایا کہ راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران جنوبی افریقی ٹیم اورمیچ آفیشلز بھی یکجہتی کے طور پرگلابی ربن پہنیں گے۔ اس موقع پر میچ میں استعمال ہونے والی اسٹمپس بھی گلابی رنگ کی ہوں گی۔ سمیر احمد سید نے کہا کہ کرکٹ کے ذریعے عوام میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی پھیلانا پی سی بی کی ہمیشہ سے ترجیح...
قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے ساتھ اپنا پہلے ٹی ٹوئنٹی گلابی تھیم والی خصوصی کٹ پہنے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی کیلئے پنک ربن مہم میں شمولیت اختیار کی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے بتایا کہ راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی کے دوران جنوبی افریقی ٹیم اور میچ آفیشلز گلابی ربن پہنیں گے۔پی سی بی کے سی او او نے کہا کہ پاکستان ٹیم پہلا ٹی ٹوئنٹی گلابی تھیم والی خصوصی کٹ پہن کر کھیلے گی جب کہ اس روز میچ میں استعمال ہونے والی اسٹمپس بھی گلابی رنگ کی ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے ذریعے چھاتی کے سرطان سے متعلق عوامی آگاہی...
پاکستانی کرکٹرز کو پی سی بی نے بگ بیش لیگ کیلئے گرین سگنل دیدیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے کرکٹرز بگ بیش لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ قومی کرکٹرز اور کرکٹ آسٹریلیا کو اس حوالے سے مطلع کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن کرکٹرز کو این او سی جاری ہو چکے ہیں انہیں بی بی ایل کھیلنے کی اجازت ہو گی۔ پی سی بی نےچند ہفتے قبل لیگز کے لیے کھلاڑیوں کے این او سی ہولڈ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ 7 قومی کھلاڑیوں کے بگ بیش لیگ کے لیے معاہدے ہیں۔ بابراعظم، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے بی بی ایل میں معاہدے ہیں۔ شاداب خان ، محمد رضوان ، حسن...
پاکستان کرکٹ ٹیم چھاتی کے سرطان سے آگاہی مہم کے تحت جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں گلابی کٹ پہنے گی۔ اقوام متحدہ کے ویژن کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پنک ربن پاکستان کے ساتھ چھاتی کے سرطان سے آگاہی مہم میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ پاکستان ٹیم راولپنڈی میں پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں گلابی تھیم والی خصوصی کٹ پہنے گی۔ جنوبی افریقی ٹیم اور میچ آفیشلز گلابی ربن پہنیں گے۔ میچ میں استعمال ہونے والی اسٹمپس بھی گلابی رنگ کی ہوں گی۔ کمنٹیٹرز براہِ راست نشریات میں آگاہی پیغامات بھی شیئر کریں گے۔ پنک ربن اسپتال لاہور میں 28 اکتوبر کو مفت اسکریننگ اور چیک اپ فراہم کرے گا۔ پی سی...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں بدعنوانی اور جانبداری کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ راشد لطیف نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں انکشاف کیا کہ ڈومیسٹک سطح پر ایسے کھلاڑیوں کو جان بوجھ کر آؤٹ نہیں دیا جاتا جنہیں سلیکشن کمیٹی یا اثر و رسوخ رکھنے والے افراد قومی ٹیم میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ مزید پڑھیں: محمد رضوان کو مذہبی ماحول فروغ دینے پر کپتانی سے ہٹایا گیا، راشد لطیف کا دعویٰ ان کے بقول، جن کھلاڑیوں کو اوپر لانا ہوتا ہے، ایمپائر انہیں آؤٹ ہی نہیں دیتے تاکہ وہ اچھے رنز کر سکیں، اور جو پسندیدہ فہرست میں نہیں ہوتے، ان کے خلاف سخت فیصلے کیے جاتے ہیں،...
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کا نہ ہونا قومی ٹیم کی شکست کا باعث ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ پاکستان نے کیچز ڈراپ کیے، اسٹمپ چھوڑا، بہترین ٹیم کو موقع دیں گے تو جارحانہ جواب ہی ملے گا۔ اظہر محمود نے کہا کہ 20 وکٹیں لینا ضروری ہوتی ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی اسپنرز کے لیے سازگار پچز بنانی پڑیں گی۔ ڈومیسٹک میں اسپنرز کو بولنگ کرنےکا موقع ہی نہیں ملتا تھا۔ عبوری کوچ نے کہا کہ پاکستان کو بیٹنگ کولیپس کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جنوبی افریقا نے پنڈی ٹیسٹ میں اچھی بیٹنگ کی۔ اظہر محمود نے اپنے بیٹرز کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک کرکٹ مداح کو بھارتی ٹیم کے کپتان شبمن گل سے مصافحہ کرتے ہوئے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ واقعہ آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں پیش آیا، جہاں بھارتی ٹیم ایک میچ کے سلسلے میں موجود تھی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شبمن گل اپنے ساتھی فاسٹ بولر ہرشت رانا کے ہمراہ مداحوں سے مل رہے ہیں۔ اسی دوران ایک مداح آگے بڑھ کر شبمن گل سے ہاتھ ملانے کی خواہش ظاہر کرتا ہے۔ بھارتی کپتان نے خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مداح سے مصافحہ کیا، تاہم ہاتھ ملانے کے فوراً بعد اس مداح نے...
ایشیا کپ ٹرافی نہ بھیجی تو معاملہ آئی سی سی میں اٹھائیں گے، بھارتی خط پر پاکستان بھی منہ توڑ جواب کیلئے تیار
کراچی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 8 فروریکو کولمبو میں ہوگا، جس سے ٹورنامنٹ کو دھواں دھارآغاز ملے گا۔ اس دوران بھارت کا ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے کہنا ہے کہ ایشیا کپ ٹرافی محسن نقوی سے نہیں لیں گے،سکریٹری بھارتی بورڈ دیواجیت سائیکیا کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا ہے کہ ٹرافی بھیج دیں، ایسا نہ ہوا تو آئی سی سی میں معاملہ اٹھائیں گے، سری لنکا اور افغانستان کی حمایت بھی ملی ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل نے بھارت کو 10 نومبر کو تقریب میں ٹرافی وصول کرنے کی پیشکش کی ہے، پاکستان نے قانونی رائے بھی حاصل کرلی ہے تاکہ بھارتی بورڈ کے کسی بھی ممکنہ ایڈونچرکا منہ...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی دنیا کے ہر میدان میں سیاست کے اثرات دیکھنے کو ملتے ہیں، مگر کرکٹ وہ واحد کھیل سمجھا جاتا تھا جہاں باہمی عزت، اصول اور کھیل کا جذبہ سیاست پر غالب رہتا تھا۔ برصغیر میں کرکٹ محض کھیل نہیں بلکہ ایک ثقافتی روایت، جذبے اور شائستگی کی علامت تھی۔ مگر آج وہی کھیل، جو دوستیوں کو مضبوط کرنے کا ذریعہ بنتا تھا، اب نفرت، تعصب اور سیاسی اثر و رسوخ کی زد میں آ چکا ہے ۔ بھارت کی موجودہ قیادت نے کرکٹ کو اپنی سیاسی اثر انگیزی کا ذریعہ بناتے ہوئے اسے سفارتی اور نظریاتی کشمکش کا حصہ بنا دیا ہے ۔ اب بھارتی کھلاڑی امن کے نمائندے نہیں رہے بلکہ قومی بیانیے کے پرچار...
لاہور:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مشورہ دیتے ہوئے کہ محسن نقوی کو پاکستانی ٹیم کیساتھ وزیر داخلہ بننا پڑے گا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کسی کے بھی درمیان ہوں تو حل کرنے کے لیے محسن نقوی کو دعوت دی جاتی ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ وزیر داخلہ ہونے کے ساتھ یہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ ایشین کونسل کے سربراہ ہیں اور یہ روپ بھی ہے کہ بھارتی ٹیم کو ٹرافی دی بھی نہیں۔ محسن نقوی کرکٹ کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ محسن نقوی دور...
اسلام آباد(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ میں باؤلرز کی رینکنگ جاری کردی، پاکستانی اسپنر نعمان علی کیریئر میں پہلی مرتبہ دنیا کے دوسرے بہترین باؤلر بن گئے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ 882 پوائنٹس کے ساتھ تاحال پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ پاکستانی اسپنر نعمان علی 853 پوائنٹس کے ساتھ 4 درجے ترقی پاکر دوسرے نمبر پر آگئے۔ راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں نعمان علی شاندار بولنگ کرکے بمراہ کے لیےخطرہ بھی بن سکتے ہیں۔نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری تیسرے، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز چوتھے جبکہ جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا 3 درجے تنزلی کے بعد 5 ویں نمبر پر آگئے۔بیٹنگ رینکنگ میں...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے اپنی نومولود بیٹی کے انتقال کی افسوسناک خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس سے کرکٹ حلقے اور مداح گہرے غم میں مبتلا ہوگئے۔ عامر جمال نے اپنے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں وہ اپنی بیٹی کا ننھا ہاتھ تھامے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’اللہ کی طرف سے آئی اور اللہ کی طرف لوٹ گئی‘۔ انہوں نے جذباتی پوسٹ میں لکھا کہ میں تمہیں زیادہ دیر نہ تھام سکا میری چھوٹی پری۔ بابا اور ماما تمہیں ہمیشہ یاد کریں گے۔ اللہ تمہیں جنت کے اعلیٰ درجات عطا فرمائے۔ “From Allah , to Allah”I couldn’t hold you longer my lil...
پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 7 نومبر کو مد مقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کا ٹاکرا ہانگ کانگ سپر سکسز میں ہوگا۔ ہانگ کانگ سکسز میں 12 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان، بھارت اور کویت گروپ سی میں شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ عباس آفریدی کی قیادت میں ہانگ کانگ سکسز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے۔ ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ستمبر میں ایشیا کپ میں 3 مرتبہ مدمقابل آئی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہانگ کانگ سکسز 2025 کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت فاسٹ بولر عباس آفریدی کریں گے۔ یہ ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ میں منعقد ہوگا، جس میں دنیا بھر کی بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ میں ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں تین ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان کو گروپ سی میں رکھا گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت اور کویت سے ہوگا، جس کے باعث شائقین کرکٹ ایک دلچسپ مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔پاکستانی اسکواڈ میں کپتان عباس آفریدی کے ساتھ عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز شامل...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق کپتان مصباح الحق کو اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مصباح الحق کی ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل تقرری کا امکان ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے چند دن قبل ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل کے لیے اشتہار دیا تھا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتہار میں اہلیت کے لیے پہلی مرتبہ سابق ٹیسٹ کرکٹر یا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر کی شرط رکھی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت تنازع میں ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو معطل کیا تھا۔
شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے کا کپتان بنا دیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے پی سی بی کے اعلی سطح کے اجلاس میں شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان شریک ہوئے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی جنوبی افریقا کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں قیادت کریں گے، ون ڈے سیریز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم...
پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر ہمایوں عالمگیر نے حال ہی میں جیو پوڈکاسٹ میں اپنی زندگی کے دو اہم شعبوں—کرکٹ اور فیشن—پر کھل کر بات کی۔ خاص طور پر اپنے کرکٹ کے کیریئر کے حوالے سے انہوں نے دلچسپ حقائق شیئر کیے۔ ہمایوں نے بتایا کہ پاکستان میں انڈر 15، 17 اور 19 کی سطح پر کرکٹ کھیلنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔ ان کے مطابق، ان کے زمانے میں ٹرائلز کے دوران اسٹیڈیم میں تقریباً 6 ہزار لڑکے ہوتے تھے، جن میں سے صرف 100 کو منتخب کیا جاتا تھا۔ خوش قسمت ہو کہ وہ کراچی کی ایک بڑی اکیڈمی سے تعلق رکھتے تھے، جس کی وجہ سے ان کے نام کے ساتھ “A کیٹگری” کی اسٹیمپ ہوتی تھی...
ویمنز بلائنڈ کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہونے جا رہا ہے۔ دنیا کاپہلا ویمنز بلائنڈ ورلڈکپ آئندہ ماہ 11 سے 13 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا، جس میں پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میںکھیلے گی۔ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدرسلطان شاہکے مطابق پاکستان ٹورنامنٹ کا آغاز 15 نومبر کو سری لنکا کے خلاف پی سارا اوول، کولمبو میں کرے گا۔ سب سے زیادہ دلچسپی اس وقت دیکھنے میں آئے گی جب روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 16 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دونوںسیمی فائنلز 22 نومبر کو جبکہ فائنل 23 نومبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ یہ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کھیل قوموں کے ساتھ دلوں کو بھی جوڑتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی۔ اعصام الحق قریشی نے ایشیا کپ میں محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا۔ اعصام الحق قریشی نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل فوری حل کرنے پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹینس کے فروغ کے لیے ٹینس فیڈریشن کو مکمل سپورٹ کریں گے۔ اسلام آباد میں نئے ٹینس کورٹس پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
پاکستان کے انسداد دہشتگردی آپریشن کے بعد بھارتی پروپیگنڈا مہم میں شامل ہو کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنی غیرجانبداری پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ پاکستان کی کارروائی کے بعد بھارتی میڈیا نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ ’افغان کرکٹرز‘ مارے گئے ہیں، جسے آئی سی سی نے بغیر تصدیق دہرا دیا۔ دہشتگردوں کے ٹھکانے نشانہ بنے 17 اکتوبر 2025 کو پاکستان نے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دھڑے حافظ گل بہادر گروپ (ایچ جی بی) کے خفیہ ٹھکانوں کو پکتیکا اور خوست کے علاقوں میں نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں:افغان کرکٹرز کی مبینہ ہلاکت، پاکستان نے آئی سی سی کے الزامات مسترد کردیے یہ کارروائیاں ان دہشتگردوں...
پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اُس غیر مصدقہ اور متنازع بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ پاکستانی حملے میں تین مقامی افغان کرکٹرز ہلاک ہوئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایک بیان میں آئی سی سی کے اس رویے کو متعصب، سلیکٹو اور ناپختہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے نے پاکستان پر بے بنیاد الزام عائد کیا ہے، جس کی کسی آزاد اور قابلِ تصدیق ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی۔ عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آئی سی سی نے تاحال اس دعوے کے حق میں کوئی آزادانہ شواہد یا تحقیقاتی تفصیلات فراہم...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ اظہر محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شروعات اچھی کی ہے، کوشش ہوگی کہ اچھا پرفارم کریں، اور طویل مدت تک اسے برقرار رکھنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی اچھے باولر ہے، صبح ٹیم میں تبدیلی کا فیصلہ پچ دیکھ کر کریں گے، کوشش ہوگی کہ ٹاس ہار بھی جاتے ہیں تو پہلی اننگز میں 350 سے زائد رنز کرنے کی کوشش کریں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اظہر محمود پاکستان پریس کانفرنس پی سی بی کرکٹ
پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریز کے لیے سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق پریکٹس و کرکٹ ٹیسٹ میچ کے لئے سیکیورٹی و ٹریفک پلان تیار کرلیا گیا۔ سی پی او نے بتایا کہ راولپنڈی پولیس کے 5500 سے زائد افسران سیکیورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ٹریفک انتظامات کے لئے 367 سے زائد افسران فرائض سر انجام دے رہے ہیں، سینئر افسران فیلڈ میں سیکیورٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کر رہے ہیں۔ سی پی او نے کہا کہ روف ٹاپ پر اسنائپرز تعینات کئے گئے ہیں، سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جس کے لیے الگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، تھانوں کی موبائلز،...
لاہور (سپورٹس رپورٹر) افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر چل نکلا، پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار کردیا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ تین ملکی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی، تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق حالیہ پاکستان‘افغان کشیدگی کی آڑ میں افغانستان نے پاکستان کیساتھ اگلے ماہ راولپنڈی میں ہونے والی سہ ملکی سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر غلط معلومات پر مبنی ایک بیان جاری کیا گیا جس میں پاکستان کیخلاف افغانستان میں حملوں کا پروپیگنڈہ کیا گیا۔ افغانستان نے حالیہ کشیدگی کی آڑ میں پاکستان کیساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار کرتے...
ویب ڈیسک:آئی سی سی نے بنا تصدیق افغانستان کی طرف سے کرکٹرز کی ہلاکتوں کے دعوے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعہ کو قابل مذمت قرار دیا ۔ آئی سی سی نے افغان کرکٹ بورڈ کے دعوے پر ردعمل کا اظہار کیا کہ فضائی حملے میں افغان کرکٹرز مارے گئے جو دوستانہ میچ کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔ پاکستان نے آئی سی سی کی جانب سے افغان کرکٹرز کی ہلاکتوں سے متعلق دعویٰ مسترد کرتے ہوئےغیر مصدقہ اور جانبدرانہ بیان بازی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کسی بھی آزاد ذریعے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے آئی سی سی کے افغان کرکٹرز کے فضائی حملے میں مارے جانے کے الزامات پر سخت ردعمل دیا ہے۔ وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے آئی سی سی کو کرارا جواب دیتے ہوئے افغان کرکٹرز کی ہلاکتوں کے دعوے کو مسترد کر دیا اور کہا آئی سی سی نے بغیر کسی آزاد ذرائع سے تصدیق کئے بغیر بیان دیا ہے۔ پاکستان تواتر سے کہتا آیا ہے کہ کھیلوں کو سیاست زدہ نہ کیا جائے۔ آئی سی سی دوسروں کے کہنے پر غیر مصدقہ بیانات کے حوالے سے گریز کرے۔ غیرمصدقہ‘ جانبدارانہ بیان بازی پر تشویش کا اظہار اور اصلاح کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پاکستان آئی سی سی سے فوری درستی کا مطالبہ کرتا ہے۔
افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر چل نکلا، کھیل کو سیاسی رنگ دینا شروع کر دیا تین ملکی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی،تیسری ٹیم کا فیصلہ جلد کردیا جائیگا، پی سی بی افغان کرکٹ بورڈ نے بھی کھیل کو سیاسی رنگ دینا شروع کر دیا۔ افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ طے شدہ ٹی20 سیریز منسوخ کردی۔ سوشل میڈیا پر اپنے آفیشل بیان میں ٹی20 سیریز منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ٹرائی سیریز نومبر میں طے ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے بیان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( آن لائن) افغانستان بھی جنگ کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی بھارت کے نقش قدم پر چل پڑا – افغانستان کرکٹ بورڈ نے نومبر 2025 میں پاکستان میں ہونے والی ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز سے باضابطہ طور پر دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب امکان ہے کہ یہ ٹرائی سیریز پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان منعقد ہو گی۔ پی سی بی نے سیریز کی منسوخی سے بچنے کے لیے فوری طور پر متبادل منصوبہ فعال کر دیا ہے تاکہ شیڈول کے مطابق مقابلے...
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے 3 افغان کرکٹرز کی ہلاکت سے متعلق بیان کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کردیا اور پاکستان کا مؤقف واضح کیا کہ آئی سی سی، جے شاہ اور افغان بورڈ کے بیانات ایک منظم مہم کا حصہ ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ یہ متنازع دعویٰ ایک طے شدہ حقیقت کے طور پر پیش کیا گیا ہے کہ تین ‘افغان کرکٹرز' ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوئے ہیں اور آئی سی سی نے ان دعووں کی تصدیق کے لیے کوئی آزاد اور قابل اعتماد ثبوت پیش نہیں کیا۔ عطااللہ تارڑ ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (ICC) کے جانب دارانہ اور بے بنیاد مؤقف کو سختی سے مسترد کر دیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تین "افغان کرکٹرز" ایک "فضائی حملے" میں ہلاک ہوئے۔ پاکستانی حکومت نے اسے "سیاسی طور پر متاثرہ، قبل از وقت اور غیر مصدقہ دعویٰ" قرار دیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ترجمانِ وزارتِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان خود سرحد پار دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے،ہم ایسے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی سی سی نے اس حوالے سے کوئی آزاد یا قابلِ اعتبار ثبوت فراہم نہیں کیا، اس لیے اس بیان...
سہ ملکی سیریز میں افغانستان کے نکلنے کے بعد زمبابوے کی شمولیت کے بعد سیریز کا باضابطہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی سیریز: افغانستان کی طرف سے عدم شرکت کے اعلان کے بعد پی سی بی کا بڑا فیصلہ آگیا زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی دعوت قبول کرتے ہوئے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے، جس میں سری لنکا کی ٹیم بھی شریک ہوگی۔ یہ سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ یہ پاکستان کی سرزمین پر ہونے والی پہلی سہ ملکی ٹی 20 سیریز ہوگی، جس کا مقصد اگلے سال بھارت اور سری...
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کرکٹ زمبابوے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت قبول کرلی۔ ذرائع کے مطابق افغانستان نے سہ ملکی سیریز میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے مختلف بورڈز سے رابطہ شروع کر دیا تھا۔ پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی تین ملکی سیریز نومبر میں ہوگی۔ تین ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان اور زمبابوے کا افتتاحی میچ 17 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا اور زمبابوے کا میچ 19 نومبر کو راولپنڈی میں شیڈول۔ لاہور کا قذافی سٹیڈیم پانچ میچز کی میزبانی کرے گا۔
شائقینِ کرکٹ کے لیے زبردست خوشخبری! ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک–جنوبی افریقہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹ بالکل فری کر دیے ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان یہ دوسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ 20 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کو دو میچز کی سیریز میں پہلے ہی ایک صفر کی برتری حاصل ہے، اور اب سب کی نظریں جیت کے تسلسل پر ہیں۔دونوں ٹیمیں میچ سے قبل اپنی بھرپور تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور اسلام آباد کلب گراؤنڈ میں پریکٹس سیشنز کر رہی ہیں۔کرکٹ فینز کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے —کہ وہ بالکل مفت میں لائیو ایکشن دیکھ سکیں اور گراؤنڈ میں اپنے ہیروز کا حوصلہ بڑھا سکیں۔
افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) کی بائیو سے ’’لاہور قلندرز‘‘ کا حوالہ ہٹادیا ہے۔ افغان کھلاڑی نے اپنے اس اقدام کے بعد پاکستان کے خلاف ایک متعصبانہ پوسٹ بھی کی۔ یاد رہے یہ وہی فرنچائز ہے جس کے ساتھ راشد خان پاکستان سپر لیگ میں کھیلتے رہے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجودہ کشیدہ تعلقات نے کرکٹ کے میدان میں بھی اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ہونے والی سہ ملکی سیریز سے رسمی طور پر انکار کردیا ہے، جس کے بعد پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی دوسری ٹیم کے ساتھ سیریز کا انعقاد...
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے شائقینِ کرکٹ کو خوشخبری سنا تے ہوئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام اسٹینڈز میں داخلہ فری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ٹیمیں اتوار کو اسلام آباد کلب گرائو نڈ میں پریکٹس کریں گی، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ کل 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔پی سی بی کے فیصلے کا مقصد زیادہ سے زیادہ شائقین کو میدان میں لانا اور ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کے بعد پی سی بی نے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے بعد اب ٹرائی نیشن سیریز پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹرائی نیشن سیریز نومبر 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے تاہم اب نئے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا...
پاکستان کی جانب سے پکتیکا میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانے کو کرکٹرز کی ہلاکت سے تعبیر کرنے کا افغان پروپیگنڈا بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔ اس لیے کہ پروپیگنڈا مہم کے باوجود پاکستان کا موقف واضح ہے کہ خوست اور پکتیکا میں کیے گئے فضائی حملے حافظ گل بہادر گروپ کے کمانڈ مراکز اور دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنانے والی خفیہ معلومات پر مبنی درست کارروائیاں تھیں، نہ کہ کسی قسم کی شہری یا ’کرکٹرز‘ ہلاکتیں۔ یہ بھی پڑھیں:اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستانی کارروائی میں مارے گئے افغان کمانڈرز کی فہرست سامنے آ گئی افغان سوشل میڈیا حلقوں کی جانب سے پھیلائی گئی ’کرکٹرز ہلاک‘ کی کہانی تیز جانچ پڑتال کے بعد بے بنیاد ثابت ہوئی،...
پاکستان کے جانب سے افغانستان کے علاقے پکتیکا میں دہشتگردوں کیخلاف کی جانے والی کامیاب کارروائی کو چھپانے کے لیے افغان عبوری حکومت کی جانب سے پاکستانی حملے میں افغان کرکٹرز کی جھوٹی کہانی کا پردہ فاش ہو گیا۔ کرکٹ کا کوئی ریکارڈ یا اسٹیڈیم موجود نہیں صورتحال پر نظر رکھنے والے ماہرین نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر واقعی یہ افراد ’کھلاڑی‘ تھے تو پھر وہ ایک ایسی ممنوعہ تنظیم کے زیر قبضہ علاقے میں، گولہ بارود کے ذخائر کے درمیان کیوں مقیم تھے؟ سیکیورٹی ماہرین کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا وہاں نہ کوئی کرکٹ اسٹیڈیم تھا، نہ کلب، اور نہ ہی افغان کرکٹ بورڈ کے ریکارڈ میں ان علاقوں کے 100کلومیٹر...
لاہور: افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کے بعد پی سی بی نے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے بعد اب ٹرائی نیشن سیریز پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹرائی نیشن سیریز نومبر 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے تاہم اب نئے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان کی دستبرداری کے بعد پاکستان میں سہ ملکی سیریز اب خطرے میں نظر آنے لگی تھی، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صورتحال سنبھالتے ہوئے فوری طور پر متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق، اب امکان ہے کہ نومبر 2025 میں ہونے والی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں پاکستان میں نومبر میں شیڈول ٹرائی نیشن سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پی سی بی نے...
افغانستان کی طرف سے ایونٹ سے دستبرداری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واضح کردیا ہے کہ آئندہ ماہ پاکستان میں شیڈول سہ ملکی کرکٹ سیریز مقررہ وقت پر ہی منعقد ہوگی۔ افغانستان کی دستبرداری کے بعد ٹورنامنٹ کے مستقبل پر سوالات اٹھائے گئے تھے، تاہم پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیریز شیڈول کے مطابق جاری رہے گی، جس میں پاکستان اور سری لنکا شرکت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کرکٹ کے لیے اہم خبر، نیوزی لینڈ نے سہ فریقی سیریز اور چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کردیا سیریز 17 سے 29 نومبر تک منعقد ہونے کا امکان ہے، جبکہ پی سی بی متبادل تیسری ٹیم کے لیے...
افغانستان کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت سے انکار کر دیا۔ پکتیکا واقعے کے باعث افغان بورڈ نے احتجاجاً پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔17 نومبر سے شیڈول سیریز میں پاکستان اور افغانستان کے ساتھ سری لنکن ٹیم نے شرکت کرنا تھی۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے پکتیکا صوبے میں حالیہ ہونے والے واقعے کے ردعمل میں پاکستان کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ...
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیے میں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اُنہوں نے کھلاڑیوں کے جذبے، محنت اور ٹیم ورک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسی جوش و جذبے کے ساتھ کھیلتے رہیں، مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے مستقل مزاجی اور اتحاد کے ذریعے مزید کامرانیاں سمیٹی جا سکتی ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان نے پاکستان میں شیڈول سہ ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت سے انکار کرکے ایک نیا سفارتی اور کھیلوں کا تنازع کھڑا کردیا ہے۔افغان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث ٹیم اب نومبر میں پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔یہ فیصلہ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغانستان اور سری لنکا کے ساتھ سہ ملکی سیریز کے انتظامات تقریباً مکمل کر لیے تھے۔اس اہم سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو راولپنڈی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے تھا جب کہ دوسرا میچ 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان اسی گراؤنڈ میں ہونا تھا۔ لاہور...
پاک فضائیہ کے آپریشن میں 3 افغان کرکٹرز سمیت 8 ہلاک، کابل نے سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا
افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا میں پاکستان کی مبینہ فضائی کارروائی کے نتیجے میں 3 افغان کرکٹرز سمیت کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے مطابق ہلاک ہونے والے کھلاڑیوں کی شناخت کبیر، صبغت اللہ اور ہارون کے نام سے ہوئی ہے۔ اے سی بی کا الزام اور مذمتی بیانانٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے بیان میں کہا کہ یہ کھلاڑی ارگون سے شرنہ گئے تھے جہاں وہ ایک دوستانہ میچ میں حصہ لے رہے تھے۔ واپسی کے بعد ارگون میں ایک اجتماع کے دوران وہ پاکستان کے فضائی حملے کا شکار ہوگئے۔ Statement of Condolence The Afghanistan Cricket Board expresses its deepest sorrow and grief over...
افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر چل نکلا، پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار کردیا۔ افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ میچز منسوخ کر دیے ہیں۔ بورڈ کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم پاکستان میں نومبر میں شیڈول سہ ملکی سیریز میں شرکت نہیں کرے گی۔ واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلی جانی تھی۔ سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول تھا، راولپنڈی میں ہی 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان...
افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز میں شریک نہیں ہو گا۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے بیان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہو گی۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے اور انتظامات جاری ہیں، اس حوالے سے فیصلہ بہت جلد کر دیا جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان میں...
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا، چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کی محنت، جذبے اور ٹیم ورک کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اسی جوش و جذبے سے کھیلیں۔انشاءاللہ مزید کامیابیاں ملیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ میرا یقین کامل ہے کہ مستقل مزاجی اور اتحاد سے مزید کامرانیاں حاصل ہوتی ہیں، امید ہے کہ ٹیم آئندہ بھی ملک و قوم کا نام روشن کرتی رہے گی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزید کہا کہ کرکٹ محض کھیل نہیں بلکہ دوستی اور باہمی احترام کا...
ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں جمعہ کی شام لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں ۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ۔ پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کل اسلام آباد کلب میں ساڑھے 12 سے ساڑھے 3 بجے تک پریکٹس کریں گی۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 20 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو93 رنز سے شکست دی تھی ۔...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ٹیپ بال ہی دراصل کرکٹ کی اصل بنیاد ہے، کراچی سمیت پورے ملک کی گلی کوچوں میں ٹیم بال کرکٹ کھیلی جاتی ہے، میں گورنر نہ ہوتا تو ٹیپ بال کا آرگنائزر ہوتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ شب کراچی ایکسپو سینٹر میں پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ کی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میں ٹیپ بال کھیلنے کا جنون عروج پر ہے۔ملک میں ٹیپ بال کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین نے کہا کہ رواں سال ہونے والی پاکستان ٹیپ بال...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ٹی20 اور ون ڈے میچز کے ٹکٹوں اور ہاسپیٹیلٹی پیکجز کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ ٹی20 سیریز کا پہلا میچ 20 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی راولپنڈی میں 10 سیٹر باکس کی قیمت 3 لاکھ روپے، 20 سیٹر باکس کی 5 لاکھ روپے، پلاٹینم باکس سیٹ کی 1 لاکھ 50 ہزار روپے فی نشست اور 24 سیٹر باکس فیلڈ کی 6 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ ???? Ticket prices announced for the Pakistan vs South Africa T20I and ODI series ????️ Lahore and Rawalpindi will...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم آج اپنی 31ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین اور کرکٹ سے وابستہ حلقے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی بابراعظم کے شاندار ریکارڈ اور کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق، بابر اعظم نے اب تک 60 ٹیسٹ، 134 ون ڈے اور 128 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں حصہ لیا ہے، جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 14,814 رنز اسکور کیے ہیں۔ ان کے کارناموں میں 31 سنچریاں اور 102 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’ڈنڈے سے مارنا چاہیے‘، بابر اعظم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم آج ایک اہم معرکے میں انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔گرین شرٹس اب تک ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں، تاہم ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور کھلاڑیوں کو امید ہے کہ وہ آج کے میچ میں قسمت کا پانسہ پلٹنے میں کامیاب ہوں گی۔یہ اہم مقابلہ کولمبو کے پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے بارش کے باوجود اپنی تیاریوں کو جاری رکھا۔ ٹریننگ سیشن تقریباً دو گھنٹے جاری رہا جس کے دوران کوچنگ اسٹاف نے بیٹنگ اور بولنگ پر خصوصی توجہ دی۔کھلاڑیوں نے نائٹ سیشن میں...
کرکٹ ٹیم کے برعکس رویہ:سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاک بھارت کھلاڑیوں کا مصافحہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز کولالمپور(آئی پی ایس )سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں مدِ مقابل پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں نے میچ کے آغاز سے پہلے روایتی مصافحہ کیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف پہلا گول کر دیا گیا۔ پاکستان کے حنان شاہد نے ٹیم کو برتری دلائی۔واضح رہے گزشہ ماہ ہونیو الے ایشیا کرکٹ کپ میں بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔ جبکہ ویمنز ورلڈ کپ میں بھی بھارتی ٹیم نے پاکستانی کرکٹرز سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب...
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد ذوالفقار احمد انتقال کر گئے۔ شوال ذوالفقار کے والد ذوالفقار احمد کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔ شوال ذوالفقار کے والد کچھ عرصے سے صاحب فراش تھے۔ ساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ و مینجمنٹ اسٹاف نے شوال ذوالفقار سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ کھلاڑیوں، کوچنگ و مینجمنٹ اسٹاف نے ان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت بھی کیا۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔